مؤمن کو کامل اطاعت اور فرمانبرداری کرنی چاہئے

حصہ 2

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۱۵
سال ۱۹۳۶ء
میں گھوڑے پر سوار ہے اور جس کے آگے پیچھے سپاہی ننگی تلواریں لئے کھڑے ہیں وہ ابو جہل ہے۔
وہ کہتے ہیں ابھی میرا ہاتھ نیچے نہیں آیا تھا کہ جس طرح باز چڑیا پر حملہ کرتا ہے وہ دونوں گو د کر
لشکر کفار میں گھس گئے اور اس تیزی سے گئے کہ پہرہ داروں کے حواس باختہ ہو گئے مگر پھر بھی ایک
پہرہ دار نے اُن میں سے ایک کا ہاتھ کاٹ دیا مگر اُس نے اس کی پرواہ نہ کی اور ابو جہل تک پہنچ ہی
گیا اور دونوں لڑکوں نے مل کر ابو جہل کو گرا دیا ہے اور اُسے بُری طرح زخمی کر کے گرادیا جو بعد میں
عبد اللہ بن مسعود کے ہاتھ سے مارا گیا۔
یہ وہ لوگ تھے جن کو ایک ہی دھن تھی کہ محمد ﷺ کے احکام کی اطاعت میں دنیا میں ایک
نیا تغیر پیدا کر دیں ۔ انہوں نے اطاعت کی اور اس کا پھل پالیا آج ہم جو کچھ کریں گے اس کا پھل
آئندہ زمانہ میں پالیں گے مگر یہ چیز ہے جس کی طرف جماعت کو لانا ہمارا فرض ہے اسی لئے آجکل
میں بالکل پرواہ نہیں کر رہا اور جماعت کا قدم آگے سے آگے بڑھا رہا ہوں اور اسی وجہ سے جو
قادیان کے منافق ہیں وہ بھی پہلے سے زیادہ اعتراض کرنے لگ گئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ لوگوں پر
بوجھ چونکہ زیادہ پڑ رہا ہے اس لئے وہ جلدی ان کے دھوکا اور فریب میں آجائیں گے مگر وہ نہیں
جانتے کہ میں آدمیوں کو نہیں دیکھ رہا بلکہ میں خدا کو دیکھ رہا ہوں ۔ میں ایسا بیوقوف نہیں کہ سمجھوں کہ
اس وقت جو لوگ میرے سامنے بیٹھے ہیں ان کے ذریعہ میں دنیا کو فتح کر سکتا ہوں یا جماعت میں
اس وقت جتنے آدمی شامل ہیں ان کے ذریعہ ساری دنیا فتح کی جاسکتی ہے۔ پچاس ہزار یا لاکھ
دولاکھ آدمی ساری دنیا کے مقابلہ میں کیا کر سکتے ہیں ۔ پھر مال کے لحاظ سے انہیں دیکھو تو ان کے
پاس مال کہاں ہے، طاقت کے لحاظ سے انہیں دیکھو تو ان کے پاس طاقت کہاں ہے۔ پس میں دنیا
کی فتح کا آدمیوں کے ذریعہ اندازہ نہیں کرتا آدمی میرا ساتھ نہیں دے سکتے بلکہ ایمان اور اخلاص
میرا ساتھ دے سکتا ہے اور جب کسی انسان کے ساتھ ایمان اور اخلاص شامل ہو جائے تو ساری دنیا
کے خزانے مل کر بھی اس کے مقابلے میں بیچ ہو جاتے ہیں ۔ آج میں خصوصیت کے ساتھ اسی مسئلہ کو
بیان کرنے کیلئے آیا ہوں کہ جماعت کو توجہ دلاؤں کہ اُس مقام کو حاصل کئے بغیر جس میں
انسان فنافی اللہ ہو جاتا ہے کسی قسم کی کامیابی اور ترقی حاصل نہیں ہو سکتی ۔
آج سے قریباً پونے دو سال پہلے جب میں نے تحریک جدید کا اعلان کیا تھا جماعت میں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۱۶
سال ۱۹۳۶ء
ایک شور تھا ، ایک غوغا تھا، ایک ہنگامہ تھا اور لوگ کہہ رہے تھے کہ ہم کو حکم دیجئے ہم اپنا سب کچھ
احمدیت کیلئے قربان کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن آج جاؤ اور تحریک جدید کے مالی وعدوں کو دیکھ لو
رجسٹر موجود ہیں ان سے معلوم کر لو ، پرانے خطوط محفوظ ہیں انہیں نکال کر پڑھ لو ۔ کئی قربانیوں کا
شور مچانے والے ایسے نکلیں گے جنہیں کہا گیا تھا کہ اگر تم کوئی رقم ادا نہیں کر سکتے تو اس رقم کی
ادائیگی کا وعدہ مت کرو کیونکہ یہ کوئی جبری چندہ نہیں مگر انہوں نے وعدہ کیا پھر اسے پورا نہیں کیا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک واقعہ سنایا کرتے تھے فرماتے تھے، حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ہاں یا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاں ، مجھے صحیح یاد نہیں چوری ہو گئی اور ان کا
کچھ زیور چرایا گیا ۔ ان کا ایک نوکر تھا وہ شور مچاتا پھرے کہ ایسے کم بخت بھی دنیا میں موجود ہیں جو
خدا تعالیٰ کے خلیفہ کے ہاں چوری کرتے ہوئے بھی نہیں شرماتے ۔ وہ چوری کرنے والے پر بے انتہاء
لعنتیں ڈالے اور کہے خدا اس کا پردہ فاش کرے اور اسے ذلیل کرے۔ آخر تحقیقات کرتے کرتے
پتہ لگا کہ ایک یہودی کے ہاں وہ زیور گرو رکھا ہوا ہے۔ جب اُس یہودی سے پوچھا گیا کہ یہ زیور
کہاں سے تمہیں ملا ؟ تو اس نے اسی نوکر کا نام بتلایا جو شور مچاتا اور چور پر لعنتیں ڈالتا پھرتا تھا۔ تو
سے لعنتیں ڈال دینا یا زبان سے فرمانبرداری کا دعویٰ کرنا کوئی چیز نہیں عمل اصل چیز ہوتی ہے۔
ورنہ منہ سے اطاعت کا دعویٰ کرنے والا سب سے زیادہ منافق بھی ہو سکتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ
وہ لوگ جنہوں نے تحریک جدید میں وعدہ کیا اور پھر اُسے پورا نہیں کیا منافق ہیں مگر کئی تھے جنہوں
نے پہلے سال وعدہ کیا اور پھر وعدہ پورا بھی کیا مگر دوسرے سال کی تحریک میں آکر رہ گئے ۔ ایسے
لوگ یک سالہ مؤمن تھے اُن کی دوڑ پہلے سال میں ہی ختم ہو گئی دوسرے سال کی دوڑ میں وہ شریک
نہ ہو سکے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پہلے سال شور مچاتے تھے کہ جو قربانی لینی ہے ابھی لے لو ۔ ایسے تمام
لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ میں نے اسی لئے تحریک جدید کے متعلق تین سال کی شرط لگا دی تھی تا
وہ جو پہلے یا دوسرے قدم پر تھک کر رہ جانے والے ہیں وہ پیچھے ہٹ جائیں اور خالص مؤمن باقی
رہ جائیں۔ ایمان اور اخلاص کے سانس بھی مختلف ہوتے ہیں ۔ جیسے کہتے ہیں فلاں اونٹنی دس میل
دوڑ سکتی ہے، فلاں اونٹنی ہیں میل اور فلاں سو میل ۔ ایمان کی بھی دوڑیں ہوتی ہیں اور ایمان کی
دوڑ میں وہی جیتے ہیں جن کیلئے کوئی حد بندی نہ ہو ۔ ہمیں نہ یک سالہ مؤمن کام دے سکتے ہیں نہ
منہ

آج 10 میں سے 10 باقی