جذبات کے اظہار کا صحیح طریق تحریک جدید کے مطالبات کے مطابق قربانی کرناہے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۸۴
سال ۱۹۳۶ء
تدبیروں کا نتیجہ ہے؟ میں تو جب اُس زمانہ کی جماعت پر نگاہ دوڑاتا ہوں جب خلافت کا کام
خدا تعالیٰ نے میرے سپرد کیا اور آج کی جماعت کو دیکھتا ہوں تو میں خود جس کے ہاتھ میں یہ سب
کام ہوا اپنے ذہن میں اسے ایک خواب سمجھتا ہوں ۔ آج ہماری طاقت خدا تعالیٰ کے فضل سے پہلی
طاقت سے سینکڑوں گنے زیادہ ہے ، آج خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم سینکڑوں گنے زیادہ وسیع علاقہ
میں پھیلے ہوئے ہیں اور وہ بیسیوں قو میں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام بھی نہیں جانتی تھیں آج
خدا تعالیٰ کے فضل سے ان میں ہماری جماعتیں قائم ہیں ۔ پس میں تو اس ترقی پر جب نگاہ ڈالتا
ہوں مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا ایک خواب ہے اور میری اس حالت کو وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں
جنہوں نے وہ رات دیکھی ہے جس سے پہلے دن حضرت خلیفہ مسیح اوّل کی وفات ہوئی ۔ اس
رات مولوی محمد علی صاحب نے ایک ٹریکٹ تمام جماعت میں تقسیم کیا جس میں لکھا تھا آئندہ کسی
خلیفہ کی کوئی ضرورت نہیں ۔ صرف ایک پریذیڈنٹ ہونا چاہئے اور وہ بھی چالیس سال سے اوپر کی
عمر کا ہو اور پھر غیر احمدیوں کو کافر نہ کہتا ہو۔ ادھر ہمیں یہ نظر آتا تھا کہ جماعت کی کنجی ان کے ہاتھ
میں ہے،سارےعہدے ان کے قبضے میں ہیں اور خزانہ بھی انہی کے ماتحت ہے اور اس پر بھی انہی
کا قبضہ ہے۔ وہ رات جنہوں نے قادیان میں گزاری ہے وہ جانتے ہیں کہ جماعت کیسی خطرناک
حالت میں سے گزری ہے۔ اس وقت کی حالت بالکل ایسی ہی تھی جیسے پانی پر ایک بلبلہ ہو اور
اچانک ایک تیز آندھی اُسے مٹانے کیلئے آجائے ۔ ایک تیز آندھی کے مقابلہ میں بلبلے کی کیا حیثیت اہے
ہوا کرتی ہے ہر شخص اس کا اندازہ آسانی سے لگا سکتا ہے۔ بلبلہ تیز آندھی کے مقابلہ میں ایک بالکل
بے حقیقت سے ہوتا ہے مگر کوئی کیا جانتا ہے کہ یہی بلبلہ ایک دن گنبد خضراء بنے والا ہے اور آسمان
کی طرح دنیا پر چھا جانے والا ہے۔ بلبلہ بلبلہ ہی تھا اور طوفان طوفان ہی تھا مگر اس بلبلہ کے اندر جو
ہوا بھری ہوئی تھی وہ معمولی ہوا نہ تھی بلکہ خدا کی روح تھی وہ بڑھی ، وہ ترقی پائی ، وہ مضبوط ہوئی
یہاں تک کہ ایسی چھت بن گئی جس کے نیچے ساری قوموں نے آرام پایا۔ پس کون ہے جو مؤمن کو
ڈرا سکے کون ہے جو اُسے خائف کر سکے کہ مؤمن کی طاقت اس کے نفس سے نہیں آتی بلکہ اس کے کرنے
خدا کی طرف سے آتی ہے۔ ایک تلوار جو خالی پڑی ہوئی ہو وہ ایک بچہ کو بھی زخمی نہیں کر سکتی لیکن
ایک معمولی سی چھڑی مضبوط انسان کے ہاتھ میں جا کر دوسرے انسان کا سر بھی تو ڑ سکتی ہے۔ پس

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۸۵
سال ۱۹۳۶ء
دنیا کے سامانوں سے مت ڈرو اور اس کی تکلیفوں کا مت خیال کرو تم میں سے ہر فرد واحد کا معاملہ
براہ راست خدا تعالیٰ سے ہے پس اپنے دل میں عہد کرو کہ اس آخری زمانہ کے مصلح حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا کی اصلاح کریں گے اور بیوی بچوں، ہمسایوں،
دوستوں ، رشتہ داروں اور ملنے والوں کی کوئی پروا نہ کریں گے اور جس جس قربانی کیلئے بلایا جائے
گا اس کیلئے آمادہ ہوں گے۔ جب تم ایسا کرو گے تو تمہارا معاملہ خدا سے صاف ہو گیا ۔ لَا يَضُرُّكُمْ
مَنْ ضَلَّ إِذَا هُتَدَيْتُم هے جب تم ہدایت پاگئے تو دوسرے کی گمراہی تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا
سکتی ۔ خدا تعالیٰ کے سامنے تم دنیا کے ذمہ دار نہیں بلکہ صرف اپنی جان کے ذمہ دار ہو۔ جب تم اپنی
جان خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کر دو گے اور کہہ دو گے کہ اے خدا! ہم نے تیرے لئے اور تیرے
دین کی اشاعت کیلئے اپنی جان بھی قربان کر دی آگے لوگوں کی اصلاح ہوئی یا نہیں ہوئی یہ تیرا کام
تھا ہمارا نہیں تو تم اپنے فرض سے سبکدوش سمجھے جاؤ گے اور تم پر کوئی الزام نہیں ہوگا۔ مگر یاد رکھو اگر
انسان خدا تعالیٰ کیلئے اپنی جان دینے کیلئے تیار ہو جائے تو ناممکن ہے کہ دنیا کی اصلاح نہ ہو۔ زمین
مل سکتی ہے ، آسمان ٹل سکتے ہیں ، پہاڑ غائب ہو سکتے ہیں ، دریا خشک ہو سکتے ہیں ، سمندر بھاپ بن
کر اڑ سکتے ہیں، تمام عالم تہ و بالا کیا جا سکتا ہے مگر مؤمن کی قربانی کو خدا کبھی ضائع نہیں ہونے
دیتا۔ اس کے دل سے بہا ہوا ایک قطرہ خون سارے زمین و آسمان سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔
چاہے تم اس دنیا میں کامیابی دیکھو چاہے اگلے جہان میں آسمان پر سے جھانک کر دیکھو بہر حال
تمہاری قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی ۔ دنیا کی اصلاح ہو کر رہے گی اور حضرت مسیح موعود اللی کا
مشن دنیا میں قائم ہو کر رہے گا اور تم خدا کی گود میں ہنستے ہوئے کہو گے کہ ہمارا تھوڑا سا خون دنیا میں
کتنے عظیم الشان تغیرات پیدا کرنے کا موجب ہوا ۔ آج اسلام تباہی کی حالت میں گرا ہوا ہے مگر
صدیوں تک اسلام نے دنیا میں نہایت نیک اور مہتم بالشان تغیر پیدا کئے ہیں ۔ وہ دو دو چار چار
روپے کی حیثیت کے صحابہ جن کے جسم پر کپڑے بھی کافی نہیں ہوتے تھے اور جن کے پیٹ میں روٹی
نہیں ہوتی تھی وہ کس اعلیٰ مقام کو پہنچے؟ جس وقت اگلے جہان میں خدا اُن کی روحانی بینائی کو تیز
کرتا ہوگا اور گزشتہ صدیوں میں جب وہ آسمان پر سے جھانک کر دیکھتے ہوں گے کہ کس طرح دنیا
میں یورپ سے لے کر چین کے کناروں تک مسلمان خدا کا نام پھیلانے میں مصروف ہیں تو اُن

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۸۶
سال ۱۹۳۶ء
کے دل کس قدر خوشیوں سے بھر جاتے ہوں گے اور وہ کس کس رنگ میں مزے نہ لیتے ہوں گے کہ
ہماری چھوٹی چھوٹی قربانیاں دنیا میں کتنا عظیم الشان تغیر پیدا کر گئیں اور ہمارا بویا ہوا چھوٹا سا بیج کیسا
عظیم الشان درخت بن گیا یہی حال آئندہ ہونے والا ہے ۔ ہمارے زمانہ میں یہ باتیں آئیں یا نہ
آئیں مگر یہ آکر رہیں گی اور اگر اس دنیا میں ہم نے ان امور کو پورا ہوتے نہ دیکھا تو ہم آسمان
پر سے دنیا کو جھانکیں گے اور دنیا کے تغیرات کو دیکھ کر کہیں گے کہ خدا نے سب کچھ ہمارے ہاتھوں
صلى الله سے کرایا۔ اللہ تعالیٰ رسول کریم ﷺ کو قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ ہم نے تجھ سے جو وعدے کئے
ہیں ان وعدوں میں سے بعض تیری زندگی میں پورے کر دیں گے اور بعض تیری وفات کے بعد
پورے کریں گے ۔ ۔ یہی حال مؤمن کا ہوتا ہے وہ کچھ امور کو پورا ہوتے اپنی آنکھ سے دیکھ لیتا
ہے اور کچھ امور کے پورا ہونے کو آسمان پر سے جھانک کر دیکھتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ دنیا کے
دیکھنے سے آسمان پر سے در دیکھنا کچھ کم حیثیت نہیں رکھتا بلکہ دنیا میں انسان جب ان امور کود۔ امور کو دیکھتا ہے
تو اُس کے ساتھ بہت سے خطرات بھی لگے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ آئندہ کے حال سے بھی
ناواقف ہوتا ہے لیکن آسمان پر بیٹھی ہوئی روح مستقبل سے بھی واقف کی جاتی ہے اور وہ جانتی ہے اُس
وسعت کو جو اُس کا لگایا ہوا درخت دنیا میں حاصل کر رہا ہوتا ہے۔ پس اپنی ذات کا معاملہ خدا سے
درست کر لو دنیا کا معاملہ خدا تعالیٰ خود درست کر دے گا کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے مؤمن کی قربانی
کبھی ضائع نہیں ہوتی ، ضائع نہیں ہو سکتی اور ضائع نہیں کی جاتی" (الفضل ۱۹ استمبر ۱۹۳۶ء)
ام المائدة : ۲۵
بخاری کتاب الجهاد والسير باب يقاتل مِنْ وَرَاءِ الإِمَامِ وَ يُتَّقَى بِهِ صفحه
۴۸۹ حدیث نمبر ۲۹۵۷ مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
سے بخاری کتاب الاذان باب اِثْم مَنْ رَفَعَ رَأسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ صفی ۱۱۳ حدیث نمبر ۶۹۱
مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
ابو داؤد كتاب الزكوة باب الرخصة في ذلک صفحه ۲۴۸، ۲۴۹ حدیث نمبر
۱۶۷۸ مطبوعہ دارالسلام ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى
هم المائدة : ١٠٦
وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ (يونس: ۴۷)

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۸۷
(۳۴
سال ۱۹۳۶ء
مومن کو امر الہی کے حصول کیلئے ہر وقت
اور ہر قربانی کیلئے تیار رہنا چاہئے
(فرموده ۱۸ ستمبر ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
گو پچھلے جمعہ کا خطبہ پڑھنے کی وجہ سے میری طبیعت زیادہ خراب ہو گئی لیکن آج بھی میں
نے یہی فیصلہ کیا کہ خطبہ خود ہی پڑھوں خواہ وہ کتنا ہی مختصر کیوں نہ ہو۔ وہ
میں نے پچھلے خطبہ میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ الہی جماعتیں قربانی
کے ساتھ ترقی کیا کرتی ہیں اور تعداد اپنی ذات میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔ چنانچہ قرآن کریم میں
بھی ہمیں توجہ دلائی گئی ہے کہ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ ا یعنی بہت سی
چھوٹی جماعتیں ہوتی ہیں جو بڑی جماعتوں پر اللہ تعالیٰ کے حکم سے غالب آجاتی ہیں ۔ پس معلوم ہوا
کہ تعداد اپنی ذات میں کوئی چیز نہیں بلکہ اصل چیز امر اللہ ہے ۔ جسے اللہ تعالیٰ کا امر حاصل ہو جائے
وہ جیت جاتی ہے اور جس کے خلاف اللہ تعالیٰ کا امر نازل ہو جائے وہ ہار جاتی ہے۔ پس ہمیں اتنی
کوشش اپنی فتح اور کامیابی کی غرض سے جماعت کو بڑھانے کی نہیں کرنی چاہئے جتنی کوشش کہ فتح
اور کامیابی کے واسطے امر الہی کے حاصل کرنے کیلئے کرنی چاہئے ۔ میں نے اس فقرہ میں ایک شرط
لگائی ہے جو معمولی نہیں بلکہ نہایت ضروری ہے۔ میں نے کہا ہے کہ فتح و کامیابی کی غرض سے ہمیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۸۸
سال ۱۹۳۶ء
اپنی تعداد بڑھانے کی اتنی کوشش نہیں کرنی چاہئے اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہمیں اپنی تعداد
بڑھانے کی کوشش ہی نہیں کرنی چاہئے بلکہ یہ ہے کہ تعداد بڑھاتے وقت ہماری غرض یہ نہیں ہونی
چاہئے کہ ہمیں فتح و کامیابی حاصل ہو بلکہ جماعت بڑھانے کی غرض یہ ہونی چاہئے کہ اس طرح
صداقت پھیلتی ہے اور خدا تعالیٰ کا نام قائم ہوتا ہے۔ دنیا میں لوگ جتھے اس لئے بناتے ہیں کہ
مضبوط ہو جائیں اور اپنی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں کہ تا غالب آجائیں مگر اسلام تبلیغ کا حکم ہمیں
اس لئے نہیں دیتا کہ ہم زیادہ ہو جائیں کیونکہ وہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمارا تو کل خدا پر ہو کسی بندہ پر نہ
ہو۔ پس مؤمن اور غیر مؤمن دونوں تبلیغ کرتے ہیں مگر جبکہ غیر مؤمن اپنی تعداد بڑھانے کیلئے
تبلیغ کرتا ہے مؤمن صرف اپنے گمراہ بھائی کو ہدایت دینے کیلئے تبلیغ کرتا ہے اور اس لئے تبلیغ
نہیں کرتا کہ کوئی شخص اس کے ساتھ شامل ہو کر اس کی طاقت بڑھائے پس وہ رحم کرتا ہے۔ اسلامی و
غیر اسلامی تبلیغ میں یہی فرق ہے۔ اسلام کی تبلیغ جذبۂ رحم کے ماتحت دوسرے کو تباہی سے بچانے
کیلئے ہوتی ہے اور اپنی طاقت کو بڑھانے کیلئے مؤمن کی نگاہ بندوں پر نہیں بلکہ خدا پر ہوتی ہے لیکن
جب ایک غیر مسلم یا غیر مؤمن ( ہو سکتا ہے کہ ایک شخص مسلم ہو مگر مؤمن نہ ہو) تبلیغ کرتا ہے تو وہ اپنی
جان پر رحم کرتا ہے۔ وہ خیال کرتا ہے میں کمزور ہوں دوسرے کو اپنے ساتھ شامل کر کے اس کے
ذریعہ اپنی جان بچاؤں مگر اس کے برعکس مؤمن اور مسلم دوسرے پر رحم کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے مجھ پر فضل کر کے مجھے نجات دی ہے اس لئے مجھے چاہئے کہ دوسرے کو بھی گڑھے۔
ر کر
بچاؤں ۔ مؤمن کی تبلیغ جتھہ بندی کیلئے نہیں بلکہ ہدایت کیلئے ہوتی ہے۔
سے
پس جب میں یہ کہتا ہوں کہ فتح و کامیابی کیلئے تعداد بڑھانے کی کوشش نہ کرو تو میرا یہ
مطلب نہیں کہ تعداد بڑھانے کی کوشش ہی نہ کرو بلکہ یہ مطلب ہے کہ اس غرض کو مد نظر رکھ کر نہ کرو ۔
تعداد بڑھانے کی کوشش ضرور کرو مگر اس غرض سے کہ خدا تعالیٰ کا نام روشن ہو، بھولے بھٹکے بندے
راہ راست پر آجائیں ۔ غلبہ اور فتح و کامیابی کی بنیاد اس امر پر ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا امر حاصل
ہو اور جب اللہ تعالیٰ کا امر حاصل ہو جائے تو بڑے لوگ کیا کر سکتے ہیں ۔ پرانے زمانہ میں تلواروں کیا
کا رواج تھا اور لوگ اچھی اچھی تلواریں جمع کرتے تھے اور جن کے پاس زیادہ اچھی تلواریں ہوتی
تھیں لوگ ان سے ڈرتے تھے ۔ پھر تیر نکلے تو جن کے پاس اچھے تیر کمانیں ہوں وہ جیت جاتے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۸۹
سال ۱۹۳۶ء
تھے۔ پھر ڈھالیں نکلیں تو جن کے پاس صرف تیرکمان تھے وہ کمزور ہو گئے ۔ جب سکندر نے
ہندوستان پر حملہ کیا تو اسے زیادہ تر اسی وجہ سے فتح حاصل ہو گئی کہ اس کے پاس اعلیٰ قسم کی
ڈھالیں تھیں ۔ وہ صرف چند ہزار آدمیوں کے ساتھ آیا تھا اس کی فوج کی تعداد بعض حملوں میں چار
سے بارہ ہزار تک بیان کی جاتی ہے مگر اس نے اسی سے ایران اور ہندوستان کی بڑی بڑی تعداد
رکھنے والی فوجوں کا مقابلہ کیا اور اُن کو شکست دی۔ ڈھالوں کے بعد منجنیقیں نکلیں اور ان کے ذریعہ
دور دور پتھر پھینکے جانے لگے۔ اس کے بعد بارود نکلا ، پھر رائفلیں اور تو ہیں ایجاد ہوئیں اور اب گیس
پھینکنے والے بم اور ہوائی جہاز ایجاد ہوئے ہیں اور ایک ایک ہوائی جہاز سینکڑوں گاؤں تباہ کر سکتا
ہے۔ ایسے ایسے زہریلے بم ایجاد ہوئے ہیں کہ ایک بم سے بارہ میل کے رقبہ کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بم ہوائی جہازوں سے پھینکے جاتے ہیں اور نیچے کے لوگ ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے ۔ تو اب دنیا
میں تعداد کوئی چیز نہیں بلکہ طاقت کے دوسرے ذرائع ہیں ۔ پھر کیا ایک مؤمن کیلئے یہ شرم کی بات
نہیں کہ دوسرے لوگ جو غیر مؤمن ہیں وہ تو تعداد کی کوئی حقیقت نہیں سمجھتے بلکہ طاقت کیلئے تعداد
کے مقابلہ میں ہوائی جہازوں ، بموں اور توپوں پر انحصار رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ خواہ دشمن کتنی
زیادہ تعداد میں کیوں نہ ہو ہم اسے زیر کریں گے اور ایک مؤمن سمجھے کہ خدا تعالیٰ کی طاقت ہوائی
جہاز جتنی بھی نہیں ، توپ اور ہم جتنی بھی نہیں۔ ایک اکیلا انسان ایک جہاز سے بم پھینک کر بارہ میں
علاقہ کا جس کی آبادی اوسط آبادی کے لحاظ سے تین ہزار بنتی ہے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہو جاتا ہے
لیکن ایک مؤمن کا اتنا ایمان بھی نہ ہو کہ اس کے خدا کی ہوائی جہاز کے برابر بھی طاقت ہے۔
رہے
پس جو سچے مؤمن ہیں وہ جیتنے کیلئے تعداد کا کبھی خیال بھی نہیں کرتے وہ اگر غلطی کر ر۔
ہیں تو یہ کہ تھوری تعداد کے ساتھ بچوں پر حملہ کر دیا۔ ایسی مثالیں اسلامی تاریخ میں کثرت سے ملتی
ہیں کہ پچاس ساٹھ یا سو آدمیوں نے ساری فوج پر حملہ کر دیا مگر ایسی کوئی مثال نہیں کہ دشمن کی زیادہ
فوج پر مسلمانوں نے حملہ مزید کمک کے آنے پر ملتوی کر دیا۔ پچاس اور ساٹھ مسلمانوں نے پچاس
پچاس اور ساٹھ ساٹھ ہزار کفار پر حملہ کر دیا اور مارے گئے مگر ڈر کر پیچھے نہیں ہٹے کیونکہ انہیں یقین
تھا کہ خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے اور قرآن شریف میں بھی ہمیں یہی بتاتا ہے كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ
غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللهِ کہ بہت ہی تھوڑی جماعتیں تم سے پہلے گزری ہیں جو اللہ تعالیٰ کے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۹۰
سال ۱۹۳۶ء
امر کے حاصل ہونے کی وجہ سے بڑی بڑی جماعتوں پر غالب آگئیں ۔ پس ہمیں اس لئے اپنی
تعداد بڑھانے کی کوئی ضرورت نہیں کہ ہم جیت جائیں گے بلکہ ہم اس بات کے خواہشمند ہیں کہ
لوگ تباہی اور بربادی سے بچ جائیں ۔ فتح حاصل کرنے کیلئے ہمیں صرف اس بات کی ضرورت
ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل حاصل کریں جو سچی قربانی سے ہی حاصل ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ دائم رہنے
والی اور الْحَيُّ الْقَيُّومُ ہے ہستی ہے وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا اور وہ اُسی کو اپنے قریب لاتا
ہے جو اس بات پر یقین رکھے کہ خدا تعالیٰ زندہ کرنے والا ہے۔ زید کے متعلق اگر یہ یقین کامل ہو
کہ وہ اچھا تیراک ہے اور یہ ممکن نہیں کہ وہ کسی کو ڈوبنے دے تو اس کے موجود ہوتے ہوئے کوئی
شخص خطر ناک سمندر میں کود پڑنے سے بھی نہیں ڈرے گا۔ اسی طرح جس کو خدا تعالیٰ پر یہ یقین
ہو کہ وہ الْحَی ہے اور زندہ کرنے والا ہے وہ ہر موت قبول کرنے کیلئے تیار ہوگا ۔ پس جب تک کوئی
اللہ تعالیٰ کی صفت الْحَيُّ الْقَيُّومُ پر یقین نہیں رکھتا جس کی علامت یہ ہے کہ وہ ہر موت کو قبول
کرنے کیلئے تیار نہیں رہتا اُس وقت تک اللہ تعالیٰ بھی اُس کے ایمان کو قبول نہیں کرتا۔ جس شخص کو
یقین ہو کہ اُس نے اتنی مشق کرنی ہے کہ سنکھیا اُسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا وہ تولہ پھر سنکھیا بھی
کھا جائے گا لیکن جسے یہ یقین نہ ہو وہ کبھی ایسی جرات نہیں کر سکتا ۔ پھر بعض لوگوں کو آگ پر چلنے
کی ترکیب آتی ہے وہ اس سے نہیں ڈرتے لیکن کوئی دوسرا آگ کے نزدیک بھی نہیں جا سکتا اسی
طرح جو شخص اللہ تعالیٰ کو الْحَيُّ الْقَيُّومُ جانتا ہے وہ موت سے نہیں ڈرتا۔
ہندوؤں میں ایک لطیفہ مشہور ہے مگر ہم اس سے ایک سبق ضرور حاصل کر سکتے ہیں ۔ کہتے
ہیں کوئی راجہ تھا جس کے ہاں اولاد نہیں ہوتی تھی اُس نے علاج وغیرہ بہت کرائے مگر بے سود۔
ہندوؤں میں تین خدا سمجھے جاتے ہیں برہما، ویشنو اور شیو۔ برہما پیدائش کا خدا سمجھا جاتا ہے، ویشنو
رزق کا اور شیو موت کا خدا۔ اس راجہ نے برہما کی نذر مانی کہ اگر میرے ہاں بیٹا ہو تو میں تیری
عبادت کیا کروں گا۔ ہندو برہما کی عبادت نہیں کرتے کیونکہ سمجھتے ہیں کہ اس نے تو صرف پیدا ہی
کرنا تھا سو کر دیا اس سے اب کسی نفع نقصان کی کیا امید ہے۔ اب تو روزی دینے والے اور مارنے
والے خدا کی عبادت ضروری ہے۔ گویا عبادت میں بھی وہ تجارتی اصول کو مد نظر رکھتے ہیں احسان
کے ماتحت خدا کی عبادت نہیں کرتے ۔ تو اس راجہ نے برہما کی عبادت کرنے کا وعدہ کیا اور اس کے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۹۱
سال ۱۹۳۶ء
ہاں لڑکا پیدا ہو گیا۔ جب وہ لڑکا جوان ہوا تو باپ نے کہا کہ اب تک تو میں برہما کی عبادت کرتا رہا
ہوں مگر موت چونکہ شیو جی کے ہاتھ ہے اس لئے ہمیں اب اس کی عبادت کرنی چاہئے ایسا نہ ہو کہ
وہ تجھے مار دے مگر بیٹا اس بات کا سخت مخالف تھا اور اسے احسان فراموشی قرار دیتا تھا۔ یہ اختلاف
آپس میں اس قدر بڑھا کہ باپ نے غصہ میں آکر شیو جی سے درخواست کی کہ اس کے بیٹے کو
مار دے چنانچہ بیٹا مر گیا ۔ برہما کو جب اس کا علم ہوا تو اس نے کہا کہ اچھا یہ ہماری عبادت کی وجہ
سے مارا گیا ہے اُس نے پھر اُسے پیدا کر دیا۔ شیو جی نے پھر مار دیا اور برہما نے پھر پیدا کر دیا اور
دونوں میں یہ لڑائی شروع ہوگئی۔ تو یہ یوں تو لطیفہ ہے مگر حقیقت سے خالی نہیں ۔ دراصل شیو انسان
خود ہوتا ہے اور برہما خدا ہوتا ہے۔ جب انسان اللہ تعالیٰ کیلئے اپنے آپ کو مارتا ہے تو خدا تعالیٰ
اُسے پھر پیدا کر دیتا ہے۔ دیکھو صحابہؓ نے کتنی دفعہ اپنے آپ کو مارا اور کتنی دفعہ خدا تعالیٰ نے اُن کو
زندہ کیا۔ جب صحابہ بدر کے میدان میں لڑنے گئے تو کیا انہوں نے موت قبول نہ کی تھی؟ پھر کیا
جنگ احد موت نہ تھی ؟ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ منافق کہتے تھے یہ تو صریح موت ہے
اگر ہمیں علم ہوتا کہ لڑائی ہے تو ہم ضرور شامل ہوتے ۔ پھر کیا احزاب کی جنگ موت نہ تھی؟ منافق
جیسے بزدل اور موقع پر مسلمانوں کو طعنے دیتے پھرتے تھے کہ پاخانہ پھرنے کیلئے تو جگہ ملتی نہیں اور
دنیا کو فتح کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ پھر کیا غزوہ تبوک موت نہ تھی ؟ پھر آنحضرت ﷺ کی
وفات کے بعد عرب میں بغاوت ہوگئی تھی کیا اُس وقت صحابہؓ نے اپنے لئے موت قبول نہ کی تھی ؟ ہوئی نے موت نہ
پھر جب حضرت ابوبکر نے قیصر سے مقابلہ شروع کیا تو کیا موت نہ تھی ؟ عرب کی کل آبادی اتنی بھی
نہیں جتنی فلسطین کی مگر مسلمانوں نے مقابلہ ایسے بادشاہ سے شروع کیا جس کے ماتحت فلسطین تھا ،
شام تھا ، بلغاریہ، مقدونیہ، مصر، طرابلس، آرمینیا ، اسوریہ کے علاقے بھی تھے گویا اتنی بڑی حکومت
سے ٹکر لگائی ۔ اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایران سے بھی جنگ شروع کر دی اور اُس
وقت ایرانی حکومت کے ماتحت افغانستان ، ہندوستان ، چین ، چینی ترکستان اور ایشیائی روس کے
علاقے تھے گویا آدھی دنیا پر ایران کی حکومت تھی اور آدھی دنیا پر روم کی اور مسلمان به یک وقت ان
دونوں حکومتوں سے لڑ رہے تھے پھر کون کہہ سکتا ہے کہ یہ موت نہ تھی ۔
پس غور کرو کہ صحابہؓ نے کتنی دفعہ اپنے آپ کو موت کے منہ میں ڈالا گویا وہ شہد کی مکھیاں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۹۲
سال ۱۹۳۶ء
تھیں اور موت ان کیلئے شہد تھا۔ لوگ موت سے بھاگتے پھرتے ہیں مگر صحابہ موت کے اوپر خود
گرتے تھے اور خدا اُن کو پھر زندہ کر دیتا تھا۔ پس مؤمن کو امر الہی کے حصول کیلئے ہر وقت اور ہر
قربانی کیلئے تیار رہنا چاہئے مگر قومی قربانی نظام کے ماتحت ہونی چاہئے ۔ اگر چہ انفرادی قربانی
انسان ہر وقت پیش کر سکتا ہے۔
پس میں جماعت کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ اس کا تو کل انسانوں پر نہیں بلکہ خدا پر
ہونا چاہئے اور ترقی کی بنیادا سے امر الہی پر رکھنی چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کم مِنْ فِئَةٍ
قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللهِ جب اللہ تعالیٰ کا امر حاصل ہو جائے جو قربانیوں سے ہی
حاصل ہوتا ہے تو پھر ترقی کے رستہ میں کمی تعداد روک نہیں بن سکتی اس لئے میں نے تحریک جدید
میں ہر قسم کی قربانیاں رکھی ہیں مگر مجھے افسوس ہے کہ کئی لوگ کھانے پینے اور لباس کے معاملہ میں
اس کی پوری پابندی نہیں کرتے۔ زیورات بنوانے کے معاملہ میں بعض عورتیں اس پر عمل کرنے
میں کوتاہی کرتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے جماعت ابھی تک ان قربانیوں کو پیش نہیں کر سکی جن کی ضرورت
ہے کیونکہ جب انسان کے پاس ہے ہی کچھ نہیں تو وہ قربانی کیا کرے گا ۔ اگر تمہارے جسم کے اندر
روح موجود ہے تو تم جان کی قربانی پیش کر سکتے ہو مگر جب روح ہی نہیں تو جان کی قربانی کے کیا
معنی ؟ اسی طرح جو شخص اقتصاد کی مدد سے کچھ رقم پس انداز نہیں کرتا وہ مالی قربانی کس طرح کر سکے
گا اور جو شخص جلد جلد کام کرنے کا عادی نہیں وہ وقت کی قربانی کس طرح کر سکتا ہے۔ وقت کی کس ۔
قربانی وہی کر سکتا ہے جو جلد کام کرنے کا عادی ہو ، جان کی قربانی وہی کر سکتا ہے جس کے پاس
جان ہو اور مالی قربانی وہی کر سکتا ہے جس نے محنت سے کام کیا ہو اور پھر اقتصاد سے کچھ بچایا بھی
ہو۔ پس جب تک تحریک جدید کے سارے حصوں پر عمل نہیں ہوتا اور ہر ایک مطالبہ کو مد نظر نہیں رکھا
جاتا اُس وقت تک ہم ترقی کے میدان میں نہیں اُتر سکتے ۔
۔
یا د رکھو کہ منہ کی قربانی کسی کام کی نہیں ۔ قربانی وہی ہے جو حقیقی معنوں میں ہو۔ منہ کی
قربانی کی تو وہی مثال ہے کہ سو گز واروں ایک گز نہ پھاڑوں اور اس سے اسلام کو یا دین کو قطعاً
( الفضل ۲۶ ستمبر ۱۹۳۶ء)
کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا ۔
لم البقرة : ۲۵۰
البقرة : ۲۵۶

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۹۳
(۳۵
سال ۱۹۳۶ء
جذبات کے اظہار کا صحیح طریق
تحریک جدید کے مطالبات کے مطابق قربانی کرنا ہے
(فرموده ۲۵ ستمبر ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
آج میں بعض ضروری امور کے متعلق خطبہ کہنا چاہتا ہوں بشرطیکہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ آواز میرا ساتھ دے۔ سب سے پہلے تو میں اس واقعہ کو لیتا ہوں جس کے متعلق دوستوں کی
طرف سے کثرت کے ساتھ خطوط آ رہے ہیں ۔ یعنی ۱۷ تاریخ کا واقعہ جبکہ ناصر احمد کو چھوڑ کر میں
سٹیشن پر سے واپس آ رہا تھا اُس وقت موٹر پر کسی شخص نے کوئی چیز پھینکی۔ اس واقعہ کے متعلق قدرتی
ہیں۔ یعنی ۱۷ تاریخ کا واقعہ کو چھوڑ کر
طور پر دوستوں میں جوش پیدا ہوا ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج تک متواتر خطوط ہندوستان کے
تمام اطراف سے آرہے ہیں اور بعض جگہ سے تار بھی آئی ہے اور کئی دوستوں نے یہ اظہار کیا ہے
کہ وہ اپنے کام کاج چھوڑ کر بھی یہاں قادیان آنے کیلئے تیار ہیں ۔ پھر کئی دوستوں نے گورنمنٹ
پر اظہار ناراضگی کیا ہے اور کئی نے قادیان کے دوستوں پر اظہار ناراضگی کیا ہے کہ آخر جب ایک گلی
کے مخدوش ہونے کا انہیں علم ہے تو وہ کیوں اس جگہ پہرہ کا انتظام نہیں کرتے ۔ اسی طرح کسی نے
احرار کے خلاف جذبات کا اظہار کیا ہے اور کسی نے مقامی حکام کو مطعون کیا ہے ۔ یہ چٹھیاں صرف
احمدیوں کی طرف سے ہی نہیں بلکہ کئی غیر احمدیوں کی طرف سے ہیں اور کئی ہندوؤں کی طرف سے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۹۴
سال ۱۹۳۶ء
بھی ۔ پس ایک تو دوستوں کی تشویش کو دور کرنے کیلئے اور دوسرے اظہارِ حقیقت کیلئے میں چاہتا
ہوں کہ اس امر کے متعلق بعض باتیں بیان کروں ۔
جس قد ر واقعہ اُس دن ہوا ہے وہ اسی قدر ہے کہ جبکہ ہم سٹیشن پر سے واپس آ رہے تھے تو
اُس گلی میں جو شیخ یعقوب علی صاحب کی گلی کہلاتی ہے ان کے گھر کے قریب جب موٹر گزر رہا تھا تو
اُس کی چھت پر قریباً اُسی جگہ جہاں میں بیٹھا تھا مگر ذرا بائیں طرف بائیں کندھے کے اوپر کے
قریب کوئی چیز زور سے گری ۔ اُس کے اندر اچھی زور کی طاقت تھی کیونکہ موٹر کی چھت پر کپڑا ہوتا
ہے اور اُس کے اور لکڑی کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے مگر وہ چیز اس زور سے گری کہ کپڑے سمیت
چھت سے آلگی اور چھت کا نچی اور یوں معلوم ہوا کہ اس میں سے کچھ ذرے بھی گرے ہیں
حالانکہ اس کے نیچے بھی کپڑا ہوتا ہے۔ اس کے گرنے پر میں نے ڈرائیور سے کہا کہ وہ موٹر ٹھہرائے
تا دیکھا جائے کہ کیا بات ہے مگر چونکہ موٹر کی رفتار تیز ہوتی ہے اور موٹر چلانے والا ارادہ کے
باوجود اُ سے یکدم نہیں روک سکتا اس لئے اُسے موٹر کے روکنے میں کچھ دیر لگی ۔ تب میں نے دوبارہ
اُسے کہا کہ موٹر کو جلدی کھڑا کرو چنا نچہ اُس نے موٹر کو کھڑا کیا مگر وہ انداز ا دس پندرہ گز کے فاصلہ پر
جا کر کھڑی ہوئی اور جس جگہ وہ ٹھہری وہاں میاں فیروز الدین صاحب پٹواری کا مکان ہے۔ وہ باہر
رہتے ہیں مگر ان کا گھر یہیں ہے لیکن وقوعہ اس مکان سے دس یا پندرہ یا بیس گز پرے کا ہونا چاہئے یا
اس سے کم و بیش فاصلہ ۔ کیونکہ چلتی ہوئی موٹر کے فاصلہ کا اندازہ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن بہر حال یہ
فاصلہ پانچ دس گز سے پندرہ میں گز تک ہو سکتا ہے۔ موٹر کے ٹھہر جانے پر میں نے اُس کے
پائیدان پر کھڑے ہو کر چھت کو دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ جو چیز گری تھی اُس کا اُس حصہ چھت
پر کوئی نشان نہ تھا جس کے متعلق مجھے خیال تھا کہ اس پر کوئی چیز پھینکی گئی ہے۔ البتہ اس کے اگلے
حصہ پر جو بالکل قریب کے زمانہ میں مرمت کرایا گیا تھا تین چار یا پانچ میں صحیح نہیں کہہ سکتا مگر متعدد
جگہ سے کپڑا پھٹا ہوا تھا مگر ڈرائیور نے مجھے بتایا کہ عزیزم ناصر احمد دو تین ہفتہ پہلے جب اپنی
پھو پھی سے ملنے کیلئے ڈلہوزی گئے تھے تو وہاں سے واپسی پر پہاڑ سے کچھ پتھر گرے تھے یہ کپڑا اُن
پتھروں سے پھٹا تھا اور یہ نشان انہی پتھروں کے ہیں۔ پس یہ نشانات پھینکی ہوئی چیز کی طرف
منسوب نہیں کئے جاسکتے تھے ۔ بعد میں میں نے بعض دوستوں سے کہا تھا کہ وہ دیکھ لیں کہ آیا یہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۹۵
سال ۱۹۳۶ء
سارے نشانات ہی پُرانے ہیں یا ان میں سے کوئی نیا نشان بھی ہے۔ انہوں نے خود تو مجھے اپنی
تحقیق کی اطلاع نہیں دی لیکن میں نے سنا ہے دیکھنے پر وہ سب نشانات پرانے ہی معلوم ہوئے
ہیں۔ بہر حال وہ نشان اس وقت کے خیال کے مطابق زیر بحث نہیں آسکتے ۔ اس امر کا اندازہ کہ جو
چیز پھینکی گئی تھی وہ کس زور سے گری تھی اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب میں نے موٹر کے
روکنے کیلئے کہا کہ دیکھیں کیا چیز موٹر پر پھینکی گئی ہے تو اُس وقت ہمراہیوں میں سے ایک نے کہا کہ
ٹائر برسٹ ہوتا ہے۔ جن لوگوں نے ٹائر برسٹ ہوتے سنا ہے وہ جانتے ہیں کہ اس کی اچھی بلند
آواز ہوتی ہے۔ خیر موٹر کے کھڑا ہونے پر بعض دوست اُتر کر اس گھر کے اندر گھس گئے جس کے
آگے کا ر ٹھہری تھی اور اُس کی چھت پر چڑھ کر حملہ آور کو دیکھنے لگے حالانکہ چھت پر چڑھتے چڑھتے
حملہ آور دور تک نکل جا سکتا ہے۔ پہلے مجھے شبہ ہوا کہ ان دوستوں نے یہ خیال کیا ہے کہ اسی گھر سے
چیز پڑی ہے اور اس پر میں نے دوسرے دوستوں سے کہا کہ یہ ان کی غلطی ہے موٹر تو آگے آچکی
ہے لیکن بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ وہ اس کی چھت پر چڑھ کر یہ دیکھنے گئے تھے کہ شاید اس چیز کا
پھینکے والا نظر آجائے ۔ اس کے بعد چاروں طرف تلاش کی گئی مگر چیز پھینکنے والے کا کوئی پتہ نہ لگا ۔
یہ چیز ایک تو بائیں طرف کی گلی سے پھینکی جاسکتی تھی یا اس سے پہلے ایک کھولہ ہے وہاں سے پھینکی
جا سکتی تھی اور ایک مکان ہے جو مقفل ہے اس مقفل مکان سے بھی چیز پھینکی جاسکتی تھی بشر طیکہ یہ
سازش ہو کیونکہ جو لوگ جرائم کی حقیقت سے واقف ہیں جانتے ہیں کہ مجرموں کو گھروں میں داخل
کر کے باہر سے تالا لگا دیا جاتا ہے اور اس طرح جرم کا سراغ لگنا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ تحقیق
کرنے والے جب وہاں سے گزرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اس جگہ سے تو یہ جرم نہیں ہو سکتا کیونکہ
یہاں قفل لگا ہوا ہے۔ پھر جب وہ پتہ لگانے سے مایوس ہو جاتے ہیں تو گھنٹہ دو گھنٹہ کے بعد لوگ
آتے اور تالا کھول کر مجرم کو نکال لے جاتے ہیں ۔ تو اگر یہ فعل کسی سازش کا نتیجہ تھا تو ممکن ہے اس
فعل کا ارتکاب اس مقفل گھر سے ہی ہوا ہو لیکن مقفل گھر کو کھولنا قانون کے خلاف ہے اور پولیس
ہی ایسا کر سکتی تھی جو وہاں موجود نہ تھی۔ تلاش کے وقت بھی میں نے اس خیال کا اظہار کیا تھا کہ ممکن
ہے اس گھر سے چیز پھینکی گئی ہو۔ بہر حال جب لوگ تلاش کر چکے اور انہیں کوئی آدمی نظر نہ آیا تو کسی
ہمارے دوست نے کہا کہ تلاش تو کرو وہ چیز جو گری ہے کیا اور کہاں ہے؟ اُس وقت تک سب

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۹۶
سال ۱۹۳۶ء
لوگ اسے یقینی طور پر پتھر سمجھ رہے تھے اور مجھے بھی اُس وقت تک یہ خیال نہیں آیا تھا کہ اگر پتھر ہوتا
تو نشان چھت پر لگ جاتا اس لئے غالباً یہ کوئی اور شے ہے ( گو بعض صورتوں میں نشان نہیں
بھی ہو سکتا لیکن سو میں سے نناوے دفعہ پتھر کا نشان ہونا چاہئے ) ۔ اس لئے میں نے بھی اُس
دوست کی تائید کی اور کہا کہ اس چیز کو تلاش کر ولیکن چونکہ مغرب کا وقت ہو چکا تھا اس لئے ایک
آدھ منٹ کے بعد ہی میں نے کہہ دیا کہ اب چلو ۔ ہاں ایک بات رہ گئی جو یہ ہے کہ میرے پیچھے
جو سائیکلسٹ آرہے تھے اُن سے جب میں نے دریافت کیا کہ تم کو معلوم ہے کہ وہ چیز کس طرف
سے آئی تھی تو انہوں نے دائیں طرف سے اس کا آنا بتایا ( یعنی شمال سے آتے ہوئے جو دائیں
طرف ہے یعنی مغرب کی سمت ) ۔ ہم جو موٹر میں تھے دھماکے سے ہمارا بھی یہی اندازہ تھا کہ وہ چیز
شمال مغربی سمت سے آکر گری ہے۔ اس کی تصدیق سائیکلسٹوں نے بھی کی جنہوں نے یہ بیان کیا
کہ انہوں نے خود اُدھر سے ایک چیز آتی ہوئی دیکھی ہے جسے وہ ایک ہاتھ کے برابر پتھر سمجھتے تھے
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ چونکہ مغرب کا وقت ہو گیا تھا میں دوستوں کو ساتھ لے کر موٹر میں
سوار ہو گیا اور مزید تحقیق ترک کر دی گئی ۔ میری غرض وہاں ٹھہرنے کی صرف اتنی تھی کہ اگر کوئی
شخص ایسا پایا جائے تو ہمیں علم ہو جائے کہ وہ کون شخص ہے اور دوسرے میں اسے نصیحت بھی
کروں کہ ایسی فضول باتوں سے کچھ فائدہ نہیں ہو سکتا ۔ اس قسم کے واقعات در حقیقت انبیاء کی
جماعتوں سے ہونے لازمی ہیں اور ہوتے رہتے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لاہور میں ایک دفعہ ایک گلی میں سے جا رہے تھے
شیخ رحمت اللہ صاحب ، مرزا ایوب بیگ صاحب اور غالباً مفتی محمد صادق صاحب بھی ساتھ تھے کہ
کسی نے زور سے پیچھے سے آپ پر دو ہنٹر مارا اور آپ گر گئے ۔ جو دوست ساتھ تھے وہ اس شخص کو کی
مارنے لگے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا نہیں نہیں یہ معذور ہے اس نے اپنے خیال میں
تو نیکی کا کام ہی کیا ہے اسے کچھ نہ کہو جانے دو۔ تو یقینا اگر وہ شخص مجھے مل جاتا تو میں ایسا ہی نمونہ
دکھاتا۔ میں نے سنا ہے کہ بعض دوستوں نے کہا کہ اگر وہ مل جاتا تو کیا ہم اسے زندہ چھوڑتے ؟ مگر
میں جانتا ہوں کہ میری موجودگی میں انہیں چھوڑنا ہی پڑتا۔ میری غرض صرف اتنی تھی کہ کسی کے پتہ
لگ جانے سے ایک تو معاملہ کی اصل حقیقت واضح ہو جاتی دوسرے اس کیلئے شرمندگی اور ندامت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۹۷
سال ۱۹۳۶ء
بھی ہوتی کیونکہ جب ایک شخص اپنی کسی حرکت سے اشتعال دلائے مگر دوسرا اشتعال میں نہ آئے
بلکہ نرمی کا معاملہ اُس سے کرے تو یہ اس کیلئے شرمندگی کا موجب ہوتا ہے۔ چونکہ اس چیز کا نشان
نہیں پڑا اس لئے بعد میں میں نے اس پر غور کیا اور پولیس کے بعض افسروں سے بھی میری گفتگو
ہوئی جس سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ غالباً چمڑے کی کوئی چیز تھی جیسے جوتی وغیرہ یا صاف شدہ
لکڑی تھی ۔ اس قسم کی چیز سے آواز بھی زور سے پیدا ہوتی ہے، دھما کہ بھی ہوتا ہے لیکن نشان کا
پڑنا ضروری نہیں ہوتا اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس حرکت کے مرتکب کی غرض یہ تھی کہ جماعت
میں اشتعال پیدا ہو جائے ۔ ایسا یقین کرنے کی یہ وجہ بھی ہے کہ مجھے کئی مہینوں سے رپورٹیں آرہی
تھیں بلکہ بعض لوگوں کے نام بھی میرے پاس پہنچ چکے تھے کہ فلاں فلاں شخص اس قسم کی
کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں اور بعض کے متعلق میرے پاس ایسی رپورٹیں بھی پہنچیں کہ وہ کہتے ہیں
کہ ہم قادیان سے جائیں گے مگر جانے سے پہلے کوئی تماشہ کر کے جائیں گے۔ غرض دو تین مہینہ
سے اس قسم کی رپورٹیں میرے پاس آ رہی تھیں ۔ پس میری رائے میں وہ کوئی سنجیدگی سے جان کو
نقصان پہنچانے کیلئے حملہ نہ تھا بلکہ محض شورش پیدا کرنے کیلئے ایک حرکت تھی تا جماعت میں اشتعال
پیدا ہو جائے اور احمدی غیر احمدیوں پر حملہ کر دیں مگر یہ ان کی بیوقوفی تھی کہ انہوں نے اشتعال کیلئے
میری ذات کو چنا کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری موجودگی میں جماعت کو اشتعال نہیں آسکتا ۔
ہاں میری عدم موجودگی میں اشتعال کا امکان ہو سکتا ہے لیکن میری موجودگی میں اشتعال کالا کا امکان
ہرگز نہیں ۔ إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ - إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ میں اس لئے کہتا ہوں کہ بعض جگہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہی
اشتعال کا ہوتا ہے اس لئے وہاں اشتعال آنا کوئی عیب کی بات نہیں ہوتی لیکن ان استثنائی صورتوں
کو نظر انداز کرتے ہوئے باقی صورتوں میں جماعت کو اشتعال میری موجودگی میں نہیں آسکتا۔
اُسی دن کا جس دن یہ وقوعہ ہوا یہ بھی واقعہ ہے جس کی مجھے رپورٹ پہنچی کہ وہی حنیفا جس
نے میاں شریف احمد صاحب پر لاٹھی کا وار کیا تھا اس سے ایک گھنٹہ یا ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ایک شخص نے
معانقہ کیا اور میاں شریف احمد صاحب پر حملہ کے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے
نہایت اعلیٰ کام کیا سب مسلمان آپ کو غازی سمجھتے ہیں ۔ اس واقعہ کو اگر موٹر کے وقوعہ سے ملایا
جائے تو صاف پتہ چلتا ہے کہ بعض لوگ اسی حرکت کیلئے دوسروں کو تیار کرنے کی کوشش کر رہے نہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۹۸
سال ۱۹۳۶ء
تھے کیونکہ جب ایسے کاموں کی تعریف کی جائے اور کہا جائے کہ آپ تو اس کام کی وجہ سے غازی
بن گئے ہیں تو کئی نو جوانوں کو خیال آجاتا ہے کہ ہم بھی غازی بننے کی کوشش کریں ۔ وہ یہ نہیں سمجھتے
کہ پہلا غازی تو چھپتا پھرتا تھا اور پھر پولیس اس کی نگرانی کرتی رہی اور اب بھی اس وقوعہ کے بعد
پولیس اس کے ساتھ لگی ہوئی ہے کیونکہ پولیس کو اگر حفاظت کی ضرورت نظر آتی تو صرف اسی غازی
کی ۔ اس سے گورنمنٹ کو کچھ ایسی محبت ہے کہ وہ عشق کے درجہ تک پہنچی ہوئی ہے اور یہاں کی
پولیس کا تو اس سے لیلیٰ مجنوں والا تعلق ہے جب بھی کوئی واقعہ ہو دوڑ کر وہ اُس کے گرد جمع ہو جاتی
ہے کہ ہمارے اس محبوب کو کوئی نقصان نہ پہنچادے۔ حالانکہ عقلمند احمدی کی تو جوتی بھی اُس پر
پڑنے سے شرمائے گی ایسے ذلیل آدمی کا مقابلہ کر کے کسی نے کیا لینا ہے۔ آخر یہ بھی تو انسان
کو دیکھنا پڑتا ہے کہ میرے مقابلہ میں ہے کون؟
گزشتہ سالوں میں جب مباہلہ والوں نے مجھ پر الزام لگائے تو کئی دوست گھبرا کر مجھے
کہتے آپ ان سے مباہلہ کیوں نہیں کر لیتے تا دشمنوں کا منہ بند ہو جائے تو میں انہیں یہی جواب
دیتا ہوں کہ میں مباہلہ کس سے کروں کیا یہ الزام لگانے والا شخص دینی یا اخلاقی لحاظ سے کوئی بھی
حیثیت رکھتا ہے؟
پھر بعض دوست جب الزامات کی اشاعت کو دیکھ کر زیادہ متاثر ہوتے تو میں انہیں
سمجھانے کیلئے کہتا کہ اگر کوئی شخص کسی چوڑھی یا کنچنی کو آٹھ آنے دے کر بازار میں کھڑا کر دے اور
وہ آپ پر الزام لگا دے اور کہے کہ اگر یہ الزام غلط ہے تو مجھ سے مسجد میں مباہلہ کر لو تو کیا اس
چوڑھی یا کنچنی کے مقابلہ میں آپ مباہلہ کیلئے تیار ہو جائیں گے؟ اس پر بات اُن کی سمجھ میں آجاتی
اور کہتے ہیں کہ ہاں یہ تو ٹھیک ہے۔ تو مقابلہ کیلئے بھی انسان اپنے مد مقابل کی حالت کو دیکھتا ہے
میں تو نہیں سمجھتا ہماری جماعت کا کوئی عقلمند اس شخص سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہو خصوصاً اس حالت
میں کہ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ایسے آدمی خود کام نہیں کرتے بلکہ کچھ اور کرانے والے ان سے کام
کراتے ہیں ۔ پس اگر کوئی احمدی قانون کو توڑنے پر آئے گا تو وہ اس پر حملہ کر کے کیوں قانون
توڑے گا وہ اس پر توڑے گا جس نے انگیخت کی اور اُسے اُکسایا۔ اوّل تو ہماری تعلیم کے مطابق وہ
صبر کرے گا لیکن اگر کوئی دیوانگی کا شکار ہو جائے تو جیسے غالب نے کہا ہے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۹۹
سال ۱۹۳۶ء
وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہرا
تو پھر اے سنگدل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو تیرا
اگر قانون شکنی ہی کرنی ہے اور مار پیٹ کا ہی کسی کو خیال پیدا ہونا ہے تو پھر وہ ایسا ہی آدمی تلاش
کرے گا جو مغوی اور مفسد اور منفی ہو یہ بیچارے پانچ پانچ اور دو دو روپے لے کر کام کرنے
والے حیثیت ہی کیا رکھتے ہیں ان غریبوں کو تو ہلا شیرا کہہ کر دوسرے لوگ آگے کر دیتے ہیں ۔ پس
ان کا مقابلہ کوئی عقلمند نہیں کر سکتا اور اگر کوئی احمدی اس قسم کی حرکت کرے تو نہ صرف میں
اسے قانون شکن کہوں گا ، نہ صرف اُسے اپنا عاصی اور نافرمان کہوں گا بلکہ بیوقوف اور احمق بھی
کہوں گا۔ جو شخص گوہ پر اینٹ مارے گا میں اسے بیوقوف نہ کہوں گا تو اور کیا کہوں گا۔ نجاست پر
اینٹ مارنے والے پر تو نجاست ہی پڑے گی ۔ پس پولیس افسران کے یہ وسو سے تو صرف ان کی
روشنی مطبع کی علامت ہیں اور کچھ نہیں ۔
مقامی پولیس کی حالت تو یہ ہے کہ اسے متواتر خبریں ملیں کہ اس گلی میں فساد کے اندیشے
ہیں مگر اس کے پاس پہرے کیلئے کافی پولیس نہ تھی لیکن حنیفا کی جان کی حفاظت کیلئے اس کے پاس
ہمیشہ کافی پولیس ہوتی ہے۔ صوبہ کے ایک بہت بڑے افسر نے مجھ سے خود کہا کہ وہ پولیس حنیفا کی
حفاظت کیلئے نہیں ہوتی بلکہ اس لئے ہوتی ہے تا وہ پھر کسی احمدی پر حملہ نہ کر دے۔ میں نے کہا آپ
کی پولیس معلوم ہوتا ہے بات خوب بنا سکتی ہے مگر ہم اپنی دیکھی ہوئی بات کا کیونکر انکار کریں کہ اپنی بات کا کیونکر ں ہے بنا
پولیس کو با وجود علم ہونے کے وہ خطرہ کی جگہ کے متعلق تو کوئی انتظام نہیں کرتی لیکن حنیفا کے آگے
پیچھے پھرنے لگتی ہے۔ غرض ایسے واقعات اس دن اور اس کے قریب رونما ہوئے کہ یہ یقین کرنے
کی کافی وجہ ہے کہ وہ وقوعہ ہتک کے طور پر جماعت کو اشتعال دلانے کیلئے کیا گیا گو وہ ایسا نہ تھا جس
سے جان کا خطرہ ہو یا جو جان پر حملہ کہا جا سکتا ہو ۔
پس جن دوستوں نے اس وقوعہ کا ذکر پتھر پڑا“ سے ”پتھریں پڑیں“ کے الفاظ میں کیا
میں انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ مؤمن مبالغہ سے کام نہیں لیتا بلکہ وہ سچائی کا دلدادہ ہوتا ہے۔ پتھروں
کا کوئی سوال نہیں جو چیز پھینکی گئی وہ ایک تھی پس جو کہتا ہے کہ پتھر پھینکے گئے وہ مبالغہ سے کام ہ مبالغہ سے کام لیتا ہے
اور اسے اپنی اصلاح کرنی چاہئے ۔ میرا غالب گمان یہ ہے کہ وہ پتھر نہیں تھا کیونکہ موٹر پر کوئی نشان

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۰۰
سال ۱۹۳۶ء
نہیں اور پتھر کی صورت میں سو میں سے ننانوے امکانات یہی ہیں کہ نشان ہوتا ۔ ہاں سُوکھی مٹی کا
ڈلا ہو سکتا ہے یہ بغیر نشان لگنے کے دھما کہ بھی دے سکتا ہے اور آواز بھی اس سے پیدا ہو سکتی ہے اس
کا مجھے پہلے خیال نہیں آیا اب خطبہ کے وقت خیال آیا ہے پس اگر اس کو بھی شامل کر لیا جائے
تو میرے نزدیک چمڑے کی کوئی چیز یا لکڑی کی رندہ کی ہوئی چیز یا سوکھی مٹی کا ڈلا تھا ایسی
چیزیں جب پھینکی جائیں تو آوا ز بھی دے سکتی ہیں اور بہت ممکن ہوتا ہے کہ ان کا نشان بھی نہ
رہے۔ سُوکھی مٹی کے ڈلے میں تو یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی تلاش بھی نہ ہو سکے کیونکہ مٹی کا ڈلا لگ کر
ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس چیز کی تلاش حقیقی طور پر ہوئی نہیں ایک
آدھ منٹ سے زیادہ تلاش نہیں کی گئی۔ میں جلد ہی موٹر میں بیٹھ گیا اور دوستوں کو بُلا لیا نیز جو
دوست ساتھ تھے وہ گلی کے قریب کے مقامات اور اُس کے ننگے حصہ کو ہی دیکھتے رہے دُور دُور
انہوں نے نہیں دیکھا اور جو چھتی ہوئی نالیاں تھیں ان کو بھی انہوں نے نہیں دیکھا اور اس وجہ سے
یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اگر پوری طرح ہم تلاش کرتے تو وہ چیز نہ ملتی ۔
اس موقع پر جماعت نے جو رویہ اختیار کیا ہے میں اسے پسند کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے
گورنمنٹ سے کوئی اپیل نہیں کی۔ میرے نزدیک گورنمنٹ کا اور ہمارا معاملہ اس حد تک پہنچ چکا ہے
کہ اب اس کے بعد پنجاب کی گورنمنٹ کو توجہ دلا نا فضول بات ہے کیونکہ پنجاب کی گورنمنٹ
بیعت کر چکی ہے ضلع گورداسپور کی پولیس کی ۔ وہ اگر سورج کو کہے کہ اندھیرا ہے تو پنجاب گورنمنٹ
کہتی ہے اندھیرا ہے اور اگر وہ رات کو کہے کہ سورج نکلا ہوا ہے تو حکومت پنجاب بھی کہہ دیتی ہے
کہ ہاں سورج نکلا ہوا ہے۔ چونکہ وہ ہماری ہر رپورٹ کے مقابلہ میں پولیس کی رپورٹ کو زیادہ
وقعت دیتی ہے اس لئے ایسی صورت میں اس کے پاس شکایت کرنا بے فائدہ امر ہے۔ یہاں کی
پولیس والے جو باتیں کرتے رہتے ہیں وہ بھی مجھے پہنچتی رہتی ہیں ان میں سے وہ بھی ہیں جو اس
خیال سے متفق ہیں جس کا میں نے اظہار کیا اور وہ سمجھتے ہیں کہ کسی شریر نے جماعت کو اشتعال
دلانے کیلئے یہ فعل کیا ہے۔ بعض یہ باتیں بھی کرتے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی بچے سے کوئی چیز
گر گئی ہو گی حالانکہ جو دھما کہ تھا اُس کو وہی جان سکتے ہیں جو وہاں موجود تھے۔ پنجابی میں مثل ہے
گھروں میں آواں تے سنیے توں دیویں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶٠١
سال ۱۹۳۶ء
اگر پولیس کے سپرنٹنڈنٹ یا ڈپٹی کمشنر یا کمشنر یا گورنر کی موٹر پر ایسا ہی دھما کہ ہو اور وہ
کہیں کہ یہ اتفاقی امر ہے کسی بچہ سے کوئی چیز گر پڑی ہوگی تو میں ان کی بات کو ماننے کیلئے تیار
ہوں لیکن وہاں وہ یہ نہیں کہتے بلکہ وہاں ان کا رویہ بالکل مختلف ہوا کرتا ہے۔ ان کا قول ہمیشہ یہی
ہوتا ہے کہ ہم راجہ کے نوکر ہیں بینگن کے نوکر نہیں ۔ بعض پولیس کے آدمیوں میں سے ایسے بھی ہیں
جو کہتے ہیں کہ یہ ساری بات ہی بنائی ہوئی ہے واقعہ کوئی ہوا ہی نہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ ہر شخص
اپنے ظرف کے مطابق بولتا ہے جو شخص جھوٹ کا عادی ہو اور جس کا اوڑھنا اور بچھونا جھوٹ ہو وہ
کسی بات کو سوائے جھوٹ کے اور کیا سمجھ سکتا ہے ۔ اس قسم کے افسر سوائے اس کے کہ پبلک کو
حکومت سے بدظن کریں اور اس کے خلاف منافرت کے جذبات پھیلائیں کسی صورت میں
گورنمنٹ کی خدمت نہیں کر سکتے ۔ غرض دونوں طرف خیالات کی روکو آزاد چھوڑ دیا گیا ہے۔ ایک
ہمارے دوست تو اس واقعہ کو سن کر ایسے متاثر ہوئے کہ کہنے لگے ایسی بات تو نہیں کہ کوئی پٹاخہ وغیرہ
پھینکا گیا ہو میں نے انہیں بتایا کہ پٹانے کی آواز اور اس آواز میں بہت فرق ہوتا ہے۔ مجھے یہ ڈر
پیدا ہوا کہ آہستہ آہستہ بعض دوست محبت کے جوش میں کہیں اس چیز کو بم ہی نہ سمجھنے لگیں ۔ اس موقع
پر بعض جلسے قادیان میں ہوئے ہیں اور بعض دوستوں نے تقریریں کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوں
کریں گے اور ؤوں کر دیں گے اس پر بعض دوستوں نے اعتراض کیا ہے کہ ایسا کہنے کا کیا فائدہ
کہ ہم یوں کر دیں گے ؤوں کر دیں گے۔ جب کرنے کا وقت آئے اُس وقت جو کچھ کرنا ہو کر
دکھا ئیں بے فائدہ دعوؤں سے کیا فائدہ اور میں اس بات میں ان سے بالکل متفق ہوں ۔ میں نے
بارہا جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ بیہودہ دعوے کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ جماعت کا
اظہار اخلاص ایک طبعی بات ہے اور وہ جس محبت کا نتیجہ ہے اس کو کوئی روک نہیں سکتا وہ ایک قابل
قدر چیز اور ایمان کو بڑھانے والی بات ہے لیکن ایسی باتیں کرنا جن کے متعلق انسان کے ذہن میں
کچھ بھی نہ ہو کہ کیا کر دیں گے ایک بے فائدہ چیز ہے۔ پس جس حد تک کہ دوستوں نے اپنے
اخلاص کا اظہار کیا یا ریزولیوشن کے ذریعہ اپنے آپ کو خدمت کیلئے پیش کیا ہے وہ بالکل جائز اور
درست بلکہ موجب ثواب تھا لیکن اس سے زائد اگر کسی نے دھمکیاں دی ہوں تو ان سے کسی کو بھی
فائدہ نہیں ہو سکتا بلکہ دھمکیاں بھاپ کی طرح انسان کے جوش کو نکال دیتی ہیں ۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۰۲
سال ۱۹۳۶ء
-
میرے نزدیک صحیح طریق جذبات کے اظہار کا یہ ہے کہ دوستوں کو قربانی کی تحریک کی
جائے ایسی باتوں سے کیا فائدہ کہ ہم دکھا دیں گے ، ہم بتا دیں گے، ہم دنیا کو ہلا دیں گے یہ ایک
بے فائدہ اور لغو بات ہے۔ میرا خیال ہے کہ ایسے مقرر سے اگر اُسی وقت کوئی پوچھ بیٹھے کہ آپ کیا
دکھا دیں گے؟ تو وہ یہی کہیں گے کہ ابھی سوچانہیں ہم آئندہ سوچیں گے اور جب سوچ کر ابھی کوئی
فیصلہ کرنا ہے تو پہلے ہی سے دعوے کرنے سے کیا فائدہ؟ میرے نزدیک اس زمانہ میں صحیح طریق
جذبات کے اظہار کا یہ ہے کہ ایسے موقعوں پر جماعت کے دوستوں کو تحریک جدید کی طرف توجہ
دلائی جائے دشمنوں کے سارے حملوں کا علاج تحریک جدید میں موجود ہے۔ پس انہیں بتایا بتایا جائے
کہ جس قدر کرنے والی باتیں ہیں وہ تمہارے امام نے تمہیں بتادی ہیں کیا تم نے ان باتوں پر عمل
کر لیا ؟ اگر کیا ہے تو اور کرو ۔ اگر نہیں کیا تو ان پر جلدی عمل کرو کہ انہیں باتوں میں ان تمام رفتن کا
علاج ہے۔ پس تحریک جدید کے مختلف پہلو جو قربانیوں کے ہیں انہیں لوگوں کے سامنے پیش
کیا جائے اور انہیں توجہ دلائی جائے کہ جنہوں نے ابھی تک اس تحریک پر عمل نہیں کیا وہ عمل کریں ۔
یہ ایک صحیح ذریعہ قربانی پیش کرنے کا ہوگا مگر اس قربانی کا دعوی کرنا جس قربانی کا مطالبہ ہی نہ ہو یا
جس قربانی کی نوعیت پر خود بھی غور نہ کیا ہو انسان کو نکما بنا دیتا ہے اور اُس کے دل پر زنگ لگا
دیتا ہے۔ ایک شخص جو جانتا ہی نہیں کہ کیا کریں گے وہ اگر کہتا ہے کہ ہم مرجائیں گے، ہم مٹ
جائیں گے، ہم مٹادیں گے، ہم ہلا دیں گے، ہم دکھا دیں گے، ہم بتا دیں گے تو وہ بیہودہ اور لغو
دعوے کرتا ہے اور نہ خود جانتا ہے کہ کس طرح ہلا دیں گے اور نہ وہ جانتے ہیں جو اُس کی تقریرین
رہے ہوتے ہیں کہ کس طرح ہلا دیں گے ، صرف اپنے ہی دل میں وہ دونوں ہل رہے ہوتے ہیں ۔
تو صحیح طریقہ یہ ہے کہ تمہارے سامنے جو پروگرام رکھا گیا ہے اور جو تمہارے امام نے تمہارے
سامنے پیش کیا ہے اُس پر عمل کرو اور لوگوں کو بتاؤ کہ یہ حملے اس لئے ہو رہے ہیں کہ تم سکیم کے
فلاں فلاں حصے پر عمل نہیں کرتے ۔ پھر اُس حصہ کے متعلق دلائل دو، اُس کی تفصیلات کو بیان کرو۔
اُس کے نتائج اس کی خوبیاں اور اُس کے اثرات واضح کرو اور لوگوں کو توجہ دلاؤ کہ جب وہ
قربانیوں کیلئے تیار ہیں تو کیوں تحریک جدید کے ماتحت قربانیاں نہیں کرتے ۔ یہ وہ قربانی کی تحریک
ہے جو جائز اور مفید ہے۔ پس ایک مفصل سکیم تمہارے سامنے موجود ہے اس سے فائدہ اُٹھاؤ خالی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۰۳
سال ۱۹۳۶ء
جذبات کے اظہار کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ پس یہاں کا جلسہ ریزولیوشن اور اظہا را خلاص کی حد تک
جائز ، مفید اور موجب ثواب تھا لیکن اس سے زائد اگر کوئی خالی دعوے کئے گئے ہیں تو وہ بے فائدہ
تھے۔ قربانی کیلئے تمہارے سامنے ایک سکیم موجود ہے اُس پر عمل کرو اور لوگوں کو بھی توجہ دلاؤ کہ وہ
اس کے مطابق اپنی زندگیاں بنائیں اس کا دینی فائدہ بھی ہوگا ، دُنیوی فائدہ بھی ہوگا اور پھر ثواب
الگ رہا جو تحریک کرنے والوں کو ملے گا۔
دوسری بات جس کا ذکر میں آج کرنا چاہتا ہوں وہ قادیان میں احرار کے جلسہ کرنے کی
کوشش کے متعلق ہے۔ ہمیشہ تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد قادیان میں احرار جلسہ کرنے کی کوشش
کرتے ہیں اور ہماری جماعت میں بھی جوش پیدا ہو جاتا ہے۔ ایسے موقع پر جوش کا پیدا ہونا ایک
طبعی امر بھی ہے کیونکہ قادیان ہمارا مقدس مقام ہے اور ہم یہ کبھی برداشت نہیں کر سکتے کہ
لوگ یہاں آئیں اور ان کا مقصد صرف یہ ہو کہ وہ ہمارے بزرگوں کو گالیاں دیں ۔
گورنمنٹ کے بعض افسر کہا کرتے تھے کہ ہم کسی کو قادیان آنے سے کیونکر روک سکتے ہیں اور میرا
جواب ہمیشہ یہ ہوا کرتا ہے کہ قادیان آنے سے کون روکتا ہے یا کون کہتا ہے کہ کسی کو قادیان آنے
سے روکیں ہم تو یہ کہتے ہیں کہ قادیان آ کر گورنمنٹ انہیں شرارت کرنے سے روکے ۔ کیا کوئی
گورنمنٹ کا افسر یہ جرات رکھتا ہے کہ وہ یہ کہہ سکے کہ ہم کیونکر کسی کو قادیان میں آکر شرارت کرنے
سے روک سکتے ہیں؟ حکومت کا کوئی بڑا یا چھوٹا افسر یہ فقرہ دہرانے کی جرات نہیں کر سکتا کہ ہم کسی کو ؟ کوئی بڑا یا افسر
قادیان آ کر شرارت کرنے سے کیونکر روک سکتے ہیں بلکہ میں کہتا ہوں یہ بھی نہیں میں اس حد سے
بھی نیچے اُترتا ہوں اور کہتا ہوں کہ لوگوں کو قادیان آ کر ہمارے دل دُکھانے سے روکیں ۔ حکومت
کا کوئی افسر یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ ہم کیونکر لوگوں کو قادیان میں آکر آپ کا دل دُکھانے سے روک
سکتے ہیں۔ اس لئے کہ اس کے اپنے اعمال موجود ہیں جن میں اس سے بہت کم دل دُکھانے والے
افعال کو اس نے روکا۔مسلمان گائے ذبح کرتے ہیں چیز ان کی اپنی ہوتی ہے، روپیہ انہوں نے
خرچ کیا ہوتا ہے، زمین ان کی اپنی ہوتی ہے لیکن گورنمنٹ آگو دتی ہے اور کہتی ہے کہ ہندو کا دل
دُکھتا ہے۔ ہم پوچھتے ہیں کیا ہندو کا دل ہوتا ہے؟ ایک مسلمان اور پھر احمدی کا دل نہیں ہوتا ؟ تم
گائے کے ذبح کرنے پر تو پابندی عائد کر دیتے ہو کہ فلاں جگہ کرنی چاہیئے اور فلاں جگہ نہیں ، تم یہ

آج 10 میں سے 10 باقی