جذبات کے اظہار کا صحیح طریق تحریک جدید کے مطالبات کے مطابق قربانی کرناہے

حصہ 2

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۰۴
سال ۱۹۳۶ء
پابندی عائد کر سکتے ہو کہ جس گاؤں میں ہندو زیادہ ہوں اُس میں مسلمانوں کو گائے ذبح کرنے کی
اجازت نہیں ، تم یہ تو پابندی عائد کر سکتے ہو کہ جس گاؤں کے ہندو مالک ہوں اُس گاؤں میں
مسلمان گائے ذبح نہیں کر سکتے تم یہ تو پابندی عائد کر سکتے ہو کہ جن گاؤں کو ہندوؤں نے آباد کیا ہو
ان میں مسلمان گائے ذبح نہیں کر سکتے ، ہاں جن گاؤں کو مسلمانوں نے آباد کیا ہو یا مسلمان ان
میں کثرت سے رہتے ہوں یا مسلمان اب گاؤں کے مالک ہوں وہاں کے مسلمانوں کو گائے ذبح
کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ چنانچہ یہ سمجھوتہ ہندو اور مسلمان منسٹروں نے مل کر سر میلکم ہیلی یا
سر میکلیکن کے زمانہ میں کیا تھا ( میرا غالب خیال یہ ہے کہ سر میلکم ہیلی کے زمانہ میں ہی یہ تجویز
منظور کی گئی تھی ) بہر حال ان دونوں گورنروں میں سے کسی ایک کے زمانہ میں یہ اصول تجویز کیا گیا
تھا لیکن جب یہ اصول طے ہو چکا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ وہی اصول یہاں کیوں نہیں برتتے ۔
قادیان میں احمدیوں کی آبادی زیادہ ہے، قادیان میں احمدیوں کی اکثریت ہے اور قادیان
احمدیوں کا مقدس مقام ہے پس ہرگز کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہئے کہ وہ یہاں آکر احمد یوں کا دل
دکھائے خصوصاً گالیاں دے کر اور بد زبانی کر کے ۔ پھر گائے ذبح کرتے ہوئے کسی کو کوئی گالی
نہیں دیتا مگر آپ ہی آپ دل دُکھنے لگ جاتے ہیں اور گورنمنٹ کا دل بھی اس دُکھ کے خیال ۔
سے
دھڑ کنے لگ جاتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ گورنمنٹ کا دل عدل اور انصاف کے جذبات سے پُر ہونا
چاہئے اور اسے ہمارے دلوں کے دُکھنے پر بھی دھڑ کنا چاہئے ۔ اس کا دل ہندوؤں کا دل دُکھنے پر
دھڑکتا ہے، اس کا دل سکھوں کا دل دُکھنے پر دھڑکتا ہے ، اس کا دل عیسائیوں کے دل دُکھنے پر
دھڑکتا ہے پھر کیوں احمدیوں کیلئے اس کا دل نہ دُکھے ۔
ایک تازہ مثال لکھنو کی ہی لے لو وہاں گورنمنٹ نے حکم دیا ہوا ہے کہ صحابہ کی تعریف
بازاروں میں نہ کی جائے اور نہ ان کی مدح میں جلسے کئے جائیں کیونکہ اس سے شیعوں کا دل دکھتا
ہے۔ احراری وہاں مدح صحابہ کے نام پر آجکل ایجی ٹیشن کر رہے ہیں اور حکومت اُن کو گرفتار
کر رہی ہے کہ اس فعل سے شیعوں کا دل دکھتا ہے۔ اب کیا یہ لطیفہ نہیں کہ حکومت برطانیہ کے ماتحت
ایک جگہ تو یہ حکم دیا جاتا ہے کہ اپنے بزرگوں کی تعریف نہ کرو کیونکہ اس سے شیعوں کا دل دُکھتا ہے
اور دوسری جگہ اور پھر ایسی جگہ جو ایک جماعت کا مقدس مقام ہے بعض لوگوں کو کھلا چھوڑ دیا جاتا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۰۵
سال ۱۹۳۶ء
ہے کہ وہ دوسروں کے بزرگوں کو گالیاں دیں کیا اس لئے کہ حکومت کے نزدیک احمدیوں کا دل
نہیں دُکھ سکتا ؟
میں نے سنا ہے کہ حکومت نے مولوی عطاء اللہ کو قادیان آنے سے روک دیا ہے اگر یہ
درست ہے تو اُس نے اچھا کیا کہ ان کو یہاں آنے سے روک دیا لیکن سوال صرف مولوی عطاء اللہ
صاحب کی گالیوں کا نہیں بلکہ صرف بزرگانِ جماعت احمدیہ کو گالیاں دینے کا ہے۔ یہاں ہر جمعہ کو
جماعت احمد یہ کے بزرگوں کو گالیاں دی جاتی ہیں اور اگر کبھی کوئی پولیس کا سچار پورٹر وہاں جاتا ہوگا
تو گورنمنٹ کے پاس اس کی ڈائریاں بھی پہنچتی ہوں گی لیکن گورنمنٹ کو کبھی خیال نہیں آیا کہ اس
دل آزار طریق کو بند کرے۔ کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ لکھنو میں مدح صحابہ اس لئے مجرم قرار دی
جاتی ہے کہ اس سے شیعوں کی دلآزاری ہوتی ہے لیکن احمد یہ جماعت کے مرکز ، اس کے مقدس
مقام قادیان میں سب بزرگانِ احمدیت کو بھی مجرم نہیں سمجھا جاتا۔ آخر یہ قانون کسی عقل کے ماتحت
بن رہے ہیں؟ اگر یہاں احرار کی بد زبانی کو روکنا نا جائز ہے تو لکھنو میں سنیوں کو مدح صحابہؓ سے
روکنا اس سے بھی زیادہ نا جائز ہے اور اگر وہاں سنیوں کو مدح صحابہ سے روکنا جائز ہو سکتا ہے تو
قادیان میں احمدیوں کے بزرگوں کے خلاف گالیوں کو روکنا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ
وہاں صحابہ کی تعریف کا سوال ہے جس سے دل دُکھنا خلاف عقل ہے اور یہاں جماعت احمد یہ کے
بزرگوں کی توہین کا سوال ہے جس سے دل دُکھنا ایک طبعی امر ہے۔ پس حکومت کو چاہئے کہ اپنے
افعال کے اس تضاد کو دور کرے۔ کہا جا سکتا ہے کہ وہ حکم لکھنو کا ہے جو یو۔ پی میں ہے اور قادیان
پنجاب میں ہے۔ بیشک یہ درست ہے لیکن قانون کا اصل تو ایک ہی ہونا چاہئے آخر یو۔ پی کے
افسر بھی تو انگریز ہی ہیں ۔
غرض اگر گورنمنٹ نے مولوی عطاء اللہ صاحب کو روکا ہے تو اس کا یہ فعل مستحسن ہے لیکن
یہ فعل اسے گلی طور پر الزام سے بری نہیں کرتا کیونکہ گالی مولوی عطاء اللہ صاحب کے منہ سے نکل کر
زیادہ بری نہیں ہو جاتی اور کسی دوسرے احراری کے منہ سے نکل کر گالی اچھی نہیں ہو جاتی بلکہ گالی
بہر حال بُری چیز ہے اور یہ تو ابتدائی اخلاق کا تقاضا ہے کہ لوگوں کو گالی دینے سے روکا جائے اس
معاملہ میں چھوٹے اور بڑے میں فرق نہیں کیا جاسکتا ۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
५०५
سال ۱۹۳۶ء
مثل مشہور ہے کہ کوئی بیوقوف نواب تھا اس نے ایک دفعہ مجلس میں بے حجابانہ بلند آواز
میں ہوا خارج کر دی ۔ اُس کے ارد گرد جو خوشامدی بیٹھے تھے کہنے لگے سُبْحَانَ اللهِ کیا سنت رسول
پر عمل کیا ہے ۔ رسول کریم ﷺ کا یہی حکم ہے کہ ہوا خارج ہونے لگے تو اسے نہ روکو۔ ایک اور
بھلا مانس بھی اس مجلس میں بیٹھا تھا اسے یہ بات بہت بُری معلوم ہوئی کہ رسول کریم ﷺ کا نام
اس طرح نامناسب طور پر استعمال کیا گیا ہے اُس نے چاہا کہ اُن کو شرمندہ کرے لیکن چونکہ وہ اسی
مجلس میں بیٹھنے والا تھا اُس کے اخلاق بھی زیادہ اچھے نہ تھے اس لئے اس نے بجائے شریفانہ رنگ
میں سمجھانے کے دوسرے دن آپ وہی حرکت کر دی ۔ اس پر سب اُسے کہنے لگے کیسا گدھا ہے،
کیسا بیوقوف اور احمق ہے، آداب مجلس کا ذرا بھی خیال نہیں ۔ وہ کہنے لگا جناب ! میں نے تو وہی
حرکت کی ہے جو کل اس قدر قابل تعریف سمجھی گئی تھی ۔ پس اگر گورنمنٹ الگ الگ آدمیوں سے
الگ سلوک کرے گی تو لوگوں کی ملامت کا نشانہ بنے گی ۔ آخر لوگوں کے دل میں سوال پیدا ہو کر
رہے گا کہ جب قانون کا اصل ایک ہے تو کیا وجہ لکھنو والوں کیلئے وہ اور رنگ میں ظاہر ہو اور
قادیان والوں کیلئے اور رنگ میں؟ آخر لوگ سوچیں گے کہ اس کی یہی وجہ تو نہیں کہ لکھنو والے امیر
ہیں اور قادیان کے لوگ غریب ۔ اگر یہ بھی امیر ہوتے ، اگر ان کی تعداد بھی زیادہ ہوتی اور اس قسم
کا واقعہ ہوتا تو گورنمنٹ ان کی یہ باتیں سن کر فوراً کہتی بالکل درست لکھنو میں بھی ہم نے ایسا ہی کیا
ہے اور یہاں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے لیکن چونکہ امارت اور غربت کا فرق ہے۔ یہ تھوڑے ہیں اور وہ
زیادہ پھر یہ قانون کے پابند ہیں اس لئے ان کی طرف توجہ نہیں کی جاتی ۔ میں تو بعض دفعہ سوچا کرتا
رہ ہمارا سب سے بڑا جرم یہی ہے کہ ہم قانون کی پابندی کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اس وجہ
سے حکومت خیال کرتی ہے کہ ان کی تکلیف کی طرف توجہ نہ کی گئی تو امن میں خلل نہ آئے گا لیکن اگر
میرا یہ خیال درست ہو تو حکومت کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے کیونکہ ایسے حالات ملک کے امن وامان
کو برباد کر دیتے ہیں اور لوگوں کی محبت حکومت سے کم کر دیتے ہیں۔
میں نے کسی کتاب میں پڑھا ہے کہ ایک جاپانی لیڈر نے ایک دفعہ ایک مضمون لکھا اس
میں وہ بیان کرتا ہے (جس طرح ہندوستان پر یورپین قوموں نے حکومت حاصل کر لی ہے اسی
طرح شروع شروع میں انہوں نے جاپان پر بھی حکومت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
سال ۱۹۳۶ء
جاپان میں کارخانے کھول لئے ، تجارتیں شروع کر دیں اور جاپان میں اثر پیدا کرنا شروع کر دیا۔ اثر کر
ایک دفعہ جاپانی امریکن تاجروں سے لڑ پڑے۔ امریکہ والوں کو جب معلوم ہوا تو انہوں نے اپنے
جہاز بھیجے جاپانیوں پر گولہ باری کی اور نہایت کڑی شرائط جاپانیوں سے منوائیں ۔ جاپانیوں کو اس
سے ایسا ہی دُکھ پہنچا جیسا کہ پچھلے سال ہمیں پہنچا تھا انہوں نے فیصلہ کر لیا اب ہم اپنی عزت قائم
کر کے رہیں گے۔ وہ خوش قسمت قوم تھی اُس کے بڑے بڑے نواب جمع ہوئے اور انہوں نے کہا
جب یورپین اقوام کے نزدیک ہماری چوڑھے اور چمار جیسی بھی عزت نہیں تو ہماری نوابیاں کس
کام کی ہیں ۔ سب نے کہا ہم اپنی نوابیاں چھوڑتے ہیں اور سارے اختیارات ایک بادشاہ کو دیتے
ہیں چنانچہ سب نے اپنی نوابیاں چھوڑ دیں اور پُرانے شاہی خاندان کے ایک آدمی کو جو عبادت گاہ
میں بیٹھا تھا اپنا بادشاہ بنالیا۔ گویا پہلا تغییر انہوں نے یہ کیا۔ اس کے بعد ان میں سے نوجوان نکلے
اور انہوں نے قسمیں کھائیں کہ ہم اپنے ملک میں واپس نہیں آئیں گے جب تک یورپ اور
امریکہ سے وہ ہنر سیکھ کر نہ آئیں جن ہنروں کی وجہ سے وہ ہمارے ملک میں طاقت پکڑ رہے ہیں ۔
۔
چنانچہ کسی نے جہاز رانی سیکھنی شروع کر دی، کسی نے کارخانوں کا کام سیکھنا شروع کر دیا، اس
طرح کوئی کسی کام میں لگ گیا اور کوئی کسی میں اور دس پندرہ سال باہر رہ کر جب وہ اپنے ملک میں
آئے تو انہوں نے ہر قسم کے کارخانے جاری کر دیئے۔ اس واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وہ
جاپانی مد بر کہتا ہے ) کہ ہماری قوم سورہی تھی جب ہم جاگے تو ہم نے دیکھا ہمارے ملک میں
یورپین قو میں اپنا اثر بڑھا رہی ہیں اور وہ اپنے آپ کو مہذب کہتے ہیں اور ہمیں غیر مہذب ۔ تب ہم
نے سوچا کہ شاید تہذیب کارخانے جاری کرنے کا نام ہے اور ہم نے اپنے ملک میں ہر قسم کے
کارخانے جاری کر دیئے اور ہم نے یورپ کی طرف فخر سے دیکھا اور سمجھا کہ اب وہ کہے گا کہ
جاپان بھی مہذب ملک ہے مگر ہم نے دیکھا کہ مغرب نے اپنا سر ہلا دیا اور کہا کہ جاپانی غیر مہذب
ہیں ۔ وہ کہتا ہے کہ ہم نے سمجھا شاید چونکہ یہ باہر سے ہمارے ملک میں کپڑ الاتے ہیں شاید تہذیب
دوسرے ملکوں سے تجارت کرنے کا نام ہے پس ہم نے کہا کہ ہم بھی اپنی چیزیں باہر بھیجیں گے اور
دنیا میں مہذب کہلائیں گے۔ چنانچہ ہم باہر نکلے اور ہم نے ہر جگہ ان کی منڈیوں کو شکست دی اور
دور دور تجارت کی اور خیال کیا کہ مغرب ہماری اس ترقی کو دیکھ کر کہے گا کہ جاپان مہذب ملک ہے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۰۸
سال ۱۹۳۶ء
مگر مغرب والوں نے پھر اپنا سر ہلا دیا اور کہا جاپانی غیر مہذب ہیں ۔ اس پر ہم نے سمجھا کہ شاید
چونکہ یہ اپنے جہازوں میں مال لاتے ہیں اور ہمارے اپنے جہاز نہیں اس لئے ہم ان کی نگاہ میں
مہذب نہیں ۔ یہ خیال آنے پر ہم نے اپنے جہاز بنائے اور اپنے جہازوں میں غیر ممالک کو اشیاء
بھیجنی شروع کیں اور ہم نے خیال کیا کہ اب تو یہ ہمیں مہذب خیال کریں گے مگر مغربی لوگوں نے
پھر سر ہلا دیا اور کہا کہ جاپانی غیر مہذب ہیں ۔ وہ کہتا ہے کہ ہم اس پر پھر حیران ہوئے اور خیال کیا
کہ چونکہ ہم تعلیم میں پیچھے ہیں اس لئے غیر مہذب ہوں گے اس پر ہم نے تعلیم پر زیادہ زور دینا
شروع کیا اور نئی سے نئی ایجادیں کرنی شروع کر دیں مگر ہم پھر بھی مغرب کی نگاہ میں غیر مہذب
رہے۔ اتنے میں مانچوریا میں جھگڑا شروع ہو گیا اور روس کے ساتھ ہماری لڑائی ہوئی تب پستہ قد
جاپانیوں نے میان سے اپنی تلوار نکال لی اور دیوقد روسیوں پر ٹوٹ پڑے اور تین لاکھ روسیوں
کے خون سے انہوں نے مانچوریا کی زمین کو سرخ کر دیا تب ہم نے دیکھا کہ سارا یورپ اور
امریکہ پکار اٹھا کہ جا پانی مہذب ہیں جا پانی مہذب ہیں ۔ وہ کہتا ہے تب ہمیں معلوم ہوا کہ یورپین
اقوام کے نزدیک تہذیب طاقت کا نام ہے۔
یرد
اس قسم کے خیال کا لوگوں کے دلوں میں پیدا ہونا بہت خطرناک چیز ہوا کرتی ہے اور
حکومت کو یہ امر ہمیشہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ اگر اس کے ماتحت افسر لوگوں کے دلوں میں اس قسم کا
خیال پیدا کرتے ہیں تو وہ رعایا کو باغی بناتے ہیں کیونکہ اگر رعایا کے دل میں یہ خیال پیدا ہو جائے
کہ حکومت طاقت کے آگے جھکتی ہے دلائل کے آگے نہیں جھکتی تو امن کہاں رہ سکتا ہے ۔ جب لوگ
یہ دیکھیں کہ حکومت طاقتور کی بات مانتی ہے تو ان میں بھی مقابلہ کا جوش پیدا ہوتا ہے اور حکومت
کے مقابلہ میں طاقت کا استعمال بغاوت کی روح پھیلاتا ہے۔ پس اگر حکومت سمجھتی ہے کہ لکھنو
والے چونکہ مالدار ہیں یا جتھے اور طاقت والے ہیں اس لئے اس نے قانون کا وہاں نفاذ کر دیا لیکن
احمدی کمزور ہیں اس لئے ان کے متعلق کسی قانون کی ضرورت نہیں تو میری نصیحت اسے یہی ہے کہ
وہ اپنا رویہ اس بارے میں بدل لے کیونکہ اس خیال کا پیدا ہونا حکومت کے تباہ کرنے کے مترادف
ہوتا ہے اور اس کی موجودگی میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پس میرے نزدیک خالی مولوی عطاء اللہ کو
روکنا کافی نہیں۔ قادیان ہمارا مقدس مقام مقام ہے اور قادیان کے متعلق گورنمنٹ کا یہ قانون ہونا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٦٠٩
سال ۱۹۳۶ء
چاہئے اس جگہ سلسلہ احمدیہ اور اس کے بزرگوں کے متعلق توہین آمیز کلمات کا استعمال کسی کیلئے جائز
نہیں ۔ ہمیں اس بات پر ہرگز اعتراض نہیں اگر کوئی اور قوم کسی اور شہر کو اپنا مقدس مقام سمجھتی ہے تو
اس شہر کے متعلق بھی اسی قسم کا قانون نافذ کر دیا جائے اگر ہندو کہیں کہ ہر دو آریا بنارس ان کا مقدس
مقام ہے یاسنی کسی شہر کو اپنا مقدس مقام قرار دے لیں یا شیعہ کسی شہر کو مقدس مقام قرار دے لیں
اور اس طرح اپنے لئے ایک ایک شہر چُن کر اس کے متعلق اس قسم کا قانون بنوالیں تو ہمیں اس پر
ہرگز اعتراض نہیں ہو گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ قادیان میں کسی مذہب والے کا اپنے مذہب کی
تلقین کرنا ہم نا پسند کرتے ہیں۔ اگر کوئی اپنے مذہب کی تبلیغ کرنا چاہتا ہے تو بے شک وہ آئے اور
تقریر کرے لیکن تہذیب و شائستگی کے ساتھ ۔ ایسے مہذب لیکچراروں کیلئے میں آپ انتظام کرنے
کیلئے تیار ہوں بلکہ اسی مسجد میں انہیں لیکچر کی اجازت دے سکتا ہوں لیکن غیر شریفانہ رنگ میں اگر
کوئی شخص کسی حرکت کا ارتکاب کرتا ہے تو اُس کی اس حرکت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ممکن ہے کہ
کوئی شخص کہے کہ تمہارا تو ایک مرکز ہے جس کی وجہ سے گورنمنٹ سے اس قانون کا مطالبہ کرتے ہو
لیکن ہم کیا کریں سو ایسے لوگوں سے میں کہتا ہوں تم بھی ایک مرکز بنا لو ہمیں اس پر کوئی اعتراض
نہیں ہوگا مگر یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ہم اپنے مرکز کے متعلق کسی قانون کا مطالبہ نہ کریں یہ تو ایسی ہی
بات ہے جیسے کسی لومڑ کی دُم کٹ گئی تھی تو اُس نے سب لومڑوں کو مشورہ دیا کہ ہمیں اپنی دمیں
کٹوا دینی چاہئیں ۔ اگر کسی قوم کا کوئی مذہبی مرکز نہیں تو ہم کیوں اپنا حق چھوڑ دیں اور اگر اسے اس
سے تکلیف ہوتی ہے تو وہ اپنا بھی ایک مرکز بنالے۔ ہم خصوصیت سے خیال رکھیں گے کہ ہماری
جماعت کا کوئی شخص وہاں جا کر ایسا رنگ اختیار نہ کرے جو دل آزار ہو۔ پس اگر ایسے مراکز ہر قوم
تجویز کرلے تو ہمیں اس پر ہرگز اعتراض نہیں ہو گا مگر بہر حال قادیان ہمارا مقدس مذہبی مرکز ہے
اور اس جگہ احمدیت یا احمدیت کے بانی یا احمدیت کے بزرگوں کے خلاف کسی قسم کی تضحیک یا تمسخر
سننے کیلئے ہم تیار نہیں اور یہ مطالبہ ہمارا اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک گورنمنٹ ان لوگوں کو
روکتی نہیں جو یہاں آکر گالیاں دیتے ہیں ۔
مولوی عطاء اللہ سے ہمیں کوئی بغض نہیں نہ انہوں نے ہمارا مال پھرایا ہے کہ انہیں کی
بد زبانی ہمیں تکلیف دیتی ہو اور اگر مولوی عنایت اللہ یا شیخ تاج دین صاحب گالیاں دیں تو وہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۱۰
سال ۱۹۳۶ء
ہمیں بری نہ لگتی ہوں ۔ اگر گالیاں دینا جائز ہے تو کوئی دے سب کیلئے جائز ہے اور اگر گالیاں دینا
جائز نہیں تو کسی کیلئے بھی جائز نہیں خواہ مولوی عطاء اللہ صاحب دیں یا مولوی عنایت اللہ ۔ پس
ہمارے لئے یہ کافی نہیں کہ مولوی عطاء اللہ صاحب کو قادیان آنے سے روک دیا جائے ہاں اگر
گورنمنٹ نے ایسا کیا ہے تو اس حد تک ہم اس کی تعریف ضرور کریں گے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ
ہمیں سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنا چاہئے اور ہمارا طریق یہ ہونا چاہئے کہ جو سچ ہو اُسے ہم
جھوٹ نہ کہیں اور جو جھوٹ ہوا سے ہم سچ نہ کہیں اس کے مطابق ہم گورنمنٹ کے اس فعل کی اگر
اس نے واقعہ میں ایسا کیا ہے تعریف کریں گے ہاں بقیہ حصہ کی مذمت کریں گے کیونکہ اس نے
گالیوں کے انسداد کیلئے کوئی قدم نہیں اُٹھایا جو جماعت احمد یہ اور اس کے بزرگوں کو احرار کے
دوسرے نمائندے دیتے ہیں ۔
بعض دوست غلطی سے گورنمنٹ کے اچھے کام کی تعریف کرنے سے بھی ڈرتے ہیں اور
خیال کرتے ہیں کہ اگر ہم نے کہہ دیا کہ گورنمنٹ نے یہ کام اچھا کیا ہے تو ہم جو گورنمنٹ پر الزام
لگاتے ہیں کہ وہ ہمارے حقوق کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتی اس الزام کی قوت جاتی رہے گی لیکن میں
سمجھتا ہوں طاقت ہمیشہ سچائی میں ہوتی ہے دو رُخ طریق میں نہیں ہوتی اور نہ حق کو چھپانے میں
ہوتی ہے۔ ابتداء سے یہی میرا میرا اصل رہا رہا ہے اور اور میں میں اللہ تعالیٰ سے سے دعا دعا کرتا ہوں کہ وہ وہ ہمیشہ مجھے اس
اصل پر قائم رکھے کہ ہم سچائی کے پیچھے چلیں اس کے پیچھے نہ جائیں کہ لوگوں پر ہماری باتوں کا کیا کے پیچھے نہ پر باتوں کا
اثر ہوتا ہے لوگوں پر جو بھی اثر ہو ہو ۔ ہمیں نہیں چاہئے کہ ہم سچائی کو کسی طرح چھپا دیں۔ میں
جانتا ہوں کہ آجکل لوگوں میں عادات کی خرابی کی وجہ سے یہ نقص ہے کہ اگر کسی ایسے شخص کی کوئی
نیکی بیان کی جائے جس سے انسان کو شکوہ ہو تو وہ سن کر کہہ دیتے ہیں پھر کیا ہوا۔ ہر شخص میں کوئی سے کو
اچھی بات بھی ہوتی ہے اور کوئی بُری بھی۔ پس اس قدر شکوہ کیوں کرتے ہو۔ اس قسم کے لوگوں
کے سامنے یقیناً ہمارے دلائل کمزور ہو جائیں گے اور وہ جھٹ کہنے لگیں گے کہ جب تمہارے ساتھ
معاملہ کرتے ہوئے بعض حکام نے ظلم اور انصاف دونوں طرح سے کام لیا ہے تو ظلم کو بھول جاؤ اور
انصاف کو یاد رکھو آخر غلطیاں بھی تو انسان سے ہی ہوتی ہیں۔ سچائی کی اتباع میں یہ وقت ہمیں
ضرور پیش آئے گی مگر یہ کمزوری سچائی کو چھوڑ دینے سے کم خطرناک ہے۔ اگر لوگوں میں یہ عادت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٦١١
سال ۱۹۳۶ء
ہے کہ وہ کسی کی ایک خوبی سن کر اُس کے عیوب کو بالکل نظر انداز کر دیتے ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ
لوگوں کی اس عادت کو دور کریں نہ یہ کہ سچائی کو ہی چھوڑ دیں۔ ہمیں دھڑلے سے سچائی کا اظہار کرنا
چاہئے اور پھر پوری قوت سے لوگوں کے عیب کو بھی دور کرنا چاہئے ہمیں کہنا چاہئے کہ گورنمنٹ نے
فلاں غلطی کی اور ہمیں یہ بھی کہنا چاہئے کہ گورنمنٹ نے فلاں اچھی بات کی ۔ ہمیں اس بات کے
کہنے سے شرمانا نہیں چاہئے کہ گورنمنٹ کے بعض افسر اچھے ہیں اور نہ یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہم
ان کی نیکی کو چھپادیں بلکہ جو افسر نیک کام کریں ہمارا فرض ہے کہ ہم کہیں انہوں نے نیک کام
کیا اور جو افسر بُرا کام کریں ہمارا فرض ہے کہ ہم کہیں انہوں نے بُرا کام کیا۔ ہم صداقت قائم
کرنے کیلئے دنیا میں کھڑے کئے گئے ہیں اور ہمارا فرض صرف یہی نہیں کہ ہم زید اور بکر کی اصلاح
کریں بلکہ ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ گورنمنٹ کی بھی اصلاح کریں۔ اگر ہم حکومت کے افسروں کی
نیکیوں کو چھپائیں تو ہمارے مذہب اور ہمارے اخلاق کا ان پر کیا اثر ہو سکتا ہے ۔ وہ یہی کہیں گے
کہ دنیا داروں کی طرح یہ بھی ہمارے عیب تو بیان کرتے ہیں مگر خوبیاں چھپاتے ہیں مگر جب ہم
ان کی خوبیاں بھی بیان کریں گے اور برائیاں بھی ان کی اصلاح کیلئے ان کے سامنے رکھیں گے تو
ان میں سے جو نیک طبائع ہوں گی وہ کہیں گی یہ نمونہ بہت اچھا ہے آؤ ہم بھی یہی نمونہ اختیار کریں
اور جب وہ ہمارا نمونہ اختیار کریں گے تو ملک میں امن قائم ہو جائے گا اور چونکہ ہماری غرض نہ
حکومت کو نقصان پہنچانا ہے نہ پبلک کو بلکہ ہماری غرض ملک اور قوم اور حکومت کو فائدہ پہنچانا ہے
اس لئے جس ذریعہ سے نیکی اور تقویٰ پیدا ہو وہی ذریعہ ہمیں اختیار کرنا چاہئے خواہ عارضی طور پر
اس کے نتیجہ میں ہمیں کوئی تکلیف بھی پہنچ جائے ۔ ہمارے ملک میں یہ عام رواج ہے کہ اگر آرام
سے کوئی کہے کہ مجھے فلاں نے تھپڑ مارا ہے تو اس سے دوسرے کے دل میں ہمدردی پیدا نہیں ہوتی
لیکن اگر کوئی معمولی تھپڑ بھی مارے اور دوسرا زور زور سے چیخیں مارنی شروع کر دے تو اوروں کے
دل میں فوراً ہمدردی پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ وہ درد سے نہیں چیخ رہا ہوتا بلکہ درد پیدا کرنے کیلئے شیخ
رہا ہوتا ہے۔
میں اس دفعہ دھرم سالہ کے قیام کے دوران میں ایک مرتبہ دھرم سالہ جا رہا تھا تو ہماری جارہا تو
موٹر کے سامنے چند ہندو چیختے چلاتے ہوئے آئے اور کہنے لگے ایک حادثہ ہو گیا ہے ہماری موٹر

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۱۲
سال ۱۹۳۶ء
دوسری موٹر سے ٹکرا گئی ہے میرے ساتھ چونکہ ڈاکٹر صاحب بھی تھے اس لئے میں نے موٹر کو ٹھہرالیا
اور ہم سب نیچے اُتر آئے ۔ انہی ہندوؤں میں ایک بُڑھا بھی موجود تھا وہ زور سے چیخ مار کر کہنے لگا
وہ عورتوں کی لاشیں پڑی ہیں ان لاشوں کو تو کم سے کم آپ پٹھانکوٹ پہنچادیں۔ یہ سن کر ہم جلدی
سے وہاں پہنچے کہ دیکھیں کتنی لاشیں ہیں مگر جب پاس پہنچے تو دیکھا کہ ان لاشوں نے چیخ چیخ
کر آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے یعنی سب زندہ ہیں ۔ اب ان عورتوں کو لاشیں اس نے اسی لئے کہا کہ
عام ہندوستانی جب تک یہ نہ سنے کہ لاشیں پڑی ہیں اُس وقت تک وہ اپنی موٹر سے نیچے نہیں اُتر تا
اور وہ چونکہ ہمارے اخلاق سے ناواقف تھا اس لئے اُس نے لاشیں کہہ کر ہماری ہمدردی کے
جذبات کو ابھارنا چاہا۔ خیر شیخ بشیر احمد صاحب کو ساتھ لے کر کہ وہ بھی اس سفر میں میرے ہمراہ تھے
موٹر میں پٹھانکوٹ گیا وہاں موٹر کا انتظام کروایا گیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی اور ڈاکٹر صاحب اور
نیر صاحب کو ہم پیچھے چھوڑ گئے تا زخمیوں کی مرہم پٹی اس عرصہ میں ہو جائے ۔ میں ضمناً یہ بھی بتا دیتا
ہوں کہ گورنمنٹ کا انتظام اس بارے میں خطرناک طور پر ناقص ہے۔ میں نے بتایا ہے کہ ان
لوگوں میں سے مرا کوئی نہ تھا لیکن ان میں سے ایک مریضہ پسلی میں درد کی شکایت کرتی تھی اور
ڈاکٹر صاحب کو خطرہ تھا کہ وہ درد ہڈی ٹوٹنے کے سبب سے نہ ہو اور مہلک ثابت نہ ہو۔ اس لئے
جب ہم پٹھانکوٹ پہنچے تو شیخ بشیر احمد صاحب نے تفصیلاً پولیس والوں کو اصل حالات سے اطلاع
دے دی لیکن باوجود حالات کی نزاکت کے پولیس والے پہلے تو اس بحث میں لگے رہے کہ وہاں
جائے کون پھر ایک بیٹھ گیا کہ لاؤ پرچہ چاک کرواؤ اور بیان لکھواؤ اور چالیس منٹ اس طرح
ضائع کر دیئے گئے ۔ دنیا کی کسی مہذب حکومت میں ایسی حماقت پولیس والے نہیں کر سکتے ۔ اگر
انگلستان میں ایسا واقعہ ہو تو وہ کان پکڑ کر ایسے پولیس والے کو نکال دیں مگر پولیس نے کافی وقت
ضائع کیا۔ میں موٹر میں بیٹھا انتظار کر رہا تھا شیخ بشیر احمد صاحب بہت دیر کے بعد واپس آئے تو میں
نے ان سے دریافت کیا کہ اتنی دیر آپ نے کیوں لگائی ؟ انہوں نے بتایا کہ پولیس والوں نے
ضمنیاں لکھنی شروع کر دی تھیں اور آپس میں یہ طے کر رہے تھے کہ کون اس کام کیلئے جائے ۔ آخر
بمشکل انہیں تیار کیا ہے۔ اب یہ تو اتفاقی بات تھی کہ ڈاکٹر صاحب ہمارے ساتھ تھے اور انہوں نے
زخمیوں کی مرہم پٹی کی لیکن اگر ڈاکٹر صاحب ساتھ نہ ہوتے تو زخمیوں کی اتنی دیر کون مرہم پٹی کرتا

آج 10 میں سے 10 باقی