’’وقار‘‘ کا حقیقی مفہوم۔ ہمارے تمام کاموں کی بنیاد عقل اور حکمت پر ہونی چاہئے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۱۳
سال ۱۹۳۶ء
اور اگر اس وجہ سے ان میں سے کوئی مرجاتا تو اس کی ذمہ داری کس پر ہوتی۔ ایسے موقع پر پہلا
فرض پولیس کا یہ ہونا چاہیئے کہ جس وقت اسے اس قسم کے حادثہ کی اطلاع ملے جبری طور پر وہ کسی
ڈاکٹر کو اپنے ساتھ لے اور پانچ دس منٹ کے اندر اندر حادثہ کے مقام پر پہنچ جائے لیکن وہاں
پچاس منٹ کے بعد پولیس آئی اور اتنی دیر میں آدمی مر بھی سکتا ہے یا لا علاج بھی ہو سکتا ہے۔ غرض
ضمنی طور پر میں حکومت کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کیونکہ آجکل میرے لئے اپنے خطبہ
کے ذریعہ اسے توجہ دلانا بہت آسان ہے کیونکہ ہر خطبہ اسے با قاعدہ پہنچتا ہے کہ اس حماقت کا
اُسے علاج کرنا چاہئے ۔ ایسی حماقتوں کے ہوتے ہوئے کوئی شخص ہندوستان کی حکومت کو مہذب
نہیں کہہ سکتا گورنمنٹ کو چاہئے کہ وہ پولیس والوں کو ہدایت دے کہ جب انہیں کسی حادثہ کی اطلاع
ملے وہ رپورٹیں لکھنے نہ بیٹھ جایا کریں کیونکہ وہ وقت رپورٹیں لکھنے کا نہیں ہوتا بلکہ ان کا پہلا فرض یہ
ہے کہ وہ ڈاکٹر لے کر اور مرہم پٹی کا ضروری سامان لے کر حادثہ کے موقع پر پہنچیں ۔ یہ ابتدائی
حقوق ہیں جو بنی نوع انسان کے حکومت پر ہیں اگر گورنمنٹ یہ حقوق ادا نہیں کرتی تو وہ کوئی کام
نہیں کر سکتی ۔
میں نے یہ واقعہ اس امر کے ثبوت کے طور پر سنایا ہے کہ ہندوستانیوں میں یہ عادت ہے
کہ جب تک وہ مبالغہ سے کام نہ لیں اُس وقت تک سمجھتے ہیں بات کا اثر ہی نہیں ہو سکتا اور اگر ان نہ
کے مخالف کی کوئی اچھی بات ہو تو اسے بھی اس لئے بیان نہیں کریں گے کہ اس طرح ہماری بات کا کے مخالف کی کوئی بات ہو تو اسے بھی لئے جان نہیں کرس گئے کہ اس طرح جاری
اثر کم ہو جائے گا گا گویا ان کے نزدیک جب تک تک نہ یہ نہ کہا جائے کہ دکھ ہی دکھ ہے اُس وقت تکہ تک بات
مؤثر نہیں ہوتی مگر یہ صحیح طریق نہیں اور ایک مؤمن تو اس طریق کو کبھی بھی اختیار نہیں کر سکتا۔ کسی
شاعر نے کہا ہے
عیب کے جملہ بگفتنی هنرش نیز بگو
اے واعظ شراب کی خرابیاں تو تو نے تمام بیان کر دیں لیکن قرآن میں یہ بھی تو لکھا ہے کہ اس میں
خوبیاں بھی ہیں تو ان خوبیوں کا بھی تو ذکر کر ۔ پس حکومت کی بُرائیوں کو ظاہر کرنا اس کی اصلاح
کیلئے جہاں ضروری ہے وہاں حکومت اگر کوئی اچھی بات کرے تو ہمیں اس کی تعریف بھی کرنی
چاہئے اور ہمارا اختلاف تو حکومت سے ہے ہی نہیں بلکہ حکومت کے بعض افسروں سے ہے اور اس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۱۴
سال ۱۹۳۶ء
صورت میں تو یہ اور بھی زیادہ نا جائز ہے کہ ہم اُس کی نیکیوں کو چھپائیں اور بدیوں کو بیان کریں ۔
پس نیکی اور بدی دونوں کا اظہار اور اقرار کرنا ایک اچھی بات ہے لیکن ہندوستانی ذہنیت اس بارہ
میں اس قدر گری ہوئی ہے کہ میں نے دیکھا ہے ہماری مثالیں بھی اسی اخلاق کا آئینہ ہیں ۔ کہتے
ہیں کہ کوئی دوست کسی دوست سے ملنے گیا اور اس نے یہ ظاہر کرنا چاہا کہ راستہ میں میں نے ایک
مزیدار نظارہ دیکھا ہے مگر اس پر اثر ڈالنے اور اس کی توجہ کو اپنی طرف کھینچنے کیلئے وہ کہنے لگاؤ اللہ
بِاللهِ ثُمَّ تَاللهِہ راستہ میں اس قدر خونریز جنگ ہو رہی تھی کہ تھانیسر بھول گیا۔ لاکھوں آدمی کٹا پڑا
ہے۔ اس کے دوست کو پتہ تھا کہ یہ ہمیشہ اثر ڈالنے کیلئے بات کو بڑھا کر بیان کرتا ہے اُس نے
پوچھا سچ سچ کہو کیا واقعہ تھا۔ وہ کہنے لگا بات یہ ہے کہ دو آدمی بُری طرح لڑ رہے تھے ۔ اب یا تو
لاکھوں آدمی کٹا پڑا تھا یا صرف دو آدمی بڑی بُری طرح لڑ رہے تھے کا واقعہ رہ گیا مگر دوست کو اس پر
بھی اطمینان نہ ہوا وہ کہنے لگا اچھا کہو نا بات کیا تھی ؟ دوسرے نے جواب دیا بات یہ ہے کہ راستہ
میں دو بلیاں آپس میں لڑ رہی تھیں۔ یہ طریق اچھا نہیں اور ہمیں اس خلق کو بدلنے کی کوشش کرنی
چاہئے اور بالکل نڈر ہو کر اس طریق پر عمل کرنا چاہئے کہ نیکی کو نیکی اور بدی کو بدی کہا جائے ۔ بعض
لوگ ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے یہ کہا کہ گورنمنٹ نے فلاں فعل اچھا کیا ہے تو لوگ کہیں گے اگر
گورنمنٹ کی اب اصلاح ہو گئی ہے تو اس کی گزشتہ کوتاہیوں کو معاف کیوں نہیں کر دیتے اور پچھلی
باتوں کو جانے کیوں نہیں دیتے ۔ چنانچہ صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ بعض ذمہ دار افسروں نے بھی
کہا ہے کہ پیچھے جو با جو باتیں ہو چکیں سو ہو چکیں اب اگر فلاں فلاں معاملہ میں گورنمنٹ نے آپ کے
حسب منشاء فیصلہ کر دیا ہے تو خاموش کیوں نہیں ہو جاتے ۔ اس دلیل سے بھی بعض لوگ ڈر جاتے
ہیں مگر میں اس کا بھی جواب دے دیتا ہوں اور انہیں بتاتا ہوں کہ یہ کوئی ڈرنے کی بات نہیں ۔ میں
اس دلیل کی کمزوری ظاہر کرنے کیلئے ایک مثال بیان کرتا ہوں ۔
فرض کرو ایک شخص نے کسی کا گھوڑا چرا لیا اور کچھ عرصہ کے بعد وہ اسی گھوڑے پر سوار
ہو کر اس شخص کے پاس آیا اور کہنے لگا مجھ سے غلطی ہوگئی کہ میں نے آپ کا گھوڑا چرا لیا آپ
لله في الله مجھے معاف کر دیں آپ کی بہت ہی عنایت ہوگی ۔ گھوڑے کے مالک نے جب دیکھا
کہ یہ اس گھوڑے پر ہی سوار ہو کر معافی طلب کرنے کیلئے آیا ہے تو وہ سمجھا کہ اب میرا گھوڑا تو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۱۵
سال ۱۹۳۶ء
مل ہی جائے گا آؤ جھگڑے کو کیوں طول دیں اور جیسا کہ ہمارا عام ہندوستانی طریق ہے کہنے لگا
اجی صاحب ! ہم اور آپ کیا دو ہیں غلطی تو ہر ایک سے ہو ہی جایا کرتی ہے اور میں بھی غلطی کا پتلا
ہوں آپ کو میں نے دل سے معاف کیا۔ اس پر چور کہنے لگا اچھا تو آپ نے اپنے دل سے یہ بات
نکال دی ؟ گھوڑے کے مالک نے جواب دیا ہاں ہاں میں نے بالکل دل سے نکال دی ہے ۔ اب
مالک تو امید کر رہا تھا کہ یہ معافی مانگ کر گھوڑا مجھے واپس دے جائے گا لیکن چور نے جو کچھ کہا وہ یہ
تھا کہ اچھا بھائی صاحب آپ کا بہت شکریہ اور گھوڑے کو ایڑ لگا کر وہ جا اور یہ جا۔ مالک بیچارہ منہ
دیکھتا کا دیکھتا رہ گیا۔ بتاؤ کیا یہ معافی ہوسکتی ہے؟ اگر گورنمنٹ کے وہ افسر جنہیں شکوہ ہے کہ ہم
پچھلی باتوں کو بھلا کیوں نہیں دیتے چاہتے ہیں کہ ہم انہیں معاف کر دیں تو ہم آج بھی انہیں معاف
کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن وہ ہمارے نقصان کا ازالہ بھی تو کریں ۔
نقصان ہمیشہ دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ جن کا ازالہ نہیں ہو سکتا اور ایک وہ جن کا ازالہ
ہر وقت ہو سکتا ہے۔ جن کا ازالہ نہیں ہو سکتا ان کے متعلق وہ معافی مانگ لیں اتنا ہی کافی ہے لیکن
جن کا ازالہ ہو سکتا ہے اُن کا ازالہ کر دیں تو آج ہی تمام جھگڑا ختم ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر وہ افسران
جن کے خلاف ہمیں شکوہ ہے یہ چاہیں کہ لفظوں سے ہمیں خوش کر دیں لیکن ہمارے نقصان کی تلافی
نہ کریں تو یہ معافی ، معافی نہیں کہلا سکتی ۔ ہمیں جو نقصان پہنچے ہیں ان میں گو بعض ایسے ہیں جن کی
تلافی نہیں ہو سکتی مگر بعض ایسے ہیں جن کی تلافی ہو سکتی ہے۔ جن کی تلافی نہیں ہو سکتی اُن کے متعلق
ہم بھی انہیں مجبور نہیں کرتے لیکن جن کی تلافی ہو سکتی ہے جب تک وہ اس کا ازالہ نہ کریں گے اُس
وقت تک ہمارا اور ان افسروں کا جھگڑا ختم نہیں ہو سکتا۔
مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کے خلاف جماعت میں جوش تیسری بات میں یہ کہنا چاہتا
ہوں کہ مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کے متعلق طبائع میں جو جوش ہے وہ جوش کسی صورت میں دب نہیں سکتا
بلکہ یہ اُبھرتا اور بار بارظاہر ہوتا ہے ۔ پچھلے دنوں قادیان میں بعض لوگوں نے زور وشور سے تقریریں
کیں ، بعض نے قربانیوں کے ڈراوے دیئے ، بعض نے حکومت سے شکوہ کیا۔ حکومت سے شکوہ بالکل
بجا اور درست ہے اور میں خود بھی اس کا مؤید ہوں مگر حکومت سے صرف چند افسر مراد ہیں ساری
برطانوی حکومت مراد نہیں کیونکہ اس فیصلہ میں سارے برطانیہ کا دخل نہیں ۔ اگر ہم ایسا کہیں تو یہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٦١٦
سال ۱۹۳۶ء
جھوٹ ہو جائے گا۔ پنجاب کے بعض افسروں کا اس معاملہ میں دخل ضرور ہے مگر اسی پنجاب میں
بیسیوں انگریز افسر ہیں جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔ مثلاً فیروز پور ، جھنگ ، ملتان اور دوسرے کئی
ضلعوں کے انگریز افسروں کا اس سے کیا تعلق ہے؟ پھر ساری پنجاب گورنمنٹ کا بھی اس میں دخل
نہیں کسی ایک حصہ کا ہے۔ پس میں نہیں سمجھ سکتا کہ بعض مقرروں نے یہ کس طرح کہہ دیا کہ ہم
برطانیہ سے ناراض ہیں۔ برطانیہ پر بھی ہم نے حجت پوری نہیں کی جب تک ہم اس پر حجت پوری نہ
کر لیں ہمارا ہرگز یہ حق نہیں کہ ہم اپنی ناراضگی کو وسیع کریں۔ ہماری ناراضگی ان افسروں پر ہے
جن پر حجت تمام ہو گئی ہے مگر انہوں نے ہمارے نقصانات کے ازالہ کی کوئی پروانہیں کی لیکن اگر ہم
حجت پوری کر دیں تب بھی برطانیہ کے وہ شریف آدمی جن کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی
تعریف کی ہے ہم ان کی کسی طرح مذمت کر سکتے ہیں۔ بھلا کرنل ڈگلس کی موجودگی میں ہم انگریزی
قوم کی کس طرح مذمت کر سکتے ہیں یا سرائٹسن سابق لیفٹیننٹ گورنر جیسے آدمی جس قوم میں ہوں
اس قوم کی ہم کس طرح مذمت کر سکتے ہیں ۔ یہ گورنر ہو کر جب پنجاب میں آئے تو آتے ہی انہیں
سرطان کا مرض لاحق ہو گیا ڈاکٹروں نے انہیں کہہ دیا کہ وہ جلدی مرجائیں گے چنانچہ چھ ماہ کے
بعد وہ مر گئے ۔ جب یہ پنجاب میں آئے تو انہوں نے آتے ہی ایک نوٹ لکھا جس کی اُسی وقت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اطلاع ہو گئی ۔ غالباً ۱۹۰۷ ء کے آخر کی بات ہے انہوں نے اس
نوٹ میں لکھا کہ جماعت احمد یہ ایک نہایت ہی وفادار جماعت ہے لیکن ہماری گورنمنٹ اسے
ہمیشہ شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھتی رہی ہے اگر میں زندہ رہا تو پہلا کام یہ کروں گا کہ اس ظلم کو دور
کروں ۔ اس قسم کے شریف الطبع لوگوں کی موجودگی میں ہم ساری انگریزی قوم کو کس طرح بُرا
کہہ سکتے ہیں بلکہ آج بھی ایسے انگریز موجود ہے جو ہم سے ہمدردی رکھتے ہیں ۔ پس پنجاب
گورنمنٹ کو بھی ہم بُرا نہیں کہہ سکتے صرف اُن افسران کو بُرا کہہ سکتے ہیں جن سے ہمیں نقصان
پہنچا۔ پس اپنے شکوے کو وسیع نہ کرو اور ساری برطانوی حکومت کو الزام نہ دو۔
مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض مقرروں نے کہا ہے کہ برطانوی نمائندوں نے ہمارے مبلغین
کی کبھی مدد نہیں کی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مولوی جلال الدین صاحب شمس کی انہوں نے مدد
نہیں کی لیکن بعض برطانوی نمائندوں نے مدد کی بھی ہے۔ مثلاً روس میں جو ہمارے مبلغین گئے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۱۷
سال ۱۹۳۶ء
تھے ان کی نہایت تکلیف دہ اوقات میں انگریزی قونصلوں نے مدد کی ، بعض دفعہ قرض کے طور پر
روپیہ بھی دیا اور ہماری ہدایتوں کے مطابق انہیں واپس پہنچایا۔ پس یہ غلط بیانی اور جھوٹ ہوگا اگر
یہ کہا جائے کہ برطانوی نمائندوں نے ہماری کبھی مدد نہیں کی ۔ برطانوی نمائندوں میں سے جنہوں
نے ہماری مدد کی وہ شریف انسان اور سچے برطانوی تھے اور جنہوں نے ہماری مدد نہیں کی وہ ذلیل
انسان اور جھوٹے برطانوی تھے ۔
انہی دنوں تحریک جدید کے ماتحت سپین میں جو ہمارا آدمی گیا ہوا ہے انگریزی قونصل نے
اس سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ چونکہ لڑائی ہو رہی ہے اس لئے میں تمہارے لئے سپین سے
باہر جانے کا انتظام کر دیتا ہوں اور تم مطمئن رہو کہ تمہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ مگر اس
نے کہا میں تو مرنے کیلئے ہی آیا ہوں میں یہاں سے نہیں جا سکتا اور میں تو چلا ہی اس نیت سے تھا
کہ قربانی کروں گا ۔ پس اگر میری جان کی قربانی کی ضرورت ہے تو میں یہاں سے کس طرح جا سکتا
ہوں ۔ پھر انگریزی قونصل نے اسے یقین دلایا کہ ہم ہر طرح تمہارا خیال رکھنے کیلئے تیار ہیں ۔ ہم
نے اپنے مبلغ کا حال معلوم کرنے کیلئے جو تار دیا اس کا بھی اس نے ہماری تشفی کیلئے تار میں ہی
جواب دیا حالانکہ وہ خط بھی لکھ سکتا تھا۔ تو برطانیہ کے اندر اب بھی شرفاء موجود ہیں اور یہ بالکل
غیر شریفانہ رویہ ہوگا اگر بعض کے نقص کی وجہ سے ہم ان کے اچھے آدمیوں کی بھی مذمت کرنے لگ
جائیں۔
میرے نزدیک نیشنل لیگ کو بجائے حکومت کا شکوہ کرنے کے کچھ اپنا اور کچھ مرکزی لیگ
کا شکوہ کرنا چاہئے تھا اور کہنا چاہئے تھا کہ ہمارا قصور زیادہ ہے کہ ہم نے اب تک کچھ نہیں کیا۔
گورنمنٹ ڈرتی کسی حقیقت سے ہے جب اسے پتہ ہو کہ لوگ کہتے تو ہیں مگر کرتے کچھ نہیں تو وہ
نہیں ڈرتی ۔ کہتے ہیں کسی شخص نے اپنے باورچی خانہ کو دروازہ لگا دیا کیونکہ کتے اس کا کھانا کھا
جاتے تھے ۔ جب گتوں نے دیکھا کہ باورچی خانہ کو دروازہ لگ گیا تو وہ سب مل کر رونے لگے ۔
ایک بڑھا گیا آیا اور پوچھنے لگا کیا بات ہے؟ وہ کہنے لگے ہم اسی باورچی خانہ پر پلتے تھے مگر اب
وہاں دروازہ لگا دیا گیا ہے اب ہم کیا کریں گے؟ وہ کہنے لگا بیوقوفو! دروازہ تو لگ گیا مگر اسے بند
کون کرے گا؟ تو ڈرنے کی آخر کوئی وجہ بھی ہوا کرتی ہے ۔ جب دوسروں پر یہ اثر ہو کہ یہاں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۱۸
سال ۱۹۳۶ء
باتیں ہی باتیں ہیں کرتے کراتے کچھ نہیں تو وہ ڈرکس طرح سکتے ہیں ۔ نیشنل لیگ کو اس عرصہ میں سکتے کو
نے بار بار کہا کہ تم اسلام اور قانون کی حدود کے اندر رہتے ہوئے بہت کچھ کر سکتے ہو
نے کچھ نہیں کیا۔ اگر وہ اسلام اور قانون کے اندر رہتے ہوئے کچھ کرتے اور انہیں ناکامی ہوتی تو
وہ مجھ پر الزام لگاتے مگر یہاں یہ حالت ہے کہ پہلے کور بنی اور پھر جس طرح غبارہ اُڑتا ہے وہ کور
غائب ہو گئی ۔ اب مولوی عطاء اللہ صاحب کے آنے کا خیال تھا تو پھر کو ر ظہور میں آگئی ۔ ایسی کو رجو
دو
مولوی عطاء اللہ صاحب کے آنے پر بنتی ہے ” بخاری کور“ ہی کہلا سکتی ہے احمدی کور تو نہیں کہلا سکتی ۔
میں چونکہ اب فیصلہ کر چکا ہوں کہ نیشنل لیگ کے افراد سے سکیم کی بات نہیں کروں گا
کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے افراد تو نہیں لیکن اگر نیشنل لیگ کا نمائندہ وفد میرے پاس
آئے تو میں اب بھی کام کرنے کیلئے ایک سکیم اس کے سامنے رکھ سکتا ہوں ۔ جوں جوں ترقی ہوتی
جائے گی اس سکیم میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا اور وہ سکیم ایسی ہوگی جو اسلام اور رائج الوقت قانون
کے مطابق ہوگی ۔ اب تک میں نے اس سکیم کو اس لئے ان کے سامنے نہیں رکھا کہ میں چاہتا تھا کہ
وہ اپنی عقل استعمال کریں لیکن چونکہ انہوں نے اپنی عقل سے کام نہیں لیا اس لئے وہ اب بھی
میرے پاس آجا ئیں میں انہیں سکیم بتا دوں گا۔
اسی سلسلہ میں میرے پاس شکایت کی گئی ہے کہ نیشنل لیگ کے حال کے جلسہ کے بعد
ممبروں میں ایسی باتیں دیکھنے میں آئی ہیں جو اسلام اور احمدیت کے وقار کے خلاف ہیں مثلاً کاغذ اور احمد
اور
کی ٹوپیاں ہیں جو سروں پر پہن رکھی ہیں اور ان پر کچھ فقرے لکھے ہوئے ہیں جن کا کچھ بھی فائدہ
نہیں اور پھر وہ ٹوپیاں بعض معذوروں کو پہنا دی گئیں ہیں جیسے اسی قسم کی ٹوپی میاں شمس الدین
صاحب معذور کے سر پر بھی رکھ دی گئی ہے۔ شکایت کنندہ صاحب کہتے ہیں یہ ایسی ہی بات ہے
جیسے زمیندار اخبار والے ایک معمولی حیثیت کے شخص کا نام اخبار کی پیشانی پر بطور ایڈیٹر لکھ دیتے
تھے اور خود تمام کام کرتے تھے ۔ جس وقت مضمون کی بناء پر جیل میں جانے کا وقت آتا تو وہ
معمولی حیثیت کا آدمی اندر چلا جاتا اور ایڈیٹر صاحب باہر دندناتے پھرتے۔ اسی قسم کی حرکت
میاں شمس الدین صاحب معذور کے سر پر ٹوپی رکھ کر کی گئی ہے اور ٹوپی پہنانے والے نے سمجھا
ہے کہ اگر جیل میں جائے گا تو شمس الدین جائے گا لکھنے والا تو گھر بیٹھا رہے گا۔ میں سمجھتا ہوں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٦١٩
سال ۱۹۳۶ء
اگر کسی نے اس نیت سے اُسے ٹوپی پہنائی ہے کہ پکڑا وہ جائے گا اور میں گھر میں بیٹھا رہوں گا تو وہ
نہایت پاجی ، نہایت خبیث اور نہایت نالائق انسان ہے لیکن اگر کسی نے تمسخر کے ساتھ اس کے سر
پر ٹوپی رکھ دی ہے تب بھی میں اسے کہوں گا کہ تو نے بڑی نادانی کی ۔ دینی معاملات میں تمسخر جائز
نہیں ہوتا لیکن اگر یہ اعتراض کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس قسم کے فقرات کے نتیجہ میں قانونی رنگ
میں کوئی الزام عائد ہو سکتا ہے تو وہ بھی غلطی کرتا ہے۔ نیشنل لیگ نے مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کے متعلق
حکومت کو بار بار توجہ دلائی ، ہائی کورٹ نے اس فیصلہ کورڈ کیا لیکن وہ فیصلہ آج تک شائع ہوتا ہے
اور اس سے روکا نہیں جاتا بلکہ حکومت نے نیشنل لیگ کے صدر کو صاف کہا ہے کہ ہم نے قانونی
مشورہ لیا ہے ہم اس کی اشاعت کو روک نہیں سکتے ۔ پس اگر مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کی اشاعت کو
گورنمنٹ روک نہیں سکتی تو مسٹر کولڈ سٹریم کے فیصلہ کو وہ کس طرح روک سکتی ہے اور اس کے فقرات
کے استعمال کو وہ قانونی رنگ میں کس طرح زیر الزام لاسکتی ہے۔ پس بے شک اس فیصلہ کو چھتوں
پر لکھ لیا جائے اس میں کوئی حرج نہیں پس اس دوست کو تسلی رکھنی چاہئے کہ میاں شمس الدین جیل
میں نہیں جائے گا بلکہ وہیں بیٹھا رہے گا۔
باقی رہا یہ کہ نیشنل لیگ کا یہ فعل وقار کے خلاف ہے ایک حد تک میں بھی اس سے متفق
ہوں ۔ آج ہی راستہ میں میں نے بہت سے والنٹیئروں کو سروں پر کاغذ کی ٹوپیاں پہنے دیکھا ہے اور
اب بھی میرے سامنے اس قسم کی ٹوپیاں پہنے ہوئے والنٹیئر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ مجھے تو ان کو دیکھ کر کی
یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا بھان متی کا تماشہ ہے بھلا اس قسم کے تماشہ سے کیا بن سکتا ہے۔ اس فیصلہ
کے متعلق بتانا تو ایک ہندو کو ہے کہ یہ فیصلہ غلط ہے اور ہائی کورٹ اِس فیصلہ کو رد کر چکی ہے، اس کورڈ
فیصلہ کے متعلق بتا نا تو ایک سکھ کو ہے کہ یہ فیصلہ غلط ہے اور ہائی کورٹ کا ایک حج اس فیصلہ کورڈ کر چکا
ہے، اس فیصلہ کے متعلق بتانا تو ایک عیسائی کو ہے کہ یہ فیصلہ غلط ہے اور مسٹر کھوسلہ سے بھی بڑا حج
اس فیصلہ کو باطل کر چکا ہے، مگر کاغذ کی ٹوپیاں پہننے ہوئے نو جوان بیٹھے یا کھڑے میرے سامنے
ہیں گویا مجھے بھی اس بات میں شبہ ہے کہ یہ فیصلہ غلط ہے یا صحیح ۔ اور لطیفہ یہ ہے کہ کور کے ممبرور دیاں
پہنے اور ہاتھ میں ڈنڈے لئے کھڑے ہیں لیکن سر پر کاغذ کی ٹوپیاں رکھی ہیں۔ مجھے اس پر ایک
لطیفہ یاد آ گیا اور جب میں خطبہ پڑھانے آرہا تھا تو اُس وقت بھی اس لطیفہ کا تصور کر کے اور کور بہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۲۰
سال ۱۹۳۶ء
کے ممبروں کو دیکھ دیکھ کر میرے لبوں پر مسکراہٹ آ جاتی تھی ۔ ایک دفعہ یہاں غیر احمدیوں کا جلسہ
ہوا انہوں نے بڑا مجمع کیا۔ ہماری تعداد اُس وقت تھوڑی تھی اور ہمیں اُن کی طرف سے خطرہ تھا ہم
نے بھی اس کے مقابلہ میں اپنا انتظام کیا اور پہرے دار لگا دیئے جو اِدھر اُدھر چکر کاٹتے تھے۔
یہاں ایک بابا جیٹھ ہوتے ہیں ان کی عادت ہے کہ مجلس میں بیٹھے بیٹھے زور سے ان کی بیٹھ کی
آواز نکل جاتی ہے وہ پہلے کسی زمانہ میں ذکر الہی کرتے رہے ہیں اور ذکر الہی کی اسی عادت کی وجہ
سے اب ان کے سینہ سے بعض دفعہ بے اختیار ہیٹھ کی آواز زور سے نکل جاتی ہے اور بعض دفعہ اس
زور سے نکلتی ہے کہ کئی لوگ اسے سن کر کانپ جاتے ہیں۔ جلسہ کے دن عصر کے بعد میں نماز پڑھا کر
گول کمرہ میں جہاں منتظمین کا دفتر تھا مشورہ کیلئے گیا۔ وہاں میں اور درد صاحب اور میاں بشیر احمد
صاحب بیٹھے تھے میرا لڑکا مبارک اُس وقت کوئی ساڑھے سات سال کا تھا وہ بھی وہاں تھا اور بھی
کئی لڑکے ہم نے وہاں کھڑے کئے ہوئے تھے تاکہ بوقت ضرورت اِدھر اُدھر پیغام پہنچائیں ۔
میں آکر بیٹھا ہی تھا کہ وہ بابا صاحب جن کا نام ہی لوگوں نے بابا ہیٹھ رکھ دیا ہوا ہے مسجد سے اُترتے
ہوئے بیتاب ہو گئے اور انہوں نے زور سے بیٹھ کی آواز نکالی جسے سن کر کئی لوگ کانپ گئے ان کی
اس آواز کو سن کر میرالڑ کا مبارک احمد دوسرے لڑکوں کے پاس گیا اور انہیں ایک قطار میں کھڑا
کر کے کہنے لگا تم سپاہیوں کی طرح کھڑے ہو جاؤ پھر نہایت سنجیدگی سے کہنے لگا کہ ایک بات میری
سمجھ میں نہیں آئی اور وہ یہ ہے کہ سپاہیوں کو افسر قطار میں کھڑا کر دیتے ہیں اور پھر حکم دیتے ہیں
اٹینشن ! اور وہ اس حکم کو سن کر بالکل چست ہو کر ساکت کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ اب ایسے موقع پر
جبکہ افسر فوج کو کھڑا کر کے اٹینشن کا حکم دے رہا ہو اور یہ باباجی وہاں آکر بیٹھ کر دیں تو بجائے
چُست ہو کر کھڑے ہونے کے سب سپاہی کانپ جائیں گے اور صفیں خراب ہو جائیں گی ۔ پس اس
بیٹھ کا مطلب میری سمجھ میں نہیں آتا۔ یہ لطیفہ آج مجھے بار بار یاد آتا ہے کور کے ممبر اٹینشن ہو کر
کھڑے ہیں مگر سروں پر تماشہ رکھا ہوا ہے یہ بات فی الواقعہ وقار کے خلاف ہے لیکن اس موقع پر
میں یہ بھی مناسب سمجھتا ہوں کہ وقار کی بھی تشریح کردوں کیونکہ میں ڈرتا ہوں کہ وقار کے لفظ کے
رعب سے کئی دوست سچی خدمت سے محروم نہ ہو جا ئیں لیکن چونکہ اب عصر کا وقت قریب آ رہا ہے
اس لئے اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی تو اگلے جمعہ میں میں اس مضمون کو بیان کروں گا اور اس پر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۲۱
سال ۱۹۳۶ء
علمی بحث کروں گا تا ایسا نہ ہو کہ جماعت کے لوگ سُست اور غافل ہو جائیں اور جو کام وہ کر رہے
ہیں وہ بھی چھوڑ دیں ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی تو اگلے جمعہ میں میں یہ بتاؤں گا کہ وقار کے
کیا معنے ہیں ، وقار کا کس حد تک خیال رکھنا چاہئے اور کس حد تک وقار وقار نہیں بلکہ بے حیائی بن
جاتا ہے۔ فی الحال میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ بعض ایسی باتیں ہیں جنہیں لوگ بے وقاری کا موجب
سمجھتے ہیں حالانکہ وہ وقار کا موجب ہوتی ہیں اور کئی باتیں ہیں جنہیں وہ وقار والی سمجھتے ہیں حالانکہ
وہ وقار کے خلاف ہوتی ہیں ۔
( الفضل ۳ اکتوبر ۱۹۳۶ء)
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۲۲
سال ۱۹۳۶ء
وقار کا حقیقی مفہوم
ہمارے تمام کاموں کی بنیاد عقل اور حکمت پر ہونی چاہئے
(فرموده ۲ را کتوبر ۱۹۳۶ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد سورہ نوح کی ان آیات کی تلاوت کی :-
ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَ اَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًا فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا
يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمُ مِدْرَارًا وَ يُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَّ بَنِينَ وَ يَجْعَلُ لَّكُمْ جَنَّتٍ وَّ يَجْعَلُ
لَّكُمْ أَنْهَارًا مَالَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا وَ قَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا أَلَمْ تَرَوُا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ
سَبْعَ سَمَوَاتٍ طِبَاقًا وَ جَعَلَ الْقَمَرَ فِيُهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا وَاللَّهُ أَنْبَتَكُمُ
مِنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَ يُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا
لِتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا -
اس کے بعد فرمایا :-
میں نے گزشتہ خطبہ میں یہ ذکر کیا تھا کہ بعض دوستوں کے اس فعل پر کہ انہوں نے
کاغذ کی ٹوپیاں بنا کر اور ان پر ہائی کورٹ کے فیصلہ کے چند فقرات لکھ کر انہیں اپنے سروں پر پہن
رکھا تھا یا بعض نے کوٹ بنوا کر اُس پر اسی قسم کے بعض فقرات لکھ لئے تھے۔ ایک دوست نے یہ
اعتراض کیا تھا کہ یہ فعل وقار کے خلاف ہے اور ایسی باتیں احمدیوں کو نہیں کرنی چاہئیں ۔ اس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۲۳
سال ۱۹۳۶ء
اعتراض کا جواب دیتے ہوئے میں نے ایک حصہ کے متعلق اپنے خیالات کا گزشتہ جمعہ کے خطبہ
میں ہی اظہار کر دیا تھا لیکن ساتھ ہی اس خوف کا بھی اظہار کیا تھا کہ ایسا نہ ہو ” وقار کے لفظ کے
نتیجہ میں جماعت میں سستی اور غفلت پیدا ہو جائے یا وہ کوئی ایسا طریق اختیار کرے جو احمدیت
کے منشاء، اسلام کے منشاء اور قرآن مجید کے منشاء کے خلاف ہو اور اس طرح وہ خدمت اسلام اور
خدمت احمدیت سے محروم ہو جائے اس لئے میں نے گزشتہ جمعہ میں ہی کہا تھا کہ چونکہ آج وقت
بہت گزر چکا ہے اس لئے اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق عطا فرمائی تو میں اگلے خطبہ جمعہ میں اس مسئلہ
کے متعلق اپنے خیالات کو تفصیل کے ساتھ بیان کروں گا ۔ سو اللہ تعالیٰ کی توفیق اور اُس کی مدد سے
اپنے اس وعدہ کے مطابق میں آج وقار کے متعلق بعض باتیں بیان کرنی چاہتا ہوں ۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں قرآن کریم میں وقار کا لفظ صرف ایک دفعہ استعمال ہوا ہے
اور وہ استعمال سورہ نوح کی ان آیات میں ہوا ہے جن کو ابھی میں نے پڑھا ہے ۔ موجودہ زمانہ
میں تعلیم یافتہ لوگ اور امراء اپنے بہت سے کاموں کی بنیاد یا یوں کہو کہ عدم عمل کی بنیا دوقار پر رکھا
کرتے ہیں اور غرباء اور غیر تعلیم یافتہ لوگ اس لفظ کو بہت کم استعمال کرتے ہیں اور اس لفظ کے
کوئی معنے ان کے ذہن میں نہیں ہوتے ۔ پس ہمارے ملک میں عام محاورہ کے لحاظ سے یہ لفظ غرباء
اور امراء اور تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ لوگوں کے درمیان ایک حد فاصل ہے۔ جب تم کسی امیر
شخص سے ملو گے تو تمہیں معلوم ہوگا کہ جب بھی کوئی ایسی بات ہو جو اُس کی طبیعت کے اور اُس کی
منشاء کیخلاف ہو وہ فوراً کہہ دے گا یہ کیسی بیہودہ بات ہے یہ تو وقار کے صریح خلاف ہے۔ اسی طرح
جب کسی تعلیم یافتہ شخص سے تم ملو تو معمولی گفتگو اور ادھر اُدھر کی چند باتوں کے دوران میں ہی تم
اُس سے یہ سن لو گے کہ فلاں بات تو وقار کے بالکل خلاف ہے لیکن اس طبقہ کو چھوڑ کر اگر تم غرباء
میں چلے جاؤ تو تمہیں اس لفظ کا استعمال بہت کم بلکہ قریباً قریباً مفقود نظر آئے گا۔ وہاں بالعموم لوگ
یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ میں یوں کردوں گا ، میں ؤوں کر دوں گا یہ کوئی نہیں کہے گا کہ میں
فلاں بات کیوں کروں یہ وقار کے خلاف ہے۔ انہیں اگر کوئی بات نا پسند بھی ہو تو اس کی بُرائی ظاہر
کرنے کیلئے وہ یہ نہیں کہیں گے کہ یہ وقار کے خلاف ہے بلکہ وہ اتنا کہنا ہی کافی سمجھتے ہیں کہ
فلاں بات ہم نہیں کر سکتے گویا ہمارے ملکی محاورہ کے مطابق یہ لفظ بہت سا انحصار غریب اور امیر ا کے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۲۴
سال ۱۹۳۶ء
تفرقہ پر رکھتا ہے اور تعلیم اور عدم تعلیم کے تفرقہ پر رکھتا ہے لیکن باوجود اس لفظ کے کثیر الاستعمال
ہونے کے اگر کسی شخص سے جا کر دریافت کرو کہ یہ وقار کیا چیز ہوتی ہے تو وہ کبھی نہیں بتا سکے گا۔ اب
تو میں اس مضمون کو بیان کر رہا ہوں اور اِنْشَاءَ اللهُ وقار کا مفہوم بیان کر ہی دوں گا لیکن اس سے
پہلے اگر اچھے اچھے تعلیم یافتہ اشخاص سے بھی آپ پوچھتے کہ وقار کے کیا معنے ہیں تو وہ ایسے ایسے
مضحکہ خیز جواب دیتے کہ آپ سن کر حیران رہ جاتے ۔ جہاں تک میں نے انسانی علم اور انسانی
سمجھ کا مطالعہ کیا ہے اور جہاں تک مجھے انسان کے حالات کا تجربہ ہے اس کے مطابق میں کہہ
سکتا ہوں کہ گو قر آن کریم میں یہ لفظ استعمال ہوا ہے اور میں ابھی ان معنوں کو اِنْشَاءَ اللهُ بیان کر
دوں گا جو قرآن کریم کی رو سے ثابت ہیں لیکن ہمارے ملکی محاررہ کے مطابق اور اس لفظ کے عام
استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ لفظ اُن چند الفاظ میں سے ہے جن میں سے ہر ایک کی نسبت
۔
غالب کی اصطلاح کے مطابق ہم کہہ سکتے ہیں کہ
شرمندہ معنی نہ ہوا
اس لفظ کے کوئی بھی معنی لوگوں میں نہیں سمجھے جاتے نہ اس لفظ کو استعمال کرنے اور اسے اپنے منہ
سے نکالنے والا سمجھتا ہے کہ اس کے کیا معنے ہیں اور نہ اس لفظ کو سننے والا سمجھتا ہے کہ یہ لفظ کن
معنوں میں استعمال کیا گیا ہے حالانکہ بولنے والے بولتے اور سننے والے سنتے ہیں لیکن نہ بولنے
والوں کو خیال آتا ہے کہ وہ غور کریں اس لفظ کے کیا معنے اور کسی مفہوم میں وہ یہ لفظ استعمال کر رہے
ہیں اور نہ سننے والوں کو یہ خیال آتا ہے کہ وہ اس لفظ کے مفہوم پر غور کریں اور اس کے اصل معنے سننے
معلوم کرنے کی کوشش کریں ۔ لیکن پیشتر اس کے کہ میں وقار کے معنے بیان کروں جن لوگوں کو وقار
کا لفظ استعمال کرنے کی عادت ہے میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے دلوں میں سوچیں کہ وقار
کے اب تک وہ کیا معنے سمجھتے رہے ہیں ۔ اگر وہ سوچیں گے تو انہیں ابھی معلوم ہو جائے گا کہ وہ اس
لفظ کے کوئی معنے نہیں سمجھتے تھے گو اس کا استعمال وہ بہت کرتے تھے ۔ در حقیقت بعض چیزوں کی طرف
توجہ دلانے سے ایک فائدہ ہو جاتا ہے کہ ان کی تشریح ہو جاتی ہے۔ اگر وہ دوست اپنے اعتراض کے
دوران میں وقار کا لفظ استعمال نہ کرتے تو شاید مجھے یہ کبھی خیال پیدا نہ ہوتا کہ بہت سے لوگ جانتے
ہی نہیں کہ وقار کیا ہوتا ہے اور وہ اس بات کے محتاج ہیں کہ ان کے سامنے وقار کی تشریح کر دی جائے۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۲۵
سال ۱۹۳۶ء
ہر شخص کا اپنا اپنا ذوق ہوتا ہے ممکن ہے ہزاروں علماء قرآن کریم کی ان آیتوں کو پڑھ گئے
ہوں اور انہیں کبھی خیال بھی نہ آیا ہو کہ ان میں وقار کا جو لفظ استعمال ہوا ہے اس کے کیا معنے ہیں مگر
قرآن کریم کی جو آیتیں میرے دل میں اس وقت تک کھٹکتی رہیں جب تک کہ خدا تعالیٰ نے ان کا
مفہوم مجھ پر نہیں کھولا یا قرآن کریم کی جن آیات کو میں مشکل سمجھتا رہا ان میں سے ایک یہ آیت بھی
ہے جو ابھی میں نے پڑھی ہے اور جس میں وقار کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ وقار کو جن معنوں میں
عام طور پر لوگ استعمال کرتے ہیں ان معنوں کو جب میں اس آیت پر چسپاں کرتا تو حیران ہو جاتا
کہ اس آیت کا مطلب کیا ہوا کہ مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا اور خدا کے لئے وقار کا لفظ استعمال
کرنے کا مقصد کیا ہے۔ اور میں ہمیشہ اس پر حیران رہا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے
معنی مجھ پر کھول دیئے اور وہ آیت جو پہلے میرے لئے مشکل تھی مجھ پر آسان ہوگئی ۔ مگر اس قسم کی
آیتیں جن کے معنے ایک عرصہ تک مجھ پر نہیں کھلے صرف چند ہی ہیں ورنہ بالعموم قرآن کریم
خدا تعالیٰ کے فضل سے پہلی نظر میں ہی مجھ پر حل ہو گیا ہے ۔ ہاں بعض آیات جو دوسروں کو بظاہر
سیدھی سادھی نظر آتی رہی ہیں اور بعض ایسی آیات بھی جو دوسروں کے نزدیک بھی مشکل آیات
میں سے ہیں پہلی نظر میں ہی مجھ پر حل نہیں ہوئیں بلکہ زیادہ عرصہ تک مجھے ان پر غور کرنے اور ان
کے متعلق توجہ اور دعا کرنے کا موقع ملا ہے تب وہ مجھ پر حل ہوئی ہیں ۔ غرض انہی آیات میں سے
ایک یہ آیت بھی ہے جو بظاہر سیدھی سادھی نظر آتی ہے شاید اس آیت کے معنے مجھ سے سن کر یا مجھ
سے سننے والے کسی اور عالم سے سن کر لوگوں کو اس آیت کا مفہوم معلوم کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا
نہ ہوا ہو کیونکہ شروع سے ہی ان کے سامنے اس آیت کے معنے آ گئے لیکن میرے لئے ایک عرصہ
تک اس آیت میں وقار کے لفظ کا استعمال حیرت کا موجب رہا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر
اصل حقیقت واضح کر دی ۔
اللہ تعالیٰ کیلئے وقار کے لفظ کا استعمال اس مفہوم میں جو ہمارے ہاں استعمال ہوتا ہے
ایک عجیب بات معلوم ہوتی ہے اور اب بھی اپنے دلوں میں غور کر کے آپ لوگوں کو معلوم ہو گیا ہو گا
کہ عام مفہوم کے مطابق اس لفظ کا استعمال اس جگہ پر عجیب لگتا ہے اور انسان کو اطمینان حاصل
نہیں ہوتا جب تک اسے وقار کے کوئی ایسے معنے نہ بتائے جائیں جو اللہ تعالیٰ پر چسپاں ہوسکیں ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۲۶
سال ۱۹۳۶ء
غرض میں نے مناسب سمجھا کہ اس موقع پر وقار کی حقیقت کو بھی بیان کر دوں اور قرآن کریم کی اس
آیت کو بھی پیش کر دوں جس میں وقار کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔
میں نے کہا ہے کہ یہ لفظ ہمارے ملک میں شرمندہ معنی نہیں ہوا اور اس کا پتہ اس امر سے
بھی لگ سکتا ہے کہ جب کسی شخص کے سامنے بہادری کا لفظ بولا جائے تو جرات اور بہادری کا ایک
مفہوم فوراً اس کے ذہن میں آجاتا ہے اور وہ خوب سمجھتا ہے کہ بہادری کیا چیز ہوتی ہے گو ممکن ہے
وہ بہادری کی تفصیلات اور اس کی باریکیوں کو نہ سمجھتا ہوں لیکن اس لفظ کا ایک مفہوم اُس کے سامنے
ضرور آ جاتا ہے۔ اسی طرح جب کسی کے سامنے سچائی کا لفظ بولا جائے تو گوسچائی کی بار یک قسمیں
اور صداقت اور راستی کی باریک شقیں اس کے ذہن میں نہ آئیں مگر سچائی کا ایک موٹا سا نقشہ اُس
کے ذہن میں فوراً آجاتا ہے اور وہ سمجھ جاتا ہے کہ سچائی کا کیا مفہوم ہے۔ اسی طرح جب کسی شخص
کے سامنے امانت کا ذکر کرو تو چاہے وہ امانت کی باریک قسمیں نہ جانتا ہو خواہ وہ امانت اور دیانت
کی اس تفصیل سے نا آشنا ہو جو قرآن کریم اور رسول کریم ﷺ نے بیان فرمائی ہے پھر بھی اس کا
صلى الله
موٹا سا مفہوم اور امانت و دیانت کے موٹے معنے اُس کے ذہن میں ضرور آجاتے ہیں اور وہ سمجھ
ہے
جاتا ہے کہ امانت کا لفظ کسی مفہوم میں استعمال کیا گیا ہے ۔ اسی طرح اکثر انسانی اخلاق کا حال
جب بھی ان میں سے کسی خُلق کا ذکر انسان کے سامنے کیا جائے اس کا کوئی نہ کوئی مفہوم ذہن
میں ضرور آجاتا ہے اور وہ سمجھ جاتا ہے کہ اس کے کیا معنی ہیں مگر جب لوگ وقار کا لفظ بولتے ہیں تو
در حقیقت اس کا کوئی مفہوم بھی اس کے ذہن میں نہیں ہوتا بلکہ اگر ہم ذرا گہرے غور سے کام لیں
اور وقار کا لفظ عام محاورہ کے مطابق استعمال کریں اور پھر سوچیں کہ ہم نے کس چیز پر وقار کا لفظ
استعمال کیا ہے تو ہمیں فوراً معلوم ہو جائے گا کہ وقار کے معنے ہم اتنے ہی سمجھتے ہیں کہ جو چیز ہمیں
پسند نہیں آئی ۔ گویا جو چیز ہمیں پسند نہ آئے اس کے متعلق ہم کہہ دیتے ہیں کہ وہ وقار کے خلاف ہے
لیکن اگر ہمیں پسند ہو تو ہم اسے خلاف وقار نہیں کہتے ۔ گو یا وقار کیلئے ہمارے محاورہ کے مطابق اس
فعل کے ہیں جو وقار کا لفظ استعمال کرنے والے کو پسند آئے ۔ مگر چونکہ ہر شخص کی طبیعت الگ الگ
ہوتی ہے اس لئے افعال کو پسند اور ناپسند کرنے کے متعلق پھر اختلاف پیدا ہو جائے گا حالانکہ
دوسرے امور کے متعلق یہ اختلاف ہمیں نظر نہیں آتا۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۲۷
سال ۱۹۳۶ء
یہ بالکل ممکن ہے کہ ایک شخص سچائی کا پابند نہ ہو، وہ جھوٹ کا عادی ہو اور خلاف واقعہ
باتیں لوگوں میں کہتا پھرتا ہو لیکن سچائی کے معنوں میں وہ اختلاف نہیں کرے گا۔ فرض کرو اس نے
کسی کو مارا پیٹا ہے اور اس سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا تم نے فلاں شخص کو مارا ؟ اس کے جواب میں
ممکن ہے وہ کہہ دے مجھے خدا کی قسم ! میں تو وہاں پر موجود ہی نہ تھا مجھے تو علم ہی نہیں کہ کیا واقعہ ہوا۔
میری تو اس سے کوئی دشمنی اور عداوت ہی نہیں کہ مجھے اُسے پیٹنے کی ضرورت ہوتی ۔ اب وہ جھوٹ
تو بول رہا ہوتا ہے مگر اس حالت میں بھی وہ سچ کے معنے سمجھتا ہے اور جانتا ہے کہ سچ کسے کہتے ہیں
اور جھوٹ کیسے۔ اور یہ تعریف مشرق سے لے کر مغرب تک سب لوگ یکساں طور پر جانتے ہیں ۔
ایک انگریز سے پوچھو کہ سچ کے کیا معنے ہیں تو وہ یہی جواب دے گا کہ کسی امر کو وقوعہ کے مطابق
بیان کرنے یا سمجھنے کو سچ کہتے ہیں ، ایک جرمن کے پاس چلے جاؤ وہ بھی یہی جواب دے گا ، ایک
ترک کے پاس چلے جاؤ وہ بھی یہی جواب دے گا ، ایک عرب کے پاس چلے جاؤ وہ بھی یہی جواب
دے گا ، ایک ایرانی سے پوچھ دیکھو وہ بھی سچ کی یہی تعریف بتائے گا ، ایک افغانی سے دریافت کرو
وہ بھی سچ کی یہی تعریف بتائے گا ، ایک ہندوستانی سے پوچھو وہ بھی اسی تعریف کا قائل نظر آئے گا ،
پھر چین کی طرف نکل جاؤ ، جاپان کی طرف چلے جاؤ ، امریکہ کے لوگوں کے پاس پہنچ جاؤ وہ بھی
یہی جواب دیں گے کہ سیچ اسے کہتے ہیں کہ کوئی بات خلاف واقعہ نہ بیان کی جائے مگر وقار کے
متعلق لوگوں سے پوچھ دیکھو تو اس کی تعریف میں سینکڑوں جگہ اختلاف نظر آجائے گا ۔ ایک کہے گا
فلاں بات تو بالکل وقار کے خلاف ہے اور دوسرا کہہ رہا ہوگا کہ یہ بات کہاں وقار کے خلاف ہے
اس میں تو کوئی حرج نہیں لیکن سچ کے متعلق اس قسم کا اختلاف نہیں ہو سکتا ۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ ایک
شخص کہے جھوٹ کے بغیر دنیا میں گزارہ نہیں ہو سکتا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک شخص کہے ہر شخص دنیا میں
اپنا فائدہ چاہتا ہے جب میرا فائدہ جھوٹ بولنے میں ہے تو میں کیوں سچ بولوں مگر یہ کہ سچ کس کو
کہتے ہیں اور جھوٹ کس کو اس میں اختلاف نہیں ہوگا ۔ گویا سچ کے موٹے معنوں میں کوئی شخص
اختلاف نہیں کر سکتا گو باریک اور تفصیلی امور میں اختلاف ہو جاتا ہے مگر وقار کے متعلق قدم قدم پر
لوگوں میں اختلاف نظر آجائے گا ۔ ایک مالدار شخص جو پورا لباس پہننے کا عادی ہے اور جس کے جسم
کے ہر حصہ پر کوئی نہ کوئی چیز موجود ہوتی ہے اگر وہ کسی دن گر تہ اُتار کر بازار چلا جاتا ہے تو اس کے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۲۸
سال ۱۹۳۶ء
ہم خیال لوگ کہیں گے اس نے وقار کے خلاف فعل کیا ۔ فرض کر وکوئی ڈپٹی کمشنر ہے یا
ای ۔ اے سی ہے یا فوج کا کپتان ہے وہ اگر کسی دن پاجامہ اُتار کر اور ایک معمولی لنگوٹ باندھ
کر بازار میں پھر نے لگ جاتا ہے تو اُس کے دوست اور احباب سب کہنے لگ جائیں گے کہ یہ کیسا
وقار کے خلاف فعل ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہم دیکھیں گے کہ ایک زمیندار بھی اسی بازار میں پھر
رہا ہے اس نے بھی ایک لنگوٹ باندھا ہوا ہے بلکہ اس نے گریہ بھی اُتارا ہوا ہے مگر اس کے دوست
اسے دیکھ کر یہ نہیں کہتے کہ یہ فعل وقار کے خلاف ہے یہ بازار میں اس طرح کیوں پھر رہا ہے بلکہ وہ
اس فعل کو بالکل جائز اور درست سمجھتے ہیں۔ پس دونوں جگہ لنگوٹ ہیں لیکن ایک کے لنگوٹ
باندھنے کو خلاف وقار کہا جاتا ہے اور دوسرے کے لنگوٹ باندھنے کو خلاف وقار نہیں کہا جاتا ہاں
اگر وہ زمیندار جس نے لنگوٹ باندھا ہوا ہے اگر اپنا لنگوٹ بھی اُتار دیتا ہے تو اُس وقت اُس
زمیندار کے ساتھی بھی اسے کہیں گے کہ یہ کیسی خلاف وقار بات ہے بشرطیکہ انہیں وقار کا لفظ آتا ہو
اور اگر وقار کا لفظ نہ آتا ہو تو وہ کہیں گے یہ فعل ہمیں نا پسند ہے۔ اسی طرح ایک مسلمان پردہ دار
عورت جو اپنی سوسائٹی میں جہاں پردہ کیا جاتا ہے اور برقع کو استعمال کیا جاتا ہے ہمیشہ پردہ کرتی
ہے اگر باہر جاتے ہوئے کسی وقت برقع کی نقاب اُٹھا دیتی ہے تو ساری عورتیں اُسے دیکھ کر کہیں گی
یہ بات وقار کے بالکل خلاف ہے لیکن ایک زمیندار عورت جو برقع بنوا نہیں سکتی اور جو اپنے
حالات کے لحاظ سے برقع پہن نہیں سکتی اگر صرف گھونگھٹ نکالے پھر رہی ہوتی ہے تو اُس کے
ارد گرد بیٹھنے والی عورتوں کے ذہن میں بھی کبھی یہ خیال نہیں آتا کہ یہ بات وقار کے خلاف ہے۔
ہاں اگر وہی عورت کسی وقت گھونگھٹ بھی اُتار دے اور منگے سر پھر نے لگ جائے تو اگر ان عورتوں
کو وقار کے لفظ کا علم ہو تو وہ سب کہیں گی یہ کیسی وقار کے خلاف بات ہے۔ اب ایک باپردہ عورت
کیلئے صرف نقاب کا اُٹھا دینا وقار کے خلاف ہے اور ایک زمیندار عورت کیلئے بے نقاب ہونا وقار
کے عین مطابق ہے ، ہاں اگر وہ گھونگھٹ بھی اُتار دیتی ہے اور ننگے سر پھرنے لگتی ہے تو یہ فعل وقار کے
خلاف ہو جاتا ہے ۔ یا ایک دولت مند آدمی اگر کسی دن بغیر بوٹ پہنے ننگے پاؤں بازار میں چلا جاتا
ہے تو اُس کے سب دوست اور احباب کہیں گے اتنا عقلمند اور متمول ہو کر اس نے کیسا خلاف وقار
فعل کیا۔ لیکن اسی بازار اور اسی گلی میں بیسیوں غرباء ننگے پاؤں پھرتے نظر آئیں گے اور وہ ایسے
ہے۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۲۹
سال ۱۹۳۶ء
ہوں گے کہ سالہا سال سے انہیں جوتی میسر نہیں آئی ہو گی مگر انہیں کوئی نہیں کہے گا کہ ان کا یہ فعل
وقار کے خلاف ہے ۔ یا ایک معزز اور ذی ثروت آدمی جو اپنی روزی کمانے کی فکر سے بے نیاز ہے
اور دوسرے کا محتاج نہیں وہ اگر بازار میں بیٹھ کر نمک کوٹنے لگ جاتا ہے، یا تمبا کو گوٹنے لگ جاتا
ہے، یا مرچیں کوٹنے لگ جاتا ہے تو سارے دوست اسے دیکھ دیکھ کر مسکرائیں گے اور کہیں گے
اس کے دماغ میں نقص ہو گیا ہے اور اگر نقص نہ ہوتا تو یہ ایسا خلاف وقار کام سر بازار کیوں کرتا۔ مگر
اسی بازار میں ایک چھوٹا دکاندار تمبا کو بھی گوٹتا ہے، نمک بھی گوٹتا ہے، مرچیں بھی گوٹتا ہے مگر اس
کے ساتھی اس کے پاس مشورہ کیلئے آتے رہتے ہیں اور وہ کبھی نہیں کہتے کہ تو وقار کے خلاف کام
کر رہا ہے بلکہ وہ اسے ویسا ہی معزز سمجھتے ہیں جیسے پہلے سمجھتے تھے اور ویسا ہی مؤثر سمجھتے ہیں جیسے
پہلے سمجھتے تھے۔ ان کے دلوں میں اس کا احترام بھی ہوتا ہے اگر وہ اعلیٰ اخلاق والا ہو تو اس کی
عظمت بھی ہوتی ہے۔ وہ اس سے باتیں بھی کرتے ہیں اہم امور میں اس سے مشورے بھی لیتے
ہیں مگر کبھی ان کے ذہن میں یہ نہیں آتا کہ اس کے یہ کام وقار کے خلاف ہیں ۔
پس ہمارے ملک میں وقار ایسے فعل ، ایسے امر ، ایسی بات کو کہا جاتا ہے جو وقار کا لفظ
استعمال کرنے والے کی عادت کے خلاف ہو مگر کیا ساری ہی عادتیں اچھی ہوتی ہیں؟ اور کیا وہ
ساری باتیں جنہیں وقار سمجھا جاتا ہے اخلاق اور دین کیلئے محمد ہوتی ہیں؟ اور کیا ان میں سے
بیسیوں نہیں سینکڑوں باتیں دین کیلئے مضر نہیں ہوتیں؟ پھر اگر ہم ان کو چھوڑ دیں تو کیا ساری
سوسائٹی یہ نہیں کہے گی کہ یہ بات وقار کے خلاف ہے؟ مگر کیا وہ بری زندگی بہتر ہے جو ان لوگوں کی
نگاہ میں وقار کے خلاف نہیں یا وہ اچھی زندگی بہتر ہے جو گولوگوں کی نگاہ میں وقار کے خلاف ہے مگر
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں وقار کے خلاف نہیں کیونکہ خدا تعالی وقار کو ان معنوں میں نہیں لیتا جن معنوں
میں عام لوگ اسے استعمال کرتے ہیں بلکہ وہ وقار کا لفظ ان معنوں میں لیتا ہے جن معنوں میں
قرآن مجید نے اسے استعمال کیا ہے۔
پس جب ہمارے اس دوست نے لکھا کہ نیشنل لیگ کے والنٹیئر ز کا یہ فعل کہ انہوں نے
اپنے سروں پر کاغذ کی ٹوپیاں پہن رکھی ہیں جن پر ہائیکورٹ کے فیصلہ کے چند فقرات لکھے ہوئے
ہیں وقار کے خلاف ہے تو اس کے صرف اتنے ہی معنے تھے کہ یہ بات میری عادت کے خلاف ہے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۳۰
سال ۱۹۳۶ء
اور چونکہ میں ایسی ٹوپی اپنے سر پر رکھنا پسند نہیں کرتا اس لئے میں نہیں چاہتا کہ کوئی اور بھی ایسی ٹوپی
سر پر رکھے۔ اب وہی کوٹ جس پر ہائی کورٹ کے فیصلہ کے فقرات لکھے گئے ہیں اس دوست کو تو
وقار کے خلاف نظر آیا لیکن حضرت باوا نا تک صاحب کو ایسا کوٹ وقار کے خلاف نظر نہیں آیا۔ وہ
ایک بزرگ انسان تھے، ایک قوم کے لیڈر تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان
کے اس فعل سے بہت کچھ فائدہ اُٹھایا ہے اور حضرت باوانا تک صاحب کے چولہ کا حوالہ دے کر
ان کے اخلاص کی بہت تعریف کی ہے اور لکھا ہے کہ وہ ایسے مخلص تھے کہ جگہ جگہ وہ ایسا کوٹ پہنے
پھرتے تھے جس پر اللہ تعالیٰ کی توحید اور اُس کی واحدانیت لکھی ہوئی تھی ۔ تو حضرت باوانا تک
صاحب کو یہ چیز وقار کے عین مطابق نظر آئی لیکن ہمارے اس دوست کو یہ بات وقار کے خلاف
دکھائی دی اس لئے کہ اس دوست کی آنکھ ایسی بات دیکھنے کی عادی نہ تھی اور حضرت باوا نانک
صاحب کا نفس ایسی باتوں کے برداشت کرنے کا عادی تھا۔ حضرت باوا نا تک صاحب نے سمجھا
کہ میں تو لوگوں کی ہدایت چاہتا ہوں اگر اس چولہ کے ذریعہ ہی انہیں ہدایت مل سکتی ہے تو میرا اس
میں کیا حرج ہے کہ میں اسے پہنے پھروں۔ پس انہوں نے اسے عین وقار سمجھا لیکن یہی فعل اس
زمانہ میں کیا گیا تو اس دوست کو وقار کے خلاف معلوم ہوا ۔ تو دراصل وقار کے وہ معنے درست نہیں
ہیں جو عام لوگ سمجھتے ہیں بلکہ وقار کے کچھ اور معنے ہیں ۔ اور عقلاً بھی جس بات کی ہم سے امید کی
جاتی ہے کہ وہ ہم میں ہونی چاہئے اس کا کوئی مفہوم ہونا چاہئے اور مفہوم بھی ایسا جو مستقل ہو یعنی
اصولی لحاظ سے وہ تبدیل نہ ہو گو تفصیلات میں اس کا مفہوم بدل بھی سکتا ہے جیسے نماز ہے۔ اصولی
رنگ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتا دیا ہے کہ نماز اسے کہتے ہیں اور نماز اس طرح پڑھنی چاہئے ۔ اب
جو تندرست ہو وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھتا ہے، جو بیمار ہو وہ بیٹھ کر نماز پڑھتا ہے، جو زیادہ بیمار ہو وہ
لیٹ کر پڑھ سکتا ہے اور جو اور زیادہ بیمار ہو وہ دل میں ہی پڑھ سکتا ہے، پھر جنگ کی حالت میں
گھوڑے کی پیٹھ پر ہی انسان نماز پڑھ سکتا ہے خواہ اس گھوڑے کا منہ کسی طرف بھی ہو جائے یا کشتی
میں انسان نماز پڑھتا ہے تو خواہ کشتی کسی رخ چلتی چلی جائے پڑھنے والے کی نماز ہوتی جائے گی ۔
تو شکل کے بدل جانے میں کوئی حرج نہیں ہاں اصول ایک ہونا چاہئے ۔
پس ہمیں وقار کے ایسے معنے معلوم کرنے چاہئیں جن معنوں کی رو سے ہم ایسے محفوظ اور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۳۱
سال ۱۹۳۶ء
معنون ہو جائیں کہ ہمارا کوئی کام خدا تعالیٰ کی نظر میں بے وقار نہ ہو اور نہ ہمارا کوئی فعل ہمیں کسی
نیکی سے محروم کر دے۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہمارے ملک میں عام طور پر عادت کا نام وقار رکھا
جاتا ہے اور ہماری عادت کے خلاف اگر کوئی شخص بات کرے تو ہم کہہ دیتے ہیں یہ وقار کے خلاف
ہے مثلاً انگریز پکنک کے موقع پر بعض دفعہ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھا لیا کرتے ہیں لیکن اس کے علاوہ وہ
ہمیشہ میز کرسی پر ہی کھانا کھاتے ہیں ۔ اب اگر اپنے گھر میں کوئی انگریز زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے
لگ جائے تو اس کے سب دوست اور رشتہ دار کہنے لگ جائیں گے کہ یہ وقار کے خلاف فعل ہے ۔
یا یہ کہیں گے یہ اس کی شان کے خلاف فعل ہے اور انہی معنوں میں یہ لفظ عام طور پر لوگ استعمال
کرتے ہیں ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ میں اس لفظ کو استعمال نہیں کرتا میں بھی اسے استعمال کرتا ہوں
کیونکہ ہمارے ملک میں اب یہ محاورہ ہو گیا ہے کہ جب کوئی بات نا پسندیدہ ہو اور دوسرے ے کو کو اس
سے روکنا ہو تو کہہ دیا جاتا ہے یہ بات وقار کے خلاف ہے۔
مجھے یاد ہے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے زمانہ میں میں ایک دفعہ لاہور گیا ۔ اُن دنوں
میں ترکی ٹوپی پہنا کرتا تھا قادیان میں اُس وقت دُکانیں بہت تھوڑی تھیں اور سودا ان میں بہت کم
ہوتا تھا۔ اتفاقاً ایک دفعہ میرے سر کے مطابق ٹوپی نہ ملی میں لاہور چلا گیا کہ ٹوپی بھی خرید لاؤں گا
اور دوستوں سے بھی مل آؤں گا ، سیر بھی ہو جائے گی ۔ جب میں واپس آیا تو گو حضرت خلیفہ اول
سے میں پوچھ کر ہی لاہور گیا تھا مگر آپ نے مجھ سے دریافت کیا میاں ! لاہور کیوں گئے تھے؟ میں
نے عرض کیا میں لاہور ٹوپی خرید نے کیلئے گیا تھا۔ میرا جواب سن کر آپ بڑی حیرت اور تعجب سے
فرمانے لگے ترکی ٹوپی لینے کیلئے۔ پھر فرمایا یہ تمہاری شان اور وقار کے خلاف ہے کہ تم خودتر کی
ٹوپی لینے جائر۔ پھر حضرت خلیفہ اول فرمانے لگے میں نے تو کبھی بازار سے سو دانہیں خریدا۔ غرض
حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کی عادت کے لحاظ سے بازار سے سو داخرید نا بھی وقار کے خلاف تھا۔ مگر
رسول کریم ﷺ کے متعلق تاریخ میں کئی جگہ آتا ہے کہ آپ بازاروں میں جاتے ، سو داخرید تے
اور دُکانداروں کی نگرانی بھی کرتے۔ تو اس زمانہ میں اپنی عادات کی وجہ سے بعض تبدیلیوں کو ہم
ناپسند کرتے اور انہیں خلاف وقار قرار دے دیتے ہیں گو شرعاً ہم انہیں جائز ہی سمجھتے ہوں۔ چنانچہ
دیکھ لو صحابہؓ کے متعلق احادیث اور تاریخ میں کئی جگہ ذکر آتا ہے کہ ان میں سے بعض کے پاس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۳۲
سال ۱۹۳۶ء
گرتے نہیں ہوتے تھے، سروں پر پگڑیاں اور ٹوپیاں بھی نہیں ہوتی تھیں حتی کہ پاؤں میں جوتی بھی
نہیں ہوتی تھی صرف تہبند انہوں نے باندھا ہوا ہوتا اور وہ اسی طرح آدھا دھڑ ننگا کئے اور ننگے سر
بازاروں میں جاتے اور کوئی اسے وقار کے خلاف نہ سمجھتا مگر اب کوئی غریب آدمی بھی مسجد میں
ننگے سر آ جائے تو سارے اُس کے پیچھے پڑ جائیں گے اور کہیں گے کہ یہ وقار کے خلاف بات ہے ۔
تو دراصل ہمیں بعض چیزوں کی عادت ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ہم برداشت نہیں کر سکتے کہ ان
کے خلاف کوئی کام کرے۔
میں اس بحث میں نہیں پڑتا کہ یہ عادات بُری ہیں یا اچھی لیکن اصولاً اس وقت اس
صلا
قدر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ بعض عادات اچھی ہیں اور بعض بُری ۔ اس لئے بعض جگہ اس لفظ کا عام
مفہوم بھی درست ہو جاتا ہے اور بعض دفعہ غلط ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر بیوہ کا نکاح لے لو۔
رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں بیوہ عورتوں کا نکاح کرنے میں کوئی ہتک نہیں سمجھی جاتی تھی خود
رسول کریم ﷺ نے اپنی بیوہ لڑکیوں کی شادیاں کیں اور آپ کی ایک نواسی تو متعدد بار بیوہ ہوئیں
اور متعدد بار ہی ان کی شادی ہوئی۔ مجھے اس وقت صحیح یاد نہیں مگر غالباً حضرت علی رضی اللہ عنہ کی
ایک لڑکی جن کا نام سکینہ تھا جہاں تک تاریخ سے معلوم ہوتا ہے وہ سات بار بیوہ ہوئیں اور سات
دفعہ ہی اُن کی شادی ہوئی۔ اسلامی دستور کے مطابق ان کا یہ فعل کوئی شخص بھی بُرا نہ سمجھتا تھا بلکہ
اسے مستحسن سمجھتے تھے۔ مگر ہمارے ملک کا اب یہ حال ہے اس کا اس مثال سے پتہ چل سکتا ہے کہ
میں نے ایک دفعہ ایک سید نو جوان سے کہا کہ تمہاری بہن بیوہ ہے اس کی شادی کرا دو۔ اس نے
نہایت ہی حیرت و استعجاب سے میری طرف دیکھا اور کہنے لگا آپ کیا بات کہتے ہیں؟ میں نے کہا
میں یہ کہتا ہوں کہ تمہاری بہن بیوہ ہے اس کی کہیں شادی کرا دو۔ اُس نے جواب دیا آپ تو میری
ہتک کرتے ہیں ۔ میں نے کہا جس خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے آپ کو عزت حاصل ہے اُن
کی تو بیوہ لڑکیوں کی شادی کرنے سے ہتک نہ ہوئی اور آپ کی اس سے ہتک ہو جاتی ہے؟ تمہاری
صلى الله
صلى الله
علی
عزت آخر اسی وجہ سے ہے کہ تم محمد ﷺ کی بیٹی کی اولاد ہو گر محمد ﷺ کی بعض بیٹیاں بیوہ ہوئیں اور
علي
صلى الله
آپ نے اُن کی دوسری شادیاں کیں ۔ پس تمہاری دادی جو رسول کریم ﷺ کی بیٹی تھیں انہیں
کون سی زائد خصوصیت حاصل ہے کہ ان کی اولاد کی بیواؤں کی شادیاں نہیں ہونی چاہئیں ۔ آخر