’’وقار‘‘ کا حقیقی مفہوم۔ ہمارے تمام کاموں کی بنیاد عقل اور حکمت پر ہونی چاہئے
حصہ 2
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۳۳
سال ۱۹۳۶ء
رسول کریم ﷺ کی ساری اولاد ہی عزت کے قابل ہے۔ اگر آپ نے اپنی ایک بیوہ بیٹی کی بھی
شادی کی ہے تو دوسری بیٹی کی نسل میں سے کوئی شخص اپنی بیوہ بہن یا لڑ کی کی شادی کیوں نہیں کر سکتا
مگر میرا یہ جواب ان کی سمجھ میں نہ آیا اور وہ یہی کہتے رہے کہ یہ ہتک ہے میں اسے کس طرح
برداشت کر سکتا ہوں ۔ اب یہ موجودہ زمانہ کے بڑے خاندانوں میں وقار کے خلاف بات سمجھی
جاتی ہے کہ ان میں سے کوئی اپنی کسی عزیزہ کی دوبارہ شادی کر دے مگر رسول کریم ﷺ کو اس میں
کوئی بات وقار کے خلاف نظر نہیں آتی تھی ۔
صا
اسی طرح اور ہزاروں باتیں ہیں جو عرب میں اس وقت رائج تھیں مگر آج ہمارے زمانہ
میں اگر وہی باتیں کی جائیں تو سب لوگ انہیں وقار کے خلاف سمجھنے لگ جائیں۔ اس کی وضاحت
کیلئے ایک اور مثال بھی دے دیتا ہوں ۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ بڑے بڑے صحابہ جب جنگ میں
جاتے تو اشعار پڑھتے ۔ رسول کریم ﷺ ان کے شعر سنتے اور اُنہیں داد دیتے لیکن ہمارے زمانہ
میں اگر کوئی معزز شخص شعر پڑھنے لگ جائے تو سب کہنے لگ جائیں گے کہ یہ وقار کے خلاف بات
صلى الله
ہے حالانکہ تاریخ سے صاف طور پر نظر آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ جب کسی جنگ پر تشریف لے سه
جاتے تو صحابہ ایسے اشعار پڑھتے جن میں لوگوں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں جانیں دینے کی ترغیب دی ر
صلى الله
!
جاتی اور رسول کریم ﷺ صحابہ کے ایسے اشعار سُن کر اُن کی تعریف کرتے اور کوئی شخص اسے
وقار کے خلاف نہ سمجھتا۔ لیکن اس زمانہ میں وہی بات وقار کے خلاف سمجھی جاتی ہے حالانکہ صحابہ نہیں
صلى الله
عليسة
ہمیں یہ بات دکھائی دیتی ہے بلکہ صحابہ تو الگ رہے خود رسول کریم ﷺ کے گھروں میں بعض
صلى الله
اشعار گائے جاتے کیونکہ رسول کریم ﷺ نے جہاں مزامیر سے روکا ہے وہاں گانے یا بعض قسم
کے باجوں کی اجازت بھی دی ہے۔ چنانچہ شریفانہ اشعار کا رسول کریم ﷺ کے گھروں میں پڑھا
جانا ثابت ہے۔ چنانچہ احادیث میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم ﷺ گھر تشریف لائے تو دیکھا عروسة
کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بعض عورتوں سے گا ناسُن رہی ہیں وہ پیشہ ور گانے والی عورتیں نہیں
تھیں جنہیں اسلام نے ناپسند کیا بلکہ محلہ کے معزز گھرانوں کی بہو بیٹیاں یا بیویاں تھیں اور وہ بعض
دفعہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آ کر گاتی تھیں ۔ رسول کریم ﷺ نے ان کے فعل کو نا پسند
نہیں کیا بلکہ ایک دفعہ عورتوں کے گانے کی وجہ سے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عائشہ
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۳۴
سال ۱۹۳۶ء
پر ناراضگی کا اظہار کیا تو رسول کریم ﷺ نے انہیں منع کیا اور فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں ۔ مگر آج
کسی گھر میں کوئی شریف عورت گا تو جائے تم دیکھ لو گے کہ باوجود حدیثیں پڑھنے کے، باوجود تاریخی
واقعات سے آگاہی رکھنے کے گھر گھر یہ چرچا ہوتا ہے کہ نہیں کہ فلاں عورت تو بڑی بُری ہے وہ تو
خوش الحانی سے شعر پڑھتی ہے ۔ گویا لوگ اب صرف اتنا سمجھتے ہیں کہ میراثنیں اور ڈومنیاں ہی گا
سکتی ہیں شرفاء کا حق نہیں کہ وہ گائیں ۔ مگر ہندوستان سے باہر نکل کر انگلستان چلے جائیں تو ہمیں
نظر آتا ہے کہ معزز سے معزز گھرانوں کی عورتیں گاتی ہیں ، جرمنی چلے جائیں تو وہاں بھی یہی نظر
آتا ہے، فرانس چلے جائیں تو وہاں بھی یہی دکھائی دیتا ہے اور پھر شریعت پر غور کرنے سے بھی یہی
معلوم ہوتا ہے کہ اسلام نے اس قسم کے گانے سے منع نہیں کیا پھر کیا وجہ ہے کہ یہاں تو اس قسم کا
گا نا عیب سمجھا جاتا ہے مگر انگلستان وغیرہ میں کوئی عیب نہیں سمجھا جاتا۔ وہاں لوگ اس قسم کے گانے
گانے کی تائید میں دلائل بھی دیں گے، اس کی خوبیاں بھی بیان کریں گے، اس کی ضرورت بھی
واضح کریں گے ۔ یہ فرق صرف اس لئے ہے کہ اب ہندوستان کے مسلمانوں میں اس کے خلاف
عادت پڑ گئی ہے اور یورپ کا طریق عمل اس عادت کے خلاف ہے۔
پس وقار کے معنے در حقیقت ہمارے ملک کے استعمال کے لحاظ سے یہ ہیں کہ جو میں کہتا
ہوں اُس کے خلاف نہ کیا جائے گویا ہمارے ملک میں وقار کے لفظ کے ماتحت ایک انسان
دوسروں پر حکومت کرنا چاہتا ہے مگر اس حکومت کو منوانے کیلئے وہ یہ نہیں کہتا کہ چونکہ میں یوں کہتا
ہوں ایسا مت کرو کیونکہ وہ ڈرتا ہے کہ اگر میں نے کہا ایسا مت کرو تو دوسرا آگے سے جواب دے
گا کہ تو کون ہوتا ہے مجھے حکم دینے والا ۔ اس لئے وہ اپنی بات کو مؤثر کرنے اور لوگوں پر رعب
ڈالنے کیلئے یوں کہہ دیتا ہے کہ یہ بات وقار کے خلاف ہے اس لئے ایسا نہ کرو اور دوسرا آدمی جو
اس سے کمزور طبیعت کا ہوتا ہے فوراً شرمندہ ہو جاتا ہے اور دل میں کہتا ہے کہ اوہو! جب یہ بات
ہے تو میں اب اسے نہیں کروں گا۔ انسانی طبیعت پر اس قسم کا اثر کہ وہ بعض باتوں کو پسند کرتا ہے
اور بعض کو ناپسند خاندانوں کے رسم و رواج کی وجہ سے ہوتا ہے ، قوموں کے تغائر کی وجہ سے ہوتا
ہے، خاص خاص مذاہب کی مختلف تعلیمات کی وجہ سے ہوتا ہے اور ان تمام تأثرات کی وجہ سے جو
اثر انسان کی طبیعت پر پڑے اسے لوگ وقار کہتے ہیں۔ اس کے مطابق جب تک لوگ کام کرتے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۳۵
سال ۱۹۳۶ء
ہیں دوسرے کہتے ہیں یہ بڑے باوقار ہیں لیکن جب ان کے خلاف چلا جائے تو کہہ دیتے ہیں یہ
وقار کے خلاف کام کرتے ہیں ۔ پس اس محاورہ کے استعمال کے لحاظ سے وقار کو نہ تو ہم ثواب کا
موجب کہہ سکتے ہیں اور نہ عذاب کا باعث ، نہ اسے اچھا کہہ سکتے ہیں نہ بُرا ، جب یہ اچھے معنوں
میں استعمال ہوگا تو ہم کہیں گے اچھا ہے اور جب بُرے معنوں میں استعمال ہوگا تو ہم کہیں گے بُرا
ہے لیکن جن معنوں میں قرآن کریم نے اس لفظ کو استعمال کیا ہے ان کے رو سے یہ ہمیشہ ہی اچھا
ہوتا ہے۔
یادر ہے کہ وقار کے معنے عربی زبان میں بوجھ کے ہوتے ہیں اور اس سے سکون کا مفہوم
لیا جاتا ہے کیونکہ بوجھل چیز ملتی کم ہے۔ دوسرے معنے وقار کے عقلمندی اور دانائی کے ہوتے ہیں تو
اصولی طور پر وقار کے دو معنے بن گئے ایک سکون کے معنے دوسرے عقلمندی اور دانائی کے۔ ہمارے
ملک میں جب یہ لفظ استعمال ہوتا ہے تو سکون کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے جس طرح کہ
انگریزی میں کنزرویٹونس (Conservativeness) کہتے ہیں ۔ لوگ عام طور پر کنزرویٹو
پارٹی کو جانتے ہیں اس کے معنے بھی سکون ہیں یعنی ایسی پارٹی جو کہتی ہے ہم اپنے آباء واجداد کے
طریق کو یونہی نہیں چھوڑ سکتے بلکہ ہم اپنے مقام پر کھڑے رہیں گے ہاں جب کوئی واضح غلطی نظر
آئی تو اسے چھوڑ دیں گے محض بعض اچھے اصول کو دیکھ کر ہم اپنی باتوں میں تبدیلی کرنے کیلئے تیار
نہیں بلکہ تجربہ کے بعد تبدیلی کریں گے اور جب تک تجربہ نہ ہو اُس وقت تک باپ دادوں کی ریں گے اور جب تک جبر
راہنمائی ہمارے لئے کافی ہے۔ اس قسم کی پارٹی کو کنز رویٹو پارٹی کہتے ہیں جس کا اردو میں ترجمہ
قدامت پسند کیا جاتا ہے اور اسی کو سکون کہا جاتا ہے اور وزن اور بوجھ کے بھی یہی معنے ہوتے ہیں
کیونکہ اس سے سکون پیدا ہو جاتا ہے۔
پس وقار کے ایک معنے عادات کی اتباع میں سکون پیدا کرنے کے ہیں اور دوسرے معنے
عقلمندی اور دانائی کے ہیں۔ دوسرے معنوں پر غور کرنے اور ان کی تفصیلات پر نگاہ ڈالنے
سے
معلوم ہوتا ہے کہ لغت کے لحاظ سے موقع اور محل کے مطابق کسی صحیح غرض اور مقصد کے ماتحت کام
کرنا وقار کہلاتا ہے اور جب کوئی شخص بے موقع اور بے محل کام کرے تو اسے عدم وقار کہتے ہیں ۔
قرآن مجید میں وقار کا لفظ انہی دوسرے معنوں میں استعمال ہوا ہے کیونکہ پہلے معنے گو معیوب نہیں
-
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۳۶
سال ۱۹۳۶ء
مگر خدا تعالیٰ کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اللہ تعالیٰ نَعُوذُ بِالله ساکن ہے اللہ تعالیٰ کیلئے کون سی
قدامت ہے کہ ہم ان معنوں میں اُس کے متعلق وقار کا لفظ استعمال کر سکیں۔انسانوں کیلئے تو بیشک
ایک قدیم خیال ہو سکتا ہے اور ایک جدید لیکن اللہ تعالیٰ تو وہ ہے جو وحدہ لاشریک ہے اس کیلئے
خاندانوں یا قوموں کی رسم و رواج کا کون سا سوال ہے کہ سکون کا لفظ اس کے متعلق استعمال کیا
جا سکے۔ اُس کے متعلق وقار کے یہی معنے ہوں گے کہ وہ موقع اور محل کے مطابق کسی غرض اور حکمت
کے ماتحت کام کرنے والا ہے اور جب خدا تعالیٰ کے متعلق وقار کا لفظ ان معنوں میں استعمال ہوا
ہے تو ایک مسلمان بھی جب اس لفظ کا استعمال کرے گا تو انہی معنوں میں استعمال کرے گا ۔ کا گا۔
پس جب ہم یہ کہتے ہیں کہ انسان کو باوقار ہونا چاہئے تو اسلامی نقطہ نگاہ کے ماتحت اس
کے یہی معنے ہوں گے کہ انسان کو موقع اور محل کے مطابق عقلمندی اور دانائی سے کام کرنا چاہئے ۔
اب وقار کے ایک معنے معین ہو گئے اور اس کے معنوں کا ابہام دور ہو گیا اور ہمیں معلوم ہو گیا کہ
باوقار ا سے کہتے ہیں جو عقل اور سمجھ کے ماتحت موقع اور محل کی رعایت مد نظر رکھتے ہوئے ایسا کام
کرے جس میں کوئی حکمت اور فائدہ ہو اور بے وقار اُس شخص کو کہیں گے جو ایسے افعال کا مرتکب
ہو جو حکمت اور فائدہ سے خالی ہوں اور جو موقع اور محل کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے خلاف عقل
اور خلافِ دانش ہوں ۔ اس تعریف کے لحاظ سے وہ مثالیں جو میں پہلے دے آیا ہوں اگر ان کو
دیکھا جائے تو فوراً پتہ لگ جائے گا کہ ان میں بیان کردہ وہ کون سے فعل وقار کے مطابق ہیں اور یران وہ
کون سے فعل وقار کے خلاف ہیں ۔ ایک عورت جو گھر میں رہ سکتی ہے، جو عورت برقعہ بنا سکتی ہے
اور برقعہ پہن سکتی ہے وہ اگر کسی موقع پر بغیر کسی خاص ضرورت کے اپنا نقاب اُٹھا دیتی ہے تو چونکہ
اس نے پردہ اُتارا حالانکہ وہ پردہ کر سکتی تھی اور چونکہ قرآن مجید نے حکم دیا تھا کہ جو عورت اپنی
زینت کے مقامات کو چھپا سکتی ہے وہ چھپائے اور اُس نے باوجود زینت کے مقامات چھپانے پر
مقدرت رکھنے کے زینت کا مقام نہیں چھپایا اس لئے کہا جائے گا کہ وہ عورت بے وقار ہے اور اُس
کا یہ فعل وقار کے خلاف ہے۔ لیکن ایک زمیندار عورت جو برقعہ نہیں بنوا سکتی جو اپنی ضروریات کے
لحاظ سے برقعہ نہیں پہن سکتی اور جو اس بات پر مجبور ہے کہ وہ اپنے لئے اور اپنے بچوں کیلئے رزق
کمانے کیلئے اپنے خاوند کے ساتھ کھیتی پر جائے اور کام میں اُس کا ہاتھ بٹائے اس کیلئے اتنا ہی کافی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۳۷
سال ۱۹۳۶ء
ہے کہ وہ گھونگھٹ نکالے اور کام کرتی پھرے اور اس کا ایسا کرنا عین وقار ہوگا ۔ پس وہی چیز جو ایک
برقعہ پوش امیر عورت کیلئے بے وقاری کا موجب ہے وہ ایک زمیندار عورت کیلئے بے وقاری کا
موجب نہیں بلکہ وقار کا موجب ہے اس لئے نہیں کہ وہ عادت کے خلاف کام کرتی ہے بلکہ اس لئے
کہ ایک امیر برقعہ پوش عورت کام کیلئے اور کئی وسائل اختیار کر سکتی ہے اور اپنی زینت کے مقامات
کو بھی چھپا سکتی ہے اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو شریعت اس پر الزام رکھتی ہے کہ اس نے کیوں اپنا
نقاب اُٹھا یا لیکن ایک غریب زمیندار عورت پر اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۲ کے مطابق کوئی الزام نہیں آئے
گا کیونکہ وہ مجبور ہے کہ باہر جا کر اپنے خاوند کے ساتھ کام کرے۔
پس ایک نقاب کا اُٹھا دینا حکمت کے خلاف ہے اور دوسری کا برقعہ پہننا حکمت کے
خلاف ہے ہاں اس کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ گھونگھٹ نکالے کیونکہ کھیت پر کام کرنے میں گھونگھٹ
اس کے کام میں روک نہیں بن سکتا لیکن اگر وہ کسی وقت گھونگھٹ بھی اُتار دیتی اور ننگے سر پھر نے
لگتی ہے تب ہم اس کے متعلق بھی کہیں گے کہ اُس کا یہ فعل وقار کے خلاف ہے کیونکہ گھونگھٹ
اتارنے کی اسے کوئی ضرورت نہ تھی اور نہ گھونگھٹ اُتارنے کا وہ کوئی موقع اور محل تھا۔
پھر شریعت نے ظاہری پردہ سے زیادہ اندرونی پردہ پر زور دیا ہے اور کسی عورت کو یہ
اجازت نہیں دی کہ وہ اپنی کسی بہن یا بیٹی یا سہیلی کے سامنے ننگی ہولیکن اگر کوئی عورت اپنی بیٹی یا بہن
کے سامنے پیشاب کرنے بیٹھ جاتی ہے تو چونکہ اُس کا یہ فعل عقل وسمجھ کے خلاف اور موقع و محل کی
رعایت سے عاری ہوگا اس لئے ہم کہیں گے کہ وہ عورت بے وقار ہے لیکن وہی عورت اپنی مجبوری
کے ماتحت جب اسے دردِ زہ ہوتا ہے اور بچہ جننے کا وقت قریب آتا ہے تو دانا دائی یا واقف کار
معالج کو بلاتی اور اس کے سامنے تنگی ہو جاتی ہے اور کوئی نہیں کہتا کہ یہ فعل وقار کے خلاف ہے۔ تو
حکمت کے ماتحت کام کرنا وقار ہوتا اور بغیر کسی حکمت کے کام کرنا بے وقاری کہلاتا ہے۔ اب دیکھ لو
قرآن کریم میں وقار کا لفظ انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے ۔ حضرت نوح علیہ السلام کہتے ہیں
اے میرے رب ! میں نے اس قوم کے سامنے کھول کھول کر اپنی باتیں پیش کر دیں ، میں نے اس
خیال سے کہ شاید دوسرے لوگوں کے سامنے انہیں میرے منہ سے نصیحت کی بات سن کر تکبر میں اپنی
عزت کا خیال نہ آجائے اور یہ نہ کہہ دیں کہ ہماری ہتک ہو گئی علیحدگی میں بھی انہیں باتیں سمجھائیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۳۸
سال ۱۹۳۶ء
اور میں نے انہیں ایسی باتیں نہیں کہیں جو ان کیلئے بوجھل ہوں اور جن پر عمل کرنے سے انہیں
تکلیف ہو بلکہ میں نے اُنہیں یہی کہا کہ اپنے رب سے معافی مانگو یہ نہیں کہا جیسا کہ پادری کہتے
ہیں کہ میرے سامنے اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے ان کے متعلق معافی طلب کرو بلکہ میں
نے انہیں کہا کہ تم دنیا کے کسی انسان کے سامنے نہیں بلکہ عالم الغیب خدا کے سامنے اپنے گناہوں کا
اقرار کرو اور یہ اقرار کوئی مضر بھی نہیں کیونکہ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا وہ خدا ایسا ہے جو گناہوں کو بہت بخشا
ہے۔ پس اگر تم گناہوں کی معافی اللہ تعالیٰ سے طلب کرو گے تو تمہیں فائدہ ہوگا اور خدا تعالیٰ
تمہارے گناہ معاف کر دے گا۔ پھر میں نے انہیں کہا کیا تم دیکھتے نہیں کہ باوجود تمہارے گناہوں
کے اللہ تعالیٰ آسمان سے کثرت سے تمہارے لئے بارشیں نازل کرتا ہے اور اُس نے تمہیں بیٹے
دیتے ہیں ، مال دیا ، باغات دیتے ہیں نہریں دی ہیں ، جب وہ تمہارے گنہگار ہونے کی حالت میں
تم سے اتنا سلوک کرتا ہے تو اگر تم توبہ کر لو گے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہو گے تو
سوچو تو سہی کہ خدا تم سے کیسا اچھا معاملہ کرے گا ، جب تم اس کی رضا مندی کیلئے کوئی کام نہیں
کرتے بلکہ اس کے غضب کو اپنے اوپر بھڑکاتے ہو اور وہ تمہاری اس حالت کے باوجود تم پر اس
قدر فضل کرتا ہے تو جب تم اسے خوش کر لو گے تو وہ تمہارے لئے کیا کچھ نہیں کرے گا۔ پھر وہ کہتے
ہیں میں نے ان کے سامنے یہ بات بھی پیش کی کہ مَالَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا آخر تم جو خدا تعالیٰ
کی طرف توجہ نہیں کرتے تو اسی لئے نا کہ سمجھتے ہو کہ ہم سے کوئی سوال جواب نہ ہوگا اور نہ ہم مرکز
دوبارہ اُٹھائے جائیں گے یہی دنیا کی زندگی ہے جس میں ہمارا کام ہے کہ کھائیں اور پیئیں اور عیش
اُڑائیں خدا کو اس سے کیا غرض کہ ہم دنیا میں کیا کرتے ہیں اور آیا اس کی عبادت بھی کرتے ہیں یا
نہیں مگر مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا تم کو کیا ہو گیا کہ تم خدا تعالیٰ کے متعلق یہ خیال نہیں کرتے کہ
وہ باوقار ہے۔ یعنی ہر کام حکمت کے ماتحت کرتا ہے اور موقع اور محل کے مطابق کرتا ہے۔ اور کیوں
یہ خیال کرتے ہو کہ اس نے تم کو یونہی بغیر کسی مقصد اور مدعا کے پیدا کیا ہے۔ پھر وہ اپنے اس دعویٰ
کی کہ خدا تعالیٰ کا بندوں کو پیدا کرنا بغیر حکمت کے نہیں ہو سکتا یہ دلیل دیتے ہیں کہ وَ قَدْ خَلَقَكُمْ
اَطْوَارًا خدا تعالیٰ نے تم کو مختلف حالتوں اور ھیئتوں میں پیدا کیا ہے۔ یعنی اول تو انسانی پیدائش
ایک وسیع قانون کے ماتحت ہے، باریک ذرات سے اس نے سب دنیا کو جوڑا، پھر ادنیٰ حالت