امام اور ماموم کا مقام اور اس کے تقاضے

خطبات محمود
۱۴۳
۱۶
سال ۱۹۳۷ء
امام اور ماموم کا مقام اور اس کے تقاضے
فرموده ۲۸ رمئی ۱۹۳۷ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
غالباً دو جمعے گزرے ہیں کہ میں نے ایک خطبہ اپنے سفر کے دوران میں پڑھا تھا اور ہدایت کی
تھی کہ اسے فوراً ” الفضل میں چھپنے کیلئے بھجوا دیا جائے ۔ کیونکہ وہ خطبہ موجودہ فتنوں کے متعلق تھا اور گو " دیا ۔
وہ پڑھا سفر میں گیا تھا اور جو لوگ اُس وقت سامنے بیٹھے تھے ان میں سے اکثریت ان لوگوں کی تھی جو
قادیان میں نہیں رہتے تھے مگر اُس خطبہ کے پہلے مخاطب قادیان میں رہنے والے لوگ ہی تھے اور میں
چاہتا تھا کہ جس قدر جلد ہو سکے اسے قادیان میں رہنے والے لوگوں تک پہنچا دیا جائے تا کہ کم سے کم
خدا تعالیٰ کے سامنے میں بری الذمہ ہو سکوں اور اُسے کہہ سکوں کہ میں نے ان کے سامنے ہدایت اور
راستی پیش کر دی تھی ۔ اگر با وجود میرے ہدایت پیش کر دینے کے انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا تو اس کی
ذمہ واری مجھ پر نہیں ان پر ہے۔
میں آج پھر اسی مضمون کے متعلق آپ لوگوں سے کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں اور نہ صرف
آپ لوگوں سے بلکہ باہر کی جماعتوں سے بھی اور اللہ تعالیٰ کے سامنے اس بات سے بری الذمہ
ہوتا ہوں کہ میں نے وہ صداقت آپ لوگوں تک پہنچادی ہے جو میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کا منشاء
اور قرآنی تعلیم ہے۔ میں نے اُس خطبہ میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ جو

خطبات محمود
ママ
سال ۱۹۳۷ء
جماعتیں منظم ہوتی ہیں اُن پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور کچھ شرائط کی پابندی کرنی ان
کیلئے لازمی ہوتی ہے جن کے بغیر ان کے کام کبھی بھی صحیح طور پر نہیں چل سکتے ۔ اور سلسلہ کے
متعلق میں نے کہا تھا کہ ان شرائط اور ذمہ داریوں میں سے ایک اہم شرط اور ذمہ واری یہ ہے
کہ جب وہ ایک امام کے ہاتھ پر بیعت کر چکے اور اس کی اطاعت کا اقرار کر چکے تو پھر انہیں امام
کے منہ کی طرف دیکھتے رہنا چاہئے کہ وہ کیا کہتا ہے اور اس کے قدم اُٹھانے کے بعد اپنا قدم
اُٹھانا چاہئے۔ اور افراد کو کبھی بھی ایسے کاموں میں حصہ نہیں لینا چاہئے جن کے نتائج ساری
جماعت پر آکر پڑتے ہوں کیونکہ پھر امام کی ضرورت اور حاجت ہی نہیں رہتی ۔ اگر ایک شخص
اپنے طور پر دوسری قوموں سے لڑائی مول لے لیتا ہے اور ایسا فتنہ یا جوش پیدا کر دیتا ہے جس
کے نتیجہ میں ساری جماعت مجبور ہو جاتی ہے کہ اس لڑائی میں شامل ہو تو اس کے متعلق یہی
سمجھا جا سکتا ہے کہ اس نے امام اور خلیفہ کے منصب کو چھین لیا اور خود امام اور خلیفہ بن بیٹھا اور وہ
فیصلہ جس کا اجراء خلیفہ اور امام کے ہاتھوں میں ہونا چاہئے تھا خود ہی صادر کر دیا۔ اگر ہر شخص کو یہ
اجازت ہو تو تم ہی بتاؤ پھر امن کہاں رہ سکتا ہے ۔ ایسی صورت میں جماعت کے نظام کی مثال
اُس ٹین کی سی ہوگی جو کتے کی دم سے باندھ دیا جاتا ہے اور جدھر جاتا ہے ساتھ ساتھ ٹین بھی
حرکت کرتا جاتا ہے ۔
امام کا مقام تو یہ ہے کہ وہ حکم دے اور ماموم کا مقام یہ ہے کہ وہ پابندی کرے ۔
لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت کے دوستوں نے باوجود بیعت کر لینے
کے ابھی تک بیعت کا مفہوم نہیں سمجھا اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کی بہت بڑی ذمہ واری
جماعت کے علماء پر ہے ۔ وہ خلافت اور اس کی اہمیت پر تقریریں کرنے سے ساکت
رہتے ہیں اور ان کے لیکچر ہمیشہ اور اور مضامین پر ہوتے ہیں ۔ اس امر کے متعلق بہت ہی
کم دلائل قرآن مجید یا احادیث یا عقل سے دیئے جائیں گے کہ خلافت سے وابستگی کتنی
اہم چیز ہے۔ وہ سمجھتے ہیں شاید لوگ ان مسائل کو جانتے ہی ہیں اس لئے ان مسائل پر
زور دینے کی کیا ضرورت ہے حالانکہ یہی وہ خیال تھا جس نے پہلے مسلمانوں کو تباہ
کر دیا ۔ گزشتہ علماء نے خیال کر لیا کہ توحید پر زور دینے کی کیا ضرورت ہے ۔ بھلا کوئی

خطبات محمود
الده
سال ۱۹۳۷ء
مسلمان ایسا بھی ہو سکتا ہے جو تو حید کو نہ مانے ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ توحید اُن کے ہاتھ سے جاتی
رہی ۔ انہوں نے خیال کر لیا کہ رسالت پر ایمان لانے کی اہمیت واضح کرنے کی کیا
حاجت ہے یہ تو ایک صاف اور واضح مسئلہ ہے ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ رسالت پر ایمان بھی جاتا
رہا۔ انہوں نے خیال کر لیا کہ نظام کی ضرورت پر زور دینے کی کیا ضرورت ہے سب کو
معلوم ہی ہے کہ نظام میں سب برکت ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ان کا نظام بھی ٹوٹ گیا ۔ انہوں
نے خیال کر لیا کہ نماز اور روزہ کی تاکید کرنے کی بار بار کیا ضرورت ہے سب لوگ
نمازیں پڑھتے اور روزے رکھتے ہی ہیں ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ نمازوں میں بھی سستی آگئی اور
روزے بھی ہاتھ سے جاتے رہے ۔ اسی طرح انہوں نے خیال کر لیا کہ حج کا مسئلہ بھی
کوئی ایسا مسئلہ ہے جس سے کوئی نا واقف ہو اور نتیجہ یہ ہوا کہ حج کے مسائل بھی لوگوں
کے ذہن سے اُتر گئے اور استطاعت کے باوجود انہوں نے حج کرنا چھوڑ دیا۔ تو جب کسی
قوم کے علماء یہ خیال کر لیتے ہیں کہ فلاں فلاں مسائل لوگ جانتے ہی ہیں اس قوم میں
آہستہ آہستہ ان مسائل سے ناواقفیت پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے اور آخر اس نیکی سے
ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ پس میں سمجھتا ہوں ایک حد تک اس کی ذمہ واری جماعت کے علماء پر
ہے لیکن ایک حد تک اس کی ذمہ واری جماعت کے افراد پر بھی ہے۔ کیونکہ ان کے
سامنے یہ مسائل بالکل تازہ ہیں اور وہ خلافت کی اہمیت سے پورے طور پر آگاہ کئے
جا چکے ہیں اور گو آج اس پر بخشیں نہیں ہوتیں مگر آج سے بیس سال پہلے اس پر خوب بخشیں
ہو چکی ہیں اور خود جماعت کے افراد اس میں حصہ لیتے رہے ہیں ۔ پھر آج وہ ان مسائل
کو کیوں بُھول گئے ۔ میں نے اس امر کی طرف توجہ ان واقعات کی وجہ سے دلائی تھی
جو قادیان میں حال ہی میں ظاہر ہوئے ۔
میں نے دیکھا ہے بعض لوگ فتنہ و فساد کی نیت سے کوئی بات چھیڑ دیتے ہیں اور ہماری جماعت
کے دوست فوراً اس کے پیچھے بھاگ پڑتے ہیں اور وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ دشمن کی تو غرض ہی یہ تھی کہ وہ
کوئی فتنہ وفساد پیدا کرے اور انہیں زیر الزام لائے۔ ان کی مثال بالکل اس شخص کی سی ہے جس کا دشمن
اس کیلئے گڑھا کھودتا اور اُس پر گھاس پھونس ڈال دیتا ہے۔ اور وہ اپنی بیوقوفی سے گھاس پر پاؤں رکھتا

خطبات محمود
۱۴۶
سال ۱۹۳۷ء
اور گڑھے میں جا پڑتا ہے ۔ بلکہ میں کہتا ہوں خیالی مثال کی کیا ضرورت ہے۔ شیر کے شکاریوں کی مثال
لے لو جو پہلے زمانہ میں شیر کا شکار اس طرح کرتے تھے کہ گھاس کے نیچے بانس کی کھپچیوں کے اوپر
خاص طور پر سریش تیار کر کے چپکا دیتے اور گھاس پر بکرا باندھ دیتے ۔ شیر خیال کرتا کہ بکرا میرا شکار ہے
اور وہ اُس پر حملہ کر دیتا۔ لیکن جب بکرے کے پاس پہنچتا تو کھیچیوں میں لپٹ جاتا ۔ اسی طرح دشمن بعض
دفعہ ایسی حرکات کرتا ہے جن کے ذریعہ وہ اپنے مخالف کو بُلاتا ہے کہ آؤ اور مجھ پر حملہ کرو عقلمند آدمی موقع
کو خوب سمجھتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ حملے کا کونسا موقع ہے۔ لیکن نادان آدمی ان باتوں کو نہیں سمجھتا وہ حملہ
کر دیتا ہے اور کھیچیوں میں پھنس جاتا ہے۔ پھر شور مچاتا ہے کہ آؤ آؤ اور مجھے اس مصیبت سے بچاؤ ۔ نتیجہ
ا ہے کہ اس کی آواز سُن کر دو چار آدمی اور دشمن پر حملہ دشمن پر حملہ کر دیتے ہیں اور وہ بھی انہی کھینچیوں میں پھنس
یہ ہوتا ہے
جاتے ہیں اور اسی طرح یہ معاملہ بڑھتا جاتا ہے ۔
-
انگریزوں میں ایک کہانی مشہور ہے جو اسی قسم کے فتنوں پر چسپاں ہوتی ہے۔ کہتے ہیں کسی کے
پاس کوئی بطخ تھی ۔ جب وہ کسی شخص پر ناراض ہوتا تو کسی طرح اُس کا ہاتھ بلخ کو لگوا دیتا۔ نتیجہ یہ ہوتا کہ
اس بطخ سے اُس کا ہاتھ چمٹ جاتا اور وہ چھوٹ نہ سکتا۔ یہ دیکھ کر اُس کے دوست اور رشتہ دار اُسے
چھڑانے کیلئے آتے اور جو بھی بطخ پر ہاتھ ڈالتا اُس کے ساتھ چمٹا جاتا ۔ یہی حال ایسی لڑائی کا ہوتا
ہے۔ جب ایک شخص لڑائی میں شامل ہوتا اور دشمن کی گرفت میں آجاتا ہے تو شکوہ کرتا اور شور مچانے لگ
جاتا ہے کہ میں جماعت کا ممبر ہوں ، میری مدد کیوں نہیں کی جاتی ۔ میرے ساتھ ہمدردی اور محبت کا سلوک
کیوں نہیں کیا جاتا۔ اس شخص کو جواب تو یہ ملنا چاہئے کہ تمہارے ساتھ ہمدردی کیا کی جائے تم نے نظام کو
توڑا اور سلسلہ کی ہتک کی لڑائی کرنا امام کا کام تھا، تمہارا کام نہیں تھا۔ لیکن اُس کی آواز سن کر کئی رحم دل
یا یوں کہو کہ کمزور دل کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ آؤ اس کی مدد کریں۔ چنانچہ وہ اس کی مدد کیلئے اس کے
پیچھے جاتے ہیں اور وہی لڑائی جو پہلے ایک شخص کی تھی اب میں آدمیوں کی لڑائی بن جاتی ہے اور پھر ایک
کی بجائے ہیں آوازیں اُٹھنی شروع ہو جاتی ہیں کہ آنا آنا ، بچانا بچانا۔ اس پر وہ لوگ بھی جو پہلے اس
خیال سے خاموش ہوتے ہیں کہ یہ انفرادی فعل ہے اس میں ہمیں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے، جوش
سے کھڑے ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں اب ایک کا سوال نہیں ، ہمیں کا سوال ہے اور وہ بھی لڑائی میں شامل
ہو جاتے ہیں ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اب لڑائی میں چالیس آدمی شامل ہو جاتے ہیں ۔ پھر وہ چالیس اپنے

خطبات محمود
۱۴۷
سال ۱۹۳۷ء
ساتھ اوروں کو ملاتے اور ساٹھ بن جاتے ہیں ۔ ساٹھ ایک سو بیس کی کشش کا موجب بنتے ہیں اور ایک
سو بیس کے شور مچانے پر دو سو چالیس کی تعداد ہو جاتی ہے ۔ یہ دوسو چالیس پھر چار سو استی ہو جاتے ہیں جو
بڑھ کر نو سو ساٹھ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔ یہاں تک کہ رفتہ رفتہ ساری جماعت ایک معمولی وجہ سے
ایسی لڑائی میں شامل ہو جاتی ہے جس کا کوئی بھی نتیجہ نہیں ہوتا اور دشمن دل میں ہنستا ہے کہ جو میری
غرض تھی وہ پوری ہوگئی ۔
ا
ایک مشہور واقعہ پنجاب کے ایک رئیس کا ہے جو اس مقام پر خوب چسپاں ہوتا ہے ۔ پنجاب
کے ایک مشہور راجہ گزرے ہیں جن کا نام لینے کی ضرورت نہیں ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی ۔ ان کے
دربار میں دو پارٹیاں تھیں ۔ ایک وزیر اعظم کی اور ایک اور وزیر کی اور یہ دونوں پارٹیاں روزانہ آپس
میں لڑتیں اور راجہ کے پاس شکایتیں ہوتیں ۔ ایک پارٹی دوسری پارٹی کے خلاف شکایت کرتی اور دوسری
پہلی کے خلاف راجہ کے کان بھرتی اور ہر ایک کی یہی کوشش ہوتی کہ راجہ صاحب ہمارے ساتھ مل جائیں
اور دوسری پارٹی پر ناراض ہو جا ئیں ۔ اس لڑائی نے ترقی کرتے کرتے سخت بھیانک شکل اختیار کر لی۔
ایک دن ایک پارٹی نے تجویز کی کہ کوئی ایسا کام کرنا چاہئے جس سے مخالف پارٹی کو بالکل گچل دیا۔
جائے ۔ چنانچہ انہوں نے آپس میں مشورہ کیا اور یہ فیصلہ ہوا کہ ایک رانی کو اپنے ساتھ ملایا جائے اور یہ
مشہور کر دیا جائے کہ اُس کے ہاں اولاد ہونے والی ہے۔ چنانچہ انہوں نے ایک رانی کو اپنے ساتھ ملا لیا
اور اُسے کہہ دیا کہ عین وقت پر ہم تمہیں ایک بچہ لا کر دے دیں گے اس سے راجہ کی نگاہ میں تمہاری عزت
بھی قائم ہو جائے گی اور اس کے بعد گدی پر بیٹھنے کا بھی وہی حقدار ہوگا ۔ جب یہ خبر عام لوگوں میں مشہور
ہو گئی تو دوسرے فریق نے راجہ کے کان بھر نے شروع کر دیئے کہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔ مہارانی حاملہ نہیں
بلکہ شرارت سے مخالف پارٹی نے اسے حاملہ مشہور کر دیا ہے ۔ اب مہا راجہ صاحب نے بیوی کی نگرانی
شروع کر دی اور کچھ عرصہ کے بعد انہیں پتہ لگا کہ یہ محض فریب کیا جا رہا ہے ، رانی حاملہ نہیں ہے ۔ اس پر
انہوں نے گورنمنٹ کے پاس اس امر کے متعلق کوشش شروع کر دی کہ جس بچہ کے متعلق مشہور کیا جارہا
ہے کہ وہ پیدا ہونے والا ہے وہ میرا نہیں ہوگا اور نہ تخت کا وارث ہو گا ۔ یہ بات دوسرے فریق پر بھی گھل
گئی اور انہوں نے مشورہ کیا کہ اب کوئی ایسی چال چلنی چاہئے جس کے نتیجہ میں ہماری سکیم فیل نہ ہو ۔
چنانچہ انہوں نے مختلف لوگوں سے گورنمنٹ کے پاس چٹھیاں لکھوانی شروع کر دیں کہ مہا راجہ صاحب

خطبات محمود
۱۴۸
سال ۱۹۳۷ء
پاگل ہو گئے ہیں اور وہ گدی کا انتظام نہیں کر سکتے ۔ ذرا ذراسی بات پر لڑتے اور جوش میں آکر گالیاں
دینے لگ جاتے ہیں اور ان کا غصہ حد اعتدال سے بالکل باہر نکل گیا ہے ۔ مہا راجہ بیچارے کو پتہ بھی نہیں
اور گورنمنٹ کے پاس شکایتیں ہو رہی ہیں کہ مہاراجہ صاحب پاگل ہو گئے ہیں ۔ پہلے چھوٹوں کی طرف
سے گورنمنٹ کو لکھا گیا۔ پھر بڑے بڑے افسروں کی طرف سے اور پھر ان سے بھی بڑے عہدہ داروں کی
طرف سے ۔ جب شکایتوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی اور بڑے بڑے افسروں نے خود مل کر بھی گورنمنٹ
کے پاس شکایت کرنی شروع کر دی تو گورنمنٹ کو خیال پیدا ہوا کہ تحقیقات کرنی چاہئے ۔ چنانچہ اس نے
مخفی طور پر کمشنر کو بھجوایا کہ وہ مہا راجہ سے باتیں کر کے رپورٹ کرے کہ یہ شکایتیں کس حد تک صحیح ہیں اور
یہ بھی کہہ دیا کہ ڈاکٹر کو بھی ساتھ لیتے جاؤ اور باتوں باتوں میں اندازہ کر کے رپورٹ کرو کہ ان شکایتوں
میں کس حد تک معقولیت ہے ۔ فریق مخالف جس نے شکایت کی تھی وہ چونکہ ہر تد بیر سے اپنی بات کو منوانا
چاہتا تھا اس لئے اس نے سرکاری دفاتر میں بھی بعض آدمی خریدے ہوئے تھے ۔ جس وقت کمشنر صاحب
تحقیقات کیلئے جانے لگے، ان سرکاری آدمیوں نے اطلاع کر دی کہ کمشنر صاحب آ رہے ہیں۔ چنانچہ
جو نہی انہوں نے سمجھا کہ اب کمشنر صاحب کے آنے کا وقت بالکل قریب آ پہنچا ہے! پہنچا ہے اور ایک آدھ منٹ میں
ہی وہ دربار میں داخل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے ایک چوری جھلنے والے کو اشارہ کر دیا جسے انہوں نے
پہلے سے اپنے ساتھ ملایا ہوا تھا اور اُس نے جھک کر مہا راجہ کے کان میں دو تین گالیاں ماں اور بہن کی
دے دیں ۔ اب تم سمجھ سکتے ہو کہ مہا راجہ تخت پر بیٹھا ہوا ہو ، دربار لگا ہوا ہو اور چوری جھلنے والا
مہا راجہ کو اُس کے کان میں ماں کی گالیاں دے دے تو اُس کی کیا کیفیت ہو سکتی ہے ۔ مہاراجہ جوش سے
اُٹھا اور اس نے بے تحاشہ اُسے مارنا شروع کر دیا ۔ اب غصہ سے اُس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی اور
وہ اسے ٹھڈے پر ٹھڈے مارتا چلا جا رہا تھا کہ اتنے میں کمشنر صاحب اندر داخل ہو گئے اور وہ پارٹی کی
پارٹی کھڑی ہو کر کہنے لگی "حضور! روز ساڈے نال اسے طرح ہوندا ہے ۔ یعنی حضور ! ہمارے ساتھ
روزانہ یہی سلوک ہوتا ہے۔ کمشنر صاحب کی رپورٹ پر گورنمنٹ نے فیصلہ کیا کہ مہا راجہ واقعہ میں حواس
باختہ ہے نتیجہ یہ ہوا کہ مہا راجہ صاحب کے اختیارات محدود کر دیئے گئے اور وہ لڑکا جسے رانی نے گود میں
ڈال لیا تھا اور جو ایک ملازم سرکار کا لڑکا تھا جسے بعد میں حج بنا دیا گیا ، جوان ہو کر گدی پر بٹھایا گیا اور خوش
قسمتی سے نہایت شریف اور کامیاب راجہ ثابت ہورہا ہے۔

خطبات محمود
۱۴۹
سال ۱۹۳۷ء
تو بعض دفعہ دشمن اس قسم کی چالا کی بھی کرتا ہے ۔ سمجھنے والے تو بچ جاتے ہیں لیکن جو اندھا دھند
کام کرنے والے ہوں وہ پھنس جاتے اور مصیبتوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ اسی وجہ سے اسلام نے حکم دیا
کہ الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ لے کہ امام کو ہم نے تمہارے لئے ڈھال کے طور پر بنایا ہے ۔ اگر
اس کے پیچھے ہو کر لڑو گے تو زخموں سے بچ جاؤ گے۔ لیکن اگر آگے ہو کر حملہ کرو گے تو مارے جاؤ گے کیونکہ ہوکر
وہ خوب سمجھتا ہے کہ کیا حالات ہیں ۔ کسی وقت اعلانِ جنگ ہونا چاہئے اور کس وقت دشمن کے فریب سے
بچنا چاہئے ۔ کئی باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں انسان تفصیل سے بیان نہیں کر سکتا۔
صلى الله
عروسه
صلى الله
عروسه
صلى الله
رسول کریم کی مجلس میں بھی بعض دفعہ لوگ آتے اور گھنٹوں آپ سے مخفی باتیں کرتے ۔
قرآن کریم میں اسی امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے هُوَ أُذُنٌ کے کہ منافق کہتے ہیں کہ محمد
تو کان ہی کان ہیں ۔ ہر وقت لوگ آتے اور انہیں رپورٹیں پہنچاتے رہتے ہیں ۔ تو رسول کریم
کوبھی کی منفی باتوں کاعلم ہوا کرتا تھا۔ یوں دفعہ ایسا ہوا کہ آپ فرماتے میرے پاس رپورٹ آئی
ہے کہ آج فلاں جگہ یہ کام ہو رہا ہے۔ تو امام کو وہ معلومات ہوتی ہیں جو اور لوگوں کو نہیں ہوتیں ۔ اس لئے
وہ جانتا ہے کہ فلاں کام جو ہو رہا ہے وہ کیوں ہو رہا ہے اور کس طرح ہو رہا ہے اور اس کی کوشش یہ ہوتی
ہے کہ جماعت سے اُسی وقت لڑائی کرائی جائے جب لڑائی کا کوئی فائدہ ہو۔ ورنہ یہ تو نہیں کہ لڑائی
کرنے میں تم مجھ سے زیادہ بہادر ہو۔
پچھلے دو سال میں میں نے ایک ہی وقت میں گورنمنٹ سے اور دوسرے مخالف اقوام سے
لڑائی لڑی ہے یا نہیں ۔ تم میں سے کئی لوگ تھے جو اُس وقت کہتے تھے کہ ہمیں کسی مصیبت میں پھنسا دیا۔
مگر میں جانتا تھا کہ وہ وقت لڑنے کا تھا۔ پس ہم لڑے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم نے فتح پائی۔ لیکن
اب جماعت کو ایک ایسے فتنہ میں مبتلا کیا جا رہا ہے جس میں میں سمجھتا ہوں ہمارا فرض ہے کہ ہم دنیا کو
دکھا دیں کہ ہم مظلوم اور ہمارا دشمن ظالم ہے اور شرارت کی تمام تر ذمہ داری ہمارے دشمن پر ہے ہم پر
نہیں ۔ پس جبکہ ہم کو معلوم ہے کہ اس لڑائی کی وجہ لڑائی نہیں بلکہ یہ ہے کہ ہم نے پچھلے دنوں جو حکومت پر
یہ ثابت کر دیا تھا کہ ہم ظالم نہیں بلکہ مظلوم ہیں اور ہمارا دشمن مظلوم نہیں بلکہ ظالم ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ
اس خیال کو مٹایا جائے اور بعض اور ذرائع سے اپنی مظلومیت حکومت پر ظاہر کریں۔ اگر تم ذرا بھی سوچ
سمجھ سے کام لو تو یہ موٹی بات تو تمہیں بھی نظر آسکتی ہے کہ قادیان میں بلا وجہ فتنے مختلف شکلیں بدلتے

خطبات محمود
۱۵۰
سال ۱۹۳۷ء
رہتے ہیں ۔ ایک وقت مسلمانوں کی طرف سے شور مچایا جاتا ہے اور پھر یک دم اس میں تغیر آجاتا ہے اور
پولیس کی طرف سے شور اُٹھنا شروع ہو جاتا ہے۔ پھر یکدم یہ حالت بھی بدل جاتی ہے اور یوں معلوم ہوتا
ہے کہ ہماری لڑائی نہ مسلمانوں سے ہے نہ پولیس سے بلکہ سکھوں سے ہے ۔ پھر سکھوں سے لڑتے لڑتے
یکدم تغیر آجاتا ہے اور سکھ تو بالکل خاموش ہو جاتے ہیں اور ہند و شور مچانا شروع کر دیتے ہیں اور ان
لڑائیوں میں سے کسی لڑائی کے پیدا کرنے میں بھی ہمارا دخل نہیں ہوتا ۔ جس وقت مسلمان شور مچار ہے
ہوتے ہیں اُس وقت کوئی ایسی حرکت ہم نے نہیں کی ہوتی جو پندرہ بیس سال پہلے ہم نے نہ کی ہو ۔ گویا
کوئی تازہ حرکت ایسی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ہم سمجھیں کہ ان کا شور مچانا حق بجانب ہے ۔ اسی طرح
جب پولیس کی طرف سے شور مچایا جاتا ہے تو ہماری کوئی ایسی حرکت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ اشتعال
میں آئے ۔ پھر جب سکھ اور ہند و شور مچاتے ہیں اُس وقت بھی کوئی ایسا نیا فعل ہم سے صادر نہیں ہوتا جس
کی وجہ سے سمجھا جائے کہ ان کا شور اور فتنہ و فساد کسی بنیاد پر ہے ۔ پس کیا اس محاذ کی تبدیلی سے تمہاری سمجھ
میں اتنی موٹی بات بھی نہیں آتی کہ یہ کسی سازش اور چالاکی کا نتیجہ ہے۔ اگر تم بات کی گہرائی تک نہیں پہنچ
سکتے اور نہ تمہیں وسیع علم ہے اور نہ وسیع معلومات کے ذرائع تمہیں حاصل ہیں تو کم سے کم اتنی بات تو
تمہیں سمجھ لینی چاہئے تھی کہ کیوں بلا وجہ ایک وقت مسلمانوں کو جوش آتا ہے تو دوسرے وقت پولیس
والوں کو کبھی سکھوں کو جوش آجاتا ہے تو کبھی ہندوؤں کو کم سے کم اتنی موٹی بات تمہیں سمجھ لینی چاہئے
تھی کہ یہ تغیرات جو پیدا ہوئے ان کا کوئی نہ کوئی سبب ہوگا ورنہ بلا سبب تو یہ نہیں ہو سکتے اور جب یہ
بلا سبب نہیں ہو سکتے اور تمہیں ان کا سبب معلوم نہیں تو تم کیوں اندھیرے میں چھلانگ لگاتے اور سلسلہ کی
بدنامی اور ہتک کا موجب بنتے ہو۔ یہ معاملات اُن لوگوں کے ہاتھ میں چھوڑ دو جو ان تغیرات کا سبب
جانتے اور اس کی وجہ کو خوب پہچانتے ہیں ۔ وہ جب دیکھیں گے کہ سلسلہ کی عظمت لڑائی کرنے میں ہے تو
اُس وقت وہ بغیر کسی قسم کے خطرہ کے لڑائی کریں گے اور اُس وقت تم میں سے وہ لوگ جو اس وقت بڑھ
بڑھ کر باتیں کرتے اور کہتے ہیں ہم صبر نہیں کر سکتے ، ہم دشمن سے لڑیں گے اور مرجائیں گے وہ لڑائی
کرنے سے انکار کر دیں گے اور کہیں گے کہ ہم ہلاکت کے منہ میں اپنے آپ کو نہیں ڈال سکتے ۔ گویا جس
وقت ہم کہتے ہیں ہمیں صلح رکھنی چاہئے اور بلا وجہ دشمن سے لڑائی نہیں لڑنی چاہئے اُس وقت وہ بزدل اور
منافق جو اگر لڑائی ہو تو سب سے پہلے میدانِ جنگ سے بھاگ نکلیں گے ۔ گے ۔ کہتے ہیں ہم بے غیرت نہیں ،

خطبات محمود
۱۵۱
سال ۱۹۳۷ء
ہم دشمن سے ضرور لڑیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں اب کسی نے لڑنا نہیں اور جب لڑائی ضروری ہو جائے تو
کہہ دیتے ہیں صلح رکھنی چاہئے ، آپس کے تعلقات کو خراب کر لینے سے کیا فائدہ۔
آخر کیا تم خیال کرتے ہو کہ ایک شخص کے ہاتھ پر تم بیعت کرتے ہو اور پھر یہ سمجھتے ہو کہ اس
کے دل میں سلسلہ کے متعلق اتنی بھی غیرت نہیں جتنی تمہارے دلوں میں ہے۔ حالانکہ اس نے اپنی غیرت
کا عملی ثبوت بھی تمہارے سامنے پیش کیا ہوا ہے ۔ میں ہمیشہ اس بات پر حیران ہوتا ہوں کہ جماعت کا
بیشتر حصہ سچے مخلصوں اور باتیں بنانے والوں میں فرق کیوں نہیں کرتا ۔ گزشتہ دو سال میں تم نے دیکھ لیا
کہ وہ لوگ جو بڑھ بڑھ کر باتیں کر نیوالے تھے جب اُن پر مقدمے ہوئے نہ مقدمے ہوئے تو انہوں نے نے کیسی بزدلی اور
دوں ہمتی دکھائی ۔ جماعت کا ان مقدموں اور سیاسی شرارتوں کے مقابلہ کیلئے تھیں چالیس ہزار بلکہ اس
سے بھی زیادہ روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔ حالانکہ ان لوگوں کو سوچنا چاہئے تھا کہ ہماری حرکات سے اگر سلسلہ
کیلئے مشکلات پیش آئیں گی اور سلسلہ کا روپیہ خرچ ہو گا تو اس کا کون ذمہ دار ہوگا ۔ اور پھر جب بعض
حالات میں مقدمات چلائے گئے تو کیوں یہ لوگ گھبرا گھبرا کر اچھے سے اچھے وکیلوں اور اچھے سے اچھے
سامانوں کے طالب ہوئے ۔ جن لوگوں کے افعال کی وجہ سے یہ صورت حالات پیدا ہوئی تھی انہیں
چاہئے تھا کہ یا وہ خود مقدمہ چلاتے یا کانگرس والوں کی طرح ڈیفنس پیش کرنے سے انکار کر دیتے اور قید
ہو جاتے اتے ۔ ۔ مگر انہیں شرم نہیں آتی کہ کہتے تو وہ یہ تھے کہ ہم سلسلہ کیلئے اپنی جانیں قربان کر دیں گے مگر
جماعت کا پندرہ بیس ہزار روپیہ انہوں نے مقدمات پر خرچ کرا دیا اور پھر بھی وہ مخلص کے مخلص بنے
ہوئے ہیں۔ ان میں سے بعض کے کھانوں اور سفر خرچ کے بل جا کر دیکھو تو تم کو تعجب ہوگا کہ یہ کیا ہوا
ہے۔ لیکن حقیقت یہ تھی کہ دشمن جھوٹ بول رہا تھا اور سلسلہ کو بد نام کرنے کیلئے جھوٹے مقدمات کر رہا
تھا۔ ہم ان کی مدد کیلئے مجبور تھے گوہم جانتے تھے کہ بعض جگہ دشمن کو موقع دینے والے خود ہمارے اپنے
آدمی تھے ۔ اگر ہمارے آدمی میری تلقین کے مطابق صبر سے کا مطابق صبر سے کام لیتے اور گالی کا جواب نہ دیتے تو اتنا فتنہ
نہ بڑھتا۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ اگر انہوں نے لڑائی کرنا دین کیلئے ضروری ہی سمجھا تھا تو ان کا فرض تھا کہ یا
مقدمہ کے تمام اخراجات خود برداشت کرتے اور کہتے کہ ہماری جماعت کی مالی حالت کمزور ہے ، ہم اس
پر اپنا بوجھ ڈالنا نہیں چاہتے اور یا جواب دعویٰ سے دستبردار ہو کر معاملہ خدا تعالیٰ پر چھوڑ دیتے ۔ مگر یہ
جماعت کا تیس چالیس ہزار روپیہ خرچ کر ا دینے کے باوجود مخلص کے مخلص بنے پھرتے ہیں ( میں سب

خطبات محمود
۱۵۲
سال ۱۹۳۷ء
مقدمات کے بارہ میں نہیں کہتا ۔ بعض مقدمات سلسلہ کی ضروریات کیلئے خود کئے گئے ہیں اور نہ سب
آدمیوں کے متعلق کہتا ہوں جو ان میں مبتلا تھے ۔ مگر چونکہ اصل لوگوں کو ظاہر نہیں کرنا چاہتا میں نے بات کو
عام رکھا ہے تا کسی خاص شخص پر الزام نہ آئے اور اس نوٹ کے ذریعہ سے میں نے اس کا بھی ازالہ کر دیا
ہے کہ نا کردہ گناہ لوگوں پر کوئی بدظنی کرے )۔
میں پوچھتا ہوں بھلا گالیاں دینے یا بے فائدہ جوش دکھانے میں کونسی خوبی اور کمال ہے ۔ کیا
موچی دروازہ کے غنڈے گالیاں نہیں دیتے ؟ اگر تم بھی دشمن کے جواب میں زبان سے گالیاں دیتے
چلے جاتے ہو تو زیادہ سے زیادہ یہی کہا جائے گا کہ تم نے وہ کام کیا جو حق کے دشمن کر رہے ہیں مگر تمہاری
اس حرکت کو قربانی قرار نہیں دیا جائے گا ۔ قربانی وہ ہوتی ہے جسے عام آدمی پیش نہ کر سکے ۔ مگر تقریر کیلئے
کھڑے ہو جانا اور اس میں پندرہ میں گالیاں دے دینا یہ تو ہر شخص کر سکتا ہے اور کرتا ہے۔ پس صرف اس
لئے کہ کوئی شخص بڑھ چڑھ کر باتیں کرتا ہے مخلص اور مومن نہیں کہلا سکتا۔ کیونکہ مخلص وہ ہے جو اس چیز کو
پیش کرے جسے عام لوگ پیش کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ تم چلے جاؤ لا ہور میں یا اور کسی شہر میں اور چلے جاؤ
بداخلاق نمائندگان مذاہب کی مجالس میں تمہیں یہی نظر آئے گا کہ جو شیلے اور فسادی لوگ ہمیشہ گالیاں
دیتے ، پتھر پھینکتے اور تالیاں پیٹتے ہیں ۔ مگر مخلص وہ قربانی کرتے ہیں جو دوسرے نہیں کرتے ۔ لاہور میں
ہی جب کوئی فساد ہو، کمزور اخلاق کے لوگ ہمیشہ بڑھ بڑھ کر لاٹھی چلائیں گے۔ لیکن جب اسلام کیلئے
مال کی قربانی کا سوال ہو تو پیچھے ہٹ جائیں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں ہمارا کام اتنا ہی ہے کہ ہم گالیاں دیں ،
لٹھ ماریں اور پھر پلاؤ زردہ کھائیں ۔ پس گالیاں دینا تو کمزور طبع لوگوں کا کام ہے کامل مومنوں والا کام
نہیں اور اگر واقعہ میں ان میں اخلاص ہوتا تو جن لوگوں پر مقدمہ چلایا گیا تھا وہ کہتے ہم جماعت کا ایک
پیسہ بھی اس پر خرچ نہیں ہونے دیں گے ہم نے اپنی ذمہ داری سے کام کیا ہے اور اب اس بوجھ کو بھی یا
خود برداشت کریں گے یا برداشت نہ کر سکنے کی صورت میں قید ہو جائیں گے۔ جماعت کے پاس آگے
ہی روپیہ کونسا زیادہ ہے ہم اس پر مزید اپنے مقدمات کا بوجھ کیوں ڈالیں۔ کیا یہ اتنی موٹی بات نہیں جو
تمہاری سمجھ میں آسکے ۔ تو تمہیں چاہئے کہ تم مخلص اور کمزور طبع انسانوں میں فرق کرو۔ میں انہیں منافق
نہیں کہتا۔ بعض کمزور طبائع ہوتی ہیں ان کا دل ایسا کمزور ہوتا ہے کہ وہ نتائج کی برداشت نہیں کر سکتے ۔
ہوتے مومن ہی ہیں مگر دل کی کمزوری کی وجہ سے نتائج برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے ۔ یہی حال

خطبات محمود
۱۵۳
سال ۱۹۳۷ء
ان لوگوں کا ہے انہوں نے بھی بڑھ بڑھ کر باتیں کیں اور جماعت کو مزید مشکلات میں مبتلا کرا دیا اور
جب کبھی ان کی مدافعت کی غلط تدبیروں سے فساد اور بڑھ گیا اور اس کے نتائج کو برداشت کرنے کا وقت
آیا تو کمزوری دکھا دی اور مقدمہ لڑ کر اس امر کی کوشش شروع کر دی کہ ان کی بریت ہو جائے ۔ حالانکہ
اگر کوئی سمجھتا ہے کہ جو شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دے گا میں ضرور اسے سزا دوں
گا۔ تو اگر اس کا یہ مقولہ صیح ہے تو سزا دینے کے بعد اسے دلیری سے اپنے جرم کا اقرار کرنا چاہئے اور اسے
کہنا چاہئے مجھے جہاں چاہتے ہو لے جاؤ۔ میں نے اس کے منہ سے گالی سنی اور میں اسے برداشت نہیں
کر سکا۔ فرض کرو کوئی شخص کہتا ہے کہ جو شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دے گا میں
اُسے جوتی ماروں گا ۔ اگر اسے ہماری تعلیم سے اتفاق نہیں تو جائے اور اُسے جوتی مارے اور پھر نتائج
بھگتنے کیلئے تیار ہے ۔ مگر اِدھر تو وہ ہماری رائے سے اتفاق اتفاق نہیں کرتا کرتا اُدھر جب دوسرے کو مار کر آتا ہے تو
کہتا ہے کہ میرے فعل کے جواب دہ تم ہو ۔
یاد رکھو دنیا میں قیام امن دو ذرائع سے ہوتا ہے یا اُس وقت جب مار کھانے کی طاقت انسان
میں پیدا ہو جائے یا جب دوسرے کو مارنے کی طاقت انسان میں پیدا ہو جائے ، درمیانی دوغلہ کوئی چیز
نہیں ۔ اب جو کچھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم سے میں سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہم میں مار
کھانے کی طاقت ہونی چاہئے ۔ بالکل ممکن ہے تم میں سے بعضوں کا یہ خیال ہو کہ ہم میں مارنے کی
طاقت ہونی چاہئے ۔ میں اسے غیر معقول نہیں کہتا ہاں غلط ضرور کہتا ہوں ۔ یہ ضرور کہتا ہوں کہ اُس نے
قرآن کریم کو نہیں سمجھا ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کو نہیں سمجھا کیونکہ خدا تعالیٰ نے مارنے
کیلئے جو شرائط رکھی ہیں وہ اس وقت ہمیں میسر نہیں۔ پس کم سے کم میں اسے شرارتی یا پاگل نہیں کہوں گا
میں زیادہ سے زیادہ یہی کہوں گا کہ اُس کی ایک رائے ہے جو میری رائے سے مختلف ہے ۔ لیکن تمہاری یہ سے منہ
حالت ہے کہ تم میں سے ایک شخص کہتا ہے کہ دشمن کو سزا دینی چاہئے اور پھر جب وہ ہماری تعلیم کے صریح
خلاف کوئی ایسی حرکت کر بیٹھتا ہے تو بھاگ کر ہمارے پاس آتا ہے اور کہتا ہے مجھے بچانا مجھے بچانا۔ آخر
جماعت تمہیں کیوں بچائے؟ کیا تم نے جماعت کے نظام کی پابندی کی یا اپنے جذبات پر قابو رکھا ؟ اور
اگر تم اس خیال کے قائل نہیں تھے تو پھر تمہیں ہمارے پاس بھاگ کر آنے کی کیا ضرورت ہے۔ تمہیں
چاہئے کہ تم دلیری دکھاؤ اور اپنے جرم کا اقرار کرو۔ اگر ان دونوں عقیدوں کے چالیس چالیس آدمی بھی

خطبات محمود
اولد
سال ۱۹۳۷ء
میسر آجائیں تو ہم دنیا کو ڈرا سکتے ہیں۔ اگر چالیس آدمی ایسے مل جائیں جو مار کھانے کی طاقت اپنے اندر
رکھتے ہوں تو وہ دنیا کو ڈرا سکتے ہیں اور اگر چالیس آدمی ایسے میسر آجائیں جو مارنے کی طاقت اپنے اندر
رکھتے ہوں تو وہ بھی دنیا کو ڈرا سکتے ہیں ۔ مگر تمہاری حالت یہ ہے کہ جب تم میں سے بعض دشمن سے کوئی
گالی سنتے ہیں تو ان کے منہ میں جھاگ بھر آتی ہے اور وہ گود کر اُس پر حملہ کر دیتے ہیں ۔ لیکن اُسی وقت
ان کے پیر پیچھے کی طرف پڑ رہے ہوتے ہیں ۔ تم میں سے بعض تقریر کیلئے کھڑے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں
کہ ہم مرجائیں گے مگر سلسلہ کی ہتک برداشت نہ کریں گے لیکن جب کوئی ان پر ہاتھ اُٹھاتا ہے تو پھر
ادھر اُدھر دیکھنے لگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بھائیو! کچھ روپے ہیں جن سے مقدمہ لڑا جائے ، کوئی وکیل ہے
جو وکالت کرے؟ بھلا ایسے خوں نے بھی کسی قوم کو فائدہ پہنچایا ہے؟ بہادر وہ ہے جو اگر مارنے کا فیصلہ
کرتا ہے تو مار کر پیچھے ہٹتا ہے اور پکڑا جاتا ہے تو دلیری سے سچ بولتا ہے۔ اور اگر مار کھانے کا فیصلہ کرتا ہے
تو پھر جوش میں نہیں آتا اور اپنے نفس کو شدید اشتعال کے وقتوں میں بھی قابو رکھتا ہے ۔
پس اگر تم جیتنا چاہتے ہو تو دونوں میں سے ایک اصل اختیار کرو۔ جو کچھ میں سمجھتا ہوں ، وہ یہ
ہے کہ بہادر بنو مگر اس طرح کہ مار کھانے کی عادت ڈالو اور امام کے پیچھے ہو کر دشمن سے جنگ کرو۔
ہاں جب وہ کہے کہ اب لڑ واس وقت بیشک لڑو۔ لیکن جب تک تمہیں امام لڑائی کا حکم نہیں دیتا اُس وقت
تک دشمن کو سزا دینے کا تمہیں اختیار نہیں ۔ لاٹھی اور سوٹے سے ہی نہیں بلکہ ایک ہلکا ساتھپڑ مارنا بھی
تمہارے لئے جائز نہیں ۔ بلکہ میں کہتا ہوں تھپڑ تو الگ رہا ایک گلاب کے پھول سے بھی تمہیں دشمن کو اُس
وقت تک مارنے کی اجازت نہیں جب تک امام تمہیں لڑائی کی اجازت نہ دے۔ لیکن اگر تمہارا یہ عقیدہ
نہیں تب بھی میں شریف انسان تمہیں تب ہی سمجھوں گا کہ اگر تمہارا یہ دعوئی ہو کہ گالی دینے والے دشمن کو
ضرور سزا دینی چاہئے اور تم اُس گالی دینے والے کے جواب میں سخت کلامی کرتے ہو اور اُس سے جوش
ر دو جس منہ
میں آکر وہ پھر اور بد کلامی کرتا ہے تو پھر تم مٹ جاؤ اور اپنے آپ کو فنا کر دو لیکن اُس ، اُس منہ کو توڑ
سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کیلئے گالی نکلی تھی ۔ اُس کو خاموش کرانا تمہارا ہی فرض ہے کیونکہ
تمہارے ہی فعل سے اُس نے مزید گالیاں دی ہیں ۔ کیا تمہیں شرم نہیں آتی کہ تم ایک سخت بد لگام دشمن کا
جواب دے کر اس سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو گالیاں دلواتے ہو اور پھر خاموشی سے
گھروں میں بیٹھ رہتے ہو !! اگر تم میں ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی حیا ہے اور تمہارا سچ سچ یہ عقیدہ ہے

خطبات محمود
۱۵۵
سال ۱۹۳۷ء
کہ دشمن کو سزا دینی چاہئے تو پھر یا تم دنیا سے مٹ جاؤ یا گالیاں دینے والوں کو مٹا ڈالو ۔ مگر ایک طرف تم
جوش اور بہادری کا دعویٰ کرتے ہو اور دوسری طرف بزدلی اور دون ہمتی کا مظاہرہ کرتے ہو۔ میں تو ایسے
لوگوں کے متعلق بھی یہی کہتا ہوں کہ وہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دلواتے ہیں اور
وہ آپ سلسلہ کے دشمن اور خطرناک ہیں ۔
اگر کسی کو مارنا پیٹنا جائز ہوتا تو میں تو کہتا کہ ایسے لوگوں کو بازار میں کھڑا کر کے انہیں خوب پیٹنا
چاہئے کیونکہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آپ گالیاں دلواتے ہیں اور پھر مخلص اور احمدی
کہلاتے پھرتے ہیں۔ میں اس موقع پر ان لوگوں کو بھی جو انہیں اعلیٰ مخلص سمجھتے ہیں کہتا ہوں کہ مومن
بیوقوف نہیں ہوتا ۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ گالیاں دینا کوئی بہادری ہے؟ تم کسی چوہڑے کو دو روپے دے کر دیکھ
لو وہ تم سے زیادہ گالیاں دے دے گا۔ پس تم بھی اگر گالیاں دیتے ہو تو زیادہ سے زیادہ چوڑھوں والا
ہو۔ ۔ کام کرتے ہو۔ یہ کوئی ایسا پیچیدہ مسئلہ نہیں جو تمہیں سمجھ میں نہ آسکے۔ مگر میں متواتر تین سال سے سمجھا رہا
ہوں اور تم ابھی تک سمجھنے میں نہیں آتے ۔ میرے سامنے کوئی آٹھ دس برس کا بچہ لے آؤ ، میں یہ باتیں
اُس کے سامنے دُہرا دیتا ہوں تمہیں خود بخود معلوم ہو جائے گا کہ وہ بچہ میری بات کو کتنی جلدی سمجھ لیتا ہے
مگر کیا میرے تین سالہ خطبات بھی تمہیں میرے منشاء سے آگاہ نہیں کر سکے ۔
پس میں پھر ایک دفعہ کھول کھول کر بتا دیتا ہوں کہ شریفانہ اور عقلمندانہ طریق دو ہی ہوتے ہیں ۔ بتادیتا
یا انسان کو مرنا آتا ہو یا انسان کو مارنا آتا ہو ۔ ہمارا طریقہ مرنے کا ہے مارنے کا نہیں ۔ ہم کہتے ہیں ہمیں
اللہ تعالیٰ نے ابھی اس مقام پر رکھا ہوا ہے کہ مر جاؤ مگر اپنی زبان نہ کھولو ۔ کیا تم نے جہاد پر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظم نہیں پڑھی؟ اس میں کسی وضاحت سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے بتایا ہے کہ اگر جہاد کا موقع ہوتا تو خدا تعالیٰ تمہیں تلوار کیوں نہ دیتا۔ اُس کا تلوار نہ دینا بتا تا
ہے کہ یہ تلوار سے جہاد کا موقع نہیں ۔ اسی طرح اگر تمہارے لئے مارنے کا مقام ہوتا تو تمہیں اس منہ کے
توڑنے کی طاقت اور اس کے سامان بھی ملتے جس منہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو گالیاں
دی جاتی ہیں ۔ مگر تمہیں اس کی توفیق نہیں دی گئی اور وہ سامان نہیں دیئے گئے ۔ پس معلوم ہوا کہ تمہارے
لئے اللہ تعالیٰ نے یہی مقام مقدر کیا ہے کہ تم گالیاں سنو اور صبر کرو۔ اور اگر کوئی انسان سمجھتا ہے کہ اس
میں مارنے کی طاقت ہے تو میں اسے کہوں گا اے بے شرم ! تو آگے کیوں نہیں جاتا اور اُس منہ کو کیوں توڑ

خطبات محمود
۱۵۶
سال ۱۹۳۷ء
نہیں دیتا جس منہ سے تو نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دلوائی ہیں ۔ گندے سے
گندے الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق کہے جاتے ہیں ۔ تم خود دشمن سے وہ الفاظ
کہلواتے ہوا اور پھر تمہاری تگ و دو یہیں تک آ کر ختم ہو جاتی ہے کہ گورنمنٹ سے کہتے ہو کہ وہ تمہاری مدد
کرے۔ گورنمنٹ کو کیا ضرورت ہے کہ وہ تمہاری مدد کرے ۔ کیا اُس کا اور تمہارا مذہب ایک ہے؟ یا اس
کی اور تمہاری سیاست ایک ہے؟ یا اس کا نظام تمہارے نظام سے ملتا ہے؟ پھر گورنمنٹ تمہاری کیوں مدد
کرے۔ گورنمنٹ اگر ہمدردی کرے گی تو اُن لوگوں سے جو تمہارے دشمن ہیں کیونکہ وہ اکثریت میں
ہیں اور تم اقلیت میں اور گورنمنٹوں کو اکثریت کی خوشنودی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ پس گورنمنٹ کو تم سے
کس طرح ہمدردی ہو سکتی ہے۔ اُس کو تو اُسی وقت تک تمہارے ساتھ ہمدردی ہوسکتی ہے جب تک تم
خاموش رہو اور دشمن کے مقابلہ میں صبر سے کام لو اور اس صورت میں بھی صرف شریف حاکم تمہاری مدد
کریں گے اور کہیں گے انہوں نے ہمیں فتنہ و فساد سے بچالیا۔ مگر یہ خیال کرنا کہ گورنمنٹ اُس وقت مدد
کرے جب دشمن تم کو گالیاں دے رہا ہو اور تم جواب میں اُسے گالیاں دے رہے ہو نادانی ہے ۔ اُس
وقت اُس کی ہمدردی اکثریت کے ساتھ ہوگی کیونکہ وہ جانتی ہے اقلیت کچھ نہیں کر سکتی ۔ پس گورنمنٹ ۔
سے اسی صورت میں تم امداد کی توقع کر سکتے ہو جب خود قربانی کر کے لڑائی اور جھگڑے سے بچو اور اُس
وقت بھی صرف شریف افسر تم سے ہمدردی کریں گے اور کہیں گے کہ انہوں نے ہماری بات مان لی اور
خاموش رہ کر اور صبر کر کے فتنہ وفساد کو بڑھنے نہ دیا مگر رذیل حکام پھر بھی تمہارے ساتھ لڑیں گے اور کہیں
گے کیا ہوا اگر دشمن کا تھپڑ اُنہوں نے کھا لیا ۔ وہ زیادہ تھے اور یہ تھوڑے۔ اگر اکثریت سے ڈر کر تھپڑ
کھا لیا ہے تو یہ کوئی خوبی نہیں ۔ پس وہ تمہارے صبر کو بزدلی پر محمول کریں گے اور تمہاری خاموشی کو کمزوری
کا نتیجہ قرار دیں گے۔ پس تمہارا گورنمنٹ کے پاس شکایت کرنا بالکل بے سود ہے اور مجھے تمہاری مثال
ویسی ہی نظر آتی ہے جیسے پہلے زمانہ میں جب یہ معلوم نہ تھا کہ کشمیری فوج میں بھرتی ہونے کے قابل نہیں ۔
ایک دفعہ سرحد پر لڑائی ہوئی اور حکومت انگریزی نے مہا راجہ صاحب جموں سے کہا کہ اپنی
فوج میں سے ایک دستہ ہماری فوج کے ساتھ روانہ کر دیں ۔ اُنہوں نے ایک کشمیری دستہ کو تیار ہو جانے
کا حکم دے دیا جب وہ تیار ہو گئے تو کشمیری افسرا افسر ایک وفد کی صورت میں مہا راجہ صاحب کے پاس آئے
اور کہنے لگے ہم نے اتنی مدت تک آپ کا نمک کھایا ہے ہمیں لڑائی سے ہرگز انکار نہیں ، ہم ہر وقت
کا

خطبات محمود
۱۵۷
سال ۱۹۳۷ء
جانے کیلئے تیار ہیں صرف ایک ہماری عاجزانہ التماس ہے اور وہ یہ کہ سُنا ہے پٹھان سخت وحشی ہوتے
ہیں آپ ہمارے ساتھ کچھ سپاہی کر دیں جو ہماری جانوں کی حفاظت کریں ۔ تم بھی خدا کے سپاہی
کہلاتے ہو مگر انگریزی سپاہیوں کے پہرے میں کام کرنا چاہتے ہو ۔ پھر تم سے زیادہ بے غیرت اور
کون ہو سکتا ہے ۔ اس وقت تم سب اس مثال کے سننے پر ہنس پڑے ہو مگر کیا تمہاری بھی یہی حالت
نہیں۔ تم کہتے ہو دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں مگر انگریزی سپاہیوں کی حفاظت میں ۔ اگر
واقعہ میں تم خدا تعالیٰ کے سپاہی ہو اور اُس کے دشمن کے مقابل پر کھڑے ہو تو پھر تمہیں کسی حفاظت کی
ضرورت ہی کیا ہے ۔ تم میرے بتائے ہوئے طریق کے ماتحت صبر اور شکر کرو پھر خدا تعالیٰ کے سپاہی
آپ تمہاری مدد کیلئے آسمان سے اتریں گے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایک دفعہ ایک مقدمہ ہوا ۔ جس مجسٹریٹ کے پاس وہ
مقدمہ تھا اُس پر لاہور کے بعض آریوں نے سخت زور ڈالا کہ جس طرح بھی ہو سکے تم کسی نہ کسی طرح
مرزا صاحب کو سزا دے دو اور اس قدر اصرار کیا کہ آخر اس نے وعدہ کر لیا کہ میں کچھ نہ کچھ سزا انہیں
ضرور دے دوں گا۔ ایک ہندو دوست جو اس مجلس میں موجود تھے انہوں نے یہ تمام حالات ایک احمدی
وکیل کے پاس بیان کئے اور کہا کہ میں خود اس مجلس میں موجود تھا آریوں نے بہت اصرار کیا اور آخر
مجسٹریٹ نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ میں ضرور حضرت مرزا صاحب کو کچھ نہ کچھ سزا دے دوں گا ۔ وہ
احمدی وکیل گھبرائے ہوئے گورداسپور آئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُن دنوں گورداسپور
میں ہی تھے میں وہاں موجود نہیں تھا لیکن جو دوست وہاں موجود تھے وہ بیان کرتے ہیں کہ جب اُس
دوست نے آکر ذکر کیا کہ حضور ! ہمیں کوئی فکر کرنا چاہئے اس مجسٹریٹ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ آپ کو ضرور
سزا دے۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس کی طرف کوئی توجہ نہ فرمائی۔ آخر انہوں نے
دوبارہ اور سہ بارہ یہی بات دہرائی اور کچھ اور دوست بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے اور سب نے کہا کہ
اب ضرور کوئی فکر کرنا چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُس وقت لیٹے ہوئے تھے ۔ آپ نے
جب متواتر یہ بات سنی تو آپ نے چار پائی سے سر اٹھایا اور لیٹے لیٹے گہنی پر ٹیک دے کر بڑے جلال کے
سے فرمایا وہ مجسٹریٹ ہوتا کیا چیز ہے وہ خدا کے شیر پر ہاتھ ڈال کر تو دیکھے ۔
پس کیا تم سمجھتے ہو کہ اگر خدا تمہارے ساتھ ہو تو یہ مجسٹریٹ اور افسر اور پولیس کے آدمی تمہیں

خطبات محمود
۱۵۸
سال ۱۹۳۷ء
کچھ نقصان پہنچا سکتے ہیں ؟ کبھی نہیں ۔ ہاں تمہیں اُس تعلیم پر عمل کرنا چاہئے جو خدا تعالیٰ کے مامور نے
تمہیں دی اور جو یہ ہے کہ
ه
گالیاں سن کر دعا
دو پا کے دُکھ آرام دو
کبر کی عادت جو دیکھو تم دکھاؤ انکسار
اور جو تعلیم قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے دی ہے کہ جب کسی مجلس میں خدا اور اُس کے رسول کو گالیاں دی
جاتی ہوں تو وہاں سے اُٹھ کر چلے آؤ اور بے غیرت مت بنو۔ مگر تمہاری غیرت کا یہ حال ہے کہ ادھر ہم
منع کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اُن کے جلسہ میں کوئی نہ جائے اور اُدھر تم میں سے کوئی کونوں میں چھپ کر
ان کی تقریر میں سنتا ہے ، کوئی کسی ہمسایہ کے مکان پر چڑھ کر وہاں سے تقریریں سنتا ہے اور یوں معلوم ہوتا
ہے کہ اُن کے دل میں یہ گد گدی اُٹھ رہی ہوتی ہے کہ کسی طرح جائیں اور گالیاں سنیں ۔ کیا تم نے کبھی
مجھے بھی دیکھا کہ میں ان جلسوں میں گیا ہوں ؟ پھر کیا تمہارے سینہ میں ہی دل ہے میرے سینہ میں نہیں ۔
پھر تم کو کیوں شوق آتا ہے کہ جاؤ اور گالیاں سنو ۔ اسی وجہ سے کہ تمہارے دلوں میں غیرت نہیں اور جب
میں یہ کہتا ہوں کہ تمہارے دلوں میں غیرت نہیں تو اس سے مراد وہی خاص لوگ ہیں جو بڑھ بڑھ کر حصہ
لیتے ہیں اور پھر قابل شرم بے غیرتی کا نمونہ دکھاتے ہیں ۔ پس تمہارا گالیاں سننا بتاتا ہے کہ تمہارے دل
مردہ ہو چکے ہیں ۔ تم بے ایمانی کے ساتھ ایمان کا جبہ پہن کر نکلے ہو اور تمہاری غرض محض تماش بینی ہے۔
ایسے لوگ اُس وقت بھی تماش بین ہوتے ہیں جب وہ ہماری مجلسوں میں شور مچا رہے ہوتے ہیں اور کہتے ری جلسوں میں شور مچارہے ہو
ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت کی حفاظت ہونی چاہئے ۔ اور جب وہ اُس مجلس میں
جاتے ہیں جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دی جاتی ہیں تو وہاں بھی ان کی حیثیت
ایک تماش بین کی سی ہوتی ہے اور یقیناً ایسے لوگ اپنی قوم کیلئے عار اور ننگ کا باعث ہوتے ہیں ۔
پھر میں تمہیں کہتا ہوں تم اپنے آپ کو با غیرت کہتے ہوا اور تم سمجھتے ہو کہ تم سلسلہ کیلئے قربانی دینے
والے ہو مگر تمہارے پاس اس الزام کا کیا جواب ہے کہ جب آریوں کا پروسیشن نکل رہا تھا تو تم میں سے
ایک شخص نے مرزاغلام احمد زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ اس میں غیرت کا کونسا سوال تھا ؟ کیا دوسری قوموں کا
حق نہیں کہ وہ بھی اپنے بزرگوں کے حق میں نعرے لگائیں ؟ تم کہتے ہو لوگ ہم پر جھوٹا الزام لگاتے
ہیں کہ ہم میں سے کسی نے لیکھرام مُردہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔ میں کہتا ہوں یہ درست ہے کہ تم میں سے کسی نے

خطبات محمود
۱۵۹
سال ۱۹۳۷ء
ایسا نہیں کیا مگر تم انصافاً آپ ہی بتاؤ کہ جس وقت تمہارا پروسیشن نکل رہا ہو اور تم محمد زندہ باد کے نعرے
لگا ر ہے ہو تو اُس وقت اگر کوئی شخص ابوجہل زندہ باد کا نعرہ لگا دے تو تمہارے تن بدن میں آگ لگ
جائے گی یا نہیں؟ اگر لگ جائے گی تو تمہیں سمجھنا چاہئے کہ تمہارے دشمن کے سینہ میں بھی دل ہے ۔ اور
اُس کا دل بھی اُس وقت دکھتا ہے جب تم اُس کے مظاہرہ کے وقت میں مرزا غلام احمد زندہ باد کا نعرہ
لگاتے ہو۔ پس تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے مردہ باد نہیں کہا تھا ، زندہ باد کہا تھا۔ سوال یہ نہیں کہ تم نے کیا کہا
بلکہ سوال یہ ہے کہ ایسے موقع پر زندہ باد کا نعرہ لگانا بھی دوسرے کو چڑانا اور اسے تکلیف دینا ہوتا ہے ۔
جس وقت تم اپنا پروسیشن نکال رہے ہوا اور سلسلہ کی تعریف میں نعرے لگا رہے ہو اُس وقت اگر کوئی شخص
لیکھرام زندہ باد یا ثناء اللہ زندہ باد کا نعرہ لگا دے تو ایمان سے کہو کہ تمہیں غصہ آئے گا یا نہیں؟ آئے
گا اور ضرور آئے گا۔ پھر کیا تمہارے ہی سینہ میں دل ہیں اور تمہارے دشمن کے سینہ میں دل نہیں کہ تمہیں تو
ایسے نعرے بُرے لگ سکتے ہیں مگر انہیں بُرے نہیں لگ سکتے ہیں ۔ میں تو حیران ہوتا ہوں جب میں یہ
بحث سنتا ہوں کہ ہم نے مرزاغلام احمد زندہ باد کہا تھا۔ لیکھرام مُردہ باد تو نہیں کہا تھا حالانکہ سوال زندہ باد
کہنے کا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ وہ زندہ باد کا نعرہ کس موقع پر لگایا تھا۔ کیا وہ تمہارا جلسہ تھا؟ اگر تم اپنے
جلسہ میں اس قسم کا نعرہ لگاتے تو یہ ایک معقول بات سمجھی جاسکتی تھی مگر غیر کے جلسہ یا جلوس میں نعرے
لگا نا صریح اشتعال دلانے والی حرکت تھی ۔ پس یہ بحث ہی کیا ہوئی کہ ہم نے لیکھر ام مردہ باد نہیں کہا،
مرزا غلام احمد زندہ باد کہا۔ اس وقت مرزا غلام احمد زندہ باد کہنا بھی لیکھر ام مردہ باد کہنے کے مترادف تھا۔
یا درکھو جب کوئی قوم اپنے کسی لیڈر کے اعزاز میں پر وسیشن نکال رہی ہو تو اس وقت تمہارا کوئی حق نہیں کہ
تم اُس میں دخل دو اور اگر تم اپنے لئے یہ بات جائز سمجھتے ہو تو پھر دشمن کا بھی حق ہوگا کہ وہ تمہارے
پروسیشن میں لیکھرام زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ میں یہ مانتا ہوں کہ جن لوگوں نے یہ کہا کہ لیکھر ام
مردہ باد کا نعرہ لگایا گیا تھا انہوں نے جھوٹ بولا ۔ کیونکہ اس وقت تک کوئی گواہی ایسی نہیں ملی جس سے
یہ الزام ثابت ہوا ہو ۔ علاوہ ازیں جب وہ شخص جس پر یہ الزام لگایا جاتا ہے قسم کھا کر کہ چکا ہے کہ میں
نے اس قسم کا نعرہ نہیں لگایا تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اُس کی قسم کو تسلیم کریں ۔ پس یہ جو کہا گیا کہ احمدیوں کی
طرف سے لیکھرام مُردہ باد کا نعرہ لگایا گیا یہ جھوٹ کہا گیا اور اس میں کسی قسم کی سچائی نہیں ۔ یہ کہنا کہ پولیس
کی ڈائری میں یہ لکھا ہوا ہے یہ بھی کوئی معقول ثبوت نہیں ۔ پولیس والے بیسیوں جھوٹ بول لیتے ہیں

خطبات محمود
١٦٠
سال ۱۹۳۷ء
اور جب وہ انہی کے چٹے بٹے ہیں تو ان سے ہم سچائی کی توقع کس طرح رکھ سکتے ہیں ۔ پھر جس شخص کے
متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ اُس نے لیکھرام مُردہ باد کا نعرہ لگایا جب وہ قسم کھا کر کہتا ہے کہ میں نے ایسا نعرہ
نہیں لگایا تو اب اس کے بعد تصفیہ کی صورت یہی رہ جاتی ہے کہ پولیس والے قسم اُٹھا لیں کہ واقعہ میں
لیکھرام مُردہ باد کا نعرہ لگایا گیا تھا پھر خدا خود فیصلہ کر دے گا کہ کس نے سچ بولا اور کس نے جھوٹ ۔
پولیس کی ڈائریوں کا تو یہ حال ہے کہ گزشتہ سالوں میں جب یہ الزام لگایا گیا کہ احمدی
لیکچراروں نے ڈپٹی کمشنر کو حرامزادہ کہا ہے تو پولیس کے جس آدمی نے یہ رپورٹ کی تھی اُسے جب کہا گیا
کہ ڈپٹی کمشنر چھوڑ کسی کو بھی کسی احمدی لیکچرار نے حرامزادہ نہیں کہا پھر تم نے ایسا کیوں لکھا ؟ تو وہ کہنے لگا یہ
ایک راز کی بات ہے میں اس کا جواب نہیں دے سکتا۔ پھر کم سے کم ہیں فیصلے ہائی کورٹ کے میں ایسے
پیش کر سکتا ہوں جن میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ پولیس والوں نے جھوٹ بولا۔ پس ہم کہتے ہیں یہ الزام
بالکل جھوٹا ہے ۔ جس پر یہ الزام لگایا جاتا ہے وہ قسم اور غلیظ قسم کھا کر اپنے کو بری ثابت کر چکا ہے۔ اور اگر
یہ جھوٹی قسم ہے تو اس کے مقابلے میں دوسرا شخص جسے یہ یقین ہے کہ واقعہ میں لیکھر ام مردہ باد کا نعرہ لگایا
گیا کیوں ایسی ہی قسم نہیں کھا لیتا۔ پھر یہ بھی تو غور کرنا چاہئے کہ کیا یہ ممکن نہیں کہ کسی مخالف نے خود اس قسم
کا نعرہ لگا دیا ہو تا کہ فتنہ پیدا ہو جائے ۔
پس قسمیہ طور پر اس بات کو بیان کر دینے کے بعد کہ لیکھر ام مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا گیا ہم اس
امر کو تسلیم نہیں کر سکتے کہ یہ الزام درست ہے۔ ہاں ہم یہ ضرور کہیں گے کہ اس موقع پر مرزا غلام احمد
زندہ باد کہنا بھی فتنہ پیدا کرنے کا موجب تھا۔ ہماری جماعت بھی اپنے جلوسوں میں زندہ باد کے نعرے
لگایا کرتی ہے۔ ایسے مواقع پر اگر مقابل کا فریق بھی نعرے لگانا شروع کر دے تو فساد ہو گا یا نہیں ۔ پس
میں تو ہر گز نہیں سمجھتا کہ جس چیز کو ہم اپنے لئے جائز نہیں سمجھتے وہ دوسروں کیلئے جائز سمجھیں ۔ بحیثیت
انسان ہونے کے ہندو بھی وہی حق رکھتے ہیں جو ہم رکھتے ہیں بلکہ سکھوں اور ہندوؤں کو جانے دو
چوڑھوں کا بھی انسان ہونے کے لحاظ سے وہ حق ہے جو ایک مسلمان یا سکھ یا ہندو کا ہے ۔ اور ہمیں کوئی
اختیار نہیں کہ ہم یہ کہیں کہ ہمیں تو فلاں حق حاصل ہے مگر ہندوؤں یا سکھوں یا چوڑھوں کو حاص حاصل نہیں ۔ جو
حق ہمیں حاصل ہوگا وہ دوسروں کو بھی حاصل ہوگا اور جو بات ہمیں بُری معلوم ہوتی ہو ہم کو چاہئے کہ
دوسرے کے حق میں بھی اس طرح نہ کریں ۔ آج ہی اگر میں ایک میٹنگ کر کے لوگوں کے سامنے یہ بات

خطبات محمود
۱۶۱
سال ۱۹۳۷ء
پیش
کروں کہ جب آپ لوگ کہتے ہیں ” محمد زندہ باد" یا " غلام احمد کی جئے تو کیا آپ اُس وقت
برداشت کریں گے کہ آپ کے جلوس میں ہی مخالف ابو جہل زندہ باد یا لیکھرام زندہ باد کے نعرے لگا ئیں
تو میں سمجھتا ہوں کہ سو فیصدی لوگ اشتعال میں آجائیں گے اور وہ کہیں گے کہ ہم اپنے جلسہ یا جلوس میں
اس قسم کے نعرے ہر گز نہیں سنیں گے ۔ پس اگر تم اپنے جلسوں اور جلوسوں میں ان نعروں کو سننے کیلئے تیار
نہیں تو کیا تمہارا فرض نہیں کہ دوسروں کے جلسوں اور جلوسوں میں بھی تم اپنی زبانوں کو روکو اور اپنے
جذبات پر قابو رکھو۔
پھر ایک اور موٹی بات ہے جس کی طرف ہمیں توجہ کرنی چاہئے اور وہ یہ کہ تم میں سے ایک شخص
ایک مجرمانہ فعل کرتا ہے تو تم سب کو کیوں فکر پڑ جاتی ہے حالانکہ تمہارا فرض صرف اتنا ہے کہ تم مجرم کو مجرم
قرار دے دو اور اس کے فعل سے اپنی بے تعلقی اور براءت کا اظہار کر دو۔ آج ہندوستان میں جس قدر
فسادات ہیں ان کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایک شخص مجرم کرتا ہے اور اُس کی ساری قوم سمجھ لیتی ہے کہ شاید ہم
پر الزام لگا ہے اور زخم کردہ قوم واقعہ میں بھی اس ساری قوم کو مجرم سمجھنے لگتی ہے۔ اگر تم بھی ایسا ہی کرو تو تم
میں اور ان میں کیا فرق رہ جائے ۔ اگر کسی نے مرزا غلام احمد زندہ باد کا نعرہ لگایا تو بیشک یہ فقرہ بالکل سچ
تھا مگر سچے فقرے بھی بعض دفعہ فتنہ و فساد کا موجب ہو جاتے ہیں۔ قرآن کریم میں ہی آتا ہے ، اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اے ہمارے رسول ! بعض منافق تیرے پاس آتے اور قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ تو اللہ تعالیٰ
کا رسول ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تو اللہ کا رسول ہے مگر اے ہمارے رسول منافق اس وقت جھوٹ
بول رہے ہوتے ہیں ۔ پس بعض لوگوں کا رسول اللہ ﷺ کو رسول کہنا بھی جھوٹ تھا حالانکہ اس سے بڑھ
کر سچی بات اور کیا ہو سکتی ہے ۔
صلى
اسی طرح حضرت علیؓ کے زمانہ میں کچھ لوگ تھے جنہوں نے ایک دفعہ کہا بادشاہت صرف
اللہ تعالیٰ کی ہے، سے مسلمانوں کے کام باہمی مشورہ سے ہونے چاہئیں ۔ حضرت علی سے کسی نے یہ
بات کہی تو آپ نے فرمایا كَلِمَةُ الْحِكْمَةِ أُرِيدَ بِهَا الْبَاطِلُ " کہ یہ بات تو سچی ہے مگر اس سے فساد
پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تو ہر سچی بات موقع محل کو مد نظر رکھے بغیر بیان کرنی جائز نہیں ہوتی ۔
میاں اور بیوی کے تعلقات سے زیادہ حلال اور کونسا تعلق ہو سکتا ہے مگر کیا جائز ہے کہ انسان مخصوص
تعلقات کا ذکر کرے۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں اُس عورت پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے جو اپنے خاوند

خطبات محمود
۱۶۲
سال ۱۹۳۷ء
کے پاس جاتی اور پھر باہر جا کر اُس کے متعلق باتیں کرتی ہے مگر کیا وہ سچ نہیں ہوتا۔
غرض سچائی کے اظہار کیلئے بھی شرائط ہوتی ہیں اور ان شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ ہر شخص
جس بات کو سچائی سمجھتا ہے وہ اس سچائی کے اظہار کا حق تو رکھتا ہے لیکن دشمن کی مجلس میں جب طبائع میں
جوش ہوا سے اس کے بیان کرنے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔ جب لوگ جلوس نکال رہے ہوتے
ہیں اُس وقت ان کی ساری عقیدت جو اپنے پیشواؤں کے ساتھ وہ رکھتے ہیں پھوٹ پھوٹ کر نکل رہی
ہوتی ہے۔ محرم میں جب شیعہ لوگ روتے پیٹتے ہیں سنی بھی شیعہ ہو جاتے اور ان میں سے اکثر ان میں
شامل ہو جاتے ہیں۔ کسی عقلمند کا مقولہ ہے کہ مسلمان گیارہ مہینے سنی رہتے ہیں اور بارہویں مہینہ سب شیعہ
بن جاتے ہیں ۔ در حقیقت یہ بات بالکل درست ہے ۔ جس وقت شیعہ لوگ یا حسین یا حسین“ کے نعرے
لگاتے ہیں تو واقعات کربلا کی یاد میں سنیوں کی عقلوں پر بھی پردہ ڈال کر انہیں شیعہ بنا دیتی ہے اور اپنی
سنیت انہیں بھول جاتی اور شیعیت ان پر غالب آجاتی ہے ۔ اسی طرح جس وقت ہندو یا سکھ جلوس نکال
رہے ہوتے ہیں ان کی عقیدت کا جوش انتہاء تک پہنچا ہوا ہوتا ہے ۔ اُس وقت اگر کوئی مخالف اپنے عقیدہ
کا اظہار کرتا ہے تو گو وہ ایک سچائی ہی ہو مگر چونکہ اس سے دوسرے کی دل آزاری ہوتی ہے اس لئے وہ
مجرم ہے اور اس کی جماعت کا کوئی حق نہیں کہ اس سے ہمدردی کرے۔
در حقیقت میں تو اب کچھ مدت سے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ گورنمنٹ کو چاہئے کہ وہ تمام جلوسوں
کو بند کر دے۔ جلوسوں کی وجہ سے ہندوستان میں بڑے بڑے فساد ہوتے ہیں ۔ جب جلوس نکلتا ہے تو
یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک آفت آگئی ۔ ادھر جلوس والوں میں جوش ہوتا ہے اُدھر جلوس کو دیکھ کر مخالفوں
کے دلوں میں غیظ و غضب بھڑک اُٹھتا ہے اور بسا اوقات فساد اور کشت و خون تک نوبت پہنچ جاتی ہے ۔
پس ہندوستان کے امن کی راہ میں جلوس ایک خطرناک روک ہیں اور گورنمنٹ کو چاہئے کہ وہ ان جلوسوں
کو بند کر دے۔ اگر گورنمنٹ جلوسوں کے متعلق کوئی ایسا عام فیصلہ صادر کر دے کہ کسی کو بھی جلوس نکالنے
کی اجازت نہ ہوگی تو میں اپنی جماعت کی طرف سے حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس کے خلاف نہ
صرف کوئی پروٹسٹ نہیں کریں گے بلکہ حتی الامکان اس کی مدد کریں گے۔ کیونکہ اس زمانہ میں جلوس سخت
فسادات کا موجب بنے ہوئے ہیں ۔
پس تم میں سے جس شخص نے بھی یہ نعرہ لگایا اُس نے سخت غلطی کی اور ایک مجرمانہ فعل کا ارتکاب

آج 10 میں سے 10 باقی