امام اور ماموم کا مقام اور اس کے تقاضے

حصہ 2

خطبات محمود
۱۶۳
سال ۱۹۳۷ء
کیا۔ میں بتا چکا ہوں کہ یہ کوئی سوال نہیں کہ نعرہ کیا لگایا گیا اور میں تو یہاں کے لوگوں کے خطوں کو پڑھ
پڑھ کر سفر میں حیران ہوتا رہا کہ یہ کیا لکھا ہوتا ہے کہ پولیس کا الزام غلط ہے ۔ ایک شخص نے مرزا غلام احمد
زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا لیکھر ام مردہ باد کا نعرہ اس نے نہیں لگایا ، مجھے ان دونوں فقرات میں فرق تو نظر آتا
ہے مگر مجھے ان میں سے کسی کے جواز کی بھی دلیل نظر نہیں آتی ۔ میرے نزدیک تو یہ کہنا کہ لیکھرام مُردہ باد
ہم نے نہیں کہا مرزا غلام احمد زندہ باد ہم نے کہا۔ ویسی ہی بات ہے جیسے میری ایک بھانجی کو ایک اُستاد
پڑھایا کرتا تھا۔ بچی بہت چھوٹی تھی ۔ اُسے آداب کا کوئی پتہ نہ تھا۔ ایک دن اس نے کسی لڑکی کے منہ سے
۔
گدھی کا کا لفظ سنا اسے یہ یہ لفظ لفظ : بہت پسند آیا اور جب اُستاد سے پڑھانے آیا اور کسی بات پر ناراض ہوا نہ
تو وہ
کہنے لگی ” ددھی ، یعنی تو گدھی ہے بوجہ زبان کے صاف نہ ہونے کے گدھی کی جگہ اُس نے ددھی ددھی کہا۔
وو
اُستاد نے اس کے والد کے پاس شکایت کی کہ آپ کی لڑکی نے آج مجھے گدھی کہا ہے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ
اس نے کہیں سے گدھی کا لفظ سنا ہے اور اب یہ گالی اس کی زبان پر چڑھ گئی ہے ۔ باپ نے لڑکی کو بلایا ۔
چونکہ واقعہ تازہ ہی تھا اس لئے وہ سمجھ گئی کہ ضرور اسی بات کی وجہ سے مجھے بلایا گیا ہے ۔ وہ ڈرتی ڈرتی
اور کانپتی کا نپتی آئی اور کہنے لگی ددھی نہیں ددھا یعنی میں نے گدھی کہنے میں غلطی کی اصل میں مجھے گدھا کہنا
چاہئے تھا۔ اُس نے سمجھا شاید غلطی اس میں ہوئی ہے کہ میں نے مرد کو گدھی کہہ دیا حالانکہ اسے گدھا کہنا
چاہئے تھا اور اسے یہ خیال ہی نہ آیا کہ مجھے ان میں سے ایک لفظ بھی نہیں کہنا چاہئے تھا۔ یہی مثال اس
شخص پر صادق آتی ہے جس نے یہ حرکت کی ہے ۔ اس موقع کے لحاظ سے یہ دونوں فقرے جو زیر بحث
ہیں نامناسب تھے اور نہیں کہنے چاہئیں تھے۔ پس تم اپنے جذبات کو روکنے کی عادت ڈالو اور لوگوں کے
احساسات کا خیال رکھو ۔ اب یہ ہوتا ہے کہ ہم انتہائی کوشش کر کے دشمن کو جب اس مقام پر لے آتے ہیں
جہاں وہ مجرم ثابت ہونے والا ہوتا ہے اور اس کی سو گالیاں پکڑ لیتے ہیں تو جھٹ تم میں سے ایک شخص
کوئی سخت لفظ کہہ دیتا ہے اور خواہ وہ گالی نہ ہو محض ایک سخت لفظ ہو حکومت ان کی سو گالیوں کو پرے پھینک
کر کہہ دیتی ہے کہ آپ کے آدمی نے بھی یہ گالی دی ہے ۔ پس تمہارے اس ایک آدمی کی غلطی کی وجہ سے
حکام ایک عرصہ تک یہی دُہراتے چلے جاتے ہیں کہ آپ کے آدمی نے بھی یہی بات کہی تھی اور اس طرح
ہماری ساری سکیم تم میں سے ایک شخص جوش میں آکر تباہ کر دیتا ہے اور جب بھی کوئی ایسا موقع آتا ہے کہ
ہم سمجھتے ہیں اب ضرب لگانے کا وقت ہے، ہماری جماعت کا کوئی شخص اپنی بیوقوفی سے اُس ضرب کو اپنے

خطبات محمود
۱۶۴
سال ۱۹۳۷ء
او پر لے لیتا اور بنی بنائی سکیم کو بگاڑ دیتا ہے۔
پس میں پھر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ میری یہ باتیں سمجھنی مشکل
نہیں ۔ تم میں سے جو شخص یہ سمجھتا ہو کہ یہ باتیں مشکل ہیں اور جلدی سمجھ میں نہیں آسکتیں وہ کوئی آٹھ دس
سال کا بچہ میرے سامنے لے آئے ، میں اُسے یہ تمام باتیں سمجھا کر بتا دیتا ہوں ۔ پھر اتنی وضاحت کے
بعد بھی اگر تم لوگ نہ سمجھو تو سوائے اس کے اور کیا معنے ہوں گے کہ تم چاہتے ہی نہیں کہ سمجھو اور میری باتوں
پر عمل کرو۔ میں سوئے ہوئے کو تو جگا سکتا ہوں مگر جو جاگ رہا ہوا اور یونہی آنکھیں بند کر کے پڑا ہوا ہو،
اُسے کس طرح جگا سکتا ہوں ۔ اس کے متعلق تو میرے پاس سوائے اس کے اور کوئی چارہ نہیں کہ میں خدا
سے ہی کہوں کہ خدایا! مجھے اس نادان دوست سے بچا کہ یہ میرے کام میں روک بنا ہوا ہے ۔
الفضل ۱۵ جون ۱۹۳۷ء )
ا بخاری كتاب الجهاد باب يقاتل من وراء الامام ويتقى به
التوبة: ٦١
۴،۳ تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۳۳۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی