شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کا خلافِ تقویٰ رویہ اور جھوٹے الزامات
خطبات محمود
۲۲۳
۲۱
شیخ عبد الرحمن صاحب مصری کا خلاف تقوی رویہ
اور جھوٹے الزامات
(فرموده ۹ جولائی ۱۹۳۷ء)
سال ۱۹۳۷ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں ایک مضمون بیان کرنا شروع کیا تھا جس سے میری غرض یہ تھی
کہ میں جماعت کو بتاؤں کہ وہ موجبات کیا ہیں جو مختلف اوقات میں فتنے پیدا کرنے کا باعث بن جاتے
ہیں تا جماعت ان کا ازالہ کر کے جس حد تک انسانی کوششیں ان فتنوں کو رونما ہونے سے روک سکتی ہیں
روکے اور پھر دعاؤں کے ذریعہ ان بقیہ حصوں کو روکنے کی کوشش کرے جو خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہیں ۔
لیکن اس دوران میں بعض ایسی باتیں پیدا ہو گئی ہیں کہ جن کی وجہ سے مجھے خوف ہے کہ عارضی ضرورتوں
کیلئے مجھے کچھ عرصہ کیلئے اس سلسلۂ مضمون کو معطل کرنا پڑے گا سو اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو میں اس
مضمون کو پھر کسی وقت بیان کروں گا۔
مجھے معلوم ہوا ہے کہ مصری صاحب نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ یہ جو اعلان کیا گیا ہے کہ ان
کو جماعت سے خارج کیا جاتا ہے، یہ غلط ہے وہ تو خود ہی بیعت سے الگ ہوئے ہیں ۔ اور یہ بھی میں
نے سنا ہے کہ ایک صاحب نے کسی دوسرے دوست کے سامنے بیان کیا کہ مصری صاحب نے خط مجھے
خطبات محمود
۲۲۴
سال ۱۹۳۷ء
دکھایا تھا یا یہ کہا کہ مجھے اس کا مضمون بتایا تھا ۔ اس خط میں تو انہوں نے آپ ہی بیعت توڑنے کا اظہار کیا
تھا پھر یہ کہنا کہ انہیں جماعت سے الگ کیا جاتا ہے کیونکر درست ہو سکتا ہے ۔
وہ شخص جن کے پاس انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے مجھے تحریراً بھی اس امر کی
اطلاع دے دی ہے۔ لیکن میں اس کے متعلق افسوس سے کہتا ہوں کہ اگر وہ بات جو مصری صاحب کی
طرف منسوب کر کے مجھے پہنچائی گئی ہے کہ انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ میری نسبت کہا یہ
جاتا ہے کہ میں جماعت سے نکالا گیا ہوں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ مجھے نکالا نہیں گیا بلکہ میں خود نکلا ہوں
درست ہے، یا کسی اور دوست اور ہمدرد کا خیال ہے تو میرے لئے یہ بات یہ بات سخت حیرت کا موجب
ہے ۔ کیونکہ یہ تمام باتیں تحریروں میں آچکی ہیں، زبانی نہیں ۔ پس اگر یہ باتیں درست ہیں تو بہت ہی
قابلِ تعجب ہیں ۔ جو خط مصری صاحب نے مجھے لکھا وہ بھی میرے پاس موجود ہے اور جو میں نے اعلان کیا
وہ بھی اخبار میں چھپ چکا ہے کوئی زبانی بات نہیں کہ جس میں رد و بدل ہو سکے بلکہ دونوں چیزیں تحریری
ہیں اور ان کی موجودگی میں کسی قسم کی غلط فہمی کا واقع ہو جانا بہت ہی بعید از عقل ہے ۔ مصری صاحب نے
مجھے تین خط میرے اعلان سے پہلے لکھے تھے۔ ان میں سے جو آخری خط انہوں نے لکھا اس میں یہ مضمون
تھا کہ چوبیس گھنٹہ کے اندراندرا گر فلاں امر نہ ہو جائے تو مجھے اپنی بیعت سے خارج سمجھیں ۔ یہ خط جسے
اُن کا نوٹس سمجھنا چاہئے ایک لڑکا جو غالبا مدرسہ احمدیہ کا ہے میرے پاس لایا ۔ مجھے اس کی شکل دیکھ کر شبہ
ہوا کہ وہ مصری صاحب کا لڑکا ہے مگر جب میں نے اس سے نام پوچھا تو معلوم ہوا کہ وہ مصری صاحب کا
لڑکا نہیں اس نے اپنا نام بشارت الرحمن یا بشارت احمد بتایا تھا، مجھے صبح یاد نہیں ۔ بہر حال اس کے نام میں
بشارت کا لفظ آتا یہ خط مجھے ظہر کی نماز کے بعد تین بجے کے قریب ملا۔ اس کے اندر جو مضمون ہے وہ وہ محفوظ
ہے اور جب وقت آئے گا اس کے مضمون کو اِنْشَاءَ اللہ ظاہر کر دیا جائے گا ۔ ابھی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ
اس کا ظاہر کرنا ان کا کام ہے ہمارا نہیں۔ اس خط میں منجملہ اور باتوں کے ایک بات یہ کھی تھی کہ اگر فلاں
فلاں امور آپ چوبیس گھنٹے کے اندر نہ کر دیں تو آپ مجھے اپنی جماعت سے علیحدہ سمجھیں ۔ اب ہر اُردو
دان جو معمولی عقل و سمجھ بھی رکھتا ہو جانتا ہے کہ جو شخص یہ لکھتا ہے کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر فلاں
امور نہ ہوئے تو مجھے اپنی جماعت سے علیحدہ سمجھیں وہ دوسرے الفاظ میں یہ کہتا ہے کہ ۲۴ گھنٹوں کے ختم
ہونے تک میں آپ کی جماعت میں ہی شامل ہوں ۔ اگر ۲۴ گھنٹوں سے پہلے ہی وہ جماعت سے نکل چکا
خطبات محمود
۲۲۵
سال ۱۹۳۷ء
تھا تو پھر ۲۴ گھنٹوں کے بعد بیعت سے نکلنے کے کیا معنے تھے۔ جو شخص کسی معین وقت کا نوٹس دیتا ہے اور کہتا
ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو فلاں وقت سے مجھے علیحدہ سمجھیں وہ دوسرے لفظوں میں یہ بھی اعلان کرتا ہے کہ
اُس وقت تک میں آپ کی جماعت میں ہی ہی شامل ہوں ۔ اب یہ خط مجھے تین بجے ملا اور ہے ملا اور میرا جو اعلان
شائع ہوا ہے وہ دوسرے دن ساڑھے گیارہ بجے کے قریب لکھا گیا ۔ گو اس قسم کا اعلان کرنے کے متعلق
میں پہلے دن ہی جب مجھے وہ خط ملا فیصلہ کر چکا تھا لیکن پھر دل نے تسلیم نہ کیا کہ یونہی اعلان کر دیا جائے
بلکہ میں نے چاہا کہ اس بارہ میں استخارہ اور مشورہ کر لیا جائے ۔ چنانچہ رات کو استخارہ کیا گیا اور پھر صبح دس
بجے کے قریب مختلف دوستوں کو میں نے بُلایا اور ان سے مشورہ لیا۔ اس کے بعد ساڑھے گیارہ بجے کے
قریب وہ اعلان لکھا گیا اور بارہ ساڑھے بارہ بجے بورڈ پر لکھ دیا گیا۔ غرض تین بجے جو خط مجھے ملا اُس
کے مطابق دوسرے دن تین بجے تک مصری صاحب میری بیعت میں شامل تھے۔ جب ۲۴ گھنٹے ختم
ہو جاتے تب وہ وقت شروع ہوتا جب اپنے نوٹس کے مطابق وہ جماعت سے سے الگ ا ہونے والے تھے ۔
پس اگر اس نوٹس کے دوران میں میں مصری صاحب کو جماعت سے خارج کرنے کا اعلان کرتا تو بھی ان
کا یہ اعتراض درست نہ ہوتا کہ نکلے تو ہم خود ہیں ، یہ کس طرح کہتے ہیں کہ ہم نے نکالا ہے۔ لیکن حقیقت
یہ ہے کہ میں نے ایسا اعلان بھی کوئی نہیں کیا۔ پس سارا اعتراض بنائے فَاسِد عَلَى الْفَاسِدِ کی قسم
کا ہے اور جس کسی نے بھی یہ کہا ہے کہ میں نے انہیں جماعت سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے میں اسے
انعام دینے کیلئے تیار ہوں اگر وہ میرے اعلان میں اس قسم کے الفاظ دکھا دے۔ میری طرف سے اس
بارہ میں جو اعلان ہوا وہ یہ ہے :
مکرم شیخ صاحب! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ
سے پُر تھا کہ اس کے بعد
آپ کے تین خط ملے ۔ پہلے خط کا مضمون اس قدر گندہ اور گالیا ہ اور گالیوں سے پُر تھا کہ
آپ کی نسبت یہ خیال کرنا کہ آپ بیعت میں شامل ہیں اور جماعت احمد یہ میں داخل ہیں بالکل خلاف عقل
تھا۔ پس میں اس فکر میں تھا کہ آپ کو توجہ دلاؤں کہ آپ خدا تعالیٰ سے استخارہ کریں کہ اس عرصہ میں آپ
کا دوسرا خط ملا جس میں فخرالدین ملتانی صاحب کی طرف سے معافی نامہ بھجوانے کا ذکر تھا۔ میں اس
معافی نامہ کی انتظار میں رہا مگر وہ ایک غلطی کی وجہ سے میری نظر سے نہیں گزرا اور کل دس گیارہ بجے اس کا
علم ہوا اور اُسی وقت اُن کو اس کی اطلاع کر دی گئی ۔ اس کے چند گھنٹہ بعد آپ کا تیسرا خط ملا کہ اگر چوبیں
خطبات محمود
۲۲۶
سال ۱۹۳۷ء
گھنٹہ تک آپ کی تسلی نہ کی گئی تو آپ جماعت سے علیحدہ : سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ سوید ئیں گے۔ سو میں اس کا جواب بعد استخارہ
لکھ رہا ہوں کہ آپ کا جماعت سے علیحدہ ہونا بے معنی ہے۔
دیکھ لو اس جگہ میں نے یہ نہیں لکھا کہ میں آپ کو جماعت سے علیحدہ کرتا ہوں بلکہ میں نے یہ لکھا
ہے کہ آپ کا جماعت سے علیحدہ ہونا بے معنی ہے ۔ اور یہ بات خودان کے خط سے ظاہر ہے ۔ کیونکہ
انہوں نے لکھا تھا کہ اگر چوبیس گھنٹہ تک ان کی تسلی نہ کی گئی تو انہیں جماعت سے علیحدہ سمجھا جائے ۔ اس
کے بعد میں نے لکھا:۔
رو
” جب سے آپ کے دل میں وہ گند پیدا ہوا ہے جو آپ نے اپنے خطوں میں لکھا ہے آپ
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں جماعت سے خارج ہیں۔
صلى الل
صلى
سے
علیحدہ ہیں۔
یعنی کسی کے خارج کرنے کا سوال ہی نہیں بلکہ آپ اپنے عمل سے خود جماعت سے
یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی مسلمان کہے میں محمد ﷺ کو نَعُوذُ بِاللہ جھوٹا سمجھتا ہوں لیکن میں اُس وقت
مسلمان ہی رہوں گا جب تک مسلمان مجھے اسلام سے خارج نہیں کرتے ۔ حالانکہ اس امر میں کسی کے
خارج کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے ۔ جب وہ کہتا ہے کہ میں محمد ﷺ کو ( نَعُوذُ بِاللهِ ) جھوٹا سمجھتا ہوں تو علی
جس دن سے وہ آپ کو جھوٹا سمجھنے لگے اُسی دن سے وہ اسلام سے الگ ہو جائے گا۔ میں نے بھی انہیں
یہی لکھا کہ جب سے آپ کے دل میں گندے خیالات پیدا ہوئے ہیں " آپ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں
جماعت سے خارج ہیں ۔ کیونکہ خدا عالم الغیب ہے وہی سمجھ سکتا ہے کہ آپ کے دل میں ایسے خیالات
کب سے پیدا ہوئے ۔ لیکن بہر حال جب سے وہ خیالات آپ کے دل میں آئے اُسی وقت سے آپ
خدا تعالی کے نزدیک جماعت سے علیحدہ ہیں ۔
اس کے آگے میرے اعلان کی عبارت یہ ہے
وو
خدا تعالیٰ اب بھی آپ کو توبہ کی ن پ کو توبہ کی توفیق دے۔ پھر جب سے آپ نے میرے خط میں ان
خیالات کا اظہار کیا ہے اُسی وقت سے آپ جماعت سے میر پ جماعت سے میری نگاہ میں بھی الگ ہیں“۔
یعنی میں چونکہ بندہ ہوں اور مجھے علم غیب نہیں ۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ آپ کے دل میں کیا خیالات پیدا
ہو رہے ہیں لیکن جب سے مجھے ان خیالات کا علم ہوا ہے ” آپ جماعت سے میرا سے میری نگاہ میں بھی الگ
ہیں ۔ یعنی آپ کو خارج کرنے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا ۔ جب آپ کے خیالات ایسے ہو چکے ہیں کہ
66
خطبات محمود
۲۲۷
سال ۱۹۳۷ء
میری مریدی کا تعلق ان کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں تو آپ کو خارج کرنے کے کوئی معنے نہیں ۔ یہ کس
طرح ہو سکتا ہے کہ ایک شخص کہے میں آپ کے عقائد کو تسلیم نہیں کرتا یا آپ کی بیعت میں رہنے کیلئے تیار
نہیں اور ہم یہ کہیں کہ نہیں تم ایک دفعہ بیعت کر چکے ہو اب ہم تمہیں الگ نہیں ہونے دیں گے۔ ایمان
کے معاملہ اور ڈ نیوی سودوں میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے ۔ دُنیوی سو دوں میں تو ایک شخص جب اپنی چیز بیچ
دیتا ہے تو پھر واپس نہیں لے سکتا ۔ دوسرا کہتا ہے میں اتنی سائی لے دے چکا ہوں یا فلاں معاہدہ ہو چکا ہے
اب تم اس معاہدہ سے نہیں پھر سکتے۔ لیکن دینی معاملات میں جب کوئی شخص کہے کہ میں نظام جماعت
سے بیزار ہوں یا فلاں عقائد ترک کرتا ہوں تو وہ اُسی وقت الگ ہو جائے گا ۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک شخص
کہے میں اسلام کو جھوٹا سمجھتا ہوں اور ہم کہیں کہ تم ایک دفعہ اس کی سچائی کا اقرار کر چکے ہو اس لئے اب ہم
تجھے جھوٹا نہیں سمجھنے دیں گے۔
ا
پس میں نے انہیں جو کچھ لکھا اس کا مطلب یہی تھا کہ چونکہ یہ دینی معاملہ ہے اور اس میں کسی پر
66
کوئی جبر نہیں ہو سکتا آپ کے دل میں جب سے وہ گند پیدا ہوا ہے خدا تعالیٰ کی نگاہ میں اور جب سے
آپ نے اسے مجھ پر ظاہر کیا ہے ” آپ جماعت سے میری نگاہ میں بھی الگ ہیں ۔ لیکن اگر آپ کو میری
تحریر کی ہی ضرورت ہے تو میں آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ آپ خدا تعالیٰ کے نزدیک تو ان خیالات کے
پیدا ہونے کے دن سے ہی جماعت احمد یہ سے خارج ہیں ۔ یعنی نا جب جب آپ آپ ۔ نے مجھے پہلا خط لکھا تھا اُس
وقت سے نہیں بلکہ جب ۔ بلکہ جب سے آپ کے دل میں وہ خیالات پیدا ہونے شروع ہوئے ، آ، نے شروع ہوئے ، آپ جماعت احمد یہ
سے خارج ہیں ۔ اور یہ کوئی ایسی بات نہیں جس کا سمجھنا ایک مولوی اور ایک عالم کہلانے والے کیلئے کوئی
مشکل ہو۔ انہیں بہر حال پہلے ہی سمجھ لینا چاہئے تھا کہ اب میری بیعت کوئی بیعت نہیں ۔ لیکن وہ پہلا خط
لکھتے ہیں اور اس کے بعد دوسرا خط لکھتے ہیں اور میرے سامنے شرطیں پیش کئے جاتے ہیں اور پھر
دوسرے کے بعد تیسرا خط لکھتے ہیں اور اس میں بھی شرطیں پیش کر دیتے ہیں ۔ جس کے سوائے اس کے
اور کوئی معنے نہیں تھے کہ وہ میرے منہ سے کہلوانا چاہتے تھے کہ میں انہیں جماعت سے علیحدہ سمجھتا ہوں ۔
اسی لئے میں نے لکھا کہ اگر آ کہ اگر آپ کو میری تحریر کی ہی ضرورت ۔ ہی ضرورت ہے تو میں آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ آپ
خدا تعالیٰ کے نزدیک تو اُسی وقت سے جماعت سے خارج ہیں جب سے آپ کے دل میں یہ خیالات
پیدا ہوئے ۔ ”’ اور ان خطوط کے بعد جو حال میں آپ نے مجھے لکھے ہیں میں بھی آپ کو جماعت سے
خطبات محمود
۲۲۸
سال ۱۹۳۷ء
خارج سمجھتا ہوں اور اس کا اعلان کرتا ہوں۔
اب میرے الفاظ کو غور سے پڑھو اور دیکھو کہ میں نے یہ نہیں لکھا کہ آپ کو میں جماعت سے
خارج کرتا ہوں بلکہ یہ لکھا کہ آپ کو جماعت سے خارج سمجھتا ہوں اور اس کا اعلان کرتا ہوں ۔ پس میں
نے ان کے خروج کا صرف اعلان کیا ہے ورنہ وہ اُس وقت سے جماعت سے خارج تھے جب سے ان
کے دل میں وہ خیالات پیدا ہوئے جن کا انہوں نے اپنے خطوط میں اظہار کیا ہے ۔ اور جیسا کہ میں بتا چکا
ہوں یہ کوئی ایسی بات نہیں جس کا سمجھنا کسی کیلئے مشکل ہو ۔ ایک شخص ہمارے پاس آئے اور کہے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جھوٹے تھے ، ان پر وحی خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل نہیں ہوتی تھی بلکہ افترا
کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کر دیا کرتے تھے اور پھر کہے خدا کے فضل سے میں احمدی ہوں تو اُس کا
یہ دعوی کس قدر جھوٹا ہوگا ۔ اسی طرح ایک شخص جو جماعت کے امام اور خلیفہ کی نسبت نا پاک خیالات
اپنے دل میں رکھتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ میں جماعت میں شامل ہوں وہ اپنے دعویٰ میں یقیناً جھوٹا ہے بلکہ
وہ اُسی وقت سے جماعت سے علیحدہ ہے جب سے اس نے ایسے خیالات اپنے دل میں رکھنے شروع
گئے ۔ اب ایک طرف انہیں علم کا دعویٰ ہے اور دوسری طرف اتنی موٹی بات بھی نہیں سمجھ سکتے کہ جب وہ
مجھ پر الزام لگاتے ہیں کہتے ہیں کہ میں آپ کی بجائے کوئی اور خلیفہ جماعت سے منتخب کراؤں گا تو اس
کے بعد ایک منٹ کیلئے بھی انہیں یہ خیال کس طرح پیدا ہوا کہ میں ابھی جماعت میں شامل ہوں ۔ پس اس
میں میرے نکالنے یا نہ نکالنے کا کوئی سوال نہیں ۔ جب میری نسبت انہوں نے اس قسم کے خیالات ظاہر
کرنے شروع کر دیئے تو میری نگاہ میں وہ اُسی وقت میری بیعت سے نکل گئے تھے ۔ اگر محمد ﷺ اپنے
آپ کو سچا سمجھتے ہیں اور یقینا سچے ہیں تو جس وقت کوئی شخص کہے گا آپ جھوٹے ہیں وہ اُسی وقت ان کی
نگاہ میں اور ہر مومن کی نگاہ میں مسلمان نہیں رہے گا ۔ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے آپ
کو سچا سمجھتے ہیں اور وہ یقینا سچے ہیں تو جس وقت کوئی شخص کہے گا کہ آپ جھوٹے ہیں وہ اُسی وقت آپ کی
نگاہ میں اور ہر مومن کی نگاہ میں احمدیت سے نکل جائے گا۔ اسی طرح اگر ایک امام اور خلیفہ اپنے آپ
کو سچا سمجھتا ہے تو جس وقت کوئی شخص اس امام اور خلیفہ کی نسبت کہے گا کہ وہ خلافت کا اہل نہیں تو وہ اُسی
وقت اس کی بیعت سے الگ ہو جائے گا ۔ پس اول تو اس میں اعلان کرنے یا نہ کرنے کا کوئی سوال ہی
نہیں تھا مجھے خود اعلان کرنے کی ضرورت نہ تھی لیکن جو اعلان میں نے کیا ہے اس کا بھی ہرگز وہ مفہوم نہیں
صلى الله
خطبات محمود
۲۲۹
سال ۱۹۳۷ء
جو کہا جاتا ہے۔ اعلان میں خارج کرنے کے الفاظ کہیں درج نہیں ہیں ۔ میں نے انہیں صرف یہ لکھا ہے
کہ آپ یہ کیا کہتے ہیں کہ میں ۲۴ گھنٹے کے بعد آپ کی بیعت سے نکلوں گا آپ تو اُسی وقت سے جماعت
سے علیحدہ ہیں جب سے آپ کے دل میں وہ خیالات پیدا ہوئے ۔ پس جھوٹ میں نے نہیں بولا بلکہ
جھوٹ اُن معترضین نے بولا ہے جنہوں نے یہ کہا کہ میں نے مصری صاحب کو جماعت سے خارج کرنے
کا اعلان کیا ہے حالانکہ میں نے انہیں خارج نہیں کیا بلکہ ان کو جماعت سے خارج سمجھتے ہوئے ان کے
خروج کا اعلان کیا ہے۔ اور اگر کوئی احمدی یہ کہے کہ مصری صاحب کو جماعت سے خارج کیا گیا ہے تو
اس کے بھی یقیناً یہی معنے ہیں ، اس سے زیادہ نہیں ۔ یہ طریقہ صرف اختصار سے بات کرنے کا ہے اس
سے زیادہ کچھ نہیں ۔
میں
غرض میری طرف سے صرف اس امر کا اظہار کیا گیا ہے کہ مصری صاحب جماعت سے دیر سے
نکل چکے ہیں اور آپ کا اپنے گندے خیالات کے باوجود یہ کہنا کہ ابھی تک آپ جماعت سے نہیں نکلے
درست نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ گزشتہ ایام میں منافقت کا پردہ اوڑھ کر ہمارے اندر شامل رہے ہیں
اور یہ واقعہ میں بہت بڑی شرمناک بات ہے کہ ایک شخص در حقیقت جماعت سے نکلا ہوا ہو لیکن اس کے
باوجود وہ سلسلہ کا تنخواہ دار کا رکن ہو اور اپنی پوزیشن سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے لوگوں میں پراگندگی پیدا
کرنے کی کوشش کرے اور ان کے قلوب میں زہر بھرنا شروع کر دے۔ اسی کا نام منافقت ہے اور یہی
نے انہیں بتایا کہ خدا کے نزدیک تو آپ اُسی و پ اُسی وقت سے جماعت سے خ سے خارج ہیں جب سے آپ کے
دل میں یہ خیالات پیدا ہونے شہ ا ہونے شروع ہوئے اور میرے نزدیک اسی وقت سے جب سے آپ نے ان
خیالات کو مجھ پر ظاہر کیا پس آپ یہ کیا کہتے ہیں کہ ۲۴ گھنٹے کے بعد میں آپ کی بیعت سے نکلوں گا۔
دوسرے میں نے سُنا ہے کہ ان کے بعض ہم خیال یا ان سے ہمدردی رکھنے والے لوگ یہ کہتے
پھرتے ہیں کہ یہ جھوٹ بولا جاتا ہے کہ مصری صاحب جماعت سے نکل گئے ہیں مصری صاحب جماعت
سے نہیں نکلے انہوں نے صرف بیعت سے علیحدگی کا اظہار کیا ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کے خط میں
بیعت سے علیحدگی کے ہی الفاظ ہیں جماعت سے الگ ہونے کے الفاظ نہیں ۔ مگر سوال یہ ہے کہ جماعت
کسے کہتے ہیں ۔ جماعت تو کہتے ہی اسے ہیں کہ چند آدمی اکٹھے ہوں ۔ اور وہ اکٹھے مذہبی اور روحانی لحاظ
سے بیعت کے ذریعہ ہی ہو سکتے ہیں، کسی اور طرح نہیں ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
خطبات محمود
۲۳۰
سال ۱۹۳۷ء
66
”پیغام صلح میں غیر احمدیوں کے متعلق یہی تحریر فرمایا ہے کہ وہ پرا گندہ طبع اور پراگندہ خیال ہیں ۔ کسی
ایسے لیڈر کے ماتحت وہ لوگ نہیں جو ان کے نزدیک واجب الاطاعت ہوا اور یہ کہ جماعت صرف میری
ہی ہے جو ایک ہاتھ پر جمع ہے۔ تو جماعت اور بیعت لازم و ملزوم ہیں اور دنیا میں وہ کون سا دستور ہے
جس کے ماتحت جماعت تو ہو مگر بیعت نہ ہو۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ بیعت روحانی ہو یا جسمانی۔
مگر بہر حال کوئی جماعت بیعت کے بغیر قائم نہیں ہوسکتی۔ مثلاً حکومتیں بیعت نہیں لیتیں لیکن وہ اپنے
افسروں سے اطاعت کیلئے قسمیں لیتی ہیں ۔ اسی طرح بادشاہ اور پریزیڈنٹ لوگوں سے قسمیں لیتے ہیں
کہ وہ ان کے فرمانبردار رہیں گے۔ ابھی گزشتہ دنوں ہمارے نئے بادشاہ کی رسم تاجپوشی منائی گئی ہے اس
موقع پر سب افسروں سے قسمیں لی گئی ہیں اور یہ قسمیں لینا بھی بیعت کی ایک قسم ہے ورنہ اگر بیعت نہ ہو
یا قسم نہ ہو یا آپس میں کوئی عہد و پیمان نہ ہو تو وہ جماعت نہیں بلکہ افراد ہیں ۔
جماعت کے معنے صرف یہ ہیں کہ وہ چند افراد جو ایک نظام کی پابندی کرنے والے ہوں
اور کہتے ہوں کہ ہمیں جو بھی حکم ملے گا ہم اُس کی پابندی کریں گے ۔ یہ اطاعت کا عہد ہمارے ہاں بیعت
کے ذریعہ ہوتا ہے ۔ بعض قوموں میں اس کی ظاہری علامت قسم ہے اور بعض قوموں میں اور علامات
ہیں ۔ بہر حال جماعتیں کسی نہ کسی علامت کے ذریعہ اقرار کرتی ہیں کہ ہم حکومت یا نظام کی پابندی کریں
گی ۔ ان حالات میں جب کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ میں خلیفہ کی بیعت سے الگ ہوتا ہوں تو اس کے سوائے
اس کے اور کوئی معنے نہیں کہ وہ جماعت احمد یہ کے اس نظام سے الگ ہوتا ہے جس میں وہ پہلے شامل تھا
اور یہی ہم کہتے ہیں ۔ ہم جب کہتے ہیں کہ فلاں شخص جماعت سے نکل گیا تو اس کے یہی معنے ہوتے ہیں
کہ ہمارے نظام سے وہ الگ ہو گیا اور ہماری اطاعت کے عہد کو اس نے توڑ دیا ہے۔ یہ معنے نہیں
ہوتے کہ وہ پیغامیوں میں سے نکل گیا یا اگر مصری صاحب نے کوئی اپنا مخفی بیعت نامہ جاری کیا ہوا ہے تو
اس بیعت سے الگ ہو گیا ہے ۔ ہم جب بھی یہ کہیں گے کہ فلاں شخص جماعت سے الگ ہو گیا تو اس کے
نہ یہ معنے ہوں گے کہ وہ انگریزی لہ وہ انگریزی حکومت سے نکل گیا نہ یہ معنے ہوں گے کہ وہ جرمنی حکومت سے نکل گیا۔
نہ یہ معنے ہوں گے کہ وہ پیغامیوں میں سے نکل گیا بلکہ اس کے صرف یہ معنے ہوں گے کہ وہ ہماری جماعت
کے خلیفہ اور امام کی بیعت سے نکل گیا۔ یہی بات ہے جو میں اپنے خطبوں میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں کہ
جب کوئی شخص ہماری جماعت میں سے نکل جائے تو اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ وہ احمدیت سے نکل گیا ۔
خطبات محمود
۲۳۱
سال ۱۹۳۷ء
چنانچہ میں نے اپنے بعض خطبوں میں بھی یہ بیان کیا ہوا ہے کہ احمدیت سے نکالنا میرا کام نہیں ۔ ہاں
جماعت سے نکالنا میرا اختیار ہے اور یہ کہ جب تک کوئی شخص اپنے آپ کو احمدی کہے گا ہم بہر حال اسے
احمدی کہیں گے بشرطیکہ کوئی وجہ اس میں ایسی نہ پائی جائے جو مذہباً اسے احمدیت سے نکال دیتی ہو۔ پھر
میں نے یہاں تک کہا ہوا ہے کہ احمدیت سے نکالنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی کام نہیں
بلکہ اپنے مذہب سے خارج کرنا کسی نبی کا بھی کام نہیں ۔ مذہب سے خدا ہی نکال سکتا ہے، نبی بھی نہیں
نکال سکتا۔ پس جماعت سے نکالا جانا ایک اصطلاح ہے اور اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ شخص ہمارے نظام
سے الگ ہو گیا ۔ باقی یہ کہ اس کے بعد اس کے دل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بھی ایمان
رہا ہے یا نہیں ، اس کے متعلق فیصلہ کرنا ہمارا کام نہیں حتی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا بھی کام
نہیں ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی احمدیت سے اُسے ہی خارج سمجھیں گے جو وہ امور
کرے جن کی بناء پر اللہ تعالیٰ نے انسان کے مذہب سے خارج ہو جانے کا فیصلہ فرمایا ہو ۔ ہم بھی ایسے
ہی شخص کے متعلق کہہ سکتے ہیں کہ وہ احمدیت سے نکل گیا ہے ۔ اور جب ہم کسی شخص کو جماعت سے خارج
کرتے ہیں تو اس کے معنے صرف یہ ہوتے ہیں کہ نظام سلسلہ سے اس کے خروج کے متعلق ہم اعلان
کرتے ہیں ۔ اگر جماعت سے الگ ہونے کے بعد وہ احمدیت ترک نہ کریں اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پر کامل ایمان رکھیں تو ہم کون ہیں جو انہیں احمدیت سے نکال سکیں ۔
پس مصری صاحب کا یہ اعتراض کہ میں نے تو کہا تھا میں آپ کی بیعت سے الگ ہوتا ہوں اور
میرے متعلق کہا یہ جا رہا ہے کہ میں جماعت سے الگ ہو گیا ہوں ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی شخص کہے میں
نے فلاں شخص کو اپنی چار دیواری سے نکلنے کو کہا تھا ، گھر سے نکلنے کیلئے تو نہیں کہا تھا۔ جب چار دیواری
کا نام ہی گھر ہے تو جب کوئی شخص چار دیواری میں سے نگل گیا وہ گھر میں سے بھی نکل گیا۔ اسی طرح
جماعت جب نام ہے اُس نظام کا جو بیعت کے ذریعہ قائم ہے تو جب ایک شخص بیعت سے نکل گیا تو اُسی
وقت وہ جماعت سے بھی علیحدہ ہو گیا ۔ ہاں اگر وہ اپنی جماعت بنالیں جیسا کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نیا خلیفہ
بنانا چاہتے ہیں تو انہیں خوارج کی جماعت میں شامل سمجھ لیا جائے گا ۔ ہماری جماعت سے تو وہ یقیناً نکل
چکے ہیں ۔ ہاں اگر خدا نخواستہ جماعت احمد یہ کہ خدانخواستہ جماعت احمد یہ کسی وقت سب کی سب ان کے ساتھ شامل ہو جائے تو پھر
چونکہ اور کوئی جماعت نہیں رہے گی اس لئے انہی کی جماعت جماعت کہلا سکے گی ۔ لیکن اگر خدا تعالیٰ کے
خطبات محمود
۲۳۲
سال ۱۹۳۷ء
فضل سے ہماری جماعت قائم رہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں سے
معلوم ہوتا ہے یہ جماعت بہر حال صداقت پر قائم رہے گی اور بڑھے گی اور بڑھتی چلی جائے گی اور اس
کے تمام ام دشمن ناکام و نامرادر ہیں گے تو ان کا یہ کہنا کہ میں بیعت سے نکلا ہوں جماعت جماء سے سے نہیں ؟ نکلا ، اس
سے زیادہ بیوقوفی اور حماقت کی بات اور کم ہی ہو گی ۔
صلى الله
عروسه
خود رسول کریم ﷺ کی احادیث سے ثابت ہے ہے کہ کہ آپ آپ ۔ نے اسلام اور جماعت میں فرق کیا
ہے۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ پر ایمان لانا اسلام پر ایمان لانا ہے اور جو شخص آپ پر ایمان نہیں لاتا وہ
صلى الله
مومن نہیں کہلا سکتا۔ لیکن آپ فرماتے ہیں مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ شِبْرًا فَلَيْسَ مِنَّا ہے کہ جو شخص جماعت
بالشت بھر بھی علیحدہ ہوا وہ ہم میں سے نہیں ۔ اب یہاں رسول کریم ریم ﷺ نے دو چیزیں علیحدہ علیحدہ
سے
صلى الله
عليسة
بیان فرمائی ہیں ۔ ایک اسلام اور ایک جماعت ۔ اگر فَلَيْسَ مِنَّا سے مراد صرف جماعت ہی لی جائے تو یہ
کہنا کہ کہ ہ جو جو شخص جماعت سے بالشت بھر بھی علیحدہ لیحدہ ہوا ہوا وہ جماعت سے علیحدہ بیحدہ ہو ہو گیا گیا ، ، بے معنی فقرہ ہو جاتا
ہے۔ جو شخص جماعت سے بالشت بھر الگ ہو جائے وہ بہر حال الگ ہو جاتا ہے اس کیلئے فَلَيْسَ مِنَّا
کہنے کی کیا ضرورت ہے۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کہا جائے کہ جو مر گیا سو مر گیا ۔ جو مر جاتا ہے وہ
بہر حال مر جاتا ہے۔ اس کیلئے ” سومر گیا“ کہنا بے معنی ہے ۔ یا کہا جائے جس نے روٹی کھالی سوکھالی ۔
جو سو گیا سو سو گیا ۔ جس طرح ان فقروں کا کوئی مفہوم نہیں ۔ اسی طرح اگر فَلَيْسَ مِنَّا کے یہی معنے سمجھے
جائیں کہ وہ جماعت سے الگ ہو گیا تو فقرہ یوں بن جاتا ہے کہ جو جماعت سے الگ ہو گیا وہ جماعت
سے الگ ہو گیا۔ لیکن میں جیسا کہ بتا چکا ہوں یہ بے معنی فقرہ ہو جاتا ہے۔
پس حقیقتا اس کے معنے یہی ہیں کہ وہ شخص جو جماعت سے بالشت بھر بھی علیحدہ ہو وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم جن کا وجود ایمانیات میں شامل ہے سے علیحدہ ہوتا ہے۔ پس جماعت اور اسلام کو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے الگ الگ بیان کیا ہے مگر ساتھ ہی فرما دیا کہ جماعت سے الگ ہونا
کوئی معمولی بات نہیں کیونکہ جو شخص جماعت سے الگ ہوتا ہے اس کے اسلام میں بھی رخنہ پڑ جاتا ہے
اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی جدا ہو جاتا ہے ۔ کیونکہ اسلام تمدنی مذہب ہے اور اس کے
بہت سے احکام ایسے ہیں جو جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اور اگر کوئی شخص جماعت سے الگ ہو جائے تو
وہ ان احکام کی پابندی نہیں کر سکتا۔ یہی دیکھ لو اس زمانہ میں ہمیں حکم ہے کہ ہم احمدیت کی تبلیغ دنیا کے
خطبات محمود
۲۳۳
سال ۱۹۳۷ء
کناروں تک پہنچائیں ۔ اب یہ تبلیغ ایک جماعت ہونے کی وجہ سے ہم کر رہے ہیں مگر یہ تین آدمی جو ہم
سے الگ ہوئے ہیں کونسی تبلیغ کر رہے ہیں ۔ پس یہ ان کاموں سے محروم ہو گئے ہیں جو بحیثیت جماعت
کئے جاتے ہیں اور جن کے کرنے کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہے ۔ اسی طرح اور بیسیوں کام ہیں جو
جماعت سے الگ ہو کر نہیں کئے جاسکتے اور وہ ان تمام کاموں کے ثواب سے محروم رہیں گے ۔ پس جب
انسان جماعت سے الگ ہوتا ہے تو بیسیوں نیکی کے کاموں سے وہ محروم ہو جاتا ہے ۔ بیشک جو انفرادی
کام ہوں وہ الگ بھی کر سکتا ہے مگر جو جماعتی کام ہوں اور جن میں ایک جتھے اور نظام کی ضرورت ہو وہ
بغیر جماعت کے نہیں کئے جا سکتے ۔ مثلاً نماز وہ الگ پڑھ سکتے ہیں ، زکوۃ وہ الگ دے سکتے ہیں ، گو ز کوۃ
کی تقسیم جس رنگ میں اسلام چاہتا ہے وہ انفرادی طور پر نہیں کر سکتے کیونکہ اس کیلئے بھی ایک جماعت
اور نظام کی ضرورت ہے ۔ اسی طرح وہ اکیلے اکیلے جہاد نہیں کر سکتے بلکہ جہاد فی سبیل اللہ کیلئے بھی ایک
جماعت اور نظام کی ضرورت ہے۔ تعلیم و تربیت بھی جماعت سے تعلق رکھتی ہے۔ تبلیغ بھی جماعت کے
ذریعہ ہوسکتی ہے اور یہ ساری باتیں ایسی ہیں کہ جب بھی کوئی شخص جماعت سے الگ ہوتا ہے وہ ان
کاموں میں حصہ لینے سے محروم ہو جاتا ہے اور اس طرح نہ صرف وہ جماعت سے الگ ہوتا ہے بلکہ اس
کے اسلام میں بھی رخنہ پڑ جاتا ہے۔ اس کیلئے موقع تھا کہ وہ جماعت کے ساتھ شامل ہو کر خدا تعالیٰ کے
احکام کی بجا آوری میں حصہ لیتا مگر اس نے الگ ہو کر ثواب کے دروازہ کو اپنے ہاتھ سے اپنے اوپر بند
کر لیا۔ اب جب سے یہ تینوں آدمی الگ ہوئے ہیں اور ان کے دلوں کا گند ظاہر ہوا ہے اُس وقت سے
ہماری طرف سے جو تبلیغ بیرونِ ہند اور اندرونِ ہند میں ہو رہی ہے اس کا ثواب ان لوگوں کو تو پہنچتا ہے جو
ہماری جماعت میں شامل ہیں مگر ان کو نہیں پہنچ سکتا جو جماعت سے الگ ہو گئے ہیں ۔ پس وہ تبلیغ جو اس
زمانہ میں لندن میں ہوئی ، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں بوڈاپیسٹ سے میں ہوئی ، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں امریکہ
میں ہوئی ، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں جاپان میں ہوئی ، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں چین میں ہوئی ، وہ تبلیغ جو اس
زمانہ میں فلسطین میں ہوئی ، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں شام اور مصر میں ہوئی، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں
گولڈ کوسٹ اور نائیجیریا میں ہوئی، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں مشرقی افریقہ ، ماریشس ، سیلون اور سٹریٹ
سیٹلمنٹس میں ہوئی ، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں جاوا اور سماٹرا میں ہوئی اور وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں روم اور
یوگوسلاویہ میں ہوئی ان تمام تبلیغوں کے ثواب میں ہر وہ شخص حصہ دار ہے جو ہماری جماعت میں شامل
خطبات محمود
۲۳۴
سال ۱۹۳۷ء
ہے مگر یہ تین شخص اس تبلیغ کے ثواب میں شریک نہیں ۔ پس جو ثواب جماعت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے وہ
صلى الله
وسام
ہے
اسی صورت میں حاصل ہو سکتا ہے جب انسان جماعت کے ساتھ شامل ہو۔ لیکن جب کوئی جماعت سے
الگ ہو جاتا ہے تو وہ ان نیکیوں اور ثواب کے ان تمام کاموں سے محروم ہو جاتا ہے ۔ اور اس طرح اس
کے اسلام میں بھی رخنہ واقع ہو جاتا ہے ۔ اسی لئے ر ہو جاتا ہے ۔ اسی لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ
شِبْرًا فَلَيْسَ مِنَّا جو شخص بالشت بھر بھی جماعت سے الگ ہوا اس کے اسلام میں رخنہ پیدا ہو جاتا ہے اور
رہتا۔ اور جب رسول کریم ﷺ یہ فرماتے ہیں کہ وہ ہمارا نہیں رہتا تو ہمارے سے مراد آپ
وہ ہمارا نہیں رہتا ۔
صلى الله
کی یقیناً اسلام ہے یعنی اس کے نتیجہ میں اس کے اسلام میں بھی رخنہ پڑ جاتا ہے ۔
مجھے افسوس ہے کہ مصری صاحب اور ان کے ساتھیوں نے جو قدم اٹھایا تھا وہ ایسا اہم تھا کہ اس
66
کے بعد چاہئے تھا وہ خشیت اللہ سے لبریز ہو جاتے ، تو بہ واستغفار میں لگ جاتے ، دعاؤں سے کام لیتے
اور اللہ تعالیٰ سے استخارہ کر کے اس کی مدد چاہتے ۔ مگر مجھے تعجب اور افسوس ہے کہ بجائے اس کے کہ ان
کے دلوں میں خشیت اللہ پیدا ہوتی وہ ایسے کاموں میں لگ گئے جو عام نیکی اور تقویٰ کے بھی خلاف ہیں
اور اس قسم کے غلط واقعات شائع کر رہے ہیں کہ جسے کوئی ایماندار شخص جائز نہیں سمجھ سکتا۔ چنانچہ جماعت
اور اس کے نظام پر وہ بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں اور جب ان سے دریافت کیا جاتا ہے کہ اس کا کیا
ثبوت ہے تو وہ کوئی ثبوت پیش نہیں کرتے ۔ مثلاً شروع میں ہی انہوں نے کہہ دیا کہ جماعت کے اندر
ایک بہت بڑا بگاڑ پیدا ہو چکا ہے جو بہت سے لوگوں کو دہریت کی طرف لے جا چکا ہے اور بہتوں کو لے
جانے والا ہے۔ اب یہ کتنا بڑا اتہام ہے کتنا بڑا اتہام ہے جو جماعت احمد یہ پرا پر لگایا گیا ۔ دہریہ کے معنے یہ ہیں کہ ایسا
شخص جو خدا تعالیٰ کی ذات کا منکر ہے ۔ اگر مصری صاحب کے منہ پر انہیں جا کر کوئی شخص بے ایمان کہہ
دے تو وہ شور مچا دیں گے یا نہیں؟ اگر مصری صاحب کو کوئی منافق کہہ دے تو وہ کہیں گے یا نہیں کہ مجھے
گالیاں دی جا رہی ہیں ۔ اگر مصری صاحب کے متعلق کوئی شخص کہہ دے کہ وہ وفات مسیح کے قائل نہیں
رہے تو وہ اس شور سے آسمان سر پر اٹھا لیں گے کہ نہیں کہ دیکھو یہ جماعت تقویٰ سے کس قدر گر گئی ۔ مجھے
کہا جاتا ہے کہ میں وفات مسیح کا قائل نہیں حالانکہ میں قائل ہوں ۔ اسی طرح اگر کوئی کہہ دے کہ مصری
صاحب نماز پڑھنے کے قائل نہیں تو وہ جھٹ شور مچا دیں گے اور کہیں گے دیکھا یہ کیسے بُرے لوگ ہیں مجھ
پر سراسر جھوٹا الزام لگایا جاتا ہے کہ میں نمازوں کا قائل نہیں رہا حالانکہ میں قائل ہوں ۔ غرض جو جو
خطبات محمود
۲۳۵
سال ۱۹۳۷ء
تفصیلات عقائد یا جزئیات اعمالِ صالحہ ہیں ان میں سے کسی ایک کے متعلق ہی یہ کہنے پر کہ وہ اس کے
قائل نہیں رہے وہ طیش میں آجائیں گے۔ مگر جماعت احمدیہ کے متعلق سراسر جھوٹے اور بے بنیاد الزام
شائع کرنے اور اس کی طرف بالکل غلط باتیں منسوب کرنے کے باوجود بھی وہ یہ کہتے ہیں کہ جماعت
احمد یہ کو ان کی باتوں پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا چاہئے اور طیش میں نہیں آنا چاہئے ۔ ان کو یہ جھوٹی خبر اور
بے بنیاد خبر سن کر تو سخت تکلیف ہوئی کہ مولوی غلام رسول صاحب را جیکی نے لاہور میں کہا ہے کہ مصری
صاحب کو اس لئے ٹھوکر لگی کہ انہوں نے اپنی لڑکی خاندانِ نبوت میں رشتہ کیلئے پیش کی تھی ، مگر رشتہ نہ لیا
گیا ۔ حالانکہ مولوی غلام رسول صاحب راجیکی اس بات سے انکار کرتے اور لکھتے ہیں کہ میں نے یہ
ہرگز نہیں کہے شیخ صاحب نے بے احتیاطی سے کام لیتے ہوئے میری نسبت غلط طور پر راوی کی غلط
بیانی کی بناء پر کہہ دیتے ہیں جو محض تہمت اور بہتان ہے ۔ لیکن میرا تقویٰ دیکھو میں نے مولوی غلام
رسول صاحب را جیکی کولکھوایا کہ بعض دفعہ انسان بات کہہ کر پھول بھی جاتا ہے آپ اچھی طرح سوچ لیں
سے بھی دریافت کر لیں کہ ان میں سے کسی شخص کے سامنے آپ نے یہ بات تو نہیں کہا
الفاظ
اور جماعت سے۔
انہوں نے پھر بھی یہی لکھا کہ میں نے کسی شخص کے سامنے یہ بات نہیں کہی ۔
مگر
پس انہیں اپنے متعلق ایک چھوٹی سی بات سُن کر تو طیش آ گیا اور فوراً ایک اشتہار شائع کر دیا۔
مگر جماعت احمد یہ جو خدا تعالیٰ کی آخری جماعت ہے، جو خدا تعالیٰ کے آخری مامور کو ماننے والی جماعت
ہے، جو اصحاب الصفہ کی جماعت ہے جن کے متعلق اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہاما
فرماتا ہے کہ تجھے کیا معلوم یہ پاکباز غریب جو تیری جماعت میں شامل ہیں ان کی خدا تعالیٰ کے نزدیک کیا
شان ہے وہ اس جماعت کے متعلق یہ نہیں کہتے وہ نماز کی منکر ہے، یہ نہیں کہتے وہ روزے کی منکر ہے ، یہ
نہیں کہتے وہ حج کی منکر ہے ، یہ نہیں کہتے وہ زکوۃ کی منکر ہے ، یہ نہیں کہتے وہ دیانت وامانت کی منکر ہے،
یہ نہیں کہتے وہ مسیح موعود کی منکر ہے یہ نہیں کہتے وہ محمد ﷺ کی منکر ہے، یہ نہیں کہتے وہ حضرت موسیٰ اور
حضرت عیسٰی علیھما السلام کی منکر ہے بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ ہی کی منکر ہے ۔ ہے ۔ كَبُرَتْ كَلِمَةً
تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِم کے بہت بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکلی ۔ اب کیا یہ معمولی بات - لے ۔ ہے جو انہوں
نے کہی کہ بہت سے لوگ جماعت احمد یہ میں سے دہر یہ ہو چکے ہیں اور بہت سے دہر یہ ہونے کی تیاری
کر رہے ہیں ۔ کیا یہ ایک معمولی سا الزام ہے کہ اس پر ہم خاموش ہو کر بیٹھ جائیں اور اس کے خلاف
صلى الله
خطبات محمود
۲۳۶
سال ۱۹۳۷ء
اظہار نفرت نہ کریں یا ان سے اس الزام کا ثبوت طلب نہ کریں ۔ مگر باوجود اس کے کہ ان سے بار بار یہ
مطالبہ کیا جا چکا ہے کہ وہ ان لوگوں کو جو جماعت میں سے دہر یہ ہو چکے ہیں ہمارے سامنے پیش کریں اور
ان کے نام بتائیں وہ بالکل خاموش ہیں ۔ ان کی بیٹی کی شادی کا معاملہ آجائے تو وہ اشتہار دینے لگ
جاتے ہیں مگر دوسروں کے ایمان پر وہ تبر چلا رہے ہیں ۔ انہیں نہ صرف تمام صداقتوں کے منکر بلکہ خدا
تعالیٰ کا منکر قرار دے رہے ہیں اور پھر جب ان سے دریافت کیا جاتا ہے تو وہ خاموش ہو کر بیٹھ جاتے
ہیں۔ کیا یہی تقویٰ اور دیانت ہے؟ اور کیا ان کی پوتی کا دودھ اس سے زیادہ قیمتی ہے جتنا جماعت کے
ایمان کا معاملہ قیمتی ہے۔ کیا پہرے کا سوال زیادہ قابل ذکر ہے اور جماعت کے دہر یہ ہونے کا سوال
قابل ذکر نہیں؟ کیا ان کے گھر میں کسی کا ڈور بین سے دیکھ لینا زیادہ قابلِ توجہ فعل ہے اور جماعت کے
ایمان کا سوال قابلِ توجہ نہیں ؟ مگر وہ کہتے ہیں چھوڑ دو اس سوال کو کہ جماعت دہر یہ ہوگئی ہے یا نہیں ، آؤ
ان باتوں کا فیصلہ کریں کہ ان کی پوتی کا دودھ کس نے بند کیا ۔ کیونکہ ان کی خاموشی کے سوا اس کے اور
کچھ معنے نہیں کہ وہ اپنے عمل سے بتا رہے ہیں کہ اس سوال کو جانے دو اور ان باتوں کی طرف توجہ کرو جو
میں نے پیش کیں ۔ آخر جب کوئی دوسرے پر اتنا بڑا الزام لگاتا ہے تو کیسی بے ایمانی ہے کہ اس الزام کو
ثابت نہیں کیا جاتا اور معمولی معمولی باتوں کو پیش کیا جاتا ہے ۔ وہ ان لوگوں پر جو خدا تعالیٰ کو دیکھ کر ایمان پر
لائے جو دنیا میں ایمان قائم کرنے کیلئے کھڑے ہوئے یہ الزام لگاتے اور نہایت ہی جھوٹا اور ناپاک
بہتان باندھتے ہیں کہ ان میں سے اکثر دہر یہ ہو چکے ہیں اور بہت سے دہر یہ ہونے کی تیاری کر رہے
ہیں ۔ مگر جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ اس ناپاک الزام کو ثابت کریں تو کہتے ہیں اس سوال کو رہنے دو
اور آؤ اس بات پر ٹھنڈے دل سے غور کرو کہ میری پوتی کا دودھ کس نے بند کیا۔ اس سے زیادہ بیوقوفی
اور حماقت اور کیا ہو گی ۔ وہ ایک گھر کو آگ لگاتے ہیں اور کہتے ہیں اس آگ کو نہ بجھاؤ آؤ اور یہ دیکھو کہ
میرا سگریٹ کس نے جلایا۔ وہ ایک کو قتل کرتے ہیں اور کہتے ہیں اس قتل کی کیا تحقیق کرنی ہے مجھے آج
چھینکیں آئی ہیں ان چھینکوں کے آنے کی وجہ دریافت کرو۔ وہ ایسا خطرناک الزام جماعت پر لگاتے ہیں
کہ جس الزام سے بڑھ کر اور کوئی الزام نہیں ہو سکتا ، وہ جماعت کے سینہ میں ناسور ڈالتے اور پھر کہتے ہیں
جماعت ٹھنڈے دل سے غور کرے اور بتائے کہ وہ چھوٹی چھوٹی تکلیفیں انہیں کیوں پہنچیں ۔ یہ بھی جھوٹ
ہے کہ انہیں وہ تکلیفیں پہنچیں ۔ لیکن سوال تو یہ ہے کہ اتنا بڑا الزام لگانے کے بعد ان کا یہ خیال کرنا کہ پہلے
خطبات محمود
۲۳۷
سال ۱۹۳۷ء
ان امور کی تو تحقیق ہو اور جماعت پر دہریت کا الزام لگا کر وہ خاموش ہو جائیں یا تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ
خود دہر یہ ہیں اور اس الزام کی حقیقت کو نہیں سمجھتے اور یا یہ کہ ان کے دماغ میں نقص ہے ۔ بہر حال ایک
مومن جو اپنے ایمان کی قدر کو جانتا اور جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بعثت کی قیمت کو
پہچانتا ہے وہ تو کبھی اس الزام کو سن کر خاموش نہیں ہو سکتا اور وہ تو اس کے ثبوت کا ان سے مطالبہ کرتا
رہے گا کیونکہ یہ الزام کسی فرد پر نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی مقدس جماعت پر ہے اور سچ یہ ہے کہ اگر یہ الزام
ان کا درست ہو تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت ہی مشکوک ہو جاتی ہے۔ پس ایک
سچا احمدی اس الزام کے بعد تسلی نہیں پاسکتا جب تک اسے دور نہ کرلے اور مصری صاحب کو جھوٹا نہ
ثابت کرے ۔
بہر حال وہ خواہ خاموش رہیں مگر میں ان کے دوسرے الزامات کے متعلق بھی خاموش نہیں رہنا
چاہتا۔ مصری صاحب لکھتے ہیں کہ ان کے گھر کی ناکہ بندی کی گئی ہے، ضرویات زندگی کے حصول میں
روکیں پیدا کی جارہی ہیں، دُکانداروں کو سو دا دینے سے روکا جاتا ہے، بھنگن کو کام کرنے سے منع کیا گیا
ہے، غیر احمدی مزدوروں کو کام کرنے سے روکا گیا ہے، اُن کی پوتی کا دودھ بند کیا گیا ہے، غیر احمدی
ملازمہ کو گھر میں کام کرنے سے منع کیا جاتا ہے اور یہ کہ جب وہ باہر نکلتے ہیں تو ان پر چند لونڈے مسلط
ہوتے ہیں جو ان کے ساتھ ساتھ پھرتے ہیں ۔ پھر ۴ جولائی کو ۱۵ ، ۱۶ نوجوان جو لاٹھیوں اور ہاکیوں سے
مسلح تھے آئے اور ان کے گھر کی ناکہ بندی کر لی اور گھر کو ڈور بین لگا کر اندر سے دیکھا ۔ یہ وہ الزامات
ہیں جو جماعت احمد یہ کے خلاف انہوں نے شائع کیے ۔ میں سمجھتا ہوں ان حالات میں جبکہ وہ ہماری
جماعت پر یہ خطرناک الزام لگا رہے ہیں کہ یہ جماعت دہر یہ ہوگئی اور وہ ہمار ریہ ہوگئی اور وہ ہمارے مطالبا اور وہ ہمارے مطالبات کا جواب تک
دینے کیلئے تیار نہیں ان کا کوئی حق نہیں کہ وہ ہم سے اپنی تکلیفوں کے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کریں ۔ ہماری
جماعت لاکھوں کی جماعت ہے۔ لیکن اگر اس کو تسلیم نہ کیا جائے تو گورنمنٹ کی مردم شماری کے رو سے ہی
۱۹۳۰ء میں صرف پنجاب میں ہماری جماعت چھپن ہزار تھی جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سارے
ہندوستان میں کم از کم ہماری جماعت ایک لاکھ ہے ۔ اب ایک لاکھ میں بہت سے لوگوں کے دہریہ
ہو جانے کا مطلب تو یہ ہے کہ پچاس ساٹھ ہزار ایسے لوگ ہیں جو د ہر یہ ہو چکے ہیں ۔ لیکن اگر پچاس ساٹھ
ہزار نہ سہی تو کم از کم دو چار ہزار ایسے لوگ ضرور ہونے چاہئیں جو دہر یہ ہو چکے ہوں ۔ کیونکہ اگر خالی
خطبات محمود
۲۳۸
سال ۱۹۳۷ء
بہت کا لفظ استعمال کیا جائے تو اور بات ہوتی ہے اور ضروری نہیں ہوتا کہ اس سے ہزاروں لوگ مراد
ہوں لیکن جب ایک ایسی جماعت کے متعلق یہ لفظ استعمال کیا جائے گا جو کئی لاکھ افراد پر مشتمل ہے تو اس
سے یقیناً ہزاروں لوگ ہی مراد ہو سکتے ہیں ۔ ہمارے اندازہ میں ہماری جماعت کی تعداد دس لاکھ ہے ۔
گولڈ کوسٹ میں ہی گورنمنٹ کی مردم شماری کے مطابق ہمارے چوبیس ہزار احمدی ہیں ۔ پس اگر
گولڈ کوسٹ میں چوبیس ہزار احمدی ہو سکتے ہیں تو یقیناً ساری دنیا کے احمدی دس لاکھ سے کسی صورت میں
کم نہیں ۔ لیکن اگر دس لاکھ نہ مانو اور صرف ایک لاکھ لے لو تب بھی پچاس ساٹھ ہزار اور کم از کم دو چار
ہزار ایسے لوگ ضرور ہونے چاہئیں جو ان کے نقطۂ نگاہ میں دہر یہ ہو چکے ہیں۔ لیکن اتنا بڑا الزام لگانے
کے بعد جب ان سے دریافت کیا جاتا ہے کہ ان تمام لوگوں کے نام بتائیں تو خاموشی اختیار کر لیتے ہیں ۔
جس سے ہر حق پسند انسان یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور ہے کہ انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے اور دیانت کو
ترک کرتے ہوئے صرف جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اب جبکہ ان سے مطالبہ کیا جاتا ہے تو
وہ ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے یونہی لوگوں کے نام لینے شروع کر دیئے تو وہ ہم پر نالشیں کریں گے، مقدمے
چلائیں گے اور کہیں گے انہوں نے ہماری عزت پر حملہ کر دیا ۔ ورنہ اگر سچ مچ جماعت میں سے اکثر لوگ
دہر یہ ہو چکے ہوتے تو کیا ان کے نام بتانے میں انہیں کوئی ڈر ہو سکتا تھا ؟ اگر میاں فخرالدین اور
عبدالعزیز کو جو با وجود ایک عرصہ سے شکوک و شبہات پیدا ہونے کے ظاہر ہونے کی جرات نہیں کر سکے ڈر
نہیں آیا تو جو لوگ دہر یہ ہو چکے ہوں انہیں کس بات سے ڈر آ سکتا ہے ۔ مگر واقعہ یہی ہے کہ انہوں نے
جماعت پر جھوٹا الزام لگایا اور اب اس ڈر کے مارے نام نہیں بتاتے کہ اگر کسی کا نام لیں گے تو پھنس
جائیں گے۔ لیکن ایک طرف اس قدر خاموشی اور دوسری طرف یہ شور مچائے جا رہے ہیں کہ ان کی پوتی کا
دودھ بند کر دیا گیا۔ حالانکہ قادیان میں جتنی گائیں بھینسیں احمدیوں کے پاس ہیں اس سے دُگنی ، تگنی
گائیں بھینسیں غیر احمدیوں ، ہندوؤں اور سکھوں کے پاس ہیں ۔ پس جو چیز نہایت آسانی سے انہیں
قادیان سے میسر آ سکتی ہے بلکہ اگر کئی من دودھ چاہیں تو بھی انہیں مل سکتا ہے وہ اس کی تحقیقات تو کرانا
چاہتے ہیں مگر جماعت پر اتنا بڑاحملہ کر کے اس کی تحقیق کی ضرورت نہیں سمجھتے ۔
اب جو واقعات انہوں نے مظالم کے نام سے شائع کئے ہیں، میرے نزدیک ان کے متعلق
تحقیق کرنے کی کوئی ضرورت نہ تھی ۔ کیونکہ ان کا کوئی حق نہ تھا کہ وہ جماعت پر اتنا بڑا اتہام لگا کر
خطبات محمود
۲۳۹
سال ۱۹۳۷ء
جماعت سے ہی کہتے کہ وہ ان کی تکلیفوں کے متعلق تحقیق کرے ۔ انہوں نے جماعت کے دلوں میں ایک
آگ لگادی ہے، ان کے سینوں میں یہ کہہ کر نا سور ڈال دیئے ہیں کہ جماعت کا اکثر حصہ دہر یہ ہو گیا
ہے۔ مگر دوسروں کے گھروں کو آگ لگا کر انہیں بلاتے اور کہتے ہیں آؤ اور میرے چولہے میں پانی ڈالو۔
پس اس الزام کے بعد ہرگز ان کا کوئی حق نہ تھا کہ میں تحقیقات کرتا اور دریافت کرتا کہ مصری صاحب جو
کچھ کہہ رہے تھے وہ کہاں تک درست ہے ۔ مگر جب میرے پاس رپورٹ پہنچی تو میں نے تَرَحْمًا ناظر
صاحب امور عامہ کو بلایا اور انہیں کہا کہ وہ تحقیقات کریں اور رپورٹ کریں کہ ان واقعات میں کس حد
تک اصلیت ہے۔ اور اگر کسی کی غلطی معلوم ہو تو اُس کا معاملہ پیش کریں۔ اس پر انہوں نے مصری
صاحب کو چٹھی لکھی کہ آپ اُن مزدوروں کے نام بتائیں جنہیں کام کرنے سے رؤ روکا گیا اور اُن
دُکانداروں کے نام بتائیں جنہوں نے سو دا دینے سے انکار کیا تا اس کے متعلق تحقیقات کی جائے اور اگر
کسی شخص کا قصور ثابت ہو تو اسے مناسب سزادی جائے ۔ اس کا جو جواب مصری صاحب نے دیا اس کے
متعلق میں نے ہدایت کر دی تھی کہ وہ تمام مساجد میں سنا دیا جائے ۔ اور میں بھی تفصیل سے ابھی اس کا
ذکر کروں گا۔ فی الحال میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ مصری صاحب نے نام پیش کرنے سے انکار
کر دیا۔ آخر مجبوراً ناظر صاحب امور عامہ کو خود تحقیقات کرنی پڑی اور انہوں نے تحقیق کر کے جو رپورٹ
کی ا وہ یہ ہے کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ ان کے گھر کی ناکہ بندی کی گئی یہ بالکل غلط ہے۔ ناکہ بندی کے معنے یہ
ہوتے ہیں کہ نہ گھر سے کسی شخص کو نکلنے دیا جائے اور نہ باہر سے کسی شخص کو گھر میں داخل ہونے دیا جائے ۔
مصری کہلا کر اگر اب وہ اردو بھول گئے ہوں اور ناکہ بندی کی جو اصطلاح ہے اس کے معنے اُن کے ذہن
سے اُتر گئے ہوں تو یہ اور بات ہے لیکن یہ بات معمولی علم رکھنے والا انسان بھی جانتا ہے کہ ناکہ بندی کسے
کہتے ہیں۔ یہاں پولیس کے سپاہی موجود ہیں ان سے دریافت کیا جا سکتا ہے کہ ناکہ بندی کسے کہتے
ہیں ۔ ہر شخص کہے گا کہ ناکہ بندی اسی کا نام ہے کہ نہ کسی کو گھر کے اندر جانے دیا جائے اور نہ کسی کو گھر
سے باہر نکلنے دیا جائے ۔ اب اگر یہ صحیح ہے کہ ان کی ناکہ بندی کی گئی تو ان کا یہ اگلا فقرہ کس طرح
درست ہے کہ ” میرے اوپر چند لونڈے مسلط کئے ہوئے ہیں کہ جدھر میں جاؤں وہ سایہ کی طرح
میرے پیچھے آئیں۔
دو
جب ان کے مکان کی ناکہ بندی کی جا چکی ہے تو سوال یہ ہے کہ وہ گھر سے باہر کس طرح
خطبات محمود
۲۴۰
سال ۱۹۳۷ء
آجاتے ہیں اور اگر واقعہ میں ناکہ بندی ہے تو میاں فخر الدین اور حکیم عبدالعزیز ان کے مکان پرکس
طرح پہنچ جاتے ہیں ۔ ناکہ بندی کی صورت میں تو کوئی شخص مکان کے اندر داخل نہیں ہو سکتا اور نہ باہر
نکل سکتا ہے۔ ہاں اس سے ہمیں انکار نہیں کہ بعض پہرہ دار امور عامہ نے یہ دیکھنے کیلئے مقرر کئے ہوئے
ہیں کہ وہ منافقین جن کے متعلق وہ کہتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ ہیں، کون کون ہیں ۔ یہی وہ بات ہے جس
کا انہیں دراصل شکوہ ہے اور کہتے ہیں ہمارے دوستوں کو ہم سے ملنے کیوں نہیں دیتے ۔ حالانکہ کوئی شخص
ایسا نہیں جو یہ کہہ سکے کہ میں ان سے ملنے جارہا تھا مگر مجھے ملنے سے روک دیا گیا ۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ
جانے والے جائیں تا ہمیں پتہ لگے کہ کون لوگ دل سے ان کے ساتھ ہیں اور ہمیں دھوکا دے رہے ہیں
تا انہیں بھی ہم جماعت سے نکال دیں۔ پس ہماری غرض یہ نہیں کہ کوئی شخص ان سے بات نہ کرے بلکہ
ہماری غرض یہ ہے کہ اگر کوئی ان سے بات کرنے والا ہے تو اس کا ہمیں علم ہو جائے اور وہ ہمارے اندر
سے نکل جائے ۔
پس ہمارے آدمی پہرہ پر اس لئے مقرر نہیں کہ کسی کو روکیں بلکہ اس لئے مقرر ہیں کہ جب کوئی
وہاں جائے تو اس کی خدمت میں یہ عرض کر دیں کہ اب آپ یہیں تشریف رکھیں ہمارے ساتھ آپ کا
کوئی تعلق نہیں ۔ اسی طرح اگر مصری صاحب کی حرکات کی کوئی شخص نگرانی کرتا ہے تو یقیناً اس لئے کہ
اسے معلوم ہو جائے کہ مصری صاحب کس کس شخص کے ہاں جاتے ہیں تا جماعت ان لوگوں سے
درخواست کرے کہ منافقت کی کیا ضرورت ہے تم دلیری سے ان کے ساتھ شامل ہو جاؤ۔ اور یہ کوئی ایسی
بات نہیں جو قانوناً، اخلاقاً یا مذہباً معیوب اور ناروا ہو۔ ہر مذہبی جماعت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی
جماعت کے لوگوں کی نگرانی کرے اور ہم بھی ان کی اسی لئے نگرانی کرتے ہیں تا ہمارے اندر وہی رہے
جو ہمارا ہم خیال ہو اور جو ہمارا ہم خیال نہیں وہ ہم سے علیحدہ ہو جائے ۔ یہ حق ہر مذہبی جماعت کو حاصل
ہے اور اسی حق کا ہم استعمال کر رہے ہیں ۔ اس کا نام ناکہ بندی رکھنا بتاتا ہے کہ مصری صاحب گویا اس
ملک کے باشندے ہی نہیں اور وہ عربی ہی جانتے ہیں ، اُردو سمجھ ہی نہیں سکتے ۔ پس جو پہرہ ہے وہ مصری
صاحب پر نہیں بلکہ اپنے لوگوں پر ہے، یہ دیکھنے کیلئے کہ ان سے کون ملتا ہے ۔ پس پہرہ دار اس لئے
کھڑے نہیں کئے گئے کہ مصری صاحب کسی سے نہ ملیں بلکہ اس لئے کھڑے کئے گئے ہیں کہ جو ہماری
جماعت میں سے ان سے ملتا ہو اُس کا پتہ لگائیں ۔ اور یہ ہر شخص کا حق ہے کہ وہ اپنے مکانوں اور گھروں
خطبات محمود
۲۴۱
سال ۱۹۳۷ء
حروف
میں بیٹھ کر دوسروں کو دیکھے۔ کیا مصری صاحب اگر اپنے گھر بیٹھ کر کسی کو دیکھیں تو ہم انہیں روک سکتے
ہیں؟ اگر اسی قسم کے تمسخر کو ہم بھی کام میں لانے والے ہوتے تو ہم شور مچا دیتے کہ مصری صاحب اور ان
کے دوست برآمدہ میں بیٹھے رہتے اور ہمارے آدمیوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگاتے رہتے ہیں ۔ کیونکہ جس
طرح ہمارے آدمی انہیں دیکھتے ہیں اسی طرح وہ ہمارے آدمیوں کو دیکھتے ہیں ان دونوں میں فرق کونسا
ہے۔ اگر ہمارے آدمیوں کا دیکھنا منع ہے تو ان کے آدمیوں کا ہمارے آدمیوں کو دیکھنا بھی منع ہونا چاہئے
اور کیا لوگ ہنسیں گے نہیں اگر ناظر صاحب امور عامہ ایک بڑا سا اشتہار شائع کر دیں جس پر موٹے
میں لکھا ہوا ہو کہ مصری صاحب کے تازہ مظالم اور نیچے، نیچے یہ درج ہو کہ مصری صاحب اور فخر الدین
اور عبدالعزیز اپنے مکان کے برآمدہ میں بیٹھ کر ہمارے آدمیوں کو دیکھتے اور ہر وقت ان کی دیکھ بھال
کرتے رہتے ہیں پھر اسی رنگ میں ان کا شور مچانا کیا حقیقت رکھتا ہے ۔ جس طرح ہمارے آدمی انہیں
دیکھتے ہیں اسی طرح ان کے آدمی ہمارے آدمیوں کو دیکھتے ہیں ۔ اس میں حرج کی کونسی بات ہے ۔
پھر یہ کہنا کہ ضروریات زندگی کے حصول میں روکیں ڈالی جا رہی ہیں یہ بھی بالکل غلط ہے۔ میرا
حکم تھا کہ جو چیزیں ضروریات زندگی میں سے ہیں ان کے حصول میں ہرگز روکیں نہ ڈالی جائیں اور یہی
محکمہ کی رپورٹ ہے کہ ضروریات زندگی کے حصول میں کوئی روک نہیں ڈالی گئی ۔ علاوہ ازیں یہ امر
قابلِ غور ہے کہ جس قدر احمدیوں کی یہاں دُکانیں ہیں قریباً اتنی ہی دکانیں سکھوں ، ہندوؤں اور
غیر احمد یوں کی ہیں اور وہ ان سے ہر وقت اشیاء خرید سکتے ہیں ۔ اگر کہیں کہ ہم سکھوں اور ہندوؤں سے
نہیں خرید سکتے تو انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ان سے خریدنے کی ممانعت کا باعث جماعت کا ایک باہمی
سمجھوتہ ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا حکم اس بارہ میں کوئی نہیں ہے ۔ اگر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کا یہ حکم ہوتا تب تو وہ کہہ سکتے تھے کہ ہم اس حکم کی خلاف ورزی کس طرح کر سکتے
ہیں ۔ مگر جب کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا حکم ہی نہیں بلکہ میرا حکم ہے جو بعض فسادات
کے رونما ہونے پر جماعت کے مشورہ سے صرف ان لوگوں کو جو خود اس کا عہد باندھنے کا اقرار کرتے تھے
دیا گیا تو مصری صاحب کیلئے اس کی تعمیل ضروری نہیں ۔ وہ تو میری بیعت میں سے نکل گئے اور تمام
عہد و پیمان جو انہوں نے مجھ سے کئے تھے ان سے آزاد ہو گئے ۔ اب وہ بالکل آزاد ہیں اور ہندوؤں اور
سکھوں سے چیزیں خرید سکتے ہیں۔ پھر ان کا یہ شور مچانا کس طرح حق بجانب سمجھا جاسکتا ہے کہ قادیان
خطبات محمود
۲۴۲
سال ۱۹۳۷ء
ہے۔
میں انہیں ضروریات زندگی تک حاصل نہیں ہوتیں ۔ ہاں اگر وہ اسی پر اصرار کریں کہ ہم نے ضرور احمدی
دُکانداروں سے سو دا خریدنا ہے تو یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی ہمارا شدید مخالف دھوپ کے وقت
دوسرے مکانات کو چھوڑ کر ہماری ڈیوڑھی میں آبیٹھے اور اصرار کرے کہ میں نے اسی ڈیوڑھی میں بیٹھنا
ہے۔ ہر شخص اس بھلے مانس سے کہے گا کہ کیا تجھے اس ڈیوڑھی کے سوا کہیں سایہ نظر نہیں آتا۔ اگر اور بھی
مائے کی جگہیں ہیں تو سب جگہوں کو چھوڑ کر اس ڈیوڑھی میں آنے کا مطلب سوائے فساد کے اور کیا ہے ۔
اسی طرح جب آٹا غیروں سے مل جاتا ہے ، گوشت غیروں سے مل جاتا ہے، کپڑا غیروں سے مل جاتا
ہے، کھانے پینے کی تمام چیزیں غیروں سے مل جاتی ہیں تو آخر کچھ نہ کچھ بھید تو ہے جو تم ان سب کو چھوڑ کر
ایک احمدی سے سودا خریدنا چاہتے ہو۔ پس ان کی کوئی ضرورت ایسی نہیں جو یہاں غیروں کے ذریعہ
پوری نہ ہو سکتی ہو۔ غیر احمدی مزدور یہاں کثرت سے ملتے ہیں ، لوہار اور ترکھان احمدیوں کے علاوہ
سکھوں اور ہندوؤں میں بھی موجود ہیں ، دودھ دینے والے کثرت سے مل سکتے ہیں بلکہ جتنی گائیں اور
بھینسیں سکھوں ، ہندوؤں اور غیر احمدیوں کے پاس ہیں اس سے آدھی بھی احمدیوں کے پاس نہیں پھر ان
کا یہ شور مچانا کہ ضروریات زندگی ان تک پہنچنے سے روک لی گئیں ہیں کس قدر جھوٹ اور دُور از حقیقت
بات ہے۔ ایک دوست نے یہاں چند دن ہوئے تقریر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صرف احمد یہ لٹریچر ایسی
چیز ہے جو غیر احمد یوں یا ہندوؤں اور سکھوں سے نہیں مل سکتا ۔ مگر یہ لٹریچر خود میاں فخر الدین صاحب کے
گھر میں بکثرت موجود ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ممکن ہے وہ کہیں کہ ہمیں کوئی یونانی طبیب چاہئے ہم
ڈاکٹروں سے علاج نہیں کراتے ۔ اور غالباً غیر احمدیوں یا سکھوں اور ہندوؤں میں یہاں کوئی یونانی
طبیب نہیں ۔ مگر اس ضرورت کیلئے بھی انہیں احمدی طبیبوں کی ضرورت نہیں یونانی طبیب خودان کے پاس
حکیم عبد العزیز موجود ہے۔ اسی طرح شاید وہ یہ کہ یہ کہیں کہ ہم اپنے بچوں کو دینیات پڑھانا چاہتے ہیں مگر
یہاں ہندوؤں ، سکھوں اور غیر احمدیوں میں کوئی ایسا آدمی نہیں ۔ جو دینیات پڑھا سکے۔ سو اس ضرورت
کیلئے بھی انہیں کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں خود مصری صاحب موجود ہیں وہ دینیات پڑھا سکتے ہیں ۔
غرض احمد یہ لٹریچر غیر احمدیوں اور سکھوں اور ہندوؤں کے پاس نہیں مل سکتا وہ میاں فخر الدین صاحب
کے پاس موجود ہے۔ دیسی طبیب یہاں غیر احمدیوں اور سکھوں اور ہندوؤں میں کوئی نہیں یا کم از کم
جہاں تک مجھے علم ہے کوئی نہیں لیکن وہ ان کے پاس حکیم عبدالعزیز کی صورت میں موجود ہے ۔ اسی طرح