شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کا خلافِ تقویٰ رویہ اور جھوٹے الزامات
حصہ 2
خطبات محمود
۲۴۳
سال ۱۹۳۷ء
ممکن ہے دینیات پڑھانے والا انہیں اور کوئی نظر آئے لیکن ان کی یہ ضرورت بھی خود اپنے اندر سے پوری
ہو سکتی ہے یعنی مصری صاحب یہ کام کر سکتے ہیں ۔
پس صرف تین چیزیں ایسی تھیں جو یہاں انہیں غیروں سے نہیں مل سکتی تھیں مگر یہ تینوں چیزیں
خودان کے پاس موجود ہیں ۔ طبیب ان کا اپنا ہے ۔ احمد یہ لٹریچر ان کے پاس ہے اور دینیات کا مدرس ان
میں موجود ہے گویا وہ Self-Contained ہیں پھر انہیں شکوہ کس بات کا ہے ۔ اگر باوجود اس کے وہ
ہماری جماعت کے کسی فرد کی دُکان سے سو دا خریدنا چاہتے اور اس پر اصرار کرتے ہیں تو یہ تو ویسی ہی
بات ہے جیسے ہمارا کوئی دشمن کہے کہ میں دھوپ سے بچنا چاہتا ہوں اور اس کیلئے سب گھر چھوڑ کر تمہاری
ہی ڈیوڑھی میں آکر بیٹھوں گا ۔ ہر شخص اس خرید و فروخت کو دیکھ کر کہے گا کہ کسی خاص احمدی دکاندار سے
سو دا خریدنے پر اصرار کرنا بھید سے خالی نہیں ۔ اور وہ بھید سوائے اس کے کیا ہو سکتا ہے کہ وہ چاہتے ہیں
اپنے ہم خیال لوگوں کی خفیہ پارٹی بناتے جائیں ۔ چنانچہ اشتہار میں بھی انہوں نے لکھا ہے کہ مجھ سے
لوگوں کو ملنے نہیں دیا جاتا تا کہ کوئی شخص مجھ سے مل کر اصل حقیقت سے واقف نہ ہو جائے ۔ حالانکہ اصل
حقیقت سے وہ اشتہاروں سے واقف کر سکتے ہیں اور کر رہے ہیں ۔ پس ان کا اصل شکوہ یہ نہیں کہ
دُکانداروں سے سو دا دینے سے کسی نے منع کیا ہے یا ضروریات زندگی کے حصول سے وہ محروم ہو گئے
ہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس طریق پر ان لوگوں سے جو ابھی خفیہ ہیں اپنی ملاقات کا
راستہ کھولیں اور ایک خفیہ جماعت قائم کریں۔
پھر انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بھنگن کو اُن کے گھر کام کرنے سے روک دیا گیا ۔ اس کے متعلق
ناظر صاحب امور عامہ نے سپرنٹنڈنٹ بورڈ نگ کو بلایا اور اس کے ذریعہ بھنگن کے خاوند کو بلایا گیا اور
پھر بھنگن کو بلا کر سب کی موجودگی میں پوچھا گیا کہ تجھے کس نے کام کرنے سے روکا تھا ؟ تو اس نے ایک
لڑکے کا نام لیا کہ اس نے مجھے روکا تھا۔ اب وہ لڑکا کوئی افسر نہ تھا کہ اس کے روکنے پر وہ رک جاتی ۔ وہ خا۔اب
ناظر نہ تھا ، وہ خلیفہ نہ تھا، وہ محض ایک لڑکا تھا۔ اس کے منع کرنے سے اُس کا رُک جانا اول تو خود غلطی ہے
دوسرے اس لڑکے کو بلا کر جب دریافت کیا گیا تو اُس نے بتایا کہ میں نے اسے روکا نہیں تھا میں نے
اسے یہ کہا تھا کہ کیا تم اب تک ان کا کام کرتی ہو؟ بیشک یہ فقرہ ایسا تھا جس سے یہ استنباط ہو سکتا تھا کہ
اسے یہاں کام نہیں کرنا چاہئے مگر یہ کسی ذمہ دار کا حکم نہیں تھا کہ وہ رُک جاتی بلکہ صرف ایک طالب علم
خطبات محمود
۲۴۴
سال ۱۹۳۷ء
کے جوش کا اظہار تھا۔ پس اگر وہ رکی ہوگی تو اپنی مرضی سے یا مصری صاحب کے روک دینے کی وجہ
سے۔ چنانچہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ باوجود اس کے کہ بعض دکانداروں کو انہیں سو دادینے کی اجازت ہے
پھر بھی وہ انہیں سو دانہیں دیتے کیونکہ ان کی ایمانی غیرت یہ برداشت نہیں کرتی کہ ایسے شخص کو سودا دیں
جو خلافت سے غداری کا مرتکب ہوا ہے۔ لیکن باوجود اس کے اگر کوئی دکاندار انہیں کوئی ایسا سودا نہ دے
جس کے متعلق مجھے یقینی طور پر معلوم ہو جائے کہ وہ قادیان میں کسی اور جگہ سے نہیں مل سکتا تھا تو یقیناً میں
ایسے دکاندار کو سزا دوں گا ۔ پس ان کا تمام غیر احمدیوں ، سکھوں اور ہندوؤں کو چھوڑ کر صرف احمدی
دکانداروں سے سودا کرنے کی کوشش کرنا سوائے اس کے کوئی معنے نہیں رکھتا کہ وہ ان میں سے کسی منافق
کے ذریعہ سے دوسرے ان لوگوں سے جن کے بارہ میں انہیں دعوی ہے کہ ہمارے ساتھ ہیں تعلق قائم
کا دودھ بند کرد۔
کرنا چاہتے ہیں ۔ اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ وہ پوشیدہ لوگ اگر کوئی ہیں تو ظاہر ہو جائیں ۔
اسی طرح وہ کہتے ہیں مزدوروں کو کام کرنے سے روکا گیا۔ لیکن ناظر صاحب امور عامہ کی
رپورٹ یہ ہے کہ انہیں تحقیق کے باوجود اس میں صداقت معلوم نہیں ہوئی ۔ اسی طرح کہتے ہیں میری پوتی
بند کر دیا گیا۔ اس کے متعلق ناظر صاحب نے انہیں لکھا کہ آپ بتائیں آپ کے ہاں کون عورت
دودھ لایا کرتی تھی تاہم اس سے دریافت کر سکیں کہ اسے کہ اسے دودھ دینے سے سے کس نے روکا۔ مگر انہوں نے
اس عورت کا نام بتانے سے انکار کر دیا ہے ۔ ہاں میر محمد الحق صاحب نے بیان کیا ہے کہ جو عورت ان کے
گھر دودھ دیتی ہے اس سے معلوم ہوا ہے کہ وہی مصری صاحب کے ہاں دودھ دیتی رہی ہے اور وہ کہتی
ہے کہ مجھے کسی نے دودھ دینے سے نہیں روکا بلکہ ایک دوست نے بتایا ہے کہ وہ اب تک انہیں دودھ دیتی
ہے۔ غیر احمدی ملازمہ کو کام سے روکنا بھی ہماری تحقیق میں بالکل غلط ہے ۔ بایں ہمہ میں سمجھتا ہوں اگر یہ
ثابت ہو جائے کہ کسی شخص نے غیر احمدی ملازمہ کو ان کے ہاں کام کرنے سے روکا تو میں یقیناً اسے
سزا دوں گا کیونکہ غیر احمد یوں کو روکنے کا ہمیں کوئی حق نہیں مگر اس کیلئے ثبوت چاہئے جو ابھی تک میرے
سامنے پیش نہیں ہوا۔
وو
یہ کہنا کہ ” میرے اوپر چند لونڈے مسلط کئے ہوئے ہیں کہ جدھر میں جاؤں وہ سایہ کی طرح
میرے پیچھے جائیں۔ اس کے متعلق دریافت طلب امر یہ ہے کہ ”مسلط کے کیا معنے ہیں۔ کیا وہ
ڈنڈے مارتے ہیں یا گالیاں دیتے ہیں یا کہیں جانے نہیں دیتے ؟ اگر کچھ بھی نہیں کرتے صرف انہیں
خطبات محمود
۲۴۵
سال ۱۹۳۷ء
دیکھتے ہیں تو دیکھنے پر انہیں کیا اعتراض ہے۔ کیا مصری صاحب انہیں نہیں دیکھتے ؟ اگر تو وہ شیخ صاحب کو
کہیں جانے سے روکیں تب تو وہ اعتراض کر سکتے ہیں کہ مجھے چلنے پھرنے بھی نہیں دیا جا تا لیکن جبکہ وہ
آزاد ہیں ، وہ جہاں چاہیں جاسکتے ہیں تو محض دیکھنے سے انہیں کیوں تکلیف ہوتی ہے ۔ مگر اس بارہ میں
بھی میں نے امور عامہ کو نصیحت کی ہے کہ کوئی شخص ایسی حرکت نہ کرے جو فی الواقعہ تکلیف کا موجب ہو
اور میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ اس بارہ میں زیادہ احتیاط سے کام لیا جائے گا۔
غرض جو لوگ مقرر ہیں وہ اس لئے مقرر نہیں کہ شیخ صاحب کو کوئی تکلیف ہو بلکہ اس لئے مقرر
ہیں کہ تا وہ لوگ جو بقول شیخ صاحب اور ان کے ساتھیوں کے ظاہر میں ہمارے ساتھ ہیں اور باطن میں
ان کے ساتھ ، منافقت کو ترک کر کے ظاہر ہو جائیں اور گھلے بندوں شیخ صاحب کے ساتھ جا ملیں اور ہمیں
دھوکے میں نہ رکھیں کہ یہ تقویٰ کے خلاف ہے۔ ہم تو خود ان لوگوں کو ان کی طرف بھیج رہے ہیں پھر نہ
معلوم شیخ صاحب اور وہ لوگ کیوں خواہ مخواہ ناراض ہیں ۔ آخر فخر الدین ان سے ملتا ہے یا نہیں؟ پھر کیا
کبھی ہم نے اس کے ملنے پر اعتراض کیا ؟ یا عبدالعزیز ان سے ملتا ہے تو ہم نے کبھی اعتراض کیا ؟ اسی
طرح اگر کوئی اور ان سے ملنا چاہتا ہے تو وہ بھی آزاد ہے ہم صرف اسے کہہ دیں گے کہ اب ہمارے
ساتھ تمہارا کوئی تعلق نہیں تم انہی کے پاس رہو ۔
وہ کہتے ہیں کہ ۴ جولائی کو پندرہ سولہ نوجوان جن کے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور ہاکیاں تھیں ان
کے مکان کی ناکہ بندی کرنے کیلئے آموجود ہوئے ۔ ان میں سے چند ایک اس مکان میں جو ان کے
مکان کے قریب جانب شمال نیا بنا ہے ، چلے گئے اور اس کے ایک حصہ پر چڑھ کر جہاں سے ان کے مکان
کی بے پردگی ہو سکتی ہے ڈور بین کے ساتھ مکان کے کمروں پر نظر ڈالنے لگ گئے ۔ اس کے متعلق
تحقیقات کر کے ناظر صاحب امور عامہ نے یہ رپورٹ کی ہے کہ اُس دن صرف چار طالب علم مقرر تھے
اور ان کے نام یہ ہیں۔ عبدالرشید ، عبدالشکور ، محمد حنیف، ناصر احمد ۔ میں نے نام اس لئے لے دیئے ہیں
کہ اگر کسی دوست کو شبہ ہو تو وہ ان لڑکوں سے حالات دریافت کر کے حقیقت معلوم کر لے ۔
پھر یہ کہنا کہ پندرہ سولہ نو جوان مسلح ہو کر وہاں گئے کیسا خلاف واقعہ بیان ہے۔ باقی رہا یہ کہ ان
کے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور ہاکیاں تھیں سو یہ کوئی قابلِ اعتراض امر نہیں ۔ میں نے آج لاٹھیاں رکھنے کا
حکم نہیں دیا بلکہ میں ۱۹۲۷ء سے لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ وہ اپنے ہاتھوں میں لاٹھی رکھا کریں ۔ پس لاٹھی
خطبات محمود
۲۴۶
سال ۱۹۳۷ء
رکھنا ہرگز مسلح ہونے کی کوئی علامت نہیں اور اگر لاٹھی رکھنا مسلح ہونا ہے تو بالکل ممکن ہے کل میں سوئی لے
کر اس طرف سیر کو نکلوں تو وہ کہہ دیں یہ مسلح ہو کر مجھ پر حملہ کرنے کیلئے آئے ہیں ۔ اس طرح تو کل اگر ہم
میں سے کوئی جوتی پہنے پھر رہا ہوگا تو کہہ دیں گے یہ ہمیں جوتیاں مارنے آئے ہیں۔ پھر اگر کسی دن
ہمارے نوجوان وہاں سے پگڑیاں باندھے گزریں تو کہہ دیں گے کہ یہ پگڑیوں کے کوڑے بنا کر ہمیں
ماریں گے یا یہ کہہ دیں گے کہ یہ پگڑیوں کے رستے بنا کر ہمارے گلوں کو گھونٹ دیں گے۔ بلکہ ممکن ہے اگر
کوئی ہم میں سے کوٹ پہن کر اُدھر جا نکلے تو وہ یہ شبہ کرنے لگیں کہ یہ کوٹ اس نے اس لئے پہنا ہے تا
اسے مروڑ کر کوڑا بنائے اور ہمیں مارے۔ اس طرح تو اصل علاج ان کی تکلیف کا یہی ہو سکتا ہے کہ
ہمارے آدمی اپنے گھروں میں بیٹھ جائیں ۔ پس لاٹھی رکھنا ہر گز مسلح ہونا نہیں بلکہ ہماری جماعت میں بھی
اور دوسرے لوگوں میں بھی اس کا عام رواج ہے اور میں نے یہ اعلان کیا ہوا ہے کہ جماعت کے مخلص
احباب کوشش کریں کہ وہ اپنے ہاتھ میں لاٹھی رکھا کریں ۔ مسلح ہونے کے معنے تو یہ ہیں کہ ان کے ہاتھ
میں تلواریں ہوتیں یا بندوقیں اُٹھائے ہوئے ہوتے تب ہم بیشک کہہ سکتے کہ وہ مسلح تھے لیکن ہاتھ میں
سوئی ہونا تو مسلح ہونے کی کوئی علامت نہیں ۔ اور اگر وہ محض کسی کے ہاتھ میں سونٹا دیکھ کر اتنی جلدی بدظنی
پر اتر سکتے ہیں تو ممکن ہے کل اگر کوئی شخص کلہاڑی لے کر صبح مسواک کاٹنے کیلئے کسی سڑک پر سے نکلے تو وہ
یہ شور مچانے لگ جائیں کہ یہ شخص مجھ پر حملہ کرنے کی نیت سے گھر سے نکلا ہے ۔ اگر اسی طرح بدظنی کا
سلسلہ دراز کیا جائے تو دنیا پاگل ہو جائے ۔ اور یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے تاریخوں میں آتا ہے کہ رسول
الله
کریم ﷺ کی خدمت میں ایک دفعہ مدینہ میں بعض کفار آئے ۔ انہوں نے دھوکا و فریب سے کام لیتے
ہوئے آپ سے کہا کہ ہماری ساری قوم اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ آپ ہمارے ساتھ
مد آدمی بھیج دیں جو ہمیں اسلام سکھائیں ۔ آر آپ نے آپ نے چند صحابہ ان کے ہمراہ بھیج دیئے۔ دیئے ۔ جب یہ لوگ وہاں
پہنچے تو ان کفار نے اور بہت سے کفار اپنے ساتھ شامل کر کے ان کا محاصرہ کر لیا اور لڑائی شروع کر دی ۔
نتیجہ یہ ہوا کہ سوائے دو کے باقی تمام صحابہ شہید ہو گئے تھے پھر ان دونوں کو وہ مکہ میں لے گئے اور قریش
چندا
**
نے گرفتار کرنے والوں کو انعام دے کر انہی کو قید کر لیا۔ اسلام میں چونکہ زیر ناف بالوں کی صفائی کا حکم
ہے اس لئے ان میں سے ایک صحابی نے ایک دن کسی سے اُسترا ما نگا۔ ابھی اُسترا ان کے ہاتھ میں ہی تھا
کہ گھر والوں کا بچہ کھیلتا ہوا ان کے پاس چلا گیا ۔ انہوں نے پیار سے اسے اپنے زانو پر بٹھا لیا۔ بچے کی
خطبات محمود
۲۴۷
سال ۱۹۳۷ء
ماں نے جب یہ دیکھا کہ اس صحابہ کے ایک ہاتھ میں اُسترا ہے اور زانو پر ہی بچہ بٹھایا ہوا ہے تو وہ چیچنیں
مار کر کہنے لگی خدا کے واسطے میرے بچہ پر رحم کرو اور اسے قتل نہ کرو۔ حالانکہ انہوں نے استرا صفائی
کیلئے لیا تھا۔ قتل کرنے کیلئے نہیں لیا تھا۔ تو اس قسم کی بدظنیاں اگر انسان کرے تو ان کی کوئی حد ہی نہیں
ہو سکتی۔
باقی رہا یہ کہ ان کا گھر ڈور بین سے دیکھا گیا اس بارہ میں امور عامہ کی رپورٹ یہ ہے کہ جس
مکان اور جس جگہ سے دیکھنے کا الزام ہے وہ درست نہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پہرہ دار لڑکوں میں
سے ایک اپنے گھر سے دور بین لایا ہوا تھا مگر وہ بند تھی اُس نے کھولی نہیں اور ان کے گھر کے اندر جہاں
سے نظر پڑ سکتی ہے وہ اس مکان کی ایک دیوار ہے جس پر کسی لڑکے کا چڑھنا ثابت نہیں ہوا۔ ہاں امور عامہ
کی تحقیق یہ ہے کہ قاضی عبدالمجید صاحب امرتسری کے مکان سے بعض دفعہ دور بین سے دیکھا گیا ہے لیکن
اس مکان کے سامنے مصری صاحب کا زنانہ حصہ نہیں بلکہ مردانہ برآمدہ ہے اور اس جگہ کے لوگ ہر چلنے
پھرنے والے کو نظر آتے ہیں ۔ چونکہ قاضی صاحب کا مکان فاصلہ پر ہے اس لئے شکل پہچاننے کیلئے اس
مردانہ حصہ کو بعض لوگوں نے ڈور بین سے دیکھا ہے ۔ اب جو دور بین کو جانتے ہیں وہ سمجھ سکتے ہیں کہ جو
چیز بغیر ڈور بین کے دیکھنی جائز ہو ، دور بین سے اس کا دیکھنا اسے کوئی نا جائز شکل نہیں دے دیتا۔ پس یہ
کہنا کہ بڑا غضب ہو گیا ڈور بین سے مکان دیکھ لیا بیوقوفی ہے۔ ہاں اگر زنانہ میں نظر پڑے تو یہ یقیناً بُرا
فعل ہوگا اور اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کسی نے اس طرح کیا ہے تو میں اسے یقیناً سزا دوں گا ۔ مگر جیسا کہ
میں بتا چکا ہوں امور عامہ کی رپورٹ کے مطابق ڈور بین سے گھر میں نہیں دیکھا گیا بلکہ مردانہ حصہ جو
بر لپ سڑک ہے دیکھا گیا۔
یا د رکھنا چاہئے کہ مصری صاحب سے سلوک کے متعلق اعلان میری اجازت بلکہ ہدایت کے
ماتحت عمل میں لایا گیا ہے ۔ اسی طرح ان کے گھر کے ارد گرد جو آدمی مقرر کئے گئے ہیں وہ مجھ سے
اجازت لے کر مقرر کئے گئے ہیں ۔ پس ان دونوں امور کی ذمہ داری اس حد تک مجھ پر ہے جس حد تک
میں نے ان کا حکم دیا ہے یا ان کی اجازت دی ہے۔ ہاں عملی تفصیلات امور عامہ اپنے طور پر طے
کرتا ہے۔ سودا سلف کے معاملہ میں میری ہدایت یہ تھی کہ جو ضروریات زندگی سکھوں ، ہندوؤں اور
غیر احمدی دکانداروں سے میسر آ سکتی ہوں ، وہ احمدی دُکان داروں کی طرف سے نہ دی جائیں لیکن جو
خطبات محمود
۲۴۸
سال ۱۹۳۷ء
سے وہ نہ
۔
ان سے نہ مل سکتی ہوں وہ ضرور دی جائیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ گزشتہ احراری فسادات کے تجربہ سے یہ
امر ظاہر ہے کہ احمدیوں سے سو دا خریدنے میں ہمارے مخالفین کی غرض یہ نہیں ہوتی کہ وہ ان سے سو دار
خریدیں بلکہ وہ کمزور طبع دُکانداروں کو اپنے ساتھ ملاتے اور ان کے ذریعہ اپنے تعلقات دوسرے منافق
طبع لوگوں سے قائم کرتے ہیں اور اس لحاظ سے ہمارا فرض ہے کہ جن دکانداروں دکانداروں کے متعلق ہمیں شبہ ہو کہ
وہ ان کے دلال بن سکتے ہیں ان دکانداروں کو نگرانی میں رکھیں ۔ یوں ان پر کوئی جبر نہیں کرتا وہ دکاندار
اگر چاہیں تو الگ ہو سکتے ہیں پھر وہ کسی قاعدہ کے پابند نہ ہوں گے۔ پس جماعت نے ایسا ہی انتظام کیا
ہے اور حکم دے دیا ہے کہ اگر کوئی ایسی چیز جو ہندوؤں ، سکھوں اور غیر احمدیوں سے نہ مل سکتی ہو انہیں
احمدی دکانداروں سے خریدنی پڑے تو احمدی دکاندار محکمہ کی اجازت سے انہیں سو دا دیں تا ایسے لوگوں
وہ نہ مل سکیں جو ہمارے اندر رہ کر ہم سے دشمنی کرتے ہیں ۔ اگر وہ ہمارے اندر سے نکل جائیں تو
ہمیں ان کے متعلق کوئی شکوہ نہیں ہو گا لیکن جب وہ ہمارے اندر رہتے ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی
تدابیر کو نا کام کریں اور فتنہ کو جس حد تک روک سکتے ہیں روکیں ۔ اور چونکہ احمدی دکانداروں سے سودا
خریدنے میں ان کی یہی غرض مخفی تھی جو میں نے بیان کی ہے اور وہ ہمارے انتظام کے ماتحت پوری نہ
ہوسکی اس لئے انہوں نے یہ شور مچادیا کہ احمدی دکانداروں کو سو دا دینے سے روکا جاتا ہے حالانکہ یہ
بالکل جھوٹ ہے۔ پھر یہ بھی تو سوچو کہ جولوگ اتنی بدظنی کر سکتے ہیں کہ بغیر کسی دلیل اور ثبوت کے یہ کہتے
جاتے ہیں کہ فلاں نے یہ ظلم کیا اور فلاں نے یہ ۔ ان سے یہ کوئی تعجب کی بات ہے کہ وہ کسی احمدی دکاندار
سے دودھ لے جائیں اور اتفاقا اس دن ان کے کسی بچہ کو ذرا سا قراقر کے ہو جائے تو وہ یہ شور مچا دیں کہ
دودھ میں زہر ملا کر دیا گیا ہے ۔ یا کیا یہ ممکن نہیں کہ وہ کسی احمدی دُکاندار سے مٹھائی لے جائیں اور اتفاقاً
اُسی دن ان کے پیٹ میں بھی درد ہو تو وہ یہ شور مچانا شروع کر دیں کہ ہمیں مٹھائی میں زہر ملا کر دیا گیا
ہے۔ پس چونکہ وہ بدظنی میں حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں اس لئے جھگڑے سے بچنے کیلئے خود ان کیلئے یہ
بہتر طریق تھا کہ وہ علیحدہ رہتے اور غیروں کی دُکانوں سے سو دا دامنگواتے تا انہیں کسی قسم کا شکوہ پیدا نلوہ پیدا نہ ہوتا
مگر جب ان کی حالت یہ ہے کہ وہ اب بھی باوجود یکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا یہ کہتے ہیں کہ
میرے خلاف جماعت کو بھڑ کا دیا گیا ہے اور مجھے خطرہ ہے کہ میری جان و مال پر کسی وقت حملہ ہو جائے تو
ان حالات میں ان کا احمدی دکانداروں سے ہی سو دا خریدنے پر اصرار کرنا جماعت کو بعض الزامات کے
خطبات محمود
۲۴۹
سال ۱۹۳۷ء
نیچے لانا ہے۔ چنانچہ وہ اپنے اس خط میں جو ناظر صاحب امور عامہ کے جواب میں انہوں نے لکھا تحریر
کرتے ہیں پہرہ داروں پر مجھے کوئی رنج نہیں ان کو ملزم گردان غلطی ہے وہ تو ان کاموں کو کار ثواب سمجھ
کر کر رہے ہیں ۔ عوام کو مذہب کی آڑ میں بھڑکانے والا ان تمام افعال کا ذمہ دار ہوتا ہے جو عوام اس کے
بھڑکنے کے نتیجہ میں مشتعل ہو کر کرتے ہیں ان کے لیڈ رجس فعل کو مذہبی فعل قرار دے دیں اس فعل کو وہ
عین ثواب اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھ لیتے ہیں ۔ دوسرے لوگوں پر مخفی ہو تو ہو لیکن
ایک ناظر پر تو یہ بات مخفی نہیں رہ سکتی۔ ان الفاظ میں وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ میرے خلاف مذہب کی آڑ
میں جماعت کو بھڑکا دیا گیا ہے اور اگر اس سے مشتعل ہو کر کسی نے مجھ پر حملہ کر دیا تو اس کی ذمہ داری اسی
پر ہوگی جو عوام کے جذبات کو بھڑ کا رہا ہے ۔
پس جب اس قدر وہ جماعت احمدیہ کے افراد سے بدظن ہو چکے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ
افراد جماعت سے ان کی جان محفوظ نہیں تو اگر ہماری طرف سے یہ اجازت ہو جائے کہ احمدی دکاندار
انہیں سودا دے دیا کریں تو کیا وہ الزامات نہیں لگا سکتے کہ مجھے دودھ میں زہر ملا کر دیا گیا ہے ، مٹھائی میں
سنکھیا ڈال دیا گیا ہے اور آٹے میں زہر ملا دیا گیا ہے تا کہ اس کے کھانے سے میں ہلاک ہو جاؤں ۔ یہ وہ
نتیجہ نہیں جو فرضی ہو بلکہ ان کے خط سے صاف ظاہر ہوتا ہے ۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں:
آخر میں یہ بات بھی میں کھول کر بتا دینا چاہتا ہوں کہ جو کارروائیاں آپ میرے خلاف
کر رہے ہیں ان سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ شاید کسی دن میرے یا میرے اہل وعیال کی جان و مال پر حملہ
ہو جائے۔ اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمہ داری خود خلیفہ صاحب اور ان کے کارکنوں پر ہوگی کیونکہ عوام کے
اندر جو نفرت اور اشتعال میرے خلاف میری طرف بے بنیاد اور غلط باتیں منسوب کر کے پیدا کیا جا رہا
ہے، اس کے اصل محرک یا بانی یہی وجود ہیں ۔ پس اگر خود خلیفہ صاحب کی طرف سے اس بارہ میں مجھے
تسلی نہ دلائی گئی تو میں مجبور ہوں گا کہ گزشتہ تمام واقعات کو حکام کے سامنے رکھ کر ان سے اپنی جان و مال
کی حفاظت کا مطالبہ کروں اور ان کے علم میں لے آؤں کہ اگر مجھے یا میرے اہل و عیال کو کوئی جانی یا مالی
نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری جناب خلیفہ صاحب اور ان کے کارکنوں پر ہوگی۔
اس خط سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اپنے ذہن میں آئندہ ایسے الزام لگانے کی تیاری کر رہے
ہیں کیونکہ قادیان کے تمام لوگ جانتے ہیں کہ انہیں یہاں کوئی تکلیف نہیں اور وہ آزادی سے اکیلے گلیوں
خطبات محمود
۲۵۰
سال ۱۹۳۷ء
میں چلتے پھرتے ہیں بلکہ ان کے چھوٹے چھوٹے بچے تک آزادی سے پھرتے ہیں ۔ پس جب حالات یہ
ہوں تو کیا یہ احتیاط کرنا ہمارے لئے ضروری نہیں کہ جب سو دا انہیں دوسرے دکانداروں سے مل سکتا ہے
ہم احمدی ۔ دکانداروں کو اس مصیبت میں پڑنے سے بچائیں اور جماعت کو الزام سے بچانے کی کوش
کریں ۔ اور کیا ہم یہ شک نہ کریں کہ وہ احمدی دکانداروں سے سو دا خرید نے پر اس لئے اصرار کرتے
ہیں تا کوئی الزام لگا کر فساد کھڑا کریں اور جماعت کو مشکلات میں ڈالیں۔
پھر خط میں صاف طور پر لکھا ہے کہ خواہ جماعت کے کسی فرد کی طرف سے کوئی حرکت سرزد ہوئی
اس کا ذمہ دار خلیفہ ہوگا ۔ اب یہ عجیب بات ہے کہ آٹا تو انہیں چوہدری حاکم دین دے لیکن اگر اس آئے
کے کھانے سے انہیں پیٹ درد ہو جائے یا اسہال آجائیں تو اس کی ذمہ داری خلیفہ پر ہو۔ کیا اس قسم کی
دماغی حالت کو دیکھتے ہوئے میرا فرض نہیں تھا کہ میں اپنی عزت کی حفاظت اور بچاؤ کیلئے کہہ دوں کہ کوئی
احمدی دکاندار انہیں سودا نہ دے تا ایسا نہ ہو کہ کل وہ مجھ پر کوئی الزام لگا دیں اور انہیں شور مچانے کا
موقع مل جائے ۔ وہ خود کہہ رہے ہیں کہ حالا کہ حالات سے یہ یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ شاید کسی دن میرے یا میر ۔
میرے
اہل وعیال کی جان و مال پر حملہ ہو جائے اور پھر صاف طور پر لکھتے ہیں کہ جب ایسا حملہ ہوا تو اس کا ذمہ
ار وہ شخص نہیں ہوگا جس نے حملہ کیا بلکہ خلیفہ ہوگا۔ جس شخص کا دماغ اپنی جگہ سے اس قدر ہل چکا ہو کیا وہ
کل کو نہیں کہہ سکتا کہ مجھے زہر دیا گیا ہے، مجھے آٹے میں اور مٹھائی میں اور گھی میں اور دودھ میں سنکھیا ملا کر
وارده
دیا گیا ہے ۔ جب وہ کہتے ہیں کہ عوام میرے خلاف اتنے بھڑک چکے ہیں کہ اب میری جان اور میرا مال
ان سے محفوظ نہیں تو کیا تم سمجھ سکتے ہو کہ ان حالات میں وہ انہی لوگوں سے سو دا خریدنے کی کوشش کریں
گے جن سے انہیں خوف ہے ۔ ظاہر ہے کہ اگر وہ ان سے سودا خریدنے کی کوشش کریں تو یا تو ان کی نیت
فساد کی ہوگی یا ثابت ہو گا کہ وہ الزام افترا کے طور پر لگاتے ہیں اور جان بوجھ کر لگاتے ہیں ۔ پس اگر ان
کا الزام درست ہے تو اس صورت میں تو انہیں احمدیوں سے دور بھاگنا چاہئے ۔
۔
اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں مصری صاحب وغیرہ سے قطع تعلق کی ضرورت کیوں پیش
آئی ۔ جماعت کے لوگ جانتے ہیں کہ جب ہم کسی شخص کو جماعت سے خارج کرتے ہیں تو ہر ایک سے
قطع تعلق نہیں کرتے بلکہ بعض باوجود اس کے کہ ہماری جماعت سے خارج ہو چکے ہوتے ہیں لوگ ان
سے ملتے رہتے ہیں لیکن بعض سے ہم بالکل قطع تعلق کر لیتے ہیں اور بعض سے ایک حد تک قطع تعلق کرتے
خطبات محمود
۲۵۱
سال ۱۹۳۷ء
ہیں ۔ قادیان سے باہر جو لوگ جماعت سے خارج کئے جاتے ہیں ان سے بالعموم ملنا جلنا منع ہوتا ہے ۔
مگر قادیان میں ہی بعض ایسے لوگ موجود ہیں جو جماعت سے خارج ہیں مگر لوگ ان سے ملتے ہیں ۔ تو یہ
جو مقاطعہ کیا جاتا ہے اور لوگوں کو ملنے سے روکا جاتا ہے یہ ایسے ہی مقامات پر کیا جاتا ہے جہاں یہ ثابت
ہو جائے کہ اس شخص نے جماعت کے خلاف خفیہ کارروائیاں کیں ۔ پس جو لوگ خفیہ کارروائیاں کرتے
ہیں اور ان کے کاموں میں سازش کا دخل ہوتا ہے ان سے قطع تعلق کا حکم دیا جاتا ہے۔ لیکن وہ شخص جس کا
فعل انفرادی حیثیت رکھتا ہو اس کے متعلق سلسلہ کبھی ایسا حکم نہیں دیتا۔ غرض قطع تعلق کا اعلان انہی لوگوں
کے متعلق کیا جاتا ہے جن کے فعل میں سازش پائی جاتی ہوا اور یہ ثابت ہو کہ وہ خفیہ طور پر لوگوں کو اپنے
ساتھ ملا کر جماعت میں فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ جیسے ۱۹۲۴ء میں بعض لوگوں کے بہائی ہونے پر ہم نے
ان کے ساتھ تعلقات قطع کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ان کے متعلق یہ ثابت ہو گیا تھا کہ وہ ظاہر میں
ہمارے ہم خیال تھے مگر اندر اندر لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہے تھے۔ چنانچہ دو تین آدمی
انہوں نے اپنے ساتھ ملا بھی لئے تھے ۔ اسی طرح ہماری اور سزاؤں میں بھی فرق ہے۔ مثلاً بعض کو
جماعت سے خارج نہیں کیا جا تا صرف اُن سے مقاطعہ کا حکم دیا جاتا ہے جیسے درد صاحب جب لندن گئے
اور اُس موقع پر بعض لڑکوں نے خلاف شریعت حرکات کیں تو اُن سے بولنا منع کر دیا گیا تھا مگر انہیں
جماعت سے خارج نہیں کیا گیا اور اس قسم کا مقاطعہ قرآن کریم سے بھی ثابت ہے۔ چنانچہ وہ لوگ جن کا
وَ عَلَى الثَّلَثَةِ الَّذِينَ خُلِفُوا میں ذکر کیا میں ذکر کیا گیا ہے ان سے بولنا رسول کریم ﷺ نے منع کر دیا تھا۔ غرض
نہ بولنے کی سزا اخراج از جماعت سے لازم ملزوم نہیں ۔ یہ اُسی وقت سزا دی جاتی ہے جب اختلاف کی
تہہ میں خفیہ سازشیں کام کر رہی ہوں ۔ اب مصری صاحب نے مجھے جو خطوط لکھے ہیں ان میں صاف طور
پر اقرار کیا ہے کہ وہ لوگوں سے مل مل کر میرے خلاف مواد جمع کرتے رہے ہیں اور کیا یہ تعجب کی بات نہیں
کہ کیس فخردین کے متعلق چلایا جاتا ہے اور نوٹس مصری صاحب دے کر بیعت سے الگ ہو جاتے ہیں ۔
ادھر مصری صاحب الگ ہوتے ہیں تو حکیم عبدالعزیز کہتا ہے میری بیعت بھی فتح سمجھیں ۔ صاف پتہ لگتا
ہے کہ اندر ہی اندر کوئی سازش تھی جس کی وجہ سے جب ایک شخص جماعت سے الگ ہوا تو دوسروں نے
بھی الگ ہونا ضروری سمجھا ۔ پھر کیا وہ باتیں جن کی وجہ سے وہ ایک عرصہ سے میرے پیچھے نماز بھی نہیں
پڑتے تھے انہیں اُسی وقت معلوم ہوئیں جب میاں فخر دین ملتانی جماعت سے الگ ہوئے ۔ اگر نہیں بلکہ
صلى الله
خطبات محمود
۲۵۲
سال ۱۹۳۷ء
وہ باتیں پہلے بھی انہیں معلوم تھیں تو سوال یہ ہے کہ وہ ان کے نکلنے تک خاموش کیوں رہے اور کیوں جب
تک میاں فخر دین ملتانی جماعت سے خارج نہیں ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار نہیں کیا ۔ اس
سے صاف طور پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان تینوں میں اندر ہی اندر کوئی معاہدہ تھا اور جب ان میں سے ایک
شخص جماعت سے نکل گیا تو دوسروں نے سمجھا اب اگر ہم بھی بیعت سے الگ نہ ہونگے تو یہ غداری
ہوگی ۔ اگر انہیں کوئی ایسی ہی باتیں معلوم تھیں جن کی وجہ سے ان کے لئے ضروری تھا کہ وہ بیعت کا عہد
فتح کر دیتے تو اس سے بہت پہلے وہ اپنے عہد کو فسخ کر چکتے لیکن ان تینوں کا ایک ہی موقع پر ظاہر ہونا
بتاتا ہے کہ اندر ہی اندر ان تینوں میں کوئی کھچڑی پک رہی تھی ۔ جب اس حد تک انہوں نے سازشیں کیں
اور ایک دوسرے کے ساتھ مرنے جینے کا اقرار کر لیا اور جماعت کو تفرقہ میں ڈال دینا چاہا تو ہما را حق تھا
کہ ان کے جماعت سے الگ ہونے کا اعلان کر کے جماعت کے لوگوں کو ان سے ملنے کی ممانعت کر
دیتے تا وہ اپنا ز ہر نہ پھیلا سکیں اور تا اگر ان کا کوئی اور ہم خیال ابھی ہم میں موجود ہو تو وہ ظاہر ہو جائے
اور اسے بھی ہم اپنے اندر سے نکال کر ان کے ساتھ شامل کر دیں۔
مجھے افسوس ہے کہ مصری صاحب کا طریق بالکل مستریوں کے طریق سے ملتا جلتا ہے۔ انہوں نے
بھی مفروضہ مظالم کا شور مچادیا تھا اور پھر ثبوت پیش کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کی ذمہ داری
کسی لسی اور پر نہیں صرف خلیفہ پر ہے۔ یہ بھی شور مچا رہے ہیں کہ ہم پر ظلم ہو رہا ہے مگر بتاتے نہیں کہ ان پر
کون ظلم کر رہا ہے ۔ ہاں اتنا ضرور کہے جاتے ہیں کہ یہ سب ظلم خلیفہ کر رہا ہے ۔ ہم ان ہے ۔ ہم ان سے کہتے ہیں آؤ
ہم ان امور کی جنہیں تم مظالم کہتے ہو تحقیق کریں مگر وہ اس کیلئے بھی تیار نہیں ہوتے ۔ نہ یہ بتاتے ہیں کہ
کس نے ان کے مزدوروں کو روکا ، نہ یہ بتاتے ہیں کہ کس نے سودا دینے سے انکار کیا ۔ ہاں کہتے ہیں ہم
اتنا بتائے دیتے ہیں کہ یہ سب ظلم خلیفہ کروا رہا ہے جس سے ان کا منشاء یہ ہے کہ جماعت کے جو منافقین
ہیں وہ یہ سن کر شور مچا رشور مچا دیں کہ ہاں واقعی بڑا ظلم ہو رہا ہے۔ حالانکہ اگر ان کا منشاء یہ تھا کہ ان کی شکایات
دور ہوں تو انہیں چاہئے تھا کہ ہمیں وہ لوگ بتاتے جن سے انہیں شکوہ پیدا ہو مگر جب وہ بتاتے ہی نہیں تو
اصلاح کس طرح ہو۔
ابھی تھوڑے دن ہوئے میرے پاس ایک غیر احمدی دوست تشریف لائے اور کہنے لگے آپ
ان کی شکایات کا ازالہ کیوں نہیں کرتے ؟ میں نے کہا میں نے تو نظارت امور عامہ کو ہدایت کی تھی کہ ان
خطبات محمود
۲۵۳
سال ۱۹۳۷ء
سے دریافت کرے کہ کس نے انہیں تکالیف پہنچائیں اور اس نے انہیں چٹھی بھی لکھی مگر انہوں نے
نانے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ کہنے لگے پھر کیا ہوا ، آپ خود پتہ لگا لیں کہ کس کس نے انہیں سو دا دینے
دودھ دینے سے انکار کیا ہے ۔ میں نے کہا آپ ذرا سوچیں مجھے کیا معلوم ہے کہ مصری صاحب کے ہاں
کونسی عورت دودھ دینے جایا کرتی ہے ۔ کیا مجھے روزانہ اطلاع ملا کرتی ہے کہ آج انہوں نے مائی عمراں
سے سیر بھر دودھ لیا اور کل کسی مائی گھسیٹی سے۔ ان باتوں کا ہمیں کیا پتہ لگ سکتا ہے جب تک وہ خود ہی نہ
بتائیں کہ انہیں کونسی عورت دودھ دیا کرتی تھی تا کہ ہم اس سے دریافت کر سکیں کہ اسے کس نے روکا۔
اب قادیان میں دس ہزار آبادی ہے اور مجھے کوئی علم نہیں ہو سکتا کہ ہر شخص دودھ کس سے لیتا ہے ، گوشت
کہاں سے خریدتا ہے اور سبزی کس سے لیتا ہے۔ کیا آپ کا یہ مطلب ہے کہ جس دن مجھے رپورٹ ملے
کہ مصری صاحب کے ہاں آج دودھ نہیں پہنچا اُس دن میں ڈھنڈورا پٹوانا شروع کر دوں کہ مصری
صاحب کے ہاں کونسی عورت دودھ دینے جایا کرتی تھی ۔ اور جب مجھے معلوم ہو کہ فلاں عورت تھی تو اس
سے وجہ دریافت کروں کہ وہ آج کیوں نہیں گئی ۔ یہ سن کر وہ کہنے لگے بیشک ان باتوں کے بتانے کی
ذمہ داری تو خود مصری صاحب پر عائد ہوتی ہے۔ میں نے کہا یہی بات ہم پیش کر رہے ہیں کہ اگر
شکایات کو انہوں نے نیک نیتی سے پیش کیا تھا تو ان کا فرض تھا کہ وہ بتاتے ہمارے ہاں فلاں فلاں
عورت دودھ دے جایا کرتی تھی مگر اُسے اب فلاں نے روک دیا ہے ۔مگر وہ یہ باتیں تو بتاتے نہیں اور
یونہی کہتے پھرتے ہیں کہ میری پوتی کا دودھ بند کر دیا گیا۔ ہمیں کیا معلوم کہ ان کی پوتی کو کون عورت
دودھ دیا کرتی تھی۔ ہمسائیوں کو پھر بھی بعض باتیں معلوم ہو سکتی ہیں مگر وہ بھی ہر بات کا علم نہیں رکھ سکتے ۔ کا
مثلاً آج ہی جو چیزیں میں نے دکان سے منگوائی ہیں ان کی اگر لسٹ سناؤں تو دکاندار تو بتا سکتے ہیں کہ
فلاں فلاں چیز ان کے ہاں سے آئی لیکن جو چیزیں عورتیں گھروں میں لاتی ہیں ان کا کسی کو کیا پتہ ہو سکتا
ہے۔ ے ۔ اب ا اگر کوئی عورت ہمارے گھر میں کدو دے گئی ہو اور میں دریافت کروں لروں بتاؤ ہمارے۔ رے ہاں کون
عورت کدو دے گئی ہے اور وہ منگل کی تھی یا بھینی کی تو کیا آپ لوگ جو اس وقت جمعہ کے لئے جمع ہیں
اس کا جواب دے سکیں گے؟ یہ تو میرے گھر کے لوگوں کا کام ہوگا کہ وہ بتائیں کہ فلاں عورت آج کدو
دے گئی ہے۔ اسی طرح یہ مصری صاحب کا کام ہے کہ وہ بتائیں کہ کس سے دودھ لیا کرتے تھے تا اس
سے دریافت کر کے ان کی شکایت کی حقیقت معلوم کی جاسکے ۔ مگر جب وہ بتاتے ہی نہیں اور شور مچائے
یا
خطبات محمود
۲۵۴
سال ۱۹۳۷ء
جاتے ہیں تو ہر شخص بآسانی اندازہ لگا سکتا ہے کہ اس شور مچانے سے ان کی کیا غرض ہے۔ خیر میری یہ
باتیں اس دوست کی سمجھ میں آگئیں اور انہوں نے تسلیم کیا کہ واقعہ میں یہ محض لوگوں کو اشتعال دلانے
کیلئے کارروائی کی جارہی ہے، نیک نیتی پر مبنی نہیں ۔ بعینہ یہی طریق مستریوں کا تھا وہ بھی شور مچاتے کہ ہم
پر ظلم کیا جارہا ہے مگر جب دریافت کیا جاتا کہ کون کر رہا ہے تو کہتے یہ تو نہیں بتا سکتے ، ہاں اس کی ذمہ
واری خلیفہ پر ہے ۔
مجھے یاد ہے ایک دفعہ رات کے وقت میاں عبدالوہاب صاحب عمر میرے پاس آئے اور کہنے
لگے محمد امین خان اور زاہد کی لڑائی ہوگئی ہے اور زاہد کو مارا ہے۔ میں نے اُسی وقت زاہد کی طرف آدمی
دوڑایا اور کہا کہ اسے میرے پاس بُلا لاؤ تا میں اس سے لڑائی کا حال دریافت کروں ۔ جب وہ آدمی
اسے بلانے کیلئے گیا تو اس نے بتایا کہ فضل کریم ، عبدالکریم اور زاہد تینوں گھر میں بیٹھے تھے۔ میں نے
جب کہا کہ حضرت صاحب آر ، صاحب آپ کو بُلاتے ہیں تا تحقیق کی جائے اور جس کا قصور ثابت ہوا سے سزا دی
جائے تو وہ کہنے لگے جاؤ جاؤ ہم تحقیقات نہیں کراتے۔ ہمیں پتہ ہے کہ کس حرامزادے نے یہ کام کیا
ہے ۔ آپ ہی کام کراتے ہیں اور آپ ہی اس کی تحقیق کرنے لگ جاتے ہیں ۔ یہی جواب ہے جو مصری
صاحب نے ہمیں دیا۔ فرق صرف یہ ہے کہ انہوں نے حرامزادے کا لفظ استعمال نہیں کیا۔ چنانچہ لکھتے
ہیں آپ لوگوں پر اس تحریر کے ذریعہ یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو گویا ان مظالم کا علم ہی نہیں جو مجھ
پر آپ لوگوں کی طرف رف سے کئے جارہے ہیں اور گے ہیں اور گویا آپ تھرڈ پرسن ) پرسن (Third Person) ہیں ۔ مظالم
کرنے والا کوئی اور ہے۔ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو میں مؤمنا نہ صداقت سے کا سے کام لیتا ہوا یہ عرض کرنے کی
اجازت چاہتا ہوں کہ جو مظالم مجھ پر کئے جا رہے ہیں یا آئندہ کئے جائیں گے ، ان سب کی ذمہ داری خود
66
خلیفہ صاحب اور ان کے رفقاء کار پر ہے۔
پھر لکھتے ہیں ۔
دو
چونکہ میرے نزدیک میرے گھر کا دودھ بند کرانے والے، میرے مزدوروں کو رکوانے
والے، میرے گھر کی بے پردگی کرانے والے، میرے گھر کی بھنگن کو بند کرانے والے، دکانداروں کو مجھے
اور میرے بچوں کو سو دا دینے سے منع کرنے والے، میرے مکان کی ناکہ بندی کرانے والے، مجھے ذلیل
کرانے کی کوشش کرنے والے، میرے ساتھ میرے دوستوں ، عزیزوں کو ملنے سے روکنے والے
خطبات محمود
۲۵۵
سال ۱۹۳۷ء
در حقیقت خود خلیفہ صاحب اور ان کے ناظر صاحبان ہیں اس لئے میں ان کی تحقیق سے مطمئن نہیں ہو سکتا
اور نہ موجودہ حالات میں مجھے ان سے کسی انصاف کی توقع ہے اور نہ ملزم کو حج بنایا جا سکتا ہے ۔ میں اپنے
دلائل یا اس آزاد کمیشن کے سامنے رکھوں گا جو جماعت کی طرف سے مقرر ہو یا اگر جماعت نے توجہ نہ کی
تو حکام کے سامنے رکھوں گا“۔
میں اس کے جواب میں سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہہ سکتا جو ایسے ہی تلخ موقعوں پر کہا جاتا
ہے کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِینَ ۔ مصری صاحب بھی اگر ہمت رکھتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ قسم کھا کر
کہہ دیں کہ یہ تمام مظالم جن کے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ان پر ہوئے میری ہی ان انگیخت اور علم سے
ہوئے ہیں اور یہ کہ اگر وہ اس بات میں جھوٹے ہوں تو لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کی وعید کے مورد
بنیں پھر اللہ تعالیٰ خود بخود فیصلہ کر دے گا کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ بول کر حق کو چھپا رہا ہے ۔
میں جیسا کہ بتا چکا ہوں ہم نے ان سے کہا کہ وہ ان لوگوں کے نام بتائیں جن کے متعلق وہ یہ
کہتے ہیں کہ انہوں نے مظالم کئے مگر وہ ان کے نام تک بتانے کیلئے تیار نہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ اس
پردہ داری سے ان کی غرض کیا ہے ۔ اگر وہ سچے تھے تو ان لوگوں کے نام لے دیتے اس صورت میں بہت
حد تک یہ معاملہ صاف ہو جاتا ۔ مثلاً اگر وہ کہہ دیتے کہ میاں محمد یوسف صاحب شیر فروش نے دودھ دینے
سے انکار کر دیا تھا تو ہم ان سے دریافت کرتے اور اگر وہ انکار کر دیتے اور کہتے کہ میں نے ہرگز دودھ
دینے سے انکار نہیں کیا تو وہ کہہ سکتے تھے کہ ڈر کر اس نے جھوٹ بول دیا۔ لیکن اس کا فائدہ یہ ہو جاتا کہ
اس کے بعد میاں محمد یوسف صاحب سے دوسرا آدمی ملتا، پھر تیسرا ملتا پھر چوتھا اور جب ہر ایک کے
سامنے وہ یہی بیان دیتے کہ مجھے کسی نے نہیں روکا تو معلوم ہو جاتا کہ مصری صاحب جھوٹ بول رہے
ہیں ۔ اور اگر کسی کے پاس کہہ دیتے کہ اصل میں تو مجھے روکا گیا تھا لیکن میں نے ڈر کے مارے یہ بات
نہیں کی تو لوگ سمجھ جاتے کہ ناظر صاحب امور عامہ نے اپنے اعلان میں جھوٹ سے کام لیا ۔ پس یقیناً
اگر شیخ صاحب لوگوں کے نام بتا دیتے تو انہیں فائدہ ہوتا اور لوگ ان لوگوں سے مل مل کر اور کرید کرید کر
حالات دریافت کر کے حقیقت تک پہنچ جاتے ۔ اس صورت میں انہیں لوگوں کے پاس جا کر اپنی شکایات
پہنچانے کی ضرورت نہ رہتی خود بخو دلوگ شیر فروشوں اور آرد فروشوں نے سے مل کر دریافت کر لیتے کہ بات
کیا ہوئی ۔ مگر انہوں نے یہ طریق اختیار نہیں کیا جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ان کا مقصد محض اشتعال
خطبات محمود
۲۵۶
سال ۱۹۳۷ء
دلانا اور احمدیوں سے سودا لے کر انہیں کسی نہ کسی الزام کے نیچے لانا ہے ۔
ابھی چند دن ہوئے میرے علم میں یہ بات لائی گئی کہ میاں فخر دین نے فلاں احمدی قصاب
سے گوشت لیا ہے ۔ نان لیا ہے۔ ناظر (امور عامہ ) نے اس قصاب سے جواب طلی کی ا طلبی کی اور اُسے جرمانہ کیا۔ مجھے جب
معلوم ہوا تو میں نے ناظر صاحب کو روکا اور میں نے کہا جرمانہ جانے دیں، آپ صرف نگرانی کریں ۔
باقی اس ہدایت کی لفظی پابندی کا تعہد نہ کریں، حالانکہ یہ جرمانہ بالکل جائز تھا کیونکہ جب غیر احمدی
قصاب موجود ہیں اور وہ اس سے گوشت خرید سکتا ہے تو احمدی قصاب سے گوشت خریدنے کے کیا معنے
ہیں ۔ اگر غیر احمدی قصاب جھٹکا کرتے تب تو وہ کہہ سکتے تھے کہ ہم جھٹکا نہیں کھا سکتے ، ہمیں حلال گوشت
چاہئے ۔ لیکن جب وہ بھی اسی طرح حلال کرتے ہیں جس طرح احمدی ، تو پھر کیوں وہ غیر احمدی قصاب
سے گوشت نہیں لے سکتے ۔ پس چونکہ مصری صاحب ہمیں ان لوگوں کے نام نہیں بتاتے اس لئے ہم یہ
کہنے پر مجبور ہیں کہ وہ غلط بیانی کر رہے ہیں ۔ وہ جانتے ہیں کہ اگر میں نے کسی کا نام لے دیا تو اس سے
دریافت کرنے پر پتہ لگ جائے گا کہ میں نے غلط بیانی کی ہے ۔ اس لئے وہ ان کے نام چھپاتے ہیں اور
تحقیقات سے بھی اسی لئے گریز کرتے ہیں تا حقیقت نہ کھل جائے اور تا جو کمزور دل لوگ ہیں وہ اس شور
یہ نتیجہ نکالیں کہ کچھ نہ کچھ ظلم تو ہوا ہی ہوگا جس کی بناء پر یہ شور بناء پر یہ شور مچایا گیا ہے ۔ دنیا میں بعض کمزور دل
ہوتے ہیں اور ان کی حالت یہ ہوتی ہے کہ جب بھی کوئی شور مچائے خواہ اُس کا شور کس قدر بے بنیاد
باتوں پر مبنی ہو وہ یہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ کچھ نہ کچھ بات تو ضرور ہوئی ہوگی ۔ بغیر کسی بنیاد کے بات تو نہیں
اُٹھائی جاسکتی اور بعض کمزور ایمان ہوتے ہیں وہ بھی اسی رو میں بہہ جاتے اور یہ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ
کوئی نہ کوئی بات تو ضرور ہوئی ہوگی ۔ چنانچہ ایک مولوی صاحب کے متعلق مجھے معلوم ہوا ہے کہ انہوں
نے بھی ایک دوست کے سامنے ذکر کیا کہ شیخ مصری صاحب نے جن مظالم کا ذکر کیا ہے، ان میں کوئی
بات تو ضرور ہوگی ۔ دراصل جب بھی کوئی شخص کمزور ہو خواہ اس کی کمزوری ایمانی ہو یا جسمانی ، اس کے
دل میں ایسے خیالات پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔ اور یہی طبائع ہوتی ہیں جو منافقین کا اثر قبول
کر لیتی ہیں اور انہی لوگوں کی طبائع کو دیکھ کر وہ جھوٹ بولنے میں دلیر ہوتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جماعت
میں بعض ایسے لوگ موجود ہیں جو ہمارے شور مچانے کو ضرور کسی نہ کسی حقیقت پر محمول کریں گے اور کسی حد
سے یہ
تک
ہمارے پروپیگنڈا سے متاثر ہو جائیں گے۔
خطبات محمود
۲۵۷
سال ۱۹۳۷ء
جب لوط کے متعلق لوگوں نے یہ کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹیاں زنا کیلئے کفار کے سامنے پیش
کر دی تھیں ، جب نوح کے متعلق لوگوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی لڑکیوں سے بدکاری کی ، جب حضرت
موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام پر لوگوں نے بہتان لگائے اور کہا کہ وہ لوگوں کا مال کھاتے اور حرام کاری
میں مبتلا رہتے ہیں تو انہوں نے ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے یہ باتیں کیں جو اپنی کمزوری طبع کی وجہ سے یہ
خیال کرتے تھے کہ دشمن جو بات کہہ رہا ہے اُن کی تہہ میں کچھ نہ کچھ بات ضرور ہوگی اور میں جانتا ہوں کہ
اسی قسم کی کمزور طبائع کو اکسانے کا وہ ارادہ رکھتے ہیں۔ لیکن بہر حال اگر وہ حق پر تھے تو انہیں چاہئے تھا
کہ نام بتاتے لیکن جب وہ نام بتانے کیلئے تیار نہیں تو ہم یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے
اور غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ۔ مگر باوجود اس کے کہ مظالم کے متعلق ان کے جس قدر الزامات ہیں
وہ بالکل غلط ہیں اور امور عامہ کی تحقیقات کی رو سے بھی درست ثابت نہیں ہوئے لیکن پھر بھی میرا ارادہ
ہے کہ جھوٹے کو اس کے گھر تک پہنچانے کیلئے باہر کی جماعتوں سے ایک کمیشن مقرر کروں جو یہ تحقیقات
کرے کہ کیا امور عامہ نے جو میرے پاس رپورٹ کی ہے وہ غلط ہے اور کیا فی الواقعہ محکمہ والوں نے
ضروریات زندگی کے حصول سے جو دوسری جگہ سے بآسانی میسر نہیں آسکتی تھیں ان لوگوں کو محروم کرنے
کی کوشش کی ہے؟ یا اور کسی طرح کوئی نا واجب دکھ دیا ہے یا واقعہ میں ان کے غیر احمدی مزدوروں کو کام
کرنے سے منع کیا گیا اور کیا واقعہ میں ڈور بین سے ان کے مکان کے زنانہ حصہ کو دیکھا گیا ؟ مگر اس موقع
پر میں جماعت کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سچائی کو اختیار کرے اور جھوٹ بول کر اپنے ایمان کو تباہ نہ
کرے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت طبائع میں اشتعال ہے مگر یاد رکھو اشتعال کی حالت میں بھی
کبھی کوئی ایسا کام نہ کرو جو تقویٰ کے خلاف ہو۔
میں ایسے شخص کو ہرگز احمدی نہیں سمجھ سکتا جو یہ کہتا ہو کہ یہ جماعت بگڑ گئی اور اس کی اکثریت
خراب اور گندی ہوگئی اور میں اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سنت پر عمل کرنے والا ہوں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب ڈاکٹر عبد الحکیم نے لکھا کہ آپ کی جماعت میں سوائے حضرت
مولوی نور الدین صاحب کے اور کوئی نیک اور خدا رسیدہ انسان نہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
اسے لکھا کہ یہ بالکل جھوٹ ہے ۔ خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ یہ جماعت صحابہ کی جماعت ہے اور اس میں
ہزاروں ایسے بندے موجود ہیں جن کی پیشانیوں پر وہی نور چمک رہا تھا جو صحابہؓ کی پیشانیوں پر تھا۔ پس
خطبات محمود
۲۵۸
سال ۱۹۳۷ء
باوجود اس بات کے جاننے کے کہ یہ جماعت صحابہ کی جماعت ہے میں سمجھتا ہوں کہ بوجہ عدم علم یا عدمِ
تربیت دانستہ طور پر نہیں بلکہ نا دانستہ طور پر ممکن ہے کسی سے کوئی کمزوری سرزد ہو جائے اور بعض دفعہ کچھ
لوگ جو منافق ہوتے ہیں خود ہی کوئی شرارت کھڑی کر دیتے ہیں ۔ اور پھر کچھ لوگ حالات سے
نا واقف ہوتے ہیں وہ اپنی نا واقفیت کی وجہ سے ٹھوکر کھا جاتے ہیں ۔ لیکن بہر حال میں دعوئی سے کہتا
ہوں کہ یہ جماعت صداقت پر قائم ہے اور اس کی اکثریت نیک اور متقی لوگوں پر مشتمل ہے ۔ پھر بھی
چونکہ ہر جماعت میں کچھ نہ کچھ کمزور لوگ ہوتے ہیں اور وہ غلطی کر سکتے ہیں اس لئے میں جماعت کے
دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ایسے ہی اشتعال کے موقع پر انسان کے ایمان کی آزمائش ہوتی ہے ۔ پس
اپنے ایمانوں کو درست رکھو اور کبھی کوئی ایسی حرکت نہ کرو جو اسلام اور شریعت کے خلاف ہو۔ تم کو اس
بات کا احساس ہو یا نہ ہولیکن میرے دل میں خلافت کی ایک بکری کی مینگن کے برابر بھی قیمت نہیں
ہو سکتی اگر اس کی تائید کیلئے جھوٹ اور فریب سے کام لیا جائے ۔ خلافت اُسی وقت تک قابلِ قدر ہے
جب تک صداقت کی تلوار سے اس پر حملہ آوروں کا مقابلہ کیا جائے اور انصاف کے تیروں سے اس کی
حفاظت کی جائے ۔
پس یا درکھو کہ خواہ کیسی ہی حالت پیش آئے تم عدل و انصاف کو نہ چھوڑ و اور جو سچائی ہو اسے
اختیار کرو تا دشمن کو تمہارے متعلق کسی قسم کے اعتراض کا موقع نہ ملے ۔ اور یاد رکھو کہ اگر کوئی شخص تمہیں
جھوٹ بولنے کی ترغیب دیتا ہے تو خواہ وہ ناظر ہی کیوں نہ ہو تم فوراً اُس کی رپورٹ میرے پاس کرو
کیونکہ ہمارے پاس ایمان کے سوا اور کوئی چیز نہیں ، ہم کنگال اور خالی ہاتھ ہیں ۔ اگر ایمان کی دولت بھی
ہمارے ہاتھ میں نہ رہی اور اگر ہم نے اسے بھی چھوڑ دیا تو پھر ہماری جماعت کی حالت وہی ہوگی جو کسی
شاعر نے یوں کھینچی ہے کہ
نه
خدا
ہی
ملا
نه
وصال صنم
نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے
پس صداقت اور انصاف سے کام لو اور غیرت ، قربانی اور ایثار کا مظاہرہ کرو ۔ مگر یا درکھو تم نے
ظلم نہیں کرنا اور جھوٹ نہیں بولنا اور اگر کوئی شخص تمہیں ظلم کرنے یا جھوٹ بولنے کی تعلیم دیتا ہے تمہیں کہتا
ہے جاؤ اور اپنے دشمن کو مار آؤ یا جاؤ اور اُسے پیٹو ، تو تم فوراً سمجھ جاؤ کہ تمہارے سامنے ایمان کا جبہ پہنے
خطبات محمود
۲۵۹
سال ۱۹۳۷ء
ایک شیطان کھڑا ہے اور تم فوراً سمجھ لو کہ وہ میری نافرمانی کرنے والا اور میری اطاعت سے منہ موڑ نے
والا انسان ہے۔ تم فوراً میرے پاس آؤ اور ایسے شخص کی شکایت کرو اور اس گندے وجود کو کاٹنے کی جلد تر
کوشش کرو ۔ ایسا نہ ہو کہ وہ باقی قوم کو بھی گندہ کر دے۔
دو آر
اس کے بعد میں مصری صاحب کے ایک تازہ خط کا ذکر کرتا ہوں جو انہوں نے حال ہی میں
مجھے لکھا ہے اور جس سے ان کی دماغی اور علمی کیفیت بے نقاب ہو رہی ہے۔ اس خط کا پہلا جملہ یہ ہے
آپ پ بڑے خوش ہوں گے کہ کس طرح آپ نے اپنی چالاکی اور ہوشیاری کے ساتھ جماعت کی
مخالفت کی رو اپنے وجود سے ہٹا کر میری طرف پھیر دی ہے اور آپ مطمئن ہو گئے ہوں گے کہ
ریزولیوشنز اور خطوط کی بھر مار نے آپ کی پوزیشن کو محفوظ کر دیا ہے اور میں بھی خوش ہوں کہ آپ نے اپنی
کامیابی کی بنیاد محض دنیا داروں کی طرح چالا کیوں وغیرہ پر رکھی ہے اللہ تعالیٰ کی خشیت اور تقویٰ کو قریب
بھی نہیں آنے دیا۔
پھر لکھتے ہیں :-
وو
کاش ! آپ ملک غلام فرید صاحب کے خواب سے ہی فائدہ اٹھاتے ۔ وہ خواب کیسا واضح
ہے کس طرح اس میں آپ کی موجودہ چالا کی کا نقشہ کھینچا گیا ہے جس سے کام لے کر آپ نے جماعت کو
میرے خلاف بھڑ کا دیا ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی اس میں میری کامیابی کی بھی بشارت ہے جس پر آپ
نے غور نہیں کیا۔ شروع ہی میں آپ کو بتا دیا گیا ہے کہ جو آواز میں آپ کے خلاف اُٹھاؤں گا ، اُس کو
جماعت دیکھے گی مگر برا انہیں منائے گی اور پھر ساتھ ہی مجھے خواب میں دائیں طرف دکھلایا گیا ہے اور
ہے
آپ پ کو بائیں طرف ۔ اب سورۃ الواقعہ میں اصحاب الشمال کا حال پڑھ ھ لیں لیں ۔ ۔ وہاں و صاف لکھا ۔
إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُتْرَفِينَ - وَ كَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ " اب دیکھیں کیا یہ
دونوں حالتیں آپ میں نہیں پائی جاتیں؟ کیا آپ اپنے مال ، اقتدار ، وسائل پر اتر انہیں رہے؟ اور کیا
اپنے عظیم الشان مَيْل عَنِ الْحَقِّ إِلَى الْبَاطِلِ پر اصرار نہیں کر رہے۔
یہ وہ خط ہے جو شیخ مصری صاحب نے مجھے لکھا اور جس سے ظاہر ہے کہ ان کی علمیت کس حد تک
ہے۔ کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ ایک شخص علم کا دعوی کرتا ہے مگر اسے اتنی موٹی بات بھی معلوم نہیں کہ کن
اصول پر خواب کی تعبیر کی جاتی ہے ۔ اب جو خواب ملک غلام فرید صاحب نے دیکھا اور جس کے متعلق
خطبات محمود
۲۶۰
سال ۱۹۳۷ء
مصری صاحب یہ کہتے ہیں کہ کاش! آپ نے اس پر غور کیا ہوتا وہ یہ ہے ملک صاحب لکھتے ہیں :-
میں نے دیکھا کہ سالانہ جلسہ کا موقع ہے حضور سٹیج پر کھڑے تقریر فرما رہے ہیں ۔ آپ کے
دائیں طرف شیخ عبدالرحمن صاحب مصری بیٹھے ہوئے ہیں اور جوں جوں حضور تقریر فرماتے ہیں وہ آپ کا
منہ چڑا رہے ہیں ۔ سٹیج پر جو دوسرے لوگ بیٹھے ہیں ان میں سے بعض مصری صاحب کی اس حرکت کو دیکھ
بھی رہے ہیں۔ اتنے میں حضور نے تقریر ختم کی اور مصری صاحب اُٹھ کھڑے ہوئے اور حضور سے
مخاطب ہو کر کہنے لگے کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ خواب میں مجھے ایسا معلوم ہوا کہ حضور کو معلوم ہے اور
دوسرے دوستوں کو بھی معلوم ہے کہ مصری صاحب کیا کہیں گے۔ لیکن حضور نے پھر بھی ان کو اجازت
دے دی کہ آپ کہہ لیں ۔ ان کے ہاتھ میں ایک اچھا خاصہ لمبا چوڑا کاغذ کا ٹکڑا ہے اُس کو انہوں نے
پڑھنا شروع کر دیا۔ اُس میں لکھا ہو ا تھا کہ ان وجوہات کی وجہ سے میں جماعت سے علیحدہ ہورہا ہوں
بعینہ یہ الفاظ انہوں نے کہے اور اس کا غذ سے وہ وجوہات پڑھ رہے ہیں ۔ اُس وقت کوئی بات جو انہوں
نے پڑھی مجھے یاد نہیں ۔ ابھی وہ کھڑے ہوئے اپنا کاغذ پڑھ ہی رہے۔ تھے کہ حضور گرسی سے اُٹھ کر روانہ
ہو گئے اور دوسرے دوست بھی ساتھ ہی چلے گئے اور مصری صاحب کو چھوڑ گئے ۔ پھر معلوم نہیں ہوا کہ
مصری صاحب کا کیا حشر ہوا۔
اب وہ کہتے ہیں دیکھو! اس خواب سے میری کیسی زبردست تائید ہوتی ہے حالانکہ اس خواب
میں صاف بتایا گیا ہے کہ مصری صاحب منہ چڑا رہے ہیں اور منہ چڑانا کوئی خوبی کی بات نہیں بلکہ
غیر مومنا نہ فعل ہے۔ مگر وہ اس امر کو قطعاً نظر انداز کرتے ہوئے کہتے ہیں صاف لکھا ہے میں منہ چڑا رہا
ہوں اور جماعت مجھے کچھ نہیں کہتی اور یہی میری کامیابی کی بشارت ہے ۔ گویا منہ چڑانا خاص مومنوں
کی علامت ہے جو شیخ صاحب میں پائی جاتی ہے ۔ حالانکہ قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ تالیاں پیٹنے اور
سیٹیاں بجانے والے بھی مؤمن نہیں ۔ پھر جو شخص دوسرے کا منہ چڑاتا ہے وہ کس طرح مومن سمجھا جا سکتا
ہے۔ پھر خواب میں جو یہ دکھایا گیا کہ سٹیج پر جو دوسرے لوگ بیٹھے ہیں ان میں سے بعض مصری
صاحب کی اس حرکت کو دیکھ بھی رہے ہیں ۔ یہ حصہ صاف طور پر بتاتا ہے کہ باوجود ان کی طرف سے
ایسی حرکات صادر ہونے کے جن سے طبائع میں اشتعال پیدا ہو جماعت صبر سے کام لے گی اور انہیں کچھ
نہیں کہے گی ۔ وہ دیکھے گی کہ مصری صاحب کیا کر رہے ہیں ۔ مگر باوجود اس کے کہ وہ گند ظاہر کرتے چلے
66
خطبات محمود
۲۶۱
سال ۱۹۳۷ء
جائیں گے جماعت ان پر کوئی ظلم نہیں کرے گی ۔ یہ وہ امر ہے جو خواب میں پہلے سے بتایا گیا اور جس
سے لازما یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اب جو اپنے مظالم کا وہ ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں یہ جھوٹا ہے ۔ اگر یہ خواب ان
کا تسلیم شدہ خواب نہ ہوتا تب تو اس خواب کے مضامین ان پر حجت نہیں ہو سکتے تھے مگر جب وہ اس خواب
کو سچا تسلیم کرتے ہیں اور کہتے ہیں یہ خواب میرے حالات پر چسپاں ہو رہی ہے تو خواب تو یہ بتاتی ہے کہ
باوجود اس کے کہ وہ گندی حرکات کے مرتکب ہوں گے، جماعت احمد یہ کے مومن اپنے نفوس پر قابو رکھیں
گے اور انہیں کچھ نہیں کہیں گے ۔ مگر وہ جھوٹ بولتے ہوئے جماعت پر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ اس نے
ان پر کئی مظالم ڈھائے حالانکہ خواب بتا رہی ہے کہ ظلم جماعت کی طرف سے نہیں ہوگا بلکہ مصری صاحب
کی طرف سے ہوگا ۔
پھر وہ لکھتے ہیں اس میں میری کامیابی کی بھی بشارت ہے جس پر آپ نے غور نہیں کیا ۔ حالانکہ
خواب میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ساری جماعت میرے ساتھ آگئی اور مصری صاحب اکیلے پیچھے رہ گئے ۔
پس جب ساری جماعت خواب میں میرے ساتھ آگئی تو معلوم ہوا کہ جماعت ان کے ساتھ نہیں اور نہ
اس میں ان کی کسی کامیابی کی بشارت ہے۔ بلکہ یہ ان کے تنزل اور ادبار کی خبر ہے اور پہلے سے بتا دیا
گیا ہے کہ ان کا کیا انجام ہوگا ۔ غرض جیسا کہ پہلے سے بتا دیا گیا تھا انہوں نے منہ چڑا یا مگر اس کے ساتھ
ہی ملک غلام فرید صاحب کے خواب کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ان کے اعتراض کو بھی دور کر دیا اور بتا دیا
کہ باوجود اس کے کہ مصری صاحب منہ چڑا ئیں گے جماعت ان کا سختی سے جواب نہیں دے گی ۔ پس ان
کا اس خواب کو سچا تسلیم کرتے ہوئے یہ شور مچانا کہ مجھ پر ظلم کیا گیا بالکل جھوٹ اور بہتان ثابت ہوتا ہے۔ اور
پھر یہ کہنا کہ چونکہ دائیں طرف مصری صاحب کو دیکھا گیا ہے اور بائیں طرف مجھ کو اس لئے ان کا
اصحاب الیمن میں شمار ہو گیا اور میرا اصحاب الشمال میں ۔ یہ اتنی احمقانہ بات ہے کہ اس سے زیادہ
حماقت کی بات اور کوئی نہیں ہو سکتی ۔ خواب میں جب بھی کوئی شخص دو آدمیوں کو دیکھے گا۔ لازماً ان میں
سے ایک دائیں طرف ہوگا اور دوسرا بائیں طرف۔ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ اس کے ماں باپ
اس سے ملنے آ رہے ہیں تو یہ ضروری امر ہے کہ ان میں سے ایک دائیں طرف ہو گا اور دوسرا بائیں
طرف ۔ اب اگر باپ دائیں طرف ہو تو کیا یہ سمجھا جائے گا کہ باپ جنتی ہے اور ماں دوزخی ۔ اور اگر ماں
دائیں طرف ہو تو کیا یہ سمجھا جائے گا کہ ماں جنتی ہے اور باپ دوزخی ۔ پھر اگر کوئی شخص خواب میں ایک
خطبات محمود
۲۶۲
سال ۱۹۳۷ء
مجمع دیکھے تو لازماً کچھ لوگ دائیں طرف ہوں گے اور کچھ بائیں طرف ۔ پھر کیا یہ کہا جا سکے گا کہ ان میں جا
سے آدھے جنتی ہیں اور آدھے دوزخی ۔
حقیقت یہ ہے کہ اس سے زیادہ علم تعبیر سے نا واقفیت اور کوئی نہیں ہو سکتی کہ انسان اتنی معمولی
بات کو بھی نہ سمجھے کہ دایاں اور بایاں ایک نسبتی امر ہے اور یہ لازمی بات ہے کہ جب بھی دو شخص خواب میں
دیکھے جائیں ان میں سے ایک دائیں طرف ہوگا اور دوسرا بائیں طرف اور جو چیز لازمی ہو اُس کی تعبیر
نہیں کی جاتی ۔ مثلاً یہ تو ہو سکتا ہے کہ انسان اگر کسی کا صرف ایک پیر دیکھے تو اُس کی تعبیر کرے سر دیکھے تو
اُس کی تعبیر کرے لیکن اگر کوئی خواب میں ایک آدمی دیکھے تو اس وقت یہ نہیں کہیں گے کہ اُس کے سر کی بھی
تعبیر کرو اور ہاتھ کی بھی تعبیر کرو اور پاؤں کی بھی تعبیر کرو۔ ایسی حالت میں تو اگر کوئی خاص نظارہ ہو تو
صرف اسی کی تعبیر کی جائے گی ۔ عام چیزوں کی جن کا تعلق انسان کے ساتھ لازمی ہے ان کی تعبیر نہیں کی
جائے گی ۔ اگر اس امر کو مد نظر نہ رکھا جائے اور محض خواب میں دو شخصوں کو آتے دیکھ کر جن میں سے
ضروری ہے کہ ایک دائیں طرف ہو اور دوسرا بائیں طرف یہ نتیجہ نکالا جائے کہ ایک جنتی ہے اور دوسرا
دوزخی تو اس صورت میں اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام آ رہے ہیں
اور حضرت موسیٰ علیہ السلام مثلاً دائیں طرف ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام بائیں طرف تو نَعُوذُ بِاللهِ
کہنا پڑے گا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام جنتی ہیں اور حضرت عیسی علیہ السلام دوزخی ، کیونکہ یہ شیخ صاحب کی
بیان کردہ تعبیر ہے۔ مگر کیا کوئی بھی عقلمند اس تعبیر کو ماننے کیلئے تیار ہو سکتا ہے ؟ اور کیا اس سے زیادہ کوئی
احمقانہ بات بھی اور کوئی ہوگی؟ اگر دائیں اور بائیں میں نمایاں فاصلہ ہو تب بیشک دائیں کی بھی الگ تعبیر
ہوتی ہے اور بائیں کی بھی الگ ۔ مثلاً کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ایک جماعت دائیں طرف بیٹھی اور
دوسری جماعت کچھ فاصلہ پر بائیں طرف ، تو اس وقت ہم کہہ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ اصحاب الیمین ہیں اور
کچھ لوگ اصحاب الشمال ۔ لیکن جب سب لوگ اکٹھے بیٹھے ہوں اُس وقت یہ کہنا کہ ایک حصہ
اصحاب الشمال میں سے ہے اور دوسرا اصحاب الیمین میں سے اور اس لئے کچھ دوزخی ہیں اور کچھ جنتی ،
احمقانہ بات ہے۔ پھر دائیں بائیں کا جو مفہوم مصری صا۔ کا جو مفہوم مصری صاحب بتاتے ہیں وہ بھی درست نہیں ۔ حدیث میں
آتا ہے کہ جب امام کے ساتھ ایک مقتدی ہو تو وہ اُس کے دائیں طرف کھڑا ہو جس کے یہ معنے ہیں کہ
مقتدی دائیں طرف ہو اور امام بائیں طرف ۔ کیا اس کے یہ معنے ہوں گے کہ شریعت کے مطابق امام