شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کا خلافِ تقویٰ رویہ اور جھوٹے الزامات

حصہ 3

خطبات محمود
۲۶۳
سال ۱۹۳۷ء
ہمیشہ ادنی درجہ کا ہوتا ہے اور مقتدی اعلیٰ درجہ کا ؟
اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ اس نے مصری صاحب کے اعتراض کا قلع قمع خود ملک غلام فرید
صاحب کی ہی ایک اور خواب سے کر چھوڑا ہے جو مصری صاحب کی تسلیم کردہ خواب سے پہلے کی خواب
ہے۔ انہوں نے بے مئی کو ڈیرہ دون سے جہاں وہ تبدیلی آب و ہوا کیلئے گئے ہوئے تھے مجھے ایک خط لکھا
جو ۸ مئی کو قادیان پہنچا اور قادیان سے ہوتے ہوئے ۱۲ رمئی کو مجھے سندھ میں ملا۔ اس خط میں ملک
غلام فرید صاحب لکھتے ہیں:
سیدی ! حضرت امیر المومنین أَيَّدَكُمُ اللهُ تَعَالَى
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
پچھلے دنوں میں نے ایک عجیب خواب دیکھا جو حضور کی خدمت میں عرض ہے۔ میں نے دیکھا
صلى الله
کہ حضرت (اماں جان ) کے اُس کمرہ میں جس میں بیت الدعا واقع ہے، پانچ کرسیوں پر آنحضرت
، حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، حضرت نواب صاحب ، حضرت میر محمد اسماعیل صاحب اور حضرت مرزا
بشیر احمد صاحب بیٹھے ہیں ۔ مجھے اب ان کرسیوں کی ترتیب یاد نہیں رہی ۔ صرف اتنا یاد ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف بیٹھے ہیں ۔ اس طرح پر کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کا منہ بالکل قبلہ کی طرف ہے اور آنحضرت ﷺ کا کچھ منہ قبلہ کی طرف اور کچھ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی طرف ۔ باہر صحن میں بہت سے لوگ جمع ہیں ۔ میں اپنے متعلق کہہ نہیں سکتا کہ میں بھی
اُس کمرہ سے باہر ہوں یا اندر ہوں لیکن غالبا باہر ہی ہوں لیکن اندر بیٹھنے والے بابرکت وجودوں کے
بالکل ہی قریب کہ مجھے سب کچھ ان کا نظر آ رہا ہے۔ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی گرمی کے پاس ہی
ایسا یاد ہے کہ بالکل ساتھ ملا ہوا ) دائیں بازو پر کھڑا ہوں لیکن حضرت صاحب کا چہرہ مجھے نظر نہیں
آتا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سارا لباس سفید ہے یہاں تک کہ کوٹ بھی لٹھے کا سفید پہنا ہوا ہے ۔
رت کی پگڑی ہرے رنگ کی ہے اور آنحضور ﷺ کی ڈاڑھی مبارک کا رنگ ایسا ہے جیسے حضور
یعنی آپ کی ڈاڑھی کا۔ جبکہ اُس کو مہندی لگائے آٹھ دس دن گزر چکے ہوں اور آنحضرت ﷺ کی ڈاڑھی
کا قد بھی آپ کی داڑھی کے قد کے برابر ہے گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی بالکل حضور کی
ڈاڑھی جیسی ہے ۔ خواب میں ایسا معلوم ہوا ہے کہ آپ کسی دوسرے کمرہ میں کسی تقریر کی تیاری میں
صلى الله
آنحضرت ﷺ ہے
صلى الله

خطبات محمود
۲۶۴
سال ۱۹۳۷ء
مشغول ہیں اور کوئی بہت بڑی تقریب ہے جس پر آپ نے تقریر کرنی ہے اور آنحضرت ﷺ اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام اس تقریر کے سننے کی خاطر تشریف لائے ہوئے ہیں اور صحن میں جو بہت سے لوگ
ہیں وہ بھی اسی لئے آئے ہوئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ حضور کے روحانی مراتب میں بہت بہت ترقی دے اور
مجھے حضور کا سچا اور پکا خادم بنائے اور ہمیشہ حضور کے دامن کے ساتھ وابستہ رکھے۔
صلى الله
عروسه
اس خواب میں ملک غلام فرید صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آنحضرت
کے بائیں طرف بیٹھے دیکھا ہے اور صاف طور پر لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت
کے بائیں طرف بیٹھے ہیں ۔ اب یہاں اگر وہی تعبیر لگائی جائے جو مصری صاحب نے کی تو
نَعُوذُ بِاللهِ کہنا پڑ کہنا پڑے گا کہ رسول کریم کو د کو خواب میں دائیں طرف دکھلایا گیا ہے اور آپ کو بائیں
صلى
و
طرف ۔اب سورۃ الواقعہ میں اصحاب الشمال کا حال پڑھ لیں وہاں صاف لکھا ہے وَإِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ
ذلِكَ مُتْرَفِينَ - وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ - کیا ایسی گندی اور نا پاک تعبیر جس سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نَعُوذُ بِاللهِ جہنمی قرار دینا پڑے اس قابل ہوسکتی ہے کہ اسے صحیح تصور
کیا جائے ۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ تعبیر کس قدر غلط ہے ۔ اس تعبیر کو اگر درست سمجھا جائے تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ جہنمی ماننا پڑتا ہے ۔ کیونکہ ملک غلام فرید
صاحب نے انہیں آنحضرت ﷺ کے بائیں طرف دیکھا ۔ مگر ہم میں سے ایک شخص بھی ایسا نہیں جو ایسی
گندی اور نا پاک تعبیر اس خواب کی کر سکے ۔ پس ان کی یہ تعبیر ان کے نفس کا اختراع ہے۔ حقیقت سے
اس کا دور کا بھی تعلق نہیں ۔
پھر وہ اتنا بھی نہیں سوچتے کہ خواب میں ان کے متعلق بین طور پر بتایا گیا ہے کہ وہ منہ چڑا رہے
ہیں اب کیا منہ چڑانا امؤمنانہ مومن شیوہ ہے؟ جب نہیں تو انہیں خود اپنے ایمان کا فکر کرنا چاہئے اور بجائے اس
کے کہ دوسروں کو سمجھائیں انہیں خود سوچنا چاہئے کہ ان کا انجام خواب سے کیا ظاہر ہو رہا ہے۔ اگر ان
میں کچھ بھی عقل و فہم ہوتی تو وہ اپنے آپ کو دائیں طرف اور مجھے بائیں طرف خواب میں معلوم کر کے اس
نتیجہ پر پہنچتے کہ دائیں طرف ہونے سے یہ مراد ہے کہ وہ میرے احسانات کے نیچے دبے ہوئے ہیں ۔
کیونکہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب تم صدقہ کرو تو دائیں طرف سے شروع کرو۔ اے پس اس
خواب کے یہ معنے تھے کہ میں نے اس شخص سے کئی دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ حسنِ سلوک کیا اور متواتر

خطبات محمود
۲۶۵
سال ۱۹۳۷ء
میں
اس سے احسانات کئے مگر یہ ایسا احسان فراموش نکلا کہ میرے حُسنِ سلوک کے باوجود میرا منہ چڑاتا رہا۔
پس ان کے دائیں طرف ہونے میں ان کی کوئی فضیلت نہیں بلکہ انہیں میرے احسانات کا زیر بار دکھایا
گیا ہے۔ چنانچہ اس کی مثال حدیثوں سے بھی ملتی ہے ۔ ایک دفعہ رسول کریم ﷺ کی خدمت میں مجلس
ودھ پیش کیا گیا۔ آپ نے اس میں سے کچھ تھوڑا سا دودھ پینے کے بعد اپنے دائیں بائیں دیکھا۔
حضرت ابو بکر اُس وقت آپ کے بائیں طرف تھے اور آپ کے دائیں طرف ایک نوجوان لڑکا بیٹھا تھا۔
آپ نے اُس لڑکے کی طرف دیکھا اور فرمایا میرے اس تحفہ پر حق تمہارا ہی ہے کیونکہ تم دائیں طرف ہو
مگر کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں یہ دودھ ابو بکر کو دے دوں ؟ وہ لڑکا کہنے لگا يَا رَسُولَ اللهِ میں
اپنا حق چھوڑ نے کیلئے تیار نہیں ۔
اس مثال کو اپنے سامنے رکھتے ہوئے خواب پر غور کرو تمہیں معلوم ہوگا کہ خواب میں جو کچھ بتایا
گیا ہے وہ یہ ہے کہ میں نے مصری صاحب سے ہمیشہ دائیں والا سلوک کیا مگر یہ میرا منہ چڑاتے رہے ۔
مصری صاحب کا یہ کہنا کہ خواب میں بتایا گیا ہے کہ میری کارروائیوں کو جماعت دیکھے گی اور بُرا نہیں
منائے گی ، بتاتا ہے کہ میں کامیاب ہوں گا ، صریح غلط بیانی ہے۔ خواب کے الفاظ یہ ہیں سٹیج پر جو
66
دوسرے لوگ بیٹھے ہیں ان میں سے بعض مصری صاحب کی اس حرکت کو بھی دیکھ رہے ہیں ۔ اس بعض
کے لفظ کو اُڑا دینا مصری صاحب کی اس ذہنیت کو آشکارا کرتا ہے جو ان میں اب جماعت سے علیحدہ ہو کر
پیدا ہوگئی ہے ۔ ہم تو خود تسلیم کرتے ہیں کہ بعض لوگ ان کے ہم خیال ہیں لیکن بعض کا لفظ اُڑا کر جماعت
کا لفظ اختیار کرنا اور اس سے کامیابی کا نتیجہ نکالنا دھوکا نہیں تو اور کیا ہے ۔ خواب میں صاف بتایا گیا ہے کہ
جماعت کی اکثریت میرے ساتھ ہے تبھی تو جب میں اُٹھا تو وہ ساتھ اُٹھ کر چلے آئے ورنہ وہ مجھے چھوڑ کر
مصری صاحب کے ساتھ رہتے اور سب کے سب مل کر گیدڑوں کی طرح منہ چڑانے لگتے ۔
در حقیقت انہوں نے اس خواب کی جو تعبیر کی ہے اسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا علم محض سطحی ہے
تعبیر کے علم سے انہیں کوئی منا ) مناسبت نہیں ۔ کیونکہ تعبیراً تعبیر ایک روحانی علم ہے اور وہ روحانی کوچہ سے بالکل
نا آشنا ہو چکے ہیں اور مجھ پر اعتراض کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر حملہ کر رہے ہیں ۔ جو دوسری
خواب میں نے ملک صاحب کی بتائی اس میں رسول کریم ﷺ کی ریش مبارک ملک صاحب کو بالکل
میری ڈاڑھی کے مطابق اور ہم شکل دکھائی گئی ہے۔ جس میں یہ اشارہ کیا گیا ہے کہ جو مجھ پر حملہ کرے گا

خطبات محمود
۲۶۶
سال ۱۹۳۷ء
وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر حملہ کرے گا۔ کیا مصری صاحب یا ان کے ساتھی اس سے فائدہ
اُٹھائیں گے؟
پھر یہی ملک غلام فرید صاحب اپنے اس خط میں لکھتے ہیں ”ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا
کہ مسجد مبارک کی وہ چھوٹی کھڑ کی جو بیت الفکر میں کھلتی ہے اور جس میں سے ہو کر خدا کے مسیح پاک
مسجد میں تشریف لایا کرتے تھے، اُس کے پاس آپ کھڑے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ جس نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھنا ہو وہ اس کھڑکی میں سے گزر جائے ۔ لوگ ایک ایک کر کے اندر جا ر ہے
ہیں۔ میں بھی اندر گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ بجائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آپ ہی اندر بیٹھے
ہوئے ہیں۔ میں خواب میں حیران ہوتا ہوں کہ ان کو تو ( یعنی حضور کو ) میں باہر کھڑکی کے پاس چھوڑ کر آیا
ہوں اور اندر بھی خود ہی بیٹھے ہیں۔
اس خواب نے بتا دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اور میرا حال ایک ہی ہے اور جو اعتراض
مجھ پر کیا جاتا ہے وہی اعتراض حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی عائد ہوتا ہے۔ پس چونکہ اللہ تعالیٰ یہ
جانتا تھا کہ ایک اعتراض محمود پر یہ پڑنے والا ہے کہ خواب میں اسے بائیں طرف دکھایا گیا ہے جو اس
کے اصحاب الشمال میں سے ہونے کا ثبوت ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ایک اور خواب میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو بھی بائیں طرف دکھا دیا اور اس طرح اعتراض کرنے والوں پر ظاہر کر دیا کہ اگر تم
اپنے علم تعبیر کو صحیح قرار دو گے اور اگر ایسی ناپاک اور گندی تعبیر کرنے سے باز نہیں آؤ گے تو یاد رکھو تمہیں
محمود پر حملہ کرنے کے ساتھ ہی حضرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نَعُوذُ بِاللهِ جہنمی قرار دینا پڑ قرار دینا پڑے گا ۔ اب
یہ تمہارے اختیار میں ہے کہ چاہو تو صحیح راستہ اختیار کرو اور چاہو تو ٹیڑھا راستہ اختیار کر کے اپنے آپ کو
ابدی ہلاکت میں ڈال لو۔
سائی: وہ تھوڑی سی رقم جو معاملہ طے ہو جانے کے بعد پیشگی دی جائے۔
( الفضل ۲۴ جولائی ۱۹۳۷ ء )
مسلم كتاب الامارة باب وجوب ملازمة جماعة المسلمين۔۔۔۔۔ الخ
سے بوڈاپیسٹ (BUDAPEST): ہنگری کا دارالحکومت ۔ یہاں پہلے دو رومی شہر آباد تھے جنہیں
تاتاریوں نے تباہ کر دیا۔ پہلی عالمی جنگ تک یورپ میں غلے کی اہم منڈی تھا۔ جنگ کے بعد

خطبات محمود
۲۶۷
سال ۱۹۳۷ء
بعض صنعتوں کے فروغ سے یورپ کا ایک نفیس شہر بن گیا۔ دوسری عالمی جنگ میں اس کا ۷۵ فیصد حصہ
تباہ ہو گیا۔
الهكف : ٦
(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۲۶۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ ء )
۶۵ بخاری کتاب المغازى باب غزوة الرجيع (الخ)
کے قراقر: پیٹ بولنا
التوبة: ١١٨
2 آرد فروش: آٹا بیچنے والا
ن الواقعة : ۴۶، ۴۷
۱۲۱ بخاری کتاب المساقاة باب من رأى صدقة الماء (مفهوماً)

آج 10 میں سے 10 باقی