فتنوں سے بچنے کے لئے سورۃ فاتحہ میں علاج بتایا گیا ہے
خطبات محمود
۳۸۱
(۲۸)
سال ۱۹۳۷ء
فتنوں سے بچنے کیلئے سورہ فاتحہ میں علاج بتایا گیا ہے
(فرموده ۳ ستمبر ۱۹۳۷ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
سورہ فاتحہ ایک ایسی کامل سورۃ ہے کہ جس میں ہر مرض کا کا علاج موجود ہے اور ہر زمانہ کے شرور
اور فتن کا ذکر اس میں پایا جاتا ہے اور ہر قسم کی روکیں جو انسانی ترقی کے راستہ میں حائل ہوتی ہیں یا وہ
اسباب جو خدا تعالیٰ کے قرب سے اسے دور کر دیتے ہیں ان کے ازالہ کے ذرائع اور ان سے بچنے کے
سامانوں کا ذکر اس میں کیا گیا ہے۔ جس طرح قرآن کریم ایک انڈیکس اور فہرست ہے اللہ کے ان
قوانین کی جو اس تمام کائنات کو چلا رہے ہیں اسی طرح سورۂ فاتحہ فہرست ہے قرآن کریم کے مضامین سورۂ ہے
کی ۔ جس طرح ایک زکی انسان محض فہرست پڑھ کر اصل کتاب کے مضامین سے آگاہ ہو جاتا ہے اسی
طرح ایک ز کی انسان محض فہرست پڑھ کر اصل کتاب کے منہ
زکی پڑھ
طرح قرآن کریم سے تعلق رکھنے والا انسان سورۂ فاتحہ پڑھ کر قرآن مجید کے تمام مضامین سے آگاہ
ہو جاتا ہے۔ اور پھر قرآن مجید پڑھ کر جو اللہ تعالیٰ کے ان قوانین کی فہرست ہے جو تمام کائناتِ عالَم کو
چلا رہے ہیں اس کے قوانین قدرت سے آگاہ ہو جاتا ہے ۔
چونکہ موجودہ زمانہ کئی قسم کے فتن کا زمانہ ہے اس لئے میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ
دلاتا ہوں کہ فتنوں کے زمانوں کے متعلق قرآن کریم میں بعض احکام بیان کئے گئے ہیں اور بعض ایسی
تدابیر بتائی گئی ہیں جن کو اختیار کر کے انسان رفتن سے محفوظ ہو جاتا ہے ۔ بالخصوص سورۂ فاتحہ میں اصولی
طور پر اللہ تعالیٰ نے فتن کی تفصیلات بتائی ہیں اور ان سے بچنے کا علاج بھی بتایا ہے ۔ مگر ہماری جماعت
خطبات محمود
۳۸۲
سال ۱۹۳۷ء
کے بعض دوست ان امور کی طرف توجہ نہ کرنے کی وجہ سے بسا اوقات اس بات پر حیران ہو جاتے ہیں کہ
ہماری جماعت میں بھی بعض منافق پائے جاتے ہیں ۔ اور ہماری جماعت میں سے بھی بعض لوگ مختلف
مواقع پر ٹھوکر کھاتے اور مرتد ہو جاتے ہیں۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ ان کیلئے یہ صورت حیرت انگیز ہوتی
ہے۔ حالانکہ اگر وہ سورۂ فاتحہ پر غور کریں تو انہیں معلوم ہو کہ اس ابتدائی سورت میں ہی جو ہمیں دعا
سکھائی گئی ہے اس میں بھی اس امر کو بیان کر دیا گیا ہے کہ ایسے فتن ہمیشہ آتے رہیں گے اور مومنوں کی
جماعت سے وہ لوگ نکلتے رہیں گے جو منافق طبع ہوں ۔
جیسا کہ عربی زبان سے واقف لوگ جانتے ہیں یہ ایک حقیقت ہے کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
وَلَا الضَّالِّينَ کی دعا جو ہمیں سکھائی گئی ہے یہ مستقل دعا نہیں ۔ عام طور پر جو لوگ عربی زبان سے یا
قرآن کریم کے مطالب سے نا واقف ہوتے ہیں وہ سورہ فاتحہ کی ان آخری آیتوں کے صرف یہ معنی سمجھتے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان میں یہ سکھایا ہے کہ ہم اس سے انعامات کے حصول کی دعا کریں اور پھر یہ بھی دعا
کریں کہ اُس کا غضب ہم پر نازل نہ ہو اور نہ ہم گمراہ ہوں ۔ حالانکہ یہ مفہوم ان آیتوں کا نہیں بلکہ جیسا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس بات پر زور دیا ہے اور جیسا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل اس
بات پر زور دیا کرتے تھے اور جیسا کہ عربی زبان کے قواعد سے ہر واقف شخص جانتا ہے کہ اس میں جو دعا
سکھائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ الہی ! ہم پر تو اپنا انعام نازل کر مگر انعام کے بعد جو تیرا غضب نازل ہوتا ہے یا
منعم علیہ گروہ میں شامل ہو کر انسان بعض دفعہ جو ضال بن جاتا ہے اس سے ہمیں بچا اور ہمیں مغضوب اور
ضالین میں شامل ہونے سے محفوظ رکھ ۔ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کی دعا اگر مستقل ہوتی
تو اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کے کی دعا سے پہلے اسے لکھا جاتا۔ کیونکہ پہلے انسان اللہ تعالیٰ کے
غضب سے بچتا اور گمراہی سے محفوظ ہوتا ہے اور بعد میں اسے انعام ملتا ہے۔ ایسا نہ کیا جاتا کہ پہلے تو اس
سے ہدایت طلب کروائی جاتی اور پھر کہا جاتا کہ اب یہ بھی دعا مانگو کہ ہم پر غضب نازل نہ ہو ۔ مثلاً ایک
طالب علم جب امتحان میں کامیابی کے متعلق دعا کرے گا تو یوں دعا کرے گا کہ یا اللہ ! مجھے روزانہ سبق
یاد ہوتے رہیں اور پھر امتحان میں بھی میں پاس ہو جاؤں ۔ کیونکہ امتحان سبقوں کے بعد آتا ہے پہلے نہیں
آتا۔ اور اگر کوئی طالب علم یہ دعا کرے کہ یا اللہ ! میں امتحان میں پاس ہو جاؤں اور پھر سبق بھی مجھے یاد
ہوتے رہیں تو سب لوگ اُس کی اس دعا پر ہنسیں گے اور کہیں گے کہ پہلے تمہیں سبق یا د ہونے چاہئیں اس
خطبات محمود
۳۸۳
سال ۱۹۳۷ء
کے بعد تم امتحان میں کامیاب ہو گے نہ یہ کہ امتحان میں کا امتحان میں کامیاب ہو جاؤ اور پھر سبق یاد کرنے لگو۔ پس تم
پہلے یہ دعا مانگو کہ الہی ! مجھے روزانہ سبق یاد ہوتے رہیں اور پھر یہ دعا مانگو کہ مجھے امتحان میں کامیاب بھی
کر ۔ امتحان میں کامیابی کی دعا اس لئے ضروری ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ سبق یاد ہونے پر انسان امتحان
میں بھی ضرور کامیاب ہو جائے ۔ بعض دفعہ سبق اچھی طرح یاد ہوتے ہیں مگر کمرہ امتحان میں داخل ہوتے
ہی طالب علم گھبرا جاتے ہیں اور انہیں سب کچھ کھول جاتا ہے اور وہ فیل ہو جاتے ہیں ۔ پس سبقوں کے
یاد رہنے کی دعا کے ساتھ ہی یہ دعا مانگنی بھی ضروری ہوتی ہے کہ الہی ! پھر میں امتحان میں بھی کامیاب
ہو جاؤں ۔
ا
مجھے یاد ہے جب میں سکول میں پڑھا کرتا تھا تو مولوی شیر علی صاحب جو ہمارے استاد ہوا
کرتے تھے وہ ایک طالب علم کو تمام لڑکوں کی کاپیاں دیکھنے کیلئے مقرر کیا کرتے تھے۔ وہ انگریزی میں
نہایت اعلیٰ مہارت رکھتا تھا اور ہمارے اسا تذہ اُسی کو ہماری کا پیاں دیکھنے کیلئے مقرر کیا کرتے تھے۔ مگر ا
جب امتحان ہوتا تو وہ استاد طالب علم جو دوسروں کی کا پیاں دیکھا کرتا تھا فیل ہو جاتا اور اس کے شاگرد
پاس ہو جاتے ۔ جب اُس سے پوچھا جاتا کہ یہ کیا بات ہے؟ تو وہ کہتا جب میں امتحان کے کمرہ میں داخل
ہوتا ہوں تو گھبرا جاتا ہوں اور سب پڑھا لکھا مجھے بُھول جاتا ہے۔ تو یہ تو ممکن ہے کہ کوئی انسان سبق یاد
کرتا رہے مگر امتحان کے وقت گھبرا جائے اور سوالات کے جواب نہ دے سکے ۔ یا اسے امتحان کے دنوں
میں بخار ہو جائے اور اس طرح وہ امتحان میں فیل ہو جائے ۔ لیکن یہ کوئی صورت نہیں کہ کوئی طالب علم
امتحان پہلے پاس کرے اور سبق بعد میں یاد کرے ۔ اسی لئے جب کوئی ذہین اور سمجھدار طالب علم دعا
کرے گا تو اسی رنگ میں کرے گا کہ یا اللہ ! مجھے سبق یاد ہوتے رہیں اور پھر امتحان میں بھی میں کامیاب
ہو جاؤں ۔ یہ نہیں کہے گا کہ یا اللہ ! میں امتحان میں کامیاب ہو جاؤں اور پھر سبق مجھے یاد ہوتے رہیں ۔
کیونکہ یہ پہلی دعا ہے اور وہ پچھلی ۔ اور پہلی دعا کو پیچھے کرنا اور پچھلی دعا کو پہلے رکھنا عقل کے بالکل خلاف
ہے۔ تو ہدایت ملنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ انسان پر اللہ تعالیٰ کا غضب نازل نہ ہو ۔ کیونکہ جس پر
اللہ تعالیٰ کا غضب نازل ہو گیا اسے ہدایت کہاں مل سکتی ہے اور پھر ہدایت ملنے سے پہلے یہ ضروری ہے
کہ انسان گمراہی سے بچا ہوا ہو ۔ کیونکہ جو گمراہ ہو اس کا ہدایت سے کیا تعلق ہے۔ تو اگر یہ مستقل دعا ئیں
ہوتیں تو سورۂ فاتحہ میں یوں دعا مانگی جاتی کہ یا اللہ ہم گمراہ نہ ہوں ۔ یا اللہ ! ہم پر تیرا غضب نازل نہ ہو
خطبات محمود
۳۸۴
سال ۱۹۳۷ء
اور یا اللہ ! ہم ہمیشہ صراط مستقیم پر چلنے والے ہوں ۔ یہ ترتیب بالکل طبعی تھی کیونکہ پہلے انسان کمزوریوں
سے نجات حاصل کرنے کی خواہش کرتا ہے اور پھر یہ چاہتا ہے کہ میں کامل انسان بن جاؤں ۔ جب ایک
بیمار دعا کرے گا تو یوں کرے گا کہ یا اللہ ! مجھے بیماری سے شفا بخش اور مجھے طاقت عطا فرما۔ کیونکہ پہلے
اس کی بیماری دور ہوگی اور پھر اس میں طاقت آئے گی ۔ اسی طرح خدا کا غضب اور ضلالت بیماریاں ہیں
اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا قوت اور طاقت کی دعا ہے ۔ اور کوئی عقلمند یہ دعا کبھی نہیں کرے
گا کہ پہلے میں پہلوانوں کی طرح مضبوط بن جاؤں اور پھر میری بیماریاں دور ہوں ۔ وہ یہی دعا کرے گا
کہ پہلے میری بیماریاں میری بیماریاں دور ہوں اور پھر میرے ان رے اندر پہلوانوں کی سی طاقت آجائے ۔ تو اگر یہ تینوں مستقل
دعا میں ہوتیں تو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کو پہلے رکھا جاتا اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ سے کو بعد میں ۔ مگر یہ مستقل دعا ئیں نہیں بلکہ ساری دعائیں مل کر ایک
کامل دعا بنتی ہے۔ چنانچہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں سیدھا راستہ اللہ تعالیٰ سے طلب کیا گیا ہے
اور اس دعا کے اندر ہی وہ ضلالت جو ایمان سے پہلے ہوتی ہے اس کے دور ہونے کی دعا شامل ہے ۔ مثلاً
اگر کوئی بیمار صرف یہ دعا کرتا ہے کہ یا اللہ ! مجھے مضبوطی اور طاقت عطا کر تو بیماری کے دور ہونے کی دعا
خود بخود اس میں آجائے گی ۔ ہاں اگر اس کے ساتھ ہی وہ یہ الفاظ بھی بڑھا دے کہ پھر کبھی میں بیمار نہ
ہوں تو بڑھا سکتا ہے کیونکہ یہ آئندہ کے متعلق ہوگی ۔ اس کی موجودہ بیماری کے دور ہونے کی دعا اس کے
پہلے فقرہ میں ہی آجائے گی ۔ تو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں جس
کے معنے یہ ہیں کہ یا اللہ ! مجھے کامل صحت دے، یا اللہ ! مجھے کامل قوت دے وہ ضلالت جو ایمان سے پہلے
ہوتی ہے اور وہ غضب جو عدم ہدایت کی صورت میں نازل ہوتا ہے اس سے : بچنے کی دعا لی دعا خود بخود آگئی ۔
مگر پھر ایمان کے بعد بھی کبھی انسان ضلالت اور گمراہی میں مبتلا ہو ہو جاتا ہے اور ایمان کے بعد بھی کبھی
انسان اللہ تعالیٰ کے غضب کا مورد ہو جاتا ہے ۔ پس اس غضب اور اس ضلالت سے بچنے کی دعا ان
آخری آیتوں میں سکھائی گئی ہے اور مومنوں کو تلقین کی گئی ہے کہ تم یہ دعا کرو کہ یا اللہ ! ہماری بیماریوں کو
دور کر اور ہمیں اپنے فضل سے کامل روحانی صحت دے۔ مگر ؟ ۔ مگر پھر اس صحت کی وجہ سے جو بہ جو بعض خرابیاں پیدا
ہو جاتی ہیں اور انسان اللہ تعالیٰ کے غضب کا مستحق ہو جاتا ہے اور کبھی ضلالت اس پر غالب آجاتی ہے اور
وہ گمراہ ہو جاتا ہے، ان تمام خرابیوں سے تا عمر اور تا اختتام حیات ہمیں محفوظ رکھ اور صراط مستقیم پر ثبات
خطبات محمود
۳۸۵
سال ۱۹۳۷ء
عطا فرما - تو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ سے مراد موجودہ بیماریوں کے دور ہونے کے لئے دعا
نہیں بلکہ جب ایمان کامل ہو جائے تو اس کے بعد پیدا ہونے والی خرابیوں کے ازالہ کیلئے یہ دعا ہے کہ
الہی ! ہمیں ایمان تو حاصل ہو گیا مگر اب ایسا فضل کر کہ ہمارا ایمان کبھی زائل نہ ہوا اور ہم مرتے دم تک اسی
پر قائم رہیں ۔ غرض غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ استثناء ہے ۔ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ سے کہ بعض
منعم علیہ ہو کر مغضوب ہو جاتے ہیں اور بعض منعم علیہ ہو کر خال ہو جاتے ہیں اور دعا یہ سکھائی گئی ہے کہ
الہی ! جب ہم منعم علیہ گروہ میں شامل ہو جائیں تو پھر ہم منعم علیہ ہی رہیں ۔ ایسا نہ ہو کہ کسی ٹھوکر کی وجہ سے
مغضوب اور ضالین میں شامل ہو جائیں ۔
اس
یہ دعا ہے جو ہم ہمیشہ مانگتے رہتے ہیں اور جس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ عام مومن تو کجا
منعم علیہ شخص بھی مغضوب اور ضال ہونے کے خطرہ میں ہر و رہ میں ہر وقت گھرا ہوا ہے اور بعض دفعہ انسان روحانی
لحاظ سے بہت بلند مقام پر پہنچ کر بھی ایسا گرتا ہے کہ اس کے اندر ایمان کا شائبہ تک نہیں رہ جاتا ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو لدھیانہ کے ایک شخص کے متعلق جو آپ سے نہایت گہری ارادت
ظاہر کرتا تھا ایک دفعہ ایک الہام ہوا جس میں اس کی روحانی طاقتوں کی بہت بڑی تعریف کی گئی تھی ۔ مگر
بعد میں وہ مرتد ہو گیا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا کہ اس کے
متعلق تو الہام الہی میں تعریف آچکی تھی پھر یہ کیوں مرتد ہو گیا۔ تو آپ نے فرمایا بے شک الہام میں ا
کی تعریف موجود تھی اور اللہ تعالیٰ کا کلام بتا رہا تھا کہ وہ اعلیٰ روحانی طاقتیں رکھتا تھا۔ لیکن جب اس نے
ان طاقتوں سے ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس میں کبر اور غرور پیدا ہو گیا تو اللہ تعالیٰ کا غضب اس پر نازل
ہو گیا اور وہ مرتد ہو گیا ۔ تو سورہ فاتحہ کی دعا ہمہ سورہ فاتحہ کی دعا ہمیں بتاتی ہے کہ نفاق اور کہ حاق اور کفریہ دو چیزیں انسان کے ساتھ ہر
وقت لگی ہوئی ہیں اور یہ دونوں مرضیں منعم علیہ گروہ میں شامل ہونے کے بعد انسان پر حملہ آور ہوتی رہتی
ہیں ۔ اور ان کے پیدا ہونے کے دو سبب ہوتے ہیں۔ ایک مرض تو اُس وقت پیدا ہوتا ہے جب انسان پر
اللہ تعالیٰ کی نعمتیں نازل ہوتی ہیں۔ اس کے فضل اسے نواز نا شروع کرتے ہیں اور وہ ایمان میں اعلیٰ درجہ
حاصل کر لیتا ہے۔ لیکن بجائے اللہ تعالیٰ کے احسانات کا شکر گزار ہونے کے وہ تکبر میں مبتلا ہو جاتا ہے
اور کسی وقت خدا تعالیٰ کی یا اس کے پیاروں اور مقبول بندوں کی کوئی ایسی گستاخی کر بیٹھتا ہے جس کے نتیجہ
میں وہ تمام انعامات سے محروم کر دیا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے غضب کے نیچے آجاتا ہے ۔ گویا یہ اللہ تعالیٰ
خطبات محمود
۳۸۶
سال ۱۹۳۷ء
یا اس کے پیاروں سے لڑائی کا نتیجہ ہوتا ہے کہ وہ تمام درجات سے محروم کر دیا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا
غضب اس پر نازل ہو جاتا ہے ۔ یا پھر یہ مرض اس وقت پیدا ہوتا ہے جب وہ غلو کرنے لگ جاتا ہے اور
ایسی جگہ انکسار کرنے لگ جاتا ہے جہاں اس کیلئے انکسار جائز نہیں ہوتا ۔ایسی حالت میں اس کے اندر تکبر
نہیں ہوتا بلکہ انکسار ہوتا ہے اور انکسار بھی جب حد سے بڑھ جائے تو ایک مقام پر جرم بن جاتا ہے ۔ پس
انکسار اس کو ایک ایسے مقام پر لے جاتا ہے جو ضلالت اور گمراہی کا مقام ہوتا ہے اور اس طرح خدا تعالیٰ
کی نگاہ سے وہ گر جاتا ہے ۔ مثلاً خدا کے کسی برگزیدہ کے متعلق وہ یہ خیال کرنے لگ جاتا ہے کہ اس کے
مقابلہ میں میں اتنا ذلیل ہوں ، اتنا ذلیل ہوں کہ مجھے اب اس کی پوجا کرنی چاہئے اور میں تو بالکل ادنی
انسان ہوں، یہ ہوں، یہ شخص جس کی میں اطاعت کرتا اطاعت کرتا ہوں خدا یا خدا کا بیٹا ہے ۔ جب انکسار کو وہ اس حد تک
پہنچا دیتا ہے تو وہ ضال کہلانے لگ جاتا ہے ۔ اور ایسا انسان بھی انعام کے مقام پر پہنچ کر گر جاتا ہے۔ پہلی
م صلى الله
صلى الله
عروسة ۔
امثال رسول کریم ﷺ نے نصاری
سے
قوم کی مثال رسول کریم ﷺ نے یہود سے دی اور دوسری قوم کی مثال را
دی۔ یہود وہ تھے جنہوں نے خدا تعالیٰ کے انبیاء کے مقابلہ میں تکبر سے کام لیا اور نصاری وہ تھے جنہوں
نے خدا تعالیٰ کے ایک نبی کے مقابلہ میں اس قدر انکسار کیا کہ اسے خدا اور خدا کا بیٹا سمجھنے لگ گئے اور
آپ اس کے بندے بن بیٹھے۔ پہلی قوم محبت تو ڑ کر خدا تعالیٰ کی مجرم بنی تھی تو دوسری قوم محبت کی بے جا
زیادتی کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے حضور مجرم قرار پا گئی ۔ ۱۹۳۵ء میں میں نے اسی مسجد میں اسی ممبر پر
کھڑے ہو کر ایک رؤیا سنایا تھا جو انہیں دنوں الفضل میں بھی شائع ہو گیا اور جس کے ایک حصہ میں اسی
طرف اشارہ ہے کہ نا جائز محبت انسان کو مجرم بنادیتی ہے۔ میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ کبڑی کھیلنے لگے ہیں
اور انہوں نے شرط یہ باندھی ہے کہ جو جیت جائے گا ، خلافت کے متعلق اس کا خیال قائم کیا جائے گا ۔
جب مجھے ان کے اس خیال کا علم ہوا تو میں نے ان پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا تم دین کو ہنسی کا
موجب بناتے ہو اور کیا ان امور کا فیصلہ کبڈیوں سے ہو سکتا ہے ۔ اس پر جو لوگ پہلے خلافت کے موید
تھے میں نے دیکھا کہ وہ بھی بپھر گئے اور انہوں نے میرے روکنے کو ہی اپنی ہتک سمجھا اور وہ بھی دوسرے
فریق کے ساتھ شامل ہو گئے ۔ اب یہ ایک ناجائز محبت کا مظاہرہ تھا جو انہوں نے کیا اور بوجہ اس کے کہ
انہیں خدا کیلئے محبت نہ تھی ان کے ایمان ضائع ہو گئے ۔
پس اگر محبت کے جذبہ کا غلط طریق پر استعمال کیا جائے تو اس کا نتیجہ بھی کبھی اچھا نہیں نکل سکتا ۔
خطبات محمود
۳۸۷
سال ۱۹۳۷ء
بعض لوگ کہتے ہیں کہ فلاں کے دل میں بڑا ایمان تھا ، اسے سلسلہ سے بڑی محبت تھی ، پھر اسے کیوں ٹھو کر
لگی؟ اس کا جواب یہی ہے کہ اس کی محبت اور اس کا اخلاص خدا کیلئے نہیں تھا بلکہ کسی کمزوری یا الہی تصرف
کے ماتحت تھا۔ اس لئے ایسے انسان با وجود محبت میں ترقی کر جانے کے پھر بھی ٹھوکر کھا جاتے ہیں ۔ تو
انسان کے متعلق کسی مقام پر بھی یہ خیال نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اب ٹھوکر سے محفوظ ہے ۔ سوائے اس کے کہ
وہ اُس اعلیٰ مقام پر پہنچ جائے جہاں خدا کی طرف سے یہ کہہ دیا جائے کہ اب اسے ٹھوکر نہیں لگے گی ۔
غرض اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں ہمیں اس طرف توجہ دلائی ہے اور اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ میں یہ دونوں مضمون بیان
کر دیئے ہیں۔ یعنی یہ کہ ایک طرف تمہارے لئے ہر قسم کی ترقیات مقدر ہیں اور تم اعلیٰ سے اعلیٰ انعامات
حاصل کر سکتے ہو ۔ مگر دوسری طرف یہ یاد رکھو کہ جوں جوں انعامات بڑھتے جائیں اتنا ہی انسان کے
گرنے کا بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ کسی شاعر نے کہا ہے
ه
گرتے ہیں شہسوار ہی میداں میں مثل برق
وہ طفل کیا کرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے
کہ جو شہسوار ہو وہی میدانِ جنگ میں گرتا ہے ۔ وہ بچہ جوگھٹنوں کے بل چل رہا ہو اس نے کیا کرنا ہے ۔
ہے۔
اسی طرح انسان جتنا زیادہ اونچا چڑھتا اور روحانی کمالات حاصل کرتا چلا جاتا ہے، اُتنا ہی اس کے
گرنے کا احتمال بھی زیادہ ہوتا جاتا ہے۔
یہودی کتب میں اور ہماری روایات کی کتب میں ایک شخص بلعم باعور کا حال لکھا ہے کہ اس نے
بڑی عبادتیں کیں ، بڑی عبادتیں کیں ، بڑی عبادتیں کیں یہاں تک کہ وہ خدا تعالیٰ کا مقرب ہو گیا اور اس ،
کی دعا ئیں نہایت کثرت سے قبول ہونے لگیں۔ حتیٰ کہ لوگ جب اُس کے پاس جاتے اور دعا کرنے
کیلئے کہتے تو اس یقین کے ساتھ واپس آتے کہ اب یہ دعا ضرور قبول ہو جائے گی ۔ ایک دفعہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام اس کے ملک میں سے گزرے تو اس ملک کا جو بادشاہ تھا اس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا
مقابلہ کیا اور آپ سے لڑائی شروع کر دی ۔ مگر جب اُس نے دیکھا کہ میرا پلہ کمزور ہے اور میں موسیٰ
کے لشکر کا مقابلہ نہیں کر سکتا تو اس نے اپنے مشیر کاروں سے مشورہ لیا۔ انہوں نے اسے یہ مشورہ دیا کہ بلعم
کو بلاؤ اور اس سے دعا کراؤ۔ اگر وہ موسیٰ کے خلاف بد دعا کرے گا تو موسیٰ کے لشکر کو ضرور شکست
خطبات محمود
۳۸۸
سال ۱۹۳۷ء
ہو جائے گی ۔ اس پر اس نے بلعم کی طرف اپنا آدمی بھیجا اور کہا کہ میرا موسیٰ سے مقابلہ ہے تم میرے لئے
دعا کرو کہ اس مقابلہ میں میں کامیاب ہو جاؤں اور اگر میں جیت گیا تو میں تمہیں بہت کچھ انعام دوں گا ۔
مگر پیشتر اس کے کہ بادشاہ کا آدمی اس کے پاس پہنچتا بلعم کو خدا نے خواب میں بتلا دیا کہ دیکھنا موسیٰ میرا
پیارا بندہ ہے ، اس کے خلاف بد دعا نہ کیجیئو ۔ جب بادشاہ کا پیغامبر اس کے پاس پہنچا تو چونکہ بلعم
یہ خواب دیکھ چکا تھا اس لئے اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ موسیٰ کے خلاف میں بد دعا نہیں کر سکتا ۔ مگر اس
کی بیوی نے جس کے دل میں انعام کا لالچ پیدا ہو گیا تھا اُسے کہا دیکھو ! خوابوں کی مختلف تعبیریں ہوتی
ہیں ۔ تم انکار مت کرو اور اس کے ساتھ جاؤ اور موسیٰ کے خلاف بد دعا کرو ممکن ہے ہمارے بھی دن پھر
جائیں اور ہماری تنگدستی دور ہو جائے ۔ چنانچہ وہ اپنی بیوی کی بات مان گیا اور گھر سے موسیٰ کے خلاف
بددعا کرنے کیلئے نکلا ۔ لیکن جب وہ اس شخص کے ساتھ چلا تو تین دفعہ خدا تعالیٰ کے فرشتے نے سامنے
کھڑے ہو کر اسے روکا اور کہا کہ موسیٰ کے خلاف بد دعا مت کر مگر وہ پھر بھی اپنی بیوی کے کہنے کے مطابق
چلتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ ایک الگ مقام میں اس نے بادشاہ کے حکم کے ماتحت حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے خلاف بد دعا کرنی شروع کر دی ۔ ابھی وہ دعا کر ہی رہا تھا کہ معاً اُس پر کشفی حالت طاری ہوئی اور
اس نے دیکھا کہ ایک کبوتری اُس کے منہ سے نکل کر اُڑی جارہی ہے ۔ اس نے ایک فرشتے سے پوچھا یہ
کیا ہے؟ خدا کے فرشتے نے جواب دیا یہ تیرا ایمان ہے جو اب تیرے اندر سے نکل کر اُڑا جا رہا ہے ۔
اب تو ساری عمر بیٹھا ریاضتیں کرتا رہ خدا نے تجھے جو انعام دیا تھا وہ اب اس نے واپس لے لیا ہے اور
تیری تمام ولایت اس نے چھین لی ہے ۔
اب دیکھو ایک شخص صاحب کشف ہے ، صاحب وحی ہے، صاحب الہام ہے، خدا کا مقرب ہے
اور اتنا مقرب ہے کہ اس کی کوئی دعا رد نہیں کی جاتی مگر جب وہ اس شخص کا مقابلہ کرتا ہے جسے خدا تعالیٰ
نے نظام کے قائم کرنے کیلئے کھڑا کیا تھا تو اللہ تعالیٰ اس کی ساری عبادتوں کو ضائع کر دیتا ہے اور کہتا ہے
کہ تیری دعا چونکہ کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ میرے خلاف ہے اس لئے ساری عمر کی عبادتوں کے نتیجہ میں
ہماری طرف سے جو تجھے انعام ملا تھا وہ ہم واپس لیتے ہیں۔ تو معمولی مقام تو ایک طرف رہے بڑے
بڑے مقام پر پہنچ کر بھی انسان بعض دفعہ ٹھوکر کھا جاتا اور ایسی بُری طرح گرتا ہے کہ اس کا ایمان بالکل
ضائع ہو جاتا ہے ۔
خطبات محمود
۳۸۹
سال ۱۹۳۷ء
اب تک ہماری جماعت میں سے جن لوگوں کو ٹھوکریں لگیں اور وہ مرتد ہوئے ، ان میں سے
کوئی ایسا شخص نہیں جو ایسا صاحبِ کشف اور صاحبِ الہام ہو کہ اس کے صاحب کشوف اور صاحبِ الہام
ہونے کا جماعت کے اکثر حصہ کو علم ہو اور انہیں اس کے کشوف اور اس کے الہامات کے سچا ہونے کا تجربہ
ہو۔ ایسے تو کئی ہیں جن کے دماغ میں خرابی پیدا ہوگئی اور وہ کئی قسم کے دعوے کرنے لگے مگر ان کا یہاں
ذکر نہیں ۔ ان کے بگاڑ کا باعث ان کے کشوف اور الہام ہی ہوئے ہیں بلکہ ان کے دماغ کا بگاڑ ان کے
کشوف والہام کا موجب ہوا ہے ۔ مگر وہ لوگ جن کے کشوف اور الہامات کی جماعت گواہ ہو اور ہزاروں
آدمیوں کو اس بات کا تجربہ ہو کہ انہیں خدا تعالیٰ سے خاص تعلق ہے، ایسا کوئی آدمی ہماری جماعت سے
آج تک بھی مرتد نہیں ہوا ۔ ظاہری علم بالکل اور چیز ہے اگر ظاہری علم پر ہی فضیلت اور بزرگی کی بنیاد
رکھی جائے تو نَعُوذُ بِاللہ دنیا کے سارے انبیاء کو جھوٹا کہنا پڑے گا۔ کیونکہ ان کا مقابلہ کرنے والے
علماء ہی ہوئے ہیں ۔
صلى الله
عروسه
رسول کریم ﷺ کے مقابلہ میں بھی عرب کے کاہن اور علماء اُٹھے ۔ حضرت
،
اور علماء اُٹھے ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کا
بھی اس زمانہ کے فقیہوں اور فریسیوں نے مقابلہ کیا ۔ حص ، مقابلہ کیا ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں بھی ایسے ہی
نے مقابلہ کیا جو
لوگ آپ کے مقابلہ میں کھڑے ہوئے اور حضرت رت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی ا السلام کا بھی انہی لوگوں نے مقاب
اپنے آپ کو ظاہری علوم کے لحاظ سے بہت بڑا عالم سمجھا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ مولوی محمد حسین بٹالوی
نہایت حقارت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو منشی غلام احمد لکھا کرتے تھے۔ گویا آپ
نَعُوذُ بِاللهِ صرف منشی ہیں کہ دو چا ر سطر میں لکھ لیتے ہیں ، عالم نہیں ہیں اور وہ اس بات پر بہت خوش
ہوتے کہ میں نے انہیں منشی“ لکھا ہے ۔ مجھے یاد ہے میں اُس وقت چھوٹا بچہ تھا کہ مولوی سید محمد احسن
صاحب امروہوی نے کسی مجلس میں بیان کیا کہ مولوی محمد حسین بٹالوی نے میری نسبت تو یہ لکھا ہے کہ یہ
مولوی ہے مگر حضرت مسیح موعود کے متعلق اس نے یہ لکھا ہے کہ وہ منشی ہیں ۔ مجھے اس وقت بھی ان کی یہ
بات بری معلوم ہوئی تھی اور آج بھی بُری محسوس ہوتی ہے۔ ان کے دل میں شاید مولویت کی کوئی قدر ہو تو
ہو ہمیں تو کوئی مولوی کہہ دے تو چڑ آجاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ مولوی کا لفظ بُرا ہے ۔ مولوی ایک عربی
کا لفظ ہے اور یہ ہے اور یہ مولائی سے بنا ہے ۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ ہمارا مولا ، ہمارا سردار اور ہمارا اُستاد مگر اب
مولوی کے لفظ کا استعمال جن لوگوں پر شروع ہو گیا ہے اُن کو دیکھتے ہوئے اس بات سے شرم آتی ہے کہ
خطبات محمود
۳۹۰
سال ۱۹۳۷ء
کوئی ہمیں مولوی کہہ دے ۔ تو ظاہری علوم بالکل اور چیز ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ ظاہری علوم والے
روحانیت میں بھی کوئی درجہ رکھتے ہوں ۔ قرآن کریم نے بے شک بعض لوگوں کو علماء قرار دیا ہے مگر اس
نے ان ہی کو علماء قرار دیا ہے جو اپنے اندر خوف خدا رکھتے ہوں ۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے إِنَّمَا يَخْشَى
اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ کے کہ اپنے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی خشیت رکھنے والے علماء ہیں اور جو اس کا
خوف نہیں رکھتے وہ جاہل ہیں ۔ گویا رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں جس قدر علماء کہلانے والے تھے ان کو
قرآن کریم نے جاہل قرار دیا اور جس قدر لوگوں کی نگاہ میں جاہل سمجھنے جانے والے تھے اور رسول کریم
علی پر وہ ایمان لے آئے تھے ا تھے انہیں عالم الم قرار دیا اور فرمایا عالم ابو بکر ہے ، عالم عمر - عمر ہے، عالم عثمان ہے،
عالم علی ہے، عالم طلحہ ہے ، عالم زبیر ہے اور عالم اور صحابہ نہیں مثلاً بلال وغیرہ ۔ مگر یہ جو عرب کے بڑے
بڑے کا ہن ہیں یہ سب جاہل ہیں عالم نہیں۔ تو ظاہری علوم کوئی چیز نہیں اصل چیز باطنی علوم ہیں اور جب
وہ کسی کو حاصل ہو جائیں تو اُسی کی عزت اللہ تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں قائم کی جاتی ہے اور انہی علوم کی
کوئی قیمت ہوتی ہے۔
صلى الله
مولوی عبداللہ صاحب غزنوی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کے قریب زمانہ
میں ایک مشہور بزرگ گزرے ہیں ان کا ایک لطیفہ ہے جس سے اُن کی عزت دل میں پیدا ہوتی ہے ۔
کہتے ہیں کہ امرتسر میں ایک دفعہ لوگوں نے مولوی عبداللہ صاحب غزنوی سے مقابلہ کرنے کیلئے ایک بڑا
بھاری عالم تیار کیا جو علوم مروجہ میں خوب ماہر تھا۔ اس کے بعد وہ لوگ مولوی عبداللہ صاحب کے پاس
گئے اور انہیں کہا کہ آپ مجلس میں چلیے ، آپ کی فلاں عالم سے بحث کرانی ہے۔ مولوی عبداللہ صاحب
غزنوی بے شک عالم تھے مگر ایسے نہیں کہ انہوں نے صرف ونحو کی گردانیں رٹی ہوئی ہوں ۔ وہ ایک صوفی
منش بزرگ تھے مگر لوگ چاہتے تھے کہ عربی کی ترکیبوں میں لاکر انہیں گرائیں اور ذلیل کریں ۔ خیر وہ
مجلس میں آگئے ۔ لوگوں نے کہا مولوی صاحب یہ فلاں عالم صاحب آئے ہیں کیا یہ آپ سے کوئی سوال
کریں؟ مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی یہ عادت تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بھی
عادت تھی کہ جب خاموش ہوتے تو سر نیچے ڈال کر یا سر کو ہاتھ کا سہارا دے کر بیٹھے رہتے اور ذکر الہی
کرنے والے بالعموم ایسا ہی کیا کرتے ہیں ۔ جب انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ آپ سے کوئی سوال کریں؟
تو مولوی عبداللہ صاحب غزنوی نے فرمایا اگر نیت بخیر باشد یعنی اگر نیت نیک ہو تو بیشک وہ سوال
خطبات محمود
۳۹۱
سال ۱۹۳۷ء
کریں ۔ وہ آدمی بھی گو بظاہر دُنیوی علماء میں شامل تھا مگر اُس کے دل میں تقویٰ کی آگ جلتی تھی ۔ جب
انہوں نے کہا کہ اگر نیت بخیر باشد تو اُس نے سوال کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس وقت تو میں بحث
کی نیت سے ہی آیا تھا۔ اور در حقیقت یہ جو اُس شخص میں تقویٰ پیدا ہوا مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی
بات کے نتیجہ میں پیدا ہوا ۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی ایک واقعہ ہے۔ شروع شروع میں مولوی محمد حسین
صاحب جب مولوی ہو کر بٹالہ آئے تو ان کے خیالات بٹالہ کے رہنے والوں کو سخت گراں گزرے ۔ آپ
فرماتے کہ ایک دفعہ جب میں بٹالہ گیا تو چونکہ لوگوں کو میرے مذہبی جوش اور مذہبی تحقیق و تدقیق کا علم تھا
اور وہ جانتے تھے کہ عیسائیوں کے متعلق میں اکثر مضامین لکھتا رہتا ہوں اور صوفیاء کی میرے دل میں
عزت ہے اس لئے بعض لوگ میرے پاس آئے اور کہنے لگے آپ سے ایک ضروری کام ہے، آپ
ہمارے ساتھ فلاں مسجد میں چلیں ۔ جب میں وہاں گیا تو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بیٹھے تھے اور
لوگوں کا بہت بڑا مجمع تھا۔ لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ حنفیوں کی طرف سے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
سے بحث کریں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ ہم حنفیوں کی طرف ہیں
کیونکہ حنفیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ اول قرآن ہے اور پھر حدیث اور ہمارا بھی یہی عقیدہ ہے ۔ جب لوگوں
نے آپ کو مولوی محمد حسین صاح صاحب سے ۔ بحث کرنے کیلئے آمادہ کرنا چاہا تو آپ نے فرمایا مجھے ان کے
مذہب کا پتہ نہیں ، پہلے یہ اپنا عقیدہ بیان کریں اس کے بعد میں ان پر کوئی اعتراض کر سکتا ہوں ۔ مولوی
صلى الله محمد حسین صاحب بٹالوی نے بیان کیا کہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کی طرف سے جو قول ثابت
ہو جائے وہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہئے ۔ اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی یہی عقیدہ تھا اور ہمارا بھی یہی
عقیدہ ہے ۔ کیونکہ اگر رسول کریم ﷺ کی بات نہیں ماننی تو اور کس کی ماننی ہے؟ بہر حال جب آپ نے
مولوی محمد حسین بٹالوی کی یہ بات سنی تو فرمایا یہ بالکل ٹھیک ہے میں اعتراض کس بات پر کروں ۔ یہ سنتے
ہی لوگ سخت غضب میں آگئے اور انہوں نے شور مچانا شروع کر دیا کہ ہار گئے ، ہار گئے ۔ بس یونہی عالم
بنے پھرتے تھے ، ہمیں اب پتہ لگا کہ یہ عالم نہیں جاہل ہیں ۔ آپ نے لوگوں کی ان تمام باتوں کو سُنا مگر
کوئی پرواہ نہ کی اور وہاں سے چلے آئے ۔ واپسی کے وقت خدا تعالیٰ نے آپ پر الہام نازل کیا کہ چونکہ
تو نے میری خاطر یہ ذلت برداشت کی ہے اس لئے ” تیرا خدا تیرے اس فعل سے راضی ہوا اور وہ تجھے
صلى الله
خطبات محمود
۳۹۲
سال ۱۹۳۷ء
بہت برکت دے گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“ ہے
تو علماء حقیقی وہی ہیں جن کا خدا تعالیٰ سے تعلق ہو مگر ان علماء میں سے بھی وہ لوگ جو اس مقام پر
نہیں پہنچے ہوئے ہوتے جس مقام پر پہنچ کر خدا تعالیٰ انہیں اِعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ کے خطاب سے مخاطب
کرتا ہے، بعض دفعہ ٹھوکر کھا جاتے اور پھر ایسے ذلیل ہو جاتے ہیں کہ ان کی ذلت کی کوئی انتہاء نہیں
رہتی جیسے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تھے ۔ شروع شروع میں انہوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی اتنی تعریف کی اتنی تعریف کی کہ اسے دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے ایک پُر جوش مرید
آپ کی تعریف کر رہا ہے ۔ چنا ہے۔ چنانچہ براہین احمدیہ پر انہوں نے جور یو یو کیا اس میں لکھا کہ رسول کریم ہے
کے بعد تیرہ سو سال کے عرصہ میں کسی ایک شخص نے بھی اپنے قول اور عمل سے اسلام کی اتنی خدمت نہیں
کی جتنی حضرت مرزا صاحب نے کی ہے۔ مگر پھر وہی مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تھے جنہوں نے آپ
پر کفر کا فتو ی لگایا اور تمام ہندوستان میں آپ کی مخالفت کی آگ بھڑکائی ۔ محض اس لئے کہ میری ہتک
ہوئی ہے، مجھ سے اپنے دعوئی کے متعلق حضرت مرزا صاحب نے مشورہ کیوں نہیں کیا۔ اور دراصل
پہلا غصہ انہیں آپ پر یہی تھا۔ چنانچہ جب کسی شخص نے انہیں بتایا کہ آپ ایک ایسی کتاب لکھ رہے ہیں
جس میں وفات مسیح کا ذکر آتا ہے ۔ تو مولوی محمد حسین بٹالوی کہنے لگے کہ ہم سے تو انہوں نے کوئی ذکر نہیں
کیا۔ پھر اسی غصہ میں وہ سارے ہندوستان میں پھرے اور آپ پر کفر کا فتویٰ لگایا اور کہا کہ میں نے ہی
ں شخص کو اونچا کیا تھا اور اب میں ہی اسے نیچے گراؤں گا۔ کے مگر نتیجہ کیا نکلا؟ انہوں نے اپنی تمام
طاقتوں اور قوتوں کے ساتھ آپ کا مقابلہ کیا ۔ تھوڑے دنوں کے لئے ہاؤ ہو کا شور بھی مچالیا ، آپ کو گالیاں
بھی دی گئیں ، آپ کو بُرا بھلا بھی کہا گیا ۔ آپ کے خلاف لوگوں کو مشتعل بھی کیا گیا مگر آخر فتح حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو ہی حاصل ہوئی ۔
اس
مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ ملتان کسی مقدمہ میں گواہی دینے
کیلئے تشریف لے گئے ۔ میں نے اُس وقت خواہش کی کہ میں بھی آپ کے ساتھ جانا چاہتا ہوں ۔ چنانچہ
آپ مجھے اپنے ساتھ لے گئے ۔ میری عمر اس وقت اتنی چھوٹی تھی کہ مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ میں نے ملتان
میں کیا کیا دیکھا ۔ جب ہم واپس آئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام لاہور میں بھی ایک دو دن ٹھہرے۔
اُنہی دنوں کسی دوست نے شہر کے اندر آپ کی دعوت کی ۔ مجھے یہ یاد نہیں کہ وہ کھانے کی دعوت تھی یا اُس
خطبات محمود
۳۹۳
سال ۱۹۳۷ء
دوست نے کسی اور تقریب پر آپ کو بلایا تھا۔ جس وقت آپ وہاں سے واپس آ رہے تھے تو وزیر خان کی
مسجد یا سنہری مسجد کے قریب بہت بڑا ہجوم اکٹھا ہو گیا ۔ مفتی محمد صادق صاحب بھی اُن دنوں وہیں قریب
رہتے تھے اور میاں تاج دین صاحب وہیں رہتے تھے۔ میں نہیں جانتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان
میں سے کسی دوست کے مکان پر تشریف لے گئے تھے۔ بہر حال جب واپس آئے تو مسجد کے قریب بہت
بڑا ہجوم تھا اور جو نہی لوگوں نے آپ کی گاڑی دیکھی انہوں نے تالیاں پیٹنی شروع کر دیں۔ بعض گالیاں
دینے لگ گئے ، بعض نے آپ کے خلاف نعرے لگائے اور شور سے آسمان سر پر اٹھالیا۔ شاید یہ نظارہ
میرے ذہن سے اُتر جاتا اور میں اس واقعہ کو بالکل بھول جاتا مگر بچپن کی عمر کے لحاظ سے ایک بات میں
نے ایسی دیکھی کہ جس نے اس نظارہ کے نقوش کو بہت گہرے طور پر میرے دماغ پر ثبت کر دیا۔ میں نے
دیکھا کہ ایک بڑھا شخص جس کی داڑھی ناف تک پہنچ رہی تھی ، ۷۵ ۸۰ سال اس کی عمر ہوگی ، اُس کا قد
لمبا اور جسم دبلا پتلا تھا۔ اس نے اپنے ایک ہاتھ پر زرد زرد پٹیاں باندھی ہوئی تھیں جس سے معلوم ہوتا
تھا کہ اُس کا ہاتھ زخمی ہے اور ہاتھ پہنچے کے آگے سے کٹا ہو ا تھا ۔ اپنے اس ٹنڈ کو دوسرے صحیح ہاتھ پر مار رہا
تھا اور کہتا جاتا تھا کہ ہائے ہائے مرزا ، ہائے ہائے مرزا۔ اپنے بچپن کے لحاظ سے یہ نظارہ میرے لئے
ایک عجیب نظارہ تھا کہ ایک شخص کا ہاتھ کٹا ہوا ہے اور اُس پر ہلدی وغیرہ اس نے باندھی ہوئی ہے مگر وہ
اپنا ٹھنڈ دوسرے ہاتھ پر مارتا جاتا ہے اور کہتا جاتا ہے ہائے ہائے مرزا ، ہائے ہائے مرزا ۔ بے شک یہ
چیزیں ہوئیں اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ان باتوں کو دیکھ کر خوش ہوئے اور وہ اپنے دل میں کہتے
ہوں گے کہ دیکھا ! ہم نے احمدیوں کا کیسا ناطقہ بند کیا ، ان کو کیسا ذلیل اور کیسا رسوا کیا ۔ مگر دنیا کی نگاہوں
میں جو ذلت ہو وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک عزت ہوتی ہے اور دنیا کی نگاہوں میں جو عزت ہو وہ خدا تعالیٰ
کے نزدیک ذلت ہوتی ہے۔ جس وقت وہ تمام لوگ ہنسی کر رہے تھے ، جس وقت مولوی محمد حسین بٹالوی یہ
سمجھتے تھے کہ انہوں نے ساری دنیا میں تبلیغ احمدیت کے راستے بند کر دیتے ہیں ۔ اُس وقت ہر گالی جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مل رہی تھی ۔ وہ آپ کے انعامات اور خطابات اور
القابات کی فہرست میں لکھی جا رہی تھی ۔ آخر یہ ان گالیوں کا ہی نتیجہ ہے جو ہم یہاں بیٹھے ہیں اور
کس بات کا نتیجہ ہے۔ پس وہ جتنا جتنا کہتے ہائے ہائے مرزا ، ہائے ہائے مرزا یعنی نَعُوذُ بِاللهِ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مر گئے ہیں اور وہ آپ کا سیا پا کر رہے ہیں ۔ اُتنا ہی فرشتے کہتے آپ
خطبات محمود
۳۹۴
سال ۱۹۳۷ء
کو اور زندگی ملے آپ کو اور درجہ ملے اور آخر وہی بات پوری ہوئی جو خدا اور اُس کے فرشتوں نے کہی ۔
وہ بات تو پوری نہ ہوئی جو مولوی محمد حسین بٹالوی نے کہی تھی ۔
تو دنیا کی طرف سے جو عزتیں آتی ہیں وہ کوئی ہستی نہیں رکھتیں ۔ ہاں جو عزت خدا تعالیٰ کی
طرف سے آئے وہی حقیقی عزت ہوتی ہے اور وہ انہی کو ملتی ہے جو خدا تعالیٰ کی خشیت اپنے دل میں رکھتے
ہوں ۔ ظاہری نام کے رٹ لینے سے وہ عزت نہیں مل سکتی ۔ تو انسان کیلئے دنیا میں ہر مقام پر گرنے
کا خطرہ ہے سوائے اس کے کہ وہ ایسے مقام پر پہنچ جائے جہاں خدا خودا سے محفوظ قرار دے دے اور کہہ
دے کہ اب تیرے گرنے کا کوئی خطرہ نہیں ۔
غرض سورہ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا ہے کہ تم اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کی دعا ہمیشہ پڑھتے رہو۔ یہ نہ ہو کہ ترقی
کرتے کرتے تم کسی مقام پر پہنچ کر خوش ہو جاؤ اور سمجھ لو کہ اب ہم ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ ہمارا ایمان
خراب نہیں ہو سکتا ۔ فرمایا یہ ہمارا حق ہے کہ ہم کہیں جو چاہو کر وہ تمہارا حق نہیں ۔ کیونکہ خدا جب کسی بندے
کو کہتا ہے کہ اب تو جو جی میں آئے کر تو اس کے بعد اس کی نگرانی بھی کرتا ہے۔ لیکن بندہ جب اپنے
متعلق خود بخود یہ مقام تجویز کر لیتا ہے تو چونکہ نگرانی کرنے والا کوئی نہیں ہوتا اس لئے وہ ٹھوکر کھاتا اور
گر جاتا ہے۔ یہ وہ سورۃ ہے جو ہم پانچ وقت نمازوں میں روزانہ پڑھتے ہیں اور پھر پانچوں نمازوں کی
ہر ایک رکعت میں پڑھتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ الہی ! منعم علیہ گروہ میں شامل ہونے کے
بعد ہم ارتداد کے گڑھے میں نہ گر جائیں ۔ پھر وہ بات جس کا کسی نماز میں چار دفعہ ، کسی نماز میں پانچ
دفعہ کسی نماز میں دس دفعہ اور کسی نماز میں گیارہ دفعہ ہم اقرار کرتے اور کہتے ہیں کہ منعم علیہ گروہ میں
شامل ہونے کے بعد بھی انسان بعض دفعہ مغضوب اور ضال بن جاتا ہے ۔ اس کے متعلق یہ کہنا کہ یہ کیا
ہو گیا ، اس سے زیادہ بیوقوفی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی گورکن روزانہ
قبریں کھودے اور لوگوں کو اپنے ہاتھ سے لحد میں اُتارے اور پھر لوگوں سے یہ کہے کہ کیا لوگ مر بھی
جاتے ہیں؟ جب وہ روزانہ لوگوں کو دفن کرتا اور ان کی قبریں کھودتا ہے تو اُس کا موت پر تعجب کرنا بیوقوفی
نہیں تو اور کیا کہلائے گا ۔ اسی طرح ایک انسان جب روزانہ پانچ دفعہ خدا تعالیٰ کے حضور جاتا اور کئی کئی
رکعتوں میں تو اتر اور تسلسل کے ساتھ یہ کہتا ہے کہ یا اللہ ! تو مجھے بڑے بڑے انعامات دیجیو مگر ایسا نہ ہو
خطبات محمود
۳۹۵
سال ۱۹۳۷ء
کہ انعامات حاصل کرنے کے بعد میں پھر گمراہ ہو جاؤں اور ارتداد کے گڑھے میں گر جاؤں ۔ اس کا یہ
کہنا کہ فلاں شخص ایمان لانے کے بعد مرتد کیوں ہو گیا ، بیوقوفی اور حماقت ہے ۔ اگر بڑے انعاموں کے
حاصل کرنے کے بعد انسان مرتد نہیں ہو سکتا تو یہ دعا کیوں سکھائی گئی ہے جو تہجد اور اشراق اور صحی اور
دوسرے نوافل کو اگر نکال بھی دیا جائے تو کم از کم پانچ وقت فرض نمازوں میں انسان مانگتا اور ہر رکعت
میں مانگتا ہے۔ پھر فرائض کے علاوہ سنن اور نوافل ہیں جن میں یہی دعا مانگی جاتی ہے اور یہ نوافل عصر
کے ساتھ بھی ہیں اور صبح کے ساتھ بھی ہیں اور دوسری نمازوں کے ساتھ بھی ہیں ۔ ان سب میں انسان
یہی دعا مانگتا ہے اور کم سے کم چار دفعہ ہر نماز میں خدا تعالیٰ سے کہتا ہے کہ یا اللہ ! میں اعلیٰ سے اعلیٰ مومن
بن جاؤں ۔ مگر ایمان میں کمال حاصل کرنے کے بعد پھر منافق نہ بن جاؤں ۔ ایمان میں کمال حاصل
کرنے کے بعد پھر مرتد نہ ہو جاؤں ۔ : نہ ہو جاؤں ۔ جب اتنی دفعہ ایک انسان یہ اقرار کرتا اور تسلیم کرتا ہے کہ منعم علیہ
گروہ میں شامل ہو کر بھی انسان مغضوب اور ضال بن سکتا ہے تو اس کیلئے کسی انسان کا مرتد ہونا ہرگز کوئی
عجیب بات نہیں ہو سکتی ۔ اگر یہ ابتلاء لوگوں کو شاذ و نادر کے طور پر آنا ہوتا تب بھی اتنی لمبی اور مسلسل دعا کی یہ
جو ہر نماز کی ہر رکعت میں مانگی جاتی ہے ضرورت نہیں تھی۔ مگر اس دعا کا مسلسل مانگا جا نا بتاتا ہے کہ اس قسم
کے ابتلاء ایسے شاذ نہیں ہیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ جب کسی قوم پر انعام نازل ہوتے ہیں تو وہی انعام اس قوم کو تباہ بھی کر دیا
کرتے ہیں اگر اس قوم میں خشیة اللہ نہ ہو۔ ہاں اگر خشیۃ اللہ ہو تو وہ اس تباہی سے محفوظ رہتی ہے ۔
اسی لئے ساری دنیا میں کوئی قوم ایسی نہیں جسے ترقی اور عروج کے بعد زوال نہ ہوا ہو۔ اس کی وجہ یہی ہے
کہ انعام جہاں خوشی کا موجب ہوتے ہیں وہاں قوموں اور افراد کی تباہی کا موجب بھی ہو جاتے ہیں ۔
جیسے اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے بعد غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ لا کر خدا نے بتا دیا کہ ہر انعام اپنے
ساتھ ایک مخفی ابتلاء بھی رکھتا ہے اور مومنوں کو چاہئے کہ وہ ان ابتلاؤں سے محفوظ رہنے کیلئے اللہ تعالیٰ
دعائیں مانگتے رہیں ۔ یہ ابتلا عموماً دو وجہ سے آیا کرتے ہیں اور اگر مومن ان وجوہ کو یا درکھیں تو ابتلاء
آنے کا دروازہ بالکل بند ہو جائے ۔ ایک وجہ ابتلاء آنے کی یہ ہوتی ہے کہ انسان یہ سمجھ لیتا ہے کہ اب
میرے لئے انعام کے دروازے بند ہیں۔ جب کسی انسان کے دل میں یہ خیال پیدا ہو جائے کہ اب
سے دعا
میرے لئے انعام کے حصول کے دروازے بند ہیں وہ تباہی کی طرف جانا شروع کر دیتا ہے ۔
خطبات محمود
۳۹۶
سال ۱۹۳۷ء
دراصل یہ قانون قدرت ہے کہ جب بھی یہ خیال پیدا ہو جائے کہ انعام کے دروازے اب
ہمارے لئے بند ہیں خواہ کسی قوم کے دل میں یا بعض افراد کے دل میں آئے وہ تباہ ہو جاتے ہیں ۔ مثال
کے طور پر متبعین قرآن کو لے لو، قرآن ہمارے ہاتھ میں بھی وہی ہے جو غیر احمدیوں کے ہاتھ میں ہے ۔
انہی کے شائع کردہ قرآن ہم پڑھتے ہیں۔ لغتیں بھی انہی کی لکھی ہوئی ہوتی ہیں ۔ مگر باوجود اس کے جب
قرآن غیر احمدیوں کے ہاتھ میں جاتا ہے تو وہ بولتا ہی ہے اتا ہے تو وہ بولتا ہی نہیں خاموش رہتا ہے۔ مگر جب ہمارے۔ ہاتھ میں
آتا ہے تو اتنا بولتا ہے ، اتنا بولتا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے اس کے معارف ختم ہونے میں ہی نہیں آتے
اور واقع میں اس کے معارف ختم ہونے ہی نہیں آتے ۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کی وجہ صرف ایک
ہے اور وہ بظا ہر نہایت چھوٹی سی ہے اور وہ یہ کہ غیر احمدیوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ قرآن کریم کی تفسیر
جو ان کے بزرگ لکھ گئے اس کے بعد قرآن کریم کے معارف کے دروازے بند ہو چکے ہیں اور کسی پر
کوئی ایسا نکتہ نہیں گھل سکا جو پہلے بزرگ نہ لکھ گئے ہوں ۔ ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جب وہ ق قرآن ن پڑھے پڑھتے ہیں
تو انہیں وہی تفسیر میں ملتی ہیں جو ان کے بزرگ لکھ گئے ہیں ۔ کوئی نئی بات ان پر منکشف نہیں ہوتی ۔ مگر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے ہمیں آکر بتایا کہ قرآن مجید کے متعلق یہ کہنا کہ اس کے معارف
کا دروازہ بند ہو چکا ہے گھر کا کلمہ ہے۔ اس میں سے نئے سے نئے معارف نکل سکتے ہیں اور نئی سے نئی
تفسیر میں اس کی آیات کی ہو سکتی ہیں ۔ جب ہم اس نکتہ اور اس خیال کے ماتحت قرآن مجید کو پڑھتے اور
س پر غور اور تدبر کرتے ہیں تو ہمیں نئی سے نئی باتیں معلوم ہوتی ہیں اور ہم پر وہ وہ معارف گھلتے ہیں جو
پہلے مفسرین نے اپنی کسی تفسیر میں نہیں لکھے ۔ ہم یہ مانتے ہیں کہ ان مفسروں نے بڑی بڑی محنتیں کیں اور
قرآن کریم کے اچھے اچھے معارف اور نکتے دنیا کے سامنے پیش کئے ۔ مگر ہم یہ ایک منٹ کیلئے بھی تسلیم
نہیں کر سکتے کہ قرآن رآن کریم کر کے معارف محدود ہوں اور جو پہلوں پر معرفت کی باتیں گھل چکیں اُن
زائد کوئی باتیں قرآن کریم میں نہ ہوں ۔ جب اس مادی دنیا کی ایجادات کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آتا
تو ہم یہ کس طرح مان لیں کہ عالم روحانی کی ایجادات کا سلسلہ بند ہو گیا ہے ۔ پس چونکہ ہم اس نیت سے
قرآن کریم کے پاس جاتے ہیں کہ وہ ایک زندہ کتاب ہے جو اپنی معرفت کے تازہ بتازہ پھل ہمیں
کھلائے گی اس لئے خدا ہمارے ساتھ وہی سلوک کرتا ہے جو ایک سخی میزبان اپنے مہمانوں کے ساتھ کرتا
ہے۔ جس طرح حاتم طائی کے متعلق لکھا ہے کہ جب وہ مہمانوں کو دیکھتا تو اپنے اونٹ اور اپنی بکریاں ذبح
سے
خطبات محمود
۳۹۷
سال ۱۹۳۷ء
کر کر کے انہیں کھلا تا اور ان کی خاطر تواضع حد سے زیادہ کرتا۔ اسی طرح جب ہم قرآن کریم کے باغ
میں داخل ہوتے ہیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسے سخی کے پاس چلے گئے ہیں جسے اسی میں لذت
آتی ہے کہ وہ تازہ بتازہ پھل ہمارے سامنے پیش کر کے اور کھلائے ۔ چنانچہ اس باغ کا مالک یعنی
اللہ تعالیٰ اپنے معارف کے پھل ہمارے سامنے پیش کرتا ہے اور کہتا ہے میرا یہ پھل بھی کھاؤ ، میرا وہ پھل
بھی کھاؤ، میرے اس پھل کا بھی مزا چکھو اور میرے اس پھل سے بھی لطف اندوز ہو اور یوں معلوم ہوتا
ہے کہ گویا ایک باغ ہے جس میں کروڑوں قسم کے درخت لگے ہوئے ہیں اور ہر درخت پھلوں سے لدا ہوا
ہے اور قسم قسم کے پھل بالکل پکے ہوئے تیار موجود ہیں اور باغ کا مالک ایک پھل اُتار کر کہتا ہے کہ اس
باغ کا یہ پھل کھاؤ اور پھر دوسرا پھل پیش کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ بھی کھاؤ۔ اور پھر دوسرے کے بعد تیسرا
اور تیسرے کے بعد چوتھا اور چوتھے کے بعد پانچواں حتیٰ کہ وہ پھل توڑ تو ڑ کر ہمارے سامنے رکھتا چلا جاتا
ہے اور کہتا ہے یہ بھی لو اور وہ بھی لو۔ اسے بھی چکھو اور اسے بھی چکھو ۔ مگر جب اسی باغ میں غیر احمدی
جاتے ہیں تو انہیں کیکر کے درختوں کے سوا اور کوئی درخت نظر نہیں آتا اور کیکر کے درخت بھی ایسے جو
خشک ہوں اور جن پر کوئی سبزی نہ ہو۔ نہ درختوں سے انہیں کچھ ملتا ہے اور نہ مالک انہیں پوچھتا ہے اور وہ
خالی ہاتھ واپس آ جاتے ہیں ۔ اس کی وجہ محض ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ وہ اس باغ کے مالک کے پاس
بدظنی اور بدگمانی سے بھرا ہو ا دل لے کر جاتے ہیں ۔ وہ پہلے ہی خیال کر لیتے ہیں کہ اس گھر کا مالک سخت
بخیل اور کنجوس ہے ، وہ ہمیں کچھ نہیں دے گا۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ انہیں کچھ نہیں دیتا۔ وہ کہتا ہے جب یہ
مجھ پر ہے بدظنی کرتے ہیں تو میں انہیں کیوں اپنی نعمتیں دوں ۔ مگر جب ہم اس باغ کے مالک کے پاس جاتے
ہیں تو اس یقین کے ساتھ جاتے ہیں کہ یہ بہت ہی سخی ہے، اور ہمارے دامن کو اپنی نعماء سے پُر کر دے
گا۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ہمیں ہمارے یقین سے بھی زیادہ مالا مال کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ مجھ پر حُسنِ ظن
لے کر آئے ہیں ۔ اب میں ان کے حُسنِ ظن سے بھی بڑھ کر ان سے سلوک کروں گا تا یہ میرے احسانات
کے اور بھی گرویدہ ہوں ۔ تو دیکھو کتنی چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے مسلمانوں نے اس خزانہ کو کھو دیا۔ جب
انہوں نے یہ سمجھا کہ اب قرآن کریم کے معارف کا انعام انہیں حاصل نہیں ہو سکتا ، جو انعام ملنا تھا وہ ان
کے بزرگوں کو مل چکا ان پر الہی معرفت کے دروازے بند ہو گئے ۔ وہ قرآن کریم سے فائدہ اُٹھانے
سے گلی طور پر محروم ہو گئے ۔
خطبات محمود
۳۹۸
سال ۱۹۳۷ء
اسی طرح کبھی ٹھوکر اس وجہ سے لگتی ہے کہ انسان یہ سمجھتا ہے کہ فلاں انعام کا مستحق میں تھا
دوسرے کو کیوں مل گیا ۔ جب انسان کے اندر اس قسم کا خیال پیدا ہوتا ہے تو وہ بھی ٹھوکر کھا جاتا ہے ۔
حالانکہ اسے یہ سمجھنا چاہئے کہ میرے لئے خدا تعالیٰ نے کوئی اور انعام مقرر کیا ہو گا یا اس انعام کا نہ ملنا ہی
میرے لئے مفید اور بابرکت تھا۔
مثنوی رومی میں ایک حکایت آتی ہے ۔ لکھا ہے ایک سپیرا تھا جسے ایک دفعہ کوئی نئی قسم کا سانپ
ملا ۔ وہ اسے پکڑ کر بہت ہی خوش ہوا اور چونکہ سپیروں کی کمائی کا دارو مدار سانپوں پر ہی ہوتا ہے اس لئے
وہ خیال کرنے لگا کہ میں اب اس سانپ کے ذریعہ لوگوں سے بہت کچھ روپیہ کما سکوں گا ۔ اتفاقاً رات کو
جس گھڑے میں اُس نے سانپ رکھا تھا اُس پر ڈھکنا دینا وہ بھول گیا اور سانپ نکل گیا یا وہ سانپ زیادہ
طاقتور تھا کہ ڈھکنے کے باوجود گھڑے میں سے نکل گیا۔ اتفاقاً اس کا ایک دوست اسے ملنے آیا اور اس نے
خوشی سے ناچنا شروع کر دیا کہ مجھے ایک نئی قسم کا سانپ ملا ہے ، آؤ میں تمہیں دکھاؤں ۔ جب وہ سانپ
اسے دکھانے کیلئے گھڑے کی طرف گیا تو اس نے دیکھا کہ گھڑا خالی ہے اور سانپ اس میں موجود نہیں ۔
یہ دیکھ کر اسے بہت ہی صدمہ ہوا اور وہ ساری رات دعائیں مانگتا رہا کہ یا اللہ! میرا سانپ مجھے مل
جائے ۔ تھوڑی دیر دعا کرنے کے بعد وہ اُٹھتا اور مکان کے کونوں میں تلاش کرتا اور دیکھتا کہ سانپ آیا
ہے یا نہیں ۔ جب اسے معلوم ہوتا کہ سانپ نہیں آیا تو پھر خدا کے حضور جھک جاتا اور کہتا یا اللہ ! میرا
سانپ مجھے مل جائے ۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ پھر اُٹھتا اور کونوں میں تلاش کرنا شروع کر دیتا اور جب نہ ملتا
تو پھر دعائیں مانگنے لگ جاتا ۔ آخر اسی طرح ساری رات اس نے دعا کرتے کرتے گزار دی ۔ جب صبح
ہوئی تو اس کے دل میں خیال آیا کہ میری تو ساری رات کی دعائیں ضائع گئیں اور میرا سانپ مجھے نہ ملا۔
اس کے دل میں ابھی یہ خیال گزرا ہی تھا کہ اُس کا ایک ہمسایہ اُسے بلانے آیا ۔ جب وہ اس کے گھر پہنچا
تو اس نے دیکھا کہ تمام برادری اکٹھی ہے۔ اسے دیکھ کر وہ کہنے لگے رات کو اس گھر والے کو ایک نئی قسم کا
سانپ ملا تھا۔ اس نے اسے پکڑ لیا لیکن اس نے اسے کاٹ لیا اور چونکہ اس زہر کا تریاق ہماری قوم کے
پاس موجود نہیں باوجود ہر قسم کے علاج کے وہ مر گیا۔ اس لئے ساری برادری کو بلایا گیا کہ اس سانپ کو
دیکھ لیں تا آئندہ اس سے ہوشیار رہیں ۔ اس شخص نے جب سانپ کو دیکھا تو وہ وہی سانپ تھا جس کے
ملنے کے متعلق وہ ساری رات دعائیں مانگتا رہا تھا۔ یہ دیکھ کر وہ پھر سجدہ میں گر گیا اور کہنے لگا خدایا ! یہ
خطبات محمود
۳۹۹
سال ۱۹۳۷ء
میری بیوقوفی تھی جو میں نے کہا کہ تو نے میری دعا نہیں سنی ۔ حقیقت یہ ہے کہ جب میں یہ کہہ رہا تھا کہ
تو نے میری دعا نہیں سنی ، اُس وقت تو نے میری دعاسُن لی تھی ۔ کیونکہ اس کا نہ ملنا ہی میرے لئے مفید تھا
اور اگر مل جاتا تو جو اس شخص کا انجام ہو ا وہ میرا ہوتا۔ تو کبھی انعام کا نہ ملنا ہی انسانی بہتری کا موجب ہوتا
ہے اور کبھی دُنیوی نعماء اور ترقیات ہی بے ایمانی کفر اور ارتداد کا موجب ہو جاتی ہیں ۔ تو یہ دو چیزں ہیں
جن سے ارتداد پیدا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمُ میں ان دونوں باتوں کا ذکر کیا ہے اور ان وساوس کا جواب بھی دیا ہے۔ لیکن پیشتر اس کے کہ میں
وہ جواب بتاؤں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ دعا مسلمانوں کو خاص طور پر سکھائی گئی ہے ۔ کیا پہلی قوموں کو
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا کی ضرورت نہیں تھی ؟ کیا وجہ ہے
کہ نوح کی قوم کو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا نہیں سکھائی گئی اور کیا وجہ ہے کہ ابراہیم کے پیروؤں
کو اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا نہیں سکھائی گئی ۔ کیا وہ صراط کیا وہ صراط مستقیم کے مختار مستقیم کے محتاج نہیں تھے یا صراط
مستقیم کا ملنا کوئی ایسی اہم بات تھی جس کا تکمیل دین سے تعلق تھا یا کیا دماغ ان کا اس قابل نہ تھا کہ صراط
مستقیم کو سمجھتا ؟ اللہ تعالیٰ تو خود فرماتا ہے هَدَيْنَهُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِيماتے کہ ہم نے ان سب کو صراط مستقیم
کی ہدایت دی ۔ پس جب انہیں صراط مستقیم کا ملنا قرآن کریم سے ثابت ہے تو معلوم ہوا کہ وہ صراط مستقیم
کے اہل تھے اور جب اس کے اہل تھے تو یہ دعا انہیں کیوں نہ سکھائی گئی ۔ پھر موسیٰ کے تابعین کو یہ دعا
کیوں نہ سکھائی گئی کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ اور پھر عیسی کے
حواریوں کو یہ دعا کیوں نہ سکھائی گئی ۔ صرف محمد ﷺ کے متبعین کو یہ دعا کیوں سکھائی گئی اور انہیں کیوں کہا
گیا کہ یہ دعا مانگو اور مانگو بھی اتنی کثرت سے کہ تمہاری پانچ نمازوں کی کوئی رکعت ایسی نہ ہو جس میں
صلى الله
صلى الله
مت سے
تمہارے منہ سے یہ دعا نہ نکلے ۔ اس کی آخر کوئی حکمت ہونی چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے کام حکمت
خالی نہیں ہوتے ۔ اس کی حکمت یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ علیم ہی ہی ا۔ ایسے وجود تھے جن کے کے متعلق خدا تعالیٰ
نے یہ فرمایا کہ وہ خاتم النبین ہیں یعنی ایسے کمالات ہم نے آپ کو بخش دیئے ہیں کہ اب کوئی شخص
براہ راست مقام نبوت تک نہیں پہنچ سکتا بلکہ ہر شخص کو آپ کی غلامی اور اطاعت کرنی پڑے گی ۔ اب ہر وہ
شخص جس کے دل میں خدا تعالیٰ کے قرب کی خواہش ہوا سے پہلی منزل پر ایک دھکا لگتا ہے اور اس کے
دل کو ایک چوٹ لگتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ یہ اچھا نبی آیا کہ جس نے آتے ہی ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کے
خطبات محمود
۴۰۰
سال ۱۹۳۷ء
قرب کے تمام دروازے بند کر دیئے۔ تو ایک ٹھو کر انسان کو اس طرح لگتی ہے کہ وہ سمجھتا ہے اب میرے
لئے الہی قرب کے وہ دروازے بند ہو گئے جو پہلے گھلے تھے اور واقعہ میں جب کہا جائے کہ محمد ﷺ کے
ہا جو پہلے گھلا
بعد نبوت کا وہ دروازہ بند ہو گیا جو
ملا تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد وہ دروازہ کھلا تھا،
گھلا
حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد وہ دروازہ کھلا تھا اور ہر شخص براہ راست اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتا
تھا۔ مگر محمد ﷺ کے بعد یہ دروازہ بند ہو گیا ۔ تو وہ انسان جو وصلِ الہی کا متمنی ہے اس پر ایک موت سی و
صلى الله
سالم
وارد
ہو جاتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ یہ کیا ہوا کہ آئندہ کیلئے اللہ تعالیٰ کے قرب کا وہ راستہ ہمارے لئے بند
کر دیا گیا جو اس سے پہلے گھلا تھا۔ تو چونکہ پہلی منزل پر ہی دل کو ایک صدمہ پہنچتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ
نے مومنوں کو اس صدمہ سے بچانے کیلئے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
کی دعا سکھائی اور بتایا کہ بیشک محمد ﷺ کے بعد کوئی مستقل نیا یا پرانا نبی نہیں آسکتا مگر اس کے یہ معنی نہیں
کہ اب ترقیات کے دروازے بند ہو گئے اور اللہ تعالیٰ کا قرب کوئی انسان حاصل نہیں کر سکتا ۔ بلکہ ہماری
یہ سنت ہے کہ جب ہم ایک دروازہ بند کرتے ہیں تو اُسی وقت دوسرا دروازہ کھول دیتے ہیں اور یہ وہی
دروازہ ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی“ میں لکھا کہ امتی نبی
ہونے میں میں ہی منفرد ہوں ۔ اور یہ ایک ایسا لذیذ مقام ہے کہ جس کی لذت کو میں ہی سمجھ سکتا ہوں ۔
پھر آپ نے دعوی کیا ہے کہ
ابن
اس
مریم
سے
کے ذکر کو
احمد
دو
چھوڑو
ہے؟
بہتر غلام
اب یہ دروازہ بند تو نہ ہو اہاں ایک قسم کا دروازہ ضرور بند کر دیا گیا ہے۔ لیکن اگر کسی گھر کے دو دروازے
ہوں اور ایک کو بند کر دیا جائے تو گھر میں داخل ہونا تو پھر بھی جاری رہا۔
پس اصل غرض تو انسان کی دنیا میں آنے سے یہ ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جائے اور وہ اس
کی محبت کے حصول میں کسی سے پیچھے نہ رہ جائے اور یہ وہ دروازہ ہے جو خدا تعالیٰ نے بند نہیں کیا بلکہ اسی
طرح کھلا ہے جس طرح پہلے کھلا تھا ۔ غرض اللہ تعالیٰ نے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا سکھا کر مومنوں کے دلوں کو ڈھارس دی اور انہیں بتایا کہ جب خدا تعالیٰ کی طرف
سے کوئی دروازہ مومنوں کیلئے بند کیا جائے تو اسے بند نہ سمجھو ۔ کیونکہ یہ اس کی سنت ہے کہ وہ ایک دروازہ