فتنوں سے بچنے کے لئے سورۃ فاتحہ میں علاج بتایا گیا ہے

حصہ 2

خطبات محمود
لدها
سال ۱۹۳۷ء
بند کرتا ہے تو دوسرا دروازہ فوراً کھول دیتا ہے ۔ جب خدا تعالیٰ نے اس نبوت کا دروازہ بند کیا جو پہلے
جاری تھی تو ایک اور نبوت دنیا میں جاری کر دی جسے اُمتی نبوت کہتے ہیں ۔ اور اس میں وہ مقام قرب
رکھا کہ باوجود یکہ اُمتی نبی مستقل نبی نہیں ہوتا یعنی ایسا نبی جس نے براہ راست اللہ تعالیٰ سے نبوت
حاصل کی ہو یا کوئی نئی شریعت لایا ہو ، پھر بھی اللہ تعالیٰ کے حضور وہ اتنا بلند درجہ رکھ سکتا ہے کہ حضرت عیسیٰ
علیہ السلام سے بھی بڑھ سکتا ہے اور حضرت ابراہیم اور حضرت نوح سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ تو قرب کا مقام
ویسا ہی گھلا رہا جیسے پہلے گھلا تھا۔ بلکہ خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نمونہ پیش کر کے
بتا دیا کہ ہم رسول کریم ﷺ کی پیروی میں تمہیں پہلے تمام نبیوں کے کمالات دے سکتے ہیں۔ ہیں ۔ جیسے حضرت
صلى الله
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
آنچه
داد
است
ہر
نبی
را
جام
داد
آں
جام
را
مرا
بتمام
کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کے وہ جام جو پہلے انبیاء کو فرداً فرداً ملے تھے وہ تمام جام اللہ تعالیٰ نے اکٹھے کر کے
مجھے پلا دیئے ہیں۔ اسی بنا پر آپ نے دعوی کیا کہ میں آدم ہوں، میں شیث ہوں، میں نوح ہوں ، میں
ابراہیم ہوں، میں اسحق ہوں، میں آ اسمعیل ہوں، میں یعقوب ہوں، میں یوسف ہوں، میں موسیٰ ہوں ،
میں داؤد ہوں ، میں عیسی ہوں اور آنحضرت ﷺ کے نام کا میں مظہر اتم ہوں یعنی ظلی طور پر محمد اور احمد
صلى الله
صلى الله
ہوں ۔ گویا رسول کریم ﷺ کے خاتم النبین ہونے سے قرب اور وصالِ الہی کا دروازہ بند نہیں ہوا بلکہ
ایک خاص قسم کی نبوت جس کی دنیا کو ضرورت نہیں تھی تکمیل شریعت کی وجہ سے بند کی گئی اور نبوت کی وہ
دوسری قسم جو پہلی قسم سے کم نہیں بلکہ بڑھ کر ہے کیونکہ اس میں اسی اُستاد کی شاگردی کا مقام حاصل ہوتا
ہے جو سب نبیوں کی خوبیوں کا جامع ہے، جاری کی گئی ۔ تو بہت سے ابتلا لوگوں کو اس لئے آتے ہیں کہ وہ
سمجھتے ہیں اب ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کے قرب کا دروازہ بند ہو گیا حالانکہ خدا اپنے قرب کے دروازوں
کو کبھی بند نہیں کیا کرتا۔
ہمارے زمانہ میں جو کئی لوگوں کو ابتلا آتا ہے یا بعض دفعہ بڑے بڑے لوگ یا اپنے آپ کو بڑا
سمجھنے والے لوگ ٹھو کر کھا جاتے ہیں تو وہ بھی اسی وجہ سے ٹھوکر کھاتے ہیں کہ وہ خیال کر لیتے ہیں کہ فلاں
نعمت کا دروازہ ہمارے لئے بند ہو گیا ۔ مثلاً خلافت ہے، وہ خیال کرتے ہیں کہ اگر پارلیمنٹ ہوتی تو

خطبات محمود
۴۰۲
سال ۱۹۳۷ء
پندرہ میں آدمی اس میں شریک ہوتے مگر اب ایک شخص خلیفہ ہو گیا ہے اور یہ اعزاز اُسی کو حاصل ہے
دوسرا کوئی حاصل نہیں کر سکتا ۔ کیونکہ خلافت ایک ایسا عہدہ ہے جو لاز ما ایک شخص کو ہی ملے گا ، زیادہ کو نہیں
مل سکتا۔ پس وہ سمجھتے ہیں کہ اب اس عہدہ پر تو ایک شخص قابض ہو گیا ، ہم کیا کریں ۔ اگر یہ خلیفہ بننے کا اہل
تھا تو ہم بھی خلیفہ بننے کے اہل ہیں ۔ نہ یہ اُترتا ہے کہ کوئی اور خلیفہ بنے اور نہ مرتا ہے کہ کسی اور کو خلافت کا
مقام حاصل ہو۔ گویا ان کے نزدیک خلافت کے مقام کی حیثیت ویسی ہی ہونی چاہئے جیسے لڑکے جب
آپس میں کھیلتے ہیں اور ایک دوسرے پر سوار ہوتا ہے تو نچلا لڑکا کہتا ہے ” اتر کانٹو میں چڑھاں“ اس پر
اوپر والالڑ کا اُتر کر نیچے ہو جاتا ہے اور نیچے والا اوپر سوار ہو جاتا ہے ۔ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ خلافت کا مراتب
تھا کبھی میں خلیفہ بنتا کبھی وہ کبھی زید بنتا کبھی بکر ۔ مگر چونکہ ان کی یہ آرزوئیں پوری نہیں ہوئیں اس لئے
اندر ایک جلن اور سوزش اور حسد کی آگ انہیں جلائے رکھتی ہے ۔ وہ کہتے ہیں اتنی مدت گزرگئی ،
اب تک یہی خلیفہ بنا بیٹھا ہے ( نَعُوذُ بِاللهِ ) مرتا بھی نہیں کہ ہمیں یہ عزت حاصل ہو۔ پھر ان کا نفس اندر
ہی اندر تدبیریں سوچتا ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ جب یہ مرتا نہیں تو اسے خلافت سے اُتارنے کی
کوشش کریں ۔ شاید اسی طرح ہم کو خلیفہ بننے کا موقع مل جائے ۔ یہ ایسے ہی وسو سے ہوتے ہیں جیسے
عارضی طور پر رسول کریم ﷺ کے مقام کے ذریعہ ، ذریعہ لو لوگوں کو ایک دھکا لگتا ہے اور نادان انسانو کے دلوں
میں اس قسم کے خیالات اُٹھنے شروع ہو جاتے ہیں کہ اس رسول نے ہمارے لئے ترقیات کے دروازے
اندر ہی اندرا
صلى الله
علی
ا
بند کر دیئے اور جو انعامات پہلے براہ راست مل جایا کرتے تھے وہ اب براہ راست نہیں مل سکتے ۔
تو اللہ تعالیٰ نے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں انہی
وساوس اور شبہات کا ازالہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ تم کو اگر میرے قرب اور وصال کی ضرورت ہے تو یاد
رکھو میرے قرب ب اور وصال کے تمام دروازے کھلے ہیں اور ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں : ہ ہوا ۔ اور
اگر تمہیں اپنی اپنی عزت زت کی خواہش ہے تو پھر جاؤ اور اپنی عزت کو آپ تلاش کرتے پھرو۔ غرض لوگوں کے
ان تمام وساوس کا اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں جواب ہے ۔ اور
اللہ تعالیٰ نے انہیں بتا دیا ہے کہ اگر تمہیں میرے انعامات کی خواہش ہو تو تم تقویٰ اللہ اختیار کرو ہم ہر
روحانی کمال تمہیں دینے کیلئے تیار ہیں اور تمہارے لئے میرے قرب اور وصال کے دروازے اسی طرح
گھلے ہیں جس طرح دوسروں کے لئے ۔ لیکن اگر تم اپنے نفس کی عزت چاہتے ہوا اور دنیوی وجاہت کے

خطبات محمود
۴۰۳
سال ۱۹۳۷ء
شائق ہو تو پھر مجلسیں بناؤ اور ان کے صدر بن جاؤ۔ ہماری طرف سے تو جو عزت ملے گی وہ اسی طرح ملے
گی کہ تم اپنے آپ کو کلیہ ہمارے آستانہ پر ڈال دو۔ اور اس امر کو جانے دو کہ تمہیں کیا انعام ملے ۔ تم
ہمارے قرب اور ہمارے وصال کے طلبگار بن کر ہمارے پاس آؤ ۔ پھر تم دیکھو گے کہ تمہارے ساتھ بھی
ہمارا بالکل ویسا ہی سلوک ہوتا ہے جیسے دوسروں کے ساتھ۔
پس اللہ تعالیٰ کی محبت کے راستہ میں نہ کوئی نبی روک بن سکتا ہے نہ کوئی خلیفہ ۔ یہ کبھی نہیں ہو سکتا
کہ ایک شخص کی بعض نمازیں خدا تعالیٰ اس لئے قبول نہ کرے کہ اگر میں نے اس شخص کی یہ نمازیں قبول
کیں تو یہ روحانیت میں خلیفہ سے ترقی کر جائے گا۔ تم جتنی عبادتیں چا ہو کر وہ تم جس قدر اللہ تعالیٰ کی
محبت کو اپنی طرف کھینچ سکتے ہو کھینچو خدا کے قرب کے دروازے تمہارے لئے گھلے ہیں اور اس میں کوئی
خلیفہ روک نہیں بن سکتا ۔ غرض جو حقیقی عزت ہے اس کی راہ میں نہ خلیفہ روک ہے اور نہ نبی ۔ بلکہ انبیاء اور
خلفاء اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول میں لوگوں کے محمد ہوتے ہیں ۔ جیسے کمزور آدمی پہاڑ کی چڑھائی پر
نہیں چڑھ سکتا تو سونٹے یا کھڈ سٹک کا سہارا لے کر چڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح انبیاء اور خلفاء لوگوں کیلئے
سہارے ہیں ۔ وہ دیواریں نہیں جنہوں نے الہی قرب کے راستوں کو روک رکھا ہو بلکہ وہ سونٹے اور
سہارے ہیں جن کی مدد سے کمزور آدمی بھی اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر لیتا ہے ۔ پس اگر کسی شخص کے دل
میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ انبیاء اور خلفاء کے وجود سے قرب الہی کی روکیں پیدا ہوگئی ہیں تو وہ بیوقوفی کا
خیال ہے۔ حقیقی کمالات کے حصول کی راہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا مورد بننے کے طریق ہمیشہ کھلے
رہتے ہیں اور انبیاء و خلفاء اس میں روک بننے کی بجائے لوگوں کیلئے محمد ہوتے ہیں ۔
پھر دوسری قسم کے لوگ وہ ہوتے ہیں جو بڑی بڑی امنگیں تو نہیں رکھتے مگر انہیں اس بات پر
ٹھوکر لگ جاتی ہے کہ فلاں درجہ فلاں کو کیوں مل گیا ، ہمیں کیوں نہیں ملا۔ ان کیلئے بھی اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں جواب ہے ۔ اور اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ
خدا تعالیٰ کے انعامات ایک قسم کے نہیں بلکہ مختلف قسم کے ہیں۔ دیکھو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نوح کے
ساتھ یہ معاملہ ہوا کہ اُس نے ان کے تمام دشمنوں کو غرق کر دیا ۔ لیکن ابراہیم کے ساتھ اس نے یہ سلوک
نہیں کیا کہ ان کے دشمنوں کو اس نے اس طرح غرق کیا ہو۔ بلکہ ابراہیم کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ تم ہجرت
کر کے چلے جاؤ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اصل وطن اور تھا جو عراق کا علاقہ ہے۔ وہاں لوگوں نے

خطبات محمود
۴۰۴
سال ۱۹۳۷ء
تھے
آپ کی شدید مخالفت کی اور آگ میں ڈال کر آپ کو جلانا چاہا تب اللہ تعالیٰ نے نوح کی طرح یہ نہیں کہا
کہ ابراہیم میں تیرے تمام مخالفوں کو برباد کر دوں گا بلکہ یہ کہا اے ابراہیم ! یہ گندہ علاقہ ہے اس علاقے
کو چھوڑ دے۔ اور اللہ تعالیٰ ان کو عراق سے فلسطین میں لایا جو بہت بڑے فاصلہ پر واقع تھا۔ آجکل ریل
کی وجہ سے لوگ اس امر کو نہیں سمجھ سکتے کہ فاصلہ کس قدر زیادہ ہے۔ مگر پُرانے زمانہ میں جبکہ پچاس
پچاس ساٹھ ساٹھ میل کے بعد یہ خیال کیا جاتا تھا کہ دنیا ختم ہو گئی ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا عراق سے
فلسطین ہجرت کر کے آنا کوئی معمولی بات نہ تھی۔ وہ عراق سے چلے گئے اور راستہ کے تمام بیابان طے
کرتے ہوئے کنعان میں پہنچے۔ جہاں خدا تعالیٰ نے آپ کو عزت بخشی ۔ یہ انعام ان کو بیشک ملا مگر
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بادشاہت نہیں ملی ۔ آپ تجارت کرتے تھے اور کچھ جانور رکھے ہوئے ۔
جن پر آپ کا گزارہ تھا۔ کنعان آکر کچھ زمینیں آپ کو تحفہ کے طور پر آپ کے مریدوں کی طرف سے مل
گئیں ۔ جہاں آپ گلے چراتے اور تجارت کرتے ۔ پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام آئے تو ان سے معاملہ
خدا تعالیٰ نے بالکل اور رنگ میں کیا ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ہجرت بھی کرائی اور انہیں لاکھوں کی
قوم دے کر اس کا انہیں بادشاہ بھی بنادیا لیکن ملک آپ کو عطا نہیں کیا ۔ آپ جسموں پر بیشک حکومت
کرتے تھے مگر کسی ملک پر آپ نے حکومت نہیں کی ۔ گویا سیاسی بادشاہت آپ کو حاصل تھی مگر ملکی نہیں ۔
اور پیشتر اس کے کہ آپ کنعان کی سرزمین تک پہنچتے یہود کو ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے
چالیس سال تک جنگلوں میں پھرنے کی سزادی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی اسی عرصہ میں وفات
پاگئے ۔ پس حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ملکوں پر حکومت نہیں ملی ، ہاں انسانوں پر حکومت آپ کو بے شک
مل گئی۔ پھر حضرت داؤد علیہ السلام آئے تو انہیں اللہ تعالیٰ نے ملکوں پر بھی حکومت عطا کی اور جسموں پر بھی
حکومت عطا کی ۔ حالانکہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تابع نبی تھے۔ لیکن باوجود تابع نبی ہونے کے
بادشاہت اور نبوت دونوں ان میں جمع تھیں ۔ اور بادشاہت بھی دونوں قسم کی یعنی ملکی بادشاہت بھی اور
سیاسی بادشاہت بھی ۔ پھر حضرت عیسی علیہ السلام آئے تو باوجود اس کے کہ جیسا کہ قرآن کریم سے ثابت
ہے اور جیسا کہ ہمارا عقیدہ ہے، آپ حضرت داؤد علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام سے درجہ میں
بڑھ کر تھے، پھر بھی آپ ایسی غربت اور کمزوری کی حالت میں آئے ئے کہ آپ کہتے ہیں درندوں کیلئے
ماندیں ہیں اور پرندوں کیلئے گھونسلے مگر ابن آدم کیلئے سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ۔ اے گویا وہ اپنی بے بسی

خطبات محمود
لد ٢٠
سال ۱۹۳۷ء
آر
صلى الله
اور بیکسی کا اظہار اس طرح کرتے ہیں کہ جنگل کے درندے تمام دن ادھر اُدھر پھرنے کے بعد آرام
کرنے کیلئے غاروں میں چلے جاتے ہیں۔ پرندے فضائے آسمانی میں اڑتے ہیں تو کچھ وقت کے بعد
اپنے گھونسلوں میں آرام کرنے کیلئے چلے جاتے ہیں ۔ مگر میرے لئے اس دنیا میں کہیں سر چھپانے کی جگہ
نہیں ۔ اب یہ الگ الگ قسم کی نعمتیں ہیں جو انبیاء کو ملیں اور الگ الگ سلوک ہیں جو خدا تعالیٰ نے ان
سے کئے ۔ کیا ان مثالوں کو دیکھ کر کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام پر خدا تعالیٰ نے نعمت
نازل نہیں کی ۔ مگر حضرت داؤدعلیہ السلام پر کی کہ انہیں نبی بھی بنا دیا اور بادشاہ بھی ۔ پھر رسول کریم ﷺ
کو دیکھو ۔ آپ چونکہ تمام انبیاء کے کمالات کے جامع تھے اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ سے نوح والا
معاملہ بھی کیا اور ابراہیم والا معاملہ بھی کیا ۔ موسیٰ والا معاملہ بھی کیا اور داؤڈ اور عیسٹی والا معاملہ بھی کیا۔
غرض سارے معاملے آپ سے ہوئے ۔ نوح کا معاملہ آپ سے اس طرح ہوا کہ یہود کے بعض قبائل
پ کے زمانہ میں بالکل تہہ تیغ کر دیئے گئے اور جس طرح نوح کے دشمنوں میں سے ایک شخص بھی نہیں
بچا تھا اسی طرح ان قبائل میں سے ایک شخص بھی نہ بچ سکا اور سب تہہ تیغ ہو گئے اور تہہ تیغ بھی اپنے فتوی
کے مطابق ہوئے ۔ کیونکہ انہوں نے جس شخص کو فیصلہ کرنے کیلئے مقرر کیا تھا اُس نے یہی فیصلہ دیا کہ
جس قدر مرد رد ہیں وہ تہہ تیغ تیغ کر دیئے جائیں ۔ لوگ اس اس ؟ پر اعتراض کرتے اور کہتے ہیں کہ محمد
نَعُوذُ بِاللهِ ) ظلم کیا ۔ حالانکہ وہ نادان یہ نہیں جانتے کہ محمد ﷺ تمام نبیوں کے کمالات کے جامع تھے
اور کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس کے آپ مظہر نہ ہوں ۔ پس چونکہ آپ حضرت نوح علیہ السلام کے بھی مظہر
تھے اس لئے ضروری تھا کہ جس طرح نوح کے دشمن سب کے سب ہلاک کئے گئے اسی طرح آپ کے
بعض دشمن بھی تمام کے تمام ہلاک کئے جاتے ۔ پھر حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام کی طرح
آپ کو ہجرت بھی کرنی پڑی اور اس ہجرت کے زمانہ میں کچھ وقت آپ پر ایسا آیا جب آپ سیاسی طور پر
حکمران تو تھے مگر ملکی طور پر نہیں ۔ پھر کچھ وقت حضرت داؤد کی طرح آپ پر ایسا بھی آیا جب آپ سیاسی
اور ملکی دونوں طرح بادشاہ تھے۔ پھر آپ کو حضرت عیسی والی غربت بھی دیکھنی پڑی اور آپ نے مکہ میں
بڑی بڑی تکالیف اُٹھائیں ۔ یہاں تک کہ جب مکہ فتح ہوا اور آپ ایک فاتح اور بادشاہ کی حیثیت میں
اس میں داخل ہوئے تو ایک صحابی نے عرض کیا کہ آپ کی رہائش کا انتظام کس گھر میں کیا جائے ؟ تب
بعینہ وہی فقرہ جو حضرت عیسی علیہ السلام کی زبان سے نکلا تھا رسول کریم ﷺ کی زبان سے بھی نکلا اور
علی نے
صلى الله

خطبات محمود
۴۰۶
سال ۱۹۳۷ء
صلى الله
آپ نے فرمایا میرے رہنے کا کیا پوچھتے ہو ، عقیل نے تو میرے لئے مکہ میں کوئی گھر نہیں چھوڑا جس میں
میں رہ سکوں ۔ دراصل رسول کریم ﷺ جب مدینہ تشریف لے گئے تھے تو آپ کے رشتہ داروں نے
مخالفت کی وجہ سے آپ کے اکثر مکانات بیچ ڈالے تھے اور بعض پر خود قبضہ کر لیا تھا۔ جس طرح انسان
صلى الله
عروسه
صلى الله
علیہ
جب مرجاتا ہے تو اُس کے ورثاء اس کی جائداد پر قبضہ کر لیتے ہیں اسی طرح انہوں نے آپ کی جائداد
سے معاملہ کیا اور جب آپ مکہ میں فاتحانہ حیثیت میں داخل ہوئے تو کوئی ایسا مکان نہ تھا جسے آپ اپنا
مکان کہہ سکیں ۔ اب یہ کتنا دردناک نظارہ ہے کہ ایک بادشاہ ہونے کی حیثیت میں رسول کریم ﷺ اپنے
ملک اور اپنے شہر میں داخل ہوتے ہیں مگر کوئی گھر ایسا نہیں ملتا جسے آپ اپنا گھر کہ سکیں ۔ آپ فرماتے
ہیں مکہ میں تو ہمارے لئے کوئی گھر نہیں رہنے دیا گیا۔ میدان میں خیمے لگاؤ اور وہاں میری رہائش کا
انتظام کرو ۔ غرض یہ ساری چیزیں رسول کریم ﷺ کی ذات میں جمع تھیں اور پھر ساری عزتیں بھی آپ کی
ذات میں جمع ہوئیں ۔ جس طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دشمن ہمیشہ کیلئے مغضوب ہو گئے تھے، اسی
طرح رسول کریم ﷺ کے بعض دشمنوں کو بھی خدا نے مغضوب قرار دیا ۔ جس طرح نوح کے دشمنوں کو
خدا تعالیٰ نے گلی طور پر ہلاک کر دیا تھا اسی طرح آپ کے بعض دشمنوں کو بھی اس نے گلی طور پر ہلاک
کیا۔ جس طرح موسیٰ کے دشمنوں کو اُس نے پانی میں غرق کیا اسی طرح رسول کریم ﷺ کے دشمنوں کو بھی
اس نے غرق کیا۔ دونوں طرح یعنی خشکی میں بھی اور تری میں بھی ۔ چنانچہ فتح مکہ کے بعد مکہ کے بعض
بڑے بڑے سردار مکہ سے بھاگ نکلے اور وہ جہازوں میں سوار ہو کر کسی اور ملک کو جانے لگے تو سمندر میں
ایسا طوفان آیا کہ وہ جہاز غرق ہو گیا اور سب پانی میں ڈوب گئے ۔ غرض وہ تمام انعامات جو پہلے انبیاء کو
ملے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں جمع تھے ۔ پھر موجودہ زمانہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے تو آپ کے ساتھ پھر وہی سلوک ہوا جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے
ساتھ ہوا تھا۔ حکومت غیر ہے ، دشمن زور میں ہے ، جماعت کمزور ہے ، لوگ گالیاں دیتے ہیں ، ہنسی کرتے
ہیں ، مذاق اُڑاتے ہیں ، اشتعال دلاتے ہیں مگر جماعت کو یہی تعلیم دی جاتی ہے کہ صبر کرو ، صبر کرو اور وہ
خون کے گھونٹ پی کر رہ جاتی ہے۔ پھر جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام کو عدالتوں میں کھڑا کیا گیا اسی
طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی عدالتوں میں جانا پڑا۔ یہاں تک کہ ایک دفعہ ایک ظالم
مجسٹریٹ نے جب کہ آپ کا بڑھا پا تھا اور آپ کو اسہال کی تکلیف تھی اور سخت پیاس لگی ہوئی تھی آپ کو

خطبات محمود
۴۰۷
سال ۱۹۳۷ء
اس بات کی بھی اجازت نہ دی کہ آپ پانی پی سکیں ۔ اب کیا کوئی اس حالت کو دیکھ کر کہ ادھر تو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ کہتے ہیں کہ مجھے سارے انبیاء کی خلعت ملی اور ادھر یہ حالت ہے کہ آپ
بڑھاپے اور کمزوری اور اسہال کی حالت میں جب کہ آپ کو سخت پیاس لگتی ہے، مجسٹریٹ سے پانی پینے
کی اجازت مانگتے ہیں اور وہ پانی پینے کی اجازت نہیں دیتا، کہہ سکتا ہے کہ آپ انعامات سے محروم رہے ۔
اگر کوئی شخص ایسا کہتا ہے تو وہ نہایت ہی احمق ہے کیونکہ انعامات مختلف اقسام اور مختلف رنگوں کے ہوتے
ہیں ۔ اور یہ ضروری نہیں ہوتا کہ جس رنگ میں ایک پر انعام ہوا اسی رنگ کا انعام دوسرے پر بھی ہو۔ تو
اللہ تعالیٰ نے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں مسلمانوں کو یہ بتایا ہے
کہ بعض دفعہ ایک قسم کا انعام اگر تمہیں نہ ملے اور دوسروں کو مل جائے تو تم حرص اور لالچ نہ کیا کرو۔ تمہیں
کیا معلوم ہے کہ تمہارے لئے جو انعام مقدر ہے وہ کیسا ہے اور کس صورت میں ہے۔ اگر ظاہری
انعاموں کو ہی انعام کہا جائے تو پھر ماننا پڑے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی ان انعامات سے محروم
رہے اور حضرت عیسی علیہ السلام بھی ان انعامات سے محروم رہے۔ اور پھر تم کو ماننا پڑے گا کہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام بھی ان انعاموں سے محروم رہے اور اسی طرح اور بہت سے انبیاء مثلاً حضرت یحییٰ اور زکریا
وغیرہ بھی انعامات سے محروم رہے ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں انہی کا ذکر فرماتا ہے کہ تم یہ
دعا مانگو کہ الہی ! ہمیں اس راستہ پر چلا جس راستہ پر چل کر تیرے پیارے بندوں نے انعامات حاصل
کئے ۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے کسی خاص شخص کا ذکر نہیں کیا بلکہ تمام منعم علیہ گروہ کا ذکر کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے
یہ نہیں فرمایا کہ تم یہ مانگو کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ مُوسی ۔ کیونکہ تمہیں کیا معلوم کہ
تمہارے لئے موسوی انعام بہتر ہے یا عیسوی انعام بہتر ہے ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے یہ بھی نہیں کہا کہ
تم یہ مانگو کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ عِيسَى کیونکہ ممکن ہے عیسوی انعام کے تم اہل نہ ہو تم
ابراہیمی انعام کے مستحق ہو۔ اور پھر یہ بھی نہیں کہا کہ تم کہو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
إِبْرَاهِيمَ کیونکہ تمہیں کیا معلوم کہ تمہارے لئے ابراہیم والا انعام موزوں ہے ممکن ہے تمہارے لئے
نوح کا انعام مقدر ہو۔ غرض اللہ تعالیٰ نے کسی نبی کا اس میں ذکر نہیں کیا بلکہ اس دعا میں عام رنگ رکھا اور
فرمایا کہ تم یہ دعا مانگو کہ الہی ! ہمیں اس راستہ پر چلا جس راستہ پر چل کر موسی اور عیسی اور ابراہیم اور داؤڈ
اور سلیمان اور نوح اور تیرے ہزاروں کامل اور اکمل بندوں نے جو صدیق ، شہید اور صلحاء تھے انعام

خطبات محمود
۴۰۸
سال ۱۹۳۷ء
حاصل کیا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ان میں سے جس نبی یا جس کامل بندے کا انعام تمہارے مناسب حال
ہو گا وہ انعام اللہ تعالیٰ تمہیں عطا فرمادے گا اور اگر وہ یہ دیکھے گا کہ تم تمام نبیوں کے انعامات کے مستحق ہو
تو تمہیں تمام نبیوں کے انعامات سے حصہ دے دے گا ۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اپنے متعلق فرمایا کہ
آنچه
داد
داد
آں
است
جام
را
ہر نبی
جام
را مرا تمام
کہ وہ جام جو اللہ تعالیٰ نے تمام نبیوں کو پلایا تھا وہ اس نے بھر کر مجھے بھی پلا دیا۔ تو ممکن ہے خدا تعالیٰ نے
تمہارے لئے یہ مقدر کیا ہوا ہو کہ تم سارے نبیوں کے کمالات حاصل کرو۔ پھر تم اس سے کسی ایک نبی کا
کمال کیوں مانگتے ہو۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ بعض کے کمالات تمہارے کمالات سے مطابقت نہ رکھتے
ہوں ، اس صورت میں تمہارا ان نبیوں کے کمالات طلب کرنا بھی غلطی ہے ۔ تم خدا تعالیٰ سے صرف یہ مانگو
کہ وہ تمہیں اپنے قرب میں بڑھائے اور پہلے کامل بندوں میں سے جس کامل بندے کے ساتھ بھی
تمہاری روحانی مناسبت ہے اس کے انعامات سے تمہیں بہرہ ور فرمائے ۔ اگر خدا دیکھے گا کہ تم ابراہیمی
جام کے مستحق ہو تو وہ تمہیں ابراہیمی جام پلا دے گا اور اگر دیکھے گا کہ موسوی جام کے مستحق ہو تو موسوی
جام پلا دے گا۔ لیکن اگر تم داؤدی جام کے مستحق ہو اور تم اس سے ابراہیمی جام مانگتے رہو یا سلیمانی جام
کے مستحق ہو اور تم اس سے عیسوی جام مانگتے رہو تو گو اللہ تعالی تمہارا انعام تمہیں دے دے گا مگر وہ انعام
ناقص ہوگا۔ کیونکہ تمہاری دعا کسی اور طرف جارہی ہوگی اور خدا تعالیٰ کا ارادہ کسی اور طرف ہوگا۔ لیکن
اگر کوئی شخص خود کسی امر کی تعیین نہیں کرتا اور اللہ تعالیٰ سے صرف یہ کہتا ہے کہ تو میرے اندر جن کمالات کو
دیکھ رہا ہے ان کے مناسب حال جو انعام مجھے ملنا چاہئے وہ دے تو اس کے نتیجہ میں اسے جو جام بھی ملے گا
وہ کامل ہوگا ۔ کیونکہ ایک طرف اس کی دعا اس انعام کو طلب کر رہی ہوگی تو دوسری طرف خدا تعالیٰ کا
ارادہ اس انعام کو قریب لا رہا ہوگا ۔ غرض اللہ تعالیٰ نے مومن کو یہ سکھایا ہے کہ تم یہ دعا مانگا کرو کہ اِهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی تم جمع کے صیغے میں دعا مانگا کرو اور یہ کہا کرو
کہ خدایا! جو بھی انْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں سے ہمارے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور جس کی روحانی قابلیتیں
ہماری قابلیتوں سے تو ار د رکھتی ہیں ، اس کا جام ہمیں پلا دے ۔ وہ اگر موسوی جام ہے تو موسوی جام

خطبات محمود
۴۰۹
سال ۱۹۳۷ء
پلا دے۔ داؤ دی صفات ہمارے اندر پائی جاتی ہیں تو داؤدی جام پلادے۔ سلیمانی صفات پائی جاتی
ہیں تو سلیمان کا جام پلا دے اور اگر عیسی کی پھانسی ہمارے لئے مقدر ہے تو وہی پھانسی ہمیں دلا دے۔
حضرت عیسی علیہ السلام کو پھانسی کی سزا کا ملنا گوڈ نیوی نقطہ نگاہ میں معیوب امر تھا مگر اس میں کیا شبہ ہے کہ
خدا سے تعلق رکھنے والوں کیلئے اسی پھانسی میں عزت ہے اور ان کی نگاہ میں یہ سزا نہیں بلکہ عزت ہے ۔ یا
ممکن ہے خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے ابراہیمی ہجرت مقدر کی ہوا اور تم اس سے سلیمانی انعام مانگتے رہو یا
وہ تمہیں سلیمانی جام پلانا چاہتا ہو اور تم ابراہیمی ہجرت کے طلبگار رہو۔
غرض اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں یہ بتایا ہے کہ تم کسی کو انعام ملنے پر حسد اور لالچ مت کیا
کرو۔ کیونکہ ممکن ہے تم اس انعام کے اہل ہی نہ ہو۔ یا ممکن ہے تمہارے لئے کوئی اور انعام مقدر ہو اور
تمہارا رونا پیٹنا محض بے ایمانی اور نفاق کی علامت ہو ۔ اگر کوئی انسان اس نکتہ کو نہیں سمجھتا اور وہ خدا تعالیٰ
سے معین طور پر کوئی ایسا انعام مانگتا ہے جس کا وہ اہل نہیں تو اگر وہ کمزور ایمان والا ہوگا تو فرشتے اس کا
کان پکڑ کر الہی دربار سے نکال دیں گے۔ اور کہیں گے گستاخ تو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں شوخی سے کام
لیتا ہے ۔ اور اگر وہ ایسا کامل انسان ہے کہ ارتداد اس کیلئے مقدر نہیں تو کم از کم اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ
اس کا انعام بہت کم ہو جائے گا ۔ پس اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ
میں خدا تعالیٰ نے ہمیں ایک ایسی جامع دعا سکھائی ہے کہ جس کے مطلب کو سمجھ کر انسان کفر اور نفاق سے
بچ سکتا ہے اور بنی نوع انسان کو یہ ہدایت کی ہے کہ تم کبھی یہ خیال نہ کرو کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے
دروازے بند ہو چکے ہیں ۔ یا فلاں کو جو مقام حاصل ہوا تو اس کا اہل وہ نہ تھا تم تھے۔ خدا تعالیٰ کی نعمتوں
کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے اور اگے اور اگر یہ نظر آتا : آتا ہو کہ بظاہر ایک دروازہ بند : ہ بند ہو گیا تو خدا تعالیٰ معاً اس
کے ساتھ ایک اور دروازہ کھول دیتا ہے ۔ جیسے محمد ﷺ کو خدا تعالیٰ نے خاتم النبین بنایا اور آپ پر تمام
شرائع کو ختم کر دیا اور براہ راست نبوت حاصل کرنے کا دروازہ مسدود قرار دے دیا تو بظاہر یہ نظر آتا تھا
کہ ہ اللہ ن تعالیٰ نے اپنی محبت کے ایک دروازہ دروازہ کو کو بند بند کر کر دیا دیا مگر خدا نے فوراً ایک اور قسم کے انعام کا
کھول دیا جو پہلے سے کسی صورت میں کم نہیں ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ
صلى الله
انعام کا دروازہ
خدا تعالیٰ نے بتا دیا کہ رسول کریم ﷺ کی اتباع میں بھی انسان کو ایسا بلند مقام حاص ند مقام حاصل ہو سکتا ہے کہ انسان
حضرت عیسی علیہ السلام سے بھی درجہ میں بڑھ سکتا ہے۔ پھر خدا تعالیٰ نے آپ کو سارے انبیاء کے نام

خطبات محمود
۴۱۰
سال ۱۹۳۷ء
دیئے اور اس طرح تمام انبیاء کے کمالات کا آپ کو جامع ٹھہرایا۔ اور ایسا انسان جسے تمام انبیاء کے نام
دے دیئے جائیں اگر پہلے تمام انبیاء سے بڑا نہیں تو سب کے برابر تو ضرور ہوگا۔
صلى الله
عروسه
صلى الله
عروسة
غرض اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ دنیا کو یہ بتا دیا کہ جو رستہ رسول کریم
کے ذریعہ روکا گیا تھا وہ آپ کی شاگردی میں ایک اور رنگ میں کھول دیا گیا ہے ۔ اور اس طرح
اللہ تعالیٰ کا قرب اور اس کا وصال اسی طرح انسان کو حاصل ہو سکتا ہے جیسے پہلے حاصل ہوا کرتا تھا۔ بلکہ
رسول کریم ﷺ کی غلامی کی وجہ وجہ سے پہلوں سے بھی زیادہ کمالات انسان حاصل کر سکتا ہے ۔ لیکن وہ
انسان جو اس نکتہ کو نہیں سمجھتا وہ بجائے اللہ تعالیٰ کے قرب کیلئے جد و جہد کرنے کے دوسرے کو گرانے کی
کوشش کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس کی ترقی میں اگر کوئی روک ہے تو وہی جسے اس وقت عزت حاصل ہے ۔
چنانچہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر جب با جب باغیوں نے حملہ کیا تو آپ نے انہیں یہی کہا کہ میرا قصور سوائے
اس کے اور کچھ نہیں کہ میرا دور خلافت ذرا لمبا ہو گیا ہے اور تمہارے دلوں میں یہ خیال پیدا ہونا شروع
ہو گیا ہے کہ یہ کہیں مرتا بھی نہیں کہ اس کی جگہ کوئی اور لے اور ہم اس کی وجہ سے انعام سے محروم ہوتے
جا رہے ہیں ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کے انعامات کے دروازے انسان کیلئے ہر وقت گھلے ہیں اور کوئی خلیفہ اس
میں روک نہیں بن سکتا۔ یہی وہ امر ہے جو اللہ تعالیٰ نے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں بتایا اور مومنوں کو سمجھایا کہ ہمارے قرب کا کوئی دروازہ بند نہیں ۔ اگر بظاہر تمہیں یہ
نظر آتا ہو کہ کوئی دروازہ بند ہو گیا تو تمہیں سمجھ لینا چاہئے کہ کوئی اور دروازہ خدا تعالیٰ نے کھول بھی رکھا
ہوا ہوگا ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے کوئی دروازہ اس وقت تک بند نہیں کرنا جب تک ایک اور دروازہ لوگوں
کیلئے کھول نہ دے۔
پھر دوسرا ابتلا لوگوں کو اس لئے آتا ہے کہ وہ کو اس لئے آتا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں فلاں نعمت فلاں کو کیوں ملی ہمیں کیوں
نہیں ملی ۔ حالانکہ دنیوی رہتے تو جس قدر ہیں وہ محدود ہی ہوں گے ۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ہر ایک کو کوئی نہ
کوئی عہدہ دے دیا جائے ۔ اگر کوئی ملازمت ہو تو خواہ وہ صدر انجمن احمد یہ دے یا میں دوں بہر حال
محدود افراد کیلئے ہی ہوگی ۔ لیکن اگر میں آدمی آئیں اور ان میں سے ایک کو میں رکھ لوں اور اُنیس کہیں کہ
چونکہ ہمیں یہ جگہ نہیں دی گئی اس لئے ہمیں اعتراض پیدا ہو گیا ہے تو اس کا میرے پاس کوئی علاج نہیں ۔
کیونکہ محدود ملازمتیں محدود افراد کو ہی دی جاسکتی ہیں ہر ایک کو کس طرح دی جا سکتی ہے ۔
ہے۔

خطبات محمود
۴۱۱
سال ۱۹۳۷ء
اللہ تعالیٰ سورۂ فاتحہ میں اسی شبہ کا ازالہ کرتا اور فرماتا ہے جب تمہیں کوئی انعام نہیں ملتا تو تم
کیوں یہ نہیں سمجھتے کہ تمہارے لئے یہ انعام مقدر نہیں تھا تمہارے لئے کوئی اور نعمت ہوگی جو اللہ تعالیٰ کسی
دوسرے وقت تمہیں دے دے گا۔ پس تم جب خدا تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہو تو تم اس طرح دعا کرو کہ
الہی ! جو نعمت ہمارے لئے مقدر ہے وہ ہمیں دے۔ تب خدا تمہا را حق تمہیں دے گا اور اس میں تمہارے
لئے برکت رکھ دے گا۔ لیکن اگر تم خدا تعالیٰ کی دی ہوئی نعمت پر قانع نہیں ہو گے اور دوسرے کی طرف اپنا
ہاتھ بڑھاؤ گے تو خدا تم سے اپنی پہلی نعمت بھی چھین لے گا۔ کیونکہ جو شخص اُس کی دی ہوئی نعمت پر راضی
نہیں ہوتا وہ مغضوب ہے۔ اس کی مثال قرآن کریم میں ایک اور مقام پر موجود ہے ۔ اللہ تعالی عیسائیوں
اور یہودیوں کے متعلق فرماتا ہے کہ اگر یہ رسول کریم ﷺ پر ایمان لے آئیں تو ان کیلئے یہ مقدر ہے کہ
آسمان سے بھی ان پر نعمتیں اُتریں گی اور زمینی نعمتیں بھی انہیں عطا کی جائیں گی ۔ یہود نے یہ سنا تو انہوں
نے کہا ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی نبی آئے ۔ اللہ تعالیٰ نے کہا یہ تو ہو نہیں سکتا لیکن اس
گستاخی کی سزا میں جو ہم نے تمہیں دینے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی ہم اب واپس لیتے ہیں ۔ تو ہر متقی انسان کیلئے
خدا تعالیٰ کی طرف سے انعام مقرر ہے۔ ورنہ یہ ہو کس طرح سکتا ہے کہ انسان دن رات میں پانچ
صلى
نمازوں میں اس کے حضور کھڑا ہو اور اُس سے انعام طلب کرے مگر وہ کوئی انعام نہ دے۔
بچپن میں ہم پڑھا کرتے تھے کہ ایک دفعہ ایک لڑکے نے روٹی کا ٹکڑہ اپنے ہاتھ میں لیا اور
ایک کتے کو پچکار کر اپنے پاس بلایا۔ کتے نے یہ سمجھا کہ یہ مجھے روٹی کا ٹکڑا کھلانے لگا ہے وہ دُم ہلاتے
ہوئے اس کے پاس چلا گیا مگر جو نہی کتا اس لڑکے کے قریب پہنچا اس نے ایک ڈنڈا نکال کر جو اس نے
پیٹھ کے پیچھے چھپا یا ہوا تھا زور سے اس کے منہ پر مارا اور وہ چوں چوں کرتا ہوا بھاگ گیا ۔ یہ نظارہ ایک
شخص اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے دیکھ رہا تھا۔ اسے یہ بات بہت ہی بُری معلوم ہوئی اور اس نے اس لڑ کے
کو سبق سکھانے کیلئے ایک روپیہ اپنی جیب سے نکالا اور کہا کہ میاں بچے یہ روپیہ لے لو۔ وہ دوڑا دوڑا اس
کے پاس گیا۔ مگر جونہی اس نے روپیہ پر ہاتھ ڈالا اُس شخص نے زور سے ایک تھپڑ اُس کے منہ پر مارا ۔ وہ
لڑ کا شور مچانے لگ گیا کہ میرے ساتھ دھوکا اور فریب کیا گیا ہے۔ مجھے روپیہ دینے کیلئے بلایا گیا مگر جب
میں پاس پہنچا تو مجھے تھپڑ کھینچ مارا۔ وہ شخص کہنے لگا تو نے کتے سے کیوں دھوکا کیا تھا اور کیا تجھے شرم نہ آئی
تھی کہ تو نے اسے روٹی کا ٹکڑا دکھا کر بلا یا مگر جب وہ تمہارے پاس آیا تو تم نے اس کے منہ پر زور سے

خطبات محمود
۴۱۲
سال ۱۹۳۷ء
ڈنڈا مار دیا ۔ اب دیکھو ایک بچہ اور نادان بچہ جس میں عقل و خرد نہیں وہ ایک کتے کو روٹی کیلئے بلاتا ہے مگر
جب اسے روٹی دینے کی بجائے ڈنڈا مارتا ہے تو انسانی فطرت اس بات کو بُرا مناتی ہے۔ پھر کیا تم سمجھتے
ہو کہ تمہارا خدا تمہیں اپنے دربار میں بلا کر تم سے یہی معاملہ کرے گا اور وہ تمہیں ہدایت تو یہ دیتا ہے کہ مجھ
سے انعام ما نگو مگر جب تم انعام لینے جاؤ گے تو تمہیں خالی ہاتھ پھیر دے گا ۔ ایک بچہ کی ایک کتے سے اس
قسم کی بات ہوتی ہے تو انسانی فطرت اسے نفرت اور حقارت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ پھر کیسا نالائق وہ
انسان ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ خدا تو اُسے اِس لئے بلاتا ہے کہ وہ اسے انعام دے مگر جب وہ جائے گا اور
انعام لینے جائے گا تو وہ اسے ٹھوکر مار کر اپنے دربار سے نکال دے گا۔ یہ خیال ہی خود بے ایمانی کی
علامت ہے۔ یہ ہے ۔ یہ خیال ہی خود کفر کی علامت ہے، یہ خیال ہی خود ارتداد کی علامت ہے اور جس شخص کے
دل میں ایسا خیال پیدا ہوتا ہے وہ اپنے کفر اور اپنے ارتداد اور اپنے نفاق پر آپ مُہر لگاتا ہے ۔ اگر اس
کے اندر ایمان ہوتا تو وہ سمجھتا کہ خدا جو مجھے بلا رہا ہے اور اس نے مجھے اپنا ابراہیمی پرندہ بنایا ہے تو اس
لئے بنایا ہے کہ مجھے اپنا مقام قرب دے اور اگر ایک دروازہ میرے لئے بند ہے تو کوئی اور دروازہ
میرے لئے ضرور کھلا ہوگا ۔ اگر یہ دو باتیں جو سورہ فاتحہ میں بیان کی گئی ہیں انسان سمجھ لے تو ارتداد اور
نفاق کا پیدا ہونا بالکل بند ہو جائے ۔ یہ دو وسو سے ہیں جو دلوں میں پیدا ہوتے اور انسان کے ایمان کو
بالکل بها بہا کر لے جاتے ہیں ۔ ایک تو یہ کہ انسان یہ سمجھتا ہے کہ اب اب میرے میرے لئے لئے ا انعامات کے دروازے
بند ہو گئے ۔ پس وہ خیال کرتا ہے کہ جب میرے لئے حصولِ عزت کی اب کوئی راہ باقی نہیں تو آؤ میں نئی
انجمنیں بناؤں اور ان کا صدر اور پریذیڈنٹ بن جاؤں ۔ پھر انجمنوں کی صدارت پر جھگڑے شروع
ہو جاتے ہیں اور قوم کو فائدہ پہنچنے کی بجائے نقصان پہنچنے لگ جاتا ہے ۔ چنانچہ دیکھ لو مسلمانوں میں جب
بھی کوئی فتنہ پیدا ہوتا ہے اسی بات پر ہوتا ہے کہ جب کوئی نئی انجمن بنتی ہے تو ایک کہتا ہے پریذیڈنٹ میں
بنوں دوسرا کہتا ہے تو کیوں بنے میں بنوں گا۔ وہ سمجھ لیتے ہیں کہ عزت کے حصول کے طریق محدود ہیں
اور اگر عزت حاصل کرنے کا کوئی طریق ہے تو صرف یہ کہ دوسرے کو گرایا جائے اور خود اس کا مقام یہ ا
حاصل کیا جائے ۔
پھر کبھی وظیفوں پر جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں کہ فلاں کو کیوں ملا، ہمارے بیٹے کو کیوں نہیں
ملا۔ غرض یا تو وہ یہ خیال کر لیتے ہیں کہ حصولِ مدارج کے راستے بند ہو گئے اور یا یہ خیال کرنے لگ جاتے

خطبات محمود
۴۱۳
سال ۱۹۳۷ء
ہیں کہ انعامات کی تقسیم میں ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا ۔ اور یہ دونوں بے ایمانی کے طریق ہیں اور
یہ دونوں گھر کی چوکھٹ پر انسان کو لے جاتے ہیں اور میں نے جیسا کہ بتایا ہے ان دونوں وسوسوں کا
علاج اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں بتا دیا گیا ہے اور مسلمانوں کو
سمجھا دیا گیا ہے کہ ان دو چیزوں میں سے کوئی بھی پیدا ہوئی تو تم مغضوب بن جاؤ گے۔ پھر اس کے
مقابل کی جو حالت ہوتی ہے وہ ضال والی حالت ہوتی ہے یعنی جس کو انعام مل جاتا ہے وہ بعض دفعہ ایسی
غلو والی محبت شروع کر دیتا ہے کہ اس کے نتیجہ میں ضال بن جاتا ہے ۔ گویا جس کو کچھ نہیں ملتا وہ ٹھوکر کھا کر
مغضوب بن جاتا ہے اور جس کو کچھ ملتا ہے وہ بعض دفعہ ایسی ٹھو کر کھاتا ہے کہ ضال بن جاتا ہے ۔ ہاں وہ
جو اپنے ہوش و حواس کو قائم رکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اگر سلسلہ کے کاموں میں سے فلاں کام میرے سپرد
نہیں کیا گیا یا میرے ہاتھ فلاں عہدہ کے حصول تک نہیں پہنچ سکے تو یہی میرے لئے مفید ہوگا ۔ اور اگر
واقعہ میں میں کسی انعام کا مستحق ہوا تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے غیب سے اور سامان پیدا کر دے گا اور اور راستے
میرے لئے کھول دے گا۔ وہ نہ مغضوب بنے گا نہ ضال بلکہ دائمی ترقی کرتا چلا جائے گا کیونکہ وہ ہمیشہ یہ
دعا مانگتا رہے گا کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اور ہمیشہ اسے
انعامات ملتے رہیں گے ۔ اور اگر کسی وقت اس دعا کے باوجود خدا تعالیٰ اسے انعام نہ دے تو اس کے معنے
یہ ہوں گے کہ نَعُوذُ بِاللهِ خدا تعالیٰ کے خزانے خالی ہیں حالانکہ وہ کبھی خالی نہیں ہوتے ۔
غرض غیر محدودتر قیات کیلئے یہ دو یقین اپنے اندر پیدا کرنے نہایت ضروری ہیں ۔ اول یہ کہ
خدا کبھی انسانی ترق ترقیات کے دروازے بند نہیں کرتا اور اگر بظاہر یہ نظر آتا ہو کہ ترقی کا فلاں دروازہ
ہمارے لئے بند ہو گیا تو اس کی جگہ ایک اور دروازہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ضرور کھلا ہوا ہوگا ۔ دوسرے
یہ کہ جب ایک انعام کسی شخص کو نہیں ملتا تو وہ سمجھ لے کہ یہ انعام یقیناً اس کیلئے مقدر نہیں تھا بلکہ کوئی اور
انعام اس کیلئے مقدر ہوگا۔ اور اس کیلئے جیسا کہ سورۂ فاتحہ میں ہدایت کی گئی ہے بغیر کسی تعیین کے خدا تعالیٰ
سے دعا مانگے اور اس سے کہے الہی ! ہم تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ تو ہمیں اپنے پاس سے وہ انعامات
دے جو ہمارے مناسب حال ہوں اور جن کو تو نے ہمارے لئے مقدر کر رکھا ہو۔ اگر ہمارے لئے موسوی
جام مقدر ہے تو وہ دے ، عیسوی جام مقدر ہے تو وہ دے، داؤدی جام مقدر ہے تو وہ دے، سلیمانی جام
مقدر ہے تو وہ دے، رامچند ری جام مقدر ہے تو وہ دے، کرشنوی جام مقدر ہے تو وہ دے۔ ہمیں کچھ علم

خطبات محمود
۴۱۴
سال ۱۹۳۷ء
نہیں کہ ہمارے لئے کونسا جام مفید اور بابرکت ہے اور کونسا جام ہماری قابلیتوں اور طاقتوں کے لحاظ سے
ہمارے لئے ضروری ہے۔ علم غیب محض تجھ کو ہے اور تجھے ہی ہماری قسمت کا علم ہے ۔ پس جو جام تیری
نگاہ اہ اور تیرے علم میں ہمارے لئے لئے۔ مفید ہے وہی ہمیں دے دے اور اور اپنے اپنے فضل ا اور رحمت سے سے ہمیں ڈھانپ
لے۔ جب تم اس طرح خدا تعالیٰ سے دعا مانگو گے اور اس سے کہو گے کہ اے خدا! جو ہمارا حصہ ہے وہ
ہمیں دے ۔ تو وہ تمہارا حصہ تمہیں ضرور دے گا۔ لیکن اگر تم اللہ تعالیٰ سے دوسرے کا حصہ مانگو گے تو اس
گستاخی کے بدلے نہ صرف یہ کہ دوسرے کا حصہ تمہیں نہیں ملے گا بلکہ تمہارا حصہ بھی جو تم کو مل چکا ہو گا تم
سے واپس لے لیا جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ تم کو ہدایت پر رکھے اور غضب اور ضلالت سے بچائے ۔ آمین
( الفضل اا ا ستمبر ۱۹۳۷ ء )
الفاتحه : 2
الفاتحه: ٦
الفاتحه : 2
فاطر: ۲۹
ه تذکره صفحه ۱۰ ۔ ایڈیشن چهارم
حم السجدة:۴۱۔ بخارى كتاب التفسير سورة الممتحنة
اشاعة السنة جلد ۱۳ نمبر ا صفحه ۳-۴ مطبوع ۱۸۹۰ء
النساء: ۴۹
شمند
در همین ارد و صفحه ۵۸
۱۰ در ثمین فارسی صفحه ۲۴۸ شائع کرده نظارت اشاعت ربوه
متی باب ۸ آیت ۲۰ ۔ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء ( مفہوماً )

آج 10 میں سے 10 باقی