دنیا انبیاء اور خلفاء کے ذریعہ ہی خداتعالیٰ کے نور کا مشاہدہ کرتی ہے

خطبات محمود
۴۳۱
(٣٠
سال ۱۹۳۷ء
دنیا انبیاء اور خلفاء کے ذریعہ ہی خدا تعالیٰ کے
نور کا مشاہدہ کرتی ہے
(فرموده ۱۷ ستمبر ۱۹۳۷ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
گزشتہ اتوار کی رات میں نے ایک عجیب رویا دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ ایک بڑا جلسہ گاہ ہے ۔
مگر اس رنگ کا نہیں جیسا کہ ہمارا جلسہ گاہ ہوا کرتا ہے ۔ بلکہ جیسا کہ تاریخوں میں ہم پڑھتے ہیں کہ روم
میں بڑے بڑے قومی اجتماعوں کیلئے ائینی تھیٹر (AMPHI THEATRE) بنائے جایا کرتے تھے۔
اسی رنگ کا وہ جلسہ گاہ ہے۔ یعنی جو خطیب ہے اُس کے سامنے مربع یا مستطیل شکل میں جلسہ گاہ نہیں بلکہ
ہلالی شکل میں ہے۔ جس طرح گھوڑے کا نعل بیچ میں سے خالی ہوتا اور قریباً نصف دائرہ یا اس سے کچھ
زیادہ بناتا ہے ۔ اسی طرح ایک وسیع میدان میں جو نصف میل یا میل کے قریب ہے اس طرح بھینچ لگے
ہوئے ہیں جس طرح پہلے دن کا چاند ہوتا ہے۔ ایک گول دائرہ ہے جو دور فاصلہ سے شروع ہو کر دونوں
کناروں سے آگے بڑھنا شروع ہوتا ہے۔ اور جس طرح چاند کی ایک طرف خالی نظر آتی ہے اسی طرح
ایک طرف اس دائرہ کی خالی ہے اور وہاں لیکچرار یا خطیب کی جگہ ہے ۔ اس وسیع میدان میں کہ لوگوں کی
شکلیں بھی اچھی طرح پہچانی نہیں جاسکتیں بہت سے لوگ لیکچر سننے کیلئے بیٹھے ہیں اور جو درمیانی جگہ
خطیب کی ہے جہاں چاند کے دونوں کو نے ایک دوسرے کے قریب ہو جاتے ہیں وہاں میں کھڑا ہوں

خطبات محمود
۴۳۲
سال ۱۹۳۷ء
اور اس وسیع مجمع کے سامنے ایک تقریر کر رہا ہوں ۔ وہ تقریر الوہیت ، نبوت اور خلافت کے متعلق اور ان
کے باہمی تعلقات کی نسبت ہے ۔ گویوں بھی میری آواز خدا تعالیٰ کے فضل سے جب صحت ہو تو بہت بلند
ہوتی ہے اور دور دور سنائی دیتی ہے۔ لیکن وہ دائرہ اتنا وسیع ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ مجھ سے دُگنی آواز والا
شخص بھی اپنی آواز ان لوگوں تک نہیں پہنچا سکتا ۔ مگر رویا میں میری آواز اتنی بلند ہو جاتی ہے کہ میں محسوس
کرتا ہوں کہ اس وسیع دائرہ کے تمام سروں تک میری آواز پہنچ رہی ہے ۔ اسی ضمن میں میں مختلف آیات
قرآنیہ سے اپنے مضمون کو واضح کرتا ہوں اور بعض دفعہ تقریر کرتے کرتے میری آواز اتنی بلند ہو جاتی ہے
کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ دنیا کے سروں تک پہنچ رہی ہے ۔ جب میں اپنی تقریر کے آخری حصہ تک
پہنچتا ہوں تو اُس وقت میری حالت اس قسم کی ہو جاتی ہے جس طرح کوئی شخص جذب کی حالت میں آجاتا
ہے۔ میں نے اُس وقت الوہیت ، نبوت اور خلافت کے متعلق ایک مثال بیان کر کے اپنے لیکچر کو ختم کیا
اور اُس وقت میری آواز میں ایسا جلال پیدا ہو گیا کہ اسی کے اثر سے میری آنکھ کھل گئی ۔ مجھے صرف وہ
مثال ہی یا درہ گئی ہے باقی مضمون بھول گیا ہے ۔ وہ مثال میں نے رویا میں یہ دی تھی کہ اللہ تعالیٰ اور اس
کے انبیاء اور اس کے خلفاء کے تعلق کی مثال چوکٹھے میں لگے ہوئے آئینہ کی ہوتی ہے۔ آئینہ کا کام تو
در حقیقت درمیانی شیشہ دیتا ہے مگر اس شیشہ کے ساتھ کچھ اور چیزیں بھی لگی ہوئی ہوتی ہیں ۔ جیسے آئینہ
کے پیچھے قلعی ہوتی ہے اور اس کے اردگرد چوکٹھا ہوتا ہے۔ لیکن دراصل جو چیز ہماری شکل ہمیں دکھاتی ہے۔
اور جو چیز ہمارے عیب اور صواب کے متعلق ہماری راہ نمائی کرتی ہے، وہ آئینہ ہی ہے ۔ نہ وہ قلعی : ہے۔ جو اس
کے پیچھے لگی ہوئی ہوتی ہے وہ اپنی ذات میں شکل دکھا سکتی ہے اور نہ وہ چوکٹھا جو اس کے اردگر دلگا ہوتا
ہے وہ ہمارے عیب اور صواب کے متعلق ہمیں کوئی ہدایت دے سکتا ہے۔ لیکن آئینہ بھی عیب اور صواب
ہمیں تبھی بتاتا ہے جب اُس کے پیچھے قلعی کھڑی ہو۔ اور وہ محفوظ بھی اسی وقت تک رہتا ہے جب تک وہ
چوکٹھے میں لگا رہتا ہے۔ چنانچہ چوکٹھوں میں لگے ہوئے آئینے لوگ اپنے میزوں پر رکھ لیتے ہیں اور اس
طرح وہ ٹوٹنے سے محفوظ رہتے ہیں۔ مگر جب ہم اس کے چوکٹھے کو اُتار دیں اور اُس کی قلعی کو کھرچ چ د دیں
تو آئینہ بلحاظ روشنی کے تو آئینہ ہی رہتا ہے مگر پھر وہ ہماری شکل ہمیں نہیں دکھاتا۔ اور اگر دکھاتا ہے تو
نہایت دُھندلی سی ۔ جیسے مثلاً ( یہ مثال میں نے رویا میں نہیں دی ۔ صرف سمجھانے کیلئے بیان کر رہا ہوں )
دروازوں میں وہی شیشے لگے ہوئے ہوتے ہیں کھڑکیوں میں بھی وہی شیشے لگے ہوئے ہوتے ہیں جو

خطبات محمود
۴۳۳
سال ۱۹۳۷ء
آئینوں میں ہوتے ہیں مگر ان میں سے شکل نظر نہیں آسکتی کیونکہ ان کے پیچھے قلعی نہیں لگی ہوتی ۔ اسی طرح
جن شیشوں کے چوکٹھے اُتر جاتے ہیں رویا میں ہی میں کہتا ہوں کہ ان شیشوں کا محفوظ رکھنا مشکل ہوتا ہے
اور وہ ٹوٹ جاتے ہیں ۔ تو آئینہ اپنے اندرونی جو ہر ظاہر کرنے کیلئے ایک ایسی چیز کے آگے کھڑا ہوتا ہے
جو اپنی ذات میں تو چہرہ دکھانے والی نہیں مگر جب وہ آئینہ سے مل جاتی ہے تو آئینہ میں شکل نظر آنے لگ
جاتی ہے اور وہ قلعی ہے ۔ اسی طرح اس کا چوکٹھا اسے محفوظ رکھتا ہے ۔
تو میں رویا میں یہ مثال دے کر کہتا ہوں کہ دیکھو اللہ تعالیٰ کی مثال ایک آئینہ کی سی ہے اور
انسان کی پیدائش کا اصل مقصد اسی کو حاصل کرنا ہے۔ وہی ہے جو ہمیں علم دیتا ہے، وہی ہے جو ہمیں
عرفان دیتا ہے ، وہی ہے جو ہمی عیب سے آگاہی بخشتا ہے ، وہی ہے جو ہمیں ثواب کی باتوں کا علم دیتا ہے
لیکن وہ اپنی قدیم سنت کے مطابق اُس وقت تک دنیا کو عیب اور صواب سے آگا ہی نہیں بخشا جب تک
اُس کے پیچھے قلعی نہیں کھڑی ہو جاتی جو نبوت کی قلعی ہے۔ یعنی وہ ہمیشہ اپنے وجود کو نبیوں کے ہاتھ سے
پیش کرواتا ہے ۔ جب نبی اپنے ہاتھ میں لے کر خدا تعالیٰ کے وجود کو پیش کرتا ہے تبھی دنیا اُس کو دیکھ سکتی
ہے ورنہ نبوت اس کے بغیر خدا تعالیٰ کی ہستی اتنی مخفی اور اتنی وراء الوراء ہوتی ہے کہ انسان صحیح اور یقینی طور
پر اس کا اندازہ ہی نہیں کر سکتا ۔ اللہ تعالیٰ آسمانوں میں بھی ہے ، اللہ تعالیٰ زمینوں میں بھی ہے، اللہ تعالیٰ
دریاؤں میں بھی ہے، اللہ تعالیٰ پہاڑوں میں بھی ہے، اللہ تعالیٰ سمندروں میں بھی ہے، اللہ تعالیٰ
خشکیوں میں بھی ہے ۔ غرض ہر ایک ذرہ ذرہ سے اس کا جلال ظاہر ہو رہا ہے مگر باوجود اس کے کہ
دنیا کے ذرہ ذرہ میں اس کا جلال پایا جاتا ہے بغیر انبیاء کے دنیا نے کب اس کو دیکھا ۔ انبیاء ہی ہیں جو
خدا تعالیٰ کا وجود دنیا پر ظاہر کرتے ہیں۔ لیکن انبیاء خدا تعالیٰ کو بناتے تو نہیں ، وہ تو ازل سے موجود ہے
پھر وجہ کیا ہے کہ انبیاء کے آنے پر دنیا خدا تعالیٰ کو دیکھنے لگ جاتی ہے اور پہلے نہیں ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ
جس طرح آئینہ کے پیچھے قلعی کا وجو د ضروری ہوتا ہے اسی طرح انبیاء کو خدا تعالیٰ نے اپنے ظہور کا ذریعہ
بنایا ہوا ہے ۔ پھر چوکٹھا جو ہوتا ہے وہ آئینہ کی حفاظت کا ذریعہ ہوتا ہے اور وہ بھی نبوت اور خلافت کا مقام
ہے یعنی انبیاء اور ان کے خلفاء ء الا اللہ تعالیٰ کے وجود کو دنیا میں قائم رکھتے ہیں ہیں ۔ ۔ خودا خود اپنی ذات میں میں ار اللہ تعالیٰ
حی و قیوم ہے لیکن اُس نے اپنی سنت یہی رکھی ہے کہ وہ اپنے وجود کو بعض انسانوں کے ذریعہ قائم رکھے ۔
ان وجودوں کو مٹا دو ساتھ ہی خدا تعالیٰ کا ذکر بھی دنیا سے مٹ جائے گا۔ تم ساری دنیا کی تاریخیں پڑھ

خطبات محمود
۴۳۴
سال ۱۹۳۷ء
جاؤ (اب یہ جوا گلا حصہ ہے یہ خواب کا نہیں بلکہ بطور تشریح میں خود بیان کر رہا ہوں ) تمہیں کہیں یہ نظر نہیں
آئے گا کہ اللہ تعالیٰ کا وجود بغیر انبیاء کے دنیا میں قائم ہوا ہو ۔ حالانکہ انبیاء بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں
اور خدا تعالیٰ کے کلام سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وجود ہر وقت موجود ہے اور اُس کا نور ہر چیز
سے ظاہر ہے ۔ مگر باوجود اس کے کہ اُس کا نور دنیا کی ہر چیز سے ظاہر ہو رہا ہے، پھر بھی انبیاء ہی ہیں جو
اسے ایسی طرز پر ظاہر کرتے ہیں کہ لوگ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔
صلى الله
-
رسول کریم ﷺ کی بعثت سے سے پہلے کیا خدا نہیں تھا۔ خدا اُس وقت بھی اسی طرح آسمان -
سے
ظاہر ہو رہا تھا ، اسی طرح زمین سے ظاہر ہو رہا تھا ، اسی طرح دریاؤں سے ظاہر ہو رہا تھا ، اسی طرح فضا
ہوا۔
سے ظاہر ہو رہا تھا ، اسی طرح پاتال سے ظاہر ہو رہا تھا جس طرح رسول کریم ﷺ کے زم ریم ﷺ کے زمانہ میں ظاہر ہوا ۔
پھر پہلے زمانہ اور رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں فرق کیا تھا ؟ فرق یہی تھا کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کے نور
کے ظہور کیلئے کوئی ذریعہ موجود نہیں تھا۔ ایک آئینہ تھا مگر اس آئینہ کے ساتھ وہ قلعی نہیں تھی جو اسے روشن
الله
کر کے لوگوں کی نظروں کے قابل بنادیتی ۔ جب رسول کریم ﷺ نے اس شیشے کو اپنے ہاتھ میں پکڑا تو
جس طرح آئینہ کے پیچھے جب قلعی کھڑی کر دی جاتی ہے تو آئینہ کو ایک خاص شکل مل جاتی ہے اور اس میں
دوسروں کی بھی شکلیں نظر آنے لگ جاتی ہیں ، اسی طرح ساری دنیا کو خدا نظر آنے لگ گیا اور اس کے
وجود کا اسے احساس ہو گیا۔ ورنہ شیشہ جتنا زیادہ مصفی ہو ا تنا ہی لوگوں کو کم نظر آیا کرتا ہے۔ کئی دفعہ جب
اعلیٰ درجہ کے شیشے دروازوں سے لگائے جاتے ہیں تو بعض دفعہ لوگ ان دروازوں سے ٹھوکر کھا جاتے
ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ رستہ کھلا ہے حالانکہ وہ آئینہ ہوتا ہے اور رستہ بند ہوتا ہے۔ رات کے وقت جب کمرہ
میں روشنی ہو تو اُس وقت انسان کیلئے یہ معلوم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ منافذ میں شیشہ موجود ہے یا
نہیں ۔ بعض دفعہ شیشہ لگا ہوا ہوتا ہے اور انسان اس کے بعد زیادہ مصفے ہونے کی وجہ سے سمجھتا ہے کہ
شیشہ میں کوئی نہیں ۔ اور بعض دفعہ شیشہ نہیں ہوتا اور وہ خیال کرتا ہے کہ شیشہ ہے ۔ پس شیشہ جتنا زیادہ
ہوا تنا ہی لوگوں کو کم نظر آتا ہے۔ مگر انبیاء علیہم السلام کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا وجود جو نہایت ہی مخفی اور
وراء الوراء ہے اسی طرح لوگوں کو نظر آ۔ کو نظر آنے لگ جاتا ہے جس طرح شیشہ کے پیچھے جب قلعی کھڑی کر دی
مصفی
جائے تو وہ شکلیں دکھانے کے قابل ہو جاتا ہے ۔
یہ مضمون ہے جو رویا میں میں نے بیان کیا اور اسی مثال پر میری تقریر ختم ہوگئی ۔ میں نے رویا

خطبات محمود
۴۳۵
سال ۱۹۳۷ء
میں اس مضمون کے متعلق کئی آیات بھی بیان کیں مگر جاگنے پر وہ ذہن سے اُتر گئی تھیں ۔ اس پر میں نے غور
کرنا شروع کیا کہ وہ آیتیں کون سی تھیں جو میں رویا میں اس مضمون کو ثابت کرنے کیلئے پڑھ رہا تھا اور جن
سے اس مضمون کا میں نے استدلال کیا ۔ مگر باوجود اس کے کہ میں نے کافی غور کیا مجھے وہ آیتیں سمجھ میں نہ
آئیں کیونکہ وہ بھول چکی تھیں ۔ صرف اس تقریر کا آخری حصہ یا د رہا تھا جو یہ تھا کہ انبیاء اور خلفاء کی
اللہ تعالیٰ سے وابستگی ایسی ہی ہے جیسے شیشے کے ساتھ چوکٹھا ہوتا ہے اور اس کے پیچھے قلعی لگی ہوئی ہوتی
ہے ۔ وہ اللہ تعالیٰ کے وجود کو دنیا میں قائم رکھتے ہیں ۔ ان کے ذریعہ خدا ظاہر ہوتا ہے اور انہی کے ذریعہ
اس کا وجود عالم میں محفوظ رہتا ہے۔ غرض میں نے جن جن امور کو رویا میں بیان کیا تھا اُن پر میں نے پھر
غور کیا مگر مجھے وہ باتیں یاد نہ آئیں ۔ گو ابھی جبکہ میں یہ خطبہ پڑھ رہا ہوں مجھے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا ایک الہام یاد آ گیا جس میں اسی مضمون کو بیان کیا گیا ہے اور جس کی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بھی یہی تشریح کی ہے۔ گو الفاظ اس کے اور ہیں مگر مفہوم یہی ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے جس میں اللہ تعالیٰ آپ کو مخاطب کر ۔ کرتے ہوئے فرماتا ہے يَا قَمَرُ
يَا شَمْسُ أَنْتَ مِنِّي وَ أَنَا مِنْگ لیے یعنی اسے سورج اور اے چاند تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں ۔
اب سورج اور چاند آپس میں ایک خاص نسبت رکھتے ہیں ۔ سورج براہ راست روشنی ڈالتا ہے لیکن چاند
براه راست رو ست روشنی نہیں ڈالتا بلکہ سورج سے روشنی لے کر دنیا کی طرف پہنچاتا ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں يَا قَمَرُ يَا شَمْسُ أَنْتَ مِنِّي وَ أَنَا مِنْكَ
میں ایک دفعہ خدا نے مجھے سورج قرار دیا ہے اور ایک دفعہ مجھے چاند قرار دیا ہے اور فرماتے ہیں کہ جب
خدا تعالیٰ نے مجھے سورج قرار دیا تو اپنے آپ کو چاند قرار دیا ہے اور جب مجھے چاند قرار دیا ہے تو اپنے
آپ کو سورج قرار دیا ہے ۔ اب یہ جو بات ہے کہ خدا سورج ہے اور بندہ چاند ، یہ بالکل واضح ہے اور ہر
شخص سمجھ سکتا ہے کہ بندہ اسی طرح خدا کے نور سے لیتا اور اسے دنیا میں پھیلاتا ہے جس طرح چاند سورج
سے نور لیتا اور اسے دنیا میں پھیلاتا ہے۔ مگر یہ جو خدا نے فرمایا کہ تو سورج ہے اور خدا کی ذات بمنزلہ
چاند ہے۔ یہ بات بظاہر حقیقت سے دور معلوم ہوتی ہے۔ بھلا بندے کی کیا حقیقت ہے کہ وہ سورج
کہلائے اور خدا اس کے مقابلہ میں چاند کہلائے۔ تو چونکہ یہ بات بظاہر قابلِ اعتراض نظر آتی تھی اس
لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وجود دنیا سے مخفی

خطبات محمود
۴۳۶
سال ۱۹۳۷ء
ہوتا ہے اور جب وہ ظاہر ہوتا ہے تو انبیاء کے ذریعہ ہی ظاہر ہوتا ہے۔ پس چونکہ خدا تعالیٰ کے نور کا ظہور
انبیاء کے ذریعہ ہوتا ہے اس لئے دنیا والوں کی نگاہ میں نبی سورج اور خدا چاند ہوتا ہے ۔ کیونکہ جب نبی
آتا ہے تب ہی خدا کا چہرہ انہیں نظر آنے لگتا ہے۔ اس سے پہلے وہ پوشیدہ ہوتا ہے ۔ پس گو حقیقتاً خدا ہی
سورج ہے اور بندہ چاند ہے مگر دنیا والے جن کی نگاہیں کمزور ہوتی ہیں اور جو نبی کے ذریعہ خدا کے جلال
اور اس کے جمال کا مشاہدہ کرتے ہیں ان کے لحاظ سے نبی سورج اور خدا چاند ہوتا ہے ۔ جیسے سورج کی
روشنی جب چاند پر پڑے تب وہ چمکتا ہے نہ پڑے تو چاند تاریک رہتا ہے ۔ اسی طرح جب تک نبی کا
وجود خدا تعالیٰ کو ظاہر نہ کرے وہ مخفی رہتا ہے ۔ مگر جب نبوت کی روشنی الوہیت پر پڑتی ہے تو خدا کا وجود
ہر ایک کو نظر آنے لگ جاتا ہے ۔
پس دنیا کے حالات کے مطابق تمثیلی زبان میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ بندہ سورج ہے اور خدا
چاند۔ یہ بھی ویسی ہی مثال ہے جیسی میں نے رویا میں دی اور اس سے بھ اسے بھی یہی امر ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
کی روشنی اور اس کے جلال کو ظاہر کرنے کا ذریعہ انبیاء و خلفاء اور اولیاء و صلحاء ہوتے ہیں ۔ زمین و
آسمان سے خدا کا وجو د حق الیقین کے طور پر ثابت نہیں ہو سکتا۔ جیسے براہین احمد یہ حصہ پنجم میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پر مفصل بحث کی ہے اور بتایا ہے کہ زمین و آسمان کی پیدائش پر غور
کر کے انسان جس نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے وہ صرف یہ ہے کہ اس زمین و آسمان کا کوئی خالق ہونا چاہئے ۔ مگر
یہ کہ وہ ہے اس کا پتہ زمین و آسمان سے نہیں لگتا۔ گویا یہ نتیجہ صرف سکنے سے تعلق رکھتا ہے، ہے سے نہیں ۔
یعنی یہ تو ہو سکتا ہے کہ انسان اس عالم کی صنعتوں پر نظر کر کے صانع کی ضرورت محسوس کرے مگر ضرورت کا
محسوس کرنا اور شے ہے اور اس درجہ عین الیقین تک پہنچنا کہ جس خدا کی ضرورت تسلیم کی گئی ہے وہ
در حقیقت موجود بھی ہے یہ اور بات ہے ۔ اسی لئے آپ نے بتایا کہ جتنے فلسفی عقلی ذریعہ سے خدا تعالیٰ کو
معلوم کرنا چاہتے ہیں وہ ٹھوکر کھاتے اور بالآخرد ہر یہ بن جاتے ہیں اور زمین و آسمان کی مصنوعات پر غور
کرنا انہیں کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔ کیونکہ اس غور وفکر کا نتیجہ صرف اس حد تک نکلتا ہے کہ خدا کا وجود
ہونا چاہئے ۔ یہ نتیجہ نہیں نکل سکتا کہ خدا کا وجود ہے ۔ آپ فرماتے ہیں جب وہ زمین کو دیکھتے ہیں تو اسے
دیکھ کر یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ اس کا کوئی پیدا کرنے والا ہونا چاہئے ۔ جب وہ آسمان کو دیکھتے ہیں تب بھی وہ
یہی نتیجہ نکالتے ہیں کہ اس کا کوئی پیدا کرنے والا ہونا چاہئے ۔ مگر یہ وہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ پیدا کرنے والا

خطبات محمود
۴۳۷
سال ۱۹۳۷ء
یقینی طور پر موجود ہے اور اس طرح پھر بھی شبہ رہ جاتا ہے اور انسان خیال کرتا ہے کہ ممکن ہے کوئی مخفی
قانون ایسا ہو جس کے ماتحت یہ کارخانہ عالم آپ ہی آپ چل رہا ہو۔ جس طرح آجکل کے فلسفی کہتے
ہیں کہ اس دنیا کی پیدائش میں خود ہی ایک ایسا قانون مخفی ہے جس کی وجہ سے یہ تمام دنیا چل رہی ہے، کسی
خاص وجود کو تسلیم کرنے کی ضرورت نہیں۔ غرض آپ نے اس بات پر بحث کی اور یہ ثابت فرمایا ہے کہ
فلسفہ اور عقل انسانی خدا تعالی کے متعلق انسان کو ” ہونا چاہئے“ کی حد تک ہی رکھتے ہیں مگر الہام الہی
نبوت کے ذریعہ ہے ثابت کرتا ہے ۔ ہم جب زمین کو دیکھتے ہیں ، ہم جب آسمان کو دیکھتے ہیں تو انہیں
66
دیکھ کر یہ کہتے ہیں کہ ان کو بنانے والا کوئی ہونا چاہئے اور ہماری دلیل ختم ہو جاتی ہے ۔ مگر جب خدا ہمیں
دو
وو
مخاطب کرتا اور فرماتا ہے اِنِّی اَنا اللہ یقیناً میں ہی خدا ہوں ۔ تو یہ اب ” ہے“ بن گیا اور ” ہونا
6
چاہئے کی حد سے اس نے ہمیں نکال دیا۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کسی گھر میں آگ جل رہی ہو،
چولہے پر ہنڈیا چڑھی ہوئی ہو، ہنڈیا کے اُبلنے کی آواز آ رہی ہو تو ہم باہر سے اس آواز کوسن کر یہ نتیجہ
نکالیں کہ اس گھر کا کوئی مالک ہونا چاہئے کیونکہ ہم غور اور فکر کرنے کے بعد فوراً اس نتیجہ پر پہنچ جائیں گے
کہ کوئی شخص ہوگا جو یہ ہنڈیا پکار ہا ہوگا ، کوئی شخص ہوگا جس نے آگ جلائی ہوگی اور کوئی شخص ہوگا جو
گوشت وغیرہ لایا ہوگا ۔ مگر اس قدر نتائج نکالنے کے بعد بھی ہم اسی حد تک پہنچیں گے کہ گھر کا کوئی مالک
اندر ہونا چاہئے ۔ اس نتیجہ پر ہم نہیں پہنچ سکتے کہ وہ شخص اندر ہے بھی ۔ ممکن ہے کوئی کہے اس سے زیادہ
وضاحت اور کیا ہو سکتی ہے ۔ جب آگ جل رہی ہے ، ہنڈیا چولہے پر چڑھی ہے ، اس کے اُبلنے اور جوش
کھانے کی آواز آرہی ہے تو اس سے ہم یہ نتیجہ کیوں نہیں نکال سکتے کہ اندر واقعہ میں کوئی شخص موجود ہے۔
تو اس کا جواب یہ ہے کہ ان تمام قرائن کے باوجود ہم یقینی طور پر یہ ہرگز نہیں کہہ سکتے کہ اندر کوئی مالک
موجود ہے ۔ فرض کر واندر واقعہ میں کوئی شخص ہوا اور اس نے ہنڈیا چولہے پر چڑھائی ہومگر ہنڈیا چولہے پر
رکھتے ہی وہ مر گیا ہو اور ہم یہ سمجھتے ہوں کہ اندر وہ موجود ہے حالانکہ وہ مر چکا ہو ۔ کئی لوگ ایسے ہوتے
ہیں جن کی بیٹھے بیٹھے دل کی حرکت بند ہو جاتی ہے اور وہ اُسی وقت مر جاتے ہیں ۔ پس ممکن ہے وہ دل کی
حرکت بند ہو جانے کی وجہ سے مرا پڑا ہو۔ یا ممکن ہے اسے کسی سانپ نے کاٹا ہوا اور وہ مر چکا ہو ۔ یا بعض
دفعہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ہنڈیا رکھنے کے بعد اسے کوئی ضروری کام یاد آ گیا ہو اور وہ گھر چھوڑ کر اُس
وقت باہر گیا ہوا ہو ۔ مثلاً فرض کرو اس نے ہنڈیا چڑھائی ہو اور اس کے معاً بعد ایک شخص اس کے پاس

خطبات محمود
۴۳۸
سال ۱۹۳۷ء
دوڑتا ہوا آیا ہو اور اس نے کہا ہو کہ تمہارا بیٹا ڈوب گیا ہے اور وہ اسی وقت اس کے ساتھ بھاگ کھڑا ہوا ہو کہ
ہو اور ہنڈیا اس نے چولہے پر ہی رہنے دی ہو۔ تو چونکہ ایسی کئی صورتیں ممکن ہیں اس لئے باوجود ہنڈیا کی باوجو
آواز سننے کے اور با وجود آگ کو جلتا دیکھنے کے ہم اگر یہ نتیجہ نکالیں کہ اندر کوئی شخص واقعہ میں موجود ہے تو
ہم اس نتیجہ کے نکالنے میں غلطی پر ہو سکتے ہیں ۔ مگر جب حالات یہ نہ ہوں بلکہ جو نبی ہم کسی کے دروازہ پر
پہنچیں گھر کا مالک اندر سے باہر نکل آئے اور ہمیں کہے کہ آپ مسافر ہیں ، تھکے ماندے آئے ہیں، تھوڑی
دیر میرے پاس آرام کیجئے۔ تو اس شخص کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر ہم ”’ہونا چاہئے“ کی حد سے نکل کر
ہے“ کی حد میں داخل ہو جاتے ہیں۔ تو نبوت اور الہام سے خدا کا وجود ہے“ کی شکل میں ظاہر ہوتا
ہے لیکن باقی دلیلوں سے ہم اس کے متعلق صرف ” ہونا چاہئے“ کی حد تک پہنچتے ہیں۔ تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کا یہ الہام بھی اسی مضمون کی تائید کرتا ہے ۔ مگر یہ خیال بھی مجھے اسی وقت آیا ہے پہلے
نہیں آیا۔
وو
دو
بہر حال رؤیا سے بیداری کے بعد میں غور کرتا رہا اور سوچتا رہا کہ اس مضمون پر میں نے اور کیا
کیا باتیں بیان کی تھیں مگر مجھے کوئی بات یاد نہ آئی۔ لیکن اس رویا کا اثر میری طبیعت پر گہرا رہا اور کئی دفعہ
مجھے یہ خیال آیا کہ وہ کون سی آیات تھیں جو رویا میں میں نے پڑھیں اور جن میں یہ مضمون بیان کیا گیا ہے
مگر قرآن کریم کی کوئی آیت میرے ذہن میں نہ آئی ۔ اس کے دوسرے یا تیسرے دن یعنی پیر یا منگل کو
مجھے اب یہ اچھی طرح یاد نہیں رہا کہ کونسا دن تھا بہر حال ان میں سے کسی دن نماز ظہر یا عصر ( یہ بھی مجھے صحیح
پر تھا طور پر یاد نہیں ) میں پڑھا رہا تھا اور اُس وقت مجھے خواب کا خیال بھی نہیں تھا۔ گویا اُس وقت وہ میرے میں پڑھ رہا تھا اور اس
ذہن سے بالکل اتری ہوئی تھی کہ جب میں نے رکوع کے بعد قیام کیا اور پھر سجدہ میں جانے کیلئے اللہ اکبر
کہا تو جس وقت اوپر سے نیچے سجدہ کی طرف جانے لگا تو معا القاء کے طور پر میرے دل پر ایک آیت
نازل ہوئی اور مجھے بتایا گیا کہ یہ وہ آیت ہے جو اس مضمون کی حامل ہے جو خواب میں بتایا گیا ہے ۔ اور
پھر بجلی کی طرح اس طرح وہ وسیع مضمون میرے سامنے آگیا کہ اس کی وجہ سے نہ صرف وہ آیت بلکہ سورۃ
کی سورۃ ہی حل ہو گئی ۔ اور اس کی ترتیب جو میں پہلے سمجھتا تھا اس کے علاوہ ایک ایسی ترتیب مجھ پر کھول
دی گئی کہ مجھے یوں معلوم ہونے لگا کہ اس سورۃ میں ہر آیت اس طرح پروئی ہوئی ہے جس طرح ہار کے
موتی پروئے ہوئے ہوتے ہیں اور کوئی آیت اس سورۃ میں ایسی نہ رہی جس کے متعلق یہ شبہ ہو سکے کہ اس

خطبات محمود
۴۳۹
سال ۱۹۳۷ء
کا پہلی آیتوں یا بعد کی آیتوں سے کیا تعلق ہے۔ وہ سورۃ جس کی طرف میرا ذہن منتقل کیا گیا سورۂ نور
ہے اور وہ آیت جس کے متعلق مجھے بتایا گیا کہ اس میں الوہیت ، نبوت اور خلافت کے تعلقات پر بحث کی
گئی ہے اللَّهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ہے۔
قرآن کریم کی تفہیم کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کا یہ معاملہ میرے ساتھ کئی دفعہ ہوا ہے کہ ایک سیکنڈ
میں بعض دفعہ ایک وسیع مضمون القاء کیا جاتا ہے اور الہام کے طور پر وہ میرے دل پر ایک نکتہ کی شکل میں
نازل کیا جاتا ہے ۔ پھر وہ نکتہ نازل ہو کر یوں پھیل جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے بیسیوں مطالب میرے دل
پر حاوی ہو جاتے ہیں اسی طرح اُس دن میرے ساتھ ہوا ۔ پہلے بھی اپنی بعض تقریروں میں میں ایسے
نکات بیان کر چکا ہوں مثلاً الم نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ے کی تفسیر اور اس کے مطالب ایک سیکنڈ کے
اندر میرے دل پر نازل ہوئے تھے اور میں نے کسی جلسہ سالانہ کے موقع پر انہیں بیان کر دیا تھا۔ اسی
طرح اور کئی مواقع پر اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ سلوک کیا ۔ اُس دن بھی نماز میں معاً مجھے القاء کیا گیا
کہ وہ آیت اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ ہے اور اس کے ساتھ ایسے عظیم الشان مطالب کھولے گئے
جو پہلے میرے وہم اور گمان میں بھی نہیں تھے۔ اگر چہ اس سارے مفہوم کو سمجھنے کیلئے اس ساری سورۃ کو ہی
سمجھنا ضروری ہے۔ کیونکہ ساری سورة کے مطالب کو آپس میں اس طرح جوڑ دیا گیا ہے کہ ایک بات کی
تکمیل دوسری بات کے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ مگر چونکہ خطبہ میں اتنی لمبی تشریح نہیں کی جاسکتی اس لئے میں
صرف اس آیت کو لے لیتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ یہ مضمون کس عمدگی کے ساتھ اس آیت میں بیان کیا
گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَللَّهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ
الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ
وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ
وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ) فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَ يُذْكَرَ
فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَ
إِقَامِ الصَّلوةَ وَابْتَاءِ الزَّكوةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ
أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ) یہ آیتیں سورة
نور کی ہیں اور مجھے بتایا گیا ہے کہ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے خلافت ، نبوت اور اللہ تعالیٰ کا تعلق بیان کیا

خطبات محمود
۴۴۰
سال ۱۹۳۷ء
ہے اور یہ بات میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے قطعی اور یقینی دلائل سے ثابت کروں گا کہ وہ شخص جو قرآن
کریم کو بے ترتیب، بے ربط اور بے جوڑ کتاب نہ کہتا ہو ، وہ اس بات پر مجبور ہوگا کہ اس مضمون کو مانے جو
میں بیان کر رہا ہوں ۔ کیونکہ اس مضمون سے ان تمام آیات بلکہ تمام سورۃ کا آپس میں ایسا ربط قائم
ہو جاتا ہے کہ اس کے بغیر ان آیات کے کوئی معنے ہی نہیں بنتے ۔ مگر جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں کہ اس
مضمون کو خطبہ کی وجہ سے اختصار کے ساتھ بیان کروں گا اور چونکہ ان دنوں خلافت کا مسئلہ خصوصیت
سے زیر بحث ہے ، اس لئے ان آیات کی تشریح سے خلافت کا مسئلہ بھی آسانی سے سمجھ میں آجائے گا ۔
اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں یہ بیان فرماتا ہے کہ اللہ آسمان اور زمین کا نور ہے ۔ مَثَلُ نُورِهِ
اور اس کے نور کی مثال گمشکوۃ ایک طاقچے کی سی ہے ۔ مشکوہ اس طاقچے کو کہتے ہیں جو دیوار میں بنا
ہوا ہو اور جس کے دوسری طرف سوراخ نہ ہو۔ دیوار میں دو طرح کے طاق بنائے جاتے ہیں ۔ ایک
کھڑکی کی طرح کا ہوتا ہے یعنی اُس کے آر پار سوراخ ہوتا ہے کیونکہ کھڑ کی کی غرض باہر دیکھنا ہوتی ہے ۔ یا
مثلاً روشندان رکھنے کیلئے طاقچہ کی طرح خلاء رکھا جاتا ہے۔ اس کے بھی آر پار سوراخ ہوتا ہے کیونکہ
روشندان سے یہ غرض ہوتی ہے کہ ہوا اور روشنی کی آمد ورفت رہے ۔ مگر پُرانی عمارتوں خصوصاً مساجد میں
اس قسم کے طاقچے بنائے جایا کرتے تھے جن میں چراغ یا قرآن شریف رکھے جاتے تھے اور جن کے
دوسری طرف سوراخ نہیں ہوتا تھا۔ اس مسجد میں بھی بعض طاقچے بنے ہوئے ہیں بعض تو بڑے بڑے ہیں
جو قرآن شریف رکھنے کیلئے ہیں اور ایک دو چھوٹے طاقچے ہیں جو لیمپ رکھنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔ میں
نے شاہی عمارتوں میں بھی دیکھا ہے کہ ان میں چھوٹے چھوٹے طاقچے بنے ہوئے ہیں جو دراصل دیا
رکھنے کے لئے بنائے جایا کرتے تھے۔ تو مشکوۃ اس طاقچہ کو کہتے ہیں کہ جس کے دوسری طرف سوراخ
نہیں ہوتا اور وہ لیمپ رکھنے کے کام آتا ہے۔ تو فرماتا ہے اللہ تعالیٰ کے نور کی مثال کیا ہے ۔ كَمِشکوة
اُس کے نور کی مثال ایک طاقچے کی سی ہے ۔ فِيهَا مِصْبَاحٌ ۔ جس میں ایک بتی رکھی ہوئی ہو ۔ الْمِصْبَاحُ
فِي زُجَاجَةٍ ۔ اور وہ بھی ایک شیشہ یا چمنی میں ہو ۔ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّی اور وہ چینی یا گلوب
ایسے اعلیٰ درجہ کے شیشے کا بنا ہوا ہو اور ایسا روشن ہو کہ گویا وہ ایک ستارہ ہے جو چمک رہا ہے۔ اس کے
يَوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ میں اس کی تفصیل بتائی ہے ۔ مگر ابھی میں اس کی تفصیل کی طرف نہیں
جاتا اور جو مضمون کا اصل حصہ ہے وہ میں بیان کرتا ہوں ۔

خطبات محمود
۴۴۱
سال ۱۹۳۷ء
اس موقع پر حضور نے دریافت فرمایا کہ کیا کسی دوست کے پاس ٹارچ ہے مگر ٹارچ نہ ملی ۔
اس کے بعد فرمایا ) ۔
ان آیات میں در حقیقت اللہ تعالیٰ کے نور کو تین چیزوں میں محصور قرار دیا گیا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے کہ کمال نور ہمیشہ تین ذرائع سے ہوتا ہے۔ ایک مشکوۃ سے ایک مصباح سے اور ایک زجاجہ
سے ۔ یہ مثال ہے جو اللہ تعالیٰ نے دی اور بتایا کہ ہمارا نور جو دنیا میں کامل طور پر ظاہر ہوا اس کی مثال
ایسی ہی ہے کہ ایک طاقچہ میں ایک بنتی ہو اور بتی پر گلوب یا چمنی ہو اور وہ گلوب اتنا روشن ہو کہ گویا وہ ایک
چمکتا ہوا ستارہ ہے۔ ہمارے ملک میں چونکہ عام طور پر اس قسم کے لیمپوں کا رواج نہیں اس لئے میں نے
چاہا تھا کہ ٹارچ کے ذریعہ آپ لوگوں کو یہ مضمون یہ مضمون سمجھاؤں کیونکہ ٹارچ میں یہ تینوں چیزیں پائی جاتی ہیں ۔
اور یہ عجیب بات ہے کہ قرآن مجید با وجود یکہ ایسے زمانہ میں نازل ہوا جبکہ سائنس ابھی کمال کو نہیں پہنچی تھی
اور ایسے ملک میں نازل ہوا جہاں کے لوگ بدو سمجھے جاتے تھے اور تہذیب و تمدن سے نا آشنا تھے اور ایسے
انسان پر نازل ہوا جو امی تھا۔ پھر بھی روشنی کے کمال کو جس عجیب طرز سے ان آیات میں بیان کیا گیا ہے
اس کو دیکھتے ہوئے یوں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بیسویں صدی کا انجینئر روشنی کی حقیقت بیان کر رہا ہے ۔
مشکوۃ جس طرح اُس طاقچے کو کہتے ہیں جو دیوار میں بنایا جاتا ہے اور جس کے دوسری طرف سوراخ
نہیں ہوتا ، اسی طرح مصباح اُس شعلہ کو کہتے ہیں جو بتی میں سے نکلتا ہے یا بلب کی وہ تاریں سمجھ لو جن
سے بجلی کی روشنی پیدا ہوتی ہے بشرطیکہ وہ روشن ہوں ۔ مصباح کے معنے دراصل ” صبح کر دینے کا آلہ ، ”صبح کے
ہیں اور اس لحاظ سے وہ ہر چیز جس سے را سے روشنی ہوتی ہوا سے مصباح کہا جاتا ہے اور وہ چونکہ بتی کا گل ہی
ہوتا ہے یا بجلی کی وہ تاریں ہوتی ہیں جو بلب کے اندر ہوتی ہیں اور چمکتی ہیں ، اس لئے عربی زبان میں
انہیں مصباح کہتے ہیں ۔ گویا وہ شعلہ جو آگ لگنے کے بعد بتی میں سے نکلتا ہے یا بجلی کی وہ تار جہاں بجلی
پہنچتی ہے تو وہ یکدم روشن ہو جاتا ہے وہ مصباح ہیں ۔ اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کے نور کی مثال ایک
طاقچہ کی سی ہے جس میں ایک بتی جل رہی ہوا اور پھر وہ بتی ایک زجاجہ میں ہو ۔ اب تو قادیان میں بجلی آگئی
ہے اور لوگوں کا ایک حصہ بجلی جلاتا ہے۔ لیکن پھر بھی اکثر گھروں میں ابھی بھلی نہیں لگی اور وہ لیمپ جلاتے
ہیں اور جن کے ہاں بجلی لگی ہوئی ہے ان کی بجلی کی رو بھی جس دن فیل ہو جائے اُس دن اُنہیں لیمپ
جلانے پڑتے ہیں ۔ یا انہیں قادیان سے جب باہر جانا پڑے تو لیمپ دیکھنے اور جلانے کا انہیں اکثر موقع

خطبات محمود
۴۴٢
سال ۱۹۳۷ء
ملتا رہتا ہے۔ بہر حال یہ بات ہر شخص جانتا ہے کہ ہری کین (HURRICANE LAMP) روشن
کرنے کیلئے جب کوئی شخص دیا سلائی جلاتا اور بتی کو لگاتا ہے تو اُس وقت بتی کی روشنی کی کیا حالت ہوتی
ہے۔ ایک زرد سا شعلہ بتی میں سے نکل رہا ہوتا ہے اور اُس کا دُھواں اُٹھ اُٹھ کر کمرہ میں پھیل رہا ہوتا
ہے۔ نازک مزاج اشخاص کے دماغ میں وہ دُھواں چڑھتا ہے تو انہیں چھینکیں آنے لگ جاتی ہیں ، بعض کو
نزلہ ہو جاتا ہے۔ لیکن جو نہی بتی میں سے دھواں نکلتا اور کمرے میں پھیلنے لگتا ہے انسان جلدی سے چمنی پر
ہاتھ مارتا اور ہری کین کا ہینڈل دبا کر اُسے بتی پر چڑھا دیتا ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اُسی وقت دھواں جاتا
رہتا ہے ار اس شعلہ کا رنگ ہی بدل جاتا ہے اور اس کی پہلی روشنی سے بعض دفعہ میں گئے ، بعض دفعہ تمھیں
گئے ، بعض دفعہ پچاس گئے ، بعض دفعہ سو گئے اور بعض دفعہ دو سو گئے تیز روشنی پیدا ہو جاتی ہے اور تمام کمرہ
روشن ہو جاتا ہے ۔ پھر زائد بات اس چمنی یا گلوب سے یہ پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ بتی بجھتی نہیں ۔ تیز بارشوں
کے ایام میں رات کے وقت لوگ ہری کین لے کر باہر چلے جاتے ہیں۔ ۔ آندھی آرہی ہوتی ہے، طوفان
اُٹھ رہا ہوتا ہے ، چھتیں ہل رہی ہوتی ہیں ، عمارتیں کانپ رہی ہوتی ہیں، پیر لڑکھڑا رہے ہوتے ہیں مگر وہ
روشنی جو انسان ہاتھ میں اُٹھائے ہوتا ہے نہیں سمجھتی کیونکہ اُس کی چمنی اس کے ماحول کو محفوظ کر دیتی ہے ۔
تو چمنی نہ صرف اس کی روشنی کو کئی گنا زیادہ کر دیتی ہے بلکہ اسے بجھنے سے بھی محفوظ کر دیتی ہے ۔ مگر بعض
لیمپ ہری کین سے بھی زیادہ طاقتور ہوتے ہیں اور جو بڑے بڑے لیمپ کمروں کو روشن کرنے کیلئے
جلائے جاتے ہیں اُن کو دیکھو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ اُن کی روشنی تیز کرنے کیلئے ان کے پیچھے ایک اس قسم
کی چیز لگا دی جاتی ہے ۔ جو روشنی کو آگے کی طرف پھینکتی ہے۔ پرانے زمانوں میں لوگ اس غرض کیلئے
لیمپ کو طاقچہ میں رکھ دیا کرتے تھے اور اس زمانہ میں اس کی ایک مثال ٹارچ ہے ۔ ٹارچ پیچھے سے لمبی
چلی آتی ہے اور اس کے آگے اس پر ایک نسبتاً بڑا خول چڑھا دیتے ہیں جو بلب کے تین طرف دائرہ شکل
میں پھیلا ہوا ہوتا ہے۔ جس سے غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ روشنی کو آگے کی طرف پھیلا دے ۔ اگر اس خول کو
اُتار لیا جائے تو ٹارچ کی روشنی دس پندرہ گز تک رہ جاتی ہے ۔ لیکن اس خول کے ساتھ وہی روشنی بعض
دفعہ پانچ سو گز ، بعض دفعہ ہزار گز اور بعض دفعہ دو دو ہزار گز تک پھیل جاتی ہے ۔ یہ روشنی کو دور پھینکنے والا
جو خول ہوتا ہے اسے انگریزی میں ری فلیکٹر (REFLECTOR) کہتے ہیں ۔ اس ری فلیکٹر کی وجہ
سے ٹارچ کی روشنی بعض دفعہ ہزار گز اور بعض دفعہ دو ہزار گز تک چلی جاتی ہے اور بڑی طاقت کے لیمپ
ہے۔

خطبات محمود
۴۴۳
سال ۱۹۳۷ء
توری فلیکٹر کی وجہ سے بہت دور دور تک روشنی پہنچا دیتے ہیں ۔
ہمارے مینارۃ المسیح پر جب روشنی کرنے کا سوال پیدا ہوا اور اس پر بحث ہوئی کہ لیمپ کیسے
لگائے جائیں تو ری فلیکٹر لگوانے کا سوال زیر بحث آیا اور ماہرین فن نے بتایا کہ پانچ سو طاقت کی اگر بتی
لگائی جائے اور اس پر اعلیٰ درجہ کاری فلیکٹر لگا دیا جائے تو اس سے کئی گنے طاقت تک کی روشنی پیدا ہو سکتی
ہے ۔ مگر چونکہ ری فلیکر بہت گراں آتے تھے، غالباً اسی لئے پھر وہ منگوائے نہیں گئے ۔ تو پوری روشنی چمنی
کے ذریعہ ہوتی ہے اور پھر اس روشنی کو دور پھینکنے کے لئے اس کے پیچھے ایک ایسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے
جو اسے تین جہت سے روک کر سامنے کی طرف لے جائے ۔ اس طرح روشنی مکمل ہو جاتی ہے اور لوگ
اس سے پوری طرح فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔ تو اللہ تعالیٰ ان آیات میں یہ بیان فرماتا ہے کہ یہ تین چیزیں
ہیں جن سے نور مکمل ہوتا ہے ۔ ان میں سے ایک تو شعلہ ہے جو اصل آگ ہے اور جس کے بغیر کوئی نور ہو
ہی نہیں سکتا۔ روحانی دنیا میں وہ شعلہ اللہ تعالیٰ کا نور ہے اور چمنی جس سے وہ نور روشن ہوتا ہے وہ
خدا تعالیٰ کے انبیاء ہیں ۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے دنیا کے ہر ذرہ سے خدا تعالیٰ کا نور ظاہر ہے مگر وہ نور
لوگوں کو نظر نہیں آتا ۔ ہاں جب خدا کا نبی آتا اور اسے اپنے ہاتھ میں لے کر دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے،
تب ہر شخص کو وہ نور نظر آنے لگ جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح بتی جب جلائی جائے تو ہوا کا ذرا
سا جھونکا بھی اُسے بجھا دیتا ہے۔ اس میں سے دُھواں نکل رہا ہوتا ہے مگر جونہی اس پر شیشہ رکھا جاتا ہے
اندھیرا سب دور ہو جاتا ہے، تاریکی سب مٹ جاتی ہے اور وہی نور آنکھوں کے کام آنے لگ جاتا ہے ۔
اس کا یہ مطلب نہیں کہ اصل چیز شیشہ ہے اصل چیز تو وہ نور ہی ہے جو بتی میں سے نکل رہا ہوتا ہے۔ مگر
چونکہ وہ نور دھویں کی شکل میں ضائع ہو رہا ہوتا ہے اس لئے لوگ اس سے اس وقت تک فائدہ نہیں
اُٹھا سکتے جب تک اُس پر شیشہ نہیں چڑھایا جاتا ۔ ہاں جب شیشہ چڑھ جاتا ہے تو وہی نور جو پہلے ضائع
ہو رہا ہوتا ہے ضائع ہونے سے محفوظ ہو جاتا ہے ۔ پھر چمنی سے مل کر پہلے نور سے بیس گئے ، سو گئے ، دوسو
گئے ، ہزار گنے بلکہ دو ہزار گنے زیادہ تیز ہو جاتا ہے۔ یہ شیشے اور گلوب دراصل انبیاء کے وجود ہوتے ہیں
جو خدا کے اس نور کو جو قدرت میں ہر جگہ پایا جاتا ہے لیتے ہیں اور اپنے گلوب اور چمنی کے نیچے رکھ کر اس
کا ہر حصہ انسانوں کے استعمال کے قابل بنا دیتے ہیں ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ساری دنیا اس نور کو دیکھنے لگ
جاتی ہے اُس کی آنکھیں روشن ہو جاتی ہیں اور وہ اس سے فائدہ حاصل کرنے لگ جاتی ہے۔

خطبات محمود
マママ
سال ۱۹۳۷ء
اس مضمون کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی بیان فرمایا ہے۔ چنانچہ حضرت موسیٰ کے ذکر میں
فرماتا ہے کہ حضرت موسیٰ نے اللہ تعالیٰ کے نور کو آگ کی شکل میں دیکھا۔ وہ فرماتے ہیں اِنِّی انستُ
نارا کے میں نے ایک آگ دیکھی ہے ۔ اس فقرہ سے صاف ظاہر ہے کہ دوسرے لوگ اس آگ کو نہیں
دیکھ رہے تھے ۔ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ نبی کے وجود میں ظاہر ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ کا ظہور اس دنیا
میں بطور نار کے ہوتا ہے۔ یعنی کوئی تیز نظر والا ہی اسے دیکھتا ہے ۔ اس کی روشنی تیز نہیں ہوتی لیکن جب
وہ نبی میں ظاہر ہوتا ہے تو پھر وہ نور ہو جاتا ہے یعنی لیمپ کی طرح اس کی روشنی تیز ہو جاتی ہے ۔ نبوت میں
آکر یہ نور مکمل تو ہو جاتا ہے لیکن اس کا زمانہ پھر بھی محدود رہتا ہے۔ کیونکہ نبی بھی موت کا شکار ہوتے
ہیں ۔ پس اس روشنی کو ڈور تک پہنچانے کیلئے اور زیادہ دیر تک قائم رکھنے کیلئے ضروری تھا کہ کوئی اور تدبیر
کی جاتی ۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کیلئے ایک ری فلیکٹر ایجاد کیا جس کا نام خلافت رکھا ۔ نبی کی روشنی اس
ری فلیکٹر کے ذریعہ سے دور تک پہنچادی جاتی ہے۔ پُرانے زمانہ کے طریق کے مطابق اس کا نام طاق
رکھا گیا ۔ جو تین طرف سے روشنی کو روک کر صرف اُس جہت میں ڈالتا ہے جدھر اس کی ضرورت ہوتی
ہے ۔ اسی طرح خلیفہ نبی کی قوت قدسیہ کو جو اس کی جماعت میں ظاہر ہورہی ہوتی ہے ضائع ہونے سے بچا
کر ایک خاص پروگرام کے ماتحت استعمال کرتا ہے اور جماعت کی طاقتیں پراگندہ نہیں ہوتیں اور تھوڑی
سی طاقت سے بہت سے کام نکل آتے ہیں کیونکہ طاقت کا کوئی حصہ ضائع نہیں ہوتا ۔ اگر خلافت نہ ہوتی تو
بعض کاموں پر زیادہ طاقت خرچ ہو جاتی اور بعض کام توجہ کے بغیر رہ جاتے اور تفرقہ اور شقاق کی وجہ
سے کسی نظام کے ماتحت جماعت کا روپیہ اور اس کا علم اور اس کا وقت خرچ نہ ہوتا ۔
صلى الله
غرض خلافت کے ذریعہ سے الہی نور کو جو نبوت کے ذریعہ سے دنیا کے لحاظ سے مکمل ہوا تھا ممتد
اور لمبا کر دیا جاتا ہے ۔ چنانچہ محمدی نور - چنانچه محمدی نور رسول کریم ﷺ کی وفات کے ساتھ ساتھ ختم نہیں ہو گیا ۔ بلکہ ابو بکر کی
خلافت کے طاقچہ کے ذریعہ اس کی مدت کو تین سال اور بڑھا دیا گیا ۔ پھر حضرت ابوبکر کی وفات کے
بعد وہی نور خلافت عمر کے طاق کے اندر رکھ دیا گیا اور سات سال اس کی مدت کو اور بڑھا دیا گیا ۔ پھر وہ
نور عثمانی طاقچہ میں رکھ دیا گیا اور تیرہ سال اس کی مدت کو اور بڑھا دیا گیا۔ پھر حضرت عثمان کی وفات کے
بعد وہی نور علوی طاقچہ میں رکھ دیا گیا اور وہ چھ سال اور اس نور کو لے گیا ۔ گویا پھپیں تھیں سال محمدی نور
خلافت کے ذریعہ لمبا ہو گیا ۔ جیسے ٹارچوں کے اندر ری فلیکٹر ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ بلب کی روشنی

خطبات محمود
۴۴۵
سال ۱۹۳۷ء
دور دور تک پھیل جاتی ہے یا چھوٹے چھوٹے ری فلیکر بعض دفعہ تھوڑا ساخم دے کر بنائے جاتے ہیں ۔
جیسے دیوار گیروں کے پیچھے ایک ٹین لگا ہوا ہوتا ہے جو دیوار گیرش کاری فلیکٹر کہلاتا ہے اور گو اس کے
ذریعہ روشنی اتنی تیز نہیں ہوتی جتنی ٹارچ کے ری فلیکٹر کے ذریعہ تیز ہوتی ہے مگر پھر بھی دیوار گیر کی روشنی
اس ری فلیکٹر کی وجہ سے پہلے سے بہت بڑھ جاتی ہے۔ چھ چھ آنے کے جو دیوار گیر آتے ہیں ان کے
ساتھ بھی یہ رہی فلیکٹر لگا ہوا ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ دیوار گیر کی روشنی زیادہ دور تک جاتی ہے ۔ اسی
طرح خلافت وہ ری فلیکٹر ہے جو نبوت اور الوہیت کے نور کو لمبا کر دیتا اور اسے دور دور تک پھیلا دیتا
ہے۔ پس مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بتایا گیا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے خلافت ، نبوت اور الوہیت
کا ذکر کیا ہے اور فرمایا ہے کہ ہمارے نور کی مثال ایسی ہی ہے جیسے بتی کا شعلہ ۔ وہ ایک نور ہے جو دنیا کے
ہر ذرہ سے ظاہر ہو رہا ہے مگر جب تک وہ نبوت کے شیشہ میں نہ آئے لوگ اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے ۔
جیسے نیچر پر غور کر کے اللہ تعالیٰ کی ہستی معلوم کرنے کا شوق رکھنے والے ہمیشہ ٹھوکر کھاتے اور نقصان
اُٹھاتے ہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
لايت لِأُولِي الْأَلْبَابِ " بالكل درست ہے۔ اور زمین و آسمان میں اللہ تعالیٰ کی بہت سی آیات پائی جاتی
ہیں مگر یہی خَلْقِ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ یورپ کے فلاسفروں کو دہریہ بنا رہی ہے ۔ گو یا خَلْقِ السَّمواتِ
وَالْأَرْضِ میں اللہ تعالیٰ کا جو نور ہے اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے بتی کا شعلہ ۔ یہ شعلہ جب نکلتا ہے تو اس
کے ساتھ دُھواں بھی اُٹھتا ہے جو بعض دفعہ نزلہ پیدا کر دیتا اور آنکھوں کو خراب کرتا ہے ۔ وہ دھواں تب
ہی دور ہوتا ہے جب اس پر چمنی یا گلوب رکھ کر اسے روشنی کی صورت میں تبدیل کر دیا جائے ۔ اگر اس کے
بغیر کوئی اس شعلہ سے نور کا کام لینا چاہئے تو اسے ضرور کچھ نور ملے گا اور کچھ دُھواں، جو اس کی آنکھوں
اور ناک کو تکلیف دے گا۔ چنانچہ اسی وجہ سے جو شخص نیچر پر غور کر کے خدا تعالیٰ کو پانا چاہتا ہے تو وہ کوئی
ٹھوکریں کھاتا ہے اور بعض دفعہ بجائے خدا تعالیٰ کو پانے کے دہر یہ ہی ہو جاتا ہے۔ مگر جو شخص خدا تعالیٰ
کے وجود کو نبوت کی چمنی کی مدد سے دیکھنا چاہتا ہے اس کی آنکھیں اور اس کا ناک ڈھویں کے ضرر سے
بالکل محفوظ رہتے ہیں اور وہ ایک نہایت لطیف اور خوش کن روشنی پاتا ہے جو سب کثافتوں سے پاک
ہوتی ہے ۔
غرض کا ئنات عالم پر غور کر کے خدا تعالیٰ کے وجود کو پانے والوں کیلئے خدا تعالیٰ نے کچھ ابتلاء

۴۴۶
خطبات محمود
سال ۱۹۳۷ء
رکھے ہیں، کچھ شکوک رکھے ہیں، کچھ شبہات رکھے ہیں تا وہ مجبور ہو کر نبوت کی چمنی اس نور پر رکھیں ۔
چنانچہ جب بھی الہی نور پر نبوت کی چمنی رکھی جائے اس نور کی حالت یکدم بدل جاتی ہے اور یا تو وہ بُو
دینے والا دھواں نظر آ رہا تھا اور یا یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ نور ہی نور ہے اور اس میں دھویں کا نشان تک
نہیں ۔ پھر جب اس روشنی کو اُٹھا کر ہم طاقچہ میں رکھ دیتے ہیں تو پہلے سے بہت دور دور اس کی روشنی پھیل
جاتی ہے۔
غرض یہ آیت ہے جو مجھے بتائی گئی اور مجھے سمجھایا گیا کہ اس میں الوہیت، نبوت اور خلافت کا
جوڑ بتایا گیا ہے ۔ اگر کوئی کہے کہ آخر خلافت بھی تو ختم ہو جاتی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ خلافت کا ختم
ہونا یا نہ ہونا تو انسانوں کے اختیار میں ہے۔ اگر وہ پاک رہیں اور خلافت کی بے قدری نہ کریں تو یہ طاقچہ
سینکڑوں ہزاروں سال تک قائم رہ کر ان کی طاقت کو بڑھانے کا موجب ہو سکتا ہے ۔ اور اگر وہ خود ہی
اس انعام کو رڈ کر دیں تو اس کا علاج کسی کے پاس نہیں ہے ۔ اَللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ والی آیت کا
مضمون مختصراً بتانے کے بعد میں اب یہ بتاتا ہوں ا یہ بتاتا ہوں کہ کس طرح یہ تمام سورۃ اسی ایک مضمون کے ذکر سے
بھری ہوئی ہے اور اس کی کوئی آیت ایسی نہیں جس میں اسی مضمون کے مختلف پہلوؤں کو بیان نہ کیا گیا ہو۔
اس سورہ نور کو اللہ تعالیٰ نے بدکاری اور بدکاری کے الزامات لگانے والوں کے ذکر سے
شروع کیا ہے اور اس کی تفصیلات بیان کرنے کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر جو الزام لگا تھا اُس کا
ذکر کرتا ہے۔ پھر اور بہت سی باتیں اسی کے ساتھ تعلق رکھنے والی بیان کرتا ہے اور مسلمانوں کو نصیحت کرتا
ہے کہ انہیں ایسے مواقع پر کن کن باتوں پر عمل کرنا چاہئے ۔ پھر وہ ذرائع بیان کرتا ہے جن پر عمل کرنے
سے بدکاری دنیا سے مٹ سکتی ہے۔ یہ تمام مضامین اللہ تعالیٰ نے پہلے دوسرے اور تیسرے رکوع میں
بیان کئے ہیں ۔ چنانچہ دیکھ لو پہلا رکوع ان آیات سے شروع ہوتا ہے سُورَةٌ اَنْزَلْنَهَا وَ فَرَضُهَا وَ
اَنْزَلْنَا فِيهَا ايْتِ بَيِّنَتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ - اَلزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ
جَلْدَةً کے یہ مضمون چلتا چلا جاتا ہے ۔ پھر آگے فرماتا ہے وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا
بِارْبَعَةٍ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمْنِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً اَبَدًا وَأُولئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ )
زنا کا الزام لگانے والوں کا ذکر اور ان کی سزا کا بیان کیا ہے ۔ پھر فرماتا ہے ۔ إِلَّا لَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ
ذلِكَ وَ اَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ " اس کے بعد وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمُ اے میں ان

خطبات محمود
۴۴۷
سال ۱۹۳۷ء
لوگوں کا ذکر کیا جو اپنی بیویوں پر مکاری کا الزام لگاتے ہیں ۔ پھر اِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ
منْكُمْ " کہہ کر مخصوص طور پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگانے والوں کا ذکر کرتا ہے ۔ پھر الزام
لگانے کے نقائص بیان اور فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ
أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ - وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَأَنَّ
اللَّهَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ ۔ یہاں دو رکوع سورہ نور کے ختم ہو جاتے ہیں ۔ پھر اسی مضمون کو اگلے رکوع میں
بھی جاری رکھتا اور فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَنِ ۳ پھر اس شبہ کا ازالہ
کرتا ہے کہ شاید صرف حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگانا کوئی اہمیت رکھتا ہے ۔ عام الزام ایسے
خطرناک نہیں ہوتے اور فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ الْغَفِلَتِ الْمُؤْمِنَتِ لُعِنُوا فِي
الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ " اس کے بعد چوتھا رکوع شروع ہوتا ہے اور پھر اسی سلسلہ میں
مختلف ہدایات دی گئی ہیں کہ ان الزامات کے مراکز کو کس طرح روکنا چاہئے ۔ چنانچہ فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَأْنِسُو وَ تُسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا هَا
اس موقع پر ایک دوست محمد احمد صاحب مالک محمود الیکٹرک سٹور قادیان نے ٹارچ لا کر حضور
کی خدمت میں پیش کر دی ۔ اس پر حضور نے ہاتھ سے بتایا کہ اس ٹارچ کے اندر جو بلب ہے اس کی
باریک تاریں مصباح ہیں اور وہ گول شیشہ جس میں بلب رکھا جاتا ہے وہ زجاجہ ہے اور اس کا بیرونی
دائرہ طاقچہ یا ری فلیکٹر ہے جو روشنی کو لمبا کر کے آگے کی طرف پھینکتا ہے ۔ گویا تیرہ سو سال ترقی کرنے
کے باوجود سائنس روشنی کے متعلق اُسی مقام پر آکر ٹھہری ہے جو قرآن کریم نے بتایا تھا اُس سے آگے
نہیں بڑھی ) ۔
پھر اسی رکوع میں اللہ تعالیٰ بدی سے محفوظ رہنے کے ذرائع کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے قُلْ
لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ۔ پھر شادیوں کا ذکر کرتا ہے اور اس پر
ا
چوتھا رکوع ختم ہو جاتا ہے ۔ گویا پہلے رکوع سے لے کر چوتھے رکوع تک سب میں ایک ہی مضمون بیان کیا
گیا ہے ۔ کسی جگہ الزام لگانے والوں کے متعلق سزا کا ذکر ہے، کسی جگہ الزامات کی تحقیق کے طریق کا ذکر
ہے، کسی جگہ شرعی ثبوت لانے کا ذکر ہے، کسی جگہ ایسے الزامات لگنے کی وجوہ کا ذکر ہے، کسی جگہ اُن
دروازوں کا ذکر ہے جن سے گناہ پیدا ہوتا ہے ۔ غرض تمام آیتوں میں ایک ہی مضمون بیان کیا گیا ہے ۔

خطبات محمود
ママへ
سال ۱۹۳۷ء
مگر اس کے معاً بعد فرماتا ہے اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ کے اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے ۔ اب
انسان حیران رہ جاتا ہے کہ اس کا پہلے رکوعوں سے کیا تعلق ہے؟ ایک ایسا مفسر جو یہ خیال کرتا ہے کہ
قرآن کریم میں کوئی ترتیب نہیں وہ بے ربط کلام ہے۔ اس کی آیتیں اسی طرح متفرق مضامین پر مشتمل
ہیں جس طرح دانے زمین پر گرائے جائیں تو کوئی کسی جگہ جا پڑتا ہے اور کوئی کسی جگہ، وہ تو کہہ دے گا
اس میں کیا حرج ہے۔ پہلے وہ مضمون بیان کیا گیا تھا اور اب یہ مضمون شروع کر دیا گیا ہے ۔ مگر وہ شخص جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم سے واقف ہے جو جانتا ہے کہ قرآن کریم کا ہر لفظ ایک
ترتیب رکھتا ہے ، وہ یہ دیکھ کر حیران ہو جاتا ہے کہ پہلے تو بدکاری کے الزامات اور ان کو دور کرنے کا ذکر تھا
اور اس کے معاً بعد یہ ذکر شروع کر دیا گیا ہے کہ اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ ان دونوں کا آپس میں
جوڑ کیا ہوا۔ پھر انسان اور زیادہ حیران ہو جاتا ہے جب وہ یہ دیکھتا ہے کہ پانچویں رکوع میں تو یہ بیان کیا
گیا ہے کہ اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ اور اس سے دور کوع بعد یعنی ساتویں رکوع میں اللہ تعالیٰ یہ ذکر
شروع کر دیتا ہے کہ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ١٨ کہ اللہ تعالیٰ تم میں سے ان لوگوں کے ساتھ جو ایمان لائے اور
اعمال صالحہ بجالائے یہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ انہیں زمین میں اسی طرح خلیفہ بنائے گا جس طرح اس نے
پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایا۔
کیا یہ عجیب بات نہیں کہ پہلے زنا کے الزامات کا ذکر ہے ۔ پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر
الزام لگنے کا بیان ہے ۔ پھر ان الزامات کے ازالہ کے طریقوں کا ذکر ہے۔ پھر اللهُ نُورُ السَّمَواتِ
وَالْأَرْضِ کا ذکر آگیا ۔ اور پھر کہہ دیا کہ میرا یہ وعدہ ہے کہ جو مومن ہوں گے انہیں میں اِس اُمت میں
اسی طرح خلیفہ بناؤں گا جس طرح پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایا اور ان کے دین کو دنیا میں قائم کروں گا اور ان
کے خوف کو امن سے بدل دوں گا ۔ وہ میری عبادت کریں گے، میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں
گے اور جو شخص ان خلفاء کا منکر ہوگا وہ فاسق ہوگا ۔ پس لا ز ما یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ پہلے زنا
کے الزامات کا ذکر کیا پھر اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ کا ذکر کیا اور پھر خلافت کا ذکر کر دیا۔ ان
تینوں باتوں کا آپس میں جوڑ ہونا چاہئے ورنہ یہ ثابت ہوگا کہ قرآن کریم نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ بِے
جوڑ باتوں کا مجموعہ ہے اور اس کے مضامین میں ایک عالم اور حکیم والا ربط اور رشتہ نہیں ہے ۔ (اس جگہ

خطبات محمود
۴۴۹
سال ۱۹۳۷ء
لگانے
ضمنی طور پر یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ جہاں دوسروں پر الزام لگا لگانے والوں کا ذکر ہے وہاں الزام لگا
والوں کے متعلق فرمایا ہے کہ وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ
تَمْنِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً اَبَدًا وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ کہ وہ لوگ جو بے گناہ لوگوں پر
الزام لگاتے ہیں اور پھر ایک موقع کے چار گواہ نہیں لاتے تو فَاجْلِدُوهُمْ ثَمْنِينَ جَلْدَةً تم ان کو
۸۰ کوڑے مارو۔ وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً اور تم اُن کی موت تک ہمیشہ اُن کو جھوٹا سمجھو اور ان کی
شہادت کبھی قبول نہ کرو۔ أُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ اور یہی وہ لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کے نزدیک فاسق
ہیں ۔ پھر اسی سورۃ میں جہاں خلفاء کا ذکر کیا وہاں بھی یہی الفاظ رکھے اور فرمایا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ
فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ و کہ جو شخص خلیفہ کا انکار کرے وہ فاسق ہے۔ اب جو زنا کا الزام لگانے والوں
کے متعلق خدا تعالیٰ نے الفاظ رکھے تھے اور جو نام ان کا تجویز کیا تھا بعینہ وہی نام خدا تعالیٰ نے خلافت کے
منکرین کا رکھا اور قریباً اسی قسم کے الفاظ اس جگہ استعمال کئے ۔ وہاں بھی یہ فرمایا تھا کہ جو لوگ بدکاری کا
الزام لگاتے اور پھر چار گواہ ایک موقع کے نہیں لاتے انہیں ۸۰ کوڑے مارو، انہیں ساری عمر جھوٹا سمجھو اور
سمجھ لو کہ وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ یہی لوگ فاسق ہیں ۔ اور یہاں بھی یہ فرمایا کہ جو شخص خلفاء کا انکار
کرتا ہے، سمجھ لو کہ وہ فاسق ہے ۔ تو نام دونوں جگہ ایک ہی رکھتا ہے )۔
اب میں پھر اصلی مضمون کی طرف لوٹتا ہوں جو یہ ہے کہ جو شخص قرآن کریم کو ایک حکیم کی کتاب
سمجھتا ہے اور اس کے اعلیٰ درجہ کے با ربط اور ہم رشتہ مضمونوں کے کمالات کے دیکھنے کا جسے ذرا بھی
موقع ملا ہے، وہ اس موقع پر سخت حیران ہوتا ہے کہ کس طرح پہلے بدکاری اور بدکاری کے جھوٹے
الزامات لگانے کا ذکر کیا گیا ہے پھر یکدم اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ کہہ دیا گیا۔ اور پھر خلافت کا
ذکر شروع کر دیا کر دیا گیا ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان تینوں مضمونوں میں ضرور کوئی اعلیٰ درجہ کا جوڑ اور تعلق
ہے۔ اور یہ تینوں مضمون آپس میں مربوط اور ہے دن آپس میں مربوط اور ہم رشتہ ہیں ۔ اس شکل کو مد کو مد نظر رکھتے ہوئے اس مضمون پر
غور کرو جو میں نے اوپر بتایا ہے اور جو یہ ہے کہ اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ کی آیت میں الوہیت اور
نبوت اور خلافت کے تو کے تعلق کو بتایا گیا ہے۔ اس مضمون کو ذہن میں رکھ کر آخری دو مضمونوں کا تعلق بالکل
واضح ہو جاتا ہے ۔ کیونکہ اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ والی آیت میں خلافت کا اصولی ذکر تھا اور بتایا
گیا تھا کہ خلافت کا وجو د بھی نبوت کی طرح ضروری ہے کیونکہ اس کے ذریعہ سے جلالِ الہی کے ظہور کے

خطبات محمود
لده۔
سال ۱۹۳۷ء
زمانہ کو ممتد کیا جاتا ہے اور الہی نور کو ایک لمبے عرصہ تک دنیا کے فائدہ کیلئے محفوظ کر دیا جاتا ہے۔ اس
مضمون کے معلوم ہونے پر طبعاً قرآن کریم پڑھنے والوں کے دل میں یہ خیال پیدا ہونا تھا کہ خدا کرے
ایسی نعمت ہم کو بھی ملے ۔ سو وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ کی آیات میں اس خواہش کے پورا کرنے کا
اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرما دیا اور بتایا کہ یہ نعمت تم کو بھی اسی طرح ملے گی جس طرح پہلے انبیاء کی جماعتوں کو
ملی تھی ۔
غرض میرے بیان کردہ معنوں کے رو سے اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ کی آیت اور اس کی
متعلقہ آیتوں کا وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ کی آیت اور اس کی متعلقہ آیتوں سے ایک ایسا لطیف اور طبعی جوڑ قائم
ہو جاتا ہے جو دل کو لذت اور سرور سے بھر دیتا ہے اور ایمان کی زیادتی کا موجب ہوتا ہے اور
قرآنی مطالب کی عظمت کا سکہ دلوں میں بٹھا دیتا ہے۔ لیکن یہ سوال پھر بھی قائم رہتا ہے کہ اس مضمون کا
پہلی آیتوں سے کیا تعلق ہوا ۔ یعنی سورہ نور کے پانچویں رکوع کا اِس کے نویں رکوع تک تو خلافت سے
جوڑ ہوا لیکن جو پہلے چار رکوع ہیں اور جن میں بدکاری اور بدکاری کے الزامات کا ذکر آتا ہے ، اُن کا اِس
سے کیا تعلق ہے۔ جب تک یہ جوڑ بھی حل نہ ہواُس وقت تک قرآن کریم کی ترتیب ثابت نہیں ہو سکتی ۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ پہلے چار رکوعوں کا باقی پانچ رکوعوں سے جن میں خلافت کا ذکر آتا ہے
کیا تعلق ہے۔ یہ بات ظاہر ہے کہ پہلے چار رکوعوں میں بدکاری کے الزامات کا ذکر ا الزامات کا ذکر اصل مقصود ہے اور
ان میں خصوصاً اس الزام کارڈ کرنا مقصود ہے جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر لگایا گیا تھا۔ اب ہمیں دیکھنا
چاہئے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر جو الزام لگانے والوں نے الزام لگایا تو اس کی اصل غرض کیا تھی ۔
اس کا سبب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ان لوگوں کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کوئی دشمنی تھی ۔ ایک گھر میں بیٹھی
ہوئی عورت سے جس کا نہ سیاسیات سے تعلق : ہو، نہ قضا سے ، نہ عہدوں اور اموال کی تقسیم سے ، ، نہ نہ لڑا لڑائیوں
سے ، نہ مخالف اقوام پر چڑھائیوں سے ، نہ حکومت سے ، نہ اقتصادیات ت ۔ سے ، اس سے سے کسی کی۔ نے کیا بغض
رکھنا ہے ۔ غرض حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے براہِ راست بغض کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی ۔ پس اس
الزام کے بارہ میں دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں یا تو یہ کہ الزام سچا ہو جس امر کو کوئی مومن ایک منٹ کیلئے بھی
تسلیم نہیں کر سکتا اور اللہ تعالیٰ نے عرش سے اس گندے خیال کورڈ کیا ہے ۔ دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی