دنیا انبیاء اور خلفاء کے ذریعہ ہی خداتعالیٰ کے نور کا مشاہدہ کرتی ہے
حصہ 2
خطبات محمود
۴۵۱
سال ۱۹۳۷ء
صلى الله
کہ حضرت عائشہ پر الزام بعض دوسرے وجودوں کو نقصان پہنچانے کے لئے لگایا گیا ہو۔
اب ہمیں غور کرنا چاہئے کہ وہ کون کون لوگ تھے جن کو بد نام کرنا منافقوں کے لئے یا ان کے
سرداروں کے لئے فائدہ بخش ہو سکتا تھا اور کن کن لوگوں سے اس ذریعہ سے منافق اپنی دشمنی نکال سکتے
تھے۔ ایک ادنی تدبر سے معلوم ہو سکتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگا کر دو شخصوں سے دشمنی
نکالی جا سکتی تھی ۔ ایک رسول کریم ﷺ سے اور ایک حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کیونکہ ایک کی وہ بیوی
تھی اور ایک کی بیٹی تھیں ۔ یہ دونوں وجو د ایسے تھے کہ ان کی بدنامی سیاسی یا اقتصادی لحاظ سے یا دشمنیوں
کے لحاظ سے بعض لوگوں کے لئے فائدہ بخش ہو سکتی تھی ۔ یا بعض لوگوں کی اغراض ان کو بد نام کرنے کے
ساتھ وابستہ تھیں ۔ ورنہ خود حضرت عائشہ کی بدنامی سے کسی شخص کو کوئی دلچسپی نہ ہو سکتی تھی ۔ زیادہ سے
زیادہ آپ سے سوتوں کا تعلق ہو سکتا تھا اور یہ خیال ہو سکتا تھا کہ شاید حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی سوتوں
نے حضرت عائشہ کو رسول کریم ﷺ کی نظروں سے گرانے اور اپنی نیک نامی چاہنے کیلئے اس معاملہ میں
کوئی حصہ لیا ہو ۔ مگر تاریخ شاہد ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی سوتوں نے اس معاملہ میں کوئی حصہ ہو۔
نہیں لیا ۔ بلکہ حضرت عائشہ کا اپنا بیان ہے کہ رسول کریم ﷺ کی بیویوں میں سے جس بیوی کو میں اپنا
قیب اور مد مقابل خیال کرتی تھی وہ حضرت زینب تھیں ۔ ان کے علاوہ اور کسی بیوی کو میں اپنار قیب
خیال نہیں کرتی تھی ۔ مگر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں زینب کے اس احسان کو کبھی نہیں
بھول سکتی کہ جب مجھ پر الزام لگایا گیا تو سب سے زیادہ زور سے اگر کوئی اس الزام کا انکار کیا کرتی تھیں
تو وہ حضرت زینب ہی تھیں ۔ پس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اگر کسی کو دشمنی ہو سکتی تھی تو وہ ان کی
سوتوں کو ہی ہو سکتی تھی ۔ اور وہ اگر چاہتیں تو اس میں حصہ لے سکتی تھیں تا حضرت عائشہ رسول کریم ﷺ کی
نگاہ سے گر جائیں اور ان کی عزت بڑھ جائے ۔ مگر تاریخ سے ثابت ہے کہ انہوں نے اس معاملہ میں دخل
ہی نہیں دیا۔ اور اگر کسی سے پوچھا گیا تو اُس نے حضرت عائشہ کی تعریف ہی کی ۔ چنانچہ ایک اور بیوی
کے متعلق ذکر آتا ہے کہ جب رسول کریم ﷺ نے اُن سے اس معاملہ کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ میں
نے تو سوائے خیر کے عائشہ میں کوئی چیز نہیں دیکھی ۔ ۲۰
صلى الله
صلى الله
تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اپنی دشمنی نکالنے کا امکان اگر کسی کی طرف سے ہو سکتا تھا
تو ان کی سوتوں کی طرف سے مگر ان کا اس معاملہ میں کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا۔ اسی طرح مردوں کی
خطبات محمود
عورتوں سے دشمنی کی کوئی وجہ نہیں ہوئی
۴۵۲
صلى الله
سال ۱۹۳۷ء
کی کوئی وجہ نہیں ہوتی ۔ پس آپ پر الزام یا رسول کریم ﷺ سے بغض کی وجہ سے لگایا گیا
صلى الله
الله
یا حضرت ابو بکر سے ابو بکر سے بغض کی وجہ سے ایسا کیا گیا ۔ رسول کریم ﷺ کو جو مقام حاصل تھا وہ تو الزام لگانے
والے کسی طرح چھین نہیں سکتے تھے۔ انہیں جس بات کا خطرہ تھا وہ یہ تھا کہ رسول کریم ﷺ کے بعد بھی وہ
اپنی اغراض کو پورا کرنے سے محروم نہ رہ جائیں اور وہ دیکھ رہے تھے کہ آپ کے بعد خلیفہ ہونے کا اگر کوئی
شخص اہل ہے تو وہ ابو بکر ہی ہے۔ پس اس خطرہ کو بھانپتے ہوئے انہوں نے حضرت عائشہ پر الزام لگا دیا
تا حضرت عائشہ رسول کریم ﷺ کی نگاہ سے گر جائیں اور ان کے گر جانے کی وجہ سے حضرت ابوبکرؓ کو
مسلمانوں میں جو مقام حاصل ہے وہ بھی جاتا رہے اور مسلمان آپ سے بدظن ہو کر اس عقیدت کو ترک
خلیفہ ہونے کا
کر دیں جو انہیں آپ سے تھی ۔ اور اس طرح رسول کریم ﷺ کے بعد حضرت ابو بکر رت ابوبکر کے خلیفہ ہے
دروازہ بالکل بند ہو جائے ۔ جس طرح حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں پیغامیوں کا گروہ مجھ پر اعترض
کرتا رہتا تھا اور مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرتا رہتا تھا۔ پس یہی وجہ تھی کہ خدا تعالیٰ نے حضرت عائشہ پر
الزام لگنے کے واقعہ کے بعد خلافت کا بھی ذکر کیا۔
حدیثوں میں صریح طور پر آتا ہے کہ صحابہ آپس میں باتیں کیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ
صلى
صلى الله
رسول کریم ﷺ کے بعد اگر کسی کا مقام ہے تو وہ ابوبکر کا ہی مقام ہے ۔ اسے پھر حدیثوں میں آتا ہے کہ
دفعہ رسول کریم ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ يَا رَسُولَ الله آپ میری فلاں
حاجت پوری کر دیں۔ آپ نے فرمایا اس وقت نہیں پھر آنا ۔ وہ بدوی تھا اور تہذیب اور شائستگی کے
ایک
اصول سے نا واقف تھا اُس نے کہا آخر آپ انسان ہیں اگر میں پھر آؤں اور آپ اُس وقت فوت ہو چکے
ہوں تو میں کیا کروں؟ آپ نے فرمایا اگر میں دنیا میں نہ ہوا تو ابوبکر کے پاس چلے جانا وہ تمہاری حاجت
پوری کر دے گا ۔ ۲۲ اسی طرح حدیثوں میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ حضرت
عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا اے عائشہ ! ! ائشہ! میں چاہتا تھا کہ ابو بکر کو اپنے بعد نامزد کر دوں مگر میں جانتا ہوں کہ
اللہ اور مومن اس کے سوا اور کسی پر راضی نہ ہونگے ۱۳ اس لئے میں کچھ نہیں کہتا ۔ غرض صحابہ یہ قدرتی
طور پر سمجھتے ہیں کہ رسول کریم کے بعد ان میں سے اگر کسی کا درجہ ہے تو ابو بکر کا اور وہی آپ کا خلیفہ بننے کی
کے اہل ہیں ۔ یکی زندگی تو ایسی تھی کہ اس میں حکومت اور اس کے انتظام کا سوال ہی نہ پیدا ہوتا تھا۔ لیکن
مدینہ میں رسول کریم ﷺ کے تشریف لانے کے بعد حکومت قائم ہوگئی ۔ اور طبعاً منافقوں کے دلوں میں
صلى الله
خطبات محمود
۴۵۳
سال ۱۹۳۷ء
یہ سوال پیدا ہونے لگا کیونکہ آپ کی مدینہ میں تشریف لانے کی وجہ سے ان کی کئی امیدیں باطل ہو گئیں
تھیں ۔ چنانچہ تاریخوں سے ثابت ہے کہ مدینہ میں عربوں کے دو قبیلے تھے اوس اور خزرج ۔ اور یہ ہمیشہ
آپس میں لڑتے رہتے تھے اور قتل اور خونریزی کا بازار گرم رہتا۔ جب انہوں نے دیکھا کہ اس لڑائی کے
نتیجہ میں ہمارے قبائل کا رُعب مٹتا جا رہا ہے تو انہوں نے آپس میں صلح کی تجویز کی اور قرار پایا کہ ہم ایک
دوسرے سے اتحاد کر لیں اور کسی ایک شخص کو اپنا بادشاہ بنا لیں چنانچہ اوس اور خزرج نے آپس میں صلح کر
لی اور فیصلہ ہوا کہ عبداللہ بن ابی بن سلول کو مدینہ کا بادشاہ بنا دیا جائے ۔ اس فیصلہ کے بعد انہوں نے
تیاری بھی شروع کر دی اور عبداللہ بن ابی بن سلول کے لئے تاج بننے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ اتنے میں
مدینہ کے کچھ حاجی مکہ سے واپس آئے اور انہوں نے بیان کیا کہ آخری زمانہ کا نبی مدینہ میں ظاہر ہو گیا
ہے اور ہم اس کی بیعت کر آئے ہیں۔ اس پر رسول کریم ﷺ کے دعوی کے متعلق چہ میگوئیاں شروع
گئیں ۔ اور چند دنوں کے بعد بعض اور لوگوں نے بھی مکہ جا کر رسول کریم ﷺ کی بیعت کر لی۔ پھر انہوں
ہے
صلى الله
الله
ہو
نے رسول کریم ﷺ سے درخواست کی کہ آپ ہماری تربیت اور تبلیغ کے لئے کوئی معلم ہمارے ساتھ
بھیجیں۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ نے ایک صحابی کو مبلغ بنا کر بھیجا اور مدینہ کے بہت سے لوگ اسلام میں
الله
صلى الله
عروسة
داخل ہو گئے ۔ انہی دنوں میں چونکہ مکہ میں رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کو بہت سی تکالیف پہنچائیں
جا رہی تھیں اس لئے اہل مدینہ نے آپ سے درخواست کی کہ آپ مدینہ میں تشریف ۔ پ مدینہ میں تشریف لے آئیں ۔ چنانچہ
صلى الله
جو
رسول کریم علیم بہت سے صحابہ ا به سمیت سمیت مدینہ مد ۔ ہجرت کر کے آ گئے ۔ اور عبداللہ اللہ بن بن ابی ابی بن بن سلول کے لئے
تاج تیار کر وایا جارہا تھا وہ دھرا کا دھرا رہ گیا کیونکہ جب انہیں دونوں جہانوں کا بادشاہ مل گیا تو انہیں کسی
اور بادشاہ کی کیا ضرورت تھی ۔ عبداللہ بن ابی ابن سلول نے جب یہ دیکھا کہ اُس کی بادشاہت کے تمام
صلى الله
امکانات جاتے رہے ہیں تو اسے سخت غصہ آیا۔ اور گو وہ بظاہر مسلمانوں میں مل گیا مگر ہمیشہ اسلام رخنے
ڈالتا رہتا تھا۔ اور چونکہ اب وہ اور کچھ نہیں کر سکتا تھا اس لئے اُس کے دل میں اگر کوئی خواہش پیدا ہو سکتی
تھی تو یہی کہ محمد ﷺ الے فوت ہوں تو میں مدینہ کا بادشاہ بنوں لیکن مسلمانوں میں جو نہی بادشاہت قائم ہوئی
صلى الله اور ایک نیا نظام انہوں نے دیکھا تو انہوں نے رسول کریم ﷺ سے مختلف سوالات کرنے شروع کر دئیے
کہ اسلامی حکومت کا کیا طریق ہے ۔ آپ کے بعد اسلام کا کیا حال ہوگا اور اس بارہ میں مسلمانوں کو کیا
کرنا چاہئے ۔ عبداللہ بن ابی بن سلول نے جب یہ حالت دیکھی تو اسے خوف پیدا ہونے لگا کہ اب اسلام
خطبات محمود
لد ولد
سال ۱۹۳۷ء
کی حکومت ایسے رنگ میں قائم ہوگی کہ اس میں اس کا کوئی حصہ نہ ہوگا وہ ان حالات کو روکنا چاہتا تھا اور
اس کیلئے جب اس نے غور کیا تو اسے نظر آیا کہ اگر اسلامی حکومت کو اسلامی اصول پر کوئی شخص قائم کر سکتا
ہے تو وہ ابوبکر ہے اور رسول کریم ﷺ کے بعد مسلمانوں کی نظر اسی کی طرف اُٹھتی ہے اور وہ اسے سب
دوسروں سے معزز سمجھتے ہیں ۔ پس اُس نے اپنی خیر اسی میں دیکھی کہ ان کو بد نام کر دیا جائے اور لوگوں کی
نظروں سے گرادیا جائے بلکہ خود رسول کریم ﷺ کی نگاہ سے بھی گرا دیا جائے ۔ اور اس بد نیتی کے پورا
کرنے کا موقع اسے حضرت عائشہ کے ایک جنگ میں پیچھے رہ جانے کے واقعہ سے مل گیا اور اس خبیث
نے آپ پر گندہ الزام لگا دیا جو قرآن کریم میں اشارہ بیان کیا گیا ہے اور حدیثوں میں اس کی تفصیل آتی
ہے۔ عبداللہ بن ابی بن سلول کی اس میں یہ غرض تھی کہ اس طرح حضرت ابوبکر ان لوگوں کی نظروں میں
بھی ذلیل ہو جائیں گے گے اور آپ کے تعلقات رسول کریم ﷺ سے بھی خراب ہو جائیں گے اور اس نظام
کے قائم ہونے میں رخنہ پڑ جائے گا جس کا قائم ہونا اسے لا بدی نظر آتا تھا اور جس کے قائم ہونے سے
اس کی امیدیں تباہ ہو جاتی تھیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حکومت کے خواب صرف عبداللہ
بن ابی بن سلول ہی نہیں دیکھ رہا تھا اور بعض لوگ بھی اس مرض میں مبتلا تھے۔ چنانچہ مسیلمہ کذاب کی
نسبت بھی حدیثوں میں آتا ہے کہ وہ رسول کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے عرض کی کہ میرے ساتھ
ایک لاکھ سپاہی ہیں میں چاہتا ہوں کہ اپنی تمام جماعت کے ساتھ آپ کی بیعت کرلوں ۔ رسول کریم ہے
نے فرمایا اسلام میں چھوٹے اور بڑے کی کوئی تمیز نہیں اگر تم پر حق کھل گیا ہے تو تم بیعت کر لو ۔ وہ کہنے لگا
میں بیعت کرنے کیلئے تیار تو ہوں مگر میری ہوں مگر میری ایک شرط ہے۔ آپ نے فرما ۔ آپ نے فرمایا وہ کیا؟ وہ کہنے لگا میری شرط یہ
ہے کہ آپ تو خیر اب عرب کے بادشاہ بن ہی گئے ہیں لیکن چونکہ میری قوم میری قوم عرب کی سب سے :
ز بر دست قوم ہے پس میں اس شرط پر آپ کی بیعت کرتا ہوں کہ آپ کے بعد میں عرب کا بادشاہ ہوں
گا۔ آپ نے فرمایا میں کوئی وعدہ نہیں کرتا۔ یہ خدا کا انعام ہے وہ جسے چاہے گا دے گا۔ اس پر وہ
ناراض ہو کر چلا گیا اور اپنی تمام قوم سمیت مخالفت پر آمادہ ہو گیا ۔
۔
طیہ
سے زیادہ
تو مسیلمہ کذاب نے رسول کریم ﷺ کے بعد بادشاہت ملنے کی آرزو کی تھی ، زندگی میں نہیں ۔
یہی حال عبداللہ بن ابی بن سلول کا تھا۔ چونکہ منافق اپنی موت کو ہمیشہ دور سمجھتا ہے اور وہ دوسروں کی
موت کے متعلق اندازے لگاتا رہتا ہے اس لئے عبداللہ بن ابی بن سلول بھی اپنی موت کو دور سمجھتا تھا۔
خطبات محمود
۴۵۵
سال ۱۹۳۷ء
اور وہ نہیں جانتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی وہ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرے گا ۔ وہ یہ
قیاس آرائیاں کرتا رہتا تھا کہ رسول کریم ﷺ فوت ہوں تو میں عرب کا بادشاہ بنوں گا۔ لیکن اب اس
نے دیکھا کہ ابوبکر کی نیکی اور تقویٰ اور بڑائی مسلمانوں میں تسلیم کی جاتی ہے ۔ جب رسول کریم ہے
نماز پڑھانے تشریف نہیں لاتے تو ابوبکر آپ کی جگہ نماز پڑھاتے ہیں ۔ رسول کریم ﷺ سے کوئی فتوی
پوچھنے کا موقع نہیں ملتا تو مسلمان ابو بکر سے فتوئی پوچھتے ہیں ۔ یہ دیکھ کر عبداللہ بن ابی بن سلول کو جو آئندہ
کی بادشاہت ملنے کی امید لگائے بیٹھا تھا سخت فکر لگا اور اُس نے چاہا کہ اس کا ازالہ کرے۔ چنانچہ اسی
صلى الله
اوسه
امر کا ازالہ کرنے اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی شہرت اور آپ کی عظمت کو مسلمانوں کی نگاہوں سے
گرانے کیلئے اس نے حضرت عائشہ پر الزام لگا دیا تا حضرت عائشہ پر الزام لگنے کی وجہ سے رسول کریم
سے نفرت پیدا ہو اور حضرت عائشہ سے رسول کریم ﷺ کی نفرت کا یہ نتیجہ نکلے کہ
صلى الله
ل کو حضرت عائشہ سے نفرت ۔
صلى الله
وسه
ابوبکر کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کی نگاہوں میں جو اعزاز حاصل ہے وہ کم ہو جائے اور
ان کے آئندہ خلیفہ بننے کا کوئی امکان نہ رہے۔ چنانچہ اسی امر کا اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں ذکر کرتا اور
فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ جَاءُ وُا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنْكُمْ کہ وہ لوگ جنہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ
عنہا پر اتہام لگایا وہ تم لوگوں میں سے ہی مسلمان کہلانے والا ایک جتھہ ہے مگر فرماتا ہے لَا تَحْسَبُوهُ
شَرًّا لَّكُمْ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۲۵ تم یہ خیال نہ کرو کہ یہ الزام کوئی بُرا نتیجہ پیدا کرے گا بلکہ یہ الزام بھی
تمہاری بہتری اور ترقی کا موجب ہو جائے گا چنانچہ لو اب ہم خلافت کے متعلق اصول بھی بیان کر دیتے
ہیں اور تم کو یہ بھی بتا دیتے ہیں کہ یہ منافق زور مار کر دیکھ لیں یہ ناکام رہیں گے اور ہم خلافت کو قائم
کر کے چھوڑیں گے۔ کیونکہ خلافت ، نبوت کا ایک جزو ہے اور الہی نور کے محفوظ رکھنے کا ایک ذریعہ
ہے ۔ پھر فرماتا ہے لِكُلِّ امْرِی ءِ مِنْهُم مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ - ۲٦ ان الزام لگانے والوں میں سے
جیسی جیسی کسی نے کمائی کی ۔ سی نے کمائی کی ہے ویسا ہی عذاب است ا عذاب اسے مل جائے گا ۔ چنانچہ جو لوگ الزام لگانے کی سازش میں
شامل تھے انہیں اسی اسی کوڑے لگائے گئے ۔ پھر فرمایا وَ الَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ )
مگر ان میں سے ایک شخص جو سب سے بڑا بڑا شرارتی ہے اور جو اس تمام فتنہ کا اور جو اس تمام فتنہ کا بانی ہے اسے ہم کوڑے نہیں
لگوائیں گے بلکہ اس کو عذاب ہم خود دیں گے ۔ وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَہ وہ شخص جس نے اصل میں بات
بنائی ہے ( یعنی عبداللہ بن ابی بن سلول ) وہ عام عذاب کا مستحق نہیں خاص اور بڑے عذاب کا مستحق ہے،
خطبات محمود
۴۵۶
سال ۱۹۳۷ء
جو عذاب ہم ہی دے سکتے ہیں ۔ چنانچہ اس حکم کے ۔ کے ماتحت اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُسے عذاب مل گیا اور
رسول کریم ﷺ کی زندگی میں ہی وہ ہلاک ہو گیا اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے بعد خلیفہ ہو گئے ۔
اس الزام کا ذکر کرنے اور عبد اللہ بن ابی ابن سلول کی اس شرارت کو بیان کرنے کے بعد کہ اس نے
خلافت میں رخنہ اندازی کرنے کے لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا ، اللہ تعالیٰ معاً
فرماتا ہے اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي
زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّی کہ اللہ تعالیٰ آسمان اور زمین کا نور ہے مگر اُس کے نور کو مکمل
کرنے کا ذریعہ نبوت اور اس کے بعد اس کے دنیا میں پھیلانے اور اسے زیادہ سے زیادہ عرصہ تک قائم
رکھنے کا اگر کوئی ذریعہ ہے تو وہ خلافت ہی ہے۔ پس ان منافقوں کی تدبیروں کی وجہ سے ہم اس عظیم
الشان ذریعہ کو تباہ نہیں ہونے دیں گے ۔ بلکہ اپنے نور کے دنیا میں دیر تک قائم رکھنے کیلئے اس سامان
کو مہیا کریں گے۔
اس بات کا مزید ثبوت کہ اس آیت میں جس نور کا ذکر ہے وہ نور خلافت ہی ہے، اس سے اگلی
آیتوں میں ملتا ہے جہاں اللہ تعالیٰ اس سوال کا جواب دیتا ہے کہ یہ نور کہاں ہے۔ فرماتا ہے فِي بُيُوتِ
یہ نور خلافت چند گھروں میں پایا جاتا ہے۔ نور نبوت تو صرف ایک گھر میں ہے مگر نور خلافت ایک گھر میں
نہیں بلکہ فِي بُيُوتِ چند گھروں میں ہے ۔ پھر فرماتا ہے اَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وہ گھر ابھی چھوٹے سمجھتے
جاتے ہیں مگر خدا نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ وہ ان گھروں کو اونچا کرے۔ کیونکہ نبوت کے بعد خلافت اس
خاندان کو بھی اونچا کر دیتی ہے جس میں سے کوئی شخص منصب خلافت حاصل کرتا ہے۔
اس آیت نے یہ بتا دیا کہ اس جگہ اللہ تعالیٰ کا مقصد نور خلافت کو بیان کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ
نورِ خلافت ، نور نبوت اور نور الوہیت کے ساتھ گلی طور پر وابستہ ہے اور اس کو مٹانا دوسرے دونوں
نوروں کو مٹانا ہے ۔ پس ہم اسے مٹنے نہ دیں گے اور اس نور کو ہم کئی گھروں کے ذریعہ ظاہر کریں گے تا
نور نبوت کا زمانہ اور اس کے ذریعہ سے نور الہیہ کے ظہور کا زمانہ لمبا ہو جائے ۔ چنانچہ خلافت پہلے حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پاس گئی۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گئی۔ پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے
پاس گئی اور پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس گئی۔ کیونکہ خدا نے یہ فیصلہ کر دیا تھا کہ ان بیوت کو اونچا
کرے۔ تُرفَعَ کے لفظ نے یہ بھی بتا دیا کہ الزام لگانے والوں کی اصل غرض یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کو
خطبات محمود
۴۵۷
سال ۱۹۳۷ء
نیچا کریں اور انہیں لوگوں کی نگاہ میں ذلیل کریں ۔ مگر خدا کا یہ فیصلہ ہے کہ وہ ان کو اونچا کرے اور جب
خدا انہیں عزت دینا چاہتا ہے تو پھر کسی کے الزام لگانے سے کیا بنتا ہے ۔
اب دیکھو سورہ نور کے شروع سے لے کر اس کے آخر تک کس طرح ایک ہی مضمون بیان کیا گیا
ہے پہلے اس الزام کا ذکر کیا جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر لگایا گیا تھا اور چونکہ حضرت عائشہ پر الزام
کے
صلى الله
صلى الله
لگانے کی اصل غرض یہ تھی کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو ذلیل کیا جائے اور رسول کریم ﷺ سے ان
جو تعلقات ہیں وہ بگڑ جائیں اور اس کے نتیجہ میں مسلمانوں کی نگاہ میں بھی ان کی عزت کم ہو جائے اور
رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد وہ خلیفہ نہ ہوسکیں ۔ کیونکہ عبداللہ بن ابی بن سلول یہ بھانپ گیا تھا کہ
رسول کریم ﷺ کے بعد مسلمانوں کی نگاہ اگر کسی پر اٹھنی ہے تو وہ ابو بکر ہی ہے اور اگر ابوبکر کے ذریعہ
خلافت قائم ہوگئی تو عبداللہ بن ابی بن سلول کی بادشاہی کے خواب کے خواب کبھی پورے نہ ہوں گے۔ اس لئے
اللہ تعالیٰ نے اس الزام کے ذکر کے معاً بعد خلافت کا ذکر کیا اور فرمایا کہ خلافت بادشاہت نہیں ہے ۔ وہ تو
نور الہی کے قائم رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اس لئے اس کا قیام اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے ۔ اس
کا ضائع ہونا تو نور نبوت اور نورالوہیت کا ضائع ہونا ہے ۔ پس وہ اس نور کو ضرور قائم کرے گا اور نبوت
کے بعد بادشاہت ہرگز قائم نہیں ہونے دے گا اور جسے چاہے گا خلیفہ بنائے گا بلکہ وہ وعدہ کرتا ہے کہ
مسلمانوں سے ایک نہیں متعد دلوگوں کو خلافت پر قائم کر کے نور کے زمانہ کو لمبا کر دے گا ۔ یہ مضمون ایسا
ہی ہے جیسے کہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ خلافت کے
المسيح
خلافت
کیسری کی دکان کا سوڈا واٹر نہیں کہ جس
کا جی چاہے پی لے۔ اسی طرح فرمایا تم اگر الزام لگانا چاہتے ہو تو بے شک لگاؤ نہ تم خلافت کو مٹا سکتے ہو
نہ ابوبکر کو خلافت سے محروم کر سکتے ہو۔ کیونکہ خلافت ایک نور ہے وہ نور اللہ کے ظہور کا ایک ذریعہ ہے
اس کو انسان اپنی تدبیروں سے کہاں مٹا سکتا ہے ۔ پھر فرماتا ہے کہ اسی طرح خلافت کا یہ نور چند اور
گھروں میں بھی پایا جاتا ہے اور کوئی انسان اپنی کوششوں اور اپنے مکروں روں سے اس نور کے ظہور کو روک
نہیں سکتا ۔ اب دیکھو اس تشریح کے ساتھ سورہ نور کی تمام آیتوں کا آپس میں کس طرح ربط قائم ہو جاتا
ہے اور کس طرح پہلے چار رکوعوں کے مضمون کا اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ اور اس کے مَا بَعُد کی
آیتوں کے ساتھ ربط قائم ہو جاتا ہے اور ساری سورۃ کے مطالب آئینہ کی طرح سامنے آجاتے ہیں ۔
پس خلافت ایک الہی سنت ہے کوئی نہیں جو اس میں روک بن سکے ۔ وہ خدا تعالیٰ کے نور کے
خطبات محمود
۴۵۸
سال ۱۹۳۷ء
قیام کا ذریعہ ہے جو اس کو مٹانا چاہتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے نور کو مٹانا چاہتا ہے ۔ ہاں وہ ایک وعدہ ہے جو
پورا تو ضرور کیا جاتا ہے لیکن اس کے زمانہ کی لمبائی مومنوں کے اخلاص سے وابستہ ہے۔ فرماتا ہے
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا
يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ ۔
( الفضل ۲۴ رستمبر ۱۹۳۷ ء )
تذکرہ صفحہ ۵۸۸ ۔ ایڈیشن چہارم
☑
م
الم نشرح : ۲
النور : ۳۶ تا ۳۹ ۴ طه: ۱۱
دیوار گیر: دیوار میں لگانے کالیمپ
آل عمران : ۱۹۱ ك النور: ۳،۲
النور : ۵
♡
النور : ٦
ما النور: 2
الى النور : ١٢
۱۲
۱۵
النور : ۲۱،۲۰
النور : ۲۲
النور : ۲۴
النور : ۲۸
النور : ٣١
۳۱
كام النور : ٣٦
۱۸، ۱۹ النور : ۵۶
L♡
۲۰
۲۱
۲۲
۲۴
بخارى كتاب التفسير - تفسير سورة النور باب لولا اذ سمعتموه (الخ )
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي الله ـ باب فضل ابي بكر بعد النبي الله
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي الله باب قول النبي الله لو كنت متخذا
خليلا
بخاری کتاب الاحكام باب الاستخلاف
بخاری کتاب المغازى باب وفد بنى حنيفة ( الخ )
۲۵ تا ۲۷ النور : ۱۲
النور : ۵۶