قبولیت دعا کے خاص دنوں میں خصوصیت سے دعائیں کرو۔ شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کی تسلی کیلئے قسموں کا اعلان
خطبات محمود
۵۰۸
(۳۴)
سال ۱۹۳۷ء
قبولیت دعا کے خاص دنوں میں خصوصیت سے دُعائیں کرو
شیخ عبد الرحمن صاحب مصری کی تسلی کیلئے قسموں کا اعلان
(فرموده ۱۲ نومبر ۱۹۳۷ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں آج بہت کچھ کہنا چاہتا تھا لیکن سحری کے وقت چونکہ نماز میں نے بغیر کافی گرم کپڑوں کے
پڑھی ، سردی لگ کر گلے پر نزلہ گرنے لگ گیا ۔ اس لئے شاید میں اپنی آواز دور تک نہ پہنچا سکوں اور ممکن
ہے میں اس قد ر لمبا نہ بول سکوں جس قدر بولنا چاہتا تھا۔
اس موقع پر حضور نے ایک تار ملاحظہ کر کے فرمایا ۔ کوئی دوست سردار خان صاحب بنارس
کے رہنے والے ہیں ۔ وہ لکھتے ہیں کہ ان کا بچہ سخت بیمار ہے ۔ دوست اس کی صحت کیلئے دعا کریں ) ۔
و کھتے ہیں کہ انکا بہ سخت پیار ہے۔ دوست اس کی صحت کیلئے دعا کریں ۔
پھر فرمایا :-
سب سے پہلے تو میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانی۔ رف توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ یہ رمضان کا مان کا مہینہ ہے
اور اس مہینے کا یہ پہلا جمعہ ہے ۔ جس دن کے متعلق ہمیشہ کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے رسول کی
معرفت یہ خبر دی گئی ہے کہ اس دن ایک گھڑی ایسی آتی ہے کہ جس میں مومن اپنے رب کے حضور جو دعا
بھی کرے خدا تعالیٰ اُس کو قبول کرتا ہے اور رمضان وہ مہینہ ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے کہ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُولِي
خطبات محمود
۵۰۹
سال ۱۹۳۷ء
وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ! کہ رمضان کے ایام ایسے مبارک ہیں کہ ان دنوں کی عبادتوں کے
بعد جب میرے بندے میرے متعلق سوال کریں تو تو انہیں کہہ دے کہ میں بالکل قریب ہوں ۔
أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ جب مجھے کوئی پکارنے والا پکارتا ہے تو میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں ۔
گویا رمضان کی راتیں دعاؤں کی قبولیت کیلئے خاص ہیں اور جمعہ کے دن دعاؤں کی قبولیت کیلئے مخصوص
ہیں ۔ جس کے معنے یہ ہوئے کہ رمضان کے مہینہ میں جو جمعہ آتا ہے وہ ایسا با برکت ہوتا ہے کہ نہ صرف
اس دن کی دعائیں قبول ہوتی ہیں بلکہ اس رات کی دعائیں بھی قبول ہوتی ہیں۔ دوسرے جمعوں میں
صرف دن کے وقت دعاؤں کی قبولیت کی بشارت ہے اور رمضان میں سے صرف رمضان کی راتوں میں
قبولیت دعا کا ارشاد ہے مگر جب جمعہ اور رمضان اکٹھے ہو جائیں تو ایک ارشاد کے ماتحت دن کو دعائیں
سنی جاتی ہیں اور دوسرے ارشاد کے ماتحت رات کو دعائیں سنی جاتی ہیں ۔ پس ان دنوں سے فائدہ اُٹھانا
چاہئے اور جیسا کہ ہمارے ملک میں عام رواج ہے کہ جب لوگ کسی کو خط لکھتے ہیں تو اس میں اپنے متعلق
خاکسار، نابکار، شرمسار، گنہگار یا حقیر ، ناچیز اور بندہ ذلیل وغیرہ الفاظ لکھتے ہیں ۔ یا بات بھی کرتے ہیں تو
کہتے ہیں میں تو کیا ہوں خاک پا ہوں ۔ سو ہماری ان منکسرا نہ دعا میں اگر ذرہ بھر بھی حقیقت پائی جاتی ہو
تو اس کے یہ معنے ہیں کہ ہمیں پوری طرح اپنی کمزوریوں کا اقرار اور اپنی غلطیوں کا اعتراف ہے اور اگر ہم
اپنی غلطیوں کا اعتراف اور اپنی کمزوریوں کا اقرار کرتے ہوں تو اس میں کیا شبہ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
حضور اس عظیم الشان مقصد کیلئے جو ہمارے جیسے کمزور آدمیوں کے سپرد کیا گیا ہے ہمارے لئے دعا ئیں
کرنا نہایت ضروری ہے اور کوئی راستباز اسے نظر انداز نہیں کر سکتا۔
اگر ہم واقعہ میں کمزور اور ناتواں ہیں اور اگر واقعہ میں وہ کام جو ہمارے سپرد کیا گیا نہایت ہی
اہم اور مشکل ہے تو سوال یہ ہے کہ ایسا کام ہم سے کس طرح سرا طرح سرانجام دیا جا دیا جا سکتا ہے۔ ادھر یہ کام ا یہ کام اپنے
اتمام کیلئے ایک بہت بڑی طاقت چاہتا ہے اور اُدھر ہم سخت کمزور اور ناتواں ہیں ۔ ان حالات میں دو
باتوں میں سے ایک بات ضرور تسلیم کرنی پڑے گی ۔
(1) یا تو ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہمار ے گا کہ ہمارے ان دونوں دعووں میں سے ایک دعویٰ غلط ہے ۔
یعنی یا تو ہمارا انکسار کا دعویٰ غلط ہے اور یا ہمارا یہ دعویٰ غلط ہے کہ یہ کام بہت مشکل ہے۔
(۲) اگر ہمارے یہ دونوں دعوے صحیح ہوں اور ایک بھی ان میں سے غلط نہ ہو تو پھر ہمیں یہ
خطبات محمود
۵۱۰
سال ۱۹۳۷ء
تسلیم کرنا پڑے گا کہ یا تو اس کام نے ہونا ہی نہیں اور یا پھر یہ کہ اس کام کے سرانجام دینے کیلئے خدا تعالیٰ
نے ہماری کوششوں کے سوا کوئی اور ذرائع بھی مقرر فرمائے ہیں ۔ چونکہ یہ تو خدا تعالیٰ کا کلام ہے کہ اس
کام نے ضرور ہو کر رہنا ہے۔ اس لئے آخری نتیجہ پھر بھی یہی نکلتا ہے کہ اس کام کیلئے ہماری کوششوں کے
علاوہ کوئی اور ذرائع اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں اور جب ہم یقینی طور پر اس نتیجہ پر پہنچ جائیں تو اس
مقصد کو پورا کرنے کیلئے جو ہمارے سامنے ہے، ہمارے لئے ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے
دعائیں کرتے رہیں کہ اے خدا ! ہمارے ہاتھوں سے تو یہ مقصد پورا ہونے کا نہیں ۔ تیرے حکم کے ماتحت
ہم ہر ممکن قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن تو بھی اپنے فضل سے ان مخفی ذرائع کو ظاہر کر اور ہماری تائید
میں لگا دے جو تو نے اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے مقرر فرمائے ہیں تا کہ یہ ناممکن کام ممکن ہو جائے اور
ہماری خواب ایک حقیقت کی شکل میں تبدیل ہو جائے ۔
اصل حقیقت یہی ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے صرف ظاہری آلہ بنایا ہے ورنہ اصل آلۂ کار جس
صلى الله
علی
سے اُس نے دنیا کو فتح کرنا ہے اور ہے ۔ ہماری مثال ویسی ہی ہے جسے محمد ﷺ نے کنکر اُٹھا کر بدر کے
دن پھینکے تھے ۔ اللہ تعالیٰ اس کے متعلق فرماتا ہے مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمی کہ یہ تمہارا
کنکر پھینکنا ، تمہارا کنکر پھینکنا نہیں بلکہ خدا کا کنکر پھینکنا ہے۔ اگر یہ کنکر تم پھینکتے تو ان کنکروں کا کیا تھا، تھوڑی
دور جا کر یہ زمین پر گر پڑتے ۔ مگر یہ تم نے کنکر نہیں پھینکے بلکہ ہم نے پھینکے۔ ادھر تمہارا ہاتھ ہلا اُدھر ہم
نے آندھی کو بھی ساتھ ہی چلا دیا اور اُس نے کروڑوں کروڑ اور اربوں ارب اور کنکر اُٹھا کر کفار کی
آنکھوں میں ڈال دیئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ کفار بالکل حملہ نہ کر سکے ۔ کیونکہ جو سوار سامنے کی طرف دیکھ ہی
نہیں سکتا اس نے دشمن کا مقابلہ کیا کرنا ہے ۔ غرض سب حالات کو دیکھ کر ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ ہماری
حیثیت بدر کے ان کنکروں کی سی ہے جنہیں محمد ﷺ نے اپنی مٹھی میں لیا اور کفار کی طرف پھینکا۔ اُن
کنکروں نے کفار کو اندھا نہیں کیا تھا جو رسول کریم ﷺ نے پھینکے بلکہ اُن کنکروں نے کفار کو اندھا کیا جو
صلى الله
علي
خدا تعالیٰ نے آندھی کے ذریعہ اُڑائے۔ پس ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہمارے سوا کوئی اور آلہ ہے جس
نے کام کرنا ہے اور کوئی اور سامان پیدا کئے گئے ہیں جنہوں نے اسلام کو دوسرے ادیان پر غالب کرنا ہے
اور وہ آلہ اور وہ ہتھیار جن سے دنیا پر اسلام کو غالب کیا جا سکتا ہے بندے کی وہ دعائیں ہیں جو خدا تعالیٰ
کے فضل کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں اور خدا تعالیٰ کا فضل ہی ہے جس سے ناممکن کام بھی ممکن ہو جاتے ہیں ۔
خطبات محمود
۵۱۱
سال ۱۹۳۷ء
صرف یہی چیز ہے جس پر ہماری فتح اور کامیابی مقدر ہے ۔ اور چونکہ یہ دن خصوصیت سے دعاؤں کے دن
ہیں اس لئے ہمیں یہ بات بھولنی نہیں چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور بالالتزام یہ دعا کریں کہ وہ اسلام
اور احمدیت کی فتح کے سامان پیدا کرے۔ ہماری کمزوریوں کو دور کرے، ہماری کوتاہیوں سے چشم پوشی
سے
کرے، ہماری خطاؤں کو معاف کرے اور اپنے فضل سے ہمیں وہ سامان عطا فرمائے جن سامانوں
ہمارا مقصود ہمیں حاصل ہو ۔ کیونکہ گو ہم کمزور ہیں مگر کام اُسی کا ہے اور ہماری شکست اور نا کامی اُسی کے
جلال کے ظہور میں خارج ہوگی ۔ پس ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور کثرت سے دعائیں کرنی چاہئیں تا ہماری
غفلتوں کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا جلال پوشیدہ نہ ہو جائے اور ہماری کوتاہیاں نادانوں کی نگاہ میں اس کی
شکست قرار نہ پائیں اور وہ اپنے فضل سے اپنے نام، اپنے جلال اور اپنی عزت کے ظہور کیلئے ہمارے
کمزور ہاتھوں میں وہ طاقت پیدا کر دے جو کام کو سر انجام دینے کیلئے ضروری ہے۔ پھر اس کے ساتھ ہی
جماعت کے افراد کیلئے بھی دعائیں کرو اور اپنے اہل و عیال اور دوستوں اور عزیزوں کیلئے بھی دعائیں
کروتا اللہ تعالیٰ ہم سب میں حقیقی تقویٰ پیدا کرے ۔
یہ امر اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ جب تک نیکی اور تقویٰ دنیا میں قائم نہیں ہو جاتا، ہمیں وہ
ثمرات میسر نہیں آسکتے جو ہمارے لئے مقدر ہیں ۔ ایک انسان میں غلطیاں بھی ہوں ، وہ گنہگا ر بھی ہو ، وہ
قصور وار بھی ہو مگر جب تک اُس کے دل میں تقویٰ رہتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کے گناہوں کو ڈھانپتا چلا جاتا
ہے اور بالآخر ا سے توبہ کی توفیق دے دیتا ہے ۔ پس سب سے پہلے جماعت کے افراد کیلئے دعا کرو اور
اپنے اہل و عیال اور رشتہ داروں اور دوستوں کیلئے بھی کہ ہم میں سے ہر شخص کو تقوی اللہ نصیب ہو۔ تقویٰ
خدا تعالیٰ کی خشیت اور خوف کو کہا جاتا ہے اور جب تک کسی شخص کے دل میں اُس کا خوف رہتا ہے اُس
وقت تک وہ گناہ کی حالت میں بھی خدا کی حفاظت میں ہوتا ہے ۔ کیونکہ گو گناہ ایک کمزوری کی علامت
ہے مگر خشیت اللہ کے معنے ہیں خدا کی محبت ۔ اور گوخشیت خوف کو کہا جاتا ہے مگر خدا تعالیٰ کا ڈر ایسا نہیں
ہوتا جیسے سانپ کے زہر سے انسان ڈرتا۔ نا ہے ۔ اس کے ڈر کے معنے اُس کی محبت کے ہی ہوتے
در حقیقت محبت الہی کا ہی دوسرا نام خشیت اللہ اور تقویٰ اللہ ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کی محبت ایسی چیز ہے کہ
جس دل میں اس کا ایک شمہ بھی باقی ہو اُس کا تباہ ہونا بڑا مشکل بلکہ ناممکن ہوتا ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کی
غیرت کبھی اس بات کو برداشت نہیں کر سکتی کہ جس شخص کے دل میں اس کی سچی محبت ہو وہ اسے ضائع
ہیں اور
خطبات محمود
۵۱۲
سال ۱۹۳۷ء
کر دے۔ اس لئے یا تو وہ ایسے شخص کو تو بہ کی توفیق دے دیتا ہے یا انسان اگر کبھی غفلت سے تقویٰ کا بیج
اپنے دل سے بالکل ضائع کر دے تو اُس وقت اُسے سزا دیتا ہے ۔ مگر جب تک کسی انسان کے دل میں
تقویٰ قائم رہتا ہے اُسے سزا اس رنگ میں کبھی نہیں ملتی جو اُسے تباہ کر دے اور ایسے شخص کی نجات نہ
صرف ممکن بلکہ سہل الحصول ہوتی ہے۔ اس کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے جیسے کوئی بچہ اپنی ماں کا اکلوتا بچہ ہو
اور اس کی ماں بڑھیا ہو ۔ یا بڑھیا تو نہ ہومگر اس کا خاوند مر چکا ہو ۔ ایسی ماں اور ایسے بچہ میں بھی کبھی کبھی
لڑائی ہو جاتی ہے۔ اختلاف بے شک بُری شے ہے لیکن کبھی نہ کبھی عزیز ترین وجودوں میں بھی اور ایسے
ماں بچے میں بھی اختلاف ہو جاتا ہے جن کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے ۔ اس وقت اس بچہ کی ماں اس پر
ناراض ہو جاتی ہے۔ لیکن ماں کی ناراضگی ایسی ہی ہوتی ہے کہ اُدھر وہ خفا ہو کر منہ ایک طرف کر لیتی ہے
اور ادھر کنکھیوں سے اُسے دیکھتی بھی جاتی ہے تا بچہ میں اگر ذرا سی بھی تبدیلی یا رغبت پیدا ہو تو وہ اسے
دوڑ کر گود میں اُٹھا لے۔
صلى الله
رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں جب تین صحابہ سے ایک غلطی ہوئی اور وہ با وجود جنگ میں شامل
ہونے کی طاقت رکھنے کے شامل نہ ہوئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ سزا دی کہ ان کے
بیوی بچے ان سے الگ کر لئے ۔ ان سے بولنا منع کر دیا ، ان سے لین دین کے تعلقات رکھنے ممنوع قرار
دے دیئے اور ان سے تمام مسلمانوں مسلمانوں کو ہر قسم کا معاملہ کرنے سے روک دیا۔ تو انہی تین شخصوں میں و
صلى الله
سے
ایک شخص بیان کرتا ہے کہ میں رسول کریم ﷺ کی مجلس میں جاتا آپ کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتا اور پھر
دیکھا کہ جواب میں آپ کے ہونٹ ہلتے ہیں یا نہیں ۔ وہ چونکہ یہ جانتا تھا کہ رسول کریم ﷺ نے جب
ان سے بولنا منع کیا ہوا ہے تو آپ اونچی آواز - واز سے جوار راب نہیں دیں گے ۔ اس لئے وہ سلام کہہ کر آپ کے
ہونٹوں کی طرف دیکھتا اور خیال کرتا کہ شاید آپ منہ میں میرے سلام کا جواب دے دیں ۔ مگر جب دیکھتا
کہ آپ کے ہونٹ نہیں ہلے تو گھبرا کر مسجد سے باہر آ جاتا ۔ اور پھر دوبارہ جاکر السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتا
اور خیال کرتا کہ شاید پہلی دفعہ رسول کریم ﷺ نے میری آواز نہیں سنی اور سلام کہہ کر پھر غور سے د مرغور سے دیکھتا کہ
آپ کے ہونٹ جواب میں ہلے ہیں یا نہیں ۔ مگر جب دیکھتا کہ نہیں ہلے تو پھر چلا جاتا اور خیال کرتا کہ
دونوں دفعہ میری آنکھیں چوک گئی ہیں اور پھر تیسری دفعہ جا کر السَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہتا اور آپ کے
ہونٹوں کو خوب غور سے دیکھتا رہتا کہ ان میں حرکت پیدا ہوئی ہے یا نہیں ۔ وہ صحابی کہتے ہیں کہ بار بار اس
صلى الله
خطبات محمود
۵۱۳
سال ۱۹۳۷ء
الله
-
صلى الله
طرح کرنے پر بھی رسول کریم ﷺ کے ہونٹوں میں مجھے کوئی حرکت نظر نہ آتی ۔ یہ وہ شخص تھا جو خطا کار
تھا، جو گنہگار تھا اور اسے اپنے ایک قصور کی وجہ سے سزا ملی تھی مگر اس کے دل سے محمد ﷺ کی محبت نہیں گئی
تھی ۔ وہ چاہتا تھا کہ خدا میرا قصور معاف کرے اور پھر مجھے اپنے دامنِ رحمت میں لے لے۔ غرض
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے سلام کا جواب نہیں دیتے تھے۔ کیونکہ جو حکم آپ نے تمام مسلمانوں کو دیا
تھا آپ کے لئے بھی اس کی تعمیل ضروری تھی ۔ مگر وہ روایت کرتے ہیں کہ مجلس میں جب میرا کسی دوسری
طرف دھیان ہوتا اور یکدم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نظر پڑتی تو مجھے دکھائی دیتا کہ آپ کنکھیوں سے
میری طرف دیکھ رہے ہیں ۔ اب دیکھو ایک طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس حکم کی جو آپ نے تمام
سے
سلمانوں کود یا خود بھی تعمیل کرتے اور سلام کا جواب تک نہیں دیتے ۔ مگر دوسری طرف اسے کنکھیوں ۔
دیکھتے بھی جاتے ہیں ۔ سے یہ معلوم کرنے کیلئے کہ تو بہ اور حقیقی ندامت کے آثار پوری طرح اس میں ظاہر
ہوئے ہیں یا نہیں ہوئے ۔
پھر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے جو محبت رکھتا ہے ، اس کا بھی رسول کریم ﷺ نے ایک مثال میں
ذکر فرمایا ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ رسول کریم ﷺ کی محبت بھی ایک بڑی چیز تھی مگر خدا کی محبت تو
بہت ہی بڑی چیز ہے۔ اور کسی انسان کی محبت خواہ وہ محمد ﷺ ہی کیوں نہ ہوں ، اس حد تک کہاں پہنچ سکتی
ہے جس حد تک خدا تعالیٰ کی محبت ہوتی ہے ۔ وہ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَی " ہے اور اس سے کسی کو کوئی
مشارکت نہیں ، خواہ وہ نبی اور رسول ہی کیوں نہ ہو ۔ پس رسول کریم ﷺ کی محبت کا جب یہ نمونہ ہے تو
اللہ تعالیٰ کی محبت کا کیا کہنا۔ وہ جس محبت اور پیار سے بندے کی طرف دیکھتا ہے اُس کا نقشہ ہم نہیں کھینچ
سکتے ۔ ہم جب اُس کی جنت کا نقشہ نہیں کھینچ سکتے تو اُس کی محبت کا نقشہ کس طرح کھینچ سکتے ہیں ۔ بندوں
کے متعلق ہمارا یہ حال ہے کہ ہم ان کے اعمال کی کیفیت بیان کر سکتے ہیں ، ان کے قلوب کی کیفیت بیان
نہیں کر سکتے ۔ پھر خدا تعالیٰ جس کے افعال کو بھی ہم نہیں سمجھ سکتے ، اُس کی کیفیت محبت کو ہم کہاں سمجھ سکتے
ہیں ۔ مگر پھر بھی مثالوں سے حقیقت قریب کی جاسکتی ہے اور رسول کریم ﷺ نے بھی اللہ تعالیٰ کی محبت کو
مثالوں سے ہی سمجھانے کی کوشش فرمائی ہے ۔ بدر کی جنگ میں جب دشمن شکست کھا چکا۔ جب مسلمانوں
کی تلواریں کفار کی گردنیں اڑا رہی تھیں ۔ جب بڑے بڑے جری سپاہی اپنی سواریوں پر بیٹھے پورے
زور سے اُنہیں کوڑے مار کر بھگائے لے جا رہے تھے تا جتنی جلد وہ مسلمانوں کی فوج سے دور پہنچ سکتے
خطبات محمود
۵۱۴
سال ۱۹۳۷ء
ہوں پہنچ جائیں ۔ اُس وقت ایک عورت دیوانہ وار میدانِ جنگ میں پھر نے لگی اور بغیر اس خیال کے کہ
کوئی مسلمان سپاہی اُسے گرفتار کر لے گا ، وہ ایک جوش اور جنون کی حالت میں کبھی ایک بچہ کو اٹھاتی اور
صلى الله
کبھی دوسرے کو۔ رسول کریم ﷺ نے اس عورت کو دیکھا تو صحابہ سے فرمایا تمہیں پتہ ہے یہ عورت کیوں کی
ا
اس میدان میں گھبرائی ہوئی پھر رہی ہے؟ پھر خود ہی فرمایا اس عورت کا بچہ کھو گیا ہے اور یہ اسے تلاش
کر رہی ہے ۔ مگر دیکھوا اپنے بچہ کی محبت میں اسے یہ ہوش ہی نہیں کہ یہاں کیا تباہی مچی ہوئی ہے۔ چنانچہ
وہ عورت اس میدان میں جو نہی کسی بچہ کو دیکھتی دوڑ کر اُس سے چمٹ جاتی اور اسے گلے لگا لیتی اور جب
دیکھتی کہ وہ اس کا بچہ نہیں تو اسے پیار کر کے چھوڑ دیتی ۔ پھر آگے بڑھتی اور جب کوئی اور بچہ اسے نظر آتا تو
دوڑ کر اُسے گلے لگا لیتی اور جب دیکھتی کہ وہ بھی اس کا بچہ نہیں تو اسے بھی پیار کر کے چھوڑ دیتی اور پھر
دیوانہ وار ادھر اُدھر تلاش کرنے لگ جاتی ۔ آخر اسی طرح تلاش کرتے کرتے اُسے اپنا بچہ مل گیا ۔ اُس
نے اپنے بچہ کو گلے سے چمٹا لیا اور چھاتی سے لگا کر اسے پیار کرنے لگی اور پھر نہایت اطمینان سے وہیں
بیٹھ گئی اور دنیا جہان سے بالکل غافل ہوگئی ۔ وہ اس بات کو بھول گئی کہ یہاں کوئی جنگ ہو رہی ہے ، وہ
اس بات کو بھول گئی کہ یہاں لوگ قتل ہو رہے ہیں ، وہ اس بات کو بھول گئی کہ یہاں ہر لمحہ جان جانے کا
خطرہ ہے ۔ وہ دنیا وَمَا فِيهَا سے غافل ہو گئی اور جب اسے اپنا بچہ مل گیا تو اس نے سمجھا کہ اب میرے
لئے امن ہی امن ہے ۔ رسول کریم ﷺ نے صحابہ سے فرمایا تم نے اس عورت کو دیکھا جب اسے اپنا بچہ مل
گیا تو یہ کسی اطمینان سے بیٹھ گئی لیکن جب کھویا ہوا تھا تو کیسی مضطرب اور بے قرار تھی ۔ پھر آپ نے فرمایا
یہی مثال اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں سے محبت کی ہے بلکہ وہ اس سے بھی زیادہ محبت رکھتا ہے جو بندہ اپنے
گناہوں اور اپنی خطاؤں کی وجہ سے خدا تعالیٰ کو کھو دیتا ہے اس کا خدا تعالیٰ کو ایسا ہی قلق ہوتا ہے جیسے اس
عورت کو اپنے بچہ کے کھوئے جانے پر ہوا۔ اور پھر جب بندہ تو بہ کر کے اس کی طرف واپس آتا ہے تو
اسے ویسی ہی خوشی ہوتی ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر جیسی اس عورت کو اپنا بچہ ملنے پر ہوئی ھے
تو ہمارا خدا ہمیں بخشنے کیلئے تیار ہے بشرطیکہ ہم اس کی بخشش کو ڈھونڈ نے کیلئے تیار ہوں ۔ وہ
دیکھ رہا ہے کہ ہم کب اس کی طرف بڑھتے ہیں ۔ وہ ہمارا انتظار کر رہا ہے اور اگر خدا تعالیٰ کی ذات کے
متعلق یہ الفاظ استعمال کرنے جائز ہوتے تو میں کہتا کہ وہ مضطرب ہے ۔ وہ ایک گھبراہٹ اور قلق میں
ہے کہ میرا بندہ میرے پاس کیوں نہیں آتا۔ دیر صرف ہماری ہی طرف سے ہے، کوتاہی صرف ہماری ہی
خطبات محمود
۵۱۵
سال ۱۹۳۷ء
ہے
ہے ورنہ جو شخص خدا تعالیٰ کی طرف جھکتا ، اُس کے حضور تو بہ کرتا اور اس سے درخواست معافی کرتا۔
۔
اللہ تعالیٰ کی بخشش اُس کو ڈھانپ لیتی ہے اور نہ صرف اُس کے گناہوں کو بھول جاتی ہے بلکہ دوسروں کو
بھی بھلوا دیتی ہے ۔ تبھی خدا تعالیٰ کا نام ساتر نہیں بلکہ ستار ہے اور ستار وہ ہوتا ہے جس میں صفت ستر کی
تکرار اور شدت آئی جائے ۔ دنیا صرف ساتر ہو سکتی ہے یعنی یہ ہو سکتا ہے کہ اگر کسی کو کسی کے گناہ کا علم ہو تو
وہ اُسے بیان نہ کرے مگر وہ دوسروں کے ذہن سے کسی کے گناہ کا علم نہیں نکال سکتا ۔ مگر خدا تعالیٰ چونکہ
قادر ہے اِس لئے اُس نے کہا کہ میں ساتر نہیں بلکہ ستار ہوں ۔ یعنی میں صرف یہی نہیں کرتا کہ بندوں
کے گناہ معاف کر دیتا ہوں بلکہ میں لوگوں کے ذہنوں سے بھی ان گناہوں کی یاد نکال دیتا ہوں اور انہیں
یا د بھی نہیں رہتا کہ فلاں نے کبھی فلاں گناہ کیا تھا۔ اگر خدا تعالیٰ ستار نہ ہوتا تو گنہگار کیلئے جنت میں بھی
امن نہ ہوتا ۔ وہ ہر شخص کی طرف دیکھتا اور کہتا اس کو میرے گناہ کا علم ہے ۔ اسی لئے خدا تعالیٰ کہ فرمایا کہ
میں ستار ہوں اور میں نہ صرف لوگوں کے گناہ معاف کرتا ہوں بلکہ لوگوں کے حافظوں پر بھی تصرف کرتا
ہوں ۔ یہاں تک کہ دوسروں کو اس کا گناہ یا دہی نہیں رہتا۔ اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہی ہمیشہ سے ہی نیک
تھا۔ یہ ہمیشہ سے ہی پاکیزہ خصائل رکھنے والا تھا۔ تو ہمارا واسطہ ایک ستارالعیوب اور غفار الذنوب خدا
سے ہے۔ جو نہ صرف ہمیں بخشنے کیلئے تیار ہے بلکہ وہ ہماری کھوئی ہوئی عزت ہمیں واپس دینے اور اسے
دوبارہ دنیا میں قائم کر دینے کیلئے آمادہ ہے۔ وہ نہ صرف مزید عزت دیتا بلکہ پہلی بدنامی کو بھی دور کر دیتا
ہے۔ ایسے خدا کی خاطر جو ہماری عزت کا اتنا خیال رکھتا ہے کونسی قربانی ہے جو بڑی ہو سکتی ہے۔ یقیناً اس
کی خاطر ہر قربانی حقیر اور ذلیل ہے اور اس کیلئے ایک عزت کیا اگر ہزار عزتیں بھی قربان کرنی پڑیں تو وہ
گراں نہیں ہو سکتیں کیونکہ عزتیں اُسی کی طرف سے آتی ہیں اور ذلتوں کو بھی وہی دور کرتا ہے۔
پس دعا ئیں کرو اپنے لئے ، سلسلہ کیلئے اور ان تمام روکوں کے دور ہونے کیلئے جو ترقی سلسلہ کی
راہ میں حائل ہیں تا اللہ تعالیٰ ہمارے قصوروں اور ہماری غلطیوں کو معاف کرے اور ہمارے اندر ایسی
طاقت پیدا کر دے کہ جس طاقت سے کام لیتے ہوئے ہم اس کے دین کو دنیا کے تمام ادیان پر غالب
کر سکیں اور اُس کے دین کے سچے خادم بن جائیں ۔ ایسے خادم جن کے دلوں میں رات دن یہی خیالات
موجزن رہیں کہ اس کے دین کو بلند کریں ۔ اس کے نام کو اونچا کریں اور اُس کی عزت کو غالب کریں۔
اور ہمارے اعمال میں اپنے فضل سے ایسی طاقت اور قوت بھر دے کہ دشمنوں کی طاقت اور قوت ہمارے
خطبات محمود
۵۱۶
سال ۱۹۳۷ء
مقابلہ میں بیچ اور ذلیل ہو جائے اور اللہ تعالیٰ ہماری خطاؤں کو نہ صرف معاف کرے بلکہ ہمارے دلوں
میں گناہوں سے ایسی نفرت پیدا کر دے کہ ہم اس کے احکام توڑنے کو اپنے لئے زہر سمجھیں جسے کوئی عقلمند
پینے کیلئے تیار نہیں ہوتا اور نیکیوں اور بھلائیوں اور خیرات کی ایسی محبت پیدا کر دے کہ جس طرح جسم کا
کوئی حصہ جدا کرنے سے انسان کو تکلیف محسوس ہوتی ہے اسی طرح نیکیوں کو چھوڑنا ہمارے لئے تکلیف
اور دُکھ کا موجب ہوا اور تقویٰ ہمارے دل میں مضبوطی سے قائم ہوا اور اُس کی محبت ہماری غذا اور اُس کا
عشق ہماری دوا ہو۔ حتی کہ ہمارا اُٹھنا ، ہمارا بیٹھنا ، ہمارا سونا ، ہمارا جا گنا ، ہمارا کھانا ، ہمارا پینا ، ہمارا چلنا ،
ہمارا پھرنا ، ہمارا جینا اور ہمارا مرنا سب خدا کیلئے ہو اور ہماری زندگی کی ہر گھڑی اُس کی محبت میں گزرے
اور اُس سے جدائی کی کوئی ساعت ہم پر نہ آئے ۔ یہاں تک کہ جب ہم اس دنیا سے رُخصت ہو کر اگلے
جہان میں جائیں تو اسی کے وصال کا ابدی جام ہمیں پلا دیا جائے ۔ ایسا جام جو پھر ہمارے ہونٹوں سے
کبھی نہ ہٹایا جائے اور وہ ہماری ہی چیز بن جائے اللهُمَّ آمِينَ ۔
اس کے بعد میں اس امر کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جس کے متعلق سفر سے پہلے میں نے کہا تھا کہ میں
ایک بات بیان کرنی چاہتا ہوں ۔ مگر اس کیلئے قادیان میں میرا موجود ہونا ضروری ہے تا اگر ضرورت
محسوس ہو تو بعد کے خطبات میں اس پر مزید روشنی ڈالی جاسکے۔ وہ بات یہ ہے کہ میں شیخ عبدالرحمن
صاحب مصری کے متعلق ایک امر کا ذکر کرنا چاہتا ہوں ۔ جو میں ان کو براہ راست بوجہ موجودہ تعلقات کی
نوعیت کے کہنا پسند نہیں کرتا۔ اس لئے اس خطبہ کے ذریعہ سے کہتا ہوں تا دوسرے لوگ بھی سن لیں اور
شیخ صاحب تک بھی بات پہنچ جائے ۔ آگے ان کی مرضی ہے وہ جس طرح چاہیں کریں ، میری طرف سے
ان پر حجت پوری ہو جائے گی ۔ جیسا کہ میں نے قادیان سے جانے سے پہلے بیان کیا تھا میرا ارادہ تو پہلے
ہی اس بات کو کہنے کا تھا لیکن اس سفر کے دوران میں ایک رؤیا ہوا جس سے میں نے یہ سمجھا کہ الہی منشاء
بھی یہی ہے کہ میں اُن پر حجت تمام کر دوں ۔
جس وقت شیخ عبد الرحمن صاحب مصری کا تیسرا خط مجھے آیا اور دوستوں کو بُلا کر میں نے ان
کے متعلق مشورہ لیا ہے تو اُس وقت میں ایک تحریر لکھ کر اُس مجلس میں لے گیا تھا۔ اور میر انشاء تھا کہ ان
خطوں کے جواب میں وہ تحریر انہیں بھجوا دوں ۔ اس تحریر میں میں نے لکھا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ آپ کو
استخارہ اور دعا کی طرف توجہ دلاؤں تا خدا تعالیٰ کے حضور میں مجرم ٹھہریں۔ لیکن افسوس کہ آپ نے اس
خطبات محمود
۵۱۷
سال ۱۹۳۷ء
راستہ کو بند کر دیا۔ اب میں مجبوراً آپ کے آخری خط کے جواب میں اُس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی
قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے کہ آپ کا خط افتراؤں ، بہتانوں اور کذب سے پُر ہے ( میرا یہ مطلب نہ تھا
کہ شیخ صاحب نے خود افترا کیا بلکہ یہ کہ جس نے بھی ان تک یہ باتیں پہنچائی ہیں ، اس نے افتراء ، کذب
اور جعلسازی سے کام لیا ہے اور شیخ صاحب کے بغض نے اس پر مزید رنگ آمیزی کر دی ) ۔ اب اگر آپ
اپنے دعوی میں مصر ہوں اور دوسروں کے بہتانوں پر قسم کھانے کی غیر متقیا نہ جسارت رکھتے ہوں تو آپ
بھی اپنے خط کے نیچے لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ لکھ کر بھجوا دیں کہ آپ نے بزعم خود جو واقعات اس
خط میں لکھے ہیں یا جو باتیں بیان کی ہیں ، وہ سچی ہیں اور ان کے کہنے کا خدا اور اس کے رسول نے آپ کو
حق دیا ہے۔ اور یہ کہ اگر آپ کا عمل خدا اور اس کے رس کے رسول کے حکم کے خلاف ہو تو آ۔ پ پر اور آپ کے
خاندان پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ میرا منشاء یہ تھا کہ میں چونکہ اللہ تعالیٰ کی حکمت کاملہ کے ماتحت دیئے
ہوئے حکم پر کہ ایسے امور پر مباہلہ نہیں ہوتا بلکہ گواہیاں ہوتی ہیں اور مباہلہ کے مطالبہ کا حق صرف اس
شخص کو ہے جس پر الزام لگایا گیا ہو نہ کہ الزام لگانے والے کو ، تا کہ وہ دیکھ لے کہ جو شخص اس کے مقابل
پر ہے مباہلہ کے قابل بھی ہے یا نہیں، نہایت یقین کے ساتھ ایمان رکھتا ہوں ۔ اس لئے شیخ صاحب کی
طرف سے کسی ایسے مطالبہ کے پیش ہونے سے پہلے ہی یہ قسم کھادوں تا کہ ان کے مطالبہ کے بعد یہ راستہ
میرے عقیدہ کے مطابق میرے لئے بند نہ ہو جائے ۔ جب میں نے دوستوں کو مضمون سنایا تو انہوں نے
مشورہ دیا کہ اس رنگ میں ان کے جواب کی ضرورت نہیں وہ ایسے گندے الزام لگا کر اور گستاخی کے
مرتکب ہو کر خود ہی جماعت سے الگ ہو گئے ہیں ۔ ان کی جماعت سے علیحدگی کا اعلان کر دینا چاہئے ۔
پھر جب وہ خود اپنے الزامات شائع کریں گے تو اس قسم کی تردید کا موقع بھی آجائے گا۔ چنانچہ ان کے
مشورہ کے مطابق میں نے وہ مضمون لکھا جو پہلے شائع ہو چکا ہے ۔ بعد کے حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ
دوستوں کا مشورہ بھی نہایت با برکت تھا۔ کیونکہ ممکن تھا کہ میرے جواب سے معاملہ دب جاتا اور پھوڑا
اندر ہی اندر پکتا رہتا۔ لیکن جیسا کہ اب معاملہ ہے اس مرض کا ظاہر ہونا سلسلہ کے مفاد کیلئے ضروری تھا تا
کئی لوگ جو اس قسم کی ناپاک سازشوں میں ملوث تھے ظاہر ہو جائیں اور یہ فتنہ بڑھنے سے رک جائے ۔
لیکن میں ساتھ ہی یہ بھی یقین رکھتا ہوں کہ اس قسم کی تحریر جو میں نے لکھی تھی وہ بھی یقیناً بعض اور لحاظ سے
مفید ہو سکتی تھی ۔ بہر حال وہ وقت تو گیا اور اُس وقت کے دعا اور انابت کے موقع کو بھی شیخ صاحب نے
ا
خطبات محمود
۵۱۸
سال ۱۹۳۷ء
ضائع کر دیا اور میں بھی ان کو اس طرف توجہ نہ دلا سکا۔ کیونکہ میں یہ خیال کرتا رہا کہ ان کا جوش ٹھنڈا
ہو جائے تو انہیں نصیحت کروں ۔ اور بعد میں خود انہوں نے اس دروازہ کو بند کر دیا اور جو ہونا تھا ہو گیا ۔ مگر
ہمارا خدا ایسا رحم کرنے والا ہے کہ آج بھی ان کیلئے تو بہ کا دروازہ بند نہیں ۔ اور اسی کی طرف میں آج ان
کی توجہ پھرانی چاہتا ہوں ۔ اب بھی اگر وہ خشیت اللہ سے کام لے کر اللہ تعالیٰ سے ہدایت چاہیں اور
موذیا نہ طرز کو چھوڑ دیں تو اللہ تعالیٰ سے بعید نہیں کہ ان کی ہدایت کا راستہ کھول دے۔ اللہ تعالیٰ رمضان
میں دعائیں سنتا ہے ۔ شاید سندھ جانے سے پہلے مجھے اسی لئے بولنے کا موقع نہ ملا ہو کہ میں رمضان میں
یہ خطبہ کروں اور ان کو ان ایام سے فائدہ اُٹھانے کا موقع مل جائے ۔
پس میں اس خطبہ کے ذریعہ ان کو توجہ دلاتا ہوں ۔ ان تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے جو کبھی
میرے اور ان کے درمیان تھے اور ان تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے جو ان کے سلسلہ سے تھے کہ وہ
بجائے ان باتوں پر زور دینے کے جو اُن کی عقل کی پیداوار کردہ ہیں اللہ تعالیٰ کے حضور کم سے کم چالیس
دن استخارہ اور دُعا کریں اور کہیں کہ اے خدا! جس راستہ پر میں اس وقت چل رہا ہوں اگر یہ راستی اور
ہدایت کا راستہ نہیں بلکہ گمراہی اور ضلالت کی راہ ہے اور جماعت میں تفرقہ پیدا کرنے کا موجب ہے اور
ر تیری رضا اس میں نہیں ہے تو تو مجھے اِس راستہ پر چلنے سے بچالے اور مجھے ہدایت دے اور اگر میں
راستی اور ہدایت پر ہوں اور تیری رضا کی راہ پر چل رہا ہوں تو تو خود میرے لئے ایسی روشنی پیدا کر دے
جس روشنی کی بناء پر میں اس راستہ پر قائم رہوں ۔
جیسا کہ بعض دوستوں کی باتوں سے معلوم ہوتا ہے ، میں سمجھتا ہوں ان کو بھی یہ معلوم ہے کہ ان
کی حالت جو آج ہوئی ہے اس کی خدا نے آج سے بائیس سال پہلے مجھے خبر دے دی تھی ۔ جب شیخ
صاحب مصر سے واپس آئے ہیں اُس وقت مجھے ایک رویا ہوا جس میں مجھے بتایا گیا کہ شیخ صاحب کا خیال
رکھنا یہ مرتد ہو جائیں گے شاید میرے اس رویا کے اور بھی گواہ ہوں مگر دو گواہ تو میں یقینی طور پر پیش کر دیتا
ہوں ۔ ان میں سے ایک گواہ کے متعلق شاید وہ یہ کہہ دیں کہ ان کی گواہی کی کوئی حقیقت نہیں ۔ کیونکہ عام
لوگ گواہ کے رتبہ اور مقام اخلاص کو نہیں دیکھتے ، وہ صرف یہ دیکھ کر کہ وہ ماتحتی میں کام کرتا ہے یہ نتیجہ نکال
لیتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول دے گا۔ لیکن اگر وہ اس گواہ کے رتبہ اور مقام کو مد نظر رکھیں تو میں سمجھتا ہوں وہ
اس گواہ کی گواہی کو بھی رد نہیں کریں گے ۔ خصوصاً جبکہ ایک آزاد گواہی اس کے ساتھ شامل ہے ۔ یہ گواہ
خطبات محمود
۵۱۹
سال ۱۹۳۷ء
مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب ہیں ۔ مولوی صاحب یہ کہتے ہیں کہ میں نے ان کے ارتداد کے متعلق جو
رؤیا دیکھا اور جس کا میں نے انہی دنوں ذکر کر دیا تھا یہ تھا کہ شیخ صاحب کا خیال رکھا جائے وہ عیسائی
ہو جائیں گے۔ مجھے جس قدر اس خواب کی تعبیر یاد ہے وہ یہی ہے کہ ان کے دین کی خرابی کے متعلق مجھے
اللہ تعالیٰ نے خبر دی تھی ۔ چنانچہ میں نے اس رویا کی بناء پر صدرانجمن احمد یہ کو توجہ دلائی کہ ان کا خاص
خیال رکھا جائے ۔ مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ خواب میں یہ تھا کہ عیسائی ہونے کا خطرہ
ہے۔ اگر یہ بھی ہو تب بھی عیسائی سے مراد ضرور عیسائی ہونا نہیں بلکہ عیسائیوں والی کوئی خاص صفت بھی
ہو سکتی ہے۔ اور عیسائیوں کا یہ مشہور عیب ہے کہ وہ دوسرے بزرگوں پر عیب لگانے میں فخر محسوس کرتے
ہیں۔ اور ان کے مذہب کی بنیاد اس پر ہے کہ سب انبیاء بدکار تھے سوائے حضرت مسیح ناصری کے۔ شیخ
صاحب کو جو ابتلا آیا ہے وہ بھی اس قسم کا ہے۔ ایک طرف وہ اپنے آپ کو عالم ربانی کہتے ہیں اور دوسری
طرف مجھ پر طرح طرح کے الزام لگاتے ہیں اور اکثر حصہ جماعت کو گمراہی کی طرف جانے والا اور
بدظنی کرنے والا اور بہت سوں کو دہر یہ قرار دیتے ہیں ۔ پس یہ ٹھوکر جو ان کو لگی ہے یہ عیسائیوں والی ٹھو کر
ہے۔ اگر صرف مولوی سید سرور شاہ صاحب کی گواہی ہوتی تو شاید شیخ صاحب اس سے اتنا فائدہ نہ اُٹھا
سکتے لیکن خدا تعالیٰ کی شان ہے کہ اس نے اس بارہ میں ایک اور آزاد گواہ بھی پیدا کر دیا ہے اور اس کا علم
اس طرح ہوا کہ شیخ صاحب کے جدا ہونے پر جو جماعتوں نے ریزولیوشن بھجوائے ان میں ایک
ریزولیوشن اڑیسہ کی ایک جماعت کا بھی تھا۔ اس میں وہاں کے جلسہ کی کیفیت بھی درج تھی اور اس میں
ایک مقرر کی تقریر اس طرح درج تھی کہ شیخ صاحب کا ابتلا بھی ہمارے ایمانوں کو بڑھانے والا ہے۔
کیونکہ خلیفہ مسیح کی ایک خواب ان کے متعلق تھی کہ وہ مرتد ہو جائیں گے ۔ جب میں نے یہ رپورٹ
پڑھی تو فوراً اُس جماعت کو خط لکھوایا کہ ان صاحب نے یہ میری خواب کہاں سے سُنی ہے ۔ اس کا جواب
وہاں سے یہ آیا کہ یہ صاحب ۱۹۱۵ ء میں قادیان میں طالب علم تھے اور انہوں نے خود میرے منہ سے یہ
خواب سنی تھی جبکہ میں نے بعض دوستوں کو یہ خواب سنائی تھی ۔ اس سینکڑوں میل پرے کے ایک شخص کی
شہادت نے شہادت کی لڑی کو مکمل کر دیا ہے اور ہر دیانتدار کیلئے شیخ صاحب کی ٹھو کر بجائے شبہ کا موجب
بننے کے زیادتی ایمان کا موجب بنتی ہے ۔
الہی سلسلوں کا یہ مسلمہ مسئلہ ہے کہ رویائے صادقہ خصوصاً ایسی رؤیا جو قیاسات یا حالات حاضرہ
خطبات محمود
۵۲۰
سال ۱۹۳۷ء
سے تعلق نہ رکھتی ہو، خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے اور ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ بائیس سال پہلے اس قسم کا
خیال بھی شیخ صاحب کی نسبت نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اُس وقت اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کے مستقبل کے متعلق یہ
خبر دی ۔ یہ خواب انسانی بناوٹ نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ آخر و ہ آخر وہ کون سا بندہ ہے جو اتنے علم کا مالک ہو کہ بائیس
سال بعد میں ہونے والے واقعہ کا نقشہ کھینچ کر رکھ دے۔ یہ صرف خدا کا ہی کام ہے کہ وہ غیب کا انکشاف
کرے اور وہ خدا ہی تھا جس نے مجھے آج سے بائیس سال پہلے ان کے ارتداد کی خبر دی ۔ پس شیخ
صاحب کو سوچنا اور غور کرنا چاہئے کہ کیا خدا تعالیٰ نے اسی کو رڈیا کے ذریعہ بائیس سال پہلے یہ بات بتائی
تھی جس کو ان کے ذریعہ ہو ( نَعُوذُ بِاللهِ ) تباہ کرنے کا ارادہ کر چکا تھا۔ پھر آٹھ نو سال ہوئے میں نے
رویا دیکھی کہ مصری صاحب پر کوئی ابتلا آیا ہے اور ان کے دل میں بہت سے شکوک پیدا ہو گئے ہیں اور
بعض دفعہ انہیں یہ بھی خیال آتا ہے کہ وہ قادیان سے چلے جائیں ۔ با جائیں ۔ میں نے اس پر رویا میں ! رویا میں ان کی دعوت
کی اور انہیں نصیحت کی کہ ان باتوں کا نتیجہ اچھا نہیں ، اس سے ایمان بالکل جاتا رہے گا۔ چنانچہ رویا
میں انہوں نے اقرار کیا کہ ہاں واقعہ میں میرے دل میں وساوس پیدا ہو گئے تھے اور میں چاہتا تھا کہ
قادیان سے چلا جاؤں ۔ یہ رویا بھی جہاں تک میں سمجھتا ہوں انہیں پہنچی ہوئی ہے اور اس رویا سے بھی یہی
ظاہر ہوتا تھا کہ ان پر کوئی ابتلا آنے والا ہے اور ان کے دل میں ایسے شکوک و شبہات پیدا ہونے والے
ہیں جن کے نتیجہ میں وہ چاہیں گے کہ قادیان سے باہر چلے جائیں ۔ خدا کی قدرت ہے یہ خواب بھی عجیب
طریق پر پورا ہوا۔ چنانچہ احباب نے ”الفضل میں ایک دوست کا بیان پڑھا ہوگا جو انہوں نے افریقہ
سے لکھ کر بھجوایا کہ مصری صاحب نے ان کے سامنے یہ خواہش کی تھی کہ اگر میری لڑکی کی ملازمت کا وہاں
کوئی انتظام ہو جائے تو میرا جی چاہتا ہے کہ میں بھی افریقہ چلا جاؤں ۔ اور گوانہوں نے کہا تھا کہ دو سال
کی چھٹی لے کر مگر بہر حال قادیان کو چھوڑ کر محض دنیوی اغراض کیلئے ایک لمبے عرصہ کیلئے انہوں نے
جانے کا اظہار کیا ۔ باقی رہا وساوس کا حصہ اس کو وہ خود بھی تسلیم کر چکے ہیں ۔
پھر ان کے ارتداد کے متعلق صرف میری ہی خوا میں نہیں اور بھی کئی دوستوں کی خوابیں ہیں جن
میں سے بہت سی ”الفضل“ میں شائع ہو چکی ہیں اور کئی ہیں جو ابھی شائع نہیں ہوئیں ۔ ان میں سے ایک
رویا چوہدری محمد شریف صاحب وکیل منٹگمری کا بھی ہے۔ پچھلے سال کی بات ہے غالباً جون یا جولائی کا
مہینہ تھا، میں اُس وقت دھرم سالہ میں تھا کہ ان کی طرف سے ایک چٹھی مجھے ملی ۔ جس میں مصری صاحب
خطبات محمود
۵۲۱
سال ۱۹۳۷ء
کے متعلق ایک مندر خواب تھا۔ اُس وقت ان کا دل مصری صاحب کی طرف سے اتنا صاف تھا کہ چٹھی کا
مضمون ہی بتا رہا تھا کہ وہ مصری صاحب پر نہ صرف یہ کہ بدظن نہیں بلکہ ان سے عقیدہ رکھتے ہیں۔ چنانچہ
انہوں نے اس خط میں لکھا تھا کہ میں نے ایک خطرناک ڈراؤنا خواب دیکھا ہے جس سے مجھے اپنی ایمانی
حالت کے متعلق شبہ پیدا ہو گیا ہے۔ میں نے دیکھا کہ ایک جگہ آپ بیٹھے ہیں، مجلس لگی ہوئی ہے اور آپ
شیخ عبدالرحمن صاحب مصری اور ایک اور شخص کے متعلق ( اس شخص کا نام انہوں نے لکھا تھا لیکن میں ظاہر
کرنا نہیں چاہتا ) فرماتے ہیں کہ انہوں نے نفاق سے کام لیا ہے اور میں انہیں جماعت سے خارج
کرتا ہوں ۔ یہ خواب بیان کرنے کے بعد انہوں نے سخت گھبراہٹ کا اظہار کیا ہوا تھا اور لکھا تھا کہ چونکہ
شیخ صاحب اور دوسرے صاحب کے متعلق تو ایسا گمان بھی نہیں ہو سکتا وہ تو مخلص آدمی ہیں اس لئے مجھے
سخت گھبراہٹ ہے کہ شاید اس خواب میں میری اپنی روحانیت کا نقشہ نہ کھینچا گیا ہو ۔ کیونکہ بعض دفعہ رویا
میں ایک مومن کو دوسرے مومن کا آئینہ بنا کر پیش کر دیا جاتا ہے۔ پس میں سخت گھبرا گیا ہوں کہ شاید
میرے ایمان میں کوئی نقص ہے جسے ظاہر کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے یہ رؤیا مجھے دکھائی ہے ۔ گویا اُس وقت
انہیں شیخ عبدالرحمن صاحب مصری سے اتنی عقیدت تھی کہ وہ یہ خیال بھی نہیں کر سکتے تھے کہ مصری صاحب
نفاق سے کام لے سکتے ہیں ۔ بلکہ سمجھتے تھے کہ مصری صاحب کے آئینہ میں مجھے اپنی شکل دکھلائی گئی ہے ۔
مگر پھر کس طرح لفظ بلفظ اور ہو بہو یہ بات پوری ہوئی۔ اس کے علاوہ اور بھی بیسیوں خواہیں ہیں جو
جماعت کے مختلف افراد کو ان کے ارتداد کے متعلق آئیں ۔ پس مصری صاحب کو قرآن کریم کی اس آیت
پر غور کرنا چاہئے جس میں اللہ تعالیٰ یہود و نصاری کو تورات وانجیل کی ان پیشگوئیوں کی طرف توجہ دلاتا
ہے جو رسول کریم ﷺ کے متعلق ان کتب میں پائی جاتی ہیں ۔ اور فرماتا ہے کہ کیا ہمارا یہ بندہ موسیٰ کے
پاس جانب طور میں موجود تھا۔ جب اس نے اپنے مثیل کی خبر دی تھی کہ اس نے سازش کر کے وہ پیشگوئی
لکھوالی اور انہیں سوچنا چاہئے کہ یہی دلیل اس موقع پر بھی چسپاں ہوتی ہے ۔ اگر ہم لوگوں نے ان کے
خلاف کوئی منصوبہ کیا ہے تو کیا خدا تعالیٰ بھی اس منصوبہ میں ہمارے ساتھ شریک ہو گیا اور اس نے ۲۲
سال پہلے سے اس سازش کی بنیا د رکھنی شروع کر دی ۔
لكم
صلى الله
انہیں غور کرنا چاہئے کہ کیا وجہ ہے کہ جب ان کے ارتداد کا کسی کو وہم و گمان بھی نہ ہو سکتا تھا یعنی
آج سے بائیس سال پہلے اُس وقت خدا تعالیٰ نے مجھے ان کے ارتداد کی خبر دی ۔ پھر ۸-۹ سال پہلے اس
خطبات محمود
۵۲۲
سال ۱۹۳۷ء
خبر کا تکرار کیا اور دوبارہ ان کے خیالات کی خرابی کی اطلاع دی ۔ اور پھر اللہ تعالیٰ کے اور نیک بندوں پر
بھی جن کو قطعی طور پر مصری صاحب پر شبہ نہیں تھا بلکہ وہ ان کے ایمان کو اتنا مضبوط سمجھتے تھے کہ خیال کرتے
تھے کہ ان کے آئینہ میں انہیں اپنی شکل دکھلائی گئی ، اسی خبر کا اظہار کیا گیا ۔ اور اگر یہ واقعہ بعینہ ظہور میں نہ
آجاتا تو وہ یہی سمجھتے رہتے کہ ان کے ایمان میں کوئی نقص ہے۔ اب وہ سوچیں اور غور کریں کہ کیا ہم سب
نے اللہ تعالیٰ سے مل کر ایک سازش کر لی تھی اور اگر خدا بھی ہماری سازش میں شریک ہو گیا ہے تو پھر مصری
صاحب کیلئے تقویٰ کا طریق یہی ہے کہ وہ کہیں کہ اگر خدا بھی اسی بدی کو دنیا میں پھیلانا چاہتا ہے تو مجھے
اپنی عقل کے نقص کا اقرار کرتے ہوئے اعتراض سے رک جانا چاہئے ۔ پس میں ان کے اور ان کے
ساتھیوں کے تمام اعتراضوں اور ان کے اور ان کے تمام ساتھیوں کی گالیوں اور تمام دشنام طرازیوں کو
بھلاتے ہوئے نہایت ہی اخلاص اور محبت اور خیر خواہی سے کہتا ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں
اور اس کے حضور عاجزانہ طور پر عرض کریں کہ اگر میں حق پر نہیں ہوں اور مجھے یہ طریق عمل اختیار کرنے
میں غلطی لگی ہے تو اپنے فضل سے مجھے ہدایت دے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ا ہوں کہ اگر وہ عاجزانہ اور منکسرانہ
رنگ میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کی ہدایت کیلئے سامان پیدا کر دے گا۔ لیکن
اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو وہ یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ کسی بندے کا لحاظ نہیں کرتا ، خواہ وہ ہندو سے مسلمان بنا
ہو یا عیسائی سے مسلمان ہوا ہو۔ خدا اپنے سلسلہ کی عظمت کو بڑھانا چاہتا ہے اور خواہ کس قدر روکیں
درمیان میں حائل ہوں وہ اسے بڑھا کر رہے گا۔ وہ مجھے کہتے ہیں کہ اگر وہ الزامات جو وہ مجھ پر لگاتے
ہیں جھوٹے ہیں تو میں موکد بعذاب قسم کھاؤں ۔ حالانکہ مستریوں کے مقابلہ میں بھی میں نے کہا تھا اور
اب بھی میں کہتا ہوں کہ میرا یہ عقیدہ ہے کہ اس قسم کے امور کیلئے جن کے متعلق حدود مقرر ہیں اور گواہی
کے خاص طریق بتائے گئے ہیں ، قسموں وغیرہ کا مطالبہ جائز نہیں بلکہ ایسے مطالبہ پر تہ مطالبہ پر قسم کھانا بھی اس حکمت
کو باطل کر دیتا ہے جس کیلئے اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے ۔ ہاں جس پر الزام لگایا گیا ہو ، حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی تحریرات سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے اختیار ہے کہ جب وہ مناسب سمجھے الزام لگانے والے کو
مباہلہ کا چیلنج دے ۔ لیکن چونکہ وساوس و شبہات میں مبتلا مبتلا رہنے والا انسان خیال کر سکتا ہے کہ شاید میں
نے قسم سے بچنے کیلئے اس قسم کا عقیدہ تراش لیا ہے اس لئے کم سے کم اس شخص کی تسلی کیلئے جو جانتا ہے کہ
جھوٹی قسم کھا کر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی گرفت سے بچ نہیں سکتا ۔ میں کہتا ہوں کہ میں اُس خدائے قادر و توانا
خطبات محمود
۵۲۳
سال ۱۹۳۷ء
کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے اور جس کی جھوٹی قسم کھا کر شدید
لعنتوں کا انسان مورد بن جاتا ہے کہ میرا یہ یقین ہے کہ قرآن کریم کی اس بارہ میں وہی تعلیم ہے جو میں
نے بیان کی ۔ اور اگر میں اس بات میں جھوٹا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی مجھ پر لعنت ہو۔
اب وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ میں اس لئے قسم نہیں کھاتا کہ میں جھوٹا ہوں اور خدا تعالیٰ کی لعنت
سے ڈرتا ہوں ، انہیں سوچنا چاہئے کہ اگر میں خود ان کے یقین کے مطابق خدا تعالیٰ کی جھوٹی قسم سے
ڈرنے والا ہوں تو میری یہ قسم سچی ہے اور جب یہ قسم سچی ہے تو انہیں ماننا پڑے گا کہ میرا ان معاملات میں
مباہلہ نہ کرنا یا قسم نہ کھانا اپنے عقیدہ کی رو سے خدا تعالیٰ کے حکم کے پورا کرنے کیلئے ہے۔ یہ امر ظاہر ہے
کہ جو شخص ایک جھوٹی قسم نہیں کھا سکتا وہ دوسری جھوٹی قسم بھی نہیں کھایا کرتا۔ لیکن اگر ان کا خیال ہو کہ میں
اس بارہ میں جھوٹی قسم کھا رہا ہوں تو انہیں سوچنا چاہئے کہ پھر دوسرے امر میں جھوٹی قسم اٹھا لینے سے مجھے
کیا عذر ہو سکتا ہے۔ پھر ایک اور سوال ہے جو شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کی طرف سے کیا گیا تھا اور آج
بھی کیا جا رہا ہے کہ خلیفہ معزول ہو سکتا ہے ۔ اور وہ اس بناء پر مجھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجھے خلافت
سے الگ ہو جانا چاہئے ۔ یا یہ کہ جماعت کو چاہئے کہ مجھے اس عہدہ سے الگ کر دے۔ میں اس دعوی کے
جواب میں بھی اسی قادر و تو انا خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے
کہ میرا یہ عقیدہ ہے کہ باوجود ایک سخت کمزور انسان ہونے کے مجھے خدا تعالیٰ نے ہی خلیفہ بنایا ہے اور
میں اسی کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اُس نے آج سے ۲۲ ، ۲۳ سال پہلے مجھے رؤیا کے ذریعہ بتا دیا تھا کہ تیرے
سامنے ایسی ایسی مشکلات پیش آئیں گی کہ بعض دفعہ تیرے دل : رے دل میں بھی یہ خیال پیدا ہو گا کہ اگر یہ بوجھ علیحدہ
ہو سکتا ہو تو اسے علیحدہ کر دیا جائے ، مگر تو اس بوجھ کو ہٹا نہیں سکے گا اور یہ کام تجھے بہر حال نباہنا پڑے گا۔
اگر میں اس بیان میں جھوٹا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی مجھ پر لعنت ہو۔
ا
اب اس رنگ میں میں نے قسمیں کھالی ہیں ۔ وہ بھی اگر اپنے آپ کو سچائی پر سمجھتے ہیں تو اس
رنگ میں قسمیں کھا لیں ۔ لیکن اُن کو میری نصیحت یہی ہے کہ وہ قسمیں نہ کھائیں کیونکہ میں خدا تعالیٰ کے
یئے ہوئے علم پر قائم ہوں اور ان کے عقائد کی بنیا دخانیات پر ہے۔ پس میں انہیں سمجھانا چاہتا ہوں کہ وہ
ایسی قسم مت کھائیں کیونکہ اس کا ان کیلئے اچھا نتیجہ پیدا نہیں ہوگا۔ میں نے بیشک قسمیں کھائی ہیں مگر میں
نے ان رؤیا ، کشوف اور الہامات کی بناء پر قسمیں کھائی ہیں جن میں خدا تعالیٰ کی طرف سے غیب کی خبریں
ر
خطبات محمود
۵۲۴
سال ۱۹۳۷ء
تھیں اور وہ اپنے وقت پر پوری ہوئیں ۔ پھر میں نے یہ قسمیں اس علم کی بنا پر کھائی ہیں جو خدا سے مجھے ملا
اور جو بندوں سے میں نے نہیں سیکھا ۔ پس میں انہیں یہی کہوں گا کہ وہ میرے مقابلہ میں ایسی قسمیں نہ
کھائیں بلکہ خدا تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ انہیں ہدایت دے اور اگر انہیں اپنی بات پر اصرار اور قسمیں
کھانے کا شوق ہو تو ایک نہیں کئی قسم کی قسمیں ہیں جو ان جھگڑوں کا فیصلہ کر سکتی ہیں ۔ آخر جو الزامات وہ
مجھ پر لگاتے ہیں ان کا یہی مطلب ہے کہ میں خلافت کا اہل نہیں ۔ مگر میں ابھی خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ
چکا ہوں کہ میں اُس کا قائم کردہ خلیفہ ہوں ۔ وہ بھی ایسی ہی قسم لکھ کر شائع کر دیں پھر خود بخود فیصلہ
ہو جائے گا کہ کون حق پر ہے اور کون ناحق پر ۔
میں پہلے بھی کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں اور اب پھر اللہ تعالیٰ کے وعید لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى
الْكَاذِبِينَ کے ماتحت کہتا ہوں کہ جیسا کہ خدا نے مجھے خبر دی ہے میں اُس کا قائم کر دہ خلیفہ ہوں اور
میرے لئے غزل ہرگز جائز نہیں ۔ اگر حوادث میرے سامنے آئیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة
والسلام کی پیشگوئیوں سے بھی پتہ چلتا ہے کہ میرے لئے بعض اندھیرے مقدر ہیں اور اگر وہ ساری کی
ساری جماعت کو بھی مجھ سے برگشتہ کر لیں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے موت نہیں دے گا جب
تک وہ پھر ایک زبردست جماعت میرے ساتھ پیدا نہ کر دے ۔ دنیا میں فریب کاریاں بھی ہوتی ہیں ،
دنیا میں دھو کے بھی ہوتے ہیں ، دنیا میں وسوسہ اندازیاں بھی ہوتی ہیں ، دنیا میں ابتلاء بھی آتے ہیں اور
ان تمام چیزوں کے ذریہ لوگ ٹھوکریں کھاتے اور حق سے منحرف ہوتے ہیں ۔ مگر مجھے بندوں پر یقین
نہیں ، مجھے اپنے خدا پر یقین ہے ۔ اُس خدا نے اُس وقت جب کہ مجھے خلافت کا خیال تک بھی نہ تھا مجھے
خبر دی تھی کہ إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفُرُوا إِلَى يَوْمِ الْقَيَامَةِ کہ وہ لوگ جو تیرے متبع
ہیں وہ تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رہیں گے۔ پس یہ صرف آج کی بات نہیں بلکہ جو شخص میری
بیعت کا اقرار کرے گا وہ قیامت تک میرے منکرین پر غالب رہے گا ۔ یہ خدا کی پیشگوئی ہے جو پوری
ہوئی اور پوری ہوتی رہے گی ۔ اگر اس الہام کے سنانے میں میں جھوٹ بولتا ہوں تو خدا کی مجھ پر لعنت ۔
میری خلافت کے بارہ میں ایک بار نہیں ، دو بار نہیں اتنی بار خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ جس کی کوئی حد
نہیں ۔ اب بھ ۔ اب بھی جب یہ فتنہ اُٹھا تو میں نے جلدی جلدی نہیں کی بلکہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کیں! ں اور خدا نے
مجھے خبر دی کہ میں تیری مشکلات کو دور کروں گا اور تھوڑے ہی دنوں میں تیرے دشمنوں کو تباہ کر دوں
خطبات محمود
۵۲۵
سال ۱۹۳۷ء
گا ۔ پھر تم نے دیکھا کہ خدا تعالی کی اس پیشگوئی کے بعد کس طرح دشمنوں پر آسمان سے تباہی نازل
ہوئی اور ان کی طاقت کو اس نے توڑ کر رکھ دیا۔ پس میں پھر انہیں توجہ دلاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کہ خدا تعالیٰ
کی بخشش نہایت وسیع ہے، اس کی بخشش کے دامن میں پناہ لیں ۔ بیشک اس کے پاس عذاب بھی ہے اور
تباہیاں بھی لیکن اس کے پاس برکتیں بھی ہیں اور عفو کے خزانے بھی ہیں بلکہ وہ فرماتا ہے رَحْمَتِی
وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ کے میری رحمت باقی ہر چیز پر غالب ہے۔ پس اُس سے وہ چیز کیوں نہ مانگی جائے
جس کے متعلق وہ کہتا ہے کہ میرے پاس بہت ہے اور اس سے وہ چیز کیوں مانگی جائے جس کے متعلق وہ
کہتا ہے کہ اس کا دینا میں پسند نہیں کرتا ۔ وہ کہتا ہے عذاب دینا مجھے پسند نہیں اور عذاب دینے میں میں
ڈھیلا ہوں لیکن رحم کرنے میں بڑا تیز ہوں ۔
پس وہ چیز خدا تعالیٰ سے مانگو جس کے متعلق وہ کہہ رہا ہے کہ مجھ سے مانگو۔ وہ چیز اس سے کیوں
مانگتے ہوں جس کے متعلق وہ یہ کہتا ہے کہ میں وہ دینا نہیں چاہتا۔ ممکن ہے کہ پھر وہ کہیں جب خدا تعالیٰ کی
قسم کھا کر عذاب نہیں مانگنا چاہئے تو پھر تم نے مؤکد بعذاب قسمیں کیوں کھا ئیں ۔ تو اس کا جواب یہ ہے
کہ میں نے خدا خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے علم کی بناء پر قسمیں کھائیں ہیں۔ میں نے ان رؤیا ، کشوف اور
الہامات کی بنا پر قسمیں کھائی ہیں جو ایک ربع صدی سے مجھ پر نازل ہو رہے ہیں ۔ پھر ان الہامات کے
علاوہ بیسیوں نہیں سینکڑوں خوابیں ہیں جو پرائیویٹ مجالس میں میں نے بیان کیں اور پوری ہوئیں اور
ان کے علاوہ بہت سی خوابیں ایسی ہیں جو گو میں نے بیان نہیں کیں لیکن وہ فلق الصبح کی طرح پوری
ہوئیں ۔ پس میں نے ان کشوف اور رویا کی بناء پر جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے دکھائے گئے اور جن
میں غیب کی خبریں پائی جاتی تھیں جو اپنے وقت پر پوری ہوئیں یہ قسمیں کھائی ہیں اور میں نے ان
الہامات کی بناء پر قسمیں کھائی ہیں جو میرے نفس کی طرف سے نہیں اور جن میں قیاس کا کوئی دخل نہیں بلکہ
وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں ۔ چونکہ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا اور پھر رمضان کا یہ مبارک مہینہ ہے،
اس لئے میں پھر انہیں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ڈریں اور خدا تعالیٰ کا خوف کریں ۔ بے شک وہ اپنے
طریق عمل کے متعلق یہ سمجھتے ہیں کہ یہ اصلاح کا طریق ہے مگر قرآن مجید کہتا ہے بعض لوگ کہتے ہیں
ہم صلح جو ہیں حالانکہ وہ صلح پسند نہیں بلکہ فتنہ انداز ہوتے ہیں ۔ پس وہ خدا تعالیٰ کے اس ارشاد کو مد نظر
رکھتے ہوئے ڈریں اور سمجھیں کہ کہیں میں فتنہ تو پیدا نہیں کر رہا۔ جماعت میں فتنہ پیدا کرنے میں تو وہ اب
خطبات محمود
۵۲۶
سال ۱۹۳۷ء
تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیاب نہیں ہو سکے ہاں غیروں کو ان کی حرکات سے تقویت ضرور پہنچی ہے
اور سلسلہ کے خلاف وہ ایک دفعہ پھر پورے جوش کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں ۔ اگر وہ صرف اسی بات پر
ٹھنڈے دل سے غور کریں تو وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ان کا قدم راستی پر نہیں ۔ ان کے بعض دوستوں نے مجھے
چٹھیاں لکھی ہیں جن میں ایک نے مجھ سے یہ دریافت کیا ہے کہ جو سلوک آپ ہم سے کر رہے ہیں کیا یہ
نبیوں والا سلوک ہے یا غیر نبیوں والا ؟ ان کی مراد اس سلوک سے جہاں تک میں سمجھتا ہوں وہ مقاطعہ
ہے جو ان کا کیا گیا ہے۔ میں اُس سوال کے جواب میں پوری دیانتداری کے ساتھ اُس علم کی بناء پر جو
خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے حاصل ہے یہ کہتا ہوں کہ جو سلوک میں نے ان سے کیا ہے وہ نبیوں والا
سلوک ہے غیر نبیوں والا نہیں ۔ میں نے ان کا کوئی بائیکاٹ نہیں کیا بلکہ ان کی ضرورتوں کے پورا کئے
جانے کا حکم دے دیا تھا۔ چنانچہ میری ہدایت یہ تھی کہ جو ضروریات زندگی سکھوں ، ہندوؤں اور غیر احمدی
دکانداروں سے میسر نہ آسکتی ہوں وہ احمدی دُکانداروں کی طرف سے دے دی جائیں ۔ لیکن چونکہ بعد
میں انہوں نے بغیر ثبوت کے جماعت احمدیہ کی طرف مظالم منسوب کرنے شروع کر دیئے اور اس سے یہ
خدشہ پیدا ہونے لگا کہ اگر کسی احمدی دکاندار سے وہ مثلاً دودھ لے جائیں اور اس سے اتفاقاً ان کے کسی
بچہ کو قراقر ہو جائے یا مٹھائی سے پیٹ درد ہو جائے تو وہ یہ شور مچانا شروع کر دیں کہ ہمیں زہر ملا کر دیا گیا
ہے اور اس طرح جماعت کے افراد کو بعض الزامات کے نیچے لائیں ۔ نیچے لائیں ۔ اس لئے میں نے امور عامہ کو حکم دیا
کہ ایسے دکاندار مقرر کر دیئے جائیں جن سے وہ سو دالے سکیں۔ لیکن خود انہوں نے اس حکم سے فائدہ
نہیں اُٹھایا اور میں آج بھی اس امر کیلئے تیار ہوں کہ ان کی ہر قسم کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے دکاندار
مقرر کر دوں ۔
غرض میں نے ان کا کوئی بائیکاٹ ان معنوں میں نہیں کیا جن معنوں میں کہ نبیوں کے دشمن کیا
کرتے ہیں ۔ اصل بائیکاٹ وہ تھا جو مکہ والوں نے رسول کریم ﷺ اور صحابہ کا کیا کہ انہوں نے اعلان
کر دیا تھا کہ جو شخص بھی مسلمانوں کے پاس سو دا فروخت کرے گا ہم اُسے سزا دیں گے۔ اس کے
بر خلاف ہم نے تو یہ کہا تھا کہ ہم ان کے پاس اس دکاندار کو سو دا بیچنے کی اجازت دیں گے جس کے متعلق
اس شبہ کی کوئی صورت نہ ہوگی کہ وہ اس کے ذریعہ اپنے تعلقات دوسرے منافق طبع لوگوں سے قائم کرنا
چاہتے ہیں ۔ اور اگر ان کی غرض محض سو دا خریدنا ہوتی زید یا بکر سے ملنا نہ ہوتی تو وہ ہمارے اس قائم کردہ
خطبات محمود
۵۲۷
سال ۱۹۳۷ء
نظام سے فائدہ اُٹھا سکتے تھے۔ پھر اس احتیاط کی اس لئے بھی ضرورت تھی کہ انہوں نے شروع سے ہی یہ
طریقہ رکھا ہوا تھا کہ مخفی طور پر لوگوں پر یہ اثر ڈالنے کی کوشش کرتے تھے اور آخر میں تو انہوں نے
اخبارات میں بھی یہ اعلان کر دیا تھا کہ وہ مخفی طور پر لوگوں کو اپنے ساتھ ملائیں گے اور ان کے نام
صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔ پھر صرف اعلان پر بس نہیں وہ مخفی طور پر لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کی
کوششیں اب تک کر رہے ہیں اور اس کے یقینی ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں اور وہ ایسے واضح ثبوت
ہیں کہ جب ان کو ظاہر کیا گیا تو ان کیلئے ان باتوں کا انکار کرنا بہت مشکل ہوگا ۔ ایسی صورت میں ہمارا
فرض تھا کہ ہم ان سے بول چال اور لین دین وغیرہ کے تعلقات رکھنے کے راستہ کو ایک قاعدہ کے ماتحت
لا کر اس فتنہ کو دور کرتے ۔
یہ بھی یا د رکھنا چاہئے کہ یہ احتیاطیں مخفی پرو پیگنڈا کے متعلق تھیں ۔ ورنہ ظاہر پرو پیگنڈا سے اگر
شرافت کی حد کے اندر ہو میں نے کبھی نہیں روکا۔ چنانچہ جو اشتہارات وہ بورڈوں پر چسپاں کرتے رہے
ہیں ان کے متعلق کیا میں نے کبھی یہ اعلان کیا ہے کہ لوگ انہیں نہ پڑھیں ۔ بلکہ ایک دفعہ انہوں نے بورڈ
پر اشتہار لگایا تو غالباً مولوی ابوالعطاء صاحب کی چٹھی مجھے آئی کہ لوگ اسے پڑھنے کیلئے بہت جمع ہو گئے
اور وہ اسے پڑھ کر غیظ و غضب سے بھر گئے جس سے فساد کا خطرہ ہے مناسب ہے کہ ایک اعلان کے
ذریعہ لوگوں کو اس قسم کے اشتہارات پڑھنے سے وک دیا جائے ۔ مگر میں نے اس کا یہی جواب دیا کہ اس
قسم کی ممانعت میں پسند نہیں کرتا۔ کیونکہ اس کے یہ معنے لئے جائیں گے کہ میں لوگوں کو تحقیق سے روکتا
ہوں ۔ میں دلائل اور صحیح طریق تبلیغ کا مخالفت نہیں ہوں۔ میں تو خود ہمیشہ ہی حق کا متلاشی رہا ہوں اور
یہی میری روح کی غذا ہے ۔ اگر وہ دلائل سے مجھ پر غالب آ سکتے ہیں تو شوق سے آجائیں ۔ مجھے کوئی
اعتراض نہیں ہوگا ۔ میرا اعتراض یہ ہے کہ وہ ناجائز کارروائیاں کرتے ہیں جو کسی مذہب میں بھی جائز
نہیں اور چونکہ وہ تہذیب اور شرافت اور اسلامی احکام سے تجاوز کر کے ایسی حرکات کے مرتکب ہیں اس
لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی جماعت کے احباب کو ان سے ایسے تعلقات سے روکیں جو فساد کا
موجب ہوسکیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک جس قدرا حکام سلسلہ کی طرف سے اس قسم کے نافذ کئے گئے جن
میں دوسروں سے بول چال کی ممانعت تھی تو وہ ایسے ہی لوگوں کے متعلق تھے جن کے افعال میں سازش کا
رنگ پایا جاتا تھا ۔ ورنہ اگر کسی کے افعال میں سازش نہ ہو اور وہ عَلَی الْإِعْلان ہم سے الگ ہو کر کسی