قبولیت دعا کے خاص دنوں میں خصوصیت سے دعائیں کرو۔ شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کی تسلی کیلئے قسموں کا اعلان
حصہ 2
خطبات محمود
۵۲۸
سال ۱۹۳۷ء
اور گروہ میں شامل ہو جائے تو ہم اس سے کبھی بولنا منع نہیں کرتے ۔ غیر مبائعین میں ہی آجکل کئی ایسے
لوگ ہیں جو پہلے ہماری جماعت میں تھے مگر بعد میں ان کے ساتھ شامل ہو گئے ۔ لیکن ہم نے ان کے
متعلق یہ اعلان نہیں کیا کہ ان سے کوئی شخص گفتگو نہ کرے۔ ڈاکٹر سید محمد طفیل صاحب ، میاں غلام مصطفیٰ
صاحب ، مولوی محمد یعقوب صاحب ایڈیٹر لائٹ یہ پہلے میری بیعت میں شامل تھے مگر پھر غیر مبائعین کی
طرف چلے گئے اور ہم نے ان کے مقاطعہ کا کوئی اعلان نہیں کیا بلکہ میں خود ان میں سے بعض سے ملتا رہا
ہوں ۔ اسی طرح اور بھی کئی آدمی ہیں جو پہلے ہمارے ساتھ تھے پھر اُدھر شامل ہو گئے ۔ مگر ہم نے کبھی
لوگوں کو ان سے ملنے سے نہیں روکا ۔ ہم صرف انہی سے تعلقات رکھنے ممنوع قرار دیتے ہیں جو سلسلہ کے
خلاف خفیہ سازشیں کرتے ہیں ۔ چنانچہ شیخ عبد الرحمن صاحب مصری نے اپنے خط میں تسلیم کیا ہے کہ وہ دو
سال سے خفیہ تحقیق میرے خلاف کر رہے تھے اور اس بارہ میں لوگوں سے گفتگو کیا کرتے تھے ۔ اگر جس
دن انہیں میرے متعلق شبہ پیدا ہوا تھا اور میرے خلاف انہیں کوئی بات پہنچی تھی ، اُسی دن وہ میرے پاس
آتے اور کہتے کہ میرے دل میں آپ کے متعلق یہ شبہ پیدا ہو گیا ہے تو میں یقیناً انہیں جواب دیتا اور اپنی
طرف سے ان کو اطمینان دلانے اور ان کے شکوک کو دور کرنے کی پوری کوشش کرتا ۔ چنانچہ ایسی کئی
مثالیں موجود ہیں کہ بعض لوگ میرے پاس آئے اور انہوں نے دیانت داری سے اپنے شکوک پیش
کر کے ان کا ازالہ کرنا چاہا اور میں ان پر ناراض نہیں ہوا ۔ بلکہ میں نے ٹھنڈے دل سے اُن کی بات کو سُنا
اور آرام سے اُنہیں سمجھانے کی کوشش کی ۔ اور میں سمجھتا ہوں اگر وہ جھوٹ نہ بولیں تو ایسے لوگ بھی میں
پیش کر سکتا ہوں جو اب احمدی نہیں اور وہ اس بات کے شاہد ہیں کہ انہوں نے مخفی طور پر اپنے بعض شکوک
کے متعلق مجھ سے تسلی چاہی اور میں نے نہایت خندہ پیشانی سے ان کی باتوں کا جواب دیا۔ لیکن جو شخص
پہلے مجھے مجرم قرار دیتا ہے اور پھر مجھ سے تسلی چاہتا ہے اُس کی تسلی کرنے کے کوئی معنے نہیں۔ جس نے
فیصلہ کر لیا کہ میں مجرم ہوں ، جس نے فیصلہ کر لیا کہ مجھے میں فلاں فلاں عیوب پائے جاتے ہیں اُس کی
تسلی کر نی بالکل بے معنی بات ہے ۔
پس مجھے ان کے طریق پر اعتراض ہے ۔ ورنہ وسو سے و سے بعض کمزور انسانوں کے قلوب میں پیدا
ہوتے ہی رہتے ہیں ۔ مجھے جس بات پر اعتراض ہے وہ یہ ہے کہ انہوں نے خفیہ کارروائی کی اور خفیہ طور
پر لوگوں کو بہکایا۔ چنانچہ اس کا ثبوت اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا ہے کہ اِدھر جماعت سے وہ نکلے اُدھر
خطبات محمود
۵۲۹
سال ۱۹۳۷ء
حکیم عبدالعزیز صاحب نے کہہ دیا کہ میں جماعت سے الگ ہوتا ہوں اور وہ جھٹ مصری صاحب کے
ساتھ شامل ہو گئے ۔ پھر مصری صاحب نے بھی اپنے خط میں یہی لکھا تھا کہ فخرالدین کو اگر آپ نے
معاف نہ کیا تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا ۔ گویا میری وجہ سے وہ جماعت سے الگ نہیں ہوئے بلکہ اس
لئے ہوئے کہ فخر الدین کو کیوں معاف نہیں کیا گیا ۔ پس صاف پتہ لگتا ہے کہ یہ ایک پارٹی تھی جو اندر ہی
اندر خفیہ منصوبے کر رہی تھی۔ چنانچہ ابتدائی رپورٹیں جو میرے پاس پہنچیں ان میں میاں فخرالدین
صاحب، شیخ عبد الرحمن صاحب مصری ، حکیم عبدالعزیز صاحب اور میاں مصباح الدین صاحب ان
چاروں کے نام علاوہ بعض دوسرے ناموں کے آتے رہے ہیں ۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ کیوں نہ فرض کر لیا
جائے کہ رپورٹ دینے والوں نے جھوٹ بولا ۔ یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ یہ شروع سے ایک پارٹی تھی ۔ تو
اس کا جواب یہ ہے کہ رپورٹ دینے والوں کو کیا پتہ تھا کہ کسی وقت یہ چاروں علیحدہ بھی ہو جائیں گے ۔
انہوں نے ایک رپورٹ کی اور وقوعہ نے ثابت کر دیا کہ انہوں نے جھوٹ نہیں بولا بلکہ سچ کہا ور نہ وجہ کیا
ہے کہ ادھر میاں فخرالدین صاحب ملتانی جماعت سے نکالے جاتے ہیں اور ادھر شیخ عبدالرحمن صاحب
مصری بھی نکل جاتے ہیں ۔ وہ علیحدہ ہوتے ہیں تو میاں عبدالعزیز حکیم اور میاں عبدالرب بھی فتح بیعت کا
اعلان کر دیتے ہیں اور میاں مصباح الدین صاحب سے بھی ایسی حرکات سرزد ہوتی ہیں کہ انہیں جماعت
سے الگ کرنا پڑتا ہے۔ یہ باتیں ثبوت ہیں اس بات کا کہ ان میں خفیہ کارروائیاں ہوتی رہی تھیں اور یہی
تقویٰ کے خلاف فعل ہے۔ اگر پہلے دن ہی جب انہوں نے میرے متعلق بات کوئی بات سنی تھی ، میرے
پاس آتے اور مجھ سے کہتے کہ میں نے فلاں بات سُنی ہے مجھے اس کے متعلق سمجھایا جائے تو جس رنگ میں
بھی ممکن ہوتا میں انہیں سمجھانے کی کوشش کرتا اور گو تسلی دینا خدا کا کام ہے میرا نہیں مگر اپنی طرف سے میں
انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کرتا ۔ لیکن انہوں نے تقویٰ کے خلاف طریق اختیار کیا اور پھر ہر قدم جو
انہوں نے اُٹھایا وہ تقویٰ کے خلاف اُٹھایا۔ چنانچہ جب انہوں نے یہ شور مچانا شروع کر دیا کہ مجھ پر
جماعت کی طرف سے کئی قسم کے مظالم کئے جارہے ہیں تو میں نے اس کی تحقیق کیلئے ایک کمیشن مقرر کیا
جس کے ممبر مرزا عبدالحق صاحب اور میاں عطاء اللہ صاحب پلیڈر تھے ۔ مرزا عبد الحق صاحب ،
شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کے گہرے دوست تھے ۔ مگر انہوں نے مرزا عبدالحق صاحب کے متعلق کہہ
دیا کہ یہ خلیفہ کے اپنے آدمی ہیں اور انہیں چونکہ جماعت کی طرف سے مقدمات ملتے ہیں اس لئے فیصلہ
خطبات محمود
۵۳۰
سال ۱۹۳۷ء
میں وہ خلیفہ کی طرفداری کریں گے اور میاں عطاء اللہ صاحب پلیڈر کہ وہ بھی ان کے گہرے دوستوں میں
سے تھے ان کے متعلق انہوں نے یہ کہا کہ مجھے ان کے فیصلہ پر اس لئے تسلی نہیں کہ ان کی مرزا گل محمد
صاحب نے جو خلیفہ کے چچا کے بیٹے ہیں ایک ضمانت دی ہوئی ہے ۔ اب اگر احمدیوں کے ایمان اتنے
کمزور ہیں کہ ان میں سے کوئی اس لئے صحیح فیصلہ نہ کرے کہ مجھے جماعت کی طرف سے مقدمات ملتے
ہیں ، اگر میں نے جماعت کے خلاف فیصلہ کیا تو مقدمات ملنے بند ہو جائیں گے۔ اور کوئی اس لئے صحیح
فیصلہ نہ کرے کہ میرے چچا کے بیٹے نے ان کی ایک ضمانت دی ہوئی ہے تو ایسے لوگوں کے اندر شامل
رہنے سے فائدہ کیا ہے۔ میں نے تو نہایت دیانتداری سے ان دونوں کو اس کا دوست سمجھ کر اس فیصلہ
کیلئے مقرر کیا تھا مگر انہوں نے اس کمیشن کے سامنے اس لئے اپنے مطالبات پیش کرنے سے انکار کر دیا
کہ یہ دونوں ہمارے زیر اثر ہیں ۔ اس کے مقابلہ میں مصری صاحب کے ایک اور دوست مصباح الدین
صاحب کے متعلق جب کمیشن مقرر کیا گیا تو میں نے یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ لوگ ان لوگوں پر جو جماعت سے
کوئی ملازمت وغیرہ کا تعلق رکھتے ہوں، اعتراض کرنے کے عادی ہیں ایسے آدمی مقرر کئے جنہیں
جماعت سے کبھی کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ ان میں سے ایک میر محمد بخش صاحب امیر جماعت احمد یہ
گوجرانوالہ تھے۔ انہوں نے کبھی بھی جماعت سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھایا اور جماعت نے کسی مقدمہ میں
انہیں کبھی فیس نہیں دی ۔ دوسرے دوست چوہدری محمد شریف صاحب وکیل منٹگمری تھے انہیں بھی کبھی
جماعت سے کوئی مالی فائدہ نہیں پہنچا۔ مگر جب ان دونوں کو میں نے مقرر کیا اور انہوں نے
مصباح الدین صاحب کو بیان کیلئے بلایا تو انہوں نے کہا کہ اگر خلیفہ خود مجھ سے جواب طلب کرے تو
میں جواب دے سکتا ہوں ، کسی اور کا ان امور سے کیا تعلق ہے ۔ مجھے جب یہ بات پہنچی تو میں نے
جواب دیا کہ جب وہ سلسلہ پر اعتراض کرنے لگے تھے تو کیا انہوں نے خلیفہ سے اجازت لے لی تھی ؟
اگر ان میں اتنا ہی اخلاص تھا تو چاہئے تھا کہ وہ اپنے اعتراضات کا بھی خلیفہ وقت کے سوا اور کسی کے
سامنے ذکر نہ کرتے ۔ جب اعتراض کرنے کا وقت تھا اُس وقت تو اوروں کے سامنے ہی اعتراض ہوتے
رہے مگر جب جواب دینے کا وقت آیا تو کہہ دیا کہ میں خلیفہ کے سوا اور کسی کو جواب نہیں دے سکتا۔
اصل بات یہ ہے کہ جب کسی انسان کے دل میں فتنہ پیدا ہو جاتا ہے تو وہ نہ مانوں نہ مانوں کی
رٹ لگا تا رہتا ہے ۔ جب کمیشن میں شیخ مصری صاحب کے دوست مقرر کئے گئے تو انہوں نے کہہ دیا۔
خطبات محمود
۵۳۱
سال ۱۹۳۷ء
کہ یہ پیڈ ایجنٹ (PAID AGENT) ہیں ۔ ایک کو مقدمے مل جاتے ہیں اور دوسرے کو خلیفہ وقت
کے ایک رشتہ دار نے ضمانت دی ہوئی ہے۔ اور جب ایسے لوگ مقرر کئے گئے جن پر یہ اعتراض نہیں پڑے
سکتا تھا تو یہ کہہ دیا گیا کہ خلیفہ وقت کے سوا ہم کسی کے سامنے بات نہیں کر سکتے ۔
پس میں نے تو چاہا تھا کہ اگر ہماری جماعت کے کسی فرد کی طرف سے ان پر سختی ہوئی ہو تو اس کا
ازالہ کروں مگر انہوں نے خود اس کو قبول نہیں کیا۔ میں یہ ہرگز نہیں کر سکتا تھا کہ سلسلہ احمدیہ کے جھگڑوں
میں غیر احمدیوں کو حج مقرر کروں ۔ ہمیشہ اُمت محمدیہ میں امت محمدیہ کے افراد ہی باہمی جھگڑوں کا تصفیہ
کرتے رہے ہیں۔ اس پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو یہ میرے بس کی بات نہیں ۔
خلفائے اسلام بھی بعض دفعہ دیوانی مقدموں میں بُلائے گئے ہیں ۔ مگر وہ اُنہی قاضیوں کے
پاس گئے ہیں جنہیں انہوں نے خود مقرر کیا تھا ۔ حضرت عمرؓ اور حضرت علی رضی اللہ عنہا پر اگر کوئی دیوانی
مقدمہ ہوا ہے تو اُنہی قاضیوں کے پاس جنہیں حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ نے مقرر کیا تھا۔ اُس وقت کسی
نے نہیں کہا کہ قاضی تو آپ کا اپنا مقرر کردہ ہے اس سے ہم فیصلہ کیونکر کر سکتے ہیں ، وہ آپ کی طرفداری
کرے گا۔ وہ جانتے تھے کہ یہ مسلمان قاضی ہیں اور مسلمان قاضی دیانت داری سے ہی کام لیں گے۔
ان میں یہ بدظنی نہیں تھی کہ قاضی تو ان کا مقرر کردہ ہے وہ کس طرح صحیح فیصلہ کر سکتا ہے ۔ اور اگر کسی وقت
قوم کی حالت ایسی گندی ہو جائے کہ اُس کا خلیفہ بگڑ جائے اور اُس کے افراد بددیانت ہو جائی تو پھر
اس مرض کا علاج کوئی بندہ نہیں کر سکتا اس کا علاج پھر اللہ تعالیٰ ہی کر سکتا ہے۔ اُس وقت پھر اصلاح کا
دعوی کرنا محض ایک لاف ہے ۔ اُس کا علاج ایک ہی ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ سے فریاد کی جائے ۔ حضرت
خلیفہ المسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ اگر تمہیں مجھ پر ایسی بدظنی ہے اور تم سمجھتے ہو کہ یہ جماعت کو تباہ کر رہا
ہے تو تم خدا سے کہو کہ وہ مجھے تباہ کر دے۔ بندوں کے پاس چیخ و پکار بالکل بے معنی بات ہے ۔
مصری صاحب کے اسی ساتھی نے جس کے خط کا میں اوپر ذکر کر آیا ہوں یہ بھی لکھا ہے کہ آپ
نے سازش کر کے مستریوں پر حملہ کروایا تھا۔ پھر آپ نے سازش کر کے محمد امین کو قتل کروایا اور اب
فخرالدین کو مروا دیا ہے۔ اور اس کے بعد آپ ہمیں مروانے کی فکر میں ہیں ۔ مجھے اس قسم کے اعتراض کا
جواب دینے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ ہر غلط الزام کا جواب دینے کی نہ ضرورت ہوتی ہے اور نہ اس کا
فائدہ ہوتا ہے۔ لیکن چونکہ خط لکھنے والے نے آئندہ کا شبہ بھی ظاہر کیا ہے اور میں کسی کو قلق اور اضطراب
خطبات محمود
۵۳۲
سال ۱۹۳۷ء
میں رکھنا نہیں چاہتا اس لئے میں ان کے وسوسہ کو دور کرنے اور ان کے خدشات کو مٹانے کیلئے وہ بات کہتا
ہوں جس کی مجھے عام حالات میں ضرورت نہیں تھی اور میں اُس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم
کھانا لعنتیوں کا کام ہے کہ میں نے کسی کو پٹوانا اور قتل کروانا تو الگ رہا آج تک سازش سے کسی کو
چپیڑ بھی نہیں لگوائی ۔ کسی پر انگلی بھی نہیں اُٹھوائی اور نہ میرے قلب کے کسی گوشہ میں یہ بات آئی ہے کہ
میں خدا نخواستہ آئندہ کسی کو قتل کرواؤں یا قتل تو الگ رہا نا جائز طور پر پٹوا ہی دوں ۔ اگر میں اس قسم میں
جھوٹا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی لعنت مجھ پر اور میری اولاد پر ہو۔ ان لوگوں نے میری صحبت میں ایک لمبا عرصہ
گزارا ہے۔ اگر یہ لوگ تعصب سے سے بالکل ہی عقل نہ کھو چکے ہوتے تو یہ ان باتوں سے شک میں
پڑنے کی بجائے خود ہی ان باتوں کو رد کر دیتے ۔ خدا تعالیٰ نے مجھے ظالم نہیں بنایا ، اس نے مجھے ایک
ہمدرد دل دیا ہے جو ساری عمر دنیا کے غموں میں گھلتا رہا اور گھل رہا ہے ۔ ایک محبت کرنے والا دل جس میں
سب دنیا کی خیر خواہی ہے ، ایک ایسا دل جس کی بڑی خواہش ہی یہ ہے کہ وہ اور اس کی اولاد اللہ تعالیٰ
کے عشق کے بعد اس کے بندوں کی خدمت میں اپنی زندگی بسر کریں۔ ان امور میں مجبوریوں یا غلطیوں
کی وجہ سے کوئی کمی آجائے تو آ جائے مگر اس کے ارادہ میں اس بارہ میں کبھی کمی نہیں آئی ۔
میں اصل مضمون سے دور چلا گیا۔ میں ان لوگوں کی تسلی کیلئے اس سے بھی بڑھ کر ایک قدم
اُٹھاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اگر جماعت میں کوئی ایسا شخص ہے جسے میں نے کبھی بھی کسی کے قتل یا مخفی طور پر
پیٹنے کا حکم دیا ہو ( مخفی کی شرط میں نے اس لئے لگائی ہے کہ قضاء کی سزاؤں میں ان لوگوں کو جنہیں سزا
دینے کا ہم کو شرعی اور قانونی حق ہوتا ہے کبھی بدنی سزا بھی دلوا دیتے ہیں ) ۔ تو اسے میں اللہ تعالیٰ کی قسم زا میں
دے کر کہتا ہوں کہ وہ اس امر کو ظاہر کر دے تا کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو دنیا پر میرا جھوٹ کھل جائے ۔ پھر
میں اس سے بھی بڑھ کر ایک اور قدم اُٹھاتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ہمیشہ ایسے
افعال کو نا پسند کیا ہے جن میں ظلم پایا جائے اور ظاہر اور مخفی ہر طرح ان افعال کو روکنے کی کوشش کرتا رہا
ہوں ۔ ہاں اگر خدا کی بتائی ہوئی تقدیریں پوری ہوں تو ان میں میرا کوئی دخل نہیں ۔ وہ خدا کا اپنا کام ہے
جو وہ کرتا ہے اور مجھ پر اس کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ۔ مجھ پر الزام تبھی آسکتا ہے کہ میرے منصوبہ
یا اشارہ سے کوئی بات ہو۔ لیکن میں انہیں کہتا ہوں انہوں نے مجھ پر یہ اعتراض کر کر کے کہ میں پہلے اپنے
دشمنوں کی تباہی کے متعلق ایک پیشگوئی کرتا ہوں اور پھر انسانوں کی منت سماجت کر کے اسے پورا کرواتا
خطبات محمود
۵۳۳
سال ۱۹۳۷ء
اور اپنے دشمنوں کو مروا ڈالتا ہوں ، غیر از جماعت لوگوں کے دلوں میں شبہات پیدا کر دیئے ہیں اور وہ
کہتے ہیں کہ ہم بھی یہی کہا کرتے تھے کہ مرزا صاحب نے لیکھرام کے قتل ہونے کی پیشگوئی کی اور پھر ایک
آدمی بھیج کر اسے مروا دیا ۔ گویا انہوں نے مجھ پر یہ الزام لگا کر ایک ایسا خطرناک حربہ دشمن کے ہاتھ میں
دے دیا ہے کہ گو وہ سلسلہ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا مگر اس سے وہ ہنسی اور طعن و تشنیع کا نشانہ ضرور بن جاتا
ے ۔ انہیں سوچنا چاہئے کہ میں خدا تعالیٰ کی خبر کو کس طرح چھپاؤں ۔ میں اس بارہ میں بے بس ہوں ۔
میں قسم کھا سکتا ہوں ، ہر سخت سے سخت قسم کہ میں نے جو خبر دی وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی میں نے اپنے
پاس سے نہیں بنائی اور میں ہر غلیظ سے غلیظ قسم کھا سکتا ہوں کہ اس خبر کے پورا کرنے کیلئے میں نے کوئی
سازش نہیں کی ۔ اس سے زیادہ میں اور کیا ذریعہ تسلی دلانے کیلئے اختیار کر سکتا ہوں ۔ جو اس پر بھی تسلی نہیں
پاتا اس کا علاج خدا تعالیٰ کے پاس ہی ہے میرے پاس نہیں ۔ مگر بد قسمت ہے وہ جو خدا تعالیٰ کے نشانات
سے فائدہ اُٹھانے کی بجائے اور بھی گمراہ ہو جاتا ہے ۔ بے شک خدا تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ يُضِلُّ و
كَثِيرًا وَ يَهْدِي بِهِ كَثِيرًا کے کچھ لوگ اس سے ہدایت پاتے ہیں اور کچھ گمراہ ہو جاتے ہیں ۔ مگر اس
قاعدہ کے گمراہی والے حصہ میں شامل ہونا کوئی اچھا مقام نہیں کہ انسان اس مقام پر کھڑا ہونے کی
کوشش کرے ۔
به
پیشگوئیاں ہمارے لئے کوئی نئی چیز نہیں ۔ ابھی قریب کے زمانہ میں ہم خدا تعالیٰ کے ایک مامور
کی آواز سن چکے ہیں ۔ پیشگوئی کے بعد پیشگوئی ہم نے سنی اور پھر اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے
دیکھی۔ پھر کیا ہوا کہ اتنے قلیل عرصہ میں لوگ اس آواز سے نا آشنا ہو گئے اور کیوں نہ ہوا کہ وہ خدا تعالیٰ
کی آواز سے فائدہ اُٹھاتے اور انکار کر کے اپنے گناہوں کے بار کو زیادہ نہ کرتے ۔ اے زمین اور
آسمان! تو گواہ رہ کہ میں ان الفاظ کے بیان کرنے میں جو میں نے بیان کئے تھے جھوٹا نہ تھا۔ میں نے
وہی کہا جو میرے دل اور کانوں پر نازل ہوا اور میں نے افتراء نہیں کیا اور میں خدا تعالیٰ پر افتراء کرنے کو
لعنتیوں کا کام سمجھتا ہوں ۔ اور مجھے ایسا کہنے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود کہہ چکا ہے کہ مَنْ
أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا ؟ میں نے صرف وہی کہا جو میرے روحانی کانوں نے سُنا اور
میرے دل نے محسوس کیا اور اسی دفعہ نہیں میں نے بہت دفعہ آسمانی آواز کو سنا ہے ۔ اور یہ کوئی میرا ذاتی
فخر نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا محض احسان ہے ورنہ میں تو ایک ناکارہ وجود ہوں ، گناہوں سے پُر ، خطاؤں سے بھرا
خطبات محمود
۵۳۴
سال ۱۹۳۷ء
ہوا مگر میں کیا کروں کہ اللہ تعالیٰ فیصلہ کر چکا ہے کہ وہ مجھ سے اِحیائے اسلام کا کام لے اور اسلام کی
عظمت کو میرے ذریعہ سے قائم کرے اور یہ کام ہو کر رہے گا جلد یا بدیر۔ مبارک ہے وہ جو اس کام میں
میرا ہاتھ بٹاتا ہے اور افسوس اُس پر جو میرے راستہ میں کھڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ میرا نہیں خدا تعالیٰ کا مقابلہ
کرتا ہے جس نے مجھ سے گنہگار کو اپنے جلال کے اظہار کا ذریعہ بنایا۔ کاش ! وہ تو بہ کرتا اور خدا تعالیٰ کے
اشارہ کو سمجھتا ، کاش! وہ اپنے آپ کو اس خطرناک مقام پر کھڑا نہ کرتا کیونکہ اس قسم کے اعتراضوں سے وہ
جس مصیبت کو اپنے اوپر سے ٹلانا چاہتا ہے وہ اس کو ٹلاتا نہیں بلکہ ان کی وجہ سے اپنے آپ کو پہلے سے
کہیں زیادہ خدا تعالیٰ کے غضب کے نیچے لے آتا ہے۔ میں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں
اخلاص اور درد کے ساتھ اسے یہی کہتا ہوں کہ
اے آنکہ سُوئے من بد ویدی بصد تبر
از باغبان بترس که من شاخ مشمرم
میں آخر میں پھر شیخ صاحب سے اخلاص اور خیر خواہی سے کہتا ہوں کہ جس جس رنگ میں
خدا تعالیٰ کی قسم کھانا میرے لئے ممکن تھا میں نے قسمیں کھالی ہیں اور ان کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تو بہ کریں
اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں ۔ میں نے ان کی باتوں کو سنا اور صبر کیا اور اس حد
تک صبر کیا کہ دوسرے لوگ اس حد تک صبر نہیں کر سکتے ۔ مگر وہ یقین رکھیں اور اگر وہ یقین نہیں کریں گے تو
زمانہ اُن کو یقین دلا دے گا اور اگر اس دنیا میں انہیں یقین نہ آیا تو مرنے کے بعد انہیں اس بات کا یقین
آ جائے گا کہ انہوں نے مجھ پر وہ بدترین ظلم کیا ہے جو زیادہ سے زیادہ انسان دنیا میں کسی پر کر سکتا ہے۔ نے مجھ پر وہ بدترین ظلم
انہوں نے ان حربوں کو استعمال کیا ہے جن حربوں کے استعمال کی اسلام اور قرآن اجازت نہیں دیتا۔
میں نے آج تک خدا تعالیٰ کے فضل سے کبھی دیدہ دانستہ دوسرے پر ظلم نہیں کیا اور اگر کسی ایسے شخص کا سے
مقدمہ میرے پاس آجائے جس سے مجھے کوئی ذاتی رنجش ہو تو میرا طریق یہ ہے کہ میں ہر وقت یہ دعا کرتا
رہتا ہوں کہ الہی ! یہ میرے امتحان کا وقت ہے تو اپنا فضل میرے شامل حال رکھ ایسا نہ ہو کہ میں فیل
ہو جاؤں ۔ ایسا نہ ہو کہ میرے دل کی کوئی رنجش اس فیصلہ پر اثر انداز ہو جائے اور میں انصاف کے خلاف
فیصلہ کردوں ۔ پس میں ہمیشہ دعا کرتا رہتا ہوں تا خدا تعالیٰ مجھے انصاف کی توفیق دے اور میں یقیناً کہہ
سکتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے ہمیشہ انصاف کی توفیق دی ہے ۔ میں نے شدید سے شدید دشمنوں کی بھی
خطبات محمود
۵۳۵
سال ۱۹۳۷ء
کبھی بدخواہی نہیں کی ۔ میں نے کسی کے خلاف اُس وقت تک قدم نہیں اُٹھا جب تک شریعت مجھے اس قدم
کے اُٹھانے کی اجازت ہی دیتی ۔ پس وہ تمام الزامات جو وہ مجھ پر مار پیٹ اور قتل وغیرہ کے سلسلہ میں
عائد کرتے ہیں سب غلط اور بے بنیاد ہیں ۔ بلکہ بیسیوں دفعہ ایسا ہوا ہے کہ جب بعض لوگوں نے مجھے کہا
کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانا کرتے تو میں نے اُن کو ڈانٹا اور کہا کہ یہ شریعت کے خلاف فعل
ہے۔ ان باتوں کا کبھی دل میں خیال بھی نہیں لانا چاہئے ۔ اگر اس قدر یقین دلانے کے باوجود بھی وہ
اپنی باتوں پر قائم رہتے ہیں تو میرے پاس ان کے اعتراضات کا کوئی جواب نہیں اور میں خدا تعالیٰ سے
ہی اپیل کرتا ہوں کہ اے خدا! اگر تو نے مجھ عہدۂ خلافت پر قائم کیا ہے اور تو نے ہی میرے ہاتھوں اور
میری زبان کو بند کیا ہوا ہے تو پھر تو آپ ان مظالم کا جواب دینے کیلئے آسمان سے اُتر ۔ نہ میرے لئے بلکہ
اپنی ذات کیلئے ، نہ میرے لئے بلکہ اپنے سلسلہ کیلئے ۔
مذکورہ بالا خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر کوئی آزاد کمیشن بیٹھے تو اس کے سامنے میرے خلاف
لڑکوں اور لڑکیوں اور عورتوں کی گواہیاں وہ دلوادیں گے بلکہ خود میری بھی گواہی دلوادیں گے ۔ جہاں
تک میں سمجھ سکتا ہوں ، میری اپنی گواہی سے لکھنے والے کی مراد شاید یہ ہو کہ وہ کوئی میری تحریر پیش کرنا
چاہتے ہیں وَاللَّهُ أَعْلَمُ اور کوئی معنے اس فقرہ کے میرے ذہن میں نہیں آئے ۔ مگر ایسا ہو تو بھی خلفائے
سابق سے میری ایک اور مماثلت ثابت ہوگی ۔ پہلے خلفاء کے مقابلہ میں بھی لڑکیاں پیش کی گئیں۔ پہلے
خلفاء کے مقابلہ میں بھی تحریریں پیش کی گئیں ۔ چاہے ان لڑکیوں کی گواہیاں ہوئیں یا نہ ہوئیں اور چاہے
وہ تحریریں کیسی ہی جعلی تھیں مگر بہر حال اس قسم کے دلائل پہلے بھی پیش ہوتے چلے آئے ہیں ۔ پس ان
باتوں سے میں نہیں گھبراتا۔ میں نے بندوں پر کبھی تو کل نہیں کیا، میرا تو کل محض خدا کی ذات پر ہے ۔
اگر میں جماعت سے بھی محبت کرتا ہوں تو صرف اس لئے کہ یہ خدا نے مجھے دی ہے اور اگر جماعت کے
تمام لوگ مجھ سے الگ ہو جائیں تو میں سمجھ لوں گا کہ یہ خدا نے مجھے نہیں دیئے تھے۔ پس مجھے لوگوں کے
ارتداد سے گھبراہٹ نہیں مجھے یقین ہے خدا کے وعدوں پر ، مجھے یقین ہے خدا کی نصرتوں پر اور مجھے یقین
ہے کہ ہر وہ شخص جو سچے دل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان رکھتا ہے وہ نہیں مرے گا جو
جب تک میری بیعت میں داخل نہ ہوئے ۔ اور مجھے یہ بھی یقین ہے کہ جو شخص مجھے چھوڑتا ہے وہ حضرت
خطبات محمود
۵۳۶
سال ۱۹۳۷ء
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو چھوڑتا ہے۔ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو چھوڑتا ہے وہ
رسول کریم
یم صلى الله
صلى
کو چھوڑتا ہے اور جو رسول کریم کو ؟ یم علی چھوڑتا۔ ہے وہ خدا کو چھوڑتا ہے ۔ میں اس یقین پر
قائم ہوں قرآن مجید کے ماتحت، میں اس یقین پر قائم ہوں حدیث کے ماتحت ، میں اس یقین پر قائم
ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کے ماتحت، میں اس یقین پر قائم ہوں ان رؤیا و کشوف اور
الہامات کے ماتحت جو مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوئے اور میں اس یقین پر قائم ہوں خدا تعالیٰ کی اُن
کھلی کھلی تائیدات کے ماتحت جو ہر وقت میرے شامل حال ہیں ۔ اگر کسی کو خدا تعالیٰ کا یہ عمل نظر نہیں آتا
تو وہ اندھا ہے ۔ ورنہ جو شخص ایک معمولی بصیرت بھی رکھتا ہو وہ دیکھ سکتا ہے کہ خدا نے ہمیشہ میری امداد
فرمائی ہے اور غیب سے میری تائید کے سامان پیدا کئے ہیں اور ہمیشہ اپنے فضل سے وہ میری پشت پناہ بنا
رہا ہے۔ اس نے ہر لمحہ میری تائید کی ، اُس نے ہر گھڑی میری نصرت کی ، اُس نے ہر حملہ سے مجھے بچایا ،
اُس نے ہر میدان میں مجھے کامیاب کیا۔ میں کمزور ہوں اس کو میں مانتا ہوں، میں کم علم ہوں اس سے
میں نا واقف نہیں ، میں نالائق ہوں اس سے مجھے انکار نہیں مگر خدا تعالیٰ نے مجھ سے پوچھ کر مجھے خلیفہ نہیں
بنایا۔ اگر وہ پوچھتا تو میں اس سے ضرور کہتا کہ مجھ میں کوئی خوبی اور لیاقت نہیں ۔ مگر کون ہے جو خدا تعالیٰ
سے پوچھے کہ تو نے یہ کام کیوں کیا اور کون ہے جو اس کے فیصلہ پر اعتراض کرے ۔ جب اُس نے مجھے
اس مقام پر کھڑا کر دیا تو اب میں کھڑا ہوں ۔ اس لئے نہیں کہ اپنی عزت قائم کروں بلکہ اس لئے کہ خدا
کی عزت دنیا میں قائم کروں ۔ پس اُسی کے نام کو قائم کرنے ، اُسی کی عزت کو بلند کرنے اور اُسی کے
جلال کو ظاہر کرنے کیلئے میں کھڑا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے آخر دم تک کھڑا رہوں گا اور اس کا عمل
بتا رہا ہے کہ وہ میرے ساتھ ہے ۔
پس جو شخص مجھے چھوڑتا ہے وہ خدا کو چھوڑتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی کھلی کھلی تائیدات کو بھی نہیں
دیکھ سکتا وہ روحانی اندھا ہے ۔ اگر وہ راہِ راست پر نہیں آسکتا تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں ۔ میری تو ہر
آن اللہ تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ اے خدا ! مجھ پر بھی رحم کر اور ان پر بھی جن کو تو نے میرے ساتھ تعلق پیدا
کرنے کیلئے چنا اور اُن پر بھی جو اب تک اس سے محروم ہیں ۔ جس طرح تیرے فضل نے مجھ جیسے کمزور کو
ڈھانپ لیا، میں تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ اسی طرح وہ فضل ساری دنیا کو ڈھانپ لے ۔ وَمَا ذَلِكَ بِبَعِيدٍ
خطبات محمود
عَنْ رَحْمَتِكَ يَارَبِّ -
ا البقرة: ۱۸۷
الانفال: ۱۸
۵۳۷
بخاری کتاب المغازی باب حدیث کعب بن مالک
الشورى : ۱۲
ه بخاری کتاب الادب باب رحمة الولد وتقبيله۔۔۔۔۔الخ)
الفضل ۳۰ جولائی ۱۹۳۷ء
الاعراف: ۱۵۷
البقرة: ۲۷ الانعام: ۲۲
۱۰ در ثمین فارسی صفحه ۱۰۶ - شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ
سال ۱۹۳۷ء
( الفضل ۲۰ رنومبر ۱۹۳۷ ء )