تحریک جدید کے تمام مطالبات پر عمل کرنے والے صفاتِ الٰہیہ کے مظہر بن سکتے ہیں
خطبات محمود
۵۵۷
سال ۱۹۳۷ء
تحریک جدید کے تمام مطالبات پر عمل کرنے والے
صفات الہیہ کے مظہر بن سکتے ہیں
(فرموده ۲۶ نومبر ۱۹۳۷ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں نے گزشتہ جمعہ میں اس امر کے متعلق خطبہ بیان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کو جو پیدا کیا
ہے وہ یونہی نہیں پیدا کیا بلکہ اس کی صفات کا تقاضا تھا کہ دنیا پیدا کی جاتی اور خصوصاً انسان کی پیدائش
معرض وجود میں آتی ۔ چنانچہ انسان کی پیدائش قرآن کریم کے بیان کے مطابق اس لئے ہوئی ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی چار صفات اپنے آپ کو ظاہر کرنا چاہتی تھیں ۔ یہ صفات اپنے منبع کے لحاظ سے تو وہ ہیں جن کو
اللہ تعالیٰ نے آیت أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَكُمْ عَبَثًا وَ أَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ ) فَتَعَلَى اللَّهُ
الْمَلِكُ الْحَقُّ لَا إِلهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ لے میں بیان فرمایا ہے ۔ اور بندوں کے تعلق
کے لحاظ سے سورۂ فاتحہ میں آیات الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ العَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ـ مَلِكِ يَوْمِ
الدین کے آیات میں بیان فرمایا ہے ۔ گویا پہلی آیت میں چار صفات بطور منبع کے بیان کی گئی ہیں۔ یعنی
وہ صفات جنہوں نے دُنیا کی پیدائش کا تقاضا کیا لیکن ان کے نتیجہ میں جب انسان کو پیدا کیا گیا تو چار اور
صفات الہیہ نے انسانوں کی خبر گیری کی ۔ گویا تخت شاہی کے مالک بلند شان والے مہربان رب کی طرف
سے جب دنیا پیدا ہوئی تو وہ دنیا کے لحاظ سے رب العلمین بن گیا۔ پھر توحید کامل نے جب اپنا جلوہ دکھانا
خطبات محمود
۵۵۸
سال ۱۹۳۷ء
چاہا تو وہ انسانوں کیلئے رحمانیت کی صفت میں ظاہر ہوئی اور دنیا کی ہر ضرورت کو اُس نے پورا کر کے بتا دیا
کہ سوائے اس کے اور کوئی خدا نہیں ۔ پھر الْحَقُّ کی صفت نے جب ظہور کرنا چاہا جو سچے وعدے
کرنے والی اور دنیا کو قائم رکھنے والی ہے تو اس نے رحیمیت کی شکل میں اپنا جلوہ دکھایا ۔ اور گو الْحَقُّ
کے معنے قائم رکھنے والے کے بھی ہیں مگر چونکہ اس میں سچائی کے معنے بھی شامل ہیں ، اس لئے اس نے
فیصلہ کیا کہ میں صفت رحیمیت کے ماتحت ہر اس چیز کو قائم رکھوں گا جو سچائی پر بنی ہوگی اور پھر اس کی نیکی کا
بار بار بدلہ دوں گا اور اسے ہمیشہ کی زندگی عطا کروں گا ۔ پس اُس نے مخلوق میں سے بیچ پر قائم ہونے
والے وجودوں کو ہمیشہ کیلئے قائم رکھ کر اپنے الْحَقُّ ہونے کا ثبوت دیا۔ پھر ملکیت نے چاہا کہ وہ کوئی
قانون جاری کرے اور جب اس نے قوانین جاری کئے تو اس نے کہا اب میں ہر ایک سے حساب لوں گا
کہ اس نے قانون کی کس حد تک پیروی کی ہے اور وہ ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی صورت میں ظاہر ہوا ۔
تو یہ چار صفات جو اس آیت میں بیان کی گئی ہیں جو خطبہ کے شروع میں میں نے پڑھی تھی ،
یہ سورہ فاتحہ کی چار صفات کیلئے بطور منبع ہیں ۔ ملک نے جب اپنی جلوہ گری کی تو لازمی طور پر ملک
يَوْمِ الدِّینِ کی صفت انسانوں کیلئے ظاہر ہوئی۔ توحید نے جب اپنا ثبوت دینا چاہا تو لازمی طور پر اس کی
رحمانیت کی صفت ظاہر ہوئی ۔ اور خدا تعالیٰ کی صفت الْحَقُّ نے جب اپنا ظہور چاہا تو اس نے رحیمیت
کے ذریعہ سے سچائی کے دلدادوں کو ہمیشگی کی زندگی بخشی ۔ پھر رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ نے چاہا کہ کوئی ایسی
مخلوق ہو جس کی وہ ربوبیت کرے۔ پس اُس نے دنیا پیدا کیا اور اس کیلئے رَبِّ العَلَمِينَ ہو کر ظاہر ہوا ۔
غرض رَبِّ العَالَمِينَ بھی خدا کی صفت ہے اور الرحمن بھی خدا کی صفت ہے اور مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
بھی خدا کی صفت ہے ۔ لیکن ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی صفت تابع ہے رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ کی صفت
کے۔ اگر وہ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ نہ ہوتا تو رَبِّ العَلَمِينَ بھی نہ ہوتا ۔ اور ملِكِ يَوْمِ الدِّينَ نتیجہ
ہے اس کے ملک ہونے کا۔ اگر وہ ملک نہ ہوتا تو ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ بھی نہ ہوتا ۔ جس نے
کوئی قانون ہی نہ بنایا ہو وہ اس کے متعلق باز پرس کرنے کا بھی کوئی حق نہیں رکھتا۔ اسی طرح اگر وہ
الْحَقُّ نہ ہوتا اور تمام تر سچائیوں کا منبع نہ ہوتا اور پھر اس کے اندر دوسری چیزوں کو قائم رکھنے کی طاقت نہ
ہوتی تو وہ رحیم بھی نہ ہوتا ۔ کیونکہ رحیمیت کی صفت ہی ہے جو بنی نوع انسان کے سچائی پر قائم : پر قائم ہونے کی وجہ
سے انہیں اچھے سے اچھا بدلہ دیتی ہے اور انہیں ہمیشہ کیلئے قائم رکھتی ہے ۔ چنانچہ عربی زبان میں جس کے
خطبات محمود
۵۵۹
سال ۱۹۳۷ء
اندر یہ خوبی ہے کہ اس کے الفاظ اس حقیقت اور فلسفہ کو بھی بیان کر دیتے ہیں جو سٹی سے تعلق رکھتے ہیں یا
جن کی مسٹمی سے امید کی جاتی ہے۔ ایک محاورہ ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ سچائی ہی دائمی زندگی کا موجب ہو
جاتی ہے۔
ہے ۔ صدق عربی زبان میں سچائی کو کہتے ہیں ۔ جس طرح حق سچائی کو کہا جاتا ہے عربی زبان کا
محاورہ ہے کہ جب کسی چیز کے دوام پر دلالت کرنا ہو تو اُسے صدق کی طرف منسوب کر دیتے ہیں ۔ مثلاً
کہتے ہیں لَهُ قَدَمُ صِدْقٍ جس کے لفظی معنے تو یہ ہیں کہ اسے سچائی کا قدم حاصل ہے۔ لیکن محاورہ میں اس
کے یہ معنے ہیں کہ اسے وہ مقام حاصل ہے جو کبھی جاتا نہ رہے گا۔ اس محاورہ سے ظاہر ہے کہ عربی زبان
میں یہ حقیقت لغوی طور پر تسلیم کی گئی ہے کہ سچائی ہی دائمی زندگی بخشتی ہے اس لئے انہوں نے ہمیشہ رہنے
کیلئے صدق کا لفظ ہی استعمال کرنا شروع کر دیا۔ پس الْحَقُّ کی صفت ہی ہے جس کا تقاضا ہے کہ اللہ
تعالیٰ کی اور صفت یعنی رحیمیت اس کے بندوں کیلئے ظاہر ہو۔ تا کہ ان کی سچائی کا بدلہ انہیں ابدی زندگی کی
صورت میں ملے ۔ غرض اگر اللہ تعالیٰ الْحَقُّ نہ ہوتا تو الرَّحِيمُ بھی نہ ہوتا ۔ اسی طرح الرَّحمن
کی صفت لا إِلهَ إِلَّا هُوَ یعنی توحید کامل کے تابع ہے یعنی توحید کامل رحمانیت کے ظہور کا موجب ہوتی ہے ۔
اگر اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور بھی معبود ہوتا تو وہ ہرگز الرحمن نہ ہوتا ۔ کیونکہ الرحمن کے معنے ہیں
کہ وہ ہر چیز کی جائز ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ خواہ اس نے کوئی کام کیا ہو یا نہ کیا ہو۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے
جب ایک ہی خدا ہو۔ اگر کئی خدا ہوں تو کسی کی ضرورت کوئی پوری کرے گا اور کسی کی کوئی ۔ یا کوئی
ضرورت کوئی پوری کرے گا اور کوئی ضرورت کوئی اور ۔
میں اپنے پچھلے خطبہ میں بتا چکا ہوں کہ توحید کامل کا لازمی نتیجہ رحمانیت ہے ۔ جب کبھی
توحید کامل اپنا ظہور کرنا چاہے گی وہ رحمانیت کی صفت میں ہی انسانوں کے سامنے آئے گی ۔ اس لئے کہ
اگر ہماری ضرورتیں دو وجود پوری کرنے والے ہوں تو تو حید کس طرح ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر پانی کسی
خدا نے دینا ہے اور روٹی کسی نے ، تو توحید کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن جب ہم اپنی ہر ضرورت خدا تعالیٰ
سے پوری ہوتے دیکھیں تو تو پھر ہماری عقل کہتی ہے کہ اس کے سوا کسی اور خدا کی ضرورت نہیں ۔ تو رحمانیت
جس کے معنی ہر انسانی ضرورت پورا کرنے کے سامان مہیا کرنے کے ہیں توحید کامل کا نتیجہ ہے۔ یعنی
توحید جب مخلوق کیلئے ظاہر ہوگی رحمانیت کے ذریعہ سے ہوگی ۔ غرض یہ چاروں صفات جو سورۂ فاتحہ میں
بیان کی گئی ہیں ان صفات کی تابع ہیں جو خدا تعالیٰ نے اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنَكُمْ عَبَثًا وَّ أَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا
خطبات محمود
۵۶۰
سال ۱۹۳۷ء
تُرْجَعُونَ ) فَتَعْلَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ میں بیان کی ہیں ۔ یعنی
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے دنیا کو کھیل کے طور پر نہیں بنایا بلکہ اس لئے بنایا ہے کہ ہم ملک میں ، ہم
الحق ہیں ، ہم لا إِلهَ إِلَّا هُوَ ہیں ، ہم رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ ہیں ۔ گویا یہ چاروں صفات ہیں جنہوں نے
تقاضا کیا کہ ہم اپنے آپ کو ظاہر کریں۔ پس ہم نے اپنے آپ کو ظاہر کیا مگر کس طرح رَبُّ العالمین کی
صورت میں، الرحمن کی صورت میں ، الرحیم کی صورت میں اور ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی صورت
میں اور یہ چاروں صفات جو سورہ فاتحہ میں بیان کی گئی ہیں تنزلی صفات ہیں ۔ کیونکہ یہ بندوں سے
تعلق پر دلالت کرتی ہیں ۔ یعنی وہ رَبُّ العلمين تبھی ہو سکتا تھا جب عالم میں ا تھا جب عالم موجود ہو اور اس کی وہ
ربوبیت کرے ۔ کسی ایسے شخص کے متعلق جس کا کوئی بیٹا نہ ہو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اپنی اولاد کی نہایت
اچھی پرورش کرتا ہے۔ پرورش کا لفظ اُسی وقت استعمال استعمال کیا جائے گا جب اُس کے بچے اور دیگر عزیز ہوں
گے۔ پس رَبُّ العالمین ایک تنزلی صفت ہے یعنی صفات الہیہ کی وہ جہت ہے جو مخلوق سے تعلق
رکھتی ہے ۔ اسی طرح الرحمن ہونا بھی بندوں کے وجود کو ظاہر کرتا ہے۔ کیونکہ اگر ایسی مخلوق نہ ہو جس کو
ضروریات لگی ہوئی ہوں تو اس کی ضرورت پورا کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔ اور یہ صفت لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ
کی اس جہت کا ظہور ہے جو بندوں سے متعلق ہے۔ پس الرحمن بھی تنزلی صفات میں سے
ہے ۔ پھر رحیم جس کے معنے اچھے کاموں کا بدلہ دینے اور بار بار بدلہ دیتے چلے جانے کے ہیں جس کا نتیجہ
انسان کیلئے ابدی زندگی ہے، یہ بھی تنزل صفت ہے کیونکہ اس صفت کے ماتحت ضروری تھا کہ دنیا میں
نیک کام کرنے والے لوگ ہوں ۔ ورنہ خدا تعالیٰ تو ابد سے ہے اور وہ اپنی ذات میں قائم ہے ۔ اُس کا
کسی کو قائم رکھنا اور اسے ہمیشہ کی زندگی دینا تبھی ظاہر ہو سکتا ہے جب ایسے لوگ ہوں جو فنا ہو جانے
والے ہوں لیکن باوجود ان کے فانی ہونے کے وہ ان کو قائم رکھے اور اس طرح الرحیم کہلائے ۔ پس
الرحیم کی صفت بھی الحق کے تابع ہے اور تنزلی صفات میں سے ہے ۔ یعنی وہ صفات جو
مخلوق کے متعلق ہیں ۔ اسی طرح ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہونا بھی بتاتا ہے کہ کوئی مخلوق ہو جس میں الہی
قانون جاری کیا جائے اور پھر اس قانون کے مطابق اس سے حساب لیا جائے اور پھر نیک کاموں پر
جزاء اور بُرے کاموں پر سزا دی جائے ۔ یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اپنی ذات کے اندر ہی فیصلے کرتا رہتا
ہے۔ فیصلہ تو بہر حال دوسروں کے معاملات کا ہی ہوتا ہے۔ پس ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ بھی تنزلی
خطبات محمود
۵۶۱
سال ۱۹۳۷ء
صفات میں سے ہے۔ یعنی جن کا ظہور مخلوق سے وابستہ ہے ( یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ صفات میں سے وہ
جو بالبداہت کی ایک بالفعل موجودات اور مخلوقات پر دلالت کرتی ہوں وہ تنزلی صفات ہیں کیونکہ
وہ اپنی ذات میں ایک مخلوق کے وجود کو اور پھر اس سے اللہ تعالیٰ کے سلوک کو ظاہر کرتی ہیں ۔ گویا ان کے
ذریعہ سے اللہ تعالیٰ اپنے عرش کریم سے اُترتا ہے تا اپنی مخصوص صفات کو بندوں کیلئے ظاہر کرے ۔ اور
تنزیہی صفات وہ ہیں جو بالبداہت کسی مخلوق کے وجود پر دلالت نہیں کرتیں اور ان کا خیال مخلوق کے
خیال کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔ جیسے خدا تعالیٰ کا سچائی محض ہونا ہے یعنی اَلْحَقُّ ہونا بالا إِلهَ إِلَّا هُوَ ہونا
یا ایک لفظ سے یہ مفہوم ادا کیا جائے تو اس کا احد ہونا ۔ اسی طرح کامل الصفات ہستی کا ملک ہونا،
رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ ہونا يا حي ہونا یا العظيم ہونا اور اسی طرح اور صفات ہیں جن کو ذہن میں
لاتے ہوئے کسی مخلوق کی طرف ذہن کا انتقال ضروری نہیں ہوتا ) ۔ غرض یہ چاروں صفات تشبیہی اور
تنزلی ہیں ۔ جن میں اللہ تعالیٰ کا فعل بہت حد تک بندوں کے افعال سے ملتا جلتا ہے اور ان کا ظہوران
چار صفات کے تقاضا کے ساتھ تعلق رکھتا ہے جو آیت زیر تشریح میں بیان ہوئی ہیں اور اس آیت میں اللہ
تعالیٰ نے مجملاً ذکر کیا ہے کہ ان چار صفات نے انسانی پیدائش کا تقاضا کیا جس پر ہم نے انسان کو پیدا کیا
نہ کہ بلا وجہ اور فضول ۔
اب ہمیں غور کرنا چاہیئے کہ جبکہ ان چاروں صفات کے نتیجہ میں انسانوں کو پیدا کیا گیا ہے تو یہ
بھی ماننا پڑے گا کہ ان کا پر تو ظلی طور پر انسان پر پڑے ورنہ ان صفات کا ظہور انسان کے ذریعہ سے ہو
نہیں سکتا ۔ چنانچہ میں جیسا کہ گزشتہ جمعہ میں بیان کر چکا ہوں کہ یہ چاروں صفات تنزلی صورت میں
انسان کے اندر پائی جاتی ہیں ۔ انسان کے اندر خدا تعالیٰ نے ملک والی صفت بھی رکھی ہے ۔ جس
کے نتیجہ میں وہ ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کا مظہر بنتا ہے۔ اس کے اندر الحق والی صفت بھی رکھی ہے ۔ وہ
بھی سچ کو قبول کرتا اور سچائی کے مقابلہ میں دنیا کی ہر چیز کو بھول جاتا ہے۔ پھر رحیمیت والی صفت بھی
انسان کے اندر رکھی گئی ہے ۔ پھر خدا تعالیٰ نے اپنے آپ کو لا إِلهُ إِلَّا هُوَ کہا تھا ۔ اس کی تنزلی صورت
یعنی رحیمیت بھی انسان میں پائی جاتی ہے ۔ پھر رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ کی تنزلی صورت یعنی رب
العلمین ہونا اس کا پر تو بھی انسانی روح پر پڑا ہے اور اس کا مظہر بننے کی قابلیت بھی اس میں موجود ہے ۔
غرض یہ چاروں صفات ایسی ہیں کہ اگر انسان چاہے تو وہ ان کا مظہر بن سکتا ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ کوئی
خطبات محمود
۵۶۲
سال ۱۹۳۷ء
بنے یا نہ بنے۔ مگر خدا نے ہر شخص کو یہ قابلیت دے دی ہے اور وہ اگر چاہے تو رب العلمين۔
الرحمن الرحیم اور ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی صفات کا مظہر ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے کوئی شخص کہے یہ
کس طرح ہو سکتا ہے ۔ سوایسے لوگوں کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ ملکیت کی قابلیت کا ہر انسان میں پیدا کیا جانا
تو ظاہر ہی ہے اور اس صفت کا اتنا غلبہ ہے کہ دنیا میں نا قابل سے نا قابل انسان کو بھی مجازی طور پر بادشاہ
بننے کی خواہش ہوتی ہے ۔ بلکہ جتنا کوئی نا قابل ہو ا تنا ہی اسے اپنا حکم چلانے کی خواہش ہوتی ہے
اور وہ مشورہ دینے کیلئے بے تاب رہتا ہے ۔ پھر بادشاہت ایک نظام چاہتی ہے اور انسان بھی ۔
ملک ہو کر قانون بناتا اور ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ ہو کر قاضی بنتا اور لوگوں کے جھگڑوں کا فیصلہ کرتا ہے
اور ہر انسان اس نظام کی پابندی کیلئے مدنی الطبع بنایا گیا ہے ۔
پھر انسان میں الحق کی صفات بھی موجود ہیں ۔ چنانچہ انسان ہی وہ وجود ہے جو سچائی کو
اس کی انتہائی حد تک پہنچا دیتا ہے اور سچائی کے قیام کیلئے اتنی عظیم الشان قربانی کرتا ہے جس کی مثال کسی
اور مخلوق میں نہیں مل سکتی ۔ اُمت محمدیہ میں ایسے کئی اولیاء ہوئے ہیں جنہوں نے سچائی کیلئے بڑی بڑی
تکالیف اٹھائیں ۔ خود ہماری جماعت میں حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کا واقعہ موجود ہے ۔
آپ کا بل میں اس قدر رسوخ اور عزت رکھتے تھے کہ بادشاہ حبیب اللہ خان کو گدی پر بٹھانے کا کام انہی
کے سپر د کیا گیا تھا ۔ جب وہ احمدی ہوئے اور اس کا علم بادشاہ کو اور باقی عمائد کو ہوا اور مولویوں نے آپ
پر کفر کا فتوی لگا دیا تو بادشاہ کو چونکہ ان کے رسم تاجپوشی ادا کرنے کی وجہ وجہ سے ان کا ادب منظور تھا ، اس
لئے اُن کو بُلایا اور کہا کہ آپ جو کچھ کہتے ہیں میں اس پر اعتراض نہیں کرتا لیکن چونکہ مولوی بہت شور
مچاتے ہیں اس لئے آپ خاموشی اختیار کر لیں تا ملک میں جو شور برپا ہے وہ بند ہو جائے میں اس کے بدلہ
میں آپ سے بہت کچھ حسن سلوک کروں گا ۔ مگر انہوں نے حبیب اللہ خان کو صاف جواب دے دیا کہ
مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ میرے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے ۔ مجھے خدا نے پہلے سے ہی میرا انجام بتا دیا ہے
اور میں سچی بات کہنے سے کبھی رک نہیں سکتا۔ اور جو بات مجھے حق دکھائی دیتی ہے وہ میں کسی کے کہنے سے
نہیں چھپا سکتا ۔ آخر علماء نے آپ کو سنگسار کرنے کا فیصلہ کر دیا اور اس کی تعمیل میں آپ کو میدان میں لے
جایا گیا ۔ اُس وقت بادشاہ نے مولویوں سے کہا کہ پہلے تم پتھر مارو، اس کے بعد میں ماروں گا کیونکہ اس
کی سنگساری کا فتوی تم نے دیا ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ یہ فعل سنگساری کے قابل ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا
خطبات محمود
۵۶۳
سال ۱۹۳۷ء
کہ بادشاہ آپ ہیں پہلا پتھر آپ پھینکیں اس کے بعد ہم پھینکیں گے۔ بادشاہ نے کہا یہ ٹھیک ہے مگر
شریعت کا تمہیں ہی علم ہے اور تمہارا ہی حق ہے کہ ابتدا کرو۔ میں تمہارا تابع ہوں گا کیونکہ مجھے علم نہیں کہ
یہ سزا جائز ہے یا ناجائز ۔ اسی دوران میں بادشاہ پھر مولوی عبداللطیف صاحب شہید کے پاس گیا اور
انہیں کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ دل میں بے شک جو چاہیں بات رکھیں لیکن ظاہر
میں کہہ دیں کہ میں تو بہ کرتا ہوں تا ملک میں جو شور ہے وہ دور ہو جائے ۔ میں ان مولویوں سے کہہ دوں
گا کہ انہوں نے تو بہ کر لی ہے اور آپ سنگساری سے بچ جائیں گے ۔ مگر انہوں نے فرمایا میں اس قسم کی
باتیں نہیں جانتا۔ خدا نے مجھے سچائی دی ہے اور میں اسے کسی حالت میں بھی نہیں چھوڑ سکتا ۔ تب بادشاہ
نے مولویوں سے کہا کہ اب مجبوری ہے۔ یہ کسی طرح بھی ہماری بات نہیں مانتے ، تم ان پر پتھر چلاؤ۔
چنانچہ انہوں نے چاروں طرف سے آپ پر پتھر برسانے شروع کر دیئے یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے ۔
بعض دیکھنے والے کہتے ہیں کہ جب آپ پر چاروں طرف سے پتھر برسائے جا رہے تھے تو وہ اللہ تعالیٰ
سے یہ دعا کرتے جاتے تھے کہ خدایا! میری قوم پر اپنا عذاب نازل نہ کرنا کیونکہ یہ جہالت سے یہ کام
کر رہی ہے۔
یہ سچائی کا نمونہ ہے جو ہماری جماعت میں بھی موجود ہے اور اس سے پہلے اولیائے اُمت میں
بھی اس کے بڑے بڑے نمونے موجود ہیں۔ بڑی عمر کے آدمیوں کو جانے دو سید عبد القادر صاحب جیلانی
کو ہی دیکھو۔ وہ ابھی بچے ہی تھے کہ ان کی والدہ نے انہیں اپنے ماموں کے پاس ایک قافلہ کے ساتھ
بھیجا۔ چونکہ ان دنوں سفر میں بہت کچھ مشکلات حائل تھیں اور ڈا کے بڑی کثرت سے پڑتے تھے اس لئے
انہوں نے چالیس اشرفیاں ان کی گاڑی میں سی دیں تا اس سرمایہ سے وہ کوئی کام کر سکیں ۔ یہ قافلہ جب
ایک جنگل سے گزر رہا تھا تو اس پر بعض ڈاکوؤں نے حملہ کیا اور اس کا سب سامان لوٹ لیا ۔ اتفاقاً کوئی
ڈاکو ان کے پاس سے بھی گزرا اور ان سے پوچھا میاں کچھ تمہارے پاس بھی ہے؟ انہوں نے کہاں ہاں
چالیس اشرفیاں میرے پاس موجود ہیں ۔ وہ یہ سن کر حیران سا رہ گیا اور اسے ان کی بات پر یقین نہ آیا کی
کیونکہ انہوں نے گاڑی پہنی ہوئی تھی اور غربت کے آثار ظاہر تھے۔ چنانچہ وہ کہنے لگا مخول نہ کر تیرے
پاس چالیس اشرفیاں کہاں سے آسکتی ہیں اور یہ کہہ کر وہ انہیں چھوڑ کر چلا گیا ۔ پھر کسی دوسرے ڈاکو نے
ان سے یہی سوال کیا تو انہوں نے پھر یہی جواب دیا مگر اسے بھی ان کی بات پر یقین نہ آیا ۔ آخر کسی نے
خطبات محمود
۵۶۴
سال ۱۹۳۷ء
اپنے افسر سے اس کا ذکر کیا ۔ اس نے حکم دیا کہ اس لڑکے کو پکڑ کر لاؤ ۔ چنانچہ وہ انہیں اپنے افسر کے پاس
لے گئے اور جب اس کے سامنے ان کی گاڑی پھاڑی گئی تو اس میں سے واقعہ میں چالیس اشرفیاں نکل
آئیں ۔ وہ ڈاکوؤں کا افسر سید عبد القادر جیلانی صاحب سے کہنے لگا کہ تم نے یہ کیا بیوقوفی کی کہ اپنی
اشرفیوں کا ہمیں پتہ دے دیا ۔ اگر تم کہہ دیتے کہ میرے پاس کچھ نہیں تو ہمیں تمہاری بات کا یقین آجاتا
اور ہم میں سے کسی کا ذہن بھی اس طرف منتقل نہ ہوتا کہ تمہاری گدڑی میں اشرفیاں ہیں ۔ وہ اُس وقت
بہت چھوٹی عمر کے تھے ، بعض کہتے ہیں بارہ تیرہ سال کی عمر تھی ۔ مگر جب ڈاکوؤں کے سردار نے یہ بات
کہی تو وہ کہنے لگے جب میری گاڑی میں اشرفیاں موجود تھیں تو میں کس طرح کہہ دیتا کہ میرے پاس کچھ
نہیں ہے ۔ ان کی اس بات کا ڈاکوؤں پر ایسا اثر ہوا کہ انہوں نے اُسی وقت ڈا کہ سے توبہ کی ۔ اسی واقعہ
کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کسی پنجابی شاعر نے سید عبد القادر صاحب جیلانی کی تعریف میں کہا ہے کہ
ع
چوروں قطب بنایا
غرض سچائی جب ایک بچہ کے دل میں بھی داخل ہو جاتی ہے تو اُسے ایسا دلیر بنا دیتی ہے کہ وہ
صلى الله
تمام دنیا کے مقابلہ میں نڈر ہو کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ پھر جو ہمارے سردار اور آقا محمد مصطفی علی ہیں انہیں
دیکھ لو ۔ مکی زندگی میں ابو طالب جو آپ کے چچا تھے آپ کی بہت حفاظت کرتے تھے اور چونکہ وہ اپنی
قوم کے سردار تھے اس لئے قریش مکہ رسول کریم ﷺ کو اس طرح دق نہیں کر سکتے تھے جس طرح وہ
صلى الله
عروسه
صلى الله
عروسه
رسول کریم ﷺ کے کے صحاب صحابہ کو دق کیا کرتے تھے۔ آخر آخر جب جب رسول رسول کریم ﷺ کے وعظ ونص و نصیحت کو سُن سُن کر
انہوں نے محسوس کیا کہ اسلام بڑھتا جاتا ہے اور اگر اسے جلدی روکا نہ گیا تو اس کا مٹانا مشکل ہو جائے گا
تو وہ سخت غیظ و غضب سے بھر گئے ۔ اور وہ ایک وفد کی صورت میں ابو طالب کے پاس آئے اور انہیں کہا
کہ آپ کے بھتیجے نے ہمیں سخت دق سخت دق کر رکھا ہے ۔ وہ ہمارے بتوں کو گالیاں دیتا اور ایک خدا کا وعظ کرتا
رہتا ہے۔ آپ اسے سمجھائیں کہ وہ ایسا نہ کرے اور اگر وہ نہ رُکے تو آپ اس سے الگ ہو جائیں اور ہم
پر اس کا معاملہ چھوڑ دیں ہم خود اسے روک لیں گے اور اگر آپ ان سے الگ ہونے کیلئے تیار نہ ہوں تو
مجبوراً ہمیں آپ کی سرداری کو بھی جواب دینا پڑے گا اور پھر اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا ۔ ابو طالب اپنے
قبیلہ کے سردار تھے اور جن قوموں کی قبائلی زندگی ہوتی ہے وہ اپنی سرداری کی بڑی قیمت سمجھتی ہیں ۔
ابو طالب نے جب یہ بات سنی تو وہ گھبرا گئے اور انہوں نے رسول کریم ﷺ کو بلا کر کہا اے میرے بھتیجے!
صلى
خطبات محمود
۵۶۵
سال ۱۹۳۷ء
صلى الله
اب قوم سخت مشتعل ہو گئی ہے اور قریب ہے کہ تجھے ہلاک کر دیں اور ساتھ ہی مجھے بھی ۔ میں نے ہمیشہ
تیری حفاظت کی کوشش کی مگر آج میری قوم کے افراد نے مجھے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ یا اپنے بھتیجے سے
الگ ہو جا اور اگر الگ ہونے کیلئے تیار نہیں تو ہم آپ کی سرداری کو بھی جواب دے دیں گے، اب ہم میں
برداشت کی زیادہ طاقت نہیں رہی ۔ ابو طالب کیلئے یہ ایک ایسا امتحان کا وقت تھا کہ باتیں کرتے کرتے
انہیں رقت آگئی اور ان کی تکلیف کو دیکھ کر رسول کریم ﷺ کی آنکھوں سے بھی آنسو رواں ہو گئے ۔ مگر
آپ نے فرمایا اے چچا! میں آپ کے احسانات کو بھول نہیں سکتا۔ میں جانتا ہوں کہ آپ نے میری
خاطر بڑی بڑی قربانیاں کیں ۔ لیکن اے چچا! مجھے خدا تعالیٰ نے اس کام کیلئے مقرر کیا ہے۔ اگر آپ کو اپنی
تکلیف کا خیال ہے تو اپنی پناہ واپس لے لیں ۔ خدا نے مجھے سچائی دی ہے جسے میں کبھی چھوڑ نہیں سکتا ۔ اگر
وہ سورج کو میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں بھی لا کر رکھ دیں تب بھی میں اُس تعلیم کو نہیں چھوڑ سکتا
جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے ملی ہے۔ یہ الفاظ کوئی معمولی الفاظ نہیں تھے ۔ آج بھی یورپ کے معاند
مورخین جب رسول کریم ﷺ کے واقعات لکھتے ہوئے اس مقام پر پہنچتے ہیں تو ان کے دل کانپ اٹھتے
ہیں اور وہ یہ لکھنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ محمد صاحب جھوٹ بولنے والے نہ
تھے اور انہیں اس تعلیم کی سچائی پر پورا یقین تھا جو وہ لائے تھے۔ پھر ابو طالب کا کیا حال ہوا ہوگا جس نے
خود محمد ﷺ کی زبان سے یہ کلمات سنے ۔ ابو طالب مسلمان نہ تھے مگر جس وقت انہوں نے سچائی کے متعلق
محمد ﷺ کا یہ یقین دیکھا تو وہ بے اختیار کہہ اٹھے کہ اسے بھتیجے! مجھے قوم کی کوئی پرواہ نہیں میں تیرے ساتھ
ہوں تو شوق سے اپنا کام کرتا چلا جا۔ سے
صلى الله
غرض اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر سچائی کا وہ مادہ رکھا ہے کہ سچائی پر قائم ہوتے ہوئے انسان
کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے ۔ جانور بھی جھوٹ نہیں بولتا ، جھوٹ صرف انسان کی ایجاد ہے ۔ مگر جانور کا بیچ بالکل
اور قسم کا ہوتا ہے۔ اس کا سیچ طبعی ہوتا ہے مگر انسان کا سیچ ایمانی ہوتا ہے۔ اس لئے جو انسان راستباز ہوتا
ہے وہ ساری دنیا کے مقابلہ میں اکیلا کھڑا ہو جاتا ہے اور اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتا کہ اس کے مقابلہ
میں ایک کروڑ آدمی ہیں یا دس کروڑ ۔ وہ نظارہ دنیا کیلئے ایک حیرت انگیز نظارہ ہوتا ہے کہ ایک انسان
کھڑے ہو کر ساری دنیا کو چیلنج کر رہا ہوتا ہے ۔ مگر وہ کیا چیز ہے جو اس کے پیچھے ہوتی ہے۔ اس کے پیچھے
صرف حق ہوتا ہے جس کی طاقت پر وہ ساری دنیا کو للکارتا ہے ۔ غرض یہ خاصیت اللہ تعالیٰ نے انسان کے
خطبات محمود
۵۶۶
سال ۱۹۳۷ء
اندر پیدا کی ہے کہ وہ سچائی کا کامل نمونہ ہوتا ہے ۔
پھر الحق کے دوسرے معنی دنیا کو قائم رکھنے والے کے ہیں اور اس کا بہترین نمونہ بھی انبیاء
علیہم السلام کا وجود ہوتا ہے ۔ جب: خدا تعالیٰ کا غضب دنیا کے گناہوں کی وجہ سے بھڑ کنے والا ہوتا ہے تو
اُس وقت خدا تعالیٰ کا الحق ہونا فوراً اپنے نبی کی طرف نگاہ دوڑاتا ہے اور کہتا ہے اس وجود کے
ہوتے ہوئے میں اس دنیا کو کیونکر تباہ کر دوں ۔ پس ان کا وجود دنیا کیلئے ایک حرز اور تعویذ ہوتا ہے اور ان
کی وجہ سے دنیا بہت سے مصائب اور اللہ تعالیٰ کے غضب کا نشانہ بننے سے محفوظ رہتی ہے۔ اسی طرح
لا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ہے ۔ یہ توحید کا مقام بھی ایسا ہے کہ جو شخص اس مقام کو دیکھ لیتا ہے خود توحید کے مقام پر کھڑا
ہو جاتا ہے ۔ آپ کہیں گے یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک انسان اللہ تعالیٰ کی توحید کا مظہر ہو جائے ۔ مگر یہ
کوئی ایسی بات نہیں جس کا سمجھنا آپ لوگوں کیلئے مشکل ہو ۔ بالکل قریب زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوٰۃ والسلام پر یہ الہام نازل ہو چکا ہے کہ اَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِي وَ تَفْرِيدِی کے کہ اے
مسیح موعود ! تیرا میرے ساتھ وہی تعلق ہے جو تو حید کا مجھ سے تعلق ہے ۔ گویا تو لا إِلهَ إِلَّا هُوَ کا مظہر ہے
اور مجھے لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ پیارا ہے ۔ اسی طرح مجھے تو پیارا ہے ۔ تو توحید کے مقام کے یہ معنے ہیں کہ جس
مقام پر پہنچ کر اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ کر دیتا ہے کہ اب دنیا میں میرا پیارا صرف ایک ہی وجود ہے اس کے سوا
میں کسی کی پرواہ نہیں کرتا۔ یہ وہی بات ہے جو بعض احادیث قدسیہ میں ان الفاظ میں بیان کی گئی ہے کہ
صلى الله
علی سلام
لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک ھے کہ اے محمد ! ساری دنیا تیری مٹھی میں آگئی ہے ۔ جدھ
صلى الله ۔
۔ تیرا
ہاتھ اُٹھے گا اُدھر ہی میرا ہاتھ اُٹھے گا ۔ جدھر تیری نظر ہو گی اُدھر ہی میری نظر ہو گی ۔ یہ توحید کا مقام ہے جو
اصل مقام تو محمد ﷺ علی کا ہے لیکن ظلی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام والے کو بھی یہ مقام
ہے ۔ پھر یوں بھی رسول کریم تو ۔ توحید کے مظہر تھے کہ جیسی توحید محمد ﷺ نے قائم کی ایسی تو توحید قائم کرنا
صلى الله
صلى الله
یہ مقام حاصل ہوا
تو الگ رہا کسی دوسری قوموں نے اس رنگ میں توحید کو سمجھا بھی نہیں ۔ یہ اس تفصیل کا موقع نہیں ورنہ
میں بتاتا ہے کہ دنیا نے تو حید کو سمجھا ہی نہیں۔ تو حید وہی ہے جو رسول کریم ﷺ نے بیان فرمائی۔ پھر یہ بھی
توحید کا مقام تھا کہ رسول کریم ﷺ سید ولد آدم تھے یعنی دنیا کے تمام انسانوں میں سے افضل واعلیٰ ہیں
اور آئندہ بھی کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جننا جو آپ کے درجہ کی بلندی کو پہنچ سکے ۔ پھر اس لحاظ سے بھی آپ
توحید کے مقام پر تھے کہ خدا تعالیٰ کے حضور اُس کی توحید سے آپ نے ایسا تعلق قائم کیا کہ دنیا وَمَا فِيهَا
خطبات محمود
۵۶۷
سال ۱۹۳۷ء
آپ کی نظروں روں سے غائب ہو گئے اور خدا ہی خدا آپ کے ا خدا آپ کو نظر آنے لگ گیا ۔ گویا ایک آپ کا وجود تھا اور
ایک خدا کا ۔ انسانی وجودوں میں سے واحد وجود آپ کا تھا اور خدا تو ایک ہے ہی۔ اور پھر اس لحاظ سے
بھی آپ تو حید کے مقام پر تھے کہ تو کل کا اعلیٰ مقام آپ کو حاصل تھا اور آپ کی نظر خدا کے سوا اور کسی کی
طرف نہ اٹھتی تھی ۔
صلى
پھر صفت رب العلمین کا مادہ بھی خدا تعالیٰ نے انسان میں پیدا کیا اور اسے اتنا وسیع کیا ،
اتنا وسیع کیا کہ ہر ماں اور ہر باپ اپنے بچہ کی ربوبیت کر رہا ہے۔ پھر محمد ﷺ کو دیکھو تو تمہیں نظر آئے گا
کہ آپ اس صفت کے کامل مظہر تھے اور دنیا کی کوئی چیز ایسی نہیں جو آپ کے احسان سے باہر رہ گئی ہو ۔
مخلوق میں سے اہم جنس حیوان ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف انسانوں پر رحم کیا بلکہ
آپ کے دائرہ شفقت میں دوسرے حیوانات بھی آگئے اور آپ نے ان کی بہتری کیلئے اپنی اُمت کو کئی
احکام دیئے ہیں ۔ مثلاً آپ نے فرمایا کہ آزاد جانور کو باندھ کر مت رکھو اور اگر باندھ کر رکھتے ہو تو ان
کے کھانے پینے کا بندو بست کرو۔ اس حکم کے ماتحت ہر شخص جو کسی جانور کو اپنے گھر میں باندھ کر رکھتا ہے
وہ اس بات پر مجبور ہے کہ اسے کھانے پینے کیلئے دے اور اگر نہیں دے گا تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا وہ
دوزخ میں جائے گا۔ پھر جانورں پر آپ نے اس قدر رحم کیا کہ فرمایا کسی جانور کو کسی دوسرے جانور
کے سامنے ذبح مت کروتا اسے تکلیف نہ ہو۔ کے کسی جانور کو کند چھری سے ذبح نہ کرو۔ کے اسی طرح
جانور کو باندھ کر نشانہ بنانے سے منع کیا ۔ 2 جانور پر طاقت سے زیادہ بوجھ لادنے سے روکا ۔ اسی
طرح منہ پر داغ دینے کی ممانعت کی اور فرمایا اگر داغ لگانا ہی ہو تو پیٹھ پر لگاؤ ۔ اے غرض جو فرائض
اللہ تعالیٰ کی طرف سے جانوروں کیلئے مقرر ہیں ان کے سوا باقی ہر قسم کی تکلیف سے آپ نے ا سے آپ نے انہیں محفوظ
کر دیا اور پھر جو زیادہ سے زیادہ رحم جانوروں پر کیا جا سکتا تھا وہ بھی آپ نے کیا اور فرمایا جو جانور پالتو
نہیں دانے وغیرہ چکتے رہتے ہیں اُن کو دانے وغیرہ ڈال دینا بھی ثواب کا موجب ہے ۔ چنانچہ آپ نے
فرمایا ایک شخص تھا جو جانوروں کو دانے ڈالا کرتا تھا۔ اللہ تعالیٰ کو اس کی یہ نیکی ایسی پسند آئی کہ اس نے اسی
نیکی کے عوض اسے اسلام میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرمائی ۔
غرض آپ کے احسانات سے حیوانات بھی باہر نہیں اور انسان باہر نہیں ۔ انسانوں میں سے مرد
اور عورت کو لے لو۔ پہلی قوموں نے مردوں کے متعلق بے شک قوانین تجویز کئے تھے مگر عورتوں کے حقوق
خطبات محمود
۵۶۸
صلى الله
سال ۱۹۳۷ء
کا انہوں نے نے کہیں ذکر نہیں کیا تھا۔ رسول کریم ﷺ وہ پہلے انسان ہیں جنہوں نے یہ تعلیم دی کہ جیسے
مردوں کے حقوق عورتوں کے ذمہ ہیں اسی طرح عورتوں کے حقوق مردوں کے ذمہ ہیں ۔ وَلَهُنَّ مِثْلُ
الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ سے جس طرح عورتوں پر مردوں کے حقوق ہیں ، اسی طرح عورتوں کے بھی
بہت سے حقوق ہیں جو مردوں کو ادا کرنے چاہئیں ۔ پھر ہر شعبہ زندگی میں عورت کی ترقی کے راستے آپ
نے کھولے ۔ اسے جائداد کا مالک قرار دیا ، اس کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ، اس کی تعلیم کی
نگہداشت کی ، اس کی تربیت کا حکم دیا اور پھر فیصلہ کر دیا کہ جس طرح جنت میں مرد کیلئے ترقیات کے
غیر متناہی مراتب ہیں اسی طرح جنت میں عورتوں کیلئے بھی غیر متناہی ترقیات کے دروازے کھلے ہیں ۔
پھر مردوں کی مختلف شاخیں ہیں۔ کبھی مرد بحیثیت باپ ہوتا ہے، کبھی مرد بحیثیت بھائی ہوتا ہے، کبھی مرد
بحیثیت بیٹا ہوتا ہے اور کبھی مرد بحیثیت خاوند ہوتا ہے۔ اسی طرح عورت کبھی بحیثیت ماں ہوتی ہے، کبھی
بحیثیت بیٹی ہوتی ہے، کبھی بحیثیت بہن کے اور کبھی بحیثیت بیوی کے۔ پھر مرد کبھی معلم ہوتا ہے کبھی متعلم ۔
عورت بھی کبھی معلمہ ہوتی ہے اور کبھی متعلمہ ۔ پھر عورت کبھی دودھ پلانے والی ہوتی ہے اور کبھی دودھ
پینے والی۔ کبھی مرد دودھ پلوانے والا ہوتا ہے اور کبھی خود دودھ پینے والا یعنی چھوٹا بچہ ہوتا ہے ۔ پھر مرد
عورت خریدار بھی ہوتے ہیں اور بیچنے والے بھی ہوتے ہیں ۔ وہ محنت کرنے والے بھی ہوتے ہیں اور
مزدوری دینے والے بھی ہوتے ہیں ۔ معاہدہ کرنے والے بھی ہوتے ہیں اور معاہدہ لینے والے بھی
ہوتے ہیں ۔ حاکم بھی ہوتے ہیں اور محکوم بھی ہوتے ہیں ۔ غرض ہر قسم کی زندگی مردوں سے بھی تعلق رکھتی
ہے اور عورتوں سے بھی ۔ ان تمام شعبوں میں خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کے ذریعہ مردوں کو بھی
احکام دیئے اور عورتوں کو بھی ۔
صلى الله
عروسه
پھر انسانوں میں قوموں ، مذہبوں اور حکومتوں کے تفاوت کے لحاظ سے اختلاف ہوتا ہے اور
اس اختلاف کی وجہ سے لڑائیاں ہوتی ہیں ۔ مگر جہاں گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہوتی ہے، جہاں کوئی کسی کی
پرواہ نہیں کرتا وہاں محمد ﷺ کے ذریعہ یہ آواز بلند ہوتی ہے کہ بے شک میرے ماننے والے مسلمان ہیں
اور نہ ماننے والے کا فر مگر دیکھو میں رب العالمین کا مظہر ہوں ۔ دیکھنا ان کفار میں سے کسی عورت کو نہ
مارنا ، دیکھنا ان میں سے کسی بچے کو نہ مارنا ، دیکھنا ان کے کسی پنڈت ، پادری یا راہب کو قتل نہیں کرنا ، دیکھنا
باغات نہ جلانا ، معبد نہ گرانا ، پھل دار درخت نہ کاٹنا۔ دیکھنا جھوٹ اور فریب سے کام نہ لینا ، دیکھنا کسی
خطبات محمود
۵۶۹
سال ۱۹۳۷ء
ایسے شخص کو قتل نہیں کرنا جس نے تمہارے سامنے اپنے ہتھیار ڈال دیئے ہوں ۔ دیکھنا زخمی کو نہ مارنا ، دیکھنا
کسی کو آگ سے عذاب نہ دینا ، دیکھنا کفار کا مثلہ نہ کرنا اور ان کے ہاتھ پاؤں نہ کاٹنا۔ یہ سب احکام جو
صلى الله
رسول کریم ﷺ نے دیئے یہ مسلمانوں کیلئے تو نہیں تھے ، یہ کفار کیلئے تھے ۔ آخر مسلمانوں نے مسلمانوں
کے ناک، کان اور ہاتھ نہیں کاٹنے تھے انہوں نے مسلمانوں کو پکڑ پکڑ کر آگ میں نہیں جلانا تھا۔ وہ اگر
مثلہ کر سکتے تھے یا آگ سے عذاب دے سکتے تھے تو کافروں کو ۔ پس یہ احکام مسلمانوں کی خیر خواہی کیلئے
نہیں تھے بلکہ کفار کی خیر خواہی کیلئے تھے اور ان کے آرام اور بچاؤ کیلئے یہ سب سامان تھے۔ گو یا تمثیلی
زبان میں اگر ہم ان واقعات کو بیان کریں تو اس کا نقشہ یوں کھینچا جا سکتا ہے کہ مسلمان ایک لمبے عرصہ
تک کفار کے مظالم برداشت کرنے کے بعد جب تلواریں سونت کر کفار پر حملہ آور ہوئے تو وہی محمد ﷺ جو
مسلمانوں کو کفار سے لڑا رہے تھے، کیا دکھائی دیتا ہے کہ دشمنوں کے آگے بھی کھڑے ہیں اور مسلمانوں
سے کہہ رہے ہیں کہ ان پر یہ سختی نہ کرو، وہ سختی نہ کرو۔ گویا محمد صرف مسلمانوں کے لشکر کی ہی کمان نہیں
صلى الله
سالم
کر رہے تھے بلکہ آپ کفار کے لشکر کی بھی کمان کر رہے تھے اور اُسے بھی مسلمانوں کے حملہ سے بچارہے
تھے ۔ پس لڑائیوں میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صفت رب العلمین کا مظہر ہونے کا
ثبوت نظر آ رہا ہے۔
پھر غلاموں پر بھی آپ نے احسان کیا اور فرمایا جو شخص کسی غلام کو مارتا ہے وہ گناہ کا ارتکاب
کرتا ہے اور اس کا فدیہ یہ ہے کہ وہ اسے آزاد کر دے۔ آپ نے فرمایا اپنے غلام سے وہ کام نہ لو جو وہ کر
نہیں سکتا اور اگر زیادہ کام ہو تو خود ساتھ لگ کر کام کراؤ۔ اور اگر تم اس کیلئے تیار نہیں تو تمہاراحق نہیں کہ
اس سے کام لو ۔ اسی طرح اگر غلام کیلئے تمہارے منہ سے کوئی گا سے کوئی گالی نکل جاتی ہے تو تمہارا تو تمہارا فرض ہے کہ اسے
فوراً آزاد کر دو ۔ غرض مزدور اور آقا کے لحاظ سے بھی آپ نے صفت رب العلمین کا مظہر بن کر دنیا
کو دکھا دیا۔ آپ نے ایک طرف مزدور کو کہا کہ اے مزدور تو حلال کما اور محنت سے کام کر ۔ اور دوسری
طرف آقا سے کہا کہ اے محنت لینے والے ! تو حد سے زیادہ اس سے کام نہ لے اور اس کا پسینہ سُوکھنے
سے پہلے اس کی مزدوری اسے دے۔ اسی طرح تجارتوں کے متعلق اور لین دین کے معاملات کے متعلق
صلى الله
صلى الله
علوس
بھی رسول کریم ﷺ نے احکام دیتے ہیں اور زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس پر رسول کریم ﷺ کا کوئی
احسان نہ ہو۔
خطبات محمود
۵۷۰
سال ۱۹۳۷ء
کوئی کہہ سکتا ہے کہ موجودہ لوگوں پر تو رسول کریم ﷺ نے یہ احسانات کئے ، آپ کے پہلوں
پر کیا احسان ہیں؟ سو ایسے لوگوں کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے احسانات نہ صرف موجودہ نسل اور
آئندہ آنے والی نسلوں پر ہیں بلکہ ان لوگوں پر بھی جو آپ سے پہلے گزر چکے ۔ آپ جس زمانہ میں
مبعوث ہوئے ہیں تمام انبیاء پر مختلف قسم کے الزامات لگائے جاتے تھے۔ تم مجھے ایک ہی نبی ایسا بتا دوں
جس پر کوئی الزام نہ لگایا گیا ہو۔ ہر نبی پر الزام لگا اور انہی قوموں نے ان پر الزام لگایا جو ان انبیاء کو
ماننے والی تھیں ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر بھی الزام لگا ، حضرت داؤد علیہ السلام پر بھی الزام لگا، حضرت
سلیمان علیہ السلام پر بھی الزام لگا اور عیسائیوں نے تو حضرت عیسی علیہ السلام کو مستثنی کرتے ہوئے کہہ دیا
کہ سب نبی چور اور بٹ مار تھے ۔ مگر حضرت عیسی علیہ السلام کی نیکی بھی ان کی نگاہ میں کیا تھی ۔ انہوں نے
منہ سے تو کہہ دیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام بے گناہ تھے مگر تفصیلات میں وہ ان پر الزام لگانے سے بھی باز
نہیں آئے ۔ چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ وہ کسی کا گدھا بے پوچھے لے گئے اور اس پر سواری کرتے پھرے۔
لوگوں کو گالیاں دیتے تھے اور انہیں حرام کار اور بدکار کہتے تھے۔ وہ لوگوں کے گناہ اُٹھا کر صلیب پر لٹک
گئے اور اس طرح نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ لعنتی بنے اور تین دن دوزخ میں رہے ۔ وہ لوگوں کے
سوروں کے گلے بغیر ان کے مالکوں کو کوئی قیمت دینے کے تباہ کر دیا کرتے تھے ۔ یہ سب باتیں مسیحی کتب
میں لکھی ہیں۔ پھر ہندوؤں کو لے لو۔ وہ حضرت کرشن اور حضرت رام چندر کو اپنا اوتار مانتے ہیں ۔ مگر رام
چندر جی کا سیتا سے جو سلوک بیان کرتے ہیں وہ اگر ایک طرف رکھ لیا جائے اور دوسری طرف ان کی
بزرگی اور نیکی دیکھی جائے تو یہ تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ انہوں نے اتنا بڑا ظلم کیا ہو ۔ مگر وہ حضرت رام
چندر کی طرف بے دریغ یہ ظلم منسوب کرتے جاتے ہیں ۔ پھر حضرت کرشن کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ مکھن
چرا چرا کر لے جایا کرتے تھے حالانکہ وہ خدا تعالیٰ کے نبی تھے ۔ غرض تمام انبیاء پر بیسیوں الزامات لگائے
جاتے تھے ۔ یہ صرف محمد ﷺ کی ہی ذات ہے جس نے تمام انبیاء سے ان اعتراضات کو ڈور کیا اور بتلایا ۔
کہ یہ لوگ نیک، پاک اور راستباز تھے۔ ان پر الزام نہیں لگانا چاہئے ۔
صلى الله
پس رسول کریم ﷺ نے نہ صرف موجودہ اور آئندہ نسلوں پر احسان کیا بلکہ پہلے لوگوں پر بھی
احسان کیا جو وفات پاچکے تھے اور ان کی قوموں پر بھی احسان کیا۔ جب ایک یہودی کو بتا دیا جائے کہ
تمہارے بزرگ تمام نقائص سے پاک تھے تو اس کی گزشتہ تاریخ کتنی صاف ہو جاتی ہے اور وہ کیسی خوشی
خطبات محمود
۵۷۱
سال ۱۹۳۷ء
کے ساتھ ان بزرگوں کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرے گا۔ یہی حال عیسائیوں کا ہے اور یہی حال دوسری
قوموں کا ہے۔ پس رسول کریم ﷺ نے نہ صرف اپنی قوم کی ترقی کے راستے کھولے بلکہ دوسری قوموں
کی روایات کو بھی صاف کیا اور ان کے سامنے بھی ان کے بزرگوں کے اعلیٰ نمونے پیش کئے جن کو اپنے
سامنے رکھتے ہوئے وہ عظیم الشان ترقی کر سکتے ہیں ۔
پھر آپ نے ملائکہ پر بھی احسان کیا ۔ طرح طرح کے الزام تھے جو ان پر لگائے جاتے تھے۔
مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ہے کہ ملائکہ گنہ گار نہیں ان کے اندر
خدا تعالیٰ نے انکار کا مادہ ہی نہیں رکھا۔ انہیں جو بھی حکم ہے اس کی وہ اطاعت کرتے ہیں ۔ پس ان پر کسی
قسم کا الزام لگانا اور یہ کہنا کہ انہوں نے بھی فلاں گناہ کیا سخت ظلم ہے ۔
۔
صلى الله
م صلى الله
پھر رسول کریم ﷺ نے دنیا کے ہر گنہگار پر احسان کیا اور اس کے دل کو خوشی سے لبریز کر دیا۔
رسول کریم ﷺ کی بعثت سے پہلے ساری دنیا یہ کہا ساری دنیا یہ کہا کرتی تھی کہ گنہگار کہ گنہگار ہمیشہ کے دوزخ میں گرائے جائیں
گے اور جو شخص ایک دفعہ جہنم میں چلا گیا پھر وہ وہاں سے نہیں نکل سکے گا ۔ گویا دنیا گنہگاروں کو اللہ تعالیٰ کی
رحمت سے مایوس کرتی تھی اور توبہ کا دروازہ اس پر بند بتلاتی تھی۔ مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا انسان کتنا
ہی گنہگار ہو جائے ، اللہ تعالیٰ اسے معاف کرنے کیلئے تیار ہے ۔ بیشک گنہگاروں کے گناہ بہت بڑے ہیں
مگر خدا تعالیٰ کا رحم اس سے بھی بڑا ہے ۔ ! بڑا ہے ۔ پس تم اس بات سے مت گھبراؤ کہ تم گناہوں میں ملوث ہو، تم
تو بہ کرو کہ خدا آج بھی تمہیں معاف کرنے کیلئے تیار ہے۔ کتنی امید ہے جو گنہگاروں کے دلوں میں رسول
کریم ﷺ نے پیدا کر دی ۔ کتنی اُمنگ ہے جو آر ہے جو آپ نے ان کے قلوب میں پید کر دی ۔ غرض رب العلمین
کی صفت اعلیٰ درجہ کے کمال کے ساتھ محمد ﷺ میں ظاہر ہوئی محمد اللہ میں ظاہر ہوئی اور ان سے اُتر کر امت محمدیہ کے اور بہت
سے اولیاء و صلحاء میں ظاہر ہوئی اور ظاہر ہوتی رہتی ہے۔
غرض یہ چاروں صفات جو اللہ تعالیٰ نے بیان کی ہیں انہی کے ماتحت دنیا میں امن قائم ہو سکتا ،
ہے۔ اگر قانون نہ ہو اور پھر اس قانون کا نفاذ نہ ہو تو ہرگز امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح اگر صحیح رنگ
میں تربیت نہ ہو اور اہلی اور عائلی زندگی درست نہ ہو تب بھی امن مفقود ہوتا ہے اور کبھی سچی راحت انسان
کو حاصل نہیں ہو سکتی ۔ دنیا میں محض حکومت کے قوانین کی پابندی سے امن قائم نہیں ہوتا بلکہ امن اُس
وقت ہوتا ہے جب انسان کی اہلی اور عائلی زندگی ہر قسم کے جھگڑوں اور مناقشات سے پاک ہو ۔ تم چوری
خطبات محمود
۵۷۲
سال ۱۹۳۷ء
نہیں کرتے ہم ڈاکہ نہیں ڈالتے تم قتل اور خونریزی کے مرتکب نہیں ہوتے اور یہی چیز ہے جو حکومت تم
سے چاہتی ہے ۔ اسی طرح اگر تم لوگوں کا مال نہیں ٹوٹتے تو حکومت کے قانون کی نظر میں تم پر امن ہو لیکن
اگر گھر میں تمہاری روزانہ لڑائی رہتی ہے تو حکومت کا کوئی قانون ایسا نہیں جو تمہیں اس لڑائی سے روکے۔
لیکن کیا اس لڑائی کو دور کئے بغیر امن ہو سکتا ہے؟ اگر میاں بیوی کے تعلقات اچھے نہیں اور اگر ان
تعلقات کو اچھے رکھنے کے ذرائع موجود نہیں تو دنیا کی پُر امن سے پُر امن حکومت بھی افراد کیلئے پُر امن
نہیں ہو سکتی ۔ حکومت اپنے نظام سے یہ کر دے گی کہ بازاروں میں قتل و خونریزی کو روک دے، وہ
سرحدوں پر امن قائم کر سکتی ہے مگر وہ گھروں میں امن قائم نہیں کر سکتی ۔ اگر دنیا میں مائیں اپنے بچوں کی
اچھی تربیت نہ کریں اور بچے اپنی ماؤں سے حسن سلوک نہ کریں ۔ بھائی اپنی بہنوں سے محبت نہ کریں اور
بہنیں اپنے بھائیوں سے عمدہ سلوک نہ کریں تو کیا کوئی حکومت ہے جو اس میں دخل دے سکے؟ کبھی کوئی
حکومت اس میں دخل نہیں دے گی ۔ مگر کیا کبھی اس کے بغیر امن قائم ہو سکتا ہے۔ تم بہتر سے بہتر قانون
بنا دو اور تعزیرات ہند تو کیا چیز ہے اس سے بھی اعلیٰ تعزیرات مقرر کر دو، بہتر سے بہتر افسروں کا انتخاب
کرو، اعلیٰ سے اعلیٰ فوجیں تیار کر وجود شمنوں کو سرحدوں پر ہی روک دیں اور اسے آگے بڑھنے نہ دیں ۔ تم
دیانتدار سے دیانتدار پولیس کے آدمی مقرر کر ولیکن اگر گھر میں بھائی بہن ناراض ہیں یا باپ بیٹے سے
اور بیٹا باپ سے ناراض ہے، خاوند بیوی ۔ ، خاوند بیوی سے اور بیوی خاوند سے خفا ۔ سے خفا ہے تو کوئی قانون اس نا راضگی کو دور
نہیں کراسکتا۔ اور جب تک یہ ناراضگی دور نہ ہو کوئی قانون گھروں میں امن اور دلوں میں اطمینان پیدا
نہیں کر سکتا ۔ نہ محبت قائم ہوسکتی ہے نہ صلح اور آشتی ہو سکتی ہے ۔ نہ راحت میسر آسکتی ہے نہ آرام حاصل
ہو سکتا ہے۔ اعلیٰ درجہ کے وزرا و امراء اور افسروں کی موجودگی کے باوجود عائلی اور اہلی زندگی کی خرابی
اطمینان اور امن کو مٹا دیتی ہے ۔ ہاں جب تربیت صحیح ہو اور اہلی اور عائلی زندگی درست ہو تو پھر یہ دونوں
چیزیں مل کر ایک حد تک امن قائم کر سکتی ہیں لیکن پھر بھی پورا امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک انسان کے
اندر یہ اطمینان پیدا نہ ہو کہ میری زندگی عبث اور فضول نہیں ۔ بے شک تم دنیا کا نظام اعلیٰ سے اعلیٰ بنا دو،
بے شک تم اپنی فوجوں کو مضبوط بنا دو، بے شک اپنی طاقت کو اس قدر بڑھا لو کہ کوئی دشمن تم پر حملہ کرنے کی
جرات نہ کر سکے، بے شک تمہاری پولیس نہایت ہوشیار اور فرض شناس ہو۔ پھر بے شک تمہاری اہلی
زندگی بھی ہر قسم کی خلش سے پاک ہو۔ بیوی خاوند کی عاشق ہو تو خاوند بیوی کا ، بے شک ہمسایہ ہمسایہ کی
خطبات محمود
۵۷۳
سال ۱۹۳۷ء
ہوں اور جو ہر
صلى الله
خبر گیری کرنے والا ہو، بے شک اُستاد شاگرد سے محبت رکھتا ہو اور شاگر استاد کی عظمت پہچانتا ہو، بیشک
تاجر دیانتداری سے سو دا دیتے ہو اور بے شک ہر قسم کے آرام اور ہر قسم کی سہولتیں حاصل ہوں لیکن اگر
انسان کے دل میں یہ خلش موجود ہو کہ وہ کیوں پیدا کیا گیا اور اس کا کیا انجام ہے تو پھر بھی دنیا میں کبھی
حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا۔ اس خلش کو دور کرنے کیلئے جب تک محمد ﷺ کی لائی ہوئی تعلیم انسان کے
سامنے پیش نہ کی جائے ، جب تک اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نظارے اس کے سامنے نہ رکھ دیئے جائیں ،
جب تک ہم اُسے یہ بتا نہ دیں کہ یہی زندگی اس کا اصل مقصود نہیں ۔ بلکہ اصل زندگی وہ ہے جب وہ مرنے
کے بعد اپنے رب کے سامنے پیش کیا جائے گا اور خدا اُسے کہے گا کہ فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْ خُلِی
جَنَّتِی ۱۵ کہ اے میرے بندے میں نے تجھے بے انتہاء انعامات دینے ہیں۔ میں نے تیری روح ہمیشہ
قائم رکھنی ہے۔ بے شک تیری دُنیوی زندگی ہزاروں مایوسیوں، ہزاروں ناکامیوں اور ہزاروں
بیماریوں کی آماجگاہ تھی لیکن یا درکھ کہ وہی تیری زندگی نہیں تھی بلکہ اصل زندگی وہ ہے جو اب تجھے میں دیتا
ہر قسم کی تکلیفوں اور ہر قسم کی ذلتوں اور ہر قسم کے تنزل سے محفوظ ہے ۔ آ اور اب میری جنت
میں داخل ہو جا اُس وقت تک اس کا دل اطمینان حاصل نہیں کر سکتا ۔ ہاں جب یہ خیال کسی کے دل میں
پیدا ہو جاتا ہے جب وہ سمجھتا ہے کہ میری زندگی عبث نہیں بلکہ یہ ایک اور عظیم الشان زندگی کا پیش خیمہ ہے
اور اصل زندگی وہ ہے جو میری موت کے بعد شروع ہوگی ۔ تب وہ اپنے دل میں حقیقی اطمینان اور حقیقی
امن محسوس کرتا ہے اور اُس وقت وہ صرف اپنی پیدائش پر ہی خوش نہیں ہوتا بلکہ اپنی موت پر بھی خوش ہوتا
ہے۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ موت اس لئے نہیں کہ مجھے تباہ کرے بلکہ اس لئے کہ وہ مجھے چھوٹی جگہ سے اٹھا
کر ایک بلند مقام پر پہنچادے۔ کیا تم نے کبھی دیکھا کہ کوئی شخص تحصیلدار سے ای اے سی ہو گیا ہو یا ڈپٹی
کمشنر سے کمشنر ہو گیا ہو یا کمشنر سے فنانشل کمشنر ہو گیا ہو یا فنانشل کمشنر نے گورنر ہو گیا ہو اور وہ بجائے خوش
ہونے کے رونے لگ گیا ہو۔ اسی طرح مومن اپنی موت پر روتا نہیں بلکہ خوش ہوتا ہے اور سمجھتا ہے کہ مجھے
انعامات ملنے کا وقت آگیا۔ لیکن جو شخص روتا ہے وہ اس لئے روتا ہے کہ اس نے زندگی محض دنیوی حیات
کو سمجھ رکھا تھا اور اس نے دیکھا کہ اس زندگی کا بیشتر حصہ نا کامی اور بدمزگی میں گزر گیا اور اسے کچھ بھی
لطف نہ آیا۔ مگر جو شخص جانتا ہے کہ یہ دنیا کی زندگی ایک امتحان کا کمرہ ہے ۔ وہ اس کمرہ سے نکلتے وقت
خوشی محسوس کرتا ہے ۔ جس طرح وہ لڑکا جو اچھے پرچے کر کے آتا ہے خوش ہوتا ہے ، اسی طرح مومن جب
خطبات محمود
70 لد
سال ۱۹۳۷ء
دنیا کے امتحان کے کمرہ سے اچھے پرچے کر کے نکلتا ہے تو وہ خوش ہوتا ہے اور کہتا ہے ایک رحیم ہستی
میرے سامنے ہے جس نے مجھ سے بے انتہا انعامات کا اقرار کیا ہوا ہے۔ اب میں اس کے پاس جاؤں
گا اور اس سے انعام لوں گا۔ جیسے یونیورسٹی کی ڈگریاں لینے کیلئے جب طالب علم جاتے ہیں تو وہ بھر کیلے
لباس اور گاؤن وغیرہ پہن کر جاتے ہیں ۔ اسی طرح وہ مومن جو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اُس کے عظیم الشان
فضلوں پر ایمان رکھتا ہے جب مرنے لگتا ہے تو اُس کا دل بلیوں اچھل رہا ہوتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ میں
اپنے ربّ کے پاس ڈگری لینے چلا ہوں، میں اپنے رب سے انعام لینے چلا ہوں ۔ جب تک یہ امید
انسان کے دل میں پیدا نہیں ہوتی اس وقت تک دنیا میں کبھی بھی حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا۔
غرض انسان میں اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان قابلیتیں رکھی ہیں اور اس کا یہ فرض مقرر کیا ہے کہ وہ
ان چار صفات کا مظہر بنے ۔ مگر یہ کام ہو نہیں سکتا جب تک ایک نظام نہ ہو ۔ اسی نظام کو قائم کرنے کیلئے
اللہ تعالیٰ اپنے نبیوں کو بھیجتا ہے اور چاہتا ہے کہ ان کے ذریعہ ایسی حکومت قائم کرے جن کے افراد ا نہی
صفات کے مالک ہوں جو اُس نے بیان کی ہیں ۔ پس جب تک کوئی شخص ان تمام ذمہ داریوں کو سمجھ کر
مذہب قبول نہیں کرتا اُس وقت تک اس کا مذہب میں شامل ہونا یا نہ ہونا برابر ہوتا ہے۔ اور اسے بعض
دفعہ ایسی ٹھو کر لگتی ہے کہ اس کی زندگی محض ایک لطیفہ بن کر رہ جاتی ہے۔
تھوڑے ہی دن ہوئے میں ایک کتاب پڑھ رہا تھا کہ اس میں ایک لطیفہ آگیا ۔ لکھا تھا کہ ایک
شخص نے جو سخت بھوکا تھا ایک دفعہ چند لوگوں کو جو اچھے کپڑے پہنے ہوئے تھے کہیں جاتے دیکھا۔ اس
نے خیال کیا کہ یہ غالباً دعوت پر جا رہے ہیں میں بھی ان کے ساتھ شامل ہو جاؤں ۔ جب یہ کھانا کھانے
لگیں گے تو میں بھی وہیں سے کھانا کھالوں گا۔ چنانچہ وہ ان کے ساتھ شامل ہو گیا۔ جاتے جاتے وہ
بادشاہ کے دربار میں پہنچے اور انہوں نے اس کی تعریف میں قصائد پڑھنے شروع کر دیئے ۔ تب اُسے پتہ
لگا کہ یہ تو شاعر ہیں اور اپنے اپنے قصائد سنانے آئے ہیں ۔ چنانچہ ہر شاعر نے اپنی اپنی باری پر اُٹھ کر
قصیدہ سنانا شروع کر دیا ۔ یہ اب سخت حیران ہوا کہ میں کیا کروں ۔ شعر کہنے کی اس میں قابلیت نہیں تھی مگر
طبیعت لطیفہ سنج تھی ۔ جب سب شاعر اپنے اپنے قصائد سنا چکے اور بادشاہ سے انعام لے کر گھروں کو روانہ
ہو گئے تو بادشاہ اُس سے مخاطب ہوا اور کہا کہ اب آپ قصیدہ شروع کریں۔ یہ کہنے لگا حضور! میں شاعر
نہیں ہوں ۔ بادشاہ نے پوچھا کہ پھر آپ یہاں کیوں آئے ہیں ! وہ کہنے لگا حضور میں وہی ہوں جس کا
خطبات محمود
۵۷۵
سال ۱۹۳۷ء
قرآن کریم میں اس طرح ذکر آتا ہے کہ وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُنَ " کہ شاعروں کے پیچھے غاوی
آیا کرتے ہیں ۔ وہ شاعر تھے اور میں غاوی ہوں ۔ قرآن کریم کی اس آیت کا تو یہ مطلب ہے کہ
شاعروں کے پیچھے چلنے والے گمراہ لوگ ہوتے ہیں ۔ کیونکہ شاعر کوئی حقیقت بیان نہیں کرتے۔ کبھی رنج
کی بات پر شعر کہہ دیں گے، کبھی خوشی کی بات پر کبھی کچھ کہہ دیتے ہیں کبھی کچھ۔ ان کا کوئی اصول نہیں
ہوتا ۔ تو ایسے لوگوں کے پیچھے چلنے والے غاوی ہی ہوتے ہیں ۔ نیک آدمی جو حقیقت کا متلاشی ہوتا ہے
شعراء کے پیچھے نہیں جاتا۔ لیکن اُس نے اپنی بات میں لطیفہ پیدا کرنے کیلئے کہا کہ شاعروں کے پیچھے
غاوی آیا کرتے ہیں ، آپ مجھے غاوی سمجھ ۔ مجھے غاوی سمجھ لیجئے ۔ بادشاہ کو اُس کا یہ لطیفہ پسند آ گیا اور اُس نے حکم دے دیا
کہ اسے بھی کچھ انعام دے دیا جائے ۔ یہ تو ایک لطیفہ ہے لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایسا آدمی جو مذہب
کی حقیقت ت کو سمجھ کر مذہب میں شامل نہیں ہوتا ، غاوی ہی ہی ہوتا ہے ۔ وہ چند مہ چند مسائل سننا ۔ سنتا ہے اور سمجھتا ہے کہ
احمدیت انہی چند مسائل کو مان لینے کا نام ہے۔ وہ مسلمان ہوتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ مسلمان ہونے
کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پڑھ لیا جائے اور وہ یہ نہیں سمجھتا کہ لا إله
اِلَّا اللہ کی تفسیر سارا قرآن ہے ۔ اس سارے قرآن پر عمل کئے بغیر وہ کس طرح مسلمان ہو سکتا ہے ۔ جس
طرح انسان کسی ایک عضو کا نام نہیں بلکہ انسان مجموعہ ہے ناک کا ، کانوں کا ، آنکھوں کا ، منہ کا ، گردن کا ،
سرکا ، سینہ کا ، دھڑ کا ، ہاتھوں کا اور پاؤں وغیرہ کا اور ان میں سے کوئی چیز الگ نہیں ہو سکتی ۔ نہ ہاتھ الگ
ہو سکتے ہیں نہ پاؤں الگ ہو سکتے ہیں ۔ نہ سرالگ ہو سکتا ہے نہ دھڑ الگ ہو سکتا ہے ۔ اسی طرح لَا إِلَهَ
إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ نے سے بے شک انسان کو مسلمان کا نام حاصل ہو جاتا ہے مگر یہ ایسا ہی نام
ہے جیسے اعضاء کے مجموعہ کا نام انسان ہے۔ جس طرح ان اعضاء کے بغیر انسان نہیں ، اسی طرح ان
تفاصیل کے بغیر اسلام نہیں ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله ایک مفرد شے نہیں بلکہ وہ چار
اعضائے روحانی کا نام ہے ۔ الملک کے بروز کا اور الحق کے بروز کا اور توحید کے بروز کا اور
ربوبیت کے بروز کا ۔ یعنی انسان کو لَا إِلَهَ إِلَّا الله کہنے والا تب کہا جا سکتا ہے جب وہ رَبُّ
الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اور ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کا مظہر ہو۔ اگر کوئی شخص ان صفات کو اپنے اندر
پیدا نہیں کرتا اور محض زبان سے لَا إِلَهَ إِلَّا الله کہے چلا جاتا ہے تو وہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص کسی ایسی
چیز کو آدمی آدمی کہتا ر ہے جس کا نہ دل ہو نہ دماغ ہو نہ منہ ہو۔ یہ لوگ بھی گویا غاوی ہوتے ہیں جو احمدیت
خطبات محمود
۵۷۶
سال ۱۹۳۷ء
میں داخل تو ہو جاتے ہیں مگر نہیں سمجھتے کہ احمدیت میں داخل ہونے کے کیا اغراض و مقاصد ہیں اور اس
کے نتیجہ میں ان پر کس قدر ذمہ داریاں عائد ہونے والی ہیں۔ یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ احمدیت میں
داخل ہو کر ہمیں اس دنیا میں کچھ انعام مل جائے گا اسی لئے جب انہیں کوئی کام بتایا جاتا ہے، جب ان
پر کوئی ذمہ داری ڈالی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں تو یہ خیال نہیں تھا کہ احمدیت میں داخل ہو کر اس قدر
بوجھ پڑ جائیں گے ۔ ہم نے تو سمجھا تھا کہ ہم جب احمدی ہو گئے تو ہمیں انعام مل جائے گا ۔ حالانکہ جس
دن وہ احمدیت میں داخل ہوئے تھے وہ اس لئے نہیں ہوئے تھے کہ ان میں انعام تقسیم کیا جائے گا بلکہ اس
لئے ہوئے تھے کہ وہ اپنی جانیں اور اموال سلسلہ کیلئے قربان کر دیں گے ۔ پس جب لوگوں کو یہ کہا جاتا
ہے کہ آؤ اور مسلمان ہو جاؤ یا یہ کہا جاتا ہے کہ آؤ اور احمدی ہو جاؤ تو اس کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ آؤ اور
روٹیاں کھاؤ۔ بلکہ اس کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ آؤ اور سر کٹواؤ۔ اور جب کوئی شخص سر کٹوانے آگیا تو
اسے انعام انعام کی ہوس کہاں رہی۔ کہتے ہیں ” جب اوکھلی میں سر دیا تو موہلوں کا کیا ڈر جب کوئی شخص
اوکھلی میں اپنا سر دے دیتا ہے تو اسے اس بات کا کیا خوف ہو سکتا ہے کہ وہ پیسا جاتا ہے یا کچلا جاتا ہے۔اسی
لئے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے بار بار رسول کریم ﷺ سے فرماتا ہے کہ تو لوگوں پر کوئی جبر کرنے والا
نہیں ۔ اگر کسی شخص پر جبر کیا جائے اور اُسے زبر دستی مذہب میں داخل کیا جائے تو وہ بعد میں کہہ سکتا ہے کہ
میں اپنی خوشی سے شامل نہیں ہوا، تم نے جبر کیا اور میں نے مان لیا۔ لیکن جب ہم دلائل دیتے ہیں اور
دلائل پیش کر کے کہتے ہیں کہ جس کا جی چاہتا ہے ان دلائل کو سُن کر ہمارے اندر شامل ہو جائے اور جس کو
شرح صدر نہیں وہ شامل نہ ہو تو اس کے بعد جو شخص ہمارے اندر شامل ہوتا ہے وہ یہ ارادہ لے کر آتا ہے
کہ میں اپنا سر دے دوں گا مگر اس راستہ سے جس کو میں نے سچا تسلیم کر لیا ہے پیچھے قدم نہیں ہٹاؤں گا ۔ پھر
شخص سر دے دیتا ہے اس کا یہ حق کہاں مانی ره
ہاں باقی رہ
جاتا ہے کہ وہ کسی حکم کو تسلیم کرنے سے انکار کر سکے ۔ ہاں
یہ سر دینا جاہلانہ نہ ہو کہ خودکشی کی اور مر گئے ۔ بلکہ سر دینے سے مراد اپنے جذبات کی قربانی ، اپنے
احساسات ،ا۔ بات کی قربانی ، اپنے علم کی قربانی ، اپنے اموال کی قربانی اور اپنی خواہشات کی قربانی ہے ۔ البتہ اگر
کسی وقت تلوار سے جہاد بھی شروع ہو جائے تو اُس وقت ظاہری طور پر اپنی جانیں قربان کرنا بھی ضروری
ہو گا لیکن ایسا جہاد بہت کم ہوتا ہے۔ اور یہ جہاد انسانی زندگی کا کروڑواں حصہ بھی نہیں ۔ اگر حساب لگایا
جائے تو معلوم ہوگا کہ انسانی زندگی کا کروڑ منٹ اور کاموں میں خرچ ہوا ہے مگر ایک منٹ صرف جہاد پر