تحریک جدید کے تمام مطالبات پر عمل کرنے والے صفاتِ الٰہیہ کے مظہر بن سکتے ہیں
حصہ 2
خطبات محمود
۵۷۷
سال ۱۹۳۷ء
کے
خرچ ہوا ہے ۔ پس سر کٹوانے سے وہ سر کٹوانا مراد نہیں بلکہ اپنے نفس کی گل طاقتوں کو خدا تعالیٰ کے احکام
تابع کر دینا ہے اور انسان کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے نفس کو کلیہ تابع کر دے۔ رب العلمین کی صفت
کے ماتحت وہ اپنے نفس کو گلیہ تابع کر دے، رحمن کی صفت کے ماتحت وہ اپنے نفس کو کلیۂ تابع کر دے ،
رحیم کی صفت کے ماتحت وہ اپنے نفس کو کلیہ تابع کر دے ۔ ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی صفت کے ماتحت ۔ جو
جماعت اور جو قوم یہ کام کر لیتی ہے وہی کامیابیاں اور عروج دیکھنے کی مستحق ہوتی ہے اور یہی غرض میری
تحریک جدید سے ہے۔ چنانچہ تحریک جدید کے تمام مطالبات اسی لئے ہیں کہ تم اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی
صفات کا مظہر بناؤ۔ مثلاً جب میں نے کہا جاؤ اور باہر تبلیغ کیلئے نکل جاؤ تو میں نے یہ حکم رب
العلمین کی صفت کے ماتحت دیا اور اس لئے دیا تا تم بھی صفت رب العلمین کے مظہر بن جاؤ۔
کیونکہ کچھ تو میں پیاسی ہیں انہیں پانی پلاؤ، وہ تاریکیوں میں بھٹکتی پھر رہی ہیں تم انہیں وہ نور پہنچاؤ جو
خدا تعالیٰ نے تمہیں دیا ہے اور جس طرح رب العلمین تمام جہان کی ربوبیت کرتا ہے اسی طرح تم
بھی نکلو اور تمام دنیا کو اپنی روحانی تربیت کی آغوش میں لے لو۔
پھر جب میں نے چندے کی تحریک کی تو وہ بھی رب العلمین اور ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ کی
صفت کے ماتحت تھی ۔ کیونکہ ملک کیلئے خزانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اور کوئی قوم اُس وقت تک اپنا نظام
درست نہیں کر سکتی جب تک اُس کے پاس خزانہ موجود نہ ہو۔ پھر جب میں نے امانت فنڈ کی تحریک کی تو
وہ بھی صفت ربّ العالمین کے ماتحت کی کیونکہ ربّ العالمین کی صفت اس طرف بھی اشارہ کرتی
ہے کہ سب زمانوں پر نظر رکھی جائے اور آج کی ضرورتوں کے پورا کرنے کا ہی خیال نہ کیا جائے بلکہ کل
کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھا جائے ۔ اللہ تعالیٰ ربّ العالمین ہے ، اس نے یہ نہیں کیا کہ جن چیزوں کی
انسان کو ضرورت ہے وہ اُس نے آج پیدا کی ہوں بلکہ کروڑوں کروڑ سال پہلے اُس نے یہ چیزیں تیار
کرنی شروع کر دی تھیں ۔ اسی طرح ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی کل کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان
کیلئے آج سے تیاری شروع کر دیں اور اسی وجہ سے میں نے امانت کی تحریک جاری کی ۔
پھر جب میں نے کہا کہ اپنے ہاتھوں سے کام کرو تو یہ بھی رب العلمین کی صفت کے
ماتحت تھا۔ کیونکہ رب العلمین کے کی صفت کے ماتحت کوئی شخص اس وقت تک نہیں آسکتا جب تک
وہ اپنے ہاتھوں سے کام کرنے والا نہ ہو۔ ربوبیت کا تعلق ماں باپ والی خدمت سے ہے اور ماں باپ
،
خطبات محمود
۵۷۸
سال ۱۹۳۷ء
کی خدمت چندہ سے نہیں بلکہ ہاتھوں سے ہوتی ہے۔ بعض بیمار مائیں بے شک اپنے بچہ کو دودھ نہیں
پلاتیں اور وہ اس بات پر مجبور ہوتی ہیں کہ نوکروں سے خدمت لیں ۔ مگر تندرست مائیں ہمیشہ اپنے بچوں
کی اپنے ہاتھ سے خدمت کرتی ہیں ۔ خواہ ان کے ایک نہیں دس ، پچاس اور سو نو کر بھی ہوں ۔ ملکیت کی
زندگی کے ماتحت بے شک خدمتگاروں سے کام لیا جا سکتا ہے مگر صفت رب العلمین کے ماتحت ضروری
صلى الله
ہوتا ہے کہ انسان اپنے ہاتھ ہاتھ سے کام کرے۔ محمد ﷺ جن
آنکھیں بچھانے کیلئے تیار تھے اور جن کی خدمت کیلئے ہزاروں لوگ موجود تھے، انہیں جب ہم اہلی زندگی
میں دیکھتے ہیں تو یہ دکھائی دیتا ہے کہ رسول کریم ﷺ ایک موقع پر جھکتے ہیں اور فرماتے ہیں عائشہ! میری
پیٹھ پر پیر رکھ کر فلاں نظارہ دیکھ لو۔ کے پھر آپ نماز پڑھ رہے ہوتے تو حضرت حسن جو ابھی چھوٹے بچے
تھے آتے ، اور اور جب جب آر آپ سجدہ میں جاتے تو گردن دن پر چڑھ کر بیٹھ جاتے ۔ جب آپ سجدہ کے بعد کے کھڑے
ہونے لگتے تو انہیں اپنی گودی میں لے لیتے ۔ پھر رکوع میں جاتے تو اُتار دیتے اور جب پھر سجدہ میں
جاتے تو وہ پھر آپ کی پیٹھ پر بیٹھ جاتے ۔ صحابہ ایک دفعہ یہ دیکھ کر حضرت حسن پر ناراض ہوئے تو آپ
نے فرما یا ر ہنے دو بچوں کے متعلق اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ ان کے شفیق بنو ۔ ۱۸
ے۔ محمد ﷺ جن کے قدموں کے نیچے ہزاروں انسان اپنی
غرض گو دنیا جہان کیلئے محمد ﷺ قربانی کر رہے تھے اور دنیا جہان بھی آپ کیلئے ہر چیز قربان
کرنے کیلئے تیار تھی مگر حضرت حسن کے ساتھ سلوک ایک جدا گانہ رنگ رکھتا تھا۔ جو سلوک آپ سے حسن
کرتے تھے کسی اور کا بچہ کرتا تو شاید وہ باپ اپنے بچہ کو مار مار کر ادھ موا کر دیتا۔ کیونکہ یہاں صرف ایمان
کا سوال نہیں تھا بلکہ اہلی زندگی کا بھی سوال تھا۔ غرض ربوبیت کے مرکز میں آکر ہاتھوں سے کام کرنا
ضروری ہوتا ہے اور یہی تحریک جدید میں میں نے جماعت سے مطالبہ کیا کہ اپنے ہاتھوں سے کام کرو اور
اسی طرح کرو کہ جس طرح ماں باپ اپنے بچوں کا کام کرتے ہیں ۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ وہی عورت جو
پنے ہاتھ سے اپنا ناک پونچھنے میں بھی ہتک محسوس کرتی ہے اور بغیر رو مال کے اُسے صاف نہیں کرتی جب
دیکھتی ہے کہ اُس کے بچے کا ناک بہہ رہا ہے تو کس طرح فوراً اپنا ہاتھ بڑھا کر اس کا نام اپنے ہاتھ سے
صاف کر دیتی ہے ۔ وہ بادشاہ جو اُٹھ کر اپنے ہاتھ سے پانی لینا بھی برداشت نہیں کر سکتے بچوں کو اپنی گودی
میں اُٹھائے پھرتے ہیں۔ تو اپنے ہاتھوں سے بنی نوع انسان کی خدمت کرنا یہ ربوبیت کا حصہ ہے اور ہر
شخص جو صفت رب العالمین کا مظہر بنا چاہتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ یہ کام کرے۔ جو شخص یہ کہتا ہے کہ
خطبات محمود
۵۷۹
سال ۱۹۳۷ء
پیسے لے لو مگر ہاتھ سے کام نہ لو وہ ملکیت کا مظہر تو بنتا ہے مگر رب العلمین کا مظہر نہیں بنتا ۔ حالانکہ
ربوبیت کا مادہ فطرت انسانی میں داخل ہے۔ ایک زمیندار بے شک ٹیکس ادا کرتا ہے مگر کوئی زمیندار اس
مرکو برداشت نہیں کر سکتا کہ گورنمنٹ کچھ ٹیکس بڑھا دے اور اس کے بچوں کی پرورش کا ذمہ خود لے
لے ۔ وہ کہے گا ٹیکس بے شک بڑھا دو مگر بچہ کی خدمت میں ہی کروں گا اور کسی کو نہیں کرنے دوں گا۔
روس میں کئی دفعہ محض اس بات پر بغاوت ہوگئی ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ قوم کے بچوں کو ہم
پالیں گے اور ان کی پرورش حسب منشاء کریں گے اور لوگ کہتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کی خود پرورش کریں
گے تمہارے سپرد نہیں کر سکتے ۔ حکومت کے افسر کہتے ہیں کہ ہم تمہارے بچوں کو عمدہ سے عمدہ مکانوں میں
رکھیں گے۔ اچھی سے اچھی غذا کھلائیں گے تم ان کی پرورش ہمارے ذمہ رہنے دو مگر وہ کہتے ہیں کہ ہم خواہ
بھو کے مریں یا فاقے برداشت کریں بچوں کو اپنی گودی سے نہیں اتاریں گے۔ غرض ملکیت کے ماتحت
چندے دیئے جاتے ہیں لیکن ربوبیت کے ماتحت ہاتھوں سے خدمت کی جاتی ہے۔ تم اپنے بچے کو اس
لئے گود میں نہیں اُٹھاتے کہ اس کو اُٹھانے والا اور کوئی نہیں ہوتا ۔ اگر تمہارے ہزار خادم بھی ہوں تب بھی
تم اپنے بچے کو خود اٹھاؤ گے کیونکہ ربوبیت تمہاری فطرت میں داخل ہے ۔
مجھے ایک نظارہ کبھی نہیں بھولتا میں اُس وقت چھوٹا سا تھا ، سولہ سترہ سال کی عمر تھی کہ اُس وقت
66
ہماری ایک چھوٹی ہمشیرہ جو چند ماہ کی تھی فوت ہو گئی اور اُس کو دفن کرنے کیلئے اسی مقبرہ میں لے گئے جس
کے متعلق احرار کہتے ہیں کہ احمدی اس میں دفن نہیں ہو سکتے ۔ جنازہ کے بعد نعش حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اپنے ہاتھوں پر اٹھالی۔ اُس وقت مرزا اسماعیل بیگ صاحب مرحوم جو یہاں دودھ کی دکان کیا
کرتے تھے آگے بڑھے اور کہنے لگے حضور انعش مجھے دے دیجئے میں اُٹھا لیتا ہوں ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے مڑ کر ان کی طرف دیکھا اور فرمایا ” یہ میری بیٹی ہے ۔ یعنی بیٹی ہونے کے لحاظ سے اس کی
ایک جسمانی خدمت جو اس کی آخری خدمت ہے یہی ہو سکتی ہے کہ میں خود اس کو اُٹھا کر لے جاؤں ۔ تو
صفت رب العلمین کے مظہر بننا چاہتے ہو تو تمہارے لئے ضروری ہے کہ مخلوق کی جسمانی خدمات
بجالاؤ ۔ اگر تم خدمت و دین میں اپنی سار اپنی ساری جائداد دے دیتے ہو ، ا ہتے ہو، اپنی گل آمد اسلام کی اشاعت پر
خرچ کر دیتے ہو تو تم ملکیت کے مظہر تو بن جاؤ گے مگر رب العلمین کے مظہر نہیں بنو گے۔ کیونکہ
رب العلمین کا مظہر بننے کیلئے ضروری ہے کہ تم اپنے ہاتھ سے کام کرو اور غرباء کی خدمت پر کمر بستہ
خطبات محمود
۵۸۰
سال ۱۹۳۷ء
رہو۔ ہاں جب تم اپنے ہاتھوں سے بھی بنی نوع انسان کی خدمات بجالاؤ گے تو تم رب العلمین کی
صفت کے بھی مظہر بن جاؤ گے ۔
رب
پھر جب میں نے کہا کہ تحریک جدید کے بورڈنگ میں اپنے بچوں کو داخل کراؤ تو کراؤ تو یہ تمہیں
صفت رحیمیت کا مظہر بنانے کیلئے مطالبہ کیا۔ کیونکہ رحیمیت کہتی ہے کہ تم ایسی اعلیٰ تربیت کرو اور ایسی عمدہ
خوبیاں مخلوق میں پیدا کرو کہ جن سے وہ دوامی زندگی اختیار کرلے ۔ پھر یہ تحریک ایک رنگ میں
العلمین کی صفت کے ماتحت بھی ہے یعنی قوم کے ہر شعبہ کی اصلاح کی جائے ۔ اسی طرح جب میں
نے سادہ زندگی اختیار کرنے کیلئے کہا تو یہ مطالبہ صفت رحمانیت اور صفت ملکیت کے ماتحت آتا تھا۔
کیونکہ ہر وہ قوم جو اپنی زندگی عیش پسند بنالیتی ہے غرباء کی خدمت میں حصہ نہیں لے سکتی ۔ حالانکہ
رحمانیت کی صفت چاہتی ہے کہ مزدوروں سے ہی نہیں بلکہ غیروں سے بھی سلوک کیا جائے اور پھر اس
کیلئے ضروری ہے کہ انسان کے پاس سامان ہوں اور سامان تبھی ہو سکتا ہے جب اس کی زندگی کو بعض قیود
اندر رکھا جائے ۔ جو شخص بعض قیود کے اندر اپنے آپ کو نہیں رکھتا وہ موقع پر ضرور فیل ہو جاتا ہے۔ پھر
ایک ملک ہونے کے لحاظ سے بھی سادہ زندگی ضروری ہے کیونکہ ملک کیلئے سپاہ ضروری ہے اور سپاہی
کے
کیلئے یہ بات ضروری ہے کہ وہ جفاکش ہو۔ ورنہ فوج جس کے سپاہی ترقہ 19 میں زندگی بسر کرتے ہوں
لڑائی میں کام نہیں آسکتی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک لطیفہ بیان کیا کرتے تھے کہ ایک
بادشاہ تھا جسے یہ وہم ہو گیا کہ سپاہیوں پر روپیہ فضول بر باد کیا جاتا ہے ملک میں جو ہزاروں لاکھوں قصائی
موجود ہیں یہی لڑائی کیلئے کافی ہیں ۔ جب جنگ کا موقع ہوا انہیں بلایا جا سکتا ہے۔ چنانچہ اس خیال کے
آتے ہی اُس نے تمام سپاہی موقوف کر دیئے ۔ جب یہ خبر اردگرد پھیلی تو اس کے قریب ہی ایک اور
بادشاہ تھا جو اُس کا دشمن تھا۔ اُس نے دیکھا کہ یہ موقع عمدہ ہے ۔ اب فوجیں اس نے موقوف کر دی ہیں
اس پر حملہ کر دینا چاہئے ۔ چنانچہ وہ اپنی فوج لے کر ملک پر حملہ آور ہو گیا ۔ بادشاہ کو جب یہ خبر پہنچی تو اُس
نے حکم دیا کہ فوراً تمام قصائیوں کو جمع کیا جائے اور ایک فوج بنا کر انہیں کہہ دیا جائے کہ دشمن پر حملہ
کر دیں۔ اس پر اول تو اُن قصائیوں کو جمع کرنے میں بہت دیر لگی اور اتنے عرصہ میں دشمن کی فوجیں شہر
کے قریب آگئیں ۔ لیکن خیر جدوجہد کے بعد قصائیوں کو جمع کر کے میدان جنگ میں بھیج دیا گیا۔ ابھی
تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ بادشاہ نے کیا دیکھا کہ وہ تمام قصائی بھاگے چلے آرہے ہیں اور بادشاہ سے
خطبات محمود
۵۸۱
سال ۱۹۳۷ء
مخاطب ہو کر فریاد کر رہے ہیں کہ انصاف ! انصاف ! بادشاہ نے پوچھا کیا ہوا؟ وہ کہنے لگے بھلا یہ بھی کوئی
انصاف ہے ہم با قاعدہ دشمن کے ایک آدمی کو پکڑتے اور پوری احتیاط کے ساتھ اُسے ذبح کرتے ہیں ۔
مگر وہ لوگ نہ رگ دیکھتے ہیں پیٹھا، یونہی مارتے چلے جاتے ہیں ۔ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ وہ
قصائی تو ادھر انصاف کی جستجو کرتے رہے اور اُدھر دشمن کی فوجیں بے انصافی کیلئے ملک میں داخل
ہو گئیں ۔ تو دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوتا جب تک قوم کے افراد میں ایک نظام نہ ہو اور ان میں جفاکشی
کی عادت نہ ہو اور جفاکشی بغیر سادہ زندگی اختیار کئے پیدا نہیں ہوتی ۔ اسی طرح رب العلمین کی صفت
کے ماتحت بھی سادہ زندگی کی تحریک اُس طرح آتی ہے کہ سادہ زندگی اُس فرق کو دور کرتی ہے جو امراء
اور غرباء میں پایا جاتا ہے۔ جس طرح باپ چاہتا ہے کہ کسی وقت اُس کے تمام بیٹے خواہ وہ امیر ہوں یا
غریب ایک ہی دستر خوان پر کھانا کھا ئیں ۔ اسی طرح رب العلمین یہ چاہتا ہے کہ امراء اور غرباء میں ایسا
فرق نہ ہو جس کی وجہ سے ان کا ایک دستر خوان پر جمع ہونا مشکل ہو ۔ فرق بے شک ہو مگر ایسا نہ ہو جو آپس
کے تعلقات کو خراب کر دے اور ان میں اس قدر انسانیت بھی باقی نہ رہنے دے کہ امیر غریب کو حقیر اور
ذلیل جانے اور غریب امیر کے متعلق سمجھے کہ وہ عام انسانوں سے بالا ہو گیا ہے ۔ مگر امارت وغربت کا
امتیاز سادہ زندگی سے ہی دور ہو سکتا ہے اور یہ بھی صفت رب العلمین کے ماتحت ایک تحریک ہے جس پر عمل
کر کے انسان اپنے آپ کو رب العلمین کا مظہر بنا سکتا ہے ۔
غرض یہ چند مشقیں ہیں جو میں نے بتائیں اور میری غرض ان مشقوں سے یہ ہے کہ تم اپنے آپ
کو اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا بھی مظہر بناؤ اور اُس کی رحمانیت کا بھی مظہر بناؤ اور اُس کی رحیمیت کا بھی مظہر
بناؤ اور اُس کی ملکیت کا بھی مظہر بناؤ اور اس طرح اپنے اندر ایک عظیم الشان تغیر پیدا کر کے اپنے آپ کو
اللہ تعالیٰ کی رضا کا مستحق بناؤ۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ چونکہ ہماری جماعت میں جو لوگ نئے داخل ہوتے
ہیں وہ وفات مسیح اور ختم نبوت وغیرہ کے مسائل سن کر داخل ہوتے ہیں اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ چند
مسائل ہی ہیں جو ہم نے ماننے ہیں اور انہیں مانا اور چھٹی ہوگئی ۔ حالانکہ اسلام ایک وسیع نظام کا نام ہے ۔
اور ہے اس کے اندر بادشاہتوں کا نظام بھی شامل ہے، اہلی اور عائلی زندگی کا نظام بھی شامل ہے، تعلیمی نظام
بھی شامل ہے، تربیتی نظام بھی شامل ہے اور یہ جس قدر نظام ہیں ان کو قائم کرنا ہمارے لئے ضروری
ہے۔ ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم رحمانیت کو بھی قائم کریں اور رحیمیت کو بھی ۔ ہم ربوبیت کو بھی قائم
خطبات محمود
۵۸۲
سال ۱۹۳۷ء
کریں اور مالکیت کو بھی ۔ پھر ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم غرباء کی خبر گیری کریں اور انہیں اٹھانے کی
کوشش کریں اور امراء کا بھی خیال رکھیں اور انہیں عیش پسند زندگی میں پڑنے سے محفوظ رکھیں ۔ غرض
ایک وسیع نظام کی ضرورت ہے جس کے ماتحت اسلام کے تمام احکام عملی رنگ میں دنیا کے سامنے آ سکتے
ہیں۔ بے شک اس نظام کا ایک حصہ وہ ہے جو حکومت سے تعلق رکھتا ہے لیکن ملکیت کا بھی ایک حصہ
حکومت نے رعایا کے سپر د کر رکھا ہے۔ اور پھر اسلام کا وہ نظام جو اہلی اور عائلی زندگی سے تعلق رکھتا ہے،
اسے تو کلی طور پر ہم قائم کر سکتے ہیں کیونکہ حکومت کی طرف سے اس میں کسی قسم کی روک نہیں ۔ پس جب
حکومت ایک بات میں دخل نہیں دیتی اور ہم اس میں اسلامی تعلیم جاری کر سکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم
اس معاملہ میں اسلامی احکام کا اجراء نہ کریں۔ نادان کہتے ہیں کہ ہمارے ذاتی معاملات میں دخل دیا
جاتا ہے مگر میں کہتا ہوں اگر تم اس بات کو برداشت نہیں کر سکتے تو تم ہمارے پاس آئے کیوں تھے۔ تم نے
جب خدا کو رب العلمین تسلیم کیا ہے تو تم خدا تعالیٰ کے دین کے جس نمائندہ کے پاس بھی جاؤ گے وہ
تمہارے باپ کے طور پر ہوگا اوراس کا حق ہوگا کہ وہ تمہارے ذاتی معاملات میں دخل دے۔ اور اگر وہ
دخل نہ دے تو اسلام کی تعلیم لوگوں کے گھروں میں کس طرح قائم ہو سکتی ہے ۔ پس جب تک خدا تعالیٰ
موجودہ حکومتوں اور پارلیمنٹوں کو احمدی نہیں بنا دیتا اُس وقت تک اسلامی نظام کے وہ حصے جن پر عمل کیا
جاسکتا ہے ضروری ہے کہ ان پر عمل کیا جائے اور جب حکومتیں احمدی ہو جائیں گی تو اُس وقت اسلامی
نظام کا مکمل ڈھانچہ تیار ہوگا ۔ اور اُس وقت دنیا کو معلوم ہوگا کہ اسلام کی تعلیم اور اسلام کا نظام کس قدر
پُر امن ہے ۔ آج گو حکومتیں احمدی نہیں مگر کئی امور ایسے ہیں جن میں حکومت روک نہیں بنتی ۔ مثلاً زکوۃ ہے
موجودہ گورنمنٹیں زکوۃ نہیں لیتیں اور اگر کوئی زکوۃ وصول کرے تو اُس کے راستہ میں روک نہیں ڈالتیں ۔
پس جب حکومت خود ایک بات کی ہمیں اجازت دیتی ہے یا کم از کم اس میں روک نہیں بنتی تو ہم کیوں اس
سے فائدہ نہ اٹھائیں اور کیوں اس میں اسلامی نظام قائم نہ کریں ۔ پس جتنے حصے اسلامی نظام کے ہیں
ان میں سے جن حصوں کو موجودہ بادشاہت نے اپنے اندر شامل نہیں کیا ہمارا حق ہے کہ ان کو استعمال
کریں اور ان کے ماتحت لوگوں کو چلنے پر مجبور کریں۔ زکوۃ کی میں نے صرف ایک مثال دی ہے ورنہ اور
بھی کئے ایسے مسائل ہیں جو شریعت نے ملکیت سے متعلق رکھے ہیں ۔ لیکن موجودہ حکومتوں نے ان کو
اپنے حدود و اختیار سے باہر رکھا ہے ۔ اور اگر ان کا انتظام کیا جائے تو حکومت کا کوئی قانون ان
خطبات محمود
۵۸۳
سال ۱۹۳۷ء
میں روک نہیں بنتا۔ بے شک بہت سے ایسے بھی حصے ہیں جو بادشاہت سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور ان پر
اُسی وقت عمل کیا جا سکتا ہے جب بادشاہت احمدیوں کو حاصل ہو ۔ مگر جب تک وہ وقت نہیں آتا وہ امور
جن میں حکومت دخل نہیں دیتی ہمارا فرض ہے کہ ان میں اسلامی احکام نافذ کریں ۔ اگر ہم زندگی کے ان
شعبوں میں بھی اسلامی احکام جاری نہیں کرتے جن میں ان احکام کا اجراء ہمارے لئے قانوناً جائز ہے تو
یقیناً ہم انسان نہیں طوطے ہیں ۔ جس طرح طوطا ” میاں مٹھو ، میاں مٹھو ، کہتا رہتا ہے اور اگر
میاں مٹھو کی بجائے اسے "لَا إِلهُ إِلَّا اللهُ، سکھا دو تو وہ یہی کہتا رہے گا۔ اسی طرح گوتم احمدی ہو مگر
تم طوطے کی طرح اپنے آپ کو احمدی کہتے ہو اور سمجھتے نہیں کہ اپنے آپ کو احمدی کہنے کے بعد تم پر کس قدر
ذمہ داریاں عائد ہو چکی ہیں ۔ پس جب تک اس اسلامی حکومت کو قائم کرنے کیلئے ہم اپنے نظام میں
تبدیلی نہیں کرتے اس وقت تک ہم صرف نام کے احمدی ہیں کام کے احمدی نہیں ۔ مگر صرف نام لے لینے
وو
سے کیا بنتا ہے جب تک انسان کے اندر وہ حقیقت بھی نہ پائی جاتی ہو جو اس نام کے اندر ہو۔
مجھے یاد ہے ہماری بہن امۃ الحفیظ دواڑھائی سال کی تھی کہ ہمارے ہاں ایک مہمان آئے ان
کی بھی ایک چھوٹی سی لڑکی تھی جو قریباً اسی عمر کی تھی ۔ اُس کی آنکھیں چندھیائی ہوئی تھیں اور روشنی میں
چونکہ نہیں کھلتی تھیں اس لئے وہ سمجھتی تھی کہ اور لوگوں کو بھی میری طرح دن میں نظر نہیں آتا ۔ امتہ الحفیظ کبھی
کبھی حضرت مسیح موعود کے پاس جا کر کہا کرتی تھی کہ ابا مجھے چیجی دو اور حضرت مسیح موعود علیہ
السلام اسے کوئی چیز کھانے کی دے دیا کرتے تھے۔ اس لڑکی نے جو اسے اس طرح مانگتے دیکھا تو ایک
دن خود بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے جا کر ہاتھ پھیلا کر کہنے لگی حضرت صاحب ! میں
پھیجی ہوں (امۃ الحفیظ ) مجھے چیجی دیں ۔ یہی مثال تم میں سے بہتوں کی ہے۔ تم بھی اسی
خیال میں مست ہو کہ تم خدا کے سامنے جا کر کہہ دو گے کہ ہم مسلمان یا احمدی ہیں ہمیں انعام دو اور اسے
( مَعَاذَ اللَّهِ ) کوئی علم نہیں ہوگا کہ تم کیا کرتے رہے ہو اور آیا تم انعام کے مستحق بھی ہو یا نہیں ۔
غرض اگر تم سچے دل سے لا الہ الا للہ کہہ رہے ہو تو تمہارا فرض ہے کہ تم اپنی زندگی کے تمام
شعبوں میں اسلامی حکومت قائم کرو۔ لیکن اب تو تمہاری یہ حالت ہے کہ جو شخص تم میں سے اسلامی
حکومت قائم کرنا چاہتا ہے تم اس کے دشمن ہو جاتے ہو۔ کوئی تم میں سے اس پر اعتراض کرتا ہے، کوئی تم
میں سے اسے گالیاں دیتا ہے، کوئی تم میں سے اس پر اتہام لگاتا ہے ، کوئی تم میں سے اس کے خلاف شکوہ و
خطبات محمود
۵۸۴
سال ۱۹۳۷ء
شکایت کرتا ہے اور ان تمام اتہاموں ، ان تمام الزاموں ، ان تمام اعتراضوں اور ان تمام نکتہ چینیوں کی
وجہ محض یہ ہے کہ وہ تم سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ آؤ اور سچے مسلمان بن جاؤ ، آؤ اور سچے احمدی بن جاؤ۔
لوگ کہتے ہیں کہ یہاں سختی کی جاتی ہے مگر میں کہتا ہوں کس بات پر ؟ تم وہ باتیں نکالو جن کی بناء پر تم کہتے
ہو کہ تم سے سختی کی جاتی ہے ۔ پھر تمہیں معلوم ہوگا کہ کس بات پر سختی کی جاتی ہے۔ تم پر اس وجہ سے سختی کی
جاتی ہے کہ تم میں سے بعض اپنی لڑکیاں غیر احمدیوں کو دے دیتے ہیں مگر کیا اس سے مجھے ذاتی طور پر کوئی
فائدہ ہے؟ تم میرے پاس آتے ہو اور اپنے منہ سے کہتے ہو کہ ہم احمدیت کا جوا اُٹھانے کیلئے تیار ہیں ،
میں تمہاری بیعت لیتا ہوں اور تم احمدیت میں شامل ہو جاتے ہو۔ اس کے بعد تمہارے لئے ایک ہی
راستہ ہے کہ تم احمدیت کی تعلیم پر عمل کرو۔ اگر تم اس کی تعلیم پر عمل کرنے کیلئے تیار نہیں تو میں تمہیں کہتا ہوں
کہ منافق مت بنو۔ یا تم پورے احمدی بن جاؤ یا احمدیت سے الگ ہو جاؤ ۔ مگر تمہاری حالت یہ ہے کہ تم
آب پ میرے پاس آتے اور احمدیت کو قبول کرتے ہو، تم پر کوئی جبر نہیں ہوتا ، تم سے کوئی زبردستی نہیں کی
جاتی تم اپنی رضا و رغبت اور خوشی سے احمدیت قبول کرتے ہو، تم اپنی رضا ورغبت سے مجھے اپنا اُستاد تسلیم
کرتے ہو مگر جب کوئی کام تمہارے سپرد کیا جاتا ہے تو تم بہانے بنانے لگ جاتے ہو۔ اس دھوکا اور
فریب کا کیا فائدہ ۔ کیا تم خدا کو دھوکا دینا چاہتے ہو اور سمجھتے ہو کہ اسے تمہارے اعمال کا علم نہیں ؟ تمہاری
فطرت اور تمہارا دماغ کہتا ہے کہ احمدیت کے بغیر تمہاری نجات نہیں مگر تم چاہتے ہو کہ تمہیں نجات بھی مل
جائے اور تم دل سے غیر احمدی کے غیر احمدی بھی بنے رہو۔ کوئی انسان کسی دوسرے عقلمند انسان کو بھی دھوکا
نہیں دے سکتا ۔ پھر تم کس طرح خیال کر لیتے ہو کہ تم خدا کو دھوکا دے لو گے ۔ یہی وہ احساس ہے جس
کے ماتحت میں نے تحریک جدید کا آغاز کیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ اب اس قسم کے کمزور لوگوں کو جو
احمدیت میں رہ کر جماعت کو بدنام کرتے ہیں زیادہ مہلت نہیں دی جاسکتی۔ میں جماعت کو اِسی امر کی
طرف لا رہا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کو اس پر ثبات حاصل ہو جائے گا ۔ مگر اس احساس کے
با وجود میں پھر بھی مہلت دے دے کر تمہیں لا رہا ہوں تا کہ تم پر بوجھ نہ پڑے اور تم یکدم گھبرا نہ جاؤ۔ میں
جانتا ہوں کہ میرے اس ارادہ کی لازماً مخالفت ہوگی اور نہ صرف میری مخالفت ہوگی بلکہ ہر شخص جو
میرے ساتھ تعاون کرے گا ، ہر شخص جو قانون کے دائرہ کے اندر اسلامی حکومت قائم کرنا چاہے گا ، اُس
کی بھی مخالفت ہوگی ۔ لوگ بُرا منائیں گے ، وہ گالیاں دیں گے، وہ بد نام کریں گے، وہ عیب چینی کریں
خطبات محمود
۵۸۵
سال ۱۹۳۷ء
گے اور بجائے اس کے کہ اصل حقیقت بیان کریں ، غلط واقعات بیان کر کے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا
چاہیں گے۔ مثلاً وہ یہ نہیں کہیں گے کہ انہوں نے شریعت کا فلاں قانون توڑا تھا جس کی انہیں سزا ملی ۔ یا
غیر احمد یوں کو انہوں نے لڑکی دی تھی جس کی سزا ملی ۔ وہ کہیں گے ناظر امور عامہ نے مجھ پر ظلم کہ پر ظلم کیا اور پھر
یہ بتائیں گے نہیں کہ کیوں ظلم کیا اور کیا ظلم کیا ۔ پھر اگر کسی کو واقعہ کا کچھ علم ہوگا اور وہ اشارہ کہہ دے گا کہ
لڑکی کا کیا واقعہ تھا۔ تو کہہ دیں گے اصل بات یہ نہیں ۔ بات اصل میں یہ ہے کہ ناظر امور عامہ کی میرے
ساتھ لڑائی ہے اور وہ خواہ مخواہ مجھے دق کرتا ہے۔ غرض وہ اس طرح لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے لگ
جائیں گے اور لوگ یہ نہیں سمجھیں گے کہ یہ بہانے بناتا ہے اور اپنے جرم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ تم
کبھی نہیں دیکھو گے کہ کوئی چور کہے بھائیو آؤ اور آنسو بہاؤ کہ میں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہوں ۔ وہ
یہی کہتا ہے کہ لوگوں کی مجھ سے دشمنی تھی ۔ فلاں جگہ میں بیٹھا تھا کہ انہوں نے گھاس کاٹ کر میری جھولی
میں ڈال دیا اور مجھے چور چور کہہ کر پکڑوا دیا۔ وہ کیوں ایسا کہے گا اور اصل حقیقت بیان نہیں کرے گا۔
اس لئے کہ سچ بولنے سے اسے لوگوں کو ہمدردی حاصل نہیں ہو سکتی تھی ۔ مگر جھوٹ بول کر وہ سمجھتا ہے کہ
اسے لوگوں کی ہمدردی حاصل ہو جائے گی ۔ تو یہ دنیا کا عام دستور ہے اور ہر ملک اور ہر شہر، ہر قصبہ، ہر
گاؤں اور ہر محلہ میں اس کی نظیر یں ملتی ہیں ۔ مگر پھر جس طرح لوگ موت کو بھول جاتے ہیں ، اسی طرح
اسے بھی بھول جاتے ہیں اور مجرموں کی حمایت کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔
تو وہ لوگ جو قانون کا احترام کرتے ہوئے کوشش کریں گے کہ اسلامی حکومت قائم ہو اور
میرے کام میں میرے ساتھ تعاون کرنا چاہیں گے انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ بدنامی ان کے حصہ میں بھی
آئے گی مگر خدا تعالیٰ کے حضور وہ ضرور نیک نام ہوں گے۔ دنیا کی نگاہ میں وہ بے شک ذلیل ترین وجود
ظالم ، فاسق ، فاجر ، بدکار ، جھوٹی سفارشیں قبول کرنے والے ، لوگوں پر جبر کرنے والے اور ایمان پر چھا پہ
ڈالنے والے مشہور ہوں گے مگر خدا تعالیٰ کے حضور وہ بڑی عزتوں کے مالک ہوں گے کیونکہ خدا کہے گا کہ
یہ وہ شخص ہیں جنہوں نے اپنی عزت اس لئے برباد کی کہ میری عزت دنیا میں قائم کریں۔ پس اگر اسے
اس کام کے عوض دنیا میں عزت نہ ملے تب بھی وہ ابدی زندگی کا وارث ہوگا ۔ اور اس کا نام آسمان پر
ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا جائے گا اور وہی جو اس پر اعتراض کرنے والے ہوں گے اگلے جہان میں اس کے
سامنے خادموں کے طور پر پیش ہوں گے۔ پس یہ کام بہت مشکل ہے ، یہ منزل بہت کٹھن ہے ۔ مگر اس میں
خطبات محمود
۵۸۶
سال ۱۹۳۷ء
کوئی شبہ ہیں کہ جو شخص آگے بڑھے گا اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے انتہا برکات حاصل ہوں گی اور وہ
اس کے عظیم الشان فوائد اپنی آنکھوں سے دیکھے گا۔
غرض تحریک جدید کے دوسرے دور میں جو سکیم نافذ کی جانے والی ہے وہ نہایت ہی اہم ہے
اور اس کی تفصیلات بہت وقت چاہتی ہیں جو آئندہ کئی خطبات میں اِنْشَاءَ اللہ تَعَالٰی بیان کی جائیں
گے۔ لیکن چونکہ تحریک جدید کا تیسرا مالی سال ختم ہو رہا ہے اس لئے میں اس تحریک کے دوسرے دور کے
مالی حصہ کو آج کے خطبہ میں ہی بیان کر دیتا ہوں ۔ یاد رکھنا چاہئے کہ تحریک جدید کا تیسرا سال مالی لحاظ
سے ختم ہو رہا ہے اور اب آئندہ کے متعلق میں نے اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہے ۔ میں دوستوں اور اُن
کا رکن اصحاب کی واقفیت کیلئے جنہوں نے اس سلسلہ میں کام کرنا ہے بتا دینا چاہتا ہوں کہ جہاں اس
تحریک کے دوسرے حصوں میں زیادہ سختیاں کی جائیں گی اور دوستوں سے زیادہ زور اور زیادہ جوش
کے ساتھ کام لیا جائے گا وہاں میرا اس تحریک کے مالی حصہ کو ایک حد تک پیچھے ہٹانے کا ارادہ ہے۔ میں
نے مالی حصہ کے تمام پہلوؤں پر کافی غور کیا ہے اور میں ایک لمبے غور کے بعد جس نتیجہ پر پہنچا ہوں وہ
یہ ہے کہ تحریک جدید کے مالی پہلو کو ایسی مضبوطی حاصل ہونے میں جس کے بعد کسی سالانہ تحریک کی
إِنْشَاءَ اللہ ضرورت نہ رہے بلکہ اخراجات خود بخود نکلتے آئیں سات سال کی مسلسل قربانی کی ضرورت
ہے۔ پس آج سے کہ چوتھا سال شروع ہو رہا ہے سات سال اور تحریک جدید کا مالی مطالبہ ہوتا چلا جائے
گا ۔ لیکن اس رنگ میں کہ موجودہ تین سالہ دور میں سے پہلے سال جس قدر چندہ کسی نے دیا تھا کم از کم
اُسی قدر چندہ اس سال دیا جائے ، ہاں اگر کوئی زیادہ دینا چاہے تو وہ زیادہ بھی دے سکتا ہے۔ پس اس
وقت میرا دوستوں سے مطالبہ یہ ہے کہ انہوں نے اس تین سالہ دور میں سے پہلے سال جتنا چندہ دیا تھا
کوشش کریں کہ اس سال اس چندہ کے برابر چندہ دیں۔ لیکن میں کسی کو مجبور نہیں کرتا کہ وہ ضرور اس
قدر چندہ دے۔ کیونکہ یہ طوعی چندہ ہے اور اس کا دینا میں نے ہر شخص کی مرضی پر منحصر رکھا ہوا ہے۔ پس
میں یہ نہیں کہتا کہ جو شخص اس سال چندہ دینے کی بالکل طاقت نہیں رکھتا وہ بھی ضرور چندہ دے۔ میں کسی
کو مجبور نہیں کر رہا اور نہیں کرنا چاہتا۔ یہ طوعی چندہ ہے اور مجھے نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
باوجود اس کے کہ میں نے بار بار کہا ہے یہ طوعی چندہ ہے اور اگر کسی میں ہمت نہیں تو وہ وعدہ مت لکھائے
پھر بھی بعض لوگ اپنی مرضی سے چندہ لکھا کر ادا نہیں کرتے اور اس طرح وہ ایک خطرناک گناہ کے
خطبات محمود
۵۸۷
سال ۱۹۳۷ء
مرتکب ہوتے ہیں ۔ ہزاروں احمدی ایسے ہیں جنہوں نے اس تحریک میں حصہ نہیں لیا لیکن اُن پر میرا کوئی
گلا نہیں ۔ مجھے شکایت ان سے ہے جو اپنے نام لکھوا کر پھر پیچھے ہٹے اور انہوں نے وقت کے اندر چندہ ادا
نہ کیا۔ میں نے ان کی سہولت کیلئے یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ اگر کوئی شخص دیکھتا ہے کہ اس کے حالات ایسے
ہیں کہ وہ چندہ ادا کرنے کی بالکل طاقت نہیں رکتھا مگر نام لکھا چکا ہے تو وہ اپنی میعاد میں اضافہ کرالے یا
مجھ سے معافی لے لے۔ میں اُس کا چندہ معاف کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ اس طرح وہ خدا کے حضور مجرم
نہیں بنے گا۔ کیونکہ خدا کہے گا کہ جب میرے نمائندہ نے تجھے معاف کر دیا تو میں نے بھی تجھے معاف
کر دیا۔ خدا ر وپے کو نہیں دیکھتا بلکہ وہ سچائی کو دیکھتا ہے ۔ اگر تم ایک عیسائی سے کوئی وعدہ کرتے ہو تو اُس
وقت عیسائی اس کا نمائندہ ہے اور تمہارا فرض ہے کہ اُس وعدے کو پورا کرو ۔ اور گر تم ایک یہودی سے کوئی
وعدہ کرتے ہو تو اُس وقت یہودی اُس کا نمائندہ ہے اور تمہارا فرض ہے کہ اس وعدے کو پورا کرو۔ کیونکہ
جس سے وعدہ ہو گیا اس کے اور وعدہ کرنے والے کے درمیان خدا آجاتا ہے ۔ پس وعدہ کو پورا کرنا
نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اور جب میں نے ان لوگوں کیلئے جو سخت مالی مشکلات میں مبتلا ہوں یہ صورت
پیدا کر دی تھی تو انہیں چاہئے تھا کہ وہ اس سے فائدہ اُٹھاتے اور خدا تعالیٰ کے گنہگار نہ بنتے ۔ مگر کئی
دوست ایسے ہیں جنہوں نے اس سے بھی فائدہ نہیں اُٹھایا۔ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر وقت کے اندر بھی
ادا نہیں کر سکتے تو مہلتیں لے لو۔ چنانچہ بعض نے مزید مہلت لے لی مگر بعضوں نے مہلت بھی نہیں لی ،
چندہ معاف بھی نہیں کرایا اور وقت کے اندر بھی ادا نہیں کیا ۔ گویا انہیں یہ شوق تھا کہ ہم ضرور گنہگار بنیں
گے اور کسی رعایت سے فائدہ نہیں اُٹھائیں گے ۔ اب بھی میں یہی کہتا ہوں کہ جو شخص یہ چندہ دے سکتا
ہے دے اور جو نہیں دے سکتا وہ نہ دے اور اگر کوئی شخص ایسا ہے جو اپنے پہلے چندوں سے بھی زیادہ چندہ
دینا چاہتا ہے تو میں اسے بھی نہیں روکتا ۔ میرے مخاطب صرف وہ لوگ ہیں جو چندہ دے سکتے ہیں اور
دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چنانچہ گو ابھی تحریک نہیں کی گئی تھی مگر اس وقت تک چار پانچ وعدے میرے
پاس آچکے ہیں اور وہ ان کے پہلے وعدوں سے زیادہ ہیں ۔ ان میں سے ایک چوہدری ظفر اللہ خان
صاحب کا وعدہ ہے اور دوسرا ڈاکٹر شاہ نواز خان صاحب افریقہ کا۔ خود میرا ارادہ بھی ہے پہلے تین
سالوں سے زیادہ چندہ دینے کا ۔ اسی طرح اور بھی بعض دوستوں کے وعدے آچکے ہیں ۔ پس جو لوگ
زیادہ دے سکتے ہیں ان کو میں نہیں روکتا ۔ جو شخص نیکی کے میدان میں جس قدر زیادہ قدم بڑھاتا ہے
خطبات محمود
۵۸۸
سال ۱۹۳۷ء
اُسی قدر زیادہ وہ اللہ تعالیٰ کے انعامات کا مستحق ہوتا ہے۔ پس میں ان سے بھی جو زیادہ چندہ دے سکتے
ہیں کہتا ہوں کہ نیکیوں کا میدان وسیع ہے آؤ اور آگے بڑھو ۔ اور جو شخص چندہ نہیں دینا چاہتا اسے میں یہ کہتا
ہووں کہ اگر تم چندہ نہیں دینا چاہتے تو مت دو اور وعدہ بھی مت لکھوا وایسا نہ ہو کہ تم گنہگار ٹھہر و لیکن اگر
کوئی شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ خواہ مجھے تنگی سے گزارہ کرنا پڑے میں چندہ ضرور ادا
کروں گا۔ تو میں اسے کہتا ہوں کہ تم کم سے کم اس قدر قربانی کرو جس قدر تم نے پہلے سال کی تھی اور انہی
اصول پر کرو جو پہلے سال میں نے بتائے تھے۔ یعنی دو دو چار چار روپے نہیں بلکہ کم از کم پانچ روپے اس
تحریک میں دیئے جائیں ۔ پھر دس پھر بیس پھر تمھیں پھر ساٹھ پھر سو پھر دوسو پھر تین سو اور جو اس سے بھی
زیادہ دے سکتا ہے وہ اس سے زیادہ دے۔ مگر جو شخص اتنا چندہ نہیں دے سکتا جتنا اس نے پہلے سال دیا۔
تھا تو اگر جس قدر رقم اس نے دی تھی اس سے کم ترکسی اور رقم کی اجازت ہے تو وہ اپنے حالات کے
مطابق اس سے کم چندہ دے دے۔ مثلاً اگر کسی نے پہلے سال تمیں روپے دیئے اور اس سال وہ اتنے
نہیں دے سکتا تو وہ ہیں دے سکتا ہے۔ اور اگر کسی نے ہمیں دیئے تھے اور اس سال وہ اتنے روپے نہیں
دے سکتا تو اس کیلئے بھی گنجائش ہے وہ دس دے سکتا ہے ۔ اور اگر کوئی شخص جس نے پہلے سال دس روپے
دیئے تھے اس سال دس دینے کی بھی طاقت نہیں رکھتا تو پانچ دے۔ لیکن چونکہ یہ آخری حد ہے اس لئے
اگر کوئی شخص ایسا ہو جس نے پہلے سال پانچ روپے دیئے تھے اور اس سال وہ پانچ بھی نہیں دے سکتا تو پھر ہو
وہ اس تحریک میں حصہ نہ لے کیونکہ پانچ سے کم کوئی رقم اس تحریک میں قبول نہیں کی جاتی ۔ پس جو شخص
دے سکتا ہے وہ انہی اصول پر دے جو میں مقرر کر چکا ہوں ۔ سوائے اس کے کہ وہ اس سے زیادہ دینا
چاہتا ہو۔ مثلاً کوئی شخص تین سو کی بجائے ہزار دو ہزار یا تین ہزار دینا چاہے تو شوق سے دے۔ اللہ تعالیٰ
کے فضل غیر محدود ہیں اور اس کے پاس جس طرح تین سو روپیہ چندہ دینے والے کیلئے جزا ہے اسی طرح
اس کے پاس تین ہزار روپیہ چندہ دینے والے کیلئے بھی جزا ہے ۔ اسی طرح اگر کوئی شخص پانچ ہزار روپیہ
چندہ دینا چاہے تو وہ پانچ ہزار دے اور سمجھ لے کہ خدا تعالیٰ پانچ ہزار روپیہ چندہ کی بھی جزا دے سکتا ہے
اور اس کی طرف سے قربانی کے مطابق ثواب ملتا ہے ۔ جو شخص دو ہزار روپے دے سکتا ہے مگر وہ تین سو
دیتا ہے اسے وہ ثواب ہر گز نہیں مل سکتا جو اُس شخص کو ملے گا جو پانچ روپے دینے کی توفیق رکھتا تھا اور اُس
نے پانچ روپے ہی دیئے۔ کیونکہ دو ہزار دینے کی توفیق رکھنے والا جب تین سو روپیہ دیتا ہے تو وہ اپنی
خطبات محمود
۵۸۹
سال ۱۹۳۷ء
طاقت کا ساتواں حصہ قربانی کرتا ہے۔ لیکن پانچ روپے دینے کی طاقت رکھنے والا جب پانچ روپے ہی
دے دیتا ہے تو وہ سو فیصد قربانی کرتا ہے ۔ پس خدا پانچ روپے دینے والے کو زیادہ ثواب دے گا اور تین
سو روپے دینے والے کو کم کیونکہ وہ ثواب روپیہ کی مقدار پر نہیں دیتا بلکہ قربانی کی طاقت پر دیتا ہے۔ پس
یہ مت خیال کرو کہ چونکہ تم نے تین سو روپے دے دیئے ہیں اس لئے ضرورتم پانچ روپے چندہ دینے
والے سے ثواب میں بڑھ کر رہو گے۔ سینکڑوں پانچ روپے دینے والے ایسے ہوں گے جو تین سو روپے
چندہ دینے والوں سے زیادہ ثواب کے مستحق ہوں گے۔ کیونکہ انہیں پانچ سے زیادہ روپے دینے کی
توفیق نہیں تھی اور تین سو روپے دینے والوں کو یہ توفیق تھی کہ وہ چار سو دیتے یا پانچ سو دیتے یا ہزار بلکہ اس
سے بڑھ کر دیتے۔ پس اس سال کیلئے میری تحریک یہی ہے کہ جتنا کسی شخص نے اس تین سالہ دور کے
پہلے سال چندہ دیا تھا اتنا ہی چندہ اس سال دے ۔ پھر میری سکیم یہ ہے کہ ہر سال اس چندہ میں سے دس
فیصدی کم کرتے چلے جائیں گے۔ یعنی جس نے اس سال سو روپیہ چندہ دیا ہے اس سے اگلے سال نوے
روپے لئے جائیں گے ۔ پھر اس سے اگلے سال اسی روپے پھر تیسرے سال ستر روپے پھر چوتھے سال
ساٹھ روپے پھر پانچویں سال پچاس روپے اور پھر یہ پچاس فیصدی چندہ باقی دوسال مسلسل چلتا چلا
جائے گا اور ساتویں سال کے بعد چندے کے اس طریق کو ختم کر دیا جائے کر دیا جائے گا ۔ یہ مطلب تو نہیں کہ پھر
سات سال کے بعد چندہ کا سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔ چندے تو صدرانجمن احمد یہ کی ضروریات کیلئے بھی
ہوتے ہیں۔ ممکن ہے خدا تعالیٰ اور کوئی کام پیدا کر دے مگر تحریک جدید کی سکیم کے بارہ میں میری سکیم ایسی
ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس رنگ میں چندہ کی ضرورت نہ رہے گی اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی ۔ اور ان سالوں
میں اس کی اپنی ذاتی آمد ایسی ہو جائے گی جو اس کام کو جاری رکھنے کیلئے کافی ہو۔ اس سکیم پر کسی شخص کو
اعتراض نہیں ہونا چاہئے کہ جماعت پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے کیونکہ میں اس چندہ کیلئے کسی کو مجبور نہیں کرتا۔
میں ان کو مخاطب کر رہا ہوں جن کو اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ہے اور جو میری آواز پر لبیک کہنے
میں سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ثواب ہے۔
پس وہ جو مالی وسعت رکھتے ہیں میں اُن سے کہتا ہوں کہ اپنی زندگی کے دن اچھے بنالو اور
ثواب کا جو یہ موقع ہے اس سے فائدہ اُٹھا کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرو اور جو لوگ پہلے سے بھی زیادہ
بوجھ اُٹھانے کی طاقت رکھتے ہیں میں اُن سے کہتا ہوں کہ تم نے پہلے بھی ثواب کمایا اور اب اور ثواب
خطبات محمود
۵۹۰
سال ۱۹۳۷ء
کمالو کہ خدا نے تمہارے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دیئے ۔ مگر وہ جو طاقت رکھنے کے باوجود اس
میں حصہ نہیں لیتا اُس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے اور جو اس چندہ میں حصہ لینے سے بالکل معذور ہے اس پر
ہرگز کوئی گناہ نہیں نہ میری طرف سے اور نہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ۔ گویا اس سال میری تحریک یہ ہے کہ
اپنے پہلے سال کے چندہ کے برابر چندہ دو۔ اور جو اِس قدر نہ دے سکتا ہو وہ کم دے بشرطیکہ اس سے کم
چندہ دیا جا سکتا ہو۔ مثلاً جس نے پہلے سال دس دیئے تھے اور اس سال وہ دس روپے نہیں دے سکتا تو وہ
پانچ دے اور جس نے پانچ دینے تھے اور اس سال وہ پانچ نہیں دے سکتا وہ کچھ بھی نہ دے کیونکہ پانچ
سے کم کوئی رقم اس تحریک میں نہیں لی جاتی ۔ اسی طرح ہیں روپے دینے والا دس روپے دے سکتا ہے ۔
تمیں روپے دینے والا میں روپے دے سکتا ہے۔ ستائیس اٹھائیس نہیں کیونکہ ایسا کوئی درجہ مقرر ہیں ۔
ہاں جس نے ہمیں دیئے تھے وہ چاہے تو ستائیس اٹھائیس دے سکتا ہے ۔ کیونکہ وہ زیادتی ہے ۔ اسی طرح
جو شخص سو روپے دے سکتا ہے وہ سو روپے دے اور جو سو نہیں دے سکتا وہ پانچ یا پانچ کے اعداد کے لحاظ
سے رقم میں کمی کر سکتا ہے۔ پس چندہ کے جو درجات مقرر ہیں ان کے مطابق چندہ دو اور جو شخص مقررہ
رقوم سے زیادہ رقم چندہ دے سکتا ہے اُس سے میں کہتا ہوں کہ وہ زیادہ دے اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کے
نزول کی بھی زیادہ امید رکھے۔ پس ہر شخص جو ثواب حاصل کرنے کا آرزومند ہے، اس سے میں کہتا ہوں
کہ ثواب کے دروازے تمہارے لئے کھلے ہیں آگے بڑھو اور ان دروازوں میں داخل ہو کر اللہ تعالیٰ کی
خوشنودی حاصل کرلو۔ بے شک یہ چند نفلی ہے مگر رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ نوافل کے ذریعہ ہی
خدا تعالیٰ کا قرب انسان کو حاصل ہوتا ہے ۔
صلى الله
پس جو شخص چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرے وہ اس نفل کے ذریعہ اس کا قرب
حاصل کر سکتا ہے ۔ اگلے سال اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی یہ چندہ نوے فیصدی پر آجائے گا اور اُس وقت
آنوں اور پائیوں کی کمی بھی جائز ہوگی ۔ مثلاً جس نے اس سال پانچ روپے چندہ میں دیئے ہیں وہ اگلے
سال ساڑھے چار روپیہ دے سکے گا اور جس نے دس روپے دیئے ہوں گے اس کیلئے نو روپے ہو جائیں
گے۔ اسی طرح جس نے سو دیئے ہوں گے اگلے سال اسے ۹ دینے پڑیں گے اور جس نے تین سو روپے
دیئے ہوں گے اسے ۲۷۰ روپے دینے پڑیں گے۔ غرض اس سال نہیں بلکہ اس سے اگلے سال پانچ
روپے دینے والے کیلئے جائز ہوگا کہ وہ ساڑھے چار دے اور دس دینے والے کیلئے یہ جائز ہوگا کہ وہ نو
خطبات محمود
۵۹۱
سال ۱۹۳۷ء
دے اور تمہیں والے کیلئے یہ جائز ہوگا کہ وہ ۲۷ روپے دے۔ مگر پھر بھی جو زیادہ چندہ دینا چاہے گا اُس
کیلئے رستہ کھلا ہوگا ۔ یہ کمی اسی طرح سال بہ سال ہوتی چلی جائے گی یہاں تک کہ پچاس فیصدی کمی پر آکر
یہ چندہ ٹھہر جائے گا۔ اور دو سال اور گزرنے کے بعد اسے بند کر دیا جائے گا ۔ اس انتظام کے ماتحت
مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنے عرصہ میں تحریک جدید کے جو کارخانے قائم کئے گئے ہیں اور
اس کی جو جائدادیں خریدی گئی ہیں وہ ایسے رنگ میں آزاد ہو جائیں گی کہ مرکزی دفتر کے اخراجات
خود بخود چلتے چلے جائیں گے ۔ پس اس رنگ میں ہر سال اول تو چندے کا بوجھ کم ہوتا چلا جائے گا اور
دوسرے یہ تحریک ایک مستقل صورت اختیار کرتی چلی جائے گی ۔
یا در کھو بہر حال قربانی خواہ کسی ہی ہو جب تک انسان اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے سپرد نہ کر دے
اور اس کی قربانی میں خلوص اور محبت نہ پائی جائے ، اُس وقت تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔ پس نہ
صرف قربانیوں کی ضرورت ہے بلکہ اس اخلاص کی بھی ضرورت ہے جو قربانیوں کو نتیجہ خیز بناتا ہے ۔ یہ
تحریک ہے جو اس سال میں کر رہا ہوں ۔ بعض دوست جن کو یہ خیال تھا کہ میں اب کی دفعہ پہلے سالوں
سے زیادہ مالی قربانی کا مطالبہ کروں گا اُن کی توقع کے خلاف میں نے قربانی کا مطالبہ کم کر دیا ہے ۔ لیکن
اس کی میعاد بجائے تین سال کے اب میں نے دس سال کر دی ہے۔ یعنی تین سال وہ جو گزر چکے ہیں اور
سات سال وہ جو آئندہ آنے والے ہیں اور یہ عجیب بات ہے کہ متعد د دوستوں کی طرف سے مجھے یہ
چٹھیاں آچکی ہیں کہ میں اس تحریک کو تین سال میں ختم کرنے کی بجائے دس سال تک بڑھا دوں ۔ میرا
اپنا بھی خیال اس نئے سال سے اسی قسم کا اعلان کرنے کا تھا۔ پس ان تحریکوں کو جو بالکل میرے خیال
سے تو ار دکھا گئیں مجھے یقین ہوا کہ یہ الہی القاء ہے۔ پس اس تحریک کی میعاد میں توسیع اللہ تعالیٰ کے منشاء
کے ماتحت ہے اور دوستوں کو چاہئے کہ وہ اس میں اپنے اخلاص اور اپنی طاقت کے مطابق حصہ لیں ۔
اسی طرح تحریک جدید کے امانت فنڈ کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ دوست جو امانت فنڈ میں روپے
جمع کرا رہے ہیں وہ اپنے سابقہ طریق کو جاری رکھنے کی کوشش کریں اور جنہوں نے ابھی تک اس میں کوئی
حصہ نہیں لیا وہ اس سال سے ہی امانت فنڈ میں اپنے روپے جمع کروانے شروع کر دیں ۔ مگر جو دوست
آئندہ کیلئے اس میں حصہ نہیں لے سکتے اور چاہتے ہیں کہ ان کا روپیہ انہیں واپس دیا جائے ان کیلئے
دونوں صورتیں ہیں۔ جن کے متعلق مرکز کو یہ اختیار ہے کہ وہ ان میں سے جو صورت چاہے اختیار
خطبات محمود
۵۹۲
سال ۱۹۳۷ء
کرے۔ یعنی وہ چاہے تو انہیں ان کے روپیہ کے بدلہ میں کوئی جائداد دے دے اور اگر روپیہ دینے کی
گنجائش ہو تو روپیہ واپس کر دے۔ لیکن دوستوں کو میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جن کے پاس روپیہ موجود
ہے اور وہ امانت فنڈ میں آئندہ بھی رقوم جمع کراسکتے ہیں ، وہ اپنے اس طریق کو جاری رکھیں اور روپیہ
برابر جمع کراتے رہیں ۔ مگر وہ دوست جو یہ سمجھتے ہیں کہ اب وہ مجبور ہیں اور آئندہ وہ امانت فنڈ کی تحریک
میں شامل نہیں رہ سکتے وہ دفتر کو اطلاع دے دیں اور یہ بھی لکھ دیں کہ آیا وہ روپیہ کو ترجیح دیتے ہیں یا
جائداد کو۔ اگر وہ اپنی امانت بصورت نقد لینا چاہیں گے تو جس حد تک ممکن ہوگا انہیں روپیہ واپس کر دیا
جائے گا اور اگر روپیہ نہ ہوا تو اس قیمت کی انہیں کوئی جائداد دی جائے گی ۔ اور جیسا کہ میں نے شروع
میں ہی اعلان کر دیا تھا اصل قاعدہ یہی ہے کہ جائداد کی صورت میں امانت واپس کی جائے اور جہاں تک
میں سمجھتا ہوں دوستوں کا نفع بھی اسی میں ہے کیونکہ اس صورت میں انہیں کچھ فائدہ ہو جائے گا۔ جو لوگ
امانت واپس لینا چاہیں اس کیلئے میں ایک کمیٹی بنادوں گا جس میں زیادہ تر اُن لوگوں کو شامل کروں گا جو
امانت فنڈ کے حصہ دار ہیں ۔ تا وہ دیکھ دیکھ لیں کہ کسی سے بے انصافی تو نہیں ہو رہی اور آیا سب کے حقوق
ادا ہو گئے ہیں یا نہیں ۔ اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ جو دوست اسے جاری رکھنا اہتے
ہیں وہ بھی اطلاع دے دیں اور بحیثیت مجموعی سب دوست کوشش کریں کہ اپنے اس طریق عمل کو جاری
رکھیں اور بجائے حساب بند کرانے کے اور دوستوں کو بھی ترغیب دے کر نئے حساب کھلوائیں ۔ کیونکہ اس
کے فوائد نہایت اہم ہیں اور اس کو جاری رکھنا نہایت ضروری ہے۔
پس تحریک جدید کے دوسرے دور میں میں جماعت کے احباب سے جو مالی مطالبہ کرنا چاہتا
ہوں وہ میں نے بتا دیا ہے کہ تحریک کے پہلے سال میں دوستوں نے جس قدر چندہ دیا تھا کوشش کریں کہ
اس سال بھی اسی قدر چندہ دیں۔ اور جو زیادہ دے سکتے ہیں وہ ثواب کے اس موقع کو نہ کھوئیں اور پہلے
سے بھی زیادہ چندہ دیں۔ اور جو مجبور ہیں اور اس تحریک میں بالکل حصہ نہیں لے سکتے ان کے متعلق میں
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات کو دور کرے اور انہیں آئندہ نیکیوں کے کاموں میں شامل ہونے
کی توفیق عطا کرے ۔ اور وہ لوگ جنہوں نے باوجود وعدے لکھوانے کے اپنے چندے ادا نہیں کئے ان
سے میں کہتا ہوں کہ خدا تم پر رحم کرے۔ میں نے ہر چند چاہا کہ تم گنہگار نہ بنو میں نے تمہارے لئے اس
چندہ کو طوعی رکھا۔ میں نے تمہیں کہا کہ اگر تم وقت کے اندر ادا نہیں کر سکتے تو مزید مہلت لے لو، میں نے
خطبات محمود
۵۹۳
سال ۱۹۳۷ء
تمہیں کہا کہ اگر تم بالکل دینے کی طاقت نہیں رکھتے تو چندہ معاف کرالو ۔ مگر افسوس تم نے میری کسی
رعایت سے فائدہ نہ اُٹھایا اور گنہگار ہونا پسند کر لیا۔
یا درکھو مجھے روپے کی ضرورت نہیں ، میں اپنے لئے تم سے کچھ نہیں مانگتا۔ میں خدا کیلئے اور اس
کے دین کی اشاعت کیلئے تم سے مانگ رہا ہوں اور اگر تم اس چندہ میں حصہ نہیں لو گے تو خدا خود اپنے دین
کی ترقی کا سامان کرے گا۔ مگر میں اس سے ڈرتا ہوں کہ تم دین کی ترقی میں حصہ نہ لے کر گنہگار نہ بنو۔
پس میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم اس موقع کو غنیمت سمجھو اور خدمت اسلام کیلئے اپنے مالوں کو قربان
کرو ۔ جو شخص تکلیف اُٹھا کر اس خدمت میں حصہ لے گا میں اُس کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ دعا کر چکے ہیں کہ اے خدا! وہ شخص جو تیرے دین کی خدمت میں حصہ
لے تو اُس پر اپنے خاص فضلوں کی بارش نازل فرما اور آفات اور مصائب سے اسے محفوظ رکھ ۔ پس وہ
شخص جو اس تحریک میں حصہ لے گا اسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اس دعا سے بھی حصہ ملے
گا اور پھر میری دعاؤں میں بھی وہ حصہ دار ہو جائے گا۔ پس جو شخص اس تحریک میں حصہ لے سکتا ہے وہ
لے اور اگر کوئی شخص اس میں حصہ نہیں لے سکتا تو میں اسے کہتا ہوں کہ تم ہرگز حصہ نہ لو، تم خدا کے حضور
بری ہو۔ اور جو لوگ زیادہ حصہ لے سکتے ہیں انہیں میں کہتا ہوں کہ میری حد بندیوں کو نہ دیکھو خدا تعالیٰ
کے پاس غیر محد و دثواب ہیں اگر تم زیادہ قربانی کرو گے تو زیادہ ثواب کے مستحق بنو گے۔
-1
غرض یہ تحریک جدید کا مالی حصہ ہے جس کا مطالبہ آج میں نے سب کے سامنے پیش کر دیا ہے
اور میں نے بتا دیا ہے کہ یہ چندہ رفتہ رفتہ گھٹتے گھٹتے پچاس فیصدی تک آجائے گا اور سات سال گزرنے
کے بعد بند بند کر کر دیا دیا جا جائے ۔ گا ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ہے کہ وہ اُس وقت تک اس محکمہ کو ایسا مضبوط بنا دے کہ یہ
اپنے پاؤں پر آپ کھڑا ہو جائے اور اپنی مستقل آمد سے تبلیغ کی ضرورتوں کو پورا کرتا چلا جائے ۔ اسی طرح
وہ دوست جنہوں نے امانت فنڈ میں روپیہ جمع کرانے کا کام گزشتہ سالوں میں جاری رکھا ہے، انہیں میں
یہ کہتا ہوں کہ وہ بھی یہ بتا بتادیں دیں کہ آئندہ کیلئے وہ اس سلسلہ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں یا بند کرنا نا چاہتے ہیں ۔
اگر بند کرنا چاہتے ہیں تو وہ ساتھ ہی یہ بھی بتا دیں کہ وہ کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں ، روپیہ کو یا جائداد کو ۔ گو
مرکز اس بات کا پابند نہیں کہ وہ امانت جمع کرانے والے کو ضرور روپیہ دے لیکن اس بات کی کوشش ضرور
کی جائے گی کہ اگر روپیہ ہو تو انہیں روپیہ ہی واپس کیا جائے اور اگر روپیہ نہ ہوا تو انہیں قیمت خرید کے
خطبات محمود
مالد
سال ۱۹۳۷ء
مطابق کوئی جائداد دے دی جائے گی۔ لیکن میں دوستوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ امانت فنڈ میں روپیہ جمع
کرانے کا کام جاری رکھیں اور جو دوست ابھی تک اس میں شامل نہیں ہوئے وہ اس وقت ہی شامل
ہو جائیں۔ لیکن بہر حال جو لوگ نئے شامل ہوں گے یا وہ دوست جو اپنے گزشتہ طریق عمل کو جاری رکھیں
گے، انہیں مسلسل سات سال اور امانت فنڈ میں روپیہ جمع کرانا پڑے گا اور گور و پیہ پس انداز کرنا صرف
سات سال یا دس سال تک ضروری نہیں ہوتا ، ساری عمر ہی انسان کو اپنا روپیہ پس انداز کرتے رہنا
چاہئے۔ لیکن اس تحریک میں شامل ہونے والے کو سات سال اور اپنا رو پیدا امانت فنڈ میں جمع کرانا پڑے
گا۔ اور اگر کوئی شخص سات سال تک جمع نہیں کر سکتا تو کم سے کم اور تین سال کیلئے ہی جمع کرادے۔ لیکن
میری نصیحت یہی ہے کہ جن دوستوں نے امانت فنڈ کی تحریک میں شمولیت اختیار کی ہے اُنہیں چاہئے کہ
اُن سے جہاں تک ہو سکے اسے جاری رکھیں ۔ مجھے افسوس ہے کہ اس فنڈ میں روپیہ کی آمد میں کمی ہوتی
چلی جارہی ہے۔ پہلے سال ستر پچھتر ہزار روپیہ جمع ہوا ۔ دوسرے سال ساٹھ ہزار اور اس سال چالیس
بیالیس ہزار۔ یہ کوئی یقینی اعداد و شمار نہیں ۔ مگر جو صحیح اعداد و شمار ہیں وہ اس کے قریب قریب ہیں۔ حالانکہ
یہ نہایت ہی اہم فنڈ ہے اور ایک مجلس شوری کے موقع پر ایک خفیہ میٹنگ میں میں نے دوستوں پر اس کی
اہمیت کو پوری طرح واضح کر دیا تھا۔ پس اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور
اسے کسی لمحہ بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ گزشتہ احرار کے فتن میں ہمارے دشمنوں کو جو نا کامی ہوئی اس
میں امانت فنڈ کا بہت بڑا حصہ ہے۔ اور اب جو نیا فتنہ اُٹھا تھا اس نے بھی اگر زور نہیں پکڑا تو در حقیقت
اس میں بھی بہت سا حصہ تحریک جدید کے امانت فنڈ کا ہے ۔ پس اس امانت فنڈ میں جو دوست حصہ لے
سکتے ہیں وہ ضرور لیں اور چاہے ایک روپیہ یا دو روپے ماہوار جمع کرائیں بالالتزام اس فنڈ میں روپیہ جمع
کراتے جائیں ۔ اور جو پہلے ہی اس میں حصہ لے رہے ہیں وہ اسے جاری رکھیں اور سات سال اور
روپیہ جمع کراتے جائیں۔ لیکن جو لوگ سات سال تک روپیہ جمع نہ کرا سکتے ہوں وہ کم از کم تین سال اور
ہی اس میں حصہ لیں ۔ اور جو لوگ آئندہ اس میں شامل نہیں رہنا چاہتے اور اپنی جمع شدہ امانت واپس لینا
چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ یہ اطلاع دیں کہ وہ روپیہ لینا چاہتے ہیں یا جائداد لینا چاہتے ہیں ۔ اگر
روپیہ کا مطالبہ کریں تو گو کوشش ہماری یہی ہوگی کہ انہیں روپیہ واپس دیا جائے لیکن اگر روپیہ نہ دیا جا سکا تو
جیسا کہ میں نے پہلے بتا دیا تھا انہیں اس روپیہ کے بدلہ میں اسی قیمت کی جائداد دے دی جائے گی اور جو
خطبات محمود
۵۹۵
سال ۱۹۳۷ء
آئندہ کیلئے اس میں شامل رہنا چاہتے ہوں لیکن گزشتہ امانت واپس لینا چاہتے ہوں وہ بھی اطلاع دے
دیں ۔ غرض تمام دوستوں کی طرف سے فرداً فرداً اطلاعات آجانی چاہئیں ۔ اس کے بعد ایک کمیٹی بنادی
جائے گی جس میں حصہ داران کو بھی شامل کیا جائے گا اور وہ روپیہ کی تقسیم کے کام میں مشورہ دیں گے تا
کسی کو شکایت پیدا نہ ہو۔
پس مالی مطالبہ سے میں اس تحریک جدید کے دوسرے دور کا آغاز کرتا ہوں اور اس کی باقی
تفصیلات کو اگلے خطبات پر ملتوی کرتا ہوں ۔ اُس وقت میں بتاؤں گا کہ ہماری جماعت پر کتنی اہم
ذمہ داریاں عائد ہیں اور اسے اپنے نظام میں کس رنگ میں تبدیلی کرنی چاہئے ۔ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ ۔ میں -
( الفضل ۴ دسمبر ۱۹۳۷ ء )
ا المؤمنون: ۱۱۶، ۱۱۷
الفاتحه : ۲ تا ۴
سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۲۸۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
تذکرہ صفحہ ۶۶ ۔ ایڈیشن چہارم
ه موضوعات کبیر - ملا علی قاری صفحه ۵۹ - مطبوعہ دہلی ۱۳۴۶ھ
عم
مسلم كتاب العيد والذبائح باب الامر باختان الذبح۔۔۔۔۔الخ)
مسلم کتاب العيد والذبائح باب النهي عن صبر البهائم
ابوداؤد كتاب الجهاد باب النهي عن الوسم في الوجه ۔۔۔۔۔۔الخ)
۱۳
البقرة : ۲۲۹ ۱۴ التحريم: ۷ ۱۵ الفجر : ۳۱،۳۰
الشعراء: ۲۲۵
خطبات محمود
۵۹۶
A
بخاری کتاب العيدين باب الحراب والدرق يوم العيد
و ترفه: دولتمندی، خوشحالی، آسودگی
۲۰ بخاری کتاب الرقاق باب التواضع
سال ۱۹۳۷ء