ہر جگہ مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ قائم کی جائے

خطبات محمود
۱۹۰
اله
سال ۱۹۳۸ ء
ہر جگہ مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ قائم کی جائے
( فرمودہ یکم اپریل ۱۹۳۸ ء )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
وو
خطبہ شروع کرنے سے پہلے میں اپنے ایک سابق خطبہ کے متعلق ایک تشریح کرنی چاہتا
ہوں ۔ غالباً گزشتہ خطبہ سے پہلے خطبہ میں میں نے مثال کے طور پر جلالی اور جمالی نبیوں کا
بھی ذکر کرتے ہوئے کرشن جی اور رام چندر جی کا بھی ذکر کیا تھا اور میں نے ان دونوں کی
ترتیب زمانی اس رنگ میں بیان کی تھی کہ پہلے کرشن جی گزرے ہیں بعد میں رام چندر جی ہوئے
ہیں ۔ اس پر ایک دوست نے قادیان سے اور ایک دوست نے باہر سے مجھے لکھا ہے کہ
ہند و عقائد کے رو سے یہ ترتیب غلط ہے کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ رام چندر جی پہلے ہوئے ہیں
اور کرشن جی بعد میں ۔ ( بعد میں مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض ہند و جرائد نے بھی اس پر اعتراض کیا
ہے ) ۔ اس ترتیب زمانی سے تو یوں مجھے کوئی تعلق نہیں وہ پہلے ہوئے ہوں یا بعد میں ۔ میں نے
تو صرف جلالی اور جمالی نبیوں کے اوقات کے متعلق اور ان کی آمد کی غرض کے متعلق ایک مثال
دی تھی ۔ اگر یہ با ۔ اگر یہ بات صحیح ہو یعنی عام طور پر ہندوؤں میں جو یہ خیال پایا جاتا ہے کہ رام چندر جی
پہلے ہوئے ہیں اور کرشن جی بعد میں ۔ وہی درست ہو تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میری مثال کے ۔ وہی ہو میں
افراد میں تبدیلی کی ضرورت ہوگی اور میری مثال یوں تبدیل ہو جائے گی کہ ویدوں کے دیکھنے کے دیکھ
سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس میں لڑائیوں کے متعلق بہت سے احکام پائے جاتے ہیں ۔ چنانچہ

خطبات محمود
رگ وید تو ایسے احکام سے بھرا پڑا ہے۔
۱۹۱
سال ۱۹۳۸ ء
پس ویدوں کے زمانہ میں جو لڑائیوں کے احکام دیئے گئے ان سے جو یہ غلط فہمی پیدا
ہو گئی تھی کہ ویدوں کو تلوار کے زور سے پھیلایا گیا ہے اس کے ازالہ کیلئے رام چندر جی آئے اور
کرشن جی سے ہم ایک نیا دور فرض کر لیں گے ۔ بہر حال جلالی اور جمالی نبیوں کی ترتیب جو میرا
اصل مقصود تھا اُس میں ان دو بزرگ و بزرگوں کے زمانہ کے مقدم و مؤخر ہو جانے سے کوئی فرق نہیں
پڑتا۔ اس کے بعد میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ جب میں نے یہ اعتراض سُنا تو میں نے محسوس کیا
کہ میں نے جو بات کہی تھی وہ قیا سا نہ کہی تھی بلکہ کسی سابق مطالعہ کے اثر کے ماتحت کہی تھی اور یہ
کہ ضرور اس خیال کی بنیاد کسی تاریخی تحقیق پر مبنی تھی اور اس خیال سے میں نے بعض کتب خود
دیکھیں اور بعض اور دوستوں سے بھی مدد لی اور آخر وہ خیال میرا درست نکلا کہ میرے بیان کا
ما خذ تاریخی کتب میں موجود ہے اور اس تحقیق کے نتیجہ میں مجھے معلوم ہوا کہ موجودہ محققین میں
سے بعض نے زبان کی بنیاد پر اور جغرافیائی واقعات پر یہ دعوی کیا ہے کہ کرشن جی پہلے آئے ہیں
اور رام چندر جی بعد میں ۔ یہ نتیجہ انہوں نے دو قسم کی تحقیقات کے نتیجہ میں نکالا ہے۔ ان کے
دعوی کی ایک تو اس امر پر بنیاد ہے کہ رام چندر جی کے متعلق جو لٹریچر ہے وہ ویدوں کے علوم
کے جس دور سے تعلق رکھتا ہے وہ بعد میں ہوا ہے۔ شاید صحیح تلفظ میں ادا نہ کر سکوں کیونکہ وہ
ہندی لفظ ہے لیکن بہر حال اس کا نام وہ سوتر رکھتے ہیں ۔ ان کا دعوی ہے کہ سو تر قتسم ہے کہ سوتر قسم کا لٹریچر جو
ویدوں کے متعلق ہے اور اور جو اختصار نویسی پر مشتمل ہے بعد کا ہے اور والمیک جو رامائن کے
مصنف ہیں ان کا تعلق اسی لٹریچر سے ہے لیکن بیاس جی جو مہا بھارت کے مصنف سمجھے جاتے ہیں
ان کا تعلق اس لٹریچر سے ہے جو رزمیہ کہلاتا ہے اور تفصیل اور اطناب کی طرف مائل ہے۔ پس
وہ کہتے ہیں کہ گو ہندو تاریخ کرشن جی کو بعد کا قرار دیتی ہے لیکن علم ادب کی زمانی قسموں کے
لحاظ سے چونکہ مہا بھارت پہلے زمانہ کے علمِ ادب میں لکھی ہوئی ہے اور رامائن بعد کے زمانہ کی
اور چونکہ اس زمانہ میں کتب پہلے لکھی نہ جاتی تھیں بلکہ عام گیتوں کے طور پر پہلے زبانوں پر
جاری ہوتی تھیں اور پھر لکھی جاتی تھیں اس لئے نتیجہ نکلتا ہے کہ مہا بھارت کے واقعات لوگوں
میں پہلے مشہور تھے اور رامائن کے واقعات کا چرچا بعد میں ہوا۔ پس مہا بھارت کے افراد

خطبات محمود
۱۹۲
سال ۱۹۳۸ ء
پہلے گزرے ہیں اور رامائن کے افراد بعد میں گزرے ہیں ۔
اس تحقیق میں حصہ لینے والے صرف مغربی عیسائی مصنف ہی نہیں بلکہ ہندوستانی اور ہندو
محققین بھی ہیں ۔ چنانچہ ڈاکٹر آئنگر اور رامیشور دت جیسے فاضل مصنفوں نے بھی اسی قسم کے
نتائج نکالے ہیں ۔ ان دونوں ہندوستانی مصنفوں کی تحقیق کے مطابق مہا بھارت کے واقعات
کا زمانہ بارہ سو قبل مسیح تھا اور رامائن کے واقعات کا زمانہ ساڑھے سات سو سے ایک ہزار قبل مسیح
تک ۔ جس کے معنی یہ ہوئے کہ دونوں واقعات میں وہ دوسو سے ساڑھے چار سو سال کا فاصلہ
بتلاتے ہیں اور رامائن کے واقعات کو بعد میں اور مہا بھارت کے واقعات کو پہلے بتاتے ہیں جس
کے دوسرے معنی یہ ہوئے کہ وہ کرشن جی کو مقدم سمجھتے ہیں اور رام چندر جی کو بعد میں سمجھتے ہیں ۔
دوسری بات انہوں نے یہ پیش کی ہے کہ سنسکرت کے قدیم مصنف پانی نی کی تصنیف سے
معلوم ہوتا ہے کہ مہا بھارت کے واقعات اُس وقت تک ہو چکے تھے اور رامائن کے واقعات کا
اُس وقت تک کوئی نام نہ تھا کیونکہ اس کی تصنیف سے مہا بھارت کے واقعات کی طرف اشارہ
ملتا ہے لیکن رامائن کے واقعات کا سراغ نہیں ملتا ۔ دوسرا اصل بعض محققین نے جغرافیائی تحقیق کا
بیان کیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ مہا بھارت میں بعض جغرافیائی کوائف ایسے بیان ہیں جو پہلے
کے ہیں اور رامائن کے جغرافیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ساتویں صدی قبل مسیح کے زمانہ کے
قریب کے زمانہ کے حالات بیان کر رہی ہے۔ ایک اور قرینہ بھی بعض لوگ بیان کرتے ہیں اور
وہ یہ کہ مہا بھارت میں جن پانڈوؤں کا ذکر آتا ہے ، ان پانڈوؤں کے متعلق لکھا ہے کہ وہ
زرد قوم تھی اور زرد نسل چینی قو میں ہیں ۔ اور کوروں کی قوم جو ہے یہ آرین نسل ہے گو مکسچر ہے۔ یہ
ظاہر ہے کہ شمالی ہند میں غیر آرین قوموں کی حکومتیں ابتدائی زمانہ میں تھیں ۔ بعد میں آریوں
نے ان کو دبا لیا یا وہ آریوں سے مل گئیں یا فنا ہوگئیں لیکن رامائن کے زمانہ میں شمالی ہند کی
آریائی قوموں کا جنوبی ہند کی غیر آریائی قوموں سے ملاپ ظاہر ہوتا ہے جو بعد کے زمانہ ؟
ہوا۔ کیونکہ آر یہ لوگ جنوبی ہند کی طرف اُس وقت بڑھے ہیں جب شمالی ہند پر وہ فتح پاچکے
تھے ۔ پس اس فرق کی وجہ سے بعض لوگ نتیجہ نکالتے ہیں کہ مہا بھارت کے واقعات پہلے کے ہیں
اور رامائن کے بعد کے ۔
میں

خطبات محمود
۱۹۳
سال ۱۹۳۸ ء
ایک مزید استدلال اس بارہ میں یہ پیش کیا جاتا ہے کہ مہا بھارت کے ابتدائی دور کے
نسخوں میں پانڈوؤں کی مذمت کی گئی ہے اور کوروں کی تعریف کی گئی ہے کیونکہ اُس زمانہ میں
آریہ قوم ابھی نئی نئی آئی تھی اور غیر قوموں کو شمالی ہندوستان سے نکال رہی تھی ۔ اس دشمنی کی وجہ
سے وہ غیر آریائی قوموں کو بہت برا سمجھتی تھی لیکن بعد کے زمانہ کے اضافوں میں یہ نقشہ الٹ گیا
اور پانڈوؤں کی تعریف اور کوروں کی مذمت نظر آتی ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ بعض غیر آرین نسلیں
آرین نسلوں میں مل جل گئیں اور اب ان کے فاتحین آرین نسل کے فاتحین کی طرح
قابل تعریف ہو گئے اور ہارنے والے کو ر و قابل نفرت قرار پائے ۔ میرا یہ منشاء نہیں کہ میں اس کو
ہندو قوم کے عام خیال پر ترجیح دوں ۔ میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اِس امر کے بارہ میں
اختلاف ہے اور خود ہندو مصنفین نے اختلاف کیا ہے۔ مجھے اپنے مضمون کیلئے اس اختلاف میں
پڑنے یا اس کا فیصلہ کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ۔ کیونکہ کوئی بات بھی مان لی جائے میرے
مضمون کی صحت پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ میری غرض تاریخی ترتیب پیش کرنے کی نہیں تھی بلکہ جلالی
اور جمالی انبیاء کے متعلق ایک مثال دینے کی تھی ۔ اگر یہ صحیح ہے کہ رام چندر جی پہلے ہوئے ہیں تو
پھر وہ مثال یوں بن جائے گی کہ ویدوں میں دشمنوں سے لڑائی کے متعلق جو تعلیم دی گئی ہے اس
یہ غلط فہمی لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو گئی کہ وید تلوار کے زور سے پھیلائے گئے ہیں تو
اس کے ازالہ کیلئے رام چندر جی آئے اور کرشن جی سے بعد میں ایک اور سلسلہ شروع ہوا اور اگر
وہی ترتیب درست ہو جو میں نے بیان کی تھی تو مثال اپنی جگہ پر قائم رہے گی ۔
سے جب یہ
اس تحقیق کے دوران ایک اور عجیب بات بھی معلوم ہوئی جسے تاریخی طور پر نہیں بلکہ ذوقی
طور پر میں بیان کرتا ہوں اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ خبر
دی تھی کہ آپ حضرت کرشن کے مثیل ہیں ۔ اب اس تحقیق کے دوران میں معلوم ہوا کہ پانڈو
منگولین رئیس یعنی مغل قوم میں سے تھے اور پرانے ہند ولٹریچر میں ان کو زردا قوام قرار دیا گیا تھا
جو چینیوں کا نام ہے ۔ اس لحاظ سے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مشابہت ثابت
ہے۔ کیونکہ آپ بھی منگولین ریس میں سے ہیں اور آپ کا خاندان مغلیہ خاندان ہے اور مغل
سب چینی ہیں ، گو اصل میں ہمارا سب کا منبع عرب ہے۔ صرف درمیانی عرصہ میں کسی قوم کے

خطبات محمود
۱۹۴
سال ۱۹۳۸ ء
کسی دوسری جگہ زیادہ عرصہ رہنے سے اس کے خواص بدل جاتے ہیں ۔ ورنہ ہم یقین رکھتے ہیں
کہ چونکہ عربی زبان اُم الالسنہ ہے ، اس لئے انسانی نسل کا منبع بھی عرب ہی ہے ۔
اس کے بعد میں آج کے خطبہ کے مضمون کی طرف آتا ہوں ۔ میں نے متواتر جماعت کو
اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ قوموں کی اصلاح نو جوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ نئی
نسلیں جب تک اُس دین اور اُن اصول کی حامل نہ ہوں جن کو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے
نبی اور مامور دنیا میں قائم کرتے ہیں اُس وقت تک اس سلسلہ کا ترقی کی طرف کبھی بھی
صحیح معنوں میں قدم نہیں اُٹھ سکتا۔ بے شک ترقی ہوتی ہے مگر اس طرح کہ کبھی ترقی ہوئی اور کبھی
ڑک گئی، کبھی بڑھ گئے اور کبھی رخنہ واقع ہو گیا۔ اس طرح وہ الہی سلسلہ پہاڑوں کی طرح
اونچا نیچا ہوتا چلا جاتا ہے۔ لیکن بہر حال رخنہ بُری چیز ہے کوئی اچھی چیز نہیں اور ہمیں اس کو
جلد سے جلد دور کرنا چاہئے ۔ مگر یہ رخنے آج ہم میں ہی پیدا نہیں ہوئے پہلی قوموں اور پہلے
زمانوں میں بھی موجود تھے جن کو نظر انداز کرتے ہوئے بعض لوگ ہماری جماعت پر یہ اعتراض
کر دیا کرتے ہیں کہ اگر یہ الہی سلسلہ ہے تو اس میں فلاں نقص کیوں ہے حالانکہ یہ باتیں پہلے
زمانوں میں بھی تھیں ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عورتوں کے حقوق کی ہمیشہ حفاظت کیا کرتی تھیں اور بعض دفعہ
جب کوئی عورت اپنے خاوند کی شکایت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لاتی تو حضرت
عائشہ رضی اللہ عنہا بڑے زور سے اس کی تائید کیا کرتیں اور بار بار فرماتیں کہ اس کے حقوق تلف
ہو رہے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ یہاں تک کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی بعض دفعہ
فرماتے کہ عائشہ ! تم تو عورتوں کی بڑے زور سے حمایت کرتی ہو ۔
پھر دین کے کاموں میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بڑا حصہ لیتی تھیں ۔ ایک دفعہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ فرمایا کہ اعتکاف بیٹھیں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو
اس کا علم ہوا تو انہوں نے اُسی وقت مسجد میں خیمہ جالگایا۔ باقی اُمہات المؤمنین نے یہ دیکھا تو
انہوں نے بھی اپنے اپنے خیمے مسجد میں آکر لگا دیئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں دیتے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں
تشریف لائے تو آپ کیا دیکھتے ہیں کہ جس طرح کہیں فوج اُتری ہوئی ہوتی ہے اُسی طرح مسجد

خطبات محمود
۱۹۵
سال ۱۹۳۸ ء
میں خیمے لگے ہوئے ہیں ۔ آپ نے فرمایا یہ کیا ہے؟ صحابہؓ نے عرض کیا یہ امہات المؤمنین کے
خیمے ہیں جو اُنہوں نے مختلف ہونے کیلئے لگائے ہیں ۔ آپ نے فرمایا اُٹھاؤ سب کو ۔ اگر یہ خیمے
یہاں لگے رہے تو لوگوں کو نماز پڑھنے کی جگہ کہاں ملے گی لے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہاں ملے گی لے تو حضرت عائشہ رضی
عورتوں کے حقوق کا ہمیشہ خاص خیال رکھا کرتی تھیں مگر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے متعلق ہی
آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایک موقع پر آپ نے فرمایا۔ اگر
عورتوں کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ویسے ہی حالات ظاہر ہوتے جیسے
آج کل ظاہر ہیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روک دیتے ہے
اب یہ بالکل قریب زمانہ کی بات ہے۔ زیادہ سے زیادہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
پر تمیں چالیس سال گزرے ہوں گے مگر آپ فرماتی ہیں کہ اگر آج سے چند سال پہلے یہ حالات
ظاہر ہوتے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کو مساجد میں آنے سے منع فرما دیتے اور
آپ نے جو اجازت دے رکھی تھی اسے منسوخ فرما دیتے ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض
حدیث العہد عورتیں یا غیر قوموں کی عورتیں پردہ میں پوری احتیاط ملحوظ نہیں رکھتی ہوں گی اور
لوگ اعتراض کرتے ہوں گے جس پر آپ نے یہ فرمایا۔ جیسے قادیان میں بھی بعض ایسی باتوں
پر لوگ اعتراض کر دیا کرتے ہیں مگر باوجود حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے اس اعتراض کے وہ
زمانہ خیر القرون ہی کہلاتا ہے کیونکہ انہوں نے اصلاحی پہلو سے یہ اعتراض کیا تھا۔ یہ نہیں کہا کہ
قوم گندی ہوگئی ۔ مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ ان چیزوں کو قائم رکھا جائے بلکہ ہمیں ان امور کی
اصلاح کی فکر کرنی چاہئے اور وہ اصلاح اسی رنگ میں ہو سکتی ہے کہ نو جوانوں کو اس امر کی تلقین
کی جائے کہ وہ اپنے اندر ایسی روح پیدا کریں کہ اسلام اور احمدیت کا حقیقی مغز انہیں میسر
آجائے ۔ اگر ان کے اندر اپنے طور پر یہ بات پیدا ہو جائے تو پھر کسی حکم کی ضرورت نہیں رہتی ۔
حکم دینا کوئی ایسا اچھا نہیں ہوتا۔
دنیا میں بہترین مصلح وہی سمجھا جاتا ہے جو تربیت کے ساتھ اپنے ماننے والوں میں ایسی
روح پیدا کر دیتا ہے کہ اس کا حکم ماننا لوگوں کیلئے آسان ہو جاتا ہے اور وہ اپنے دل پر کوئی بوجھ
محسوس نہیں کرتے ۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم باقی الہامی کتب پر فضیلت رکھتا ہے اور الہامی کتابیں

خطبات محمود
۱۹۶
سال ۱۹۳۸ ء
تو یہ کہتی ہیں کہ یہ کرو اور وہ کرو مگر قرآن یہ کہتا ہے کہ اِس لئے کرو، اِس لئے کرو ۔ گویا وہ خالی
حکم نہیں دیتا بلکہ اس حکم پر عمل کرنے کی انسانی قلوب میں رغبت بھی پیدا کر دیتا ہے ۔ تو سمجھانا
اور سمجھا کر قوم کے افراد کو ترقی کے میدان میں اپنے ساتھ لئے جانا یہ کامیابی کا ایک اہم گر ہے
اور قرآن کریم نے اس پر خاص زور دیا ہے۔ چنانچہ سورہ لقمان میں حضرت لقمان کی اپنے بیٹے
کو مخاطب کر کے جو نصیحتیں بیان کی گئی ہیں ان میں سے ایک نصیحت یہ ہے کہ واقصد في
مَشْيِكَ وَ اغْضُضْ مِن صَوْتِكَ سے کہ تمہارے ساتھ چونکہ کمزور لوگ بھی ہوں گے
اس لئے ایسی طرز پر چلنا کہ کمزور رہ نہ جائیں ۔ بے شک تم آگے بڑھنے کی بھی کوشش کرو مگر
اتنے تیز بھی نہ ہو جاؤ کہ کمزور طبائع بالکل رہ جائیں ۔ دوسرے جب بھی تم کوئی حکم دو محبت پیار
اور سمجھا کر دو ۔ اس طرح نہ کہو کہ ہم یوں کہتے ہیں بلکہ ایسے رنگ میں بات پیش کرو کہ لوگ
اسے سمجھ سکیں اور وہ کہیں کہ اس کو تسلیم کرنے میں تو ہمارا اپنا فائدہ ہے۔ وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ
کے یہی معنے ہیں ۔ گویا میانہ روی اور پُر حکمت کلام یہ دو چیزیں مل کر قوم میں ترقی کی رُوح پیدا
کیا کرتی ہیں ۔ اور پُر حکمت کلام کا بہترین طریق یہ ہے کہ دوسروں میں ایسی روح پیدا کر دی
جائے کہ جب انہیں کوئی حکم دیا جائے تو سننے والے کہیں کہ یہی ہماری اپنی خواہش تھی ۔ یہی وقت
ہوتا ہے جب کسی قوم کا قدم ترقی کی طرف سرعت کے ساتھ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے مگر جب
امام کچھ کہے اور ماموم کچھ سمجھے، امیر کوئی حکم دے اور مامور اس سے کوئی مطلب لے اور سمجھنے
اور سمجھانے کی کشمکش جاری رہے ۔ وہ حکم دے اور یہ کہے کہ مجھے پہلے اس کی غرض اور اس کا
فائدہ سمجھا دیجئے اور جب سمجھایا جائے تو کہے میری سمجھ میں نہیں آیا۔ تو ایسی صورت میں کبھی بھی
قومی ترقی نہیں ہوتی۔ لیکن جب امیر اور مامور کے آپس میں ایسے تعلقات ہوں یا تربیت دماغی
ایسے رنگ میں ہو چکی ہو کہ امیر جب کوئی حکم دے تو سب لوگ یہ سمجھیں کہ اس میں ہمارا فائدہ
ہے اور یہی ہماری خواہش تھی ، تو اُس وقت یقیناً وہ ترقی کر جاتی ہے۔
ہمارے ملک میں مثل ہے کہ سو سیانے اگومت ۔ یعنی اگر سو عقلمند ہوں تو وہ سب ایک ہی ۔
بات پر متفق ہوں گے۔ یہ نہیں ہوگا کہ کوئی کچھ کہے اور کوئی کچھ۔ اسی طرح اگر ہم ساری یہ کہ کوئی اور کوئی اسی ہم
جماعت کو عقلمند بنا دیں تو سب کی ایک ہی رائے ہو اور متحدہ عزم ، متحدہ ارادے اور متحدہ کوششیں

خطبات محمود
۱۹۷
سال ۱۹۳۸ ء
اپنے اندر جو اثر رکھتی ہیں وہ بہت وسیع ہوتے ہیں لیکن اگر امیر کی عقل تو تیز ہے لیکن ما مور کی نہیں ،
ما مور قدم قدم پر ٹھہر جاتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے سمجھا لیجئے ایسا نہ ہو کہ مجھے کوئی غلطی لگ
جائے ، تو نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس امیر کی کوششیں بارآور نہیں ہوتیں اور قوم کا میابی کا پھل کھانے
سے محروم رہتی ہے۔ تو بہترین ذریعہ قومی ترقی کا یہ ہوتا ہے کہ ساروں کی عقل تیز کر دی جائے ۔ ین ذریعہ قومی ترقی کا یہ ہوتا ہے کہ ساروں کی عقل تیز کردی کی
ادھر انہیں حکم ملے اور اُدھر طبائع اس پر عمل کرنے کیلئے پہلے ہی تیار ہوں اور وہ کہیں کہ ہم تو پہلے وراً پر
ہی اس کے منتظر تھے ۔ حدیثوں میں ایسے بہت سے واقعات آتے ہیں کہ جب قرآنی احکام
نازل ہوتے تو صحابہ کہتے ہم تو پہلے ہی ان احکام کے منتظر تھے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا کہ وہ فوراً عمل
کی طرف متوجہ ہو جاتے اور بحث اور غلط بحث سے بچ جاتے ۔
پس ایسے ذرائع کو اختیار کرنا چاہئے جن سے قوم کے دماغ کی تربیت ہو اور خصوصاً
نوجوانوں کے دماغ کی تربیت ہو کیونکہ زیادہ تر کاموں کی ذمہ داری آئندہ نوجوانوں پر ہی
پڑنے والی ہوتی ہے۔ اگر نو جوانوں میں بُری باتیں پیدا ہو جائیں مثلاً نکتے پن کی عادت پیدا
ہو جائے یا سستی کی عادت پیدا ہو جائے یا جھوٹ کی عادت پیدا ہو جائے تو یقیناً آج نہیں تو
کل وہ قوم تباہ ہو جائے گی ۔ بالخصوص جھوٹ تو ایسا خطرناک مرض ہے کہ یہ انسان کے ایمان کو
جڑ سے اُکھیڑ دیتا ہے۔ بعض دفعہ پندرہ پندرہ سال تک ہم ایک شخص کے متعلق یہ سمجھتے رہتے
ہیں کہ وہ بڑا بزرگ اور راستباز انسان ہے مگر پھر پتہ لگتا ہے کہ وہ بڑا کذاب ہے۔ دیکھتا کچھ
ہے اور بیان کچھ کرتا ہے۔ مگر یہ باتیں بچپن میں ہی پیدا ہوتی ہیں ۔ پس نو جوانوں میں اگر اس
قسم کی باتیں پیدا کر دی جائیں اور ان کے اخلاق کو صحیح رنگ میں ڈھالا جائے تو یقینا قوم کی ترقی
میں بہت مدد مل سکتی ہے ۔ مثلاً میں نے تحریک جدید جاری کی ۔ اس میں اگر غور کر کے دیکھا
جائے تو کامیابی عورتوں اور بچوں کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتی ۔ اگر عورتیں اور بچے ہمارے ساتھ
تعاون نہ کریں تو یقیناً جماعت کا ایک حصہ اس پر عمل کرنے سے رہ جائے گا لیکن اگر عورتیں اور
بچے اس میں شامل ہوں تو ہمارے کام میں بہت سہولت پیدا ہوسکتی ہے۔ مثلاً سادے کپڑے
ہیں یا زیورات کی کمی ہے یا ایک خاص عرصہ تک زیور بالکل نہ بنوانا ہے اب جب تک عورتیں
اس میں شریک نہ ہوں تو یہ سکیم کس طرح چل سکتی ہے ۔ یا ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ہے اس

خطبات محمود
۱۹۸
سال ۱۹۳۸ ء
میں اگر بچے اور نوجوان شریک نہ ہوں تو یہ سکیم کس طرح چل سکتی ہے ۔ مثلاً نکما نہ رہنا ہے
اب لکھے پن کی عادت بچوں میں ہی ہوسکتی ہے، بڑے تو اپنی اپنی جگہ کام کر رہے ہوتے ہیں
اور ان میں سے کئی آسودہ حال ہوتے ہیں لیکن ان کی نئی نسل یہ کہنا شروع کر دیتی ہے کہ ہمارے
ابا نواب ، ہمارے ابا فلانے ، ہم فلاں کام کیوں کریں اِس میں ہماری ہتک ہے اور پھر تمام
خرابیاں اسی سے پیدا ہوتی ہیں حالانکہ اگر ان کے ذہنوں میں یہ بات ڈال دی جائے اور ان
کے قلوب پر اس کا نقش کر دیا جائے کہ جو شخص کام کرتا ہے وہ عزت کا مستحق ہے اور جو کام نہیں
کرتا بلکہ نکتا رہتا ہے وہ اپنی قوم اور اپنے خاندان کیلئے عار اور ننگ کا موجب ہے اور یہ کہ
معمولی دولتمند یا زمیندار تو الگ رہے اگر ایک بادشاہ یا شہنشاہ کا بیٹا بھی نکتا رہتا ہے تو وہ بھی اپنی
قوم اور اپنے خاندان کیلئے عار کا موجب ہے اور اس چمار کے بیٹے سے بدتر ہے جو کام کرتا
ہے۔ تو یقیناً اگلی نسل درست ہو سکتی ہے اور پھر وہ نسل اپنے سے اگلی نسل کو درست کر سکتی ہے اور
وہ اپنے سے اگلی نسل کو ۔ یہاں تک کہ یہ باتیں قومی کریکٹر میں شامل ہو جائیں اور ہمیشہ کیلئے
محفوظ ہو جائیں کیونکہ یہ قاعدہ ہے کہ جو باتیں قوم کی عادت بن جاتی ہیں وہ ہمیشہ کیلئے محفوظ
ہو جاتی ہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عادت ایک لحاظ سے بُری ہے مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ
ایک لحاظ سے وہ اچھی بھی ہوتی ہے ۔ جب کوئی قوم بیدار ہو اور اُس وقت وہ اپنے اندر
اچھی عادتیں پیدا کرے تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب وہ قوم سو جاتی ہے تو اُس کی عادت اُس
کے ساتھ رہتی ہے اور اس طرح وہ نیکی ضائع نہیں جاتی بلکہ محفوظ رہتی ہے۔ چاہے وہ خود اس
سے فائدہ نہ اٹھائے بلکہ کوئی اور اس سے فائدہ اُٹھائے ۔ اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ دنیا میں تین قسم کے انسان ہوتے ہیں ۔ ایک کی مثال تو اُس کھیت کی سی ہوتی ہے
جس میں پانی آتا ہے اور وہ اپنے اندر جذب کر لیتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں سے خوب کھیتی
نکلتی ہے۔ اور ایک کی مثال اس زمین کی سی ہوتی ہے جس میں پانی آ کر جمع تو ہو جاتا ہے مگر کھیتی
نہیں اُگتی دوسرے لوگ اس سے فائدہ اُٹھاتے ہیں ۔ اور ایک کی مثال اُس کنکریلی زمین کی سی
ہوتی ہے جہاں پانی آتا ہے تو نہ اُس زمین میں جذب ہوتا ہے اور نہ اُس میں محفوظ رہتا ہے ۔ کے
اسی طرح انسان بھی تین قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک تو وہ ہوتے ہیں جو الہی نور اپنے اندر جذب

خطبات محمود
۱۹۹
سال ۱۹۳۸ ء
کرتے ، اُس سے فائدہ اُٹھاتے اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں ۔ اور ایک ایسے ہوتے
ہیں جو خود تو فائدہ نہیں اُٹھاتے مگر جس طرح بعض زمینوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے اسی طرح
عادت کے طور پر بعض نیک کام ان میں پائے جاتے ہیں اور اس کا گوا نہیں کوئی فائدہ نہ پہنچے مگر کا نہ
کم از کم یہ فائدہ ضرور ہوتا ہے کہ وہ نیکی محفوظ رہتی ہے ۔ مثلاً اگر باپ التزام کے ساتھ سوچ
سمجھ کر نماز پڑھنے کا عادی ہے اور اس کا بیٹا نماز کا تارک ہے تو پوتا بہر حال نماز کا تارک
ہوگا کیونکہ اُس نے اپنے باپ کے اپنے باپ کو نماز پڑھتے کبھی نہیں دیکھا ہو گا لیکن اگر بیٹا نماز تو پڑھتا ہے مگر
عادتاً پڑھتا ہے ، دلی ذوق و شوق کے ساتھ نماز نہیں پڑھتا تو گو وہ اس فائدہ سے محروم رہے جو
حقیقی نماز پڑنے والوں کو حاصل ہوتا ہے مگر نماز اس کے بیٹوں تک ضرور پہنچ جائے گی اور ممکن
ہو گا کہ وہ اگلی نسل نماز سے حقیقی فائدہ حاصل کرلے ۔ تو عادتاً جو نیکیاں پیدا ہو جائیں وہ بھی قوم
کو فائدہ پہنچاتی ہیں اور گو عادت کی وجہ سے وہ قوم اس سے خود فائدہ نہ اٹھائے مگر وہ نیکی راستہ
میں برباد نہیں ہو جاتی بلکہ اگلے لوگوں تک پہنچ جاتی ہے اور ان میں سے جو فائدہ اٹھانے کے اہل
ہوں وہ فائدہ اُٹھا لیتے ہیں ۔ اسی لئے جب کسی قوم میں تین چار نسلیں اچھی گزر جائیں اس کے
معیاری اخلاق دنیا میں قائم رہتے ہیں مٹتے نہیں اور اگر ایک دونسلوں میں ہی کمزوری آجائے تو
وہ اخلاق راستہ میں ہی فنا ہو جاتے ہیں ۔ پس اگر کئی اچھی نسلیں گزر جائیں اور ان میں
نیکیاں عادت کے طور پر پیدا ہو جائیں تو گو کوئی زمانہ ایسا آجائے کہ وہ اصل نیکی کی روح سے
محروم ہو جائے ۔ مگر چونکہ اس کا ظاہر باقی ہوگا اس لئے بعد میں آنے والے اس سے پھر زندگی
حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ نمونہ ان کے پاس موجود ہو گا ۔
تو اولادوں کی درستی اور اصلاح اور نو جوانوں کی درستی اور اصلاح اور عورتوں کی درستی
اور اصلاح یہ نہایت ہی ضروری چیز ہے۔ اگر دوست چاہتے ہیں کہ وہ تحریک جدید کو کامیاب
بنائیں تو ان کے لئے ضروری ہے کہ جس طرح ہر جگہ لجنات اماءاللہ قائم ہیں اسی طرح ہر جگہ
نو جوانوں کی انجمنیں قائم کریں ۔ قادیان میں بعض نو جوانوں کے دل میں اس قسم کا خیال پیدا
ہوا تو انہوں نے مجھ سے اجازت حاصل کرتے ہوئے ایک مجلس خدام الاحمدیہ کے نام سے قائم
کر دی ہے ۔ چونکہ ایک حد تک کام میں ایک دوسرے کے ذوق کا ملنا بھی ضروری ہوتا ہے اس

خطبات محمود
۲۰۰
سال ۱۹۳۸ ء
لئے شروع میں میں نے انہیں اجازت دی ہے کہ وہ ہم ذوق لوگوں کو اپنے اندر شامل کریں
لیکن میں نے انہیں یہ ہدایت بھی کی ہے کہ جہاں تک ان کیلئے ممکن ہو باقی لوگوں کو بھی اپنے
اندر شامل کریں مگر میں نے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ نو جوانوں میں کام کرنے کی روح
پیدا ہو یہ ہدایت کی ہے کہ جو لوگ جماعت میں تقریر و تحریر میں خاص مہارت حاصل کر چکے ہوں
اُن کو اپنے اندر شامل نہ کیا جائے ۔ جس کی وجہ سے بعض دوستوں کو غلط نہی بھی ہوئی ہے۔ چنانچہ
ہماری جماعت کے ایک مبلغ مجھ سے ملنے کیلئے آئے اور کہنے لگے کیا آپ مجھ سے ناراض ہیں
میں نے کہا میں تو ناراض نہیں ، آپ کو یہ کیونکر وہم ہوا کہ میں ناراض ہوں ۔ وہ کہنے لگے مجھے
معلوم ہوا ہے کہ آپ نے مجلس خدام الاحمدیہ میں میری شمولیت کی اجازت نہیں دی ۔ میں نے
کہا یہ صرف آپ کا سوال نہیں جس قدر لوگ خاص مہارت رکھتے ہیں اُن سب کی شمولیت کی میں
نے ممانعت کی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر بڑے آدمیوں کو بھی ان میں شامل ہونے کی
اجازت دے دی جائے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ پریزیڈنٹ بھی انہی کو بنائیں گے ،سیکرٹری بھی
انہی کو بنائیں گے، مشورے بھی انہی کے قبول کریں گے اور اس طرح اپنی عقل سے کام نہ لینے کی
وجہ سے وہ خود بدھو کے بدھور ہیں گے ۔ مثلاً میں اگر کسی انجمن یا جلسہ میں شامل ہوں تو یہ قدرتی
ات ہے کہ چونکہ جماعت کے اعتقاد کے مطابق خلیفہ المسیح سے بڑا مقام اور کوئی نہیں ، اس لئے وہ
کہیں گے کہ خلیفہ مسیح کو ہی پریذیڈنٹ بنایا جائے۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ جو تربیت پریزیڈنٹی سے حاصل
ہوتی ہے وہ بیچ میں ہی رہ جائے گی اور جماعت اس قسم کے تجربے سے محروم رہ جائے گی ۔
پس میں نے خاص طور پر انہیں یہ ہدایت دی ہے کہ جن لوگوں کی شخصیتیں نمایاں ہو چکی
ہیں اُن کو اپنے اندر شامل نہ کیا جائے تا انہیں خود کام کرنے کا موقع ملے ۔ ہاں دوسرے درجہ یا
تیسرے درجہ کے لوگوں کو شامل کیا جا سکتا ہے تا اُنہیں خود کام کرنے کی مشق ہو اور وہ قومی
کاموں کو سمجھ سکیں اور اُنہیں سنبھال سکیں ۔ چنانچہ میں نے دیکھا ہے کہ اس وقت تک انہوں نے
جو کام کیا ہے اچھا کیا ہے اور محنت سے کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر میں انہیں یہ اجازت دے
دیتا کہ وہ پرانے مبلغین مثلاً مولوی ابوالعطاء اللہ دیتا صاحب یا مولوی جلال الدین صاحب شمس
اور اسی قسم کے دوسرے مبلغوں کو بھی اپنے اندر شامل کر لیں تو جو اشتہارات اس وقت تک
۔

خطبات محمود
۲۰۱
سال ۱۹۳۸ ء
انہوں نے لکھے ہیں سب وہی لکھتے ، وہی اعتراضات کے جوابات دیتے اور دوسرے
نو جوانوں کو کچھ بھی پتہ نہ ہوتا کہ اعتراضات کا جواب کس طرح دیا جاتا ہے۔ پس میں نے
انہیں ایسے لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے سے روک دیا۔ میں نے کہا تم مشورہ بے شک لو مگر جو
کچھ لکھو وہ تم ہی لکھو تا تم کو اپنی ذمہ داری محسوس ہو۔ گو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ شروع میں وہ بہت
گھبرائے ۔ اُنہوں نے اِدھر اُدھر سے کتابیں لیں اور پڑھیں ، لوگوں سے دریافت کیا کہ
فلاں بات کا کیا جواب دیں ۔ مضمون لکھے اور بار بار کاٹے مگر جب مضمون تیار ہو گئے اور اُنہوں
نے شائع کئے تو وہ نہایت اعلیٰ درجہ کے تھے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ دوسرے مضمونوں سے
دوسرے نمبر پر نہیں ہیں ۔ گو ان کو ایک ایک مضمون لکھنے میں بعض دفعہ مہینہ مہینہ لگ گیا
اور ہمارے جیسا شخص جسے لکھنے کی مشق ہو شاید ویسا مضمون گھنٹے دو گھنٹے میں لکھ لیتا اور پھر کسی اور
کی مدد کی ضرورت بھی نہ پڑتی مگر وہ دس بارہ آدمی ایک ایک مضمون کیلئے مہینہ مہینہ لگے رہے
لیکن اس کا فائدہ یہ ہوا کہ جو اسلامی لٹریچر ان کی نظروں سے پوشیدہ تھا وہ ان کے سامنے آ گیا
اور دس بارہ نو جوانوں کو پڑھنا پڑا اور اس طرح ان کی معلومات میں بہت اضافہ ہوا۔ تو اگر اس
قسم کے علمی کام یہ انجمنیں کریں تو نتیجہ یہ ہوگا کہ اسلامی تاریخ کی کتب ، اسلامی تفسیر کی کتابیں ،
حدیث کی کتابیں ، فقہ کی کتابیں ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں اور اسی طرح اور بہت
سی کتابیں ان کے زیر نظر آجائیں گی اور انہیں اپنی ذات میں بہت بڑا علمی فائدہ ہوگا۔
دوسرا فائدہ جماعت کو اس قسم کی انجمنوں سے یہ پہنچے گا کہ اسے کئی نئے مصنف اور مؤلف
۔
مل جائیں گے ۔
تیسرا فائدہ یہ ہوگا یہ نوجوانوں میں اعتماد نفس پیدا ہوگا اور انہیں یہ خیال آئے گا کہ ہم بھی
کسی کام کے اہل ہیں ۔
اب اگر میں بڑے آدمیوں کو بھی انہیں اپنے اندر شامل کرنے کی اجازت دے دیتا تو یہ
سارے فوائد جاتے رہتے۔ لیکن یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ تصنیف کا کام ہمیشہ نہیں ہوتا اور نہ ہر
شخص کر سکتا ہے کیونکہ ہر شخص نہ عربی میں احادیث پڑھ سکتا ہے، نہ عربی میں تفسیریں دیکھ سکتا کر ہے نہ پڑھ
ہے، نہ عربی کتب کا مطالعہ کر سکتا ہے، پس ان کیلئے اور کاموں کی بھی ضرورت ہے۔ اور میں

خطبات محمود
۲۰۲
سال ۱۹۳۸ ء
انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تحریک جدید کے اصول پر کام کرنے کی عادت ڈالیں ۔ نو جوانوں
کے اخلاق کی درستی کریں ، انہیں اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی ترغیب دیں، سادہ زندگی بسر
کرنے کی تلقین کریں ۔ دینی علوم کے پڑھنے اور پڑھانے کی طرف توجہ کریں اور ان نوجوانوں
کو اپنے ساتھ شامل کریں، جو واقع میں کام کرنے کا شوق رکھتے ہوں ۔ بعض طبائع صرف
چو ہدری بننا چاہتی ہیں ، کام کرنے کا شوق اُن میں نہیں ہوتا ۔ ایسوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کا
کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ لوگ صرف پریذیڈنٹ اور سیکرٹری بننا چاہتے ہیں اور ان کا
طریق یہ ہوتا ہے کہ جس دن پریذیڈنٹ ادن پریذیڈنٹ یا سیکرٹری کے انتخاب انتخاب کا سوال ہو فوراً آجائیں گے اور
پھر کبھی شکل بھی نہیں دکھائیں گے لیکن جب دوبارہ انتخاب کا سوال ہو تو پھر اپنے پندرہ ہیں چیلے
لے کر آجائیں گے جنہیں پہلے سے یہ سکھا دیں گے کہ ہمیں ووٹ دینا اور اس طرح پھر
پریذیڈنٹ یا سیکرٹری بن جائیں گے اور خیال کریں گے کہ ان کی زندگی کا مقصد پورا ہو گیا۔
حضرت خلیفہ اسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ ایک جگہ ایک مجلس قائم ہوئی تو اس میں
بڑا تفرقہ پیدا ہو گیا۔ میں نے پوچھا کیا ہوا؟ تو انہوں نے بتایا کہ آپس میں خوب لڑائی ہوئی ہے۔
ایک کہتا ہے میں پریذیڈنٹ بنوں گا اور دوسرا کہتا ہے میں بنوں گا ۔ آپ فرماتے تھے کہ میں نے
کہا تم یوں کیوں نہیں کرتے کہ ایک کو پریذیڈنٹ بنا دو، دوسرے کا صدر نام رکھ دو، تیسرے کو
مربی بنا دو اور چوتھے کو چیئر مین قرار دے دو ۔ وہ یہ سُن کر بڑے خوش ہوئے اور انہوں نے اسی
طرح کیا۔ ایک کے متعلق کہہ دیا کہ یہ مربی صاحب ہیں اور چپکے سے اس کے کان میں کہہ دیا
کہ اجی مربی ہی سب سے بڑا ہوتا ہے صدر کی کیا حیثیت ہوتی ہے۔ پھر دوسرے کے پاس گئے
اور کہنے لگے کہ آپ ہیں صدر اور دیکھئے صدر ہی سب سے بڑا ہوتا ہے کیونکہ سب سے نمایاں جگہ
اسی کو ملتی ہے مربی کا کیا ہے وہ تو گھر بیٹھا رہتا ہے۔ پھر تیسرے کے پاس گئے اور کہنے لگے
آپ ہمارے پریذیڈنٹ ہیں صدر تو ملاؤں کے وَل قُلْ اَعُوذیوں کا لفظ ۔ بوں کا لفظ ہے آپ موجودہ زمانہ کے
روشن دماغ انسانوں کی طرف دیکھئے وہ اپنے میں سے بہترین شخص کو پریذیڈنٹ بناتے ہیں چنانچہ
ہم آپ کو اپنا پریذیڈنٹ بناتے ہیں ۔ پھر چوتھے کے پاس گئے اور کہنے لگے آپ ہمارے چیئر مین
ہیں ۔ چنانچہ سب خوش ہو گئے کیونکہ انہیں کام سے کوئی غرض نہ تھی ۔ اُنہیں صرف اتنا شوق تھا

خطبات محمود
۲۰۳
سال ۱۹۳۸ ء
کہ جب مثلاً کسی ڈپٹی کمشنر کوکوئی چٹھی لکھنی پڑے تو نیچے لکھ دیا مر بی مسلم ایسوسی ایشن ، دوسرے
نے لکھ دیا چیئر مین مسلم ایسوسی ایشن ، تیسرے نے لکھ دیا صدر مسلم ایسوسی ایشن ، چوتھے نے لکھ
دیا پریزیڈنٹ مسلم ایسوسی ایشن محض یہ بتانے کیلئے کہ ہم مسلمانوں کے سردار ہیں ورنہ کام کچھ
نہیں کرتے ۔ تو بعض لوگوں کو یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اس قسم کے مہدے لینے کیلئے مجالس میں
شامل ہوتے ہیں ۔ ایسے لوگ لعنت ہوتے ہیں اپنی قوم کیلئے اور لعنت ہوتے ہیں اپنے نفس
کیلئے ۔ وہ وہی ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ
الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ الَّذِينَ هُمْ يُراءُ ونش ریاء ہی ریاء ان
میں ہوتی ہے کام کرنے کا شوق ان میں نہیں ہوتا۔ تو میں نے انہیں نصیحت کی ہے کہ ایسے لوگوں
کو اپنے اندرمت شامل کریں جو کام کرنے کیلئے تیار نہ ہوں بلکہ انہی کو اپنے اندر شامل کریں
جو یہ اقرار کریں کہ وہ بے قاعدگی کے ساتھ نہیں بلکہ باقاعدگی کے ساتھ کام کیا کریں گے۔
بے قاعدگی کے ساتھ کام میں کبھی برکت نہیں ہوتی ۔ اگر تھوڑا کام کیا جائے لیکن مسلسل کیا جائے
تو وہ اس کام سے زیادہ بہتر ہوتا ہے جو زیادہ کیا جائے لیکن تو اتر اور تسلسل کے ساتھ نہ
کیا جائے ۔
میں چاہتا ہوں کہ باہر کی جماعتیں بھی اپنی اپنی جگہ خدام الاحمد یہ نام کی مجالس قائم کریں ۔
یہ ایسا ہی نام ہے جیسے لجنہ اماء اللہ ۔ لجنہ اماء اللہ کا مطلب ہے اللہ کی لونڈیاں اور خدام الاحمد یہ
سے مراد بھی یہی ہے کہ احمدیت کے خادم ۔ یہ نام انہیں یہ بات بھی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا کہ وہ
خادم ہیں مخدوم نہیں ۔ یہ جو بعض لوگوں کے دلوں میں خیال پایا جاتا ہے کہ کاش ہم کسی طرح
لیڈر بن جائیں ، یہ بیہودہ خیال ہوتا ہے۔ لیڈر بنا نا خدا کا کام ہے اور جس کو خدا لیڈر بنانا چاہتا
ہے اُسے پکڑ کر بنا دیتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتب میں تحریر فرمایا ہے کہ :
میں پوشیدگی کے تجرہ میں تھا اور کوئی مجھے نہیں جانتا تھا اور نہ مجھے یہ
دو
خواہش تھی کہ کوئی مجھے شناخت کرے۔ اُس نے گوشتہ تنہائی سے مجھے جبراً نکالا ۔
میں نے چاہا کہ میں پوشیدہ رہوں اور پوشیدہ مروں مگر اُس نے کہا کہ میں تجھے
تمام دنیا میں عزت کے ساتھ شہرت دوں گا۔

خطبات محمود
۲۰۴
سال ۱۹۳۸ ء
پھر حضرت خلیفہ اول کو ہم نے دیکھا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں
آپ ہمیشہ پیچھے ہٹ کر بیٹھا کرتے تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آپ پر نظر پڑتی
تو آپ فرماتے مولوی صاحب آگے آئیں اور آپ ذرا کھسک کر آگے ہو جاتے ۔ پھر دیکھتے تو
فرماتے مولوی صاحب اور آگے آئیں اور پھر آپ ذرا اور آگے آجاتے ۔ خود میرا بھی یہی حال
تھا۔ جب حضرت خلیفہ اول کی وفات کا وقت قریب آیا اُس وقت میں نے یہ دیکھ کر کہ خلافت
کیلئے بعض لوگ میرا نام لیتے ہیں اور بعض اس کے خلاف ہیں ، یہ ارادہ کر لیا تھا کہ قادیان چھوڑ
کر چلا جاؤں تا جو فیصلہ ہونا ہو میرے بعد ہو مگر حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ میں نہ جا سکا۔ پھر
جب حضرت خلیفہ اول کی وفات ہوگئی تو اُس وقت میں نے اپنے دوستوں کو اِس بات پر
تیار کر لیا کہ اگر اس بات پر اختلاف ہو کہ خلیفہ کس جماعت میں سے ہو، تو ہم ان لوگوں میں
سے ( جو اب غیر مبائع ہیں ) کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لیں اور پھر میرے اصرار پر میرے تمام
رشتہ داروں نے فیصلہ کیا کہ اگر وہ اس امر کو تسلیم کر لیں تو اول تو عام رائے لی جائے اور اگر اس
سے وہ اختلاف کریں تو کسی ایسے آدمی پر اتفاق کر لیا جائے جو دونوں فریق کے نزدیک بے تعلق
ہو۔ اور اگر وہ یہ بھی قبول نہ کریں تو ان لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لی جائے
اور میں یہ فیصلہ کر کے خوش تھا کہ اب اختلاف سے جماعت محفوظ رہ محفوظ رہے گی ۔ چنانچہ گزشتہ سال
حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی نے بھی حلفیہ بیان شائع کرایا تھا کہ میں نے حافظ صاحب کو
اُنہی دنوں کہا تھا کہ اگر مولوی محمد علی صاحب کو اللہ تعالیٰ خلیفہ بنادے تو میں اپنے تمام متعلقین کے
ساتھ ان کی بیعت کرلوں گا“ کے لیکن اللہ تعالیٰ نے دھگا دے کر مجھے آگے کر دیا۔ تو اللہ تعالیٰ
جس کو بڑا بنانا چاہے وہ دنیا کے کسی کو نہ میں پوشیدہ ہو، خدا تعالیٰ اُس کو نکال کر آگے لے
آتا ہے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کی نظر سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہو سکتی ۔ چنانچہ اس کیلئے میں پھر
حضرت لقمان والی مثال دیتا ہوں ۔ حضرت لقمان اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں
يبُنَيَّ إِنَّهَا إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُن فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَوتِ
او فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِبها الله ۵ کہ اے میرے بیٹے ! اگر رائی کے دانہ کے برابر بھی کوئی
چیز ہو اور وہ کسی پتھر میں پوشیدہ ہو یا آسمانوں اور زمین میں ہو تو اللہ تعالیٰ اُس کو نکال کر

خطبات محمود
۲۰۵
سال ۱۹۳۸ ء
لے آئے گا۔ اس کے معنے یہی ہیں کہ اگر تمہارے دل میں ایمان ہو تو خدا تعالیٰ تمہیں خود اس کام
پر مقرر کرے جس کے تم اہل ہو۔ تمہیں خود کسی عہدہ کی خواہش نہیں کرنی چاہئے ۔ تو وہ لوگ جو
خدمت خلق کو اپنا مقصود قرار دیتے ہیں وہی ہر قسم کی عزت کے مستحق ہیں ۔ پھر اگر خدا تعالی تمہیں
خود مخدوم بنانا چاہے تو ساری دنیا مل کر بھی اِس میں روک نہیں بن سکتی ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام تو خدا تعالیٰ کے مسیح اور مامور تھے اور پھر ایسے مامور تھے جن کی تمام انبیاء
نے خبر دی ۔ اُن کا ذکر تو بڑی بات ہے ۔ میں اپنے متعلق ہی شروع سے دیکھتا ہوں کہ مخالفتیں
ہوتی ہیں اور اتنی شدید ہوتی ہیں کہ ہر دفعہ لوگ یہ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ اب کی دفعہ یہ مخالفانہ
ہوائیں سب کچھ اُڑا کر لے جائیں گی مگر پھر وہ اس طرح بیٹھ جاتی ہیں جس طرح جھاگ بیٹھ
جاتی ہے۔ تو جس کو اللہ تعالیٰ قائم کرنا چاہے اُس کو کوئی مٹا نہیں سکتا ۔
پس تمہیں اپنے دلوں میں سے ہر قسم کی نمود کا خیال مٹا کر کام کرنا چاہئے ۔ بڑ بولا ہونا کوئی
خوبی کی بات نہیں ہوتی ۔ حضرت عائشہ نے ایک دفعہ بعض لوگوں کو دیکھا کہ وہ تیز کلامی میں
مشغول ہیں ۔ صحابہ چونکہ سادہ کلام کرنے کے عادی تھے اس لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے
یہ معمولی فقرہ فرمادیا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو باتیں کرتے دیکھا ہے ۔ آپ اس
طرح تیز تیز باتیں نہیں کیا کرتے تھے۔ اب ایک نیک شخص اور مؤمن انسان کو یہ فقرہ بالکل
یہ
کاٹ دینے والا ہے اور وہ اسی سے سمجھ سکتا ہے کہ کس رنگ میں گفتگو کرنی چاہئے ۔
تو بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ زبان کے رس میں ساری کامیابی ہے حالانکہ اصل چیز باتیں کرنا
نہیں بلکہ کام کرنا ہے۔ مگر میں انہیں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں یعنی یہاں کی مجلس خدام الاحمدیہ کو بھی
اور ان مجالس خدام الاحمدیہ کو بھی جو میرے اس خطبہ کے نتیجہ میں قائم ہوں کہ وہ اس بات کو
مد نظر رکھیں کہ اُن کا تعداد پر بھروسہ نہ ہو بلکہ کام کرنا ان کا مقصود ہو ۔ یہ بات میں پہلے بھی بیان
کر چکا ہوں لیکن آج مجھے اس طرف خاص توجہ اس لئے ہوئی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ کے ایک
عہدہ دار کی مجھے پیٹھی ملی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بعض لوگوں نے اس مجلس میں شامل
ہونے سے انکار کر دیا ہے اور بعض لوگ جو پہلے اس میں شامل تھے وہ اب پیچھے ہٹ گئے ہیں
حالانکہ اس بات پر بجائے رنجیدہ ہونے کے انہیں خوش ہونا چاہئے تھا کیونکہ میری تعلیم یہی ہے

خطبات محمود
۲۰۶
سال ۱۹۳۸ ء
کہ کام کرنے والے چاہئیں ۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ محض تعداد بڑھانے کے شوق میں نا اہلوں
کو بھی شامل کر لیا جائے ۔ ہم سے زیادہ تعداد شیعوں کی ہے اور ان سے بھی زیادہ حنفیوں کی
ہے۔ پھر غیر مسلموں کو جمع کیا جائے تو وہ مسلمان کہلانے والوں سے زیادہ ہیں ۔ پس اگر تعداد کی
زیادتی پر ہی مدار رکھا جائے تو پھر تو انسان کو باطل کی طرف جھکنا پڑتا ہے حالانکہ نیک کام ہمیشہ
نیک بنیاد سے ہوتے ہیں۔ میں کہتا ہوں یہ سوال نہیں کہ تمہارے دس ممبر ہیں یا بیس یا پچاس یا
سو ۔ اگر مجلس خدام الاحمدیہ کا ایک سیکرٹری یا پریذیڈنٹ ہی کسی ہاتھ میں لے لے اور گلیوں کی
صفائی کرتا پھرے یا لوگوں کو نماز کے لئے بلائے یا کوئی غریب بیوہ جس کے گھر سو دا لا کر دینے
والا کوئی نہیں اسے سودا لا کر دے دیا کرے تو بے شک پہلے لوگ اسے پاگل کہیں گے مگر
چند دنوں کے بعد اس سے باتیں کرنی شروع کر دیں گے۔ پھر انہی میں سے بعض لوگ ایسے
نکلیں گے جو کہیں گے کہ ہمیں اجازت دیں کہ ہم بھی آپ کے کام میں شریک ہو جائیں ۔ اس طرح
وہ ایک سے دو ہوں گے ، دو سے چار ہوں گے اور بڑھتے بڑھتے ہزاروں نہیں لاکھوں تک پہنچ سکتے
ہیں ۔ تو نیک کام کرتے وقت کبھی یہ نہیں دیکھنا چاہئے کہ کتنے آدمی اس میں شریک ہیں ۔ اگر
وہ کام جسے تم کرنا چاہتے ہو واقع میں نیک اور پسندیدہ ہے تو تھوڑے ہی دنوں میں تم ایک
سے دس ہو جاؤ گے، پھر دس سے سو بنو گے اور سو سے ہزار ہو جاؤ گے کیونکہ نیک کام اثر کئے
بغیر نہیں رہتا ۔
آجکل یورپ میں ایک بہت بڑی انجمن ہے جس کی نہ صرف یورپ میں بلکہ سارے ایشیا
میں شاخیں ہیں ۔ روٹری کلب اس کا نام ہے اور لاکھوں اس کے ممبر ہیں ۔ یہ کلب امریکہ سے
شروع ہوئی تھی ۔ پہلے اس میں صرف تین آدمی شامل تھے ۔ لوگ ان سے مخول کرتے ، انہیں
پاگل اور احمق قرار دیتے مگر وہ خاموشی سے اپنے کام میں مشغول رہے یہاں تک کہ سال
دوسال کے بعد سات آٹھ ممبر ہو گئے اور پھر تین چار سال کے بعد تو سینکڑوں تک نوبت پہنچ گئی۔
اب اسے قائم ہوئے غالباً میں پچیس سال گزر چکے ہیں اور اس کے لاکھوں ممبر یورپ اور ایشیا
میں موجود ہیں ۔ تو یہ خیال پیدا ہو جانا کہ ہماری مجلس میں کم آدمی شامل ہیں ، زیادہ شامل ہونے ،
چاہئیں ، یہ بھی بتاتا ہے کہ مخفی طور پر دل میں شہرت کی خواہش ہے ورنہ مقصد ہو تو تعداد کا

خطبات محمود
۲۰۷
سال ۱۹۳۸ ء
خیال بھی دل میں نہ آئے اور میں تو سمجھتا ہوں بجائے اس کے کہ وہ تعداد بڑھانے کے شوق میں
کام نہ کرنے والوں کو اپنے اندر شامل کریں جنہیں بعد میں نکالنا پڑے، یہ زیادہ بہتر ہے کہ صرف
کام کرنے والوں کو اپنے اندر شامل کیا جائے اور جو کا ہا جائے اور جو کام کرنے کا شوق نہیں رکھتے انہیں شامل نہ
کیا جائے کیونکہ اندر سے گند کا نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن باہر سے گند نہ آنے دینا بہت
آسان ہوتا ہے۔ پس ان کو اپنے نمونہ سے ایک نیک مثال قائم کرنی چاہئے پھر خود بخود
نو جوانوں کے دلوں میں تحریک پیدا ہو گی اور وہ بھی ان کے کام میں شریک ہونے کی خواہش
کریں گے کیونکہ وہ دیکھیں گے کہ باوجود کام کرنے کے یہ زندہ اور ہشاش بشاش ہیں پھر ہمارا
کیا بگڑتا ہے اگر ہم بھی کام کریں اور نیک نامی حاصل کریں ۔ دنیا میں کئی ایسے لوگ ہوتے ہیں
جو خیال کرتے ہیں کہ اگر ہم نے اتنا وقت فلاں کام کیلئے دے دیا تو دوستوں سے گپیں ہانکنے
کیلئے ہمارے پاس کوئی وقت نہیں رہے گا اور اس طرح ہماری ساری بشاشت اور زندہ دلی ماری
جائے گی مگر جب وہ دیکھتے ہیں کہ کام کرنے والوں کے چہرے بھی ویسے ہی ہشاش بشاش ہیں
اور پھر زائد بات یہ ہے کہ انہیں لوگوں میں نیک نامی حاصل ہے تو پھر وہ بھی سمجھتے ہیں کہ
دوستوں میں بیٹھ کر دو دو چار چار گھنٹے گیں ہانکنے کی نسبت یہ بہتر ہے کہ خدمت خلق کا کوئی کام
کیا جائے ۔
پس افراد کا ان کو کوئی خیال نہیں کرنا چاہئے ۔ جو شخص ان کی مجلس میں شامل نہیں ہوتا اس
کے متعلق انہیں کوئی شکوہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنا عملی نمونہ بہتر سے بہتر دکھانا چاہئے ۔ اگر تم
نو جوانوں کے لئے کامل نمونہ بن جاؤ تو یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ تم سے نہ ملیں ۔ وہ اگر نہ ملیں تو تمہیں
سمجھ لینا چاہئے کہ تمہارے نمونہ میں کوئی نقص ہے۔ یہاں بھی اور باہر کی جماعتوں میں بھی کئی
غرباء ہوتے ہیں ، کئی بیمار ہوتے ہیں جنہیں کوئی دوائی لا کر دینے والا نہیں ہوتا ، کئی بیوائیں ہوتی
ہیں جنہیں سو دا سلف لا کر دینے والا کوئی نہیں ملتا ۔ آخر یہ کتنی بے شرمی کی بات ہے کہ ایک شخص
بازار میں کسی دکان پر یا اپنے کسی دوست کے مکان پر بیٹھ کر دو دو تین گھنٹے گپیں مارتا چلا جاتا ہے
مگر جب اُسے کہا جاتا ہے کہ آؤ اور خدمت خلق کیلئے تھوڑا سا وقت دو تو وہ کہنے لگ جاتا ہے کیا
کروں ، بڑا کام ہے ، ذرا بھی فرصت نہیں ملتی حالانکہ جس وقت وہ گپیں مار رہا ہوتا ہے، جب وہ

خطبات محمود
۲۰۸
سال ۱۹۳۸ ء
اپنے نہایت قیمتی وقت کا خون کر رہا ہوتا ہے اُس وقت اس کے محلہ میں ایک بیوہ عورت کے بچے
بلک بلک کر رور ہے ہوتے ہیں اور اس کے پاس کوئی شخص نہیں ہوتا جو اسے آٹالا کر دے یا دال
لا کر دے ۔ آخر یہ لوگ خدا کو کیا جواب دیں گے ۔ کیا جس وقت وہ یہ کہیں گے کہ ہمارے پاس
کوئی وقت نہیں تھا اُس وقت خدا یہ نہیں کہے گا کہ تیرے پاس دو گھنٹے گپیں ہانکنے کیلئے تو تھے مگر
تجھے پندرہ منٹ کی فرصت نہیں تھی کہ تو اس بیوہ کے بچوں کیلئے سو دالا کر دے دیتا ۔ تو تم اپنا
عملی نمونہ جس وقت لوگوں کے سامنے پیش کرو گے یہ ناممکن ہے کہ لوگ تم میں شامل ہونے کی
خواہش نہ کریں ۔ یہ سلسلہ تو خدا کا ہے اور اس میں اس کے وہ بندے شامل ہیں جن کو خدا نے
اپنی رضا کیلئے چن لیا۔ میں کہتا ہوں ایک کافر سے کافر بھی نیک نمونہ دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر
نہیں رہ سکتا ۔
حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ آپ کے ایک استاد مولوی رحمت اللہ
صاحب تھے جو بعد میں مدینہ چلے گئے ۔ وہ بڑے نیک اور بزرگ تھے مگر عیسائی مذہب سے
انہیں کوئی واقفیت نہ تھی۔ ایک دفعہ عیسائیوں کے ساتھ ان کا مباحثہ قرار پایا۔ ان کے مقابلہ میں
جو پادری تھا وہ بڑا ہو شیار اور عالم تھا مگر یہ صرف قرآن اور حدیث جانتے تھے اور چونکہ دانا اور
سمجھدار تھے اس لئے کہتے تھے کہ اگر میں نے قرآن اور حدیث کو اس کے سامنے پیش کیا تو وہ کہہ
دے گا کہ میں ان کو نہیں مانتا ۔ دلیل ایسی چاہئے جسے یہ بھی تسلیم کرے اور وہ مجھے آتی نہیں ۔
آخر کہنے لگے لوگوں سے کیا کہنا ہے آؤ خدا سے دعا کرتے ہیں ۔ چنانچہ انہوں نے دعا کی رات
کو گیارہ بجے کے قریب ان کے دروازے پر کسی نے دستک دی۔ انہوں نے دروازہ کھولا تو
ایک شخص بجبہ پہنے ہوئے ا ہوئے اندر داخل ہوا اور کہنے لگا صبح آپ کا فلاں پادری سے مباحثہ ہے، میں
بھی پادری ہوں مگر میں سمجھتا ہوں کہ توحید کے معاملہ میں آپ حق پر ہیں اس لئے میں چاہتا ہوں
کہ آپ بعض حوالے نوٹ کر لیں کیونکہ ممکن ہے ان حوالوں کا آپ کو علم نہ ہو ۔ چنانچہ اُس نے
تمام حوالے لکھوا دیئے اور صبح جب مناظرہ ہوا تو وہ پادری یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ انہیں تو
کسی حوالے کا علم نہ تھا اب یہ کیا ہوا کہ یہ کہیں یونانی کتب کے حوالے دے رہے ہیں تو کہیں
عبرانی کتب کے حوالے پڑھ رہے ہیں، کہیں انگریزی کتب سے اقتباس پیش کر رہے ہیں تو

خطبات محمود
۲۰۹
سال ۱۹۳۸ ء
کہیں بائبل سے توحید کی تعلیم سنا رہے ہیں ۔ غرض انہوں نے زبردست بحث کی اور اس پادری کو
سخت شکست اُٹھانی پڑی ۔ اسی طرح روزانہ وہ رات کو آتا اور حوالے لکھا جاتا اور صبح آپ خوب
دھڑلے سے پیش کرتے۔ بعد میں یہ مباحثہ انہوں نے کتابی صورت میں بھی شائع کر دیا اور
مظاہرالحق اس کا نام رکھا۔ ہندوستان میں لوگوں نے اس کتاب سے بڑا فائدہ اُٹھایا ہے ۔اب
دیکھو اس پادری کی طبیعت پر حق کا اثر تھا۔ اُس نے جب دیکھا کہ آج حق مظلوم ہے تو اُس کی
حمایت کا سے جوش آگیا اور اس نے کہا آج تو حید کہیں شکست نہ کھا جائے ۔ چنانچہ وہ رات کو نہ ۔
آتا اور حوالے لکھا جاتا اور گو وہ لوگوں سے چھپ کر آیا مگر بہر حال آتو گیا ۔ تو جب کوئی شخص
نیک کام کرنے کیلئے کھڑا ہو جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ خود بخود لوگوں کے دلوں میں تحریک پیدا کر دیتا
ہے اور وہ اس کی تصدیق اور تائید کرنے لگ جاتے ہیں ۔
۔
پس قادیان کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنا نیک نمونہ دکھا ئیں ۔ خصوصیت سے میں مجلس
خدام الاحمدیہ کے اس رکن کو مخاطب کرتا ہوں جس نے مجھے خط لکھا اور میں اسے کہتا ہوں کہ
تم بھول جاؤ اس امر کو کہ قادیان میں کوئی اور شخص بھی ہے۔ تم سمجھو کہ صرف تم پر ہی اس کام کی
ذمہ داری عائد ہے۔ کیونکہ وہ شخص ہرگز مؤمن نہیں ہو سکتا جو کہتا ہے کہ میری یہ ذمہ داری ہے
اور فلاں کی یہ ذمہ داری ہے مؤمن وہ ہے جو سمجھتا ہے کہ صرف اور صرف میری ذمہ داری ہے ۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مخاطب ہوتے ہوئے فرماتا ہے کہ ہم
تجھ سے پوچھیں گے کسی اور سے نہیں ہے مگر اس سے مراد بھی صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نہیں بلکہ ہر مؤمن مراد ہے۔ اور خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں تم میں سے ہر شخص سے یہ سوال کروں گا
کہ تم نے کیا کیا ۔
مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے اپنے ایک فعل پر جو گو ایک بچگا نہ فعل تھا مگر جس طرح بدر کے موقع
پر ایک انصاری نے کہا تھا کہ یا رَسُول اللہ ! ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں
گے، دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ
ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے لے اور اس صحابی کو اپنے اس فقرہ پر ناز تھا۔ اسی طرح مجھے
بھی اپنے اس فعل پر ناز ہے ۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے تو چونکہ

آج 10 میں سے 10 باقی