ہر جگہ مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ قائم کی جائے
حصہ 2
خطبات محمود
۲۱۰
سال ۱۹۳۸ ء
آپ کی وفات ایسے وقت میں ہوئی جبکہ ابھی بعض پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئی تھیں اور چونکہ میں
نے عین آپ کی وفات کے وقت دو آدمیوں کے منہ سے یہ فقرہ سنا کہ اب کیا ہوگا ۔ عبدالحکیم کی
پیشگوئی کے متعلق لوگ اعتراض کریں گے ، محمدی بیگم والی پیشگوئی کے متعلق لوگ اعترض کریں
گے وغیرہ وغیرہ ۔ تو ان باتوں کو سنتے ہی پہلا کام جو میں نے کیا وہ یہ تھا کہ میں خاموشی سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لاش مبارک کے پاس گیا اور سر ہانے کی طرف کھڑے ہو کر میں
نے خدا تعالیٰ سے مخاطب ہو کر کہا اے خدا! میں تیرے مسیح کے سرہانے کھڑے ہو کر تیرے حضور
یہ عہد کرتا ہوں کہ اگر ساری جماعت بھی پھر گئی تو میں اس دین اور اس سلسلہ کی اشاعت کیلئے
کھڑا رہوں گا جس کو تو نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ قائم کیا ہے۔ میری عمر اس
وقت انیس سال کی تھی اور انیس سال کی عمر میں بعض اور لوگوں نے بھی بڑے بڑے کام کئے
ہیں مگر وہ جنہوں نے اس عمر میں شاندار کام کئے ہیں وہ نہایت ہی شاذ ہوئے ہیں ۔کروڑوں
میں سے کوئی ایک ایسا ہوا ہے جس نے اپنی اس عمر میں کوئی شاندار کام کیا ہو بلکہ اربوں میں سے
کوئی ایک ایسا ہوا ہے اور مجھے فخر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس موقع پر مجھے یہ فقرہ کہنے کا موقع دیا۔ تو
مؤمن کیلئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ سمجھے اصل ذمہ دار میں ہوں ۔ جب کسی شخص کے دل میں یہ
خیال پیدا ہو جائے کہ میں اور فلاں ذمہ دار ہیں وہ سمجھ لے کہ اس کا ایمان ضائع ہو گیا اور اس
کے اندر منافقت آگئی ۔
ہم میں سے ہر شخص سمجھتا اور سچے دل سے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ احمدیت کچی ہے
اور اسلام سچا مذہب ہے مگر کیا اگر فرض کر لیا جائے کہ کسی وقت سب لوگ فوت ہو جائیں یا
مقطوع النسل ہو جائیں یا نَعُوذُ بِاللهِ مرتد ہو جائیں اور صرف اکیلا کوئی شخص باقی رہ جائے تو وہ
اس کام کو چھوڑ دے گا ۔ یقیناً وہ اس کام کو کبھی نہیں چھوڑے گا بلکہ وہ سمجھے گا کہ اس کام کے کرنے
کا بہترین وقت یہی ہے کیونکہ جتنے تھوڑے لوگ ہوں گے اسی قدر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ
زیادہ عمدگی سے ان پر پڑے گا ۔ اگر ایک سیر بھر مصری سمندر میں ڈال دی جائے تو مٹھاس کا پتہ تک
نہیں لگ سکتا لیکن اگر گلاس دو گلاس میں اتنی مصری ملا دی جائے تو بہت زیادہ میٹھا ہو جائے گا۔
اسی طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ جب ہزار دو ہزار یا لاکھ دو لاکھ نفوس پر پڑے گا تو وہ
خطبات محمود
۲۱۱
سال ۱۹۳۸ ء
پھیل جائے گا لیکن جب وہ ایک ہی شخص پر پڑے گا تو وہ مجسم محمد بن جائے گا۔ پس اگر ایک نیکی
میں تمہیں اکیلے کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو تمہارا دل خوشی سے بلیوں اچھلنا چاہئے کیونکہ تم اس
کام میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ظللِ کامل بنو گے اور دوسرا کوئی ایسا شخص نہیں ہو گا جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ لے رہا ہو ۔
پس یہ وہم اپنے دلوں سے نکال دو کہ لوگ تمہارے ساتھ شامل نہیں ہوتے ۔ تم اگر نیک
کاموں میں سرگرمی سے مشغول ہو جاؤ تو میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ لوگوں پر اس کا اثر ہوئے بغیر
نہیں رہ سکتا ۔ سورج مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع کر سکتا ہے، سورج مغرب کی بجائے
مشرق میں ڈوب سکتا ہے مگر یہ ممکن ہی نہیں کہ کسی نیک کام کو جاری کیا جائے اور وہ ضائع
ہو جائے ۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ تم نیک کام کرو اور خدا تمہیں قبولیت نہ دے۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے قبل از وقت ہمیں بتا دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں جب کوئی شخص مقبول ہو جاتا ہے تو
وہ اپنے فرشتوں کو پتہ دیتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں بندہ میری نگاہ میں مقبول ہے پھر وہ اگلے
فرشتوں کو بتاتے ہیں اور وہ اپنے سے اگلے فرشتوں کو فَيُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الْأَرْضِ " یہاں
تک کہ دنیا کے لوگوں کے دلوں میں اس کی قبولیت پیدا کر دی جاتی ہے مگر اس مقبولیت کا پیمانہ
تمہارے دل کا اخلاص ہے تمہارے دل کا اخلاص جتنا زیادہ ہوگا اتنی ہی زیادہ یہ مقبولیت ہوگی
اور تمہارے دل کا اخلاص جتنا کم ہو گا اتنی ہی کم یہ مقبولیت ہوگی ۔
پس میں یہاں کی مجلس خدام الاحمدیہ کے ارکان کو بھی نصیحت کرتا ہوں اور اُن بیرونی جماعتوں
کو بھی جن کے نوجوان اس مجلس کی نقل میں کام کرنے کو تیار ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے
ہوئے اس نیت سے کام کریں کہ صرف کام کرنے والے نوجوان اپنے اندر شامل کریں گے،
تعداد بڑھانے کیلئے ہر شخص کو شامل نہیں کیا جائے گا ۔ اسی طرح جو تجربہ کار لیکچرار یا تجربہ کار لکھنے
والے ہیں ان کو شروع میں اپنے اندر شامل نہ کیا جائے ۔ بے شک نگرانی کیلئے کسی وقت ان سے
مشورہ لے لیا جائے مگر انہیں اپنا ممبر نہ بنائیں تا وہ ان کے کام پر حاوی نہ ہو جائیں اور ان کی
عقلیں ان کی عقلوں کے مقابلہ میں پست نہ ہو جائیں ۔
کیا تم نہیں دیکھتے کہ ایک بڑے درخت کے نیچے اگر ایک چھوٹا پودا لگا دیا جائے تو چند ہی
خطبات محمود
۲۱۲
سال ۱۹۳۸ ء
دنوں میں وہ سُوکھ جاتا ہے۔ اسی طرح جب بڑے لوگوں کو اپنے اندر شامل کیا جائے تو چھوٹوں
کا ذہنی ارتقاء رک جاتا ہے ۔ مگر میں نے دیکھا ہے قادیان میں یہی مرض نہایت شدت سے پھیلا
ہوا ہے۔ کوئی جلسہ ہو، کوئی ٹی پارٹی ہو، کوئی دعوت ہو اس میں مجھے ضرور شامل کریں گے جس کا
یقیناً انہیں یہ نقصان پہنچتا ہے کہ انہیں خود اُٹھنے اور کام کرنے کا موقع نہیں ملتا ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایسا طریق بہت کم نظر آتا ہے اور گو صحا بہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو بُلاتے بھی تھے مگر موقع کی حیثیت سے لیکن یہاں تو یہ حال ہے کہ جنازہ بھی خلیفہ المسیح
پڑھائیں ، نکاح بھی خلیفہ اسیح پڑھائیں ، کوئی دعوت ہو تو اس میں بھی وہ ضرور شامل ہوں ، کوئی
ولیمہ ہو تو اس میں بھی ضرور شامل ہوں ۔ اسی طرح مبلغ کے جانے کی تقریب ہو، تب وہ شامل
ہوں اور آنے کی ہو تو تب بھی وہ شامل ہوں ۔ غرض خلیفہ سے اتنے کاموں کی امید کی جاتی ہے
کہ جن میں شامل ہونے کے بعد دین کی ترقی اور اس کے کاموں میں حصہ لینے کا اس کیلئے کوئی
وقت ہی نہیں رہتا اور اس کا کام صرف اتنا ہی رہ جاتا ہے کہ دعوتیں کھائیں ، ملانوں کی طرح
پیٹ پر ہاتھ پھیرا ، ڈکار لیا اور سور ہے ۔ یہ ایک مرض ہے جس کے نتیجہ میں افراد کا ذہنی ارتقاء ما را
جاتا ہے کیونکہ وہ ایک بڑے درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں اور بڑے درخت کے نیچے
جو پودے لگے ہوئے ہوں وہ نشو و نما نہیں پاتے۔ پھر اس کا نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ جب کوئی اور
تحریک کرتا ہے تو لوگ اُس کی بات پر کان نہیں دھرتے اور وہ میرے پاس آتا ہے اور کہتا ہے
آپ اس امر کے متعلق تحریک کریں۔ میں اُس وقت دل میں ہنستا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ سزا
ہے جو ان لوگوں کو اس لئے مل رہی ہے کہ انہوں نے لوگوں کو یہ عادت ڈال دی ہے کہ جب تک
کوئی بات خلیفہ نہ کہے اُس کا ماننا کوئی ایسا ضروری نہیں ہوتا ۔ حالانکہ دینی مشاغل اور قرآن کا
درس و تدریس اور دوسرے ایسے ہی بیسیوں کام میں خلیفہ کے کہنے کی کیا ضرورت ہے یا کسی
ناظر کے کہنے کی کیا ضرورت ہے۔ ہر شخص کو اپنی اپنی جگہ دلی شوق سے یہ کام کرنے چاہئیں
اور اگر وہ آجائیں تو سارا کام انہی کا دماغ کر رہا ہوگا اور باقی لوگ خاموش بیٹھے رہیں گے اور
اس کا نتیجہ قوم کیلئے مہلک ہوگا ۔ اسی لئے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مؤمنوں کو مخاطب کرتے
ہوئے فرماتا ہے لا تَسْلُوا عَنْ أَشْيَاء إِنْ تُبْدَلَكُمْ تَسُؤْكُمْ " یعنی ۔
اے مومنو !
خطبات محمود
الله
سال ۱۹۳۸ ء
تم بہت باتوں کے متعلق سوالات نہ کیا کرو کیونکہ اگر خدا ان باتوں کو بیان کرے گا تو تمہیں دُکھ
پہنچے گا ۔ اب سوال یہ ہے کہ دُکھ کیوں پہنچے گا ؟ کیا خدا کے احکام دُکھ دینے والے ہوتے ہیں؟
خدا کا تو ہر حکم انسان کیلئے باعث رحمت ہے۔ پھر اس کا کیا مطلب ہے کہ اگر خدا نے ان باتوں
کو بیان کیا تو تمہیں دُکھ پہنچے گا۔ بعض لوگ نادانی سے یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ سے
ہے کہ اگر تم نے بار بار سوال کیا تو خدا ناراض ہو کر تمہیں کوئی سخت حکم دے دے گا ۔ یعنی جب
مثلاً یہ پوچھا کہ دو نمازیں پڑھنی چاہئیں یا پانچ ؟ تو خدا کہے گا اچھا تم نے تو یہ پوچھا ہے میں بطور
سزا تم ہیں کہتا ہوں کہ تم چھ نمازیں پڑھا کرو۔مگر یہ بیوقوفی کی بات ہے خدا کوئی تھکنے والا وجود
نہیں کہ ایک دوسوالوں سے وہ نَعُوذُ بِاللہ گھبرا جائے اور اُکتا کر سخت حکم دینے شروع کر دے۔
اس کا مطلب یہی ہے کہ اگر تم ہر بات مجھ سے دریافت کرو گے اور اپنی عقلوں پر زور نہیں ڈالو
گے تو تمہارے قوائے دماغیہ کمزور اور بیکار ہو جائیں گے کیونکہ جس عضو سے ایک عرصہ تک کام
نہ لیا جائے وہ بیکار ہو جاتا ہے ۔ ہاتھ سے کام نہ لیا جائے تو ہاتھ خشک ہو جاتا ہے، دماغ سے کام
نہ لیا جائے تو دماغ کمزور ہو جاتا ہے۔ پس فرماتا ہے اگر تم ہم سے پوچھو گے تو گو ہم تمہیں وہ
بات بتا دیں گے مگر پھر تم فقیہ نہیں رہو گے بلکہ نقال بن جاؤ گے حالانکہ قوم کی ترقی کیلئے فقیہوں
کا ہونا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ مگر وہ یہ بھی یاد رکھیں کہ کام تحریک جدید کے اصول پر کریں ۔
میں نے بارہا کہا۔ رہا کہا ہے کہ الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ " تمہارا کام بے شک یہ ہے کہ تم دشمن
سے لڑو مگر تمہارا فرض ہے کہ امام کے پیچھے ہو کر لڑو۔
الله
پس کوئی نیا پروگرام بنانا تمہارے لئے جائز نہیں ۔ پروگرام تحریک جدید کا ہی ہوگا اور تم
تحریک جدید کے والنٹیرز ہو گے۔ تمہارا فرض ہوگا کہ تم اپنے ہاتھ سے کام کرو ، تم سادہ زندگی
بسر کرو، تم دین کی تعلیم دو ، تم نمازوں کی پابندی کی نوجوانوں میں عادت پیدا کر وہ تم تبلیغ کیلئے
ات وقف کرو، اسی طرح باہر جو انجمنیں بنیں وہ بھی اسی رنگ میں کام کریں ، مگر موجودہ حالات
میں جس طرح قادیان کی لجنہ کو میں نے باہر کی لجنات پر ایک برتری اور فوقیت دی ہوئی ہے،
اسی طرح میں اعلان کرتا ہوں کہ موجودہ حالات میں عارضی طور پر سال دوسال کیلئے قادیان کی عارضی
مجلس خدام الاحمدیہ کی بیرونی جماعتوں کی مجالس خدام الاحمد یہ شاخیں ہوں گی ۔ اور ان کا
اوقات
خطبات محمود
۲۱۴
سال ۱۹۳۸ ء
اور مذہب
فرض ہوگا کہ اس انجمن کے ساتھ اپنی انجمنوں کا الحاق کریں اور اس انجمن کی اپنے آپ کو
شاخ سمجھیں ۔ اسی طرح ہر جگہ ان کا یہ کام ہوگا کہ وہ سلسلہ کا لٹریچر پڑھیں ، نو جوانوں کو
دینی اسباق دیں مثلاً صبح کے وقت یا کسی اور وقت ایک دوسرے کو پڑھایا جائے ، حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی کتابیں پڑھنے کیلئے کہا جائے اور پھر ان کا امتحان لیا جائے ، اسی طرح وہ
خدمت خلق کے کام کریں اور خدمت خلق کے کام میں یہ ضروری نہیں کہ مسلمان غریبوں اور
مسکینوں اور بیواؤں کی خبر گیری کی جائے بلکہ اگر ایک ہندو یا سکھ یا عیسائی یا کسی
کا پیروکسی دُکھ میں مبتلا ہے تو تمہارا فرض ہے کہ اس کے دکھ کو دور کرنے میں حصہ لو ۔ کہیں
جلسے ہوں تو اب تو اپنے آپ کو خدمت کیلئے پیش کر دو۔ میں نے اسی قسم کے کاموں اور مقاصد کیلئے
احمد یہ نیشنل لیگ کو ر قائم کرنے کی اجازت دی تھی ۔ مگر مجھے افسوس ہے کہ اس کا بہت سا وقت
لیفٹ اور رائٹ میں ہی خرچ ہو گیا ۔ وہ اپنے دائیں اور بائیں دیکھتے رہے مگر انہوں نے اپنے
سامنے کبھی نہ دیکھا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ انہوں نے اس وقت تک کوئی مفید کام نہیں کیا۔ انہوں
نے بھی بعض مفید کام کئے ہیں ۔ خصوصاً جلسہ سالانہ کے موقع پر اور دوسرے اجتماعوں کے مواقع
پر ان کا جو انتظام ہوتا ہے وہ بہت اچھا ہوتا ہے مگر قواعد کرنے کے علاوہ یا بعض جسمانی
خدمات کے علاوہ اور جن کاموں کی میں ان سے امید رکھتا تھا وہ پورا نہیں ہوا ( میرے پاس
لیگ کو ر کی قواعد کرانے والے افسروں نے اپنے کام کی فہرست پیش کی ہے کہ وہ فلاں فلاں کام
کرتے رہے ہیں ۔ میں خطبہ میں ان کے کام کے اس حصہ کا خود ہی اعتراف کر چکا ہوں ۔ میرا
اظہار خیال قواعد سکھانے والوں کے مطابق نہیں ۔ انہوں نے باقاعدگی سے کام کیا ہے اور اس کا
مجھے اعتراف ہے۔ جو شکوہ میں نے کیا ہے وہ لیگ کا ہے کہ دوسری اغراض جو علاوہ قواعد کے
تھیں وہ انہوں نے باوجود درجنوں دفعہ مجھ سے مشورہ لینے کے پوری نہیں کیں ) ۔ بہر حال میں
امید کرتا ہوں کہ اگر نیشنل لیگ نے یہ مقصد پورا نہیں کیا تو اب مجلس خدام الاحمدیہ کے ارکان ہی
اس مقصد کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور اپنی زندگی کو کارآمد بنائیں گے اور سلسلہ کے درد
کو اپنا درد سمجھیں گے لیکن جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں مجلس خدام الاحمدیہ میں جو بھی شامل ہو وہ اخدام الاحمدیہ میں جوجگی شد
یہ اقرار کرے کہ میں آئندہ یہی سمجھوں گا کہ احمدیت کا ستون میں ہوں اور اگر میں ذرا بھی ہلا
خطبات محمود
۲۱۵
سال ۱۹۳۸ ء
اور میرے قدم ڈگمگائے تو میں یہ سمجھوں گا کہ احمدیت پر زد آ گئی ۔
حضرت طلحہ ایک بہت بڑے صحابی گزرے ہیں ان کا ایک ہاتھ لڑائی کے موقع پر شل ہو گیا
تھا۔ بعد میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ جو جنگیں ہوئیں ان میں سے کسی موقع پر ایک شخص
نے طنزاً حضرت طلحہ کو لنجا کہہ دیا۔ حضرت طلحہ نے کہا تمہیں پتہ بھی ہے میں کس طرح لنجا ہوا۔ پھر
انہوں نے بتایا کہ احد کے موقع پر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کفار نے حملہ کر دیا اور
اسلامی لشکر پیچھے ہٹ گیا تو اُس وقت کفار نے یہ سمجھتے ہوئے کہ صرف محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی
ذات ہی ایک ایسا مرکز ہے جس کی وجہ سے تمام مسلمان مجتمع ہیں ، آپ پر پتھر اور تیر برسانے
شروع کر دیئے۔ میں نے اُس وقت دیکھا کہ اس بات کا خطرہ ہے کہ کہیں کوئی تیر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر آکر نہ آ لگے ۔ چنانچہ میں نے اپنا باز و رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے منہ کے آگے کر دیا ۔ کئی تیر آتے اور میرے بازو پر پڑتے مگر میں اسے ذرا بھی نہ
ہلا تا یہاں تک کہ تیر پڑتے پڑتے میرا بازو شل ہو گیا۔ کسی نے پوچھا جب تیر پڑ رہے تھے تو اُس
وقت آپ کے منہ سے بھی اُف کی آواز بھی نکلتی تھی یا نہیں کیونکہ ایسے موقع پر انسان بے تاب
ہو جاتا اور درد سے کانپ اُٹھتا ہے۔ انہوں نے کہا میں اُف کس طرح کرتا جب انسان کے منہ
سے اُف نکلتی ہے تو وہ کانپ جاتا ہے۔ پس میں ڈرتا تھا کہ اگر میں نے اُف کی تو ممکن ہے میرا
ہاتھ کانپ جائے اور کوئی تیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جا کر لگ جائے اس لئے میں نے
اف بھی نہیں کی ۔ ۱۵
دیکھو کتنا عظیم الشان سبق اس واقعہ میں پنہاں ہے ۔ طلحہ جانتے تھے کہ آج محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کی حفاظت میرا ہاتھ کر رہا ہے۔ اگر میرے اس ہاتھ میں ذرا بھی حرکت
ہوئی تو تیر نکل کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جا لگے گا ۔ پس انہوں نے اپنے ہاتھ کو نہیں ہلایا کیونکہ وہ
جانتے تھے کہ اس ہاتھ کے پیچھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ ہے ۔ اسی طرح اگر تم بھی اپنے اندر یہ
احساس پیدا کرو، اگر تم بھی یہ سمجھنے لگو کہ ہمارے پیچھے اسلام کا چہرہ ہے اور اسلام اور محمد صلی اللہ اور
علیہ وسلم دو نہیں بلکہ ایک ہیں تو تم بھی ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم ہو جاؤ اور تم بھی ہر وہ تیر جو بلکہ ایک ہیں تو تم بھی ایک مضبوط چٹان کی طرح
اسلام کی طرف پھینکا جاتا ہے اپنے ہاتھوں اور سینوں پر لینے کیلئے تیار ہو جاؤ۔
خطبات محمود
۲۱۶
سال ۱۹۳۸ ء
پس یہ مت خیال کرو کہ تمہارے ممبر کم ہیں یا تم کمزور ہو بلکہ تم یہ سمجھو کہ ہم جو خادم احمدیت
ہیں ہمارے پیچھے اسلام کا چہرہ ہے ۔ تب بیشک تم کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک ایسی طاقت ملے
گی جس
گی جس کا مقابلہ کوئی نہیں کر مقابلہ کوئی نہیں کر سکے گا ۔ پس تم اپنے عمل سے اپنے آپ کو مفید وجود بناؤ۔ بناؤ۔ غریبوں
اور مسکینوں کی مدد کرو نہ صرف اپنے مذہب کے غریبوں اور مسکینوں کی بلکہ ہر قوم کے غریبوں اور
بیکسوں کی ۔ تا دنیا کو معلوم ہو کہ احمدی اخلاق کتنے بلند ہوتے ہیں ۔مشورہ دینے کے لحاظ سے
میں ہر وقت تیار ہوں مگر میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم نمایاں شخصیتوں کو اپنا ممبر مت بناؤ کیونکہ
بڑے درخت کے نیچے اگر آؤ گے تو تمہاری اپنی شاخیں سوکھ جائیں گے ۔
اسی طرح سچائی کو اپنا معیار قرار دو۔ قواعد کے تیار کرنے میں میں انشاء اللہ تمہاری ہر طرح
مدد کروں گا ۔ سر دست یہ نصیحت کرتا ہوں کہ تم ہر ممبر سے یہ اقرار لو کہ اگر وہ جھوٹ بولے گا اور
اس کا جھوٹ ثابت ہو جائے گا تو وہ خوشی سے ہر سزا برداشت کرنے کیلئے تیار رہے گا ۔ جب تم
سچائی پر قائم ہو جاؤ گے، جب تم نمازوں میں باقاعدگی اختیار کر لو گے، جب تم دین کی خدمت
کیلئے رات دن مشغول رہو گے، تب جان لینا کہ اب تمہارا قدم ایسے مقام پر ہے جس کے بعد
کوئی گمراہی نہیں ۔
۔
اسی طرح تمہیں چاہئے کہ تم تحریک جدید کے متعلق میرے گزشتہ خطبات سے تمام ممبران کو
واقف کرو اور ان سے کہو کہ وہ اوروں کو واقف کریں۔ اور پھر ہر شخص اپنی ماں اور اپنی بہن اپنی
بیوی اور اپنے بچوں کو ان سے واقف کرے ۔ اسی طرح میں لجنات اماءِ اللہ کو نصیحت کرتا ہوں
کہ وہ اس رنگ میں کام کریں اور جہاں جہاں لجنہ ابھی تک قائم نہیں ہوئی وہاں کی عورتیں اپنے
ہاں لجنہ اماء اللہ قائم کریں اور وہ بھی اپنے آپ کو تحریک جدید کی والنٹیئرز سمجھیں اور اسلام کی
ترقی کیلئے اپنی زندگی کو وقف قرار دیں ۔
اگر تم یہ کام کرو تو گو دنیا میں تمہارا نام کوئی جانے یا نہ جانے (اور اس دنیا کی زندگی کی
حقیقت ہے ہی کیا ہے ۔ چند سال کی زندگی ہے اور بس ) مگر خدا تمہارا نام جانے گا اور جس کا نام ۔ )
خدا جانتا ہو اس سے زیادہ مبارک اور خوش قسمت اور کوئی نہیں ہو سکتا ۔
66
الفضل ۱۰ راپریل ۱۹۳۸ء )
خطبات محمود
۲۱۷
ا بخارى كتاب الاعتكاف باب الاخبية في المسجد
بخاری کتاب الاذان باب خروج النساء الى المساجد
لقمان : ۲۰
بخاری کتاب العلم باب فضل مَنْ تَعَلَّمَ وَعَلَّمَ
ه الماعون: ۵ تای
حقیقۃ الوحی صفحه ۱۵۳ - جدید ایڈیشن ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲
الفضل ۶ راگست ۱۹۳۷ء
لقمان: ۱۷
و لا تُكَلِّفُ إِلَّا نَفْسَكَ ( النساء: ۸۵)
ا بخاری کتاب المغازى باب قصة غزوة بدر
ال بخارى كتاب بدء الخلق باب ذكر الملائكة (الخ)
المائده : ۱۰۲
بخارى كتاب الجهاد باب يُقَاتَلُ مِنْ وَرَاءِ الامام (الح)
قواعد کرنا: ورزش کرنا۔ جنگی کرتب کرنا۔
۱۵
سال ۱۹۳۸ ء