یاجوج ماجوج کی حقیقت اور اسلامی تعلیم کا نِفاذ

خطبات محمود
۲۹۸
۱۷
سال ۱۹۳۸ ء
یا جوج ماجوج کی حقیقت اور اسلامی تعلیم کا نفاذ
فرموده ۱۰ رجون ۱۹۳۸ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
در مسیح موعود کے زمانہ کے متعلق قرآن کریم میں یہ خبر دی گئی ہے اور احادیث میں بھی متواتر
اور کثرت کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ اُس وقت دو طاقتیں جو آپس میں ایک دوسرے کی مخالف
ہوں گی ظاہر ہوں گی ۔ ان میں سے ایک طاقت کا نام یا جوج رکھا گیا ہے اور دوسری طاقت کا
نام ماجوج رکھا گیا ہے اور چونکہ بظاہر دو مخالف طاقتیں تیسری طاقت سے سمجھوتے کی کوشش کیا
کرتی ہیں یعنی اگر تین طاقتیں دنیا میں ہوں تو دو مخالف طاقتیں ہمیشہ اُس سے سمجھوتہ کرنے کی
کوشش کرتی ہیں اور ہر ایک ان میں سے چاہتی ہے کہ اس کی ہمدردی ہمیں حاصل ہوا اور اس کا
تعاون ہمارے ساتھ ہو اور بظاہر انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اگر ایک علیحدہ گروہ ہیں تو مخالف
طاقتوں میں سے کسی کی ہمدردی یا تعاون ہمیں حاصل ہو ہی جائے گا اس لئے ہو سکتا تھا کہ
مسیح موعود کی جماعت بھی اس وہم میں مبتلا ہو جاتی کہ شاید ان میں سے کسی ایک گروہ کا ہم سے
تعاون ہو جائے گا۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وہم کو دور کرنے اور اس خیال کی
تکذیب کرنے کیلئے پھر ان دونوں کا ایک مجموعی نام رکھ دیا اور وہ نام دجال ہے اور اس طرح
بتا دیا کہ گو یا جوج اور ماجوج دونوں آپس میں مخالف ہوں گے لیکن اسلامی اصول کو مد نظر رکھتے
ہوئے دونوں ہی اس کے مخالف ہوں گے اور اسلامی تعلیم کی تائید کی اِن دونوں سے ہی امید

خطبات محمود
۲۹۹
سال ۱۹۳۸ ء
نہ کی جا سکے گی سوائے اس کے کہ وہ بحیثیت جماعت یا انفرادی طور پر اپنے طریق کو چھوڑیں اور
اسلام کے اصول کو گلیہ اختیار کر لیں ۔
ں
اس وقت تک گزشتہ زمانہ کو دیکھتے ہوئے عام طور پر ہماری جماعت میں بھی اور پہلی
جو جماعتیں اس امر کی تحقیق میں لگی رہی ہیں ان میں بھی یہ خیال پایا جاتا تھا کہ یا جوج اور ماجوج
در حقیقت دو ملکوں کے نام ہیں لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے جو پیشگوئیاں ہوتی ہیں ان کی
پوری حقیقت وقت پر کھلا کرتی ہے۔ اب جو واقعات ظاہر ہورہے ہیں انہوں نے بتا دیا ہے کہ یہ
دو ملکوں کے نام نہیں بلکہ دو اصول کے نام ہیں ۔ بے شک ممکن ہے یہ دو اصول خاص
کے ذریعہ زیادہ نمایاں طور پر نظر آتے ہوں مگر حقیقتا یہ کسی ایک ملک سے تعلق نہیں رکھتے ۔ اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ هُم مِّن كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُون ، یعنی یہ دونوں گروہ دنیا کے
ہر مقام پر مسلط ہونے کی کوشش کریں گے اور ہر ایک روک جو اُن کے راستہ میں آئے گی اُس
پر چڑھنے اور اس پر غالب آنے کیلئے جدو جہد اور سعی عمل میں لائیں گے اور یہ بات اب بالکل
نمایاں اور واضح طور پر نظر آگئی ہے ۔ چنانچہ واقعات نے ظاہر کر دیا ہے کہ یا جوج اور ماجوج
دو اصول ہیں جو اس زمانہ میں دنیا پر غالب آنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ایک اصل تو وہ ہے
جو جمہوریت کو اس کے تمام عیوب سمیت دنیا میں ترقی دینے کی کوشش کر رہا ہے اور دوسرا اصل
وہ ہے جو قابلیت اور لیاقت کو ترقی دینا چاہتا ہے اور جمہوریت کی روح کو دبانا چاہتا ہے ۔ یہ
دواصول اس وقت دنیا میں ایک دوسرے کے مقابلہ میں غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے
ہیں ۔ ایک اصل تو اس بات کی جدو جہد میں مشغول ہے کہ افراد کی طاقت کو بڑھا کر دنیا میں
غلبہ حاصل کیا جائے اور ایک اصول اس غرض کیلئے کوشاں ہے کہ اعلیٰ قابلیت کو رہنمائی کی باگ
ڈور دے کر دنیا پر غلبہ حاصل کیا جائے ۔ ان دونوں گروہوں نے دنیا پر کامل طور پر غلبہ حاصل
کیا ہوا ہے اور ساری دنیا اِن دو گروہوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے۔ اسلام اِن دونوں کے
خلاف اور ان دونوں سے بالکل الگ ایک درمیانی راہ پیش کرتا ہے۔ وہ انفرادیت کو بھی
نظر انداز نہیں کرتا اور چیدہ افراد کی طاقتوں سے کام لینے کو بھی نا پسند نہیں کرتا ۔ وہ یہ اجازت
بھی نہیں دیتا کہ افراد کی حریت کو کچل دیا جائے اور وہ یہ بھی اجازت نہیں دیتا کہ چیدہ افراد کی
-

خطبات محمود
قابلیت سے دنیا محروم کر دی جائے ۔
سال ۱۹۳۸ ء
غرض اسلامی تعلیم کا دائرہ اپنی وسعت کے ساتھ ان دونوں گروہوں پر حاوی ہے اور وہ
دونوں کے درمیان ایک راستہ بتاتا ہے۔ چنانچہ اسلامی حکومت کا دارو مدار ان دونوں اصول
کے بین بین تھا۔ ایک طرف وہ تسلیم کرتا ہے کہ سب انسانوں میں ذہنی مساوات نہیں
بعض دماغ زیادہ قابلیت رکھتے ہیں اور بعض کم ، بعض زیادہ قربانیاں کر سکتے ہیں اور بعض کم ،
اور ،
بعض زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں اور بعض کم ۔ پس قوم کو زیادہ سمجھدار، زیادہ عقلمند اور زیادہ فہم و تدبر
6
رکھنے والوں کی قابلیت سے محروم نہیں کر دینا چاہئے مگر وہ یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ افراد کی
مجموعی رائے بھی بڑی طاقت ہوتی ہے اور اس کو نظر انداز کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا بعض لوگ
خیال کرتے ہیں اور نہ اسے نظر انداز کرنا انسانی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب ہی ہے ۔
پس اسلام کا مقابلہ ان دونوں اصول کے ساتھ ہے ۔ وہ ان کے بھی خلاف ہے جو افراد کو
اتنا غلبہ دینا چاہتے ہیں کہ چیدہ افراد سے لیاقت اور قابلیت کو دنیا سے مٹا دینا چاہتے ہیں ۔ اور
وہ اس کے بھی مخالف ہیں کہ چند لائق افراد کے ہاتھ میں دنیا اس طرح دے دی جائے کہ قوم کی
اکثریت کی رائے مٹا دی جائے ۔ پس جہاں تک دنیا کے حالات سے ظاہر ہوتا ہے آئندہ دنیا
میں اسلام کا مقابلہ یا جوج اور ماجوج سے اس رنگ میں ہوگا کہ ایک طرف افراد کی حریت قائم
کی جائے گی اور دوسری طرف چیدہ افراد کی قابلیتوں سے فائدہ اٹھانے کا راستہ کھولا جائے ۔
مگر یہ اتنا بڑا کام ہے کہ جو اسلام کی حامل یعنی جماعت احمدیہ کی موجودہ قوتوں کو مد نظر رکھتے
ہوئے انسانی نقطۂ نگاہ سے ناممکن نظر آتا ہے۔ ان دونوں گروہوں کی پوری شوکت اگر کسی نے
دیکھنی ہو تو وہ دنیا کی برتری حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی مختلف جماعتوں کو دیکھ لے اور
اسے معلوم ہو جائے گا کہ اس وقت مذکورہ بالا دو اصول گلی طور پر دنیا کو تقسیم کئے ہوئے ہیں ۔
آدھی دنیا ایک طرف ہے اور آدھی دوسری طرف ۔ اور بیچ میں بے سامان و بیکس جماعت احمد به
-
یہ
ہے جو اسلامی اصول کی حمایت میں کھڑی ہے۔ پس اگر اسلامی اصول نے دنیا میں ترقی کرنی
ہے تو ہمارے لئے ضروری ہوگا کہ ان دونوں طاقتوں کو ایک درمیانی نقطہ پر جمع کیا جائے اور
پھر اسلامی تعلیم کے ماتحت ان کو چلایا جائے مگر ایک ایسی جماعت جسے اپنے مرکز میں بھی

خطبات محمود
۳۰۱
سال ۱۹۳۸ ء
امن حاصل نہیں ، جسے چھوٹی چھوٹی اقلیتیں بھی دبانے اور ڈرانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں ،
جس کی مثال اپنے مخالفین کے مقابلہ میں ایسی ہی ہے جیسے بتیس دانتوں میں زبان ہوتی ہے۔
وہ ان زبر دست اور عظیم الشان طاقتوں کی اصلاح کر سکتی ہے یا نہیں ۔ یہ ایک سوال ہے جو
ہر شخص کے دل میں پیدا ہوتا ہے اور بظاہر انسانی سامانوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ امر بالکل
نا ممکن نظر آتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے جب بھی کوئی کام لیا ہے ہمیشہ ایسے ہی وجودوں سے لیا
ہے جو بظاہر دنیا میں بے کس نظر آتے تھے ، آتے تھے ، بظاہر ذلیل اور حقیر نظر آتے تھے ، بظاہر نا کارہ اور لغو
دکھائی دیتے تھے مگر الہی تصرف سے ترقی کر کے وہ ایسی طاقت پکڑ گئے کہ دنیا ان کے کاموں
سے حیران رہ گئی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جو جد و جہد شروع ہوئی کون کہہ سکتا تھا کہ وہ دنیا
پر ایک دن غالب آکر رہے گی ۔ فرانس کا ایک مشہور مصنف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر
کرتے ہوئے اپنی ایک کتاب میں لکھتا ہے ممکن ہے بعض امور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی عظمت
کے متعلق ہمیں مشبہ میں ڈال سکتے ہوں مگر ایک چیز ہے جو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آپ کے جو (صلی
ساتھیوں میں مجھے نظر آتی ہے اور میں جب بھی اس پر غور کرتا ہوں محو حیرت ہو کر رہ جاتا ہوں
اور وہ یہ کہ آج سے ساڑھے تیرہ سو سال پہلے عرب کی سرزمین میں ایک مسجد میں جس کی
دیواریں گارے سے بنی ہوئی ہیں ، جس کی چھت پر لکڑیاں نہیں بلکہ کھجور کی شاخیں پڑی ہوئی
ہیں اور وہ اتنی کمزور ہے کہ ذرا بارش ہو تو پانی ٹپکنے لگ جاتا ہے ۔ اُس میں چند آدمی جمع ہیں اور
وہ ایسے ہیں کہ جن کے تن پر پورا لباس بھی نہیں ۔ اگر بعض کے پاس پاجامے ہیں تو گرتے نہیں ،
اگر کرتے ہیں تو پاجامے نہیں اور اگر کسی کے پاس گرتہ اور پاجامہ ہے تو اُس کے سر پر پگڑی
نہیں ۔ اور گر کسی کے پاس سرڈھانکنے کیلئے پھٹی پرانی پگڑی ہے تو اسے جوتی میسر نہیں ۔ پھر وہ
ان پڑھ ہیں ، وہ جاہل ہیں ، وہ دنیا کے کسی علم سے واقف نہیں ۔ غرض میں اپنے خیال کی نگاہ میں
جب اُن کو دیکھتا ہوں تو وہ مجھے چند غریب اور بے کس انسان نظر آتے ہیں ۔ وہ ایک کچی
مسجد میں بیٹھے ہیں ، وہ پورے لباس سے بھی عاری ہیں ، وہ جب نماز کیلئے کھڑے ہوتے ہیں اور
سجدہ میں مجھکتے ہیں تو بارش کی وجہ سے اُن کی پیشانی کیچڑ میں لت پت ہو جاتی ہے ( یہ تمام

خطبات محمود
۳۰۲
سال ۱۹۳۸ ء
باتیں احادیث میں لکھی ہوئی ہیں ) مگر جب میں قریب ہو کر سنتا ہوں کہ آپس میں وہ کیا باتیں
کر رہے ہیں تو میرے کانوں میں یہ آواز آتی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے یہ مشورہ کر رہے ہیں
کہ ہم کس طرح تمام دنیا کو فتح کر کے اسلام کو غالب کر دیں۔ اور یہ ان کی باتیں جو پاگلوں کی
بڑ معلوم ہوتی ہیں تھوڑے ہی عرصہ میں پوری بھی ہو جاتی ہیں۔ اور وہ واقع میں ساری دنیا
پر غالب آ جاتے ہیں ۔ وہ لکھتا ہے کہ جب میں یہ بات دیکھتا ہوں تو مجھے ماننا پڑتا ہے کہ
محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) جو کچھ کہتے تھے اپنی طرف سے نہیں کہتے تھے بلکہ کوئی اور زبردست
طاقت تھی جو اُن سے یہ باتیں کہلواتی تھی ۔
آج جو ہماری حالت ہے یہ بظاہر اُس زمانہ سے اچھی نظر آتی ہے ۔ ہماری یہ مسجد پختہ ہے،
اس کے ستون سیمنٹ کے ہیں ، اس کی چھت پر گارڈر پڑے ہوئے ہیں اور نمازیوں کے آرام
کیلئے بڑے بڑے سائبان لگے ہوئے ہیں ، غرض اُس زمانہ سے بظاہر ہماری حالت مختلف ہے
مگر جو ہمارے دشمنوں کی حالت ہے وہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کی حالت
سے مختلف ہے۔ اور اگر نسبت کے لحاظ سے غور کیا جائے تو ہر شخص کو یہ اقرار کرنا پڑے گا کہ جو
حالت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اور آپ کے صحابہ کی دشمنوں کے مقابلہ میں تھی وہی ہماری
جماعت کی موجودہ زمانہ کے دشمنوں کے مقابلہ میں ہے کیونکہ دنیا میں ہمیشہ نسبت دیکھی جاتی
ہے، تعداد نہیں دیکھی جاتی ۔ اگر ایک روپیہ سے ایک شخص ایک سو روپیہ کا مقابلہ کرتا ہے اور اس
کے مقابلہ میں ایک دوسرا شخص ایک سو روپیہ سے دس ہزار کا مقابلہ کرتا ہے تو ان دونوں کا معاملہ
بالکل یکساں سمجھا جائے گا کیونکہ جو نسبت ہے وہ قائم ہے۔ یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ فلاں کے
پاس ایک روپیہ تھا اور فلاں کے پاس ایک سو ۔ بلکہ یہ دیکھا جائے گا کہ اس نے ایک سے سو کا
مقابلہ کیا اور اُس نے سو سے دس ہزار کا ۔ کیونکہ جو ایک اور سو میں نسبت ہے وہی نسبت سو اور
دس ہزار میں ہے اور جب نسبت ایک ہے تو دونوں کی ایک ہی حالت ہوئی ۔ پس اس میں کوئی
محبہ نہیں کہ بظاہر ہماری حالت اچھی نظر آتی ہے مگر اس کے مقابلہ میں یہ بھی تو دیکھنا چاہئے کہ
احمدیت نے جن طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے اُن کی نسبت ہماری طاقت کے مقابلہ میں کیا ہے ۔
بے شک ہماری مسجد کی چھت پختہ ہے، اس کا فرش بھی پختہ ہے اور اس میں لوگوں کے آرام کیلئے

خطبات محمود
۳۰۳
سال ۱۹۳۸ ء
سائبان موجود ہیں مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے دشمنوں کے پاس بھی تو تو ہیں اور
ہوائی جہاز نہیں تھے۔ پھر ان میں کوئی نظام نہیں تھا ، اُس وقت سفر کی سہولتیں میسر نہیں تھی ، تار،
ٹیلیفون اور وائر لیس نہیں تھا۔ پھر اُن میں وہ فوجی نظام نہیں تھا جو آج ہے۔ اُن کا مالی نظام
مضبوط نہیں تھا اور اسی طرح کے اور بہت سے نقص اُن میں موجود تھے ۔ پس بے شک رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسلمانوں کی حالت بہت کمزور تھی اور اس زمانہ میں ہماری
حالت بظاہر اچھی نظر آتی ہے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ دشمن کی جس قدر اس وقت طاقت تھی
اُس سے بہت زیادہ آج ہمارا دشمن طاقتور ہے۔ حقیقتاً اگر غور کیا جائے اور اس بے بسی کو بھی
دیکھا جائے کہ جماعت احمد یہ جس کے سپرد یہ عظیم الشان کام کیا گیا ہے وہ محکوم ہے جبکہ محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ آزاد تھے ، تو ماننا پڑتا ہے کہ اس زمانہ کا کام اُس زمانہ سے کوئی
کم مشکل نہیں بلکہ نسبت وہی قائم ہے جو پہلے تھی۔ لیکن باوجود اس کے کہ اس زمانہ کا کام ویسا
ہی نا ممکن نظر آتا ہے جیسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نظر آتا تھا۔ جس خدا نے اُس وقت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا تھا کہ میں تیری تعلیم کو تمام دنیا میں پھیلا دوں گا ، اُسی خدا نے آج
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا کہ میں تجھے کامل غلبہ بخشوں گا اور تیرے تمام دشمنوں کو
تیرے مقابلہ میں شکست دوں گا ۔ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ جو کام ہوا تھا وہ انسانی کام
تھا تو کہا جا سکتا ہے کہ اُس زمانہ میں اگر یہ کام ہو بھی گیا تھا تو آج اس کا کوئی امکان نہیں کیونکہ
آج انسانی طاقت بہت بڑھی ہوئی ہے لیکن اگر خدا نے وہ کام کیا تھا اور واقع میں اُسی نے کیا تھا
تو جس خدا میں یہ طاقت تھی کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کو زیر کر کے آپ کی تعلیم کو تمام
دنیا میں پھیلا دے، اُسی خدا میں آج بھی یہ طاقت ہے کہ وہ ہمارے دشمنوں کو زیر کر کے احمدیت
کی تعلیم اکناف عالم میں پھیلا دے اور دنیا کے تمام ادیان پر اسلامی تعلیم کی برتری اور فوقیت
عملی رنگ میں ثابت کر دے ۔ پس اس غلبے کا امکان موجود ہے مگر موقع کی نزاکت اور اہمیت ایسی
ہے کہ ہم میں سے ہر شخص کی توجہ اس کام کی طرف مبذول ہونی چاہئے ۔اور جہاں تک میں سمجھتا
ہوں ہم میں سے کوئی شخص دیانتداری کے ساتھ احمدی نہیں کہلا سکتا جب تک وہ اُٹھتے بیٹھتے ،
چلتے پھرتے سوتے اور جاگتے یہ مقصد اپنے سامنے نہیں رکھتا کہ اُس نے دنیا کے تمام تمدنوں کو مٹا کر

خطبات محمود
۳۰۴
سال ۱۹۳۸ ء
اسلامی تمدن قائم کرنا ہے ۔ اُس نے دنیا کے تمام اصول کو مٹا کر اسلامی اصول کا احیاء کرنا ہے
اور اس نے اسلام کے بتائے ہوئے قوانین کے مطابق تمام دنیا کو ایک نئے رنگ میں ڈھالنا
ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس کی طرف میں ایک عرصہ سے جماعت کو توجہ دلا رہا ہوں مگر مجھے افسوس
کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بہت سے دوست جب ہماری جماعت میں داخل ہوتے ہیں تو وہ یہ سمجھ
کر داخل ہوتے ہیں کہ صرف چند مسائل کا نئے رنگ میں سمجھنا احمدیت میں داخل ہونے کی غرض
ہے۔ حالانکہ چند مسائل کا سمجھانا حضرت مسیح موعود کی بعثت کی غرض نہیں ۔ مسیح موعود کی بعثت کی
غرض اسلام اور احمدیت کو دنیا کے تمام ادیان پر غالب کرنا ہے۔ مسیح موعود کے آنے کی یہ غرض
نہیں کہ صرف تم اس پر ایمان لاؤ یا میں اُس پر ایمان لے آؤں ، بلکہ میرا اور تمہارا ایمان کیا
ساری دنیا کا ایمان لے آنا بھی مسیح موعود کی بعثت کی غرض نہیں ۔ پس میرے یا تمہارے ایمان
لانے سے وہ غرض پوری نہیں ہوسکتی ، وہ دس کروڑ افراد کے ایمان لانے سے بھی پوری نہیں
ہو سکتی ، وہ ایک ارب لوگوں کے ایمان لانے سے بھی پوری نہیں ہو سکتی ، وہ ساری دنیا کے ایمان
لانے سے بھی پوری نہیں ہو سکتی ۔ اگر ساری دنیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان
لے آئے مگر وہ تبدیلی پیدا نہ ہو جس تبدیلی کو پیدا کرنا آپ کا حقیقی مقصد اور مدعا تھا تو یہ ہماری فتح
کس طرح کہلا سکتی ہے۔ ہماری فتح تو اُسی وقت ہو گی جب وہ تبدیلی پیدا ہو گی جس تبدیلی کیلئے
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا ۔ پس جب بھی کوئی شخص
احمدیت میں داخل ہوتا ہے، اسے یہ امر اپنے مد نظر رکھنا چاہئے کہ ہماری غرض یہ ہے کہ ہم
اسلامی تعلیم کو دنیا میں قائم کریں اور باقی تمام تعلیموں کو مٹا کر رکھ دیں ۔ ہم نے یہ غرض کبھی نہیں
چھپائی ۔ ہم حکومت کے وفادار ہیں اور جس حکومت کے ماتحت بھی رہیں گے اُس سے وفاداری
کرنا نہیں چھوڑیں گے مگر اسلام کے غلبہ کی خواہش جو ہمارے دلوں میں ہے وہ مٹائی نہیں جاسکتی
اور نہ کسی میں طاقت ہے کہ وہ ہمارے ضمیر کی حریت کو سلب کرے مگر جیسا کہ میں نے بیان کیا
ہے یہ کام اتنا اہم ہے کہ اس کیلئے ہمیں بہت بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے۔
سب سے پہلی اور کم درجہ کی قربانی یہ ہے کہ جماعت کے خیالات میں ایک تبدیلی پیدا کی
جائے تا ہماری جماعت کے ہر بچے ، ہر بوڑھے ، ہر مرد اور عورت کے دل میں پوری مضبوطی سے

خطبات محمود
۳۰۵
سال ۱۹۳۸ ء
یہ بات گڑ جائے کہ اس کے سپرد کیا کام ہے۔ ہمارا ایک زمیندار جس وقت ہل چلا رہا ہو جب
اس کے تن پر پورا کپڑا بھی نہ ہو، جب ایک معمولی تہبند اُس نے باندھا ہو ا ہو اُس وقت گو وہ ہل
چلا رہا ہو مگر اُس کے دل میں یہ خیال موجزن ہونا چاہئے کہ وہ کونسا ذریعہ ہے جس کے ماتحت
اسلام کا جھنڈا میں دنیا کے تمام لوگوں کے دلوں پر گاڑ سکتا ہوں ۔ ہمارا ایک درزی جس وقت
سوئی چلا رہا ہو جس وقت اسے یہ معلوم نہ ہو کہ آج کی مزدوری میرے بیوی بچوں کے کھانے
کیلئے کافی بھی ہوگی یا نہیں یہی خیالات اس کے دل میں بار بار اٹھنے چاہئیں کہ وہ کونسا ذریعہ ہے
جس سے کام لیتے ہوئے اسلام تمام دنیا پر غالب آسکتا ہے اور ادیان باطلہ شکست کھا سکتے
ہیں ۔ ہمارا ایک سقہ جس وقت مشک اُٹھائے جا رہا ہو جب اس کے بوجھ کے نیچے اس کی کمرخم
ہو رہی ہو، اس کے دماغ میں یہی خیالات پیدا ہونے چاہئیں کہ وہ کون سے ذرائع ہیں جن سے
کام لیتے ہوئے اسلام کو دنیا پر غالب کیا جا سکتا ہے ۔ ہمارا ایک مزدور جس وقت من دومن بوجھ
اُٹھائے جا رہا ہو ، جب گرمی کی شدت سے اس کا پسینہ بہہ رہا ہو، جب اس کا سر بوجھ کے مارے
جھکا جا رہا ہو، اُس وقت بھی اس کے دماغ میں یہی خیالات اٹھنے چاہئیں کہ کن ذرائع سے کام
لیتے ہوئے اسلامی تعلیم کا احیاء ہو سکتا ہے اور وہ کون سے طریق ہیں جن کے ماتحت اسلام کو تمام
دنیا پر غالب کیا جا سکتا ہے۔ جب یہ کیفیت ہماری جماعت کے تمام دوست اپنے اندر پیدا
کر لیں گے تو اس کے نتیجہ میں ان کے اندر ایسی روح پیدا ہو جائے گی کہ وہ آستانہ الہی کی
طرف تمام دنیا کو کھینچ کر لے آئیں گے اور جس قدر مخالف طاقتیں ہیں اُن کو کچل کر رکھ دیں
گے۔ مگر ہمارا گچلنا تلواروں سے نہیں بلکہ تبلیغ کے ذریعہ ہوگا ، ہمارا کچلنا تعلیم کے ذریعہ ہوگا ، ہمارا
کچلنا ترغیب کے ذریعہ ہوگا ۔ ہم لوگوں کے خیالات میں تبدیلی پیدا کریں گے اور اس کے بعد
ان کے جسموں پر قبضہ کر لیں گے۔ یہ نہیں ہو گا کہ ان کے جسموں پر قبضہ کر کے ان کے خیالات
میں تبدیلی پیدا کریں۔ اسی کیلئے میں نے مختلف شکلوں میں بعض انجمنیں قائم کی ہیں مگر غرض
صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ ان خیالات کو دور کیا جائے جو اسلام کے خلاف دنیا میں پیدا ہو گئے
ہیں ۔ دنیا اس وقت قسم قسم کے ظلموں کے نیچے دبی ہوئی ہے۔ کوئی کسی فلسفہ کے ماتحت ظلم کر رہا وں کے نیچے دبی ہے۔ کوئی کے ماتحت کر ر
ہے اور کوئی کسی فلسفہ کے ماتحت مگر انسان کی حقیقی راحت کیلئے جو تعلیم اللہ تعالیٰ کی طرف سے

خطبات محمود
۳۰۶
سال ۱۹۳۸ ء
نازل ہوئی تھی اسے لوگوں نے بھلا رکھا ہے ۔ پس یہ ہمارا کام ہے کہ ہم اس تعلیم کو دنیا میں رائج را
کریں اور سب سے پہلے خود اس پر عمل کریں اور پھر دنیا کی بہتری کیلئے آہستہ آہستہ اُسے لوگوں
میں رائج کریں۔
کئی باتیں بظاہر نہایت چھوٹی نظر آتی ہیں مگر دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کر دیا کرتی ہیں ۔ تغیر
پہلے لوگ انہیں سنتے ہیں تو ہنستے ہیں مگر بعد میں انہیں اقرار کرنا پڑتا ہے کہ واقع میں یہ تعلیم نہایت
اعلیٰ درجہ کی ہے ہے۔ ۔ اسی وجہ سے میں کچھ عرصہ سے جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ
دلا رہا ہوں کہ وہ اسلامی تمدن کے قوانین اپنے اندر جاری کریں تا دوسرے لوگ دیکھ کر اندازہ
لگا سکیں ہے کہ اسلامی تمدن کیسا با برکت اور آرام دہ ہے۔ اس کے متعلق گزشتہ سال سے میں یہ کہتا
چلا آ رہا ہوں کہ ہمیں اپنی تجارتوں میں ، اپنے لین دین کے معاملات میں اور اسی طرح اور تمدنی
اور اقتصادی امور میں اسلامی تعلیم کو ملحوظ رکھنا چاہئے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
بارہ میں ایسی ہدایات دی ہیں کہ جن پر اگر عمل کیا جائے تو دنیا میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے ۔
بعض باتیں بظاہر معمولی نظر آتی ہیں مگر میں دیکھتا ہوں کہ اب دنیا کی حکومتیں بھی ان کی طرف
توجہ کر رہی ہیں ۔
۔
-
تھوڑے ہی دن ہوئے اخبارات میں ایک خبر پڑھ کر مجھے خوشی بھی ہوئی اور افسوس بھی ۔
خوشی تو اس لئے کہ وہ ایک اسلامی تعلیم ہے جس کا احیاء ہوا ہے اور افسوس اس لئے کہ مسلمانوں
نے اس بات کو اسلامی تعلیم سے نہ سیکھا بلکہ صدیوں تک مصیبتیں اُٹھانے اور تکالیف برداشت
کرنے کے بعد یورپ سے سیکھا حالانکہ وہ تعلیم اسلام میں موجود ہے اور اسی نے سب سے پہلے
اسے دنیا کے سامنے منے پیش کیا ۔ وہ بات یہ ہے کہ ایک دو مہینے ہوئے ئے ترکوں نے یہ قانون پاس کیا
ہے کہ تمام اشیاء کا ایک ریٹ مقرر ہونا چاہئے تا کہ کوئی دکاندار سو دا مہنگا یا سستا فروخت نہ
کر سکے بلکہ جب بھی کوئی گاہک کسی دکان پر جائے اُسے مقررہ قیمت پر چیز مل جائے ۔ اس ضمن
میں ہر دکاندار کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دکان پر تمام چیزوں کی ایک لسٹ بنا کر لٹکا دے
اور ہر چیز کے آگے اس کا بھاؤ درج کرے تا تمام بازار میں چیز ایک قیمت پر ملے ۔ یہ نہ ہو کہ
کسی سے زیادہ قیمت وصول کر لی جائے اور کسی سے کم ۔ اس کی وجہ انہوں نے یہی بتائی ہے کہ

خطبات محمود
٣٠٧
سال ۱۹۳۸ ء
بیرونی ملکوں کے لوگ جب ہمارے ملک میں آتے ہیں تو ایک ہی چیز کسی جگہ انہیں کسی قیمت پر
ملتی ہے اور کسی جگہ کسی قیمت پر ۔ اگر کوئی ہوشیار گا ہک ہو تو اُس سے کم قیمت لے لیتے ہیں اور
اگر کوئی بیوقوف ہو تو اُس سے زیادہ پیسے وصول کر لیتے ہیں ۔ پھر جب وہ دونوں آپس میں ملتے
ہیں اور ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ یہ چیز کتنے کو خریدی ہے تو ایک کوئی قیمت بتاتا ہے اور
دوسرا کوئی ۔ ایک کہتا ہے میں نے یہ چیز دو روپے کو خریدی ہے اور دوسرا اسی چیز کے متعلق یہ کہتا
ہے کہ میں نے بارہ آنے کو خریدی ہے۔ ایک کہتا ہے کہ میں نے فلاں چیز کے پندرہ روپے
دیئے ہیں اور دوسرا کہتا ہے میں نے دس روپے دیئے ہیں ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ قوم کے اخلاق ان
کی نگاہ میں گر جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ترک جھوٹے ہوتے ہیں ۔
یورپ میں ایک حد تک اس پر عمل کیا جاتا ہے مگر اس کے ہر ملک میں نہیں بلکہ زیادہ تر
انگلستان میں ہی اس پر عمل ہوتا ہے ۔ ورنہ اور ممالک میں خواہ وہ یورپین ہی کیوں نہ ہوں قیمتوں
کا گھٹنا اور بڑھنا ہمیشہ نظر آتا ہے۔ انگلستان میں بھی کسی حد تک ہی یہ بات پائی جاتی ہے مگر جو
معزز دکاندار ہیں وہ ہمیشہ اپنی اشیاء کی ایک قیمت رکھتے ہیں اور بعض دکاندار تو اتنی سختی سے کام
لیتے ہیں کہ اگر کوئی گاہک انہیں یہ کہے کہ قیمت ذرا گھٹا دیں تو وہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ آپ ہماری
دکان سے چلے جائیں ۔ لیکن بہر حال ایشیا کی نسبت یورپ میں اس بات کا زیادہ خیال رکھا جاتا ہے
کہ مقررہ قیمتوں پر چیزیں فروخت ہوں ۔ مگر تعجب ہے کہ وہ مذہب جس نے اپنے ابتدائی زمانہ
میں سے ہی لوگوں کو یہ تعلیم دی تھی اس کے ماننے والے اتنی بات بھی نہیں جانتے کہ یہ
اصل میں اسلامی تعلیم ہے بلکہ وہ اسے یورپ کی خوبی خیال کرتے ہیں ۔ حالانکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے مدینہ منورہ میں قیمتوں پر اسلامی حکومت تصرف رکھتی تھی ۔ چنانچہ
حدیثوں میں آتا ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایک دفعہ مدینہ کے بازار میں پھر رہے تھے کہ آپ
نے دیکھا ایک شخص حاطب بن ابی بلتعہ المصلّی نامی بازار میں دو بورے سُوکھے انگوروں کے
رکھے بیٹھے تھے ، حضرت عمر نے ان سے بھاؤ دریافت کیا تو انہوں نے ایک درہم کے دو مد
بتائے ۔ یہ بھاؤ بازار کے عام بھاؤ سے سنتا تھا ۔ اس پر آپ نے اُن کو حکم دیا کہ اپنے گھر جا کر
فروخت کریں مگر بازار میں وہ اِس قد رستے نرخ پر فروخت نہیں کرنے دیں گے کیونکہ اس سے

خطبات محمود
٣٠٨
سال ۱۹۳۸ ء
بازار کا بھاؤ خراب ہوتا ہے اور لوگوں کو بازار والوں پر بدظنی پیدا ہوتی ہے۔ کے فقہاء نے اس پر
بڑی بحثیں کی ہیں ۔ بعض نے ایسی روایات بھی نقل کی ہیں کہ بعد میں حضرت عمرؓ نے اپنے اس
خیال سے رجوع کر لیا تھا مگر بالعموم فقہاء نے حضرت عمر کی رائے کو ایک قابلِ عمل اصل کے طور
پر تسلیم کیا ہے اور انہوں نے لکھا ہے کہ اسلامی حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ ریٹ مقرر کرے ورنہ
قوم کے اخلاق اور دیانت میں فرق پڑ جائے گا ۔ مگر یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ اس جگہ اُنہی اشیاء
کا ذکر ہے جو منڈی میں لائی جائیں ۔ جو اشیاء منڈی میں نہیں لائی جاتیں اور انفرادی حیثیت
رکھتی ہیں ان کا یہاں ذکر نہیں ۔ پس جو چیزیں منڈی میں لائی جاتی ہیں اور فروخت کی جاتی
ہیں ان کے متعلق اسلام کا یہ واضح حکم ہے کہ ایک ریٹ مقرر ہونا چاہئے تا کوئی دکاندار قیمت
میں کمی بیشی نہ کر سکے ۔ چنانچہ بعض آثار اور احادیث بھی فقہاء نے لکھی ہیں جن سے اس کی
تائید ہوتی ہے ۔
۔
اب دیکھو وہ خوبی جو آج ترک یورپ سے نقل کر کے اپنے اندر پیدا کر رہے ہیں وہ اسلام
کے ابتدائی زمانہ سے موجود چلی آتی ہے مگر اس کو مسلمانوں نے بھلا دیا اور سمجھ یہ لیا کہ یہ اچھی
باتیں یورپ کی ایجاد کردہ ہیں ۔ اسی طرح اور ہزار ہا باتیں ہیں جن میں اسلام نے ابتداء سے
صحیح تعلیم دی ہوئی ہے جن سے ایک طرف افراد کے حقوق کی حفاظت ہوتی ہے تو دوسری طرف
اجتماعی حقوق کی نگرانی ہوتی ہے۔ وہ ایک درمیانی راستہ بنی نوع انسان کے سامنے پیش کرتا ہے
اور کہتا ہے انفرادیت کا یہ حق نہیں کہ وہ اجتماعیت کو کچلے اور اجتماعیت کا یہ حق نہیں کہ وہ انفرادیت
کو کچلے ۔ مثلاً قرآن شریف حکم دیتا ہے کہ لین دین کا معاملہ ہو تو اسے لکھ لو ۔ اب کتنے مسلمان
ہیں جو اس پر عمل کرتے ہیں ۔ مگر یورپین لوگ سب اس پر عمل کرتے ہیں اور یورپ والوں نے
یہ خوبی سپین والوں سے سیکھی ہے جہاں کئی سو سال تک اسلامی حکومت قائم رہی ۔ سپین میں جس
قد رسودے ہوتے تھے وہ لکھے جاتے تھے اور پرانی اسلامی تاریخ سے بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس
وقت سودے لکھے جاتے تھے ، یہی قرآن کا حکم ہے ۔ اگر اس حکم کو ملحوظ نہ رکھا جائے تو بسا اوقات
بعد میں بڑے بڑے جھگڑے پیدا ہو جاتے ہیں ۔ تو چھوٹی باتیں ہوں یا بڑی باتیں سب کی سب تے ہیں ۔ تو چھوٹی باتیں ہوں یا بڑی باتیں سب کی سے
قرآن کریم میں پائی جاتی ہیں مگر افسوس ہے کہ اس زمانہ میں مسلمانوں نے انہیں ترک کر دیا

خطبات محمود
۳۰۹
سال ۱۹۳۸ ء
ہے۔ پس اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ان تمام باتوں کو دنیا میں رائج کریں کیونکہ کوئی بات ایسی
نہیں جس کے متعلق اسلام میں کامل تعلیم موجود نہ ہو۔ ورثہ کے متعلق قرآن کریم میں احکام
موجود ہیں ، لین دین کے معاملات کے متعلق قرآن کریم میں احکام موجود ہیں ، شادی بیاہ کے
متعلق قرآن کریم میں احکام موجود ہیں، سیاسیات کے متعلق قرآن کریم میں احکام موجود ہیں،
تعلیم و تربیت کے متعلق قرآن کریم میں احکام موجود ہیں ، شاگرد کے استاد سے کیسے تعلقات
ہوں، استاد کے شاگرد سے کیسے تعلقات ہوں، بادشاہ کا رعایا سے کیسا سلوک ہو اور رعایا کا
بادشاہ سے کیسا سلوک ہو، ان تمام امور کے متعلق اسلام میں نہایت تفصیلی تعلیم موجود ہے اور کوئی
شعبہ انسانی زندگی کا ایسا نہیں جس کے متعلق احکام موجود نہ ہوں ۔ اگر ہم ان تمام احکام پر خود
عمل کریں اور دوسروں میں انہیں رائج کریں تو دنیا پر اسلامی احکام کی خوبی خود بخود واضح ہوتی
چلی جائے گی اور وہ ایک دن اس بات پر مجبور ہو جائے گی کہ اس طرف گلیہ آجائے ۔ ہمارے
راستہ میں جو چیز روک ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے پاس حکومت نہیں ۔ یعنی اگر ہم اسلامی قواعد
جاری کریں تو ایک ایسا طبقہ کھڑا ہو جاتا ہے جو یہ کہنا شروع کر دیتا ہے کہ ہم پر ظلم کیا جا رہا ہے
اور چونکہ حکومت ہمارے پاس نہیں اس لئے حکومت کے بعض افراد کو بھی دشمن اُکسانے لگ
جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ بنی نوع انسان کے حقوق میں مداخلت کر رہے ہیں اور کوئی یہ خیال
نہیں کرتا کہ ہم حکومت میں دخل نہیں دینا چاہتے بلکہ شیطان کی حکومت کی جگہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں آخر اسلام کی حکومت اگر دنیا میں قائم ہو تو اس میں میرا کیا فائدہ
ہے؟ یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کیا فائدہ ہے ؟ یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا فائدہ
ہے؟ اس حکومت کے قیام میں تو خدا کا بھی کوئی فائدہ نہیں کیونکہ خدا جس قد را حکام دیتا ہے وہ
اپنے فائدہ کے لئے نہیں دیتا بلکہ لوگوں کے فائدہ کے لئے دیتا ہے ۔ اگر ہم ان احکام پر عمل
کریں تو آرام و راحت میں رہ سکتے ہیں اور اگر عمل نہ کریں تو اسی دنیا میں ایک عذاب میں
رہیں گے۔ چنانچہ قرآن کریم میں بار بار اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم جو احکام بھی دیتے ہیں وہ
لوگوں کو نفع پہنچانے کیلئے دیتے ہیں اور اس میں کیا شبہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جو وراء الوری ہستی ہے جو
غنی اور صمد ہے اسے ان باتوں سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے کہ میاں اور بیوی کے تعلقات کیسے ہوں ،

خطبات محمود
۳۱۰
سال ۱۹۳۸ ء
راعی اور رعایا کے تعلقات کیسے ہوں ، مدعی اور مدعا علیہ کے تعلقات کیسے ہوں ، اس سے تو
سرا سر ہمیں ہی فائدہ پہنچتا ہے خدا کو فائدہ نہیں ہوتا ۔ پس ضروری ہے کہ ہم نہ اپنے فائدہ کیلئے
بلکہ بنی نوع انسان کی فلاح اور بہبود کیلئے اسلامی تعلیم دنیا میں قائم کریں اور ان تمام اصول کو دنیا
میں رائج کریں جنہیں اسلام نے ضروری قرار دیا ہے ۔ یہی وہ چیز ہے جس کی طرف میں ایک
عرصہ سے جماعت کو لا رہا ہوں اور بار بار بتا رہا ہوں کہ ہماری جماعت کے قیام کی غرض اسلام
کی تعلیم کو قائم کرنا ہے۔ جب ہم عملی طور پر اس تعلیم کو قائم کر لیں گے اور کوئی روک ہمارے راستہ
میں حائل نہیں رہے گی اس وقت ہم کہہ سکیں گے کہ ہم نے اپنے قیام کی غرض کو پورا کر دیا۔
میں نے بتایا ہے کہ اگر چہ اسلامی تعلیم کے بعض حصے ایسے ہیں جو حکومت کے ساتھ تعلق
رکھتے ہیں مگر وہ بہت ہی قلیل ہیں ۔ ایک کثیر حصہ اسلامی احکام کا ایسا ہے جسے ہم ہر وقت جاری
کر سکتے ہیں کیونکہ خدا نے ہمیں ایک ایسی حکومت عطا کی ہے جس کے بعض افراد کی خواہ ہم کس
قدر مذمت کریں یہ ایک حقیقت ہے کہ اس نے افراد کو ان کے اپنے عقائد کے متعلق بہت کچھ
آزادی دی ہوئی ہے اور وہ بہت تھوڑے معاملات میں دخل دیتی ہے۔ یہ انگریزی حکومت میں
ایک ایسی خوبی ہے جس کی جس قدر تعریف کی جائے کم ہے۔ گو اسلام میں اس سے بہت زیادہ
آزادی حاصل تھی ۔ چنانچہ اسلامی حکومت کے زمانہ میں یہودیوں کو اپنے قاضی اور عیسائیوں کو
اپنے قاضی مقرر کرنے کی اجازت تھی ۔ جو ان کی اپنی شریعت کے مطابق ان کے جھگڑوں کا
فیصلہ کرتے اور انہیں تنخواہیں سرکاری خزانہ سے دی جاتیں ۔ یعنی تنخواہ انہیں مسلمان حکومت دیتی
اور وہ اپنی قوم کے جھگڑوں کا تو رات یا انجیل کے مطابق فیصلہ کرتے ۔ اب انگریزی حکومت
میں یہ بات تو نہیں کہ وہ ہمارے قاضیوں کو اپنے خزانہ سے تنخواہ دے مگر بہر حال خاص دائرہ
کے اندر اگر ہم اپنے لئے خود قاضی مقرر کر لیں تو حکومت اس سے روکتی نہیں اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کا
خاص فضل ہے۔ پس ہم اگر چاہیں تو اس آزادی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام کی نوے یا
پچانوے فی صدی تعلیمات جاری کر سکتے ہیں ۔ اسی طرح ہم لین دین اور سودوں کے معاملات
میں شریعت کے احکام جاری کر سکتے ہیں بشرطیکہ ہمارے گاہک اور تاجر اس بات پر راضی ہوں
کیونکہ حکومت ان معاملات میں دخل نہیں دیتی ۔

خطبات محمود
۳۱۱
سال ۱۹۳۸ ء
ابھی پچھلے دنوں ایک حج نے اپنے فیصلہ میں لکھا تھا کہ مصری صاحب کا مقاطعہ جو
جماعت احمد یہ نے کیا ہے یہ درست نہیں اور کسی کا حق نہیں کہ وہ ایسے معاملات میں دخل دے اور
دکانداروں کو ہدایت کرے کہ سودا وغیرہ نہ دیں مگر اس کے خلاف جب بالا حج کے پاس اپیل کی
گئی تو اس نے اپنے فیصلہ میں لکھا کہ یہ بالکل غلط بات ہے ۔ اگر کوئی قوم اپنے لئے ایک قانون
بناتی ہے تو کسی کا کوئی حق نہیں کہ اس قانون میں دخل دے۔ یہ برطانوی روح جو اس حج سے
ظاہر ہوئی وہی ہے جس کا میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ برطانوی حکومت میں افراد کی آزادی
کی روح پائی جاتی ہے۔ گویا یہ ایک ممتاز نیکی ہے جو اس قوم میں پائی جاتی ہے اور اسی نیکی کے
اثر کے ماتحت مذکورہ بالا حج نے یہ فیصلہ کیا کہ جماعت احمد یہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ قانون شکنی
کئے بغیر جماعت کی بہتری کیلئے جو قانون چاہے بنائے اور حقیقت یہ ہے کہ ہم اگر اس بات
کو سمجھیں کہ اصل فائدہ اسی تعلیم میں ہے جو اسلام نے پیش کی ہے تو وہ وسو سے جو بعض دفعہ
انسانی قلب میں پیدا ہو جاتے ہیں اور انسان یہ خیال کرنے لگ جاتا ہے کہ اس تعلیم پر عمل کر کے
مجھے فلاں نقصان پہنچے گا وہ تھوڑی سی توجہ اور اصلاح سے دور ہو سکتے ہیں ۔ مثلاً بد دیانتی ہے ۔ یہ
ایک عیب ہے جو دنیا میں پایا جاتا ہے۔ اس کے ماتحت بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ زید بکر سے دس
روپے لوٹتا ہے اور عمر، زید سے وہ رو ۔ ، وہ روپے پے لوٹ لیتا ہے ۔ پھر خالد آتا ہے وہ عمر سے روپے
لے جاتا ہے اور اس طرح عملی رنگ میں حساب و ہیں آ کر ٹھہرتا ہے جہاں بد دیانتی سے پہلے تھا۔
اگر زید ، بکر، عمر اور خالد سب دیانتداری اختیار کریں تو روپیہ بھی وہیں کا وہیں رہے گا اور مزید
فائدہ یہ ہوگا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے محفوظ رہیں گے۔ تمہیں دنیا میں یہ کہیں نظر نہیں آئے
گا کہ ٹھگ آخر تک کامیاب ہوتا چلا جائے ۔ ٹھگی اور دھوکا بازی آخر ایک دن ظاہر ہو کر رہتی
ہے۔ فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ یہ اس سے روپیہ چھینتا ہے اور وہ اس کا روپیہ غصب کر لیتا ہے ۔
اگر سب اپنی اپنی جگہ روٹی کھائیں اور دوسرے کے مال کی طرف تحریص کی نگاہوں سے نہ
دیکھیں تو انہیں ایک دوسرے کے خلاف کوئی شکایت پیدا نہ ہو۔ مگر اب یہ حال ہے کہ ایک
دوسرے سے چھینتا ہے اس سے اگلا چھین لیتا ہے اور اس سے کوئی اور چھین لیتا ہے اور سارے
ہی فریادی رہتے ہیں۔ ایک کہتا ہے دنیا کتنی خراب ہو گئی ، فلاں شخص مجھ سے دھوکا بازی کر کے

خطبات محمود
۳۱۲
سال ۱۹۳۸ ء
اتنا روپیہ لے گیا اور وہ یہ نہیں سوچتا کہ میں نے فلاں کے ساتھ دھو کہ بازی کی تھی اور اس کا اتنا
مال میں نے بھی بے جا طور پر غصب کر لیا تھا۔ اسی طرح ایک دوسرے کے خلاف اور دوسرا
تیسرے کے خلاف شور شور مچائے پھرتا ہے حالانکہ ان میں میں سے ہر سے ہر شخص شخص خود بھی بھی دھوکہ بازار باز اور مجرم ہوتا
ہے۔ اگر یہ سارے اپنی اپنی جگہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ ہم نے بد دیانتی سے دوسرے کا مال نہیں لینا کر۔
تو مالی حالت گوان کی پھر بھی ویسی ہی رہتی جیسی پہلے تھی مگر زائد فائدہ یہ ہوتا کہ وہ خدا تعالیٰ کے
حضور مقبول ہو جاتے اور اس کی نصرت اور تائیدان کے شامل حال رہتی ۔
تو اسلامی تعلیم کے رائج ہونے کے ساتھ ہی دنیا کی بہتری ہے اور ہمیں جن کو اللہ تعالیٰ نے
ایمان عطا کیا ہے، جنہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا بے نظیر ہادی اور قرآن کریم جیسا
بے نظیر ہدایت نامہ ملا ہے، یہ امر ہمیشہ سوچتے رہنا چاہئے کہ وہ کون سے ذرائع ہیں جن کے ماتحت
اسلامی تعلیم کو دنیا میں قائم کیا جاسکتا ہے۔ ہم خود جب قرآن کریم پر ایمان رکھتے ہیں اور کہتے
ہیں کہ اس میں جو کچھ لکھا ہے صحیح ہے تو ہمارے لئے اس امر کا سمجھنا کوئی مشکل نہیں رہتا کہ
ہما را اولین فرض اسلامی تعلیم کا احیاء ہے کیونکہ ہم جس دن قرآن پر ایمان لائے اسی دن ہم نے
اقرار کر لیا کہ ہم اس کا جوا اپنی گردن پر اٹھاتے ہیں اور اس کی تعلیم کو تمام دنیا میں پھیلانے کا
عہد کرتے ہیں لیکن اگر اس اقرار اور اس ایمان کے بعد بھی ہم عمل ترک کر دیں اور اپنے فرائض
کی ادائیگی کی طرف کوئی توجہ نہ کریں تو دوسروں پر کیا گلا ہوسکتا ہے۔ پس ہماری جماعت کو
چاہئے کہ وہ نہایت سنجیدگی اور اہتمام سے اس کام کیلئے کھڑی ہو جائے ۔ یہ مت خیال کرو کہ تم
تھوڑے ہو، تم دنیا میں کیا کر سکو گے ۔ دنیا میں کئی چھوٹی چیزیں ایسی ہیں جو ابتداء میں حقیر دکھائی
دیتی ہیں مگر آخر سب دنیا میں پھیل جاتی ہیں۔ طریق یہی ہے کہ پہلے اسے ایک اختیار کرتا ہے
پھر دوسرا اختیار کرتا ہے پھر تیسرا اختیار کرتا ہے یہاں تک کہ رفتہ رفتہ تمام لوگ اسے اختیار
کر لیتے ہیں ۔
حدیث قدسی میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب اپنے کسی پیارے بندے کی قبولیت کو دنیا میں
پھیلانا چاہتا ہے تو قریب کے فرشتوں کو بتاتا ہے کہ فلاں شخص میرا محبوب ہے تم بھی اس سے محبت ھیلانا چاہتا تو کو ہے سے
رکھو۔ نچلے فرشتوں کو جب معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اوپر کے ملائکہ سے کوئی بات کہی ہے

خطبات محمود
۳۱۳
سال ۱۹۳۸ ء
تو وہ ان سے پوچھتے ہیں کہ اللہ میاں نے تم سے کیا بات کہی ہے۔ اس پر وہ بتاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
فلاں شخص سے محبت رکھتا ہے اور اب ہمارا بھی یہ فرض قرار دیا گیا ہے کہ ہم اس سے محبت کریں ۔
ان کی آپس کی باتوں کی اطلاع پاکر جو اور نیچے فرشتے ہوتے ہیں وہ اپنے سے اوپر والے
فرشتوں سے دریافت کرتے ہیں کہ تم کیا باتیں کر رہے ہو ۔ اس پر وہ انہیں بتاتے ہیں کہ فلاں
شخص خدا تعالیٰ کا محبوب ہے اور ہمیں اس سے محبت رکھنے کا حکم ملا ہے۔ یہاں تک کہ ہوتے
ہوتے زمین کے فرشتوں تک بات پہنچ جاتی ہے ۔ فَيُوْضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الْأَرْضِ سے اس
شخص کی قبولیت تمام دنیا کے نیک بندوں کے دلوں میں ڈال دی جاتی ہے ۔ یہ در حقیقت اللہ تعالیٰ
نے اس امر کی ایک مثال دی ہے کہ نیکی کے متعلق کبھی یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ وہ تھوڑی ہے۔
اگر تم تھوڑی نیکی بھی کرو گے تو اللہ تعالیٰ اسے بڑھائے گا پھر اور بڑھائے گا۔ یہاں تک کہ تمام
دنیا میں وہ پھیل جائے گی ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی تعلیم دنیا کے سامنے
پیش کی تھی اس وقت کون کہہ سکتا تھا کہ کسی وقت تمام دنیا اس تعلیم کے آگے اپنے سر کو جھکا دے گی
مگر کروڑوں کروڑ لوگ تو اب بھی اس تعلیم کو لفظا مانتے ہیں اور ہزار سال ایسے گزرے ہیں جبکہ
مسلسل کروڑوں نفوس اس پر عمل کرتے رہے ہیں ۔ اسی طرح جب حضرت عیسی علیہ السلام نے
دنیا کے سامنے تعلیم پیش کی تھی کون کہہ سکتا تھا کہ وہ ساری دنیا میں رائج ہو جائے گی، جب
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی تعلیم پیش کی کی تھی کون کہہ سکتا تھا کہ وہ ساری دنیا میں رائج
ہو جائے گی ، جب حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی تعلیم پیش کی تھی اس وقت کون کہہ سکتا تھا کہ
یہ تعلیم ساری دنیا میں پھیل جائے گی ، مگر آخر یہ تمام تعلیمیں ساری دنیا میں پھیل کر رہیں ۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو تعلیم پیش فرمائی ہے اس کے متعلق لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ
وہ ساری دنیا میں نہیں پھیل سکتی اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم تھوڑے ہیں، ہم غریب ہیں ، ہم دنیا
کی نگاہوں میں حقیر اور ذلیل ہیں مگر یہ ہم جانتے ہیں کہ جو چیز ہمارے پاس ہے وہ اتنی اچھی ہے
کہ لوگ زیادہ دیر تک اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ اگر ہم اس تعلیم کو اپنی زندگیوں کا دستور العمل
بنالیں تو یقیناً دوسرے لوگ بھی اس کو اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے اور تو اور ہماری جماعت کے کو
سے زیادہ مخالف ”پیغام صلح سے تعلق رکھنے والے احمد یدا سے تعلق رکھنے والے احمد یہ انجمن اشاعت اسلام لاہور کے
یہ
سب سے ز
،،
تعد

خطبات محمود
۳۱۴
سال ۱۹۳۸ ء
افراد ہیں انہیں اٹھتے بیٹھتے ہمیشہ ہماری مخالفت کا خیال رہتا ہے لیکن الفضل میں تم نے کئی بار
ایسے مضامین پڑھے ہوں گے اور جو واقف ہیں وہ ذاتی طور پر اس سے بھی زیادہ جانتے ہیں کہ
جو آوا ز ہمارے مرکز سے اٹھائی جائے سب سے پہلے وہ لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں مگر
سال دوسال کے بعد اسی کی نقل کرنی شروع کر دیتے ہیں ۔ پہلے تو انہیں یہ خیال ہوتا ہے کہ شاید
ہم مخالفت کر کے انہیں نا کام اور ذلیل کر دیں مگر جب دیکھتے ہیں کہ وہ نا کام اور ذلیل نہیں کر سکے
تو آہستہ آہستہ ان کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے کہ یہ کام تو بڑا اچھا ہے ۔ اگر
ہم نے اسے اختیار نہ کیا تو اس کے فوائد سے ہم محروم رہیں گے اور یہ جماعت ہم سے بڑھ
جائے گی ۔ چنانچہ وہ پھر اسی کی نقل میں خود وہ کام کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ سچ تو الگ رہا دنیا
میں جھوٹ کے طور پر بھی اگر کوئی اچھی بات بتائی جائے تو لوگ اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں ۔
عربوں میں ایک مثل مشہور ہے جب انہوں نے یہ کہنا ہو کہ فلاں شخص بڑا حریص ہے تو کہتے ہیں
وہ فلاں لڑکے کی طرح حریص ہے ۔ کہتے ہیں کہ کوئی لڑکا تھا جو نہایت ہی سادہ مزاج تھا مگر اسے
کھانے پینے کا بڑا شوق تھا۔ لڑکے اس سے ہمیشہ ہنسی مذاق کرتے اور اس قدر چھیڑتے کہ وہ
تنگ آجاتا اور دق ہو کر اپنا پیچھا چھڑانے کیلئے ان سے کہہ دیتا کہ آج فلاں عرب رئیس کے ہاں
بڑی بھاری دعوت ہے ۔ وہ ۔ وہ سمجھتا تھا دعوت کا میں نے ذکر کیا تو یہ تمام لڑ کے ادھر بھاگ جائیں
گے اور مجھے چھوڑ دیں گے۔ چنانچہ وہ سب اسے چھوڑ کر اس رئیس کے مکان کی طرف چلے
جاتے ۔ بعد میں اسے خیال آتا کہ میں نے انہیں کہا تو جھوٹ موٹ ہی ہے مگر کیا پتہ شاید واقع
میں اس نے کسی دعوت کا انتظام کیا ہوا ہو۔ اس صورت میں یہ تمام لڑکے کھانا کھا کر آجائیں گے
اور میں محروم رہ جاؤں گا ۔ چنانچہ اس خیال کے آتے ہی وہ خود بھی اس رئیس کے مکان کی طرف
دوڑ پڑتا۔ اتنے میں وہ لڑ کے غصہ میں بھرے ہوئے واپس آ رہے ہوتے تھے کیونکہ وہاں دعوت
تو کوئی ہوتی نہ تھی ۔ نتیجہ یہ ہوتا کہ وہ اسے پکڑ لیتے اور پھر تنگ کرنا اور پیٹنا شروع کر دیتے ۔ وہ
کہتا اصل بات یہ ہے کہ میں نے تم سے ٹھٹھا کیا تھا اور سچی بات نہیں بتائی تھی ۔ اگر سچ پوچھتے ہو تو
اس رئیس کے ہاں نہیں بلکہ فلاں رئیس کے ہاں دعوت ہے یہ سن کر تمام لڑکے پھر اس رئیس کے
مکان کی طرف بھاگ پڑتے مگر ان کے جانے کے بعد پھر اسے خیال آتا کہ میں نے بات تو

خطبات محمود
۳۱۵
سال ۱۹۳۸ ء
یونہی کہی ہے لیکن اگر واقع میں اس رئیس کے ہاں اتفاقاً کوئی دعوت ہوئی تو پھر میں تو اس سے
محروم رہوں گا اور اس کا کیا فائدہ کہ لڑکوں سے مار بھی کھائی اور دعوت سے بھی محروم رہا۔ چنانچہ
اس خیال کے آتے ہی وہ خود بھی اس رئیس کے مکان کی طرف بھاگ پڑتا۔اس حکایت سے
ہمیں یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ اچھی چیز سے ہر شخص حصہ لینے کی کوشش کرتا ہے خواہ وہ خیالی اور یہ
وہمی ہی کیوں نہ ہو ۔ کجا یہ کہ ہم سچ مچ ایک نہایت ہی قیمتی چیز لوگوں کے سامنے رکھ دیں اور وہ
اس کو لینے کیلئے تیار نہ ہوں ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے وہ تعلیم دی ہے جس سے بہتر اور کوئی تعلیم نہیں
اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے وہ کتاب دی ہے جس سے بہتر اور کوئی کتاب نہیں ۔ چنانچہ دیکھ لو دنیا اس
تعلیم کی مخالفت بھی کرتی ہے مگر آخر چکر کھا کھا کر اسی جگہ پہنچتی ہے جس جگہ اسلام بنی نوع انسان
کو لانا چاہتا ہے۔ آخر وہ کون سی اسلامی تعلیم ہے جس کی دنیا نے مخالفت کی مگر پھر دوسرے وقت
اس نے اس کو اختیار نہیں کیا۔
مسئلہ طلاق کی یورپ نے اتنی شدید مخالفت کی تھی کہ مسلمانوں نے اس سے متاثر ہو کر ایسی
کتابیں لکھنا شروع کر دیں جن میں یہ ظاہر کیا کہ طلاق اسلام میں جائز نہیں ۔ یہ پہلے زمانہ کے
لوگوں کے حالات کی وجہ سے مجبوراً جاری کی گئی تھی ورنہ طلاق دینا حقیقتاً جائز نہیں لیکن آج
یورپ کے رہنے والے خود طلاق کی ضرورت کو تسلیم کر چکے ہیں اور آئے دن عدالتوں میں طلاق
کی درخواستیں پیش ہوتی رہتی ہیں اور عدالتیں اپنے حکم سے طلاق دلوا دیتی ہیں ۔ اسی طرح ایک
سے زیادہ شادیاں کرنے کا مسئلہ ہے۔ یورپ نے اس پر ایک لمبے عرصہ تک اعتراضات کئے مگر
آج یورپ میں ایک سے زیادہ شادیوں کی تائید میں مضامین لکھے جاتے ہیں اور مضامین لکھنے
والے بڑے بڑے فلاسفر ہوتے ہیں۔ اسی طرح حرمت سود کی ایک عرصہ تک یورپ نے
مخالفت کی اور کہا کہ سود کے بغیر تجارتیں نہیں چل سکتیں مگر آج اسی یورپ میں ایسے لوگ موجود
ہیں جو سود کو بین الاقوامی مناقشات کی اصل جڑ قرار دیتے ہیں ۔ اسی طرح شراب سے اسلام
نے روکا اور مغرب نے اس پر اعتراض کیا مگر آج امریکہ میں شراب کو سخت ناپسند کیا جاتا ہے
بلکہ کچھ سال تو اس نے قانوناً شراب پینے اور فروخت کرنے کی ممانعت کر دی تھی ۔ آج
ہندوستان میں بھی کانگرسی حکومت شراب نوشی کے خلاف زبردست جدو جہد کر رہی ہے حالانکہ

خطبات محمود
۳۱۶
سال ۱۹۳۸ ء
ہندوؤں کی مذہبی کتابوں میں شراب نوشی کی اجازت پائی جاتی ہے۔ پس بے شک وہ
شراب نوشی کو روک رہے ہیں مگر وہ اپنے مذہب پر عمل نہیں کر رہے بلکہ اسلام پر عمل کر رہے ہیں ۔
اگر دنیا مسئلہ طلاق کی ضرورت کو تسلیم کرنے کی طرف آ رہی ہے تو یہ بھی اسلام کی تائید ہو رہی ہے،
اگر وہ تعدد ازواج کی اجازت کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی طرف آرہی ہے تو یہ بھی اسلام کی
تائید ہورہی ہے، اگر وہ سود کے خلاف ہو رہی ہے تو یہ بھی اسلام کی تائید ہورہی ہے، اگر وہ
شراب نوشی کو روک رہی ہے تو یہ بھی اسلام کی تائید ہورہی ہے، مگر تم میں اور ان میں فرق کیا ہے؟
فرق صرف یہ ہے کہ ان میں سے کسی فریق نے اسلامی تعلیم کا ایک ٹکڑہ لے لیا ہے اور کسی فریق نے
اس تعلیم کا دوسرا ٹکڑا لے لیا ہے مگر تم وہ ہو جنہیں خدا تعالیٰ نے تمام کی تمام تعلیم دے رکھی ہے۔
دنیا اس تعلیم کے ایک ایک ٹکڑے کیلئے لڑائیاں لڑ رہی ہے اور لاکھوں کروڑوں لوگ ایک طرف
ہیں اور لاکھوں کروڑوں لوگ دوسری طرف ، حالانکہ وہ اسلام کی عمارت کا ایک چھوٹا سا ذرہ
ہے مگر تمہارے پاس ہدایت اور رشد کا عالیشان محل تیار ہے۔ پس تم پر خدا تعالی کا بہت بڑا فضل
ہے اور تمہارا فرض ہے کہ تم اس نعمت کی قدر کرتے ہوئے عملی رنگ میں اسے دنیا میں قائم کرو
مگر اس کیلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے علماء اسلامی تعلیم کو عمدگی کے ساتھ جماعت کے
دوستوں پر واضح کریں اور انہیں اس پر عمل کرنے کی رغبت دلائیں ۔ آخر ہمارے پاس طاقت تو
ہے نہیں کہ جیسے ہٹلر اور مسولینی نے اپنے خیالات لوگوں سے منوا لئے ہیں اسی طرح ہم بھی
منوا سکیں ۔ ہم تو جب بھی اپنی باتیں لوگوں سے منوائیں گے تبلیغ کے ذریعہ منوائیں گے اور میں
یقین رکھتا ہوں کہ جب ہماری جماعت کے اندر یہ روح پیدا ہو جائے گی اور اسے معلوم
ہو جائے گا کہ فلاں فلاں معاملات میں اسلام نے یہ تعلیم دی ہوئی ہے تو اس میں سے ہر شخص
نہایت ذوق شوق کے ساتھ اس پر عمل کرنے کیلئے کھڑا ہو جائے گا۔ مرد اپنی جگہ عمل کریں گے،
عورتیں اپنی جگہ عمل کریں گی اور بچے اپنی جگہ عمل کریں گے ۔ اور اس کے ایسے شاندار نتائج نکلیں
گے کہ دنیا یہ تسلیم کرے گی کہ اس تعلیم سے بڑھ کر اور کوئی تعلیم نہیں ۔
پس ایک طرف یہ علماء کا فرض ہے کہ اسلام نے دنیوی معاملات کے متعلق جو وسطی تعلیم
پیش کی ہوئی ہے اسے جماعت کے دوستوں پر اچھی طرح واضح کریں ۔ صرف وفات مسیح یا ۔ وفا

خطبات محمود
۳۱۷
سال ۱۹۳۸ ء
کر
ختم نبوت یا صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مسائل پر تقریریں کر دینا ان کیلئے کافی نہیں
بلکہ ان کا یہ بھی کام ہے کہ وہ اسلام کے تمدنی اور اقتصادی احکام کا مطالعہ کریں ، ان پر غور کریں
اور جماعت کے دوستوں تک انہیں پہنچا ئیں اور جماعت کا یہ کام ہے کہ وہ ان مسائل کو سمجھنے کی
کوشش کرے ۔ مثلاً مجلس خدام الاحمدیہ کے جو ممبر ہیں وہ اگر چاہیں تو اس سلسلہ میں بہت مفید
کام کر سکتے ہیں ۔ انہیں چاہئے کہ وہ تحریک جدید کے مطالبات کو اور ان تمام مسائل کو جو ان
مطالبات کی بنیاد ہیں اچھی طرح سمجھ لیں اور پھر انہیں لوگوں کے سامنے پیش کرنا شروع
یں۔ اسی طرح اسلام کے جو مسائل تفقہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کا مطالعہ کریں اور انہیں
پھیلائیں ۔ خالی یہ مسائل نہیں کہ وضو میں اتنی بار ہاتھ دھونا چاہئے یا اتنی بار کلی کرنی چاہئے ۔ بلکہ
وہ مسائل جن کا تعلق تفقہہ سے ہے انہیں نکالیں اور لوگوں کے سامنے بیان کریں ۔ اسی طرح
اسلام کے جو اقتصادی احکام ہیں ان کا پہلے خود مطالعہ کریں پھر یہ سوچیں کہ دیگر مذاہب کے
احکام پر اسلام کے ان حکموں کو کیا کیا فضیلتیں حاصل ہیں اور جب وہ اپنی معلومات کو مکمل کر لیں
تو لوگوں کو ان مسائل سے آگاہ کریں اور مختلف جگہوں میں لیکچر دے کر ہر احمدی کو اس سے
واقف کریں اور اسے بتائیں کہ اسلام میں کیسی اعلیٰ تعلیم موجود ہے ۔ اگر وہ اس رنگ میں
جد و جہد کر کے تمام جماعت کو اسلامی مسائل سے آگاہ کر دیں تو یقیناً جماعت کا ایک کثیر حصہ ان
پر عمل کرنے کیلئے تیار ہو جائے گا کیونکہ میرا تجربہ جماعت کے متعلق یہ ہے کہ اس میں ایمان کی
روح کی کمی نہیں جس چیز کی کمی ہے وہ یہ ہے کہ چونکہ بہت سے لوگ عربی نہیں جانتے اور
اسلامی تعلیم کا بیشتر حصہ عربی میں ہے اس لئے وہ اسلام کی تعلیم سے ناواقف رہتے ہیں ۔ اگر
انہیں معلوم ہو جائے کہ اسلام کی ان امور کے متعلق کیا تعلیم ہے تو میں یقین رکھتا ہوں کہ سو میں
سے پچانوے نقصان اٹھا کر بھی اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے کیلئے کھڑے ہو جائیں گے کیونکہ
ایمان اللہ تعالیٰ کے فضل سے موجود ہے۔ جس چیز کی کمی ہے وہ علم ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ
ہماری جماعت کی تمام انجمنوں کا فرض ہے کہ وہ انہیں اسلامی تعلیم سے آگاہ کریں ۔ مثلاً
انصار اللہ کی جو جماعتیں مختلف مقامات میں قائم ہیں ان کا صرف یہی کام نہیں کہ وہ تبلیغ کریں بلکہ
اپنی جماعت کو اسلام کی تعلیم سے واقف کرنا بھی ان کا کام ہے۔ بعض علوم بیشک ایسے ہیں جو انہیں

آج 10 میں سے 10 باقی