یاجوج ماجوج کی حقیقت اور اسلامی تعلیم کا نِفاذ
حصہ 2
خطبات محمود
۳۱۸
سال ۱۹۳۸ ء
بوجہ علم کی کمی کے نہیں آسکتے مگر کم سے کم جو باتیں میرے خطبات میں آچکی ہیں ان کے متعلق یہ
ان کا فرض ہونا چاہئے کہ وہ انہیں تمام جماعت میں پھیلا دیں۔ پھر صرف انصار اللہ ہی نہیں
مدرسوں کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ صاحبان کا بھی یہی فرض ہے کہ وہ اپنے لڑکوں میں وہ روح
پیدا کریں جو میں جماعت کے تمام دوستوں کے دلوں میں پیدا کرنی چاہتا ہوں ۔
ابھی چند دن ہوئے ہمارے زنانہ مدرسہ کے ہیڈ ماسٹر صاحب مجھے ملنے کیلئے آئے اور کہنے
لگے کہ میں کیا کام کروں ۔ میں نے انہیں بعض ہدایتیں دیں مگر اب میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ
اگر وہ واقع میں کوئی ٹھوس کام کرنا چاہتے ہیں تو اسلامی تعلیم کے احیاء کے متعلق میرے جس قدر
گزشتہ خطبات ہیں وہ نکالیں اور ان کے مضامین سے سکول کی طالبات کو آگاہ کریں ۔ جب وہ
واقف ہو جائیں تو پھر وہ اپنی ماؤں کو ، اپنی بہنوں کو اور اپنی دیگر رشتے دار عورتوں کو بتائیں کہ
ہماری جماعت کے قیام کی اصل غرض کیا ہے۔ یہاں تک کہ تھوڑے دنوں میں ہی قادیان میں
رہنے والا ہر شخص اسلامی تعلیم سے آگاہ ہو جائے اور وہ بشاشت کے ساتھ اس پر عمل کرنے کیلئے
تیار ہو جائے مگر اب یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی حکم دیا جاتا ہے تو بعض لوگ کہنا شروع کر دیتے ہیں
کہ خدا اور اس کے رسول کا خاص حکم نہیں بلکہ ان کا ذاتی استدلال ہے۔ جو سچا مؤمن ہوتا ہے وہ
تو ان باتوں کی پروا نہیں کرتا اور نہ اس قسم کے وساوس سے اپنے ایمان کو متزلزل کرتا ہے، وہ
صرف یہی جانتا ہے کہ جب ایک شخص ہمارا خلیفہ ہے اور وہ خدا تعالیٰ کا قائم کردہ ہے تو پھر وہ جو
حکم بھی دے گا اس پر عمل کرنا ہمارے لئے ضروری ہوگا ۔ وہ خدا اور رسول کے خلاف حکم نہیں
دے سکتا ۔ اصل بات یہ ہے کہ سب لوگ ایمان میں برابر نہیں ہوتے ۔ کامل الایمان تو صرف یہ
دیکھتے ہیں کہ جو بات ان سے کہی جاتی ہے وہ اچھی ہے۔ اگر ان کی سمجھ میں یہ بات آجائے کہ جو
بات ان سے کہی جاتی ہے اچھی ہے تو وہ اسے فوراً قبول کر لیتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ ضرور
خدا تعالیٰ کا بھی یہی منشاء ہے اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اچھی نہیں تو اس سے رک جاتے ہیں مگر
کچھ لوگ ان سے کم ایمان والے ہوتے ہیں اور وہ اچھی بات کے ساتھ کسی اچھے آدمی کی
تائید کے بھی محتاج ہوتے ہیں ۔ وہ ہر فتوی کسی بڑے آدمی کے منہ سے سننا چاہتے ہیں ۔ اگر
چھوٹا آدمی وہی فتوی سنائے تو وہ اس کی چنداں پرواہ نہیں کرتے لیکن اگر بڑا آدمی وہی فتوٹی سنائے
خطبات محمود
تو اس پر عمل کرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں ۔
۳۱۹
سال ۱۹۳۸ ء
پس اس قسم کی طبائع رکھنے والے لوگوں کو اگر یہ بتایا جائے کہ فلاں مشہور عالم نے یہ کہا ہے
تو وہ کہہ دیتے ہیں اچھا تب تو عمل کرنا ضروری ہوا ۔ مگر کچھ لوگ ان سے بھی کم ایمان کے ہوتے
ہیں وہ کسی بہت بڑے آدمی کی گواہی چاہتے ہیں اور کہتے ہیں اگر خلیفہ وقت کہے گا تو ہم مانیں
گے، وہ نہیں کہے گا تو کسی دوسرے کی بات ہم نہیں مان سکتے ۔ ایسے لوگوں کو اگر خلیفہ وقت کا حکم
سنا دیا جائے تو ان کی تسلی ہو جاتی ہے لیکن بعض لوگ اور بھی ضدی ہوتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ
خلیفہ وقت کا کیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کہیں ایسا حکم دیا ہے یا نہیں ۔ ایسے لوگوں
کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے احکام بتائے جائیں ۔ جب وہ یہ
ارشادات سنتے ہیں تو ان کے دل مطمئن ہو جاتے ہیں اور وہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ جب
بانی سلسلہ احمد یہ نے یہی تعلیم دی ہے تو لازماً ہمارا فائدہ بھی اس تعلیم پر عمل کرنے میں ہے مگر کچھ
طبیعتیں اس سے بھی اوپر جانا چاہتی ہیں اور وہ کہتی ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع تھے ہمیں یہ بتاؤ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہیں ایسا حکم دیا
ہے۔ ایسے لوگوں کیلئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام
احادیث سے نکال کر بتائے جائیں ۔ جب ان کے سامنے یہ احکام رکھے جاتے ہیں تو کہتے ہیں
بہت اچھا ۔ اب تو عمل کرنا ضروری ہوا مگر کچھ طبائع یہاں آ کر بھی ضد کرتی ہیں اور کہتی ہیں
محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہماری طرح ایک انسان تھے تم یہ بتاؤ کہ قرآن میں کہیں خدا نے یہ حکم دیا
ہے یا نہیں ۔ پس ایسے لوگوں کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ قرآن سے احکام پیش کئے جائیں ۔
غرض چونکہ دنیا میں مختلف طبائع ہیں اس لئے ہمیں ہر طبیعت اور ہر مذاق کے انسان کا
علاج سوچ لینا چاہئے ۔ جو خالص نیک فطرت آدمی ہو اس کے لئے صرف اتنا کہنا ہی کافی ہوتا
ہے کہ میاں یہ بات تمہارے فائدہ کیلئے ہے اور صداقت کے قیام کیلئے تمہارا اس پر عمل کرنا ضروری
ہے۔ وہ یہ نہیں دیکھتا کہ یہ بات کسی عالم نے کہی ہے یا خلیفہ وقت نے ، حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے کہی ہے یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ۔ بے شک وہ علمی تحقیق بھی کرتا ہے مگر
اس کا نفس نیکی کو دیکھ کر ہی اس اس کا نفس نیکی کو دیکھ کر ہی اس کی طرف راغب ہو جاتا ہے مگر دوسروں کیلئے مؤیدات کی
خطبات محمود
۳۲۰
سال ۱۹۳۸ ء
ضرورت ہوتی ہے۔ بعض دفعہ علماء کی تائید کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بعض دفعہ خلفاء کی تائید کی
ضرورت ہوتی ہے ، بعض دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تائید کی ضرورت ہوتی ہے،
بعض دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید کی ضرورت ہوتی ہے، بعض دفعہ قرآن کریم کی تائید
کی ضرورت ہوتی ہے اور جو بالکل کو را ہوتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی بھی نہیں مانتا مگر وہ نہ ہمارا ہے نہ خدا را وہ : مانتا
کا بلکہ شیطان کا غلام ہے ۔ جس نے اس کی روحانیت کو بالکل سلب کر لیا ہے۔ ایسے کئی آدمی
ہوتے ہیں جنہیں احمدیت کی تبلیغ جس وقت کی جاتی ہے تو وہ یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ اگر خدا
بھی آسمان سے اتر کر ہمیں کہہ دے کہ مرزا صاحب سچے ہیں تو ہم آپ پر ایمان نہیں لائیں
گے۔ ایسے آدمیوں کا کوئی علاج نہیں ہوتا مگر جو دوسرے لوگ ہیں ان کو سمجھانے کی کوشش کرنا
ہمارا فرض ہے۔ اگر کوئی شخص محض اس وجہ سے احکام مان لینے کا عادی ہے کہ ان سے دنیا میں
صداقت کا قیام ہوتا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ اس پر یہ امر واضح کر دیں کہ ان حکموں کے نتیجہ میں
دنیا میں سچائی قائم ہوگی ۔ اگر کوئی علماء کی تائید چاہتا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ اس کے سامنے علماء
کے اقوال پیش کریں ، اگر کوئی خلفاء کی تائید چاہتا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ اس کے سامنے خلفاء
کے اقوال پیش کریں اور اگر کوئی اس سے بھی بڑھ کر مُحبت چاہتا ہے اور کہتا ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے تائیدی ارشادات کہاں ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے احکام اس کے سامنے پیش کریں اور اگر کوئی اس سے بھی بڑھ کر حجت چاہتا ہے تو ہمارے
لئے ضروری ہے کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام اس کے سامنے رکھیں اور اگر کوئی
اس سے بھی بڑھ کر حجت چاہتا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کے سامنے خدا تعالیٰ کے اوامر پیش
کریں اور اس میں ہمارا کوئی حرج نہیں کیونکہ یقیناً سچائی کی تائید ہر صادق کے قول سے مل
جائے گی ۔ پنجابی میں ایک مثل ہے کہ سو سیانے اگو مت، عقلمند خواہ سو ہوں اُن کا مشورہ
ایک ہی ہوگا ۔ غرض جس رنگ میں بھی کوئی شخص مطمئن ہو سکتا ہے ہمارا کام ہے کہ اسی رنگ میں
اسے مطمئن کریں۔ اور جس میں کوئی بھی قابلیت نہ ہوگی اور جو نہ علماء کے اقوال سے مطمئن ہوگا
نہ خلفاء کی ہدایات سے مطمئن ہوگا نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات سے مطمئن ہوگا
نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام سے مطمئن ہوگا اور بالآخر خدا کے اوامر سے بھی مطمئن
خطبات محمود
۳۲۱
سال ۱۹۳۸ ء
نہیں ہو گا وہ ہمارا آدمی ہی نہیں کیونکہ ہمارا دائرہ تو خدا تک چلتا ہے ۔ پنجابی کی ایک مثل ہے ۔
کہتے ہیں ملاں دی دوڑ مسیت تک ۔ ہماری بھی آخری دوڑ خدا تک ہے جو خدا ہے جو خدا تعالیٰ کی بات
بھی نہ سنے تو ہم اسے کہہ دیں گے کہ میاں تمہارا راستہ اور ہے اور ہمارا اور ۔
میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک شخص تھے جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دوست بھی تھے اور مولوی محمد حسین بٹالوی سے بھی دوستانہ
تعلقات رکھتے تھے اور چونکہ وہ وہابی تھے اس لئے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی بڑی مدد کیا
کرتے تھے۔ ایک دفعہ مولوی صاحب لدھیانہ کے قریب ایک شہر میں گئے اور انہوں نے
وہابیت کی تبلیغ شروع کر دی پھر ایک جلسہ کیا جس میں ان کے خلاف زبردست تقریر کی ۔ حنفیوں
نے پولیس میں رپورٹ کر دی کہ مولوی صاحب کی تقریر سے فساد کا سخت خطرہ ہے ۔ یہ حنفیوں کو
گالیاں نکال رہے ہیں اور اگر انہیں روکا نہ گیا تو آپس میں فساد ہو جائے گا اور کشت وخون تک
نوبت پہنچ جائے گی ۔ مولوی صاحب تو گھبرا گئے مگر یہ صاحب با وجود نا خواندہ ہونے کے ذہین
تھے، کہنے لگے مولوی صاحب آپ جائیں ، ان لوگوں کو میں سنبھال لوں گا ۔ چنانچہ انہوں نے
اپنی تقریر کا اعلان کیا اور کچھ دوستوں کو مقرر کر دیا کہ تھانہ کا خیال رکھنا ۔ اگر لوگ شکایت کریں
اور پولیس آئے تو مجھے اطلاع کر دینا پھر میں دیکھوں گا وہ کس طرح میرے خلاف کوئی بات کرتی
ہے۔ انہوں نے پہلے یہ پتہ لگا لیا تھا کہ تھانیدار سکھ ہے ۔ چنانچہ وہ حنفیوں کے خلاف زبر دست
تقریر کرتے رہے ۔ اسی دوران میں ایک آدمی دوڑا ہوا آیا اور کہنے لگا تھانیدار صاحب آ رہے
ہیں ۔ وہ کہنے لگے کوئی پرواہ نہیں ۔ وہ تقریر اسی موضوع پر کر رہے تھے کہ اہلحدیث میں کیا کیا
خوبیاں ہیں ۔ مگر چونکہ لوگوں میں مخالفت کا سخت جوش تھا اسی لئے تھانے میں انہوں نے
رپورٹ یہ درج کرادی کہ انہیں روکا جائے ورنہ خون ہو جائے گا کیونکہ یہ ہمیں گالیاں دے
رہے ہیں ۔ جیسے آجکل ہمارے خلاف لوگ حکوت کو مشتعل کرنے کیلئے کہہ دیا کرتے ہیں کہ
احمدی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتے ہیں، انبیاء کو گالیاں دیتے ہیں اور بزرگوں کی
توہین کرتے ہیں ۔ انہوں نے بھی پولیس کے پاس اسی رنگ میں رپورٹ کی اور تھانیدار صاحب
پولیس کی گارد لے کر پہنچ گئے ۔ جس وقت انہیں پتہ لگا کہ تھانیدار صاحب لیکچر گاہ میں
خطبات محمود
۳۲۲
سال ۱۹۳۸ ء
داخل ہو گئے ہیں تو اپنی تقریر کا رخ بدل کر کہنے لگے مسلمانو ! تم میں کتنی خرابیاں پائی جاتی ہیں ۔ تم
کہلاتے تو مسلمان ہو مگر کام وہ کرتے ہو جو ہندو اور سکھ بھی نہیں کرتے ۔ دیکھو سکھ مسلمان نہیں مگر
ان میں یہ کتنی بڑی خوبی ہے کہ وہ ڈاڑھی رکھتے ہیں۔ تم لوگ سکھوں کو برا کہتے ہو، ان کے ہزار
عیب نکالتے ہو مگر اتنا نہیں سوچتے کہ تمہاری ڈاڑھیاں تو منڈی ہوئی ہیں اور سکھوں نے اپنے
منہ پر ڈاڑھیاں رکھی ہوئی ہیں ۔ پھر خود ہی سوچو کہ سکھ اچھے ہوئے یا تم ۔ ہر شخص کہے گا کہ تم
مسلمانوں سے سکھ ہزار درجے اچھے ہیں ۔ پھر دیکھو تم حقہ پیتے ہو اور اٹھتے بیٹھتے حقہ کی نڑی
تمہارے منہ میں ہوتی ہے۔ جب کسی سے بات کرتے ہو تو تمہارے، ارے منہ سے حقہ حقہ کی کی بد بد بو بو آتی
ہے۔ مگر سکھوں کو دیکھو وہ حقہ کے قریب بھی نہیں جاتے اور ایک سکھ بھی ایسا نہیں ہے جو حقہ پیتا
ہو ۔ مگر تم ڈاڑھیاں منڈواتے ہو، تم حقہ پیتے ہو اور پھر کہتے ہو کہ ہم اچھے ہیں ۔ تم سے تو سکھ
ہزار درجے اچھے ہیں ۔ تھانیدار یہ سن کر کہنے لگا ہیں ! مولوی صاحب تو بڑی اچھی تقریر کر رہے
ہیں ۔ پھر وہ کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا سنو اگر مولوی صاحب کی تقریر میں کوئی شخص بولا تو میں فوراً
اسے ہتھکڑی لگا لوں گا۔ اس کے بعد سپاہیوں کو اس نے ہدایت کی کہ میں تو اب جاتا ہوں مگر
دیکھنا مولوی صاحب کے خلاف اگر کوئی ذرا بھی بولے تو اسے ہتھکڑی لگا لینا ۔ یہ کہہ کر وہ تھانے
کو چل دیا۔ ادھر وہ جلسہ گاہ سے باہر نکلا اور اُدھر مولوی صاحب نے پھر اپنا مضمون شرع کر دیا۔
اس وقت مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے مقابلہ میں جو شخص کھڑا تھا وہ ارائیں قوم سے تعلق
رکھتا تھا اس زمانہ میں عام طور پر ارائیں قوم میں یہ رواج تھا کہ ان کی عورتیں شہروں میں جا کر
ترکاریاں فروخت کرتی تھیں ۔ گواب خدا کے فضل سے اس میں بہت کچھ اصلاح ہے۔ مولوی صاحب
نے اپنی تقریر میں ارائیں قوم سے تمسخر کرنے شروع کر دیئے اور کہا بڑے مولوی بنے پھرتے
۔ حالت یہ ہے کہ ان کی عورتیں مولیوں اور گاجروں کا ٹوکرا سر پر اٹھائے ہر وفہ ا وقت چکر لگاتی
رہتی ہیں اور کہتی ہیں لے لو بھیناں مولیاں لے لو بھیناں گا جراں ۔ وہ لوگ پھر دوڑے دوڑے
تھانیدار کے پاس گئے اور کہنے لگے مولوی صاحب ہمیں گالیاں دے رہے ہیں ۔ مگر تھانیدار کہنے
لگا تم سب شرارت کر رہے ہو۔ اگر پھر بھی تم نے مولوی صاحب کے خلاف شکایت کی تو میں تم
سب کی خبر لوں گا۔
ہیں ۔ حال
خطبات محمود
۳۲۳
سال ۱۹۳۸ ء
غرض وہ آدمی بڑے ذہین تھے۔ یوں پڑھے لکھے اور عالم نہیں تھے مگر تقریر بہت اچھی کر سکتے
تھے اور ان کا ذہن بہت صاف تھا۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی ماموریت کیا
اور لوگوں نے شور مچادیا کہ مرزا صاحب کا فر ہو گئے ہیں تو وہ کہنے لگے میں مرزا صاحب کو
جانتا ہوں وہ قرآن سے باہر نہیں جاتے ۔ انہیں کوئی دھوکا لگ گیا ہوگا ورنہ ان کے دل میں
قرآن کریم کی جس قدر محبت ہے اس کو دیکھتے ہوئے یہ باور نہیں کیا جاسکتا کہ انہوں نے
دیدہ دانستہ خلاف قرآن باتیں کہہ دی ہوں ، ضرور انہیں کوئی دھوکا لگا ہے ۔ پھر کہنے لگے میں خود
قادیان جاتا ہوں اور ان سے دریافت کرتا ہوں کہ کیا بات ہے ۔ چنانچہ وہ قادیان آئے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے آکر کہنے لگے میں نے سنا ہے آپ کہتے ہیں حضرت عیسی علیہ السلام
فوت ہو چکے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہاں میرا یہی دعولٰی ہے۔ وہ کہنے لگے میں تو
سمجھتا تھا لوگ جھوٹ کہہ رہے ہیں اور مجھے بڑا یقین تھا کہ آپ قرآن کریم کے خلاف کوئی بات
کہنے والے نہیں ۔ مگر اب آ کر معلوم ہوا کہ لوگ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ سچ ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا میاں صاحب جب قرآن یہی کہتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت
ہو چکے ہیں تو میں قرآن کے خلاف کس طرح کوئی بات کہہ سکتا ہوں ۔ وہ کہنے لگے اچھا تو آپ
قرآن کو مانتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا میں تو قرآن کے ایک ایک حرف اور
ایک ایک شعشہ کو بھی قابلِ عمل سمجھتا ہوں ۔ وہ کہنے لگے میں پہلے ہی کہتا تھا مرزا صاحب قرآن
کے خلاف کوئی بات نہیں کہہ سکتے ۔ ضرور انہیں کسی آیت سے دھوکا لگ گیا ہوگا ۔ چنانچہ یہی بات
صحیح نکلی ۔ پھر کہنے لگے اچھا اگر میں قرآن کریم سے سوایسی آیتیں نکال کر لے آؤں جن سے یہ
ثابت ہوتا ہو کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں تو کیا آپ وفات مسیح کا عقیدہ ترک کر دیں
گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا سو کا کیا سوال ہے۔ آپ اگر ایک آیت بھی قرآن کریم
سے ایسی نکال دیں جس سے حیات مسیح ثابت ہوتی ہو تو میں اپنے عقیدہ کو بالکل ترک کر دوں
گا۔ اس پر انہیں شبہ پیدا ہوا کہ شاید سو آیتیں قرآن کریم میں ایسی نہ ہوں ۔ اس لئے وہ کہنے
لگے اچھا سو نہ سہی اگر پچاس آیتیں لے آؤں تب بھی کیا آپ اپنے عقیدہ کو چھوڑ دیں گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا میں نے تو کہہ دیا ہے کہ آپ ایک آیت ہی نکال لائیں
خطبات محمود
۳۲۴
سال ۱۹۳۸ ء
میں مان لوں گا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں ۔ آخر ہوتے ہوتے وہ دس آیتوں پر آگئے
اور کہا کہ میں دس آیتیں تو ضرور لاؤں گا جن سے حضرت عیسی کی حیات ثابت ہوتی ہو۔ مگر آپ
پکا وعدہ کریں کہ قرآن کریم کی آیتیں سننے کے بعد آپ اپنے عقیدہ کو ترک کر دیں گے اور لاہور
چل کر شاہی مسجد میں لوگوں کے سامنے توبہ کریں گے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا
ہاں میں پختہ وعدہ کرتا ہوں اگر آپ ایک آیت بھی لے آئے تو جس جگہ آپ کہیں گے وہاں پہنچ
کر اس عقیدہ کو ترک کرنے کا اعلان کر دوں گا۔ یہ سن کر وہ خوش خوش لاہور پہنچے ۔ مولوی وہ
تمولود
محمد حسین صاحب بٹالوی ان دنوں لا ں لاہور تھے اور حضرت خلیفۃ المسیح الاول گو اس وقت جموں میں
ملازم تھے مگر آپ بھی اتفاقاً کسی ضرورت پر لاہور تشریف لائے ہوئے تھے۔ مولوی محمد حسین
صاحب بٹالوی کو چونکہ اپنے علم پر بڑا گھمنڈ تھا اس لئے انہوں نے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے
مقابلہ میں اشتہار پر اشتہار دینے شروع کر دیئے کہ میرا مقابلہ کرو اور مجھ سے جب چاہو بحث
کرلو ۔ حضرت خلیفہ اول بھی جواب میں اشتہار شائع فرماتے اور اس طرح آپس میں خوب
اشتہار بازی ہو رہی تھی اور ایک اکھاڑہ سا لگا ہوا تھا ۔ مگر شرائط کا تصفیہ نہیں ہوتا تھا۔ مولوی
محمد حسین صاحب بٹالوی یہ کہتے کہ حدیثوں کی رو سے وفات وحیات مسیح پر بحث ہونی چاہئے اور
حضرت خلیفہ اول یہ فرماتے کہ قرآن کی رو سے بحث ہونی چاہئے ۔ آخر جب بہت عرصہ گزر گیا
اور کوئی فیصلہ نہ ہوا تو لوگوں نے حضرت خلیفہ اول پر زور دینا شروع کر دیا کہ آپ اس شرط کو کچھ
نرم کر دیں تا کہ کسی نہ کسی طرح مباحثہ ہو جائے ۔ حضرت خلیفہ اول نے فرمایا اچھا قرآن کے
علاوہ میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ بخاری بھی پیش کر دی جائے ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اس
پر بڑے خوش تھے اور مجلس میں بیٹھے خوب فخر کر رہے تھے کہ دیکھا میں نے مولوی نورالدین کو کیسا
رگڑا۔ آخر وہ قرآن کے علاوہ حدیث کی طرف آ ہی گیا۔ ابھی یہ باتیں ہوہی رہی تھیں کہ یہ
صاحب وہاں جا پہنچے اور کہنے لگے آپ نے یہ کیا تماشہ بنایا ہوا ہے مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی کہنے لگے تماشہ کیا ہے مولوی نورالدین سے میں نے بحث کی اور آخرا سے قابو کر ہی لیا۔
وہ کہنے لگے ان بحثوں کو چھوڑئیے میں تو سیدھا مرزا صاحب کے پاس گیا تھا اور انہیں اس بات
پر تیار کر آیا ہوں کہ وہ یہیں لاہور میں آکر شاہی مسجد میں سب لوگوں کے سامنے توبہ کریں گے ۔
خطبات محمود
۳۲۵
سال ۱۹۳۸ ء
آپ جلدی سے مجھے قرآن کی دس آیتیں ایسی لکھ دیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ حضرت عیسی
علیہ السلام زندہ ہیں ۔ بس میں جاتے ہی وہ آیتیں ان کے سامنے پیش کروں گا اور انہیں یہیں
لاہور میں لے آؤں گا اور شاہی مسجد میں سب کے سامنے تو بہ کراؤں گا ۔ مولوی محمد حسین بٹالوی
جو اس وقت اس بات پر خوش ہو رہے تھے کہ میں آخر بڑی جدوجہد کے بعد حضرت مولوی
نورالدین صاحب کو حدیثوں کی طرف لے آیا۔ انہوں نے جب یہ بات سنی تو چونکہ
مغلوب الغضب آدمی تھے اس لئے غصہ سے لال سرخ ہو گئے اور کہنے لگے تو بڑا جاہل ہے تجھے
کس نے کہا تھا کہ تو خود بخود شرائط طے کرتا پھرے۔ میں دو مہینے بحث کر کر کے مولوی نور الدین
کو حدیثوں کی طرف لایا تھا تو پھر قرآن کی شرط مان آیا ہے ۔ غصے کی حالت میں ان کے منہ سے
جو نہی یہ فقرہ نکلا ان صاحب پر سکتہ طاری ہو گیا اور چونکہ آدمی تھے نیک اس لئے مجلس سے
اُٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے مولوی صاحب میں اب بات سمجھ گیا۔ میں تو قرآن کی طرف
ہوں جدھر قرآن ہے ادھر ہی میں ہوں اور یہ کہہ کر وہاں سے چل دیئے اور قادیان آ کر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر لی ۔
تو حقیقت یہ ہے کہ مؤمن ادھر ہی جاتا ہے جدھر قرآن اسے لے جاتا ہو۔ اور میں سمجھتا
ہوں ہماری جماعت میں پچانوے فیصدی بلکہ اس سے بھی زیادہ ایسے مؤمن خدا تعالیٰ کے فضل
سے موجود ہیں جن پر اگر ہم یہ ثابت کر دیں کہ قرآن کریم کا وہی حکم ہے جو ہم بتارہے ہیں تو وہ
اس اَن پڑھ مؤمن کی طرح یہی کہ یہی کہیں گے کہ جدھر قر جدھر قرآن ہے ادھر ن ہے ادھر ہی ہم ہیں ۔ غلطی ہیں ۔ علی ہماری اور
ہمارے علماء کی ہے کہ وہ پوری طرح لوگوں کو ان مسائل اور تعلیمات سے آگاہ نہیں کرتے ۔ تو
جس قدر انجمنیں اور سکول ہیں اگر وہ اپنے فرائض میں یہ امر داخل کر لیں کہ انہوں نے لوگوں کو
اسلامی تعلیم سے آگاہ کرنا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ لوگ شوق سے ان باتوں پر عمل نہ کریں ۔ اگر
سکول میں لڑکے اور لڑکیوں کو یہی باتیں بتائی جائیں اور بار بار بتائی جائیں تو گو پھر بھی ان میں
بعض غلطیاں رہ سکتی ہیں مگر جو آئندہ نسل پیدا ہوگی وہ بہت زیادہ اصلاح یافتہ ہوگی ۔ اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ تعلیم الاسلام ہائی سکول ایک دنیوی سکول ہے مگر یہ دنیوی سکول قادیان میں قائم
کرنے کی غرض یہ ہے کہ لڑکوں میں دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی روح پیدا کی جائے
خطبات محمود
۳۲۶
سال ۱۹۳۸ ء
جس کے نتیجہ میں و میں وہ سلسلہ اور اسلام کیلئے زیادہ سے زیادہ مفید ثابت ہوسکیں ۔
پس مدرسہ تعلیم الاسلام کے ہیڈ ماسٹر صاحب اور دوسرے مدرسوں کے ہیڈ ماسٹر اور
اسا تذہ صاحبان کا یہ فرض ہے کہ وہ اسلام کی ان تعلیموں کو متواتر اور کثرت کے ساتھ لڑکوں کے
سامنے پیش کریں اور انہیں ان حکمتوں اور فوائد سے آگاہ کریں جو ان تعلیموں میں کام کر رہے
ہیں اور ایسے جلسے سکولوں میں کرتے رہیں جن میں انہی مضامین پر لڑکوں سے تقریریں کرائی
جائیں ۔ بیشک وہ لڑکوں کو دنیوی تعلیم بھی دیں اور ضروری ہے کہ دنیوی تعلیم دیں کیونکہ یہ امر بھی
اور طالبعلموں کو کھینچنے اور مرکز سلسلہ میں لانے کا موجب ہوتا ہے۔ چنانچہ میں نے دیکھا ہے کہ
جب سے سکول کے اساتذہ نے اس طرف توجہ کی ہے ان کے نتائج پہلے سے بہت زیادہ شاندار
نکلنے شروع ہو گئے ہیں ۔ حالانکہ یہی مدرس اور اساتذہ پہلے بھی تھے مگر چونکہ اب انہوں نے توجہ
اور محنت سے کام کرنا شروع کر دیا ہے اس لئے انہیں کامیابی بھی زیادہ ہو رہی ہے ۔ اسی طرح
اگر وہ دینی معاملات کی طرف توجہ کریں تو یقیناً ہمارے طالب علم جب تعلیم سے فارغ ہو کر نکلیں
گے تو اسلام کے جھنڈے کے حامل ہوں گے۔ پس یہ دو محکمے تو ایسے ہیں کہ اگر ان میں
دیانتداری اور اخلاص کے ساتھ کام کیا جائے تو صدیوں تک ثواب میسر آ سکتا ہے۔ آخر انٹرنس
کے امتحان میں اگر لڑ کے اچھے نکلیں گے تو اس کا ثواب مدرسوں کو اسی سال حاصل ہوگا اور اس
کی نیک نامی بھی انہیں اسی سال حاصل ہوگی لیکن اگر وہ اچھے احمدی اپنے سکول سے نکالیں تو
اس کا ثواب ان کی وفات کے ہزاروں سال بعد بھی انہیں ملتا رہے گا۔
پس خدا تعالیٰ نے ان کیلئے یہ ایک ایسا راستہ کھولا ہوا ہے جس پر چل کر وہ قیامت تک
خدا تعالیٰ کے نیک بندوں کی دعائیں حاصل کر سکتے ہیں ۔ پھر اس کا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ جماعت
میں کوئی فتنہ پیدا نہیں ہو سکے گا ۔ فتنہ اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب فتنہ پرداز یہ سمجھتے ہیں کہ بعض
لوگ ہماری باتوں سے متاثر ہو جائیں گے لیکن اگر یہ دونوں مدر سے لڑکوں اور لڑکیوں میں
اسلامی روح پیدا کر دیں ، نظام سلسلہ کا احترام ان کے دلوں میں پیدا کر دیں ، اسلام کے احکام
کی عظمت ان کے دلوں میں پیدا کر دیں اور انہیں ایک ایسی مضبوط چٹان کی طرح بنادیں کہ کوئی
فتنہ ان کے ایمان کو متزلزل نہ کر سکے اور وہ سلسلہ اور اسلام کے کامل عاشق ہوں تو جس قدر
خطبات محمود
۳۲۷
سال ۱۹۳۸ ء
فتنہ پرداز ہیں وہ یقیناً مایوس ہو جائیں گے اور الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ )
والی حالت نظر آنے لگ جائے گی ۔ اس صورت میں وہ مدرس مدرس نہیں ہوگا جو اس رنگ میں
اسلام کی تعلیم دے گا بلکہ دین کا ستون ہوگا اور آئندہ جب لوگ یہ دعا کریں گے کہ اللهُمَّ صَلِّ
عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ تو الِ مُحَمَّد میں خدا تعالیٰ کے فرشتے اس مدرس کا نام
بھی لکھ لیں گے اور کہیں گے یہ وہ شخص ہے جس کی بدولت آج تک دنیا میں تعلیم اسلام قائم ہے۔
پس مدرس بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ در حقیقت وہ ایک خاموش نائب ہے نبی کا ۔ وہ دنیا
کی نگاہوں سے پوشیدہ ہے مگر خدا تعالیٰ کی نظر اس پر ہر وقت پڑ رہی ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس
کے ذریعہ دین کی ترقی ہو رہی ہے۔ اسی طرح ہر جماعت اور بڑی جماعتوں میں ہر محلہ کے
پریزیڈنٹ اگر کوشش کریں تو وہ اپنے اپنے دائرہ میں مفید کام کر سکتے ہیں ۔ انجمن خدام الاحمد یہ
کے ارکان کو بھی چاہئے خواہ وہ مرکزی انجمن سے تعلق رکھتے ہیں یا بیرونی انجمنوں سے کہ وہ اس
سلسلہ میں عملی قدم اٹھائیں اور اپنے ممبروں کو اسلامی تعلیم سے آگاہ کرنے کیلئے ایک پروگرام
تیار کریں اور ایسا کورس مقرر کریں جس کو پڑھ لینے کے بعد وہ اسلامی مسائل سے بہت حد تک
آگاہ ہو جائیں ۔ پھر ان سے جگہ بجگہ لیکچر دلائیں تا کہ یہ باتیں نہ صرف ان کے ذہن میں پختہ
طور پر جم جائیں بلکہ دوسروں کو بھی ان کے مطالعہ سے فائدہ پہنچے ۔ اور اگر وہ اس رنگ میں کام
کریں تو سلسلہ کی بہت بڑی خدمت کر سکتے ہیں کیونکہ یہ کام کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ ساری
جماعت کا ہے اور جب تک ساری جماعت مل کر کام نہ کرے انفرادی کوششوں سے یہ کام نہیں
ہو سکتا۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ اپنے اپنے دائرہ میں مختلف گروہ کام کر رہے ہوں ۔ ایک طرف
بچوں کی تربیت ہو رہی ہو، ایک طرف عورتوں کی تربیت ہو رہی ہو، ایک طرف نوجوانوں کی
تربیت ہو رہی ہو اور ایک طرف بڑی عمر کے لوگوں کی تربیت ہو رہی ہو۔ مثلاً اب خطبہ میں میں
نے اس امر کی طرف توجہ دلا دی ہے مگر خالی میرا خطبہ پڑھ دینا کافی نہیں بلکہ ضروری ہے کہ خطبہ
شائع ہونے کے بعد مختلف انجمنیں اس خطبہ کی روح کو لے کر کھڑی ہو جائیں اور لوگوں کو اس
کے مطابق تیار کرنا شروع کر دیں، پھر ان سے جو چھوٹی انجمنیں ہیں وہ کام شروع کر دیں ، پھر
مدرسوں کے اساتذہ زور دینا شروع کر دیں ۔ پھر گھروں میں ماں باپ سمجھانا شروع کر دیں،
خطبات محمود
۳۲۸
سال ۱۹۳۸ ء
غرض جس جس دائرہ میں کوئی شخص کام کرتا ہے اسی دائرہ میں وہ لوگوں کو سمجھانا اپنا فرض قرار
دے لے۔ جب اس رنگ میں ہماری جماعت کے تمام افراد کام کریں گے تب وہ دن آئے گا
جب اسلامی تعلیم عملی رنگ میں دنیا میں قائم ہو جائے گی ۔ عربوں کو اس سلسلہ میں بہت آسانی تھی
ان کی زبان بھی عربی تھی اور قرآن کریم بھی عربی زبان میں نازل ہؤا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ بہت جلد
اسلامی تعلیم سے آگاہ ہو گئے ۔ مگر ہمارے لئے یہ مشکل ہے کہ ہماری جماعت کا ایک کثیر حصہ
عربی زبان سے ناواقف ہے اس وجہ سے چند لوگ جو عربی جانتے ہیں وہ تو ( بشرطیکہ ان میں
تقویٰ ہو ) اسلامی مسائل کی اہمیت کو سمجھ جاتے ہیں مگر باقی نہیں سمجھتے ۔ پس یہ عربی جاننے والوں
کا فرض ہے کہ وہ دوسروں کو ان مسائل سے آگاہ کریں بلکہ ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ
ہماری جماعت میں سے ہر شخص کو قرآن کریم کا ترجمہ آتا ہو۔ اس کیلئے اگر مجلس خدام الاحمد یہ ہر
جگہ نائٹ سکول کھول دے اور ان لوگوں کو جنہیں قرآن کریم کا ترجمہ نہیں آتا ترجمہ پڑھانا
شروع کر دے۔ تو یہی ایک ایسی خدمت ہوگی جو انہیں اللہ تعالیٰ کی رضا کا مستحق بنا دے گی ۔ اگر
قادیان کا بچہ بچہ قرآن کریم کا ترجمہ جانتا ہو تو یقیناً دنیا کا کوئی شہر اس خوبی میں قادیان کا مقابلہ
نہیں کر سکے گا۔ حتی کہ عرب کے شہر بھی اس خوبی میں قادیان کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے کیونکہ عرب
بھی سارے کے سارے قرآن پڑھے ہوئے نہیں ہوتے ۔ پس اگر مجلس خدام الاحمد یہ صرف اتنا
کام کرے کہ وہ ان لوگوں کو جنہیں قرآن کریم کا ترجمہ نہیں آتا ، نائٹ سکول قائم کر کے ( تا جو
لوگ دن بھر اور کاموں میں مشغول رہتے ہیں وہ بھی اس میں شامل ہوسکیں ) ترجمہ پڑھا دے
تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ اپنے لئے بہت بڑی برکت کا ذخیرہ جمع کرسکتی ہے۔
پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ تمہارے سامنے جو کام ہے وہ کوئی معمولی کام نہیں دنیا
کی تمام طاقتوں کو مٹا کر اسلامی تعلیم کا از سر نو احیاء تمہارا فرض ہے اور تمہارے کمزور کندھوں
پر
ایک عظیم الشان بو جھ لادا گیا ہے۔ اس کیلئے جب تک تمام افراد مل کر کوشش نہیں کریں گے اور
احکام اسلامی کے اجراء میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کریں گے اس وقت تک یہ کام نہیں ہو سکے
گا ۔ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں كُلُّكُمْ رَاعٍ وَ كُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ
رَعِيَّتِه ۵ کہ تم میں سے ہر شخص بادشاہ ہے اور تم میں سے ہر شخص سے اپنی اپنی رعیت کے متعلق
خطبات محمود
۳۲۹
سال ۱۹۳۸ ء
سوال کیا جائے گا۔ یہاں تک کہ گھر کا ایک بڑا آدمی بھی اپنی جگہ بادشاہ ہے اور اس سے اپنے
بیوی بچوں کے متعلق سوال کیا جائے گا کہ اس نے انہیں کہاں تک اسلامی تعلیم سے آگاہ کیا ۔ گویا
اسلام نے ہم میں سے ہر شخص کو آواز دی ہے اور جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
فرمایا کہ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَ كُلَّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِہ تو گویا دوسرے لفظوں میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت میں ہر قسم کے لوگ موجود ہیں اور انہیں اپنے اپنے
دائرہ میں مختلف قسم کی بادشاہتیں حاصل ہیں ۔ میں ان سب کو پکارتا اور آواز دیتا ہوں کہ آؤ اور
اسلام کے قیام میں میری مدد کرو کیونکہ قیامت کے دن میں تم سے پوچھوں گا کہ تم نے اسلام
اور ایمان پھیلانے کیلئے کیا کیا ۔ ایک ہیڈ ماسٹر اپنے سکول کا بادشاہ ہے اور قیامت کے دن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے یہ سوال کریں گے کہ تم نے اپنی رعایا میں جو طالبعلم تھے
اسلام پھیلانے کیلئے کیا جدوجہد کی ۔ ایک جماعت کا پریزیڈنٹ اپنی جماعت کا حاکم ہے
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ كُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ تم میں سے ہر شخص سے
اپنی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
پس جماعت کے پریذیڈنٹ سے بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن پوچھیں
گے کہ اے فلاں جماعت کے پریزیڈنٹ تو نے اپنے شہر یا محلہ میں میری تعلیم جاری کرنے کیلئے
کیا کوشش کی ۔ اسی طرح ہر خاوند بادشاہ ہے اور اس کی بیوی اور اس کے بچے اس کی رعایا ہیں
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن میں اس سے یہ دریافت کروں گا
کہ اے خاندان کے بادشاہ! تو نے اسلامی تعلیم کے احیاء کیلئے کیا کیا ؟ اسی طرح ایک ماں بھی
اپنے بچوں پر بادشاہ ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُس سے یہ دریافت کریں گے کے اے
ماں تو بتا کہ میری تعلیم پھیلانے کیلئے تو نے کیا کوشش کی؟ پس محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اس آواز کو
ہمیشہ اپنے سامنے رکھو کیونکہ یہ سوال ہے جو تم سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کرنا ہے اور
تمہیں قیامت کے دن اس کا جواب دینا پڑے گا ۔ پس پیشتر اس کے کہ اس سوال کا وقت آئے
تم میں سے ہر شخص کو اس کے جواب کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔“ ( الفضل ۱۷ رجون ۱۹۳۸ ء )
ل الانبياء: ۹۷
خطبات محمود
۳۳۰
مؤطا امام مالک کتاب البیوع باب الْحُكْرَةِ وَالتَّرَبُّصُ
بخارى كتاب بدء الخلق باب ذكر الْمَلَائِكَة (الخ)
المائده : ۴
ه بخارى كتاب النكاح باب الْمَرْءَ ةُ رَاعِيَةٌ فِي بَيْتِ زَوْجِهَا
سال ۱۹۳۸ ء