میاں عزیز احمد صاحب مرحوم کے متعلق اپنوں کے خیالات اور معاندین کے اعتراضات
خطبات محمود
۳۴۵
۱۹
سال ۱۹۳۸ ء
میاں عزیز احمد صاحب مرحوم کے متعلق
اپنوں کے خیالات اور معاندین کے اعتراضات
فرموده ۲۴ جون ۱۹۳۸ء )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
”
اس ہفتے مجھے پشاور کی جماعت کے ایک دوست کی طرف سے ایک خط ملا ہے جس میں
انہوں نے ایک دوسرے دوست کی شکایت کی ہے کہ ایک مجلس میں بیٹھ کر انہوں نے بعض ایسی
باتیں کہی ہیں جو قابلِ اعتراض ہیں اور مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں ان باتوں کا ازالہ
کر دوں ۔ چونکہ وہ باتیں اور ویسی ہی بعض اور باتیں ایسی ہیں جو کسی قدر توضیح چاہتی ہیں اور
اس بات کی متقاضی ہیں کہ جماعت کو ان کے متعلق صحیح رائے سے آگاہ کیا جائے اس لئے میں
نے مناسب سمجھا کہ میں جمعہ کے خطبہ میں ان امور کے متعلق ا۔ اپنے خیالات کا اظہار کر دوں :-
انہوں نے دو باتیں لکھی ہیں ۔ ایک تو یہ ہے ۔ کہ اس دوست نے مجلس میں بیٹھ کر
بہ اصرار و به تکرار یہ بات بیان کی کہ قادیان کے لوگ بے غیرت ہیں کیونکہ وہ سلسلہ اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یا ان کے خاندان کے متعلق جو بد گوئی کی جاتی ہے اسے
برداشت کر لیتے ہیں ۔ اور انہوں نے کہا کہ اہلِ قادیان جو یہ کہتے ہیں کہ صبر سے کام لیتے ہیں یہ اور نے جو صبر یہ
درست نہیں اس لئے کہ جب انہیں یا ان کے رشتہ داروں کو کوئی شخص گالی دے تو وہ صبر نہیں کرتے ۔
خطبات محمود
۳۴۶
سال ۱۹۳۸ ء
وہ کہتے ہیں ہم نے اس دوست کو سمجھایا کہ یوں نہیں کہنا چاہئے ۔ تو وہ کہنے لگے میرے
ساتھ قادیان چلو ۔ میں اسی فیصدی ایسے لوگ ثابت کر سکتا ہوں کہ جب انہیں یا ان کے
ماں باپ کو گالی دی جائے تو وہ برداشت نہیں کریں گے اور یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یا سلسلہ اور نظام کے متعلق جب دشمنوں کی طرف سے کوئی بات
کہی جاتی ہے اور وہ اسے برداشت کر لیتے ہیں تو یہ صبر کا نہیں بلکہ بے غیرتی کا نتیجہ ہوتا
ہے۔ حالانکہ گالی دینے والے کا علاج سوائے سختی کے اور کیا ہے:
دوسری بات وہ لکھتے ہیں کہ انہوں نے یہ کہی کہ ان میں سے ایک ہی شخص نے غیرت کا
مظاہرہ کیا ۔ یعنی میاں عزیز احمد صاحب نے اور انہوں نے اس کی کوئی امداد نہ کی بلکہ خاموش
بیٹھے رہے۔ یہاں تک کہ جب اس کی وجہ سے ہائی کورٹ نے خلیفہ مسیح کے متعلق بعض
ریمارکس کئے تو اس وقت جماعت میں جوش پیدا ہوا ۔ اور دوڑ بھاگ کی گئی حالانکہ اگر شروع
سے ہی جب یہ واقعہ ہوا تھا کوشش کی جاتی تو شاید میاں عزیز احمد کو پھانسی نہ ملتی اور وہ بچ جاتے۔
یہ دو باتیں ہیں جو اس دوست نے پشاور سے لکھی ہیں ۔ اور تحریر کیا ہے کہ ہم اس دوست کو
سمجھاتے رہے اور وہ اصرار کرتے رہے جس سے انہوں نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ وہ دوست اور
ایسے ہی اگر کوئی اور دوست ہوں تو ان دلوں پر زنگ لگا ہوا ۔ لگا ہوا ہے کیونکہ وہ قادیان اور مرکز سلسلہ کا
احترام نہیں کرتے اور چونکہ ایسے شخص نے قادیان کے لوگوں کی ہتک کی ہے اور فتنہ پیدا کیا ہے
اس لئے اس کا ازالہ ہونا چاہئے ۔ یہ تو ایک احمدی اور اپنے دوست کی طرف سے مجھے بات پہنچی
ہے۔ نام انہوں نے نہیں لکھا صرف اتنا لکھا ہے کہ وہ دوست احمدی اور مبائع ہیں ۔اس کے
علاوہ مجھے دو اور باتیں بھی پہنچی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ بھی قابل توجہ ہیں ۔ اگر چہ وہ
دوستوں کی طرف سے نہیں بلکہ مخالفوں کی طرف سے پہنچی ہیں ۔ ان میں سے پہلی بات تو یہ ہے کہ
جماعت احمدیہ کی طرف سے کہا تو یہ جاتا ہے کہ جماعت احمد یہ میاں عزیز احمد کی مدد نہیں کرتی
رہی حالانکہ اس کے مقدمات پر ہزار ہا روپیہ خرچ کیا گیا ہے ورنہ ایک غریب آدمی ہائی کورٹ
اور پریوی کونسل تک مقدمہ کیونکر لڑ سکتا تھا۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ ایک احراری مولوی نے بھی اپنی
ایک تقریر میں یہ مضمون بیان کیا ہے۔ ایک اعتراض مخالفوں کی طرف سے یہ بھی میرے کان میں
خطبات محمود
۳۴۷
سال ۱۹۳۸ ء
پڑا ہے کہ میاں عزیز احمد صاحب کے جنازہ میں ہزاروں احمدی شامل ہوئے یہ بغیر حکم کے کس
طرح ہو سکتا تھا۔ ضرور ہے کہ جماعت کے لوگوں کو یہ حکم دیا گیا ہو کہ جاؤ اور مظاہرہ کرو۔ پس یہ
جو کہا جاتا ہے کہ ہم ایسے افعال سے ہمدردی نہیں رکھتے ۔ یہ صحیح نہیں ۔ کیا یہ ہمدردی نہیں کہ
ہزاروں احمدی اس کے جنازہ میں شامل ہوئے اور کیا بغیر خاص حکم کے ایسا ہو سکتا تھا۔ پھر یہ بھی
کہ کیوں جماعت نے ان کا جنازہ پڑھا اگر وہ اس فعل کو برا کہتے تھے تو ایسے شخص کا جنازہ کیوں
پڑھا گیا۔
دوسری طرف یہ اعتراض بھی کیا جاتا ہے کہ اگر جنازہ پڑھنا بر انہیں تھا تو امام جماعت احمد یہ
نے خود کیوں جنازہ نہیں پڑھایا گویا وہ اس اعتراض کی دوشقیں کرتے ہیں ۔ ایک تو یہ کہ اگر اس
کا فعل بُرا تھا تو پھر جماعت کا اس کثرت کے ساتھ اس کے جنازہ میں شامل ہونا درست نہیں
تھا۔ پھر یہ کہ ان کا شامل ہونا آپ ہی آپ نہیں تھا بلکہ مرکز کی طرف سے حکم تھا کہ جنازہ میں
ضرور شامل ہونا چاہئے ۔ اس طرح ان کے نزدیک گویا منافقت کی گئی ہے کہ دنیا کو یہ کہا گیا
ہے کہ ہم اس کے فعل سے بیزار ہیں مگر عملاً اس بیزاری کا اظہار نہیں کیا گیا۔ دوسری شق اس
اعتراض کی یہ ہے کہ اگر جنازہ پڑھنا کوئی بُرا کام نہیں تھا تو خود میں نے کیوں جنازہ نہیں پڑھایا۔
یہ وہ چار اعتراضات ہیں جو میرے کانوں میں پڑے ہیں ۔ اور میں سمجھتا ہوں ان کے
متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دینا میرے لئے ضروری ہے تا کہ جس حد تک اعتراض ناواجب
ہے اس کا ازالہ ہو جائے اور جس حد تک اعتراض حقیقت پر مبنی ہے اس کی تشریح ہو جائے ۔ پر
بیشتر اس کے کہ میں اصل سوالوں کا جواب دوں ۔ میں سمجھتا ہوں یہ مناسب ہوگا کہ
دوستوں کو سمجھانے کے لئے اور مخالفوں کو سمجھانے کے لئے بھی (اگر وہ سمجھنے کی کوشش کریں )
بعض اصول بیان کر دوں کیونکہ ان اصول کو سمجھے بغیر ان باتوں کے جوابات پوری طرح سمجھ میں
نہیں آسکتے اور جو پہلو میں اختیار کروں گا وہ پوری طرح ان پر واضح نہیں ہو سکے گا۔
پہلا امر جوان تشریحات کے سمجھنے سے پہلے جنہیں آئندہ چل کر اگر اللہ نے مجھے توفیق دی تو
بیان کروں گا یہ ہے کہ الفاظ کی ظاہری شکل کو دیکھ کر کسی فتوی کا لگا دینا درست نہیں ہوتا بلکہ ہوتا با
اس حقیقت کو دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ جو الفاظ کے پیچھے ہوتی ہے ۔ دنیا میں ظاہری صورتیں
خطبات محمود
۳۴۸
سال ۱۹۳۸ ء
وو
نہ کچھ حقیقت رکھتی ہیں اور نہ ظاہری فقرات کچھ حقیقت رکھتے ہیں ۔ بسا اوقات اچھے فقرے
ہوتے ہیں جن کے بُرے معنے ہوتے ہیں اور بسا اوقات بُرے فقرے ہوتے ہیں جن کے اچھے معنی
ہوتے ہیں ۔ ہمارے ملک میں لوگ عام طور پر کہا کرتے ہیں کہ فلاں بڑا حضرت ہے ۔اب
بڑا حضرت کے ظاہری معنی یہ ہیں کہ قابلِ عزت لوگوں میں سے وہ شخص بہت بڑا ہے۔ اور اگر
ہم الفاظ کو لیں تو یہ تعریفی الفاظ ہیں بُرے الفاظ نہیں کہ فلاں صاحب بڑے حضرت ہیں کیونکہ
حضرت کا لفظ ادب اور احترام کے لئے بولا جاتا ہے۔ حتی کہ بولا جاتا ہے۔ حتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
لئے بھی جو لفظ کثرت سے ہمارے ملک میں استعمال کیا جاتا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی
ہے۔ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق بھی جو لفظ ہم کثرت سے استعمال کرتے ہیں وہ
حضرت صاحب یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہے۔ پھر ان سے اُتر کر اور بزرگوں
کے متعلق بھی ہم حضرت کا لفظ استعمال کرتے ہیں چاہے وہ دینی بزرگ ہوں یا دنیوی ۔ عام طور
پر ہمارے ملک میں مؤدب اولاد کہتی ہے ۔ حضرت والد صاحب کی طرف سے یہ بات
ہے۔ اس زمانہ میں عربی زبان میں بھی والد کی نسبت یا اور بزرگوں کی نسبت حضرت کا لفظ
استعمال کیا جاتا ہے۔ تو ہمارے ہاں جو تعریف کے الفاظ ہیں ان میں سے بہترین لفظ یہ
ہے۔ علماء کا جب ذکر جب عربی کے اخبارات میں کریں گے تو کہیں گے، الحضرت الفاضل
فلاں فلاں ، باپ کا ذکر آئے تو کہیں گے الحضرة الوالد، پیروں کا ذکر ہمارے ملک میں جب
ان کے مرید کرتے ہیں تو یہی کہتے ہیں کہ ہمارے حضرت صاحب ایسے تھے ، بزرگوں کا ذکر کرنا
ہو تو کہتے ہیں ، حضرت فلاں بڑے بزرگ ہوئے ہیں لیکن باوجود اتنا متبرک لفظ ہونے کے اور
باوجود اتنی وسیع عظمت کے معنی اپنے اندر مخفی رکھنے کے ہمارے ملک میں طنز ا بعض دفعہ کہہ دیا
جاتا ہے فلا نے بڑے حضرت ہیں ۔ یا فلاں بڑا حضرت ہے ۔ اب کیا ان معانی کو مد نظر رکھتے
وئے کوئی کہہ سکتا ہے کہ ” بڑے حضرت کا لفظ اس نے ادب کے طور پر استعمال کیا ہے۔ تو
ہر جگہ خالی الفاظ کو نہیں دیکھا جائے گا بلکہ حقیقت کو دیکھا جائے گا اور اس امر پر غور کیا جائے کہ
ان الفاظ کو کس رنگ میں استعمال کیا گیا ہے۔
حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی عادت تھی کہ جب آپ بہت جوش اور محبت سے
خطبات محمود
۳۴۹
سال ۱۹۳۸ ء
وو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ذکر کرتے تو مرزا کا لفظ استعمال کیا کرتے اور فرماتے
”ہمارے مرزا کی یہ بات ہے ۔ ابتدائی ایام سے جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
ابھی دعویٰ نہیں تھا چونکہ آپ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تعلقات تھے اس لئے
اس وقت سے یہ الفاظ آپ کی زبان پر چڑھے ہوئے تھے ۔ کئی نادان اس وقت اعتراض
کیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا اور والسلام کا ادب نہیں ۔ ( حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے زمانہ میں آپ کو لوگ عام طور پر مولوی صاحب ، یا بڑے
مولوی صاحب کہا کرتے تھے ) میں نے خود کئی دفعہ یہ اعتراض لوگوں کے منہ سے سنا ہے اور
حضرت مولوی صاحب کو اس کا جواب دیتے ہوئے بھی سنا ہے چنانچہ ایک دفعہ اسی مسجد میں
حضرت خلیفہ اول جب کہ درس دے رہے تھے آپ نے فرمایا ۔ بعض لوگ مجھ پر اعتراض
کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ادب نہیں کرتا حالانکہ
میں محبت اور پیار کی شدت کے وقت یہ لفظ بولا کرتا ہوں ۔ تو ظاہری الفاظ کو نہیں دیکھنا چاہئے
بلکہ ان الفاظ کے اندر جو حقیقت مخفی ہو اس کو دیکھنا چاہئے ۔ جیسے میں نے بتایا ہے بعض الفاظ
معمولی ہوتے ہیں مگر ان میں پیار کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہوتا ہے اور بعض الفاظ اچھے ہوتے ہیں
مگر ان کا مضمون نہایت بُرا ہوتا ہے ۔ ہمارے ملک میں عام طور پر جب کسی کو بیوقوف کہنا ہو تو
اسے بادشاہ کہہ دیتے ہیں اور باتیں کرتے ہوئے اس سے کہتے ہیں ”بادشا ہواے کی کہندے
ہو، یعنی تمہاری باتیں احمقوں کی سی ہیں ۔
پس جب کسی کو بادشاہ کہا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے ۔ کہ وہ احمق ہے اور اگر اگلا
بادشاہ کہنے سے چڑے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ میں نے اس کی اتنی تعریف کی اور یہ اُلٹا مجھ سے
ناراض ہوتا ہے۔ تو خالی الفاظ نہیں دیکھے جاتے بلکہ ان الفاظ کا جو مفہوم ہوتا ہے وہ دیکھا
جاتا ہے :-
پس ہمیشہ کسی امر کے متعلق فتوی لگانے سے پہلے اس حقیقت کو معلوم کرنا چاہئے جو
پس پردہ کام کر رہی ہوتی ہے ۔ ہر اعتراض اعتراض نہیں ہوتا اور ہر تعریف تعریف نہیں ہوتی ۔ تراض نہیںہوتا اور بہترین تعریف نہیںہوتی۔
قرآن کریم میں آتا ہے کہ دوزخ میں جب وہ کافر رؤسا ڈالے جائیں گے جو دنیا میں بڑے بڑے دعوے
خطبات محمود
۳۵۰
سال ۱۹۳۸ء
کیا کرتے تھے تو انہیں کہا جائے گا ۔ ذُتُ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ ، تو عذاب کا مزہ
چکھ ۔ تو تو بڑی شان والا اور معزز آدمی ہے ۔ اب قرآن کریم میں جو یہ الفاظ آتے ہیں
کہ ذُقْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الكَرِيمُ اس کے معنے گو بڑی شان والے اور معزز کے
ہیں مگر یہ حقیقت کے لحاظ سے استعمال سے استعمال نہیں کئے گئے بلکہ طعن کے طور پر استعمال کئے گئے ہیں ۔
یعنی تو دنیا میں سمجھا کرتا تھا کہ میں اتنا بڑا آدمی ہوں مجھے کوئی عذاب نہیں دے سکتا ، میں ایسا
معزز ہوں مجھے کوئی ذلت نہیں پہنچ سکتی اب تو دیکھ کہ تیری عزت اور شان کہاں گئی اور اگر تو واقع
میں شان والا اور معزز ہے تو آج تجھے یہ ذلت کیوں پہنچ رہی ہے گو الفاظ ایسے استعمال کئے گئے
ہیں جن کے ظاہری معنے عزت اور شان کے ہیں ۔
مثنوی رومی کا ایک واقعہ میں نے کئی دفعہ سنایا ہے ۔ اس میں لکھا ہے کہ حضرت موسیٰ
ا
علیہ السلام ایک دفعہ جنگل سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ ایک گڈریا چٹان پر بیٹھا ہوا
ہے۔ پاس اس کی بکریان چر رہی ہیں اور وہ اپنی گڈری میں سے جوئیں دیکھتا چلا جاتا ہے اور کہتا
جاتا ہے کہ اے اللہ ! اگر تو مجھے مل جائے تو میں تیری جوئیں دیکھوں ، تیرے پیروں سے کانٹے
نکالوں ، تجھے بکریوں کا تازہ تازہ دودھ پلاؤں ، تو تھک جائے تو تجھے دباؤں اور تیری
دن رات خدمت کرتا رہوں ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے یہ سنا تو وہ بڑے ناراض ہوئے اور
اسے جا کر ڈانٹا اور مارا اور کہا نالائق تجھے شرم نہیں آتی تو اللہ تعالیٰ کی بے ادبی کرتا ہے ۔ وہ ڈر
کے مارے وہاں سے بھاگا اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت موسیٰ علیہ السلام پر الہام نازل
ہوا کہ اے موسیٰ ! تو نے ہمارے بندے کو بڑا دکھ دیا۔ اے موسیٰ ! ہر شخص اپنی سمجھ کے مطابق
بات کرتا ہے۔ جو الہامات سے تجھ پر صفات الہیہ کا ظہور ہوا ہے وہ اس گڈریا پر تو نہیں ہوا۔
پس یہ جو کچھ کہہ رہا تھا محبت کے جوش میں کہہ رہا تھا ۔ اس سے زیادہ تعریفی الفاظ اس کے
نزدیک اور کوئی نہیں ہو سکتے اور اس کا پیارا نہی الفاظ میں ظاہر ہو سکتا تھا کہ اے اللہ ! میں تیری
جوئیں دیکھوں ، میں تیرے کانٹے نکالوں، میں تجھے بکری کا تازہ تازہ دودھ پلاؤں، میں
تیرے تلوے سہلاؤں ، میں تیرے پاؤں دباؤں ۔ یہی چیزیں اس کے نزدیک اہمیت رکھتی
تھیں اور یہی وہ پیار کی ممتاز علامتیں سمجھتا تھا ، تو جو کچھ اس کے پاس اپنی محبت کے اظہار کا
خطبات محمود
۳۵۱
سال ۱۹۳۸ ء
ذریعہ تھا اس سے اس نے کام لے لیا۔ پس اس کو مار پیٹ کر تو نے اسے نہیں بلکہ ہمیں دکھ دیا
ہے جا اور اس کو راضی کر ۔
اب دیکھو بظاہر یہ کتنے بُرے لفظ ہیں ۔ خدا تو الگ رہا ایک معمولی رئیس کے متعلق بھی اگر
ایسے الفاظ استعمال کئے جائیں اور کہا جائے کہ کاش میں تیری جوئیں نکالا کروں ۔ تو وہ کہنے
والے پر سخت ناراض ہوگا ۔ اور کہے گا کیا تو چاہتا ہے میں عقل و ہوش بالکل کھو بیٹھوں اور اتنا
گندہ ہو جاؤں کہ سر میں جوئیں پڑ جائیں اور پھر اس قدر عاجز اور لاچار ہو جاؤں کہ کسی
دوسرے کو صفائی کرنی پڑے۔ لیکن خدا تعالیٰ کے حضور وہ الفاظ چونکہ ایک ایسے شخص کے تھے
جس کی نیت صاف تھی اور وہ اپنے مافی الضمیر کو کسی اور رنگ میں ظاہر کرنے کی طاقت نہیں رکھتا
تھا اس لئے وہ قبول ہو گئے ۔ اس سے زیادہ سے زیادہ یہی مطالبہ کیا جا سکتا تھا کہ جن بہترین
الفاظ میں وہ محبت کا اظہار کر سکتا ہے ان الفاظ میں وہ خدا تعالیٰ کے متعلق محبت کا اظہار کر
دے۔سواس نے اس مطالبہ کو پورا کر دیا۔ اس کے پاس محبت ظاہر کرنے کا یہی طریق تھا کہ
پاؤں میں سے کانٹے نکالے ، بکریوں کا دودھ پلائے ۔ سر میں سے جوئیں نکالے، پس اللہ تعالیٰ
سے محبت کرتے ہوئے اس نے یہی طریق اختیار کیا اور کہنا شروع کر دیا اے اللہ ! اگر تو مجھے مل
جائے تو میں تجھے نہلاؤں ، تیری گدڑی صاف کروں ، تیرے سر میں سے جوئیں نکالوں، تجھے
تازہ تازہ دودھ پلاؤں اور تو سو جائے تو تیرے ہاتھ پاؤں دباؤں اور چونکہ اللہ تعالیٰ کسی چیز کی
مقدار کو نہیں دیکھتا بلکہ قلب کی حالت کو دیکھتا ہے اس لئے اس نے ان الفاظ کو قبول کر لیا۔ پھر
بندوں کا کیا ذکر ہے ہم تو دیکھتے ہیں خدا تعالیٰ بھی ایسے الفاظ استعمال کر لیتا ہے اور قرآن کریم
اس قسم کے الفاظ سے بھرا پڑا ہے۔ کہیں اللہ تعالیٰ کے ہاتھوں کا ذکر آجاتا ہے، کہیں اس کی
آنکھوں کا ذکر آ جاتا ہے، کہیں اس کی پنڈلیوں کا ذکر آ جاتا ہے اور حدیثوں میں تو خدا تعالیٰ کے
بہت سے اعضاء کا ذکر آتا ہے ۔ اب ان الفاظ کے یہ معنے نہیں کہ خدا تعالیٰ بھی نَعُوذُ بِالله
انسان کی طرح ہے یا اس کی بھی گردن ہے، چہرہ ہے، ناک ہے، منہ ہے ، کان ہیں، دانت ہیں،
زبان ہے، حلق ہے ، سینہ ہے ، دل ہے، پھیپھڑے ہیں ، گردے ہیں ، جگر ، تلی معدہ انتڑیاں
ہیں ۔ یہ مراد ہرگز نہیں بلکہ چونکہ انسان اللہ تعالیٰ کی صفات کو سمجھ نہیں سکتا اس لئے بندوں کو
خطبات محمود
۳۵۲
سال ۱۹۳۸ ء
سمجھانے کے لئے خدا تعالیٰ نے وہ الفاظ استعمال کئے ہیں ۔
اگر اللہ تعالیٰ بھی بندے کی حالت دیکھ کر اس بات کو جائز سمجھتا ہے کہ اپنی صفات کو محدود
شکل میں پیش کرے تو اگر اس کا کوئی نادان بندہ اپنی نا واقفیت کی وجہ سے ان الفاظ میں اپنی
محبت کا اظہار کر دے تو یہ قابلِ اعتراض بات نہیں ہوگی جب تک وہ عقیدے اور حقیقت کے طور
پر بیان نہ کرے۔ ہاں اگر وہ حقیقت کے طور پر بیان کرتا ہے اور کہتا ہے کہ واقعہ میں اللہ تعالیٰ
نَعُوذُ بِاللہ ایک غلیظ ہستی ہے ، اس کے بڑے بڑے بال ہیں اور چونکہ اسے پانی نہیں ملتا اس
لئے بالوں میں جوئیں پڑ جاتی ہیں اور ضرورت ہوتی ہے کہ کوئی گڈریا اس پر مہربان ہو جو ا سے
نہلائے اور اس کی جوئیں نکالے ، تو یہ واقع میں بری بات ہو گی ۔ یا اگر عقیدے کے طور پر کوئی
شخص بیان کر دے کہ اللہ تعالیٰ نَعُوذُ بِاللہ کنگال ہے، وہ سارا دن سفر کرتا رہتا ہے،اس کے
پاؤں میں جوتی تک نہیں ہوتی اور کانٹے اس کے پیر میں کچھ جاتے ہیں اور اس بات کی
ضرورت ہوتی ہے کہ کوئی گڈریا اس کے کانٹے نکالے تو یہ سخت معیوب بات ہو گی جیسے یہ معیوب
بات ہے جو بعض مذاہب والوں کی طرف سے کہی جاتی ہے کہ خدا بندہ بن کر نازل ہوتا ہے
چنانچہ بعضوں نے کہہ دیا کہ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شکل میں ظاہر ہوا۔ اور بعضوں نے کہہ
دیا کہ وہ حضرت کرشن یا حضرت رام چندر جی کی شکل میں ظاہر ہوا۔ آخر کیا فرق ہے اس بات
میں کہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے صوفی اس گڈریا کی براءت تو کرتے ہیں مگر ان لوگوں کی تردید
کرتے ہیں جن کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسانی شکل میں حلول اختیار کرتا ہے۔ کوئی کہہ سکتا ہے
کہ گڈریا نے بھی یہی کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ ہیں ، اس کے پیر ہیں اس کا جسم ہے اور بعض
مذاہب والے بھی یہی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بعض انسانوں کی شکل میں تجسم اختیار کرتا ہے مگر تم
ایک کے متعلق تو یہ کہتے ہو کہ وہ گمراہ ہیں اور ایک کے متعلق یہ کہتے ہو کہ اس نے محبت کے جوش
میں ایسا کہا۔ اس کا جواب یہی ہے کہ گڈریا خدا تعالیٰ کو واقع میں ایسا نہیں سمجھتا تھا ۔ مگر وہ لوگ
جو خدا تعالیٰ کے جسم کے قائل ہیں ، ان کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی انسانی جسم اختیار کرتا ہے ۔ پس
چونکہ وہ واقع میں سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں عام انسانوں کی طرح پیدا ہوتا ہے، پھر بڑا ہوتا
ہے، پھر شادی بیاہ کرتا ہے ، پھر اس کے بچے پیدا ہوتے ہیں ، اس لئے وہ گنہگار ہوتے ہیں ، مگر
خطبات محمود
۳۵۳
سال ۱۹۳۸ ء
جونا واقفیت کی وجہ سے اس رنگ میں اظہار محبت کرتا ہے وہ گنہگار نہیں ہوتا ۔
اسی طرح ہم دیکھتے ہیں بعض دفعہ مائیں اپنے بچوں سے ایسا سلوک کرتی ہیں جس کا ظاہر
اور ہوتا ہے اور باطن اور ۔ اگر کسی کو اپنا ما حول غور سے دیکھنے کا موقع ملا ہو تو اسے کئی ایسی مثالیں
نظر آئیں گی کہ بعض دفعہ وہ غریب عورتیں جو امیر گھرانوں میں نو کر ہوتی ہیں یادہ غریب عورتیں
جن کے ارد گر دا امیر لوگ ہی بستے ہیں ان کا کوئی بچہ بعض دفعہ مظلومیت کے طور پر کسی امیر آدمی
کے بچہ سے پٹ جاتا تا ہے ہے ، ، وہ وہ بعض دفعہ تکبر کی وجہ سے ، بعض دفعہ شرارت کی وجہ سے ، اور اور بہ بعض
دفعہ یونہی بلا وجہ دوسرے غریب بچہ کو پیٹ ڈالتا ہے ، ماں یہ تمام واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھتی
ہے۔ وہ جانتی ہے کہ میرا بچہ مظلوم ہے ، وہ جانتی ہے کہ میرے بچے کا کوئی قصور نہیں ، مگر وہ یہ بھی
جانتی ہے کہ میں بدلہ نہیں لے سکتی ۔ پس وہ اپنے غصہ کا اظہار اس طرح کرتی ہے کہ اپنے ہی بچہ
کو پیٹنے لگ جاتی ہے۔ وہ اسے مارتی جاتی ہے اور اس کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں اور کہتی
جاتی ہے کہ تو وہاں گیا کیوں تھا ۔ تو وہاں گیا کیوں تھا۔ اب گو بظاہر بچے کو مار پڑ رہی ہوتی ہے
مگر کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ ما ر نفرت یا غصے کے اظہار کی علامت نہیں بلکہ محبت کے اظہار کا ایک
ذریعہ ہوتی ہے۔ اگر کوئی طاقتور ماں ہو تو وہ مارنے والے بچہ کی ماں سے جا کر لڑ سکتی ہے۔ اگر کوئی
برابر کا خاندان ہو تو اس کا مقابلہ کر سکتا ہے مگر وہ ماں جو سمجھتی ہے کہ میرے اندر مقابلہ کی طاقت
نہیں اور ادھر اس کا دل چاہتا ہے کہ میں پیٹ کر اپنا غصہ نکالوں ۔ جب وہ اپنے غصہ کے اظہار کا
اور کوئی ذریعہ نہیں دیکھتی تو اپنے ہی بچہ کو مارنے لگ جاتی ہے اور کہتی ہے تو وہاں گیا کیوں
تھا حالانکہ وہ بچہ کو حق پر سمجھتی ہے۔ تو عقل بتاتی ہے کہ اس کی مار اس وجہ سے نہیں ہوتی کہ تو وہاں
کیوں گیا تھا بلکہ اس کی مار اس وجہ سے ہوتی ہے کہ تو نے ایسے مقام پر مجھے کیوں کھڑا کیا کہ میں
تیری کوئی ہمدردی نہیں کر سکتی ۔ دنیا میں ماریں غصہ پیدا کرتی ہیں اور بہت سی ماریں دیکھ کر
تمہارے دل میں طیش پیدا ہو گا اور تم چاہو گے کہ اگر تمہارا بس چلے تو تم مارنے والے کو مارو اور
اسے سرزنش کر ولیکن اگر تمہاری عقل کی آنکھیں کھلی ہیں اور اگر روحانیت کی کوئی حس تم میں باقی
د
ہے تو ایسی عورت کو مارتے دیکھ کر تمہاری آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے اور تم عورت پر غصے نہیں
ہو گے بلکہ اپنے خدا سے کہو گے کہ اے خدا! کیا دنیا میں تیری ایسی بے بس مخلوق بھی موجود ہے
خطبات محمود
۳۵۴
سال ۱۹۳۸ ء
جو ظلم کا جواب کسی رنگ میں بھی نہیں دے سکتی اور اور آخر اپنے آپ کو ہی پیٹ ڈالتی ہے اب وہ
مار پیٹ در حقیقت مار پیٹ نہیں ہو گی بلکہ دھواں ہوگا ماں کے دل کا وہ غبار ہو گا اس کی بے بسی کا ۔
تم اس کی ظاہری شکل پر فتوی نہیں لگا دو گے بلکہ تم اس کے اندرونی احساسات اور جذبات کو
دیکھو گے ۔ اسی طرح جہاں تک میں سمجھتا ہوں پشاور کے جس دوست کے متعلق یہ خیالات ظاہر
کئے گئے ہیں ان کی حالت بھی ایسی ہی ہے۔ ان کے دل میں بھی ایک جوش پیدا ہوا اور انہوں
نے دیکھا کہ اب یہ جوش کسی طرح نکل نہیں سکتا تو جس طرح ماں بعض دفعہ اپنے مظلوم بچے کو
پیٹنے لگ جاتی ہے اسی طرح وہ بھی اپنے آدمیوں کو بُرا بھلا کہنے لگ گئے ۔ یہ چیز ظاہر میں بُری
ہو گی جیسے مار پیٹ ظاہر میں بُری چیز ہے۔ جیسے یہ امثال بہر حال بُری ہیں کہ میں خدا کے پیر سے
کانٹے نکالوں ، اس کے ہاتھ اور پاؤں دباؤں لیکن کہنے والا بُرا نہیں کیونکہ اسے اپنی محبت کے
جوش میں کوئی اور ذریعہ سوائے اس کے نہیں ملا۔ بہر حال فعل کا صدور محبت کے نتیجہ میں ہوا ہے
کسی برائی کے نتیجہ میں نہیں ہوا۔ میرے نزدیک پشاور کے جس دوست کی باتوں پر اعتراض کیا
گیا ہے ، اُن کا اظہار خیال بھی اسی قسم کا ہے۔ یعنی اپنے دل کی تکلیف کو انہوں نے غلط الفاظ
میں ادا کر دیا ہے ۔ ور ہے۔ ورنہ واقعہ بتاتا ہے کہ اعتراض ان کے مد نظر نہیں تھا صرف ان کے دل کے
دکھ نے کوئی رستہ نکلنے کا نہ دیکھ کر بظاہر معترضانہ شکل اختیار کر لی ہے ۔ جیسے ماں بعض دفعہ اپنے
بچے کو ہی پیٹنے لگ جاتی ہے۔ خواہ وہ کسی سے مظلومانہ طور پر مار کھا کر آئے ۔اسی طرح انہوں
نے بھی محبت کے رنگ میں قادیان کے لوگوں کو دو چار صلواتیں سنا دیں ۔
پھر میرے نزدیک جس دوست نے شکایت کی ہے اس دوست نے بھی کوئی بُرا کام نہیں کیا
اس لئے کہ اس نے اپنے نقطہ نگاہ سے اس کو دیکھا ۔ جن جذبات سے معترض پر تھا ان جذبات
سے رپورٹ کرنے والا پر نہیں تھا۔ اُس کی کیفیت بالکل اور قسم کی تھی اور اس کی کیفیت بالکل
اور قسم کی ۔ ان میں سے ایک محبت کے مقام پر کھڑا تھا اور دوسرا ادب کے مقام پر اور یہ دونوں
مقام اپنی اپنی جگہ اچھے ہیں لیکن بعض دفعہ یہ دونوں مقام ایک دوسرے کے سمجھنے سے قاصر رہتے
ہیں ۔ یوں اسلام نے یہ دونوں مقام جمع کئے ہیں اور فرمایا ہے کہ کامل ایمان اسی شخص کا ہے جس اور
میں محبت اور ادب دونوں ۔ دونوں جمع ہوں لیکن دنیا میں عام طور پر کبھی محبت کا پہلو کا پہلو غالب آجاتا ۔
جاتا ہے اور
خطبات محمود
۳۵۵
سال ۱۹۳۸ ء
کبھی ادب کا پہلو غالب آجاتا ہے۔ جب محبت کا پہلو غالب ہو تو وہ ادب کے سمجھنے سے قاصر
رہتا ہے اور جب ادب کا پہلو غالب ہو تو وہ محبت کے سمجھنے سے قاصر رہتا ہے۔ ہم روزانہ دیکھتے
میں نے دیکھا ہے بعض لوگ
ہیں ایک ہی قسم کے واقعات سے ایک کچھ نتیجہ نکالتا ہے اور دوسرا کچھ۔ جلسہ سالانہ کے ایام میں
لوگ آنے والوں کے متعلق یہ یہ شکایت شکایت کرتے کرتے رہ رہتے ہیں کہ وہ کیسے
ہیں ۔ یہاں آتے ہیں اور خلیفہ اسیح سے مصافحہ کرنے کی بھی کوشش نہیں کرتے۔ معلوم ہوتا ہے
ان کے دل میں محبت کا کوئی جذ بہ نہیں اور دوسرا شخص یہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ میری سمجھ میں یہ بات
نہیں آتی کہ رات دن ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور پھر بھی بعض لوگ حضرت خلیفہ امسیح کو چلنے
نہیں دیتے دھکے پہ دھکا مارتے ہیں اور یہ دونوں اپنی اپنی جگہ غصے سے بھرے ہوئے ہوتے
ہیں ۔ وہ بھی سچا ہوتا ہے اور یہ بھی سچا ہوتا ہے مگر ان میں سے ایک ادب کے مقام پر کھڑا ہوتا ہے
اور وہ محبت کے مقام کو نہیں سمجھ سکتا ۔ اور دوسرا محبت کے مقام پر کھڑا ہوتا ہے اور وہ ادب کے
مقام کو نہیں سمجھ سکتا۔ پس میں دونوں کو مخلص سمجھتا ہوں ۔ درحقیقت واقعات کی کڑی کسی کے
اخلاص میں فرق لاتی ہے۔ مثلاً اگر ہم ایک شخص کو دیکھیں کہ اس نے کوئی بُرائی بیان کی ہے تو ہم
اسی وقت یہ فیصلہ نہیں کر سکیں گے کہ اس نے محبت کے جذبہ کی وجہ سے یہ برائی بیان کی ہے۔ یا
دل کے زنگ کی وجہ سے یہ برائی بیان کی ہے۔ لیکن اگر ہم دیکھیں کہ ایک شخص ہمیشہ بُرائیاں
بیان کرتا رہتا ہے یا ہمیشہ جماعتی کاموں سے الگ رہتا ہے۔ تب ہم بے شک کہہ سکیں گے کہ اس
کے دل پر زنگ لگ چکا ہے اور اس کے اخلاص میں کمی آگئی ہے ۔ پس اگر واقعات کا تسلسل اور
ایک لمبی زنجیر بتا دے کہ فلاں شخص مجرم ہے تب ہم اسے مجرم سمجھیں گے ورنہ محض ایک بات سن
کر ہم کسی کے اخلاص سے انکار نہیں کر سکتے
دوسری بات جو میں بتانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ واقعات سے موجبات کو دریافت کرنا کوئی
محفوظ طریق نہیں ہوتا ۔ ہم ایک واقعہ دیکھتے ہیں اور بغیر اس کے کہ اصل سبب ہمیں معلوم ہو ہم
اس کا ایک سبب فرض کر لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب ہمارے لئے یہ جائز ہو گیا ہے کہ ہم وہ
سبب ہر جگہ بیان کرتے پھریں حالانکہ ایک قسم کا نتیجہ ہمیشہ ایک ہی سبب کے نتیجہ میں پیدا نہیں کے
ہوتا بلکہ ایک ہی قسم کے نتیجہ کے مختلف اسباب ہوتے ہیں۔ پیٹ درد ایک مرض ہے جو بالعموم
خطبات محمود
۳۵۶
سال ۱۹۳۸ ء
لوگوں کو ہوتا رہتا ہے مگر ہر پیٹ درد ایک ہی کھانے سے نہیں ہوتا بلکہ بیسیوں کھانے ایسے ہیں
جن کے کھانے سے پیٹ درد ہو جاتا ہے۔ پھر بیسیوں دردیں ایسی بھی ہیں جو کھانے سے تعلق ہی
نہیں رکھتیں ۔ کسی کو چوٹ لا چوٹ لگ جائے تو اس سے بھی پیٹ درد ہو جا د ہو جائے گا ۔ معدہ کے اعصاب
میں حدت اور تیزی پیدا ہو جائے تو اس سے بھی پیٹ درد ہو جائے گا۔ تیزابی مادہ معدہ میں بڑھ
جائے تو اس سے بھی پیٹ درد ہو جائے گا ۔ خلو معدہ سے بھی پیٹ درد ہو جاتا ہے اسی طرح اور
بیسیوں اسباب ہیں جن کے نتیجہ میں پیٹ درد پیدا ہو جاتا ہے۔ اب اگر کوئی سمجھے کہ پیٹ درد
محض ثقیل غذاء کھانے سے ہوتا ہے اور جب کسی کے متعلق یہ سنے کہ اسے پیٹ درد ہے تو یہ کہنا
شروع کر دے کہ ضرور اس نے ثقیل غذاء کھائی ہوگی ، تو یہ نادانی ہوگی ۔ اسی طرح ہیضہ زیادہ کھانا
کھانے سے بھی ہو جاتا ہے اور ہیضہ خالی معدہ رہنے سے بھی ہو جاتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ ہیضہ پڑا۔ ایک شخص ہیضہ میں مبتلا ہو کر مر گیا۔
جب اس کی نعش آئی اور جنازہ پڑھا جانے لگا تو ایک شخص بغیر اس بات کا خیال کئے کہ اس کے
رشتہ داروں کو تکلیف ہو گی صفوں میں ادھر ادھر دوڑتا پھرے اور شور مچاتا پھرے کہ ہماری سمجھ
میں یہ بات نہیں آتی کہ لوگوں کی عقل کو کیا ہو گیا۔ بس وہ کھانے بیٹھتے ہیں تو غذا ٹھونستے چلے
جاتے ہیں اور اس بات کا کوئی خیال نہیں کرتے کہ زیادہ کھا لیا تو ہیضہ ہو جائے گا بس اُٹھتے بیٹھے
سوتے جاگتے کھانے کا فکر رہتا ہے اور پھر اتنا کھائیں گے کہ حلق تک غذا ٹھونس لیں گے کوئی یہ
خیال نہیں کرتا کہ اپنی صحت کا بھی خیال رکھا جائے ۔ ہم تو ہمیشہ ایک پھل کا کھاتے ہیں ۔ ہم تو
ہمیشہ ایک پھل کا کھاتے ہیں ۔ ہمیں ہیضہ کیوں نہیں ہوتا ۔ بس وہ اِدھر اُدھر دوڑتا پھرے اور بار
بار یہ الفاظ کہتا جائے ۔ دوسرے دن پھر ایک جنازہ آیا کسی نے پوچھا کہ کس کا جنازہ ہے؟ کوئی
دل جلا پاس کھڑا تھا وہ کہنے لگا یہ اُسی ایک پھل کا کھانے والے کا جنازہ ہے۔ بات یہ ہوئی کہ
دوسرے ہی دن اس ایک پھلکے کا شور مچانے والے کو بھی ہیضہ ہو گیا اور وہ فوت ہو گیا ۔ تو
ہر چیز کا سبب ایک نہیں ہوتا بلکہ مختلف اسباب ہوتے ہیں کیونکہ ایک نتیجہ کئی موجبات سے نکل
سکتا ہے۔
تناسخ کے بارہ میں ہندوؤں نے یہی دھوکا کھایا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی امیر ہے
خطبات محمود
۳۵۷
سال ۱۹۳۸ ء
کوئی غریب ، کوئی کمزور ہے کوئی طاقتور ، کوئی سفید ہے کوئی کالا ، کوئی بیمار ہے کوئی تندرست ،
کوئی موٹا ہے کوئی ڈبلا ، کوئی اندھا ہے کوئی سو جا کھا ، اب یہ جو مختلف قسم کے تغیرات دنیا میں
پائے جاتے ہیں ان کا کوئی سبب ہونا چاہئے ۔ پھر وہ خود ہی ایک سبب نکال لیتے ہیں اور کہتے
ہیں چونکہ اللہ تعالی بنی نوع انسان میں اتنا عظیم الشان فرق نہیں کر سکتا تھا اس لئے ضرور ہے کہ
پہلے جنم کے اچھے یا برے اعمال کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرق کیا ہو۔ اس طرح انہوں نے
خود بخود ایک سبب تجویز کر کے تناسخ کا عقیدہ گھڑ لیا حالانکہ یہ بالکل غلط ہے ۔انسانوں میں فرق
ہونے کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں ۔ کسی ایک عقلی سبب کو اصل سبب قرار دینا صداقت سے محروم
ہونا ہے ۔ کسی نتیجہ کا اصل سبب کیا ہے اس کا علم واقعہ سے ہی لگ سکتا ہے نہ کہ قیاس سے اگر کوئی
قیاس کرے گا تو وہ ضرور ٹھو کر کھائے گا ۔ میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ ہندوؤں کے اس اصل کی
ایسی ہی مثال ہے جیسے رات کے وقت کوئی شخص بازار میں سے گزر رہا ہو ۔ اب یہ بھی ممکن ہے کہ
اس کا کوئی رشتہ دار بیمار ہو اور اس نے اسے کہلا بھیجا ہو کہ مجھے آ کر مل جاؤ ۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ
ریل کا وقت ہو اور ریلوے سٹیشن کا راستہ وہیں سے گزرتا ہو اور وہ گاڑی میں سوار ہونے کے
لئے وہاں سے گزر رہا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ کوئی مسافر ہو جو کہیں دور سے آ رہا ہو مگر راستہ
میں اسے دیر ہو گئی ہو اور وہ اب گھر پہنچنے کے لئے جلدی جلدی جا رہا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ
کوئی چور ہو اور چوری کی نیت سے اس وقت پھر رہا ہو ۔ اب اگر ہم اس کو دیکھ کر ان تمام قیاسات
میں سے ایک قیاس کر لیں کہ وہ ضرور چور ہے اور اس قیاس کی بناء پر بلا تحقیق کے اسے چوری
کی سزا دے دیں تو سخت ظلم ہوگا ۔ یہی حال ہندوؤں کا ہے۔ انہوں نے بھی فیصلہ کر لیا کہ چونکہ
خدا تعالیٰ اپنے بندوں میں فرق نہیں کر سکتا اس لئے ضرور ہے کہ پہلے کسی جنم میں انسان اچھے یا
برے اعمال کر چکا ہو اور ان کی سزا یا جزاء بھگتنے کے لئے اس عالم میں آیا ہو ۔ یہ نہیں دیکھا کہ
بنی نوع انسان میں جو تفاوت پایا جاتا ہے اس کے اور بھی کئی موجبات ہو سکتے ہیں ۔ صرف عقل
سے ایک سبب معلوم کیا اور اسی کو اصل سبب قرار دے کر اس پر عقیدہ کی بنیاد رکھ دی ۔ یہی ٹھو کر
عیسائیوں نے کھائی ہے ۔ انہوں نے بھی یہ خیال کر لیا کہ خدا تعالیٰ عادل ہے وہ کسی کو بغیر گناہ
کے تکلیف نہیں دے سکتا اور مسیح بے گناہ تھے ان کو جو تکلیف پہنچی وہ ضرور کسی گناہ کے سبب سے
خطبات محمود
۳۵۸
سال ۱۹۳۸ ء
ہونی چاہئے مگر چونکہ وہ گنہگار نہ تھے اس لئے معلوم ہوا انہوں نے اپنے ماننے والوں کے گناہ
اپنے سر پر اٹھالئے اور ان پر ایمان لانے والوں کے گناہ اس طرح معاف ہو گئے ۔ انہوں نے
یہ نہیں سوچا کہ بے شک تکلیف گناہ کے نتیجہ میں بھی آتی ہے لیکن ہر تکلیف گناہ کے نتیجہ میں نہیں
آتی ۔ بعض تکالیف قوانین طبیعت کی خلاف ورزی سے آتی ہیں ، بعض قوانین طبیعت کے مخالف
اجتماع سے آتی ہیں ، بعض تکالیف محض ایک تکلیف پانے والے کے قرب میں بیٹھے ہونے کے
سبب آتی ہیں ، بعض تکالیف انسان کے اعلی اندرونی قوی کو ظاہر کرنے کے لئے اور اس شخص کی
قیمت لوگوں پر ثابت کرنے کے لئے آتی ہیں ، بعض تکالیف اس لئے آتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں
دور کر کے اپنی قدرت کو ظاہر کرے ۔ غرض تکالیف کا فلسفہ ایک وسیع فلسفہ ہے اور سب تکالیف
ایک ہی سبب کی وجہ سے پیدا نہیں ہوتیں مگر مسیحیوں نے ان تمام اسباب کو نظر انداز کر کے ایک
ہی سبب قیاس کر کے اس پر اپنے عقیدہ کی بنیاد رکھ دی اور حضرت مسیح ناصری کے صلیبی واقعہ کو
امتیوں کے گناہوں کی سزا قرار دے دیا۔ تو دوست بھی ایسی غلطیاں کر جاتے ہیں لیکن عام طور
پر دشمن بوجہ دشمنی کے اور بوجہ اس کے کہ تعصب کی بیٹی ان کی آنکھوں پر بندھی ہوتی ہے ایک سبب
جو بُرا ہوتا ہے لے لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ فلاں فعل کا یہی سبب ہو گا ۔ یہ خیال نہیں کرتے کہ ممکن
ہے کہ اس کا کوئی اور سبب ہو۔ جس کی وجہ سے وہ فعل جس پر وہ معترض ہیں برا نہ رہے ۔ مجھے اس
پر زیادہ زور دینے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ میں دیکھتا ہوں ہمارے دوستوں میں سے
بھی کئی ایسے ہیں جو واقعات کو دیکھ کر قیاس کر لیتے ہیں اور کہنے لگ جاتے ہیں کہ اس کا سبب
ضرور فلاں امر ہے حالانکہ ایسے موقع پر انسان کا قیاس سے نتیجہ نکالنا بسا اوقات اسے گناہ میں
مبتلا کر دیتا ہے۔ اسی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ۔
إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ اَكْذَبُ الْحَدِيثِ ۲ گمان سے اور خیالی باتوں سے بیچ
کیونکہ خیال تجھ کو اکثر جھوٹ میں مبتلا کر دیتا ہے۔ تو واقعات کے بارہ میں اربعہ لگا کر نتیجہ نکالنا
بڑا خطرناک راستہ ہے اور اکثر دفعہ گمراہی کی طرف لے جاتا ہے ۔ گو کبھی درست نتیجہ بھی نکل آتا
ہو مگر چونکہ طریقہ غلط ہے، نتیجہ درست بھی ہو تو بھی انسان بدظنی کے گناہ کا مرتکب قرار دیا جاتا نسان بدانی کے گناہ کا مرتکب قرار دیا جاتا
ہے اور خدا تعالیٰ کی کتاب میں مجرم لکھا جاتا ہے ۔ ہمیں قیاس اُسی حد تک کرنا چاہئے جس حد تک
خطبات محمود
۳۵۹
سال ۱۹۳۸ ء
بات ہے۔ اس سے آگے نہیں بڑھنا چاہئے ۔ اسلام کے جو حقق فقہاء گزرے ہیں ، انہوں نے تو
اس مسئلہ پر اتنا زور دیا ہے کہ اسے کمال تک پہنچا دیا ہے۔ مثلاً ان میں اس بات پر بخشیں ہوئی
ہیں کہ اگر شریعت نے کسی بات کے متعلق قسم رکھی ہو اور دوسرا شخص قسم نہیں کھاتا مگر جس کے
مقابلہ میں وہ کھڑا ہے وہ قسم کھا لیتا ہے تو اس کے متعلق کیا فیصلہ کیا جائیگا۔ محققین فقہاء نے کہا ہے
کہ دوسرے شخص کو اس وجہ سے کہ اس نے قسم نہیں کھائی ہم مجرم قرار نہیں دیں گے بلکہ اسے اس نے
وقت تک بند رکھیں گے جب تک وہ قسم نہیں کھا تا یا اقرار نہیں کرتا۔ اگر وہ نہ قسم کھائے اور نہ
اقرار کرے تو اسے قید تو رکھیں گے مگر اس جرم کی شرعی سزا کا مستوجب اسے قرار نہیں دیں گے
کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ اس کے قسم نہ کھانے سے زیادہ سے زیادہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمیں
اصل واقعہ کا پتا نہیں لگا۔ یہ ثابت نہیں ہوتا کہ پتہ لگ گیا ہے۔ مثلاً میاں بیوی میں ملاعنہ کی
صورت ہے۔ قرآن کریم میں آتا ہے کہ اگر خاوند اپنی بیوی پر بدکاری کا الزام لگائے یا بیوی خاوند
پر الزام لگائے اور ان کے پاس سوائے اپنی عینی شہادت کے اور کوئی گواہ موجود نہ ہوں تو پھر
میاں بیوی کے درمیان ملاعنہ ہوگا اور چار چار گواہوں کی جگہ اُن سے چار چار دفعہ قسمیں لی
جائیں گی ۔ سے اب اگر مرد قسم کھا جائے مگر عورت نہ کھائے تو فقہاء نے بحث کی ہے کہ اس
صورت میں کیا کیا جائے ۔ بعضوں نے کہا ہے کہ جس نے قسم نہیں کھائی ہم اسے مجرم سمجھیں
گے۔ مگر بہتوں نے کہا ہے کہ ہم اسے مجرم نہیں سمجھیں گے بلکہ اس وقت تک اسے قید رکھیں گے
جب تک وہ قسم نہ کھائے یا اقرار نہ کرے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ اس فعل سے شبہ پیدا ہوتا ہے،
مجرم ثابت نہیں ہوتا۔ تو قیاس سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا کیونکہ ممکنات کئی ہوتے ہیں ۔ بعض دفعہ
ضد میں آکر انسان کہہ دیتا ہے کہ میں قسم نہیں کھاؤں گا اور بعض دفعہ کسی اور وجہ سے قسم نہیں
کھاتا۔ پس وہ کہتے ہیں کہ ایسی حالت میں ہم اسے صرف قید رکھیں گے۔ کسی نے کہا کہ قید کیوں
کرو گے۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ اس لئے کہ شریعت کہتی ہے قسم کھاؤ اور چونکہ اس نے قسم
نہیں کھائی اس لئے ہم اسے شریعت کی نافرمانی کا مجرم تو قرار دے سکتے ہیں مگر یہ نہیں کہہ سکتے
کہ قسم نہ کھانے کی وجہ سے وہ جرم ثابت ہو گیا ہے جس کے فیصلہ کرنے کے لئے قسم رکھی گئی تھی ۔
ہمارے دشمنوں نے بھی صرف یہ دیکھ کر کہ میاں عزیز احمد صاحب جو ایک غریب آدمی تھے
خطبات محمود
۳۶۰
سال ۱۹۳۸ ء
ان کے مقدمہ کی ہائی کورٹ میں اپیل ہوئی اور شیخ بشیر احمد صاحب پیش ہوئے اور پھر پریوی کونسل
میں اپیل ہوئی ، یہ قیاس کر لیا کہ جماعت جھوٹ بولتی ہے اور ضرور اندرونی طور پر ہزاروں
روپیہ انہوں نے خرچ کیا ہے بلکہ دشمن تو دشمن رہے ہمارے جماعت کے بعض منافقین نے بھی
جن کے متعلق ہمارے پاس رپورٹیں پہنچ چکی ہیں مگر ابھی میں نے ان کے اخراج کا اعلان نہیں
کیا اپنی مجلسوں میں یہ کہنا شروع کر دیا کہ ہزاروں رو پیران مقدمات پر جماعت پر جماعت نے خرچ کیا
ہے حالانکہ جیسا کہ اعتراض کے جواب میں میں بتاؤں گا ان کا یہ تخمینہ بالکل غلط ہے۔ انہوں
نے فرض کر لیا کہ جماعت کی مدد کے بغیر یہ کام نہیں ہو سکتا تھا اور پھر خود بخود یہ نتیجہ نکال لیا کہ
ضرور جماعت نے اس کی مدد کی ہے حالانکہ واقعہ بالکل اور ہے۔اس وقت میں جماعت کو اس
امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اس قسم کی غلطیوں کے نتائج نہایت ہیبت ناک ہوتے ہیں ۔ تم
واقعات کو دیکھ کر اس امر کے مجاز نہیں کہ کہہ سکو اس واقعہ کا فلاں سبب ہے۔ کیونکہ ایک واقعہ کے
کئی موجبات ہو سکتے ہیں ۔ پھر جس واقعہ کے ثبوت کے لئے گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے اسی
طرح کسی واقعہ کا موجب بیان کرنا بھی اُس وقت تک ہمارے لئے جائز نہیں ہو سکتا جب تک
اس موجب کا ثبوت ہمارے پاس مہیا نہ ہو۔
تیسرا اصل یہ یاد رکھنا چاہئے کہ انسانی افعال کا اثر جو دلوں پر پڑتا ہے وہ صرف ان کے
اچھے یا برے ہونے کی نسبت سے نہیں پڑتا بلکہ قلوب کا انفعال بعض اور متعلقہ واقعات کو مد نظر
رکھ کر پیدا ہوتا ہے یعنی کسی کی چوری دیکھ کر یا اس کا ذکر دوسرے کی زبان سے سُن کر یا قتل ہوتے
دیکھ کر یا اس کا ذکر دوسرے کی زبان سے سُن کر یا کسی کو غیبت کرتے دیکھ کر یا اس کا ذکر
دوسرے کی زبان سے سن کر ہمارے دل پر جو اثر پیدا ہوتا ہے وہ فعل کی برائی کی نسبت سے نہیں
ہوتا بلکہ قلوب میں جو اثرات پیدا ہوتے ہیں وہ اور بہت سے امور متعلقہ کے مجموعی اثر کا نتیجہ
ہوتے ہیں ۔ بسا اوقات ایک بڑی چوری ہو گی مگر جب تم اس کا ذکر سنو گے تمہارے دل پر زیادہ
برا اثر نہیں پڑے گا۔ اور بسا اوقات ایک چھوٹی سی چوری ہو گی ۔ مگر جب تم اسے سنو گے تو تمہارا دل
اس کی برائی کو بہت زیادہ محسوس کرے گا کیونکہ گو پہلی چوری بڑی تھی مگر متعلقہ امور نے اسے بڑا
نہیں بنایا اور گو دوسری چوری بڑی نہیں مگر متعلقہ امور نے اسے بھیا نک بنا دیا ہے۔ تو تمام افعال
خطبات محمود
۳۶۱
سال ۱۹۳۸ ء
خواہ اچھے ہوں یا برے، بدیاں ہوں یا نیکیاں ،انسانی قلب پر جو اثر پیدا کرتے ہیں وہ
ظاہری حالات کے مطابق نہیں کرتے بلکہ اور بہت سے متعلقہ امور ہوتے ہیں جن کی وجہ سے
انسان ان سے زیادہ یا کم متاثر ہوتا ہے۔ قدیم عربی زبان میں اسے انفعال یا تأثر کہتے
ہیں ۔ گویا ہر فعل کے مقابلہ میں ایک حرکت ہماے دل اور دماغ میں پیدا ہوتی ہے۔ نئی عربی میں
اسے رد العمل انگریزی میں ری ایکشن اور اُردو میں بھی جدید عربی کی نقل میں رد عمل کہتے
ہیں اور یہ رد عمل ہر فعل کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے ۔ تم اگر کسی جگہ کھڑے ہو اور تمہارا کوئی دوست
تمہارے پیٹ کی طرف یک دم اپنی انگلی زور سے لے آئے تو باوجود یہ جاننے کہ وہ تمہارا
دوست ہے اور باوجود یہ جاننے کے کہ اس کے ہاتھ میں چاقو نہیں، تمہارا پیٹ کچھ پیچھے کو ٹینچ
جائے گا اور یہ جواب ہوگا کہ جو طبعی طور پر تمہارا پیٹ دے گا ۔ اسی طرح جب تم کسی کے منہ
سے کوئی بات سنو گے تو اس کے مقابلہ میں تمہارے دل میں ایک اثر پیدا ہوگا۔ بعض دفعہ وہ اثر
اچھا ہو گا اور بعض دفعہ بُرا۔ اگر بُرا اثر ہے تو یہ سوال پیدا ہو گا کہ تم اسے ہر صورت میں بُرا سمجھتے
ہو یا بعض صورتوں میں اور اگر اچھا اثر ہے تو پھر بھی یہ دیکھا جائے گا کہ تم اسے ہر صورت میں
اچھا سمجھتے ہو یا بعض صورتوں میں اسی طرح اگر تم کسی فعل کو برا سمجھتے ہو تو یہ دیکھا جائے گا۔ کہ اس
کے نتیجہ میں تمہارے دل میں غصہ پیدا ہوتا ہے یا نفرت پیدا ہوتی ہے یا رحم پیدا ہوتا ہے اور اگر
تم کسی فعل کو اچھا سمجھتے ہو تو باوجود اچھا سمجھنے کے تمہارے دل میں محبت کے جذبات پیدا ہوتے
ہیں یا نفرت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں ۔ یہ رد عمل کی مختلف حالتیں ہیں جو انسانی قلب میں پیدا
ہوتی ہیں۔ کبھی کوئی حالت ہوگی اور کبھی کوئی ۔ یہ نہیں ہوگا کہ ہمیشہ ایک اثر پیدا ہو بلکہ مختلف
برے اعمال کے نتیجہ میں مختلف اثرات پیدا ہوں گے ۔ مثلاً ایک شخص بھوکا مر رہا تھا اس نے کسی
دوسرے شخص کی روٹی اٹھا کر کھائی ۔ اب یہ چوری ہے جو اُس نے کی اور اُس کا یہ فعل بہر حال بُرا
ہے مگر اس چوری کا ذکر سن کر تمہارے دل میں صرف غصہ نہیں بلکہ رحم بھی پیدا ہوگا کیونکہ اس کا
محرک ایک مجبوری تھی ۔ یعنی چونکہ وہ بہت تنگ حال تھا اس لئے مجبور ہو کر اس نے دوسرے کی
روٹی کھالی ۔ پس جو خارج میں افعال پیدا ہوتے ہیں ۔ ان کا جو جواب دل میں پیدا ہوتا ہے وہ
مفرد نہیں بلکہ مرکب ہوتا ہے اور بہت سی وجوہات سے مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتا ہے ۔
خطبات محمود
۳۶۲
سال ۱۹۳۸ ء
-
کبھی ایک اچھے کام کے مقابلہ میں بھی دل میں نفرت پیدا ہو جاتی ہے۔ مثلاً ایک شخص نے دوسرے
سے دس روپے لینے ہیں یہ اس کا حق ہے اور وہ اس کا ہر وقت تقاضا کر سکتا ہے لیکن فرض کر وجس
شخص سے اس نے دس روپے لینے ہیں وہ سخت تنگدست ہے۔اس کے پاس صرف پانچ سات
مرغیاں ہیں جن کے انڈے بیچ بیچ کر وہ اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا ہے ۔ اب اگر یہ
جا کر اس کی مرغیاں اٹھا لیتا اس کے انڈوں پر قبضہ کر لیتا اور اس کے گھر کی ایک دو اور چیزیں
بھی ان روپوں کے بدلہ میں لے لیتا ہے اور قانون کی مدد سے قرق کرا کے لیتا ہے تو کوئی
قانون اسے مجرم قرار نہیں دے گا اور تم بھی اس کے اس فعل کو بُر انہیں کہو گے کیونکہ اس نے اپنا
ایک حق حاصل کیا مگر یہ فعل دیکھ کر تمہارے دل میں محبت نہیں نفرت پیدا ہوگی ۔ جب ایک
بھو کے شخص نے دوسرے کی روٹی چرالی تھی تو گوتم اس فعل کو برا کہہ سکتے تھے مگر اس مجرم کے
متعلق رحم بھی پیدا ہوتا تھا۔ مگر اس فعل کو تم یوں تو جائز کہو گے مگر اس کے مرتکب کے بارہ میں
ساتھ ہی نفرت بھی پیدا ہو گی حالانکہ اس نے اپنا حق حاصل کیا ۔ حکومت کے کہنے پر لیا اور سپاہی
کو ساتھ لے کر لیا مگر باوجود ان تمام باتوں کے تمہارے دل میں اس سے ہمدردی نہیں ہوگی ۔
تمہارے دل کی ہمدردی اسی شخص کے ساتھ ہوگی جس نے دوسرے کا مال کھا لیا۔ اس کے مقابلہ
میں جس شخص نے چوری کی تھی اس کا فعل کو برا ہے مگر تمہارے دل میں اس سے نفرت پیدا نہیں
ہو گی بلکہ اگر تمہارا دل ٹھیک ہے اور تمہارا دماغ درست ہے تو تمہارے دل میں رحم پیدا ہو گا۔
پس خارجی اعمال کے مقابلہ میں قلوب کا انفعال ایک بسیط امر نہیں بلکہ مرکب امر ہے لیکن جہاں
تک قضاء کا تعلق ہے ۔ ہماری کوشش یہی ہونی چاہئے کہ نفس واقعہ سے ہم اِدھر اُدھر نہ ہوں ۔
اگر ایک چور چوری کر کے آتا ہے اور ہم قاضی ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اسے سزا دیں ۔ اگر
ایک قاتل قتل کر کے آتا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ اس کے فعل سے بیزاری کا اظہار کریں ۔ اگر کوئی
دوسرے سے کچھ روپیہ وصول کرنے کا حق رکھتا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم وہ روپیہ وصول
کرانے میں اس کی مدد کریں ۔ پس قضاء کے سلسلہ میں ہمارا فرض ہے کہ ہم نفس واقعہ سے کبھی
اِدھر اُدھر نہ ہوں ۔ گو اس میں بھی بعض دفعہ مجبوری پیدا ہو جاتی ہے۔ اور قضاء میں واقعات کی
مجبوری کو تسلیم کر کے دوسرے واقعات کو مد نظر رکھ لینا پڑتا ہے۔ جیسے قانونِ انگریزی میں یہ
خطبات محمود
۳۶۳
سال ۱۹۳۸ ء
بات داخل ہے کہ اگر نہائت اشتعال کی حالت میں کوئی شخص قتل کر دے تو اسے پھانسی کی سزا
نہیں دیتے بلکہ قید کی سزا دیتے ہیں کیونکہ حج کہتے ہیں یہ ایک قسم کی دیوانگی ہے۔ جس کے نتیجہ
میں اس نے اس فعل کا ارتکاب کیا ۔ ہم اسے قاتل سمجھتے اور اس کے وجود کو سوسائٹی کے لئے مصر
سمجھتے ہیں مگر ہم اسے پھانسی کی سزا نہیں دے سکتے کیونکہ اس نے انتہائی مجبوری کی حالت میں سخت
مشتعل ہو کر اس فعل کا ارتکاب کیا ۔ چنانچہ وہ اسے عمر قید کی سزا دے دیتے ہیں یا دس بارہ سال
قید کی سزا دے دیتے ہیں حالانکہ وہ قاتل ہوتا ہے مگر اس کی دماغی طور پر جو مجبوری کی حالت
ہوتی ہے اسے قانون تسلیم کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس قسم کے فیصلے
بہت محدود ہونے چاہئیں ورنہ انصاف کا خون ہو جائے گا ۔ اسی لئے قتل کے مقدمات میں بہت
شاذ اس قانون کا استعمال کرتے ہیں ۔ عام طور پر قتل کی سزا میں پھانسی کی سزا ہی تجویز کرتے
ہیں ۔ تو گو قضا کے لحاظ سے کوشش یہی ہونی چاہئے کہ نفسِ واقعہ سے انسان اِدھر اُدھر نہ ہو مگر اس
میں بعض دفعہ مجبوری بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ شدید اشتعال کی حالت میں قتل کی مثال میں
نے بیان کی ہے یا جیسا کہ حال میں ہائی کورٹ کا ایک فیصلہ ہوا ہے ۔ جس میں اسی بات پر عمل
کیا گیا ہے ۔ وہ واقعہ یہ ہے کہ بٹالہ کے ایک مجسٹریٹ نے ایک مقدمہ کے دوران میں یہ
لفظ کہے ۔ کہ مسلمان جو حضرت باوا نانک رحمة الـ اللہ علیہ کو مسلمان کہتے ہیں ، یہ سکھوں کو بُرا لگتا
ہے اور یہ ایسا ہی ہے۔ جیسے نَعُوذُ بِاللہ کوئی محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو کافر کہہ دے ۔”الفضل
نے اس پر بعض مضامین لکھے۔ جن میں مجسٹریٹ کے اس رویہ کے خلاف احتجاج کیا اور لکھا کہ
یہ بہت ناشائستہ الفاظ ہیں اور مجسٹریٹ سے اس کے متعلق باز پرس ہونی چاہئے ۔ اس پر گورنمنٹ
نے ہائی کورٹ میں الفضل کے خلاف اس بناء پر مقدمہ چلا دیا کہ اس کے ایڈیٹر اور پرنٹر و پبلشر
نے عدالت کی ہتک کی ہے اور انہیں سزاملنی چاہئے کیونکہ انہوں نے مجسٹریٹ کے متعلق یہ لکھ دیا
ہے کہ اس نے ناشائستہ الفاظ کہے ہیں ۔ ہائی کورٹ والوں نے اس کے متعلق پہلے کچی پیشی
رکھی ۔ دو حج سماعت کے لئے موجود تھے۔ ایک مسٹر جسٹس ایڈیسن صاحب اور دوسرے
مسٹر جسٹس دین محمد صاحب گورنمنٹ کی طرف سے اس کا سب سے بڑا وکیل ایڈووکیٹ جنرل
پیش ہوا اور اس نے ہائی کورٹ کو توجہ دلائی۔ کہ ایڈیٹر الفضل کو بلا کر باز پرس کرنی چاہئے اور
خطبات محمود
۳۶۴
سال ۱۹۳۸ ء
ہتک عدالت کے جرم میں اسے سزا دینی چاہئے ۔ جیسا کہ بیان کیا جاتا ہے ہائی کورٹ کے ججوں
نے اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل کی تقریر سننے کے بعد کہا کہ یہ جرم ا یہ جرم اصطلاحی طور پر جرم ہے ۔ ہم
مانتے ہیں کہ مضامین میں جو الفاظ استعمال کئے گئے ہیں یہ استعمال نہیں کرنے چاہئیں تھے مگر جو
الفاظ مجسٹریٹ نے استعمال کئے ہیں ان کو سن کر بھی ایک مسلمان کا بے قابو ہو جانا کوئی بڑی بات
نہیں ۔ پس اگر آپ زور دیتے ہیں تو ہم اسے بلا تو لیں گے۔ مگر یہ جرم صرف اصطلاحی مجرم
ہوگا اور ہم اسے صرف نام کی سزا دیں گے مگر اس کے ساتھ ہی نہائت سخت ریمارکس مجسٹریٹ
کے متعلق اپنے فیصلہ میں لکھیں گے۔ اس پر گورنمنٹ ایڈووکیٹ کچھ ڈھیلے ہوئے اور ججوں نے
الفاظ میں فیصلہ کر دیا کہ ہم سمجھتے ہیں اگر ہم نے ایڈیٹر ” الفضل“ کو بلایا تو ہم اسے سزا دینے کے
لئے تیار نہیں ہوں گے اس لئے اس مقدمہ کو خارج کرتے ہیں ۔ گویا انہوں نے ایک طرف جرم
کو تسلیم کیا مگر ساتھ ہی کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ ہماری ہمدردی مجرم کی طرف جا رہی ہے اور
صاف کہہ دیا کہ اگر ہم اسے بلائیں گے تو صرف NOMINAL سزا دیں گے مگر دوسرے
کے متعلق ہمارا رویہ سخت اظہار نفرت کا ہوگا اس لئے یہی بہتر ہوگا کہ اسی مرحلہ پر اس مقدمہ کو
چھوڑ دیا جائے ۔ چنانچہ انہوں نے مقدمہ خارج کر دیا۔ اس فیصلہ کے ساتھ جوں نے یہ ثابت
کر دیا کہ قانون ، انصاف اور انسانیت کے اعلیٰ اخلاق بیک وقت ایک وجود میں جمع ہو سکتے
ہیں۔ اور ایسے ہی فیصلے ہوتے ہیں جو قضاء کے رعب کو دنیا میں قائم رکھتے ہیں ۔ قضاء کا رعب
صرف پھانسیاں دیتے جانے سے نہیں ہوتا بلکہ ایسے فیصلوں سے ہوتا ہے جہاں انسانی فطرت کا
مطالعہ کر کے صحیح راستہ اختیار کیا جائے ، خواہ سختی کا ہو خواہ نرمی کا ۔
تو فیصلوں کے لحاظ سے ہمارا پورا فرض ہے کہ جو جُرم ہے اسے مجرم کہیں اور جو نیکی ہے
اسے نیکی کہیں لیکن جب ہم جذبات کی دنیا میں آتے ہیں تو معاملہ بہت زیادہ پیچیدہ ہو جاتا ہے
کیونکہ ہر شخص کے اندر اللہ تعالیٰ نے دو مجسٹریٹ پیدا کئے ہیں ۔ ایک دماغی مجسٹریٹ ہوتا ہے اور
ایک جذباتی مجسٹریٹ ہوتا ہے۔ دماغی مجسٹریٹ کا کام زیادہ آسان ہوتا ہے مگر جذباتی مجسٹریٹ
کا فیصلہ بہت پیچیدہ ہو جاتا ہے ۔ جب انسان دماغی مجسٹریٹ کے بعد جذباتی مجسٹریٹ کے
محکمہ میں آتا ہے تو چونکہ انسانیت قضاء کے ذریعہ سے اپنا حق ادا کر چھکتی ہے اس لئے اب وہ