میاں عزیز احمد صاحب مرحوم کے متعلق اپنوں کے خیالات اور معاندین کے اعتراضات
حصہ 2
خطبات محمود
۳۶۵
سال ۱۹۳۸ ء
چھلکے کو چھوڑ کر مغز کی طرف توجہ کرتی ہے اور اب وہ بسیط مسئلہ ایک پیچیدہ سوال کی شکل اختیار
کر لیتا ہے۔ اب صرف یہ سوال نہیں ہوتا کہ زید نے چوری کی ہے یا نہیں ، بلکہ یہ سوال ہوتا ہے
کہ اس نے کیوں چوری کی ۔ اب صرف یہ سوال نہیں ہوتا کہ زید نے مارا پیٹا ہے یا نہیں ۔ بلکہ یہ
سوال ہوتا ہے کہ اگر اس نے مارا ہے تو کیوں؟ اسی طرح صرف یہ سوال نہیں ہوتا کہ زید نے کسی
کو بُرا بھلا کہا ہے یا نہیں ، بلکہ یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس نے اگر بُرا بھلا کہا ہے تو کیوں کہا
ہے۔ تو جذبات کی دنیا میں بہت سی باتیں سامنے آجاتی ہیں ۔ مثلاً یہی کہ فعل کے محرکات کیا
ہیں ، اس نے کن حالات میں اس فعل کا ارتکاب کیا ہے ، اسے کسی نے انگیخت کی ہے یا نہیں اور
اگر کسی نے انگیخت کی تھی تو وہ معمولی انگیخت تھی یا ز بر دست اور وہ اس انگیخت کا آسانی سے مقابلہ
کر سکتا تھا یا نہیں ، پھر یہ کہ فاعل کا ماحول کیسا تھا اور اگر اس نے بدی کی تو کن حالات میں کیونکہ
ماحول سے بھی کسی کی مجبوری یا عدم محبوی ظاہر ہو جاتی ہے۔ ایک شخص نمازی ہوتا ہے مگر نمازیوں
کے گھر میں اور دوسرا شخص نمازی ہوتا ہے مگر بے نمازیوں کے گھر میں ۔ اب یہ یقینی بات ہے کہ
۔
رہ با
اس کی نماز زیادہ اعلیٰ درجہ کی ہے جو بے نمازوں میں رہ کر باقاعدہ نماز پڑھتا ہے بہ نسبت اس
شخص کے جو ایسے ماحول میں ہے جہاں تمام لوگ التزام کے ساتھ نماز پڑھنے کے عادی
ہیں۔ اسی طرح اس کی مجبوریاں دیکھی جائیں گی ، اس کا نقطۂ نگاہ دیکھا جائے گا کیونکہ نقطۂ نگاہ
کے بدل جانے سے بھی بہت فرق پڑ جاتا ہے۔ اور پھر گو جرم رہ جاتا ہے مگر اس کے متعلق نفرت
کم ہو جاتی ہے۔ جیسے پٹھانوں میں یہ دستور ہے کہ جب ان میں سے کسی کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے
تو وہ اٹھ کر اسے قتل کر دیتے ہیں اور اسے بالکل جائز سمجھتے ہیں ۔ اب ایک ہی فعل اگر ایک
پٹھان کرے گا تو گو اس کے متعلق بھی ہمارے دل میں نفرت پیدا ہو گی مگر وہ اتنی نہیں ہوگی جتنی
اس وقت پیدا ہو گی جب ایک پنجابی ایسی ہی حرکت کرے گا کیونکہ پنجابی کا نقطۂ نگاہ اور تھا
اور پٹھان کا اور یا سکھ اور عیسائی سؤ رکھاتے ہیں اور ہم سب اسے جانتے ہیں ۔اب سؤر
کھانا یقینی طور پر بُری بات ہے۔ مگر ایک سکھ یا عیسائی کو سؤ رکھاتے دیکھ کر ہمارے دل میں وہ
جذبات نفرت پیدا نہیں ہونگے جو ایک مسلمان کو سو رکھاتے دیکھ کر پیدا ہوں گے حالانکہ فعل
ایک ہی ہے وہ بھی سؤ رکھا رہا ہے اور یہ بھی سؤ رکھا رہا ہے۔ ایک ہندو نماز نہیں پڑھتا اور ہم
خطبات محمود
۳۶۶
سال ۱۹۳۸ ء
جانتے ہیں کہ یہ بُری بات ہے۔ مگر ایک ہندو کو نماز نہ پڑھتے دیکھ کر ہمارے دل میں وہ نفرت
پیدا نہیں ہو گی جو ایک مسلمان کو نماز نہ پڑھتے دیکھ کر پیدا ہو گی کیونکہ ان دونوں کے نقطہ نگاہ میں
فرق ہے۔ وہ نماز پڑھنا ضروری نہیں سمجھتا اور یہ نماز کو ضروری سمجھنے کے باوجود سستی کی وجہ سے
نماز نہیں پڑھتا ۔ پھر اس کی تعلیم کو دیکھا جائے گا کہ وہ پڑھا لکھا ہے یا جاہل ، اس کے پسماندگان
کی حالت دیکھیں گے کہ کیسی ہے کیونکہ یہ بات بھی جذبات کو بالکل بدل دیتی ہے۔ اگر ایک
بڑے سے بڑا ڈا کو ہوا اور فرض کرو اس کی بیوی مری ہوئی ہے اور اس کا صرف ایک ہی بچہ ہے
اور وہ بھی چار پانچ سال کا اور پھر وہ بھی آنکھوں سے اندھا تو جس وقت اس ڈاکو کو پھانسی پر
لٹکایا جا رہا ہو اور اس کا بیکس یتیم اور اندھا بچہ رو رہا ہو اس وقت تم میں سے کون ہے جس کا دل
رحم سے نہیں بھر جائے گا ۔ پس پسماندگان کی حالت بھی قلبی کیفیات کو بدل دیتی ہے۔ اسی طرح
اس کے دوسرے افعال کو بھی دیکھنا پڑے گا ۔ ایک وہ ہوتا ہے جو عادی طور پر چوری کرتا ہے اور
ایک وہ ہے جو یوں تو بڑا نیک تھا مگر کسی بات سے مجبور ہو کر انتہائی لاچاری کی حالت میں اس
نے چوری کر لی ۔ یا ایک وہ ہے جو ہمیشہ دوسروں سے لڑتا رہتا ہے اور دوسرا وہ ہے جو ہے تو بڑا
رحم دل مگر اتفاقی طور پر ایک دفعہ جوش میں آ کر وہ دوسرے سے لڑ پڑا ہے۔ اب گوان دونوں
سے ایک ہی قسم کا جرم سرزد ہوا ہو مگر ایک کے متعلق ہمارے جذبات بالکل اور قسم کے ہوں گے
اور دوسرے کے متعلق ہمارے جذبات اور قسم کے ہوں گے۔ پھر جس کے خلاف حملہ ہوا ہے
اس کے حالات اور اس کے پسماندگان کے حالات بھی دیکھے جائیں گے ۔ بظاہر جس طرح
ایک آدمی قتل ہو جاتا ہے اسی طرح دوسرا آدمی بھی قتل ہوتا ہے مگر ایک آدمی ایسا ہوتا ہے جس پر
ملک کا انحصار ہوتا ہے اور دوسرا آدمی معمولی اور نکھتا ہوتا ہے۔ ایک کے قتل ہونے پر اتنا شور پڑتا
ہے کہ تمام ملک ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک ہل جاتا ہے اور دوسرے آدمی کے
قتل ہونے پر کسی کو خبر تک نہیں ہوتی ۔ اب کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ دونوں فعل اپنے اثرات کے
لحاظ سے یکساں ہیں ۔ پنڈورہ میں اک چوہڑہ دوسرے چوہڑے کو قتل کر دیتا ہے تو گاؤں سے
باہر اس کے قتل ہونے کی خبر تک نہیں جاتی۔ مگر ملک کا کوئی خادم مارا جاتا ہے تو تمام ملک اس
آواز سے گونج اٹھتا ہے۔ بے شک ایسے مواقع پر ایک چوہڑے کے قاتل کو بھی وہی سزا ملے گی
خطبات محمود
۳۶۷
سال ۱۹۳۸ ء
جو ایک خادم ملک کے قاتل کو ملے گی مگر ہمارے قلب کا فیصلہ صرف بجرم کے لحاظ سے نہیں ہوگا
بلکہ ان اثرات کے لحاظ سے ہوگا جو ان قتلوں کے نتیجہ میں پیدا ہوئے ہیں پس جہاں تک قضاء کا
تعلق ہے وہاں دونوں کو یکساں سزا ملے گی مگر جہاں جذبات اور احساسات کا سوال آجائے گا
وہاں ان دونوں قتلوں کے تاثرات میں زمین و آسمان کا فرق ہوگا۔
پھر یہ بھی دیکھا جائے گا کہ جس پر حملہ ہوا ہے وہ حملہ ہونے کے وقت جواب دینے کے
قابل تھا یا نہیں ۔ آیا اس پر ایسی حالت میں تو حملہ نہیں ہوا جب کہ وہ سو رہا تھا یا اسے رسیوں سے
باندھ کر آگ میں تو نہیں جلایا گیا ۔ اور اگر ہمیں معلوم ہوا کہ اس پر سوتے ہوئے حملہ کیا گیا ہے یا
رسیوں سے باندھ کر آگ میں جلایا گیا ہے اور اس طرح بے بسی کی حالت میں اسے قتل کیا گیا
ہے تو اس قسم کے جرائم زیادہ خطرناک سمجھے جائیں گے۔ پھر یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آگے سے
اس نے یا اس کے ساتھیوں نے کوئی جواب دیا ہے یا نہیں ۔ غرض جذبات کی دنیا میں معاملہ
زیادہ پیچیدہ ہو جاتا ہے اور اب صرف فعل نہیں بلکہ فعل کے محرکات ، فاعل کا ماحول ، اس کی
مجبوریاں ، اس کا نقطہ نگاہ ، اس کی تعلیم ، اس کے پسماندگان کی حالت ، اس کے دوسرے افعال
جس کے خلاف حملہ ہوا ہے ، اس کے حالات ، اس کے پسماندگان کے حالات ۔ اگر وہ ہلاک
ہوا ہے تو دنیا کو جو اس کی ہلاکت سے نقصان پہنچتا ہے ، اس کا اندازہ ،حملہ ہونے کے وقت وہ
جواب کے قابل تھا یا نہیں ، آگے سے اس نے یا اس کے ساتھیوں نے کوئی جواب دیا یا
نہیں ۔ بیسیوں باتیں ہیں جو سامنے آجاتی ہیں اور ان بیسیوں باتوں کو جو مشترک نتیجہ ہوگا وہ
ہمارے دل کا رد عمل ہوگا ۔ اسی وجہ سے بعض دفعہ ایک برے فعل کو ہم برا سمجھتے ہیں مگر دل میں اس
فعل کا ارتکاب کرنے والے سے ہمدردی بھی پیدا ہوتی ہے ۔ اور بعض دفعہ ظاہری نگاہ سے اچھا
نظر آنے والے ایک فعل کو ہم اچھا کہتے ہیں مگر دل میں اس فعل کا ارتکاب کرنے والے کے
متعلق نفرت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں ۔ پھر ان میں درجوں کا فرق ہوگا ۔ کسی وقت ہماری
ہمدردی بہت زیادہ ہوگی اور کسی وقت کم ، کسی وقت زیادہ نفرت ہوگی اور کسی وقت تھوڑی ۔ غرض
جس وقت جذبات فیصلہ کرنے لگتے ہیں اور وہ چھلکے کو چھوڑ کر مغز کی طرف آتے ہیں ، اس وقت
اصل واقعہ ایک وسیع گل کا چھوٹا سا جز و ہو کر رہ جاتا ہے اور قلبی تاثرات سارے گل کا نتیجہ
خطبات محمود
۳۶۸
سال ۱۹۳۸ ء
ہوتے ہیں ۔ خالی واقعہ کے ایک مجزو کا نتیجہ نہیں ہوتے ۔ جب ہم قضاء کی کرسی پر بیٹھیں گے تو قتل
کا واقعہ ایک عمارت کی شکل میں ہمارے سامنے ہوگا مگر جب ہم جذبات کی کرسی پر بیٹھیں گے تو
وہی عمارت ایک کھڑ کی یا کنڈا بن کر رہ جائے گی ۔ اور یہ تاثرات جو دل میں پیدا ہوتے ہیں اگر
واقعات کے طبعی نتائج ہوں یعنی انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے تمام باتوں کو سوچا ہو اور ان
کے ماتحت ہمارے دل میں ایک تاثر پیدا ہوا ہو تو ایسے تاثرات کبھی قابلِ اعتراض نہیں کہلا سکتے
بشرطیکہ ان تاثرات کو قضاء میں دخل انداز نہ ہونے دیا جائے ۔ چنانچہ ایسے واقعات عدالتوں ۔
میں بھی کثرت سے ہوتے ہیں کچھ مدت کی بات ہے لاہور کے ایک انگریز جج نے ایک شخص کو
سزا دی مگر فیصلہ میں لکھا کہ میں اسے قانونی سزا دیتا ہوں ورنہ میرے نزدیک یہ جرم اس نوعیت
کا نہیں کہ اسے سزا دی جائے مگر چونکہ قانون کہتا ہے کہ سزا دو اس لئے میں اسے اتنے روپے
جرمانہ کی سزا دیتا ہوں ۔ جرمانہ کے بعد اس نے نوکر کو بلایا اور کہا میرا کوٹ جو فلاں کھونٹی پر لٹک
رہا ہے وہ لے آؤ۔ چنانچہ وہ کوٹ لایا اور اس حج نے جیب میں سے اتنا روپیہ نکال کر جتنا اس
نے مجرمانہ کیا تھا ملزم کی طرف سے خزانے میں داخل کرا دیا۔ اب دیکھو ایک ہی وقت اس نے
دونوں امور کو ملحوظ رکھا ۔ اس نے جرمانہ کیا قضاء کے تقاضا کو پورا کرنے کے لئے اور اس نے خود
مجرمانہ ادا کیا اپنے جذبات کو تسلی دینے کے لئے ۔
وکٹر ہیوگو فرانس کا ایک مشہور مصنف گزرا ہے بلکہ موجودہ دور تصنیف کا وہ بادشاہ سمجھا
جاتا ہے۔اس نے بہت سے تاریخی ناول لکھے ہیں جن میں واقعات تمام تاریخی ہوتے ہیں
صرف ان کے بیان کرتے وقت وہ رنگ آمیزی کر لیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے قلم میں بڑی
تاثیر پیدا کی ہے چنانچہ اسے وفات پائے گو عرصہ گزر گیا ہے مگر آج تک اس کی تحریریں
علمی مذاق رکھنے والوں میں بڑی مقبول ہیں ۔ فلسفے کے بڑے بڑے سکتے ہیں جن کا اس نے اپنی
کتابوں میں حکایات میں ذکر کیا ہے ۔ ان میں اس مضمون کے متعلق بھی ایک تاریخی قصہ آتا
ہے۔ فرانس میں اٹھارھویں صدی کے آخر اور انیسویں صدی کے شروع میں بڑی بغاوتیں ہوئی
تھیں اور بڑے قتل اور خونریزیاں ہوئی تھیں ۔ ایک موقع پر جو پرانا شاہی خاندان تھا اسے جب
لوگوں نے فرانس سے نکال دیا تو اس خاندان کے کچھ افراد انگستان چلے گئے اور کی بیلجیم میں
خطبات محمود
۳۶۹
سال ۱۹۳۸ ء
مقیم ہو گئے اور وہاں بیٹھ کر انہوں نے سازشیں شروع کر دیں ۔اس موقع پر قصہ یہ بتایا جاتا ہے
کہ ایک نواب کے خورد سال بھتیجے کو جو اسی نواب کا وارث تھا، ایک استاد رکھ کر تعلیم دلائی
گئی۔ استاد دل میں جمہوریت کا قائل تھا۔ اس نے اسے جس قدر تعلیم دی وہ جمہوریت کے
اصول پر دی ۔ ملک کے حقوق اس کے ذہن نشین کئے اور اس عمدگی سے وہ اصول اس کے ذہن
میں داخل کئے کہ وہ ان کا اچھا خاصہ مبلغ ہو گیا۔ چنانچہ جہاں بیٹھتا انہی اصول کی لوگوں کو تلقین
کرتا ۔ جب بغاوت ہوئی تو قدرتی طور پر وہ عوام الناس کے ساتھ مل گیا اور اپنے بھائی بندوں کو
اس نے چھوڑ دیا۔ ایک موقع پر ایسا اتفاق ہوا کہ اس کا وہ چچا جس نے اسے پالا تھا لڑائی میں
اس کے مقابل میں آگیا اور آخرشکست کھا کر وہ گرفتار کر لیا گیا ۔ جب اس کا چا پکڑا گیا تو چونکہ
اس نے بچپن سے اسے پالا تھا ، اس لئے بھتیجے کے دل میں محبت کے جذبات نے جوش مارا اور
اس نے یہ سمجھتے ہوئے کہ ملک کی خیر خواہی کا جو فرض مجھ پر عائد ہوتا تھا وہ تو میں ادا کر چکا
ہوں اور اب میں اپنا ذاتی فرض بھی ادا کر دوں ۔ قید خانہ میں جا کر اپنے چچا کو چھوڑ دیا۔ اس پر
تمام ملک میں شور پڑ گیا اور فرانس کی پارلیمنٹ میں مقدمہ پیش ہوا۔ انہوں نے ایک کمیشن تجویز
کیا اور اسی استاد کو جس نے اسے تعلیم دی تھی اس مقدمہ کا فیصلہ کرنے کے لئے حج مقرر
کیا۔ چونکہ اس نے ملک کے لئے بڑی قربانیاں کی تھیں اس لئے فوج کے بڑے بڑے افسر وفد
بن کر اس کے پاس گئے اور کہا کہ اس کی گزشتہ خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے متعلق
نرم فیصلہ کیا جائے مگر اس نے ان کی ایک نہ سنی اور فیصلہ کیا کہ اسے گولی سے اڑا دیا جائے اور کہا
کہ اس کے فعل کے نتیجہ میں جو کشت و خون ہوگا اس کا کیا علاج ہے ۔ چنانچہ اس فیصلہ کے مطابق
اسے ایک جگہ کھڑا کیا گیا اور بندوقوں کی باڑ مار کر اسے مار دینے کا حکم ملا۔ طریق یہی ہے کہ
جب باڑ مارتے ہیں تو درجن بھر یا کم و بیش تعداد سپاہیوں کی صف باندھ کر مجرم پر حکم ملتے ہی
گولیاں چلاتی ہے اور اس سے غرض ایک تو رُعب قائم کرنا ہوتا ہے دوسرے یہ احتیاط ہوتی ہے
کہ بیک وقت کئی سپاہی نشانہ لیں گے تو نشانہ خطا نہ ہو گا اور مجرم ضرور مر جائے گا ۔ جب اس
نواب زادہ کو میدان میں کھڑا کیا گیا اور سپاہی بھی مختلف جگہوں پر متعین کر دیئے گئے تو پھر میں
بڑے بڑے افسروں کا ایک وفد اس استاد کے پاس گیا اور اس نے کہا ہماری ساری فتح اسی کے
خطبات محمود
٣٧٠
سال ۱۹۳۸ ء
طفیل ہے ۔ اس نے بادشاہی تعلقات کی کبھی پرواہ نہیں کی اور ہمیشہ ہمارا ساتھ دیتا رہا اب اس
کے ساتھ رعائت کی جائے اور اسے یہ سزا نہ دی جائے ۔ مگر اس نے ان کی کوئی بات نہ سنی اور
کہا گولی چلاؤ۔ چنانچہ سپاہیوں نے باڑ مار دی اور وہ رئیس مرکر گر پڑا ۔ ادھر استاد کے منہ
سے اس مفہوم کا ایک فقرہ نکلا ۔ کہ آہ میری امیدوں کی عمارت منہدم ہوگئی اور ایک پستول چلنے
کی آواز آئی ۔ لوگوں نے مڑ کر دیکھا۔ تو اس رئیس کی لاش کے ساتھ استاد کی لاش بھی تڑپ رہی ۔ نے
تھی ۔ اور وہ بھی اس کے غم میں خودکشی کر چکا تھا۔
یہ واقعہ گو ایک ناول میں بیان ہوا ہے لیکن تاریخی مواد سے ماخوذ اس میں اسی طرف
اشارہ کیا گیا ہے کہ انسانی فیصلہ بعض دفعہ متضاد حالات میں ہوتا ہے۔ قضاء اور طرف جاتی ہے
اور جذبات اور طرف جاتے ہیں اور اس میں بتایا گیا ہے کہ انسانی روح بعض فعلوں سے
دو طرح متاثر ہوتی ہے۔ ایک قضائی طور پر اور ایک جذباتی طور پر ۔ چنانچہ اسی بناء پر اس فرانسیسی
بغاوت کے لیڈر نے بھی ایک طرف سزا کا حکم دیا کیونکہ قضاء کا یہی فیصلہ تھا کہ جو شخص اپنے ملک
سے ایسی غداری کرے، اُسے ایسی ہی سزا ملنی چاہئے ۔ دوسری طرف چونکہ اس نے اسے ایک
بچے کی طرح پالا تھا اور اُس کے ساتھ اُس کی امیدیں وابستہ تھیں جب اس نے دیکھا کہ وہ ایک
خطا کی وجہ سے مارا گیا ہے تو چونکہ ان کے مذہب میں خودکشی نا جائز نہیں اس لئے اس نے بھی
خود کشی کر لی ۔
غرض تاریخی واقعات اور روز مرہ کے واقعات سے یہ امر پوری طرح ظاہر ہو جاتا
ہے ۔ کہ انسانی روح بعض افعال سے دو طرح متاثر ہوتی ہے ۔ ایک قضائی طور پر اور
ایک جذباتی طور پر ۔ بعض دفعہ قضائی فیصلہ بالکل اور ہوتا ہے اور جذباتی فیصلہ بالکل اور ہوتا
ہے۔ اور کبھی یہ دونوں فیصلے موافق بھی ہوتے ہیں مگر بہر حال دیانت دار انسان وہ ہوتا ہے جو
قضائی حصہ کو جذباتی حصہ سے مغلوب نہ ہونے دے ۔ بے شک جذباتی حصہ پیدا ہوگا اور ضرور
ہو گا مگر انسان کا کام یہ ہے کہ اس سے مغلوب نہ ہو۔ ایک حج کے سامنے اگر اس کا بیٹا ملزم کی
حیثیت میں پیش ہوگا تو کون کہہ سکتا ہے کہ اس کے دل میں رحم پیدا نہیں ہو گا مگر بطور حج کے اس کا
فرض ہے کہ اسے سزا دے۔ مگر کیا جب وہ سزا دے گا اسے غم نہیں ہوگا ، ہوگا اور ضرور ہو گا مگر کیا نا ، ہوگا مگر
خطبات محمود
۳۷۱
سال ۱۹۳۸ ء
غم بھی کوئی جرم ہے ۔ ہر شخص تسلیم کرے گا کہ جب اس نے اپنے قضائی فرض کو ادا کر دیا تو اب
اس کا اظہار غم کوئی ناجائز امر نہیں پس جب ایک حج قضائی طور پر اپنا فرض ادا کر لیتا ہے اور
ناجائز طور پر دوسرے کے حقوق کو چھینے کی کوشش نہیں کرتا ۔ مثلاً یہ نہیں کرتا کہ اسے قید سے چھڑا
لے ( مقدمہ لڑنا نا جائز نہیں کیونکہ مجرم کا اثبات فیصلہ کے بعد ہوتا ہے پہلے نہیں ) تو اس کے لئے
جائز ہے کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار کرے ۔ بشرطیکہ وہ جذبات جادۂ اعتدال اور صداقت پر
ہوں ۔ صداقت پر اس طرح کہ جن جذبات سے وہ نتیجہ نکالتا ہے وہ صحیح ہوں اور جادۂ اعتدال
پر اس طرح کہ جذبات حد سے آگے نہ نکل جائیں اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اُس کا یہ فعل انسانیت
کے خلاف نہیں بلکہ اس کے عین مطابق ہوگا ۔ اگر ایک باپ قاضی ہے اور اس کا بیٹا مجرم کی
حیثیت میں اُس کے سامنے پیش ہے اور وہ اسے قانون کے مقتضی کو پورا کرنے کے لئے سزا دیتا
ہے مگر اُس کا دل زخمی ہے تو جب اُس نے قانون کو پورا کر دیا تو اُس کا رنج اس کی نیکی کے منافی
نہیں بلکہ عین مطابق ہے کیونکہ اُس نے ثابت کر دیا کہ وہ حج بھی ہے اور انسان بھی ۔ اور اگر
کوئی شخص جذباتی حصہ کو ظاہر کرنا بھی نیکی کے منافی سمجھتا ہے تو وہ احمق اور بے وقوف ہے اور
اس بات کو ثابت کرنے والا ہے کہ وہ اپنے دماغ کو پڑھنے کے قابل نہیں ۔ اگر دُنیا کے سارے
مجسٹریٹ بھی مل کر یہ کہیں کہ اگر ان ججوں کے بیٹوں میں سے کسی سے کوئی جرم سرزد ہوا اور فیصلہ
کرتے وقت سزا بھی دیتے ہیں اور ان کے دل میں یہ احساس بھی پیدا نہیں ہوتا کہ کاش ! ہمارا بیٹا
بچ جاتا ، کاش وہ اس مجرم کا ارتکاب نہ کرتا ۔ یا یہ خیال پیدا نہیں ہوتا کہ کاش! اسے تو بہ کی توفیق
مل جائے تا اگر اس کی دنیا نہیں سنور سکی تو آخرت ہی سنور جائے ۔ یا اگر سزا مل جاتی ہے تو ان
کے دلوں میں یہ حسرت پیدا نہیں ہوتی کہ آہ افسوس ہمارا بچہ گناہ سے نہ بچ سکا تو میں ان سے یہ
کہوں گا کہ تم اپنے دماغ کو خود پڑھنے کی اہلیت نہیں رکھتے یا تم انسان نہیں بلکہ انسانیت سے بالا یا
کوئی اور ہستی ہو۔ مگر میں نہیں سمجھ سکتا دنیا میں دل اور دماغ رکھنے والے ایسے مجسٹریٹ بھی
ہو سکتے ہوں جو قضاء سے اپنے جذبات کو کچل دیں اور ان کے دلوں میں کوئی رحم پیدا نہ ہو، میں
اسے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ یہ ایک قانون ہے جس سے باہر کوئی نہیں جا سکتا ۔ ہزارہا سے باہر
مثالیں روزانہ اس کی ملتی ہیں ۔ صحابہؓ کا ہی واقعہ ہے ۔ مقداد ایک بہت بڑے صحابی تھے
خطبات محمود
۳۷۲
سال ۱۹۳۸ ء
وہ ایک دفعہ ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص پاس سے گزرا اور کہنے لگا۔ میں قربان
جاؤں ان آنکھوں کے جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ میں قربان جاؤں ان ہاتھوں کے
جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ۔ کاش! ہم بھی اُس زمانہ کو دیکھتے ۔ مقداد یہ سن کر
غصہ میں آگئے اور ان کا چہرہ کا رنگ سرخ ہو گیا۔ راوی کہتے ہیں ۔ ہم نے دل میں کہا آپ کا یہ
غصہ اس وقت کیسا نا واجب ہے مگر اتنے میں مقداد بولے ۔ تم کیا بات کرتے ہو۔ تمہارے جیسے
ہی انسان تھے جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کورڈ کیا ۔ انہوں نے آپ کی باتیں سنیں مگر کہا تو
جھوٹا ہے، مکار ہے۔ پس تم میں سے کون کہہ سکتا ہے کہ اگر وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت ہوتا تو
ضرور آپ پر ایمان لاتا اور ابو جہل یا ابولہب کے چیلوں میں شامل نہ ہوتا ۔ پس تم کیوں کہتے ہو
کہ کاش ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پیدا ہوتے ۔ تمہیں کیا معلوم ہے کہ اگر اُس وقت تم
پیدا ہوتے تو تمہارا کیا حال ہوتا۔ تم شکر کرو کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں ایسے وقت میں پیدا کیا ہے
جب تمہارے ماں باپ ایماندار تھے اور اس طرح تمہیں اس امتحان میں سے گزرنا نہیں پڑا جس
امتحان میں سے تمہارے ماں باپ کو گزرنا پڑا۔ پھر وہ کہنے لگے کہ تم ہمارے زمانہ کا کیا پوچھتے
ہو۔ ہمارے دل بھی تھے ، ہمارے بھی پیارے سے پیارے وجود تھے۔ ہمارے بھی دنیا میں وہ لوگ
تھے جو ہمارے حبیب اور محبوب تھے مگر جب خدا نے ہمیں ایمان دے دیا اور وہ دولت ایمان
سے محروم رہے اور جنگیں ہوئیں تو ہم ان سے لڑائی کرتے تھے مگر بخدا جب ہم تلوار چلاتے تو
ہمارے دل یہ تصور کر کے خون ہو جاتے کہ قیامت کے دن ہمارے یہ حبیب دوزخ کی طرف
لے جائے جا رہے ہوں گے اور ہم جنت کی طرف جا رہے ہوں گے۔ یہ وہ نمونہ ہے جو صحابہؓ نے
دکھایا اور یہی وہ نمونہ ہے جو قضاء کے وقت ایک شریف اور ہمدردانسان دکھا سکتا ہے انہوں نے
ایک طرف تلوار لے کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کو کاٹ ڈالا مگر دوسری طرف ان کی حالت
یہ تھی کہ ان کے دل کڑھ رہے اور رو رہے تھے کہ ہمارا یہ پیارا جہنم کی طرف جا رہا ہے اور ہم
جنت کی طرف ۔ تو جذباتی قضاء کا معاملہ نہایت پیچدار ہوتا ہے جس کو صرف عالم اور فہیم آدمی
ہی سمجھ سکتے ہیں ۔ صرف وہی سمجھ سکتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے سوچنے والا دماغ اور فکر کرنے
والی روح عطا فرمائی ہے ۔ عام لوگ نہ ان باتوں کو سمجھتے ہیں اور نہ وہ ان کو سمجھنے کے
خطبات محمود
۳۷۳
سال ۱۹۳۸ ء
اہل ہوتے ہیں ۔غرض دیانت دار انسان وہ ہوتا ہے جو قضائی حصے کو جذباتی حصہ سے مغلوب نہ
ہونے دے لیکن جب وہ یہ مطالبہ پورا کر دے تو اور اس پر کوئی بوجھ نہیں بشرطیکہ اس کے
جذبات جادۂ اعتدال اور صداقت پر ہوں ۔ اگر وہ جذبات صداقت پر مبنی ہوں اور اگر وہ
جادہ اعتدال پر قائم ہوں تو نہ صرف یہ کہ وہ خلاف انسانیت نہیں بلکہ وہ عین انسانیت ہیں ۔ یہ
تین اصل ہیں جنہیں اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے تب وہ جواب سمجھ آئے گا جو ان سوالات کا میں
دینا چاہتا ہوں ۔ مگر چونکہ آج بہت دیر ہو گئی ہے اس لئے اسی پر اپنا خطبہ ختم کرتا ہوں دوسرا حصہ
جو جواب پر مشتمل ہے وہ انشاء اللہ تعالیٰ اگلے خطبہ میں بیان کروں گا۔ “
ا الدخان : ۵۰
-
( الفضل ۳۰ جون ۱۹۳۸ء)
بخاری کتاب الادب باب مَا يُنْهَى عَنِ التَّحَاسُدِ (الح)
وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ وَ لَمْ يَكُن لَّهُمْ شُهَدَاءُ إِلَّا انْفُسُهُمْ فَشَهَادَةً
احدهم أَرْبَعُ شَهدَتَ بِاللهِ انّه لَمِنَ الصَّدِقِينَ ( النور : ٧)