منافقین کی قِسمیں اور اُن کی علامتیں
خطبات محمود
۴۷۶
۲۵
سال ۱۹۳۸ ء
منافقین کی قسمیں اور اُن کی علامتیں
فرموده ۵ اگست ۱۹۳۸ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : - :
میں نے پچھلے خطبہ جمعہ میں منافقین کے متعلق بعض باتیں بیان کی تھیں اور بتایا تھا کہ منافق
ہر جماعت میں ہونے ضروری ہوتے ہیں ۔ کبھی کوئی جماعت آج تک دنیا میں ایسی نہیں بنی جس
کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہو اور اُس میں منافق پیدا نہ ہوئے ہوں ۔ بعض لوگ نادانی سے یہ کہا کرتے
ہیں کہ منافقت حکومت میں ہوتی ہے حالانکہ یہ بات بالکل غلط ہے اور روزانہ تجربہ کے بھی
خلاف ہے۔ مذہبی جماعتوں کو جانے دو تم افراد کی دوستیوں کو لے لو۔ کیا کوئی بھی شخص ایسا ہے
جو یہ کہہ سکے کہ اُس کے کسی دوست نے اس سے کبھی دھوکا بازی نہیں کی اور دوست کی دھوکا بازی
کو ہی منافقت کہا کرتے ہیں ۔ یعنی یوں ظاہر میں دوست ہو مگر اندر سے دشمنی اور شرارت
کرتا ہو۔ میں سمجھتا ہوں سوائے ایسے بے وقوف کے جو انسان کی حقیقت سمجھنے سے عاری ہو ہوا اور
جس میں قوت فیصلہ نہ ہو ہر انسان کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس نے بعض سے حُسنِ سلوک کیا ، ان کی
وقتاً فوقتاً امداد کی اور ان سے ہر رنگ میں اچھا معاملہ کیا مگر وہ اندر ہی اندر سے اُس کے خلاف
کوئی منصوبہ یا شرارت کرتے رہے۔ بچوں میں یہی ہوتا ہے۔ سکول کے لڑکے آپس میں
دوستانہ تعلقات پیدا کرتے ہیں مگر ان میں بھی یہ دیکھا جاتا ہے کہ بعض دفعہ ظاہر میں ایک
دوست بنا ہوا ہوتا ہے مگر باطن میں وہ مخالف ہوتا ہے ۔ وہاں کونسی حکومت ہوتی ہے ؟ ہاں نظام
خطبات محمود
۴۷۷
سال ۱۹۳۸ ء
میں یہ بات زیادہ ہوتی ہے اور جہاں کہیں نظام ہوگا وہاں یہ بات نمایاں نظر آ جائے گی اس لئے
کہ نظام ہر شخص کی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے سپر د اس
نظام کی نگرانی ہوتی ہے اور چونکہ وہ نگرانی کرتے ہیں اس لئے جب معلوم ہوتا ہے کہ کوئی شخص
منافق ہے تو اسے بلایا جاتا ہے، اُس پر جرح کی جاتی ہے ، اس کے متعلق گواہیاں لی جاتی ہیں
اور اس طرح تمام باتیں ریکارڈ اور شہادتوں میں آجاتی ہیں ۔ پس چونکہ ایک نظام کے نتیجہ میں
اس قسم کی باتیں ریکارڈ میں آجاتی ہیں اور منافقوں کو بُلا بلا کر ان سے سوالات کئے جاتے ہیں
اس لئے یہ بات نمایاں طور پر نظر آجاتی ہے لیکن جب ایک دوست دوسرے دوست سے غداری
کرتا ہے تو وہ صرف اتنا ہی کرتا ہے کہ اُس سے قطع تعلق کر لیتا ہے۔ اس کے اندر یہ طاقت نہیں اتنا
ہوتی کہ اُسے بلائے ، اُس کے متعلق شہادتیں لے اور جرح کر کے اُس کی منافقت کو ثابت
کرے اور اگر وہ اسے بلائے بھی تو وہ آئے گا کیوں؟ کہے گا تم گھر بیٹھو میں تمہارا کوئی نوکر نہیں
کہ تمہارے بلانے پر آجاؤں ۔ مگر جہاں نظام ہوتا ہے وہاں چونکہ ایک قسم کی طاقت ہوتی ہے
اس لئے جن پر منافقت کا الزام ہوا نہیں بلایا بھی جاتا ہے اُن کے متعلق گواہیاں بھی لی جاتی
ہیں ، اُن پر جرح بھی کی جاتی ہے اور اس طرح یہ تمام چیزیں ریکارڈ میں آجاتی اور لوگوں کو
نمایاں طور پر نظر آنے لگ جاتی ہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ کہنا کہ حکومت کے ساتھ منافقت ہوتی ہے، یہ حکومت کے مفہوم کے
سمجھنے میں غلطی کھانے کا نتیجہ ہے اور اگر یہ صحیح ہو کہ حکومت کے ساتھ ہی منافقت ہوتی ہے تو
اس حکومت سے مراد وہی حکومت ہوگی جس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ کہ تم میں سے ہر شخص
بادشاہ ، چرواہا یا نگران ہے اور ہر شخص سے اپنی اپنی رعیت یا گلے کے متعلق سوال کیا جائے گا۔ تو
کوئی انسان دنیا میں ایسا نہیں جس کو کچھ نہ کچھ حکومت نہ ملی ہو۔ اگر اس کی بیوی ہے تو
الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّساء کے ماتحت وہ اپنی بیوی کی نگرانی کرتا ہے۔ اگر اس کے کے
بچے ہیں تو وہ اپنے بچوں کا نگران ہے۔ پھر یہ دنیا سینکڑوں یا ہزاروں افراد پر مشتمل نہیں بلکہ ہیں تو وہ کا ہے۔ پھر یہ دنیا یا
اربوں کی دنیا ہے اس دنیا میں ہزاروں ایسے آدمی ملیں گے جن کی بیویاں منافق ہوتی ہیں ۔
خطبات محمود
۴۷۸
سال ۱۹۳۸ ء
وہ بظاہر اپنے خاوندوں کے ساتھ رہتی ہیں مگر در پردہ بدکاری اور فسق و فجور اُن میں پایا جاتا ہے
اور وہ دوسروں سے تعلقات رکھتی ہیں ، پھر ہزاروں ایسی ہیں جو بد کار تو نہیں لیکن انہیں اپنے
خاوندوں سے دشمنی ہے اور اس وجہ سے وہ اپنے خاوندوں کے خلاف بھی منصوبے کرتی رہتی
ہیں ، پھر ہزاروں ایسی ملیں گی جو خاوندوں کے حُسن سلوک میں کمی ہونے کی وجہ سے اُن کے
خلاف فتنه و فساد بپا رکھتی ہیں اور اسی کا نام منافقت ہے ۔ پھر جو دوست ہوتے ہیں ان میں بھی
ایک رنگ کی حکومت ہوتی ہے۔ تم کبھی دو دوست مساوی نہیں دیکھو گے ۔ جب بھی دیکھو گے
تمہیں معلوم ہوگا کہ ایک غالب دوست ہے اور ایک مغلوب دوست ہے۔ یعنی ایک دوست
دوسرے دوست کے پیچھے چلنے والا ہوگا اور دوسرا اُسے مشورہ دینے والا اور اُسے چلانے والا
ہوگا ۔ دو برابر کے دوست تمہیں کبھی نظر نہیں آئیں گے کیونکہ یہ فطرت کے ہی خلاف ہے کہ
انسانوں میں گلی طور پر مساوات ہو ۔ ۔ وہ وہ ضرور ضرورا۔ اپنے میں سے ایک کی قابلیت اور برتری کون تسلیم
کرتے اور اُس کے پیچھے چلتے ہیں چاہے وہ مُنہ سے نہ کہتے ہوں کہ تو ہمارا بادشاہ ہے۔ جہاں
بھی چار پانچ دوست ہوں گے تم دیکھو گے کہ ان میں سے ایک دو مشورہ دینے والے ہوں گے
اور باقی مشورہ لینے والے، ایک دو حکم دینے والے ہوں گے اور باقی حکم سننے والے تو دوستوں
میں بھی حکومت کا ایک رنگ پایا جاتا ہے۔ اسی طرح مدرسے ہیں، مساجد کے اجتماع
ہیں ، تجارتیں ہیں ، زراعتیں ہیں ، ان سب میں ایک رنگ حکومت کا پایا جاتا ہے۔ بازار کا سوال
ہو تو ایک چودھری ہوتا ہے جسے اپنے حلقہ میں ایک رنگ کی حکومت حاصل ہوتی ہے ۔
غرض تھوڑی یا بہت حکومت ہر شخص کو حاصل ہے اور اس کے بغیر دنیا کا کام نہیں
چلتا ۔ چوروں اور ڈاکوؤں تک کو لے لیں ان کے سردار ہوتے ہیں اور یہ ممکن ہی نہیں کہ چور
چوریاں کریں اور وہ کسی کو اپنا افسر نہ بنائیں ، ڈاکو ڈاکے ڈالیں اور کسی کو اپنا لیڈر تجویز نہ
کریں، فقیر اور سادھو بھی اپنے میں سے ایک کو افسر بنا لیتے ہیں ۔ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے یہاں تک فرمایا ہے کہ کوئی دو مؤمن ایسے نہ ہوں جو اپنے میں سے ایک شخص کو امیر نہ بنا
لیں ۔ سے تو اب ایک رنگ کی حکومت تمام دنیا میں ہو گئی ۔ ایک طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمادیا کہ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ اور دوسری طرف یہ فرما دیا کہ
خطبات محمود
۴۷۹
سال ۱۹۳۸ ء
جب بھی دو مؤمن اکٹھے ہوں اپنے میں سے ایک کو امیر بنالیں ۔ ادھر دنیا کا قاعدہ بتا رہا ہے کہ
یہ صحیح اصل ہے ہم کسی کو اپنا حاکم یا افسر نہ بھی بنائیں جس کے ذہن میں جدت اور تیزی ہوگی وہ
آپ ہی آپ ہمارا افسر بن جائے گا ۔ چاہے اُسے مُنہ سے نہ کہا جائے کہ آپ ہمارے افسر اور
حاکم ہیں مگر عملاً یہی ہوگا کہ دوست اُسی سے مشورہ لیں گے اور اسی کے پیچھے اپنے آپ کو چلائیں
گے چاہے یہ برتری اور فوقیت عقل کی وجہ سے ہو، چاہے مال کی وجہ سے ۔اگر چار پانچ دوست
ہوں اور ان میں سے ایک دولت مند ہو تو گو بظاہر وہ اُس دولت مند کو کسی میٹنگ میں اپنا بادشاہ
یا افسر مقرر نہیں کریں گے مگر عملاً یہی ہوگا کہ وہ اُسی دوست کے گھر میں جمع ہوں گے جو اُنہیں
کھانا کھلائے یا چائے پلائے یا مٹھائی کھلائے ۔ اب یہ برتری مال کی وجہ سے ہوگی کسی طاقت کی
وجہ سے نہیں ہو گی ۔ اسی طرح چار پانچ اور دوست ہوتے ہیں اور اُن میں سے ایک پہلوان ہوتا
ہے دوسرے جانتے ہیں کہ اگر اس نے کسی کو ایک تھپڑ بھی مارا تو وہ کئی گز تک لڑھکتا چلا جائے
گا۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ باقی کمزور لڑ کے اُس کے ارد گرد اکٹھے رہتے ہیں تا اگر دوسرے لڑکے
ہمیں دق کریں تو ہم اس کی پناہ میں محفوظ رہیں ۔ اب وہ بادشاہ نہیں ہوتا انہوں نے کسی میٹنگ یا
مجلس میں اُس کی افسری کو تسلیم کرنے کے متعلق کوئی ریزولیوشن پاس نہیں کیا ہوتا، کوئی کمیٹی نہیں
کی ہوتی مگر فطرت خود بخود بہادر انسان کی فوقیت کو تسلیم کرا لیتی ہے۔ اسی طرح منافقوں کو دیکھ
لو قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے بھی لیڈ ر ہوتے ہیں ، کفار کے بھی لیڈر ہوتے ہیں ، حتی
کہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ جب دوزخی دوزخ میں ڈالے جائیں گے تو وہ کہیں گے یا اللہ !
ہمارے کچھ سردار بھی تھے انہیں بھی سزادی جائے اور ہم سے زیادہ دی جائے کیونکہ انہوں نے
ہی ہم کو گمراہ کیا کے منافقوں کا بھی یہی حال ہے۔ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ منافقوں کا لیڈر
عبداللہ بن اُبی بن سلول تھا ۔ اب اس کے یہ معنے نہیں کہ انہوں نے اس کی لیڈری کے متعلق کوئی
ریز ولیوشن پاس کیا تھا یا کوئی کمیٹی ہوئی تھی جس میں یہ پاس ہوا تھا کہ عبداللہ بن اُبی بن سلول کو
اپنا لیڈر منتخب کیا جائے بلکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ وہ چونکہ منافقت میں دوسروں سے بڑھا ہوا تھا
اس لئے خود بخود منافقوں کا لیڈر بن گیا۔ چوروں کا لیڈر بڑا چور ہوتا ہے ، ڈاکوؤں کا لیڈر بڑا
ڈاکو ہوتا ہے، بدکاروں کا لیڈر بڑا بدکار ہوتا ہے، سپاہیوں کا لیڈر بڑا لڑنے والا ہوتا ہے،
ا
خطبات محمود
لد ٠٧
سال ۱۹۳۸ ء
حساب دانوں کی اگر ایک مجلس ہو تو وہ اُسی کو اپنا لیڈر منتخب کریں گے جو سب سے زیادہ
حساب دان ہو اور اگر اسے منتخب نہ بھی کریں تو بھی اگر کوئی بات کریں گے تو اُس سے پوچھ کر
اور اگر کوئی فیصلہ کریں گے تو اس کی رائے لے کر ۔ اسی طرح پانچ سات ڈاکٹر جمع ہوں ، دو تین
سب اسٹنٹ سرجن ہوں دو اسسٹنٹ سرجن ہوں اور ایک سول سرجن ہو تو جب بھی کوئی بات
ہوگی تو وہ سول سرجن کی طرف منہ کر کے کہیں گے کیوں جی ! یہ بات اسی طرح ہے نا۔ یا سول سرجن
کوئی نہ بھی ہوا گر ایک ڈاکٹر اپنے اندر غیر معمولی لیاقت رکھتا ہے تو ہر ڈاکٹر اُس کی بات پر مجبور
ہو گا کہ اُس کی طرف منہ کر کے پوچھے کہ کیوں جی ! یہ درست ہے؟ کیونکہ فطرت انسان کو مجبور
کرتی ہے کہ وہ اپنے سے زیادہ قابلیت والے کی طرف جھکے اور اسی کا نام حکومت ہے ۔ایسی
مجالس میں جب بھی کسی کو شکوہ پیدا ہوتا ہے اور وہ اندر ہی اندر منصوبے کرنے لگ جاتا ہے تو اس
کو منافقت کہا جاتا ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دوستیاں دشمنیوں سے اور رفاقتیں اختلاف سے بدل
جاتی ہیں ۔ میاں بیوی ہوتے ہیں وہ ایک دوسرے سے بڑی محبت کرتے ہیں مگر پھر کوئی ایسا
اختلاف ان میں پیدا ہو جاتا ہے کہ کہتے ہیں اب طلاق کے سوا کوئی علاج ہی نہیں مگر پھر کچھ عرصہ
کے بعد انہیں دیکھا جاتا ہے تو ان میں اس قدر محبت ہوتی ہے گویا عاشق و معشوق ہیں ۔ میرے
سامنے چونکہ جماعت کے مقدمات آتے رہتے ہیں اس لئے مجھے ایسی بہت سی مثالیں معلوم ہیں
کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوئی اور وہ لڑائی بڑھتی چلی گئی اور جب صلح کی کوشش کی گئی تو
انہوں نے کہا اب رہنے دیجئے ہمارے دل پھٹ چکے ہیں اور پھٹا ہوا دل کسی صورت میں نہیں
مجھ سکتا ۔ پھر اس پر زور دینے کے لئے کوئی پنجابی کی مثالیں دے گا، کوئی اردو کی مثالیں دے
گا ، کوئی انگریزی کی مثالیں دے گا اور جیسی جیسی لیاقت ہوگی اس کے مطابق اس بات پر زور دیا
جائے گا کہ اب صلح بالکل ناممکن ہے دل ٹوٹ چکے ہیں اور سارے بزرگ یہ تسلیم کرتے چلے
آئے ہیں کہ ٹوٹا ہوا دل نہیں جڑ سکتا مگر سال بھر کے بعد اُن کو دیکھا جائے تو یک جان و دو قالب
ہوتے ہیں۔ پھر ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا ہوا؟ تم تو کہا کرتے تھے کہ صلح بالکل ناممکن ہے اور
ٹوٹا ہوا دل مجھ نہیں سکتا !! تو وہ کہتے ہیں کہ جی ! اللہ نے بڑا فضل کر دیا اب تو ہماری آپس میں
بڑی محبت ہے۔ پھر وہ تمام مثالیں بھول جاتے ہیں جو اختلاف کے موقع پر ان کی زبانوں سے
خطبات محمود
سنی جاتی ہیں ۔
۴۸۱
سال ۱۹۳۸ ء
ایک میاں بیوی کا جھگڑا ایک دفعہ میرے پاس آیا۔ میں نے دونوں کے رشتہ داروں کو
اکٹھا کیا اور چاہا کہ وہ آپس میں صلح کر لیں مگر اُس وقت صلح تو ایک طرف رہی اُنہوں نے میرے
سامنے ایسی لڑائی کی ، ایسی لڑائی کی کہ اس کی کوئی حد نہ رہی ۔ میں نے بہتیری کوشش کی اور کہا کہ ایسی لڑائی کی کہ اس کی کوئی حد نہ رہی ۔
جھگڑا جانے دو اور صلح کر لو مگر وہ کہیں اب صلح کہاں ہو سکتی ہے، اب ایک کے رشتہ داروں کے
دل دوسرے کے رشتہ داروں سے کٹ چکے ہیں اور میاں کا دل بیوی سے بھر چکا ہے اب صلح کی
کوشش بالکل عبث ہے مگر اب اُنہی میاں بیوی کے درمیان اتنی محبت ہے کہ اس کی کوئی حد
نہیں ۔ میں اکثر اُن سے پوچھا کرتا ہوں بتا ؤ صلح ہو سکتی تھی کہ نہیں ؟ وہ کہتے ہیں جانے بھی دیکھئیے
وہ تو ہماری بے وقوفی کی بات تھی ۔ تو ایک وقت ایسا آیا جب کہ وہ سمجھتے تھے کہ ہمارے درمیان
صلح بالکل ناممکن ہے مگر اب وہ دنیا کے اچھے خوش جوڑوں میں سے ہیں اور ان کے درمیان
اچھی محبت اور پیار ہے اور ان کی دینی حالت بھی بہت کچھ سُدھر گئی ہے۔ مگر وہ بھی اور ان کے
رشتہ دار بھی اُس مجلس میں یہی کہتے تھے کہ اب دل پھٹ چکے ہیں صلح کی کوششیں سب عبث ہیں
اور اب دوبارہ محبت کسی طرح پیدا نہیں ہو سکتی ۔ تو ایسے کیس میں نے بہت دیکھے ہیں جہاں
دوستیاں دشمنیوں سے اور دشمنیاں دوستی سے بدل جاتی ہیں اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ جب تم کسی سے محبت کرو تو حد کے اندر کرو کیا معلوم کل تم آپس میں دشمن بن جاؤ اور
جب کسی سے دشمنی کرو تو حد کے اندر کرو کیا معلوم کل تم آپس میں دوست بن جاؤ ۔
تو یہ جنہوں نے کہا ہے کہ منافقت حکومت کی وجہ سے ہوتی ہے، بالکل غلط ہے اور اگر اسے
تسلیم بھی کر لیا جائے تو حکومت سے مراد فوجوں والی حکومت نہیں ہو گی بلکہ اس سے مراد نظام
ہوگا ۔ چاہے وہ ایک آئینی نظام ہو اور چاہے وہ ایک طبعی نظام ہو جیسے دوستوں میں ایک رنگ کی
حکومت ہوتی ہے۔ یا جیسے چور اور ڈاکو اپنے میں سے ایک کو سردار سمجھ کر اس کے احکام پر عمل
کرتے ہیں ۔ بے شک وہ بعض دفعہ با قاعدہ طور پر بھی اپنا لیڈر چن لیتے ہیں لیکن بعض دفعہ آپ
ہی آپ ایک کی برتری اور فوقیت کو تسلیم کر لیتے ہیں ۔ چاہے یہ برتری عقل کی وجہ سے ہو، چاہے
علم کی وجہ سے ہو ، چاہے مال کی وجہ سے ہو اور ہو اور باقی آپ ہی آپ اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں ۔
خطبات محمود
۴۸۲
سال ۱۹۳۸ ء
میں نے کئی دفعہ مثال دی ہے کہ انسانی طبیعت ان امور سے قطع نظر کرتے ہوئے جو
انسانوں سے ہی مخصوص ہیں اس معاملہ میں بعض جانوروں سے مشابہت رکھتی ہے ۔ آجکل تو
یہاں کتے بہت کم نظر آتے ہیں ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بڑی کثرت
سے گتے ہوتے تھے اور جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعض دفعہ یہ حکم دیا کرتے تھے کہ آوارہ
گتے مار دیئے جائیں ۔ نے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام بھی ہر چھٹے ماہ یہ حکم دیا
کرتے تھے کہ آوارہ کتے مار دیئے جائیں مگر اب ہمارے گھروں میں بہت کم گتا دکھائی دیتا
ہے۔ میں نے بچپن میں گتوں کو کئی دفعہ آپس میں لڑتے دیکھا ہے، اسی طرح بلیوں کو دیکھا
ہے، جب یہ آپس میں لڑتے ہیں تو اپنی دموں کو عجیب طرح حرکت دیتے اور اُنہیں اوپر اٹھا
لیتے ہیں ۔ آنکھیں ان کی باہر نکلی ہوئی ہوتی ہیں اور وہ ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں
ڈال کر تھوڑی دیر بھوں بھوں یا غرغر کرتے رہتے ہیں اور کچھ وقت گزرنے کے بعد ایک گتا
دم دبا کر ایک طرف کو چل دیتا ہے۔ یا بلی دوسری کے مقابلہ سے ہٹ کر ایک طرف کو چل دیتی
ہے۔ جس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ اُس نے اپنی ہار تسلیم کر لی ۔ اب نہ اُن میں لڑائی ہوتی ہے نہ
فساد ہوتا ہے۔ نہ ایک دوسرے کو زخمی کرتے ہیں محض آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تھوڑی دیر
بھوں بھوں کرنے کے بعد ایک ان میں سے مقابلہ سے ہٹ جاتا ہے۔ اسی طرح بلیاں کرتی
ہیں ۔ بلیاں حقیقی طور پر بہت کم لڑتی ہیں ۔ اکثر وہ پیار سے ایک دوسری سے لڑتی ہیں ۔ دشمنی کی
لڑائی بلیوں میں بہت کم ہوتی ہے اور گتوں میں بھی بہت کم ہوتی ہے ۔ جب وہ پیار سے لڑتے
ہیں تو بظاہر ایک دوسرے کو گراتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ایک دوسرے کو پیار بھی کرتے جاتے
ہیں اور چاٹتے جاتے ہیں مگر جب حقیقی طور پر کوئی لڑنے کا ارادہ کرے تو بہت کم لڑائی ہوتی
ہے۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک زبردست گتا اچانک کمزور کتے پر پیچھے سے حملہ کر کے اُسے زخمی
کر دے مگر مقابل میں ٹک کر ان میں لڑائی بہت شاذ ہوتی ہے اوہ وہ آ بہت شاذ ہوتی ہے اوہ وہ آنکھوں ہی آنکھوں میں تاڑ
جاتے ہیں کہ کون کمزور ہے اور کون طاقت ور ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کمزور دم دبا کر ایک طرف کو
چل دیتا ہے۔ یہی حالت انسان کی ہے مگر انسان کی عقلِ طبعی بہت کمزور ہو چکی ہے۔ اس کا علم
ظاہری زیادہ ہے مگر جس طبعی بہت کمزور ہوگئی ہے ۔ اس لئے جن چیزوں کو جانور پہچان لیتا ہے
خطبات محمود
۴۸۳
سال ۱۹۳۸ ء
انسان ان کو نہیں پہچان سکتا ۔ جانوروں میں چونکہ علم اندرونی ہے اس لئے ان کی اندرونی حس
بہت تیز ہوتی ہے ۔ بیماریاں اور وبائیں آنے والی ہوتی ہیں تو کتے کئی کئی دن پہلے رونے لگ
جاتے ہیں نہ معلوم اُنہیں وبا کے کیڑے نظر آ جاتے ہیں یا سُونگھنے سے اُنہیں پتہ لگ جاتا ہے کہ
اب و با پھوٹنے والی ہے۔ اللہ ہی جانے مگر بہر حال اس مطالعہ میں ان کی عقل بڑی تیز ہوتی
ہے اسی طرح وہ قو میں جن کا ظاہری علم کم ہے ، اُن کی بھی باطنی حس بہت تیز ہوتی ہے۔ امریکہ
کے ریڈ انڈینز کئی کئی میل سے گھوڑوں کے ٹاپوں کی آواز سن لیتے ہیں اور یہ بتا دیتے ہیں کہ کوئی
سوار آ رہا ہے حالانکہ اُن کے پاس کوئی دور بین نہیں ہوتی ۔ وہ زمین کے ساتھ اپنا کان لگا دیتے
اور دو دو تین میل سے گھوڑوں کے ٹاپوں کی آواز سُن لیتے ہیں اور بتا دیتے ہیں کہ کوئی لشکر آرہا
ہے اور وہ اتنے فاصلہ پر ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں زمین کے ساتھ کان لگا دینے سے
کوئی ایسی حرکت محسوس ہوتی ہے جسے دوسرے لوگ محسوس نہیں کر سکتے ۔ تو ظاہری علم کی وجہ سے
انسان کی باطنی حسن بہت کم ہو گئی ہے مگر پھر بھی ہے گو اتنی نمایاں نہیں جتنی جانوروں میں ہے یہی
وجہ ہے کہ ایک کمزور انسان زبردست کی حکومت کو آپ ہی تسلیم کر لیتا ہے مگر اس حکومت میں کبھی
کوئی ایسی بات بھی ہو جاتی ہے جو اُس کی طبیعت کے خلاف ہوتی ہے اور جسے وہ برداشت نہیں
کر سکتا۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اگر وہ شریف ہو تو الگ ہو جاتا ہے جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا
حضرت خضر علیہ السلام سے اختلاف ہوا تو آپ نے کہہ دیا ۔ هُذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ
حضرت موسی نے یہ نہیں کیا کہ انہوں نے اوپر سے دوستی رکھتے ہوئے حضرت خضر کے قبر میں
فتنہ و فساد پھیلا نا شروع کر دیا ہو بلکہ انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ جب ہماری آپس میں نہیں نبھ سکتی تو
بہتر ہے ہم الگ الگ ہو جائیں ۔ پس جب تک وہ اکٹھے رہے وفادار رہے اور جب جُدا ہوئے
تو جو شریف آدمی ہوتے ہیں وہ تو یہ طریق اختیار کرتے ہیں مگر جو کمینے ہوتے ہیں وہ اندر ہی
اندر منصو بے کرنے شروع کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایسے ہیں یہ ویسے ہیں ۔
تو منافقوں کا ہونا ہر قوم اور سوسائٹی میں ممکن ہے لیکن نبیوں کی جماعتوں میں منافقوں کا
ہونا ضروری ہے کیونکہ منافقت شیطان کا حربہ ہے اور شیطان سے بڑھ کر بھلا نبیوں کی جماعت کا
اور کون دشمن ہو سکتا ہے اور جب وہ نبیوں کی جماعت کا سب سے بڑا دشمن ہے تو یہ کس طرح
اعر
خطبات محمود
لد لد
سال ۱۹۳۸ ء
ممکن ہے کہ وہ اور حربے تو استعمال کرے مگر منافقت کے حربہ کو استعمال نہ کرے۔ یہ حربہ تو
ضرور استعمال کرے گا اور اگر دوسری جگہ وہ اس حربہ کو اتفاقی چلاتا ہے تو نبیوں کی جماعت میں
منتظم طور پر چلاتا ہے۔
اس تمہید کے بعد میں بتانا چاہتا ہوں کہ منافق کئی قسم کے ہوتے ہیں ۔ ہماری جماعت کو
منافقین کے متعلق جو دھوکا لگا ہوا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ منافق کی تعریف نہیں
سمجھتے ۔ بسا اوقات جو تعریف ان کے ذہن میں ہوتی ہے وہ اور ہوتی ہے اور منافق کی تعریف
اور ہوتی ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ دھوکا کھا جاتے ہیں اور منافق کو پہچان نہیں سکتے ۔ کئی لوگ خیال
کرتے ہیں کہ منافق شائد نمازیں نہیں پڑھتے اور اسی وجہ سے جب کسی کے متعلق یہ کہا جاتا ہے
کہ وہ منافق ہے تو کہتے ہیں وہ منافق کس طرح ہو سکتا ہے وہ تو بڑی نمازیں اور تہجد پڑھا کرتا
ہے۔ حالانکہ یہ تو کوئی بات نہیں ۔ ایک نمازیں پڑھنے والا بھی منافق ہو سکتا ہے۔ ایک تہجد
پڑھنے والا بھی منافق ہو سکتا ہے ، اور ایک ذکر الہی کرنے والا بھی منافق ہو سکتا ہے۔ پھر بعض
لوگ سمجھتے ہیں کہ منافق شاید چندے نہیں دیتے اور اس وجہ سے جب انہیں کہا جائے کہ فلاں
منافق ہے تو کہتے ہیں وہ منافق کس طرح ہو سکتا ہے معلوم ہوتا ہے تمہیں غلطی لگی ہے وہ تو بڑے
چندے دیا کرتا ہے ۔ حالانکہ منافق کی علامت یہ بھی ہے کہ وہ نفاق کے ساتھ ساتھ چندے بھی
دیتا ہے تا اُس کے افعال پر پردہ پڑا رہے اور اگر کوئی اعتراض کرے تو دوسرا اُسے یہ کہہ کر
خاموش کرا سکے کہ یہ تو چندے دیا کرتا ہے، یہ کس طرح منافق ہو سکتا ہے۔ حالانکہ ایمان کسی
ایک عمل کا نام نہیں بلکہ مجموعہ اعمال کا نام ایمان ہے۔ مگر تم ایک بات دیکھتے ہو اور کہتے ہو چونکہ
وہ نمازیں پڑھتا ہے یا چونکہ وہ سچ بولتا ہے اس لئے وہ منافق نہیں ہو سکتا حالانکہ اول تو تمہیں کیا
پتہ وہ سچ بول رہا ہے یا جھوٹ ۔ دوسرے بعض ہوشیار لوگ ہوتے ہیں جو کئی موقعوں پر سچ بول کر
اپنی صداقت کا لوگوں پر اثر ڈالتے ہیں اور پھر در پردہ فتنہ و فساد بھی کرتے رہتے ہیں ۔ وہ سچ
اس لئے نہیں بولتے کہ اُنہیں سچ سے محبت ہوتی ہے بلکہ اس لئے سچ بولتے ہیں کہ ان کے
اور جھوٹوں پر پردہ پڑا رہے ۔ تو ایمان اس بات کا نام نہیں کہ نمازیں پڑھ لیں یا روزے
رکھ لئے یا حج کر لیا یا زکوۃ دے دی یا سچ بول لیا بلکہ چاروں جہت سے اپنے ایمان کے محل کو
خطبات محمود
لد ٢٧
سال ۱۹۳۸ ء
ہر قسم کے رخنوں سے محفوظ رکھنے کا نام ایمان ہے ۔ بے شک مؤمنوں میں بھی بعض کمزوریاں
پائی جاتی ہیں مگر وہ ان کی نیکیوں کے مقابلہ میں نہایت قلیل ہوتی ہیں اور ان کے صدق کے
اعمال بہت زیادہ ہوتے ہیں لیکن منافق اگر چندے بھی دے گا تو منافقانہ طور پر اور
اگر نمازیں بھی پڑھے گا تو منافقانہ طور پر جیسے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ کہ ان نماز پڑھنے
والوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے جو حقیقت نماز سے غافل رہتے ہیں اور صرف دکھاوے کی نماز
پڑھتے ہیں ۔ اب اس جگہ یہ مراد نہیں کہ وہ نماز چھوڑ دیتے ہیں بلکہ الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُ ونَ
کہہ کر بتا دیا کہ ہماری یہ مراد ہے کہ وہ دکھلاوے کی نمازیں پڑھتے ہیں ۔ یعنی اُن کا نمازوں سے
یہ مقصد نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے بلکہ یہ مقصد ہوتا ہے کہ لوگ اُنہیں نمازی سمجھیں اور
اُن کی شرارتوں پر پردہ پڑا رہے۔ تم بیشک بعض دفعہ یہ سمجھ لیتے ہو کہ یہ تو بڑی لمبی نمازیں پڑھنے
والے ہیں یہ منافق کس طرح ہو سکتے ہیں مگر ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ بے شک یہ نمازیں پڑھتے
ہیں مگر ان نمازوں کا اُن کے دلوں پر کوئی اثر نہیں ۔ یہ محض دکھاوے کی نمازیں ہیں اور غفلت
سے مراد بھی نماز کو چھوڑ دینا نہیں بلکہ حقیقت نماز سے عاری ہو کر نماز پڑھنا ہے۔ یہی حال
چندے کا ہے۔ بے شک چندہ دینا ایمان کی ایک علامت ہے ۔ مگر سورۃ بقرہ میں ہی اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ بعض لوگ چندے دیتے ہیں مگر ریاء کے لئے اور وہ چندہ دینے کے باوجود منافق
ہوتے ہیں ۔ اگر چندہ کا دینا ہی ایمان ہوتا ، اگر نمازیں پڑھنا ہی انسانی ایمان کی علامت ہوتی
تو قرآن کیوں کہتا کہ بعض نمازیوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہوتی ہے اور بعض چندہ دینے کے
با وجود منافق ہوتے ہیں ۔ صاف معلوم ہوا کہ بعض چندہ دینے والے بھی منافق ہوتے ہیں اور
بعض نمازیں پڑھنے والے بھی منافق ہوتے ہیں ۔ چندے دینے والے بھی منافق ہوتے ہیں جو
ریاء کے لئے چندہ دیتے ہیں اور نمازیں پڑھنے والے وہ منافق ہوتے ہیں جو کسی دُنیوی مفاد یا
عزت و مرتبت کے حصول کے لئے نمازیں پڑھتے ہیں ۔ میں نے کئی ایسے لوگ دیکھے ہیں جنہیں
خفا ہو کر اگر ذرا ڈانٹا جائے تو وہ باقاعدگی سے نمازیں پڑھنے لگ جائیں گے، زیادہ چندے
دینے شروع کر دیں گے اور یوں معلوم ہوگا کہ وہ بڑے مخلص ہیں مگر جب دیکھیں گے کہ اب
خطبات محمود
۴۸۶
سال ۱۹۳۸ ء
ہماری طرف سے لوگوں کی توجہ ہٹ گئی ہے تو پھر اپنی اصلی حالت پر آجائیں گے ۔ غرض منافقوں
کی کئی اقسام ہیں مگر افسوس ہے کہ ہماری جماعت کے دوست ان اقسام کو سمجھنے کی کوشش نہیں
کرتے اور اسی لئے بعض دفعہ دھوکا کھا جاتے اور منافق کو پہچاننے سے قاصر رہتے ہیں ۔
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ منافقوں کی ایک قسم وہ ہے جن کے دل میں کبھی ایمان
نہیں آتا وہ کسی ڈر یا لالچ کے اثر کے ماتحت ایک مذہب میں داخل ہو جاتے ہیں ورنہ ایمان
ایک دن بھی ان کے دلوں میں داخل نہیں ہوتا۔ مثلاً فرض کرو کسی کے تمام رشتے دار احمدی ہو
گئے ہیں اور صرف اکیلا وہی غیر احمدی رہ گیا ہے یا کوئی گاؤں ہے وہاں سب کے سب احمدی ہو
گئے ہیں اور صرف ایک یا دو آدمی علیحدہ ہیں ۔ اب جس خاندان کے تمام افراد احمدی ہو چکے
ہیں ، صرف ایک ان سے علیحدہ ہے وہ دل میں خیال کرتا ہے کہ اگر میں علیحدہ رہا تو کیا فائدہ
میرے تمام رشتے دار مجھے بُرا بھلا کہیں گے اور ہر وقت لڑائی جھگڑا رہے گا ، آؤ اوپر سے احمدی
ہو جاتے ہیں ۔ چنانچہ وہ ڈر کر احمدی ہو جاتا ہے ورنہ ایمان اُس کے اندر نہیں ہوتا ۔ یا دیکھتا ہے
بیوی بھی ادھر چلی گئی ، باپ بھی ادھر چلا گیا ، بچے بھی ادھر چلے گئے ، اب میں اکیلا ایک طرف کیا
اچھا لگتا ہوں اور اور چونکہ منافق دل کا کمزور ہوتا ہے اور وہ مقابلہ کی قوت اپنے اندر نہیں رکھتا اس
لئے وہ سمجھتا ہے کہ بجائے مخالفت کے یہی بہتر ہے کہ میں بھی اوپر سے احمدیت میں شامل
ہو جاؤں اور دل میں جو چاہے عقیدہ رکھوں ۔ یا بعض دفعہ مثلاً احمدیت کا ایسا غلبہ ہوا کہ گاؤں کا
گاؤں احمدی ہو گیا ۔ اب یہ سمجھتا ہے گاؤں میں مجھ اکیلے کی کیا حیثیت ہوگی اور مجھے ضرورت کیا
ہے کہ میں خواہ مخواہ سب سے لڑائی کرتا پھروں چنانچہ وہ اس ڈر کے مارے احمدیت قبول کر لیتا
ہے۔ مگر اندر سے وہ ویسا ہی بے ایمان ہوتا ہے جیسے احمدیت میں داخل ہونے سے پہلے تھا۔ یا
بعض دفعہ لالچ کے ماتحت بھی ایک انسان دوسرا مذہب اختیار کر لیتا ہے ۔ مثلاً کوئی امیر احمدی
زیادہ پُر جوش ہوا اور اُس نے چاہا کہ وہ اپنے تمام نو کر احمدی ہی رکھے ۔ اس پر ایک مخالف کو جو
بھو کا مر رہا ہے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی احمدی کو نو کر رکھنا چاہتا ہے۔ یہ دیکھ کر وہ جھٹ مرکز میں
بیعت کی ایک چٹھی لکھ دیتا ہے اور جب ہماری طرف سے اُسے جواب جاتا ہے تو وہ اُس خط کو
سنبھال کر رکھ لیتا ہے اور ہمیں کہتا ہے احمدیت کی وجہ سے لوگوں نے مجھے سخت تنگ کرنا شروع
خطبات محمود
۴۸۷
سال ۱۹۳۸ ء
کر دیا ہے پہلے میرا اچھا گزارہ تھا مگر احمدی ہو جانے کی وجہ سے کا روبار کو سخت نقصان پہنچا ہے
اور میں بھوکا مر رہا ہوں حالانکہ اُس کا گزارہ پہلے بھی ویسا ہی ہوتا ہے اور پہلے بھی وہ بھو کا ہی
مر رہا ہوتا ہے مگر ہمیں دھوکا دینے کے لئے کہہ دیتا ہے کہ پہلے میرا بڑا اچھا گزارہ تھا مگر اب
قبول احمدیت کی وجہ سے بھو کا مرنے لگا ہوں میرے لئے کسی نوکری کا انتظام کر دیں ۔ ہم اُسے کا کر دیں ۔
لکھتے ہیں کہ ہمارے ذہن میں تو اس وقت کوئی جگہ نہیں اگر کوئی جگہ نکلی تو آپ کا خیال رکھا جائے
گا ۔ اس پر وہ لکھتا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ فلاں احمدی اپنے ہاں ایک نوکر رکھنا چاہتا ہے آپ
سے سفارشی چٹھی لکھ دیں اور میں آپ کا بڑا ممنون ہوں گا۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہم اس کے دھوکا
میں آجاتے اور اس احمدی کے پاس اس کی سفارش کر دیتے ہیں اور وہ اسے ملازم رکھ لیتا ہے
حالانکہ دل میں وہ پکا غیر احمدی ہوتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی ایک طبقہ
ایسا تھا جو قبیلے کے ڈر کی وجہ سے یا کسی لالچ کی وجہ سے اسلام قبول کر لیتا ۔ مثلاً یہی لالچ ہوا کہ
سلام ترقی کر رہا ہے اگر ہم اس مذہب میں شامل ہو گئے تو ہمیں عزت مل جائے گی ۔ یا یہ دیکھا
کہ اپنے خاندان کا کوئی امیر آدمی جو پہلے ان سے حُسنِ سلوک کیا کرتا تھا مسلمان ہو گیا ہے تو وہ
بھی مسلمان ہو گئے تا وہ حُسنِ سلوک کو بند نہ کر دے ۔ تو ڈر اور لالچ دونوں کی وجہ سے لوگ منافق
بن جاتے ہیں لیکن یہ ایسا طبقہ ہے جس کے اندر ایمان ہوتا ہی نہیں ۔ وہ داخل ہوتا ہے خوف یا
لالچ کی وجہ سے ورنہ اس کے دل میں کفر ہوتا ہے وہ کفر کی حالت میں پیدا ہوتا کفر کی حالت میں
ہی اسلام میں داخل ہوتا اور کفر کی حالت میں ہی مر جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اسی طبقہ
کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ
وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ 2 کہ اے ہمارے رسول ! کچھ لوگ تیرے پاس آتے ہیں اور کہتے
ہیں ہم خدا اور یوم آخرت پر ایمان لائے اور خدا کا شکر ہے کہ ہمیں ایمان نصیب ہو گیا اور
سمجھ آگئی کہ سچا راستہ کونسا ہے۔ فرماتا ہے وہ دعوے تو یہ کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ
وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ ان کے دلوں میں ایمان نہیں ہے وہ صرف لالچ یا خوف کی وجہ سے آگئے
ہیں اس کے علاوہ ان کے آنے کی اور کوئی غرض نہیں ۔ تو یہ منافق طبقہ آتا ہی اسی وجہ سے ہے کہ
یا اسے کسی چیز کی لالچ ہوتی ہے یا کسی چیز کا خوف ہوتا ہے۔ اگر چندے دے گا تو ڈر سے یا
خطبات محمود
۴۸۸
سال ۱۹۳۸ء
لالچ سے ، اگر نمازیں پڑھے گا تو بھی ڈر سے یا لالچ سے ۔ فرض کروا سے کسی احمدی کے پاس
ہیں روپے کی ملازمت مل گئی ہے تو اب اگر یہ سوا یا ڈیڑھ روپیہ چندہ دے دیتا ہے تو دل میں یہ سمجھ
رہا ہوتا ہے کہ پھر بھی میرے پاس ساڑھے اٹھارہ یا پونے انیس روپے تو بچ گئے ۔ پس وہ چندہ
اس لئے نہیں دیتا کہ خدا تعالیٰ اس سے راضی ہو جائے بلکہ اس لئے دیتا ہے کہ اسے اٹھارہ
یا انیس روپے تو مل رہے ہیں ۔ گویا وہ احمدیت میں داخل ہو کر کوئی دین کی خدمت نہیں کرتا بلکہ
اٹھارہ یا انیس روپے کماتا ہے ۔ جیسے زمیندار جب زمین میں بیچ ڈالتا ہے تو اس سے کئی گنا فصل
کا ٹتا ہے اسی طرح وہ روپیہ یا سوار و پیہ چندہ دیتا اور ۱۸ یا ۱۹ روپے خود وصول کرتا ہے۔ پس وہ
سمجھتا ہے کہ یہ چندہ دینا میرے لئے کوئی گراں نہیں کیونکہ اگر میں چندہ نہیں دوں گا تو مجھے
ملازمت سے الگ کر دیا جائیگا ۔ اسی طرح منافق بعض دفعہ ڈر کی وجہ سے نماز پڑھتا۔ یا روزے
رکھتا یا حج کرتا یا زکوۃ دیتا ہے۔ مثلا فرض کرو وہ کسی کا نوکر نہیں بلکہ آزاد ہے لیکن اسکے تمام
رشتے دار احمدی ہو چکے ہیں تو اب اگر وہ نمازیں نہیں پڑھتا یا روزے نہیں رکھتا تو سمجھتا ہے کہ یہ
میری شکائت کریں گے، اور کہیں گے بے دین ہو گیا ۔ پس وہ ان کے ڈر کی وجہ سے نمازیں بھی
پڑھ لیتا ہے اور روزے بھی رکھ لیتا ہے تا اس کی کمزور حالت پر پردہ پڑا رہے ۔اسی طرح وہ
چندے دیتا ہے تا اس کے دوسرے بھائی بند جوش میں نہ آئیں اور وہ یہ نہ کہیں کہ یہ ایماندار نہیں
مگر میں یہ اسی شخص کی نسبت کہتا ہوں جس کے اندر اخلاص نہیں ہوتا۔ بعض لوگ یوں مخلص
ہوتے ہیں ۔ مگر کسی سستی کی وجہ سے چندہ نہیں دیتے ۔ ان لوگوں کا بیان نہیں ہے کیونکہ میں ان
لوگوں کو منافق نہیں سمجھتا۔ جیسے ایک گزشتہ خطبہ میں میں نے مثال دی تھی کہ ایک جگہ جہاں بعض
لوگ چندے میں سُست تھے ہم نے تحریک کی کہ بجائے مردوں کو کہنے کے اُن کی عورتوں سے جا
کر کہو کہ وہ اپنے مردوں کو چندہ دینے کے لئے آمادہ کریں ۔ چنانچہ ایک عورت کو جب ایسی
تحریک کی گئی تو اُس کے بعد ایک دن جب اس کا خاوند گھر میں تنخواہ لایا تو وہ کہنے لگی میں یوں
روپیہ نہیں لیتی یہ حرام کا روپیہ ہے ۔ وہ کہنے لگا حرام کا روپیہ کس طرح ہو گیا میں صبح سے شام تک
کام کرتا ہوں پھر کہیں مہینے کے بعد جا کر روپیہ ملتا ہے یہ حرام کیونکر ہوا؟ وہ کہنے لگی جب تک
خدا کا حق اس میں سے ادا نہیں کرو گے میں اسے استعمال نہیں کروں گی اگر چاہتے ہو کہ میں
خطبات محمود
۴۸۹
سال ۱۹۳۸ ء
گھر کے اخراجات کے لئے اس روپیہ کو استعمال کروں تو پہلے چندہ دے کر آؤ مجھے رسید دکھاؤ۔
چنانچہ وہ گیا اور چندہ دے آیا۔ اُس کے بعد اس کی ایسی عادت ہو گئی کہ وہ تنخواہ گھر میں اُس
وقت تک نہ لاتا جب تک کہ چندہ ادا نہ کر لیتا ۔ تو یہ منافقت کی علامت نہیں کمزوری کی علامت
ہے۔ ایسے آدمی کو کوئی دوسرا نصیحت کرے گا تو وہ دونوں اللہ تعالیٰ کے ثواب کے مستحق ہوں
گے۔ میری مراد اس جگہ منافق سے ایسے شخص سے سے ہے جو دل سے خدا تعالیٰ کی راہ میں روپیہ
خرچ کرنا پسند نہیں کرتا وہ سست نہیں ہے بلکہ دل میں یہ سمجھتا ہے کہ اسلام کے لئے چندہ دینا
بے فائدہ ہے۔ پس جو شخص یہ خیال کرتا ہے اُس کو میں منافق کہتا ہوں ورنہ کمزور ہونا اور چیز ہے
آخر سارے مؤمن ایک درجہ کے تو نہیں ہو سکتے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کم سے کم
حصہ وصیت کا 1/10 قرار دیا ہے اب جو شخص 1/10 حصہ کی وصیت کرتا ہے ہم اُسے منافق نہیں
کہتے ۔ ہم سمجھتے ہیں کسی کا کم ایمان ہے اور کسی کا زیادہ ۔جس کے اندر تھوڑا ایمان ہے اس نے
دسویں حصہ کی وصیت کر دی اور جس کے اندر زیادہ ایمان ہے اُس نے زیادہ کی وصیت کر دی ۔
تو جس کو میں منافق کہتا ہوں وہ تو وہی شخص ہے جو دل سے چندہ دینا نا پسند کرتا اور جس مذہب
میں بھی وہ شامل ہے اُس کے لئے روپیہ خرچ کرنے کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ میرا ان
الفاظ کے کہنے سے یہ مطلب ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ منافق صرف سچے مذہب میں پائے جائیں
بلکہ ایک ہندو بھی منافق ہو سکتا ہے ، ایک سکھ بھی منافق ہو سکتا ہے اور ایک عیسائی بھی منافق ہو
سے
سکتا ہے۔ ہندو منافق وہ ہوگا جو ہندوؤں سے غداری کرے، سکھ منافق وہ ہوگا جو سکھوں
منافقت کرے اور عیسائی منافق وہ ہوگا جو عیسائیوں سے غداری کرے۔ ہاں جو سچے دین سے
منافقت کرے گا اُس سے خدا بھی ناراض ہو گا اور جو دوسروں سے منافقت کرے گا اُسے اس
منافقت کا صرف دنیوی نقصان ہوگا اور یوں اُس کے اخلاق پر بھی بُرا اثر پڑے گا ۔ اللہ تعالیٰ کی پر
ناراضگی صرف اس کے اتنے فعل سے اسے نہیں ہو سکتی کیونکہ اُس کا امتحان اصولی سچائیوں کی بناء
پر ہوگا نہ کہ تفصیلی احکام کی بناء پر ۔ دوسری قسم کے منافق قرآن کریم سے وہ معلو ہوتے ہیں جو
اسلام کو سچا سمجھ کر اسلام میں داخل ہوتے ہیں اور انہیں ابتداء میں یہی یقین ہوتا ہے کہ یہ مذہب سچا کو کر
ہے مگر بعد میں ان کے دلوں میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے۔ پہلی قسم کے منافق جو میں نے بتائے ہیں
خطبات محمود
۴۹۰
سال ۱۹۳۸ ء
ہماری جماعت کے بعض لوگ غلطی سے صرف انہی کو منافق سمجھتے ہیں کسی اور کو نہیں اسی لئے
جب کسی کے متعلق یہ کہا جائے کہ وہ منافق ہے تو جھٹ کہہ دیتے ہیں اُس نے تو فلاں وقت اتنی
قربانی کی تھی وہ منافق کس طرح ہو سکتا ہے مطلب ان کا یہ ہوتا ہے کہ چونکہ اُس نے فلاں وقت
قربانی کی اس لئے وہ منافق نہیں حالانکہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک قسم منافقوں کی
ایسی بھی ہے جو ایمان اور اخلاص سے سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں ، سلسلہ کے لئے مختلف رنگوں
میں قربانیاں بھی کرتے ہیں مگر پھر گر جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان منافقوں کا ذکر سورۃ توبہ میں کرتا
ہے۔ فرماتا ہے لا تعتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ لا فرماتا ہے۔ تم
ہمارے سامنے غذ رمت کرو۔ قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيْمَانِكُمْ ہم تصدیق کرتے ہیں
کہ پہلے تم بھی مؤمن تھے مگر کچھ عرصہ کے بعد بعض رنجشوں ، بدگمانیوں اور کمزوری اعمال کی
وجہ سے تمہارے دل پر زنگ لگتے لگتے آخر ایمان بالکل جاتا رہا اور حالت یہاں تک پہنچ گئی
کہ اب تمہارے دل میں کوئی ایمان نہیں۔ یہاں اللہ تعالیٰ صاف طور پر فرماتا ہے کہ
كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيْمَانِكُمْ ایمان تم یقیناً لائے تھے اور جس وقت تم خدا تعالیٰ کے سلسلہ
میں داخل ہوئے تھے اخلاص اور محبت سے داخل ہوئے تھے اور اسی ایمان کے باعث تم نے
نمازیں بھی پڑھیں ، روزے بھی رکھے ، چندے بھی دیئے ، زکوۃ بھی دی ، حج بھی کیا ، قربانیاں
بھی کیں ، یہ ٹھیک بات ہے۔ ایمان جو تم لائے تھے ایمان لانے کے بعد انسان ایسا ہی کیا کرتا
ہے مگر کسی وجہ سے ( یہاں وجہ نہیں بتائی وہ وجوہات اور جگہ بیان ہیں ) ایمان لانے کے کچھ
عرصہ بعد تم میں کفر پیدا ہونا شروع ہوا اور ہوتے ہوتے تم منافق ہو گئے ۔ اگر تم اُسی وقت
جب سے تمہارے دل میں کفر پیدا ہونا شروع ہوا تھا کہہ دیتے کہ ہم تم میں شامل نہیں رہنا
چاہتے ہمیں اب شبہات پیدا ہو گئے ہیں مگر چونکہ تم نے کفر کو ظاہر نہیں کیا تم نے اپنے دلوں میں
کہا کہ اب جس فرقہ میں ہم مل گئے ہیں اسی میں ملے رہیں اگر ہم علیحدہ ہوئے تو ہماری سبکی اور
ذلت ہوگی اور تم ایک طرف تو یہ کہتے رہے کہ ہم جماعت میں فتنہ نہیں ڈالنا چاہتے اور دوسری
طرف جب کوئی ملتا تو اُسے کہتے کہ جماعت میں یہ یہ خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں ، اس کے افراد
نہایت گندے ہو گئے ہیں ، ان کے اخلاق نہایت خراب ہو گئے ہیں ، روحانیت اور ایمان
خطبات محمود
۴۹۱
سال ۱۹۳۸ ء
ان سے بالکل جاتا رہا ہے اس لئے اب ہمارا حق ہو گیا ہے کہ ہم تمہیں منافق کہیں ۔ تو یہ دوسری قسم
منافقوں کی ہے یہ ایسے احمق ہوتے ہیں کہ ایک طرف اپنی مجالس میں جماعت اور نظام کی
خرابیاں بیان کرتے ہیں اور دوسری طرف جب کوئی مؤمن ان سے ملے اور کہے کہ آپ
خلیفہ اسیح تک بات کیوں نہیں پہنچاتے تو وہ کہہ دیتے ہیں ہم خواہ مخواہ بات بڑھانا نہیں چاہتے ۔
ان کی مثال بالکل اُس بے وقوف کی سی ہوتی ہے جو ایک قتل کے مقدمہ کے سلسلہ میں ایک
دفعہ کسی مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوا تو مجسٹریٹ نے مقدمہ سننے کے بعد اسے پھانسی کی سزا کا
حکم دے دیا۔ اس نے لوگوں سے پوچھا پوچھا کہ میرے متعلق کیا فیصلہ ہوا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ
تجھے پھانسی کی سزا کا حکم ملا ہے ۔ یہ سن کر وہ بولا کہ اس سے تو موت کی سزا اچھی تھی ۔ اسی طرح یہ
لوگ کرتے ہیں ایک طرف تو فتنہ کرتے جاتے ہیں دوسری طرف فتنہ کے خلاف اظہار نفرت بھی
کرتے جاتے ہیں حالانکہ جس رنگ میں وہ بُرائیاں بیان کرتے ہیں اسی کا نام تو فتنہ ہے۔ مگر
جب ان سے کہا جائے کہ خلیفہ المسیح سے ان کا ذکر کیوں نہیں کرتے تو بڑے مصلح بن جائیں گے
اور کہیں گے ہم کوئی فتنہ پیدا کرنا نہیں چاہتے اگر شکایت کی تو وہ کیا کہیں گے ۔ ہماری جماعت
میں بھی ایسے ایسے لوگ پائے جاتے ہیں حالانکہ ان کا مقصد اصلاح نہیں بلکہ فتنہ پیدا کرنا ہوتا
ہے اور اندر ہی اندر وہ اس لئے شرارتیں کرتے رہتے ہیں کہ اگر عَلَی الْإِعْلان غیروں سے مل گئے
تو وہ کہیں گے کہ اب جھک مار کر واپس آیا ہے پہلے خیال نہ آیا تھا کہ ایسے لوگوں میں نہیں ملنا
چاہئے ۔ پس وہ خدا کے لئے نہیں بلکہ اپنی عزت کے خیال سے بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں یا اس وجہ
سے شامل رہتے ہیں کہ انہیں ایک سوسائٹی ملی ہوئی ہوتی ہے اور ان کے دوستوں کا ایک حلقہ ہوتا
ہے اور وہ ہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم علیحدہ ہوئے تو یہ سوسائٹی ہمارے ہاتھ سے ، یہ سوسائٹی ہمارے ہاتھ سے جاتی رہے گی ۔ یہ قدرتی
بات ہے کہ جب انسان پہلوں سے قطع تعلق کر کے آتا ہے تو اسے نئی جماعت میں نئی سوسائٹی مل
جاتی ہے ، نئے محبت کرنے والے مل جاتے ہیں ، نئے پیار کرنے والے مل جاتے ہیں اور چونکہ
ان کا چھوڑ نا مشکل ہوتا ہے اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ ظاہری طور پر ملے رہیں اور اندرونی طور
پر شرارتیں کرتے رہیں ۔ پہلوں سے اگر انہوں نے قطع تعلق کیا تھا تو اس لئے کہ اُس وقت ان
میں ایمان کی کشش تھی اور اب اگر یہ قطع تعلق کرنے سے ڈرتے ہیں تو اس لئے کہ ان میں نفاق
خطبات محمود
۴۹۲
سال ۱۹۳۸ ء
ہوتا ہے اور نفاق میں کوئی کشش نہیں ہوتی ۔ جس شخص کے اندر ایمان پیدا ہو جاتا ہے وہ اپنے
بھائیوں کو چھوڑ دیتا ہے، اپنے عزیزوں کو چھوڑ دیتا ہے ، اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ دیتا ہے، اپنے
ماں باپ کو چھوڑ دیتا ہے اور اس امر کی کوئی پرواہ نہیں کرتا کہ اس قطع تعلق کا اس پر کیا اثر پڑے
گا۔ مگر جس کے اندر نفاق پیدا ہو جاتا ہے وہ اپنے بھائیوں اور دوسرے رشتہ داروں کو نہیں چھوڑ
سکتا کیونکہ وہ گناہ کی حالت میں ہوتا ہے۔
ے
میں نے یہ بات اس لئے بیان کی ہے تا کوئی شخص یہ خیال نہ کرے کہ انہوں نے پہلے بھی تو
اپنے قرابتیوں اور دوستوں کو چھوڑا تھا پھر اب یہ کیوں چھوڑ نہیں سکتے ۔ میں نے بتایا ہے کہ پہلے
انہوں نے اس لئے چھوڑا تھا کہ ان کے اندر ایمان کی طاقت پائی جاتی تھی مگر اب جو ان کے
اندر تغیر پیدا ہوا ہے وہ نفاق کا تغیر ہے۔
پس چونکہ اب ان کے اندر ایمان والی حالت نہیں ہوتی اس لئے نئے دوست ، نئی برادری
اور نئے رشتہ داران کو چھوڑ نے بہت مشکل ہوتے ہیں اور کہتے ہیں اسی طرح رہنے دو۔ اوپر
سے ہم ملے رہتے ہیں اور اندر سے منصوبے کرتے رہیں گے ۔ تو فرماتا ہے۔ لَا تَعْتَذِرُوا
قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ ۔ تم عذر مت کرو بے شک کسی وقت تم مؤمن تھے مگر
اب تمہیں اسلام میں سو سو کیڑے نظر آتے ہیں اور پہلے جن باتوں کو خو بیاں سمجھتے تھے اُنہی کو اب
عیب قرار دینے لگ گئے ہو۔ میں اس تغیر کی جو ایمان لانے کے بعد بعض لوگوں میں پیدا ہوتا
ہے ایک وجہ بھی بتا دیتا ہوں اور گو اور بھی اس کی وجوہ ہیں مگر جو سب سے اقرب وجہ ہے اور جو
میرے اس مضمون کو بالکل واضح کر دیتی ہے میں وہ بیان کر دیتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ اسی سورۃ توبہ
میں فرماتا ہے۔ تو كَانَ عَرَضًا قَرِيبًا وَ سَفَرًا قَاصِدًا لَّا تَّبَعُوكَ وَلَكِن بَعُدَتْ
عَلَيْهِمُ الشَّقَةُ الے اس کے ایک ظاہری معنی یہ بھی ہیں کہ چونکہ سفر لمبا تھا اس لئے تم
جہاد میں جانے سے رک گئے مگر اس کے باطنی معنے بھی ہیں اور وہ یہ کہ جو لوگ ایمان لائے جب
اس قسم کی پیشگوئیاں سنتے ہیں کہ عنقریب اسلام تمام دنیا کو فتح کرلے گا ، سب بادشاہتیں مغلوب
ہو جائیں گی اور بڑے بڑے بادشاہ حلقہ بگوش اسلام بن جائیں گے، ہر طرف اسلامی پھر میرا
لہرائے گا ، کفر پر موت آجائیگی اور فقر و فاقہ میں مبتلا رہنے والے مسلمان بڑی بڑی عزتوں کے
خطبات محمود
۴۹۳
سال ۱۹۳۸ ء
مالک بن جائیں گے تو چونکہ طبیعت میں حرص ہوتی ہے اس لئے ان پیشگوئیوں کو تسلیم کر کے اور
یہ دیکھ کر کہ بعض پیشگوئیاں تو پوری بھی ہو چکی ہیں کیا تعجب کہ دوسری پیشگوئیاں بھی ابھی پوری ہو
جائیں اسلام میں داخل ہو جاتے ہیں ۔ مگر چونکہ یہ مذہب میں داخل کامل ایمان کی وجہ سے نہیں
ہوتے بلکہ لالچ کی وجہ سے ہوتے ہیں اور دل میں یہ خیال ہوتا ہے کہ اسلام میں داخل ہونے
کے تھوڑے ہی عرصہ بعد ہمیں بڑے بڑے مجہد ے مل جائیں گے اور خبر نہیں ہم کیا سے کیا
ہو جائیں گے اس لئے ان کے ایمان کے ساتھ مخفی طور پر دل کا لالچ اور کبر اور غرور بھی شامل ہوتا
ہے۔ پس ان کا ایمان مخلوط ہوتا ہے نفسانی حرص اور لالچ سے یہ پیشگو به پیشگوئیاں سنتے ہیں اور سمجھتے ہیں
کہ جب ہم نے اور پیشگوئیاں اپنی آنکھوں کے سامنے پوری ہوتی دیکھی ہیں تو یہ پیشگوئیاں بھی
بہر حال پوری ہوں گی ۔ پھر جب وہ انبیاء اور ان کے خلفاء کو یہ کہتے سنتے ہیں کہ بس عنقریب
ترقی ہو جائے گی ، بڑی بڑی حکومتیں اسلام میں آملیں گی اور قرآن میں یہ لکھا ہوا پاتے ہیں کہ وہ
ساعت قریب آگئی ، بس تم اسے آئی سمجھو تو یہ منافق بھی آ ملتے ہیں اور کہتے ہیں جب آئی سمجھو
تو ہم بھی اپنا حصہ لینے کے لئے آگئے ہیں ۔ پھر چھ مہینے ، سال ، دوسال ، چارسال ، پانچ سال،
دس سال ، ہیں سال گزرتے ہیں اور وہ دیکھتے ہیں کہ حکومت تو کوئی آئی نہیں بس آئے روز یہی
مطالبہ ہوتا ہے کہ قربانی کرو قربانی کرو دین خطرے میں ہے اس کے لئے اپنی جانیں اور اپنے
اموال قربان کر دو۔ تو ان کے قدم ڈگمگانے شروع ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں وہ وعدے کہاں
گئے جو فتوحات اور ترقیات کے متعلق ہم سے کئے گئے تھے ۔ پہلے تو انہیں یہ خیال ہوتا ہے کہ ادھر
اسلام قبول کیا اور ادھر ہمیں افغانستان یا ایران کی حکومت مل جائے گی ۔ یا اگر نہ ہوا تو کسی
مہا جن کا خزانہ ضرور مل جائے گا اور اگر یہ بھی نہ ہوا تو کوئی عُہدہ تو ہاتھ سے جاتا ہی نہیں ۔ ان
امیدوں اور خیالوں کی وجہ سے وہ قربانیاں بھی کرتے ہیں ، وہ مال بھی دیتے ہیں ، وہ وقت بھی د
خرچ کرتے ہیں ، وہ جانی قربانیاں بھی کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کیا ہوا آج اگر ہم نے دس روپے
دیئے تو کل دس ہزار مل بھی جائیں گے ۔ مگر جب دو سال ، چار سال، دس سال ، پندرہ سال،
ہیں سال گزر جاتے ہیں اور وہ دیکھتے ہیں کہ کوئی حکومت نہیں ملی بلکہ جو کچھ پہلے ہمارے پاس تھا
وہ بھی خرچ ہو گیا تو کہتے ہیں ہمارے ساتھ مکر اور فریب کیا گیا ۔ جو مؤمن ہوتا ہے وہ تو یہ دیکھتا ہے
خطبات محمود
۴۹۴
سال ۱۹۳۸ ء
کہ کل جو اسلام کی طاقت تھی آج اس سے کئی گنا بڑھ کر ہے۔ پہلے اسلام کمزور تھا پھر طاقتور
ہو گیا اور اب ہر روز اس کی طاقت میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ پس اس کا ایمان اسلام کی
طاقت بڑھتے دیکھ کر تازہ ہو جاتا اور اس کا دل مسرت و انبساط سے بھر جاتا ہے اور وہ کہتا ہے
خدا تعالیٰ کا کتنا بڑا احسان ہے کہ وہ اسلام کو ہر روز غلبہ عطا فرما رہا ہے ۔ اسی طرح جو سچے دل
سے احمدی ہوتا ہے وہ ہر سال کے خاتمہ پر دسمبر کے مہینہ میں یہی دیکھ کر خوش ہو جاتا ہے کہ اس
سال خدا تعالیٰ کے فضل سے کئی ہزار آدمی اور احمدی ہو گئے ہیں اور اس طرح اس کا ایمان لمحہ بہ لمحہ
ترقی کرتا چلا جاتا ہے اور چونکہ اس نے احمدیت کو احمدیت کی خاطر قبول کیا ہوتا ہے، کسی لالچ
یا حرص کے ماتحت قبول نہیں کیا ہوتا اس لئے وہ جب یہ دیکھتا ہے کہ پچھلے سال اتنے احمدی تھے
اور اس سال اس سے بھی پانچ دس ہزار زیادہ ہو گئے ہیں تو وہ سمجھتا ہے کہ اسلام جیت گیا مگر جو
منافق ہوتا ہے وہ یہ دیکھتا ہے کہ پہلے سال میں نے اتنا چندہ دیا۔ دوسرے سال اس سے بڑھ کر
دینا پڑا، تیسرے سال اس سے بھی زیادہ دینا پڑا، چوتھے سال اس سے زیادہ یہ حساب کر کے وہ
کہتا ہے او ہو! میں تو نقصان اور گھاٹے کی طرف جا رہا ہوں ۔ میں نے سمجھا تھا تھیلیوں کے منہ
میرے لئے کھل جائیں گے مگر یہاں تو اپنی جیب سے روپے خرچ کرنے پڑے اور پھر بھی کچھ نہ
بنا۔ پس منافق اپنی جیب کی طرف دیکھتا ہے اور چونکہ اس میں کمی ہو رہی ہوتی ہے اس لئے اس
کا ایمان جاتا رہتا ہے لیکن مؤمن جماعت کی طرف دیکھتا ہے اور چونکہ اُس میں زیادتی ہو رہی
ہوتی ہے اس لئے اُس کا ایمان بڑھتا چلا جاتا ہے اور وہ کہتا ہے فتح تو آ رہی ہے مگر یہ کہتا ہے فتح
نہیں آرہی اور دونوں اپنی اپنی جگہ سچے ہوتے ہیں ۔ یہ جب کہتا ہے فتح نہیں آ رہی تو اس وجہ
سے کہتا ہے کہ یہ فتح مال کی زیادتی کو سمجھتا ہے اور چونکہ اس کا مال کم ہو رہا ہوتا ہے اس لئے یہ
مایوس ہو جاتا ہے اور کہتا ہے ہم سے جھوٹے وعدے کئے جاتے رہے ہیں لیکن مؤمن فتح اسلام
کی ترقی کو سمجھتا ہے اور چونکہ اُس کی ترقی میں ہر لمحہ اضافہ ہو رہا ہوتا ہے اس لئے وہ خوش ہوتا
ہے اور کہتا ہے الْحَمْدُ للہ خدا کی باتیں پوری ہو رہی ہیں ۔ تو یہ دو مختلف نقطہ ہائے نظر ہیں جن
کے ماتحت مختلف نتائج پیدا ہوتے ہیں ۔ وہ جو خدا کی رضا اور اپنے ایمان کی سلامتی کے لئے
جماعت میں داخل ہوتا ہے وہ تو جماعت کی ترقی کو دیکھ کر یقین کر لیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل
خطبات محمود
۴۹۵
سال ۱۹۳۸ ء
آ رہا ہے مگر وہ جو اپنے نفس کی کسی خواہش کو پورا کرنے کے لئے الہی سلسلہ میں داخل ہوتا
ہے۔ وہ پہلے قربانیوں میں شریک رہتا ہے اور دو، چار، پار رہتا ہے اور دو، چار، پانچ ، دس، پندرہ ، ہمیں سال جتنا جتنا
ایمان ہوتا ہے اتنا عرصہ چلتا چلا جاتا ہے مگر آخر حوصلہ ہار کر بیٹھ جاتا ہے اور کہتا ہے سب جھوٹ
اور فریب ہے تو فرماتا ہے ۔ لَوْ كَانَ عَرَضًا قَرِيبًا جس کام کے لئے تو کھڑا ہے اس میں کئی
آدمی لالچ اور حرص کے خیالات کے ماتحت شامل ہو گئے تھے ، اب اگر ان کا مقصود انہیں جلدی
حاصل ہو جاتا (عَرَضًا کے معنی مطلب اور فائدہ کے ہیں ) یعنی اگر ان کا وہ فائدہ اور مطلب جس
کے لئے وہ اسلام میں داخل ہو ۔ ہوئے تھے سہل الحصول اور بالکل قریب ہوتا اور بالکل قریب ہوتا وَ سَفَراً قَاصِدًا
سفر چھوٹا ہوتا کئی سالوں کے بعد اسلام کی ترقی نہ آنیوالی ہوتی لَا تَبَعُوكَ تو وہ آخر تک تیرے
ساتھ چلتے اور اپنے عہد نبھا دیتے وَلَكِنْ بَعُدَتْ عَلَيْهِمُ الشَّقَّةُ لیکن چونکہ سفر لمبا ہے اور
ابھی ختم نہیں ہوا اس وجہ سے وہ سمجھتے ہیں کہ سب کچھ جھوٹ ہی ہے اور پھر مرتد ہو جاتے
ہیں ۔ یعنی اگر وہ ظاہر میں بھی مرتد ہو جائیں تو کافر ہو جاتے ہیں اور اگر اندر ملے رہیں تو منافق
بن جاتے ہیں ۔
دا اور
منافقوں کی تیسری قسم وہ ہے جن کے اندر ایمان تو ہوتا ہے مگر ساتھ ہی کفر بھی ہوتا ہے اور
اس ایمان اور کفر کے اُن پر دورے آتے رہتے ہیں۔ کبھی ایمان کا دورہ آ جاتا ہے اور کبھی کفر کا
دورہ آجاتا ہے یہ عملی منافق ہوتے ہیں ۔ انہیں عقائد کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہوتا۔ وہ
منافق ہوں گے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مسیح موعود بھی مانیں گے ۔ گویا اُن کا
دماغ کہتا ہے کہ عقائد وہی درست ہیں جو اس جماعت کے ہیں مگر چونکہ اُن کے دل کا لگاؤ اور
محبت کم ہو جاتی ہے ، اِس وجہ سے اُن پر کفر اور ایمان کا دورہ آتا رہتا ہے۔ کبھی کہتے ہیں یہ جماعت
بہت بُری ہے اس میں شامل رہنے سے کیا فائدہ۔ اور کبھی کہتے ہیں اچھے لوگ ہیں ، عقائد ان کے
خوب ہیں صرف فلاں فلاں باتیں اگر ان میں نہ پائی جائیں تو پھر ٹھیک ہے۔ ایسے منافقوں کا ذکر
اللہ تعالیٰ سورۃ بقرہ میں ان الفاظ میں فرماتا ہے كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُمْ مَّشَوْا فِيهِ ، وَإِذَا
أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا ، ۱۲ چونکہ ان کے دل میں کفر اور ایمان ملا ہوا ہوتا ہے اس لئے گو یہ
خدا کو مانتے ، اُس کے رسول کو مانتے اور باقی ارکانِ اسلام کو بھی درست تسلیم کرتے ہیں مگر ان کا