منافقین کی قِسمیں اور اُن کی علامتیں

حصہ 2

خطبات محمود
۴۹۶
سال ۱۹۳۸ ء
ایمان سرحد پر ہوتا ہے کبھی اُنہیں ایسا دھکا لگتا ہے کہ وہ کفر کی طرف جا پڑتے ہیں اور کبھی ایسا
دھکا لگتا ہے کہ ایمان کی طرف آجاتے ہیں ۔ چونکہ اُن کا ایمان صرف ذہنی ایمان رہ جاتا ہے
محبت کا ایمان جا تا رہتا ہے اِس لئے اُن کی یہ حالت ہو جاتی ہے ۔ حالانکہ اصل خوبی محبت کے
ایمان میں ہی ہے ذہنی ایمان میں نہیں ۔
محبت کی مثال میں ہی بیان کیا کرتے ہیں کہ کوئی بادشاہ تھا۔ ایک دن وہ اپنے دربار میں
ایک نہایت قیمتی ٹوپی لایا اور کہنے لگا آج ہم یہ ٹوپی اُس بچے کو دیں گے جو سب سے زیادہ
خوبصورت ہوگا ۔ یہ کہہ کر وہ ٹوپی اُس نے اپنے ایک حبشی غلام کو دی اور کہا جولڑ کا سب سے
زیادہ خوبصورت ہو اُس کے سر پر رکھ دو ۔ اب ان لڑکوں میں حبشی کا اپنا لڑ کا بھی تھا اور امراء اور
وزراء کے بھی لڑکے تھے ۔ حبشیوں کی شکل یوں بھی خراب ہوتی ہے مگر اُس کا بچہ تو بہت ہی غلیظ
اور گندہ تھا ، ناک بہہ رہا تھا ، آنکھوں میں کر لگی ہوئی تھی اور مکھیاں اس پر بھنبھنا رہی تھیں وہ حبشی
نہایت بے تکلفی کے ساتھ اس ٹوپی کو اٹھائے سیدھا اپنے لڑکے کی طرف گیا اور اُس کے سر پر
ٹوپی رکھ دی ۔ یہ دیکھ کر سارے دربار میں قہقہہ لگا اور خوب اس سے ہنسی کی گئی اور کہا گیا کیا سب
بچوں سے زیادہ خوبصورت تجھے اپنا بچہ ہی نظر آیا ہے؟ وہ کہنے لگا۔ بادشاہ سلامت ! آپ نے
میرے ہاتھ میں ٹوپی دی تھی اور مجھے تو سب سے زیادہ یہی خوبصورت نظر آتا ہے ۔ تو جہاں محبت
ہوتی ہے وہاں عیوب بھی خوبیاں دکھائی دیتے ہیں اور جہاں نفرت ہوتی ہے وہاں عیوب تو الگ
رہے خوبیاں بھی عیب بن کر نظر آنے لگ جاتی ہیں ۔
اب قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی انسان بے عیب نہیں حتی کہ بشریت کی کمزوریاں
انبیاء میں بھی پائی جاتی ہیں ۔ پس جب کوئی بھی بے عیب نہیں تو کیا یہ جائز ہوگا کہ سوائے خدا کے
ہر ایک کی عیب چینی اور نکتہ چینی کی جائے ۔ اگر نہیں تو خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعتوں پر نکتہ چینی
کرنا بھی کسی صورت میں جائز نہیں ہو سکتا ۔ حقیقت یہ ہے کہ جب کسی کے دل میں محبت والا
ایمان نہیں ہوگا تو اسے خوبیاں بھی عیب نظر آئیں گے لیکن جب کسی کا ایمان کامل ہوگا تو معمولی
عیوب کو دیکھ کر سمجھے گا کہ یہ لوگ قابل تحسین ہیں نہ کہ لائق ملامت کیونکہ یہ اس بات کی کوشش کر
رہے ہیں کہ ان عیوب سے پاک ہو جائیں۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے ایک استاد بچے کو

خطبات محمود
۴۹۷
سال ۱۹۳۸ ء
پڑھاتا ہے تو بچہ کئی دفعہ غلطیاں بھی کرتا ہے مگر وہ اسے سمجھاتا ہے اور بار بار سمجھاتا ہے اور جب
سبق کا زیادہ حصہ وہ یاد کر لیتا ہے اور ایک آدھ بات اُسے یاد نہیں رہتی تو اس پر خوش ہوتا ہے
ناراض نہیں ہوتا کیونکہ وہ سمجھتا ہے بچہ کوشش کر رہا ہے کہ مجھے سبق یاد ہو جائے اگر ایک آدھ اس
سے غلطی ہو گئی ہے تو اس کی وجہ سے اس کی محنت کو باطل اور رائیگاں نہیں سمجھا جا سکتا ۔ یہی حال جاسکتا۔
خدمت دین کا ہے اگر باوجود نیکی اور تقویٰ کے میدان میں آگے سے آگے نکل جانے کی کوشش
کرنے کے بعض سے غلطیاں ہو جاتی ہیں تو کامل مؤمن تو سمجھتا ہے کیا ہوا جب یہ چوبیس گھنٹے
خدمت دین میں لگے رہتے ہیں تو ایک آدھ غلطی اگر ان سے سرزد ہو جاتی ہے تو اس سے کون سی
قیامت آجاتی ہے خصوصا اس ہے خصوصا اس صورت میں جب کہ ان کی یہ خواہش بھی ہے کہ اتنی غلطی بھی آئندہ
ہم سے سرزد نہ ہو۔ آخر ساری جماعت؟ اعت نمازیں پڑھتی ہے، روزے رکھتی ہے، زکوۃ دیتی ہے،
چندے دیتی ہے تبلیغ کرتی ہے، غریبوں کی مدد کرتی ہے ، اتنی نیکیوں کے ہوتے ہوئے اگر کوئی
غلطی ہو جاتی ہے تو وہ سمجھتا ہے یہ ایسی ہی غلطی ہے جیسے بچہ سے تعلیم حاصل کرنے کے زمانہ میں
ہو جاتی ہے ۔ ایسے مواقع پر عقلمند اُستاد ہمیشہ اُس کی حوصلہ افزائی کرتا اور کہتا ہے تو خوب ہوشیار
نہار
ہے اور اگر اس لڑکے کا باپ اُسے مل جائے تو اُسے ؟ جائے تو اُسے بھی وہ یہی کہتا ہے کہ آپ کا لڑکا بڑا ہو
ہے یہ نہیں کہتا کہ آپ کا لڑکا بڑا نالائق ہے۔ میں نے اسے سوال دیئے تھے ان میں سے نو اس
نے حل کر لئے مگر ایک حل نہ کر سکا ۔ وہ سمجھتا ہے جب اس نے نو سوال حل کر لئے ہیں تو یہی اس
کی بڑی ذہانت ہے بقیہ ایک سوال بھی آہستہ آہستہ حل کر لے گا ۔ اسی طرح جو مؤمن ہوتا ہے
اُسے تو یہ نظر آتا ہے کہ جماعت نیکی اور تقویٰ اور قربانیوں اور دین کی خدمت میں لمحہ بہ لمحہ بڑھتی
چلی جا رہی ہے اور جو کمزور ہیں وہ بھی اپنی کمزوری کو نا پسند کرتے اور اس بات کے خواہشمند ہیں
کہ کسی طرح یہ کمزوریاں ان سے دور ہو جائیں ۔ یہ اللہ تعالیٰ کے سپاہی ہیں جو اس کی راہ میں
لڑ رہے ہیں ۔ سپاہی کا کام یہ ہے کہ وہ لڑے اگر کوئی دشمن اُسے قتل کر دیتا ہے تو اس میں سپاہی کا
کیا قصور ہے۔ اس کا زیادہ سے زیادہ یہی کام تھا کہ مرتے دم تک دشمن سے لڑائی کرتا۔ سو جب
اس نے مرتے دم تک دشمن سے لڑائی رکھی اور آخر اسی لڑائی میں اپنی جان دے دی تو اب وہ جو کی میں اپنی جان دے دی
عزت کا مستحق ہو گیا ۔ یہ نہیں ہو گا کہ افسرا سے بُرا بھلا کہیں کہ یہ دشمن کے مقابلہ میں مرکیوں گیا ؟

خطبات محمود
لد ٧٥
سال ۱۹۳۸ ء
اسی طرح مؤمن جب دیکھتا ہے کہ جماعت کے لوگ نمازیں پڑھتے ہیں، روزے رکھتے
ہیں ، زکوۃ دیتے ہیں ، حج کرتے ہیں ، قربانیاں کرتے ہیں ، استغفار پڑھتے ہیں ، دعائیں کرتے
ہیں اور باوجود اس کے کوئی خطا بھی ان سے سرزد ہو جاتی ہے اور وہ اس خطا کا ازالہ کرنے کے
لئے تیار رہتا ہے تو وہ ان خطاؤں کو ایسا ہی سمجھتا ہے جیسے میدانِ جنگ میں لڑنے والا سپاہی بعض
دفعہ دشمن کے مقابلہ میں مارا جاتا ہے۔ اب یہ نہیں ہوتا کہ جو سپاہی دشمن سے لڑتا ہؤا مارا جائے
اُسے فوج والے کوڑے لگانے شروع کر دیں اور کہیں کہ اس نے ہماری ہتک کی بلکہ وہ اس کی
عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ جو کچھ کر سکتا تھا اُس نے کر دیا۔ اگر دشمن اُس پر وار کرنے میں ایک
دفعہ کامیاب ہو گیا ہے تو اِس میں اُس کا کیا قصور ہے ۔ اُس کا کام صرف اتنا تھا کہ بچنے کی کوشش
کرتا اور دشمن پر غالب آنے کی جدو جہد کرتا ۔ جب اُس نے یہ دونوں کام کر لئے تو نتیجہ کا وہ
ذمہ دار نہیں ۔ اسی طرح جب کوئی قوم رات دن دین کی خدمت میں مشغول رہتی ہے ، رات دن
بنی نوع انسان کی بہبودی کے کاموں میں مصروف رہتی ہے ، رات دن اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند
کرنے اور اُس کا جلال دنیا میں قائم کرنے کے لئے کوشاں رہتی ہے، تو اگر ان سب کوششوں
کے ساتھ کوئی غلطی بھی کسی مؤمن سے ہو جاتی ہے تو وہ جماعت کی جدو جہد اور قربانیوں کو دیکھ کر
خوش ہوتا ہے اور اس کمزوری کو وہ نظر انداز کر دیتا ہے ۔ جیسے اگر کوئی بیمار ہو اور لڑائی کی خبر سن کر
وہ بیماری کے باوجود چار پائی سے اُٹھ کر میدان میں چلا جائے اور لڑ نا شروع کر دے تو چاہے وہ
ایک گھنٹہ میں ایک ہی گولی چلائے تب بھی تم سب اُس کی تعریف کرو گے اور کہو گے یہ بیمار تھا مگر
پھر بھی اس نے اس موقع سے پیچھے ہٹنا مناسب خیال نہ کیا۔
تو مؤمن نگاہ تو یہ کہتی ہے کہ میرے بھائی میں اگر ایک عیب ہے تو سو خو بیاں بھی تو ہیں ۔
اس ایک کمزوری کے باوجود وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے شیطان سے جنگ کر رہا ہے اور اس
قابل ہے کہ اِسے سراہا جائے اور اس کی خدمات کی تعریف کی جائے مگر جو منافق ہوتا ہے اُس کا
قلبی لگاؤ چونکہ نہیں ہوتا اور محبت کا تعلق اُسے سلسلہ سے نہیں رہتا اس لئے وہ اس قسم کی بعض
کمزوریوں کو دیکھ کر یہ کہنے لگ جاتا ہے اب پتہ لگا ان میں بھی فلاں فلاں عیب ہیں ، ان میں بھی
یہ یہ نقص پایا جاتا ہے اور چونکہ اب اس میں کچھ غیریت آنے لگ جاتی ہے اس لئے اب وہ

خطبات محمود
۴۹۹
سال ۱۹۳۸ ء
وو
اپنی جماعت کا ذکر ان ان کے الفاظ میں کرنے لگ جاتا ہے اور کہتا ہے ان میں یہ نقص ہے،
ان میں وہ عیب ہے۔ لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جماعت کو غلبہ حاصل ہونا شروع ہو جاتا ہے،
ترقیات ملنی شروع ہو جاتی ہیں ، طاقت حاصل ہو جاتی ہے اور جماعت کی کمزوریاں دب جاتی
ہیں ایسی حالت میں منافق بھی ساتھ چل پڑتے ہیں ۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے جلسوں میں
بعض دفعہ جب نعرے لگائے جاتے ہیں تو چونکہ ایک رو جاری ہوتی ہے اس لئے جب اللہ اکبر کا نعرہ
لگے گا تو ایک منافق بھی زور سے اللہ اکبر کا نعرہ لگا دے گا مگر جب اپنے گھر میں جائے گا تو چونکہ
وہاں وہ رو نہیں ہوگی اس لئے وہ اپنے دل کو جذباتِ محبت سے بالکل خالی پائے گا۔ مجھے ان
منافقین کی مجالس کی باتوں کا علم ہے۔ مجھے معلوم ہے کئی دفعہ ان میں یہ ذکر ہوتا ہے کہ بعض لوگ
میری نسبت یہ کہتے ہیں یہ عجیب قسم کا آدمی ہے۔ ہے تو بالکل بر انگر جب تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہوتا
ہے تو ایسی تقریر کرتا ہے کہ ہمیں بھی اس کی باتیں سچی معلوم ہونے لگتی ہیں مگر جب ہم اپنے گھر میں
آکر ان باتوں پر غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ بالکل جھوٹی ہیں۔ یہی اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے کہ محلمَا أَضَاءَ لَهُمْ مَشَوْا فِيهِ ، وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا، جب
دین اُن پر زور سے حملہ کرتا ہے تو انہیں بھی کچھ روشنی نظر آنے لگ جاتی ہے اور وہ خیال کرنے
لگتے ہیں کہ یہ باتیں جو پیش کی جاتی ہیں سچی ہیں ۔ وإذا اظْلَمَ عَلَيْهِمْ ۔ مگر جب وہ خدا
کے نور اور اس کے خلیفہ سے دور ہو جاتے ہیں تو قاموا پھر منافقت اُن میں آجاتی ہے ۔ یا اس
کے یہ معنے بھی ہیں کہ ترقی اور آرام کا زمانہ آئے تو ساتھ شامل رہتے ہیں مگر جب قربانیوں کا
وقت آ جائے تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں مگر اُن کے دلوں میں ایک حد تک ایمان ضرور ہوتا ہے۔
انہی لوگوں کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ ۔ ان کے
دلوں میں ایمان بھی ہے مگر ساتھ ہی ایک مرض بھی ہے یعنی گوان کے اندر ایمان پایا جاتا ہے مگر
ان کے دل مریض ہیں ۔ عربی زبان کے لحاظ سے في قلوبھم کے یہ معنے بنیں گے کہ یوں
ایمان ان کے دلوں میں ہے مگر ایک مرض بھی ہے ۔ ایمان گلیتہ اُن کے دلوں سے گیا نہیں ۔
چوتھی قسم کا منافق وہ ہوتا ہے جو یوں تو پکا مؤمن ہوتا ہے مگر اس کے اندر یہ کمزوری ہوتی
ہے کہ وہ نا واجب دوستی کرتا ہے۔ یوں وہ مؤمن ہوتا ہے پکا مؤمن مگر نا واجب دوستی کے مرض
۔

خطبات محمود
۵۰۰
سال ۱۹۳۸ ء
دوست
میں وہ مبتلا ہوتا اور اپنے منافق دوست کو نہیں چھوڑ سکتا بلکہ اس محبت کے جوش میں اُسے اپنے
دوست کا عیب بھی نظر نہیں آتا۔ ممکن ہے اسے عیب نظر آجائے تو وہ اُسے چھوڑ دے مگر اُس کا دل
ایسی غلط محبت کا شکار ہو چکا ہوتا ہے جیسے عشق کا جنون بعض لوگوں کو ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے منافق
کے عیب کو نہیں دیکھ سکتا بلکہ اُس ۔ اسے بڑھ کر وہ یہ کرتا ہے کہ اُس کے عیب کو خو بیاں سمجھ
ہے۔ جیسے سورۃ تو بہ رکوع کے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ تو خَرَجُوا فِيكُمْ مَّا زَادُ وكُمْ
إلَّا خَبَالًا وَلَا أَوْ ضَعُوا خِلْلَكُمْ يَبْغُونَكُمُ الْفِتْنَةَ : وَفِيكُمْ
سَمْعُونَ لَهُمْ ، وَاللهُ عَلِيمٌ بِالظَّلِمِينَ لا فرماتا ہے اگر یہ منافق لوگ
تیرے ساتھ چلے بھی جاتے تو فساد پیدار کرنے کے سوا اور کیا کرتے ان کا بڑا کارنامہ یہی ہوتا
کہ کسی کے آگے کچھ کہہ دیتے اور کسی کے آگے کچھ اور اس طرح ان میں لڑائی اور پھوٹ ڈال
دیتے یا اگر لڑائی میں جاتے تو دشمن کو خبریں پہنچاتے رہتے۔ تو فرمایا اگر منافق نہیں گئے تو اس
سے نقصان کیا ہوا ۔ یہ تو اچھا ہوا کہ نہیں گئے ۔ یہ جاتے بھی تو یہی کرتے کہ ایک کی چغلی دوسرے
کے پاس اور دوسرے کی چغلی تیسرے کے پاس کرتے ۔ ایک کے پاس جاتے اور اُسے کہتے کہ
تیری نسبت فلاں شخص یوں کہتا ہے اور اُس کے پاس جا کر کہتے کہ تیری نسبت فلاں یہ کہہ رہا تھا
اور اس طرح آپس میں لڑائیاں کرا دیتے پس اچھا ہی ہوا جو یہ نہیں گئے ۔ اس آیت سے بھی
معلوم ہوتا ہے کہ یہ منافق کوئی باہر کے نہیں بلکہ مدینہ کے رہنے والے ہی تھے ۔ چنانچہ آیتوں کا
مضمون صاف بتاتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنگ کے لئے تشریف لے گئے تو مدینہ
سے کچھ لوگ اس جنگ میں شریک نہ ہوئے انہی کا خدا تعالیٰ نے ان آیات میں ذکر کیا ہے اور
انہی کو منافق قرار دیا ہے، پس یہ منافق وہی تھے جو مدینہ میں رہتے تھے ۔ مسلمانوں کی کمیٹیوں
کے ممبر تھے اور محلوں میں ان کے ساتھ رہتے تھے۔ اس کے بعد فرماتا ہے یہ منافق تو ہیں ہی مگر
ان کے علاوہ بھی ایک اور جماعت ہے وَ فِيكُمْ سَمْعُونَ لَهُمْ تم میں ایک جماعت ہے
جو تمہاری باتیں اُن تک پہنچاتی ہے ۔ جب ذکر ہوتا ہے کہ فلاں شخص منافق ہے تو وہ جھٹ دوڑ کر
اس کے پاس پہنچتا ہے اور کہتا ہے کہ تم تو اتنے مخلص ہو مگر دیکھو فلاں مجلس میں تمہاری نسبت لوگ
یہ کہہ رہے تھے کہ تم منافق ہو ۔ ایسا شخص منافق نہیں ہوتا مگر منافق کی سواری ضرور ہوتا ہے ۔

خطبات محمود
۵۰۱
سال ۱۹۳۸ ء
اور منافق اس کے ذریعہ اپنے مقصود کو حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یا جیسا کہ سورۃ احزاب میں
اللہ تعالیٰ نے ان کا نام الْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ ا رکھا ہے کہ منافق بات کرتا ہے اور یہ
اس کی بات کو پھیلا دیتا ہے اور اگر مؤمن کوئی بات کریں تو ان کی بات منافقوں تک پہنچا دیتا
ہے اور کہتا ہے تم تو بڑے اچھے ہو مگر ان لوگوں کو نہ معلوم کیا ہو گیا ہے کہ وہ خواہ مخواہ تمہیں بدنام
کرتے پھرتے ہیں ۔ یہ آپ منافق نہیں ہوتا مگر منافق تک خبریں پہنچائے بغیر بھی نہیں
رہتا۔ دوسری بات اس میں یہ پائی جاتی ہے کہ منافقوں کے اعتراضات کو پھیلاتا رہتا
ہے۔ منافق کہتا ہے جماعت خراب ہو گئی ، اور یہ طوطے کی طرح اس فقرہ کو رٹنا شروع کر دیتا ہے
اور جہاں بیٹھتا ہے کہتا ہے جماعت خراب ہو گئی جماعت خراب ہو گئی ۔ پس یہ مؤمن تو ہے مگر
بے وقوف اور جاہل مؤمن ہے ۔ ایسا مؤمن ہے جو منافقوں کا ہتھیا رہے جب اس قسم کی باتیں
کرنے کے نتیجہ میں گرفت کی جاتی ہے تو پکڑا یہ بے وقوف مؤمن جاتا ہے جو منافق کی بات
طوطے کی طرح رٹ کر ہر شخص کے آگے بیان کر رہا ہوتا ہے اور منافق دندناتا پھرتا ہے کیونکہ
منافق کا یہی کام ہے کہ يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاس کے وہ سینہ میں وسوسہ ڈال
دیتا اور آپ پیچھے ہٹ جاتا ہے تو یہ چوتھی قسم کا منافق ہے اور گو یہ اصل میں مؤمن ہوتا ہے
مگر اس کے اندر نفاق سے ہمدردی اور منافقوں کی دوستی پائی جاتی ہے۔ اس وجہ سے یہ بالکل
ایمان کے کنارے پر کھڑا ہوتا ہے۔ بالکل ممکن ہے یہ مؤمن ہی رہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ
کبھی کوئی ایسا دھکا لگے کہ خود بھی نفاق کے گڑھے میں گر جائے اور اگر خود منافق نہ بھی بنے
تب بھی بعض دفعہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ منافقوں کی سزا پالیتا ہے کیونکہ وہ فرماتا ہے
لَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُه على دیکھو ظالموں کی طرف مت جھکو
ور نہ تمہیں بھی آگ چھو جائے گی ۔ یہ آیت بتاتی ہے کہ وہ جو ظالم نہیں وہ بھی بعض دفعہ ظالم کی
دوستی کی وجہ سے جہنم میں چلے جاتے ہیں ۔ پس یہ گروہ ایمان کے لحاظ سے منافق نہیں ہوتا مگر
منافقوں کی دوستی اس کا شعار ہوتا ہے اور اس وجہ سے زمرہ منافقین میں شمار کیا جاتا ہے ۔
یہ وہ چار قسم کے منافق ہیں جن کا قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے ۔ اب اگر تم ان چاروں کو
مد نظر رکھو تو تمہیں کبھی دھوکا نہیں لگ سکتا۔ بسا اوقات صرف اتنا سمجھا جاتا ہے کہ منافق وہ ہوتا ہے

خطبات محمود
۵۰۲
سال ۱۹۳۸ ء
جو ایمان کے بغیر داخل ہوتا ہے ۔ یا منافق وہ ہوتا ہے جو گو ایمان کے ساتھ ہی سلسلہ میں
داخل ہوا ہوتا ہے مگر بعد میں گلی طور پر اس کے دل سے ایمان نکل جاتا ہے حالانکہ یہ صرف
منافقوں کی دوقسمیں ہیں ورنہ ان کے علاوہ بھی منافقوں کی اور قسمیں ہیں ۔ مثلاً ایک تو وہ
منافق ہے جو عقائد میں ہمارے ساتھ متحد ہوتا ہے مگر اس کے دل میں بشاشت ایمان باقی نہیں
رہتی اب اس کا کام صرف اتنا ہے کہ وہ اعتراض کرتا رہتا ہے ۔ جب اسے فائدہ پہنچے گا ہمارے
ساتھ شامل ہو جائے گا اور جب اسے کوئی نقصان پہنچے گا وہ اعتراض کرنے لگ جائے گا۔ قرآن کریم
میں ان کا بڑا لطیف نقشہ کھنچا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب لڑائی میں نقصان ہوتا ہے تو
منافق کہتے ہیں ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ لڑائی نہیں کرنی چاہئے مگر ہماری بات تو کوئی سنتا
ہی نہیں ۔ ہم بہتیرے چینے چلائے کہ دیکھولڑائی کے لئے مت جاؤ مگر ہماری ایک بھی نہ سنی گئی۔
اس پر کمزور دل مؤمن سمجھتا ہے انہوں نے کہا تو تھا ؟ معلوم ہوتا ہے یہ سچ کہتے ہیں ۔اور وہ یہ
نہیں جانتا کہ انہوں نے محض مسلمانوں کو کمزور کرنے اور ان کے ارادوں کو پست کرنے کے لئے
یہ الفاظ کہے تھے خیر خواہی اور محبت کے لئے نہیں کہے تھے۔ تو کمزور ایمان والے منافقوں کی ایسی
باتوں میں آجاتے ہیں اور اُن کو مخلص سمجھ کر اُن سے تعلقات رکھنے شروع کر دیتے ہیں حالانکہ
منافق عملی طور پر سخت کمزور ہوتے ہیں اور اپنی عملی کمزوری کی وجہ سے ہی جماعت کی ترقی میں
ہمیشہ روکیں ڈالتے رہے ہیں ۔ جہاں قربانی کا سوال آتا ہے وہاں یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ
قربانیوں سے جماعت کی طاقت کو برباد کیا جا رہا ہے اور کمزور لوگ سمجھتے ہیں ان کے دل میں
سلسلہ کا کس قدر درد ہے اور اگر کبھی کوئی قربانی نتیجہ خیز نہ ہو بلکہ جماعت کو اس کی وجہ سے
کچھ نقصان پہنچے تو پھر تو پھولے نہیں سماتے اور کہتے ہیں ہم نے نہیں کہا تھا اس قسم کی قربانیاں
بے فائدہ ہیں حالانکہ جہاں جماعت کو دس بیس کا میابیاں ہوئی تھیں وہاں انہوں نے کونسا مشورہ
دیا تھا۔ مگر جب کامیابی ہو تو اُس وقت تو منافق بالکل خاموش رہتا ہے اور جب کوئی نا کامی ہو تو
بڑھ بڑھ کر باتیں شروع کر دیتا ہے صاف پتہ لگتا ہے کہ اس کی غرض محض جماعت کو بد نام کرنا
ہے اور کوئی نہیں ۔ اور اگر فرض بھی کرو کہ ایک کام کا نتیجہ اتنا اچھا نہیں نکلا جس قدرا چھے نتیجہ کی
ہمیں توقع تھی تو اس سے حرج کونسا ہوا ۔ کیا وہ یہ نہیں دیکھتا کہ رات دن جماعت ترقی کر رہی ہے

خطبات محمود
۵۰۳
سال ۱۹۳۸ ء
اور ہر روز اس کا قدم عزت اور شرف کے میدان میں آگے ہی آگے بڑھتا جا رہا ہے ۔ اب
جن باتوں میں ہمیں کامیابی ہو رہی ہے کیا وہ باتیں ہم نے منافقوں سے پوچھ کر کی تھیں کہ
نقصان کے موقع پر وہ اپنی ہمدردی جتانے کے لئے آگے آجاتا ہے ۔ مگر اس کی فطرت میں یہ
بات داخل ہوتی ہے کہ جب کوئی نقصان ہو تو پھر اپنی خیر خواہی جتانے لگ جاتا ہے اور جب
کامیابیاں ہی کامیابیاں حاصل ہوں تو دل ہی دل میں جل بھن کر خاموش رہتا ہے ۔ اسی طرح
جن جن امور میں اس کی باتیں غلط ثابت ہوتیں اور جن قربانیوں کے متعلق اس کی رائے بالکل
بیہودہ ثابت ہوتی ہے، انہیں تو کھا جاتا ہے مگر جب کوئی ایک آدھ بات درست نکلے تو اسے لے
بیٹھتا ہے اور کہتا ہے میں نے نہیں کہا تھا کہ اس سے نقصان ہوگا ۔
تو چوتھی قسم کا منافق وہ ہے جو پورا مؤمن ہوتا ہے مگر منافق اُس کے دوست ہوتے ہیں اور
ان کی غلط دوستی اختیار کر لینے کی وجہ سے سلسلہ کو اس کی وجہ سے نقصان پہنچتا ہے اور اُسے اپنے
منافق دوست کی غلطی محسوس تک نہیں ہوتی اور وہ با وجود مؤمن ہونے کے مومنوں پر عیب لگا تا
ہے۔ مؤمن خدا کی بات کہتا ہے تو وہ جھٹ بول اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ دیکھو کسی پر بدظنی نہیں
کرنی چاہئے ۔ اس کے مقابلہ میں منافق اعتراض کرتا ہے تو وہ بیٹھا ہوا کہہ رہا ہوتا ہے
سُبْحَانَ اللہ کیسا مخلص ہے سلسلہ کا اِس کے اندر کتنا درد ہے۔ تو دوستی کی وجہ سے منافق کی بُری
بات بھی اُسے اچھی لگتی ہے اور مؤمن کی اچھی بات بھی اُسے بُری لگتی ہے ۔ وہ ہوتا مؤمن ہے مگر
نام اس کا منافقوں میں ہوتا ہے اور لا تَرْكَنُوا لَی الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ
کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے کبھی کبھی وہ اس کی سزا بھی پالیتا ہے۔ اگر آپ لوگ
میری اس تشریح کے بعد سمجھ لیں کہ منافقین کے چار گروہ ہوتے ہیں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ
بہت حد تک آپ غلط فہمیوں سے بچ جائیں ۔
اب کئی دوستوں کو محض اس وجہ سے دھوکا لگ جاتا ہے کہ جب انہیں معلوم ہوتا ہے فلاں
شخص منافق ہے تو وہ یہ دیکھتے ہیں کہ آیا وہ وفات مسیح کا قائل ہے یا نہیں ، یا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو نبی مانتا ہے یا نہیں ، یا خلافت کا قائل ہے یا نہیں اور جب وہ دیکھیں کہ وہ
وفات مسیح کا بھی قائل ہے، وہ صداقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی تسلیم کرتا ہے،

خطبات محمود
۵۰۴
سال ۱۹۳۸ ء
وہ خلافت کا بھی قائل ہے تو کہتے ہیں ہمارے بھائیوں کو غلطی لگی ہے وہ منافق نہیں ہے وہ
تو تمام عقائد کو تسلیم کرتا ہے حالانکہ قرآن کریم کہتا ہے فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ یوں تو وہ
مؤمن ہی ہیں مگر ان کے دلوں میں ایک مرض ہے۔ حلما أَضَاءَ لَهُمْ مَشَوْا فِيهِ جب
کبھی سہولت اور آرام کا زمانہ ہوتا ہے تو آگے آگے چل دیتے ہیں ۔ نعرہ تکبیر بلند کرتے ہیں ۔
وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا ، مگر جہاں کوئی امتحان کا وقت آیا اور انہوں نے پیچھے ہٹنا
شروع کر دیا قاموا وہ اُس وقت کھڑے ہو جاتے ہیں وہ کہتے ہیں ہمارا دل نہیں مانتا کہ ان
قربانیوں سے کوئی فائدہ ہو۔ ایسے انسان کو اگر عقائد کے لحاظ سے تم دیکھو گے تو ضرور دھوکا کھاؤ
گے اور دوسرں کے لئے بھی ٹھوکر کا موجب بنو گے بلکہ میں کہتا ہوں ایمان ہی نہیں عمل کو بھی اگر
دیکھو گے تو تم یہ اندازہ نہیں لگا سکو گے کہ یہ منافق ہے ۔ وہ نماز میں بھی پڑھے گا ، وہ روزے بھی
رکھے گا ، وہ زکوۃ بھی دے گا ، وہ حج بھی کرے گا ، وہ چندے بھی دے گا ، وہ تبلیغ بھی کرے
گا ، وہ قربانیوں کے مطالبات میں بھی شامل ہوگا ، وہ جلسوں میں تقریریں بھی کرے گا ، اسی
طرح وہ عقائد میں ہمارے ساتھ متحد ہوگا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کاماً مور سمجھے
گا ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین یقین کرے گا ، قرآن کریم کو سچا سمجھے گا ، خدا کو واحد
اور لاشریک تسلیم کرے گا ۔ غرض عقیدہ بھی اُس کا وہی ہو گا جو تمہارا ہے اُس کا عمل بھی وہی ہوگا
جو تمہارا ہے مگر جو چیز اُس کے اندر منافقت ثابت کر رہی ہو گی وہ یہ ہے کہ وہ اسلام کے دشمنوں کا
دوست ہوتا ہے، وہ منافقوں سے محبت اور پیار رکھتا ہے اور اُن کی عزت اُسے اس قدر منظور
ہوتی ہے کہ وہ مؤمنوں کے تریاق کو پاخانہ سمجھتا مگر منافقوں کے پاخانہ کو تریاق سمجھتا ہے۔ ایسے
منافق کو اگر تم عقائد سے پرکھنا چاہو تو کیا تم پر کچھ سکتے ہو؟ یا ایسے منافق کو تم اعمال سے پرکھنا
چا ہو تو کیا تم اُس کی منافقت کو پرکھ سکتے ہو؟ سوائے اس کے اور کسی چیز سے معلوم نہیں کر سکتے
کہ وہ منافقوں کی حمایت کرتا ہے، وہ منافقوں کا دوست ہوتا ہے اور منافقوں کی بُری باتیں
مؤمنوں میں پھیلاتا اور مؤمنوں کی آراء منافقوں تک پہنچاتا ہے ایسا شخص عقیدے کے لحاظ
سے منافق نہیں مگر لا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا والا منافق ضرور ہے۔ وہ خود ظالم نہیں
مگر ظالم کا معین اور مددگار ہے ۔ ان ظالموں کا معین و مددگار جن کے متعلق خدا تعالیٰ یہ کہتا ہے

خطبات محمود
۵۰۵
سال ۱۹۳۸ ء
کہ انہیں دوزخ کے سب سے نچلے حصہ میں ڈالا جائے گا اور چونکہ اُس نے اِس جماعت کے
لوگوں سے دوستی ترک کر دی جن کے ساتھ خدا تعالیٰ کی تائید تھی اور ان کے ساتھ اُس کی
دلی وابستگی نہ رہی اور بد قسمتی سے اُس کی دوستی اُن لوگوں کے ساتھ ہو گئی جو منافق تھے اور جن
کے دلوں میں مرض پایا جاتا تھا اس لئے اب وہ اس دوستی کی وجہ سے ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا ہے
انہیں بڑا مخلص اور نیک قرار دیتا ہے اور اگر وہ کوئی اعتراض کریں تو کہتا ہے یہ یہ تو تو اصلاح کی
خاطر اعتراض کر رہے ہیں ان کی غرض کوئی فتنہ و فساد پیدا کرنا تھوڑا ہے ۔ پس وہ اعتراض کا نام
اصلاح رکھتے ، بد گوئی کا نام خیر خواہی رکھتے اور عیب چینی کا نام نصیحت رکھتے ہیں اور اسی کو
قرآن کریم نے منافقت قرار دیا ہے ۔ چنانچہ وہ فرماتا ہے منافقوں کو جب پکڑا جاتا ہے تو کہتے
ہیں إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُون ، ہم تو صرف اصلاح کی نیت سے یہ باتیں کر رہے تھے حالانکہ
اگر ان کا مقصد محض اصلاح ہوتا تو اُنہیں چاہئے تھا کہ نظام سلسلہ کے ذمہ داروں کے نوٹس میں
وہ امر لا تے نہ یہ کہ الگ تھلگ بیٹھ کر اپنی مجالس میں ان باتوں کو بیان کرتے اور اس طرح
لوگوں کے قلوب میں مختلف قسم کے وساوس پیدا کرتے ۔
اگر ہماری جماعت کے دوست ان چاروں قسم کے منافقین کو اچھی طرح سمجھ لیں تو بہت
سے فتنوں کا سد باب ہو سکتا ہے۔ مجھے ہمیشہ یہ حیرت ہوتی ہے کہ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے جب
بعض کو معلوم ہوتا ہے فلاں منافق ہے تو وہ اُس کے پاس جاتے اور اُس سے کسی مسئلہ کے متعلق
گفتگو شروع کر دیتے ہیں اور جب وہ دیکھتے ہیں کہ مسائل میں اُسے کوئی اختلاف نہیں تو وہ کہتے
ہیں کہ ہمارے بھائیوں کو غلطی لگی ہے یہ تو حضرت مسیح موعود کو نبی مانتا ہے۔ پھر وہ دیکھتے ہیں کہ
وہ نماز پڑھتا ہے یا نہیں اور جب دیکھتے ہیں کہ وہ نمازوں میں بھی با قاعدہ ہے تو کہتے ہیں کہ
اب یقین ہو گیا کہ ہمارے بھائیوں کو اس کے متعلق ضرور غلط فہمی ہوئی ہے۔ پھر وہ یہ دیکھتے ہیں کہ
وہ چندے دیتا ہے یا نہیں اور جب اُنہیں معلوم ہو کہ چندے بھی دیتا ہے تو پھر انہیں حق الیقین
ہو جاتا ہے کہ وہ منافق نہیں حالانکہ قرآن یہ کہتا ہے کہ ایک منافق ایسا بھی ہوتا ہے جو اعمال کے
لحاظ سے ویسے ہی عمل کرتا ہے جیسے مؤمن اور عقائد کے لحاظ حاظ سے ویسے ہی عقائد رکھتا ہے جیسے
مؤمن مگر پھر بھی منافق ہوتا ہے۔ آخر جب خدا نے یہ کہا ہے کہ وَ فِيكُمْ سَمْعُونَ لَهُمْ

خطبات محمود
۵۰۶
سال ۱۹۳۸ ء
کہ تم میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو اُن تک خبریں پہنچاتے ہیں تو اس فیکم کے یہ معنے تو نہیں ہیں
کہ وہ مدینہ میں رہنے والے ہیں ، فِيكُمْ کے یہ معنی بھی نہیں کہ وہ تمہارے ساتھ لڑائیوں میں
شامل ہونے والے ہیں بلکہ فیکم کے یہ معنی ہیں کہ وہ بظاہر تمہاری طرح نہایت پکے مسلمان
ہیں ، وہ تمہاری طرح نمازیں پڑھتے ، تمہاری طرح روزے رکھتے ، تمہاری طرح زکوتیں
دیتے ، تمہاری طرح حج کرتے اور تمہاری طرح جہاد میں شامل ہوتے ہیں ۔ اگر اس ایک بات
کو نکال دیا جائے جو اُن میں پائی جاتی ہے تو تم میں اور اُن میں کوئی فرق نہیں ہوگا مگر
لا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا کے حکم کی خلاف ورزی نے باوجود تم میں سے ہونے کے
اُنہیں منافقوں میں شامل کر دیا ہے ورنہ عمل اُن کا وہی ہے جو تمہارا ہے، عقیدہ اُن کا وہی ہے جو
تمہارا ہے ۔
بعض نے کہا ہے چونکہ یہ آیت رستہ میں نازل ہوئی تھی اِس لئے اِس سے مراد وہ لوگ
ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور مسلمانوں کی باتیں سن کر منافقوں تک پہنچا
دیتے تھے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اگر ان معنوں کو لیا جائے تب بھی وہی بات آجائے گی جو میں نے
بیان کی ہے کہ وہ لڑائی میں شامل ہوئے ، اُنہوں نے جہاد میں حصہ لیا، وہ مسلمانوں کے دوش بدوش
لڑے اور سب جانتے تھے کہ وہ منافق نہیں بلکہ مخلص ہیں سوائے اُن چند لوگوں کے جن کے متعلق
یہ آیت نہیں اور جو درمیان میں ایک جگہ شرارتا بیٹھ گئے تھے باقی سب مخلص تھے قرآن کریم خود
اس امر امر کی وضاحت کرتا اور فرماتا ہے تو خَرِّ جُوا فِيكُمْ مَّا زَادُ وكُمْ إِلَّا خَبَا لَا
کہ اگر منافق نکلتے تو تمہیں فائدہ تو کوئی نہیں پہنچتا البتہ نقصان ضرور ہو جاتا جس سے معلوم ہوتا
ہے کہ اکثر منافق لڑائی میں شامل نہ ہوئے تھے پس فِيكُمْ سَمْعُونَ لَهُمْ میں جن لوگوں
کا ذکر ہے وہ منافق نہیں بلکہ مومن ہیں اور اگر ان میں نفاق ہے تو اتنا کہ وہ بدقسمتی سے
منافقوں سے دوستی رکھتے ہیں ۔ اُن تک مسلمانوں کی خبریں پہنچاتے اور اُن کے اعتراضات
طوطے کی طرح رٹ کر عام لوگوں میں پھیلاتے ہیں لیکن عام تعلقات منافقوں سے رکھنے کے
باوجود وہ نمازیں پڑھتے ، وہ روزے رکھتے ، وہ زکوۃ دیتے ، وہ حج کرتے اور باقی تمام احکام اسلام
کو بجالاتے ہیں لیکن باوجود ان احکام کی بجا آوری کے وہ ایسے مقام پر کھڑے ہوتے ہیں کہ

خطبات محمود
۵۰۷
سال ۱۹۳۸ ء
منافقوں کی تائید کرتے اور اس طرح جماعت میں فتنہ و فساد پیدا کرتے ہیں ۔ یہ منافق نہیں
ہوتے مگر اس وجہ سے کہ منافقوں سے تعلقات رکھتے ہیں قریب ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ انہیں
منافقوں میں شامل کر دے یا وہی سزا ان پر بھی وارد کر دے جو اُس کے حضور منافقوں کے لئے
مقدر ہے۔
پس میں منافقوں کی ان چاروں اقسام کی طرف جماعت کو توجہ دلاتے ہوئے کہتا ہوں کہ
جب تم پہلی دو قسموں کے منافقوں کو پہچانتے ہو تو باقی دو کو بھی تلاش کرو۔ پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ
کے فضل کسی سرعت سے تم پر نازل ہوتے اور تمہارے قدم کو کتنی جلدی میدان ترقی میں آگے
سے آگے بڑھا دیتے ہیں ۔ ایسے لوگ ہماری جماعت میں بھی ہیں اور وہ طرح طرح کے فتنے
پیدا کرتے رہتے ہیں مگر وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ کامیاب ہمیشہ الہی سلسلہ ہوتا ہے اور اب
بھی اللہ تعالیٰ کا سلسلہ ہی کامیاب ہوگا ۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ منافقوں کی رُکاوٹوں کی وجہ سے وہ
فتح جو احمدیت کو بیس سال میں ہوتی ہے وہ بجائے ہیں سال کے تیس سالوں میں ہومگر یہ نہیں
ہو سکتا کہ فتح نہ آئے لیکن کیا تم یہ پسند کرو گے کہ خدا تعالیٰ کا نور دس سال اور پیچھے جا پڑے؟
مجھے افسوس ہے کہ کئی نادان ہماری جماعت میں ایسے بھی ہیں جو یہ کہا کرتے ہیں کہ ان
منافقوں کی ریشہ دوانیوں سے حرج کیا ہے جبکہ ہماری فتح یقینی ہے حالانکہ وہ اتنا نہیں سمجھتے کہ
بے شک ہماری فتح یقینی ہے مگر ان کی کوششوں اور فتنوں کے نتیجہ میں یہ بھی تو ممکن ہے کہ وہ فتح جو
دس سالوں میں ہونی ہے وہ بجائے دس سالوں کے بیس سالوں میں ہو اور اس طرح دس سال
فتح میں دیر ہو جائے حالانکہ مؤمن تو ایک منٹ کی دیر بھی پسند نہیں کرتا کجا یہ کہ وہ دس یا بیس سال
کی دیر کو پسند کرے۔ کیا اگر کسی کا اکلوتا بیٹا بیمار ہوا اور ڈاکٹر اُس سے یہ کہے کہ وہ ہیں دنوں میں
اچھا ہو جائے گا لیکن اسی دوران میں ایک اور ڈاکٹر آجائے اور کہے تم میرے ساتھ ٹھیکہ کر لو۔
اتنی فیس میں لوں گا اور اسے دس دن میں اچھا کر دوں گا تو کیا کوئی ایک باپ بھی ایسا ہو سکتا ہے
جس کے پاس روپیہ ہو اور وہ پھر یہ پسند نہ کرے کہ اُس کا اکلوتا بیٹا ہیں دنوں کی بجائے دس دنوں
میں اچھا ہو جائے ؟ میں تو سمجھتا ہوں اگر کسی شخص ۔ کے پاس روپیہ ہوگا تو وہ سینکڑوں روپے دے
کر بھی یہ چاہے گا کہ اس کا بیٹا میں دن کی بجائے دس دن میں اچھا ہو جائے ۔ مگر کیا تمہاری

خطبات محمود
۵۰۸
سال ۱۹۳۸ ء
وو
یہ تمام سخاوت دین کے معاملہ میں بھی آکر یہی ظاہر ہوتی ہے اور تم کہتے ہو کہ اگر دس سال کی
بجائے ہیں سال میں اسلام کو فتح ہو جائے تو کیا حرج ہے ۔ گویا تمہارے نزدیک دس سال کی دیر
کوئی دیرنہیں۔ کہتے ہیں حلوائی کی دکان اور داداجی کی فاتحہ تم اپنے معاملہ میں تو یہ پن نہیں
کرتے کہ ایک یا دو دن کی دیر بھی ہو مگر جب خدا تعالیٰ کے دین کا معاملہ آجائے تو کہنے لگ
جاتے ہو کیا حرج ہے دس سال نہ سہی میں سال میں فتح ہو جائے گی۔ تم اپنے معاملات میں تو
ہمیشہ نتائج کو پہلے دیکھنے کی کوشش کیا کرتے ہو ، پھر تمہیں کیا ہو گیا کہ تم یہ نہیں چاہتے کہ خدا تعالیٰ
ہے ۔ ورنہ جو
کا نور دنیا میں جلد سے جلد پھیلے اور درمیان میں جس قدر روکیں ۔ ہیں وہ دور ہو جائیں ۔
ایک زمیندار کو اگر کوئی شخص کہے کہ تمہاری کھیتی چھ ماہ کی بجائے تین ماہ میں پک کر تیار ہو
سکتی ہے اور میں اس کا ذمہ لیتا ہوں تو تم دیکھو گے کہ وہ فوراً اس کوشش میں لگ جائے گا کہ اُس
کی کھیتی کسی طرح جلدی پک کر تیار ہو جائے ۔ پس ذاتی امور میں تو تم نتائج کو جلد سے جلد دیکھنے
کے متمنی ہوتے ہو مگر جب خدا تعالیٰ کا معاملہ آجائے تو اُسے آخر سے آخر وقت تک ڈالنے کے
لئے تیار ہو جاتے ہو۔ یہ کوئی خوبی کی بات نہیں بلکہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بے دینی کی
رگ ہے جو تمہارے اندر پائی جاتی ہے ۔
جو شخص دین سے محبت کرتا۔ سے محبت کرتا ہے وہ تو کہے گا کہ
میرا کام بے شک پیچھے پڑا رہے مگر خدا تعالیٰ کے دین کا کام نہ رکے۔ اس نقطہ نگاہ کے ماتحت
اگر تم اپنے ارد گرد نظر ڈالو تو تمہیں منافق بھی نظر آنے لگ جائیں گے۔ اور پھر تم منافقین کے
فتنہ کی اہمیت کو بھی سمجھ سکو گے ۔ تم ہمیشہ اس نقطہ نگاہ سے دیکھا کرتے ہو کہ یہ خدا کا دین ہے اور
آخر یہ کامیاب ہو کر رہے گا۔ بیشک یہ کامیاب ہو گا مگر کیا تم یہ پسند کرو گے کہ اس کی ترقی دس یا
ہیں سال اور پیچھے جا پڑے ؟ اور اگر تم کہو کہ ہاں ہم یہ پسند کرتے ہیں تو تم مجھے معاف کرو مجھے
تمہارے دین اور ایمان کے متعلق شبہ پیدا ہو گیا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی کہے بغیر
نہیں رہ سکتا کہ وہ لوگ بھی غلطی پر ہیں جو منافقوں سے گھبرا جاتے ہیں ۔ گھبرانے کی کوئی بات
نہیں ۔ منافق ہر الہی سلسلہ میں پیدا ہوئے اور پیدا ہوتے رہیں گے اور منافقوں کو ظاہر کرنا اور
منافقت کو کچلنا ہر مؤمن کا فرض ہے۔ نفاق کا مرض کوڑھ کی طرح ہوتا ہے۔ جس طرح کوڑھ
پہلے تھوڑا ہوتا ہے اور پھر پھیلتے پھیلتے تمام جسم کو ماؤف کر دیتا ہے اسی طرح نفاق بھی

خطبات محمود
۵۰۹
سال ۱۹۳۸ ء
آہستہ آہستہ انسانی قلب کو بالکل سیاہ کر دیتا اور اُس کے نور ایمان کو سلب کر لیتا ہے۔
پس نفاق کا مقابلہ کرنا ضروری ہوتا ہے اور میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت کا یہ اولین فرض
ہے کہ وہ نہ صرف خود نفاق سے بچے بلکہ دوسروں کو بھی نفاق سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرے اور
منافقوں کو ان کی تدابیر اور منصوبوں میں پوری طرح ناکام کر دے۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کو منافقوں کے پہچاننے اور اُن کا
مقابلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ایسی طاقت اُنہیں بخشے کہ وہ منافقوں کا پوری طرح مقابلہ
کریں تا دینِ اسلام کو جلد سے جلد فتح حاصل ہوا اور خود اُن کے اندر ایسی یک جہتی اور اتحاد پیدا
ہو جائے کہ دشمن ہزار دوسو سے ڈالے وہ ان کے اتحاد اور یک جہتی کو توڑ نہ سکے وہ بنیان مرصوص
ہو کر دشمن کے مقابلہ میں کھڑے ہوں اور ہر کمزوری اور ہر رخنہ اُس کے فضل سے دور ہو جائے ۔
( الفضل ۱۲ اگست ۱۹۳۸ء )
وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
بخارى كتاب النكاح باب المَرْءَ ةُ رَاعِيَةٌ فِي بُتِ زَوْجِهَا
النساء : ۳۵
بخاری کتاب الاذان باب الاذان لِلْمُسَافِرِينَ ۔۔۔۔۔۔ (مفہوم)
كُلَّمَا دَخَلَتْ أُمَّةً لَعَنَتْ اخْتَهَا حَتَّى إِذَا ادَّارَكُوا فِيهَا جَمِيعًا ، قَالَتْ أُخْرَهُمْ
لأُولُهُمْ رَبَّنَا هَؤُلَاءِ أَضَلُّونَا فَاتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِّنَ النَّارِه
(الاعراف:۳۹)
ه ترمذی کتاب البر والصلة باب مَا جَاءَ فِي الْاِقْتِصَادِ فِي الْحُبِّ وَ الْبُغْضِ
مسلم كتاب المساقاة باب الْأَمْرُ بِقَتْلِ الْكِلَابِ
الكهف : ٧٩
الماعون: ۵ تا
البقرة: 9
ما التوبة : ٦٦
الى التوبة : ٤٢
البقرة : ٢١
البقرة:
التوبة: ۴۷
۱۵ الاحزاب : ۶۱
الناس : ٦
هود : ۱۱۴
البقرة : ١٢

آج 10 میں سے 10 باقی