حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نصوص صریحہ سے ثابت شُدہ مسئلہ کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید کئے گئے تھے
خطبات محمود
۵۵۶
۲۸
سال ۱۹۳۸ ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نصوص صریحہ سے
ثابت شدہ مسئلہ کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید کئے گئے تھے
موجب ہو ۔
فرموده ۲۶ را گست ۱۹۳۸ء )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورہ حجرات کی آیت يَايُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ کی تلاوت کی ۔ اس کے بعد فرمایا :-
انبیاء کی بعثت کی غرض دُنیا سے اختلافات کو مٹانا اور صحیح عقائد لوگوں کے سامنے پیش کرنا
ہے۔ دُنیا کبھی افراط کی طرف چلی جاتی ہے اور کبھی تفریط کی طرف، کبھی بُغض ان کی گمراہی کا
ہو جاتا ہے اور کبھی حد سے زیادہ محبت خواہ وہ خدا تعالیٰ کے نبیوں سے ہی ہو ۔ ان ہو۔ کی
گمراہی کا موجب ہو جاتی ہے ۔ مثلاً چکڑالوی فرقہ کے لوگ ہیں یہ بظاہر خدا تعالیٰ سے حد سے
زیادہ محبت کرتے ہیں اور کہتے ہیں خدا تعالیٰ کے بعد کسی نبی کا کیا حق ہے کہ وہ ہم سے اپنی باتیں
منوائے ۔ وہ کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے جیسے ہی ایک آدمی تھے ۔ ان کی
باتیں اگر ہم نہ مانیں تو اس میں کیا حرج ہے ۔ اس طرح وہ ساری حدیثوں کو رڈ کر دیتے اور
کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اگر اس طرح نماز پڑھی ہے تو غلط پڑھی ۔ قرآن کریم
میں اس طرح نماز پڑھنے کا حکم ہے۔ کا
اب بظاہر اس عقیدہ کی تہہ میں اللہ تعالیٰ کی محبت کام کرتی نظر آتی ہے لیکن دراصل یہ اللہ تعالیٰ یہ
خطبات محمود
۵۵۷
سال ۱۹۳۸ ء
کی حقیقی محبت نہیں بلکہ غلط محبت ہے اور اس کی وجہ سے کئی انسان ٹھو کر کھا گئے ہیں ۔
اسی طرح بعض لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلط محبت اختیار کی اور
انہوں نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی نبی کی کیا ضرورت ہے اب بظاہر
اس عقیدہ کا منبع اور مبدا محبتِ رسول ہے اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی وجہ سے ہی
انہوں نے یہ قرار دے دیا کہ اب کسی اور نبی کے آنے کی ضرورت نہیں ۔ مگر اس کا کیسا خطرناک
نتیجہ نکلا کہ تیرہ سو سال گزرنے کے بعد جب اللہ تعالیٰ کی مشیت نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ دُنیا کی
ہدایت کے لئے اپنا ایک نبی بھیجے اور اس نے بنی نوع انسان کی حالت پر رحم فرماتے ہوئے اپنا
نبی بھیج دیا تو لاکھوں نہیں کروڑوں لوگ محض اس عقیدہ کی وجہ سے اسے قبول کرنے سے محروم رہ
گئے ۔ حالانکہ بظاہر یہ عقیدہ محبت رسول کی وجہ سے اختیار کیا گیا تھا لیکن اگر وہ غلط محبت اختیار نہ
کرتے تو انہیں وقت پر ٹھوکر نہ لگتی ۔
اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مریدوں نے ان سے غلط محبت کی اور وہ ٹھو کر کھا کر
کہیں کے کہیں چلے گئے ۔ انہوں نے بھی یہ کہہ دیا کہ اب حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد کوئی نبی
نہیں آ سکتا ۔ دوسری طرف انہوں نے یہ غلط رویہ اختیار کیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام تو ساری عمر
یہ کہتے رہے کہ مجھے نیک مت کہو نیک ایک ہی ہے جو آسمان پر ہے۔ میں آدم کا بیٹا ہوں اور
میں ویسا ہی بشر ہوں جیسے تم مگر باوجود ان کے یہ بار بار کہنے کے ان کی جماعت نے کہہ دیا کہ یہ
جو کچھ کہتے ہیں غلط کہتے ہیں ۔ اصل میں یہ آدم کے بیٹے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے بیٹے ہیں ۔ تو
صحیح رویہ یہ ہوا کرتا ہے کہ جو بات جس رنگ میں ہو انسان اسے اس رنگ میں ہی رکھے اور
حد سے آگے نہ بڑھائے ۔
غرض یہ ایک حقیقت ہے کہ جب کبھی غلط محبت پیدا ہو گی اس کے متعلق غلط اصول قرار دے
دیئے جائیں گے اور وہ غلط اصول دنیا کو کوئی فائدہ تو نہیں پہنچائیں گے البتہ یہ ضرور ہو سکتا ہے
کہ وہ کسی وقت خطرناک نقصان پہنچا دیں مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جب تک
اتعالیٰ کا کوئی سچا نبی نہیں آیا تھا اس عقیدہ نے کہ آپ کے بعد کسی قسم کا بھی کوئی نبی نہیں آ سکتا
دنیا کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچایا ۔ جو جھوٹے نبی آئے ان کے رڈ کرنے کے تو اور سامان
خدا
خطبات محمود
۵۵۸
سال ۱۹۳۸ ء
قرآن وحدیث میں موجود ہی تھے مگر باوجود حضرت عائشہ اور دوسرے مجتہد صحابہ کے روکنے
کے جب لوگ اس بارہ میں غلط عقیدہ پر مصر رہے تو نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا
کہ اب جو شخص بھی دعوی نبوت کرے نبوت کرے گا وہ دجال اور کذاب ہوگا اور اس کا یہ نقصان ہوا کہ
جب خدا تعالیٰ کا ایک نبی آیا تو ہزاروں نہیں لاکھوں لوگ اس غلط عقیدہ کی وجہ سے اس کو قبول
کرنے سے محروم رہ گئے ۔ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے غلط محبت اختیار نہ کی جاتی ، اگر
غلط اصول لوگوں کے دلوں میں قائم نہ کر دیئے جاتے تو یقیناً وہ ہدایت پا جاتے مگر چونکہ ان کے
کانوں میں كَذَّابُونَ ، دَجَّالُونَ ، كَذَّابُونَ ، دَجَّالُونَ کے الفاظ گونج رہے تھے ۔ اس لئے
جب خدا تعالیٰ کا ایک نبی آیا تو انہوں نے اسے رد کر دیا اور اس طرح وہ خود کذاب اور دجال
بن گئے اور بجائے اس کے کہ کذابون دجالون کے الفاظ انہیں کسی کا ذب مدعی نبوت پر ایمان
لانے سے بچاتے یہی الفاظ ان کے لئے ایک سچے مدعی کو کذاب اور دجال قرار دینے کے
محرک ہو گئے اس میں کوئی محبہ نہیں کہ یہ الفاظ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی فرمائے تھے مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور بھی تو الفاظ ہیں ان سب کو اکٹھا اپنے سامنے رکھ کر
موازنہ کرنا چاہئے تھا اور دیکھنا چاہئے تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام احادیث سے
بحیثیت مجموعی کیا نتیجہ نکلتا ہے مگر اُنہوں نے ایک حدیث کو لے لیا اور اس پر اتنا زور دینا شروع
کر دیا کہ وہ لاکھوں کی گمراہی کا موجب ہو گئے ۔
۔
حدیثوں میں آتا ہے ایک صحابی کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر چیز کو تم
اس کے مقام پر رکھو کے پس مؤمن کا فرض یہ ہے کہ وہ غلو نہ کرے کیونکہ جب کبھی کسی بات میں
غلو کیا جائے گا اس کا آخری نتیجہ خرابی اور گمراہی ہوگا ۔ اصل سچائی وہی ہوتی ہے جو خدا اور اس کا
رسول بتاتا ہے اور کسی کا یہ ہرگز کوئی حق نہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے ایک رسول کے فیصلہ کے خلاف
کوئی بات کہے یا ایک بات کو جس حد تک اس نے محدود قرار دیا ہے اس کو اس حد سے آگے نکال
دے۔ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف یہ فرمایا تھا کہ میرے بعد چھبیس یا تیں
دجال ہوں گے ۔ آپ نے یہ تو نہیں فرمایا تھا کہ میرے بعد قیامت تک جو بھی نبوت کا دعویٰ
کرے گا وہ دجال ہوگا۔ آپ نے : پ نے جو کچھ فرمایا وہ یہ ہے کہ میرے ہے کہ میرے بعد جھوٹے نبی بھی ہوں گے۔
خطبات محمود
۵۵۹
سال ۱۹۳۸ ء
بعض حدیثوں میں آپ نے چھبیس کی تعداد بتائی اور بعض میں تمیں کی اور فرمایا کہ یہ دجال اور
کذاب ہوں گے ۔ پس ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ جو شخص بھی جھوٹا دعوی نبوت کرے گا وہ کذاب
اور دجال ہو گا مگر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اب کوئی سچا نبی ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے کسی سچے نبی کے آنے کی نفی نہیں فرمائی بلکہ بعض جھوٹے مدعیان نبوت کے
پیدا ہونے کی اس میں خبر دی ہے۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک حد مقرر کر دی
اور فرمایا کہ میرے بعد بعض جھوٹے نبی بھی پیدا ہوں گے ۔ بعض احادیث میں چھبیس جھوٹے
مدعیان نبوت کے پیدا ہونے کی خبر دی گئی ہے اور بعض میں آتا ہے کہ تمہیں جھوٹے مدعی پیدا
ہوں گے سے مگر بہر حال آپ نے فرمایا کہ وہ جھوٹے مدعی ہوں گے اور کذاب اور دجال ہوں
گے اور اس میں کیا شبہ ہے کہ جو شخص جھوٹا دعوی نبوت کرے گا وہ ضرور کذاب اور دجال ہوگا۔
تو ہم اس کا انکار تو نہیں کرتے ۔ ہم تو تسلیم کرتے ہیں کہ جھوٹا دعوی نبوت کرنے والا کذاب ہوتا
ہے کیونکہ وہ ایک ایسا دعویٰ کرتا ہے جس کی خدا تعالیٰ نے اسے اجازت نہیں دی ۔ پس وہ جھوٹ
بولتا ہے اور جو شخص جھوٹ بولتا ہو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اُمت میں سے نہیں ہو سکتا
اور جو اُمتِ محمدیہ میں سے ہی نہیں اور پھر وہ خدا تعالیٰ پر افترا بھی کرتا ہے وہ اگر کذاب
اور دجال نہیں تو کذاب اور دجال اور کون ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں صاف فرماتا ہے
کہ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا ہے کہ اس شخص سے زیادہ ظالم اور کوئی نہیں جو
خدا تعالیٰ پر افتراء کرے ۔ پس جو شخص دعوی کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اسےا سے اسے الہام ہوتا
ہے۔ حالانکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اسے کوئی الہام نہیں ہوتا اور دعویٰ کرتا ہے کہ میں نبی ہوں ۔
حالانکہ خدا نے اُسے نہیں کہا کہ تو نبی ہے وہ مسلمان کیا وہ تو ایک ہندو سے بھی بدتر ہے، ایک
عیسائی سے بھی بدتر ہے، ایک یہودی سے بھی بدتر ہے بلکہ ایک دہریہ سے بھی بدتر ہے۔ وہ
اُمت محمدیہ میں کہاں ہو سکتا ہے؟ تو اُمت محمد یہ سے خارج ہو کر دعوی نبوت کرنے والے ضرور
کذابون دجالون دجا ہوں گے مگر اس سے یہ کہاں سے نکلا کہ کوئی سچا مدعی بھی نہیں ہو سکتا اور اگر
تمہیں کوئی سچا مدعی ملے تو اسے بھی کذاب اور دجال قرار دے دو لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے
نقص اسی لئے پیدا ہوا کہ مسلمانوں نے رسو
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ بات اس حد کے
خطبات محمود
۵۶۰
سال ۱۹۳۸ ء
اندر نہ رکھی جس حد کے اندر رکھنی چاہئے تھی۔ اگر مسلمان اس کو اس کی حد کے اندر رکھتے اور سمجھتے کہ
اس میں محض جھوٹے مدعیان نبوت کے پیدا ہونے کی خبر دی گئی ہے ۔ کسی ایسے مدعی کے آنے
کے راستہ کو مسدود قرار نہیں دیا گیا جو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو بعد کی نبوت
بنادے تو کبھی وہ فتنہ پیدا نہ ہوتا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت پر پیدا ہوا اور جس کی وجہ
سے لاکھوں مسلمان خدا تعالیٰ کے ایک نبی کو قبول کرنے سے محروم رہ گئے ۔
یہی غلطی ہمیشہ ٹھوکر کا موجب ہوا کرتی ۔ ہے اور اسی وجہ سے خلفاء اربعہ کے زمانہ میں یہ
دستور تھا کہ مسائل کے متعلق جب آپس میں گفتگو ہوتی تو وہ صحابہؓ کی رائے معلوم کیا کرتے اور
اُن سے دریافت کیا کرتے کہ انہوں نے اس بارہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا
سُنا ہوا ہے تا خالی رائے اور عقلی قیاسات پر لوگ نہ جائیں بلکہ اس لمبے تجربہ پر جائیں جو انہوں
نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ پھر جب بہت سے صحابہ کی رائیں مل جاتیں اور وہ متفقہ طور پر
یا ان کی اکثریت یہ بتاتی کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فلاں مسئلہ اس
طرح سنا ہوا ہے تو اس پر متحد ہو جاتے اور اُن کے آپس کے اختلافات سب دُور ہو جاتے ۔ اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ اس میں بھی بعض دفعہ غلط فہمی ہو جاتی ہے مگر جب مختلف روایات جمع ہو جائیں
تو فیصلہ کرنا آسان ہو جاتا ہے اور انسان دیکھ سکتا ہے کہ اکثر روایات کا اتحاد کس بات پر ہے ۔
ور نہ ایک آدمی بعض دفعہ سمجھنے میں غلطی بھی کر جاتا ہے۔ بیسیوں مثالیں تاریخ میں ایسی ملتی ہیں کہ
رت ابو بکر ، حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ عنہم کے زمانہ میں صحار میں صحابہ جمع
ہوتے ۔ زیر بحث مسائل پر تبادلۂ خیالات کرتے اور بتاتے کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم سے اس بارہ میں کیا سُنا ہوا ہے۔ ان روایات پر جو مختلف ہوتیں وہ تنقید کرتے
اور اس تبادلۂ خیالات کے نتیجہ میں آخر صحابہ کی اکثریت تسلیم کر لیتی کہ فلاں بات صحیح ہے اور
دوسرے کو غلطی لگی ہے یا بعض دفعہ وہ مختلف روایات سن کر یہ کہتے کہ روائتیں تو دونوں درست
ہیں مگر پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں کہا اور بعد میں آپ نے یوں فرمایا۔ تو
صحابہ کی موجودگی میں اگر صحابہ کی گواہیوں پر مسائل مختلفہ کے تصفیہ کی بنیاد نہ اُٹھائی جائے تو
انبیاء کی صحبت میں اُن کے ایک لمبا عرصہ رہنے کی کوئی غرض ہی نہیں رہتی ۔ پھر تو چاہئے تھا
حضرت
رض
خطبات محمود
۵۶۱
سال ۱۹۳۸ ء
ایک لکھی لکھائی کتاب آسمان سے لوگوں کے لئے نازل ہو جاتی ۔ نہ کوئی نبی آتا ، نہ اس کا کوئی
صحابی بنتا مگر جب ایک نبی آتا ہے اُس کے زمانہ میں لوگ اس پر ایمان لاتے ، اس کی صحبت
میں اپنی عمروں کا ایک لمبا عرصہ گزارتے ، اس کی باتیں سنتے اور اس کے فیوض سے مستفیض
ہوتے ہیں تو اسی لئے کہ وہ آئندہ زمانہ میں لوگوں کی صحیح راہنمائی کر سکیں اور بتا سکیں کہ وہ نبی
جس کی صحبت میں وہ رہے اس کا فلاں مسئلہ کے متعلق کیا فیصلہ تھا اس طریق پر جب کوئی نتیجہ نکالا
تو
جائے گا تو وہ بہت زیادہ سلجھا ہوا ہوگا ۔ اگر تو کسی مسئلہ کے متعلق صحابہ کا اتفاق ہوگا تو وہ
بہر حال صحیح ہو گا کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے اجماع امت کبھی غلط نہیں
ہو سکتا اور اگر ان کا کسی بات پر اتفاق نہیں ہوگا تو بھی ان کی روایات سُن کر لوگوں کے لئے اصل
بات کا سمجھنا بہت آسان ہو جائے گا کیونکہ ان کے صرف الفاظ نہیں ہوں گے بلکہ اپنا ایک تأثر
بھی ہوگا اور تاثر بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم بعض الفاظ سنتے ہیں اور ان سے ہمیں غلطی لگ جاتی ہے مگر
ہماری طبیعت پر جو مجموعی اثر نبی کی صحبت کا ہوتا ہے وہ غلط نہیں ہو سکتا کیونکہ تاثر سنت کا رنگ رکھتا
ہے اور سنت حدیث پر غالب ہے ۔
مجھے اس مضمون کے بیان کرنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ آج کے الفضل میں
ایک ایسا مضمون شائع ہوا ہے جو قطعی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والے والسلام کے منشاء کے
خلاف اور آپ کی تحریرات کے یقیناً مخالف ہے اور ہم لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے صحابہ ہیں ہم جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی باتیں اپنے کانوں
سے سنی ہیں اور ہم جو ایک لمبا عرصہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی صحبت میں رہے
رے علم بلکہ متواتر علم کے خلاف ہے اور اسی قسم کی باتیں ہیں جو آئندہ زمانہ میں خطر ناک فتن
پیدا کرنے کا موجب بن جاتی ہیں مثلاً دیکھ لو ہم مسئلہ اجرائے نبوت کے قائل ہیں ۔ اب بالکل
ممکن ہے اللہ تعالیٰ کی مشیت آئندہ بھی دُنیا میں کوئی ایسا نبی بھیجے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کا امتی ہو ۔ جب ایسا ممکن ہے تو جو معیار نبوت پہلے انبیاء کے لئے اللہ تعالیٰ نے مقرر
فرمایا ہے وہی اس کے لئے بھی ہوگا کیونکہ معیار کے لحاظ سے تمام انبیاء برابر ہوتے ہیں
خطبات محمود
۵۶۲
سال ۱۹۳۸ ء
بے شک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام امتی نبی تھے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام امتی نبی نہیں
تھے مگر معیار نبوت جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تھا وہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی
تھا اور جن دلائل سے حضرت موسیٰ علیہ السلام سچے ثابت ہو سکتے تھے اُنہی دلائل سے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سچے ثابت ہو سکتے ہیں اور اگر کسی معیار پر حضرت موسیٰ علیہ السلام
پورے نہیں اُتریں گے تو اس معیار پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی پورے نہیں اُتر
سکیں گے۔ یہی وہ مسئلہ ہے جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بار بار لوگوں کے
سامنے پیش کیا اور فرمایا مجھے منہاج نبوت پر پرکھو ۔ اگر میں اس منہاج پر سچا ہوں تو مجھے سچا قرار
دو اور اگر میں اس منہاج پر پورا نہیں اُتر تا تو بے شک مجھے جھوٹا قرار دے دو۔ ہے آپ نے یہ
نہیں کیا کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کوئی بات کرتا تو آپ فرماتے کہ موسی" تو پہلے نبی تھے
میں امتی نبی ہوں یا حضرت داؤ داور حضرت سلیمان علیہما السلام کی کوئی مثال دیتا تو آپ فرماتے
کہ وہ تو پہلے نبی ہوئے ہیں ان کا کیا ذکر کرتے ہو بلکہ آپ نے تسلیم کیا کہ چونکہ وہ نبی تھے اس
لئے جو معیار نبوت ان پر چسپاں ہوتا ہے وہی مجھ پر بھی چسپاں کر کے دیکھ لو۔ بے شک آپ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ، آپ کی شریعت کی تشریح کرنے نے والے، آپ کے شاگرد
اور آپ کے کامل غلام ہیں اور ایک قدم بھی آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ لہ وسلم وسلم کے بتائے
ہوئے طریق سے ادھر اُدھر نہیں ہو۔ ادھر اُدھر نہیں ہو سکتے اور نبوت بھی آپ کو براہ راست نہیں ملی بلکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کی وجہ سے ملی مگر نبوت کے منہاج کے لحاظ سے آپ میں اور
حضرت موسیٰ علیہ السلام میں یا آپ میں اور حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہما السلام میں یا
آپ میں اور دوسرے انبیاء میں کوئی فرق نہیں ۔ اگر ایک بات پہلے کسی نبی کو جھوٹا قرار دیتی ہے
تو وہی بات آپ کو بھی جھوٹا قرار دے گی اور اگر ایک بات پہلے کسی نبی کی سچائی کی دلیل
قرار پاتی ہے تو وہی بات آپ کی سچائی کی بھی دلیل قرار پائے گی چنانچہ اسی لئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے تمام وہ دلائل جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا حضرت عیسی علیہ السلام
یا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی صداقت کے طور پر پیش کئے تھے اپنے اوپر چسپاں کئے ہیں ۔ اب
اگر آئندہ زمانہ میں بھی کوئی نبی آئے اور ہم اس کے آنے سے پہلے ایک غلط معیار قائم کر کے
خطبات محمود
۵۶۳
سال ۱۹۳۸ ء
لوگوں کے قلوب میں راسخ کر دیں تو یقیناً ہم ہزاروں نہیں لاکھوں انسانوں کی ٹھوکر کا موجب
بن جائیں گے مثلاً کوئی شخص آج بیان کر دے کہ آئندہ ہندوستان میں کوئی نبی نہیں ہو سکتا اور کل
ہندوستان میں کوئی نبی آجائے تو یقیناً اس نبی کے جتنے منکر ہوں گے ان تمام کا بار گناہ اس شخص
پر ہوگا جس نے یہ کہا تھا کہ آئندہ ہندوستان میں کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ کیونکہ اس نے ایک ایسی
علامت بیان کر دی تھی جو صحیح نہیں تھی اور جس سے لوگوں کو غلطی لگ گئی ۔ پس اس وجہ سے آئندہ
جو بھی ٹھو کر کھائے گا اس کی ذمہ داری اس پر عائد ہو گی جس نے ایک غلط بات لوگوں کے سامنے
بیان کی ہوگی ۔
وہ مضمون جس کے متعلق میں نے اشارہ کیا ہے وہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے متعلق ہے کہ
وہ قتل نہیں کئے گئے ۔ یہ مولوی ابوالعطاء صاحب کا مضمون ہے اور چونکہ وہ صحابی نہیں ہیں اور
انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتیں سننے کا موقع نہیں ملا اس لئے ان کی طبیعت پر
وہ اثر نہیں ہو سکتا جو اُن لوگوں کی طبائع پر اثر ہے جنہوں نے اپنے کانوں سے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی باتیں سنیں ۔ یقیناً بعد میں آنے والوں کا فرض ہے کہ خواہ وہ سلسلہ کے
علماء میں سے ہی کیوں نہ ہوں ایسے مسائل کے متعلق سب سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی تحریرات کو دیکھیں پھر آپ کے صحابہ سے ملید صحابہ سے ملیں اور ان سے در دریافت کریں کہ وہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے زمانہ سے اس مسئلہ کے متعلق اپنی طبائع پر کیا اثر رکھتے ہیں ۔
یہ نہیں کہ وہ کہیں فلاں مسئلہ کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے کیونکہ رائے کے لحاظ سے ان کی بھی
ایک الگ رائے ہو سکتی ہے ۔
-
پس ان کا یہ فرض نہیں کہ وہ صحابہ کی رائے دریافت کریں بلکہ ان کا یہ فرض ہے کہ وہ یہ
پوچھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں اُنہوں نے فلاں مسئلہ کے متعلق کیا بات
سنی ہے اور ان مجالس کے ماتحت اُنہوں نے کیا اثر قبول کیا ہے۔ اگر بعد میں پیدا ہونے والے
لوگ صحابہ سے فائدہ نہیں اُٹھائیں گے تو ایک ایسی غلط بنیاد قائم ہو جائے گی جو سلسلہ کے لئے
آئندہ زمانہ میں نہایت خطرناک اور تباہ کن نتائج کی حامل ہوگی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے صحابہ کے زمانہ مین ایسا ہی ہوا کرتا تھا اور میرے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
رم
خطبات محمود
۵۶۴
سال ۱۹۳۸ ء
کے صحابہ کا بھی یہ فرض ہے کہ جب وہ کوئی ایسی بات دیکھیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے منشاء کے خلاف ہو تو وہ اس کی تردید کریں اور اس بات پر زور دیں کہ اُنہوں نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام سے فلاں بات اس طرح سُنی ہوئی ہے اور اب جو بات اس کے
خلاف پیش کی جارہی ہے وہ غلط ہے ۔ بے شک بعض دفعہ کسی ایک صحابی کی رائے رڈ بھی کی
جاسکتی ہے ۔ مثلاً ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کوئی بات کہی تو ایک صحابی کھڑے ہو
گئے اور انہوں نے کہا یہ بات اس طرح نہیں اس طرح ہے کیونکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے ایسا سُنا ہے ۔ آپ نے فرمایا اگر تم نے یہ بات آئندہ کسی کے سامنے بیان کی تو میں
تجھے کوڑے ماروں گا ۔ اگر تو نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واقع میں یہ بات سُنی ہے
تو کوئی گواہ لا ۔ وہ اُس وقت تو خاموش رہے مگر دوسرے موقع پر وہ ایک اور صحابی کو بطور گواہ
لائے اور اُنہوں نے بھی یہی بیان کیا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا فرماتے سُنا
ہے۔ تب آپ نے فرمایا اچھا اب میں تمہاری بات مان لیتا ہوں مگر جب تک وہ کوئی گواہ
نہیں لا سکا تھا آپ نے اس کے متعلق فرمایا کہ ہم تمہاری بات ماننے کے لئے تیار نہیں کیونکہ
تمہاری اس بیان کردہ روایت کا کوئی اور گواہ نہیں مگر میں کہتا ہوں کیا اس وجہ سے صحابہ کو ڈر جانا
چاہئے اور انہیں وہ بات بیان نہیں کرنی چاہئے جو اُنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی زبان مبارک سے خود سنی ہے ۔ کوئی مانے یا نہ مانے یقیناً صحابہ کا فرض ہے کہ جب
وہ کوئی ایسی بات سنیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منشاء اور آپ کی تعلیم کے
خلاف ہو تو وہ کھڑے ہو جائیں اور اپنی روایات بیان کرنا شروع کر دیں مگر وہ یا د رکھیں کہ اس
کے بعد ان پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہو جائے گی اور ان کا یہ حق ہرگز نہیں ہوگا کہ وہ اپنا خیال
پیش کریں بلکہ ان کا فرض ہو گا کہ وہ وہی بات بیان کریں جو اُنہوں نے خود حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے سنی ہو اور جس پر انہیں کامل یقین ہو ۔
میرے پاس ایک دفعہ ایک دوست آئے اور اُنہوں نے علیحدہ مجلس میں قرآن کریم کی بعض
آیات کی تفسیر بیان کرنی شروع کر دی اور کہا کہ ان آیات کی یہ تفسیر میں نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے سنی ہے ۔ وہ آدھ گھنٹہ تک بیان کرتے رہے ۔ کسی موقع پر میں نے
خطبات محمود
۵۶۵
سال ۱۹۳۸ ء
ان سے کہا کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ بات آپ نے اسی طرح سنی ہے میرا
یہ کہنا تھا کہ وہ رونے لگ گئے اور روتے چلے گئے یہاں تک کہ پانچ سات منٹ گزر گئے اس
کے بعد بڑی مشکل سے وہ کہنے لگے میرا حافظہ خراب ہے اور میں عالم نہیں ہوں ۔ شائد مجھ سے
ان باتوں کے سمجھنے یا بیان کرنے میں کوئی غلطی ہو گئی ہو ۔ اس لئے اب میں آگے آپ کو کوئی
بات نہیں سناتا ۔ مبادا میں کوئی غلط بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب
کردوں ۔ بات ان کی معقول تھی اور پھر ان کا جو تقویٰ تھا وہ بھی مجھے پسند آیا کہ محض اتنی بات
کا کہ کیا فلاں بات آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اسی طرح سُنی ہے اُن پر اس
قد را ثر ہوا کہ روتے روتے ان کی گھگی بندھ گئی اور انہوں نے مزید تفسیر بیان کرنی بند کر دی
اور کہا کہ میرا حافظہ خراب ہے اور علم زیادہ نہیں ۔ کہیں میں کوئی غلط بات حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب نہ کر دوں ۔ اُنہوں نے جو باتیں بیان کیں وہ بڑی معقول
تھیں اور چونکہ بات لمبی تھی اس لئے ممکن ہے بعض باتیں انہیں بھول بھی گئی ہوں کیونکہ پون گھنٹہ
یا گھنٹہ کی تقریر زبانی یاد نہیں رہ سکتی لیکن میری ایک ذراسی جرح پر وہ اتنے ڈر گئے کہ اُن کی گھگی
بندھ گئی اور انہوں نے کہا کہ میرے لئے خدا تعالیٰ سے معافی طلب کریں۔ خبرے کے میں کوئی کی
غلط بات آپ کی طرف منسوب کر گیا ہوں ۔ پھر میں نے بہتیرا زور لگایا اور کہا کہ آپ کوئی
اور بات بھی سنائیں مگر اُنہوں نے کہا بات لمبی ہے کیا پتہ ہے میں صحیح طور پر اُسے یاد نہ رکھ
سکا ہوں ۔
غرض اُنہوں نے پھر مجھے کوئی بات نہ سُنائی اور اُٹھ کر چلے گئے ۔ یہ ان کی احتیاط تھی جو
اُنہوں نے اختیار کی ورنہ اصولی طور پر جس قدر با تیں تھیں وہ بیان کر چکے تھے اور اس میں بعض
باتیں واقع میں نہایت پُر معارف تھیں اور قرآن کریم کے نئے نکات ان میں بیان کئے گئے
تھے۔ تو احتیاط ضرور چاہیئے مگر احتیاط کے یہ معنے نہیں کہ یقینی طور پر انسان کو ایک بات معلوم ہو
اور پھر وہ چپ کر جائے ۔ محض اس لئے کہ وہ پڑھا ہوا انہیں آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سے جنہوں نے روایتیں بیان کی ہیں وہ کوئی بی ۔ اے یا ایم ۔ اے تو نہیں تھے ۔ یقیناً ابو ہریرہ کو بی یا اے تو تھے۔ یقیناً ابو
اتنا علم نہیں تھا جتنا میر مہدی حسین صاحب کو ہے مگر احادیث کی کتابیں پڑھ کر دیکھ لو ۔ ابو ہریرہ
خطبات محمود
۵۶۶
سال ۱۹۳۸ ء
کی اتنی روایتیں آتی ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔ تو ہماری جماعت میں صحابہ کو یہ غلطی لگی
ہوئی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں ہم پڑھے ہوئے نہیں ۔ بے شک ہم انہیں قرآن کریم کا درس دینے کے
لئے نہیں کہتے کیونکہ ہم جانتے ہیں اگر وہ درس دیں گے تو کئی جگہ غلطی کر جائیں گے ۔ ہم جو کچھ
کہتے ہیں وہ یہ ہے کہ جتنی بات اُنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سُنی ہوا سے
دھڑتے سے بیان کر دیں اور کسی شخص سے نہ ڈریں ۔ اگر کوئی دوسرا صحابی اس کے مقابلہ میں
کوئی اور بات بیان کر دے تو اس میں ان کا کیا حرج ہے۔ وہ خدا تعالیٰ کے حضور بری الذمہ ہو
جائیں گے اور دوسرے لوگ موازنہ کر کے ایک صحیح رائے پر پہنچ سکیں گے ۔ حدیثوں میں ایسی کئی
مثالیں ملتی ہیں ایک صحابی کہتے ہیں میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فلاں بات اس
طرح سُنی ہے دوسرا کہتا ہے اس طرح نہیں بلکہ اس طرح ہے ۔ اب خود ہی سوچو اس میں کسی کی
کیا ہتک ہو گئی۔ دونوں نے اپنا فرض ادا کر دیا۔ اُس نے بھی اور اس نے بھی بلکہ عقلمند کے
نزدیک ان کی عزت بڑھ جائے گی کیونکہ وہ کہے گا انہوں نے دین پر اپنی عزت کو مقدم نہیں سمجھا
بلکہ اسے صحیح بنیادوں پر قائم رکھنے کے لئے اپنی ایک رنگ کی ہتک کو بھی گوارا کر لیا۔ جہاں تک
میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت کے صحابہ کا بھی یہی طریق عمل ہونا چاہئے ۔ اگر کوئی شخص حضرت
مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام کی ایک واضح تعلیم کے خلاف کوئی قدم اُٹھاتا ہے تو ان کا فرض ہونا
چاہئے کہ وہ بتا دیں کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیا سُنا ہوا ہے تا جماعت کسی
غلطی کا شکار نہ ہو جائے ۔ اگر وہ ایک متفقہ بات جماعت کے سامنے پیش کریں گے یا ایک ایسی
بات پیش کریں گے جس پر ان کی اکثریت متفق ہو گی تو خدا تعالیٰ کے حضور بہت بڑا اجر پائیں
گے اور اگر ان میں سے کوئی شخص حافظہ کی کمزوری یا علم کی کمی یا کسی اور نقص کی وجہ سے کوئی بات
صحیح طور پر بیان نہیں کرے گا اور صحابہ کی اکثریت اس کی بات کو رڈ کر دے گی تب بھی وہ
خدا تعالیٰ سے کہہ سکے گا کہ اے خدا میں نے تیرے مسیح سے جس رنگ میں بات سُنی اور جس
رنگ میں میرے حافظہ میں محفوظ تھی وہ میں نے لوگوں تک پہنچا دی تھی اور یقیناً ایسی حالت میں
اگر وہ غلط بات بھی کہے گا تب بھی اسے ثواب ملے گا ۔ کیونکہ خدا کہے گا تم نے میرے دین کے
جھنڈا کو اونچا رکھنے کی کوشش کی ہے اور یہ ہو نہیں سکتا کہ اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی ایک امت کو اس
خطبات محمود
۵۶۷
سال ۱۹۳۸ ء
کے قریب ترین عہد میں غلط راستہ پر جانے دے۔ یقیناً اگر کوئی شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی طرف کوئی ایسی بات منسوب کرے گا جو صحیح نہیں ہو گی تو خدا تعالیٰ دو اور صحابیوں کو
کھڑا کر دے گا جو صحیح بات بیان کر کے اس کی غلطی کو واضح کر دیں گے ۔
وو
پھر مجھے’الفضل پر بھی تعجب آتا ہے ”الفضل“‘ سلسلہ کا آرگن ہے اور ”الفضل“ کے
ایڈیٹر گو عالم نہ ہوں مگر خدا تعالیٰ نے ان کو دماغ دیا ہوا ہے ۔ کیا اُن کا یہ فرض نہیں تھا کہ وہ اس
مسئلہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نصوص صریحہ پیش ہو جانے کے بعد کسی
شخص کا مضمون نہ لیں ۔ چاہے وہ کتنا بڑا عالم کیوں نہ ہو الفضل“ کے ۲۶ جون - ۲۶۰ جون کے پرچہ میں
نصوص صریحہ کے ساتھ یہ بات ثابت کی جا چکی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
قتل یحییٰ کے قائل تھے مگر اُن نصوص کے شائع ہونے کے دو ماہ بعد ایڈیٹر اُٹھتا ہے اور ایک اور
مضمون شائع کر دیتا ہے جو صراحتاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کے خلاف ہے۔ محض
اس لئے کہ وہ مولوی ابو العطاء صاحب کا ہے جو سلسلہ کے نوجوان علماء میں سے سابقون میں
نظر آ رہے ہیں ۔ حالانکہ مولوی ابو العطاء کیا اگر اُس مضمون پر مولوی سید سرور شاہ صاحب یا
میر محمد اسحاق صاحب یا مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کا نام بھی لکھا ہوا ہوتا تو ”الفضل
والوں کا فرض تھا کہ وہ کہتے تم سب شاگرد اور تابع ہو اپنے آقا کے۔ جب تمہارا آقا اور مطاع
یہ کہتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید کئے گئے تھے تو تمہارا کیا حق ہے کہ اس کے خلاف
لب کشائی کرو۔
وو
الفضل‘ سلسلہ کا اخبار ہے ۔ وہ اس لئے جاری نہیں کہ اس میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی باتوں کی تردید کی جائے بلکہ اس لئے جاری ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
تعلیم اس کے ذریعہ دنیا میں پھیلائی جائے اور گو یہ ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی تعلیم کو دنیا میں پھیلائے مگر جو شخص اسی بات کی تنخواہ لیتا ہو اس کی تو یہ انتہائی بد دیانتی
ہو گی اگر وہ دیدہ و دانستہ ایسا کرے اور سلسلہ کا کا رکن ہوتا ہوا کام وہ کرے جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی تعلیم کو رڈ کرنے والا ہو۔ ان کو تو مقرر اس لئے کیا گیا ہے کہ وہ ان باتوں کو شائع کی کورڈ ان تو
کریں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کی اشاعت کرنے والی ہوں مگر وہ اپنے اخبار میں
خطبات محمود
۵۶۸
سال ۱۹۳۸ ء
ان باتوں کو بھی لے آتے ہیں جن سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عقائد کی تردید ہوتی
ہے۔ مولوی ابوالعطاء الگ رہے اگر میں بھی کوئی مضمون بھیجوں اور الفضل والوں کو معلوم ہو کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کوئی نص صریح اس کے خلاف ہے تو ان کا فرض ہے کہ وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں میں سے وہ حوالہ نکال کر مجھے بھیج دیں اور کہیں
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ ارشاد ہے اور آپ کا مضمون یہ ہے۔ اب کیا کیا
جائے؟ اس حوالہ کو دیکھنے کے بعد بھی اگر میں یہ کہوں کہ مضمون بیشک شائع کر دیا جائے اس
حوالہ کا وہ مطلب نہیں جو تم نے سمجھا تو بیشک وہ مضمون شائع کر دیں۔ اس صورت میں وہ
خدا تعالیٰ کے سامنے بری ہو جائیں گے اور اسے کہہ سکیں گے کہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی کتابوں مین سے ایک حوالہ نکال کر انہیں بتا دیا تھا۔ پس اس کی ذمہ داری ہم پر نہیں
ان پر ہے۔ ایسی حالت میں اگر اس حوالہ کے معنے کرنے میں میں غلطی کرتا ہوں تو میں ذمہ دار
ہوں گا وہ نہیں ہوں گے لیکن اگر انہیں میرے مضمون کے خلاف حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی کوئی نص صریح معلوم ہو اور وہ چپ کر کے بیٹھے رہیں اور مضمون شائع کر دیں تو میں
بھی مجرم ہوں گا اور وہ بھی مجرم ہوں گے کیونکہ انہوں نے میری غفلت کو دور نہ کیا اور میرے علم
میں : وہ بات نہ لائے جو ان کے علم میں تھی ۔ آخر یہ کس قدر تعجب کی بات ہے کہ اسی ا اخبار میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نصوص چھتی ہیں ۔ ایسی نصوص جو بالکل واضح ہیں اور جن سے
علی وجہ البصیرت سیرت یہ امر ثابت ہوتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید کئے گئے تھے لیکن دو مہینہ کا
وقفہ دے کر اخبار والے ایک اور مضمون چھاپ دیتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی تحریرات کے صریح خلاف ہے۔ اگر یہ طریق ہمارے سلسلہ میں جاری ہو جائے تو وہ
فتنے جنہوں نے صدیوں کے بعد پیدا ہونا ہے آج ہی اُٹھنے شروع ہو جائیں اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام کتابیں پارہ پارہ ہو کر رہ جائیں اور جیسے یہود کے متعلق اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے تَجْعَلُونَهُ قراطيس ^ کہ تم نے خدا تعالیٰ کی کتاب کو ورق ورق کر دیا۔ ویسے
ہی آدمی ہم میں بھی پیدا ہو جائیں ۔ ہم لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت میں ایک
لمبا عرصہ رہے اور ہم آپ کے پاس بیٹھنے والے ہیں۔ میں نے خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
خطبات محمود
۵۶۹
سال ۱۹۳۸ ء
کی زبان مبارک سے باتیں سنیں اور بار ہائنیں ۔ پس میرے لئے کسی کی زبان سے یہ سننا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بات کے قائل تھے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید نہیں
ہوئے ایسا ہی قابلِ تعجب ہے جیسے کوئی کہہ دے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بات
کے قائل تھے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام زندہ ہیں اور بجسد عنصری آسمان پر بیٹھے ہیں ۔ ایک دفعہ
نہیں بلکہ متواتر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان مبارک سے ہم نے یہ سنا اور ایک رنگ
میں نہیں بلکہ مختلف رنگوں اور مختلف پیرایوں میں سُنا اور اب ہمارے لئے یہ بات ماننی بالکل
نا ممکن ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قتلِ بیٹی کے قائل نہیں تھے ۔ پھر صرف حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی زبان مبارک سے سننے کا سوال نہیں بلکہ ہم میں اس بات پر بخشیں ہوا
کرتی تھیں اور ہم ہمیشہ اُس وقت کہا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہی
عقیدہ ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے مثلاً حضرت خلیفہ مسیح الاوّل اس بات کے
قائل تھے کہ خدا تعالیٰ کا کوئی نبی قتل نہیں ہو سکتا اور ہم ہمیشہ آپ سے اس معاملہ میں بحث کیا
کرتے اور انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں سے حوالہ جات نکال نکال کر
دکھایا کرتے ۔ آخر ۱۹۱۰ء کے قریب انہوں نے اقرار کیا کہ اب آئندہ کے لئے میں اس مسئلہ کو
بیان نہیں کروں گا ورنہ پہلے آپ ہمیشہ یہ فرمایا کرتے تھے کہ یہ خطا بیات یہ خطا بیات ہیں جیسے علی گڑھ کے
سید احمد خان صاحب کہا کرتے تھے کہ قرآن کریم میں بہت جگہ خطابیات کے طور پر باتیں بیان
کی گئی ہیں مگر جب ہم نے متواتر حوالہ جات کو نکال نکال کر آپ کے سامنے رکھا اور کئی شہادتیں
آپ کے سامنے اس امر کے متعلق پیش کیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی بات
کے قائل تھے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ہیں تو آپ نے اُس وقت فرمایا میں سمجھتا
ہوں اب مجھے آئندہ کے لئے اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہئے مگر حضرت خلیفہ اول نے بھی
اپنے دلائل کے ضمن میں یہ کبھی نہیں فرمایا تھا کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
ایساسُنا ہے ۔ آپ فرماتے میرا علم یوں کہتا ہے مگر جب ہم نے ان پر یہ بات ثابت کر دی کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بات کے قائل تھے کہ بعض انبیاء شہید ہوئے ہیں تو پھر
حضرت خلیفہ اول نے فرمایا اب میں خاموش ہو جاتا ہوں اور آئندہ اس کے متعلق کبھی
خطبات محمود
۵۷۰
سال ۱۹۳۸ ء
کوئی بات نہیں کروں گا ۔
لیکن اگر بفرض محال یہ تسلیم بھی کر لیا جائے کہ حضرت خلیفہ المسیح الاول ہمیشہ اس بات کے
قائل رہے ہیں کہ انبیاء قتل نہیں ہوئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقابلہ میں ان کا یا کسی
اور عالم کا پیش کرنا ایسا ہی ہے جیسے ایک پٹھان نے کہہ دیا تھا خو محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔ پہلے
اس نے کہیں کنز میں پڑھ لیا تھا کہ حرکت کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اس کے بعد ایک دن جب
وہ حدیث پڑھ رہا تھا تو اس میں ایک حدیث ایسی آگئی جس میں یہ لکھا تھا کہ نماز پڑھتے پڑھتے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حرکت کی۔ اپنا ایک نواسہ آپ نے اُٹھا لیا۔ جب سجدہ میں
جاتے تو اُسے اُتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو اُسے پھر اُٹھا لیتے ۔ یہ پڑھتے ہی وہ کہنے لگا
لانے
خو محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔ کنز میں لکھا ہے کہ ا ہے کہ حرکت سے نماز ٹوٹ جاتا ہے۔ اب نمازیں لا
والے محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تھے مگر آپ کی نمازیں توڑنے والا وہ پٹھان بن
گیا ۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلہ میں کسی کے قول کی کیا حیثیت ہے۔ قول
وہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا ہو اور جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صحابہ ہیں وہ جانتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجالس میں متواتر یہ ذکر آتا رہا
ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے۔
آج ہی میں نے میر محمد اسحق صاحب کو بلایا اور ان سے کہا کہ مجھے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی ایک روایت یاد ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں بارہا یہ ذکر
ہوتا تھا کہ آپ سے پہلے ا رہاص کے طور پر اللہ تعالیٰ نے حضرت سید احمد صاحب بریلوی کو بھیجا
اور یہ کہ مسیح اول اور مسیح موعود میں یہ بھی باہمی مشابہت ہے کہ جیسے حضرت مسیح کی خبر دینے والے
میں خطبہ کے بعد آیا تو میری چھوٹی ممانی جو حضرت خلیفہ اول سے قرآن کریم پڑھتی رہی ہیں
اُنہوں نے کہا کہ مرد تو مر در ہے ہم عورتیں حضرت خلیفہ اول سے جب حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل حضرت خلیفہ اول سے جب حضرت نبی علیہ السلام کے قتل
نہ ہونے کا مسئلہ سُنا کرتی تھیں تو مجھے یاد ہے کہ ہم یہ کہا کرتی تھیں یہ مولوی صاحب کا عقیدہ ہے ہمارا
عقیدہ نہیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کوئی روایت تو مجھے یاد نہیں مگر یہ اثر
ہمارا تھا کہ جماعت احمدیہ کا عقیدہ یہی ہے کہ حضرت یحی قتل ہوئے ۔
خطبات محمود
۵۷۱
سال ۱۹۳۸ ء
حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید کئے گئے تھے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خبر دینے
والے حضرت سید احمد صاحب بریلوی بھی شہید ہوئے اب یہ روایت مجھے اچھی طرح یاد ہے اور
یہ صرف میری روایت ہی نہیں بلکہ بعض اور صحابہ کی بھی ہے ۔ چنانچہ ابھی جبکہ میں جمعہ پڑھانے
کے لئے آ رہا تھا ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالند ہری نے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی
ہیں مجھے ایک رقعہ دیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں اللہ جَلَّ شَأْنُه کی قسم کھا کر لکھتا ہوں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دو مرتبہ مسجد مبارک میں فرمایا ( گویا کہ میں اب بھی آپ کو
بولتے سنتا ہوں ) کہ اللہ تعالیٰ نے سلسلہ محمد یہ کو سلسلہ موسویہ کے تقابل کے طور پر قائم کیا ہے ۔
سلسلہ موسویہ کے اوّل نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام ہوئے ہیں اور ان کے آخری خلیفہ حضرت
عیسی علیہ السلام ہیں ۔ اسی طرح سلسلہ محمدیہ کے بانی حضرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور آپ کا
آخری خلیفہ (حضرت مسیح موعود ہے۔ پس ایسے سلسلہ کا اول نبی اور اس کا آخری خلیفہ قتل نہیں ہو
سکتا ورنہ حق مشتبہ ہو جائے ۔ ہاں درمیان میں اگر کوئی نبی قتل ہو بھی جائے تو اس سے تو تقول 2
کے اصل پر کہ سچا نبی قتل نہیں ہو سکتا ز دنہیں پڑتی ۔
اور فرمایا کہ ایک امر تشبیہہ کا یہ بھی ہے کہ جس طرح حضرت یحییٰ علیہ السلام سلسلہ موسویہ
کے آخری خلیفہ حضرت عیسیٰ سے پیشتر قتل ہوئے اسی طرح میری بعثت یا آمد سے پیشتر حضرت
سید احمد صاحب بریلوی شہید ہوئے ۔
پھر فرمایا کہ حضرت سید احمد صاحب بریلوی اور اسمعیل شہید میرے لئے بطور ا رہاص تھے ۔
جیسے حضرت یحیی حضرت عیسی کے لئے بطور ا رہاص تھے ۔
یہ بعینہ وہی روایت ہے جو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان مبارک سے سُنی
اور یہ بھی میرے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے طور پر اُنہوں نے لکھ کر مجھے بھیجی ہے۔ جب صبح میں نے
میر محمد الحق صاحب سے اس کا ذکر کیا تو وہ کہنے لگے مجھے روایت تو کوئی یاد نہیں لیکن یہ میں کہہ سکتا
ہوں کہ شروع سے یہی عقیدہ سمجھتے آئے ہیں ۔ حضرت خلیفہ اول کا بیشک پہلے یہ خیال تھا کہ
حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید نہیں ہوئے اور آپ اپنی مجالس میں بھی یہ بات بیان کیا کرتے تھے
مگر بعد میں آپ نے اس سے رجوع کر لیا تھا ۔ یہ عجیب بات ہے کہ حضرت خلیفہ اول وہی دلائل
خطبات محمود
۵۷۲
سال ۱۹۳۸ ء
دیا کرتے تھے جو مولوی ابو العطاء صاحب نے اپنے پہلے مضمون میں پیش کئے ہیں ۔ آپ بھی
فرمایا کرتے تھے دیکھو حضرت یحییٰ علیہ السلام کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَسلم عَلَيْهِ
يَوْمَ وُلِدَ وَ يَوْمَ يَمُوْتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيَّان لے کہ اس پر سلامتی ہے جس دن وہ پیدا ہوا
اور سلامتی ہے جس دن فوت ہوا اور سلامتی ہے جس دن دوبارہ اُٹھایا جائے گا۔ اس آیت کے
ہوتے ہوئے یہ کس طرح تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ آپ شہید ہوئے ہیں ۔
مجھے یاد ہے ایک دفعہ جب حضرت خلیفہ اول نے یہی دلیل پیش فرمائی تو مجھے کہا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بھی جب موقع لگے یہ آیت پوچھنا۔ میں نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سامنے یہ آیت جا کر پیش کر دی اور عرض کیا کہ اس آیت سے یہ ثابت
ہوتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل نہیں ہوئے ۔ مجھے اس وقت یہ یاد نہیں کہ میں نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے یہ کہا کہ اس بارہ میں مجھے حضرت مولوی صاحب نے فرمایا ہے یا یہ
نہیں کہا مگر ایک دوسری روایت جو اصحاب الکہف کے متعلق میں بیان کیا کرتا ہوں اس کے متعلق
تو مجھے یہ اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ذکر کر دیا تھا کہ حضرت
مولوی صاحب نے مجھے کہا ہے کہ میں آپ سے اس کے متعلق پوچھوں مگر آپ نے سُن کر فرمایا
مولوی صاحب کی غلطی ہے ۔ اصحاب الکہف تو میری جماعت کا نام بھی رکھا گیا ہے ۔ اس لئے
اس سے مراد کوئی مشرک جماعت نہیں ہو سکتی ۔ ( بعد میں اللہ تعالیٰ نے مجھے ایسے معنے سمجھا دیئے
جن سے دونوں معنے باہم مطابق ہو جاتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بھی اور حضرت
خلیفہ اول کے بھی ) غرض مجھے یقینی طور پر یہ یاد نہیں کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
پاس اس دوسرے حوالہ کے بارہ میں یہ ذکر کیا یا نہیں کہ حضرت مولوی صاحب نے مجھے اس کے
دریافت کرنے کے لئے کہا تھا۔ بہر حال میں گیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے میں
نے یہ آیت پیش کی اور عرض کیا کہ لوگ کہتے ہیں یا میں نے یہ کہا کہ حضرت مولوی صاحب
فرماتے ہیں کہ اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید نہیں ہوئے اس پر
آپ نے قرآن کریم منگوایا۔ یا قرآن کریم اس وقت میں ہی ساتھ لے کر گیا تھا اور اسے آپ
نے کھولا اور سورہ مریم میں سے یہ آیت نکال کر اس کے دوسرے حصے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا۔
خطبات محمود
۵۷۳
سال ۱۹۳۸ ء
یو
اگر اس کے یہی معنے ہیں تو اس دوسرے حصہ کے کیا معنے ہوں گے ۔ وہ حصہ کونسا تھا جس پر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنا ہاتھ رکھا ، یہ مجھے یاد نہیں رہا۔ میں قیاساً کہہ سکتا ہوں کہ غالباً
وہ آیت کا وہ آخری حصہ ہوگا جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت یحی" پر اس دن بھی سلامتی
ہوگی يَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا جس دن وہ دوبارہ زندہ کیا جائے گا ۔ مطلب یہ کہ اگر آپ پر سلامتی
ہونے کا یہی مطلب ہے کہ آپ قتل سے محفوظ رہے تو قیامت کے دن آپ پر سلامتی ہونے کے
کیا معنے ہیں ۔ کیا قیامت کے دن بھی آپ کے قتل کی کوئی دشمن تدبیر کرے گا کہ اس دن اللہ تعالیٰ
کی طرف سے سلامتی آپ کے لاحق حال ہوگی ۔ آخرا گر سلامتی کا اس جگہ یہی مفہوم لیا جائے کہ
دشمن کی تدابیر قتل کا اس میں رڈ ہے تو اس کے معنے یہ بنیں گے کہ جس دن حضرت یکی پیدا ہوئے
اس دن بھی وہ قتل سے محفوظ رہیں گے ۔ جس دن وہ فوت ہوں گے اس دن بھی وہ قتل نہیں ہوں
گے اور جب قیامت کے دن جی اُٹھیں گے تو اس دن بھی قتل نہیں ہوں گے ۔ اب کیا قیامت
کے دن بھی وہ قتل ہو سکتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کو ان کے متعلق يَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا پر بھی سلامتی کا وعدہ
کرنا پڑا۔ بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان معنوں کو رد کیا اور فرمایا کہ اس
کے یہ معنے غلط ہیں ۔ پس گو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس وقت جو دلیل بیان فرمائی وہ
مجھے یاد نہیں مگر میں قیاساً کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا اشارهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَ يَوْمَ
يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيَّانُ کے آخری حصہ کی طرف تھا ۔ سَلَمَ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدٌ کے
متعلق تو پھر بھی کوئی کہہ سکتا ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام پیدا
ہوتے ہی نہیں مرجائیں گے بلکہ کچھ عرصہ دنیا میں زندہ رہیں گے ۔ مگر يَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا کے کیا
معنے بنیں گے ۔ کیا اس دن اور لوگ مارے جائیں گے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کو خدا تعالیٰ
خاص طور پر بچائے گا ۔ جب اور لوگ بھی اس دن زندہ ہوں گے تو حضرت یحییٰ علیہ السلام کی
زندگی اور آپ پر اللہ تعالیٰ کی سلامتی خاص ندرت اپنے اندر کیا رکھتی ہے۔
در حقیقت اللہ تعالی نے اس آیت کریمہ مین تین مختلف زمانوں کو بیان کیا ہے مگر لوگوں نے
غلطی سے اس کا مفہوم کچھ کا کچھ سمجھ لیا۔ دراصل انسانی زندگیاں تین ہوتی ہیں ۔ ایک زندگی
شروع ہوتی ہے انسانی پیدائش سے اور ختم ہوتی ہے انسانی موت پر ۔ اس زندگی کو حیاة الدنیا
خطبات محمود
۵۷۴
سال ۱۹۳۸ ء
کہا جاتا ہے ۔ دوسری زندگی موت سے شروع ہوتی اور قیامت تک قائم رہتی ہے ۔ اس زندگی کو
برزخی زندگی کہا جاتا ہے اور اسی کے متعلق حدیثوں میں خبر دی گئی ہے کہ جب کوئی شخص فوت ہو
جاتا ہے تو اگر وہ جنتی ہوتا ہے تو جنت کی طرف سے اس کے لئے ایک کھڑ کی کھول دی جاتی ہے
اور اگر دوزخی ہوتا ہے تو دوزخ کی طرف سے اس کے لئے ایک کھڑ کی کھول دی جاتی ہے ۔ گویا
مرتے ہی انسان کو آرام یا عذاب ملنا شروع ہو جاتا ہے ۔ اگر وہ جنتی ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی
مختلف قسم کی رحمتیں اور فضل اس پر نازل ہونے لگ جاتے ہیں اور اگر دوزخی ہوتا ہے تو مختلف قسم
کے عذاب اس پر نازل ہونے لگ جاتے ہیں ۔ مگر اس کے بعد ایک تیسرا زمانہ ہے جسے قرآن کریم
نے یوم البعث قرار دیا ہے اور جس دن کامل طور پر جنتی جنت میں اور دوزخی دوز دوزخ میں داخل کر
دیئے جائیں گے یہ تین ابتدائی نقطے ہیں انسانی زندگی کے ۔ پیدائش ابتدائی نقطہ ہے حیاة الدنیا
کا ۔ موت ابتدائی نقطہ ہے حیاة برزخی کا اور یوم البعث ابتدائی نقطہ ہے اُخروی حیاۃ کا ۔ یہ تین
ابتدائی نقطے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت یحییٰ کے تینوں نقطہ ہائے حیات میں سلامتی ہی
سلامتی ہے۔ اس کی پیدائش پر بھی ہماری طرف سے سلامتی نازل ہو گی اور وہ زندگی بھر اس سے
متمتع ہوتا رہے گا ۔ پھر جب اس نے وفات پائی تو پھر بھی اس پر سلامتی نازل ہو گی اور وہ
عالم برزخ میں بھی سلامتی سے حصہ پائے گا اور اس کے بعد جب یوم البعث آئے گا تو اس دن
پھر اس پر سلامتی نازل ہو گی اور وہ اخروی حیاۃ میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ماتحت رہے گا۔ یہ
تین ابتدائی مرتبے انسانی زندگی کے ہیں جو اس آیت میں بیان کئے گئے ہیں۔ قتل کا یہاں ذکر
ہی کہاں ہے۔ اگر کہیں قتل کی نفی ہو سکتی ہے تو وہ وہ مقام ہے جہاں حضرت عیسی علیہ السلام نے
اسی قسم کے الفاظ اپنے متعلق استعمال کئے ہیں اور فرمایا ہے وَالسَّلْمُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدْتُ وَيَوْمَ
امُوْتُ وَيَوْمَ ابْعَثُ حیا اے مگر وہاں بھی یہ معنے ہم اسی لئے لیتے ہیں کہ یہودان کے متعلق
یہ
کہا کرتے تھے کہ وہ لعنتی موت مرے ہیں اور اس کی دلیل یہ دیا کرتے تھے کہ تو رات میں لکھا
ہے جو صلیب پر لٹک کر وفات پاتا ہے وہ لعنتی ہوتا ہے۔ پس چونکہ یہودان کے متعلق یہ کہا کرتے
تھے کہ وہ لعنت کی موت موت مرے مر ہیں اور عالم برزخ میں عذار عذاب دیئے جا رہے ہیں اس لئے ہم
کہتے ہیں اس آیت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ان یہود کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ صلیب پر
خطبات محمود
۵۷۵
سال ۱۹۳۸ ء
نہیں مرے۔ پس اگر ہم وہاں یہ معنے کرتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر نہیں مرے تو
اس کی ہمارے پاس دلیل ہوتی ہے اور ہم کہتے ہیں چونکہ یہود کا یہ اعتقاد تھا کہ صلیب پر مر نے
والا لعنتی ہوتا ہے اور دوسری طرف ان کا یہ دعوی تھا کہ ہم نے مسیح کو مصلوب کر دیا۔ اس
لئے اللہ تعالیٰ نے ان کی تردید کی مگر یہاں تو اس قسم کا کوئی اعتراض نظر نہیں آتا ۔ پس کوئی وجہ
نہیں کہ اس آیت کے ایسے معنے کئے جائیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کے سراسر
خلاف ہیں ۔
میں جیسا کہ بیان کر چکا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے ہم نے ہمیشہ یہ
بات سنی ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے۔ ممکن ہے حضرت خلیفہ اول کی شاگردی
کے لحاظ سے ابتدائی ایام میں میں نے بھی کبھی کہہ دیا ہو کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام مقتل نہیں ہوئے
کیونکہ قرآن کریم میں نے حضرت خلیفہ اول سے ہی پڑھا ہے ۔ گو مجھے یاد نہیں کہ میں نے کبھی
ایسا کہا ہولیکن یہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے
یہ آیت رکھی تو آپ نے ان معنوں کو غلط قرار دیا جو عام طور پر کئے جاتے ہیں اور فرمایا کہ
حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے ۔ آپ نے اس کے متعلق مجھے یہ دلیل بتائی تھی ۔ وہ جیسا
کہ میں بتا چکا ہوں مجھے یاد نہیں مگر میں اس وقت اس آیت کی تشریح کر کے بتا چکا ہوں کہ اس
میں قتل کا کوئی ذکر ہی نہیں ۔ اس میں تین زندگیوں کا ذکر کیا گیا ہے ایک وہ زندگی ہے جس کی
پیدائش سے ابتداء ہوتی ہے، دوسری وہ زندگی ہے جس کی موت سے ابتداء ہوتی ہے اور تیسری
وہ زندگی ہے جس کی یوم البعث سے ابتداء ہوتی ہے۔ پیدائش سے ابتداء دُنیوی زندگی کی ہوتی
ہے۔ موت سے ابتداء برزخی زندگی کی ہوتی ہے اور یوم البعث سے ابتداء اخروی زندگی کی
ہوتی ہے اور قرآن کریم سے یہ تینوں زندگیوں کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بیان کر دیا کہ حضرت یحییٰ
علیہ السلام ان سب زندگیوں میں خدا تعالیٰ کی سلامتی کے نیچے ہیں ۔ وہ دُنیوی زندگی میں بھی
اس کی سلامتی کے مور د ر ہے، وہ برزخی زندگی میں بھی اس کی سلامتی کے مورد ہیں اور وہ اُخروی در کی
زندگی میں بھی اس کی سلامتی کے مورد ہوں گے اور یہ سلام صرف حضرت عیسی علیہ السلام اور
حضرت یحی کے لئے نہیں آیا بلکہ سب مومنوں کے لئے آیا ہے ۔ چنانچہ سورہ انعام میں آتا ہے