حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نصوص صریحہ سے ثابت شُدہ مسئلہ کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید کئے گئے تھے

حصہ 2

خطبات محمود
۵۷۶
سال ۱۹۳۸ ء
وَإِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِايْتِنَا فَقُلْ سَلَمَ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى
نَفْسِهِ الرَّحْمة " یعنی جب تیرے پاس ہماری آیتوں پر ایمان لانے والے لوگ آئیں تو
ان کو ہمارا یہ پیغام دے دینا کہ تم پر سلام ہو اور تمہارے رب نے تمہارے لئے اپنے آپ پر
رحمت واجب کر لی ہے۔ یہ سلام بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے حالانکہ ان میں سے کئی شہید
ہوئے ۔ پھر سب مومنوں کی نسبت آتا ہے کہ الذینَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ طَيِّبِينَ
يَقُولُونَ سَلَمَ عَلَيْكُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۳ یعنی جن لوگوں کی
روح فرشتے اس حالت میں نکالتے ہیں کہ وہ پاک ہوتے ہیں ۔ فرشتے انہیں اس وقت یہ کہتے
چلے جاتے ہیں کہ تم پر سلامتی ہو ۔ جاؤ اپنے اعمال کی اعمال کی وجہ سے جنت میں داخل ہو جاؤ ۔ اب یہ تو
ظاہر ہے کہ فرشتے مومنوں کی جان کئی طرح نکالتے ہیں ۔ بعض کی شہادت کے ذریعہ سے نکالتے
ہیں تو کیا اگر سلامتی کے معنے دشمنوں کے ہاتھوں سے نہ مارے جانے کے ہیں تو یہ عجیب بات نہ
ہو گی کہ دشمن ان کو قتل بھی کر رہا ہو گا اور فرشتے ساتھ سلام سلام بھی کرتے جا رہے ہوں گے۔
گویا جو بات ہو رہی ہو گی اسی کی تردید کر رہے ہوں گے ۔ اسی طرح سورہ طہر میں آتا ہے
وَالسَّلْمُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدى اے جو بھی ہدایت کے تابع چلے اس پر سلامتی ہے۔ اگر
سلام کے معنے دشمنوں کے قتل سے محفوظ رہنے کے لئے جائیں تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ کبھی
کوئی مومن قتل نہیں ہوتا پھر سورہ مائدہ میں مومنوں کی نسبت فرماتا ہے يَهْدِي بِهِ الله
مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُل ۱۵ یعنی قرآن کریم کے ذریعہ اللہ تعالیٰ ان کو جو خدا تعالیٰ کی
رضا کے تابع ہوتے ہیں سلام کے راستے دکھاتا ہے ۔ اب اگر سلام کے معنے دشمنوں کے ہاتھوں
قتل نہ ہونے کے کئے جائیں تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ مؤمنوں کو ایسی زندگی بخشتا
ہے کہ وہ کبھی دشمن کے ہاتھ سے قتل نہیں ہوتے ۔ جو بالبداہت غلط ہیں ۔
-
اصل بات یہ ہے کہ سلام ایک وسیع معنوں کا لفظ ہے ۔ بعض موقعوں پر یقیناً اس کے یہ معنی
بھی ہوں گے کہ دشمن کے کسی حملے سے بچالے ، بعض جگہ بیماری سے بچانے کے، بعض جگہ نا کامی
سے بچانے کے معنے ہوں گے لیکن بغیر کسی زبر دست قرینے کے ایک خاص معنے ایک عام لفظ کے
کرنے اور اسے نص قرار دے کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کو اس کے ماتحت کرنے کی

خطبات محمود
۵۷۷
سال ۱۹۳۸ ء
کوشش کرنا یہ درست نہیں ہے۔ غرض میری مراد یہ نہیں کہ سلامتی کے معنے قتل سے بچنے کے نہیں
ہو سکتے ۔ یقیناً ہو سکتے ہیں لیکن اس کے اور بھی بہت سے معنے ہو سکتے ہیں اس کے وہی معنے لئے
جائیں گے جو خدا تعالیٰ کے نبی کے قول کے خلاف نہ ہوں گے ۔ اس آیت میں نص سلامتی ہے
نہ کہ قتل سے بچنا ۔ اگر سلامتی کے معنے نص قتل سے بچنے کے ہوں تو پھر لازما اوپر کی آیات کے
مخاطبین کو بھی قتل سے بچنا چاہئے اور لازماً قیامت کے دن بھی قتل کی کوئی صورتیں ممکن ہونی
چاہئیں بلکہ جنت میں بھی کیونکہ اس کے لئے بھی سلامتی کا لفظ آتا ہے لیکن اگر جیسا کہ میں کہتا
ہوں سلام کے کئی معنی ہو سکتے ہیں اور ہر موقع کے مناسب معنے اس کے کئے جانے ضروری ہیں ۔
تب کسی آیت پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ ہر جگہ کے مناسب حال سلام کے معنے کئے جائیں
اور جب کسی لفظ کے کئی معنے ہوں تو ایک معنی کو لے کر اسے نص قرار دینا جائز نہیں اور جب کئی
معنے ہوتے ہوں تو نبی کے ادنیٰ سے اشارہ کے بعد بھی ایسے معنے کرنے درست نہ ہوں گے جو نبی
کے معنوں کو رڈ کر دیتے ہوں ۔ ہاں وہ معنے درست ہوں گے جن کی موجودگی میں نبی کے معنے
بھی قائم رہتے ہوں کیونکہ قرآن غیر محدود معارف رکھتا ہے اور نبیوں اور ان کی اُمتوں پر ہمیشہ
اس کے وسیع معنے کھلتے رہیں گے ۔ وَذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ -
-
پھر یہ بات بھی ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے متواتر سنی ہے کہ دوستم کے
نبی کبھی قتل نہیں ہوا کرتے ۔ ایک وہ جو سلسلہ کے اول پر آتے ہیں جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام یا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور ایک وہ جو سلسلہ کے آخر میں آتے ہیں جیسے سلسلۂ موسویہ
میں حضرت عیسی علیہ السلام ہیں ۔ باقیوں کے متعلق یہ کوئی شرط نہیں کہ وہ قتل نہیں ہو سکتے ۔ یہ نہیں
کہ وہ ضرور مارے جاتے ہیں ۔ مطلب یہ کہ اگر ان میں سے کوئی مارا جائے تو اس سے اُسے
جھوٹا قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ میں نے بھی متواتر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ بات سُنی ہے
اور ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالندھری بھی یہی شہادت دیتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
فرمایا اللہ تعالیٰ نے سلسلہ محمدیہ کو سلسلۂ موسویہ کے تقابل کے طور پر قائم کیا ہے ۔ سلسلۂ موسویہ کا
اول نبی حضرت موسی" ہوئے ہیں اور ان کے آخری خلیفہ حضرت عیسیٰ" ہیں۔ اسی طرح سلسلہ محمد یہ کے
بانی حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور آپ کا آخری خلیفہ (حضرت ) مسیح موعود ہے ۔

خطبات محمود
۵۷۸
سال ۱۹۳۸ ء
پس ایسے سلسلہ کا اوّل نبی اور اس کا آخری خلیفہ قتل نہیں ہو سکتا اور نہ حق مشتبہ ہو جائے ۔ ہاں
درمیان میں اگر کوئی نبی قتل ہو جائے تو اس سے لو تَقَوَّل کے اصل پر کہ سچا نبی قتل نہیں ہو سکتا زد
نہیں پڑتی ۔
یہی مضمون میں نے بار ہاسنا ہے ایک دفعہ نہیں بلکہ متواتر ۔ بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے زمانہ میں جب اپنی تقاریر یا بحث مباحثہ میں ہم نے لَوْ تَقَوَّلَ والی آیت پیش کرنی
ہوتی تو ہمیں متواتر یہ سبق دیا جاتا کہ یہ مت کہنا کہ جو نبی قتل ہو جا ئیں وہ جھوٹے ہوتے ہیں بلکہ
یہ کہنا کہ جس مدعی کو دعوی نبوت کے بعد اُتنی مہلت ملے جتنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تھی
وہ ضرور سچا ہوتا ہے ۔ یہ معنے ہیں جو ہمیں متواتر بتائے جاتے تھے اور کہا جاتا تھا کہ لَوْ تَقَوَّلَ کے
یہ معنے نہ کرنا کہ جو مارا جائے وہ جھوٹا ہوتا ہے بلکہ یہ کہنا کہ جو اتنی عمر پائے جتنی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوی نبوت کے بعد پائی یا اس سے بھی زیادہ لمبی عمر پائے وہ کبھی جھوٹا نہیں
ہو سکتا ۔ گو یا لمبی عمر پانا سچے ہونے کی دلیل ہے ۔ کسی نبی کا قتل ہو جانا جھوٹے ہونے کی دلیل نہیں
جس طرح انگریزی میں ہیمر (HAMMER) کرنا یعنی ہتھوڑے سے کوٹ کوٹ کر کسی چیز کو
اندر داخل کرنا بولا جاتا ہے۔ اسی طرح بار بار ہمارے ذہنوں میں یہ بات ڈالی جاتی تھی اور ہمیں
کہا جاتا تھا کہ اس سے یہ استدلال نہ کرنا کہ کوئی سچا نبی قتل نہیں ہو سکتا بلکہ یہ کرنا کہ دعوی نبوت کے
بعد محمد صلی اللہ علیہ وسلم جتنی عمر اگر کوئی مدعی نبوت پالے تو وہ کبھی جھوٹا نہیں ہو سکتا ۔ گویا کسی مدعی کا
لمبی عمر پانا اس کے سچے ہونے کی دلیل ہے۔ کسی کا مارا جانا اس کے جھوٹے ہونے کی دلیل نہیں ۔
میر مهدی حسین صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے صحابی ہیں وہ بھی لکھتے ہیں:
میں یہ بیان مؤکد به قسم حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل کی نسبت جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے آپ کی مجلس میں سُنا ہے لکھ کر دیتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا:
یحییٰ علیہ السلام کے قتل کی بابت یہ سمجھنا چاہئے کہ سلسلہ کا اول اور آخر نبی قتل نہیں ہوتا ۔ اگر
ایسا ہو تو کمریں ٹوٹ جاتی ہیں اور مصیبت حد سے بڑھ جاتی ہے۔ درمیانی انبیاء اور خلفاء اگر قتل
ہوں تو اس قدر نقصان نہیں ہوتا ۔
ابھی بعض اور گواہیاں بھی میں صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے لے رہا ہوں

خطبات محمود
۵۷۹
سال ۱۹۳۸ ء
مگر یہ بات بہر حال یقینی ہے کہ ہم نے اس بات کو اتنے تواتر کے ساتھ سُنا ہے کہ اس میں شبہ کی
کوئی گنجائش ہی نہیں ہو سکتی ۔
مولوی ابوالعطاء صاحب نے مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کی ایک شہادت بھی اپنے
مضمون میں درج کی ہے ۔ وہ لکھتے ہیں : ۔
بالآخرمیں جناب مولوی علام رسول صاحب راجیکی کے ایک تازہ خط کے مندرجہ ذیل
اقتباس پر مضمون کو ختم کرتا ہوں جو یہ ہے:
وو
۔
حضرت خلیفہ اول ۔۔۔ کا یہی عقیدہ تھا کہ کوئی نبی قتل نہیں کیا گیا۔ بلکہ میں
شہادۃ با للہ لکھتا ہوں کہ میں نے اپنے کانوں سے ان کی زبانِ مبارک سے سُنا ہے کہ
میں چونکہ نبیوں سے بہت محبت رکھتا ہوں اس لئے میں بھی قتل سے محفوظ رہوں گا۔
شاید یہ بات انہوں نے کسی الہامی بشارت کی بنا پر کہی ہو یا حضرت ابو بکر صدیق
رضی اللہ عنہ کی مماثلت حفاظت پر قیاس فرماتے ہوئے
میں خود بتا چکا ہوں کہ حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کا یہی خیال تھا مگر جب ہم نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں سے حوالہ جات نکال نکال کر آپ کو بتائے تو آپ نے فرمایا اب
میں آئندہ کے لئے اس بات کو بیان نہیں کروں گا۔ مجھے یہ یاد نہیں کہ میں نے حضرت خلیفہ اول
کو وہ روایت سنائی تھی یا نہیں جو ابھی میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق
بیان کی ہے اور جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ اگر اس آیت کا یہی مطلب ہے تو اس کے آخری
حصہ کا کیا مطلب ہوا ؟ مطلب ہوا ؟ ممکن ہے شرم کے مارے میں نے آپ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی اس بات کا ذکر نہ کیا ہو مگر یہ مجھے یقینی طور پر یاد ہے کہ میں اور حافظ صاحب مرحوم متواتر
آپ کو اس بارہ میں توجہ دلاتے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالہ جات دکھاتے
اور روایات سُناتے تھے۔ یہاں تک کہ آپ نے اپنے سابقہ عقیدہ سے رجوع کیا اور فرمایا
آئندہ میں یہ بات بیان نہیں کیا کروں گا۔ پس یہ شہادت کسی پر محبت نہیں ہو سکتی ۔ ایک شخص کو
جمعہ کے بعد اس بارہ میں حافظ صوفی غلام محمد صاحب نے بھی اپنی شہادت بیان کی جو دوسری
شہادتوں کے ساتھ الگ شائع کی جائے گی۔

خطبات محمود
۵۸۰
سال ۱۹۳۸ ء
لوگ
اگر علم ہی نہ ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فلاں مسئلہ کے متعلق کیا ارشاد فرمایا
ہے یا آپ کی اس بارہ میں کیا رائے ہے تو وہ اگر لاعلمی میں کوئی بات کہہ دے تو اس سے اور
استدلال نہیں کر سکتے ۔ جاننے والے جانتے ہیں کہ نبوت نبوت اور کفر و اسلام وغیرہ مسائل
کے متعلق بھی بعض مجزئیات کے بارہ میں حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کو پوری واقفیت نہیں تھی ۔
پیغامیوں کا جب فتنہ اُٹھا اور اُنہوں نے ان مسائل کو غلط رنگ میں بیان کرنا شروع کیا تو بعض
اجزاء کے متعلق بعض دفعہ آپ فرما دیتے ممکن ہے یہ بات یوں ہی ہو ۔ مگر جب حوالہ جات نکال
کر دکھائے جاتے تو آپ فرماتے ہاں اب بات میری سمجھ میں آ گئی ہے لیکن اس مسئلہ کے متعلق
جیسا کہ میں بتا چکا ہوں حضرت خلیفۃ اصبح الاول نے صاف طور پر فرمایا تھا کہ اب میں آئندہ
ایسی بات نہیں کہوں گا لیکن اگر بفرض محال ان کا یہ عقیدہ ہمیشہ رہا ہو تو بھی ان کی بات کو پیش کر
کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کسی بات کو رڈ کرنا ایسی ہی بات ہے جیسے اس پٹھان
نے کہا تھا خو محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا ۔ حضرت خلیفہ اول چاہے کتنی بڑی حیثیت رکھتے ہوں ۔
ایک نبی کے مقابلہ میں ان کی بات کوئی وقعت نہیں رکھتی ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں صاف طور
پر مؤمنوں کو ہدایت دیتے ہوئے فرماتا ہے ۔ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ
صَوْتِ النَّبِي کہ اے ایمانداروں تم اپنی آواز نبی کی آواز سے بلند نہ کرو۔ پس اس آیت کے
ما تحت تو ہم سمجھتے ہیں اگر حضرت خلیفہ اول بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کسی بات
کا انکار کر دیتے تو وہ ویسے ہی مجرم ہوتے جیسے دوسرے لوگ ہوتے مگر ہم جانتے ہیں انہوں نے
انکار نہیں کیا اور اول المؤمنین ہوئے لیکن نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِكَ اگر وہ منکر ہوتے تو پھر کیا
ان کی کوئی حیثیت ہماری جماعت میں ہوتی ۔ آخر خلیفہ کی نبی کے مقابلہ میں کیا حیثیت ہوتی
ہے۔ خلیفہ تابع ہوتا ہے اور نبی متبوع ۔ ہم حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا اسلام میں بہت بلند مقام
تسلیم کرتے ہیں مگر اس لئے کہ ہم دیکھتے ہیں وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلتے رہے ۔
اگر کل کو کوئی کہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی فلاں بات غلط ہے کیونکہ حضرت ابوبکر نے یوں کہا تھا تو
یہ بات حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی شان کو بلند کرنے والی نہیں بلکہ آپ کی شان کو گرانے والی ربات حضرت ابو بلر
ہو گی ۔ خلفاء کا یہ فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے نبی متوبع کے تابع ہو کر چلیں ۔ اگر وہ ان کی تعلیم سے وہ

خطبات محمود
۵۸۱
سال ۱۹۳۸ ء
اور یہ
باہر ہو کر کوئی بات کرتے ہیں تو ان کی کوئی ہستی ہی نہیں سمجھی جاسکتی ۔ پس اللہ تعالیٰ کے نبی کے
مقابلہ میں کسی کی بات تسلیم نہیں کی جاسکتی خواہ وہ کتنا بڑا عالم کیوں نہ ہو ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا مقام کتنا بلند ہے مگر آپ فرماتے ہیں اگر میرا الہام رسول کریم صلی اللہ کتنا بلند ہے
علیہ وآلہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم کے خلاف ہوتا تو میں اسے تھوک کی طرح اُٹھا کر پھینک دیتا اور تو
اس کی ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی قدر نہ کرتا ۔ حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی تھے
یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ آپ پر کوئی خلاف قرآن الہام نازل ہوتا ۔ پیغامی اس سے غلطی ہوتا۔ سے یہ
استدلال کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے الہامات کو کوئی وقعت
نہیں دی اور آپ کے الہامات پر ایک ضعیف سے ضعیف حدیث بھی فوقیت رکھتی ہے ۔ حالانکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس جگہ اپنے الہامات کا غلط ہونا بیان نہیں کر رہے بلکہ
قرآنی الہاما الہامات کی عظمت اور برتری کا ذکر فرمارہے ہیں اور لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ عظمت اور شان ہے کہ اگر میرے الہام خلاف قرآن ہوتے تو میں
انہیں تھوک کی طرح پھینک دیتا یعنی کبھی ان کی بناء پر دعوی نہ کرتا اور اسے بلغم جتنی حیثیت بھی نہ
دیتا۔ مولوی ابوالعطاء صاحب نے مولوی سید سرور شاہ صاحب کی ایک روایت کا بھی اپنے
مضمون میں ذکر کیا ہے ۔ مولوی صاحب لکھتے ہیں:
میں نے مندرجہ بالا مضمون بمبئی سے لکھا تھا ۔ میرے ذہن میں فولادی میخ کی
طرح یہ بات قائم تھی کہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے قتل انبیاء کے متعلق
سوال کیا گیا تو حضور نے فرمایا کہ سلسلہ کا پہلا اور پچھلا نبی تو بہر حال قتل نہیں ہو سکتا ۔
درمیانی انبیاء میرے راستہ میں نہیں آئے اس لئے ان کا حال مجھ پر نہیں کھولا گیا۔ (ملخصاً)
اس روایت کا صاف مطلب یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قتل یحییٰ
علیہ السلام وغیرہ کے متعلق کوئی قطعی فیصلہ نہیں فرمایا لہذا اس سلسلہ میں تحقیق سے اگر یہ
ثابت ہو کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل نہیں ہوئے تو اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے قطعی فیصلہ کے خلاف قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ یہ روایت میں نے بار ہاسنی مگر یاد نہ رہا
تھا کہ اس کے راوی کون بزرگ تھے ۔ قادیان آنے پر معلوم ہوا کہ استاذی المکرم

خطبات محمود
۵۸۲
سال ۱۹۳۸ ء
حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب پرنسپل جامعہ احمد یہ سے میں نے یہ روایت سُنی
تھی ۔ انہوں نے دریافت کرنے پر فرمایا کہ ہاں میری موجودگی میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے متعدد مرتبہ یہی جواب دیا ہے۔ یہ قطعی اور یقینی بات ہے اور میں نے
خودا سے بار ہا بیان کیا ہے۔
میں نہیں جانتا یہ روایت کیا ہے مگر کم سے کم چالیس پچاس لوگ ایسے گواہ ضرور ہوں گے جو
یہ جانتے ہیں کہ جب پہلی دفعہ مولوی ابوالعطاء صاحب کا یہ مضمون چھپا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام
قتل نہیں کئے گئے تو میں نے ایک دن عصر کے بعد مولوی سید سرور شاہ صاحب سے مخاطب ہو کر
کہا ” الفضل“ میں مولوی ابوالعطاء صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں اُنہوں نے لکھا
ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل نہیں کئے گئے ۔ حالانکہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام سے بار ہاسنا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل ہوئے تھے ۔ اس پر مولوی سید سرور شاہ
وو
صاحب نے فرمایا میں نے بھی متعدد بار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان سے یہی بات سُنی
ہے۔ یہ بات کہیں علیحدہ نہیں ہوئی مجلس میں ہوئی ۔ اُس وقت چالیس پچاس آدمی موجود تھے ۔
☆
اس کے بعد جب مولوی محمد اسمعیل صا صاحب نے مولوی ابو العطاء صاحب کے مضمون کی
تردید میں بعض مضامین لکھے تو ایک دن عصر کے بعد مسجد میں ہی میں نے مولوی محمد اسمعیل
صاحب سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے اپنے مضامین کی آخری قسط میں جو یہ لکھا ہے کہ بعض
لوگ اس قسم کے بے ہودہ خیالات رکھنے والے بھی دیکھے گئے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے ارشادات پر اپنے اوہام کو مقدم رکھتے ہیں اور عذر یہ کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کوئی شارع نبی نہیں تھے اور اس میں کچھ شک بھی نہیں کہ آپ شارع نبی
نہیں تھے مگر جو لوگ اپنے اجتہادات کو حضور کے ارشادات پر ترجیح دیتے ہوئے شرم محسوس نہیں
کرتے وہ خود کیا شارع نبی ہوتے ہیں۔ یہ آپ نے کیوں لکھا اور آپ کو کیونکر پتہ لگ گیا کہ
جمعہ کے بعد چوہدری محمد شریف صاحب ایم اے اور چوہدری غلام حسین صاحب آباد کار سر گودھا
دو صاحبان نے گواہی دی کہ ہم اس مجلس میں موجود تھے۔ خود مولوی صاحب نے فرمایا کہ میں نے یہ
بھی کہہ دیا تھا کہ عقیدہ میں یہی سمجھتا ہوں کہ حضرت کی اقتل ہوئے ہیں۔

خطبات محمود
۵۸۳
سال ۱۹۳۸ ء
مولوی ابوالعطاء صاحب کو اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم وضاحت سے بتائی
جائے تو پھر بھی وہ آپ کا حکم ماننے کے لئے تیار نہیں۔ ممکن ہے انہوں نے حضرت یحییٰ علیہ السلام
کے عدم قتل کے متعلق جو کچھ لکھا ہو عدم علم کی وجہ سے لکھا ہو۔ پس آپ کو محض اصولی طور پر
جواب لکھنا چاہئے تھا۔ یہ نہیں کہنا چاہئے تھا کہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے احکام کو نہیں ۔
مانتا وہ ایسا ہوتا ہے پھر میں نے اس مجلس میں بھی ذکر کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہم
نے بار ہاسنا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے ۔ اس پر مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب
نے پھر کہا کہ واقع میں یہی بات ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بارہا فرمایا کرتے تھے کہ
حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل ہوئے ہیں ۔ باقی رہی مولوی صاحب کی روایت ۔ سو اس کا اصل
مضمون سے کوئی بھی تعلق نہیں ۔ اوّل تو ممکن ہے مولوی صاحب کو خلط ہو گیا ہو کیونکہ یہ بات
حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ ممکن ہے یہ بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پُرانی
تحقیق کی بنا پر فرمائی ہو۔ اس کی وضاحت آپ پر نہ ہوئی ہو مگر یہ اس سے پہلے کا واقعہ ہے کہ
جب ہم نے حوالہ جات نکال کر دکھائے تھے پھر سوال یہ ہے کہ جن امور کے متعلق حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو انکشاف ہوا ہے وہ تو پھر وفات مسیح وغیرہ چند ہی ہیں ۔ اس لئے ہم میں سے ہر ایک
کو حق ہونا چاہئے کہ جس مضمون میں چاہیں آپ سے اختلاف کریں ۔ حکماً عدلاً اللہ تعالیٰ نے
اپنے رسول کی معرفت آپ کا نام رکھا ہے ۔ ہمارا تو نام نہیں رکھا ۔ حق یہ ہے کہ ہر دینی مسئلہ کے
متعلق جس کا ذکر قرآن و ن وحدیث میں آیا ہو۔ آپ کا ہر قول حجت ہے اور اس قول کو تو آپ خود
حجت قرار دے رہے ہیں ۔ چنانچہ جو حوالے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے دیئے گئے
ہیں ان میں تو بالوضاحت یہ بات پائی جاتی ہے اور وہاں شک کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
روایات میں تو پھر بھی کسی حد تک شبہ کا امکان ہو سکتا ہے مگر تحریرات میں بھی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بالوضاحت اس مسئلہ کو بیان فرمایا ہے اور ان کے ہوتے ہوئے کسی کے
لئے یہ جائز نہیں کہ وہ یہ کہہ سکے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید نہیں ہوئے ۔
۔
خدا کرے غلط ہی ہو مگر مجھ پر مولوی صاحب کا مضمون پڑھ کر یہ اثر ہوا ہے کہ گویا انہیں اس ہومگر پر کا اثر
بات کا غصہ ہے کہ مولوی محمد اسمعیل صاحب نے ان کے مضمون کی تردید کیوں کی ہے اور اسی وجہ سے

خطبات محمود
۵۸۴
سال ۱۹۳۸ ء
انہوں نے بعض جگہ پر حوالہ جات پر بھی غور نہیں کیا۔ چنانچہ انہوں نے ایک حوالہ میری
طرف اور علماء سلسلہ کی طرف منسوب کرتے ہوئے درج کیا ہے جو اگر وہ غور کرتے تو ہرگز اس
قابل نہ تھا کہ اس موقع پر اور اس طرح اسے درج کیا جاتا۔مولوی ابوالعطاء صاحب مولوی
محمد اسماعیل صاحب کو جواب دیتے ہوئے لکھتے ہیں :
دو
” جناب مولوی صاحب کے نزدیک کامیابی سے پہلے تو کوئی نبی قتل نہیں ہو سکتا ۔
ہاں یہ کہنا کہ کوئی سچا نبی مطلق طور پر قتل ہو ہی نہیں سکتا یہ گلیہ درست نہیں ۔ کیونکہ قرآن مجید
نے وَيَقْتُلُونَ النَّبِين کلے میں یہ بتایا ہے کہ نبی قتل ہو سکتے ہیں اور فی الواقع قتل
ہوئے ہیں ۔ میں نہایت ادب سے اپنے محسن اُستاد کی خدمت میں عرض پرداز ہوں کہ
شاید جناب کی نظر سے يَقْتُلُونَ النَّبِيِّن کے وہ معنے اوجھل ہو گئے جو اس آیت کے
احمدی علماء کی طرف سے سید نا حضرت ۔۔۔۔۔ خلیفہ اسیح الثاني أَيَّدَهُ الله بِنَصْرِہ کی
زیرنگرانی شائع ہو چکے ہیں ۔ لکھا ہے: يَقْتُلُونَ النَّبين اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ
بنی اسرائیل نبیوں کو قتل کرتے تھے۔ پس یقْتُلُونَ النَّبِيِّن سے یہ مراد نہیں کہ وہ
في الواقع نبیوں کو قتل کرتے تھے۔ کبھی قتل کا لفظ صرف کوشش قتل یا اردہ قتل پر بھی بولا
66
جاتا ہے۔
مولوی ابوالعطاء صاحب نے اس حوالہ کو نقل کر کے یہ ثابت کرنا چاہا ہے کہ مولوی صاحب
کا يَقْتُلُونَ النَّبِيِّن سے یہ استدلال کہ نبی قتل نہیں ہو سکتے درست نہیں۔ کیونکہ علمائے سلسلہ احمد یہ
نے خلیفہ ثانی کی نگرانی میں جو ترجمہ کیا ہے ۔ اس میں ان معنوں کورڈ کیا ہے اور یہ درست ہے
کہ سلسلہ کے علماء نے ان معنوں کو اس آیت میں رڈ کیا ہے لیکن جب احقاق حق کی کوشش کی
جائے تو یہ نہیں دیکھا جاتا کہ اس یا اس حوالہ سے کیا نکلتا ہے بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ اصل مضمون
کیا ہے اور اسی حوالہ سے جو مولوی صاحب نے درج کیا ہے اصل مضمون پر بھی روشنی پڑتی ہے ۔
چنانچہ لکھا ہے: لکھا ہے:
”اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ بنی اسرائیل نبیوں کو قتل کرتے تھے کیونکہ حضرت
موسیٰ کے زمانہ تک کسی نبی کا قتل بنی اسرائیل سے ثابت نہیں ۔ 19

خطبات محمود
۵۸۵
سال ۱۹۳۸ ء
اس دوسرے حصہ سے ثابت ہے کہ علماء کے نزدیک صرف تاریخی بنیاد پر اس آیت کے یہ
معنے کئے گئے ۔ گئے ہیں کہ اس میں نبیوں کو قتل کرنا مراد نہیں بلکہ ان کے قتل کی کوشش مراد ہے کیونکہ اس
آیت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ہارون علیہ السلام کی طرف اشارہ ہے جو قتل نہیں کئے گئے
اور اس سے اگلی عبارت میں گونص نہیں لیکن اس طرف اشارہ ضرور موجود ہے کہ ترجمہ کرنے
والوں کے نزدیک انبیاء کا مجرد قتل نا ممکن نہیں ہے ۔ کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ حضرت موسی کے زمانہ
تک کسی نبی کا قتل ثابت نہیں ۔ پس مولوی صاحب کا فرض تھا کہ اس حصہ کو بھی آپ بیان کرتے
کیونکہ یہ میدان مباحثہ نہ تھا جہاں کبھی دشمن کو خاموش کرانا مقصود ہوتا ہے بلکہ اپنے اخبار میں
احقاق حق کی کوشش ہو رہی تھی ۔ اگر مولوی صاحب کو کسی اور نے اس طرح قطع و برید کر کے یہ
حوالہ نہیں دیا تو یقیناً اس رنگ میں حوالہ نقل کرنا جائز نہ تھا ۔ اگر علماء کا قول کوئی حیثیت رکھتا ہے
اور اس سے مولوی محمد اسمعیل صاحب کو خاموش کرایا جا سکتا ہے تو پھر ان کا وہ خیال بھی تو سامنے
آنا چاہئے تھا جو زیر بحث مسئلہ کے بارہ میں تھا۔ اصل بات یہ ہے کہ مولوی محمد اسمعیل صاحب
نے بغیر قرآن نکال کہ دیکھے عام تفسیری معنوں پر انحصار کر لیا اور یہ آیت بیان کر دی لیکن جیسا
کہ ہم نے لکھا ہے اس جگہ قتل کے معنے قتل کے نہیں ہو سکتے ۔ کیونکہ مُشَارٌ عَلَيْهِمُ حضرت موسیٰ
اور ہارون یا ان سے پہلے کے نبی ہیں اور وہ بالا تفاق قتل نہیں ہوئے ۔
مفسرین نے اس امر پر غور نہیں کیا اور عام عقیدہ کے مطابق یہاں بھی لکھ دیا ہے کہ وہ نبیوں
کو قتل کرتے تھے ۔ ہم نے اس فرق کو ظاہر کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس آیت میں یہ معنے نہیں ہو سکتے
کیونکہ اس وقت تک کسی نبی کا قتل ثابت نہیں مگر اس آیت کے علاوہ اور آیات ہیں جن پر یہ
اعتراض نہیں ہو سکتا مثلاً آل عمران میں لکھا ہے ذلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللَّهِ
وَ يَقْتُلُونَ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٌّ ، ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَ كَانُوا يَعْتَدُونَ ہے اسی طرح اور
مقامات میں بھی یہ مضمون بیان کیا گیا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ نبیوں کا قتل ایک اہم امر ہے
اور عام طور پر ہم ایسے معنے کرنے کی طرف راغب رہتے ہیں جن سے اس مضمون کی وسعت کو
محدود کیا جائے مگر جہاں خدا تعالیٰ کی گواہی ہوا سے کیونکر رڈ کیا جا سکتا ہے ۔
غرضیکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ تک کسی نبی کا قتل بنی اسرائیل سے ثابت نہیں

خطبات محمود
۵۸۶
سال ۱۹۳۸ ء
۔
کا صاف مطلب یہ تھا کہ بعد میں ایسے قتل ہوتے رہے ہیں مگر انہوں نے صرف وہ حصہ نقل کر دیا
ہے جو یہ بتاتا ہے کہ اس آیت میں قتل سے مراد حقیقی قتل نہیں ۔ حالانکہ عبارت میں اشارہ موجود
ہے کہ اس کے بعد کے زمانہ میں قتل انبیاء ثابت ہے۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ہم کہیں کہ کے ہے یہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کبھی کوئی اُمتی نبی نہیں ہوا تو کوئی شخص ہمارے ان الفاظ کو
لے اُڑے اور کہنا شروع کر دے کہ صاف اقرار کر لیا گیا ہے کہ کبھی کوئی اُمتی نبی نہیں ہو سکتا ۔ کہنا اقرار کرلیا ہے کہ نبی
ہر شخص اسے کہے گا کہ یہاں تو یہ ذکر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کبھی کوئی اُمتی نبی
نہیں ہوا۔ یہ تم نے کہاں سے نکال لیا کہ بعد میں بھی کوئی امتی نبی نہیں ہوگا ۔ اسی طرح یہاں یہ
لکھا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ تک کسی نبی کا قتل بنی اسرائیل سے ثابت نہیں اور
النبین سے مراد حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون علیہم السلام ہی ہو سکتے ہیں اور ان دونوں
نبیوں کو بنی اسرائیل نے قتل نہیں کیا مگر اسے ایسے رنگ میں پیش کیا گیا ہے کہ طبیعت پر یہ اثر ہو
کہ بنی اسرائیل نے کبھی کسی نبی کو قتل نہیں کیا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم نے یہ لکھا ہے کہ کبھی
قتل کا لفظ صرف کوشش قتل یا ارادہ قتل پر بھی بولا جاتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا قتل کا لفظ واقعی
قتل پر نہیں بولا جاتا۔ یقیناً قتل پر بھی یہی لفظ بولا جائے گا۔ مگر یہاں جو ہم نے اس کے معنے
کوشش قتل یا ارادہ قتل کے کئے ہیں تو اس لئے کہ یہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ہی ذکر تھا اور
تاریخوں سے یہ امر ثابت ہے کہ بنی اسرائیل حضرت موسیٰ علیہ السلام کو قتل نہیں کر سکے ۔
پس چونکہ یہود اس وقت اپنے ارادہ قتل میں ناکام رہے تھے اور اس آیت میں جو حضرت
موسیٰ اور حضرت ہارون علیہم السلام کے متعلق ہے۔ یقتلون کے الفاظ آتے تھے اس لئے ہم
نے اس کے معنے کوشش قتل یا ارادہ قتل کے کئے لیکن یہ بات تو اُس وقت کے علم کی بنا پر لکھی گئی
تھی ۔ ( حقیقت یہ ہے کہ ترجمہ قرآن کا یہ نوٹ اور یہ استدلال میرا ہی لکھا ہوا ہے ) اب جو میرا
علم ہے اس کی بناء پر میں کہہ سکتا ہوں کہ ممکن ہے اس وقت بھی یہود نے بعض انبیاء کو قتل کیا ہو
کیونکہ تاریخ سے بعض شہادتیں اس امر کے متعلق ملتی ہیں کہ حضرت ہارون علیہ السلام بھی شہید
کئے گئے تھے اور یہود نے حضرت موسیٰ علیہ السلام پر یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ہارون کی کی
ترقی سے جل کر اسے قتل کر ڈالا ہے۔ پس اگر یہ روایت صحیح ہے تو اس وقت کے لحاظ سے بھی

خطبات محمود
۵۸۷
سال ۱۹۳۸ ء
يَقْتُلُونَ النَّبِيِّن کے یہی معنے ہوں کے کہ بنی اسرائیل نبیوں کو قتل کیا کرتے تھے ۔ یہ معنے نہیں
ہوں گے کہ وہ کوشش قتل یا ارادہ قتل کرتے تھے ۔
ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالندھری اور میر مہدی حسین صاحب کے علاوہ حافظ محمد ابراہیم
صاحب امام مسجد محلہ دارالفضل کی بھی یہ شہادت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت مسیح
سے اپنی مماثلت کے ذکر میں ایک دفعہ فرمایا کہ جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام سے پہلے حضرت
یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے اسی طرح مجھ سے پہلے سید احمد صاحب بریلوی شہید ہوئے ۔
اس موقع پر حضور کے ارشاد پر بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی نے حافظ محمد ابراہیم
صاحب کی حسب ذیل شہادت بیان کی :
وو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی مشابہتیں پہلے مسیح کے ساتھ بیان
فرمارہے تھے جس میں آپ نے فرمایا کہ گورنمنٹ برطانیہ بھی اسی طرح ہے جس طرح
روما کی سلطنت حضرت مسیح کے زمانہ میں تھی ۔ اسی ضمن میں آپ نے فرمایا کہ حضرت
مسیح سے پہلے حضرت یحییٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح کی گواہی کے لئے
بھیجا۔ وہ بھی شہید کئے گئے ۔ مجھ سے پہلے حضرت سید احمد صاحب بریلوی جو حضرت
یحییٰ علیہ السلام نبی کے ہم شکل تھے ان کو خدا نے میری گواہی کے لئے بھیجا اور وہ بھی
شہید کئے گئے ۔ یہ بھی ایک مماثلت میری مسیح کے ساتھ ہے“۔
پھر اسی ضمن میں یہ بھی فرمایا کہ سلسلہ کا پہلا نبی اور آخری نبی لوگوں کے ہاتھ سے بچایا جاتا
ہے۔ درمیان میں اگر کوئی شہید بھی ہو جائے تو سلسلہ کو اس سے کچھ نقصان نہیں پہنچتا ۔ )
میں نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بار ہاسنا ہے کہ سلسلۂ موسویہ میں حضرت مسیح
علیہ السلام سے پہلے بطور ا رہاص حضرت یحییٰ علیہ السلام آئے اور وہ شہید کئے گئے ۔ اسی طرح
سلسلہ محمد یہ میں مجھ سے پہلے حضرت سید احمد صاحب بریلوی بطور ا رہاص آئے اور وہ بھی شہید
کئے گئے ۔ یہ بھی میری حضرت مسیح ناصری سے ایک مماثلت ہے ۔
☆
خطبہ درست کرتے ہوئے مجھے مجھے ایک اور اور روایت یاد یاد آ گئی ہے جسے میں ۔ نے خود حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے سنا ہے۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ سب سے بد بخت دو آدمی ہوتے ہیں ایک وہ جو نبی کو

خطبات محمود
۵۸۸
سال ۱۹۳۸ ء
اس وقت تو میں صرف انہی روایتوں پر اکتفا کرتا ہوں ۔ ایک میں نے اپنی روایت کا ذکر
کیا ہے ایک ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالندھری کی روایت کا ، ایک میر مہدی حسین صاحب کی
روایت کا اور ایک حافظ محمد ابراہیم صاحب کی روایت کا ۔ میرا مقصد ان روایات کے بیان
کرنے سے یہ ہے کہ نوجوان علماء کا خواہ وہ علم میں کتنے ہی بڑھ جائیں ہر گز حق نہیں کہ وہ ایسے
وسائل کے بارہ میں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام تک پہنچتے ہوں انہیں بغیر ان لوگوں سے
رائے لئے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت میں ایک لمبا عرصہ ہے کوئی رائے قائم کریں
اور اس پر لوگوں کو لانے کی کوشش کریں ۔ ابھی ہمارا زمانہ ہے اور ہم وہ ہیں جنہوں نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان مبارک سے تمام باتیں سنیں ۔ پس یہ ہمارا حق ہے کہ ہم
جماعت احمد یہ کو یہ بتائیں کہ وہ کون سے امور ہیں جن پر انہیں اپنے عقائد کی بنیاد رکھنی چاہئے ۔
دوسروں کا یہ فرض ہے کہ وہ ہمارے تابع ہو کر چلیں اور اگر کسی بات میں انہیں اختلاف ہو تو اس
کو اسی رنگ میں دور کرنے کی کوشش کریں کہ صحابۂ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جمع کیا جائے
اور ان سے دریافت کیا جائے کہ انہوں نے فلاں مسئلہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام سے کیا سنا ہے تا کہ اگر آیت کے معنوں میں اختلاف ہو تو صحابہ کی روایتوں سے فیصلہ کیا
جائے اور جہاں کتابوں میں کوئی مسئلہ نہ ملے تو پھر صرف صحابہ کی روایات اور ان کے تاثرات کو
دیکھا جائے اور تحقیق کی جائے کہ انہوں نے حضر نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس بارہ میں کیا سُنا
ہوا ہے۔ مولوی ابوالعطاء صاحب نے اپنے مضمون میں ایسے حوالہ جات پر بنیاد رکھی ہے جن میں
صرف اصولی طور پر ان باتوں کو بیان کیا گیا ہے اور انہوں نے ان اصولی امور کو لے کر یہ نتیجہ نکال
لیا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام مقتل نہیں ہوئے حالانکہ اصولی باتوں سے نتیجہ اخذ کرنا کبھی درست نہیں
ہوتا اور اگر یہ درست طریق ہو تو پھر حدیث میں جو یہ آتا ہے کہ لَا صَلوةَ إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ال
(بقیہ حاشیہ ) قتل کرے اور دوسرا وہ جو نبی کے ہاتھ سے مارا جائے اور اگر میرا حافظہ خلط نہیں کرتا تو یہ
بات بھی میں نے اس کے ساتھ سنی ہے کہ اسی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی شخص کو اپنے
ہاتھ سے قتل نہیں کیا تا آپ کسی کی بد بختی کا موجب نہ ہوں۔ سوائے ایک موقع کے جب آپ نے سے تا
صرف نیزہ چھوا دیا تھا۔ گو خدا نے یہ نتیجہ نکالا کہ وہ شخص مر گیا۔

خطبات محمود
۵۸۹
سال ۱۹۳۸ ء
کہ کوئی نماز سورۃ فاتحہ پڑھے بغیر نہیں ہوتی اس کے مطابق ہمیں تسلیم کرنا چاہئے کہ اگر کوئی شخص
رکوع میں آ کر جماعت میں شامل ہو جائے تو اس کی وہ رکعت نہ ہو کیونکہ اس نے سورہ فاتحہ نہیں
پڑھی ہوگی ۔ حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فتوی موجود ہے کہ باجماعت نماز میں رکوع
میں شامل ہونے والے کی رکعت ہو جاتی ہے۔ اسی طرح قرآن کریم میں لکھا ہے لا بيع فيه
وَلَا خُلَّةً وَلَا شَفَاعَةُ ۲۲ کہ قیامت کے روز نہ کوئی بیچ ہو گی نہ دوستی کام آئے گی اور نہ
شفاعت ہوگی ۔ حالانکہ قرآن کریم کے بعض اور مقامات میں اور احادیث میں بھی شفاعت کا
ذکر آتا ہے تو بعض دفعہ ایک بات عام قاعدہ کے رنگ میں بیان کی جاتی ہے حالانکہ اس میں
مستثنیات بھی ہوتے ہیں اور جب عام قاعدہ کے علاوہ کسی استثنیٰ کا بھی صراحتاً ذکر موجود ہو تو
پھر قیاس کے کیا معنے ہو سکتے ہیں ۔ اس طرح تو پیغامی بھی استدلال کر لیا کرتے ہیں ۔ وہ کہتے
ہیں قرآن کریم کی سورہ حجرات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ
من ذكر أنثى - ۲۳ اے لوگو! ہم نے تم کو مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے۔اس آیت کے
ہوتے ہوئے یہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا کہ کوئی شخص بن باپ پیدا ہو سکے ۔ ہم جب کہتے ہیں کہ
حضرت مسیح علیہ السلام بغیر باپ کے پیدا ہوئے تو وہ کہتے ہیں دیکھو قرآن کریم میں صراحتاً
یہ آیت موجود ہے کہ ہم مرداور عورت سے انسان کو پیدا کیا کرتے ہیں ۔ پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ
کوئی بغیر باپ کے پیدا ہو جائے ۔ ہم اس کے جواب میں یہی کہا کرتے ہیں کہ عام اصول تو یہی
ہے مگر جب خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح کا استثناء بھی کر دیا اور اسی بناء پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے آپ کو بن باپ تسلیم کیا تو وہ استثناء اس عام گلیہ میں شامل کس طرح ہو سکتا ہے ۔ ہم
ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہر انسان کی دو آنکھیں اور دو ہاتھ ہوتے ہیں ۔ اب کوئی شخص کسی اندھے کو پکڑ
کر ہمارے سامنے لا کر کھڑا کر دے اور کہے تم جھوٹ بولتے ہو اس کی تو دو آنکھیں نہیں یا کسی
لنجے کو پکڑ کر ہمارے سامنے لے آئے اور کہے تم کس طرح کہتے ہو ہر انسان کے دو ہاتھ ہوتے
ہیں۔ اس کے تو کوئی ہاتھ نہیں ۔ تو ہم اسے یہی کہیں گے کہ جب ہم نے یہ کہا تھا کہ ہر انسان کی
دو آنکھیں ہوتی ہیں یا ہر انسان کے دو ہاتھ ہوتے ہیں تو یہ فقرہ ہم نے اس استثناء کو تسلیم کر کے کہا
تھا۔ تو اگر بعض مستثنیات ثابت ہوں تو کلیہ ہمیشہ مستثنیٰ کے تابع ہو گا نہ کہ مستثنی گلیہ کے تابع ہوگا۔

خطبات محمود
۵۹۰
سال ۱۹۳۸ ء
یہی غلطی کھا کر پیغامیوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو بن باپ تسلیم کرنے سے انکار کر
دیا۔ وہ کہتے ہیں قرآن کریم میں صاف لکھا ہے إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِّن ذَكَرِ و انثى ہم نے تم
سب کو مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے ۔ جب ہر ایک کو مرد اور عورت سے پیدا کیا گیا ہے تو
حضرت مسیح علیہ السلام بغیر باپ کے کس طرح پیدا ہو گئے ۔ ہم ان کو یہی جواب دیتے ہیں کہ اگر
کوئی استثناء ثابت ہو جائے تو پھر کلیہ اس مستثنیٰ کے تابع ہو گا اور وہ گلیہ اپنی ذات میں کوئی حیثیت
نہیں رکھے گا بلکہ وہ گلیہ مستثنیات کے ساتھ ثابت ہوگا اور اگر کوئی استثناء نہ ہو تو پھر بیشک گلیہ اپنی
اصلی حالت پر قائم رہے گا ۔ جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے لَا نَبِيَّ بَعْدِی - ۲۴
اب یہ بالکل درست ہے اور ہم بھی اسے تسلیم کرتے ہیں مگر ہم غیر احمدیوں سے کہتے ہیں تم یہ بھی تو
دیکھو کہ آیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی استثناء بھی کیا ہے یا نہیں ۔ جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ایسے نبی کی آمد کا استثناء کیا ہوا ہے جو آپ کی شریعت کا تابع ہو تو لَا نَبِيَّ بَعْدِی سے
مطلقاً ہر قسم کی نبوت کے بند ہونے کا استدلال کرنا کیونکر درست ہو سکتا ہے۔ تو خالی گلیے کوئی چیز
نہیں ہوا کرتے بلکہ ان کے ساتھ مستثنیات کو بھی دیکھا جاتا ہے اور اگر مستثنیات ثابت ہوں تو
پھر مستثنیات مقدم ہوں گے اور گلیے مؤخر ہوں گے ۔ یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ گلیات دو قسم کے
ہوا کرتے ہیں ۔ ایک گلیہ سُنت اللہ کا ہوتا ہے اس میں اگر کوئی استثناء سمجھا جائے تو وہ گلیہ کے
تابع کیا جائے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ لَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلًا - ٢٥ سنت الله
میں کبھی تبدیلی نہیں ہوتی ۔ پس اگر سنت اللہ کا کسی اور بات سے اختلاف ہو جائے تو ہم کہیں گے
استثناء کے اور معنے کرو اور سنت اللہ کو اپنی اصلی حالت پر قائم رہنے دو کیونکہ سنت اللہ کبھی نہیں بدلتی
لیکن جہاں سنت اللہ نہ ہو وہاں استثناء مقدم ہوگا اور گلیہ مؤخر ۔ اب اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ
سارے انسان دو ہاتھ رکھتے ہیں اور پھر کہتا ہے کہ بعض اندھے بھی ہوتے ہیں ، بعض لنجے بھی
ہوتے ہیں تو پہلے گلیہ کو استثناء کے ساتھ ملا کر ہمیں پڑھنا پڑے گا اور اگر ہم اس اصل کو مد نظر نہ
رکھیں تو لا صلوةَ إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ کے ماتحت یہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ اگر کوئی شخص
رکوع میں آ کر شامل ہو جائے اور سورہ فاتحہ نہ پڑھے تو اس کی رکعت ہو جاتی ہے۔ حالانکہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا صریح فتوی موجود ہے کہ اس شخص کی جو رکوع میں شامل ہو رکعت

خطبات محمود
۵۹۱
سال ۱۹۳۸ ء
ہو جاتی ہے۔ حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کا پہلے یہی عقیدہ تھا کہ سورۂ فاتحہ پڑھے بغیر رکعت نہیں
ہوتی مگر جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے آپ نے یہ سُنا کہ رکعت ہو جاتی ہے تو آپ نے
فرمایا اب میں نے اپنی رائے بدل لی ہے۔ پھر فرمایا کہ اب میں اس حدیث کے یہ معنے لے لوں
گا کہ اگر کوئی شخص عمداً سورہ فاتحہ نہیں پڑھتا یا نماز میں شامل نہیں ہوتا اور اس انتظار میں بیٹھا
رہتا ہے کہ امام رکوع میں گیا تو میں شامل ہو جاؤں گا اس کی وہ رکعت نہیں ہو گی مگر جو شخص
اتفاق سے ایسے وقت پہنچتا ہے جب کہ امام رکوع میں ہے تو چونکہ اس کی نیت یہی تھی کہ میں
سورۂ فاتحہ پڑھوں اس لئے جب وہ رکوع میں شامل ہو گیا تو اس کی نیت اور مجبوری کو دیکھتے
ہوئے اللہ تعالیٰ وہ رکعت اس کے نام لکھ دے گا اور وہ ایسا ہی سمجھا جائے گا جیسے دوسرے
جنہوں نے سورہ فاتحہ پڑھی ۔
تو اگر کوئی گلیہ بیان ہو اور دوسری جگہ بعض مستثنیات کا ذکر ہو تو مستثنیات کو شامل کر کے
اس گلیہ کو بیان کرنا پڑے گا جیسے میں نے بتایا ہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لا بيع
فِيهِ وَلَا خُلَّةٌ وَلَا شَفَاعَةٌ کہ قیامت کے دن نہ بیچ ہوگی نہ دوستی ہوگی نہ شفاعت ہوگی ۔
حالانکہ ہر مسلمان جانتا ہے کہ شفاعت کا مسئلہ درست ہے اور جاہل سے جاہل مسلمان بھی اس
بات پر ایمان رکھتا ہے کہ قیامت کے دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے شفیع ہوں گے۔ حتی کہ
قرآن کریم بھی دوسرے مقام پر فرماتا ہے کہ وہاں شفاعت تو ہو گی مگر باذن اللہ ہو گی ۲۶ اور
حدیثوں میں تو نہایت تفصیل سے واقعہ شفاعت کو بیان کیا گیا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن میں اپنی اُمت کی شفاعت کروں گا اور یہ بھی فرماتے ہیں کہ
باقی انبیاء بھی اور ملائکہ بھی بلکہ مؤمن بھی شفاعت کریں گے اور جب سب شفاعت کر کے فارغ
ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا میرے نبیوں نے بھی شفاعت کر کے اپنا حق لے لیا، میرے
صدیقوں نے بھی شفاعت کر کے اپنا حق لے لیا ، میرے شہیدوں نے بھی شفاعت کر کے اپنا حق
لے لیا اور میرے نیک اور پاک بندوں نے بھی شفاعت کر کے اپنا حق لے لیا۔ اب صرف میں
رہ گیا ہوں ۔ آؤ میں بھی اپنے علم اور رحمت سے کام لوں اور وہ اپنا ہاتھ ڈال کر دوزخ سے نکال
لے گا اور اس کے نکالے ہوئے باقی سب کی شفاعت والے لوگوں سے کئی گنے زیادہ ہوں گے۔

خطبات محمود
۵۹۲
سال ۱۹۳۸ ء
یہ بھی آتا ہے کہ اس کا ذکر کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا دیکھو اللہ تعالیٰ
کی مٹھی کے بعد اور کیا رہ جائے گا ۔ ۲۸ تو شفاعت جو اتنا یقینی اور قطعی مسئلہ ہے اس کے متعلق
بھی قرآن کریم یہ فرماتا ہے کہ لَا بَيْعٌ فِيْهِ وَلَا خُلَّةٌ وَلَا شَفَاعَةٌ کہ اس دن نہ کوئی بیچ ہو گی نہ
دوستی ہوگی نہ شفاعت ۔ اس کا یہی مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شفاعت کو رڈ کر دے گا جو بغیر
اذن کے کی جائے گی مگر جو شفاعت باذن اللہ ہو گی اس کو وہ قبول کرے گا کیونکہ اور مقامات پر
اس کا ذکر آتا ہے۔ اسی طرح جہاں انبیاء کا قتل ممکن ہے وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
تحریرات اسے رد نہیں کرتیں مگر جہاں وہ قتل نا ممکن ہے جیسے سلسلہ کے اول یا آخر نبی کا قتل وہاں وہ
تحریرات اسے رڈ کر دیں گی ۔ بظاہر ہم دو ہی سلسلے سمجھتے ہیں ایک سلسلہ موسویہ اور ایک سلسلۂ محمد یہ
لیکن جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ ایک لاکھ بیس ہزار انبیاء آ چکے ہیں تو
ممکن ہے پچاس ساٹھ سو یا دو سو مختلف سلسلے چل کر ختم ہو چکے ہوں اور چونکہ الہی سلسلہ کا پہلا اور
پچھلا نبی قتل نہیں ہوتا اس لئے دوسو یا چار سو انبیاء ایسے نکل آئیں گے جو کسی صورت میں قتل نہیں
ہو سکتے تھے ۔ رہ گئے درمیانی انبیاء سوان کے متعلق بھی یہ کوئی ضروری نہیں کہ جو درمیان میں نبی
آئے وہ ضرور قتل ہو ۔ مطلب صرف یہ ہے کہ اگر درمیانی انبیاء میں سے کوئی قتل ہو جائے تو وہ
جھوٹا نہیں ہو سکتا مثلاً حضرت یحییٰ علیہ السلام کے متعلق یہ ثابت ہے کہ وہ شہید ہوئے ۔ حضرت
زکریا علیہ السلام کے متعلق بھی ثابت ہے کہ وہ شہید ہوئے اسی طرح دوسری قوموں میں جو انبیاء
آئے ہیں !
ہیں ان میں سے بھی بعض کے متعلق ان کی قومیں یہ تسلیم کرتی ہیں کہ وہ قتل ہوئے ہیں ۔
۔
ہندوؤں میں حضرت کرشن اور حضرت رام چندر جی یہ دو نبی ہوئے ہیں ۔ مجھے اب صحیح طور پر یاد
نہیں مگر ان میں سے بھی ایک کے متعلق بعض لوگ بیان کرتے ہیں کہ وہ قتل ہوئے ۔ حضرت
زرتشت علیہ السلام کے متعلق بہت سے زرتشتی یہی عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ قتل ہوئے اور یہ امر
تاریخ سے بھی ثابت ہے ۔ پھر اگر سقراط کو اپنے وقت کا نبی سمجھا جائے جیسا کہ اس کے دعوؤں
میں الہامی رنگ نظر آتا ہے تو وہ بھی قتل ہوا ہے ۔ سقراط نے اپنے زمانہ میں شرک کے خلاف
آواز اٹھائی تھی اور اس نے ایسے ہی دعوے کئے تھے جیسے نبی دعوے کیا کرتے ہیں ۔ جب اُسے
کہا گیا کہ ان دعوؤں کو چھوڑ دو تو اُس نے جواب دیا اگر یہ عقلی بات ہوتی تو میں اسے رد کر دیتا

خطبات محمود
۵۹۳
سال ۱۹۳۸ ء
مجھے تو آسمان سے خدا تعالیٰ کی یہ آواز سنائی دیتی ہے کہ بتوں میں کوئی طاقت نہیں اور تو اس کے
خلاف آواز اُٹھا اور تو ایک خدا کی پرستش کی لوگوں کو تعلیم دے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی
کوئی نبی تھے ۔ بہر حال ایسے لوگ گزرے ہیں جنہیں ان کی قوموں نے نبی یقین کیا مگر تاریخیں
کہتی ہیں کہ وہ قتل ہوئے ۔ حضرت زرتشت علیہ السلام کے متعلق تو یہ یقینی طور پر ثابت ہے کہ وہ
شہید ہوئے ۔ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں جب ایران کا ملک فتح ہوا ہوا اور بہت سے ایرانی قید ہو کر
آئے تو اس وقت یہ سوال پیدا ہوا کہ ایرانیوں سے کیسا سلوک کرنا چاہئے؟ کیا ان سے مشرکوں
جیسا معاملہ کرنا چاہئے یا اہلِ کتاب جیسا ۔ اس پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایرانیوں سے اہلِ کتاب
جیسا سلوک کرنا چاہئے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجر کے مقام پر جنگ تبوک پر
جاتے ہوئے بعض ایرانیوں سے ویسا ہی سلوک کیا تھا جیسے اہلِ کتاب سے کیا جاتا ہے اور جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اہلِ کتاب جیسا سلوک کیا تو اس کا صاف یہ مطلب تھا
کہ آپ نے حضرت زرتشت علیہ السلام کو نبی تسلیم کیا اور حضرت زرتشت علیہ السلام کے متعلق یہ
ثابت ہے کہ ان کی وفات قتل سے ہوئی ہے ۔
در حقیقت ہم حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق اگر یہ زور دیتے ہیں کہ وہ قتل نہیں ہوئے تو دو
وجہ سے ۔ اوّل یہ کہ وہ سلسلۂ موسویہ کے آخری نبی تھے اور اس وجہ سے قتل ہو ہی نہیں سکتے تھے۔
دوسرے یہود یہ چاہتے تھے کہ صلیب پر مار کر انہیں لعنتی ثابت کریں اور یہ ناممکن ہے کہ خدا تعالیٰ
کا کوئی نبی لعنتی ثابت ہو۔ پس اس وجہ سے ہم کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام قتل نہیں ہوئے
ورنہ درمیانی انبیاء میں سے بعض قتل ہوئے ہیں اور کسی نبی کا قتل ہونا ہرگز اس کے جھوٹے ہونے
کی علامت نہیں ہو سکتی ۔
مولوی ابوالعطاء صاحب کے تمام حوالے قریباً ایسے ہی ہیں جن میں اصولی رنگ میں بات
بیان کی گئی ہے۔ صرف ایک حوالہ ایسا ہے جس میں ”اور“ کا لفظ آتا ہے اور اس سے شبہ پڑسکتا ہے
که شاید حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید نہیں ہوئے مگر جب قطعی اور یقینی حوالے ایسے موجود ہیں
جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ہیں تو ہمیں اس حوالہ کو ان کے یہ ہے کی علیہ
تابع کرنا پڑے گا اور سمجھنا پڑے گا کہ ممکن ہے اور کتابت کی غلطی سے لکھا گیا ہو یا یہ کہ اس کا کوئی

خطبات محمود
مالد
سال ۱۹۳۸ ء
ایسا مطلب ہو جو ہم نہیں سمجھے ( میں نے ابھی اصل کتاب نکال کر حوالہ نہیں دیکھا ممکن ہے اس کے
دیکھنے سے مطلب حل ہو جائے ) آخر کتابوں اور اخباروں میں کتابت کی بیسیوں غلطیاں ہوتی
ہیں ۔ اگر چند غلطیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں بھی ہوگئی ہوں تو ان سے قطعی اور
یقینی حوالوں کو کس طرح رڈ کیا جا سکتا ہے۔ میں نے تو دیکھا ہے خطبہ جمعہ میں آپ درست کرتا
ہوں مگر جب اخبار میں چھپ کر آتا ہے تو کتابت کی بیسیوں غلطیاں اس میں ہوتی ہیں ۔ ایک دو
غلطیاں تو ہمیشہ ہوتی ہیں اور بعض دفعہ میں ہیں غلطیاں بھی ہوتی ہیں ۔ شاید اخبار والے خطبہ
پڑھتے نہیں کہ باوجود میری اصلاح کے ان کے کا تب اس قدر غلطیاں کر جاتے ہیں یا پڑھتے تو
ہیں مگر غلطیاں درست نہیں کی جاتیں ۔ بہر حال کتابت کی کئی غلطیاں میرے خطبات میں بھی
ہوتی ہیں ۔ حالانکہ وہ میری نظر سے گزر چکا ہوتا ہے اسی طرح ممکن ہے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی اس تحریر میں بھی کتاب کی غلطی ہوگئی ہو کیونکہ جب دوسرے یقینی اور قطعی حوالے
ہمارے پاس موجود ہیں تو ہم اس ایک کی وجہ سے ان تمام حوالوں کو رد نہیں کر سکتے ۔ بہر صورت
جو حوالہ نہ سمجھ میں آئے اسے اکثریت کے تابع کرنا ہوگا۔
پھر صرف حوالوں کا سوال نہیں بلکہ ہم نے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان مبارک
سے سنا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے نہ ایک دفعہ بلکہ بار بار اور اب یہ بات ہمارے
اس قدر ذہن نشین ہو چکی ہے کہ کسی صورت میں نہیں نکل سکتی ۔ اگر ہم اس طرح حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے واضح ارشادات کے خلاف چلنے لگیں تو اور مسائل میں بھی تفسیر بالرائے کا غلبہ
ہو جائے گا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنا کام مخفی ہو جائے گا۔
کوئی ایک دفعہ کی بات ہو تو شبہ کی گنجائش ہو سکتی ہے مگر یہ بات تو ہم مسلسل اور متواتر سنتے
رہے ہیں کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ہیں اگر اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے واضح ارشادات کو ہم اپنی قوت استدلال سے رڈ کرنے لگ گئے تو پھر احمدیت کا کیا باقی
رہے گا ۔
پس میں نے مناسب سمجھا کہ اس امر کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلا دوں ۔ اصل
مضمون کے متعلق بھی میں انشاء اللہ روشنی ڈالوں گا ۔ فی الحال میں نے ایک تو اپنی گواہی پیش کر

خطبات محمود
۵۹۵
سال ۱۹۳۸ ء
وو
دی ہے دوسری حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض صحابہ کی گواہیاں پیش کی ہیں ۔ ان تحریروں
اور شہادتوں کے بعد کسی کا اپنے قیاس سے باتیں کرنا ہرگز درست نہیں ہو سکتا اور میرے نزدیک
الفضل والوں نے قطعاً فرض شناسی سے کام نہیں لیا۔ ان کو چاہئے تھا کہ وہ اس مضمون کورڈ کر
دیتے یا کم سے کم نظارت دعوۃ و تبلیغ کے پیش کرتے یا میرے پاس بھجوا دیتے ۔ جب حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے قطعی اور یقینی حوالے انہی کے اخبار میں شائع ہو چکے تھے تو اس کے بعد
کسی مخالف مضمون کے درج کرنے کے معنے ہی کیا تھے ۔ بیشک مولوی ابو العطاء صاحب کے
مضمون میں بھی بعض حوالے ہیں مگر وہ سب قیاسات اور استدلالات ہیں لیکن مولوی محمد اسمعیل
صاحب کے مضمون میں اس کے متعلق نصوص درج ہیں اور نصوص بینہ کے شائع ہو جانے کے
بعد ہرگز ہر لزا الفضل کا حق نہ تھا کہ بغیر مشورہ کے اس مضمون کو شائع کرتا اور ادارۂ الفضل کو چاہئے تھا
کہ ایسا مضمون میرے سامنے پیش کرتا اور اگر میرے سامنے انہوں نے پیش نہیں کیا تھا تو خود ہی
رڈ کر دیتے مگر انہوں نے قطعاً فرض شناسی سے کام نہیں لیا۔
پس میں اس موقع پر یہ امر واضح کر دیتا ہوں کہ صحابہ کی موجودگی میں نئے علماء کو یہ ہرگز
کوئی حق نہیں کہ وہ اپنی طرف سے استنباط اور اجتہاد کریں ۔ اگر دُنیا نے اپنے استنباط اور اجتہاد
سے یہ کام لینا تھا تو کسی نبی کے آنے کی کیا ضرورت تھی ۔ یہ ہمارا حق ہے کہ اگر کوئی اختلاف ہو تو
ہم اس کو نپٹائیں اور صحیح طریق جماعت کے سامنے پیش کریں اور نئے علماء کا بھی یہ فرض ہے کہ
جب کوئی اختلافی مسئلہ سامنے آ جائے تو وہ اسے مجلس صحابہ کے سامنے پیش کریں ۔ بیشک وہ خود
اس امر کا اختیار نہیں رکھتے کہ صحابہ کی ایک مجلس قائم کریں مگر وہ سلسلہ کی وساطت سے ایسا کر
سکتے ہیں ان کا فرض ہے کہ وہ اختلافی مسئلہ میرے سامنے رکھیں ۔ اگر میں اس کے متعلق ضرورت
سمجھوں گا تو خود بخود صحابہ کو جمع کرلوں گا اور اس طرح جو بات طے ہو گی وہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے منشا کے عین مطابق ہوگی ۔ اگر ہم یہ طریق اختیار کریں تو آئندہ کے لئے بالکل
امن ہو جائے گا اور کوئی ایسا اختلاف پیدا نہیں ہوگا جو جماعت کی گمراہی کا موجب ہو لیکن اگر ہر
شخص اپنے طور پر ایسے مسائل پر رائے زنی کرنا شروع کر دے جن کے متعلق حضرت مسیح موعود ر
علیہ السلام کے کھلے حوالے موجود ہوں اور ایسا استدلال پیش کرے جو ان کو رڈ کرتا ہو تو

·

آج 10 میں سے 10 باقی