حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نصوص صریحہ سے ثابت شُدہ مسئلہ کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید کئے گئے تھے

حصہ 3

خطبات محمود
۵۹۶
سال ۱۹۳۸ ء
آئندہ نسلوں کے لئے بڑی مشکل پیش آئے گی اور وہ حیران ہوں گی کہ ہم کون سا مسلک اختیار
کریں لیکن اگر نئے مسائل یا اختلافی مسائل ہمارے سامنے پیش کئے جائیں اور ہم اس بارہ میں اپنا
فیصلہ نافذ کریں تو اگلے لوگ بہت سی گمراہیوں سے بچ جائیں گے کیونکہ ان کے سامنے وہ فیصلے
ہوں گے جو صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متفقہ ہوں گے یا ایسے فیصلے ہوں گے جن پر
صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اکثریت کا اتفاق ہوگا اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کتابوں سے کوئی مسئلہ صاف ہو جائے تو پھر صحابہؓ کے فیصلوں کی ضرورت نہیں لیکن اگر کتابوں
میں کوئی بات وضاحت سے نہ ملے یا اختلاف ہو جائے تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صحابہ کی روایات اور ان کے ان تاثرات کو دیکھنا پڑے گا جو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
زمانہ سے رکھتے چلے آ رہے ہیں اور جو سنت کے قائمقام ہیں ۔ روایات میں ایسا ہوتا ہے کہ بعض
دفعہ الفاظ یاد نہیں رہتے مثلاً مجھے یہ تو یاد ہے کہ میں نے قرآن کریم کی یہ آیت حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے سامنے رکھی کہ وسلم عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَ يَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا
اور میں نے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید نہیں ہوئے مگر آپ
نے ان معنوں کو غلط قرار دیا اور فرمایا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے مگر مجھے دلیل جو
آپ نے بتائی یا نہیں رہی ۔
دوسری روایت مجھے یہ یاد ہے کہ آپ نے فرمایا سلسلہ کا صرف پہلا اور پچھلا نبی قتل نہیں
ہو سکتا درمیانی انبیاء میں سے اگر کوئی قتل ہو جائے تو اس سے اس سلسلہ کی صداقت مشتبہ نہیں
ہو سکتی اور آپ نے یہ بھی فرمایا کہ سلسلۂ موسویہ کی سلسلۂ محمد یہ سے ایک مشابہت یہ بھی ہے کہ
جس طرح سلسلہ موسویہ کے آخر میں حضرت عیسی علیہ السلام آئے اور ان سے پہلے بطور ا رہاص
حضرت بی آئے اس طرح سلسلہ محمد یہ کے آخر میں میں آیا اور مجھ سے پہلے بطور ا رہاص
حضرت سید احمد صاحب بریلوی آئے اور یہ کہ جس طرح حضرت یحییٰ علیہ السلام جو حضرت مسیح
سے پہلے آئے شہید ہوئے تھے اسی طرح سید احمد صاحب بریلوی جو مجھ سے پہلے آئے تھے شہید
ہوئے ۔ یہ دو روائتیں مجھے یقینی طور پر یاد ہیں۔ اس کے علاوہ جیسا کہ میں نے بتلایا ہے میری
طبیعت پر اس زمانہ سے یہ اثر چلا آتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے اور یہ اثر اتنا

خطبات محمود
۵۹۷
سال ۱۹۳۸ ء
پختہ ہے کہ اب کسی کی ب کسی کی زبان ۔ ن سے یہ سننا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ عقیدہ تھا کہ تھا کہ حضرت یحییٰ
علیہ السلام شہید نہیں : نہید نہیں ہوئے ایسا ہی قا ) قابل تعجب ہے جیسے کوئی کہہ دے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرمایا کرتے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا باپ موجود تھا۔ یہ میرا اثر کوئی معمولی نہیں بلکہ
نہایت ہی زبردست ہے کیونکہ میں نے قرآن اس استاد سے پڑھا ہے جس کا یہ عقیدہ تھا کہ انبیاء
قتل نہیں ہو سکتے ۔
پس اگر یہ اثر مجھ پر نہ ہوتا کہ حضرت مسیح موعود کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام
شہید ہوئے ہیں تو لازماً میں بھی اسی بات کا قائل ہوتا کہ کوئی نبی قتل نہیں ہوا کیونکہ مجھے حضرت
خلیفہ اول جیسا استاد ملا تھا اور یہ قدرتی بات ہے کہ ایسے ماہرِ قرآن کی طرف سے جو سبق ملے وہ
طبیعت سے نہیں اُتر سکتا مگر باوجود اس کے وہ کون سی چیز تھی جس نے مجھے اس عقیدہ کا قائل نہ ہونے
دیا۔ وہ یہی چیز تھی کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا کہ آپ اس امر کے قائل ہیں کہ
حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تو اگر ہمیں ایک اشارہ
بھی نظر آ جاتا تو حضرت خلیفہ اول کی سو دلیلیں بھی ہمارے لئے بیکار ہو جاتی تھیں بلکہ سو کیا ہم کہا
کرتے تھے حضرت خلیفہ اول اگر دس ہزار دلیلیں بھی کیوں نہ دیتے چلے جائیں ہمیں پرواہ نہیں ۔
کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جب ہمیں ایک ارشاد مل گیا تو اب ہمارا عقیدہ تو
وہی ہوگا اس کے خلاف نہیں ہو سکتا ۔
حضرت خلیفہ اول نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کم پڑھی تھیں اور مجھے یاد ہے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان کے پاس بعض کتب کے پروف پڑھنے کے لئے بھیجوا دیا
کرتے تھے۔ ایک دفعہ ایک شخص نے کہا حضور ! مولوی صاحب تو یہ کام اچھی طرح نہیں کر سکتے ۔
میر مہدی حسین صاحب یہ کام خوب کرتے ہیں ان کا دیکھنا کافی ہے۔ تو آپ نے فرمایا ہم تو اس
لئے بھجواتے ہیں کہ مولوی صاحب کو فرصت کم ہوتی ہے۔ کتاب پڑھنی مشکل ہوتی ہے۔ آپ
اسی طرح ہماری تحریرات سے واقف ہوتے جائیں گے۔ اور اس وجہ سے بعض دفعہ پرانی تحقیق کو
آپ پیش کر دیا کرتے تھے اور بعض دفعہ آپ اجتہاد سے کام لے کر ایک فلسفیانہ رنگ اختیار
کر لیتے تھے ۔ مثلاً آپ نے ایک دفعہ ایک شخص کو غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کی اجازت

خطبات محمود
۵۹۸
سال ۱۹۳۸ ء
دے دی تھی حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا صریح فتوی موجود ہے کہ کسی مکفر ، مکذب یا متردد
کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے لیکن اس کے ساتھ ہی آپ کی یہ بھی عادت تھی کہ آپ اپنی اجازت
کی تشریح بھی کر دیا کرتے ۔ چنانچہ اس اجازت کے بعد اس شخص کا بھائی بھی آیا کہ مجھے بھی
غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے ۔ اُس وقت میں آپ کی مجلس میں بیٹھا
تھا۔ آپ نے میری طرف دیکھ کر اُسے فرمایا تمہارے بھائی کو تو ہم نے اس لئے اجازت دی تھی
کہ وہ نماز پڑھتا ہی نہیں تھا۔ پس میں نے کہا جب وہ نماز پڑھتا ہی نہیں تو چلو اس اجازت کے
ما تحت کم از کم اسے نماز پڑھنے کی عادت تو ہو جائے گی مگر ہم تمہیں اس کی اجازت نہیں دے
سکتے ۔ اگر اجازت لینا چاہتے ہو تو تم پہلے اپنے بھائی کی طرح بن جاؤ پھر ہم تمہیں بھی اجازت
دے دیں گے تو یہ ایک حکیمانہ رنگ تھا اسے فتوی نہیں کہا جا سکتا ۔
میں نے ابھی مولوی ابو العطاء صاحب کے پیش کردہ تمام حوالوں کو نہیں دیکھا مگر انہوں
نے جو میرا حوالہ پیش کیا ہے اس میں چونکہ غلطی رہ گئی ہے ممکن ہے ان کے دیکھنے سے مضمون
زیادہ کھل جاتا ۔ میں نے آج اس بارہ میں کئی اور صحابہ سے بھی پوچھا ہے کہ انہیں اس مسئلہ کے
متعلق کیا یا د ہے ۔ میاں بشیر احمد صاحب نے یہ جواب دیا کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کوئی روایت تو یاد نہیں مگر اتنا یقینی طور پر یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں
ہمارا یہی عقیدہ ہوا کرتا تھا کہ بعض انبیاء مقتل بھی ہوئے ہیں مگر یہ مجھے یاد نہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے میں نے ایسا سُنا ہو۔ میر محمد اسحاق صاحب نے بھی یہی جواب دیا کہ مجھے
کوئی حوالہ تو یاد نہیں مگر یہ یاد ہے کہ ہمارا عقیدہ یہی ہوا کرتا تھا کہ بعض انبیا قتل بھی ہوئے ہیں۔
پھر میں نے اپنی شہادت پیش کی ہے اور ماسٹر عبدالرحمن صاحب ، میر مہدی حسین صاحب اور
حافظ محمد ابراہیم صاحب کی گواہیوں سے بھی یہی ثابت ہے ۔ بعض اور صحابہ کو بھی میں نے
خطوط لکھوائے ہوئے ہیں اور میر امنشاء ہے کہ اس مسئلہ کے متعلق صحابہ کی روایتوں اور ان کے
تاثرات کو جمع کردوں کیونکہ صحابہ مرتے چلے جاتے ہیں اور اگر ہم نے جلدی توجہ نہ کی تو بعد
میں کسی قیمت پر بھی ان باتوں کو حاصل نہیں کر سکیں گے ۔ ۲۹ مگر بہر حال جب تک ہم لوگ زندہ
خطبہ کے بعد اور شہادات بھی ملی ہیں جو الگ شائع کی جارہی ہیں۔ منہ

خطبات محمود
۵۹۹
سال ۱۹۳۸ ء
ہیں یہ ہمارا حق ہے کہ ہم ان مضامین کے متعلق اُس علم کو پیش کریں جو ہم نے براہ راست
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنا اور نئے علماء کا خواہ وہ علم میں ہم سے ہزاروں گنے زیادہ ہوں ،
یہ حق نہیں کہ وہ اس حصہ میں اپنے علم کو پیش کریں ۔ ان تمام باتوں میں جن میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے کوئی بات ثابت ہو ہما راحق اور ہمارا کام ہے کہ ہم جماعت کی راہبری کریں اور
دنیا کا کوئی شخص ہمارے اس مقام کو ہم سے چھین نہیں سکتا اور اگر کوئی شخص یہ حق صحابہ مسیح موعود
علیہ السلام سے چھینے گا تو وہ خود بھی گمراہ ہو گا اور دوسروں کو بھی گمراہ کرے گا ۔صداقت ہمارے
پاس ہے اور ہمارے کانوں میں ابھی تک وہ آوازیں گونج رہی ہیں جو ہم نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے براہ راست سنیں ۔ میں چھوٹا تھا مگر میرا مشغلہ یہی تھا کہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں بیٹھا رہتا اور آپ کی باتیں سنتا ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام کتابیں اب بھی میں نہیں کہہ سکتا کہ میں نے
پڑھی ہوں مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے براہ راست ہم نے اس قدر مسائل سنے ہوئے
ہیں کہ جب آپ کی کتابوں کو پڑھا جاتا ہے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ تمام باتیں ہم نے پہلے سُنی
ہوئی ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عادت تھی کہ آپ دن کو جو کچھ لکھتے دن اور
شام کی مجلس میں آ کر بیان کر دیتے اس لئے آپ کی تمام کتابیں ہم کو حفظ ہیں اور ہم ان
مطالب کو خوب سمجھتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منشاء اور آپ کی تعلیم کے مطابق
ہوں ۔ بیشک بعض باتیں ایسی بھی ہیں جو صرف اشارہ کے طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی کتابوں میں پائی جاتی ہیں ۔ تفصیلات کا ان میں ذکر نہیں اور اُن باتوں کے متعلق ہمیں
ان دوسرے لوگوں سے پوچھنا پڑتا ہے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت
اُٹھائی ہے اور اگر ان سے بھی کسی بات کا علم حاصل نہیں ہوتا تو پھر ہم قیاس کرتے اور اس علم
سے کام لیتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بخشا ہے مگر باوجود اس کے میرا اپنا طریق یہی ہے کہ
اگر مجھے کسی بات کے متعلق یہ معلوم ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی تحریر اس کے خلاف ہے
تو میں فوراً اپنی بات کورڈ کر دیتا ہوں ۔ اسی مسجد میں ۱۹۲۲ ء یا ۱۹۲۸ء کے درس القرآن کے موقع پر
میں نے عرش کے متعلق ایک نوٹ دوستوں کو لکھوا یا جو اچھا خاصہ لمبا تھا مگر جب میں وہ تمام نوٹ

خطبات محمود
٦٠٠
سال ۱۹۳۸ ء
لکھوا چکا تو شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی یا حافظ روشن علی صاحب مرحوم نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک حوالہ نکال کر میرے سامنے پیش کیا اور کہا کہ آپ نے تو یوں لکھوایا
ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یوں فرمایا ہے میں نے اس حوالہ کو دیکھ کر اُسی وقت
دوستوں سے کہہ دیا کہ میں نے عرش کے متعلق آپ لوگوں کو کو جو جو کچھ کچھ لکھوایا لکھ ہے وہ وہ غلط ہے اور
اسے اپنی کاپیوں میں سے کاٹ ڈالیں ۔ چنانچہ جو لوگ اُس وقت میرے درس میں شامل تھے وہ
گواہی دے سکتے ہیں اور اگر ان کے پاس اُس وقت کی کاپیاں موجود ہوں تو وہ دیکھ سکتے ہیں کہ
میں نے عرش کے متعلق نوٹ لکھوا کر بعد میں جب مجھے معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
عقیدہ اس کے خلاف ہے اسے کاپیوں سے کٹوا دیا اور کہا کہ ان اوراق کو پھاڑ ڈالو کیونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے خلاف لکھا ہے ۔ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمان
کے مقابلہ میں بھی ہم اپنی رائے پر اڑے رہیں اور کہیں کہ جو کچھ ہم کہتے ہیں وہی صحیح ہے اور
اپنے نفس کی عزت کا خیال رکھیں تو اس طرح تو دین اور ایمان کا کچھ بھی باقی نہیں رہ سکتا ۔
پس یا د رکھو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حکم عدل ہیں اور آپ کے فیصلوں کے خلاف
ایک لفظ کہنا بھی کسی صورت میں جائز نہیں ۔ ہم آپ کے بتائے ہوئے معارف کو قائم رکھتے
ہوئے قرآن کریم کی آیات کے دوسرے معانی کر سکتے ہیں مگر اسی صورت میں کہ ان میں اور
ہمارے معافی میں تناقض نہ ہو۔ میرا اس سے یہ مطلب نہیں کہ ہمارے لئے نئے معانی کرنے
نا جائز ہیں بے شک تم قرآن کریم کے معارف بیان کرو اور ایک ایک آیت کے ہزاروں نہیں
لاکھوں معارف بیان کرو۔ یہ سب تمہارے لئے جائز ہوگا اور ہمارے لئے خوشی کا موجب بلکہ
اگر تم قرآن کریم کی ایک ایک آیت کو سو سو جزو کی تفسیر بھی بنا ڈالو تو اگر وہ قابلِ قدر ہو گی
ہمارے دل اس پر فخر محسوس کریں گے کیونکہ ہر باپ چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا اس سے بڑھ کر عالم
ہو مگر یہ اسی صورت میں ہو گا کہ تمہارا کوئی استدلال اور تمہارا کوئی نکتہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی بیان فرمودہ تعلیم کے خلاف نہ ہو اور اگر تم کسی آیت کے کوئی ایسے معنے کرتے ہو جنہیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رڈ کیا ہے تو وہ معنے رڈ کئے جائیں گے لیکن آپ کی تعلیم
کو برقرار رکھتے ہوئے اگر تم بعض زائد مطالب قرآنی آیات کے بیان کر دیتے ہو تو وہ
با

خطبات محمود
۶٠١
سال ۱۹۳۸ ء
مسیح موعود کا طفیل ہو گا اور آپ کی خوشہ چینی اور آپ کی متابعت کی برکت ہو گی جیسا کہ ہم جو کچھ
بیان کرتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طفیل اور آپ کی برکت سے ہے۔ آخر اللہ تعالیٰ
کے انبیاء جو آتے ہیں وہ کتاب اللہ کی ساری تفسیر خود تو نہیں کر جاتے وہ اپنے ماننے والوں کے
اندر ایسا ملکہ پیدا کر دیتے ہیں کہ جس سے فائدہ اُٹھاتے اور اسے ترقی دیتے ہوئے وہ نئی سے نئی
تفسیریں کر سکتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں میں بھی بہت کم قرآنی آیات ہیں
جن کی آپ نے تفسیر کی ہے اور جن آیات کی آپ نے تفسیر فرمائی بھی ہے ان میں سے بھی چند
آیات ہی ایسی ہیں جن کے ایک سے زیادہ معارف آپ نے بیان کئے ہیں ۔ ورنہ عام طور پر
ایک آیت کے ایک معنے ہی آپ نے کئے ہیں ۔ اب اگر ہم کسی آیت کے پانچ یا سا سات یا دس
معنے بھی کر دیتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے نَعُوذُ بِالله
بڑھ گئے یا آپ کے معانی کو ہم نے رڈ کر دیا کیونکہ ہم جو کچھ بیان کریں گے آپ سے فیض حاصل
کر کے کریں گے اور ہم جس قدر معارف لوگوں پر ظاہر کریں گے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی متابعت کے طفیل کریں گے ۔ پس چونکہ ہمارے معانی آپ کی شان کو بلند کرنے
والے ہوں گے اور وہ اس صداقت کا ایک زندہ نشان ہوں گے جو آپ نے ہمارے سامنے رکھی
که قرآن کریم غیر محدود معارف کا خزانہ ہے اس لئے ان کے بیان کرنے میں نہ صرف کوئی
حرج نہیں بلکہ ان کے بیان کرنے سے اسلام اور احمدیت کی عظمت ظاہر ہوتی ہے لیکن اگر کوئی
شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان کردہ معنوں کے خلاف قرآن کریم کی کسی
آیت کے کوئی اور معنے کرے تو ہم وہ معنے اسے نہیں کرنے دیں گے۔ بے شک بعض دفعہ انسان
بجائے اپنا عقیدہ یا اپنا مذہب بیان کرنے کے دوسروں کے عقیدہ کو بھی اپنے الفاظ میں بیان کر
دیتا ہے مگر اس وقت وہ اس سے اپنی صداقت کا استدلال نہیں کرتا مگر یہاں تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام زور دیتے اور فرماتے ہیں کہ میری حضرت مسیح سے ایک مشابہت یہ بھی ہے
کہ ان سے پہلے حضرت یحییٰ علیہ السلام بطور ارہاص آئے جو شہید ہوئے اور مجھ سے پہلے
حضرت سید احمد صاحب بریلوی بطور ا رہاص آئے جو شہید ہوئے ۔ اس روایت کا ایک تو میں
گواہ ہوں ، ایک ماسٹر عبدالرحمن صاحب گواہ ہیں اور ایک حافظ محمد ابراہیم صاحب گواہ ہیں اور

خطبات محمود
doh
سال ۱۹۳۸ ء
ہم تینوں کی یہ گواہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا کہ سلسلۂ محمد یہ کی
سلسلۂ موسویہ سے ایک مشابہت یہ بھی ہے کہ جس طرح وہاں حضرت یحییٰ شہید ہوئے اسی طرح
یہاں سید احمد صاحب بریلوی شہید ہوئے ۔ اب اس دلیل کو خطابیات میں کس طرح شمار کیا
جاسکتا ہے۔ خطا بیات کے لئے تو زبر دست قرائن اور وجوہ چاہئیں اور اگر وہ قرائن اور وجوہ نہ
پائے جائیں تو اسے خطا بیات بھی قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ شاید عام لوگ خطا بیات کے معنے نہ سمجھتے
ہوں اس لئے میں انہیں سمجھانے کے لئے بتا دیتا ہوں کہ خطابیات اسے کہا جاتا ہے کہ کسی
دوسری قوم کے عقیدہ کو نقل کر لیا جائے اور کہا جائے کہ چونکہ تم فلاں بات اس طرح مانتے ہو اس
لئے تم پر یہ حجت ہے اب اس تعریف کے ماتحت خود ہی غور کرو کہ یہ بات خطا بیات میں کس طرح
شمار کی جاسکتی ہے۔ دلیل یہ دی جاتی ہے کہ جس طرح حضرت یحییٰ شہید ہوئے جو حضرت مسیح سے
پہلے ان کی خبر دینے کے لئے آئے اسی طرح حضرت سید احمد صاحب بریلوی شہید کئے گئے جو
مجھ سے پہلے آپ کی بعثت کی خبر دینے کے لئے آئے ۔ اب اگر یہ بات خطا بیات میں سے ہے تو
یہ کس پر محبت ہو سکتی ہے؟ کیا غیر احمدی حضرت سید احمد بریلوی کو حضرت یحییٰ علیہ السلام کا مثیل
مانتے ہیں یا عیسائی ان کو حضرت یحییٰ علیہ السلام کا مثیل مانتے ہیں؟ جو بات خطا بیات میں سے
ہو وہ تو وہ دلیل ہوا کرتی ہے جو غیر قوموں کے لئے حجت ہو۔ مثلاً اگر ہم کہیں کہ انجیل میں یوں
لکھا ہے تو یہ امر عیسائیوں پر تو محبت ہو سکتا ہے مگر ایک مسلمان پر کس طرح محبت ہو سکتا ہے جبکہ وہ
انجیل کو الہامی کتاب مانتا ہی نہیں ۔ مثال کے طور پر دیکھ لوانجیل میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح ناصری
نے شراب پی ۔ اب اس بناء پر ہم عیسائیوں کو تو ملزم کر سکتے ہیں مگر کیا ہم مسلمانوں کو بھی کہہ سکتے
ہیں کہ اے مسلمانو! حضرت مسیح نے شراب پی تھی اور جب ہم پر اعتراض ہو تو ہم کہہ دیں یہ
خطابیات میں سے تھا۔ جب ہم مسلمانوں کے سامنے مسیح کے ایسے واقعات پیش کریں گے جن
کو وہ نہیں مانتے تو وہ خطا بیات نہیں کہلائیں گے بلکہ ایسے حقائق کہلائیں گے جن کو ہم تسلیم کرتے
ہیں ۔ غرض خطا بیات وہی باتیں ہوتی ہیں جہاں ایسے لوگوں کو مخاطب کیا گیا ہو جن پر ان باتوں
کی وجہ سے اتمام حجت ہو سکتا ہو مگر جب اپنی جماعت کے سامنے کسی بات کا ذکر ہو رہا ہو اور
دوسری کسی قوم پر وہ بات محبت بھی نہ ہو تو اُسے خطا بیات میں شمار نہیں کیا جا سکتا۔

خطبات محمود
۶۰۳
سال ۱۹۳۸ ء
خطابیہ کے معنے اپنے مخاطب کے عقیدہ کے بیان کو اس پر حجت کرنے کی غرض سے
بیان کرنے کے ہیں مگر اپنی جماعت کو چُپ کرانا تو مد نظر نہیں ہوتا۔ اپنی جماعت کو تو ہدایت دینا
مد نظر ہوتا ہے ۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ ہم کوئی دلیل دے کر ایک عیسائی کو چپ کرا دیں یا ایک یہودی
کو چپ کرا دیں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ انجیل کا حوالہ دے کر اپنی جماعت سے کوئی بات منوانے اور
اسے چپ کرانے کی کوشش کریں۔ غرض اگر ہم غیروں کی کتب سے کوئی ایسا استدلال کریں گے
جس سے ہم ان پر حجت نہیں کرتے بلکہ اپنی قوم یا اس قوم کے سوا دوسری کسی اور قوم کو کوئی علم
دیتے ہیں تو ہمارا ایسا استدلال خطابیات میں شمار نہیں ہوگا ۔ ہاں اگر وہ استدلال جس کتاب
سے کیا گیا ہے دلیل بھی اسی کے ماننے والوں کے خلاف ہے تو پھر قرائن اگر موجود ہوں تو وہ
( الفضل ۳ رستمبر ۱۹۳۸ء )
خطابیات میں سے کہلا سکتا ہے ۔“
الحجرات : ٣
کنز العمال جلدے صفحہ ۱۷ ۱۰ ۱۷ مطبوعہ حیدر آباد ۱۳۱۴ھ
ابو داؤد كتاب الملاحم باب خبر ابن الصائد
الانعام: ۲۲
ه ضمیمہ تحفہ گولڑ و یه صفحه ۱۳ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۹
ے خبرے: شاید۔ کیا پتہ
الانعام: ٩٢
الحاقة : ۴۵
ال مریم: ۳۴
۱۲ الانعام: ۵۵
۱۴ طه : ۴۸
۱۶ الفضل ۲۷ اگست
ها المائدة:
كل البقرة : ٦٢
۱ ، ۱۹ تفسیر کبیر جلد ا صفحه ۱،۴۸۰ ۴۸ ( مفهوماً )
۲۰ ال عمران : ۱۱۳
مریم: ١٦
النحل : ٣٣

خطبات محمود
۶۰۴
سال ۱۹۳۸ ء
ال بخاری کتاب الاذان باب وجوب القراءة للامام (الخ) میں یہ الفاظ ہیں لَا صَلوةَ
لِمَنْ لَّمْ يَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ“
۲۲ البقرة : ۲۵۵
۲۳ الحجرات : ۱۴
۲۴ بخاری کتاب احاديث الانبياء باب ما ذكر عن بني اسرائيل
۲۵ الاحزاب : ۶۳
٢٦ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةً إِلَّا بِاذنه (البقرة: ۲۵۶)
بخاری کتاب احادیث الانبياء باب قول الله عزّ وجلّ و لقد ارسلنا نوحاً الى قومه
مسلم کتاب الایمان باب معرفة طريق الرؤية
۲۹ یہ شہادات الفضل ۳ ستمبر او را رنومبر ۱۹۳۸ء میں شائع ہوئیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی