حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل کے متعلق شہادت

خطبات محمود
۶۳۰
سال ۱۹۳۸ ء
حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل کے متعلق شہادت
( فرموده ۹ ستمبر ۱۹۳۸ء )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
میرا آج کا خطبہ بھی گزشتہ دونوں خطبات کے تسلسل میں ہی ہے۔ گزشتہ خطبہ میں میں نے
اس امر پر بحث کی تھی کہ اصولی طور پر بائیبل قرآن اور احادیث سے انبیاء کے متعلق کیا معلوم
ہوتا ہے کہ آیا وہ قتل ہو سکتے ہیں یا نہیں ۔ آج میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کے متعلق خصوصیت کے
ساتھ جو باتیں تاریخ یا احادیث یا بائیبل سے ثابت ہیں ان کو بیان کرنا چاہتا ہوں ۔
حضرت یحییٰ علیہ السلام کا مقام ایسا مقام نہیں ہے جو شبہات پیدا کرنے والا ہو کیونکہ
حضرت یحییٰ علیہ السلام ایک ایسے زمانے میں ظاہر ہوئے جبکہ تاریخ مدون ہونی شروع ہوگئی
تھی ۔ بعض انبیاء بے شک ایسے زمانوں میں ہوئے ہیں جبکہ تاریخ ابھی مدون ہونی شروع نہیں
ہوئی تھی اور اُس وقت کے انبیاء کی نسبت حقیقت کا معلوم کرنا بہت مشکل ہے مثلاً حضرت شیث
علیہ السلام کے متعلق بڑے اختلافات ہیں۔ حضرت ادریس علیہ السلام کے متعلق بڑے
اختلافات ہیں ۔ حضرت ایوب علیہ السلام کے متعلق بڑے اختلافات ہیں ۔ کیونکہ یہ لوگ ایسے
زمانوں میں ہوئے ہیں جبکہ تاریخ کی تدوین ابھی شروع نہیں ہوئی تھی اور چونکہ ان انبیاء کے
حالات کا مدار زیادہ تر سنی سنائی باتوں پر تھا۔ اس لئے ان کے متعلق بہت سے اختلافات
ہو گئے مگر حضرت یحییٰ علیہ السلام ایک ایسے نبی ہیں جن کے زمانے سے تاریخ کی تدوین

خطبات محمود
۶۳۱
سال ۱۹۳۸ ء
شروع ہوئی تھی ۔ گو تاریخ کی اصل تدوین رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے شروع ہوئی
ہے۔ مگر بہر حال حضرت یحییٰ علیہ السلام کے زمانہ سے اس کی بنیاد پڑنی شروع ہوگئی تھی ۔
پس جبکہ حضرت یوحنا یا حضرت یحی" جیسا کہ قرآن کریم میں ان کا نام آتا ہے۔ ایک تاریخی آدمی
تا
ہیں ۔ تو ان کے متعلق تاریخی شہادتیں ہمارے لئے بہت کچھ روشنی کا موجب ہوسکتی ہیں ۔
کیونکہ ایک نبی کی اپنی جماعت ممکن ہے کسی ایسے معاملہ میں جوان کے مفید پڑتا ہو مبالغہ سے کام
لے ممکن ہے دشمن بھی ایسے معاملہ میں جو اس کے حق میں ہو مبالغہ سے کام لے مگر جب دوست
دشمن متفق ہوں اور جب ایک تیسرا بے تعلق شخص بھی وہی بات کہے اور پھر وہ اس بات کو تاریخ
میں اسی وقت لکھ دے اور وہ تاریخ محفوظ چلی آئے تو اس کے متعلق اگر شکوک و شبہات شروع
کر دیئے جائیں تو اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلے گا کہ ہمیں ہر بات میں شک کرنا پڑے گا ۔ یہی وجہ ہے
کہ جب بعض لوگوں نے شک کرنا شروع کر دیا تو انہوں نے اس حد تک لکھ دیا۔ کہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام کا وجود ہی نہ تھا۔ اور بعض نے لکھ دیا کہ حضرت عیسی کا وجود وہمی وجود ہے اور بعض
نے یہ لکھ دیا ہے کہ بدھ کوئی آدمی ہی نہیں ہوئے تو اگر ان صداقتوں کا انکار کیا جائے جو تاریخی
ہوں اور جن کا مخالف و موافق اقرار کرتے ہوں ۔ تو پھر کوئی ٹھکانا ہی نہیں رہتا ۔ چنانچہ دیکھ لو
چکڑالوی فرقہ کے لوگوں نے جب شک کیا تو یہ کہنا شروع کر دیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
وہ نماز نہیں پڑھتے تھے جو آجکل لوگ پڑھتے ہیں ۔
یہ نماز لوگوں نے بعد میں بنالی ہے کیونکہ اس کا ذکر بقول ان کے قرآن میں نہیں ہے ۔
اسی طرح بیسیوں واقعات وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے تاریخوں میں پڑھتے
ہیں ۔ مگر چونکہ وہ انہیں اپنے فہم قرآن کے رو سے قرآن کریم کے احکام کے مطابق نہیں سمجھتے
اس لئے تاریخی شہادتوں کا بالکل انکار کر دیتے ہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض دفعہ
تاریخ بھی غلطی کر جاتی ہے مگر جب تاریخ اور مذہب اور قومی روایات تینوں باتیں جمع
ہوں تو پھر ان کو رڈ کرنا انسان کو ایسے مقام پر کھڑا کر دیتا ہے کہ اس کے لئے کوئی چیز ثابت
کرنی ممکن ہی نہیں رہتی اور دنیا کی نگاہوں میں بھی اس کی عزت جاتی رہتی ہے ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے میں نے یہ واقعہ سنا ہوا ہے۔ آپ فرمایا کرتے کہ کوئی شخص تھا

خطبات محمود
۶۳۲
سال ۱۹۳۸ ء
جو بڑا بزرگ کہلاتا تھا کسی بادشاہ کا وزیر اتفاقاً اس کا معتقد ہو گیا اور اس نے ہر جگہ اس کی
بزرگی اور ولایت کا پرو پیگنڈا شروع کر دیا ۔ اور کہنا شروع کر دیا ۔ کہ وہ بڑے بزرگ اور
خدا رسیدہ انسان ہیں ۔ یہاں تک کہ اس نے بادشاہ کو بھی تحریک کی اور کہا کہ آپ ان کی ضرور
زیارت کریں چنانچہ بادشاہ نے کہا اچھا میں فلاں دن اس کے پاس چلوں گا ۔ وزیر نے یہ بات
فوراً اس بزرگ کے پاس پہنچا دی اور کہا کہ بادشاہ فلاں دن آپ کے پاس آئے گا آپ اس
سے اس طرح باتیں کریں تا کہ اس پر اثر ہو جائے ۔ اور وہ بھی آپ کا معتقد ہو جائے ۔
معلوم نہیں وہ بزرگ تھا یا نہیں مگر بے وقوف ضرور تھا ۔ جب اسے اطلاع پہنچی کہ بادشاہ آنے
والا ہے اور اس سے مجھے ایسی باتیں کرنی چاہئیں جن کا اس کی طبیعت پر اچھا اثر ہو تو اس نے
اپنے ذہن میں کچھ باتیں سوچ لیں ۔ اور جب بادشاہ اس سے ملنے کے لئے آیا تو وہ کہنے لگا ۔
بادشاہ سلامت آپ کو انصاف کرنا چاہیے دیکھئے مسلمانوں میں سے جو سکندر نامی بادشاہ گزرا ہے
وہ کیسا عادل اور منصف تھا اور اس کا آج تک کتنا شُہر ہ ہے ۔ حالانکہ سکندر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ سے سینکڑوں سال پہلے بلکہ حضرت عیسی علیہ السلام سے بھی پہلے ہو چکا تھا
مگر اس نے سکندر کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کا بادشاہ قرار دے کر اسے مسلمان
بادشاہ قرار دے دیا۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی سینکڑوں
سال بعد ہوا تھا ۔ کیونکہ سکند رخلافت اربعہ کے زمانہ میں تو ہو نہیں سکتا تھا ۔ کیونکہ اس وقت خلفاء
کی حکومت تھی ۔ حضرت معاویہ کے زمانہ میں بھی نہیں ہو سکتا ۔ کیونکہ اس وقت حضرت معاویہ
تمام دنیا کے بادشاہ تھے ۔ بنو عباس کے ابتدائی ایام خلافت میں بھی نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ اس
وقت وہی روئے زمین کے حکمران تھے پس اگر سکندر مسلمان تھا تو وہ چوتھی پانچویں صدی
ہجری کا بادشاہ ہوسکتا ہے حالانکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سینکڑوں سال پہلے گزرا
ہے۔ تو وہ جو سینکڑوں سال پہلے کا بادشاہ تھا اسے اس شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اور اسلام کی امت میں سے قرار دے دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ بادشاہ اس سے سخت بدظن ہو کر فوراً
اُٹھ کر چلا گیا۔
تاریخ دانی بزرگی کے لئے شرط نہیں مگر یہ مصیبت تو اس نے آپ سہیڑی ۔ اسے کس نے کہا تھا

خطبات محمود
۶۳۳
سال ۱۹۳۸ ء
کہ وہ تاریخ میں دخل دینا شروع کر دے۔ تو تاریخ کا انکار اور ایسی تاریخ کا انکار جس کو غلط
کہنے کی کوئی معقول وجہ نہ ہو لوگوں کی نگاہ میں انسان کو گرا دیتا ہے ۔ حضرت یحییٰ علیہ السلام بھی
ایک ایسے زمانہ میں ہوئے ہیں جو تاریخی زمانہ ہے اور اسی وقت سے کچھ نہ کچھ عیسائیت کی اور
کچھ نہ کچھ یہودیت کی تاریخ مدون ہوتی نظر آتی ہے ۔ چنانچہ یہودیوں کا ایک ہی مؤرخ جو دنیا
کے بڑے مؤرخین میں سے سمجھا جاتا ہے واقعہ صلیب کے بالکل قریب زمانہ میں پیدا ہوا ہے یعنی
واقعہ صلیب کے ۲۶ ، ۲۷ سال بعد ۔ اس کا نام جو زیفس تھا اور چونکہ حضرت مسیح علیہ السلام
۳۳ سال کی عمر میں صلیب پر لٹکائے گئے تھے ۔ اس لئے ہمارے عقیدہ کے رو سے وہ
حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر کے ۶۹ ویں یا سترھویں سال میں پیدا ہو ا تھا۔
اور چونکہ حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر ہمارے نزدیک ایک سو بیس سال کی ہوئی ہے۔ اس
لئے حضرت عیسی علیہ السلام جب فوت ہوئے ہیں اس وقت جوزیفس کی عمر پچاس یا ۵۱ سال کی
تھی ۔ اور وہ اس وقت تک بہت بڑا مؤرخ بہت بڑا گورنر اور بہت بڑا جرنیل کہلا چکا تھا کیونکہ
جوزیفس صرف مورخ ہی نہیں تھا بلکہ جرنیل بھی تھا اور گورنر بھی رہا ہے ۔ اور اسے صحیح واقعات
معلوم کرنے کا پورا موقع حاصل تھا ۔ چونکہ وہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے واقعہ کے صرف ۳۷ یا
۳۸ سال بعد پیدا ہوا ہے۔ اس کے بلوغ اور جوانی کے وقت تک یقینا ابھی سینکڑوں ایسے لوگ
زندہ ہوں گے جنہوں نے خود حضرت یحییٰ علیہ السلام سے بپتسمہ لیا ہو گا اور لاکھوں اس وقت کے
حالات جاننے والے اور عینی شاہدوں سے سننے والے موجود ہوں گے ۔ آج غدر پر ۸۲ سال
گزر چکے ہیں ۔ مگر کیا ۸۲ سال کے واقعہ پر کوئی شبہ کر سکتا ہے اور کہہ سکتا ہے کہ غدر ہو ا ہی نہیں
اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے غدر میں شمولیت کی اور وہ اُس وقت کے چشم دید
واقعات بیان کرتے ہیں ۔
تھوڑے ہی دن ہوئے ایک شخص میری بیعت کے لئے آئے ان کی باتوں سے مجھے یوں
محسوس ہوا کہ وہ بہت بڑی عمر کے ہیں ۔ کیونکہ وہ پرانی پرانی باتیں بیان کرتے تھے ۔ میں نے
ان سے کہا معلوم ہوتا ہے آپ کی عمر بہت بڑی ہے اور غالباً آپ اسی نوے سال کے ہوں گے
وہ کہنے لگا ۔ اسی نوے سال ؟ میری عمر تو ۱۴۱ سال کی ہے دس بارہ سال ہوئے گجرات سے

خطبات محمود
۶۳۴
سال ۱۹۳۸ ء
ایک دوست بیعت کے لئے آئے تھے۔ انہوں نے اپنی عمر ایک سو بیس سال بتائی تھی اگر وہ زندہ ہیں
تو گویا یہ دونوں ہم عمر ہیں ۔ انہوں نے بیان کیا کہ غدر میں انہوں نے بھی حصہ لیا تھا۔ اور وہ اُس
وقت کی باتیں اس طرح بیان کرتے تھے کہ یوں معلوم ہوتا تھا گویا قبروں میں سے کوئی آدمی
اٹھ کر آ گیا ہے۔ اور وہ باتیں بیان کر رہا ہے اور ابھی ماشاء اللہ ان کے قومی اچھے خاصے ہیں ان
سے معلوم ہوا کہ وہ حضرت خلیفہ اول کے استاد کے استاد کے مرید اور شاگرد ہیں اور ان کے
پیر اور مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی مدرسه دارالعلوم دیو بند کے پیر ایک ہی شخص تھے۔ کئی
واقعات جو ہم حضرت خلیفہ اول سے سنا کرتے تھے وہ انہوں نے اس مجلس میں بیٹھے بیٹھے
۔
سنائے ۔ اور وہ اسی طرح تھے جس طرح ہم نے حضرت خلیفہ اول سے سنے تھے ۔ وہ سرساوہ کے
رہنے والے ہیں جہاں کے شیخ محمد اسماعیل صاحب سرساوی ہیں ۔ میں نے جب تعجب سے ان
سے پوچھا کہ آپ تو شیخ اسماعیل صا ا صاحب سرساوی سے بہت بڑے ہوں گے تو وہ کہنے لگے آپ
ان سے کہتے ہیں ۔ میں تو ان کے والد جن کا یہ نام تھا اُن سے بھی عمر میں بہت بڑا تھا۔
پھر کہنے لگے ۔ پیر سراج الحق صاحب مرحوم کو تو میں نے گودی میں کھلایا ہے تو ایسے آدمی
دنیا میں آجکل بھی پائے جاتے ہیں جن کی عمریں بہت بڑی ہیں اور وہ سو سو اسو سال کے واقعات
کے عینی شاہد ہیں ۔ گزشتہ سال مجھے ایک بوڑھے آدمی ملے ۔ ان کی شکل حافظ غلام رسول صاحب
وزیر آبادی سے اس قدر ملتی جلتی تھی ۔ کہ میں نے دیکھتے ہی کہا ۔ آپ ان کے رشتہ دار ہیں ۔
انہوں نے کہا۔ میں ان کا چا ہوں ۔ اور ان کی عیادت کے لئے آیا ہوں ان کے چہرے سے
جس قسم کی طاقت ظاہر ہوتی تھی اس سے اندازہ کر کے میں نے قیاس کیا کہ یہ غالباً ان سے
چھوٹے ہیں کیونکہ بعض اوقات بھتیجے کی عمر چچا سے زیادہ بھی ہوتی ہے اس لئے میں نے ان سے
آپ حافظ صاحب سے چھوٹے ہیں ۔ اس پر انہوں نے جواب دیا۔
کہا کہ کیا آپ جان
وو
جدوں اس دی ماؤ دا ویاہ ہو یاسی اودوں میں اٹھارہ دریاں داساں
یعنی جب ان کی والدہ کی شادی میرے بھائی سے ہوئی تھی اس وقت میری عمر اٹھارہ برس
کی تھی ۔ حافظ صاحب کے قومی بھی مضبوط تھے گواب بیماری کی وجہ سے وہ کمزور ہو گئے ہوں ۔ مگر ۔
پھر بھی ان کا اپنے چچا سے کوئی جوڑ ہی نہیں ۔ پھر انہوں نے کہا ۔ اس وقت میری عمر ۹۸ ، ۹۹ سال

خطبات محمود
۶۳۵
سال ۱۹۳۸ ء
کی ہے۔ اور چونکہ یہ گزشتہ سال کا واقعہ ہے اس لئے اب وہ ۹۹ سال یا سو سال کے ہوں گے ۔
تو ایسے آدمی بھی ہوتے ہیں جو خاص طور پر لمبی عمر رکھنے والے ہوتے ہیں ۔ میں نے اپنے تجربہ
میں ہی ایسے کئی آدمی دیکھے ہیں ۔ ہماری تائی صاحبہ تھیں وہ بھی سو سال کی تھیں ۔ اسی طرح
اور کئی لوگ ہوتے ہیں قادیان کے ایک نائی تھے جو قریباً سو سال کی عمر میں فوت ہوئے ۔ گویا
قادیان میں ہی تین چار آدمی مجھے ایسے معلوم ہیں ۔ جنہوں نے سو سال یا اس سے زیادہ عمر
پائی۔ تو اگر چھوٹے چھوٹے قصبات میں بھی تین چار ایسے آدمی مل سکتے ہیں جو اتنی لمبی عمر پانے
والے ہوں تو ایک قوم میں تو یقینا سینکڑوں ایسے آدمی ہوتے ہوں گے جن کی عمر سو سال کے
قریب ہوتی ہوگی ۔
پس جوزیفس کی جوانی کے وقت جو حضرت یحییٰ علیہ السلام کے واقعہ سے ستاون اٹھاون
سال بعد کا زمانہ ہے ۔ یقیناً سینکڑوں آدمی موجود ہوں گے جو اس وقت کے عینی شاہد یا صحیح
حالات جاننے والے ہوں گے کیونکہ جو زیفس کے متعلق اگر یہ سمجھا جائے کہ اس نے ہمیں بائیس
سال کی عمر میں حالات جمع کرنے شروع کئے ۔ تو جو لوگ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے واقعہ کے
وقت ہیں سال کی عمر کے ہوں ۔ ان کی عمر جوزیفس کی بیس سال کی عمر کے وقت چھہتر ستتر سال
کی ہوتی ہے ۔ پس یقیناً ان کے خاص مریدوں یا ان کے حالات کو دیکھنے والے غیر جانبدار
لوگوں سے واقعات سن کر جو زیفس نے اپنی تاریخ میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کی وفات کے
واقعات لکھے تھے۔ اس کے علاوہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے مریدوں میں سے ایسے لاکھوں
آدمی اس وقت موجود تھے جو گویا تابعی تھے۔ اور جنہوں نے اس وقت کے حالات دیکھنے والوں
سے حالات سنے تھے ۔ ان سب سے معلوم ہو سکتا تھا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام طبعی موت سے
فوت ہوئے ہیں یا شہید کئے گئے ہیں۔ بس جو زیفس کی گواہی نہایت ہی زبردست گواہی ہے یہ
۳۷-۳۶ء میں پیدا ہوا ۔ گویا اس وقت پیدا ہوا ۔ جب حضرت یحییٰ علیہ السلام کے واقعہ پر ابھی
صرف ۳۷ سال گزرے تھے۔ اور اگر تاریخ کی تدوین کے وقت اس کی عمر میں سال سمجھی جائے را
تو گویا جس وقت اس نے تاریخ لکھی حضرت یحییٰ علیہ السلام کے واقعہ قتل پر صرف ۵۷ سال
گزرے تھے یہ شخص حضرت یحییٰ علیہ السلام کا مرید نہیں نہ عیسائی اور رومی ہے۔ بلکہ یہودی ہے اور

خطبات محمود
۶۳۶
سال ۱۹۳۸ ء
اس وجہ سے اس کی گواہی بالکل غیر جانبدارانہ ہے اس نے اپنی تاریخ میں حضرت یحییٰ علیہ السلام
کے قتل کے واقعات نہایت تفصیل سے لکھے ہیں ۔ وہ لکھتا ہے بادشاہ ہیرو ڈانٹی ایس نے
حضرت یحییٰ علیہ السلام کا رسوخ دیکھ کر اس ڈر سے کہ زور پکڑ کر بغاوت نہ کر دیں مینجرس کے
قلعہ میں ان کو قید کر دیا اور بعد میں مروا دیا ( ہیروڈ انٹی ایس گورنر تھا ۔ مگر چونکہ پرانے زمانہ میں
گورنروں کو بادشاہ کہہ دیا جاتا تھا اس لئے جو زیفس نے بھی ہیرو کو بادشاہ قرار دیا ہے ، ورنہ
در حقیقت وہ بادشاہ نہیں بلکہ گورنر تھا ایشیا میں پرانے زمانہ میں یہی طریق رائج تھا چنانچہ
الف لیلیٰ میں نہایت کثرت سے گورنروں کو بادشاہ کے نام سے پکارا گیا ہے )
اس واقعہ شہادت کی تفصیلات تاریخ میں اس طرح آتی ہے کہ ہیروڈ انٹی ایس کا ایک بھائی
فیلبوس نامی تھا۔ جب وہ مرا تو ہیرو ڈانٹی ایس نے چاہا کہ اس کی بیوی ہیرو د یاس سے شادی
کرلے۔ اس کے خلاف حضرت یحییٰ علیہ السلام نے بعض اخلاقی وجوہ سے اعتراض کیا ۔ مشبہ یہ
کیا جاتا ہے کہ ہیروڈ انٹی ایس کا پہلے سے اس عورت کے ساتھ نا جائز تعلق تھا۔ اور اسی نے اپنے
بھائی کو مروا ڈالا تھا۔ بعض یہ کہتے ہیں کہ عورت خود خراب اور بد چلن تھی اور اس نے اپنے خاوند
کو مروا دیا۔
بہر حال حضرت یحییٰ علیہ السلام کا اعتراض تاریخی طور پر ثابت ہے انہوں نے اس بات پر
زور دیا کہ یہ شادی مناسب نہیں کیونکہ اس طرح قوم کے اخلاق پر بُرا اثر پڑنے کا اندیشہ ہے
چونکہ وہ یہودیوں کا علاقہ تھا اور گورنر کو یہودیوں کا لحاظ رکھنا پڑتا تھا اس لئے اس نے شادی تو نہ تھا
کی مگر دل میں اس نے اس بات کو بہت برا محسوس کیا ۔ اور اس عورت کو بھی لاز ما بر امحسوس ہوا۔
کہ میں ملکہ بننے والی تھی ۔ مگر حضرت یحییٰ کی وجہ سے نہ بن سکی ۔ چنانچہ اس نے اندر ہی اندر
حضرت یحییٰ علیہ السلام کے خلاف سازش شروع کر دی بعض یہ بھی کہتے ہیں کہ اس نے اس
عورت سے شادی کر لی تھی ۔ اور اپنے گھر میں رکھ لیا تھا ۔ بہر حال ہیروڈ انٹی ایس اور اس عورت
کو اس بات کا غصہ تھا کہ حضرت یحییٰ نے ان کے رستہ میں رکاوٹ کیوں ڈالی ۔ ایک دفعہ جب
کہ ہیروڈ انٹی ایس کی سالگرہ کا دن تھا تو ہیرو دیاس کی بیٹی جو ہیرو ڈانٹی ایس کی بھتیجی تھی اس
کے سامنے ناچی ۔

خطبات محمود
۶۳۷
سال ۱۹۳۸ ء
( ہمارے دوستوں کو اس موقع پر تعجب نہیں کرنا چاہیے کہ ایک بھتیجی چچا کے سامنے کس طرح
ناچ سکتی ہے۔ یہ رومیوں کی بات ہے اور ان میں شراب پینا اور ناچ کرنا دونوں باتیں جائز سمجھی
جاتی تھیں) بہر حال جب وہ ناچی تو ہیرو ڈانٹی ایس بہت ہی خوش ہوا اور اس نے کہا مانگ جو بر
ا جب وہ ناپی
کچھ مانگتی ہے۔ اس پر جیسا کہ اس کی ماں ہیرو د یاس نے اُسے سکھا رکھا تھا کہا کہ میں یحییٰ کا سر
مانگتی ہوں ۔ بادشاہ نے کہا۔ اگر میں نے یحییٰ کو قتل کرایا تو بغاوت ہو جائے گی ۔ وہ کہنے لگی کچھ ہو لگتی ہوں۔ بادشاہ نے کہا۔ اگر میں
آپ نے وعدہ کیا ہے کہ میں جو کچھ مانگوں گی آپ دیں گے۔ پس آپ اپنے وعدے کا پاس
کریں۔ اس پر بادشاہ نے اپنے آدمی بھجوا کر قید خانہ میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کو قتل کرا دیا
اور ان کا سرلڑکی کے سامنے رکھ دیا۔
اب یہ واقعہ ایک غیر جانبدار مؤرخ لکھتا ہے کوئی عیسائی نہیں لکھتا ۔ کوئی یہودی نہیں لکھتا
( یعنی ایسا یہودی نہیں لکھتا جو مذہبی آدمی ہو اور نہ یہ واقعہ وہ کسی مذہبی بناء پر لکھ رہا ہے۔ بلکہ ایک
مؤرخ ہونے کی حیثیت میں تاریخی بنا پر یہ واقعہ لکھ رہا ہے ) اور ایسی حالت میں لکھتا ہے ۔ جبکہ
حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل پر ابھی صرف پچاس ساٹھ سال کا عرصہ گزرا اور اس وقت کے
واقعات کو جاننے والے سینکڑوں زندہ ہوتے ہیں ۔ اور کوئی جھوٹ اور غلط بات نہیں لکھی
جاسکتی ۔ پھر یہ مورخ کوئی معمولی نہیں ۔ بلکہ ایسا سچ بولنے والا مؤرخ ہے کہ عیسائی بھی اس کی
باتیں تسلیم کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو زیفس نہایت راستباز مورخ تھا ۔ وہ جان بوجھ کر
غلط بیانی کبھی نہیں کرتا ۔ ہاں اتفاق سے کوئی غلطی کر جائے تو اور بات ہے ۔ اسی وجہ سے
عیسائی مورخ اس کی بڑی قدر کرتے ہیں ۔ اور یہودی بھی بڑی قدر کرتے ہیں ۔
راستباز اور مشہور مؤرخ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل کے صرف پچاس ساٹھ سال بعد
لکھتا ہے کہ ہیرڈ نے حضرت یحییٰ علیہ السلام کو قتل کرایا۔ اور جب لڑکی نے ٹیچی کا سر مانگا تو ا سر اس
نے کہا ۔ کہ حضرت یحییٰ کو ماننے والے بہت ہیں اگر میں نے انہیں قتل کرایا تو بغاوت ہو جائے
گی ۔ جس پر لڑکی نے کہا ۔ کہ آپ نے جب وعدہ کیا ہے تو اسے پورا کریں ۔ خواہ کچھ ہو ۔ چنانچہ
اس نے قید خانہ میں آپ کو قتل کرایا۔ اور آپ کا سر منگوا کر اپنی بھتیجی کے سامنے پیش کیا۔ اس نے قید خانہ میں اور کا سر کر اپنی کے سامنے پیش
اگر حضرت یحییٰ علیہ السلام کے مریدوں اور انجیلوں کے بیانوں کے ساتھ ایک ایسے مشہور اور

خطبات محمود
۶۳۸
سال ۱۹۳۸ ء
راستباز مورخ کا بیان بھی مل جاتا ہے جو حضرت یحییٰ علیہ السلام کے صرف پچاس سال بعد آپ
کا واقعہ لکھ رہا ہے اور پھر بھی ہم اسے درست تسلیم نہ کریں تو ہم کسی بات کو بھی یقینی نہیں کہہ سکتے ۔
پھر تو غدر کے متعلق بھی مشبہ کیا جا سکتا ہے ۔ کہ ہوا یا نہیں یہ بھی شبہ ہو سکتا ہے ۔ کہ انگریز کہیں باہر
سے نہیں آئے بلکہ ہندوستان ہی کی ایک قوم ہیں ۔
-
یہ بھی محبہ ہو سکتا ہے کہ شاید مولوی اسماعیل صاحب شہید کوئی آدمی ہی نہیں گزرے۔
ابوظفر بادشاہ کے متعلق بھی کہا جا سکتا ہے کہ ان کا کوئی تاریخی وجود نہ تھا۔ کیونکہ ان کی موت پر
۸۲ سال گزر چکے ہیں۔ اور اتنی دیر کی بات صحیح نہیں سمجھی جاسکتی سید احمد صاحب بریلوی پر سو سال
سے اوپر گزر چکے ہیں ان کے وجود میں بھی شبہ کیا جا سکتا ہے پھر مہا راجہ رنجیت سنگھ کی موت پر
قریباً نوے سال گزر چکے ہیں ان کے وجود کا بھی انکار کیا جا سکتا ہے مگر کیا ان تمام واقعات میں
سے کسی ایک کے متعلق بھی ہمیں شبہ ہوا ہے ۔ ہم کہتے ہیں کہ ان میں شبہ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ
قریب کے واقعات ہیں ۔ اور ہزاروں لوگ جانتے ہیں کہ یہ باتیں ہوئی ہیں ۔ اسی طرح یہ
ناممکن ہے کہ جوزیفس کی شہادت کو رڈ کیا جا سکے۔ کیونکہ وہ ایک ایسے زمانہ میں ہوا ہے جبکہ
حضرت یحییٰ علیہ السلام کے واقعہ پر ابھی صرف پچاس ساٹھ سال گزرے تھے ۔ اور ہزاروں
نہیں لاکھوں آدمی ان کے مریدوں میں سے زندہ تھے ۔ اور اسوقت کے حالات کو دیکھنے والے
یا دیکھنے والوں سے سننے والے موجود تھے ۔ ایسے زمانہ میں ایسا مشہور مؤرخ یہ نہیں لکھتا ۔ کہ
حضرت یحییٰ علیہ السلام فوت ہوئے ہیں بلکہ یہ لکھتا ہے کہ وہ قتل کئے گئے ۔ پس ان کا قتل تاریخی
طور پر یقیناً ثابت ہے ۔
یہ
پھر تاریخ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کی جماعت صدیوں تک قائم
رہی ہے اور صدیوں تک ان پر ایمان لانے والے دنیا میں موجود رہے ہیں ۔ اور ان تمام کا یہی
عقیدہ تھا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ہیں عیسائی بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ شہید ہوئے یہودی
بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ شہید ہوئے ۔ مورّخ بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ شہید ہوئے ۔ اب یہ عجیب
بات ہے کہ اُس وقت حضرت یحییٰ کے ملک میں تین قو میں موجود تھیں اور تینوں کی متفقہ شہادت یہ
ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل ہوئے ۔ یہودی کہتے ہیں کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام مقتل ہوئے ،

خطبات محمود
۶۳۹
سال ۱۹۳۸ ء
عیسائی کہتے ہیں کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل ہوئے ۔ حضرت حضرت یحییٰ علیہ السلام کے مرید کہتے ہیں
حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل ہوئے پھر ان تینوں قوموں کی شہادت کے ساتھ مؤرخوں کی شہادت
بھی مل جاتی ہے اور وہ بھی کہتے ہیں ۔ حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل ہوئے ۔ ان تمام واقعات کی
موجودگی میں اگر ہم انیس سو سال کے بعد آج اُٹھ کر یہ کہہ دیں کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام مقتل
نہیں کئے گئے تو دنیا کس طرح ہماری اس بات کو مان سکتی ہے۔ یا خود ہماری عقلیں کس طرح
اس عقیدہ کو تسلیم کر سکتی ہیں ممکن ہے کوئی کہہ دے کہ کیا انیس سو سال تک لوگ یہ نہیں کہتے
رہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام صلیب پر لٹک کر فوت ہوئے ہیں اور کیا انیس سو سال کے بعد
جماعت احمد یہ نے اس نظریہ کو نہیں بدلا ؟ پھر اگر یہ کہہ دیا جائے کہ انیس سو سال تک عیسائی،
یہودی اور مورخ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے متعلق جو کچھ کہتے رہے وہ غلط ہے تو اس میں عجیب
بات کون سی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم واقعہ صلیب کے متعلق عیسائیوں اور یہودیوں کی
گواہی اس لئے تسلیم نہیں کرتے کہ اس میں عیسائیوں اور یہودیوں کی خود غرضی ہے ۔ اور وہ اگر
سچی بات بیان کریں تو ان کے اپنے مذہب پر پانی پھرتا ہے ۔ عیسائی کہتے ہیں کہ حضرت مسیح
علیہ السلام صلیب پر لٹک کر فوت ہوئے ۔ اور اس میں یقیناً عیسائیوں کا فائدہ ہے کیونکہ ان کے
کفارہ کی بنیاداسی امر پر ہے کہ مسیح نے ان کے گناہ اٹھا لئے ۔ اور ان کے بدلہ میں خود جان
دے دی ۔ یہودی کہتے ہیں کہ حضرت مسیح صلیب پر مرے ۔ مگر اس لئے کہ وہ چاہتے ہیں حضرت
مسیح کو ملعون ثابت کریں چونکہ وہ حضرت مسیح کو ماننا نہیں چاہتے ۔ بلکہ چاہتے ہیں انہیں ملعون
ثابت کریں ۔
اس لئے وہ کہتے ہیں مسیح صلیب پر لٹکا اور پھر وہاں سے زندہ نہیں اترا بلکہ صلیب پر لٹک کر
مر گیا ۔ اور تورات کے مطابق نعوذ باللہ ملعون ثابت ہوا۔ اسی طرح رومی کہتے ہیں کہ حضرت مسیح
صلیب پر فوت ہوئے مگر اس لئے کہ رومی گورنر پیلاطس پر جو ہیرو ڈانٹی ایس کے ماتحت تھا یہ
الزام آتا تھا کہ اس پر حضرت مسیح کو بچانے کی کوشش کی ۔ پس چونکہ اس پر بھی الزام آتا تھا اس
لئے لازماً اس نے بھی حقیقت پر پردہ ڈالنا تھا پس چونکہ وہاں تینوں قوموں کا مفاد اسی امر میں تھا
کہ یہ مشہور کریں کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر لٹک کر فوت ہو گئے ہیں ۔ اسی لئے ان کی

خطبات محمود
۶۴۰
سال ۱۹۳۸ ء
شہادت مخدوش تھی مگر حضرت یحییٰ علیہ السلام کے متعلق یہ کہتے میں کہ وہ شہید ہو گئے ہیں ان کی
قوم کو کیا فائدہ تھا وہ تو اس امر کی قائل نہیں کہ حضرت یحییٰ ان کے گناہوں کا بوجھ اٹھا کر ان کے تو
لئے کفارہ بن گئے ۔ پھر انہیں اپنے پیر کے شہید ہونے کی خبر دینے کا کیا فائدہ تھا۔
خصوصاً جب کہ اس وقت به وقت بعض یہود کا یہ عقیدہ بھی تھا کہ جو مارا جائے وہ جھوٹا ہوتا ہے وہ
اپنے پیر کو جھوٹا کس طرح بنا سکتے تھے اسی طرح یہودی جب حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق یہ
کہتے ہیں کہ وہ صلیب پر لٹک کر فوت ہوئے تو ہر شخص کو نظر آ رہا ہوتا ہے کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ
حضرت : رت مسیح کو ملعون ثابت کریں مگر حضرت یحییٰ علیہ السلام کو مقتول قرار دیتے ہیں ان کا ان کی یہ غرض تو کی
نہیں ہو سکتی کیونکہ جو یہود ان کے مرید نہ تھے وہ بھی انہیں برگزیدہ انسان تسلیم کرتے تھے اسی
طرح عیسائی بھی یہی مانتے ہیں کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل ہوئے تھے حالانکہ ان کو شہید ماننے کوشہ
میں نہ صرف یہ کہ عیسائیوں کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ ان پر بہت بڑا اعتراض وارد ہوتا ہے ۔ وہ
حضرت عیسی علیہ السلام کو بے گناہ مانتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی حضرت یحییٰ علیہ السلام کو بھی
راستباز مانتے ہیں ۔
پس جب وہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح ہمارے گناہوں کے بدلہ میں کفارہ ہو گئے تو ایک کہنے
والا کہہ سکتا ہے کہ اس میں مسیح کی کیا خصوصیت ہے یحییٰ نبی کے متعلق بھی تم تسلیم کرتے ہو کہ وہ
راستباز اور بے عیب تھا۔ پس اگر وہ بھی مارا گیا تو اس کی نسبت بھی کہنا چاہیے کہ لوگوں کے گناہ
اٹھا کر لے گیا ۔ اس صورت میں حضرت مسیح علیہ السلام کی جو منفردانہ حیثیت ہے وہ بالکل جاتی
رہتی ہے۔
پس حضرت یحییٰ علیہ السلام کو شہید تسلیم کرنے میں عیسائیوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں ۔ بلکہ الٹا
اُن پر اعتراض وارد ہوتا ہے۔ اور کہنے والا کہ سکتا ہے کہ یوحنا بھی کفارہ ہو گیا ۔ اور تم اپنے مسیح
کی جو خصوصیت پیش کرتے ہو وہ جاتی رہی ۔
پس حقیقت یہ ہے کہ گو حضرت یحییٰ قتل ہوئے تھے مگر عیسائی یہی کہتے کہ وہ کوئی قتل نہیں
ہوئے تا حضرت مسیح کی اس منفردانہ حیثیت پر حملہ نہ ہو جو وہ پیش کرتے ہیں ۔ مگر باوجود اس
اعتراض کے وارد ہونے کے وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ۔ پس

خطبات محمود
۶۴۱
سال ۱۹۳۸ ء
اس میں کسی کا فائدہ نہ تھا۔ بلکہ ان کا قتل تسلیم کرنے میں عیسائیوں کا نقصان تھا۔ کیونکہ اس طرح
انہیں ماننا پڑتا تھا کہ صرف حضرت عیسی علیہ السلام ہی بے گناہوں کے لئے کفارہ نہیں ہوئے بلکہ
ایک اور بے گناہ بھی گنہگاروں کے لئے کفارہ ہوا۔ اور دشمنوں کی شرارت سے مارا گیا۔ اور اس
کو تسلیم کرنا عیسائیوں کے لئے سخت گراں ہے۔ کیونکہ وہ کہتے ہیں ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام
ہی ہیں جو لوگوں کے لئے کفارہ ہوئے ۔
ممکن ہے کوئی کہے کہ عیسائی پہلے بھی بعض نبیوں کے قتل کے قائل ہیں ۔ پس حضرت یحییٰ
علیہ السلام کا قتل ماننے سے ان پر زیادہ اعتراض کس طرح آ سکتا ہے ۔ تو اس کا جواب یہ ہے
کہ بے شک وہ بعض اور انبیاء کے قتل کے بھی قائل ہیں ۔ مگر حضرت یحییٰ علیہ السلام وہ ہیں جنہیں
وہ بے گناہ قرار دیتے ہیں اور جن کی حضرت عیسی علیہ السلام نے بیعت کی تھی ۔ اور جن کے متعلق
ایک راستباز اور بے عیب کے الفاظ اناجیل میں آتے ہیں ۔ پس حضرت یحییٰ علیہ السلام کے
واقعہ قتل اور دوسرے بعض انبیاء کے واقعہ قتل میں بہت بڑا فرق ہے ۔ دوسرے انبیاء پر یہ
الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے فلاں فلاں گناہ کئے ۔ مگر حضرت یحییٰ علیہ السلام کی اناجیل میں
تعریفیں کی گئی ہیں ۔ پس حضرت یحییٰ علیہ السلام کا قتل تو عیسائیوں کے خلاف حربہ قرار پا سکتا
ہے۔ مگر اور انبیاء کا قتل ان کے خلاف حربہ قرار نہیں پا سکتا ۔ ان کے متعلق کہنے والا کہہ سکتا ہے۔
کہ جیسی قربانی حضرت مسیح علیہ السلام نے کی ویسی ہی قربانی حضرت یحییٰ علیہ السلام نے کی
دونوں میں کونسا فرق ہے۔ وہ بھی کفارہ ہوئے اور یہ بھی ۔ غرض عیسائیوں کا فائدہ اسی میں تھا کہ گو
حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ۔ وہ یہی کہتے ۔ کہ وہ شہید نہیں ہوئے ۔ مگر باجود اس کے کہ
ان کا اپنا مفاد ان کو شہید تسلیم نہ کرنے میں تھا۔ پھر بھی وہ اس امر کے قائل ہیں کہ حضرت یحییٰ
علیہ السلام شہید ہوئے ۔
-
دوسرا جواب یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق باوجود یکہ رومیوں ، یہودیوں
اور عیسائیوں تینوں کا فائدہ اسی امر میں تھا کہ آپ کو صلیب پر فوت شدہ ثابت کریں ۔ پھر بھی کس
طرح حق پھوٹ پھوٹ کر ظاہر ہو گیا ۔ رومی اور یہودی کہتے تھے کہ آپ صلیب پر فوت ہو گئے
مگر انہیں دنوں یہودیوں نے روم کے گورنر کے پاس شکایت کی کہ مسیح کے مرید یہ کہتے پھرتے

خطبات محمود
۶۴۲
سال ۱۹۳۸ ء
ہیں کہ مسیح زندہ ہو گیا ہے پس اس کی قبر پر پہرہ لگایا جائے ۔ چنانچہ گورنر نے یہود کے کہنے پر
حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر پر پہرے لگا دیئے ۔ گویا یہودیوں نے بھی حضرت مسیح کے زندہ
ہونے کی خبر تسلیم کر لی ۔ اور گورنر روم نے بھی ان کی بات پر اعتبار کر لیا۔ اور اس نے ضروری
سمجھا کہ آپ کی قبر پر پہرہ لگائے پھر عیسائی کہتے ہیں کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت ہوئے ۔
مگر انجیل میں صاف لکھا ہے کہ قبر میں سے نکل کر حضرت مسیح لوگوں سے چھپ کر یروشلم میں
پھرتے رہے ۔ انہوں نے اپنے حواریوں کو اپنے زخم دکھائے ۔ اور کہا کہ میرے ہاتھ پاؤں کو
دیکھو کہ میں ہی ہوں اور مجھے چھوڑ اور دیکھو ۔ کیونکہ روح کو جسم اور ہڈی نہیں ۔ جیسا مجھ میں
دیکھتے ہو اور یہ کہہ کر انہیں اپنے ہاتھ پاؤں دکھائے ۔ اور پھر بھنی ہوئی مچھلی کا قتلہ لے کر ان
سے کھایا ۔ بلکہ اس کے بعد انہوں نے یہ بھی لکھ دیا ہے کہ پھر وہ انہیں ایک پہاڑ پر لے گیا اور
برکت دے کر غائب ہو گیا ۔ پس اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح صلیب پر سے زندہ اترے تو
تاریخ ہمیں یہ کہنے کا حق دیتی ہے اور ہم صرف یہیں تک بس نہیں کر دیتے کہ ثابت کر دیں وہ
صلیب پر سے زندہ اُتر آئے بلکہ ہم پھر ان کی بعد کی زندگی کے حالات بیان کرتے ہیں ۔ اور
کرتے چلے جاتے ہیں ۔ یہاں تک کہ آخر میں کشمیر میں لاکر ان کی قبر بھی دکھا دیتے ہیں ۔ اور یہ
سب کچھ تاریخی شواہد سے ثابت کرتے ہیں ۔ پس چونکہ اس بحث میں ہم تاریخی تائید اپنے ساتھ
رکھتے ہیں اور ہمارے مخالف تاریخی پہلو کو ترک کرتے ہیں اس لئے ہم غالب رہتے ہیں اور وہ
مغلوب ۔ لیکن جب ہم یہ کہتے ہیں کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل نہیں ہوئے بلکہ زندہ رہے تھے تو
اس سوال کا جواب ہمارے پاس کوئی نہیں کہ پھر ان کے قتل کی خبر کیونکر مشہور ہوئی اور کس طرح
ان کے مریدوں ، عیسائیوں اور دوسرے یہود نے اسے صحیح تسلیم کر لیا۔ اور یہاں تک کہہ دیا کہ
ہم نے ان کی لاش خود دفن کی ہے اور کس طرح اس واقعہ پر پردہ پڑا رہا۔ حتی کہ قریب : ریب زمانه بعد
میں آنے والے بھی یہی قصہ لکھنے پر مجبور ہوئے ۔ اور پھر یہ کہ اگر حضرت بی مارے نہیں گئے تھے
تو انہوں نے بقیہ زندگی کہاں گزاری اور کہاں چھپے رہے اور کیوں چھپے رہے اور ان کے مرید
کیوں ان سے نہ ملتے تھے اور گورنر کو یہ دھوکا کس طرح لگا کہ میرے آدمیوں نے حضرت یحییٰ کو
قتل کر دیا ہے۔ اور سر جولا یا گیا وہ کس کا تھا۔ اور اسے دیکھ کر کیوں نہ ہیرو د یاس جو اُن کی دشمن تھی ریاس جو اُن کی دشمن

خطبات محمود
۶۴۳
سال ۱۹۳۸ ء
اس نے نہ پہچانا کہ یہ تو یکی نہیں ہیں ۔ غرض ان کے قتل کے واقعات کی تشریح کرنی اور قتل
سے بچ جانے کے بعد کے واقعات کا معلوم کرنا ہمارے لئے ضروری ہوجاتا ہے کیونکہ ان کی
حیثیت ایک مزدور کی سی نہ تھی کہ جو مر جائے تو کانوں کان کسی کو خبر بھی نہ ہو ۔ وہ ایک قوم کے نبی
تھے۔ لاکھوں ان کے اتباع تھے ۔ بلکہ اُس زمانہ میں ان کے مرید حضرت عیسی علیہ السلام کے
مریدوں سے بہت زیادہ تھے ۔ سار ۔ سارے یہودی ان کا ادب کرتے تھے ۔ اور بادشاہ ہیرڈ تھے۔ بھی اس
قدر ڈرتا تھا کہ وہ سمجھتا تھا اگر میں نے انہیں قتل کر دیا تو تمام ملک میں بغاوت ہو جائے گی ۔
ایسا عظیم الشان شخص اگر اس وقت دشمن کے حملہ سے بچ گیا تھا۔ تو سوال یہ ہے کہ پھر گیا
کہاں ۔ آخر کوئی پتہ نشان تو ملنا چاہیے ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جب صلیب سے زندہ اُترے تو
ان کے متعلق تو یہ معلوم ہو گیا کہ وہ وہاں سے ہجرت کر گئے ۔ اور آخر کشمیر میں آکر ایک لمبا عرصہ
زندہ رہنے کے بعد فوت ہوئے ۔ مگر حضرت یوحنا کچھ ایسے بچے کہ غائب ہی ہو گئے اور پتہ ہی
نہیں لگتا کہ بیچ کر وہ کہاں گئے تمام تاریخیں خاموش ہیں ۔ تمام لوگ ساکت ہیں نہ دشمن کہتا
ہے کہ جس کو ہم نے قتل کرنا چاہا تھا وہ تو فلاں ملک میں بیٹھا ہے نہ کوئی مریدان کے پیچھے جاتا ہے
اور ان کا پتہ لگاتا ہے۔ گویا نہ دشمن کہتا ہے کہ وہ زندہ ہیں نہ دوست اور مرید کہتے ہیں کہ زندہ
ہیں ۔ تاریخیں خاموش ہیں اس کے بعد ان کی زندگی کا کوئی کام بھی نظر نہیں آتا ۔ ایسی صورت
میں اگر یہ کہا جائے کہ وہ قتل نہیں ہوئے تھے۔ تو یقیناً ایک ایسی بات ہوگی جس کی تائید کسی ایک
تاریخی ثبوت سے بھی نہیں ہو گی ۔ مگر حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق جب ہم کہتے ہیں کہ وہ
صليب سے زندہ اترے تو تاریخ ہمارا ساتھ دیتی ہے ۔ ۔ اور اور وہ وہ : ہمارے ساتھ ساتھ ساتھ ؟ چلتی ہے۔
یہاں تک کہ ہمیں آپ کی قبر تک پہنچا دیتی ہے۔ پس چونکہ اس قسم کے تاریخی شواہد حضرت یحییٰ
علیہ السلام کے ساتھ نہیں ۔ اس لئے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ قتل نہیں ہوئے تھے۔
میں نے بتایا ہے کہ انجیل بھی یہی شہادت دیتی ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے
چنانچہ متی بات ۱۴ میں لکھا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام حضرت مسیح کی فلسطینی زندگی میں ہی
وفات پا گئے تھے ان کے قتل کا واقعہ متی میں اس طرح لکھا ہے کہ ہیرودیس نے اپنے بھائی
فیلبوس کی بیوی کو گھر میں ڈالنا چاہا یوحنا نے روکا ۔ ہیرو دیس نے آپ کو مارنا چاہا مگر لوگ

خطبات محمود
۶۴۴
سال ۱۹۳۸ ء
نبی مانتے تھے اس لئے رُک گیا ایک دن سالگرہ میں ہیرو د یاس کی بیٹی (فیلبوس سے ) ناچی اور
ہیرودیس نے کہا۔ جو مانگے دوں گا ۔ اس پر اس نے اپنی ماں کے سکھانے کے مطابق یوحنا کا
سر مانگا۔ بادشاہ خائف تو ہو اگر وعدہ پورا کیا ۔ اور قید خانہ میں قتل کرا دیا۔ شاگردوں نے لاش و
دفن کی اور یسوع کو آکر اطلاع دی ہے
یہ انجیل کی روایت ہے ادھر حضرت یحییٰ علیہ السلام کے مرید کہتے ہیں کہ وہ شہید ہوئے
تاریخ بتاتی ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کی جماعت دیر تک قائم رہی حتی کہ ان کے بعض مرید
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک بھی رہے ہیں وہ صابی کہلاتے تھے۔ اور توحید کے قائل
تھے بعد میں آہستہ آہستہ عیسائیوں میں شامل ہو گئے ۔ قرآن مجید میں بھی ان کا ذکر آتا ہے ۔ پس
حضرت یحییٰ علیہ السلام کی جماعت سینکڑوں سال تک قائم رہی ہے۔ اور یہ سب اسی بات کے
دعویدار تھے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ہیں ۔ ان کو بھلا یہ کہنے میں کہ ان کا پیر شہید
ہوا ہے کیا فائدہ تھا ۔ وہ کفارہ کے قائل نہیں تھے ۔ کہ عیسائیوں کی طرح یہ کہتے کہ حضرت یحییٰ
علیہ السلام ان کے گناہوں کے بدلہ میں مارے گئے ہیں ۔ وہ موحد تھے اور اسلامی تاریخوں
سے پتہ چلتا ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک موحد رہے ہیں ۔ اب ایک
موحد قوم کا بھلا اس میں کیا فائدہ تھا کہ وہ اپنے پیر کے متعلق یہ کہے کہ وہ قتل ہوئے تھے ۔ وہ تو
اسی لئے انہیں شہید کہے گی جبکہ واقعات یہی کہتے ہوں گے ۔ کہ وہ شہید ہوئے تھے پھر ہم دیکھتے
ہیں علاوہ تینوں قوموں یعنی رومیوں ، یہودیوں اور عیسائیوں کی تاریخ کے احادیث بھی اسی
بات کی تائید کرتی ہیں کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ۔
ابن عساکر نے روایت کی ہے کہ اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَى أَصْحَابِهِ
يَوْمًا وَهُمْ يَتَذَا كَرُونَ فِي فَضْلِ الْأَنْبِيَاءِ کہ ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف
لائے اور آپ نے دیکھا کہ صحابہ مسجد میں بیٹھے آپس میں انبیاء کی فضیلتوں کے بارہ میں گفتگو کر رہے
ہیں۔ کوئی کہتا مجھے فلاں نبی کی فلاں بات پسند ہے کوئی کہتا فلاں نبی کی یہ بات بڑی اچھی تھی
غرض اسی طرح آپس میں باتیں کر رہے تھے فَقَالَ قَائِلٌ مُوسَى كَلَّمَهُ اللَّهُ تَكْلِيمًا کسی
کہنے والے نے کہا موسیٰ بڑا نبی تھا کیونکہ خدا نے اُس سے بالمشافہ گفتگو کی ۔ قَالَ قَائِلٌ

خطبات محمود
۶۴۵
سال ۱۹۳۸ ء
عِيسَى رُوحُ الله وَكَلِمَتُهُ کسی نے کہا عیسیٰ بڑا نبی تھا وہ اللہ کی روح اور اُس کا کلمہ تھا ۔ قَالَ
قَائِلٌ إِبْرَاهِيمُ خَلِيلُ اللہ کسی نے کہا ابراہیم بڑا نبی تھا۔ وہ خدا کا خلیل اور دوست تھا۔ فَقَالَ النَّبِيُّ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ الشَّهِيدُبْنَ الشَّهِيدِ يَلْتَبِسُ الْوَبَرَوَ يَأْكُلُ الشَّجَرَ مَخَافَةَ الذَّنْبِ۔
يَحْيَى بْنَ زَكَرِيَّا ہے یعنی یہ ذکر سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی صحابہ میں بیٹھ گئے اور آپ
نے فرمایا تم ان انبیاء کی فضیلتوں کا ذکر کرتے ہو مگر تم اس شہید کے شہید بیٹے کا کیوں ذکر نہیں
کرتے جو ساری عمر گناہ کے خوف سے صوف کے کپڑے پہنتا رہا اور جنگلوں میں رہتا اور پتے
کھا کھا کر گزارہ کرتا۔ جس کا نام بھی تھا اور جو زکریا کا بیٹا تھا۔ اب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
یہ بات صحابہ میں بیٹھ کر فرماتے ہیں اسے کون خطا بیات میں سے قرار دے سکتا ہے۔ یہاں تو
نبیوں کی خوبیوں کا بیان ہو رہا تھا۔ کوئی حضرت موسیٰ کی خوبیاں بیان کر رہا تھا کوئی حضرت عیسی
کی اور کوئی حضرت ابراہیم کی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم یحییٰ بن زکریا کا کیوں
ذکر نہیں کرتے جو شہیدا بن شہید تھا۔ آپ نے اس طرح فرما کر یہ مسئلہ بالکل صاف کر دیا ہے کہ
حضرت یحییٰ واقعہ میں شہید ہوئے تھے ۔
رض
پھر بیہقتی اور ابن عساکر میں حضرت ابی بن کعب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں سَمِعْتُ
رَسُولَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ان من هوان الدنيا على الله ان يحيى بن
زكريا قَتَلَتْهُ امْرَأَةٌ سے میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ دنیا حقیر ہو جاتی
ہے اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اس وجہ سے کہ بیٹی زکریا کے بیٹے کو ایک فاحشہ اور بد کار عورت نے قتل
کرایا ۔ یہاں قتل کا لفظ آتا ہے مگر مطلب خود قتل کرنا نہیں بلکہ قتل کرانا ہے۔ اسی طرح حاکم
میں حضرت عبداللہ بن زیبر سے ایک اسی قسم کی روایت آتی ہے حضرت عبداللہ بن زبیر اپنے
وقت کے بعض ظالم بادشاہوں کا مقابلہ کرتے رہے تھے ۔ اور وہ اسلام میں پہلے مجدد مانے
جاتے ہیں۔ انہوں نے یزید کا بھی مقابلہ کیا اور اسی طرح بعض اور مظالم کے خلاف بھی
آواز بلند کی ۔اس مقابلہ میں انہیں بڑے بڑے مصائب پہنچے ۔ یہاں تک کہ ان کے اپنے
ساتھی انہیں چھوڑ کر الگ ہو گئے ۔ اور آخر میں تو یہ صرف اکیلے رہ گئے تھے اور دشمن نے انہیں مار ۔ تو رہ
کر پھانسی پر لٹکا دیا تھا جب لوگوں نے انہیں کہا کہ اب تو آپ کے ساتھی بھی آپ کو چھوڑتے

خطبات محمود
۶۴۶
سال ۱۹۳۸ ء
چلے جا رہے ہیں ۔ بہتر یہی ہے کہ آپ بھی مقابلہ چھوڑ دیں تو انہوں نے کہا مَنْ أَنْكَرَ الْبَلاء
فَإِنِّي لَا أُنْكِرُهُ لَقَدْ ذَكَرَ مِنِّي إِنَّمَا قُتِلَ يَحْىٰ بُنُ زَكَرِيَّا فِي زَانِيَةٍ کے جو شخص مصیبتوں کو نا پسند
کرتا ہے وہ بے شک کرے میں تو انہیں نا پسند نہیں کرتا اور مجھے تو یہی بتایا گیا ہے کہ یحیی بن زکریا
کو ایک زانیہ عورت کی وجہ سے مارا گیا تھا اگر میں بھی مارا جاؤں تو میرے لئے یہ کون سی بڑی
بات ہے۔
پھر ابن عساکر اور حاکم میں حضرت ابن عباس کی روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کی ۔ کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل کے وقت ستر ہزار آدمی مارا گیا تھا ۔
اور تیرا ایک بیٹا مارا جائے گا جس کے بدلہ میں ایک لاکھ چالیس ہزار آدمی مرے گا ۔ هے تاریخ
سے یہ بھی ثابت ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل پر ہیرڈ کے خلاف خطرناک بغاوت ہوگئی
تھی اور فلسطین کی رومی فوج کا ایک بہت بڑا حصہ تباہ ہو گیا تھا اور یہودیوں کا یہ عام عقیدہ تھا کہ
یہ ہیرڈ کو حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل کی سزا ملی ہے اب اس حدیث میں محض خبر نہیں بلکہ حضرت
ابن عباس کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ وحی کی ۔ کہ حضرت یحییٰ
علیہ السلام کے قتل کے وقت ستر ہزار آدمی مارا گیا تھا ۔
پھر ابنِ عساکر کی روایت ہے کہ صخرہ بیت المقدس میں ستر نبی مارا گیا ہے۔ 1 جن میں
سے ایک حضرت یحیی بن زکریا بھی ہیں میرے نزدیک صخرہ پر مارے جانے کے معنے یہ ہیں کہ
بیت المقدس کی تطہیر کی کوشش میں وہ انبیاء مارے گئے تھے ۔ یہ احادیث صرف حضرت یحییٰ
علیہ السلام کی شہادت کا ثبوت نہیں بلکہ ان سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت زکریا علیہ السلام
بھی شہید ہوئے تھے ۔ گویا تاریخ جو اس وقت لکھی گئی ۔
حضرت یحییٰ کی قوم کا اپنا بیان، یہود کا بیان ، عیسائیوں کا بیان اور احادیث سب ایک
طرف ہیں اتنے بڑے مجموعہ کو کس طرح رڈ کیا جا سکتا ہے جب تک گل ان دلائل کو رد نہ کیا جائے
جن سے دنیا صحیح نتیجہ پر پہنچی ہے اور اگر ہم انہیں رد کر دیں ۔ تو پھر دنیا میں نقلی طور پر کسی ایک بات
کا ثابت کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے اور پھر ہماری مثال دیسی ہی ہو جائے گی جیسے کہتے ہیں کہ کوئی ہو اور مل ہو جاتا ہے اور پھر ہماری مثال دی ہی ہو جائے ؟
بز دل شخص تھا وہ ایک دفعہ کسی لڑائی میں شامل ہوا اور اتفاقاً ایک تیرا سے آلگا ۔ تیر کی وجہ سے

خطبات محمود
۶۴۷
سال ۱۹۳۸ ء
خون بہنے لگ گیا ۔ یہ دیکھ کر وہ میدان جنگ سے بھاگ پڑا مگر ادھر بھاگتا جائے اور اُدھر ساتھ
ساتھ کہتا جائے یا اللہ یہ خواب ہی ہو یا اللہ یہ خواب ہی ہو۔ تو دنیا میں کسی امر کو ثابت کرنے والی
یہی چیزیں ہوا کرتی ہیں ایک تاریخ ہوتی ہے جو کسی امر کو ثابت کرتی ہے پھر کسی قوم کا اپنا بیان
ہوتا ہے پھر اردگرد کی قوموں کا بیان ہوتا ہے ۔ پھر بعد میں آنے والے بزرگ جو خدا تعالیٰ سے
پاتے ہیں ان کی باتیں ہوتی ہیں۔ یہاں یہ سب باتیں جمع ہیں۔ تاریخ بھی کہتی ہے
حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے یہودی جو حضرت یحییٰ علیہ السلام کو نبی مانتے ہیں وہ بھی یہی
:
کہتے ہیں کہ وہ شہید ہوئے ۔ اور جو آپ کو نبی نہیں مانتے مگر آپ کو بزرگ تسلیم کرتے اور آپ
کے حالات سے دل چسپی رکھتے ہیں وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ آپ مارے گئے عیسائی جن کے لئے
یہ عقیدہ رکھنا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ہیں ۔ یقیناً نقصان رساں ہے وہ بھی یہی کہتے
ہیں کہ حضرت یحییٰ شہید ہوئے ۔ ان تمام کے بعد جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو صحابہ
کہتے ہیں ۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی بتایا کہ حضرت بیٹی شہید ہوئے تھے اور پھر بغیر وحی کی
خبر بھی احادیث میں موجود ہے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی یہی فرمایا کہ
حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے اگر اتنی بڑی شہادتوں کے باوجود اس میں شبہ کی گنجائش
ہو سکتی ہے تو پھر ہمیں اپنے وجود کے بارے میں بھی شبہ کرنا چاہیے۔
قرآن کریم میں بھی يَقْتُلُونَ الْأَنْبِيَاء بِغَيْرِ حَق کے کے الفاظ آتے ہیں تم اس کی
کوئی تشریح کر و لفظی طور پر تمہیں ماننا پڑے گا کہ اس میں قتل کے معنے بھی شامل ہیں اور اگر ہم ان
تمام دلائل کو رد کر دیں تو پھر کوئی ایک سچائی بھی ایسی نہیں رہتی جس کو ہم ثابت کر سکیں یا جس کو
اطمینان کے ساتھ اپنے عقائد میں شامل کر سکیں ۔ سچائی اسی طرح ثابت ہوتی ہے کہ یا تاریخ
سے کوئی بات ثابت ہوتی ہے۔ یا کوئی قوم دعویٰ کرتی ہے کہ فلاں واقعہ اس طرح ہوا یا بعد کے
نبیوں اور خدا رسیدہ لوگوں کی گواہی ہوتی ہے کہ ایسا ہوا ۔ اور اگر ہم ان تمام شواہد کو دیکھیں اور
رد کر دیں تو دنیا میں کوئی ایک مسئلہ بھی ایسا نہیں رہ سکتا جو ثابت شدہ ہو ۔ پھر دیکھو حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کا واقعہ کیسا مشتبہ تھا۔ مگر اس میں سے بھی ثبوت نکل آئے کہ وہ قتل نہیں ہوئے ۔
اور وہاں تو ان کے صلیب پر مرنے کا فائدہ تینوں جماعتوں کو تھا۔

خطبات محمود
۶۴۸
سال ۱۹۳۸ ء
رومیوں کو کیونکہ گورنر بچانے میں شامل تھا اگر ان کا بچ جانا ثابت ہوتا تو اس کی بدنامی
ہوتی تھی یہود کو کیونکہ وہ اس طرح مسیحیت کا خاتمہ کرتے تھے۔ مسیحیوں کو کیونکہ پہلے زمانہ میں وہ
مسیح کی دوسری زندگی پر پردہ ڈالنا چاہتے تھے اور بعد میں اپنے گناہ ان کے ذمہ ڈالنے کے
لئے ۔ لیکن باوجود اس کے حق پھوٹ پھوٹ پڑا ہے اور حضرت مسیح دوبارہ زندہ ہو گئے کا شور پڑ
گیا ہے۔ مگر اس کے خلاف حضرت یحییٰ کی نسبت کسی کا بھی کوئی فائدہ نہ تھا ۔ نہ رومیوں کو
چھپانے کی کوئی ضرورت تھی نہ مریدوں کو ۔ نہ عام یہود کو نہ مسیحیوں کو بلکہ مسیحیوں کے لئے تو مضر
تھا۔ کیونکہ اس طرح یوحنا بھی کفارہ قرار پا سکتے تھے ۔ مگر انہوں نے بھی ایسا ہی کیا۔ ان چار
زبر دست تاریخی شاہدوں اور حدیث اور اقوال حضرت مسیح موعود علیہ السلام جیسے مذہبی شاہدوں
کے بعد کسی تاویل کی گنجائش باقی ہی نہیں رہتی ۔ رہا یہ سوال کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے جو کچھ کہا وہ خطابیات کی قسم سے تھا سو اس کا مجمل جواب میں پہلے دے آیا ہوں ۔اب
میں بتاتا ہوں کہ ان کا خطابیات میں سے ہونا بالکل ناممکن ہے مثلاً ایک حوالہ جو حمامۃ البشری
سے پیش کیا گیا ہے ۔ اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ۔
وَالْعَجَبُ مِنْهُمْ أَنَّهُمْ يُؤْمِنُونَ بِأَنَّ الله اَنْزَلَ فِي الْقُرْآنِ آيَاتٍ فِيْهَا ذِكْرُ
وَفَاةِ الْمَسِيحِ ثُمَّ يَظُنُّونَ أَنَّهُ حَيٌّ جَالِسٌ فِي السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ مَعَ ابْنِ خَالَتِهِ
يَحْيَى النَّبِيُّ الشَّهِيد عَلَى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِمُ السَّلَامُ وَلَا يَتَفَكَّرُونَ وَلَا يَنظُرُونَ إِلَى أَنَّ
يَحْيَى قَدْ قُتِلَ وَلَحِقَ بِالْمَوْتَى فَكَيْفَ جَمَعَ اللهُ الْحَيَّ بِالْمَيِّتِ وَمَا لِلْمَوْتَى وَالْأَحْيَاءِ
فَالْعَجَبُ كُلَّ الْعَجَبِ أَنَّهُمْ يَجْمَعُونَ فِي عَقَائِدِ هِمْ اِخْتِلَافَاتٍ كَثِيرَةً وَلَا يَتَنَبَّهُونَ عَلَى
ذَالِكَ
یعنی غیر احمدیوں پر تعجب ہے کہ ایک طرف تو وہ ایمان رکھتے ہیں ۔ کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید
میں ایسی آیات نازل کی ہیں جن میں وفات مسیح کا ذکر ہے۔ دوسری طرف وہ گمان کرتے ہیں
کہ حضرت مسیح زندہ ہی دوسرے آسمان میں حضرت یحییٰ شہید کے پاس بیٹھے ہیں ۔ وہ اس بات
پر غور و تدبر نہیں کرتے کہ جب حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل ہو کر مردوں سے جاملے تو اب
خدا تعالیٰ نے زندہ کو فوت شدہ کے ساتھ کیونکر جمع کر دیا مر دوں اور زندہ میں کیا تعلق ۔

خطبات محمود
۶۴۹
سال ۱۹۳۸ ء
پس تعجب یہ ہے کہ غیر احمدی لوگ اپنے عقائد میں بہت سے تناقضات جمع کر رہے ہیں
اور اس پر آگاہ نہیں ہوتے ۔
اس حوالہ سے یہ خیال کیا گیا ہے کہ یہاں خطا بیات کے طور پر حضرت یحییٰ علیہ السلام کے
قتل کے واقعہ کو بیان کیا گیا ہے اور غیر احمدیوں کا عقیدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نقل
کر دیا ہے ۔ کہ چونکہ غیر احمدی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے اس
لئے ان پر حجت تمام کرنے اور انہیں ملزم کرنے کے لئے اس عقیدہ کا ذکر کر دیا گیا حالانکہ اس
میں غیر احمدیوں کا کیا قصور ہے یہ امر تو احادیث میں بیان کیا گیا ہے اور چار پانچ حدیثیں میں
ایسی بیان کر چکا ہوں جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود یہ فرمایا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام
شہید ہوئے ۔ اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں چار پانچ ابھی اور بھی ایسی حدیثیں ہوں گی جن میں
قتل یحییٰ کا ذکر ہے۔
پس جب ہر جگہ حدیثوں میں بلا استثناء حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل کا ذکر آتا ہے تو اس
عقیدہ کے رکھنے میں غیر احمدیوں کا کیا قصور ہو گیا ۔ کہ ان پر حجت تمام کرنے اور انہیں ملزم
کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا ذکر کر دیا۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی
وفات کا جب ذکر آتا ہے تو غیر احمدی بعض ایسی حدیثیں بھی پیش کر دیتے ہیں جن سے وہ سمجھتے
ہیں ان کے دعوی کی تصدیق ہوتی ہے ۔
مگر ہم ایسی حدیثیں پیش کرتے ہیں جن میں آپ کی وفات کا ذکر ہے مثلا یہ کہ حضرت عیسی ا
علیہ السلام نے ایک سو بیس برس کی عمر پائی یا یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لَوْ كَانَ
مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِى که اگر موسیٰ اور عیسی زندہ ہوتے تو انہیں
میری اطاعت کے بغیر اور کوئی چارہ نہ تھا۔ پس وہاں چونکہ دونوں قسم کے اقوال موجود ہوتے
ہیں اس لئے ہم غیر احمدیوں سے کہتے ہیں تم ان احادیث کو دیکھو جو قرآن کے مطابق ہیں اور
ان کو ترک کر دو جو اس کے مطابق نہیں مگر حضرت یحییٰ علیہ السلام کے متعلق جو حدیث نکلتی ہے اس
میں یہی بیان ہوتا ہے کہ وہ شہید ہوئے ۔
پس اس عقیدہ کا احترام غیر احمدیوں پر کس طرح دیا جا سکتا ہے۔ یہ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

آج 10 میں سے 10 باقی