حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل کے متعلق شہادت

حصہ 2

خطبات محمود
۶۵۰
سال ۱۹۳۸ ء
پر اعتراض ہوگا ۔ کہ حضرت یحییٰ شہید نہیں ہوئے تھے ۔ کیونکہ آپ نے بار بار فرمایا کہ وہ شہید
ہوئے ہیں ۔ اور کسی ایک حدیث میں بھی یہ نہیں فرمایا کہ انہوں نے اپنی طبعی موت موت سے وفات
پائی ہے ۔ پس اول تو یہ حوالہ خطابیات میں اس لئے شمار نہیں ہو سکتا ۔ کہ جو عقیدہ غیر احمدی رکھتے
ہیں وہ احادیث میں بیان ہو چکا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تصدیق فرما چکے
ہیں ۔ پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تصدیق کر دی تو لاز ما یہ ہمارا عقیدہ بھی
بن گیا ۔ اور جو ہمارا اپنا عقیدہ ہو وہ خطا بیات میں شمار نہیں ہو سکتا ۔ کیونکہ خطا بیات انہی دلائل کو
کہتے ہیں جو صرف مخالف کے مسلّمہ ہوں اور اس پر اتمام حجت کرنے کے لئے اس کے سامنے
پیش کئے جا رہے ہوں ۔
پھر سوال یہ ہے کہ اگر یہاں قَدْ قُتِلَ کے الفاظ نہ ہوتے ۔ تو کیا جو دلیل حضرت مسیح موعود
علیہ السلام پیش فرمارہے ہیں ۔ وہ کمزور ہو جاتی ۔ اگر تو قتل کے لفظ سے ہی دلیل بنتی تب تو ہم کہہ
سکتے تھے کہ یہ خطا بیات میں سے ہے۔ مگر ہم تو دیکھتے ہیں ۔ کہ بغیر قتل مانے کے بھی یہ دلیل پوری
طرح قائم رہتی ہے۔
در حقیقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس جگہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات حضرت عیسی علیہ السلام کو حضرت یحییٰ علیہ السلام کے پاس
دیکھا جس
سے ثاب ثابت ہوتا ہے کہ وہ بھی فوت ہو چکے ہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا کیا مردہ کے
پاس حضرت عیسی علیہ السلام دیکھے جانے سے تو زندہ ثابت ہو سکتے تھے لیکن یحییٰ مقتول کے
پاس دیکھے جانے سے وفات ثابت ہوتی تھی؟ اگر تو دلیل یہ ہوتی کہ کسی مقتول کے پاس جب
عالم مکاشفات میں کسی شخص کو دیکھا جائے تو یہ اُس کی وفات کی دلیل ہوتی ہے تب تو ہم کہہ
سکتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وفات مسیح ثابت کرنے کے لئے حضرت یحییٰ کے
متعلق قد قتل کے الفاظ غیر احمدیوں کے عقیدہ کے مطابق اور ان پر حجت پوری کرنے کے
لئے بڑھا دیئے۔ لیکن اگر کسی مردہ کی روح کے پاس کسی دوسرے کی روح دیکھے جانے سے بھی
یہی ثابت ہوتا ہے کہ دونوں فوت شدہ ہیں تو صاف معلوم ہو گیا کہ یہاں قد قُتِلَ کے الفاظ
خطابیات کے طور پر استعمال نہیں کئے گئے بلکہ امر واقع کے طور پر استعمال کئے گئے ہیں ۔

خطبات محمود
۶۵۱
سال ۱۹۳۸ ء
پس قَدْ قُتِلَ میں جو دلیل پیش کی گئی ہے یہ خطابیات میں سے ہو ہی نہیں سکتی ۔ کیونکہ بغیر قتل
کہنے کے بھی اصل دلیل ثابت ہو سکتی تھی ۔ دوسرے مخاطب مسلمان ہیں ان پر بائیبل کے حوالوں
کا کیا الزام تھا کہ ان کے سامنے یہ بات خطابی طور پر پیش کی جاتی ۔ پس یہ حوالہ ہرگز ایسا نہیں
جس سے یہ استدلال کیا جا سکے کہ اس میں خطابیات کے طور پر حضرت یحییٰ علیہ السلام کا واقعہ قتل
بیان کیا گیا ہے۔ اس کی تائید میں ایک اور حوالہ تحفہ گولڑویہ سے بھی پیش کیا گیا ہے جو یہ ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی قدیم سنتوں اور عادتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جب مخالف
اس کے نبیوں اور ماموروں کو قتل کرنا چاہتے ہیں تو ان کو ان کے ہاتھ سے اس طرح
بھی بچا لیتا ہے کہ وہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہم نے اس شخص کو ہلاک کر دیا۔ حالانکہ موت تک
اس کی نوبت نہیں پہنچتی اور یا وہ سمجھتے ہیں کہ اب وہ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا حالانکہ
وہیں چھپا ہوا ہوتا ہے۔ اور ان کے شر سے بچ جاتا ہے۔
دو
66
کہتے ہیں اس سے بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کو قتل سے محفوظ رکھتا ہے کیونکہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ دشمن کے ہاتھ سے انہیں اس طرح بھی بچا
لیتا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں ہم نے اسے ہلاک کر دیا۔ حالانکہ موت تک اس کی نوبت نہیں پہنچتی ۔
یا سمجھتے ہیں وہ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ۔ حالانکہ وہ وہیں چھپا ہوا ہوتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا
حضرت یحییٰ علیہ السلام انہی انبیاء میں سے ہیں جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ
قاعدہ بیان فرمایا ہے ۔ آخر اللہ تعالیٰ جب کسی کو دشمن کے ہاتھ سے بچاتا ہے تو لوگوں کو بتا تا بھی
ہے کہ دیکھو میں نے اسے دشمن کے ہاتھ سے بچالیا۔ مثلاً ہم کہتے ہیں دشمن رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے تعاقب میں غار ثور تک پہنچے۔ مگر خدا تعالیٰ نے ان پر ایسا تصرف کر دیا کہ وہ آگے
جھک کر نہ دیکھ سکے اور خائب و خاسر واپس لوٹ آئے ۔ اے اب جب ہم یہ کہتے ہیں ۔ کہ غار ثور
میں اللہ تعالیٰ نے دشمنوں کے حملہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بچایا۔ تو اس بچانے کی دلیل
یہ دیتے ہیں ۔ کہ پھر کہتے ہیں وہ وہاں سے نکلے اور سلامتی کے ساتھ مدینہ پہنچ گئے ۔ اسی طرح
جب ہم کہتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے صلیبی موت سے بچایا ۔ تو دلیل یہ دیتے
ہیں کہ پھر وہاں سے بچ کر وہ تبلیغ کرتے کرتے کشمیر آگئے اور یہیں ایک لمبا عرصہ رہ کر انہوں نے

خطبات محمود
۶۵۲
سال ۱۹۳۸ ء
وفات پائی لیکن اگر ہم یہ ثبوت تو پیش نہ کریں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم غار ثور سے نکل
کر مدینہ پہنچے اور حضرت عیسی علیہ السلام صلیب سے زندہ اتر کر کشمیر چلے گئے اور یونہی کہنا شروع
کر دیں ۔ کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بچالیا۔ تو کیا دنیا کا کوئی بھی شخص ہماری اس بات کو ماننے کے
لئے تیار ہوگا ۔ اسی طرح ہم کہتے ہیں بے شک اللہ تعالیٰ اپنے بعض انبیاء کو اسی طرح بچاتا ہے ۔
۔ ۔
جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ذکر کیا ۔ اور یہ بالکل درست ہے ۔ مگر سوال یہ ہے
کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عقیدہ کے رو سے حضرت یحییٰ انہی میں سے ہیں اگر نہیں
تو پھر آپ کا صریح فیصلہ موجود ہوتے ہوئے ہم حضرت یحییٰ علیہ السلام کو اس قانون کے نیچے کس
طرح لا سکتے ہیں ۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ سے صاف عیاں ہے کہ یہاں آپ تمام
انبیاء کا ذکر نہیں کر رہے ۔ بلکہ صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عیسی علیہ السلام
کا ذکر کر رہے ہیں ۔ کیونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہی وہ تھے جن کے متعلق دشمنوں نے سمجھا کہ
انہوں نے آپ کو ہلاک کر دیا ہے حالانکہ موت تک ان کی نوبت نہیں پہنچی تھی ۔ اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ نبی ہوئے ہیں جن کے متعلق دشمنوں نے یہ خیال کیا کہ وہ ہمارے ہاتھ
سے نکل گئے ہیں ۔ حالانکہ آپ وہیں غار ثور میں چھپے بیٹھے تھے۔ تو یہ دونوں مثالیں صرف
دونبیوں کے متعلق ہیں ۔ جن میں سے ایک اپنے سلسلہ کا آخری نبی تھا۔ اور دوسرا اپنے سلسلہ کا
پہلا نبی اور یہ دونوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فتویٰ کے مطابق قتل نہیں ہو سکتے
تھے۔ پس یہ دونوں مثالیں بتاتی ہیں کہ ان میں محض دونوں نبیوں یعنی حضرت عیسی علیہ السلام
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا گیا ہے اگر درمیانی انبیاء کے متعلق بھی یہی اصول ہوتا تو
ان کی بھی کوئی مثال آپ کیوں پیش نہ فرماتے ۔
دوسرا حوالہ اعجاز اسیح سے یہ پیش کیا گیا ہے کہ وَلَمَّا جَاءَهُمْ إِمَامٌ بِمَا لَا تَهْوَى
أَنْفُسُهُمْ أَرَادُوا أَنْ يَقْتُلُوهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَنْ يَمُوتُ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ فَكَيْفَ
الْمُرْسَلُونَ أَنَّهُ يَعْصِمُ عِبَادَهُ مِنْ عِنْدِهِ وَلَوْمَكَرَ الْمَاكِرُونَ " کہ جب ان لوگوں کے پاس
امام وہ تعلیم لایا جسے ان کے نفس پسند نہ کرتے تھے تو انہوں نے دیدہ دانستہ اس کے قتل کا ارادہ کیا۔

خطبات محمود
۶۵۳
سال ۱۹۳۸ ء
حالانکہ کوئی انسان بھی بجز اذنِ الہی فوت نہیں ہو سکتا ۔ چہ جائیکہ اس کے مُرسلوں کو قتل کیا جا سکے
یقیناً اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے خاص سامانوں کے ذریعہ اپنے رسولوں کو قتل سے محفوظ رکھتا ہے
خواہ مکر کرنے والے ہزار مکر کریں یہ حوالہ بتاتا ہے کہ اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام صرف یہ بیان فرما رہے ہیں ۔ کہ اللہ تعالیٰ کے اذن کے بغیر کوئی شخص فوت نہیں ہو سکتا۔
کجا یہ کہ اس کے رسول اور نبی بغیر اذن کے فوت ہوسکیں سو یہ بالکل درست ہے ہے ۔ ہم بھی تسلیم
کرتے ہیں کہ اگر حضرت یحییٰ علیہ السلام کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہوتا کہ وہ قتل نہیں ہو سکتے
تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں ہلاک نہ کر سکتی جیسے سلسلہ کے اول اور آخری نبی کے متعلق اللہ تعالیٰ کا
یہ فیصلہ ہے اور بڑے سے بڑا دشمن بھی کسی سلسلہ کے پہلے اور پچھلے نبی کو نہیں مار سکتا۔ چنانچہ دیکھ
لو ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق دشمنوں نے بڑا زور لگایا۔ کہ آپ کو قتل کریں ۔ مگر وہ
آپ کو قتل نہ کر سکے ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق بڑا زور لگایا ۔ کہ وہ آپ کو قتل کریں مگر قتل
نہ کر سکے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق بڑا زور لگایا کہ وہ آپ کو قتل کر دیں مگر قتل نہ کر سکے
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق بڑا زور لگایا کہ وہ آپ کو قتل کریں ۔ مگر قتل نہ کر سکے ۔
حضرت نوح علیہ السلام کے متعلق بڑا زور لگایا کہ وہ آپ کو قتل کریں مگر قتل نہ کر سکے ۔ اسی طرح ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق دشمنوں نے بڑا زور لگایا کہ وہ آپ کو قتل کریں ۔
مگر قتل نہ کر سکے۔ کیونکہ سلسلہ کا پہلا اور پچھلا نبی قتل نہیں ہوسکتا۔ اور اس کے متعلق حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا صریح فیصلہ موجود ہے ۔ یہ امر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس جگہ بیان فرمار ہے
ہیں کہ جب عام انسان بھی بغیر اذنِ الہی کے نہیں مر سکتے ۔ تو رسول اور نبی کس طرح مر سکتے ہیں
گویا یہ دلیل بالا ولی ہے جو پیش کی گئی ہے۔ ورنہ بغیر اذن کے نہ مرنے میں تو نبی اور غیر نبی سب
شامل ہیں ۔
-
حتی کہ ابو جہل بھی بغیر اذن الہی کے نہیں مرسکتا تھا۔ مولوی محمد حسین بٹالوی بھی بغیر اذن الہی
کے نہیں مرسکتا تھا اور مولوی ثناء اللہ صاحب امرت سری بھی بغیر اذنِ الہی کے نہیں مر سکتے ۔
تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دلیل صرف یہ دی ہے کہ جب بغیر اذنِ الہی کے کافر بھی نہیں موعود علیہ نے یہی ہے کہ بغیر الہی کے کا فربھی
مر سکتے تو خدا تعالیٰ کے نبی کس طرح مر سکتے ہیں ۔ گویا اس کے معنے یہ ہیں کہ ہر انسان کی موت

خطبات محمود
۶۵۴
سال ۱۹۳۸ ء
اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہے اگر وہ بچانا چاہے تو کون مار سکتا ہے اور نبیوں کا حال تو بالکل بالا ہے ۔
جب عام مومن حتی کہ ایک کافر بھی بغیر اذن الہی کے نہیں مرسکتا ۔ تو نبی کس طرح بغیر اذن الہی
کے مر سکتے ہیں ۔ پس اس حوالہ سے صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ نبی یا غیر نبی بغیر اذن الہی کے نہیں
مر سکتے ۔ اس لئے تم لوگ مجھے نہیں مار سکتے ۔ کیونکہ میرے متعلق اللہ تعالیٰ کا اذن نہیں ہے کہ مجھے
کوئی مار سکے ۔ اور اس حوالہ کا مضمون زیر بحث سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تیسرا حوالہ تذکرۃ الشہادتین سے یہ پیش کیا گیا ہے کہ اِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ
لَا يَكُونُ لَهُمْ خَيْرِ الْعَاقِبَة وَيُعَادِيهِمُ الله فَيَقْتَلُونَ تَقْتِيلًا وَ يطوى أَمْرَهُمْ بِأَسْرَعِ
حِينٍ فَلَا تَسْمَعُ ذِكْرَهُمْ إِلَّا قَلِيلًا وَأَمَّا الَّذِينَ صَدَقُوا وَجَاؤُوا مِنْ رَبَّهِمْ فَمَنْ
ذَالَّذِي يُقْتُلُهُمْ أَوْ يَجْعَلَهُمْ ذَلِيْلًا - إِنَّ رَبَّهُمْ مَعَهُمْ فِي صَبَاحِهِمْ وَضَحَاهِمُ
وَهَجِيْرِهِمْ وَإِذَا دَخَلُوا أَصِيلًا - ٣
کہ جو لوگ افتراء علی اللہ کرتے ہوئے مدعی نبوت بنتے ہیں ۔ ان کا انجام ہرگز اچھا نہیں
ہوتا ۔ بلکہ خدا ان کا دشمن ہو جاتا ہے ۔ اور وہ بُری طرح قتل کئے جاتے ہیں ان کی صف جلد لپیٹ
دی جاتی ہے۔ تجھے تھوڑے دنوں تک ہی ان کا نام سنائی دے گا ۔ ہاں جولوگ اپنے دعوی نبوت
میں سچے ہوتے ہیں ۔ اور اپنے رب کی طرف سے ہوتے ہیں ۔ کون ہے جو ان کو قتل کر سکے یا ان
کو ذلیل ورسوا کر سکے۔ ان کا خدا ہر وقت اور ہر گھڑی ان کے ساتھ ہوتا ہے۔
اس سے بھی یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے ۔ کہ اس سے ثابت ہوتا ہے جو شخص سچا نبی ہوا سے کوئی قتل
نہیں کر سکتا ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ صریح طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اور
مقامات پر یہ فرما دیا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے بھی الہامی طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے اور آپ نے فرمایا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام
شہید ہوئے ۔
پھر تاریخ سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ۔ پھر حضرت
-
یحییٰ علیہ السلام کی خود اپنی قوم اور دوسری اقوام یعنی رومیوں ، عیسائیوں اور یہودیوں کا جو آ،
پ
کو نبی نہیں مانتے صرف بزرگ مانتے ہیں یہی عقیدہ ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ۔
۔

خطبات محمود
۶۵۵
سال ۱۹۳۸ ء
تو بہر حال صریح حوالجات کی موجودگی میں اور حدیث اور تاریخ اور اقوامِ عالم کی گواہی
کی موجودگی میں ہمیں اس کی کوئی تاویل کرنی پڑے گی ۔ اور اس حوالہ کے کوئی ایسے معنے کرنے
پڑیں گے جو خلاف عقل نہ ہوں اور وہ معنے یہی ہیں کہ یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
انہی ہی نبیوں کا کا ذکر کر رہے ہیں جن کے متعلق یہ الہی فیصلہ ہو کہ وہ قتل ہی نہیں نہیں ہو ہو سکتے۔ سکتے ۔ سلسلہ سلسلہ کا کا پہلا پہلا
اور پچھلا نبی تو بہر حال قتل نہیں ہو سکتا ۔ درمیانی انبیاء میں سے بھی ضروری نہیں کہ سب قتل
ہوں ۔ بلکہ یہ مکن ہے کہ درمیانی انبیاء میں سے بھی کوئی ایسا ہی ہو نے اللہ تعالیٰ یہ الہام کر دے نبی جسے
کہ تجھے دشمن قتل نہیں کر سکتا ۔
پس اگر درمیانی انبیاء میں سے بھی کوئی ایسا نبی ہو۔ جسے الہاما اللہ تعالیٰ عصمت کا وعدہ
دیدے اور کہہ دے۔ کہ دشمن تجھے قتل کرنے پر قادر نہیں ہو سکتے ۔ تو پھر وہ بھی ان انبیاء میں
شامل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
صرف اپنا ذ کر کر رہے ہیں ۔ عام قاعدہ بیان نہیں فرما ر ہے ۔ اور اپنے متعلق یہ فرما رہے ہیں کہ ۔
مجھے دشمن کبھی قتل نہیں کر سکتا ۔ خواہ کس قدر کوشش کرے اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے فارسی قصیدہ میں جو علامات مقربین کے بارہ میں ہیں ۔
اور جس کا ایک مصرعہ علی الخصوص
اگر آه میرزا باشد
ہے گو بظاہر سب مقربین کی علامات بیان کی ہیں ۔ مگر بعض اشعار سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ
صرف اپنے مقام کے متعلق ہیں اور دوسروں پر اس کی بعض علامات چسپاں نہیں ہو سکتیں ۔
اسی طرح حقیقۃ الوحی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں اس امت کے بعض افراد کو مریم سے تشبیہہ دیتا
ہے اور پھر کہتا ہے کہ وہ مریم عیسی سے حاملہ ہوگئی، ۱۴
حالانکہ آپ نے ساتھ ہی یہ بھی فرمایا ہے کہ:
برے
اس امت میں بجز میرے کسی نے اس بات کا دعویٰ نہیں کیا کہ میرا نام خدا نے
مریم رکھا۔ اور پھر اس مریم میں عیسیٰ کی روح پھونک دی ہے، ۱۵ مریم رکھا۔ اور پھر اس مریم میں عیسی

خطبات محمود
۶۵۶
اور پھر فرماتے ہیں کہ
” میرے سوا تیرہ سو برس میں کسی نے یہ دعوی نہیں کیا ،
وو
سال ۱۹۳۸ ء
حالانکہ پہلے آپ نے بعض افراد کے الفاظ ا ظ استعمال کئے تھے ۔ پس جس طرح آپ
دو
نے
وہاں گو بعض افراد کے الفاظ استعمال کئے ۔ مگر مراد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے
سیح موعود علیه السلام
لئے۔ موعود علیہ
آپ کو لیا۔ اسی طرح اس جگہ بھی صرف اپنا وجود مراد ہے اور فرماتے ہیں کہ دشمن کہتا ہے کہ میں
تجھے قتل کر دوں گا ۔ حالانکہ خدا نے مجھے مارنے کے لئے نہیں بلکہ زندہ رکھنے کے لئے پیدا کیا ہے
اور کوئی نہیں جو میرے قتل پر قادر ہو سکے ۔ اسی طرح کہا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے یہ فرمایا ہے کہ کسی نبی کا قتل ہونا اس کے جھوٹے ہونے کی علامت ہوتی ہے اور اس
کے ثبوت میں براہین احمدیہ حصہ پنجم کا حوالہ پیش کیا گیا ہے کہ :-
یہودیوں کا یہ کہنا کہ ہم نے عیسی کو قتل کر دیا۔ اس قول سے یہودیوں کا مطلب
یہ تھا۔ کہ عیسی کا مومنوں کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوا ۔ کیونکہ توریت میں
لکھا ہے کہ جھوٹا پیغمبر قتل کیا جاتا ہے پس خدا نے اس کا جواب دیا ہے کہ عیسی قتل نہیں
۔
ہوا بلکہ ایمانداروں کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف اُس کا رفع ہوا کا
اسی طرح یہ حوالہ پیش کیا گیا ہے کہ :-
اصل بات تو یہ تھی کہ توریت کی رو سے یہودیوں کا یہ عقیدہ تھا کہ اگر نبوت کا
دعویٰ کرنے والا مقتول ہو جائے تو وہ مفتری ہوتا ہے سچا نبی نہیں ہوتا ۔ اور اگر کوئی
صلیب دیا جائے تو وہ لعنتی ہوتا ہے، ۱۸
اس کا جواب یہ ہے کہ یہاں قتل سے مراد در حقیقت صلیب ہی ہے ۔ عام قتل نہیں ہے چونکہ
قتل عام لفظ ہے ۔ اور صلیب خاص اس لئے قتل کا لفظ جس طرح قتل پر بولا جاتا ہے خواہ کوئی
تلوار سے مارے یا گلا گھونٹ کر مارے اسی طرح صلیب کے لئے بھی قتل کا لفظ ہی استعمال
کیا جاتا ہے ۔
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس جگہ قتل کا جو لفظ استعمال کیا ہے اس سے
مراد در اصل صلیب والا قتل ہی ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ لوگوں نے یہود کے اس طریق کو نہیں

خطبات محمود
۶۵۷
سال ۱۹۳۸ ء
سمجھا۔ کہ وہ خالی صلیب نہیں دیا کرتے تھے بلکہ یا تو انسان کو قتل کر کے صلیب پر لٹکاتے تھے یا
صلیب پر لٹکانے کے بعد اس کی ہڈیاں توڑتے اور اسے مارتے تھے اور ان دونوں باتوں کا
ثبوت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں سے بھی ملتا ہے اُردوانا جیل میں گو عام طور
پر اسی قسم کے الفاظ ہوتے ہیں کہ یہود نے حضرت مسیح کو صلیب پر لٹکا کر مار دیا۔ مگر انگریزی
انا جیل میں اس مفہوم کو ان الفاظ میں ادا کیا گیا ہے۔
"They killed him and hanged him on the tree" 19
کہ انہوں نے مسیح کو قتل کیا۔ اور پھر صلیب پر لٹکا دیا کیونکہ یہودیوں میں طریق یہی تھا کہ یا
تو وہ پہلے مار کر صلیب پر لٹکاتے تھے یا جسم کو صلیب پر سے اتار کر اس کی ہڈیاں توڑتے تھے خالی
صلیب پر لٹکا کر مارنا اصل طریق نہیں تھا۔ اسی لئے خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں جب حضرت
مسیح علیہ السلام کے متعلق یہود کے اس دعوی کی کہ انہوں نے آپ کو مصلوب کر دیا ہے تردید کی تو
فرمایا مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ ۲۰ کہ انہوں نے نہ آپ کو قتل کیا ہے ۔ نہ صلیب دیا ہے گو یا قتل
اور صلیب دونوں لفظ قرآن کریم نے اکٹھے استعمال کئے ہیں کیونکہ ان میں خالی صلیب دینے
کا دستور نہیں تھا۔ بلکہ وہ یا تو پہلے مارتے اور پھر صلیب دیتے یا پہلے صلیب پر لٹکاتے اور بعد میں
ہڈیاں توڑتے ۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش کردہ حوالہ میں بھی قتل سے مراد صلیب
ہی ہے۔ کیونکہ یہود یا تو قتل کر کے صلیب پر لٹکاتے تھے یا صلیب پر لٹکانے کے بعد ہڈیاں توڑ کر
قتل کرتے تھے۔ ایک اور حوالہ یہ پیش کیا گیا ہے کہ : -
وو
توریت کی رو سے یہودیوں کا یہ عقیدہ تھا کہ اگر نبوت کا دعوی کرنے والا
مقتول ہو جائے ۔ تو وہ مفتری ہوتا ہے۔سچا نبی نہیں ہوتا“۔
یہ حوالہ جیسا کہ ظاہر ہے یہود کے متعلق ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں
یہودیوں کا یہ عقیدہ تھا ، مگر جیسا کہ میں بتا چکا بتا چکا ہوں یہ عقیدہ تمام یہود کا نہیں بلکہ یہود میں
اکثر کا یہ عقیدہ ہے کہ خالی مارے جانے سے کوئی نبی لعنتی نہیں ہو سکتا ۔ بلکہ لعنتی اس و اس وقت
سے
ہوتا ہے
جب وہ صلیب پر لٹکایا جائے ۔ بائیبل کا بھی صرف یہ منشاء ہے کہ جھوٹا ضرور ہلاک ہوتا ہے ۔ اس
کے برعکس نہیں ۔

خطبات محمود
۶۵۸
سال ۱۹۳۸ ء
پس بعض یہود کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس حوالہ میں جو ذکر کیا ہے اور فرمایا ہے
کہ وہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ :۔
یہ
اگر نبوت کا دعویٰ کرنے والا مقتول ہو جائے تو وہ مفتری ہوتا ہے سچا نبی نہیں ہوتا“
اس کے متعلق ضرور ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بعض حوالے بتائے گئے ہوں گے
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کی بناء پر یہ بات لکھی۔ لیکن یہ یقینی بات ہے کہ یہ ساری
قوم کا عقیدہ نہیں ممکن ہے کوئی کہے کہ جب یہ ساری قوم کا عقیدہ نہیں ۔ بلکہ بعض یہود کا یہ عقیدہ
ہے تو حضرت رت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا ذکر کیوں کیا ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس قسم کے
ذکر کی قرآن کریم میں بھی مثال پائی جاتی ہے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمایا ہے
کہ عیسائی حضرت مسیح علیہ السلام کی والدہ حضرت مریم صدیقہ کو خدا مانتے ہیں اور اللہ تعالیٰ
سورہ مائدہ میں یہ بیان فرماتا ہے کہ قیامت کے دن میں حضرت مسیح سے یہ سوال کروں گا کہ کیا
تو نے یہ لوگوں سے کہا تھا ۔ کہ مجھے اور میری والدہ کو خدا سمجھو اور ہماری پرستش کیا کرو ۔ اب تم
عیسائیوں سے پوچھ دیکھو ان میں سے کتنے ہیں۔ جو حضرت مریم صدیقہ کی خدائی کے قائل
ہیں ۔ یقینا اگر تم تحقیق کرو گے تو تمہیں سو میں سے ایک نہیں ہزار میں سے ایک نہیں ۔ لاکھ میں سے
ایک نہیں ۔ کروڑ میں سے بھی ایک عیسائی ایسا نہیں ملے گا جو یہ کہتا ہو کہ وہ حضرت مریم صدیقہ کو
خدا سمجھتا ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ آج روئے زمین پر ایک شخص بھی ایسا نہیں جو حضرت مریم صدیقہ کی
خدائی کا قائل ہو۔ جب ہمیں موجودہ دنیا میں کوئی شخص ایسا نظر نہیں آتا جو حضرت مریم کی
خدائی کا قائل ہو تو ہمیں تاریخ کی ورق گردانی کرنی پڑتی ہے۔ اور بڑی بڑی پرانی تاریخوں
کی چھان بین کے بعد ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عیسائیوں
کا ایک چھوٹا سا فرقہ تھا جو یہ کہا کرتا تھا کہ حضرت مریم صدیقہ بھی خدا ہیں مگر قرآن نے تو یہ نہیں کہا
کہ یہ ایک چھوٹا سا فرقہ ہے اس نے عام رنگ میں ذکر کیا ہے اسی طرح یہ حوالہ ہے ۔ بعض
یہود کا ممکن ہے یہ خیال ہو کہ اگر نبوت کا دعویٰ کرنے والا مقتول ہو جائے تو وہ مفتری ہوتا ہے۔
سچا نبی نہیں ہوتا مگر مجھے کوئی حوالہ یاد نہیں اور نہ ایسے یہود کا علم ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حوالے بالعموم مفتی محمد صادق صاحب نکال کر دیا کرتے

خطبات محمود
۶۵۹
سال ۱۹۳۸ ء
تھے ۔ اور یقیناً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کوئی ایسا حوالہ بتایا گیا ہو گا جس کی بناء پر آپ نے
یہ لکھا گو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے میری نظر سے ابھی تک کوئی ایسا حوالہ نہیں گزرا ۔ بہر حال
اگر بعض یہود کا بھی یہ عقیدہ ہو تو بھی اس عقیدہ کو ہم ساری قوم کی طرف منسوب کر سکتے ہیں؟
گو مراد اس سے بعض یہو رہی ہوں گے اکثر یہود کا جو عقیدہ ہے وہ یہ ہے کہ وہ نبی جو صلیب
پر مارا جائے وہ لعنتی ہوتا ہے ۔ نہ یہ کہ جو نبی قتل ہو جائے وہ بھی لعنتی ہوتا ہے گو یا قتل ہونا یا مارا جانا
جھوٹے ہونے کی علامت نہیں ۔ بلکہ صلیب پر مارا جانا جھوٹے ہونے کی علامت ہے ۔ اور اس
جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہود کی طرف جو امر منسوب فرمایا ہے یہ تمام یہود کا نہیں بلکہ
بعض یہود کا ہے اور میں بتا چکا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا اسی طرح ذکر کیا
ہے۔ جس طرح قرآن کریم نے کہہ دیا کہ عیسائی حضرت مریم صدیقہ کو خدا مانتے ہیں ۔ حالانکہ
آج انہیں خدا ماننے والا ایک عیسائی بھی نہیں ۔
اسی طرح قرآن کریم میں آتا ہے کہ یہود کا یہ عقیدہ ہے کہ عزیر اللہ تعالیٰ کا بیٹا ہے ۔ اب تم
تمام یہودیوں سے پوچھ دیکھو۔ وہ کبھی نہیں مانیں گے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے ۔ اس کے متعلق بھی
۲۲
ہمیں پرانی تاریخوں کی چھان بین کرنی پڑتی ہے اور ایک لمبی تلاش کے بعد ہمیں معلوم ہوتا ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہود کے بعض قبائل یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ حضرت
عزیر اللہ تعالیٰ کے بیٹے ہیں ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کا ذکر عام رنگ میں کر دیا ۔
یہ نہیں کیا کہ عام یہود ایسا نہیں مانتے صرف بعض یہود کا یہ خیال ہے کیونکہ اگر ساری قوم میں
سے کچھ لوگ بھی غلط راستے پر ہوں ۔ اور قوم ان کا رد نہ کرے۔ تو ساری قوم پر اعتراض عائد
ہوتا ہے۔ اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ فلاں قوم ایسا کہتی ہے۔
ہمارے دعوئی کا ایک اور ثبوت بھی موجود ہے ۔ اور وہ یہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام پر
یہود نے جب یہ الزام لگایا کہ وہ صلیب پر لٹک کر فوت ہوئے ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ
لعنتی موت مرے ہیں ۔ تو دیکھ لو اللہ تعالیٰ نے اس کی کتنی تردید کی اور کس طرح بار بار کہا کہ یہود اپنے
دعوی میں جھوٹے ہیں ۔ اگر اس کی وجہ محض یہود کا یہ عقیدہ رکھنا ہوتی ۔ کہ انہوں نے حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کو قتل کر دیا ہے ۔ اور محض قتل کی وجہ سے وہ سمجھتے کہ حضرت عیسی علیہ السلام جھوٹے ہیں تو ہے ۔

خطبات محمود
٦٦٠
سال ۱۹۳۸ ء
جب انہوں نے کہا تھا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام بھی قتل ہوئے ہیں تو چاہیے تھا کہ قرآن کریم
اس کا بھی رد کرتا۔ مگر قرآن کریم یحییٰ علیہ السلام کی برکت نہیں کرتا نہ یہود اس پر لعنت کا الزام
لگاتے ہیں نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کی تردید کرتے ہیں ۔
مگر مسیح علیہ السلام کے مصلوب ہونے کی قرآن بار بار تردید کرتا ہے۔ اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام بھی تردید کرتے ہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا حضرت عیسی علیہ السلام سے خدا تعالیٰ
کی کوئی خاص رشتہ داری ہے ۔ کہ جب ان پر کوئی الزام لگتا ہے اس وقت تو وہ تروید کرنے لگ
جاتا ہے ۔ لیکن اگر اسی قسم کا الزام یحییٰ پر لگے ۔ تو وہ تروید کی ضرورت محسوس نہیں کرتا ۔ حضرت
عیسی علیہ السلام کے متعلق تو وہ بار بار کہتا ہے کہ یہود بالکل جھوٹ کہتے ہیں۔ عیسیٰ ہرگز صلیب پر
نہیں مرا ۔ بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ ۲۳ خدا نے اسے عزت دی ۔ اسی طرح إِنِّي مُتَوَفِّيكَ ۲۴
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي ۲۵ اور دوسری آیتوں میں خدا اس کی تردید کرتا ہے۔ اور کہتا ہے کہ حضرت مسیح
کی صلیب پر موت نہیں ہوئی ۔ مگر اسی قسم کی موت یعنی جھوٹوں والی موت کا الزام یہود
حضرت یحییٰ پر بھی لگاتے ہیں اور وہ کوئی بھی تر وید نہیں کرتا ۔
پھر اگر یہود کا واقعہ میں یہ عقیدہ ہوتا کہ اگر نبوت کا دعویٰ کرنے والا مقتول ہو جائے تو وہ
مفتری ہوتا ہے تو انہیں چاہیے تھا وہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کو جھوٹا نبی سمجھتے حالانکہ جیسا کہ میں بتا
چکا ہوں یہود کی اکثریت انہیں بزرگ تسلیم کرتی ہے اور ان کا ایک حصہ انہیں نبی مانتا ہے اگر ان
کا یہ عقیدہ ہوتا کہ جو نبی بھی قتل ہو جائے وہ جھوٹا ہوتا ہے تو وہ حضرت یحییٰ کو مقتول ماننے کے
با وجود بزرگ کس طرح تسلیم کرتے کیا کوئی جھوٹا شخص بھی بزرگ ہوا کرتا ہے ۔ مگر ایک واقعہ
ہے کہ آج تک یہودی انہیں بزرگ مانتے چلے آتے ہیں ۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی مسیح کے صلیب کے واقعہ کی تو بار بار تردید کرتے ہیں۔
مگر قتل یحییٰ کی کوئی تردید نہیں کرتے ۔ اور اگر ذکر کرتے ہیں تو اس طرح کہ کیچی قتل ہوا۔
حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی کی صداقت کے لئے اس امر کی ہرگز کوئی ضرورت
نہ تھی کہ بار بار اس امر پر زور دیا جاتا ۔ کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر لٹک کر فوت نہیں بار پر
ہوئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے دعوی کی صداقت کے لئے صرف اتنی بات

خطبات محمود
٦٦١
سال ۱۹۳۸ ء
طبعی ۔
نہ
ثابت کر دینی کافی تھی ۔ کہ حضرت مسیح فوت ہو گئے ہیں ۔ چاہے وہ صلیب پر فوت ہوئے ہوں یا
موت سے مرے ہوں ۔ کیونکہ اگر ان کی وفات ثابت نہ ہونا نہ ہوتی تو آپ کا دعویٰ ثابت
ہو سکتا ۔ اور ایک کہنے والا کہہ سکتا تھا کہ جب مسیح آسمان پر زندہ موجود ہے اور اسی نے آخری زمانہ
میں آنا ہے تو آپ کو ہم کیوں مانیں ۔ پس ضرورت صرف اس امر کی امر کی تھی کہ حضرت مسیح کی
وفات ثابت کر دی جاتی اس امر کی کوئی ضرورت نہیں تھی کہ یہ ثابت کیا جا تا مسیح صلیب پر لٹک کر
فوت نہیں ہوا وہ چاہے صلیب پر مرتے یا طبعی م موت سے وفات ، وفات پاتے بات ایک ہی تھی ۔ اور ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعویٰ ہر صورت میں ثابت تھا مگر آپ نے اس کی تروید کی
اور اس لئے کی کہ اس سے قرآن اور روحانیت پر ضرب پڑتی تھی پس آپ نے اس پر اپنے لئے
زور نہیں دیا۔ بلکہ قرآن کریم کی صداقت ظاہر کرنے کے لئے دیا۔ ورنہ آپ کا دعویٰ ہر صورت
میں ثابت تھا۔ چاہے یہ کہا جاتا کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت ہوئے ہیں چاہے یہ کہا جاتا کہ وہ
کسی مرض میں مبتلا ہو کر فوت ہوئے ہیں ۔
بہر حال جب یہ ثابت ہو جاتا کہ وہ مر گئے ہیں اور اب دنیا میں واپس نہیں آسکتے ۔ تو ایک
عقلمند شخص ۔
یہ سوچ سکتا تھا کہ جب پہلا مسیح مر چکا ہے ۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ علیہ وسلم کی
پیشگوئیاں یہ ہیں ۔ کہ ایک مسیح آنے والا ہے تو ضرور اس سے مراد اس کا کوئی بروز اور مثیل ہے
اور اس کے بعد وہ اس بات پر مجبور ہوتا کہ آپ کے دعوی پر غور کرے۔ پس آپ کو اپنے دعوی
کے ثبوت میں حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر سے زندہ اتارنے کی قطعاً کوئی ضرورت
نہیں تھی ۔ مگر سب لوگ جانتے ہیں کہ آپ نے اس پر بڑا زور دیا ہے اور بار بار فرمایا ہے کہ
حضرت مسیح صلیب پر فوت نہیں ہوئے ۔ پس سوال یہ ہے کہ آپ نے اس پر کیوں زور دیا۔ جب
کہ آپ کے دعوئی کے ساتھ براہ راست اس امر کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس کا جواب یہی ہے کہ
آپ نے اپنے فائدہ کے لئے نہیں بلکہ قرآنی صداقت کے اظہار کے لئے اس پر زورد با دیا ہے اور
اس لئے زور دیا کہ اس سے قرآن اور روحانیت پر ضرب پڑتی تھی ۔ لیکن جب یحییٰ علیہ السلام کا
ذکر آتا ہے تو وہاں ایک دفعہ بھی یہ نہیں فرماتے ۔ کہ وہ قتل نہیں ہوئے ۔ دفعہ یہ
بلکہ جہاں کہتے ہیں یہی کہتے ہیں کہ حضرت یحییٰ قتل ہوئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھی

خطبات محمود
۶۶۲
سال ۱۹۳۸ ء
قتل یحییٰ سے آپ کے نزدیک کسی قرآنی صداقت پر زد نہیں پڑتی تھی ۔ ممکن ہے کوئی کہہ دے کہ
عام حوالوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو فرمادیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کو قتل سے
محفوظ رکھتا ہے یہ چونکہ اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کافی تھا۔ کہ انبیاء قتل سے محفوظ رہتے
ہیں ۔ اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت یحییٰ علیہ السلام کا الگ ذکر نہیں فرمایا۔ ہم
کہتے ہیں اگر عام حوالے ہی کافی ہو سکتے تھے تو پھر حضرت مسیح ۔ ت مسیح کے واقعہ اقعہ کے متعلق زور دینے اور
بار بار بیان کرنے کی کیا ضرورت تھی اس کے متعلق بھی سمجھ لیتے کہ وہ عام حوالوں سے اس کی
تروید ہو چکی ہے اور خاص طور پر زور نہ دیتے ۔ اور دونوں سے یکساں سلوک کرتے اگر ایک کا
ذکر چھوڑا تھا تو دوسرے کا ذکر بھی چھوڑ دیتے اور اگر ایک کے متعلق زور دیا تھا تو دوسرے کے
متعلق بھی زور دے دیتے ۔ مگر آپ نے حضرت مسیح کے مصلوب ہونے کی تو بار بارتر وید فرمائی ۔
مگر حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل ہونے کی ایک جگہ بھی تر وید نہیں فرمائی ۔
بلکہ جہاں لکھا ہے یہی لکھا ہے کہ وہ قتل ہوئے ۔ جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حضرت
بیٹی کے واقعہ قتل کی آپ نے اس لئے تردید نہیں کی ۔ کہ وہ واقعہ میں قتل ہوئے اور حضرت مسیح
کے مصلوب نہ ہونے پر اس لئے زور دیا۔ کہ وہ واقعہ میں صلیب پر فوت نہیں ہوئے تھے ۔
بعضوں نے لکھا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
جو حوالجات ہیں یہ پہلے کے ہیں اور جن حوالوں میں آپ نے یہ فرمایا ہے۔ کہ انبیاء قتل سے محفوظ
رہتے ہیں ۔ جیسا کہ تحفہ گولڑویہ وغیرہ میں وہ بعد کے ہیں اور بعض ایسی کتابوں کے ہیں جو ۱۹۰۲ء
یا ۱۹۰۳ ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھیں ۔ اس لئے بعد کے حوالے زیادہ یقینی ہیں
بہ نسبت پہلے حوالوں کے ۔
اس کا جواب یہ ہے کہ اول میری جس قدر روایتیں ہیں ۔ وہ سب بعد کے زمانہ کی ہیں ۔
-
تحفہ گولڑویہ کی اشاعت کے وقت میں بالکل بچہ تھا۔ پس میں نے جو روایتیں بیان کی ہیں یہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے آخری دو تین سالوں کی ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
جب فوت ہوئے ہیں اس وقت میری عمر انیس ۱۹ سال کی تھی ۔ اور وہ عمر جس میں میں مسائل سمجھ وہ عمر جس میں میں مسائل سمجھ
سکتا تھا اور روایت یا درکھ سکتا تھا اور پیش کر سکتا تھا وہ سولہ سترہ سال کی ہی ہوسکتی ہے۔ پس میں

خطبات محمود
۶۶۳
سال ۱۹۳۸ ء
نے جو روایتیں بیان کی ہیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے آخری تین چار سال
سے تعلق رکھتی ہیں اور یہ بہر حال بعد کا زمانہ ہے پہلا نہیں پھر میں نے پچھلی دفعہ بیان کیا تھا کہ
میں نے مفتی محمد صادق صاحب سے دریافت کرایا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس بارہ میں کچھ
یاد نہیں مگر اس کے بعد مفتی صاحب کی پرانی ڈائریوں میں سے وہی بات نکل آئی جو میں نے
بیان کی تھی ۔ اور عجیب بات یہ ہے کہ وہ ڈائری آج سے سال دو سال پہلے کی ان کتاب میں
چھپی ہوئی موجود ہے۔ اور اس کے اندر وہ تاریخ تک محفوظ ہے جس تاریخ کو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے یہ بات فرمائی چنانچہ اس کتاب میں لکھا ہے کہ ےرنومبر ۱۹۰۷ ء کو گو یا اپنی وفات
سے صرف چھ ماہ پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔
وو
جس طرح کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے پہلے یوحنا نبی خدا تعالیٰ کی تبلیغ
کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے ۔ اسی طرح ہم سے پہلے اسی ملک پنجاب میں سید احمد
صاحب تو حید کا وعظ کرتے ہوئے سکھوں کے زمانہ میں شہید ہو گئے ۔ یہ بھی ایک
مماثلت تھی جو خدا تعالیٰ نے پوری کر دی ۲۶۰
یہ وفات سے صرف چھ مہینے پہلے کی بات ہے اور ے نومبر ۱۹۰۷ ء کو ایسا فرماتے ہیں ۔اس
کے بعد کا حوالہ تو اس ضمن میں کوئی مل ہی نہیں سکتا ۔ پھر ایک دوست نے لکھا ہے کہ حقیقۃ الوحی
میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایسا ہی تحریر فرمایا ہے ۔ اور حقیقۃ الوحی بھی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی آخری تصانیف میں سے ہے اور ۱۹۰۷ ء میں چھی ہے۔ گویا ایک طرف مفتی محمد صادق
صاحب کی ڈائری ہے ۔ جو ے نومبر ۱۹۰۷ ء کی ہے ۔ دوسری طرف حقیقۃ الوحی کی شہادت ہے۔
جو ۱۹۰۷ ء کی ہے۔
تیسری طرف میری روایتیں ہیں جو بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آخری زمانہ
سے تعلق رکھتی ہے پھر ہمارے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بہت زیادہ روایات جمع
کرنے والے دو شخص ہیں۔ مفتی محمد صادق صاحب اور شیخ یعقوب علی صاحب مفتی محمد صادق صاحب
کی روایت میں بتا چکا ہوں ۔ رہے شیخ یعقوب علی صاحب سو میں نے ان کی طرف بھی خط لکھا تھا
کہ اس بارہ میں آپ کی کیا گواہی ہے ۔ اس کے جواب میں انہوں نے لکھا ہے کہ آپ میری

خطبات محمود
۶۶۴
سال ۱۹۳۸ ء
گواہی تو حیدر آباد کے دوستوں سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے ان کے سامنے اس بارہ میں کیا
کہا ہے ۔ میری یہ حالت تھی کہ جس دن الفضل میں میں نے مولوی ابوالعطاء صاحب کا یہ مضمون
پڑھا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل نہیں کئے گئے تو ایک شخص بشیر کنجاہی کو میں نے مخاطب کر کے کہا
۔ جماعت میں ایک اور بڑا فتنہ پیدا کر دیا گیا ہے کیونکہ یہ امر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم
کے خلاف اف ہے ہے گویا وہ کہتے ہیں میں نے مضمون پڑھتے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ ہماری ساری عمر کے علم
کے خلاف ہے ہم ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنتے آئے ہیں کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام
شہید کئے گئے تھے ۔
مگر آج یہ بیان کیا جا رہا ہے کہ وہ شہید نہیں ہوئے یہ وہ دو شخص ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام اپنا منکر نکیر کہا کرتے تھے ۔ فرماتے تھے۔ ادھر ہم بات کرتے ہیں اور اُدھر یہ
اخباروں میں شائع کر دیتے ہیں میں نے کئی دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنا ہے آپ
فرمایا کرتے یہ ہمارے دو بازو بھی ہیں اور منکر نکیر بھی ہیں ۔ باز و تو اس لئے کہ ان کے اخبارات
کے ذریعہ دشمنوں کے حملہ کا رڈ ہو رہا ہے اور منکر نکیر اس لئے کہ کوئی بات ادھر ہمارے منہ سے
نکلتی ہے اور اُدھر یہ اپنے اخباروں میں شائع کر دیتے ہیں جس سے دشمن بعض دفعہ فائدہ بھی
اُٹھا لیتا ہے اور جب وہ اعتراض کرتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ نے فلاں بات یوں کہی ہے تو ہم
حیران ہوتے ہیں کہ اسے کس طرح پتہ لگ گیا اور وہ جھٹ ڈائری نکال کر ہمارے سامنے رکھ
دیتا ہے کہ فلاں وقت فلاں مجلس میں آپ نے یہ بات کہی تھی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
ن دونوں کا نام منکر نکیر رکھا ہوا تھا۔
ان
۔
اب بھلا منکر نکیر سے زیادہ قابلِ اعتبار گواہی اور کس کی ہو سکتی ہے اس کے علاوہ میں نے
اپنی گواہی بھی دی ہے اور بتایا ہے کہ وفات تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہی عقیدہ رہا ہے
کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ہیں وہ حوالے جو اپنے اندر عمومیت رکھتے ہیں ۔ ان سے
مراد بعض جگہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنا وجود ہے جیسے آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں اس امت کے بعض افراد کو مریم سے تشبیہہ دی ہے اور پھر کہا ہے کہ وہ مریم
عیسی سے حاملہ ہو گئی حالانکہ اس سے مراد آپ کی ذات ہی تھی ۔

خطبات محمود
۶۶۵
سال ۱۹۳۸ ء
پس ایسے حوالوں میں یا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے صرف اپنا ذکر کیا ہے۔ یا اُن
انبیاء کا ذکر کیا ہے جو کبھی قتل نہیں ہو سکتے جیسے سلسلہ کا پہلا اور پچھلا نبی اور یا پھر اس سے مراد وہ
انبیاء ہوں گے جو خواہ درمیانی زمانہ میں آئیں مگر اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کا وعدہ کر دے ۔ اور
میں بتا آیا ہوں کہ ایسا وعدہ اگر کسی مومن سے ہو جائے تو اسے بھی کوئی قتل نہیں کر سکتا ۔ آخر نہ مارا
جانا انبیاء کے لئے شرط نہیں ۔ کئی مومن بھی ایسے ہو سکتے ہیں جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ یہی وعدہ
کر دے اور اگر کسی مومن کے ساتھ اللہ تعالیٰ ایسا وعدہ کر دے تو پھر اسے بھی کوئی قتل نہیں
کر سکتا۔
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد قادیان میں طاعون کی بعض
وارداتیں ہوئیں ۔ مجھے بھی اتفاقاً بخار ہو گیا ۔ اور اس کے ساتھ ہی ران میں درد محسوس ہونے
لگا۔ میں نے سمجھا شاید طاعون ہونے لگا ہے ۔ یہ خیال آتے ہی میرا وہم بڑھنا شروع ہوا اور
مجھے
سخت فکر اور قلق محسوس ۔ سوس ہوا اور میں نے اپنے کمرہ کے دروازے بند کر دئے اور سجدہ میں اور
اللہ تعالیٰ کے حضور گر کر دعا کر رہا تھا میری آنکھیں کھلی تھیں اور میں کامل بیداری کی حالت میں تھا
میں نے کیا دیکھا کہ ایک سفید اور نہایت چمکتا ہوا نور ہے جو نیچے سے آتا ہے اور اوپر چلا جاتا
ہے وہ نو ر ایک گول ستون کی شکل میں ہے ۔ جیسے اس مسجد ( اقصیٰ ) میں گول ستون ہیں اسی
طرح وہ نور کا ایک ستون ہے جو نہایت ہی براق اور سفید ہے اس نور کے ستون نے اوپر کی
طرف بڑھنا شروع کیا یہاں تک کہ چھت پھاڑ کر باہر نکل گیا ۔ پھر اور زیادہ اوپر کی طرف بڑھا
یہاں تک کہ بالا خانہ کی چھت کو پھاڑ کر بھی نکل گیا ۔ اسی طرح وہ نور کا ستون اونچا ہوتا چلا گیا ۔
یہاں تک کہ میں نے سمجھا اب یہ غیر محدود فاصلہ تک پہنچ گیا ہے۔
پھر جب میں نے نیچے کی طرف خیال کیا تو اس کی ابتداء کا بھی کوئی پتہ نہ چلتا تھا گویا وہ
ایک ایسا نور تھا جس کی نہ ابتدا تھی نہ انتہاء جب اس طرح وہ زمین کی پاتال سے لے کر آسمان
کی انتہاء تک پہنچ گیا تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ اس نور میں سے ایک نہایت سفید اور نورانی ہاتھ نکلا
ہے اور اس نورانی اور سفید ہاتھ میں ایک سفید اور براق پیالہ ہے اور اس سفید اور براق پیالہ
میں نہایت سفید اور براق دودھ ہے اور مجھے کسی نے کہا کہ اسے پی لو۔ چنانچہ میں اس دودھ کو پی گیا۔

خطبات محمود
٦٦٦
سال ۱۹۳۸ ء
جب میں نے تمام دودھ پی لیا تو معاً میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے کہ اب میری امت بھی
کبھی گمراہ نہیں ہوگی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق احادیث میں آتا ہے کہ معراج کی
رات آپ کے سامنے ایک شراب کا پیالہ اور ایک دودھ کا پیالہ پیش کیا گیا۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے دودھ کا پیالہ پی لیا اور شا الیا اور شراب کا پیالہ رڈ کر دیا۔
-
اس پر جبرائیل نے کہا آپ نے اچھا کیا جو دودھ کا پیالہ لیا اور شراب کا پیالہ نہ لیا۔ کیونکہ
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی امت کبھی گمراہ نہیں ہوگی ۔ ۲۷ اسی طرح میں نے اس وقت
دودھ کا پیالہ پی کر کہا اب میری امت بھی کبھی گمراہ نہیں ہوگی ۔ یہ استعارہ ہے جو میری زبان
پر جاری ہوا۔ اس کے یہ معنے نہیں کہ میں نبی بن گیا ۔ مطلب یہ ہے کہ میرے شاگرد، میرے
مرید اور میرے اتباع بھی کبھی گمراہ نہیں ہوں گے ۔ اور یہ مقام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
ظلی طور پر مجھے حاصل ہوا ہے یہ نظارہ دیکھنے کے معاً بعد مجھے آرام ہو گیا۔ اور میں نے دیکھا کہ
نہ مجھے بخار ہے اور نہ کہیں درد کی شکایت ۔
تو اس وقت اس رؤیا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہی بات بتائی کہ تمہیں طاعون نہیں ہے
اور تم اس سے محفوظ رہو گے ۔ حالانکہ یہ کوئی ضروری تو نہیں کہ کسی مومن کو بھی طاعون نہ ہو گئی
مومن ہیں جو طاعون سے شہید ہوتے ہیں۔ لیکن مجھے اللہ تعالیٰ نے یہی بتایا کہ تمہیں طاعون نہیں
ہے کہ تم اس سے بفضلہ محفوظ ہو ۔ اسی طرح بعض دفعہ مومن بھی اللہ تعالیٰ کے وعدہ کی بناء پر کہہ
سکتا ہے کہ مجھے کوئی قتل نہیں کر سکتا ۔ اور پھر واقع میں کوئی دشمن اسے قتل کرنے کی طاقت
نہیں رکھتا۔ مگر یہ امر یا د رکھنا چاہیے کہ انبیاء کا قتل شاذ و نادر ہوتا ہے اسی لئے میرا طریق اور
علماء سلسلہ کا بھی یہی طریق رہا ہے کہ قرآن کریم میں انبیاء کے متعلق جب قتل وغیرہ کے الفاظ
آئیں تو ہم ان کی تاویل کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قتل سے مراد کوشش قتل یا ارادہ قتل ہے
کیونکہ وہاں عام لفظ ہیں اور خطرہ ہوتا ہے کہ لوگ اس کے مضمون کو عام نہ کر دیں ۔
لیکن اس کے یہ معنے نہیں کہ ہم انبیاء کے متعلق قتل کی کلیتہ نفی کر دیں ۔ جیسے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو بھی بعض دفعہ شکست ہوئی ہے مثلاً اُحد کے موقع پر ۔ گو میرا احساس کے صحابہ پر۔
یہی ہے کہ میں اُحد کی شکست کو بھی فتح ہی سمجھتا ہوں اور حقیقت بھی یہی ہے مگر پھر بھی اس وقت
-

خطبات محمود
٦٦٧
سال ۱۹۳۸ ء
تے ہیں ۔
حالات ایسا رنگ پکڑ گئے تھے کہ تھوڑی دیر کے لئے مسلمانوں کی فتح شکست میں بدل گئی تھی لیکن
اس کے یہ معنے نہیں کہ ہم اس واقعہ پر زور دینے لگ جائیں ۔ استثنائی حالات اور ہوتے
اور قاعدہ کلیہ اور ہوتا ہے ۔ اسی طرح عام قاعدہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ انبیاء کی تائید کرتا اور انہیں کہ
دشمنوں کے حملوں سے محفوظ رکھتا ہے لیکن استثنائی طور پر بعض انبیاء قتل بھی ہو جاتے ہیں
پس چونکہ انبیاء کا قتل نہایت ہی شاذ ہوتا ہے اور دشمن کو اس طرح بہت بڑی خوشی حاصل ہوتی
ہے اس لئے ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ شاذ کو شاذ ہی رہنے دیں اور اسے وسیع نہ کریں ۔ وسیع
ایک دوست نے لکھا ہے يَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ (۲۸) کہ وہ نبیوں سے لڑتے ہیں مگر آج یہ معنے
کئے جاتے ہیں کہ وہ نبیوں کو قتل کرتے تھے۔ اس کا جواب یہی ہے کہ جس طرح پہلے یہ معنے پڑھائے
گئے تھے اسی طرح اب بھی یہی پڑھائے جاتے ہیں اور آئندہ بھی یہی پڑھائے جائیں گے
مگر جب حضرت یحییٰ علیہ السلام کا ذکر آئے گا۔ تو پہلے بھی یہی کہتے تھے اور اب بھی یہی کہیں گے
کہ وہ شہید ہوئے ہیں مگر بایں ہمہ ہم اللہ تعالیٰ کے انبیاء کے متعلق کوئی ایسی بات گوارا نہیں
کر سکتے جس سے ان کی توہین ہو یا جس میں ان کی سبکی ہو ۔ چونکہ قتل میں انبیاء کی ایک طرح کی
سبکی ہوتی ہے اور دشمن کو خوشی کا سامان ہاتھ آتا ہے اس لئے ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ جہاں
نبیوں کے عام ذکر کے ساتھ قتل کا لفظ آئے وہاں اس کے معنے ارادہ قتل یا کوشش قتل یا
لڑائی جھگڑے کے کریں تا کہ شاگرد پر یہ اثر نہ ہو کہ شاید نبیوں کا قتل کوئی معمولی بات ہے ۔
مگر مومن کا یہ بھی کام ہے کہ جہاں خدا اسے کہے کہ فلاں نبی قتل ہوا ہے وہاں اس حقیقت کا بھی
اظہار کر دے۔
پس میں نے ضروری سمجھا کہ اس حقیقت کو واضح طور پر احباب کے سامنے رکھ دوں میں نے
اس ضمن میں بہت سی شہادتیں بیان کی ہیں۔ صحابہ میں سے ماسٹر عبدالرحمن صاحب ۔ میرمہ مهدی حسین
صاحب ۔ حافظ محمد ابراہیم صاحب ، مفتی محمد صادق صاحب اور شیخ یعقوب علی صاحب کی شہادتیں
بیان کی ہیں اپنی شہادت بھی بیان کی ہے۔ اور پھر بتایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کتابوں میں بھی یہی مسئلہ بیان ہوا ہے حتی کہ حقیقتہ الوحی میں بھی جیسا کہ ایک دوست نے
لکھا ہے کہ یہی بات بیان کی گئی ہے ۔ پھر تاریخ سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے احادیث میں

خطبات محمود
٦٦٨
سال ۱۹۳۸ ء
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی بات بیان فرمائی ہے پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے
جیوش انسائیکلو پیڈیا میں جو زیفس نامی مشہور مؤرخ کے حوالہ سے بھی اسی حقیقت کا اظہار
کیا گیا ہے۔
اسی طرح یہودیوں مسیحیوں اور رومیوں تینوں قوموں کا یہ متفقہ عقیدہ ہے کہ رہ ہے کہ حضرت یحییٰ
علیہ السلام قتل کئے گئے ۔ اتنی بڑی شہادتوں کے بعد یہ بالکل ناممکن ہے کہ قتلِ یحییٰ کا انکار
کیا جا سکے ۔ اور اگر کوئی شخص اتنی بڑی شہادتوں کے بعد بھی شبہ کی گنجائش نکالتا ہے تو اس کے
لئے دنیا میں کسی ایک صداقت کا معلوم کرنا بھی ناممکن ہے کیونکہ ہر صداقت انہی ذرائع سے
ثابت ہوتی ہے ۔ اور اگر ان ذرائع اور شواہد کا انکار کر دیا جائے تو پھر کوئی صداقت ثابت نہیں
ہو سکتی ۔
( الفضل ۱۷ استمبر ۱۹۳۸ء)
امتی باب ۱۴ آیت ۱ تا ۱۲ ۔ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لنڈن ۱۸۸۷ء ( مفہوماً )
شعب الايمان للبيهقي جزے صفحہ ۳۱۸ دار الكتب العلمية بيروت لبنان مطبوع ۱۹۹۰ء
مستدرک حاکم ج ۳ صفحه ۵۵۵ کتاب معرفة الصحابة باب ذكر عبدالله بن زبير
이
ال عمران : ۱۱۳
حمامة البشری صفحه ۴۸، ۴۹ - روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۱۴ ، ۲۱۵
لد
هم
الے تحفہ گولڑویہ صفحه ۲ ۲۵ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۳۸
۱۲ اعجاز امسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۵ ، ۱۶ ۔ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
تذکرۃ الشہادتین صفحه ۹۴ - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۹۴
۱۴ حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ - حاشیه صفحه ۳۵۰

خطبات محمود
٦٦٩
سال ۱۹۳۸ ء
۱۵ حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ حاشیه صفحه ۳۵۱،۳۵۰
حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ حاشیه صفحه ۳۵۱
علی ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۱ ۲ حاشیه صفحه ۳۳۷
ول
براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۳۴۵
۲۰ النساء : ۱۵۸
ا وَإِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَ أُتِيَ الْهَيْنِ
مِنْ دُونِ اللَّهِ ( المائده: ۱۱۷ )
۲۲ وَ قَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرُ ابْنُ اللهِ (التوبة: ٣٠)
۲۳ النساء : ۱۵۹
۲۴ ال عمران : ۵۶
۲۵ المائده: ۱۱۸
۲۶ ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب ۱۴۹ ،۱۵۰
بخاری کتاب مناقب الانصار باب المعراج
البقرة : ٦٢

آج 10 میں سے 10 باقی