الٰہی جماعتیں دین پر عمل کرکے ہی کامیابی حاصل کر سکتی ہیں
خطبات محمود
٦٧٠
۳۱
سال ۱۹۳۸ ء
الہی جماعتیں دین پر عمل کر کے ہی کامیابی حاصل کر سکتی ہیں
( فرموده ۱۶ استمبر ۱۹۳۸ء )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے حسب ذیل آیات تلاوت فرمائیں :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَ اسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ ، هُوَ اجْتَبكُمْ
وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِن حَرَجٍ مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ، هُوَ
سميكُمُ الْمُسْلِمِينَ : مِن قَبْلُ وَ فِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ
سَمُّكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَ فِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا
عَلَيْكُمْ وَ تَكُونُوا شُهَدَاء عَلَى النَّاسِ فَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأَتُوا الزَّعُوة
وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ ، هُوَ مَوْلَيكُمْ : فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ !
اس کے بعد فرمایا :-
وو
یہ آیتیں جو میں نے اس وقت تلاوت کی ہیں مومنوں کو اُن کے ان فرائض کی طرف توجہ
دلاتی ہیں جو الہی جماعتوں کو کامیاب بنانے میں محمد ہوتے ہیں اور جن کے بغیر غلبے کا حصول
بالکل ناممکن ہوتا ہے۔ دُنیوی جماعتوں کا طریقِ کار بالکل علیحدہ ہوتا ہے ان پر دینی جماعتوں کا
قیاس نہیں کیا جا سکتا کیونکہ دُنیوی جماعتوں کا دارو مدار خالص طور پر ان کی اپنی سعی اور کوشش پر
ہوتا ہے اور ساتھ ہی اس کے اُن کے لئے کوئی ضروری نہیں ہوتا کہ وہ سچ سے کام لیں ۔
خطبات محمود
۶۷۱
سال ۱۹۳۸ ء
بڑے
وہ جھوٹ ، فریب اور دغا بازی ، ان سارے ہتھیاروں کو استعمال کر سکتے ہیں مگر یہ ہتھیار جو عام
طور پر دنیا میں کامیابی کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں دین میں ان کو بالکل حرام قرار دیا گیا ہے۔
دنیوی امور میں لوگ جھوٹ سے کام لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جھوٹ کے بغیر گزارہ نہیں ، وہ
فریب سے کام لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ فریب کے بغیر گزارہ نہیں ، وہ منافقت سے کام لیتے ہیں
اور کہتے ہیں کے منافقت کے بغیر گزارہ نہیں ۔ جب ایک قوم دوسری قوم کو نقصان پہنچانا چاہتی
ہے، جب اس کی ساری قوتیں دوسری قوم پر حملہ کرنے کے لیے مجتمع ہو رہی ہوتی ہیں، جب اس
کے سارے محکمے اپنے کیل کانٹے درست ست کے کر کرد رہے ہوتے ہیں اس وقت دنیا دار حکومتیں بڑ۔
زور سے یہ اعلان کرتی سُنائی دیتی ہیں کہ ہمارے تعلقات اس حکومت سے بڑے اچھے ہیں اور
جب وہ جنگ کا فیصلہ کر چکی ہوتی ہیں اُن کے مدبر بڑے زور شور سے یہ اعلان کر رہے ہوتے
ہیں کہ ہم صلح کے لئے ہر ممکن تدبیر اختیار کریں گے مگر اُن کی غرض اِن اعلانات سے یہ ہوتی ہے
کہ اگر ہمارا دشمن بیوقوف بنایا جا سکے تو اسے بیوقوف بنائیں ۔ اس کے مقابلہ میں ان کا دشمن بھی
اسی طرح کر رہا ہوتا ہے جس طرح وہ کر رہے ہوتے ہیں ۔ وہ بھی دھوکا اور فریب اور جھوٹ
استعمال کر رہا ہوتا ہے مگر دین کے ساتھ تعلق رکھنے والی قوموں کو اس قسم کے طریق اختیار کرنے
کی اجازت نہیں ہوتی ۔ انہیں اگر کہا جاتا ہے تو یہ کہ تمہیں اچانک حملہ کرنے کی اجازت نہیں اور
اگر تمہارا کسی قوم کے ساتھ معاہدہ ہے اور تم دیکھتے ہو کہ دوسرا فریق اس معاہدہ کی خلاف ورزی
کر رہا ہے تو ایک لمبا عرصہ قبل یہ اعلان کر دو کہ ہمارا تمہارا معاہدہ ختم ہے ۔ اس کے بعد اگر تم
ہو تو دوسری قوم سے لڑ سکتے ہو ۔
ہو۔
پس دینی کاموں کے لیے مشکلات بہت زیادہ ہوتی ہیں کیونکہ جن تدابیر کو دنیا اختیار کر سکتی
ہے ان کو ان تدابیر کے اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔اس لئے کوئی ایسا قائمقام ہونا
چاہئے جو جھوٹ اور فریب اور دغا کے مقابلہ میں نیکی کا سہارا ہو ۔اس سہارے کا اللہ تعالیٰ نے
ان آیات میں جو ابھی میں نے تلاوت کی ہیں ذکر کیا ہے فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
ار گنوا ۔ اے مومنو! تم رکوع کرو اور رکوع سے مراد اس جگہ نماز والا رکوع نہیں بلکہ رکوع
کے معنی نماز کے علاوہ بھی ایک ہوتے ہیں اور وہ معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کی توحید پر کامل ایمان
خطبات محمود
۶۷۲
سال ۱۹۳۸ ء
رکھتے ہوئے اس کی طرف جھک جانا اور ماسوی اللہ کا خیال اپنے دل سے بکلی نکال دینا۔ گویا
کامل توحید کے خیالات دل میں پیدا کر لینا اور ماسوی اللہ کی عبادت ، اس پر انحصار، تو کل اور
امید کا دل سے نکال دینا ۔ اس کا نام عربی زبان میں رکوع ہے۔ چنانچہ عربی کا محاورہ ہے کہ فلان
رَكَعَ إِلَى الله - کہ فلاں شخص ہر ایک دُنیوی چیز کا خیال اپنے دل سے نکال کر خدا تعالی کی طرف
جھک گیا ۔ پس اس جگہ رکوع سے مراد وہ رکوع نہیں جو نماز میں کیا جاتا ہے۔ کیونکہ وہ رکوع ہم
علیحدہ نہیں کرتے بلکہ نماز کا ایک حصہ ہوتا ہے ۔ خالی رکوع اسلام میں کہیں ثابت نہیں اور
خالی سجدہ اسلام میں شکریہ یا تلاوت قرآن کریم کے سوا عبادت کے طور پر ثابت نہیں ہے بلکہ
خالی سجدہ دُعا کے موقع پر کر بھی لیا جاتا ہے۔ خالی رکوع کا رسماً بھی اسلام میں کوئی ثبوت نہیں ملتا۔
پس رکوع سے مراد یہاں گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر جھک جانا نہیں بلکہ ماسوی اللہ کا خیال اپنے دل
سے نکال کر کامل توحید پر ایمان رکھتے ہوئے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرنے کا نام رکوع ہے یہ گویا
قائمقام ہو جاتا ہے مومن کے لیے ان چیزوں کا جن کو چھوڑنے کا اسے حکم ہے۔ رکوع کا لفظ
اصل میں اسی لئے استعمال کیا گیا ہے کہ رکوع میں ایک چیز ٹیڑھی ہو جاتی ہے اور سہارا ہمیشہ
ٹیڑھا ہو کر لیا جاتا ہے۔ جو شخص سیدھا کھڑا ہو گا وہ سہارا نہیں لے سکتا اور اگر وہ سہارا لینا چاہے گا
تو اسی وقت لے سکے گا جب وہ ٹیڑھا ہوگا تو وار گنوا کے معنی دراصل خدا تعالی پر سہارا لینا
اور اس کے اوپر جھک جانا ہے۔ جھوٹ ، فریب اور منافقت یہ دنیا کے سہارے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے یہ تو بڑے گندے سہارے ہیں ، ان کو چھوڑو اور ان کے قریب بھی مت پھٹکو ۔ جب
دنیا کے سہارے ایک انسان سے لے لئے جائیں تو لازماً وہ کسی اور سہارے کا محتاج ہوگا کیونکہ
انسان سخت کمزور اور بے بس ہے ۔ ایک کمزور انسان جو بیمار بھی ہوکر چز CRUTCHES) پر
چلتا ہے یا کھڑا ہوتا ہے تو دیوار کی ٹیک لگا لیتا ہے یا دم لینے کے لئے کرسی پر جا بیٹھتا ہے یا اگر
لیٹے لیٹے سر اٹھاتا ہے تو کہنی کا سہارا لے لیتا ہے یا گاؤ تکیہ اپنے پیچھے رکھ لیتا ہے تو کمزوری اور
بیماری کے وقت انسان کو دوسری چیزوں کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ چونکہ انسان
روحانی عالم میں سخت کمزور ہے اور ہزاروں خفیہ باتیں ایسی پیدا ہو جاتی ہیں جو اس کی ترقی کی راہ
میں روک بن کر حائل ہو جاتی ہیں اس لئے اس عالم میں بھی وہ کسی نہ کسی سہارے کا محتاج ہوتا ہے۔
خطبات محمود
۶۷۳
سال ۱۹۳۸ ء
دنیا دار شخص ایسے موقع پر دغا ، فریب ، جھوٹ اور مکاری کا سہارا لے لیتا ہے مگر مومن کو
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم ان امور سے بچو۔ تم نہ فریب سے کام لو، نہ جھوٹ سے کام لو، نہ دھوکا سے
کام لو اور نہ اور کسی نا جائز ہتھیار کو استعمال کرو۔ اب جبکہ ایک کمزور انسان کے تمام دنیوی سہارے
شریعت نے لے لئے تو سوال پیدا ہوتا تھا کہ وہ کیا کرے؟ سہارا تو ایک کمزور انسان کے لئے
ضروری تھا اور اس سے سہارے کو لے لینا ایسا ہی ہے جیسے ایک لنے کی سوٹیاں لے لی جائیں
یا بیمار کے نیچے سے گاؤ تکیہ نکال لیا جائے یا ایک کمزور انسان جب کرسی پر بیٹھنے لگے تو اس کے
نیچے سے کرسی نکال لی جائے ۔ ایسی حالت میں اسے لازماً کسی اور سہارے بارے کی ضرورت پیش
آئے گی اور وہ کہے گا میں کس پر سہارا لوں ، میں تو گر جاؤں گا ۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں
اس کا جواب دیا ہے۔ فرمایا ہے از گوا تم ہمارے اوپر سہارا لے لو اور ہم پر جھک جاؤ یہ ایسی
بات ہے جیسے کوئی انسان دوسرے کمزور انسان کی سوئی تو لے لے مگر اپنا کندھا اس کے سامنے
پیش کر دے اور کہے کہ میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر چلو ۔ اسی طرح جب اور نا جائز ہتھیاروں
اور ناجائز سہاروں سے اللہ تعالیٰ نے منع کر دیا تو فرمایا چونکہ تمہیں کسی نہ کسی سہارے کی ضرورت
ہے اس لیے ہم تمہیں کہتے ہیں تم ہم پر جھک جاؤ اور ہمارا سہارا لے لو ۔ تو از گنوا کا لفظ
توکل علی اللہ پر دلالت کرتا ہے اور اس میں یہ سبق سکھایا گیا ہے کہ مومن کو اللہ تعالیٰ کی ذات پر
تو کل کرنا اور سمجھ لینا چاہئے کہ میرے کاموں میں جو نقص ہے خدا تعالیٰ اس کا خود ذمہ دار ہے
کیونکہ جب کامیابی کے حصول کی دُنیوی تدابیر سے اس نے منع کر دیا تو اب وہ ہما را خود ذمہ دار
ہے اور وہ آپ ہمارے نقصوں اور ہماری خامیوں کو پورا کرے گا ۔ پھر فرماتا ہے و اسجدوا
و اعْبُدُوا رَبَّكُمْ یہاں واسجدوا میں جو سجدہ کا لفظ آتا ہے اس سے مراد بھی نماز والا سجدہ
نہیں ہے اس لئے کہ آگے واعْبُدُوا رَبَّكُمْ کے الفاظ آتے ہیں جس میں سجدہ بھی شامل ہے۔
پس اس جگہ سجدہ سے مراد بھی وہ سجدہ نہیں جو ہم زمین پر کرتے ہیں بلکہ و اسجدوا کے معنی ہیں ۔
اے مومنو! تم کامل فرمانبرداری سے کام لو اور اللہ تعالیٰ کے احکام کی پوری اتباع کرو اور جس
طرح وہ حکم دیتا ہے اسی طرح کرو۔ چاہے وہ حکم تمہاری سمجھ میں آئے یا نہ آئے ۔ بسا اوقات
انسان ایک چیز کے متعلق جانتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے پیش کی گئی ہے مگر اپنی نادانی سے
خطبات محمود
۶۷۴
سال ۱۹۳۸ ء
سمجھتا ہے کہ اس میں میری تباہی اور بربادی ہے لیکن جب وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے
لئے اس چیز کو اختیار کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی خود حفاظت کرتا اور بجائے اس کے کہ وہ تباہ ہو
اس پر انعامات کا نزول شروع ہو جاتا ہے۔ حدیثوں میں اس کی ایک نہایت ہی لطیف مثال
بیان کی گئی ہے کہ کس طرح وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے لئے تکلیفیں اُٹھاتے اور بظاہر اپنے آپ کو
ہلاکت کے گڑھوں میں گراتے چلے جاتے ہیں انجام کار اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن
جاتے اور تباہی کے سامانوں میں ان کے لئے برکت کے سامان پیدا کر دئے جاتے ہیں ۔
حدیثوں میں آتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اپنے ایک بندے سے کہے گا کہ دوزخ
میں گود ، بندہ بے دھڑک دوزخ میں گود جائے گا اور کہے گا کہ جب مجھے میرے رب کا یہی حکم
ہے کہ میں دوزخ میں گو د جاؤں تو مجھے دوزخ ہی منظور ہے مگر جب وہ اس میں گو دے گا تو
دوزخ اس کے لیے نہایت آرام دہ جنت بن جائے گی اور وہ آگ سے کھیلنے لگ جائے گا۔
ڈالتے
اللہ تعالیٰ اس پر کہے گا دیکھو میرا بندہ آگ سے کیسا خوش ہو رہا ہے۔ یہ مثال در حقیقت اسی بات
کی ہے کہ وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے دین کے لئے قربانی کر کے بظاہر اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈ
ہیں اللہ تعالی انہی ہلاکت کے سامانوں میں ان کے لئے ترقی کے سامان پیدا کر دیتا ہے ۔ بظاہر
دنیا سمجھتی ہے کہ وہ آگ میں گودے ہیں مگر جب وہ اس آگ میں کود جاتے ہیں تو وہی آگ
ان کے لئے جنت بن جاتی ہے۔
صحابہ کو دیکھیں اُنہوں نے کیسی خطرناک آگ اپنے لئے قبول کی مگر وہی آگ ان کے
لئے کیسی جنت بن گئی کہ دنیا پر اس زمانے سے لے کر آج تک تیرہ سو سال گزر چکے اور نامعلوم
ابھی کتنے سو سال یا کتنے ہزار سال یا کتنے لاکھ سال یا کتنے کروڑ سال یا کتنے ارب سال اور
گزرنے ہیں، اللہ تعالیٰ ہی اس کو بہتر جانتا ہے مگر آج بھی جب صحابہ کا کوئی ذکر کرتا ہے تو ایک
مخلص کا دل محبت سے بھر جاتا ہے اور وہ رضِي الله عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ سے کہے بغیر نہیں
رہتا اور قیامت تک ایسا ہی ہوتا چلا جائے گا ۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں دُنیا میں لوگ نہایت چھوٹی ا
چھوٹی باتوں کے لئے بڑی بڑی قربانیاں کرتے ہیں ۔ بعض آدمیوں کو میں نے دیکھا ہے ان کی
ساری عمر ” خان صاحب کے خطاب کے حصول کے لئے ہی گزر جاتی ہے ۔ حالانکہ خان صاحب“
خطبات محمود
۶۷۵
سال ۱۹۳۸ء
کے خطاب میں کیا رکھا ہے؟ دو لفظ ہی ہیں ورنہ ان کی کیا حقیقت ہے؟ پھر ان کا یہ اپنا اختیار
وو
ہوتا ہے کہ وہ اگر چاہیں تو اپنا نام ” خان صاحب رکھ لیں ۔ چنانچہ کئی لوگ اپنے بچوں کا نام
وو
66
خان صاحب یا خان بہادر رکھ دیتے ہیں ۔
پس اگر وہ چاہیں تو یہ نام آپ بھی اپنا رکھ سکتے ہیں مگر اس لئے کہ گورنمنٹ کی طرف سے
ان کو یہ نام ملے وہ اپنی ساری عمر اسی کوشش میں گزار دیتے اور اس کے لئے بڑی بڑی غلامیاں
کرتے ہیں، کہیں انہیں جھوٹ بولنا پڑتا ہے، کہیں فریب سے کام لینا پڑتا ہے، کہیں عیاری اور
مکاری کرنی پڑتی ہے، کہیں قوم کو قربان کرتے ہیں اور اس تمام مکر و فریب اور تمام چاپلوسی
غلامی اور لجاجت میں ایک ہی بات اُن کے مد نظر ہوتی ہے کہ کسی دن صاحب بہادر خوش
ہو جائے تو وہ ہمارے متعلق خان صاحب یا خان بہادر کے خطاب کی سفارش کر دے ۔ اگر
انسانی فطرت کی اس کمزوری کا خیال نہ رکھا جائے تو ایسے انسان کا تصور کر کے ہی شرم سے
انسان پانی پانی ہو جاتا ہے اور وہ حیران ہوتا ہے کہ ان الفاظ میں آخر رکھا ہی کیا ہے اور
خان صاحب یا خان بہادر کا خطاب ملنے سے ہو کیا جاتا ہے کہ وہ اس کے لئے اتنی جدوجہد
کرتا ہے سوائے اس کے کہ اُسے افسروں کو سلام کرنے پڑتے ہیں اور دربار میں اسے جھکنا پڑتا
ہے اور اسے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا اور ان عزتوں سے تو شریف آدمی بعض دفعہ بڑے
گھبراتے ہیں ۔
ہمارے ہی عزیزوں میں سے ایک کٹر دنیا دار تھے وہ احمدی نہیں تھے ۔ انہوں نے ایک
دفعہ کوشش کی اور وہ سفید پوش ہو گئے ۔ اس زمانے میں ڈاک کے متعلق سرکاری انتظام چونکہ
ابھی اعلیٰ پیمانہ پر نہیں تھا اس لئے جو ذیلدار یا سفید پوش ہوتے ، انہیں بعض دفعہ ضروری چھیاں
بھیجی جاتی تھیں کہ وہ ڈپٹی کمشنر کو پہنچا آئیں ۔ اتفاق ایسا ہوا کہ ادھر وہ کوشش کر کر ۔ کے سفید پوش
بنے اور اُدھر ایک سرکاری آفیسر نے اُنہیں بلایا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر آجکل دورہ پر ہے اور فلاں
جگہ ہے، ایک اہم سرکاری پروا نہ لیفٹیننٹ گورنر صاحب کی طرف سے آیا ہے، آپ یہ جا کر
اُنہیں پہنچا دیں ۔ وہ تو خیر حکم حاکم مرگ مفاجات اُنہوں نے جوں توں کر کے پہنچا دیا مگر گھر کر کے
واپس آتے ہی استعفیٰ دے دیا اور کہا مجھے سفید پوشی منظور نہیں ۔ میں سفید پوشی عزت کی چیز سمجھا تھا
خطبات محمود
۶۷۶
سال ۱۹۳۸ ء
مجھے یہ پتہ نہیں تھا کہ یہ سفید پوشی انسان کو ہرکارہ بناتی ہے ۔ مگر دنیا میں کتنے ہی لوگ ہیں جو اس
کے لئے ہر قسم کی تکلیف گوارہ کرتے اور خواہش رکھتے ہیں کہ کسی طرح وہ ذیلدار یا سفید پوش بن
جائیں ۔
قادیان ایک چھوٹا سا قصبہ ہے۔ دنیا جہان سے الگ ایک کونہ میں واقع ہے ساری دُنیا
ہماری دشمن ہے ۔ قادیان کا نام سن کر مخالف لوگ کوسوں بھاگتے ہیں ۔ مگر میں نے دیکھا ہے
جہاں کوئی احمدی افسر ہوتا ہے وہاں کے بڑے بڑے زمیندار جو بعض دفعہ چار چار، پانچ پانچ ،
چھ چھ یا دس دس ہزار ایکڑ زمین کے مالک ہوتے ہیں ۔ باوجود مخالفت کے ہمارے پاس آتے
ہیں اور کہتے ہیں فلاں احمدی افسر کو ہمارے متعلق کوئی پچھی لکھ دیں کیونکہ ہمارا اُن کے پاس
سفید پوشی یا ذیلداری کا مقدمہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سفید پوشی یا ذیلداری ہمیں مل جائے ۔ میں
جب ان کو دیکھتا ہوں تو مجھے حیرت ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو گھر بیٹھے دولت و ثروت دی تھی
اور یہ باپ دادا سے ہزاروں ایکڑ زمین کے مالک چلے آتے تھے اگر یہ ولایت میں ہوتے تو
لارڈ اور ڈیوک اور مارکوئیں اور ارل اور کیا کیا ہوتے مگر یہ سفید پوشی یا ذیلداری کے لئے
مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ یوں شاید وہ مذہبی تعصب کی بناء پر ہم سے بات کرنا بھی اپنی ہتک
سمجھیں مگر سفارش کرانے کے لئے ہمارے پاس آ موجود ہوتے ہیں ۔ تو ان کی حالت دیکھ کر
مجھے نہایت ہی تعجب آتا ہے اور میں سوچتا ہوں کہ الہی یہ کیسی ذلت کو پہنچ گئے ہیں؟ اگر یہ اسی
عزت پر قناعت کرتے جو خدا تعالیٰ نے ان کو دی تھی تو ذیلدار یا سفید پوش ہونے کی جدوجہد
میں انہیں کئی قسم کی ذلتیں برداشت نہ کرنا پڑتیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ شخص جو اپنی عزت پر
قناعت کرتا ہے اس کی ساری دنیا عزت کرتی ہے اور عزت تو اپنے ہاتھوں میں ہوتی ہے۔
دنیا داروں میں سے بھی جو شریف لوگ ہوتے ہیں چاہے دین ان میں نہ ہو وہ اپنی عزت کے
متعلق غیرت رکھتے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دوسرے لوگ بھی ان کی عزت کرنے پر مجبور
ہوتے ہیں ۔ ہمارے دادا صاحب کی نسبت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتابوں میں
لکھا ہے کہ وہ بڑے دُنیا دار تھے اور ہمیشہ دنیا کے خیالات میں منہمک رہتے لیکن شرافت خاندانی
کی جس اُن میں اس قدر تھی کہ پُرانے لوگوں سے میں نے سُنا ہے کہ وہ ایک دفعہ کمشنر سے ملنے
خطبات محمود
۶۷۷
سال ۱۹۳۸ ء
کے لئے گئے ۔ دورانِ گفتگو میں کمشنر پوچھ بیٹھا کہ میں دورہ پر جانے والا ہوں یہ بتائیں کہ قادیان
سے سری گوبند پور کتنے میل ہے؟ اُس نے جو نہی یہ سوال کیا ہمارے دادا صاحب اُٹھ کھڑے
ہوئے اور کہنے لگے میں اپنی ہتک کرانے کے لئے یہاں نہیں آیا میں کوئی ہر کا رہ نہیں کہ ایسا
سوال مجھ سے کیا جائے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ مشران کی متیں کرنے لگا اور کہنے لگا آپ ناراض نہ ہوں
مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔ ہے وہ دنیا دار تھے مگر یہ جس اُن میں بھی تھی کہ میں عزت رکھتا ہوں اور
اگر تم میری عزت کا پاس نہیں کر سکتے تو میں جاتا ہوں ۔ تو انسان کی حقیقی عزت وہ ہے جو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُسے ملتی ہے ۔ وہ عزت جتنی بھی ہو خواہ تھوڑی ہو یا بہت انسان کے لئے
کافی ہوتی ہے مگر جب وہ خیالی عزتوں کے پیچھے پڑتا ہے تو اسے ایسی ایسی غلامیاں اور ایسی
ایسی فرمانبرداریاں کرنی پڑتی ہیں کہ جن کی کوئی حد ہی نہیں ہوتی اور پھر اسے جو چیز ملتی ہے وہ
نہایت ہی حقیر ہوتی ہے۔
ہمارے رے صوفیاء کی تاریخ میں ایک مشہور واقعہ آتا ہے ۔ شبلی اسلام میں ایک بہت بڑے
بزرگ اور ولی اللہ گزرے ہیں ۔ ان کا نام اتنا مشہور ہے کہ گاؤں کے لوگ بھی انہیں جانتے ہیں
اور اشعار میں اُن کا ذکر کرتے ہیں ۔ وہ اسلام میں چوٹی کے بزرگ ہوئے ہیں ۔ وہ اسلامی
بادشاہت میں پہلے گورنر تھے اور اس قدر ظالم اور جابر تھے کہ حجاج بن یوسف کی طرح ان کا بھی
رعب تھا اور لوگ اُن سے بڑے ڈرتے تھے ۔ ذرہ سی بات پر بھی لوگوں کو سخت سزائیں دیتے
اور انہیں مارتے یا قتل کرا دیتے ۔ ایک دن بغداد میں بادشاہ کا دربار لگا ہوا تھا وہ بھی اس در بار
میں موجود تھے کہ ایک فاتح جرنیل بادشاہ کے سامنے پیش ہوا۔ اس جرنیل نے بعض مخالف افواج
کو جن سے باشاہ بھی گھبراتا تھا شکست فاش دی تھی اور بادشاہ نے یہ دربار اسی لئے لگایا تھا کہ
اپنے ہاتھ سے اس جرنیل کو خلعت فاخرہ دے اور اس طرح سب کے سامنے اس کی قدر افزائی
کرے ۔ چنانچہ وہ بادشاہ کے سامنے پیش ہوا اور اُس نے نہایت ہی اعزاز کے ساتھ اسے
خلعت پہنایا مگر وہ بیچارہ شاید اس دن شامت اعمال سے رومال لانا بھول گیا تھا۔ عام طور پر
درباری اپنی آستینوں میں رو مال چھپا کر رکھتے ہیں یا ممکن ہے وہ رومال تو لایا ہو مگر اس کے پہلے
کوٹ میں ہو جو اُس نے خلعت پہننے کے لئے اُتارا ہو ۔ بہر حال اُس وقت رو مال اس کے پاس
خطبات محمود
۶۷۸
سال ۱۹۳۸ ء
نہیں تھا جب وہ خلعت پہن چکا تو اتفاقاً اُسے چھینک آئی جس سے اُس کا ناک بہہ پڑا۔ شاید
اُسے نزلہ کی شکایت تھی ۔ یہ دیکھ کر وہ سخت گھبرایا اور اُس نے بادشاہ کی بے ادبی کے ڈر سے
جیب پر ہاتھ جو مارا تو دیکھا کے رومال نہیں ۔ اسے اور زیادہ فکر لاحق ہوا اور اب وہ سوچنے لگا
کہ کیا کروں؟ آخر اس مصیبت سے بچنے کے لئے اُس نے ایک طرف منہ کر کے اسی خلعت کے
ایک کو نہ سے اپنا ناک پونچھ لیا ۔ اتفاقاً بادشاہ کی بھی اُس پر نظر پڑ گئی ۔ بس یہ دیکھتے ہی اسے قہر
آگیا ۔ بادشاہ نے بے تحاشہ اُسے گالیاں دینی شروع کر دیں کہ بڑے بے حیا اور کمینہ ہو، ہم
نے تمہاری عزت افزائی کی اور تم نے ہمارے خلعت کے ساتھ یہ سلوک کیا کہ اس سے اپنا ناک
پونچھ لیا ۔ پھر اُس نے حکم دیا کہ اس کا خلعت اُتار لیا جائے ، اس سے تمام عہدے چھین لئے
جائیں اور اسے ذلیل کر کے دربار میں سے نکال دیا جائے ۔ ادھر بادشاہ نے یہ حکم دیا اور اُدھر
شبلی رونے لگ گئے اور روتے ہی چلے گئے ۔ بادشاہ نے اُن کی طرف دیکھا اور کہا شبلی تمہیں کیا
ہو گیا ؟ کیا تم پاگل ہو گئے ہو جو روتے ہو؟ شبلی کہنے لگے حضور میرا استعفیٰ منظور کیجئے ۔ وہ کہنے لگا
کیوں ؟ معلوم ہوتا ہے کہ شبلی کے دل میں کوئی نیکی اور تقوی تھا جو اُن کے کام آ گیا اور وہ کہنے
لگے حضور ! آپ نے اس جرنیل کو خلعت دیا اور اس کی عزت افزائی فرمائی مگر یہ خلعت اس کی
نقر بانیوں کے مقابلہ میں کیا حقیقت رکھتا تھا ؟ کچھ بھی نہیں ۔ وہ سال دو سال آپ کے دشمن کے
مقابلہ میں برسر پیکار رہا۔ وہ ہر روز اپنی بیوی کو بیوہ اور اپنے بچوں کو یتیم بنادینے کے ارادہ سے
کلتا اور گھمسان کی لڑائیوں میں آپ کی عزت اور آپ کی حکومت کی وسعت کے لئے گھس
جاتا۔ ہر روز اس کی جان خطرے میں تھی ، ہر روز اس پر ایک موت آتی تھی ۔ کوئی دن نہ تھا جس
میں وہ آپ کی عزت کے لئے اپنی بیوی کو بیوہ اور اپنے بچوں کو یتیم بنانے کا تہیہ نہ کرتا مگر اتنی
بڑی قربانیوں کے بعد آپ نے اسے جو خلعت دیا وہ گو اُس کی قربانیوں کے مقابلہ میں کوئی
حقیقت نہیں رکھتا تھا مگر آپ نے اتنا بھی گوارہ نہ کیا کہ اس نے آپ کے عطا کردہ خلعت سے
ناک کیوں پونچھ لیا اور آپ نے اسے اپنے خلعت کی بے حرمتی قرار دیا ۔ حضور اس سے بہت
زیادہ قیمتی خلعت وہ ہے جو خدا نے مجھے دیا ہوا ہے ۔ یہ ناک ، یہ کان ، یہ منہ، یہ آنکھیں ، یہ زبان
یہ ہاتھ ، یہ پاؤں ، یہ دماغ ، یہ اعضاء اور یہ تمام طاقتیں اللہ تعالیٰ کا خلعت ہیں ۔ میں آپ کی خاطر
خطبات محمود
۶۷۹
سال ۱۹۳۸ ء
ایک لمبے عرصہ سے اللہ تعالیٰ کے اس خلعت کو خراب کر رہا ہوں ۔ میں ڈرتا ہوں کہ قیامت
کے دن جب میں اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہوں گا تو اُس کو کیا جواب دوں گا اور اپنی براءت میں
کونسی بات پیش کر سکوں گا ؟ پس میرا استعفیٰ منظور کیجئے میں اب اور زیادہ اس الہی خلعت کی
بے حرمتی کرنا نہیں چاہتا ۔ بادشاہ نے انہیں بہتیر اسمجھایا مگر وہ نہ مانے اور استعفیٰ دے کر الگ
ہو گئے ، وہ اتنے ظالم مشہور تھے کہ اس کے بعد وہ مد وہ مختلف علماء کے پاس جب تو بہ کے لئے گئے تو
کوئی اُن کی توبہ قبول کرنے کے لئے تیار نہ ہوتا اور ہر ایک کہتا کہ تیرے جیسے آدمی کو تو اللہ تعالیٰ
سیدھا جہنم میں جھونکے گا ۔ آخر وہ حضرت جنید بغدادی کے پاس گئے اور جا کر کہنے لگے کہ چاہے
کوئی شرط آپ رکھیں میں ہر شرط ماننے کے لئے تیار ہوں میری بیعت آپ قبول فرمائیں ۔ وہ
کہنے لگے اچھا اگر تمہیں ہر شرط منظور ہے تو پھر تم اس شہر میں جاؤ جہاں کے تم گورنر رہ چکے ہو اور
اس شہر کے ہر گھر کے دروازہ پر دستک دو اور وہاں کے لوگوں سے معافی مانگو ۔ چاہے معافی
مانگنے میں تمہیں کتنا عرصہ لگ جائے ۔ چنانچہ وہ اُس شہر میں گئے اور چھ مہینے یا سال یا جتنا عرصہ لگا
وہ اس شہر میں رہے اور اُنہوں نے ہر دروازہ پر دستک دے کر لوگوں سے اپنے گناہوں کی معافی
چاہی اور جب سب سے معافی مانگ چکے تو پھر حضرت جنید کے پاس آئے اور اُنہوں نے اپنی
بیعت میں انہیں شامل کر لیا ۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اُنہیں خود بھی بہت بڑا رتبہ دے دیا
چنانچہ وہ اسلام کے صوفیاء کے ایک ستون سمجھے جاتے ہیں ۔
تو انسان چھوٹی چھوٹی عزتوں کے حصول کے لئے بڑی بڑی قربانیاں کرتا ہے اور پھر ان
قر بانیوں کے بعد جو چیز اسے ملتی ہے وہ نہایت ہی ذلیل اور ادنیٰ قسم کی ہوتی ہے۔ اس کے
مقابلہ میں اللہ تعالی کے فضل اتنے اہم ہوتے ہیں کہ ان فضلوں کے مقابلہ میں دُنیا کی
بادشاہتیں بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتیں۔ جیسے میں نے بتایا ہے کہ صحابہ کا جب بھی کوئی ذکر کرے ہم
رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ کہے بغیر نہیں رہتے ۔ اب یہ ایک خطاب ہے جو اللہ تعالیٰ
نے انہیں دیا۔ ایسا ہی جیسا خان صاحب یا خان بہادر یا سر یا ڈیوک یا ما ر کوکس یا ارل وغیرہ ہیں ۔
مگر سو چو تو سہی کتنے خان بہادر یا سر یا ڈیوک یا مار کوکس یا ارل ہیں جن کا نام دنیا جانتی ہے یا کتنے
بادشاہ ہیں جن کا نام لوگ جانتے ہیں یا کتنے بادشاہ ہیں جن کا نام دُنیا خطاب سمیت لیتی ہے۔
-
خطبات محمود
۶۸۰
سال ۱۹۳۸ ء
بڑے بڑے بادشاہ دُنیا میں گزرے ہیں مگر آج لوگ اُن کا نام نہایت بے پروائی سے لے
دیتے ہیں ۔
سکند رکتنا بڑا بادشاہ تھا یونان سے وہ چلتا ہے اور ہندوستان تک فتح کرتا چلا آتا ہے اور
بڑی زبر دست حکومتوں کو راستہ میں شکست دیتا ہے مگر آج ایک غریب اور معمولی مزدور بھی جو
ایک انگریز سپاہی سے بھی ڈر جاتا ہے سکندر کا نام نہایت بے پروائی سے لے لیتا ہے ۔ بچے بھی
سکند رسکندر کہتے پھرتے ہیں اور کوئی ادب کا لفظ اس کے لئے استعمال نہیں کرتے ۔
دارات بھی ایک عظیم الشان بادشاہ تھا اور گوا سے سکندر کے مقابلہ میں شکست ہوئی مگر اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ بھی زبر دست سلطنت کا مالک تھا اور چین تک اس کی حکومت پھیلی ہوئی تھی
مگر آج لوگ اُسے دارا دارا کہتے پھرتے ہیں۔ بادشاہ کا لفظ بھی اس کے متعلق استعمال نہیں
کرتے۔
تیمور جو ایک زمانہ میں دنیا کے لئے قیامت بن گیا تھا ۔ آج اُسے ساری دنیا تیمور لنگ یعنی
لنگڑا تیمور کہتی ہے ۔ اپنے زمانہ میں اُس کی اتنی ہیبت تھی کہ جب وہ حملہ کرتا تو گشتوں کے پشتے
لگا دیتا اور بعض جگہ تو لوگوں کو مار مار کر ان کی لاشوں کو جمع کرتا اور ایک مینار کھڑا کر دیتا ۔ بعض
مورخ کہتے ہیں کہ اس نے کئی لاکھ آدمی قتل کیا ہے مگر اب ایک ذلیل سے ذلیل انسان بھی
جب تیمور کا ذکر کرتا ہے تو کہتا ہے لنگڑا تیمور ۔ حالانکہ اس کے زمانہ میں کسی کو یہ جرات نہیں تھی کہ
وہ اُسے لنگڑا تیمور کہے بلکہ بادشاہ کیا وہ شہنشاہ کہلاتا تھا اور بڑے بڑے حکمران اس کے خوف
سے کا نپتے تھے ۔
تو وہ بادشاہ جن کی اپنے زمانہ میں بڑی ہیت تھی جن کا نام سُن کر ہزاروں میل پر لوگ
کانپ اٹھتے تھے اُن کا نام آج انتہائی لا پروائی کے ساتھ ایک معمولی اور بے حیثیت آدمی بھی
لے لیتا ہے اور کئی تو ایسے ہیں جن کا نام بھی آج کوئی نہیں جانتا مگر وہ غریب بکریاں اور
اونٹ چرانے والے صحابہ جنہوں نے غربت میں اپنی عمریں گزار دیں آج اُن کا نام آتا ہے تو
رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ کے بغیر ایک مسلمان کا دل مطمئن نہیں ہوتا ۔
حضرت ابو ہریرہ اپنے متعلق کہتے ہیں کہ مجھے سات سات وقت کا فاقہ ہو جاتا تھا اور
خطبات محمود
۶۸۱
سال ۱۹۳۸ ء
جب میں شدت ضعف سے بیہوش ہو جاتا تھا تو لوگ میرے سر پر جوتیاں مارنے لگ جاتے اور
سمجھتے کہ مجھے مرگی کا دورہ ہو گیا ہے ۔ کے پھر حضرت ابو ہریرہ کسی اعلیٰ خاندان میں سے نہ تھے،
کوئی دولت مند نہ تھے ، کوئی پڑھے لکھے نہ تھے۔ پھر ہمارا بھی ان سے کوئی رشتہ داری کا تعلق نہیں ۔
نہ ملک کا تعلق ہے نا خاندان کا تعلق ہے نہ زبان کا تعلق ہے ۔ دُنیوی لحاظ سے وہ نہایت ہی ادنیٰ
حالت کے تھے مگر آج ہماری یہ حالت ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہے بغیر دل کو چین آتا ہی
نہیں ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی جو حالت تھی وہ خود ان کے باپ کی شہادت سے ظاہر ہے۔
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے باپ کا نام ابو قحافہ تھا جب حضرت ابوبکر خلیفہ ہوئے تو اُس وقت
ابو قحافہ مکہ میں تھے۔ کسی شخص نے وہاں جا کر ذکر کیا کہ ابو بکر عرب کا بادشاہ ہو گیا ہے ۔ ابو قحافہ
مجلس میں بیٹھے تھے کہنے لگے کون سا ابو بکر ؟ اس نے کہا وہی ابو بکر قریشی ۔ وہ کہنے لگے کون سا
قریشی ؟ اس نے کہا وہی جو تمہارا بیٹا ہے اور کون ۔ وہ کہنے لگے واہ ابو قحافہ کے بیٹے کو عرب اپنا
بادشاہ مان لیں یہ کیسے ہو سکتا ہے ، تو بھی عجیب باتیں کرتا ہے۔ غرض ابوقحافہ کی یہ حالت تھی کہ وہ
اپنے بیٹے کے متعلق یہ مان ہی نہیں سکتے تھے کہ سارا عرب انہیں اپنا بادشاہ تسلیم کر لے گا مگر اسلام
کی خدمت اور دین کے لئے قربانیاں کرنے کی وجہ سے آج حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو جو
عظمت حاصل ہے وہ کیا دنیا کے بڑے سے بڑے بادشاہوں کو بھی حاصل ہے؟ آج دنیا کے
بادشاہوں میں سے کوئی ایک بھی نہیں جسے اتنی عظمت حاصل ہو جتنی حضرت ابوبکر کو حاصل ہے
بلکہ حضرت ابو بکر تو الگ رہے کسی بڑے سے بڑے بادشاہ کو بھی اتنی عظمت حاصل نہیں جتنی
مسلمانوں کے نزدیک حضرت ابوبکر کے نوکروں کو حاصل ہے۔ بلکہ حق یہ ہے کہ ہمیں حضرت
ابوبکر کا کتا بھی بڑی بڑی عزتوں والوں سے اچھا لگتا ہے ۔ اس لئے کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے در کا خادم ہو گیا ۔ اس لئے کہ اس نے ہمارے رب کے دروازہ پر سجدہ کیا ۔ جب اس نے
ہمارے رب کے دروازے پر سجدہ کیا اور وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے در کا غلام ہو گیا تو اس کی ہر
چیز ہمیں پیاری لگنے لگ گئی اور اب یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی شخص اس عظمت کو ہمارے دلوں سے
محو کر سکے ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تاجر آدمی تھے اور تاجر کو لڑائی سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا ۔ وہ
مال و اسباب کی گٹھڑی اٹھا کر ارد گرد کے دیہات میں چلے جاتے اور اسے فروخت کرتے۔
خطبات محمود
۶۸۲
سال ۱۹۳۸ ء
بیشک حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ دولت مند تھے مگر آپ کا خاندان کوئی بڑا خاندان نہیں تھا صرف
ایک عام شریف ق ریف قریشی خاندان تھا اور کام آپ کا تجارت تھا۔ مال و اسباب ارد گرد کے گاؤں
میں لے جاتے اور پھیری کے طور پر بیچ دیتے اور چونکہ آپ ذہین اور ہوشیار تھے اس لئے اُن
کی تجارت میں برکت تھی اور وہ کافی روپیہ کما لیتے تھے ۔ پھر جب اللہ تعالی نے ان کو اسلام
نصیب کیا تو اُس تاجر کے دل میں وہ جرات اور بہادری پیدا ہو گئی جو بڑے بڑے فوجیوں کے
دلوں میں بھی نہیں ہوتی ۔
ایک
دفعہ صحابہ کی مجلس میں کسی نے کہا کہ ابو بکر لڑنے والے آدمی نہیں تھے۔ خبر نہیں جنگوں
میں ان کا کیا حال ہوتا ہوگا۔ اس پر ایک صحابی کہنے لگے ہم میں سے سب سے زیادہ بہادر وہ شخص
سمجھا جاتا تھا جو جنگ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔ اس لئے کہ دشمن کا سارا
حملہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ اگر ہم نے ان کو مار دیا تو باقی
مسلمانوں کی ہمتیں پست ہو جائیں گی اور ان کو ختم کرنا کوئی زیادہ مشکل نہیں رہے گا اور ہمیشہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہرے پر حضرت ابو بکر ہی کھڑے ہوتے تھے۔
قربانی کا یہ حال تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں ایک دفعہ ان کے بڑے بیٹے
نے جو بعد میں مسلمان ہوئے اور جو بدریا اُحد کی جنگ میں ( مجھے صحیح یاد نہیں ) کفار کی طرف سے
لڑ رہے تھے۔ کھانا کھاتے ہوئے باتوں باتوں میں ذکر کیا کہ ابا جان اُس جنگ میں جب فلاں
جگہ سے آپ گزرے تھے تو میں ایک پتھر کے پیچھے چھپ کر کھڑا تھا اور میں اگر چاہتا تو آپ کو
مار دیتا مگر میں نے کہا باپ کو تو نہیں مارنا ۔ حضرت ابو بکر نے جواب دیا کہ خدا نے تجھے ایمان
نصیب کرنا تھا اس لئے تو بچ گیا ۔ خدا کی قسم اگر میں تجھے دیکھ لیتا تو ضرور مار ڈالتا ہے جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے ہیں تو اُس وقت سارا عرب مرتد ہو گیا اور حضرت عمر
-
رض
اور حضرت علیؓ جیسے بہادر انسان بھی اس فتنہ کو دیکھ کر گھبرا گئے ۔ وفات کے قریب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر رومی علاقہ پر حملہ کرنے کے لئے تیار کیا تھا اور اسامہ کو اس کا
افسر مقرر کیا تھا مگر ابھی وہ لشکر روانہ نہیں ہوا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی ۔
آپ کی وفات پر جب قریباً سارا عرب مرتد ہو گیا تو صحابہ گھبرا گئے اور انہوں نے سوچا کہ اگر
خطبات محمود
۶۸۳
سال ۱۹۳۸ ء
ایسی بغاوت کے وقت اُسامہ کا لشکر بھی رومی علاقہ پر حملہ کرنے کے لئے بھیج دیا گیا تو پیچھے
صرف بوڑھے ، مرد، بچے اور عورتیں رہ جائیں گی اور مدینہ کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں ہو سکے
گا۔ چنانچہ انہوں نے تجویز کی کہ اکابر صحابہؓ کا ایک وفد حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں
جائے اور اُن سے درخواست کرے کہ اس لشکر کو بغاوت کے فرو ہونے تک روک لیں ۔ چنانچہ
حضرت عمر او ر ا کا بر صحابہؓ مل کر ایک وفد کی صورت میں حضرت ابو ابوبکر کے پاس گئے اور اُن سے
عرض کیا کہ کچھ عرصہ کے لئے اس لشکر کو روک لیا جائے ۔ جب بغاوت فرو ہو جائے تو پھر بیشک
اسے بھیج دیا جائے۔ ائے ۔ جب حضرت ابو ابوبکرؓ کے پاس یہ وفد یہ وفد پہنچا تو آپ نے نہایت غصہ سے اس
وفد کو یہ جواب دیا کہ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد
ابوقحافہ کا بیٹا سب سے پہلا یہ کام کرے کہ جس لشکر کو روانہ کرنے کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے حکم دیا تھا اسے روک لے ۔ ( حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عادت تھی کہ جب وہ اپنی
تحقیر کرنا چاہتے تو اپنے باپ کا نام لیتے ۔ یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ میری کیا حیثیت ہے کہ میں
ایسا کروں ۔ اس موقع پر بھی آپ نے اپنے باپ کا نام لے کر کہا کہ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ ابو قحافہ کا
بیٹا سب سے پہلا کام یہ کرے کہ جس لشکر کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کرنے کے لئے
تیار کیا تھا اسے وہ روک لے ۔ ) پھر آپ نے فرمایا گھبرانے کی کوئی بات نہیں اگر سارا عرب باغی
ہو گیا ہے تو بیشک ہو جائے ، خدا کی قسم اگر دشمن کی فوج مدینہ میں گھس آئے اور ہمارے سامنے
مسلمان عورتوں کی لاشیں کتے گھسیٹتے پھریں تب بھی میں اس لشکر کو ضرور روانہ کروں گا جس کو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کرنے کے لئے تیار کیا ہے ۔ اگر تم دشمن کی فوجوں سے
ڈرتے ہو تو بیشک میرا ساتھ چھوڑ دو میں اکیلا تمام دشمنوں کا مقابلہ کروں گا ۔ یہ جرات اور
دلیری حضرت ابو بکر میں کہاں سے پیدا ہوگئی ؟ یہ وہی ارْكَعُوا وَ اسْجُدُوا والے حکم کی تعمیل
کا نتیجہ ہے جس طرح بجلی کے ساتھ معمولی تا ر بھی مل جاتی ہے تو اس تار میں عظیم الشان طاقت
پیدا ہو جاتی ہے اسی طرح جب کوئی شخص خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر لیتا ہے تو دُنیا کی کوئی طاقت
اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ بجلی سے علیحدہ کر لو تو تار کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی مگر اسی تار میں جب
بجلی کی رو آئی ہوئی ہو اور تار کے اوپر سے اتفاقاً ربڑ اُترا ہوا ہو تو اگر ایک قوی سے قوی
خطبات محمود
۶۸۴
سال ۱۹۳۸ ء
پہلوان بھی اسے چھوئے گا تو مُردہ چوہے کی طرح گر جائے گا اور اس کی طاقت اسے کوئی نفع
نہیں پہنچا سکے گی ۔
تو دنیوی عزتوں کے حصول کے لئے لوگ بڑی بڑی قربانیاں کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس
موقع پر اسی امر کا ذکر کرتا اور فرماتا ہے کہ اے مومنو! جب تم ہمارے پاس آئے ہو تو تمہیں یہ
اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ بغیر ارْكَعُوا وَ اسْجُدُوا وَ اعْبُدُوا رَبَّكُمْ کے احکام پر عمل
کرنے کے تمہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ ہاں اگر تم اللہ تعالیٰ پر توکل کرو ، ہمارے
احکام کی فرمانبرداری کا عہد کرو اور ہماری عبادت میں لگ جاؤ تو ہم تمہیں کامیاب کر دیں گے
مگر دنیا ان باتوں پر عمل اپنے اوقات کا ضیاع سمجھتی ہے ۔ وہ کہتی ہے ہم پانچ وقت کی نمازیں
پڑھیں تو کیوں پڑھیں ۔ اس سے ہمیں کوئی فائدہ تو نہیں ہوتا یو نہی وقت ضائع ہوتا ہے اور اگر
ہم پنجوقتہ نمازیں پڑھنے لگیں تو باقی کام کب کریں؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ کی بات ہے یہاں ایک زمیندار آیا ۔ اس کو کسی شخص نے کہا تھا کہ قادیان جا کر دیکھو اور
مرزا صاحب کی زیارت کرو تب تمہیں وہاں کی قدر و منزلت معلوم ہوگی ۔ مخالفوں کی باتوں پر
اعتبار کرنا درست نہیں ۔ چنانچہ وہ اس تحریک پر قادیان آیا جب وہ واپس گیا تو لوگوں نے اس
سے پوچھا کہ سناؤ قادیان گئے تھے تم نے کیا دیکھا ؟ وہ کہنے لگا واہ قادیان کی بڑی تعریفیں سُنی
تھیں میں تو دیکھ آیا ہوں وہ تو آدمیوں کے رہنے کی جگہ ہی نہیں ۔ لوگوں نے اُس سے پوچھا آخر
بتاؤ تو سہی ہوا کیا ؟ کہنے لگا کیا بتاوں ، وہ بھی کوئی جگہ ہے ۔ جب میں وہاں یکہ پر پہنچا تو نو دس
بجے کا وقت تھا۔ میں نے چاہا کہ مہمان خانہ میں ذرا آرام کریں گے کہ کسی نے کہا چلو جی
مولوی صاحب قرآن اور حدیث پڑھا رہے ہیں وہ سنیں ۔ میں نے کہا اچھا آرام پھر کریں گے۔
جب قادیان آئے ہیں تو قرآن اور حدیث سن لیں چنانچہ میں وہاں گیا وہ مطب میں بیٹھے تھے،
بڑی دیر بیماروں کو دیکھتے رہے، پھر اُنہوں نے قرآن پڑھایا، پھر حدیث پڑھائی اور اسی طرح
اور دینی باتیں کرتے رہے یہاں تک کہ بارہ بج گئے وہاں سے واپس آئے تو میں نے کہا
چلو اب آرام سے حقہ پیتے ہیں مگر ابھی حقہ تیار ہی کرنے لگا تھا کہ ایک آدمی آیا اور کہنے لگا
چوہدری صاحب کھانا تیار ہے پہلے یہ کھا لیں ۔ میں نے کہا اچھا کھانا کھا لیں پھر حقہ پی لیں گے۔
خطبات محمود
۶۸۵
سال ۱۹۳۸ ء
چنانچہ کھانا کھایا اور حقہ تیار کرنا شروع کیا مگر ابھی چلم سلگی نہیں تھی کہ ظہر کی اذان ہو گئی اور ایک
شخص مجھے کہنے لگا مسجد چلو وہاں مرزا صاحب آئیں گے ان کی زیارت کرنا ۔ چنانچہ میں حقہ کو
وہیں چھوڑ کر مسجد چلا گیا اور نماز پڑھی ۔ نماز کے بعد مرزا صاحب وہیں بیٹھ گئے اور دیر تک باتیں
کرتے رہے۔ جب وہ اُٹھ کر اندر گئے تو میں نے کہا چلو اب چل کر حقہ پئیں ۔ چنانچہ میں نے
پھر چلم سلگائی اور حقہ تیار کیا مگر ابھی دو تین کش ہی لگائے تھے کہ عصر کی اذان ہوگئی ۔ لوگ مجھے
کہنے لگے کہ چلو عصر کی نماز پڑھو۔ میں حقہ کو وہیں چھوڑ کر عصر کی نماز پڑھنے چلا گیا ۔ جب میں
عصر کی نماز پڑھ چکا تو میں سمجھا کہ اب میں جا کر آرام سے حقہ پیوں گا مگر ابھی بیٹھا ہی تھا کہ
لوگ کہنے لگے مولوی صاحب بڑی مسجد میں درس دینے چلے گئے ہیں ، وہاں چلو ۔ چنانچہ میں
اُٹھ کر بڑی مسجد چلا گیا ۔ وہاں شام تک درس ہوتا رہا ۔ وہاں سے ابھی اُٹھا ہی تھا کہ مغرب کی
اذان ہوگئی ۔ چنانچہ مغرب کی نماز پڑھنے چلا گیا۔ مغرب کے بعد مرزا صاحب پھر بیٹھ گئے اور
باتیں کرنے لگ گئے ۔ وہاں سے جب میں اُٹھا تو میں نے کہا اب تو چلم سُلگا کر آرام سے حقہ
پیوں گا مگر ابھی چلم سُلگا نے بھی نہیں پایا تھا کہ عشاء کی اذان ہو گئی میں عشاء پڑھنے چلا گیا۔
وہاں سے واپس آیا تو کہنے لگے کھانا کھا لو۔ چنانچہ کھانا کھایا اور میں نے سمجھا کہ اب تو
فراغت ہوئی مگر کھانا کھا کر میں فارغ ہی ہوا تھا کہ ایک مولوی صاحب کا مہمان خانہ میں ہی
درس شروع ہو گیا میں وہ سننے لگ گیا اور سُنتے سنتے ہی نیند آگئی اور اُٹھ کر سو گیا اور حقہ پینے کا
موقع نہ ملا ۔ جب صبح آنکھ کھلی تو بستر اُٹھا کر میں وہاں سے نکل کھڑا ہوا اور میں نے سمجھ لیا کہ یہ
آدمیوں کے رہنے کی جگہ نہیں ۔ تو دنیا کے لوگ جو ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ نماز پڑھنی اور روزے
رکھنے، دین کی خدمت کرنا سب وقت کا ضیاع ہے۔ چنانچہ کئی مسلمان ایسے ہیں جنہوں نے اپنی
کتابوں میں لکھا ہے کہ بھلا آج کل پانچ وقت نماز پڑھ کر بھی کوئی قوم ترقی کر سکتی ہے اور اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ دُنیا کی کوئی قوم اس رنگ میں ترقی نہیں کر سکتی مگر جس نے خدا تعالیٰ کی مدد
سے ترقی کرنی ہو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ پنجوقتہ نماز پڑھے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ
وہ روزے رکھے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ خدمت دین کرے خواہ دُنیا اسے وقت اور
مال کا ضیاع ہی قرار دے ۔ پس فرماتا ہے واعْبُدُوا رَبِّكُم تم اپنے رب کی عبادت کرو
خطبات محمود
٦٨٦
سال ۱۹۳۸ ء
وَافْعَلُوا الخير جب تم یہ باتیں کر لو یعنی جب اللہ تعالیٰ پر توکل کرو ۔ جب اللہ تعالیٰ کی
اطاعت کا جوا اپنی گردنوں پر اُٹھا لو ، جب تم اس کی شب و روز عبادت کرو تو پھر چوتھا فرض تمہارا
یہ ہے کہ وافْعَلُوا الخير تم بنی نوع انسان کی بھلائی کی کوشش کرو تم یتیموں کی خبر گیری
کر وہ تم بیواؤں کی نگہداشت کرو، تم مساکین سے شفقت اور رافت کے ساتھ پیش آو تم
ہمسائیوں سے نیک سلوک کرو ، تم دین اسلام کو ان لوگوں میں پھیلاؤ جو اسلامی تعلیم سے نا آشنا
ہیں ۔ غرض جس قدرا چھے کام ہیں وہ سب کرو لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ
وافْعَلُوا الخير کو تو لوگ کسی حد تک مانتے ہیں مگر باقی جس قدر احکام ہیں ان کو دنیا اپنی
تباہی کی علامت سمجھتی ہے ۔ وہ کہتے ہیں جو تو کل کرے گا اس کا بیڑا غرق نہیں ہوگا تو اور کس کا
ہوگا ؟ پھر وہ کہتے ہیں جو احکام مذہبی پر چلے گا اور دین کی ترقی کے لئے چندہ دے گا وہ غریب
نہیں ہوگا تو اور کیا ہوگا ؟ اسی طرح وہ کہتے ہیں جو پانچ وقت نماز پڑھے گا وہ تین چار گھنٹہ ضرور
ضائع کر دے گا اور جس نے اپنے اوقات کا اتنا بڑا حصہ اس طرح رائیگاں کر دیا وہ دُنیا میں
کامیاب کس طرح ہو سکتا ہے؟ غرض دنیا ان تمام باتوں کو تباہی کا موجب سمجھتی ہے مگر جن امور کو
دُنیا تباہی کا موجب سمجھتی ہے قرآن کریم کہتا ہے کہ وہی تم کرو کیونکہ دنیوی ترقی اور دینی ترقی
میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔ اس کے ذرائع اور ہوتے ہیں اور اُس کے ذرائع اور ۔ ہماری
جماعت بھی ایک دینی جماعت ہے اور ہماری ترقیات بھی دین سے ہی وابستہ ہیں دُنیوی ذرائع
سے نہیں ۔
میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بارہا سُنا ہے آپ فرمایا کرتے تھے
ہماری جماعت میں تین قسم کے لوگ ہیں ۔ ایک تو وہ ہیں جو میرے دعوی کو سمجھ کر اور سوچ کر
احمدی ہوئے ہیں ۔ وہ جانتے ہیں کہ میری بعثت کی کیا غرض ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ جس رنگ میں
پہلے انبیاء کی جماعتوں نے قربانیاں کی ہیں اسی رنگ میں ہمیں بھی قربانیاں کرنی چاہئیں مگر
ایک اور جماعت ایسی ہے جو صرف حضرت مولوی نورالدین صاحب کی وجہ سے ہمارے سلسلہ سے
میں داخل ہوئی ہے وہ اُن کے استاد تھے ، انہیں معزز اور عقلمند سمجھتے تھے ۔ انہوں نے کہا جب
مولوی صاحب احمدی ہو گئے ہیں تو آؤ ہم بھی احمدی ہو جائیں ۔ پس اُن کا تعلق ہمارے سلسلہ سے
خطبات محمود
۶۸۷
سال ۱۹۳۸ ء
مولوی صاحب کی وجہ سے ہے ۔ سلسلہ کی غرض اور میری بعثت کی حکمت اور غایت کو انہوں
نے نہیں سمجھا ۔ اس کے علاوہ ایک تیسری جماعت بعض نو جوانوں کی ہے جن کے دل میں گو
مسلمانوں کا دردتھا مگر قومی طور پر نہ کہ مذہبی طور پر ۔ وہ چاہتے تھے کہ مسلمانوں کا کوئی جتھا ہوان
میں کچھ تنظیم ہو ، ان میں انجمنیں قائم ہوں اور مدر سے جاری ہوں مگر چونکہ عام مسلمانوں کا کوئی
جتھا بنانا ان کے لئے ناممکن تھا اس لئے جب انہوں نے ہماری طرف ایک جتھا دیکھا تو وہ ہم
میں آگئے اور اب وہ چاہتے ہیں کہ مدر سے قائم کریں اور لوگ ڈگریاں حاصل کریں ۔ اسی وجہ
سے وہ ہمارے سلسلہ کو ایک انجمن سمجھتے ہیں ، مذہب نہیں سمجھتے ۔ تو دنیا میں ترقیات کے جو ذرائع
سمجھے جاتے ہیں وہ بالکل اور ہیں اور دین میں جو ترقی کے ذرائع سمجھے جاتے ہیں وہ بالکل اور
ہیں ۔ انجمنیں اور طرح ترقی کرتی ہیں اور دین اور طرح ۔ دین کی ترقی کے لئے ضروری ہوتا
ہے کہ اخلاق کی درستگی کی جائے ، قر بانی اور ایثار کا مادہ پیدا کیا جائے ، نمازیں پڑھی جائیں
روزے رکھے جائیں ، اللہ تعالیٰ پر تو گل پیدا کیا جائے اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کا عہد کیا
جائے ۔ اگر ہم یہ تمام باتیں کریں تو گو دنیا کی نگاہوں میں ہم پاگل قرار پائیں گے مگر خدا تعالیٰ
کی نگاہ میں ہم سے زیادہ عقلمند اور کوئی نہیں ہوگا ۔ قرآن کریم میں آتا ہے کہ مسلمان جب مالی
قربانیاں کرتے تو منافق کہا کرتے کہ یہ مسلمان تو احمق ہیں بس روپیہ برباد کئے چلے جارہے
ہیں ۔ انہیں کوئی ہوش نہیں کہ اپنے روپیہ کو کسی اچھے کام پر لگائیں ۔ اسی طرح جب وہ اوقات کی
قربانی کرتے تو پھر وہ کہتے یہ تو پاگل ہیں ، اپنا وقت برباد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ترقی خاک
کرنی ہے ۔ گویا مسلمانوں کو یا وہ احمق قرار دیتے یا ان کا نام مجنوں رکھتے ۔ یہی دو نام اُنہوں
نے مسلمانوں کے رکھے ہوئے تھے مگر دیکھو پھر وہی احمق اور مجنوں دُنیا کے عقلمندوں کے استاد
قرار پائے۔
پس ہماری جماعت جب تک وہی احمقانہ رویہ اختیار نہیں کرے گی جس کو کافر اور منافق
احمقانہ قرار دیتے تھے اور ہماری جماعت جب تک وہی مجنونانہ رویہ اختیار نہیں کرے گی جس کو
کافر اور منافق مجنونانہ رویہ قرار دیتے تھے اس وقت تک اسے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔
اگر تم چاہو کہ تم ضرورت کے موقع پر جھوٹ بھی بول لیا کرو، اگر تم چاہو کہ تم ضرورت کے
خطبات محمود
۶۸۸
سال ۱۹۳۸ ء
موقع پر دھو کا فریب بھی کر لیا کرو، اگر تم چاہو کہ تم ضرورت کے موقع پر چالبازی سے بھی کام لیا
کرو، اگر تم چاہو کہ تم ضرورت کے موقع پر غیبت اور چغلی سے بھی کبھی کبھی فائدہ اُٹھا لیا کرو اور
پھر یہ امید رکھو کہ تمہیں کامیابی حاصل ہو جائے تو یا د رکھو تمہیں ہرگز وہ کامیابی حاصل نہیں ہوگی یا
جس کا وعدہ اللہ تعالی نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمایا ہے۔ یہ چیزیں دُنیا کی
انجمنوں میں بیشک کام آیا کرتی ہیں مگر دین میں ان کی وجہ سے برکت نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی لعنت
اُترا کرتی ہے۔
چند دن ہوئے ہمارے سلسلہ کے ایک آدمی نے کسی موقع پر مجھ سے ایک بات کا ذکر
کیا جس سے میں یہ سمجھا کہ کسی اور شخص کو جھوٹ بولنے کے لئے کہا گیا تھا۔ یہ سن کر میری حیرت
کی کوئی انتہاء نہ رہی کہ پچاس سال آج ہمارے سلسلہ کو قائم ہوئے ہو رہے ہیں اور پچاس سال
سے یہ تعلیم ہماری جماعت کے کانوں میں ڈالی جا رہی ہیں کہ جھوٹ نہیں بولنا ، جھوٹ نہیں بولنا۔
مگر با وجود اس کے میرے سامنے نہایت صفائی سے کہہ دیا گیا کہ فلاں احمدی سے اتنے جھوٹ
کی اُمید کی گئی تھی مگر اس نے اتنا جھوٹ بھی نہ بولا ۔ مجھے طبعاً اس پر غصہ آنا چاہئے تھا اور آیا۔
چنانچہ میں نے کہا احمدیت اور جھوٹ نہایت متضاد چیزیں ہیں ۔ تم اس پر الزام لگاتے ہو اور
کہتے ہو کہ اس نے جھوٹ کیوں نہ بولا ۔ حالانکہ میرے نزدیک اس نے بہت بڑی نیکی کا کام کیا
کہ باوجود تحریک کے اس نے جھوٹ نہ بولا ۔ میرے اس کہنے پر وہ نہایت سادگی سے کہنے لگا
اچھا اگر کوئی غیر احمدی جھوٹ بول دے؟ بول دے؟ میں نے کہا اگر کوئی غیر احمدی ہمارے علم غیر احمدی ہمارے علم کے بغیر ہزار
دفعہ بھی جھوٹ بولتا ہے تو بیشک بول دے لیکن اگر وہ ہمارے اشارہ سے جھوٹ بولتا ہے تو
جھوٹ بولنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو لعنت اُترے گی وہ اُس پر پڑے گی اور ہم پر
بھی پڑے گی ۔ اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ پر تو کل کوئی آسان نہیں بلکہ بہت بڑا مشکل کام
ہے۔ یہ ایک موت ہے جو انسان کو قبول کرنی پڑتی ہے اور جب تک کوئی شخص موت قبول کرنے
کے لئے تیار نہ ہو اس وقت تک اسے تو کل کا مقام حاصل نہیں ہوسکتا ۔ جب تک انسان کے لئے
سہولت اور آرام کا زمانہ رہتا ہے وہ بڑے بڑے دعوے کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جھوٹ نہیں بولنا
چاہئے ، جھوٹ نہیں بولنا چاہئے ۔ مگر جب کسی مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے تو جھوٹ بول لیتا ہے
خطبات محمود
۶۸۹
سال ۱۹۳۸ ء
کیونکہ گو وہ مانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بچا سکتا ہے مگر اسے اس بات پر یقین نہیں ہوتا کہ واقع میں
اللہ تعالیٰ اسے بچا سکتا ہے ۔ وہ صرف ایک بات پر عقیدہ رکھتا ہے ۔ اس بارے میں اسے یقین
حاصل نہیں ہوتا اور عقیدہ اور چیز ہے اور یقین اور چیز ۔ عقیدہ ایک رسمی چیز ہوتا ہے مگر ایمان اور
یقین ذاتی فعل ہیں یہ جو ماں باپ سے لوگ دین سیکھتے ہیں ، یہ صرف عقیدہ ان سے لیتے ہیں،
ایمان ان سے نہیں لیتے ۔ ایمان ہر انسان کو خود حاصل کرنا پڑتا ہے۔ یہ کوئی جائداد نہیں جو انسان
کو اپنے ماں باپ سے ورثہ میں مل جائے ۔ دولت ورثہ میں اور ثہ میں مل سکتی ہے ، مکان ورثہ میں ما مل سکتا
ہے، جائداد ورثہ میں مل سکتی ہے مگر ایمان ورثہ میں نہیں مل سکتا ۔ ایمان ہر انسان کو خود کمانا پڑتا
ہے چاہے ہزار پشت سے کوئی مؤمن خاندان چلا آ رہا ہو پھر بھی ہزارویں پشت میں جولڑکا ہوگا
اس کو خود ایمان کمانا پڑے گا ورثہ میں اسے نہیں ملے گا ۔ ورثہ میں اسے صرف عقیدہ ملے گا نہ کہ
ایمان ۔ ایک مسلمان کا بچہ عقیدہ یہی کہے گا کہ خدا ایک ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اس کے سچے رسول ہیں مگر اسے ایمان نہیں کہا جائے گا۔ ایمان اُس میں تبھی پیدا ہو گا جب وہ
اللہ تعالیٰ کی آیات پر غور کر کے اور اس کے نشانات پر تدبر کر کے یہ کہے گا کہ ہاں واقع میں اللہ
ایک اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول ہیں ۔
میں گیارہ سال کا تھا جب اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل سے یہ توفیق عطا فرمائی کہ میں
اپنے عقیدہ کو ایمان سے بدل لوں ۔ مغرب کے بعد کا وقت تھا ہمیں اپنے مکان میں کھڑا تھا کہ
یکدم مجھے خیال آیا۔ کیا میں اس لئے احمدی ہوں کہ بانی سلسلہ احمد یہ میرے باپ ہیں یا اس
لئے احمدی ہوں کہ احمدیت سچی ہے اور یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کا قائم کردہ ہے ۔ یہ خیال آنے کے
بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس بات پر غور کر کے یہاں سے ہٹوں گا اور اگر مجھے پتہ لگ گیا کہ
احمدیت سچی نہیں تو میں اپنے کمرے میں داخل نہیں ہوں گا بلکہ یہیں صحن سے باہر نکل جاؤں
گا۔ یہ فیصلہ کر کے میں نے غور کرنا شروع کیا اور قدرتی طور پر اس کے نتیجہ میں بعض دلائل
میرے سامنے آئے جن پر میں نے جرح کی ۔ کبھی ایک دلیل دوں اور اُسے توڑوں پھر دوسری
دلیل دوں اور اسے رڈ کروں پھر تیسری دلیل دوں اور اسے توڑوں ۔ یہاں تک کہ ہوتے
ہوتے یہ سوال میرے سامنے آیا کہ کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے سچے رسول تھے؟ اور کیا