الٰہی جماعتیں دین پر عمل کرکے ہی کامیابی حاصل کر سکتی ہیں
حصہ 2
خطبات محمود
۶۹۰
سال ۱۹۳۸ ء
میں ان کو سچا مانتا ہوں کہ میرے ماں باپ کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ سچے ہیں؟ یا میں ان کو اس لئے
سچا مانتا ہوں کہ مجھ پر دلائل و براہین کی رو سے یہ روشن ہو چکا ہے کہ واقع میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم
راستباز رسول ہیں ؟ جب یہ سوال میرے سامنے آیا تو میرے دل نے کہا کہ اب میں اس امر کا
بھی فیصلہ کر کے ہٹوں گا ۔ اس کے بعد قدرتی طور پر خدا تعالیٰ کے متعلق میرے دل میں سوال
پیدا ہوا اور میں نے کہا یہ سوال بھی حل طلب ہے کہ آیا میں خدا تعالیٰ کو یونہی عقیدہ کے طور پر
مانتا ہوں یا سچ مچ یہ حقیقت مجھ پر منکشف ہو چکی ہے کہ دنیا کا ایک خدا ہے ۔ تب اللہ تعالیٰ کے
سوال پر بھی میں نے غور کرنا شروع کیا اور میرے دل نے کہا اگر خدا ہے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سچے رسول ہیں اور اور اگر ا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سچے رسول ہیں اور اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی
سچے ہیں تو پھر احمدیت بھی یقینا سچی ہے اور اگر دُنیا کا کوئی خدا نہیں تو پھر ان میں سے کوئی بھی سچا
نہیں اور میں نے فیصلہ کر لیا کہ آج میں اس سوال کو حل کر کے رہوں گا اور اگر میرے دل نے
یہی فیصلہ کیا کہ کوئی خدا نہیں تو پھر میں اپنے گھر میں نہیں رہوں گا بلکہ فوراً باہر نکل جاؤں گا۔
یہ فیصلہ کر کے میں نے سوچنا شروع کر دیا اور سوچتا چلا گیا ۔ اپنی عمر کے لحاظ سے میں اس
سوال کا کوئی معقول جواب نہ دے سکا مگر پھر بھی میں غور کرتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ میرا دماغ
تھک گیا ۔ اُس وقت میں نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی اس دن بادل نہیں تھے۔ آسمان کا
نہایت ہی مصفی تھا اور ستارے نہایت خوشنما خوشنمائی کے ساتھ آسمان پر چمک رہے تھے ۔ ایک تھکے
ہوئے دماغ کے لئے اس سے زیادہ فرحت افزا اور کونسا نظارہ ہو سکتا تھا۔ میں نے بھی ان
ستاروں کو دیکھنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ میں انہی ستاروں میں کھویا گیا۔ تھوڑی دیر بعد
جب پھر میرے دماغ کو ترو تازگی حاصل ہوئی تو میں نے اپنے دل میں کہا کیسے اچھے ستارے
ہیں مگر ان ستاروں کے بعد کیا ہوگا ؟ میرے دماغ نے اس کا یہ جواب دیا کہ ان کے بعد اور
ستارے ہوں گے ۔ پھر میں نے کہا ان کے بعد کیا ہوگا ؟ اس کا جواب بھی مجھے میرے دل نے
یہی دیا کہ ان کے بعد اور ستارے ہوں گے ۔ پھر میرے دل نے کہا اچھا تو پھر ان کے بعد کیا ہو
گا؟ میرے دماغ نے پھر یہی جواب دیا کہ اُن کے بعد اور ستارے ہوں گے۔ میں نے کہا اچھا
تو پھر اس کے بعد کیا ہوگا ؟ اس کا بھی پھر وہی جواب میرے دل اور دماغ نے دیا کہ کچھ اور
جو
خطبات محمود
٦٩١
سال ۱۹۳۸ ء
ستارے ہوں گے۔ تب میرے دل نے کہا کہ یہ کیوں کر ہو سکتا ہے کہ ایک کے بعد دوسرے اور
دوسرے کے بعد تیسرے اور تیسرے کے بعد چو بعد چوتھے ستارے ہوں ۔ کیا یہ سہ یہ سلسلہ کہیں ختم نہیں
ہوگا ؟ اگر ختم ہو گا تو اس کے بعد کیا ہو گا ؟ یہی وہ سوال ہے جس کے متعلق اکثر لوگ حیران رہتے
ہیں اور وہ کہتے ہیں ہم جو کہتے ہیں کہ خدا غیر محدود ہے اس کے کیا معنی ہیں؟ اور ہم جو کہتے
ہیں خدا ابدی ہے اس کے کیا معنی ہیں ؟ آخر کوئی نہ کوئی حد ہونی چاہئے ۔ یہی سوال میرے دل
میں ستاروں کے متعلق پیدا ہوا اور میں نے کہا آخر یہ کہیں ختم بھی ہوتے ہیں یا نہیں اور اگر
ہوتے ہیں تو اس کے بعد کیا ہے اور اگر ختم نہیں ہوتے تو یہ کیا سلسلہ ہے جس کا کوئی انتہاء نہیں ۔
جب میرا دماغ یہاں تک پہنچا تو میں نے کہا خدا کی ہستی کے متعلق محدود اور غیر محدود کا سوال
بالکل لغو ہے۔ تم خدا تعالیٰ کو جانے دو، تم ان ستاروں کے متعلق کیا کہو گے ۔ میری آنکھوں کے
سامنے یہ پڑے ہیں اگر ہم ان کو محدود کہتے ہیں تو محدود وہ ہوتا ہے جس کے بعد دوسری چیز
شروع ہو جائے ۔ پس سوال یہ ہے کہ اگر یہ محدود ہیں تو ان کے بعد کیا ہے؟ اور پھر اگر وہ بھی
محدود رہے تو اس کے بعد کیا ہے؟ اور اگر کہو کہ یہ غیر محدود ہیں تو اگر ستاروں کی غیر محدودیت کا
انسان قائل ہو سکتا ہے تو خدا تعالیٰ کی غیر محدودیت کا کیوں قائل نہیں ہو سکتا ۔ تب میرے دل
نے کہا کہ ہاں واقع میں خدا موجود ہے کیونکہ اس نے قانونِ قدرت میں وہی اعتراض رکھ دیا
ہے جو اس کی ذات پر پیدا ہوتا ہے اور اس نے بتا دیا ہے کہ تم مجھے غیر مرئی چیز سمجھ کر اگر یہ
اعتراض کرتے ہو تو پھر وہ چیزیں جو تمہیں نظر آرہی ہیں ان کے متعلق تمہارا کیا جواب
ہے؟ جبکہ وہی اعتراض جو تم مجھ پر کرتے ہو ان پر بھی عائد ہوتا ہے اور تمہارے پاس اس کا کوئی
جواب نہیں ۔ تم خدا تعالیٰ کے متعلق تو بے تکلفی سے یہ کہہ دو گے کہ ہماری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی
کہ وہ غیر محدود ہے؟ مگر کیا یہ ستارے غیر محدود نہیں؟ اگر ہیں تو غیر محدود کی تمہیں سمجھ آگئی اور
اگر ر محدود ہیں تو پھر ان کے بعد کیا ہے؟ اور اس کے بعد کیا ہے؟ اگر تم سمجھتے ہو کہ فضائے آسمانی
میں غیر محدو د سیارے اور ستارے ہیں تو خدا تعالیٰ پر سے اعتراض دور ہو گیا اور اگر یہ محدود ہیں
تو اس محدود کا محدود کون ہے؟ اور جب اس کا مُحدّد خدا ہے تو خدا کا وجود ثابت ہو گیا۔ تب میں
نے سمجھا کہ وہ اعتراض ہی غلط ہے جو خدا تعالیٰ کے متعلق کیا جاتا ہے اور میں نے یقین کیا کہ وہ
خطبات محمود
۶۹۲
سال ۱۹۳۸ ء
موجود ہے اور جب مجھے یہ یقین حاصل ہو گیا کہ وہ موجود ہے تو میں نے کہا محمد صلی اللہ علیہ وسلم
بھی خدا کے رسول ہیں اور یہ ناممکن ہے کہ ان کی اتباع کئے بغیر کوئی شخص نجات حاصل کر سکے اور
جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر مجھے یقین پیدا ہوا تو میں نے کہا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بھی سچے ہیں اور یقیناً ہمارا سلسلہ خدا تعالیٰ کا قائم کردہ سلسلہ ہے۔ تب اس
فیصلہ کے بعد گیارہ ساڑھے گیارہ بجے میں اپنے بستر پر لیٹا ۔ تو ایمان انسان کو خود حاصل کرنا
پڑتا ہے مگر عقیدہ انسان کو ورثہ میں بھی مل جاتا ہے لیکن عقیدہ نفع نہیں دیتا ۔ اگر دیتا ہے تو ایمان
ہی دیتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کے جو لوگ اپنے بچوں کے اندر ایمان پیدا نہیں کرتے محض عقائد سکھا
دینے پر اکتفا کرتے ہیں ان کی نسلوں میں سے دین آخر مٹ جاتا ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں چونکہ ان کو
یہ رٹا دیا گیا ہے کہ خدا ایک ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول ہیں ۔ اس لئے دین ان
کے اندر داخل ہو گیا ۔ حالانکہ یہ عقیدہ ہے جو وہ انہیں سکھاتے ہیں ایمان تب ہی پیدا ہو سکتا ہے
جب وہ خود غور کریں اور اپنے طور پر فیصلہ کریں کہ واقع میں یہ باتیں صحیح ہیں ۔ کئی لوگ میرے
پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے اپنی اولا د خدمت دین کے لئے وقف کر دی ہے۔ میں انہیں
ہمیشہ یہی کہا کرتا ہوں کہ جَزَاكُمُ الله آپ کو اس کا ثواب ہو گیا مگر اپنے آپ کو وقف کرنا بیٹے کا
کام ہے باپ کا نہیں ۔ باپ اگر کہہ بھی دے کہ میں اپنے بیٹے کی زندگی وقف کرتا ہوں مگر بیٹا یہ
کہے کہ میں دنیا کماؤں گا تو ہم ایسے وقف سے کیا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اور اگر ایسے شخص کو زبر دستی
دین کے کام پر لگایا بھی جائے گا تو دین میں رخنہ پیدا ہونے کے سوا اور کیا ہوگا۔ تو اگر کوئی شخص
اپنے بچہ کے متعلق یہ کہے کہ میں اسے وقف کرتا ہوں تو میں اسے یہی کہا کرتا ہوں کہ جزاک اللہ
مگر وقف کا زمانہ اس کا اسی وقت سے شروع ہو گا جب یہ خود جوان ہو کر کہے گا کہ میں اپنی زندگی
خدمت دین کے لئے وقف کرتا ہوں ۔ تو ایمان اور ذاتی طور پر کسب کئے ہوئے یقین کے بغیر
دُنیا میں کبھی کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ورنہ رسمی طور پر جو باتیں عقائد میں شامل ہوتی ہیں وہ
انسان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا کرتیں ۔
پس ہماری جماعت کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر ایمان پیدا کرے اور ہمیشہ یہ امر
مد نظر رکھے کہ اس نے اپنی اولادوں کے اندر یقین اور وثوق پیدا کرنا ہے ۔ مگر میں دیکھتا ہوں
خطبات محمود
۶۹۳
سال ۱۹۳۸ ء
ہماری جماعت میں ہزاروں لوگ ایسے ہیں جو عقائد بھی پوری طرح اپنی اولاد کو نہیں سکھاتے اور
جب انہیں معلوم ہی نہ ہو کہ اُن کے عقائد کیا ہیں تو انہوں نے دنیا میں کرنا کیا ہے؟ اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ عقیدہ خود اپنی ذات میں کوئی بڑی چیز نہیں مگر کم سے کم وہ ایک چھوٹا سہارا ضرور ہے
اور ایمان کے حصول کا پہلا زینہ ہے تو دینی معاملات میں ترقیات ان ذرائع کو اختیار کئے بغیر
نہیں ہو سکتیں جو اللہ تعالیٰ نے دینی ترقی کے لئے ضروری قرار دیئے ہیں مگر مجھے افسوس ہے کہ
ابھی تک ہماری جماعت نے پورے طور پر اس نقطہ کو نہیں سمجھا ۔ حالانکہ جب تک ہماری جماعت
پورے طور پر اس امر پر قائم نہیں ہو جاتی کہ چاہے کچھ ہو جائے ہم نے جھوٹ نہیں بولنا ، ہم نے
دھوکا اور فریب سے کام نہیں لینا ۔ ہم نے کامل طور پر خدا تعالیٰ پر توکل کرنا اور اسی کے احکام کی
اطاعت اور فرمانبرداری کرنا ہے اس وقت تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ میں کئی سال
سے جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلا رہا ہوں مگر مجھے افسوس ہے کہ ابھی تک ہماری جماعت
میں بعض لوگ ایسے ہیں جو جھوٹ بولتے یا بلواتے ہیں ۔ اگر ہماری جماعت جھوٹ کو ہی کلیہ
چھوڑ دے تو یہ ایک ایسی اعلیٰ درجہ کی تبلیغ ہو کہ دشمن سے دشمن بھی ہمارے اخلاق کی فوقیت کو تسلیم
کئے بغیر نہ رہے ۔ اسی طرح فریب ، دعا ، منافقت یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جو قوم کو لوگوں کی
نظروں میں گرا دیتی ہیں لیکن اگر ہم قربانی اور ایثار سے کام لیں اور ہمارے اخلاق نہایت اعلیٰ
درجہ کے ہوں تو یقیناً ہماری جماعت کی عظمت تمام لوگوں کے دلوں میں قائم ہو جائے کیونکہ سچی
قربانی اور نیک اخلاق ہی ہیں جو کسی قوم کی عظمت کو دُنیا میں قائم کیا کرتے ہیں ۔ اور نہ خالی منظم
ہونا اور ایک جماعت میں شامل ہونا کوئی بڑی بات نہیں ۔ یہ تو دنیا دار انجمنوں میں بھی ہوتا
ہے۔ وہ بھی منظم ہوتی ہیں اور وہ بھی ایک جماعتی رنگ اپنے اندر رکھتی ہیں ۔
پس روحانی سلسلہ کے قیام کی اصل غرض تنظیم نہیں ہوتی بلکہ اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ اس
جماعت کے افراد سلسلہ کی تعلیم کے زیر اثر جھوٹ سے بچیں، فریب سے کام نہ لیں ، دعا اور
منافرت کو چھوڑ دیں، اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں ، اسی پر توکل کریں ، اس کے احکام کی کامل
اطاعت اور فرمانبرداری کریں اگر یہ باتیں لوگوں میں پیدا نہیں ہوتیں تو محض تنظیم اور نظام اور
خلافت پر ایمان انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا اور نہ اس تنظیم کا وہ روحانی نتیجہ نکل سکتا ہے جو
خطبات محمود
نماز، روزها
۶۹۴
سال ۱۹۳۸ ء
روزہ اور دوسرے احکام شرعیہ کا روحانی نتیجہ ہے۔ روحانی نتیجہ اسی وقت پیدا ہوتا ہے
جب نظام کو خادم سمجھا جائے ۔ دُنیا اور دین میں یہی فرق ہے کہ دنیا کے لوگ نظام کو اصل چیز
قرار دیتے ہیں اور دیندار لوگ نظام کو اصل چیز کے حصول کا ایک ذریعہ قرار دیتے ہیں ۔ چونکہ
دنیا خالص نظام سے مل جاتی ہے اس لئے نظام ان کی نظروں میں بہت بھاری ہوتا ہے اور اس
کی وقعت ان کے دلوں پر غالب ہوتی ہے لیکن روحانی انعامات محض نظام کی وجہ سے حاصل نہیں
ہو سکتے بلکہ ان انعامات کے حصول کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ انسان اُن روحانی ہتھیاروں کو
استعمال کرے جو خدا تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں ۔
میں جماعت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اب وہ زمانہ آ گیا ہے جب اسے اپنی نیند چھوڑ دینی
چاہئے اور غفلت اور سستی کو ترک کر کے پوری ہوشیاری اور بیداری سے کام کرنا چاہئے کیونکہ
دنیا میں پھر تباہی کے آثار نظر آ رہے ہیں ۔ لوگ پھر لڑنے کے لئے آمادہ ہو رہے ہیں ۔ حکومتیں
پھر جنگوں کے میدان میں گودنے کے لئے تیار ہو رہی ہیں اور ہم جن کے لئے خدا تعالیٰ یہ تمام
میدان صاف کر رہا ہے اس سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہیں کر رہے۔ اگر دنیا میں اب دوبارہ
کوئی جنگ چھڑ گئی تو اس کے نتائج بنی نوع انسان کے لئے نہایت ہی خطرناک ہوں گے۔ تباہی
کے سامان جو آج پیدا ہیں پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے ۔ بیشک آج کل بھی بعض جنگیں ہو رہی ہیں
اور لوگ ان پر قیاس کرتے ہوئے مطمئن ہیں اور کہتے ہیں کہ ان جنگوں سے تو کوئی زیادہ تباہی
نہیں ہوتی لیکن زیادہ تباہی نہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ابھی تک حکومتیں اپنے سامانِ حرب کو
چھپائے ہوئے ہیں۔ اگر آج وہ اپنے تمام سامانوں کو ظاہر کر دیں تو ان کے دشمن اس کوش
کوشش
میں لگ جائیں کہ ان کا کیا علاج ہے۔ مثلاً اگر سپین کی جنگ میں ہی اٹلی اور جرمن والے اپنے
تمام ہتھیار ظاہر کر دیتے تو دوسری قومیں یکدم سپین کے معاملہ میں دخل دے دیتیں اور کہتیں کہ
انتناظلم مت کرو اور ان کے موجد اس بات میں مشغول ہو جاتے تا کہ ان ہتھیاروں ۔
میں انہیں کون سے ہتھیار تیار کرنے چاہئیں اور اس طرح اصل جنگ سے سال دو سال پہلے وہ
ان کا توڑ تجویز کر لیتے یا مثلاً فرانسیسیوں نے تباہی کی جو جو چیزیں ایجاد کی ہوئی ہیں اگر وہ
معمولی معمولی جنگوں میں ان کو ظاہر کر دیں تو دشمن ضرور ہوشیار ہو جائے اور وہ ان کا علاج
خطبات محمود
۶۹۵
سال ۱۹۳۸ ء
سوچنے میں مشغول ہو جائے یا انگریز اگر ان چھوٹی چھوٹی لڑائیوں پر جو سرحد میں لڑی جاتی ہیں
اپنے تمام ہتھیاروں کو ظاہر کر دیں تو اس کا نتیجہ یہ نکلے کہ سب دنیا کو معلوم ہو جائے کہ انگریزوں
نے کون کون سی تباہی بر پا کرنے والی چیزیں ایجاد کی ہوئی ہیں اور اس طرح انگریزوں کے
دشمن ان کا علاج سوچنے میں مصروف ہو جائیں ۔ پس تباہی کے سامان تو نکلے ہوتے ہیں مگر اس
وقت حکومتیں ان سامانوں کو چھپائے ہوئے ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ ان سامانوں کو اسی دن
ظاہر کریں جس دن ایک بڑی جنگ شروع ہو جائے ورنہ حقیقت یہ ہے کہ ایسے ایسے خطرناک
سامان تیار ہو چکے ہیں کہ ان کا خیال کر کے ہی انسان کانپ اُٹھتا ہے۔ ایسے سینیا میں ایک جگہ
اٹلی والوں نے ذراسی اس کی نمائش کی تھی اور مسٹر ڈ گیس MUSTARD GAS) ایسے سینیا
کی فوج پر پھینکی تھی ۔ اس وقت اٹلی کی فوج ایسے سینیا کی فوج سے شکست کھا رہی تھی مگر مسٹرڈ گیس
پھینک کر انہوں نے جنگ کی کایا پلٹ دی ۔ ہمارا ایک احمدی ڈاکٹر ان دنوں وہیں موجود تھا۔
اُس نے وہاں کے چشم دید حالات لکھ کر بھیجے تھے جنہیں پڑھ کر دل رحم سے بھر جاتا تھا۔ جس
وقت ایسے سینیا کی فوج غلبہ کے خیال میں مست ہو کر آگے کی طرف بڑھتی چلی جا رہی تھی یکدم
اٹلی والوں نے مسٹر ڈ گیس پھینکنی شروع کر دی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ تھوڑی ہی دیر میں وہ لوگ
پاگلوں کی طرف ادھر اُدھر بھاگنے لگ گئے ۔ خود ایسے سینیا کا بادشاہ بھی پاگلوں کی طرح
اِدھر اُدھر بھاگتا پھرتا تھا اور اس کا تمام جسم چھالے چھالے ہو گیا ۔ مسٹر ڈ گیس ایک نہایت ہی
زہریلی گیس ہوتی ہے ۔ واللہ اَعْلَمُ ۔ ابھی اور کتنی زہریلی گیسیں ہیں جو ان لوگوں نے تیار کر رکھی
ہیں ۔ کتابوں میں تو اس گیس کے متعلق میں نے پڑھا ہی تھا۔ تھوڑے دن ہوئے ایک دوست
نے جنہیں اس گیس کا اچھی طرح علم تھا سنا یا کہ یہ گیس اس قسم کی ہوتی ہے کہ اس کے گرتے تے وقت
یہ پتہ ہی نہیں لگتا کہ گیس گر رہی ہے مگر جسم کے اندر معاً گھس جاتی ہے، تمام بدن پر چھالے پڑ
جاتے ہیں، کھانسی ہو جاتی ہے ، سینہ میں زخم پڑ جاتے ہیں اور انسان کے اندر آگ بھی لگ جاتی
ہے۔ ایک ایک فٹ کی موٹی چھت بھی اگر ہو تو یہ گیس اس کے اندر گھس جاتی ہے اور چھت پھاڑ اور
کر اندر آ جاتی ہے اور اس سے بچنے کا سوائے اس کے اور کوئی ذریعہ نہیں کہ انسان اپنے تمام ا
جسم پر ربڑ لپیٹ لے اور چونکہ یہ پتہ نہیں ہوتا کہ اس وقت گیس گر رہی ہے یا نہیں اس لئے اس کا علم
خطبات محمود
٦٩٦
سال ۱۹۳۸ ء
اُسی وقت ہوتا ہے جب انسان اس گیس کے زہریلے اثر کے نتیجہ میں مرنے لگتا ہے۔ پھر یہ
گیس سیال ہے اُڑتی نہیں ۔ اگر کسی کمرے میں پڑی ہو تو بعض دفعہ سال سال پڑی رہتی ہے ۔
انسان یہ سمجھتا ہے کہ کمرہ بالکل صاف ہے اور سمجھتا ہے کہ پچھلے سال دشمن نے اس علاقہ میں یہ
گیس پھینکی تھی اب وہ گیس کہاں باقی ہے مگر جونہی وہ اس کمرہ میں داخل ہوتا ہے اس کا شکار ہو ما
جاتا ہے ۔ اسی طرح گڑھوں اور تالابوں میں یہ گیس ایک مدت دراز تک پڑی رہتی ہے ۔ لوگ
سمجھتے ہیں کہ اس علاقہ میں مسٹر ڈگیں نہیں مگر اتفاقاً جب اس گڑھے سے کوئی جانور پانی پینے لگتا
ہے یا انسان اس میں گھستا ہے تو گیس اس پر اپنا اثر پیدا کر کے اسے پاگل بنا دیتی اور بالآخر
ہلاک کر دیتی ہے۔ غرض یہ ایک نہایت ہی خطر ناک گیس ہے۔ اگر یہی گیس ہوائی جہاز سپرے
(Spray) کرتے چلے جائیں تو ملکوں کے ملک وہ اسی ایک گیس سے تباہ کر سکتے ہیں اور کوئی
اس کا علاج نہیں کر سکتا ۔ گاؤں والے گھروں میں آرام سے بیٹھے ہوں اور ہوائی جہاز ان کے
اوپر سے اس گیس کو سپرے کرتے چلے جائیں تو آدمی اور جانور سب کھانس کھانس کر مر جائیں
گے اور ان کے جسم پر آبلے ہی آبلے اُٹھ آئیں گے ۔
اسی طرح ایسی شعاعیں ایجاد ہوئی ہیں جن کی مدد سے دور بیٹھے ہی ہوائی جہازوں اور
تو پوں کو چلا یا جا سکتا ہے ۔ ایسی شعاعیں ایجاد ہوئی ہیں جن کو پھینک کر دور بیٹھے ہی انسان ہوائی
جہازوں کو گرا سکتا ہے۔ ایسے ایسے گولے نکلے ہیں جنہیں اگر ہوائی جہازوں کے ذریعہ شہروں
اور دیہات پر گرا دیا جائے اور ان کے کنوؤں میں انہیں پھینک دیا جائے تو یکدم ٹائیفائیڈ اور
ہیضہ تمام ملک میں پھیل جائے ۔ غرض ایسی ایسی خطرناک تباہی کے سامان ایجاد ہو چکے ہیں کہ
جس وقت بڑی قوموں میں لڑائی شروع ہوئی اس وقت لاکھوں بلکہ کروڑوں آدمیوں کا ایک
ایک دن میں مر جانا کوئی بڑی بات نہیں ہو گی بلکہ انہی سامانوں سے اگر کوئی حکومت چاہے تو
سارے ہندوستان کا دو تین دن میں صفایا کر سکتی ہے ۔ اس قدر خطر ناک سامانوں کی موجودگی
کیا تعجب ہے کہ ہماری ان دعاؤں کا ہی نتیجہ ہو جو ہم نے گزشتہ سالوں میں اللہ تعالیٰ کے حضور
کیں مگر سوال یہ ہے کہ اس تباہی کے نتیجہ میں اسلام کی شوکت اور عظمت کے جو سامان پیدا ہوں
گے ان سے فائدہ اُٹھانے کی ہم کیا کوششیں کر رہے ہیں ۔ میرے سامنے اس وقت دو تین ہزار
خطبات محمود
۶۹۷
سال ۱۹۳۸ ء
مرد اور عورت بیٹھے ہیں ۔ مرد میرے سامنے ہیں اور عورتیں پردہ کے پیچھے۔ تم میں سے کتنے ہی
ہیں جنہیں جب کہا جاتا ہے کہ تبلیغ کرو تو وہ آگے سے یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم غیر تعلیم یافتہ ہیں ۔ تم
مجھے بتاؤ کہ صحابہ میں سے کتنے تعلیم یافتہ تھے ۔ سارے مکہ میں صرف سات پڑھے لکھے شخص تھے
مگر اب جو دین نظر آ رہا ہے یہ انہی ان پڑھوں کی کوششوں اور مساعی کا نتیجہ ہے اوروں کو
جانے دو ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم خود ان پڑھ تھے پھر تم کس طرح کہہ سکتے ہو کہ چونکہ ہم
ان پڑھ ہیں اس لئے دین کو سمجھنے اور اس کو پھیلانے کی طرف توجہ نہیں کر سکتے ۔
پھر میں باہر کی جماعتوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ مجھے جواب دیں کہ وہ کیا قربانیاں کر رہے
ہیں ۔ ان میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں سہارا دینا پڑتا ہے مثلاً چندے کا سوال آئے گا تو
ایک دفعہ تو چندہ دیں گے مگر پھر دو تین سال بالکل خاموش رہیں گے اور دو تین سال گزرنے
کے بعد ہمارے پاس آ کر کہیں گے میری تو بہ میری تو بہ ۔ گزشتہ بقایا مجھے معاف کیا جائے آئندہ
میں با قاعدہ چندہ دیا کروں گا ۔ پھر انہیں بقایا معاف کر دیا جاتا ہے تو ایک دفعہ چندہ دے دیں
گے اور پھر تین چار سال تک کچھ نہیں دیں گے اور جب ان پر اسی طرح تین چار سال اور گزر
جائیں گے تو پھر ہمارے پاس آ جائیں گے اور کہیں گے میری تو بہ میری تو بہ ۔ میں بڑا جاہل تھا
بڑا بیوقوف تھا، بڑا احمق تھا۔ میں نے اتنے عرصہ تک کوئی چندہ نہ دیا۔ اب خدا کے لئے مجھے
پچھلا چندہ معاف کیا جائے ۔ آئندہ انشاء اللہ اس میں کوئی کوتاہی نہیں ہو گی ۔ پھر ہم انہیں
معاف کرتے ہیں تو وہ پھر غافل اور سُست ہو جاتے ہیں ۔ یہی نمازوں کا حال ہے ۔ کچھ دن
درد سے نمازیں پڑھیں گے مگر پھر ان میں سستی پیدا ہو جائے گی اور بعض تو بالکل نماز ترک کر
بیٹھیں گے اور بعض جو پڑھیں گے وہ چٹی سمجھ کر پڑھیں گے ۔ یہی سچ کا حال ہے۔ خطبہ سنیں
گے تو کہیں گے لو جی اب ہم ہمیشہ سچ بولیں گے اور کبھی جھوٹ کے قریب بھی نہیں جائیں گے
چنانچہ اس کے مطابق وہ دو تین دن سچ کا چوغہ پہن کر پھرتے رہیں گے مگر اس کے بعد وہ سچ کا
چوغہ اُتار کر بکس میں بند کر کے رکھ دیں گے ۔ گویا وہ ڈرتے ہیں کہ یہ اچھا لباس کہیں پہن پہن کر
خراب ہی نہ ہو جائے ۔
تو دین کے معاملہ میں استقلال جو کامیابی کی ایک بھاری شرط ہے وہ جماعت میں مفقود
خطبات محمود
۶۹۸
سال ۱۹۳۸ ء
ہے إِلَّا مَا شَاءَ الله ۔ پھر ایک اور طبقہ ہے جو افیم کھائے ہوئے مریض کی طرح ہے جسے ہر وقت
جگانا پڑتا ہے۔ تحریک جدید کا کام عارضی اور مجموعی ہے مگر اس میں بھی سستی پیدا ہو گئی ہے ۔ میں
نے اس تحریک کے ابتداء میں یہ شرط کر دی تھی کہ اس میں وہی شخص حصہ لے جو اپنی خوشی اور میں جو
مرضی سے اس میں شامل ہونا چاہے۔ کسی پر اس کے متعلق جبر نہیں کیا گیا مگر میں دیکھتا ہوں تین
سال تو دوستوں کا جوش قائم رہا مگر اب چوتھے سال اس میں بھی کمزوری نظر آ رہی ہے۔ حالانکہ
اس سال تیسرے سال سے کم چندہ دوستوں کے ذمہ لگایا گیا ہے مگر پھر بھی پچپن ہزار کے قریب
رو پیدا بھی وصول ہونا باقی ہے ۔ گویا ساٹھ فیصدی چندہ تو وصول ہوا ہے مگر چالیس فیصدی چندہ
ابھی وصول ہونا باقی ہے۔ یہ امر بتا رہا ہے کہ باوجود اس کے کہ لوگوں نے طوعی طور پر اس چندہ
میں شرکت کی تھی اور باوجود اس کے کہ ان پر کوئی جبر نہیں کیا گیا پھر بھی وہ ایسے تھے جن کے بدن
میں اپنے قول کو پورا کرنے کی ہمت نہیں تھی ۔ گویا ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں
سوگز واروں دس گز نہ پھاڑوں یعنی جب نام لکھانا پڑے تو اس وقت کہہ دیا کہ میں سو گز کپڑا
قربان کر دوں گا مگر جب دینا پڑے تو ایک گز بھی نہیں دیتے حالانکہ تین سال یا سات سال
انسانی عمر کے مقابلہ میں چیز ہی کیا ہیں ۔ معمولی معمولی بتوں پر زمیندار آپس میں لڑ پڑتے اور
دس دس سال کی قید کاٹ کر آ جاتے ہیں ۔ پس اگر زمیندار ایک کھیت کی منڈیر پر دس سال کی قید
بخوشی برداشت کر لیتے ہیں اور وہ ان سالوں کو کوئی بڑی بات نہیں سمجھتے تو خدا تعالیٰ کے دین کے
لئے دس سال قربانی کرنا کون سی بڑی بات ہے۔ بالخصوص جب کہ میں نے بارہا کہہ دیا ہے کہ
یہ طوعی قربانی ہے اور اس میں وہی حصہ لے جو اس کی ادائیگی کا اپنی خوشی سے اقرار کرے۔ یہ
کوئی جبری سکیم نہیں کہ ہر شخص کو ہم اس میں حصہ لینے پر مجبور کریں ۔ ہم نے صاف کہہ دیا تھا کہ
جس میں اسے برداشت کرنے کی ہمت نہیں وہ مت آئے ۔ صرف وہی آگے بڑھے جو اپنی
مرضی سے اس میں حصہ لے مگر افسوس ہے کہ اس میں بھی سستی آ گئی۔ میں نے اس کے لئے
سیکرٹری بھی مقرر کئے تھے مگر وہ بھی افیمی طرز کے سیکرٹری معلوم ہوتے ہیں کہ سیکرٹری تو بن گئے
ہیں مگر کام کی طرف ان کی کوئی توجہ نہیں ۔ یہی حال دوسرے کاموں کا ہے۔ حالانکہ اب دُنیا پر
ایک ایسا نازک وقت آچکا ہے کہ دنیا میں عنقریب بہت بڑا تغیر ہونے والا ہے۔ تین سال
خطبات محمود
۶۹۹
سال ۱۹۳۸ ء
ہوئے میں نے کہا تھا کہ دس سال کے اندر دنیا میں ایک عظیم الشان تغیر پیدا ہو گا اور ابھی میری
اس بات پر صرف تین سال گزرے ہیں کہ اس تغیر کی علامتیں ظاہر ہونی شروع ہوگئی ہیں ۔ اب
اگر دنیا میں لڑائی شروع ہوئی تو یقیناً سمجھ لو کہ اس لڑائی کے بعد کی دُنیا وہ دنیا نہیں ہوگی جواب
ہے بلکہ بالکل بدلی ہوئی دُنیا ہو گی ۔ ہزاروں ایجادیں ممکن ہے دُنیا سے مٹ جائیں کیونکہ ان
ایجادات کے موجد دُنیا سے مٹ جائیں گے ۔ ہزاروں کارخانے ممکن ہے دُنیا سے مٹ جائیں
کیونکہ ان کارخانوں کو چلانے والے دُنیا سے مٹ جائیں گے۔ دُنیا کے سامنے ایک ایسی
خطر ناک تباہی نظر آ رہی ہے جو قیامت کا نمونہ ہوگی نہ انفلوائنزا اس تباہی کا مقابلہ کر سکتا ہے، نہ
طاعون اس تباہی کا مقابلہ کر سکتی ہے، نہ گزشتہ جنگِ عظیم اس تباہی کا مقابلہ کر سکتی ہے کیونکہ
طاعون اور انفلوائنزا ایک ایک آدمی کو پکڑتے ہیں مگر اس جنگ کے ذریعہ ایک کو نہیں بلکہ شہروں
کے شہروں کو یکدم برباد کیا جا سکتا ہے۔ بالکل ممکن ہے وہ بڑے بڑے شہر جن میں تمہیں تمھیں ،
چالیس چالیس لاکھ کی آبادی ہے، ایک دن آدمیوں سے بھرے ہوئے ہوں مگر دوسرے دن
تمہیں یہ اطلاع ملے کہ اس شہر میں ایک آدمی بھی باقی نہیں رہا سب مار دیئے گئے ہیں ۔ گویا
ملک الموت کی حکومت دنیا میں ہونے والی ہے اور خدا اسے کھلی ڈھیل دینے والا ہے۔ دُنیا کے
بعید ترین علاقوں کے لوگ بھی اس تباہی سے محفوظ نہیں ۔ تم خیال کرتے ہو کہ ہم ہندوستان کے
رہنے والے ان حملوں سے محفوظ ہیں مگر یہ درست نہیں ۔ دو دو، تین تین ہزار میل کی پرواز کرنے
والے ہوائی جہاز ایجاد ہو چکے ہیں ۔ اٹلی اور ایسے سینیا سے ہوائی جہاز آ کر پنجاب اور سندھ پر
گولہ باری کر سکتے ہیں اور جاپان کے ہوائی جہاز چین کے راستوں سے آ کر مدراس ، بنگال اور
برما کو تباہ کر سکتے ہیں۔ پس مت سمجھو کہ تم محفوظ جگہوں میں ہو ۔ اس وقت ایسی زبر دست تباہی
کے سامان پیدا ہو چکے ہیں کہ کسی انسان کی زندگی بھی محفوظ نہیں ۔ جب انسانی زندگی کے خون کی
اس قدر ارزانی ہو رہی ہے اور جب زندگی کا کوئی اعتبار ہی نہیں رہا تو کیوں نہ اس زندگی کو
خدا تعالیٰ کے دین کے لئے خرچ کیا جائے ۔ اگر آج تم اپنی زندگی میں تبدیلی پیدا کرو گے تو کل
والی دنیا کو خدا تمہارے سپرد کر دے گا لیکن اگر آج تم نے اپنے اندر تبدیلی پیدا نہ کی تو نہ معلوم نم اندر نہ
تمہاری جگہ کل خدا تعالیٰ کسی قوم کو کھڑا کر دے گا جو ان سامانوں سے فائدہ اُٹھائے گی جو
خطبات محمود
٧٠٠
سال ۱۹۳۸ ء
خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے پیدا کئے تھے ۔ بیشک خدا تعالیٰ کے کام ہو کر رہیں گے اور کوئی نہیں جو
انہیں روک سکے مگر کیسا بد قسمت ہے وہ شخص جس کی خدا تعالی دعوت کرے مگر کوئی اور اس کو آ کر
کھا جائے اور وہ اس سے محروم رہے۔ پس اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو اور اس کے لئے ایثار اور
قربانی کر کے ان کعُوا وَ اسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ کے مقام پر کھڑے ہو جاؤ اور
وافعَلُوا الخير کا جامہ پہن لو لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ مگر یہ اس وقت
تک نہیں ہو سکتا جب تک تم اپنی پہلی زندگی پر ایک موت وارد نہ کرو ۔ پس اپنے اخلاق میں انتہاء
درجہ کی تبدیلی پیدا کرو، اپنے افکار میں انتہاء درجہ کی تبدیلی پیدا کرو، اپنے اموال کی انتہاء درجہ
کی قربانی کرو، اپنے اوقات کی انتہاء درجہ کی قربانی کرو تب تم یقیناً اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر
سکو گے ۔ باتیں تو میں بتا سکتا ہوں مگر عمل کرنا تمہارا کام ہے۔ خدا تعالیٰ نے مجھے قرآن سمجھایا
ہے اور میں وہ تمہیں سُنا دیتا ہوں مگر یہ میرے بس کی بات نہیں کہ میں ان باتوں پر تم سے عمل بھی
کروالوں ۔ یہ خدا نے تمہارے اختیار میں رکھا ہے کہ تم ان باتوں سے فائدہ اُٹھاؤ ۔ اگر تم ان
باتوں سے فائدہ اُٹھاؤ گے تو خدا تعالیٰ تمہارے لئے ترقیات کے سامان پیدا کر دے گا اور وہ تم
پر رحم کرے گا اور اگر تم ان باتوں پر عمل نہیں کرو گے تو باقی دنیا پر اگر ایک مجرم ثابت کیا جائے گا
تو تم پر دو جرم ثابت کئے جائیں گے لیکن اس کے مقابلہ میں اگر تم عمل کرو گے تو خدا تعالیٰ کے
فضل کے دروازے بھی تم پر دوہرے طور پر کھولے جائیں گے۔ بعد میں جو لوگ آئیں گے
انہیں ایک ثواب ملے گا مگر تمہیں دوہرا ثواب ملے گا کیونکہ وہ اس وقت آئیں گے جب دین
ترقی کر چکا ہوگا اور تم اس وقت دین کی خدمت کر رہے ہو جب ہزاروں گالیاں تمہیں دشمنوں
کی طرف سے سننی پڑتی ہیں ۔ پس تمہارے لئے برکتوں کے دروازے بھی کھلے ہیں اور لعنتوں
کے دروازے بھی کھلے ہیں ۔ تمہارے سامنے تریاق کا پیالہ بھی پڑا ہے اور تمہارے سامنے زہر کا
پیالہ بھی پڑا ہے۔ اگر تم چاہتے ہو تو قر بانیوں کے میدان میں اپنا قدم آگے سے آگے بڑھا کر
تریاق کے پیالہ کو پی جاؤ اور ابدی زندگی کے وارث بن جاؤ اور اگر چاہتے ہو تو زہر کا پیالہ پی کر
اس کی ابدی لعنت اور عذاب کے مورد بن جاؤ اور اس کی برکتوں سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو
جاؤ ۔ پس یہ تمہارے اپنے اختیار کی بات ہے اس میں نہ میں تمہاری مدد کر سکتا ہوں اور نہ کوئی
خطبات محمود
۷٠١
سال ۱۹۳۸ ء
اور مدد کر سکتا ہے ۔ خدا بیشک مدد کر سکتا ہے مگر وہ کرتا نہیں اس کا فیصلہ یہی ہے کہ بندہ خود اپنا
66
راستہ چھنے ۔ پھر جس راستہ کو وہ چن لیتا ہے اس کے مطابق اللہ تعالیٰ اس سے سلوک کرتا ہے ۔“
( الفضل ۲۷ ستمبر ۱۹۳۸ء)
ا الحج: ۷۹،۷۸
ترمذی ابواب صفة جهنم باب ماجاء ان ۔۔۔۔۔۔۔ نفسين
التوبة : ١٠٠
کتاب البریہ صفحہ ۱۷۰ حاشیہ
ه نیا تذکرة الاولیاء از رئیس احمد جعفری صفحه ۳۵
دارا اصل نام دار پوس۔ ایران کا عظیم شہنشاہ اور فاتح ۔ دور حکومت ۴۸۶ تا ۵۲ ق م ۔
ترمذی ابواب الزهد باب ماجاء في اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم و ابواب
شمائل ترمذى باب ماجاء في عيش النبي صلى الله عليه وسلم
تاریخ الخلفاء اللسيوطي صفحه ۸
و مستدرک حاکم جلد ۳ صفحه ۴۷۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء
تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحه ۵۱ مطبوعه لا
ا تار
۵۱۰ مطبوعہ لاہور ۱۸۹۲ء