رمضان میں تحریک جدید اورتحریک جدید میں رمضان سے فائدہ اٹھاؤ

خطبات محمود
۷۴۳
۳۵
سال ۱۹۳۸ ء
رمضان میں تحریک جدید اور تحریک جدید میں
رمضان سے فائدہ اٹھاؤ
( فرموده ۴ رنومبر ۱۹۳۸ ء )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
اللہ تعالیٰ کے فضل نے پھر ہمیں وہ بابرکت مہینہ دکھایا ہے جس کے متعلق قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ القُرآن کے کہ رمضان کا مہینہ وہ ہے
جس میں قرآن اترا ہے یا جس کے بارہ میں قرآن اُترا ہے ۔ حدیثوں سے یہ امر ثابت ہے کہ
ہر سال رمضان میں جبریل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لاتے تھے اور آپ کے
ساتھ تلاوت قرآن کیا کرتے تھے چنانچہ جس سال آپ کی وفات ہوئی آپ نے فرمایا کہ ہمیشہ
جبریل رمضان میں ایک دفعہ میرے ساتھ تلاوت کیا کرتا تھا مگر اس دفعہ دو دفعہ اُس نے تلاوت
کی ہے جس سے میں سمجھتا ہوں کہ میری وفات قریب ہے ہے
تو جب تک دنیا میں قرآن کریم کی خوبیوں کو تسلیم کرنے والے لوگ باقی ہیں ، جب تک
قرآن کریم کی عظمت لوگوں کے دلوں میں قائم ہے اس وقت تک رمضان کی عظمت بھی لازمی
طور پر قائم ہے اور دراصل جو مہینہ قرآنی برکات کے نزول کا موجب ہوا ہے اُس کی قدر اور اُس
کی عظمت کا اندازہ ہمارے دل لگا ہی نہیں سکتے ۔ معمولی معمولی اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو لوگ

خطبات محمود
۷۴۴
سال ۱۹۳۸ ء
عرصہ دراز تک یاد رکھتے ہیں ۔ عورتوں کو میں نے دیکھا ہے کہ ان کی ساری تاریخ بچوں کی
پیدائش پر ختم ہو جاتی ہے، جب پوچھا جائے فلاں واقعہ کب ہوا؟ تو کہیں گی فلاں بچہ کی پیدائش
سے چار ماہ پہلے یا چار ماہ بعد ۔ گویا ان کے لئے دنیا کی تاریخ کا اندازہ ان کے بچوں کی پیدائش دنیا کا ہ کے کی
سے ہوتا ہے ۔ وہ بچے آگے کس حیثیت کے ہوتے ہیں یہ دوسرا امر ہے ۔ بعض دفعہ وہ
اچھی حیثیت کے بھی مالک بن جاتے ہیں مگر بعض اوقات وہ اپنی زندگی سے بھی بیزار ہوتے
ہیں ، بھوکے مر رہے ہوتے ہیں ، ان کی اولا د بھی بھوکی مر رہی ہوتی ہے، ان کی بیوی کو تن ڈھانکنے
کے لئے کافی کپڑا بھی نہیں ملتا ۔ ان کے پاس کوئی مکان نہیں ہوتا جس میں وہ رہائش اختیار
کر سکیں ۔ انہیں کوئی کام نہیں ملتا جس سے وہ اپنا گزارہ کر سکیں ۔ اور اگر کام ملتا ہے تو گزارے
کے مطابق تنخواہ نہیں ملتی ۔ اور اگر کام کے لحاظ سے تنخواہ معقول ملتی ہے تو کھانے والے زیادہ
ہوتے ہیں۔ غرض ان کی زندگی تکلیف اور مصیبت کا ایک غیر متناہی سلسلہ ہوتی ہے مگر ایک ماں
دنیا کے سارے کاموں کی بنیادا نہی کی پیدائش پر رکھتی ہے۔ چاند گرہن اور سورج گرہن عالم سفلی
کے ادوار کا ایک عجیب کرشمہ ہیں اور اس عالم کے بڑے بڑے گل پرزوں کی رفتار سے تعلق
رکھتے ہیں مگر وہ سورج گرہن اور چاند گرہن کو بھی اپنے بچوں کی پیدائش کے ساتھ ملا دیتی ہیں ۔
کہیں گی فلاں سورج گرہن اُس وقت ہوا جب فلاں بچہ میرے پیٹ میں تھا یا فلاں چاند گرہن
اُس وقت ہوا جب میرا فلاں بچہ پیدا ہوا تھا یا اتنے مہینے اس کی پیدائش میں باقی تھے۔ تو ان کی
ساری دنیا ان کے بچوں میں ہی ہوتی ہے کیونکہ وہ بچے ان کے ہوتے ہیں ۔ پس اگر ایک عورت
تمام دنیا کی تاریخ اپنے بچوں کے ذریعہ یا د رکھتی ہے تو ہمیں جس مہینے سے قرآن کا نور ملا اس کی
عظمت اور شان کو پہچاننا اور اس کے انوار اور برکات کے حصول کے لئے بے تاب ہو جانا
ہمارے لئے جس قد ر ضروری ہے وہ ہر شخص بخوبی سمجھ سکتا ہے۔
-
غرض رمضان اسلام اور ایمان کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے اور جس
شخص کے دل میں بھی اسلام اور ایمان کی قدر ہو گی وہ اس مہینہ کے آتے ہی اپنے دل میں ایک
خاص حرکت اور اپنے جسم میں ایک خاص قسم کی کپکپاہٹ محسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ کتنی ہی کئے بغیر رہ
صدیاں ہمارے اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان گزر جائیں ، کتنے ہی سال ہمیں اور

خطبات محمود
۷۴۵
سال ۱۹۳۸ ء
ان کو آپس میں جُدا کرتے چلے جائیں، کتنے ہی دنوں کا فاصلہ ہم میں اور ان میں حائل ہوتا
چلا جائے لیکن جس وقت رمضان کا مہینہ آتا ہے یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان صدیوں اور ان
سالوں کو اس مہینہ نے لپیٹ لپاٹ کر چھوٹا سا کر کے رکھ دیا ہے اور ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
قریب پہنچ گئے ہیں بلکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی قریب نہیں چونکہ قرآن خدا تعالیٰ کی طرف سے
نازل ہوا ہے اس لئے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس تمام فاصلہ کو رمضان نے سمیٹ سماٹ کر ہمیں
خدا تعالیٰ کے قریب پہنچا دیا ہے۔ وہ بعد جو ایک انسان کو خدا سے ہوتا ہے، وہ بعد جو ایک مخلوق کو
اپنے خالق سے ہوتا ہے، وہ بعد جو ایک کمزور اور نالائق ہستی کو زمین اور آسمان کے پیدا کرنے
والے خدا سے ہوتا ہے وہ یوں سمٹ جاتا ہے اور وہ یوں غائب ہو جاتا ہے جیسے سورج کی کرنوں
سے رات کا اندھیرا۔ یہی وہ حالت ہے جس کے متعلق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ، عجب رمضان کا مہینہ آئے اور میرے
بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں کہ میں انہیں کس طرح مل سکتا ہوں تو تو انہیں کہہ دے
رمضان اور خدا میں کوئی فرق نہیں ۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں خدا اپنے بندوں کے لئے ظاہر ہؤا
اور اس نے چاہا کہ پھر اپنے بندوں کو اپنے پاس کھینچ کر لے آئے اس کلام کے ذریعہ سے جو
حبل اللہ ہے ۔ جو خُدا کا وہ رسہ ہے جس کا ایک سرا خدا کے ہاتھ میں ہے اور دوسرا مخلوق کے
ہاتھ میں اب یہ بندوں کا کام ہے کہ وہ اس رستہ پر چڑھ کر اپنے خدا کے پاس پہنچ جائیں ۔ شاید
عام طور پر رستے پر چڑھنے کی قیمت کا اندازہ ہم لوگ نہیں کر سکتے لیکن جہازوں میں یہ اندازہ
بہت اچھی طرح ہو سکتا ہے ۔ جہازوں میں رسی کی سیڑھیاں ایک لازمی چیز ہیں ۔ جب جہاز کسی
بندرگاہ پر پہنچتا ہے تو قانون کے مطابق جہاز کے کپتان کو یہ اجازت نہیں ہوتی کہ وہ بندرگاہ تک
اس جہاز کو لے جائے وہ چند میل بندرگاہ کی حدود سے باہر جہاز کو کھڑا کر دیتا ہے اور بندرگاہ
سے ایک پائلٹ آتا ہے جو بندرگاہ کے رازوں سے واقف ہوتا ہے ۔ جب اس کی کشتی جہاز کے ۔
قریب پہنچتی ہے تو اوپر سے ایک رستہ لڑکا یا جاتا ہے جس کے ساتھ ایک سیڑھی ہوتی ہے وہ رسہ
اپنے ہاتھ میں پکڑ کر اس سیڑھی پر قدم رکھتے ہوئے اوپر چڑھ جاتا ہے۔ تو راستے کا صحیح مفہوم جو
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا کے میں بیان کیا گیا ہے اسے انسان جہاز میں اچھی طرح

خطبات محمود
۷۴۶
سال ۱۹۳۸ ء
سمجھ سکتا ہے کہ کس طرح رستے وہاں سیڑھیوں کا کام دیتے ہیں ۔ سو قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ
نے رستے کے طور پر لٹکایا اور فرمایا تم اس کو پکڑ کر اوپر چڑھ آؤ مگر دیکھنا ! اکیلے نہ آنا بلکہ
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا باقیوں کو بھی لپیٹ لپاٹ کر اپنے ساتھ شامل کر لینا اور
سب کی گٹھڑی باندھ کر ہمارے پاس لے آنا۔ گویا یہ ایک ایسا دعوت نامہ ہے جو کسی فرد سے
مخصوص نہیں بلکہ تمام لوگوں کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ جیسے ایک دعوت نامہ تو یہ ہوتا ہے کہ
فلاں وقت آپ ہمارے ہاں تشریف لائیں اور کھانا تناول فرمائیں اور ایک دعوت نامہ یہ ہوتا
ہے کہ فلاں وقت صرف آپ کی ہی نہیں بلکہ آپ کے بیوی بچوں اور ملازموں کی بھی دعوت
ہے۔ سوقرآن وہ دعوت نامہ ہے کہ جس نے بھی اسے کھولا اس نے اس میں یہ لکھا ہوا نہیں
دیکھا کہ صرف تمہاری دعوت ہے بلکہ اس نے یہ لکھا ہوا دیکھا کہ تمہاری اور تمہارے سب جاننے
والوں کی دعوت ہے ۔
غرض رمضان آتے ہی اللہ تعالیٰ کی یاد ہمارے دلوں میں تازہ کر دیتا ہے اور بتاتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے تمہاری طرف ایک رسہ پھینکا گیا ہے جو آج بھی لٹک رہا ہے اور آج بھی
اس بات کا موقع ہے کہ تم اس رسہ کو پکڑ کر اللہ تعالیٰ کے پاس پہنچ جاؤ۔
ابھی ایک دو دن ہوئے مجھے اس کے متعلق ایک عجیب کشفی نظارہ نظر آیا۔ میں سحری کے
انتظار میں لیٹا ہوا تھا کہ میں نے دیکھا جیسے پہاڑوں میں ٹنلز ہوتی ہیں اور ان میں بورنگ کر کے
اندرونی طور پر ایک گول سا رستہ تیار کیا جاتا ہے اس طرح مجھے معلوم ہوا کہ جو میں ایک گول
رستہ بنا ہوا ہے کہ جو تاگے کی ریل کے اندرونی سوراخ سے مشابہہ ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ یہ
تاگے کی ریل کا سوراخ چھوٹا ہوتا ہے مگر وہ سوراخ بڑا تھا۔ یا یوں سمجھ لو کہ جیسے آگ جلانے والی
پھنکنی ہوتی ہے اور اس کے اندر ایک گول سا سوراخ ہوتا ہے جس سے آر پار نظر آ جاتا ہے اس
طرح کو میں ایک گول رستہ بنا ہوا ہے اور اس کے ایک طرف خدا تعالیٰ کی ذات بیٹھی ہے اور
دوسری طرف میں بیٹھا ہوں اور اس میں مجھے اللہ تعالیٰ کا اس قدر قرب معلوم ہوتا ہے کہ میرے
اور اس کے درمیان کوئی چیز حائل نہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ کائنات کے راز آپ ہی آپ
کھلتے چلے جارہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ذات اتنی قطعی اور یقینی ہے کہ دنیا کی تمام چیزیں اس کے

خطبات محمود
۷۴۷
سال ۱۹۳۸ ء
مقابلہ میں مشکوک اور مش ، اور مشتبہ نظر آتی ہیں ۔ کئی منٹ تک برابر یہی کیفیت مجھ پر طاری رہی اور اس
ٹنل کے ایک سرے پر بیٹھے ہوئے اللہ تعالیٰ سے جو اُس کے دوسرے سرے پر بیٹھا تھا دل ہی
دل میں میں باتیں کرتا رہا۔ اُس وقت کی کیفیت ایسی ہی تھی جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے ایک مقام پر لکھا ہے کہ سورج کی ذات میں شبہ ہو سکتا ہے، زمین کے وجود میں شبہ ہو سکتا
ہے، ہمیں اپنے وجود میں شبہ ہو سکتا ہے مگر اللہ تعالیٰ کی ذات میں شبہ نہیں ہو سکتا ۔ اسی ف ۔ اسی قسم کی
باتیں میں نے اُس وقت اللہ تعالیٰ سے کیں اور اللہ تعالیٰ سے مخاطب ہو کر کہا کہ تیرا وجو د ایسا یقینی
ہے اور ایسا شکوک کو دور کرنے والا ۔ پھر تو کیوں چھپا ہوا ہے اور کیوں میرے لئے اور اپنے
دوسرے بندوں کے لئے کامل تجلی کے ساتھ ظاہر نہیں ہوتا۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس کشف کا مفہوم وہی تھا جو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیان
فرمایا ہے وَ إِذا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيب ، کہ دیکھو رمضان میں اللہ تعالیٰ
بندے کے کتنے قریب ہو جاتا ہے۔ بہت دفعہ انسان غلطی سے اس قرب کو محسوس نہیں کرتا جیسے
پیٹھ کے پیچھے اگر بالکل قریب آ کر بھی کوئی شخص بیٹھ جائے تو انسان معلوم نہیں کر سکتا کہ میرے
پیچھے کوئی بیٹھا ہوا ہے لیکن اگر اس کا منہ اس کی طرف پھیر دیا جائے تو وہ دیکھ سکتا ہے کہ کوئی شخص
میرے کتنے قریب بیٹھا ہوا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مٹنل کا نظارہ دکھا کر مجھ پر ظاہر فرمایا کہ
اگر ہم پر وہ دور کر دیں تو تم اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہو کہ ہم تمہارے کتنے قریب ہیں مگر چونکہ
خدا تعالیٰ اور مخلوق کے درمیان ایک پردہ پڑا ہوا ہے لوگ اس لئے اس بات کو سرسری نگاہ سے
دیکھنے کے عادی ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کے قرب کو محسوس نہیں کرتے ۔ تو رمضان اپنے ساتھ بہت
سی برکات لاتا ہے اور اس میں خدا اپنے بندے کے قریب آجاتا ہے اور گو وہ برکات جو رمضان
اپنے ساتھ لاتا ہے بہت سی ہیں مگر میں اس وقت چار امور کی طرف احباب کو خصوصیت کے
ساتھ توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔
اول رمضان میں انسان کو نیکی کی مشقت کی عادت پیدا ہو جاتی ہے۔ دنیا میں انسان
محنتیں کرتا ہے اور آوارگی بھی کرتا ہے ۔ جو آوارہ لوگ ہوتے ہیں وہ بھی کسی نہ کسی طرح کام
میں لگے ہوئے ہوتے ہیں۔ چاہے وہ گپیں ہانکتے ہوں پھر بھی یہ ایک کام تو ہے ۔ چاہے وہ

خطبات محمود
۷۴۸
سال ۱۹۳۸ ء
اِدھر اُدھر پھرتے ہوں پھر بھی وہ ایک کام تو کر رہے ہوتے ہیں بالکل فارغ نہ انسانی دماغ رہتا
ہے اور نہ جسم ، کچھ نہ کچھ کام انسان ضرور کرتا رہتا ہے ۔ مگر بعض لغو کام ہوتے ہیں ، بعض مضر ،
بعض مفید کام ہوتے ہیں اور بعض بہت ہی اچھے۔ تو رمضان انسان کو ایک ایسے کام کی عادت
ڈالتا ہے جس کے نتیجہ میں نیک کاموں میں مشقت برداشت کرنے کی عادت پیدا ہو جاتی ہے۔
انسانی زندگی کی راحت اور آرام کی چیزیں کیا ہوتی ہیں یہی کھانا، پینا، سونا اور
جنسی تعلقات ۔ تمدن کا اعلیٰ نمونہ جنسی تعلقات ہیں جس میں دوستوں سے ملنا اور عزیزوں سے
گفتگو کرنا بھی شامل ہے مگر جنسی تعلقات میں سب سے زیادہ قریبی تعلق میاں بیوی کا ہے ۔ پس
انسانی آرام انہی چند باتوں پر منحصر ہے کہ وہ کھاتا ہے، پیتا ہے ، سوتا ہے اور جنسی تعلقات
قائم رکھتا ہے ۔ کسی صوفی نے کہا ہے کہ تصوف کی جان کم بولنا، کم کھانا اور کم سونا ہے اور رمضان
اس تصوف کی ساری جان کا نچوڑ اپنے اندر رکھتا ہے ۔ کم سونا آپ ہی اس میں آ جاتا ہے کیونکہ
ہر شخص کو تہجد کے لئے اٹھنا پڑتا ہے، کم کھانا بھی ظاہر بات ہے کیونکہ سارا دن فاقہ کرنا پڑتا ہے
اور جنسی تعلقات کی کمی بھی ظاہر بات ہے ، پھر کم بولنا بھی رمضان میں آجاتا ہے اس لئے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا ، روزہ یہ نہیں کہ تو اپنا منہ کھانے پینے سے بند
رکھے بلکہ روزہ یہ ہے کہ تو لغو باتیں بھی نہ کرے ہے پس روزہ دار کے لئے بے ہودہ بکواس سے
بچنا ، لڑائی جھگڑے سے بچنا اور اس طرح کی لغو باتوں سے بچنا ضروری ہوتا ہے اور اس طرح
کم بولنا بھی رمضان میں آگیا ۔ گویا کم کھانا ، کم بولنا ، کم سونا اور کم جنسی تعلقات کرنا یہ چاروں
باتیں رمضان میں آگئی ہیں اور یہ چاروں چیزیں نہایت ہی اہم ہیں اور انسانی زندگی کا ان سے
گہرا تعلق ہے۔ پس جب ایک روزہ دار ان چاروں آرام و آسائش کے سامانوں میں کمی کرتا
ہے تو اس میں مشقت برداشت کرنے کی عادت پیدا ہو جاتی ہے۔ کیونکہ رمضان ہم سے قربانی
کراتا ہے نیند کی ، رمضان ہم سے قربانی کراتا ہے باتوں کی ، رمضان ہم سے قربانی کراتا ہے
کھانے کی ، رمضان ہم سے قربانی کراتا ہے جنسی تعلقات کی اور ان قربانیوں کے نتیجہ میں وہ
ہمیں اس بات کی عادت ڈالتا ہے کہ ہم نیکی کے کاموں میں مشقت برداشت کریں۔
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل اپنے کسی استاد یا کسی سابق بزرگ کا یہ قول بیان فرمایا کرتے تھے

خطبات محمود
۷۴۹
سال ۱۹۳۸ ء
کہ گیارہ مہینے انسان حرام چھوڑنے کی مشق کرتا ہے مگر بارھویں مہینے میں وہ حلال چھوڑنے کی
مشق کرتا ہے۔ یعنی روزوں کے علاوہ دوسرے ایام میں ہم یہ نمونہ دکھاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے
لئے ہم کس طرح حرام چھوڑ سکتے ہیں مگر روزوں کے ایام میں ہم یہ نمونہ دکھاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
کے لئے کس طرح حلال چھوڑ سکتے ہیں اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حلال چھوڑنے کی عادت پیدا
کئے بغیر دنیا میں حقیقی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ دنیا میں اکثر فساد اس لئے نہیں ہوتے کہ لوگ
حرام چھوڑنے کے لئے تیار نہیں بلکہ اکثر فساد اس لئے ہوتے ہیں کہ لوگ حلال کو بھی ترک
کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ وہ لوگ بہت ہی کم ہیں جو نا جائز طور پر کسی کا حق دبائیں مگر وہ
لوگ دنیا میں بہت زیادہ ہیں جو لڑائی اور جھگڑے کو پسند کر لیں گے مگر اپنا حق چھوڑنے کے لئے
کبھی تیار نہیں ہوں گے ۔ وہ کہیں گے یہ ہمارا حق ہے ہم اسے کیوں چھوڑیں۔ سینکڑوں پاگل اور
نادان دنیا میں ایسے ہیں جو اپنا حق حاصل کرنے کے لئے دنیا میں عظیم الشان فتنہ و فساد پیدا
کر دیتے ہیں اور اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتے کہ دنیا کا امن برباد ہو رہا ہے حالانکہ اگر وہ
ذاتی قربانی کریں تو دنیا سے جھگڑا اور فساد مٹ جائے اور نہائت خوشگوا رامن قائم ہو جائے ۔
تو رمضان آکر ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ تم حرام ہی نہ چھوڑ و بلکہ خدا تعالیٰ کے لئے اگر
ضرورت پڑ جائے تو حلال یعنی اپنا حق بھی چھوڑ دو تا دنیا میں نیکی قائم ہو اور خدا تعالیٰ کا نام
بلند ہو ۔ اس لحاظ سے رمضان کو تحریک جدید سے ایک گہری مناسبت ہے۔ میں نے صرف ایک
کھانا کھانے کا اصل تحریک جدید میں شامل کیا ہے۔ اب دیکھو دو کھانے حرام تو نہیں ہیں لیکن
میں نے تم کو کہا کہ جو چیز حلال ہے اس کو بھی تم چھوڑ دو تا کہ امیر اور غریب کا فرق دور ہو اور تا
خدا ہمیں اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنے روپیہ کو بچاتے ہوئے اسے خدمت دین
کیلئے خرچ کر سکیں اور تا ہمیں توفیق ملے کہ ہم اپنے نفس کو عیاشی اور آرام طلبی سے بچاسکیں ۔ یہی
رمضان کی غرض ہے۔ رمضان بھی یہی کہتا ہے کہ آؤ تم اب خدا تعالیٰ کی خاطر حلال چیزیں چھوڑ دو۔
بے شک دوسرا کھانا حرام نہیں ہے مگر ہم نے اسے اس لئے چھوڑ دیا ہے کہ تا اس کے ذریعہ ہم
بہت بڑا دینی اور دنیوی فائدہ حاصل کرسکیں ۔ سادہ غذا کے استعمال کرنے میں نہ صرف دنیوی
لحاظ سے فائدہ ہے بلکہ ہماری روح کا بھی اس میں فائدہ ہے اور وہ خلیج جو غرباء اور امراء میں

خطبات محمود
۷۵۰
سال ۱۹۳۸ ء
حائل ہے وہ اس کے ذریعہ سے بالکل پائی جاتی ہے۔
دوسرا فائدہ رمضان کا یہ ہے کہ اس کے ذریعہ لوگوں کو استقلال کی عادت ڈالی جاتی ہے
کیونکہ یہ نیکی متواتر ایک مہینہ تک چلتی ہے۔ غذا انسان کے ساتھ اس طرح لگی ہوئی ہے کہ اگر ہر
انسان کھانے پینے کا اندازہ لگائے تو دیکھ سکتا ہے کہ وہ دن بھر میں دس بارہ دفعہ ضرور کھاتا پیتا
ہے۔ دو دفعہ کھانا تو ہمارے ملک میں عام ہے لیکن اس کے علاوہ غرباء اور امراء دونوں اس
بات کی کوشش کرتے ہیں کہ اگر انہیں میسر آسکے تو تیسرے وقت کا کھانا بھی کھائیں ۔ یعنی صبح کا
ناشتہ کر لیں کیونکہ اطباء کے تجربے نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ صبح کچھ نہ کچھ کھانا صحت کے
لئے مفید ہوتا ہے۔ پنجابی میں شاید اسے شاہ ویلا کہتے ہیں ۔ ایک زمیندار بھی اگر اور نہیں تو
چھا چھ ہی پی لے گا یا باسی روٹی ہی کھا لے گا ۔ اور اگر کسی کو زیادہ توفیق ہو گی تو باسی روٹی اور مکھن
کھائے گا۔ ہماری زبان کی کئی ضرب الامثال اس وقت کے کھانے کی تائید میں ملتی ہیں اور جسے
میسر آتا ہے وہ علاوہ دو وقت کھانے کے صبح کا ناشتہ ضرور کرتا ہے۔ پس اس طرح تین وقت
کھانا ہو گیا اور جو لوگ انگریزی طریق پر زندگی بسر کرتے ہیں یا شہری زندگی کے عادی ہو چکے
ہیں وہ تین وقت کی بجائے چار وقت کھانا کھاتے ہیں ، یعنی شام کو بھی ناشتہ کرتے ہیں ۔
-
زمینداروں میں سے بھی بعض چار دفعہ کھاتے ہیں یعنی عصر کے وقت دانے بھنوا کر چبا لیتے
ہیں ۔ پھر ایک اور کھانا ہے جس کا استعمال انگریزی طرز کے عادی لوگوں میں اور بعض زمینداروں
میں بھی پایا جاتا ہے ۔ انگریزوں میں وہ سپر (SUPPER) کہلاتا ہے یعنی رات کو زیادہ
جاگنے پر وہ پہلی شب کے کھانے کے بعد ایک اور ہلکا سا کھانا کھاتے ہیں۔ بعض زمینداروں
میں اس کھانے کا رواج اس رنگ میں ہے کہ وہ روزانہ رات کو سوتے وقت دودھ کا ایک گلاس
پی لیتے ہیں اور اسے طاقت کے قیام کے لئے ضروری سمجھتے ہیں۔ اس طرح دن رات کے پانچ کھانے
ہو جاتے ہیں ۔ خالص انگریزی تمدن میں تو چھ کھانے بھی استعمال کر لئے جاتے ہیں ۔ چنانچہ
انگریزوں میں یہ رواج ہے کہ علی الصبح چائے بسکٹ استعمال کرتے ہیں اور پھر چائے پی کر سو
جاتے ہیں ۔ گویا چائے وہ قریباً سحری کے وقت استعمال کرتے ہیں، اس کے بعد صبح کا ناشتہ
کرتے ہیں، پھر دو پہر کا کھانا کھاتے ہیں ، پھر شام کی چائے پیتے ہیں ، پھر شام کا کھانا کھاتے ہیں

خطبات محمود
۷۵۱
سال ۱۹۳۸ ء
اور سوتے وقت طعام شب کا استعمال کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ چار پانچ دفعہ انسان کو پانی
بھی پینا پڑتا ہے۔ اس طرح دس گیارہ دفعہ انسان کھاتا پیتا ہے ۔ زمیندار بھی اگر زیادہ اعلیٰ کھانا
استعمال نہیں کر سکتے تو اپنی حیثیت کے مطابق مختلف کھانے ضرور استعمال کرتے ہیں ۔ پہلے صبح کا
ناشتہ کرتے ہیں ، اس کے بعد دو پہر کا کھانا کھاتے ہیں ، پھر عصر کے وقت بعض زمینداروں میں
یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ دانے بھنا لیتے ہیں یا دو پہر کی بچی ہوئی روٹی ہو تو وہی کھا لیتے ہیں ، شام
کو پھر کھانا کھاتے ہیں اور سوتے وقت دودھ پیتے ہیں ۔ چھا چھ یا پانی جو درمیان میں پیتے رہتے
ہیں وہ اس کے علاوہ ہے۔ گویا غرباء اور امراء ، شہری اور دیہاتی اپنی اپنی حیثیت کے مطابق عام
ایام میں دس بارہ دفعہ کھاتے پیتے ہیں مگر رمضان میں تمام کھانے سمٹ سمٹا کر صرف دو بن جاتے
ہیں ۔ اسی طرح پانی میں بہت کچھ کمی آ جاتی ہے ۔ یعنی اس کے پینے کے اوقات بہت کم ہو جاتے
ہیں ۔ گو بعض لوگ روزہ کی افطاری کے وقت اکٹھا ہی اتنا پانی پی لیتے ہیں جتنا وہ دن بھر میں
پیا کرتے ہیں لیکن پھر بھی پانی پینے کا عرصہ بہت کم ہو جاتا ہے ۔ یہ کھانے پینے کی جو تنگی ہے
باقی زندگی کے دنوں سے بالکل نرالی ہوتی ہے۔ پہلے بھی بے شک کھانے پینے میں وقفے ہوتے ہیں
مگر وہ ا ۔
وہ اتنے لمبے نہیں ہوتے جتنے رمضان میں ہوتے ۔ وتے ہیں ۔ کھانے پینے کا وقفہ عام طور پر دو تین
گھنٹے کا ہوتا ہے مگر رمضان میں اول تو تمام کھانے سمٹ سمٹا کر دو کھانوں پر آجاتے ہیں اور پھر
وقفہ بھی کافی لمبا ہو جاتا ہے۔ پس رمضان کے ایام میں اپنی عادت کی بہت کچھ قربانی کرنی پڑتی
ہے اور یہ قربانی ایک دن نہیں دو نہیں ، تین نہیں ، ایک مہینہ تک بغیر کسی ناغہ کے کرنی پڑتی
ہے۔ بے شک شام کو انسان روزہ کھول لیتا ہے مگر دراصل شام کو روزہ کھولنا دوسرے دن کے
روزہ کی تیاری ہوتا ہے کیونکہ اِدھر انسان روزہ کھولتا اور کھانا کھاتا ہے اور اُدھر نمازیں پڑھ کر
اس نیت سے سو جاتا ہے کہ میں نے پچھلی رات تہجد کے لئے اٹھنا اور پھر روزہ رکھنا ہے اور یہ
طبعی بات ہے کہ کوئی احساس نیند کے وقت میں نہیں ہوتا۔ کہتے ہیں سویا ہوا اور مردہ برابر
۔
ہیں ۔ پس جو اس کے سونے کا وقت ہے وہ احساس کا نہیں اور جو اس کے احساس کا وقت ہے
اُسے وہ گلی طور پر روزہ کے لئے وقف کر دیتا ہے۔ کچھ روزہ رکھتے ہوئے اور کچھ روزہ کی نیت
کرتے ہوئے ۔ اور اگر اسے کوئی سفر پیش نہ آجائے یا اتفاقیہ طور پر بیمار نہ ہو جائے تو اس کی کو

خطبات محمود
۷۵۲
سال ۱۹۳۸ ء
یه قربانی مسلسل ۲۹ یا ۳۰ دن چلتی ہے اور اس طرح اس کے اندر استقلال کا مادہ پیدا کرنے کی
کوشش کی جاتی ہے۔ اگر روزے رکھنا انسان کی مرضی پر چھوڑ دیا جاتا تو آدمی دو دن روزے
رکھتا اور پھر سانس لینے کی کوشش کرتا مگر اللہ تعالیٰ نے سانس لینے کی اجازت نہیں دی بلکہ ایک
مہینہ مسلسل مقرر فرمادیا اور کہہ دیا کہ سانس نہیں لینا لگا تار روزے رکھتے چلے جانا ہے۔
پس روزوں سے دوسرا عظیم الا الشان سبق استقلال کا ملتا ہے اور یہ بھی تحریک جدید سے سے ایک ا
گہرا تعلق رکھتا ہے۔ تحریک جدید میں میں نے جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ ہماری قربانیاں عارضی
نہیں بلکہ مستقل ہیں ۔ بے شک قربانیوں کی شکلیں بدل سکتی ہیں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی وقت یہ کہا
جائے کہ اب قربانیوں کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ بغیر مستقل قربانیوں کے کوئی شخص خدا تعالیٰ
کو نہیں پا سکتا ۔ جس شخص کے دل میں بھی یہ خیال آیا کہ میں سانس لے لوں وہ سمجھ لے کہ اس
کا ایمان ضائع ہو گیا ۔ تم میں سے کئی ہیں جنہوں نے بڑی دیانت داری سے قربانیاں کیں ، تم
میں سے کئی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حضور چلائے اور انہوں نے آہ وزاری کی تم میں سے کئی ہیں
جنہوں نے روزے رکھے ، تہجد پڑھی نوافل ادا کئے اور اللہ تعالیٰ کے حضور روئے اور
گڑ گڑائے ، تم میں سے کئی ہیں جنہوں نے چندے دیئے اور اپنے بیوی بچوں کے پیٹ کاٹ
کر دیئے ، تم میں سے کئی ہیں جنہوں نے خود بھوکے اور ننگے رہ کر زکوتیں دیں اور دوسرے
فرائض ادا کئے مگر انہوں نے دیکھا کہ ان قربانیوں کے وہ نتائج انہیں حاصل نہیں ہوئے جو ایسی
قربانیوں کے نتیجہ میں ملا کرتے ہیں اور جن کی وہ امید لگائے بیٹھے تھے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ
انہوں نے قربانی تو کی مگر استقلال سے قربانی نہیں کی ۔ ان کا جوش ایسا ہی تھا جیسے عوام الناس
جب کوئی پر جوش تقریر سنتے ہیں تو لڑنے مرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں مگر تھوڑی دیر کے بعد ہی
جب دیکھا جائے تو ان کے دل بالکل ٹھنڈے ہو چکے ہوتے ہیں اور ان میں کوئی گرمی نہیں
ہوتی ۔ اگر ان قربانیوں کا محرک حقیقی اخلاص اور حقیقی جوش ہوتا تو چاہئے تھا کہ وہ اپنی قربانیوں
میں بڑھتے چلے جاتے اور سی واعظ اور تے اور کسی واعظ اور کسی یاد دلانے والے کی ضرورت محسوس نہ کرتے کیونکہ
حقیقی محبت جوش دلانے سے تعلق نہیں رکھتی اور نہ وہ عارضی ہوتی ہے بلکہ حقیقی محبت استقلال سے
تعلق رکھتی ہے۔ تم اپنے بچہ سے محبت کرتے ہو مگر کیا تم بچوں سے محبت کرنے کے لئے کسی کے

خطبات محمود
۷۵۳
سال ۱۹۳۸ ء
یاد دلانے کی ضرورت محسوس کیا کرتے ہو؟ کیا تم نے کبھی محسوس کیا کہ سال دو سال گزرنے کے
بعد اپنے بچہ کی محبت تمہارے دل میں کم ہونی شروع ہو گئی ہو اور تمہیں اس بات کی ضرورت
محسوس ہوئی ہو کہ کوئی واعظ آئے اور تمہیں جگائے اور کہے کہ اپنے بچہ سے محبت کرو؟ آخر
دنیا میں اسی نوے فیصدی لوگ شادیاں کرتے ہیں اور ان کی اولادیں بھی ہوتی ہیں۔ بعض
مریض اخلاقی یا مریض جسمانی شادی بھی نہیں کرتے مگر وہ بہت کم ہیں۔ مریض اخلاقی سے
میری مراد وہ بدکار لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہمیں شادی کی کیا ضرورت ہے ہم بغیر شادی کے اپنا
گزارہ کر لیتے ہیں اور مریض جسمانی وہ لوگ ہیں جن کی جسمانی طاقت شادی کی متحمل نہیں
ہوتی ان کو اگر مستثنیٰ بھی کر دیا جائے تو اسی نوے فیصدی لوگ شادیاں کرتے ہیں اور ان کے
بچے بھی ہوتے ہیں کیا اتنی بڑی اکثریت کو کبھی تم نے دیکھا کہ ان میں بچوں کی محبت کبھی کم ہو گئی
ہو اور وہ اس بات کے محتاج ہوئے ہوں کہ انہیں یاددہانی کرائی جائے اور کہا جائے کہ اپنے
بچوں سے محبت کرو تمہاری ان سے محبت کم ہوگئی ہے۔ اگر ایک بھی مثال ہمیں ملتی تو ہمارے نفس
بہانہ کر سکتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کرنے اور اس کے دین کے لئے قربانیاں کرنے کے
لئے بھی ہمیں یاد دہانی کی ضرورت ہے مگر ہمیں تو ایک مثال بھی ایسی نظر نہیں آتی ۔ کیا تم نے کبھی
کوئی ماں دیکھی جس کوا۔ جس کو اپنے بچہ سے محبت نہ ہو اور اسے کسی مولوی یا پنڈت یا پادری کے واعظ
ضرورت ہو؟ ہو؟ ۔ کبھی تم نے نے دیکھا کہ ماؤں کے سامنے مولوی یہ لیکچر دے رہے رہے ہوں ہوں کا کہ اے مسلمان ماؤ!
کی
اپنے بچوں سے محبت کرو یا پنڈت ہندو عورتوں کے سامنے یہ تقریریں کر رہے ہوں کہ ماؤں کو
اپنے بچوں سے محبت کرنی چاہئے؟ یا پادری عیسائی عورتوں کو تلقین کر رہے ہوں کہ اے ماؤ! اپنے
بچوں سے محبت کرو؟ یا کبھی تم نے دیکھا کہ قومی تحریک کے نام سے یہ تحریک اٹھی ہو کہ ماؤں کے
دلوں میں بچوں کی محبت پیدا کی جائے ؟ یا کبھی تم نے دیکھا کہ گورنمنٹ نے ایسی کتابیں تصنیف
کی ہوں جن میں یہ لکھا ہو کہ ماؤں کو بچوں سے محبت کرنی چاہئے؟ تم نے دنیا میں ایسا کبھی نہیں
دیکھا اس لئے کہ ایسے وعظ کی کبھی ضرورت ہی پیش نہیں آتی ۔ بچہ پیدا ہوتا ہے تو ماں اسے اپنے
گلے سے چمٹا لیتی ہے اور پھر اسے چمٹائے چلی جاتی ہے ۔ وہ بعض دفعہ ناراض بھی ہوتی ہے اور
ناراض ہونا انسانی فطرت کا تقاضا ہے مگر اس کی ناراضگی بھی اس کی محبت کو نہیں چھڑا سکتی ۔

خطبات محمود
۷۵۴
سال ۱۹۳۸ ء
سوائے اس کے کہ کوئی دوسرا ز بر دست جذبہ محبت اس محبت کے مقابلہ میں آجائے ۔ جیسے کوئی
دیندار باپ اپنے اس بیٹے سے جو خدا اور اس کے رسول کا نافرمان ہو قطع تعلق کر لیتا ہے اور وہ
خدا کی محبت کے لئے اپنے دل کے ٹکڑے کو کاٹ کر پرے پھینک دیتا ہے مگر باوجود اس کے یہ
غیرت کا جذ بہ اُس کی محبت کو مٹا تا نہیں ، وہ اس جذبہ کو چھپا دیتا ہے، انسانی نگاہوں سے اوجھل
کر دیتا ہے مگر اسے جڑ سے اُکھیڑ نہیں سکتا ۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ ایک دیندار باپ اپنے بے دین بچہ
سے محبت کا اظہار خدا تعالیٰ کی محبت کے لئے چھوڑ دے مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ محبت کا جذ بہ گلیتہ
مفقود ہو جائے ۔ باوجود اس کے کہ وہ ظاہری طور پر اس سے محبت نہیں کرتا ، اس کا دل کڑھتا رہتا
ہے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے یہ دعا کرتا رہتا ہے کہ اے خدا ! یہ دعا کرتا رہتا ہے کہ اے خدا! تو میرے بچہ کو بچا۔ وہ بعض دفعہ
اسے دیکھنا بند کر دیتا ہے، اس سے ملنا جلنا بند کر دیتا ہے، اس کے ساتھ کھانا پینا بند کر دیتا ہے،
اسے خرچ دینا بند کر دیتا ہے، اس کے گھر میں رہنا بند کر دیتا ہے، یا اسے اپنے گھر میں رہنے
دینے سے انکار کر دیتا ہے ، مگر اس کے دل کا زخم ایک ناسور کی طرح رستا رہتا ہے اور اس کی
موت تک یہی حالت رہتی ہے۔ اور وہ خدا تعالیٰ سے رو رو کر کہتا رہتا ہے کہ اے خدا ! میں نے
تیرے لئے اپنے بچہ کو چھوڑ دیا ہے تو اپنے فضل سے اسے پھر مجھے واپس دلا دے ۔ تو ے ۔ تو حقیقی نفرت
ایک باپ کو اپنے بچہ سے یا ایک ماں کو اپنے بیٹے سے کبھی نہیں ہوسکتی ۔ جب ماں باپ غصے بھی
ہوں گے تب بھی اُس کی تہہ میں محبت کا جلوہ کا رفرما ہوگا اور زیادہ سے زیادہ اگر ہوگا تو یہی ہوگا
کہ ایک بڑی محبت چھوٹی محبت کو دبا دے گی مگر وہ اسے مار نہیں سکتی ، اسے کچل نہیں سکتی ، اسے مٹا
نہیں سکتی ۔ تو جہاں حقیقی تعلق ہوتا ہے وہاں وقفہ نہیں پڑتا بلکہ دائمی محبت اور دائمی قربانی کی
روح کام کرتی نظر آتی ہے مگر جہاں محبت کی کمی ہوتی ہے وہاں قربانیوں میں وقفے پڑنے شروع
ہو جاتے ہیں ۔
پس اگر تمہاری قربانیوں نے کوئی نیک نتائج پیدا نہیں کئے تو سمجھ لو کہ تمہارا خدا تعالیٰ سے
عارضی تعلق تھا اور جب تم نے کسی عارضی تحریک کے ماتحت قربانی کی تو اس کا وہ نتیجہ کس طرح پیدا
ہو سکتا تھا جو دائمی قربانی کے نتیجہ میں پیدا ہوا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ایک دفعہ رسول کریم وسکتا تھا کے نتیجہ میں پیدا ہوا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے
صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے ذکر کیا گیا کہ فلاں شخص بڑا عبادت گزار ہے کیونکہ اس نے

خطبات محمود
۷۵۵
سال ۱۹۳۸ ء
چھت میں ایک رستہ لڑکا رکھا ہے جب نماز پڑھتے پڑھتے اسے نیند آنے لگتی ہے تو رستہ پکڑ کر کھڑا
ہو جاتا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا یہ کوئی عبادت نہیں ۔ عبادت وہی ہے جس
میں انسان کو دوام اور استقلال نصیب ہو تے پس بے شک تم میں سے بعض نے بڑی بڑی
قربانیاں کیں مگر جب تم نے ان قربانیوں کے بڑے بڑے نتائج نہیں دیکھے تو سمجھ لو کہ اس کی وجہ
یہی ہے کہ تم میں استقلال نہیں تھا جس کے معنی یہی ہیں کہ تم میں حقیقی محبت نہ تھی ۔ ورنہ اگر
تمہارے اندر حقیقی محبت ہوتی تو یقیناً تمہاری نمازیں اور تمہارے روزے اور تمہاری زکوتیں
اور تمہارے حج اور تمہارے چندے بہت زیادہ شاندار اور اعلیٰ ا نتائج فتار پیدا کرتے اور تم اپنی
موت سے پہلے اپنے خدا تعالیٰ کو دیکھ لیتے اور تمہاری موت شبہ کی موت نہ ہوتی بلکہ مرتے وقت
انتہائی راحت اور آرام کی گھڑی تمہیں نصیب ہوتی ۔ موت کیا ہے؟ ایک نہایت ہی خطرناک راہ ۔
جس طرح ایک اندھیرے کنویں میں چھلانگ لگانے والا یہ نہیں جانتا کہ اس کنویں کی تہہ میں
سانپ یا بچھو ہیں یا آراستہ و پیراستہ محلات ۔ اسی طرح مرنے والا نہیں جانتا کہ موت کے بعد
اس کے لئے آرام دہ زندگی اس کا انتظار کر رہی ہے یا تکلیف اور مصیبت کی گھڑیاں اسے اپنی
طرف بلا رہی ہیں ۔ وہ چھلانگ لگاتا ہے مگر ایک گھنٹہ کے لئے نہیں ایک دن کے لئے نہیں بلکہ
ہمیشہ ہمیش کے لئے ۔ وہ جانتا ہے کہ اس موت کے بعد اس کے لئے کوئی کوٹنا نہیں ۔ وہ جانتا ہے
کہ پھر کبھی وہ اس جہان میں واپس نہیں آ سکتا ۔ پس اگر اس موت کے بعد عذاب ہے تو ہمیشہ
کے لئے عذاب ہے اور اگر اس موت کے بعد راحت ہے تو ہمیشہ کے لئے راحت ہے۔اس
بات کو جانتے ہوئے وہ چھلانگ لگاتا ہے اور وہ بھی خود نہیں بلکہ اُسے مجبور کیا جاتا ہے کہ اس میں
گو دے ۔ پس جب وہ انسانی نظروں سے ہمیشہ کے لئے پوشیدہ ہو رہا ہوتا ہے، جب وہ اس
جہان کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ رہا ہوتا ہے اگر اُس وقت جیسا کہ قرآن کریم میں ذکر آتا ہے فرشتے
آئیں اور اسے کہیں کہ گھبراؤ نہیں اللہ تعالیٰ تمہارا انتظار کر رہا ہے تو دیکھو اس کی موت کی گھڑی
خوشی سے کس قدر لبریز ہو جائے گی ۔ یقیناً اُس وقت کی خوشی کے مقابلہ میں اگر سارے جہان کی
خوشیاں بھی ملا کر رکھ دی جائیں تو وہ بالکل بے حقیقت ہوں گی کیونکہ دنیا میں ہر خوشی کے ساتھ
یہ بھی یقین ہوتا ہے کہ یہ خوشی جلد ہی زائل ہو جائے گی مگر وہ خوشی ایسی ہے جس کے متعلق اسے

خطبات محمود
۷۵۶
سال ۱۹۳۸ ء
یہ
یہ یقین ہوگا کہ وہ کبھی زائل نہیں ہوسکتی ۔ پس موت کے وقت کی ایک منٹ کی خوشی بھی ساری
زندگی کی خوشیوں سے ہزاروں گنے زیادہ خوشی کا موجب ہے اور اگر یہ خوشی کسی کو نصیب
ہو جائے تو وہ نہایت اطمینان سے اپنی جان اپنے خدا کے سپر د کرے گا کیونکہ وہ سمجھے گا کہ
میرا خدا مجھ سے راضی ہے۔ مگر اس کے مقابلہ میں کس قدر تکلیف اور دُکھ کی وہ موت ہے جس
میں ایک طرف انسان اپنے بیوی بچوں کو دیکھ رہا ہوتا ہے کہ انہیں وہ اکیلا چھوڑے جا رہا ہے اور
ان کا کوئی نگران و پُرسانِ حال نہیں اور دوسری طرف اسے خود یہ پتہ نہیں ہوتا کہ نہ معلوم میرے
لئے دائمی آرام اور راحت کا سامان تیار ہے یا دائمی دُکھ اور عذاب کا سامان تیار ہے۔ اس کی
وہ گھڑیاں کتنے شک اور شبہ کی گھڑیاں ہوں گی اور وہ کس قدر دکھ اور تکلیف محسوس کر رہا ہو گا ۔
جو شخص اس دید ہا اور شک کو دور کر لے اُس سے زیادہ کامیاب اور اس سے زیادہ خوش نصیب
اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ تو تحریک جدید بھی استقلال سکھانے کیلئے ہے اور رمضان بھی لوگوں کے
اندر استقلال کا مادہ پیدا کرتا ہے۔
پس تم رمضان سے سبق حاصل کرتے ہوئے استقلال والی نیکی اختیار کرو اور اپنی وہ
حالت نہ بناؤ کہ کبھی کھڑے ہو گئے اور کبھی گر گئے۔ کم سے کم چند نیکیاں تو اپنے اندر ایسی پیدا
کرو جن میں تم مستقل ہو اور جن کو تم کسی صورت چھوڑنے کے لئے تیار نہ ہو۔ بے شک انسان
کیلئے ہر وقت نیکی کے قدم مختلف ہوتے ہیں اور ہر لحظہ اسے نیکی کرنی چاہئے مگر کم سے کم کچھ نیکیاں
ایسی ضرور ہونی چاہئیں جن کے متعلق انسان یہ کہہ سکے کہ میں نے جب سے انہیں کرنا شروع
کیا ہے کبھی انہیں نہیں چھوڑا۔ ایک مؤمن کو کم سے کم یہ ضرور کہنا چاہئے کہ میں نے جب سے
نماز پڑھنی شروع کی ہے کبھی کوئی نماز نہیں چھوڑی ، میں نے جب سے روزے رکھنے شروع
کئے ہیں کبھی کوئی روزہ نہیں چھوڑا جو شرعی طور پر میرے لئے رکھنا ضروری تھا اور کبھی مالی قربانی
سے احتراز نہیں کیا جس کا پیش کرنا میرے لئے ضروری تھا۔ اسی طرح عورتیں بھی اپنے اندر
استقلال والی نیکی پیدا کر کے کہہ سکتی ہیں کہ ہم نے ان دنوں کو مستثنیٰ کرتے ہوئے جن میں
شریعت نے ہمیں رخصت دی ہوئی ہے کبھی کوئی نماز نہیں چھوڑی یا کبھی کوئی مالی قربانی کا موقع
ایسا نہیں نکلا جس میں ہم نے حصہ نہ لیا ہو۔ اگر کم سے کم یہ تین نیکیاں ہی انسان میں پیدا ہو جائیں

خطبات محمود
۷۵۷
سال ۱۹۳۸ء
مثلاً عبادت کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھنا ، مالی خدمات کے ذریعہ مخلوقِ خدا کو
وہ یہ
نفع پہنچانا اور روزہ کے ذریعہ اپنے جذبات اور احساسات کی قربانی کرنا تو وہ کہہ سکتا ہے کہ
تین ایسی عظیم الشان نیکیاں مستقل طور پر میرے اندر پائی جاتی ہیں جن کے ہوتے ہوئے کوئی
شخص نہیں کہہ سکتا کہ میرے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت نہیں ۔ میں نے اپنی مرضی اور اختیار سے
کبھی کوئی نماز نہیں چھوڑی، میں نے اپنی مرضی اور اختیار سے کبھی کوئی روزہ نہیں چھوڑا اور کبھی
کوئی چندہ کا ایسا موقع نہیں نکلا جس میں میں نے حصہ نہیں لیا۔ اگر ان تینوں نیکیوں پر کسی شخص کا
قدم مضبوطی سے قائم ہو او سے قائم ہوا اور باقی نیکیوں میں اس کا قدم کبھی ڈگمگا بھی جائے تو کم سے کم وہ ہے
ضرور یقین رکھے گا کہ میرا ان تین نیکیوں کے عوض جنت میں مکان ضروری ہے اور کوئی نہ کوئی
ٹھکانہ میرا وہاں موجود ہے کیونکہ ہر مستقل نیکی جنت کا ایک مکان ہے۔ بے شک وہ شخص بہت
زیادہ خوش قسمت ہے جس کے جنت میں کئی محل ہوں مگر جس کا ایک محل ہو وہ بھی تو خوش قسمت
ہے۔ دنیا میں ہزار ہا نیکیاں ہیں جن کا استقلال سے بجالانا جنت میں مختلف محلات تیار کر دیتا ہے
مگر ادنی نیکی یہ ہے کہ روزہ کے ذریعہ اپنے جذبات کا ہدیہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیا جائے ، نماز
کے ذریعہ اس کے قرب کو تلاش کیا جائے اور مالی قربانیوں کے ذریعہ بنی نوع انسان کے حقوق
ادا کئے جائیں۔ اگر کوئی شخص استقلال کے ساتھ بغیر ناغہ، بغیر وقفہ ، بغیر تنزل اور بغیر قدم ڈگمگانے
کے یہ نیکیاں کرتا ہے اور کرتا چلا جاتا ہے تو ہم اس کے متعلق یقین کر سکتے ہیں کہ اس کے نفس
کو اطمینان حاصل ہو گیا اور اس کی موت کی گھڑیاں ڈبد ہا اور شک کی گھڑیاں نہیں ہونگی ۔ یہ تین
زبردست شاہد ہیں جو ایک انسان کے ایمان کی شہادت دینے کیلئے کافی ہیں۔ دنیوی
عدالتوں میں بعض جگہ دو اور بعض جگہ چار گواہ کافی سمجھے جاتے ہیں ، الہی عدالت میں بھی ان تین
گواہوں کی گواہی رد نہیں کی جاسکتی بلکہ اگر ان کے ساتھ کوئی چوتھی نیکی بھی ملالی جائے تو یقیناً وہ
اللہ تعالیٰ کی محبت کا وہ بہترین ثبوت پیش کرے گا جو کسی قضاء میں خطا نہیں جاتا اور کہیں نا کام
نہیں ہوتا ۔
تیسر اسبق ہمیں رمضان سے یہ حاصل ہوتا ہے کہ کوئی بڑی کامیابی بغیر مشقت برداشت
کئے حاصل نہیں ہو سکتی ۔ جس کا اظہار لَعَلَّكُمْ تَتَّقُون کے میں کیا گیا ہے۔ گویا رمضان
جہاں

خطبات محمود
۷۵۸
سال ۱۹۳۸ ء
ہمیں یہ بتاتا ہے کہ کوئی قربانی استقلال کے بغیر قبول نہیں ہوتی تو وہاں ہمیں وہ یہ بھی بتاتا ہے کہ
بغیر مشقت برداشت کئے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی اور وہ شخص جو چاہتا ہے کہ بغیر مشقت
برداشت کئے دین و دنیا میں کامیابی حاصل کرلے وہ پاگل اور احمق ہے اور اسے کسی جگہ بھی
کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔
آج ہمارے سامنے دنیا کی تین قو میں موجود ہیں جن میں سے دو ہمارے سامنے گریں اور
پھر ہمارے سامنے ہی بلند ہوئیں اور ایک جو پہلے کمزور تھی مگر ہماری زندگیوں میں بیدار ہوئی اور
اس نے ترقی کی ۔ ہم میں سے وہ لوگ جو تیس چالیس سال کی عمر کے ہیں وہ اس بات کے گواہ
ہیں کہ وہ قو میں ان کی آنکھوں کے سامنے گریں اور پھر ان کی آنکھوں کے سامنے ہی اٹھیں ۔ وہ
اٹلی اور جرمنی ہیں اور جو پہلے کمزور تھی اور دیکھتے دیکھتے بڑھ گئی وہ جاپان ہے۔ جرمنی قوم ہماری
آنکھوں کے سامنے ۱۹۱۸ ء میں گری ۱۹۲۸ء میں اس نے اٹھنا شروع کیا اور ۱۹۳۵ ء یا ۱۹۳۸ ء
میں وہ منتھا ئے طاقت کو جا پہنچی لیکن کن قربانیوں کے ساتھ؟ ایسی قربانیوں کے ساتھ جو ایک یا
دو نے نہیں بلکہ سارے ملک نے کیں ۔ ہماری جماعت بھی قربانیاں کرتی ہے لیکن ان قربانیوں
کو اگر دیکھا جائے جو جرمن قوم نے کیں تو ایک نقطہ نگاہ سے ہماری قربانیاں ان کے مقابلہ میں
بالکل بیچ ہو جاتی ہیں ۔ گو ایک دوسرے نقطہ نگاہ سے ہماری قربانیاں ان سے بڑھی ہوئی ہیں ۔
اخلاقی لحاظ سے ہماری قربانیاں بڑی ہیں اور عملی لحاظ سے اُن کی قربانیاں بڑی ہیں ۔ انہوں نے
اپنے کھانے، پینے، پہننے اور قریباً زندگی کے ہر عمل پر ایسی حد بندیاں لگائی ہوئی ہیں جن کو سن
کر حیرت ہوتی ہے اور کوئی شخص ان حد بندیوں کو نہیں تو ڑسکتا ۔ گورنمنٹ ایک قانون بنا دیتی
ہے اور تمام لوگوں کو کیا مرد اور کیا عورتیں اور کیا بچے اس قانون کی اتباع کرنی پڑتی ہے
اور رات دن وہ قربانیاں کرتے چلے جاتے ہیں اس لحاظ سے یقیناً ان کی قربانیاں بہت زیادہ
ہیں ۔ لیکن ایک لحاظ سے ہماری قربانیاں اُن سے بڑھی ہوئی ہیں اور وہ اس طرح کہ ان کو طاقت
کے زور سے چلایا جاتا ہے اور ہم میں سے ہر شخص اخلاص اور اپنی مرضی سے قربانی میں حصہ
لیتا ہے اور اصل قربانی دراصل وہی ہوتی ہے جو اپنی رضا اور اپنی مرضی سے کی جائے ۔ پس
اخلاقی اور مذہبی لحاظ سے ہماری قربانی اُن سے بہت زیادہ ہے کیونکہ مرضی سے قربانی کرنا ہی
ہر

خطبات محمود
۷۵۹
سال ۱۹۳۸ ء
اصل قربانی ہے وہ قربانی جو جبر اور زور سے کرائی جائے وہ قربانی نہیں کہلا سکتی ۔ پس جرمن قوم
کی قربانی جرمن قوم کی نہیں کہلا سکتی وہ دراصل ان افراد کی قربانی ہے جو تمام ملک کو بعض خاص
اصول کے ماتحت چلا رہے ہیں ۔ پس وہ جرمن قوم کی قربانی نہیں بلکہ ہٹلر اور اس کے ساتھیوں کی
ہے جو اپنی قوم سے زور اور جبر سے قربانی کرا رہے ہیں اور خود قربانیاں کر رہے ہیں۔ پہلے وہ
کسی نہ کسی بہانہ سے آگے آگئے اور جب انہیں حکومت پر تصرف حاصل ہو گیا تو انہوں نے جبر
سے ایسی طرز پر قوم کو چلانا شروع کیا جس کے نتیجہ میں ان کی قوم کو بہت بڑی ترقی حاصل ہوگئی ۔
پس اس میں جرمن قوم کی اتنی قربانی نہیں جتنی ہٹلر اور اس کے ساتھیوں کی ہے مگر عملی لحاظ سے جو
تکلیفیں انہوں نے اٹھائی ہیں وہ ہماری جماعت نے بالکل نہیں اٹھا ئیں ۔ انہیں کھانے اور پینے
کے متعلق بھی اس قدر پابندیاں برداشت کرنی پڑتی ہیں جس قدر کہ ہم لوگوں کو سارے
شعبہ ہائے زندگی میں برداشت نہیں کرنی پڑتیں۔ کبھی شکر پر پابندی لگتی ہے، کبھی گھی پر کبھی ترکاریوں
پر، کبھی گوشت پر کبھی آئے پر اور انہیں وہ پابندیاں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ یہاں تک کہ
بعض ایام میں ان پر یہ پابندی بھی عائد کی گئی کہ خالص آٹا نہ کھائیں بلکہ اس کے اندر ایک خاص
مقدار میں لکڑی کا برادہ ملا کر کھائیں ۔ انہوں نے یہ سب کچھ برداشت کیا اور بہتوں نے خوشی
سے برداشت کیا ۔ اسی طرح لباس پر پابندیاں عائد ہیں ۔ حکم دیا جاتا ہے کہ فلاں کپڑا پہننا ہے
اور فلاں نہیں پہننا کیونکہ فلاں ملک سے جہاں ممنوع کپڑا بنتا ہے ہمارے تعلقات اچھے نہیں اور
معاً تمام ملک کے کپڑے تبدیل ہو جاتے ہیں ۔ اسی طرح جب مکان تعمیر ہوتے ہیں تو سامانوں
پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے کہ فلاں سامان استعمال کیا جائے اور فلاں سامان استعمال نہ کیا
جائے ۔ غرض رات دن ان کے کھانے پینے ، پہننے اور سونے پر پابندیاں عائد رہتی ہیں ۔ حتی کہ
جرمن حکومت نے کتابوں پر بھی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں کہ فلاں کتابیں پڑھنی ہیں اور فلاں
نہیں پڑھنیں اور تمام قوم چُپ چاپ ان پابندیوں کو قبول کرتی چلی جاتی ہے۔ پس عملی لحاظ سے
ان کی تکلیف بہت زیادہ ہے مگر ان کی مشکلات ایسی ہی ہیں جیسے ایک قیدی کو مشکلات میں ڈال
دیا جاتا ہے۔ اب ایک قیدی بھی سادہ غذا کھاتا ہے مگر تم کبھی نہیں کہہ سکتے کہ فلاں قیدی نے بڑا
ایثار کیا وہ سادہ غذا کھاتا ہے کیونکہ قیدی کو مجبور کر کے سادہ کھانا کھلایا جاتا ہے ۔ اسی طرح

خطبات محمود
۷۶۰
سال ۱۹۳۸ ء
جرمن قوم کی تعریف نہیں کی جائے گی کیونکہ جبر سے اس سے قربانیاں کروائی جاتی ہیں لیکن
تمہاری تعریف کی جائے گی کیونکہ تم نے خدا تعالیٰ کیلئے اپنے نفس پر پابندیاں عائد کیں ۔ پس گوان
کی تکلیف زیادہ ہے مگر ان کا ثواب کم ہے کیونکہ طاقت اور قانون کے زور سے ان سے یہ قربانیاں
کرائی جا رہی ہیں اور گو تمہاری قربانیاں اور تکلیف کم ہے مگر تمہارا ثواب زیادہ ہے کیونکہ تم
اپنی مرضی سے خدا تعالیٰ کیلئے قربانیاں کر رہے ہو لیکن بہر حال اس کا فائدہ انہیں پہنچ گیا اور
گو طاقت اور قانون حکومت کے ڈر سے انہوں نے قربانیاں کیں لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ
دس سال کے اندر ایک مردہ قوم ترقی کر کے معراج کمال تک پہنچ گئی ۔
یہی حال اٹلی کا ہے ۔ اٹلی کی قوم بھی مُردہ تھی، مگر اس نے بھی مشقتوں کا اپنے آپ کو عادی
بنا کر اور متواتر قربانیاں کر کے نہ صرف اپنی کھوئی ہوئی عزت حاصل کی بلکہ پہلے سے بھی زیادہ
د بد بہ اور رُعب حاصل کر لیا ۔ اسی طرح جاپان بھی مُردہ تھا مگر جب ان میں قربانی کی روح
پیدا ہو گئی تو وہ بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گیا ۔
تو رمضان میں قربانی اور استقلال کے ساتھ قربانی کا سبق مؤمنوں کو سکھایا جاتا ہے اور
انہیں مشقت برداشت کرنے کا عادی بنایا جاتا ہے۔ اگر اس سے فائدہ اٹھایا جائے اور تحریک جدید
کے مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائے تو یقیناً وہ اہم ثمرات پیدا ہونگے جو الہی قوموں کی
جد و جہد کے نتیجہ میں پیدا ہوا کرتے ہیں ۔ ہمارے ثمرات یقیناً دیر کے بعد آنے والے ہیں
اور ہماری مثال اٹلی ، جرمن اور جاپان کی نہیں ۔ وجہ یہ کہ اٹلی ، جرمن اور جاپان نے ملکوں کو فتح
کیا مگر ہم نے دلوں کو فتح کرنا ہے اور دلوں کو فتح کرنا ملکوں کے فتح کرنے سے زیادہ مشکل ہوا
کرتا ہے۔ پس ہماری فتح گو یقینی ہے مگر وہ کچھ دیر کے بعد دیر آید درست آید کے مقولہ کے
مطابق آنے والی ہے۔
اس کے علاوہ ہم میں اور ان میں ایک اور فرق بھی ہے اور وہ یہ کہ اگر جرمنی نے ترقی کی تو
صرف جرمنی کی قوم کو اس نے عروج پر پہنچایا ، اگر اٹلی نے ترقی کی تو صرف اٹلی کی قوم کو اس نے
عزت کا مستحق بنایا اور اگر جاپان نے ترقی کی تو صرف جاپانیوں کو اس نے معراج کمال تک در اگر جاپان نے ترقی کی تو کو
پہنچایا لیکن اگر ہماری کوششوں کو اللہ تعالیٰ بار آور فرمائے تو وہ صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ

خطبات محمود
۷۶۱
سال ۱۹۳۸ ء
ساری دنیا کو فائدہ پہنچائیں گی اور ہماری فتح جسموں پر نہیں بلکہ دلوں پر ہوگی اور ہماری فتح انسانوں
پر نہیں بلکہ فرشتوں پر ہو گی بلکہ اگر بے ادبی نہ ہو تو ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا خدا بھی ہمارے
قبضہ میں آ جائے گا۔ پس ہماری کوششوں کے نتائج بہت اہم ہیں اور ہماری ذمہ داریاں بہت
وسیع ہیں اور ہماری منزل بہت دور ہے ۔ کئی بیوقوف نو جوان ہیں جو کہہ دیا کرتے ہیں کہ جاپان
نے تمہیں سال میں ترقی کر لی ، اٹلی نے ہیں سال میں ترقی کر لی اور جرمنی نے دس سال میں ترقی
کر لی مگر ہم نے ان کے مقابلے میں کچھ بھی ترقی حاصل نہیں کی ۔ وہ بیوقوف یہ نہیں جانتے کہ
وہاں قوم کی قوم ایک مقصد کیلئے کھڑی تھی اور یہاں صرف ایک آدمی سے جد و جہد شروع ہوئی ہوئی ۔
جاپان نے جب دوڑ شروع کی تو اس نے چار کروڑ لوگوں کو اپنے ساتھ لیکر دوڑ لگائی اور
تیں سال کی جدو جہد کے بعد اس نے چار کروڑ کو چھ کروڑ بنایا۔ اٹلی نے جب دوڑ شروع کی تو
اس نے بھی چار پانچ کروڑ لوگوں کو ساتھ لے کر دوڑ شروع کی اور بیس سال کے عرصہ کے بعد
انہیں چار سے پانچ کروڑ یا پانچ سے چھ کروڑ بنا دیا ۔ اسی طرح جرمنی نے جب دوڑ شروع کی
تو اس نے سات کروڑ لوگوں کے ساتھ شروع کی اور دس سال بعد انہیں آٹھ کروڑ بنا دیا۔ گویا وہ
اس جدو جہد میں صرف چودہ فیصدی سے لے کر پچاس فیصدی تک بڑھے حالانکہ کروڑوں لوگ
ایک ہی مقصد اور ایک ہی مدعا کو لے کر کھڑے ہوئے تھے ۔
اس کے مقابلہ میں کیا تم نہیں دیکھتے کہ ہماری دوڑ صرف ایک شخص سے شروع ہوئی ۔ ایک
شخص نے قادیان میں کھڑے ہو کر جو تمام متمدن دنیا سے الگ ایک گوشہ میں پڑا ہوا گاؤں تھا
ساری دنیا کے مقابلہ میں لڑائی شروع کر دی اور پھر وہ بڑھا اور بڑھتا چلا گیا یہاں تک کہ پہلے
وہ ایک تھا مگر آج کئی لاکھ آدمی اس کے ساتھ ہیں ۔ پس اٹلی اور جرمنی اور جاپان نے پچاس فیصدی
ترقی کی لیکن یہاں ایک سے کئی لاکھ بن گئے ۔ اب پچاس فیصدی اور لاکھ فیصدی میں بھلا کوئی
نسبت ہے؟ پھر جس جس میدان میں قربانی کی ضرورت تھی ان تمام میدانوں میں جماعت احمد یہ
نے قربانی کی ۔ پس ہماری جماعت نے بھی حیرت انگیز ترقی کی ہے لیکن چونکہ ہماری جدو جہد کا
دائرہ بہت وسیع ہے اس ۔ الئے گو ہماری موجودہ کامیابی بھی بہت بڑی ہے مگر ہمارا اصل مقصد اب ا بھی
دور ہے اور گو وہ دیر میں آنے والا ہے لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس کے مقابلہ میں تمام دنیا کی

خطبات محمود
۷۶۲
سال ۱۹۳۸ ء
فتوحات بھی پہنچ ہیں کیونکہ اس کا دائرہ بہت وسیع ہے اور اس کا حلقہ اثر عالمگیر ہے۔
چوتھا سبق رمضان سے ہمیں یہ حاصل ہوتا ہے کہ کوئی بڑی کامیابی بغیر دعا کے حاصل
نہیں ہوسکتی بالخصوص دین میں تو کوئی کامیابی اُس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتی جب تک دعا نہ
کی جائے دُنیا بغیر دعا کے حاصل ہو جائے تو ہو جائے دین حاصل نہیں ہو سکتا بلکہ حقیقت یہ
ہے کہ دُنیوی کامیابیوں کے لئے بھی عملی دعا ضروری ہوتی ہے جسے دوسرے لفظوں میں
قوت ارادی کہتے ہیں ۔ قوت ارادی اور عزم دراصل دعا ہی کا ایک نام ہے۔ دعا کیا ہے؟ اپنے
عزم اور ارادہ کا لفظوں میں اظہار ۔ بہر حال کوئی دینی جماعت بغیر دعا کے ترقی نہیں کر سکتی
یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں روزوں کے احکام کے ذکر میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ^ جب مو من روزے رکھیں ، قربانیاں کریں اور
استقلال سے قربانیاں کرتے چلے جائیں اور اس کے بعد دعاؤں سے کام لیں تو وہ دعا خالی نہیں
جاتی بلکہ ضروران کو ان کے مقاصد میں کامیاب کرتی ہے مگر فرمایا جب استقلال اور قربانیوں
کے بعد دعا کریں گے تب ان کی دعاسنی جائے گی یونہی نہیں ۔ گویا اللہ تعالیٰ نے استقلال ،
قربانیوں اور دعا کو لازم و ملزوم قرار دیا ہے بغیر دعا کے استقلال کے ساتھ قربانی کرنا دینی عالم
میں بیچ ہے اور بغیر استقلال والی قربانیوں کے دعا انسان کو کوئی نفع نہیں پہنچا سکتی ۔ وہ فرماتا ہے
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ" جو اس رنگ میں دعا کرنے والے ہوں میں ان کی
دعاؤں کو سنا کرتا ہوں یعنی جو استقلال کے ساتھ قربانیاں کریں اور پھر کرتے چلے جائیں اور
اللہ تعالیٰ سے اپنی کامیابی کیلئے دعائیں بھی کریں ان کی دعا ضرور قبول ہو کر رہتی ہے۔ بعض
لوگ غلطی سے اس آیت سے یہ استدلال کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر پکارنے والے کی پکار کو سنتا
ہے اور وہ حیران ہوتے ہیں کہ جب خدا کا یہ وعدہ ہے تو پھر ان کی بعض دعائیں قبول کیوں نہیں
ہوتیں مگر یہ استدلال درست نہیں ۔ اس جگہ تمام دعاؤں کی قبولیت کا اللہ تعالیٰ نے کوئی وعدہ نہیں
کیا بلکہ فرمایا ہے اُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاء میں اس دعا کرنے والے کی دعا کو سنتا ہوں جس
کا ذکر او پر ہوا ہے۔ اور اس سے پہلے رمضان اور روزوں کا ذکر ہے جو استقلال سے خدا تعالیٰ
کی راہ میں قربانیاں کرنے کا سبق دیتا ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر ان شرائط کو

آج 10 میں سے 10 باقی