رمضان میں تحریک جدید اورتحریک جدید میں رمضان سے فائدہ اٹھاؤ
حصہ 2
خطبات محمود
۷۶۳
سال ۱۹۳۸ ء
ملحوظ رکھتے ہوئے جن کا اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے کوئی شخص دعا کرے تو اس کی
دعا ضرور قبول ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی مجھے مقدس سے مقدس مقام میں بھی کھڑا کر دے تو میں
وہاں کھڑا ہو کر یہ قسم کھانے کے لئے تیار ہوں کہ اس قسم کی دعا ہرگز رد نہیں ہوتی ۔ کوئی قوم جو
خدا تعالیٰ کے لئے مستقل قربانیاں کرنے کے ارادہ سے کھڑی ہو جائے اور پھر قربانیاں کرتی چلی
جائے اور دعا سے بھی کام لے وہ ضرور کامیاب ہو ۔ ہو جاتی ہے۔ سابق انبیاء میھم السلام کی
عليهم
جماعت کا نمونہ ہمارے سامنے ہے کیا دنیا میں کوئی بھی نبی ایسا گزرا ہے جو نا کام ہوا ہو؟ تاریخ
سے کوئی ایک نبی ایسا ثابت نہیں کیا جا سکتا جو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا ۔ دعوی نبوت کے
بعد نا کام وہی رہا ہوگا جس نے جھوٹا دعوی کیا ہو گا سچا دعوی کرنے والا کبھی نا کام نہیں ہوا۔ یہ
الگ امر ہے کہ کامیابی جلد آئے یا دیر سے۔ بہر حال سچے نبی کو کامیابی ہوتی ضرور ہے اور پھر وہ
بڑھتی چلی جاتی ہے اور ان کا ہر قدم ترقی کی طرف اٹھتا ہے۔ تم نے دیکھا کہ گزشتہ سالوں میں
جماعت پر کیسے کیسے فتنے آئے ۔ ہر دفعہ لوگوں نے یہی سمجھا کہ اب یہ سلسلہ مٹ جائے گا مگر
ہر دفعہ تم نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے سلسلہ کی معجزانہ رنگ میں حفاظت کی اور کوئی دن ایسا نہیں
چڑھا جس میں پہلے سے زیادہ جماعت نے ترقی نہیں کی ۔ مختلف ممالک میں احمدیت پھیلتی
جا رہی ہے اور اسی طرح پھیلتی پھیلتی انشاء اللہ ساری دنیا کو ایک دن ادھر کھینچ لائے گی ۔
یہ چوتھا سبق جو رمضان سے حاصل ہوتا ہے اس کا تعلق بھی تحریک جدید کے ساتھ ہے
کیونکہ میں نے اُنیسواں مطالبہ یہی رکھا ہے کہ دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ سلسلہ کو ترقی دے۔ دعا کے
بغیر ہماری قربانیوں کے وہ نتائج پیدا نہیں ہو سکتے جو ہم دیکھنے کے خواہش مند ہیں کیونکہ ان
نتائج کا پیدا کرنا ہمارے اختیار میں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے ۔ ایک ملک جو بارش
کا محتاج ہو تم اگر محنت کر کے اس کی زمین میں ہل بھی چلا دو، عمدہ بیج بھی ڈال دو لیکن آسمان سے
بارش نہ اُترے تو تمہاری محنت کیا نتیجہ پیدا کر سکتی ہے۔ اسی طرح جس نتیجہ کے ہم امید وار ہیں
وہ آسمانی بارش چاہتا ہے اور وہ آسمانی بارش دعاؤں سے ہی نازل ہو سکتی ہے ۔ پس وہ رمضان
میں نازل ہو سکتی ۔ ہے ۔ پس رمضان میں تحریک جدید سے اور تحریک جدید میں رمضان سے فائدہ
اٹھانا چاہئے ۔ یہ چار بڑی بڑی مناسبتیں رمضان کی تحریک جدید سے ہیں اور یہ چار مناسبتیں
خطبات محمود
۷۶۴
سال ۱۹۳۸ ء
تحریک جدید کی رمضان سے ہیں پس اگر تم رمضان سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہو تو تحریک جدید پر
عمل کرو اور اگر تحریک جدید کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہو تو روزوں سے صحیح رنگ میں فائدہ اٹھاؤ۔
تحریک جدید یہی ہے کہ سادہ زندگی بسر کرو اور محنت و مشقت اور قربانی کا اپنے آپ کو عادی
بناؤ۔ یہی سبق رمضان تمہیں سکھانے آتا ہے پس جس غرض کے لئے رمضان آیا ہے اس غرض
کے حاصل کرنے کی جدو جہد کر وایسا نہ ہو کہ اپنی زندگی ایسی طرز میں گزار دو کہ رمضان کا آنا نہ آنا
تمہارے لئے برابر ہو جائے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ ہمارے ملک میں
روزی خوید کا کام د دید کا کام دیتے ہیں جس طرح گھوڑے کو خوید دی جاتی ہے جس سے وہ موٹا ہو جاتا
ہے اسی طرح رمضان میں بعض لوگ غذا کا خاص اہتمام رکھتے ہیں ۔ رات اور دن گھی اور
پر اٹھے کھاتے رہتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ روزے رکھ کر وہ پہلے سے بھی موٹے ہو جاتے
ہیں ۔ یہ طریق دراصل اس روح کے خلاف ہے جس کو پیدا کرنے کے لئے روزے مقرر کئے
گئے ہیں ۔
پس ہر شخص کو کوشش کرنی چاہئے کہ اس کا رمضان تحریک جدید والا ہو اور تحریک جدید ہر
رمضان والی ہو۔ رمضان ہمارے نفس کو مارنے والا ہوا اور تحریک جدید ہماری روح کو تازگی بخشنے
والی ہو۔ پس جب میں نے کہا ہے کہ رمضان سے فائدہ اٹھاؤ تو دراصل میں نے تمہیں یہ سمجھایا
ہے کہ تم تحریک جدید کے اغراض اور مقاصد کو رمضان کی روشنی میں سمجھو اور جب میں نے کہا کہ
تحریک جدید کی طرف توجہ کرو تو دوسرے لفظوں میں میں نے تمہیں یہ کہا ہے کہ تم ہر حالت میں
رمضان کی کیفیت اپنے اوپر وار د رکھو اور صحیح قربانی اور مسلسل قربانی کی اپنے اندر عادت ڈالو جو
رمضان بغیر سچی قربانی کے گزر جاتا ہے وہ رمضان نہیں اور جو تحریک جدید بغیر روح کی تازگی
کے گزر جاتی ہے وہ تحریک جدید نہیں ۔
اگر کوئی شخص سالہا سال سے قربانیاں کر رہا ہے مگر اس کے اندر بشاشت ایمانی پیدا نہیں
ہوتی تو اس کو اس کی قربانیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔ وہ محض سر پھوڑنے والی بات ہے اور کچھ
نہیں ۔ اب پھر وہ وقت آگیا ہے جبکہ تحریک جدید کے پانچویں سال کی مجھے تحریک کرنی چاہئے
مگر اس وقت میں صرف اصولی رنگ میں اس طرف توجہ دلا دیتا ہوں ۔ آج میں نے چاہا کہ
خطبات محمود
۷۶۵
سال ۱۹۳۸ ء
تمہیں تحریک جدید کے اصول کی طرف توجہ دلا دوں اور بتا دوں کہ بغیر ان اصول کو اختیار کئے
وہ فوائد حاصل نہیں ہو سکتے جن فوائد کو حاصل کرنے کے لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں ۔ دراصل
جب تک انسان کسی امر کی حکمت سے واقف نہیں ہوتا اُس وقت تک باوجود اس کے کہ اس کا کام
اچھا ہو ، اچھے نتائج پیدا نہیں ہوا کرتے ۔ اب نماز ، روزہ ، زکوۃ، حج سب کام اچھے ہیں اور سب
مؤمن ان احکام کو بجالاتے ہیں مگر سارے یکساں فائدہ نہیں اٹھاتے۔ساروں کی نمازیں وہ
نتیجہ پیدا نہیں کرتیں جو نمازوں سے مقصود ہے، نہ ساروں کے روزے وہ نتیجہ پیدا کرتے ہیں
جو روزوں کا مقصود ہے اور نہ ساروں کی زکوتیں وہ نتیجہ پیدا کرتی ہیں جو زکوۃ کا مقصد ہے۔
بعض لوگ بہت زیادہ چندہ دیتے ہیں مگر نتیجہ بہت کم نکلتا ہے اور بعض لوگ تھوڑا چندہ دیتے ہیں مگر
نتیجہ بہت زیادہ نکلتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک دفعہ مسجد میں بعض لوگوں کی
آواز سنی کہ ابو بکر کو ہم پر کونسی زیادہ فضیلت حاصل ہے۔ جیسے نیکی کے کام وہ کرتے ہیں اُسی
طرح نیکی کے کام ہم کرتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہ سنا تو فرمایا اے لوگو !
ابو بکر کو فضیلت نماز اور روزوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اُس نیکی کی وجہ سے ہے جو اس کے دل میں
ہے۔ پس نماز ، روزہ ، حج اور زکوۃ کی بظاہر ایک ہی شکل ہے اور جس طرح ایک شخص ان احکام
پر عمل کرتا ہے اُسی طرح دوسرا عمل کرتا ہے مگر پیچھے جو محبت ہوتی ہے وہ نتائج کو بدل کر کہیں کا
کہیں لے جاتی ہے۔ اسی طرح نماز ، روزہ کا فائدہ ہر شخص اپنے ظرف کے مطابق اٹھاتا ہے۔
ایک شخص نماز پڑھتا ہے اور اسے نماز کا بدلہ بھی مل جاتا ہے لیکن اگر اس کے دل کا ظرف چھوٹا
ہے تو جتنا نور اس کے دل میں سما سکتا ہے اُتنا سما جائے گا اور باقی بہہ کر ضائع ہو جائے گا جیسے اگر
کوئی ساقی دودھ تقسیم کر رہا ہو اور اس کے ہاتھ میں ایک گلاس ہو جس کے مطابق اس نے سب کو
یکساں دودھ دینا ہوتو وہ شخص جس کے پاس بڑا کٹورا ہو گا وہ تمام دودھ کٹورے میں ڈلوا لے گا
اور پھر بھی اس کا کٹورا کچھ خالی رہے گا ۔ دوسرے کے پاس فرض کرو اتنا ہی پیالہ ہے جتنے میں
گلاس بھر دودھ آ سکتا ہے تو جب وہ دودھ پیالہ میں ڈلوا لے گا تو گواس کا پیالہ بھر جائے گا گا بھر
مگر اور دودھ کے لئے اس کے پاس کوئی گنجائش نہیں رہے گی ۔ اسی طرح اگر کسی کے پاس ۔
تین چوتھائی جگہ ہو گی تو ۳/۴ حصہ تو پڑ جائے گا مگر باقی چوتھائی ادھر اُدھر کناروں سے بہہ جائے گا۔
خطبات محمود
۷۶۶
سال ۱۹۳۸ ء
اور اگر کسی کے پاس نصف گلاس دودھ کی گنجائش ہے تو نصف گلاس دودھ لے لے گا اور باقی
دودھ زمین پر گر جائے گا۔ اور اگر کسی کے پاس بہت ہی چھوٹی کٹوری ہے تو اس میں چند گھونٹ
دودھ پڑ جائے گا اور باقی ضائع ہو جائے گا۔ اسی طرح بے شک نماز یکساں فائدہ لاتی ہے، روزہ
یکساں فائدہ لاتا ہے ، حج اور زکوۃ یکساں فائدہ لاتے ہیں لیکن اگر کسی کا ظرف چھوٹا ہو اور دل
ان انوار کو سمیٹ نہ سکے جو نماز روزہ کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُترتے ہیں تو وہ ضائع
چلے جائیں گے۔ تو اللہ تعالیٰ کے انعامات کا حصول بھی ظرف کے مطابق ہوتا ہے جتنا ظرف
کوئی اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کرتا ہے اُتنی چیز اس کے ظرف میں پڑ جاتی ہے اور جو زائد ہوتی
ہے وہ بہہ جاتی ہے۔ یہ ظرف کی وسعت اور تنگی کی حکمت کو سمجھنے اور جڑ کو پکڑنے کے ساتھ تعلق
رکھتی ہے۔ جیسے جیسے انسان احکام کی حکمت سمجھتا جاتا ہے اس کے دل کا پیالہ بڑھتا چلا جاتا ہے
اور جتنا جتنا وہ احکام کی جڑ کو پکڑتا ہے اتنا ہی اس کے پیالہ میں مضبوطی پیدا ہوتی چلی جاتی ہے
گویا پیالے کی وسعت حکمت کو سمجھنے اور اس کی مضبوطی جڑ کو پکڑنے سے پیدا ہوتی ہے۔ حکمت
کے سمجھنے سے ظرف وسیع ہوتا ہے اور جڑ کے پکڑنے سے اس میں دوام اور استقلال پیدا ہو جاتا
ہے۔ جو لوگ احکام کی جڑ کو پکڑ لیتے اور حکمت کو سمجھ لیتے ہیں ان کی علامت یہ ہوتی ہے کہ وہ
واعظوں کے وعظ سے مستغنی ہو جاتے ہیں ۔ انہیں ضرورت نہیں ہوتی کہ واعظ آئیں اور انہیں
جگائیں یا حادثات آئیں تو انہیں بیدار کریں وہ بغیر واعظوں کے جگانے کے خود ہی ہوشیار
ہوتے ہیں اور بغیر حادثات کے بیدار کرنے کے خود ہی بیدار ہوتے ہیں۔ تو حکمتوں کو جاننا
اور جڑ کو پکڑنا کامیابی کیلئے نہایت ضروری ہوتا ہے۔ جب تک انسان کسی کام کی حکمت
نہیں سمجھتا اس کے دل میں بشاشت پیدا نہیں ہوتی اور جب تک بشاشت پیدا نہیں ہوتی اُس
وقت تک انسان اللہ تعالیٰ کے انوار کو جذب نہیں کر سکتا ۔
بشاشت در اصل بھوک کا نام ہے اب اگر کسی کا معدہ ضعیف ہوا اور اس کے سامنے بہت سا
کھانا رکھا ہوا ہو تو چونکہ اس کے اندر کھانے کے لئے بشاشت نہیں ہوگی اس لئے خواہ اس کے
سامنے دو چار سیر کھانا پڑا ہوا ہو جب کھانے لگے گا تو چند لقمے کھا کر ہاتھ کھینچ لے گا لیکن ایک
دوسرا شخص جسے بھوک لگی ہوئی ہو اس کے سامنے خواہ تھوڑا ہی کھانا پڑا ہوا ہو سب کھانا اس کے
خطبات محمود
۷۶۷
سال ۱۹۳۸ء
پیٹ میں چلا جائے گا۔ اگر پاؤ پڑا ہوا ہوگا تو پاؤ ہی کھا جائے گا اور اگر ڈیڑھ پاؤ پڑا ہو گا تو
ڈیڑھ پاؤ کھا جائے گا لیکن دوسرے شخص کے سامنے اگر دو سیر بھی کھانا پڑا ہوا ہوگا تو وہ چند لقموں
سے زیادہ کھانا نہیں کھا سکے گا۔ اگر زیادہ کھائے گا تو اسے تھے آجائے گی اور پہلا کھانا بھی اس کے
اندر سے نکل جائے گا۔ تو حکمتوں کے جاننے کے ساتھ بشاشت اور رغبت پیدا ہوتی اور اس
طرح روحانی لحاظ سے ایسی بھوک پیدا ہو جاتی ہے جس سے معنوی طور پر انسان کا ظرف بڑا ہو
جاتا ہے۔ جس طرح انسان کو جتنی زیادہ بھوک لگتی چلی جاتی ہے اُتنا ہی اُس کا معدہ بڑھتا چلا جاتا
ہے اسی طرح جن لوگوں کے اندر بشاشت ایمانی پیدا ہو جاتی ہے اُن کا دل وسیع ہو جاتا ہے اور
اس میں ربڑ کی سی لچک پیدا ہو جاتی ہے۔ اور جتنا زیادہ اُسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقام ملتا
جاتا ہے اتنا زیادہ اُس کا دل پھیلتا چلا جاتا اور اللہ تعالیٰ کے انوار کو جذب کرتا چلا جاتا ہے۔اور
جڑ کو پکڑ لینا ایسا ہی ہے جیسے کسی تھیلی میں کوئی چیز ڈال کر اوپر سے تسمہ باندھ لیا جائے ۔اس طرح
نیکی میں دوام پیدا ہو جاتا ہے اور اس دوام کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے ساتھ انسان ایسا تعلق پیدا
کر لیتا ہے کہ پھر اس کا قدم کبھی لڑکھڑا تا نہیں ۔
پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ جب ہم دین کی طرف توجہ کریں تو ان مسئلوں کو اچھی
طرح سمجھ لیں کہ جب تک بشاشت ایمانی ہمیں حاصل نہیں اور جب تک ہم احکام کی جڑ کو نہیں
پکڑتے اُس وقت تک نہ نیکیوں میں دوام پیدا ہو سکتا ہے اور نہ قربانیوں کے نیک نتائج پیدا
ہو سکتے ہیں ۔ بیشک کچھ فضل ضرور نازل ہوں گے مگر وہ اتنے اہم نہیں ہونگے کیونکہ خدا تعالیٰ تو
انعامات دے گا لیکن ظرف چھوٹا ہوگا اور اس وجہ سے انعامات سے انسان پوری طرح فائدہ
نہیں اٹھا سکے گا۔ جیسے اگر کوئی میزبان مہمان کے سامنے کھانار کھے تو اب یہ مہمان کا کام ہے کہ
وہ کھانا کھائے لیکن اگر اسے پیٹ درد شروع ہو جائے یا متلی ہو جائے تو وہ کس طرح کھا سکتا
ہے۔ پس بے شک جب ہم نمازیں پڑھتے ہیں ، جب ہم روزے رکھتے ہیں ، جب ہم زکوتیں
دیتے ہیں ، جب ہم توفیق ملنے پر حج کرتے ہیں تو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے فضل بھی نازل
ہوتے ہیں مگر چونکہ دل چھوٹا ہوتا ہے اس لئے وہ فضل اِدھر اُدھر بہہ جاتے ہیں یعنی اور لوگ
اس سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں مگر ہمارے اپنے نفس فائدہ اٹھانے سے محروم رہتے ہیں لیکن جب
خطبات محمود
۷۶۸
سال ۱۹۳۸ ء
ہمارے اندر بشاشت ہو تو ہمارا ظرف وسیع ہونا شروع ہو جاتا ہے اور پھر جس قد ر فضل اللہ تعالیٰ
کی طرف سے نازل ہوتے چلے جاتے ہیں ان تمام فضلوں کو ہمارا دل جذب کرتا چلا جاتا ہے
بلکہ وہ زیادہ سے زیادہ فضلوں کا اللہ تعالیٰ سے مطالبہ کرنے لگ جاتا ہے اور کہتا ہے خدایا! مجھے
اور دے اور جب خدا تعالیٰ اور فضل نازل کرتا ہے تو وہ اس کو بھی سمیٹ لیتا ہے اور کہتا ہے خدایا!
اور دے۔ اور چونکہ وہ احکام کی حکمتوں کو ساتھ ساتھ سمجھتا جاتا ہے اس لئے اس کا دل وسیع ہوتا چلا
جاتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے تمام فضلوں کو سمیٹ لیتا ہے۔ گویا جس شخص کے اندر بشاشت ایمانی
نہیں اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل ایسے ہی ہیں جیسے امتلاء کے مریض کے منہ میں روٹی ڈال
دی جائے اور اسے قے ہو جائے لیکن جس شخص کے دل میں بشاشت ایمانی موجود ہے اس کے
لئے خدا تعالیٰ کے فضل ایسے ہی ہیں جیسے ہائیڈروکلورک ایسڈ ڈل کی ایک ڈوز یا چو رن کی ایک
چٹکی ۔ اب چورن کی چٹکی بھوک بڑھایا کرتی ہے گھٹایا نہیں کرتی ۔ اسی طرح جس شخص کے دل
میں بشاشت ہوتی ہے اُس کے اعمال اُس کے لئے چورن بنتے چلے جاتے ہیں مگر جس شخص کے
دل میں بشاشت نہیں ہوتی اُس پر خدا تعالیٰ کے فضل ایسے ہی آتے ہیں جیسے امتلاء کے مریض کو
کوئی شخص روٹی دے دے ایسے مریض کی روٹی کے کھانے سے بھوک بڑھتی نہیں بلکہ متلی ہو جاتی
اور پہلا کھایا پیا بھی باہر آ جاتا ہے۔ پس اپنے اندر بشاشت ایمانی پیدا کرو اور اللہ تعالیٰ کے
فضلوں اور اس کے انعامات کو ا۔ انعامات کو اپنے دلوں میں زیادہ سے زب زیادہ جذب کرنے کے لئے تیار
رہو۔ اگر تم دیکھتے ہو کہ تم نے پچھلے سال قربانیاں بھی کیں ، تم نے نمازیں بھی پڑھیں تم نے
روزے بھی رکھے تم نے چندے بھی دیئے، تم نے حج بھی کیا تم نے زکوۃ بھی دی لیکن باوجودان
تمام نیکیوں کے تمہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا تو یقیناً تمہیں امتلاء کی تکلیف ہے اور تم میں بشاشت
ایمانی نہیں تبھی تمہارا دل سکڑ جاتا ہے اور اسی کے سکڑنے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی رحمت اپنے
کمال کے ساتھ تم پر نازل نہیں ہوتی اور جو نازل ہوتی ہے وہ تمہارے انگ نہیں لگتی ۔ لیکن اگر
تمہارے اندر بشاشت ایمانی پیدا ہو جائے تو پھر جتنی زیادہ بشاشت ہوتی چلی جائے گی اتنا ہی
تمہارا دل وسیع ہوتا چلا جائے گا اور پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو فضل نازل ہونگے وہ تمہارے
انگ بھی لگیں گے اور تمہیں اپنی نیکیوں کا صریح فائدہ بھی دکھائی دینے لگ جائے گا۔
خطبات محمود
۷۶۹
سال ۱۹۳۸ ء
چونکہ اب تین بج چکے ہیں اس لئے میں خطبہ کو اسی پر ختم کرتا ہوں ۔ اس مضمون کا کچھ حصہ
ابھی باقی ہے جو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو اگلے جمعہ میں بیان کر دوں گا مگر اس وقت میں
دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہم لوگوں نے گزشتہ سالوں میں بڑی بڑی
قربانیاں کی ہیں لیکن چونکہ ابھی ہماری جدو جہد کا زمانہ ختم نہیں ہوا اس لئے ان قربانیوں کے جدوجہد کا زمانہ ختم ہوا اس لئے
بعد ہماری حالت اُس عورت کی طرح نہیں ہونی چاہئے جس کے متعلق قرآن کریم میں ذکر آتا
ہے کہ وہ سوت کا نتی اور پھر اسے اس طرح ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی کہ نہ ان ٹکڑوں کا اسے خود کوئی
فائدہ ہوتا اور نہ دوسرے لوگ ان سے کسی قسم کا فائدہ اٹھا سکتے ۔
اور ہمیں اللہ تعالیٰ سے بھی دعا کرنی چاہئے کہ ہماری گزشتہ قربانیاں ہمارے لئے سُستی کا
موجب نہ ہوں بلکہ زیادہ پستی اور زیادہ بیداری پیدا کرنے کا موجب ہوں تا پچھلی قربانیوں
کے نتائج سے بھی ہم فائدہ اُٹھا سکیں اور آئندہ کی برکات بھی ہمیں حاصل ہوں ۔ آمین ۔“
البقرة : ١٨٦
66
الفضل ۱۱ نومبر ۱۹۳۸ء )
بخاری کتاب فضائل القرآن باب كانَ جِبْرِيلُ يَعْرِضُ الْقُرْآنَ (الح)
البقرة: ١٨٧
ال عمران : ۱۰۴
ه بخارى كتاب الصوم باب مَنْ لَّمْ يَدَعَ قول الزور (الخ)
ابن ماجه كتاب الزهد باب المُدَاوَمَةُ عَلَى الْعَمَلِ
ك البقرة : ۱۸۴
البقرة: ١٨٧