تحریکِ جدید کے دورِثانی میں زیادہ جدوجہد کی ضرورت ہے
خطبات محمود
۳۷
سال ۱۹۳۸ ء
تحریک جدید کے دور ثانی میں زیادہ جدو جہد کی ضرورت ہے
وو
فرموده ۱۸ نومبر ۱۹۳۸ ء )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: -
جیسا کہ میں گزشتہ خطبات میں بیان کر چکا ہوں تحریک جدید کا دور اول صفائی کی مثال
رکھتا تھا۔ اس کی غرض یہ تھی کہ دشمنوں نے احمدیت پر جو حملہ کیا تھا اس کا ازالہ کیا جائے اور دشمن
کی حقیقت کو دنیا پر ظاہر کیا جائے ۔ واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کوشش میں اللہ تعالیٰ نے
پنے فضل سے ہم کو عظیم الشان کامیابی عطا فرمائی ہے۔ اس وقت ہماری سب سے بڑی مخالفت
دو گروہوں کی طرف سے ہو رہی تھی ، گو شامل سارے ہی تھے مگر خصوصیت کے ساتھ ایک تو
احرار مخالفت کر رہے تھے اور دوسرے حکومت کا وہ حصہ جو اندرونی طور پر برطانیہ کے دشمنوں کا
ہمدرد تھا وہ اپنے عہدوں کی آڑ لے کر ہمیں نقصان پہنچانا چاہتا تھا اس کوشش میں اس نے حکومت
کے بعض ہندوستانی یا انگریز افسروں کو بھی جھوٹی سچی شکایتیں کر کے اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔
احرار کا انجام جو ہوا وہ سب پر ظاہر ہے۔ خدا تعالیٰ نے ان کی ذلت کے ایسے سامان مہیا
کر دیئے کہ اب وہ مسلمانوں میں خود آزادی سے تقریر بھی نہیں کر سکتے ۔ کئی سال تو ایسی حالت
رہی کہ لاہور میں احرار کا جلسہ ہونا نا ممکن ہو گیا وہ جلسہ کرتے اور لوگ شور مچا دیتے ابھی تک
بہت جگہ ان کی یہی حالت ہے گو وہ اپنی کھوئی ہوئی طاقت واپس لینے کے لئے اب کئی قسم کے
بہانے بنانے لگ گئے ہیں ۔ کہیں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے ہمدردی کے دعوے کرتے ہیں
خطبات محمود
۷۹۴
سال ۱۹۳۸ ء
اور کہیں کشمیر ایجی ٹیشن شروع کرتے ہیں مگر ابھی تک انہیں اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں
ہوئی۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو حافظہ دیا ہے اور وسیع حافظہ دیا ہے ۔ تم میں سے وہ لوگ جو مایوس
تھے اور ہر جماعت میں کچھ نہ کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو مایوسی کی عادت اپنے اندر رکھتے ہیں
وہ ذرا اپنے حافظہ پر زور ڈال کر احرار کی اس طاقت کا جو انہیں آج سے ساڑھے تین سال پہلے
پنجاب میں حاصل تھی اندازہ لگائیں اور جو آج ان کی حالت ہے اس کا بھی اندازہ لگائیں،
پھر جو اُس وقت ان کے روپیہ کی آمد کا حال تھا اس کا بھی اندازہ لگائیں اور جو آج ان کے
روپیہ کی آمد کا حال ہے اس کا بھی اندازہ لگائیں ۔ گورنر پنجاب نے خود ہمارے آدمیوں سے
ان دنوں بیان کیا کہ سینکڑوں روپیہ روزانہ ان کو منی آرڈروں کے ذریعہ آتا ہے اور یہ
ہمارے محکمہ کی رپورٹ ہے۔ میں اگر غلطی نہیں کرتا تو شاید انہوں نے پانچ سو روپیہ روزانہ کی
آمد بتائی تھی ۔ گویا ان دنوں پندرہ بیس ہزار روپیہ ماہوار ان کی آمد تھی لیکن آج یہ حالت ہے کہ میں
متواتر ان کی طرف سے اپنے لوگوں کے نام یہ اعلان ہوتے ہیں کہ دس روپے ہی بھجوا دیں ، دس
نہیں تو پانچ ہی سہی ، میں جب اس کیفیت کو دیکھتا ہوں تو مجھے وہی نظارہ یاد آ جاتا ہے جو بچپن
میں میرے دیکھنے میں آیا کرتا تھا۔
یہاں ایک معذور فقیر ہوا کرتا تھا۔ اس کی عادت یہ تھی کہ اس کے پاس سے جو شخص بھی
گزرتا اس سے ضرور کچھ نہ کچھ مانگتا وہ ہمیشہ اپنا سوال روپیہ سے شروع کرتا اور کہتا کہ ایک
روپیہ دیتے جاؤ مگر یہ الفاظ کہتے ہی معاً اس کی طبیعت کہتی کہ یہ روپیہ نہیں دے گا اس لئے وہ اس
کے ساتھ کہہ دیتا کہ اچھا اٹھنی ہی سہی اور بغیر وقفہ کے اس کے ساتھ زائد کر دیتا اچھا دونی ہی
دے دو، پھر کہتا کہ چلو ایک آنہ ہی سہی اتنے میں گزرنے والا اس کے پاس پہنچ جاتا اور وہ کہتا
دو پیسے ہی دے دو، اچھا ایک پیسہ ہی سہی جب وہ آدمی اسے چھوڑ کر آگے گزر جاتا تو کہتا کہ
دھیلہ ہی دیتے جاؤ۔ ایک پکوڑا ہی سہی اور جب وہ دور چلا جاتا تو زور سے آواز دیتا کہ ایک ۔ وہ
مرچ ہی دیتے جاؤ ۔ یہی حالت ان لوگوں کی آج ہو رہی ہے۔
مگر وہ وقت ایسا تھا کہ ان سے گورنمنٹ بھی ڈرتی تھی ۔ چنانچہ گورنمنٹ پنجاب کے بعض
خطبات محمود
۷۹۵
سال ۱۹۳۸ ء
ذمہ دار افسروں نے اس وقت ہمارے آدمیوں سے کہا تھا کہ بعض موقعوں پر ہم سمجھتے ہیں کہ
احرار زیادتی کر رہے ہیں ۔ مگر کوئی اقدام کرنے سے پہلے ہمارے لئے یہ دیکھنا بھی تو ضروری
ہے کہ ہمارے اقدام کے نتیجہ میں عام مسلمانوں پر کیا اثر ہوگا۔ تو یہ ایسی چیز ہے جس کا انکار
دشمن بھی نہیں کر سکتا ۔ لاہور کے تمام مسلمان اخبارات باقاعدہ اس بات کو پیش کرتے اور اس
کے متعلق مضامین لکھتے رہتے ہیں بلکہ ہمارے صوبہ کی سب سے بڑی طاقت یعنی یونینسٹ پارٹی
جو برسرِ حکومت ہے اور ، اور جسے قانون کے لحاظ سے حالم اور بادشاہ حاکم اور بادشاہ کہنا چاہئے وہ خود اسی نتیجہ کی
سب سے بڑی شاہد ہے گو مجھ سے ایک ڈپٹی کمشنر نے بات کرتے وقت کہا کہ برطانوی گورنمنٹ
فلاں چیز کی برداشت نہیں کر سکتی مگر یہ کہتے ہوئے معاً انہیں خیال آیا کہ ہم دعوے تو اور کرتے
رہتے ہیں اور میں نے اس موقع پر کیا کہہ دیا ہے اس لئے وہ یہ فقرہ کہتے ہی کہنے لگے آپ اس کو
سلف گورنمنٹ کہہ لیں ۔ یعنے موجودہ سلف گورنمنٹ برطانوی حکومت ہی ہے صرف اس کا نام
بدل دیا گیا ہے ۔ یہ اس ڈپٹی کمشنر کے قول کا مطلب واقع میں ہے یا نہیں ، یہ یونینسٹ گورنمنٹ
جانے ۔ بہر حال ہمیں بتایا یہ جاتا ہے کہ اس وقت یونینسٹ گورنمنٹ حکومت کر رہی ہے اور یہی
یونینسٹ گورنمنٹ اس نتیجہ کی سب سے بڑی شاہد ہے ۔ کیونکہ اسے شکست دینے کے لئے احرار
نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور اس کے کم سے کم دو درجن ممبر ایسے ہیں جو ہماری مدد سے باوجود
احرار کی مخالفت کے کامیاب ہوئے تھے ۔ دوسری شکست احرار کو نمایاں طور پر یہ ملی کہ قادیان
کے متعلق انہوں نے یہ مشہور کر رکھا تھا کہ ہم نے اسے فتح کر لیا ہے اور قادیان کے علاقہ میں
احمد یوں کو کوئی پوچھتا بھی نہیں مگر خدا تعالیٰ نے ان کے اس دعوی کی تردید کا بھی سامان مہیا کر
دیا۔ گو ہمارے بعض آدمی اس حکمت کو نہیں سمجھے اور انہوں نے بغیر سوچے سمجھے یہ اعتراض
کر دیا کہ جماعت کا روپیہ بر باد کیا گیا ہے حالانکہ روپیہ تو آنے جانے والی چیز ہے ۔ آج آتا
ہے اور کل ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔ یہ نہ کسی انسان کے پاس رہا ، نہ کسی قوم کے پاس رہا، نہ کسی
ملک کے پاس رہا ، ایک زمانہ میں ایک قوم دولت مند ہوتی ہے اور دوسرے زمانہ میں
دوسری قوم دولت مند ہو جاتی ہے ۔ ایک زمانہ میں ایک ملک دولت مند ہوتا ہے اور دوسرے
زمانہ میں دوسرا ملک دولت مند ہوتا ہے ۔ پس روپیہ آتا اور چلا جاتا ہے مگر جو چیز رہ جاتی ہے وہ
خطبات محمود
۷۹۶
سال ۱۹۳۸ ء
نام اور شہرت ہوتی ہے۔ آخر غور کرو کہ وہ ساری دنیا کی حکومت جو مسلمانوں کے پاس تھی وہ اب
کہاں ہے ، وہ خلافت جس کے ذریعہ حضرت ابو بکر حکومت کرتے تھے کہاں ہے، وہ حکومت جو
حضرت عمر کو حاصل تھی وہ کہاں ہے۔ وہ شوکت اور عظمت جو حضرت عثمان اور حضرت علی کو
حاصل تھی وہ کہاں ہے، وہ دبدبہ اور وہ رعب جو صحابہؓ کو حاصل تھا وہ اب کہاں ہے، وہ ملک
چلے گئے ، حکومت جاتی رہی مگر جو چیز آج بھی موجود ہے وہ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوا عَنْهُ کا
سرٹیفکیٹ ہے تو ملکوں کے ہاتھ سے نکل جانے نے انہیں نقصان نہیں پہنچایا کیونکہ جو ان کی عزت
تھی وہ آج بھی قائم ہے جب ملک ان کے پاس تھا تب بھی وہ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمُ کے القاب
کے مستحق تھے اور جب ملک نہیں رہا تب بھی انہیں رَضِيَ الله عَنْهُمْ کہا جاتا ہے ۔ گویا اصل قیمتی
چیز رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ کا خطاب ہی ہے نہ کہ روپیہ یا جائداد یا حکومت اور بادشاہت ۔ تو روپیہ
ایک آنی جانی چیز ہے مگر بعض لوگ حکمتوں کو نہیں سمجھتے اور چونکہ ان کے دماغ چھوٹے ہوتے ہیں
اس لئے وہ بعض دفعہ کسی روپیہ کے خرچ کر دیئے جانے پر اعتراض کرتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے
کہ اس کے نتیجہ میں جماعت کی عزت کس قدر قائم ہو گئی ۔ اب جو چیز میرے سامنے تھی وہ یہ تھی
کہ قادیان کے متعلق دشمن نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ ہم نے اسے فتح کر لیا ہے اور احمدیوں کو
با لکل کچل کر رکھ دیا گیا ہے۔ یہاں بیٹھے ہوئے ایک شخص اس اعتراض کو معمولی خیال کرتا ہے مگر
سارے ہندوستان کو مد نظر رکھتے ہوئے بنگال، بمبئی ، مدراس، یوپی، بہار، سندھ، صوبہ سرحد میں جو
احراری پرو پیگنڈا جماعت احمدیہ کی موت کی نسبت کیا جا رہا تھا وہ ہماری تبلیغ کے راستہ میں بہت
بڑی روک بن رہا تھا بلکہ دور کیوں جاؤ خود پنجاب کے دوسرے علاقوں میں یہ بُرا اثر پیدا کر رہا
تھا اور لوگ خیال کرنے لگے تھے کہ شاید یہ لوگ سچ ہی کہہ رہے ہیں اور اب جماعت احمد یہ ختم ہو
رہی ہے اور اس اثر کا دور کرنا نہایت ضروری تھا ۔ پس میں نے چاہا کہ اس علاقہ میں احرار کا
ممبری کیلئے کھڑا ہونا ایک خدا تعالیٰ کا پیدا کردہ موقع ہے جسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے
اور ہمیں چاہئے کہ ہم اس موقع پر دنیا کو بتا دیں کہ اس علاقہ میں ہماری طاقت با وجود اقلیت
ہونے کے ان سے زیادہ ہے اور اس خیال سے میں نے احمدی امیدوار، باوجود ہمارے بعض
دوستوں کے شدید اصرار کے کہ ایسا نہ کیا جائے کھڑا کیا اور یہی جواب دیا کہ اس وقت ہمارے لئے
خطبات محمود
۷۹۷
سال ۱۹۳۸ ء
یہ ایک اصولی سوال ہے اور ہم اس ذریعہ سے احرار کے جھوٹے پروپیگنڈا کو باطل ثابت
کرنا چاہتے ہیں اس لئے باوجود آپ لوگوں کے اصرار کے ہم اپنے آدمی کو نہیں بٹھا سکتے ۔
چنانچہ جب الیکشن کا نتیجہ نکلا تو بیشک اہل سنت و الجماعت کا ایک نمائندہ کامیاب ہو گیا مگر
دوسرے نمبر پر احمدی نمائندہ تھا۔ تیسرے نمبر پر احراری اور چوتھے نمبر پر دوسرا سنی اب اس نتیجہ
کو احرار کہاں چھپا سکتے تھے۔ یہ پبلک کی آواز تھی جو ووٹوں کے ذریعہ ظاہر ہوئی اور اس نے
دنیا پر ثابت کر دیا کہ یہ کہنا کہ احمدیوں کو قادیان کے علاقہ میں کچل دیا گیا ہے بالکل بے معنی
دعوئی ہے۔ حقیقت اس میں کچھ نہیں ۔ پس اس نتیجہ نے احرار کی آواز کو بالکل مدھم کر دیا اور اس کی
کے بعد قادیان کی فتح کا نقارہ بجتے کم از کم میں نے نہیں سنا اس لئے کہ یہ نتیجہ سرکاری افسروں
کے سامنے نکلا اور انہوں نے بھی دیکھ لیا کہ احرار کی نسبت جماعت احمد یہ کے نمائندہ کو ووٹ
زیادہ ملے ہیں۔ ایسے بین اور کھلے نتیجہ کو کوئی کہاں چھپا سکتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں پہلے
دور میں زمین صاف کرنے کا موقع دیا اور ادھر تو حکام پر حقیقت کھل گئی اور ادھر پلک پر حقیقت
کھل گئی ہمیں جو خدشہ تھا کہ جماعت کی سبکی اور بدنامی نہ ہو وہ جاتا رہا۔
دوسری طرف ہمیں حکومت کے بعض افسروں سے اختلاف پیدا ہو گیا تھا ۔ ہمیں ان پر بھی
غصہ تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ تم باغی ہوا اور حکومت کا تختہ الٹنے والے ہو حالانکہ ہم ایسے نہیں ۔ ہم
نے اس الزام کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے رنگ میں غلط ثابت کیا کہ گورنمنٹ کو تقریراً اور تحریراً
تسلیم کرنا پڑا کہ ہم جماعت پر ایسا کوئی الزام نہیں لگاتے اور یہ کہ اس نوٹس سے جو اس نے دیا یہ
مراد ہر گز نہیں تھی کہ حکومت کے نزدیک جماعت احمد یہ نے سول نافرمانی یا کسی خلاف امن فعل
کے ارتکاب کا ارادہ کیا ہے۔ چنانچہ حکومت پنجاب کی چٹھیوں کے علاوہ جب نائب وزیر ہند
کے پاس شکایت کرتے ہوئے انہیں اس معاملہ کی طرف توجہ دلائی گئی تو انہوں نے ایک خط کے
ذریعہ اطلاع دی کہ حکومت ہند کی طرف سے انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب اور اس
کے افسروں نے اس معاملہ میں جو کچھ بھی کیا ہے اس کے کرتے وقت ان کے ذہن کے کسی
گوشے میں بھی یہ خیال نہ تھا کہ وہ کوئی ایسا کام کریں جس سے جماعت احمد یہ کے جذبات کو
جس کی وفاداری پورے طور پر مسلم ہے کسی طرح ٹھیس لگے ۔ حالانکہ ہر شخص جانتا ہے کہ پہلے
خطبات محمود
۷۹۸
سال ۱۹۳۸ ء
انہوں نے ہم پر بغاوت اور سول نافرمانی کا الزام لگایا تھا۔
پھر ایک واقعہ ایسا ہے کہ جسے گورنمنٹ کسی صورت میں بھی چھپا نہیں سکتی۔ میں نے کئی
انگریز افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ واقعہ ان کے سامنے رکھا ہے اور انہوں نے تسلیم کیا ہے
کہ بعض حکام سے اس بارہ میں کوئی نہ کوئی غلطی ضرور ہوئی ہے گویا وہ ایک ایسی واضح غلطی ہے ہے ۔ ہے وہ ایسی واقع
جس کو تسلیم کئے بغیر گورنمنٹ کے افسروں کیلئے کوئی چارہ ہی نہیں اور وہ یہ کہ گورنمنٹ کے کسی
افسر نے ایک دفعہ ایک خفیہ سرکلر جاری کیا جو غالباً کئی ضلعوں کے ڈپٹی کمشنروں کے نام بھیجا گیا
تھا کہ جماعت احمدیہ کی حالت گورنمنٹ کی نگاہ میں مشتبہ ہے اس لئے اس کے افراد کا خیال رکھنا
چاہئے ، اب یہ ذرا حد سے نکل چکے ہیں اور ان کے خیالات باغیانہ ہو گئے ہیں ۔ یہ سرکلر
تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنروں یا بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو بھیجا گیا اور ہمیں بھی کسی طرح
اس چٹھی کا پتہ لگ گیا ۔ جب ہم نے گورنمنٹ سے اس چٹھی کے متعلق دریافت کیا تو اس نے
بالکل انکار کر دیا اور کہا کہ ایسی کوئی دھی نہیں بھیجی گئی حالانکہ ہمیں خبر دینے والے نے یہ بتایا تھا کہ
یہ معتبر خبر ہے ۔ جب مجھے اس کا علم ہوا تو میں نے اس وقت کی گورنمنٹ کو اس طرف توجہ دلائی ۔
اس وقت تک موجودہ حکومت کا زمانہ نہ آیا تھا ) گورنمنٹ نے ایسے سرکلر سے لاعلمی ظاہر کی
اور بالکل ممکن تھا کہ ہم اپنی اطلاع کو کسی غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیتے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کا تازہ بتازہ
ثبوت بہم پہنچا دیا اور وہ اس طرح کہ اِ دھر گورنمنٹ نے انکار کیا کہ ہم نے کوئی ایسی پیٹھی
نہیں بھیجی اور اُدھر راولپنڈی کا ایک ہیڈ کانسٹیبل جلسہ سالانہ یا مجلس شوری کے موقع پر (اس
وقت مجھے یاد نہیں رہا ) ضلع راولپنڈی کے ایک گاؤں میں گیا اور اس نے احمدیوں سے کہا کہ تم
مجھے اپنے نام لکھاؤ۔ تم میں سے کون کون قادیان جائے گا کیونکہ سرکاری حکم آیا ہے کہ احمدیوں کی
نگرانی رکھو۔ غرض اس نے وہاں کے احمدیوں سے اقرار لیا کہ وہ اس موقع پر بغیر پولیس کو
اطلاع کئے نہیں جائیں گے۔ جب انہوں نے اس بات کی اطلاع ہمیں دی تو ہماری طرف سے
مقامی کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس واقعہ کی تحقیق کریں اور افسرانِ بالا سے مل کر معلوم
کریں کہ اصل بات کیا ہے۔ جب انہوں نے تحقیق کی اور وہ افسرانِ بالا سے ملے تو پولیس کے
افسروں نے انہیں یہ جواب دیا کہ اصل بات یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے ایک خفیہ پٹھی آئی
خطبات محمود
۷۹۹
سال ۱۹۳۸ ء
تھی کہ اس امر کی نگرانی رکھی جائے مگر اس ہیڈ کانسٹیبل نے شراب پی ہوئی تھی جس کے نشہ میں
اس نے بات کہہ دی اور بجائے مخفی رکھنے کے اس نے خود احمد یوں سے اس کا ذکر کر دیا ورنہ
ہمیں تو مخفی حکم ملا تھا اور اب بہتر ہے کہ آپ اس معاملہ کو دبا دیں اور زیادہ شور نہ کریں کیونکہ
ہماری بدنامی ہوتی ہے اور اگر یہ راز کھلا تو اس ہیڈ کانسٹیبل کی شامت آ جائے گی ۔ اب یہ ایک کی آ ۔ اس سٹیل کی شامت آ جائے گی۔ اب یہ ایک
ایسا واقعہ تھا کہ جس کا گورنمنٹ انکار کر ہی نہیں سکتی تھی اور انہیں تسلیم کرنا پڑا کہ کوئی غلط فہمی اس
بارہ میں ہو گئی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ یہ غلط فہمی ہو کس طرح گئی ۔ اگر گورنمنٹ یا گورنمنٹ کے
کسی ذمہ دار افسر کا کوئی آرڈر نہیں تھا تو یہ کس طرح ممکن ہو گیا کہ راولپنڈی کے ایک
ہیڈ کانسٹیبل نے ایک دور دراز کے گاؤں میں جا کر احمدیوں کے نام لکھنے شروع کر دیئے اور یہ
کہنا شروع کر دیا کہ بغیر پولیس میں اطلاع دیئے تم قادیان نہیں جا سکتے مگر خیر ہم کو ان بحثوں
سے غرض نہیں ۔ حکومت پنجاب نے علی الاعلان تسلیم کیا کہ وہ کوئی ایسا الزام جماعت احمد یہ پر
نہیں لگاتی اور بالا گورنمنٹ نے بھی یقین دلایا کہ جماعت احمدیہ کی وفاداری اس کے نزدیک
مسلم ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے حکومت کے مقابلہ میں بھی ہمیں فتح دی گو مخالفت کا
سلسلہ ابھی تک اندرونی طور پر افسروں میں جاری ہے کیونکہ حکومت میں یہ مرض ہے کہ اس کا
ایک معمولی سے معمولی افسر بھی کوئی بات کہہ دے تو وہ اسے سچ تسلیم کرلے گی اور یہ گورنمنٹ
کے تنزل اور بعض دفعہ اس کے لئے ندامت کے موجبات میں سے ایک بہت بڑا موجب ہے۔
ممکن ہے اب جبکہ گورنمنٹ میں ہندوستانی عنصر زیادہ ہو رہا ہے یہ مرض کم ہونا شروع ہو جائے
مگر ابھی تک پرانی روایات چلتی چلی جاتی ہیں اور حالت یہ ہے کہ چاہے کوئی افسر کتنا جھوٹا،
کتنا فریبی اور کتنا ہی مکار کیوں نہ ہو جو بات بھی وہ کہہ دے سارے اس کے پیچھے چل پڑیں گے
اور کہیں گے کہ یہ بات بالکل سچی ہے کیونکہ فلاں افسر نے یہ بات کہی ہے اور ابھی تک ان کی
طبیعت پر یہ اثر چلتا چلا جاتا ہے خصوصًا لوکل افسر تو اس مرض میں بہت حد تک مبتلا ہیں اور وہ
حقیقت کو سمجھ جانے کے باوجو د سچائی اور دیانت کا طریق بعض دفعہ اس لئے اختیار نہیں کرتے کہ
اگر ہم نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا تو گورنمنٹ کے پر سٹیج کو نقصان پہنچے گا۔ بہر حال ان دنوں
میں اور آج کے ایام میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ پہلے وہ دھڑلے سے ہماری جماعت کو
خطبات محمود
۸۰۰
سال ۱۹۳۸ ء
دبانے کیلئے تیار ہو جاتے تھے مگر اب وہ سوچ لیتے ہیں کہ اس دبانے کا نتیجہ کیا ہو گا پھر اللہ تعالیٰ
نے اپنے فضل سے جماعت کو جس رنگ میں بڑھایا ہے وہ کوئی پوشیدہ بات نہیں ۔ چاروں طرف
ترقی کے آثار نظر آرہے ہیں کئی نئے ممالک ہیں جن میں احمدیت قائم ہوئی ، ہزاروں لوگ جو
اس دوران احمدیت میں داخل ہوئے بلکہ قریب کے علاقہ میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے
احمدیت نے ترقی کرنی شروع کر دی ہے اور بعض جگہ بالکل نئی جماعتیں قائم ہوگئی ہیں اور بعض
جگہ پہلے چھوٹی جماعتیں تھیں مگر اب بہت بڑی جماعتیں ہو گئی ہیں ۔ چنانچہ ابھی ایک صاحب
نے جو آ کر کہا ہے کہ انتظام ہو گیا ہے۔ وہ اسی امر کے متعلق تھا کہ ایک جگہ کی نئی جماعت نے
خواہش کی تھی کہ انہیں جمعہ پڑھانے کے لئے کوئی آدمی بھجوایا جائے ۔ ہمارے افسر انتظام
کرنا بھول گئے اور جمعہ کو آتے ہوئے مجھے شاہ صاحب سے اس کا علم ہوا اور میں نے آدمی بھجوایا
کہ ابھی خطیب کا انتظام کر کے مجھے اطلاع دی جائے تا ان لوگوں کی دل شکنی نہ ہو۔ اس جگہ بھی
میں سال سے نہایت مختصر جماعت تھی مگر اب اللہ تعالی کے فضل سے بڑی جماعت ہو گئی ہے۔
آج میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میرے دل پر ان گالیوں کی وجہ سے ایک ناخوشگوار اثر تھا
جو احرار ایجی ٹیشن کی وجہ سے ہمیں ملتی رہی ہیں اور اب بھی مل رہی ہیں کیونکہ گالیاں فتح اور
شکست سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ گرا ہوا آدمی زیادہ گالیاں دیا کرتا ہے۔ بہر حال میری طبیعت
پر یہ اثر تھا کہ مسلمانوں نے اس موقع پر ہمارے ساتھ اچھا معاملہ نہیں کیا اور مجھے ان کی طرف
سے رنج تھا۔ شاید میرا گزشتہ سفر اللہ تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت اسی غرض کیلئے تھا کہ تا میری طبیعت
پر جو اثر ہے وہ دور ہو جائے ۔ میں نے اس سفر میں یہ اندازہ لگایا ہے کہ میرا وہ اثر کہ مسلمان
شرفاء بھی اس گند میں مبتلا ہیں اس حد تک صحیح نہیں جس حد تک میرے دل پر یہ اثر تھا۔ مجھے اس
سفر میں ملک کا ایک لمبا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ پہلے میں سندھ گیا ، وہاں سے بمبئی گیا ، بمبئی
سے حیدر آباد چلا گیا اور پھر حیدر آباد سے واپسی پر دہلی سے ہوتے ہوئے قادیان آگیا۔ اس
طرح گویا نصف ملک کا دورہ ہو جاتا ہے ۔ اس سفر کے دوران شرفاء کے طبقہ کے اندر جو بات
میں نے دیکھی ہے اس سے جو میرے دل میں مسلمانوں کے متعلق رنج تھا وہ بہت کچھ دور
ہو گیا ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ شریف طبقہ اب بھی وہی شرافت رکھتا ہے جو شرافت وہ پہلے
خطبات محمود
۸۰۱
سال ۱۹۳۸ ء
رکھا کرتا تھا اور ان خیالات سے جو احرار نے پیدا کرنے چاہے تھے وہ متاثر نہیں بلکہ ان کی
گالیوں کی وجہ سے وہ ہم سے بہت کچھ ہمدردی رکھتے ہیں ۔ اگر مجھے یہ سفر پیش نہ آتا تو شاید یہ
اثر دیر تک میرے دل پر رہتا اور میں سمجھتا ہوں یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے مجھے اس
سفر کا موقع دیا اور وہ اثر جو میرے دل پر تھا کہ اتنے گند میں تھا کہ اتنے گند میں مسلمانوں کا شریف طبقہ کس طرح
شامل ہو گیا وہ اس سفر کی وجہ سے دور ہو گیا ۔ حیدر آباد میں میں نے دیکھا کہ جس قدر بھی بڑے
آدمی تھے ۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللہ تھوڑے سے باہر بھی رہے ہوں گے اور وہ ان پارٹیوں میں شامل
ہوتے رہے جو میرے اعزاز میں وہاں دی گئی تھیں ۔ ان لوگوں میں وزراء بھی تھے، امراء بھی
تھے اور نواب بھی تھے۔ چنانچہ نواب اکبر یار جنگ صاحب بہادر نے جو پارٹی دی اس میں بہت
سے نواب شامل ہوئے اور سارے سو دو سو کے قریب معززین ہوں گے اور جوان کی پارٹی میں
شامل ہوئے ۔ اسی طرح دوسری جگہوں میں بھی میں نے دیکھا کہ شرفاء ، آفیسرز ، ججز اور
بڑے بڑے امراء ان دعوتوں میں شریک ہوتے رہے ہیں اور میں دیکھتا رہا کہ ان کے دلوں
میں یہ احساس ہے کہ احرار کی طرف سے ہم پر سخت مظالم توڑے گئے ہیں بلکہ بہتوں نے بیان
بھی کیا کہ ہم تسلیم کرتے کرتے ہیں جماعت احمدیہ احمد یہ مسلمانوں کی خیر خواہی کے لئے بہت کچھ کر رہی
ہے۔ اسی طرح دہلی میں جو ایک دو تقریبات ہوئیں ان میں میں نے دیکھا کہ شہر کے ہر طبقہ کے
لوگ اور بڑے بڑے روساء : ماء شامل ہوتے رہے۔ مسلمانوں میں سے زیادہ او
سکھوں میں سے قلیل اور قدرتی بات ہے کہ جس شخص کے اعزاز میں یہ تقریب پیدا کی جائے گی
اس میں وہی لوگ زیادہ بلائے جائیں گے جو اس کے ہم مذہب ہوں گے ۔ پس ان دعوتوں میں
ہر طبقہ کے لوگ شامل ہوئے اور ان کی باتوں میں سے میں نے یہ معلوم کیا کہ در حقیقت احرار کا
یہ دعویٰ کہ ان کا مسلمانوں پر بہت بڑا اثر ہے اور یہ کہ وہ گند جسے جسے شرافت برداشت نہیں کر سکتی
مسلمانوں کے دلوں میں گھر کر چکا ہے، یہ بالکل غلط ہے اور اس طرح میرے ان خیالات کا
ازالہ ہوا جو شرفا کے متعلق میرے دل میں پیدا ہو چکے تھے اور میں نے سمجھا کہ اگر ان ایام میں
مسلمان خاموش رہے تھے تو محض مخالفت کی ہیبت کی وجہ سے کہ احرار کا ان کے دلوں پر کوئی اثر ہے
اور اس طرح اللہ تعالٰی نے مجھے بدظنی کے گناہ سے بچالیا۔ مجھے پرسوں ترسوں ہی حیدرآباد سے
رہ اور ہندوؤں اور
خطبات محمود
۸۰۲
سال ۱۹۳۸ ء
سے سر کا ا خطا
ایک معزز آدمی کا خط ملا ہے۔ وہ لکھتا ہے میں خود آپ سے ملنا چاہتا تھا تا دیکھوں کہ جس شخص کی
اس قدر تعریف اور اس قدر مذمت ہوتی ہے وہ ہیں کیسے؟ خیالات ہر شخص کے مختلف ہوتے ہیں
اس کے لحاظ سے جو چاہے آپ کے متعلق کہہ لیا جائے مگر اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ آپ کے
اخلاق اور آپ کی محبت نا قابلِ اعتراض اور قابلِ تقلید ہے۔ یہی اثر میں سمجھتا ہوں عام طور
پر دوسرے لوگوں کے دلوں پر بھی تھا اور بجائے اس کے کہ وہ اس گند سے متاثر ہوتے سوائے
چند لوگوں کے باقی تمام شرفاء صورت حالات کو حیرت سے دیکھتے تھے اور خواہش رکھتے تھے کہ
ہم معلوم کریں یہ کیسی جماعت ہے اور اس کا امام کیسا شخص ہے ۔ پس احرار کے گند سے مسلمانوں
کے شریف طبقہ میں صرف تجسس پیدا ہوا، ایک رو تحقیق کی پیدا ہوئی ، اس سے زیادہ انہوں نے
کوئی اثر قبول نہیں کیا ۔ اسی طرح میرے یہاں پہنچنے پر دو چار دن کے بعد ایک مشہور مسلمان لیڈر
نے جنہیں گورنمنٹ کی طرف سے
خطاب بھی ملا ہوا ہے مجھے لکھا کہ میں آپ کے سفر کے
حالات اخبار میں غور سے پڑھتا رہا ہوں اور میں اس دورہ کی کامیابی پر آپ کو مبارک باد دیتا
ہوں حالانکہ ان کا اس سفر سے کوئی واسطہ نہ تھا نہ وہ ان شہروں میں سے کسی ایک میں رہتے تھے
جہاں میں گیا۔ نہ وہ ان علاقوں کے باشندے ہیں ، ایک دور دراز کے علاقہ میں وہ رہتے ہیں
اور مسلمانوں کے مشہور لیڈ رہیں مگر انہوں نے بھی اس دورہ کی کامیابی پر مبارک باد کا خط لکھنا
ضروری سمجھا جس سے معلوم ہوتا ہے ۔ کہ شرفاء کے دلوں میں ایک گرید تھی اور بجائے اس گند
سے متاثر ہونے کے شریف طبقہ ایک تجسس کی نگاہ سے تمام حالات کو دیکھ رہا تھا اور اندرونی طور پر
وہ ہم سے ہمدردی رکھتا تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں مسلمانوں کے متعلق میری بدظنی
گناہ کا موجب تھی اور میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اس سفر کا موقع دے دیا
تا وہ خیال جو ایک شکوہ کے رنگ میں مسلمان شرفاء کے متعلق میرے دل میں پیدا ہو چکا تھا کہ
انہوں نے وہ امید پوری نہیں کی جوان پر مجھے تھی وہ دور ہو جائے ۔ چنانچہ مجھ پر اس سفر نے یہ
ثابت کر دیا کہ میرا پہلا خیال غلط تھا اور در حقیقت ان کی خاموشی صرف ہیبت کی وجہ سے تھی ورنہ
شریف ، دل میں شریف ہی تھے اور وہ اس گند کو پسند نہیں کرتے تھے جو احرار کی طرف سے اچھالا
گیا۔ مگر میں نے بتایا ہے کہ دور اول کے بعد دورِ ثانی کی ضرورت ہے۔ دور اول زمین کی
خطبات محمود
١٠٧
سال ۱۹۳۸ ء
صفائی کیلئے تھا اب دور ثانی میں تعمیر کی ضرورت ہے اور تعمیر کا کام تخریب سے بہت زیادہ اہم
ہوتا ہے۔ پس جو تخریبی حصہ تھا یعنی دشمنوں کی کوششوں کو باطل کرنا اور انکو ان کے منصوبوں
میں ناکام و نامراد کرنا، یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے پورا ہو چکا ہے اور تعمیری دور کی طرف توجہ کرنے
کی ضرورت ہے جو دنیا میں ایسی فضا اور ایسا رنگ پیدا کر دے جو ان مقاصد کو پورا کرنے میں محمد
ہو جن مقاصد کو پورا کرنے کیلئے احمدیت قائم ہوئی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان مقاصد کا پورا
ہونا صرف احمدیت کیلئے ہی خاص طور پر مفید نہیں بلکہ اسلام کیلئے بھی مفید اور بابرکت ہے اور پھر
صرف اسلام کیلئے ہی ان مقاصد کا پورا ہونا مفید نہیں بلکہ جس قسم کا مذہبی ، سیاسی تعلیمی ، تمدنی
اور اقتصادی ماحول ہم پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ دنیا کیلئے بھی مفید اور ضروری ہے ۔ یہ عظیم الشان
ماحول ہم نے پیدا کرنا ہے مگر ہماری موجودہ حالت تو ایسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کیا پڑی
اور کیا پدی کا شوربہ۔ ہماری تعداد نہایت قلیل ہے اور جب ہم کہتے ہیں کہ ہم دنیا میں ایسا
انقلاب پیدا کر کے رہیں گے تو دنیا ہم پر ہنستی ہے اور کہتی ہے کہ یہ پاگل ہو گئے ہیں ۔ مگر آج تک
دنیا میں جس قدر عظیم الشان کام ہوئے ہیں وہ ایسے ہی لوگوں سے ہوئے ہیں جنہیں پاگل کہا
گیا اور ایسی ہی جماعتوں نے انقلاب برپا کیا ہے جنہیں مجنون قرار دیا گیا ۔ پس پاگل کا
لقب ہمارے لئے کوئی گالی نہیں بلکہ خوشی کا موجب ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری انبیاء سابقین
کی جماعتوں سے ضرور ایک گہری مشابہت ہے کیونکہ جس طرح انہیں پاگل کہا گیا اسی طرح
لوگ آج ہماری جماعت کو پاگل کہتے ہیں۔ لیکن بہر حال ہمیں یا د رکھنا چاہئے کہ احمدیت کی ترقی
کیلئے ہمیں ایک عظیم الشان جد و جہد کی ضرورت ہے اور جیسے جیسے احمدیت کو ترقی ہو گی
ویسے ویسے اسلام بھی ترقی کرتا چلا جائے گا اور جوں جوں اسلام دنیا میں ترقی کرے گا توں توں
دنیا بھی مذہبی اور سیاسی اور تمدنی اور اقتصادی پہلوؤں سے ترقی کرتی چلی جائے گی کیونکہ اسلام
باقی اقوام کو مٹا کر مسلمانوں کو نہیں بڑھا تا بلکہ باقی اقوام کو بڑھا کر مسلمانوں کو اور آگے لے جاتا
ہے۔ چنانچہ جب کبھی دنیا میں اسلامی اصول پر ترقی ہو گی ہندوؤں سکھوں اور عیسائیوں کی بھی
ترقی ہو گی بلکہ دنیا کے ہر مذہب کے متبع کیلئے ترقی کے راستے کھولے جائیں گے اور ہر شخص کیلئے اور ہر
خواہ وہ کسی مذہب وملت کا پابند ہوترقی کی طرف قدم بڑھانے کی گنجائش رکھی جائے گی ۔
خطبات محمود
٠٧لد
سال ۱۹۳۸ ء
بعض نادان اپنی جہالت اور لاعلمی کی وجہ سے ہمیشہ ایسے موقع پر قادیان کا حوالہ دے
دیتے ہیں اور کہتے ہیں آئندہ تو جو ہو گا سو ہو گا ابھی آپ کو قادیان میں تھوڑ اسا غلبہ حاصل ہے
اور آپ نے اسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوؤں اور سکھوں سے لین دین پر پابندی عائد کر
رکھی ہے حالانکہ میں نے بار ہا بتایا ہے کہ یہ پابندی محض بعض فسادات سے بچنے کی وجہ سے عائد
کی گئی ہے ورنہ ہم قادیان سے باہر ہر جگہ ہندوؤں اور سکھوں سے لین دین رکھتے ہیں ۔ گو یہ
قدرتی بات ہے کہ انسان اپنی قوم کو ترجیح دیتا ہے اور ہم بھی تجارتی لین دین میں ایک مسلمان
کہلانے والے کو فائدہ پہنچانا پسند کرتے ہیں لیکن بہر حال ہمارا ہندوؤں اور سکھوں سے کوئی
مقاطعہ نہیں ہوتا اور ہم ان سے کھلے طور پر لین دین رکھتے ہیں ۔ قادیان میں اگر یہ پابندی عائد
ہے تو صرف دفاعی طور پر ور نہ ہم نے ان کا مقاطعہ اب بھی نہیں کیا ہوا بلکہ ایسے ہندو اور سکھ جو
ہماری ناواجب مخالفت نہیں کرتے ان سے ہمارا لین دین قادیان میں بھی جاری ہے اور میں
قادیان کی حالت کو بھی جیسا کہ اشارہ کر چکا ہوں جلد سے جلد بدلنا چاہتا ہوں اور یہاں کے
قوانین میں بھی اصلاح کرنا چاہتا ہوں ۔
لیکن میری عادت ہے کہ جب دشمن کی تلوار سر پر لٹک رہی ہو تو اس وقت میں اس کی بات
نہیں مانا کرتا اور مجھے افسوس ہے کہ جب کبھی یہاں کے بزرگوں نے مجھ سے صلح کرنے کی کوشش
کی ہے تو ہمیشہ ایسی صورت میں کہ پہلے کوئی ہم پر مقدمہ کرا دیا یا فساد کھڑا کرا دیا اور پھر چاہا کہ
ہم سے سمجھوتہ کر لیں حالانکہ میں ایسے مواقع پر سمجھوتہ نہیں کیا کرتا میں ہمیشہ ایسے موقع پر ہی سمجھوتہ
کرنے کے لئے تیار ہوا کرتا ہوں جب میرا ہاتھ دینے والا ہو اور ان کا ہاتھ لینے والا ہو لیکن
جب کوئی ڈنڈا لے کر میرے سر پر آچڑھے اور کہے کہ مجھ سے صلح کرو تو پھر میں اس کی بات نہیں
مانا کرتا ۔
مجھے تعجب آتا ہے کہ میری عمر پچاس سال کے قریب ہونے کو آ گئی ،صرف چند ماہ اس میں
باقی ہیں اور میں تمام عمر اس قادیان میں رہا ، یہیں پیدا ہوا، یہیں بڑھا، یہیں جوان ہوا اور یہیں
پچاس سال کی عمر تک پہنچا مگر اب تک یہاں کے ہندوؤں اور سکھوں نے میری طبیعت کو نہیں سمجھا۔ کی عمرتک
میری طبیعت یہ ہے اور یہی طبیعت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بھی تھی بلکہ دینی لحاظ سے
خطبات محمود
۸۰۵
سال ۱۹۳۸ ء
گو حالت کچھ ہی ہو یہی طبیعت ہمارے دادا صاحب کی بھی تھی کہ وہ کسی کے ساتھ دب کر صلح
نہیں کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے خاندان نے دو حکومتوں کے تغیر کے وقت سخت نقصان
اٹھایا ہے جب سکھ آئے تب بھی اور جب انگریز آئے تب بھی کیونکہ یہ ہماری طبیعت کے خلاف
ہے کہ ہم کسی کے سامنے سر جھکا کر کھڑے ہوں اس لئے جب سکھ آئے تو نہ سکھوں کے آگے ہم
جی حضور کرتے رہے اور نہ جب انگریز آئے تو انگریزوں کے آگے ہم نے جی حضور کیا
گو ہمارے خاندان نے سکھوں اور انگریزوں دونوں ۔ اور انگریزوں دونوں سے تعاون بھی کیا اور ان کی مدد بھی کی اور
ان لوگوں سے زیادہ مدد کی جو جی حضور کرتے رہتے تھے مگر پھر بھی کبھی انگریزوں کے آگے گردن
جھکا کر کھڑے نہیں ہوئے ۔ یہ ایک خاندانی اثر ہے جو میرے اندر پایا جاتا ہے اور مذہب نے
اسے اور زیادہ رنگ دے دیا ہے۔ تو اگر یہاں کے ہندو اور سکھ درست طریق عمل اختیار کرتے
تو یقیناً با ہمی جھگڑے اس حد تک نہ پہنچتے جس حد تک اب پہنچے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ پہلے
دھمکی دی اور پھر صلح کرنے کی خواہش کی اور دھمکی سننے کے بعد فطرتاً میں صلح کرنے سے انکار پر
اپنے آپ کو مجبور پاتا ہوں ۔ پس گومیں نے کئی دفعہ کوشش کی کہ ہم میں صلح ہو جائے ۔ مگر حالات
ہمیشہ اس رنگ میں بدلتے رہے کہ ان کی کوئی نہ کوئی دھمکی میرے سامنے آگئی اور میں اپنا قدم
پیچھے ہٹانے پر مجبور ہو گیا۔ مثلاً جب مذبح کا سوال اٹھا اس وقت میری نیت یہی تھی کہ میں قادیان
میں مذبح جاری نہیں ہونے دوں گا مگر بغیر میری اجازت کے بعض لوگوں نے مذبح کھلوانے کے
متعلق درخواستیں دے دیں اور اس کی وجہ یہ ہوئی کہ سکھ لوگ جھٹکا کی دکان کھولنے کی کوشش کر
رہے تھے۔ میں نے اس وقت صلح کی کوشش کی لیکن ابھی میری کوشش کا کوئی نتیجہ نہ نکلا تھا کہ
میں چند روز کے لئے لاہور چلا گیا ۔ وہاں قادیان کے بعض ہندوؤں کا ایک وفد میرے پاس آیا ہا۔
اور اس نے مجھ سے شکایت کی کہ قادیان میں مذبح کھلنے والا ہے میں اس کا تدارک کروں ۔ میں
نے ان سے کہا کہ ایک طرف آپ لوگ اپنی مشکلات کو پیش کر رہے ہیں اور دوسری طرف
سکھوں نے جھٹکا کا کام شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔ ان حالات میں میں قادیان جا کر اور
فریقین کے حالات سن کر ہی کوئی فیصلہ کر سکتا ہوں اور انہیں تسلی دلائی کہ جس حد تک ممکن
ہوگا میں ایسی صورت اختیار کروں گا کہ طرفین کی ضروریات اور احساسات کا لحاظ رکھا جائے
خطبات محمود
L٠٧
سال ۱۹۳۸ ء
پس آپ قادیان میں مجھ سے ملیں ۔ چنانچہ میں اپنا سفر منقطع کر کے دوسرے ہی دن قادیان آ گیا
حالانکہ میرے برادر سے برادر نسبتی میجر تقی الد الدین احمد صاحب انہی دنوں ولایت سے سے پڑھ کر آئے تھے اور
قدرتی طور پر ان کی ہمشیرہ کے دل میں یہ تڑپ تھی کہ وہ اپنے بھائی کے پاس چند دن رہیں مگر معاً
وہاں کی اقامت کو قطع کر کے میں واپس آگیا مگر انہیں نہ معلوم کس نے ورغلا دیا کہ باوجود اس
کے کہ میں نے ان سے کہا تھا کہ وہ قادیان میں مجھ سے ملیں اور باوجود یکہ میں ان کی خاطر سفر
منقطع کر کے واپس آگیا تھا ، وہ مجھ سے ملنے نہ آئے ۔ اس کے کچھ عرصہ بعد جب بات اور
زیادہ پختہ ہو گئی تو پھر ہندوؤں کا ایک وفد میرے پاس آیا۔ میں نے ان سے کہا کہ اب کئی
قوموں کا سوال پیدا ہو چکا ہے۔ ایک طرف غیر احمدیوں نے اس معاملہ میں ہمارا ساتھ دیا ہے
دوسری طرف سکھوں نے جھٹکہ کا سوال چھیڑ کر میری پوزیشن نازک کر دی ہے کیونکہ ذبیحہ گائے
کا روکنا احساسات کے احترام پر مبنی ہے اور مسلمانوں میں یہ شکایت پیدا ہو چکی ہے کہ جب
دوسرا فریق ہمارے احساسات کا خیال نہیں رکھتا تو ہمیں اس کے احساسات کے لئے اس قدر
بڑی قربانی کرنے پر کیوں مجبور کیا جاتا ہے۔ پس میں نے ان سے کہا کہ آپ مجھے سکھوں سے
اور اپنی جماعت کے علاوہ دوسرے مسلمانوں سے بات کرنے کا موقع دیں میں دونوں فریقوں
کو سمجھا کر ایسی صورت پیدا کروں گا کہ آپ لوگوں کی دل شکنی نہ ہو۔ میں نے انہیں یہ بھی کہا کہ میں
نے اپنے ذہن میں ایسی سکیم سوچ بھی لی ہے جس سے احمدیوں اور غیر احمدیوں کی بھی دل جوئی
ہو جائے گی اور سکھ بھی مان جا جائیں گے مگر میں نے کہا کہ اس کے کے لئے ضروری ہے کہ سکھ مجھ سے
الگ ملیں اور آپ الگ ، اگر آپ اکٹھے ہو کر میرے پاس آئے تو معاملہ بگڑ جائے گا کیونکہ
سکھوں میں سے کچھ لوگ آپ سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ہم خون کی ندیاں بہا دیں گے مگر مذبح
نہیں بننے دیں گے ۔ جب وہ آپ لوگوں کے سامنے ہوں گے تو انہیں وہ باتیں یاد آجائیں گی
اور وہ اپنی زبان بدلنے میں شرم محسوس کریں گے ۔ پس مناسب ہے کہ میں ان سے الگ بات
کروں ۔ چنانچہ اس پر وہ لوگ چلے گئے اور میں نے اپنے ذہن میں ایک سکیم سوچ لی جس پر عمل
کرنے کے نتیجہ میں میں سمجھتا تھا کہ تینوں قوموں کی دل جوئی ہو جائے گی لیکن میری حیرت کی
کوئی حد نہ رہی جب دوسرے تیسرے دن ایک آریہ صاحب دوسکھوں کو لے کر میرے پاس
خطبات محمود
۸۰۷
سال ۱۹۳۸ ء
آئے اور کہنے لگے آپ سکھوں سے بات کرنا چاہتے تھے سو یہ لوگ آگئے ہیں ۔ میں نے کہا کہ
میں نے تو یہ کہا تھا کہ میں خود قادیان کے سکھوں کو بلواؤں گا ، یہ تو نہیں کہا تھا کہ آپ انہیں لے
آئیں لیکن بہر حال میں نے اُن سے گفتگو شروع کر دی اور میں نے کہہ دیا کہ اب اس گفت و شنید
کا جو نتیجہ نکلے اس کی ذمہ داری مجھ پر نہیں ہوگی کیونکہ میری ہدایت کے خلاف کام کیا گیا
ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جو صاحب سکھوں کو لو میرے میر ۔ پاس لائے تھے وہ ایسے ہی تھے جو صلح نہیں کرنا
چاہتے تھے اور وہ لڑائی جھگڑے کے متعلق متہم تھے ۔ چنانچہ وہی ہوا جس کا خطرہ تھا۔ میں ان
سے گفتگو کے دوران یہ ذکر کر رہا تھا کہ میرے دادا صاحب نے اور بعد میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے اور ان کے بعد میں نے بھی قادیان میں گائے کے ذبیحہ کو محض اس وجہ سے رو کے
رکھا کہ اس وقت تک اس کی اقتصادی طور پر زیادہ ضرورت معلوم نہیں ہوتی تھی اور ہم پسند نہیں
کرتے تھے کہ خواہ مخواہ ہماری ہمسایہ اقوام کا دل دُکھایا جائے ۔ چنانچہ ایک دفعہ جب بعض
لوگوں نے قادیان کے ایک ملحقہ گاؤں سے مذبح کی درخواست دی تو میں نے خود ڈ پٹی کمشنر
صاحب کو کہلوا کر مذبح کو رکوا دیا تھا۔ اس پر ایک سکھ صاحب بولے آپ بالکل غلط کہتے ہیں آپ
نے ہمیشہ مذبح کے کھولے جانے پر زور دیا ہے مگر جب چاروں طرف سے نا کامی ہوئی تو آپ
نے اب یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ میں نے خود مذبح کو رکوایا تھا۔ میں نے ان ہندو صاحب کی
طرف دیکھا اور کہا دیکھ لیا۔ دیکھ لیا میں نہ کہتا تھا کہ آپ ۔ تھا کہ آپ مجھے اکٹھے نہ ملیں ورنہ صلح کی گفتگو درمیان میں
ہی رہ جائے گی ۔ اس پر دوسرے سکھ صاحب جو جتھے دار تھے وہ کہنے لگے ان کی بات جانے
دیجئے یہ بڑی جلدی غصہ میں آجاتے ہیں اور بات کو سمجھتے نہیں ۔ اب میں آپ سے گفتگو کرتا
ہوں ۔ چنانچہ وہ غصہ میں آنے والے احباب فرمانے لگے صلح بڑی اچھی چیز ہے۔ میں نے
کہا یقینا ۔ وہ کہنے لگے پھر کوئی ایسی کوشش ہونی چاہئے جس سے یہ مذبح کا سوال جاتا
رہے۔ یہاں تک تو بڑی اچھی گفتگو تھی مگر اس کے معاً بعد وہ کہنے لگے ورنہ یاد رکھئے سکھ یا
مرجائیں گے یا مار دیں گے اور خون کی ندیاں بہادیں گے ۔ میں نے کہا بس پہلے آپ اس فقرہ
کو پورا کر لیں ۔ آپ نے جتنی ندیاں بہانی ہیں وہ بہالیں اور اگر ایسی دھمکیوں سے ہی مریج کو
روکنا چاہتے ہیں تو روک کر دیکھ لیں میں اس سے ہرگز نہیں رکوں گا۔ چنانچہ وہ اٹھ کر چلے گئے
مذبح
خطبات محمود
۷۰۷
سال ۱۹۳۸ ء
اور پھر جیسا کہ ساری دنیا کو معلوم ہے مذبح بنا اور اب تک خدا تعالیٰ کے فضل سے جاری ہے۔
اب دیکھ لوکس طرح بات کو بدل کر کچھ کا کچھ بنا دیا گیا ۔ اس کے بعد میں نے پھر بھی کوشش
جاری رکھی اور ایک اشتہار شائع کیا جس میں ہندوؤں اور سکھوں کو مخاطب کر کے لکھا کہ آپ
کے نزدیک اگر کوئی ایسی راہ ہے جس سے مسلمان اپنی ضروری غذا کو بھی حاصل کر سکیں ، ان کی
مذہبی اور اخلاقی حالت بھی درست رہے اور ان کے ہمسایوں کے جذبات بھی ناواجب طور پر
زخمی نہ ہوں مجھے اس سے مطلع کیا جائے میں ہر وہ تجویز جس سے ہندوؤں اور سکھوں کے احساسات
کا ممکن سے ممکن حد تک خیال رکھ کر مذبح کو جاری کیا جا سکے قبول کرنے کے لئے تیار ہوں اور
اس پر جہاں تک میرا اختیار اور میری طاقت ہے عمل کرنے کا میں ذمہ دار ہوں گا مگر ضروری ہے
کہ ایسا قاعدہ صرف قادیان کے لئے نہ ہو بلکہ ہر جگہ کے لئے ہو کیونکہ اگر قادیان میں امن ہو
جائے لیکن باقی ملک میں فسادات ہوتے رہیں تو اس سے کوئی فائدہ نہ ہوگا ۔ پس چاہئے کہ ہم
ایک عام قاعدہ بنا لیں اور اس کے مطابق قادیان میں بھی عمل ہو اور دوسری جگہوں میں
بھی ۔ میں نے انہیں یہ بھی لکھا کہ اگر فلاں تاریخ تک اس کا جواب مجھے نہ ملا تو اس کا مطلب یہ
ہوگا کہ آپ صلح کی خواہش نہیں رکھتے ۔ میرے اس خط پر دوسکھ لیڈوں نے اور ایک بہت بڑے
ہندو لیڈر نے جواب دیا، میں ان صاحبان کا نام نہیں لیتا کہ تا ان کی پوزیشن خراب نہ ہو،
ہندو لیڈر صاحب نے جو اس وقت ہندوستان کے چوٹی کے لیڈروں میں سے ہیں لکھا کہ مجھے
معلوم ہے آپ ہمیشہ ہندوؤں سے نیک سلوک کرتے چلے آئے ہیں اور میں آپ سے اپیل کرتا
ہوں کہ اس موقع پر بھی آپ ہی صلح کی کوشش کریں اور ہندوؤں نے اگر کوئی زیادتی کی ہے تو
معاف کر دیں۔ سکھ لیڈروں میں سے ایک سکھ لیڈر نے جو بہت بڑے زمیندار ہیں اور سر کا خطاب
بھی رکھتے ہیں انہوں نے یہ جواب دیا کہ آج کل میں شملہ میں ہوں ۔ میں پنجاب میں آ کر اس
جھگڑے کا کوئی نہ کوئی فیصلہ کروں گا آپ مجھے کچھ مزید مہلت دیں ۔ دوسرے سکھ لیڈر نے جو
سکھوں کے مذہبی لیڈر اور ایک بڑی تعلیم گاہ کے ایک بہت بڑے عہد یدار ہیں مجھے لکھا کہ ہم کو
گائے سے کوئی تعلق نہیں ، یہ نادانوں کی باتیں ہیں کہ وہ ذبیحہ گائے کو نا پسند کرتے ہیں سکھوں کا
ایسی باتوں سے کوئی واسطہ نہیں ہمارے نزدیک چاہے مذبح کھلے یا نہ کھلے یکساں بات ہے ۔
خطبات محمود
۸۰۹
سال ۱۹۳۸ ء
یہ سکھوں کے ایک بہت بڑے مذہبی لیڈر کے خیالات تھے مگر میں نے اس خط کو شائع نہیں کیا
تا کہ سکھوں میں ان کی پوزیشن کمزور نہ ہو جائے ۔ بہر حال ان خطوط میں سے صرف ایک خط ہی
ایسا تھا جس کے جواب کا مجھے مزید انتظار کرنا چاہئے تھا چنانچہ میں نے ایک لمبے عرصے تک
انتظار بھی کیا مگر ان صاحب نے سمجھوتہ کی کوئی کوشش نہ کی ۔ غالبا انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ اب
معاملہ دب گیا ہو گا کیونکہ شملہ سے نیچے اتر کر انہوں نے پھر بھی خبر نہ دی کہ میں پنجاب آ گیا ہوں
اور اس جھگڑے کا فیصلہ کرنا چاہتا ہوں ۔ اس کے بعد پھر میرے پاس ہندوؤں کے وفود آئے مگر
میں نے انہیں یہی کہا کہ اگر کوئی فیصلہ کرنا ہے تو اکٹھا کر لو۔ یعنی یہ نہ ہو کہ وہ صرف قادیان کے
متعلق ہو بلکہ وہ فیصلہ ہر جگہ کے متعلق ہونا چاہئے اگر یہ فیصلہ ہو کہ مذبح نہیں کھلنا چاہئے تو ہم اپنا
بنا بنا یا مذبح بند کرا دیں گے اور اگر بعض شرائط کے ساتھ مذبح کے کھلنے کا فیصلہ ہو تو ان شرائط کا
لحاظ رکھیں گے ۔ مگر جس رنگ میں آپ لوگوں کی طرف سے کوشش کی جاتی ہے یہ صحیح نہیں اور میں
اس طرح ماننے کے لئے تیار نہیں ۔ یہی حال لین دین کے معاملات کا بھی ہے اور میں سمجھتا ہوں
یہ پابندی ہندوؤں پر اتنی گراں نہیں گزرتی جتنی مجھ پر گزرتی ہے۔ مجھ سے کئی ہندو لیڈروں نے
جب اس کے متعلق گفتگو کی ہے تو میں نے انہیں کہا ہے کہ آپ قادیان آئیں اور قومیت کے
خیال کو نظر انداز کرتے ہوئے دیانت داری اور انصاف کے ساتھ تمام حالات کو دیکھ کر فیصلہ
کریں۔ پھر آپ پر خود بخود روشن ہو جائے گا کہ ہماری زیادتی ہے یا نہیں مگر کسی نے یہ جرات
نہیں کی کہ وہ قادیان آئے اور بچشم خود حالات دیکھ کر اور تمام واقعات سن کر رائے قائم
کرے۔ اور اگر کسی نے حالات سنے ہیں تو اس نے اقرار کیا ہے کہ ان حالات میں آپ نے جو
پابندی عائد کی ہے اس میں آپ حق بجانب ہیں ۔ تو یہاں کے ہندوؤں اور سکھوں کی جو مثال
ہے وہ بالکل اور رنگ رکھتی ہے۔ ورنہ حقیقت یہی ہے کہ احمدیت کی ترقی سے دوسری قوموں کا
منزل نہیں بلکہ ان کی ترقی ہے اور احمدیت کی ترقی میں اسلام کی ترقی ہے اور اسلام کی ترقی میں
دنیا کی ترقی ہے۔ تیرہ سو سال کے واقعات اس پر شاہد ہیں کہ اسلام نے جب بھی ترقی کی
دوسری اقوام کو بھی اس نے ترقی کی شاہراہ پر لا ڈالا اور کسی قوم کو اس نے نہیں گرایا ۔ آج دنیا پر
نگاہ دوڑا کر دیکھ لو یہود کا کیسا عبرت ناک حال ہے مگر تیرہ سو سال تک مسلمانوں نے اس قوم کو
خطبات محمود
۸۱۰
سال ۱۹۳۸ ء
اپنے ممالک میں آباد رکھا ہے۔ اس کے مقابلہ میں جرمنی ایک سوسال تک بھی یہود کا اپنے اندر
رہنا برداشت نہیں کر سکا اور آج بھی اگر عرب فسلطین میں یہود کے داخلہ کے خلاف ہیں تو اس
بسایا جاتا
لئے نہیں کہ یہود کو فلسطین میں بسایا کیوں جاتا ہے بلکہ اس لئے کہ انہیں اس رنگ میں
ہے کہ یہود کی آبادی بڑھ جائے اور مسلمانوں کی آبادی کم ہو جائے اور یہ واقع میں ایک ایسا امر
ہے جسے کوئی قوم برداشت نہیں کر سکتی ۔ ورنہ رہنے کے متعلق جھگڑانہیں یہود پہلے بھی فلسطین میں
رہتے تھے ۔ اب اگر جھگڑا ہے تو یہ کہ انہیں ایسے رنگ میں بسایا جاتا ہے کہ چند سال میں مسلمان
جو پچاسی فیصدی تھے اقلیت میں بدل جائیں اور یہود اکثریت میں ہو جائیں اور کسی قوم کے
لئے یہ برداشت کرنا بڑا مشکل ہوتا ہے کہ جہاں وہ طاقتور ہو وہاں اسے کمزور کر دیا جائے اور
کمزور کو طاقتور بنا دیا جائے ۔
غرض احمدیت کی ترقی کے ساتھ اسلام کی ترقی اور اسلام کی ترقی کے ساتھ دنیا کی ترقی
وابستہ ہے اور احمدیت کی ترقی کیلئے دو کام کرنے نہایت ضروری ہیں ۔ ایک تعلیم و تربیت
کا اور دوسرا تبلیغ واشاعت کا ، ان کے بغیر جماعت نہ پھیل سکتی ہے اور نہ اس کے پھیلنے کا کوئی
فائدہ ہے ۔ یعنی تبلیغ کے بغیر جماعت کی ترقی نہیں ہو سکتی اور صحیح تربیت کے بغیر احمدیت کا پھیلنا
کوئی فائدہ نہیں دے سکتا ۔ فرض کرو احمدی ساری دنیا میں پھیل جائیں مگر مذہبی، سیاسی ،
اقتصادی، تمدنی اور تعلیمی ماحول وہی رہے جو پہلے تھے تو ایسی احمدیت کے پھیلنے کا کیا فائدہ
اور اگر احمدیوں میں وہ روح نہ ہو جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے اور ایک ظالم کی بجائے اگر
دوسرا ظالم کھڑا ہو گیا تو اس سے بنی نوع انسان کو کیا فائدہ پہنچے گا۔ پس تبلیغ اور تعلیم و تربیت دو ہی
نہایت ہی اہم کام ہیں اور انہی دونوں کاموں کو تحریک جدید میں مد نظر رکھا گیا ہے۔ تعلیم وتربیت
کو مد نظر رکھتے ہوئے سادہ غذا ، سادہ لباس ، خود ہاتھ سے کام کرنا ، سینما کا ترک ،غریبوں کی
ڈ اور یہ باتی امداد، بورڈ نگ تحریک جدید اور ورثہ وغیرہ کام تجویز کئے گئے ہیں اور یہ تمام باتیں ایسی ہیں جن
کو کسی وقت بھی ترک نہیں کیا جاسکتا۔ بعض تو موجودہ صورت میں ہی ہر وقت قابلِ عمل رہیں
گی اور انہیں کسی صورت میں بھی چھوڑا نہیں جاسکے گا لیکن بعض میں حالات کے ماتحت کچھ گا میں
تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ عملی طور پر بعض حصوں کے متعلق مجلس خدام الاحمد یہ جدو جہد کر رہی ہے
خطبات محمود
۸۱۱
سال ۱۹۳۸ ء
اور جہاں تک اس کے ایک سال کے کام کا تعلق ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس نے نہایت شاندار کام
کیا ہے اور اگر وہ اسی طرح استقلال سے کام جاری رکھے اور نہ صرف اپنے موجودہ معیار کو قائم
رکھے بلکہ اسے بڑھاتی چلی جائے تو وہ ایک عمدہ نمونہ قائم کر سکتی ہے ۔ مجالس خدام الاحمدیہ کے
نو جوانوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ان کے کام کے اثرات صرف موجودہ زمانہ کے لوگوں تک ہی
محدود نہیں رہیں گے بلکہ اگر وہ اسی خوش دلی اور اخلاص سے کام جاری رکھیں گے تو آئندہ نسلوں
تک ان کے نیک اثرات جائیں گے اور جس طرح آج صحابہ کا ذکر آنے پر بے اختیار رضی اللہ
عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ کا فقرہ زبان سے نکل جاتا ہے اسی طرح ان کا نام لے کر آئندہ آنے
والی نسلوں کا دل خوشی سے بھر جائے گا اور وہ ان کی ترقی مدارج کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور
دعائیں کریں گے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ جس کام کو شروع کریں اسے استقلال
سے کرتے چلے جائیں ۔ جو شخص بھی اس جدو جہد میں کھڑا ہو گا وہ گر جائے گا اور سلامت وہی
رہے گا جو اپنے قدم کی تیزی میں کمی نہیں آنے دے گا۔ مجلس خدام الاحمدیہ تحریک جدید کی فوج
ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ اس فوج میں داخل ہونگے اور اپنی عملی جدوجہد
سے ثابت کر دیں گے کہ انہوں نے اپنے فرائض کو سمجھا ہوا ہے۔اس کے مقابلہ میں دوسرا پہلو
تبلیغ واشاعت کا ہے اور اس کیلئے وقف زندگی ، وقف رخصت اور دوسرے ممالک میں احمد یوں
کے پھیل جانے اور چندہ جمع کرنے کی تحریک کی گئی ۔ ہے ۔ چندے کی تحریک گو جماعت کی تعلیم
و تربیت کے لحاظ سے بھی ضروری ہے مگر اس کو زیادہ تر تبلیغ کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔ ان میں
سے ہر ایک تحریک اپنی اپنی جگہ نہایت اہم اور ضروری ہے اور میں اپنے اپنے موقع پر پھر دوبارہ
ان تمام مطالبات کی طرف جماعت کو توجہ دلانے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔
تیسری چیز جو ان دو مقاصد کے علاوہ ہے اور جو تبلیغ واشاعت اور تعلیم و تربیت کیلئے ممد ہے
وہ یہ ہے کہ چونکہ یہ سب کام خدا تعالیٰ کیلئے ہیں اس لئے اس سے دعائیں کی جائیں کہ وہ ہمیں
کامیابی عطا فرمائے اور چونکہ بعض دفعہ انسان اپنے جوش میں اور فتح کے نشہ میں اس امر کو بھول
جاتا ہے کہ تمام کامیابی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوئی ہے اور اس کے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہونا
شروع ہو جاتا ہے کہ یہ فتح شاید میری جدوجہد کا نتیجہ ہے اسلئے روزوں کا سلسلہ جاری کیا گیا ہے
خطبات محمود
۸۱۲
کے فضل
سال ۱۹۳۸ ء
سے ہوا ہے اور جو
تا ہماری جماعت کے دوست یہ سمجھیں کہ جو کچھ ہوا ہے وہ خدا تعالیٰ
کچھ آئندہ ہو گا وہ بھی اُسی کے فضل سے ہوگا تا ایک طرف فتح کے نتیجہ میں جو بعض دفعہ کبر اور
غرور پیدا ہو جاتا ہے وہ پیدا نہ ہو اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کے احسانات کے متعلق شکر کا جذبہ
دل میں موجزن ہو ۔
یہ تحریک جدید کا مکمل ڈھانچہ ہے جس کا ایک پہلو تعلیم وتربیت ہے دوسرا پہلو تبلیغ واشاعت
اور تیسرا پہلو دعا اور روزے ہیں تا جتنا کام بھی ہو اس یقین اور وثوق کے ساتھ ہو کہ یہ خدا تعالیٰ
کے فضل سے ہوا ہے اور ہم آئندہ کی کامیابیوں کے لئے بھی اسی کی طرف اپنی توجہ رکھیں اور اس
سے دعا کرتے رہیں کہ وہ ہماری مدد فرمائے ۔
میں گزشتہ خطبات میں بتا چکا ہوں کہ پہلے دور میں ہماری جماعت نے بے مثل نمونہ
دکھایا ہے اور اس نے ایسی غیر معمولی قربانی اور جوش کا ثبوت دیا ہے کہ جس کا دشمن کو بھی اقرار
ہے مگر میں یہ بھی بتا چکا ہوں کہ یہ کام زمین صاف کرنے کا تھا۔ اتنے کام پر ہی خوش ہو جانا
اور اپنی تمام جدوجہد کو ختم کر دینا اللہ تعالیٰ کے حضور ہمیں کسی نیک نامی کا مستحق نہیں بلکہ
كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ أَنْكَا نا کا مصداق بنانے والا ہے ۔ وہ عورت
بھی آخر کچھ نہ کچھ کام کیا ہی کرتی تھی اور محنت کر کے سوت کا تا کرتی تھی مگر چونکہ جب کام
کا وقت آتا تو وہ اپنے سوت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی اس لئے اس کی محنت اس کے کسی کام نہیں
آتی تھی ۔ ہم نے بھی پہلے دور میں سوت کاتا ہے لیکن دوسرے دور میں ہم نے اس سوت کے
کپڑے بنے اور نہ صرف خود پہنے بلکہ دوسروں کو بھی پہنانے ہیں اگر اس دور میں ہم نے سستی
دکھائی تو یقیناً ہماری ساری محنت رائیگاں جائے گی اور ہمیں جس قدر نیک نامی حاصل ہو چکی ہے
وہ سب بدنامی سے بدل جائے گی ۔
اس دوسرے دور میں مجھے بعض لوگ سُست نظر آتے ہیں مگر میرے لئے یہ کوئی تعجب انگیز
بات نہیں ۔ میں نے اس تحریک کے شروع میں ہی بتایا تھا کہ کچھ لوگ وقتی مؤمن ہوا کرتے ہیں
اور ایسے وقتی مؤمن ہر جماعت میں ہوا کرتے ہیں اور وقتی مؤمن سے میری مراد وہ لوگ ہیں سے میری ہ
جو لڑائی جھگڑے کے وقت تو آگے آجاتے ہیں مگر جب مستقل اور لمبی قربانیوں کا موقع آتا ہے تو ہیں اور کا ۔