تحریکِ جدید کے دورِثانی میں زیادہ جدوجہد کی ضرورت ہے

حصہ 2

خطبات محمود
الله
سال ۱۹۳۸ ء
تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں ۔ وہ جان دینے کیلئے تو فوراً تیار ہو جائیں گے اور اگر جنگ ہو اور
انہیں کہا جائے کہ فوج میں بھرتی ہو جاؤ اور ملک کی عزت کیلئے جان دے دو تو وہ بالکل نڈر ہو کر
فوج میں شامل ہو جائیں گے اور دشمن سے لڑ کر اپنی جان دے دیں گے لیکن اگر انہیں کہا جائے
کہ پندرہ منٹ یا آدھ گھنٹہ روزانہ فلاں کام کیلئے وقت دو تو چند دنوں کے بعد ہی وہ عذرات
پیش کر دیں گے کہ آج ہماری بیوی بیمار ہے ، آج بچے اچھے نہیں ، آج اپنی طبیعت ناساز ہے
اور اس طرح وہ کام سے بچنا شروع کر دیں گے ۔ یہ وقتی اور ہنگامی مؤمن ہوتے ہیں اور یہ
ہنگامی مؤمن ہر جماعت میں پائے جاتے ہیں ۔
حضرت نوح علیہ السلام آئے تو اُن کی جماعت میں بھی یہ : یہ ہنگامی مؤمن تھے، حضرت ابراہیم
علیہ السلام آئے تو اُن کی جماعت میں بھی یہ ہنگامی مؤمن تھے ، حضرت موسیٰ علیہ السلام آئے تو
اُن کے ساتھ بھی کچھ ہنگامی مؤمن تھے ، حضرت عیسی علیہ السلام آئے تو اُن کی جماعت میں بھی
کچھ ہنگامی مؤمن تھے پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ کے ساتھ بھی بعض
ہنگامی مؤمن تھے۔ یہی ہنگامی مؤمن کبھی کبھی منافق بھی بن جاتے ہیں ۔ فرق صرف یہ ہے کہ
ایک تو مستقل منافق ہوتا ہے اور ایک یہ ہنگامی مؤمن ہوتا ہے جو بعض دفعہ جوش میں آ کر
مؤمنا نہ کام کر لیتا ہے اور بعض دفعہ ایسی حرکات کا ارتکاب کر لیتا ہے جن سے خدا تعالیٰ کو اپنے
و پر ناراض کر لیتا ہے اور منافق بن جاتا ہے۔ پس ہنگامی مؤمن کا انجام محفوظ نہیں ہوتا لیکن جو
مستقل مؤمن ہوں ان کا انجام خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے اور انہیں ہر قسم کے بد انجام
اور
سے بچا بچالیتا لیتا ہے۔
شستوں کا ہر جماعت میں ہونا لازمی ہوتا ہے مگر ان کی وجہ سے کام کو نقصان نہ پہنچنے
دینا ہمارا فرض ہے اور ان لوگوں کی اصلاح ہم پر لازمی ہے اور ہم یہ کہہ کر ہرگز بری نہیں ہو سکتے
کہ ہم نے قربانی کر دی ہے ، اگر چند لوگوں نے قربانی نہیں کی تو ہم کیا کریں ۔ ہمارا فرض ہے کہ
ہم انہیں بیدار کرتے رہیں ، ان کی نیند اور غفلت کو دور کریں اور انہیں چست اور ہوشیار بنائیں
اگر ہم اپنی اس ڈیوٹی کو چھوڑ دیں تو ہم خدا تعالیٰ کے بھی مجرم ہو نگے اور اپنی قوم اور اپنے نفس کوچھ
کے بھی مجرم ہو نگے اس لئے میں ہمیشہ ایسے لوگوں کو چست کرتا رہتا ہوں اور جو پہلے ہی

خطبات محمود
الد
سال ۱۹۳۸ ء
بیدار ہوں انہیں اور زیادہ بیدار کرتا رہتا ہوں تا کہ وہ بھی کسی وقت سست نہ ہو جائیں ۔ پس ہمارا
فرض ہے کہ ہم ان لوگوں کو جو سست ہیں چست اور ہوشیار بنائیں اور جو چست ہیں انہیں وقتی
مؤمنوں کی صف سے نکال کر کامل الایمان لوگوں کے ساتھ شامل کریں اور اگر ہم ایسا کریں تو
یقیناً ہم دوہرے ثواب اور دوہرے اجر کے مستحق ہو نگے لیکن اگر ہم اپنے اس فرض کی ادائیگی
میں کوتاہی کریں تو ہم یہ کہہ کر ہرگز بری نہیں ہو سکتے کہ ہم تو بچ گئے ہیں۔ خدا تعالیٰ ہم سے
پوچھے گا کہ تم تو بے شک بچ گئے لیکن جن اور لوگوں کو بچانا تمہاری طاقت میں تھا ان کو تم نے
کیوں نہیں بچایا۔
میں تحریک جدید کے دور ثانی میں مستقل کام کی داغ بیل ڈالنے کیلئے مالی تحریک کے علاوہ
کہ وہ بھی مستقل ہے ایک مستقل جماعت واقفین کی تیار کر رہا ہوں ۔ دور اول میں میں نے کہا
تھا کہ نو جوان تین سال کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں مگر دور ثانی میں وقف عمر بھر کیلئے ہے
اور اب یہ واقفین کا ہر گز حق نہیں کہ وہ خود بخود کام چھوڑ کر چلے جائیں ہاں ہمیں اس بات کا
اختیار حاصل ہے کہ اگر ہم انہیں کام کے نا قابل جائیں تو انہیں الگ کر دیں ۔ پس یہ سہ سالہ
واقفین نہیں بلکہ جس طرح یہ دور مستقل ہے اسی طرح یہ وقف بھی مستقل ہے ۔ اس دور میں کام
کی اہمیت کے پیش نظر میں نے یہ شرط عائد کر دی ہے کہ صرف وہی نوجوان لئے جائیں گے جو یا
تو گریجوایٹ ہوں یا مولوی فاضل ہوں اور جو نہ گریجوایٹ ہوں اور نہ مولوی فاضل انہیں نہیں لیا
جائے گا کیونکہ ان لوگوں نے علمی کام کرنے ہیں اور اس کے لئے یا تو دینی علم کی ضرورت ہے یا
دنیوی علم کی ۔ اس دور میں تین چار آدمیوں کو منہا کر کے کہ وہ گریجوایٹ نہیں کیونکہ وہ پہلے دور
کے بقیہ واقفین میں سے ہیں باقی سب یا تو گریجوایٹ ہیں یا مولوی فاضل ہیں ۔ چنانچہ اس
وقت چار گریجوایٹ ہیں اور چا رہی مولوی فاضل ہیں ۔ کل غالباً بارہ نوجوان ہیں ۔ چاران میں
سے غیر گریجوایٹ ہیں مگر ہیں سب ایسے ہی جو اللہ تعالی کے فضل سے محنت سے کام کرنے والے
اور سلسلہ سے محبت رکھنے والے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ جس رنگ میں یہ کام کر رہے ہیں ۔
سے
اس کے ماتحت یہ ان علمی کاموں کو سر انجام دے دیں گے جو علمی کام میرے مد نظر ہیں ۔ کو سرانجام گے جو علمی کام میرے مد نظر ہیں ۔
-
میرا ارادہ ہے کہ اس جماعت کا پہلا دور 24 نوجوانوں پر مشتمل ہو کیونکہ کام کے لحاظ سے

خطبات محمود
۸۱۵
سال ۱۹۳۸ ء
اس سے کم میں ہمارا گزارہ نہیں ہو سکتا اس کیلئے میں عنقریب تحریک کرنے والا ہوں بلکہ اس
خطبہ کے ذریعہ میں تحریک کر دیتا ہوں کہ جو نوجوان گریجوایٹ ہوں یا مولوی فاضل وہ اپنی
زندگی خدمت دین کے لئے وقف کرنے کے ارادہ سے میرے سامنے اپنے نام پیش کریں۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو بھی گریجوایٹ یا مولوی فاضل ہوگا اسے ہم بہر حال لے لیں گے کیونکہ
انتخاب ہماری مرضی پر ہے ۔ ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ ان کا تقویٰ کیسا ہے، خدمت دین کا جذبہ
کس حد تک ہے علم کیسا ہے، صحت کیسی ہے ، ان کے حالات کس قسم کے ہیں اور آیا جو کام
ہمارے مد نظر ہے اسے وہ خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکتے ہیں یا نہیں ۔ غرض تمام باتیں
دیکھنی پڑیں گی اور اس طرح انتخاب کا معاملہ گلیہ ہماری مرضی پر منحصر ہو گا لیکن لئے وہی جائیں
گے جو یا تو گریجوایٹ ہوں یا مولوی فاضل ہوں ۔ اس طرح وہ لوگ بھی لئے جاسکیں گے جو
دوسرے فنون کے گریجوایٹ ہوں ۔ مثلاً ایک ڈاکٹر ہے وہ خواہ، بی ۔اے نہ ہولیکن اسے
گریجوایٹ ہی سمجھا جائے گا۔ میرا منشاء یہ ہے کہ ان میں سے بعض کو مرکز کے علاوہ باہر بھجوا کر
اعلیٰ تعلیم دلوائی جائے اور علمی اور عملی لحاظ سے اس پایہ کے نوجوان تیار کئے جائیں جو تبلیغ ، تعلیم
اور تربیت کے کام میں دنیا کے بہترین نو جوانوں کا مقابلہ کر سکیں بلکہ ان سے فائق ہوں ۔صرف
انہیں مذہبی تعلیم ہی دینا میرے مد نظر نہیں بلکہ میرا منشاء ہے کہ انہیں ہر قسم کی دنیوی معلومات بہم
پہنچائی جائیں اور دنیا کے تمام علوم انہیں سکھائے جائیں تا دنیا کے ہر کام کو سنبھالنے کی اہلیت ان
کے اندر پیدا ہو جائے ۔ ان نوجوانوں وجوانوں کے متعلق میری سکیم جیسا کہ میں گزشتہ مجلس شوری کے
موقع پر بیان کر چکا ہوں یہ ہے کہ اُنہیں یورپین ممالک میں بھیج کر اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلائی جائے
اور جب یہ ہر قسم کے علوم میں ماہر ہو جائیں تو انہیں تنخواہیں نہ دی جائیں بلکہ صرف گزارے
دیئے جائیں اور ان کے گزارہ کی رقم کا انحصار علمی قابلیت کی بجائے گھر کے آدمیوں پر ہو جیسا
کہ صحابہؓ کے زمانہ میں ہوا کرتا تھا اور یوں انتظام ہو کہ جس کی بیوی ہوئی یا بچے ہوئے اسے
زیادہ الاؤنس دے دیا اور جس کے بیوی ، بچے نہ ہوئے اُسے کم گزارہ دے دیا یا کسی نوجوان کی
شادی ہونے لگی تو اسے تھوڑی سی امداد دے دی ۔ یہ نہیں ہو گا کہ چونکہ فلاں ولایت سے
پاس شدہ ہے اس لئے اسے زیادہ تنخواہ دی جائے اور فلاں چونکہ ولایت کا پاس شدہ نہیں اس لئے

خطبات محمود
۸۱۶
سال ۱۹۳۸ ء
اسے کم تنخواہ دے دی جائے ۔ سب کو یکساں گزارے ملیں گے خواہ کوئی ولایت کا پاس شدہ ہو یا
یہاں کا۔ ہاں گزارے میں زیادتی شادی ہونے پر یا بچے پیدا ہونے پر ہو سکے گی ۔ مثلاً اگر ایک
ولایت کا پاس شدہ نو جوان بھی ہمارے پاس ہو گا تو ہم اسے پندرہ روپے ہی دیں گے اس کے
مقابلہ میں اگر کوئی ایسا ہے جو ولایت کا پاس شدہ نہیں تو اسے بھی پندرہ روپے ہی ملیں گے ۔ ہاں
اگر شادی ہو جائے اور پھر بچے پیدا ہونے لگ جائیں تو اس صورت میں اس گزارہ میں کچھ نہ کچھ
اضافہ ہوتا رہے گا کیونکہ بچوں نے تو کھانا ہے کھانا ہے مگر علم نے نہیں کھانا۔ میں نے دیکھا ہے کہ
اگر اس لحاظ سے تقسیم کی جائے تو دولت مند غریب ہو جاتے ہیں اور غریب دولت مند ۔ بعض
لوگ صرف میاں بیوی ہوتے ہیں ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوتی لیکن وہ پچاس روپیہ ماہوار کما
رہے ہوتے ہیں ۔ اس کے مقابلہ مقابلہ میں میں ایک اور شخص ہوتا ہے اسکے آٹھ بچے ہوتے ہیں اور وہ
سو روپیہ ما ہوا ر کماتا ہے ۔ اب پچاس روپے والا یہ نہیں دیکھے گا کہ مجھے پچاس روپے ملتے ہیں
اور ہم کھانے والے صرف دومیاں بیوی ہیں اور اسے گوسور و پیہ ملتے ہیں مگر اس کے گھر کھانے
والے دس افراد ہیں بلکہ وہ پچاس اور سو کو دیکھ کر شور مچانے لگ جائے گا کہ غریبوں کو کوئی پوچھتا
ہی نہیں امیروں کو سب پوچھتے ہیں حالانکہ یہ پچاس روپے کما کر ۲۵ روپے خود رکھتا اور ۲۵ روپے
اپنی بیوی کو دیتا ہے اور سور و پیہ کمانے والا ہر ایک کو دس دس روپے دیتا ہے بلکہ یہ ۲۵ روپے لے
کر بھی اپنے آپ کو غریب کہتا ہے اور دوسرے کو باوجو د دس روپیہ کی آمد کے امیر قرار دیتا،
اور اسکی زبان یہ کہتے ہوئے گھس جاتی ہے کہ غریبوں کو کوئی نہیں پوچھتا امیروں کو ہی
ہے
سب
پوچھتے ہیں ۔ تو میں نے تحریک جدید میں یہ اصل رکھا ہے کہ علم پر گزارہ مقرر نہ کیا جائے بلکہ
کھانے پینے والوں کی تعداد کو دیکھ کر گزارہ مقرر کیا جائے ۔
میں نے تحریک جدید کے ماتحت جو گزارے کے نئے اصول مقرر کئے ہیں وہ جیسا کہ میں
بتا چکا ہوں اسی اصل کے ماتحت ہیں ۔ میں نے ہدایت دے دی ہے کہ اگر کوئی مجرد ہو تو اسے
اتنے روپے دیئے جائیں گے، شادی ہو جائے تو اتنے اور بچے پیدا ہو جائیں تو فی بچہ اتنا
الاؤنس بڑھایا جائے اور اگر کسی کے بچے نہ ہوں خواہ وہ کتنا ہی تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو وہ ہم سے ا اور بیج ہوں خواہ کتابی تعلیم یافتہ
اس شخص کی نسبت کم ہی گزارہ لے گا جو گواتنا تعلیم یافتہ نہیں مگر اس کے بچے زیادہ ہیں اس لئے

خطبات محمود
۸۱۷
سال ۱۹۳۸ ء
کہ اس کے کھانے والے کم ہیں اور اُس کے کھانے والے زیادہ اور اگر ہم اس کے گزارہ میں
ترقی کریں گے تو اسی حساب سے ۔ مثلاً فرض کرو ہم نے تین روپیہ فی بچہ گزارہ مقرر کیا ہوا ہے ۔
اب جب بھی ہم کسی کا گزارہ بڑھائیں گے اسی اصل پر بڑھا ئیں گے کہ فی بچہ اتنے روپے زائد
کر دو یہ نہیں کہ یونہی سالوں کی زیادتی پر رقمیں بڑھاتے چلے جائیں ۔ تو میری غرض یہ ہے کہ
میں تحریک جدید کے واقفین کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلاؤں وہ اپنی زندگی خدمت دین کیلئے وقف
کریں اور ہم اس قربانی کے معاوضہ میں انہیں وہ تعلیم دلائیں جو ان کا سارا خاندان مل کر بھی
انہیں تعلیم نہیں دلا سکتا ۔ گویا ان کا معاوضہ انہیں روپیہ کی صورت میں نہیں بلکہ تعلیم کی صورت میں
ملے لیکن تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ ہم سے وہی گزارہ لیں جو اس وقت لے رہے ہیں اور اس
میں زیادتی انہی اصول پر ہو جو میں نے بیان کئے ہیں ۔ ان نو جوانوں میں بعض اچھے خاندانوں
سے تعلق رکھنے والے نو جوان ہیں وہ اگر اپنی زندگی وقف نہ کرتے اور یوں کوشش کرتے تو انہیں
اچھی اچھی ملازمتیں مل جاتیں ۔ پس چونکہ انہوں نے ایک قربانی کی ہے اس لئے میری تجویز ہے
کہ انہیں ایسی اعلیٰ تعلیم دلاؤں کہ نہ صرف دینی طور پر بلکہ دنیوی طور پر بھی وہ ہر جگہ عزت اور
احترام کی نگاہ سے دیکھے جائیں ۔ اگر مالی لحاظ سے وہ غریب ہوں تو علم اور عقل اور تجربہ کے
لحاظ سے اتنی دولت ان کے پاس ہو کہ وہ کسی جگہ ذلیل نہ ہوسکیں ۔ اگر کسی انسان کے پاس نہ تو
علم ہوا اور نہ دولت ہو تو وہ ذلیل ہو جاتا ہے لیکن اگر ان میں سے اگر ایک چیز بھی ہو تو کسی جگہ وہ
ذلت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جا سکتا ۔ پس میں نہیں چاہتا کہ تحریک جدید کے واقفین ذلیل ہوں ۔
میں یہی چاہتا ہوں کہ انہیں عزت حاصل ہو مگر ان کی عزت دولت کی وجہ سے نہ ہو بلکہ علم کی وجہ
سے ہو اور انہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ مقام حاصل ہو کہ دنیا کا کوئی بڑے سے بڑا دولت مند
بھی انہیں ذلیل نہ سمجھ سکے ۔
۔
میری کوشش یہ ہے کہ اس دور میں سو واقفین زندگی تیار ہو جائیں جو علاوہ مذہبی علم رکھنے
کے ظاہری علوم کے بھی ماہر اور سلسلہ کے تمام کاموں کو حزم اور احتیاط سے کرنے والے
اور قربانی و ایثار کا نمونہ دکھانے والے ہوں ۔ اس غرض کے لئے تعلیمی اخراجات کے علاوہ ہمیں
ان لوگوں کو گزارے بھی دینے پڑیں گے اور یہ گزارہ پندرہ روپے فی کس مقرر ہے ۔ اگرا یک

خطبات محمود
۸۱۸
سال ۱۹۳۸ ء
گریجوایٹ بھی ہو تو اسے بھی ہم پندرہ روپے ہی دیتے ہیں زیادہ نہیں اور یہ اتنا قلیل گزارہ ہے
کہ بعض بیتامی اور مساکین کے وظائف اس کے لگ بھگ ہیں مگر باوجود اس کے کہ گزارہ انہیں
اتنا تھوڑا دیا جاتا ہے جتنا بعض یتامی اور مساکین کو بھی ملتا ہے وہ کام بھی کرتے ہیں اور انہوں
نے اپنی تمام زندگی خدمت دین کیلئے وقف کی ہوئی ہے ۔سردست ہمارا قانون یہ ہے کہ اگر ان
میں سے کسی کی شادی ہو جائے تو اسے بیس روپے دیئے جائیں اور پھر بچے پیدا ہوں تو فی بچہ تین
روپے زیادہ کئے جائیں اور اسی طرح چار بچوں تک یہی نسبت قائم رہے گویا ان کے گزارہ کی
آخری حد بتیس روپے ہے مگر یہ بھی اس وقت ملیں گے جب ان کے گھروں میں چھ کھانے والے
ہو جائیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ گزارہ کم ہے اسی طرح بچوں کی حد بندی کرنی بھی درست
نہیں اور اسے جلد سے جلد دور کرنا چاہئے ۔ مگر فی الحال ہماری مالی حالت چونکہ اس سے زیادہ
گزارہ دینے کی متحمل نہیں اس لئے ہم اس سے زیادہ گزارہ نہیں دے سکتے اور انہوں نے بھی
خوشی سے اس گزارہ کو قبول کیا ہے ۔
میں سمجھتا ہوں کہ بیوی کے لحاظ سے بھی پانچ روپے الاؤنس کم ہے اور اسے بڑھانے کی
ضرورت ہے بچوں کے لحاظ سے بھی فی بچہ تین روپیہ گزارہ تھوڑا ہے اور اس میں زیادتی ہونی
چاہئے مگر یہ سب کچھ مالی حالت کے سدھرنے پر موقوف ہے۔ اسی طرح میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ
بچوں کی حد بندی کرنی بھی درست نہیں کیونکہ نسل کا لہ نسل کا بڑھنا قومی لحاظ سے مفید ہوتا ہے لیکن
بہر حال ابھی مالی دقتوں کی وجہ سے ہر عورت کے پانچ روپے اور فی بچہ تین روپے ہی مقرر کر سکے
ہیں لیکن اگر ہم کسی وقت اس میں زیادتی بھی کریں تو میں سمجھتا ہوں کہ اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ
کے لئے شاید ہمیں پچاس روپیہ سے زائد گزارہ مقرر نہیں کرنا پڑے گا حالانکہ جس قسم کی اعلیٰ تعلیم
میں اُنہیں دلانا چاہتا ہوں اس کے بعد اگر یہ کہیں ملازمت کر لیں تو تین چارسور و پیہ ماہوار سے
ان کی تنخواہ شروع ہو لیکن پھر بھی خواہ ہم انہیں کسی قدر قلیل گزارہ دیں جو کام یہ لوگ کریں گے
آخر وہ روپیہ کا محتاج ہے ۔
ہم سے صد را جمن احمد یہ کے کا مدر انجمن کاموں میں یہ غلطی ہوئی ہے کہ عملہ کا بل سائر سے زیادہ ہو گیا
ہے یعنی صدر انجمن احمد یہ کے کارکنان کی تنخواہوں کا بجٹ سائر کے بجٹ سے بہت زیادہ ہے

خطبات محمود
۸۱۹
سال ۱۹۳۸ ء
ا
حالانکہ کام کو مفید بنانے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ سائر کا بجٹ تنخواہوں سے کئی گنا زیادہ
ہو۔ شاید یہ مجبوری تھی لیکن اس غلطی سے تحریک جدید کے کام میں اجتناب ضروری ہے اور
میرا ارادہ ہے کہ تحریک جدید کو اس رنگ میں چلایا جائے کہ اس کے سائر کا بجٹ زیادہ ہو
اور کارکنان کے گزارہ کا بجٹ کم ہو۔ میرا اپنا اندازہ یہ ہے کہ سائز کا بجٹ کئی گنے زیادہ ہونا
چاہئے ، کم از کم تین گنا ضرور ہونا چاہئے ۔ یعنی اگر سو روپے پاس ہوں تو ان میں سے پچپیں
روپے آدمیوں پر خرچ ہونے چاہئیں اور ۷۵ روپے اشاعت لٹریچر اور کرایوں وغیرہ پر ۔اگر
اس طریق کو ملحوظ نہ رکھا جائے تو کئی قسم کی قباحتیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ مثلاً اگر لٹریچر موجود نہیں ، کرایہ
کیلئے کوئی رقم پاس نہیں ، اشتہارات چھپوانے کیلئے کوئی روپیہ پاس نہیں، کہیں دواخانے وغیرہ
کھولنے کیلئے مالی گنجائش نہیں تو صرف آدمیوں کو ہم نے کیا کرنا ہے۔ وہ تو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر
بیٹھے رہیں گے اور جو کام ہے وہ رکا ر ہے گا ۔ پس ضروری ہے کہ جو خرچ آدمیوں پر ہو اس سے
کئی گنے زیادہ اشاعت وغیرہ کے اخراجات کیلئے روپیہ ہو۔ مثلاً اشتہارات چھپوانے کیلئے لڑ پچر
کی اشاعت کیلئے ، دواخانے کھولنے کیلئے آمد ورفت کے کرایوں کیلئے ، مدرسوں کے اجراء
کیلئے ، غریب بچوں کو کتابیں مہیا کر کے دینے کیلئے اور اسی طرح کے اور بہت سے کاموں
کیلئے ۔ فرض کرو ہم کسی جگہ مدرسہ کھولتے ہیں وہاں تمام لڑکے غریب ہیں ۔ اب سکول چلانے
کیلئے ضروری ہوگا کہ بچوں کے بچوں کو کتب اور دوسرا سامان بھی دیا جائے ۔ ورنہ خالی مدرس بیٹھا ہوا
وہاں کیا کر سکتا ہے۔ پس میرا اندازہ یہ ہے کہ اگر آدمیوں کی تنخواہوں پر ۲۵ روپے خرچ ہوا
کریں تو سائر کیلئے ۷۵ روپے ہونے چاہئیں اور یہ کم سے کم اندازہ ہے اور میری کوشش ہے کہ
اسی اصل پر تحریک جدید کے کام کو منظم کیا جائے ۔ پس اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ نو جوان جو بغیر
روپیہ کے کام کرنے کو تیار ہوں وہ اپنی زندگیاں وقف کریں ۔ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے
بعض نوجوان ہمیں ایسی ہی روح رکھنے والے دیئے ہوئے ہیں ۔ چنانچہ ان واقفین زندگی میں
ایک وکیل ہیں ، ان کے والد کئی مربعوں کے مالک ہیں اور وہ اپنے علاقہ کے رئیس اور مرکزی اسمبلی
کے ووٹروں میں سے ہیں ، وہ شادی شدہ ہیں مگر ہم انہیں میں روپے ہی دیتے ہیں اور وہ خوشی
سے اسے قبول کرتے ہیں حالانکہ زمیندار ہونے کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ اپنے علاقہ میں

خطبات محمود
۸۲۰
سال ۱۹۳۸ ء
انہیں اچھا رسوخ حاصل ہے اگر وہ وکالت کرتے تو سو ڈیڑھ سور و پیہ ضرور کما لیتے ۔ بلکہ ہوشیار
آدمی تو آجکل کے گرے ہوئے زمانہ میں بھی دو اڑھائی سو روپیہ کما لیتا ہے لیکن انہوں نے اپنے
آپ کو وقف کیا اور قلیل گزارے پر ہی وقف کیا اور میں تو اس قسم کے وقف کو بغیر روپیہ کے کام
کرنا ہی قرار دیتا ہوں کیونکہ جو کچھ ہماری طرف سے دیا جاتا ہے وہ نہ دیئے جانے کے برابر
ہے ۔ اسی طرح اور کئی گریجوایٹ ہیں جو اپنی ذہانت کی وجہ سے اگر باہر کہیں کام کرتے تو
بہت زیادہ کما لیتے مگر ان سب نے خوشی اور بشاشت کے ساتھ اپنی زندگی وقف کی ہے۔ پس گو
تحریک جدید کے واقفین ایک قلیل گزارہ لے رہے ہیں مگر عقلاً انہیں بغیر گزارہ کے ہی کام
کرنے والے سمجھنا چاہئے کیونکہ ان کے گزارے انکی لیاقتوں اور ضرورتوں سے بہت کم
ہیں ۔ مگر جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ اگر بغیر گزارہ کے کام کرنے والے آدمی بھی ہمیں ملیں تو بھی
اس کام کیلئے جو ان سے لیا جانا ہے سرمایہ کی ضرورت ہے۔ کچھ ان کے قلیل گزارہ کیلئے اور کچھ
غیر ممالک میں تبلیغ اسلام اور لٹریچر وغیرہ کی اشاعت کیلئے ۔ اگر ہماری جماعت کے آدمی کتابیں
نہیں لکھتے یا اگر لکھتے ہیں تو شائع نہیں ہوتیں تو محض اس لئے کہ روپیہ نہیں ہوتا۔ پس میرا منشاء یہ
ہے کہ جہاں نو جوان بغیر روپیہ کے کام کرنے والے ہوں وہاں روزمرہ کے کاموں کیلئے روپیہ کا
ایک ریز رو فنڈ جائیداد کی صورت میں ہوتا ۔ اگر کسی وقت جماعت سے چندہ نہ ملے یا چندہ لیا نہ
جا سکے تو تبلیغ کے کام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور مستقل آمد ایسی ہو جس سے تمام کام بخوبی
چلتا چلا جائے ۔
میں نے آج سے کچھ سال پہلے پچیس لاکھ ریزرو فنڈ کی تحریک کی تھی مگر وہ تو ایسا خواب رہا
جو تشنہ تعبیر ہی رہا مگر اللہ تعالیٰ نے تحریک جدید کے ذریعہ اب پھر ایسے ریز روفنڈ کے جمع کرنے
کا موقع بہم پہنچایا ہے اور ایسی جائیدادوں پر یہ روپیہ لگایا جا چکا ہے اور لگایا جا رہا ہے جس کی
مستقل آمد پچیس تیس ہزار روپیہ سالا نہ ہو سکتی ہے تا تبلیغ کے کام کو بجٹ کی کمی کی وجہ سے کوئی
نقصان نہ پہنچے ۔
اگر ہم سو واقفین رکھیں جو میرا مقصود ہے اور جن کو میں دوسرے دور میں تیار کرنا چاہتا ہوں کے بیا
اور ان میں سے ہر ایک کے اخراجات کی اوسط پچاس روپیہ ماہوار رکھیں تو پانچ ہزار روپیہ ماہوار

خطبات محمود
۸۲۱
سال ۱۹۳۸ ء
اور ساٹھ ہزار روپیہ سالانہ بنتا ہے مگر یہ عملہ کا خرچ ہے اور میں بتا چکا ہوں کہ سائر کے اخراجات
کم از کم تین گنے زیادہ ہونے چاہئیں جو لٹریچر کی ۔ یچر کی مفت تقسیم یا دواؤں کی مفت تقسیم یا سفر خرچ
وغیرہ پر خرچ ہونا چاہئے ۔ اس لحاظ سے دو لاکھ چالیس ہزار روپیہ بنتا ہے جس کی سالانہ
ہمیں ضرورت ہوگی گوسر دست یہ ایک واہمہ اور خیال ہے مگر جس رنگ میں تحریک جدید کے
سرمایہ سے مستقل جائیدادیں تیار ہو رہی ہیں اس سے تمھیں چالیس ہزار روپیہ سالا نہ تک آمد ہو
سکتی ہے بلکہ انشاء اللہ اس سے بھی زیادہ اور چونکہ اگر ۲۴ نوجوان ہوں تو ان کے لحاظ سے ساٹھ
ہزار روپیہ کا سالانہ بجٹ بن جاتا ہے اس لئے ۲۴ نو جوانوں کے اخراجات کا بجٹ قریباً قریباً
اس جائیداد سے پورا ہو سکتا ہے اور چونکہ دورِ ثانی میں ابھی چھ سال باقی ہیں اس لئے میں سمجھتا
ہوں کہ اگر ہماری جماعت کوشش کرے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے آسانی کے ساتھ ایسی جائیدادیں
پیدا کی جاسکتی ہیں جن سے تبلیغ کا کام بسہولت ہوتا رہے اور اس کیلئے بعد میں کسی خاص جد و جہد
کی ضرورت نہ رہے ۔ مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ جماعت اپنی قربانی کو اس اعلیٰ معیار پر قائم
رکھے جو گزشتہ سالوں میں اس نے قائم کیا تھا بلکہ کوشش کرے کہ پہلے معیار سے بھی وہ آگے
بڑھ جائے ۔ دنیا میں لوگ کنوئیں کھدواتے ہیں ، سرائیں بنواتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ
ان کا نام باقی رہے۔ وہ بالکل بے دین ہوتے ہیں مگر ان کے دل میں یہ جذبہ ہوتا ہے کہ ہمارا
نام کسی طرح باقی رہے لیکن کنوؤں اور سراؤں کی کیا حیثیت ہوتی ہے پچاس، ساٹھ یا سوسال
کے بعد ویران اور غیر آباد ہو جاتے ہیں، لیکن اس کے مقابلہ میں تحریک جدید کا دور ثانی مستقل
صدقے کا کام ہے اور جو لوگ اس میں حصہ لیں گے وہ اس تبلیغ دین کے ذریعہ جو، ان کے
روپیہ سے ہوتی رہے گی اپنی موت کے ہزاروں سال بعد بھی ثواب حاصل کرتے چلے
جائیں گے۔ دنیا میں حالات بدلتے رہتے ہیں اور عام طور پر جو وقف ہوتے ہیں وہ بھی
دو دو، تین تین ، چار چار سو سال سے زیادہ دیر تک نہیں رہتے ۔ لوگ کنوئیں کھدواتے ہیں تو وہ
پچاس، ساٹھ یا سوسال کے بعد ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں لیکن دینی جماعتوں کا وقف اس سے
بہت زیادہ لمبے عرصہ تک قائم رہتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے عیسائیوں سے ہمیں بہت بہتر مقام عطا
فرمایا ہے کیونکہ ان کے مسیح سے ہمارا مسیح اپنی ہر شان میں بلند اور بالا ہے لیکن عیسائیوں کے

خطبات محمود
۸۲۲
سال ۱۹۳۸ ء
بعض وقف بھی ہزار سال سے چلے آتے ہیں ۔ پس اگر عیسائیوں کے بعض وقف ہزار ہزار سال
تک قائم رہ سکتے ہیں تو کیا تعجب ہے کہ تمہارا وقف ڈیڑھ ہزار یا دو ہزار سال تک قائم رہے
کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے پہلے مسیح پر فضیلت دی
ہے۔اب خود ہی غور کرو کہ یہ کتنا عظیم الشان ثواب کا موقع ہے جو تمہارے سامنے ہے۔ تم
تحریک جدید کے دور ثانی میں غالباً چھ سال تک اور مالی قربانی کرو گے مگر سینکڑوں ہزاروں
سال تک انشاء اللہ تمہارے روپیہ سے تبلیغ اسلام ہوتی رہے گی اور تمہارے مرنے کے بعد بھی
تمہیں ثواب پہنچتا رہے گا۔ میں کہتا ہوں کہ ہزاروں سال کو جانے دو اگر سو، دوسو سال تک بھی
تمہیں مستقل ثواب پہنچتا چلا جائے تو یہ کتنی عظیم الشان کامیابی ہے اور اس کامیابی کے مقابلہ میں
دس سال کی قربانی کی حقیقت ہی کیا ہے۔
میں نے گزشتہ سال کہا تھا کہ تحریک جدید کے دور اول کے پہلے سال میں جس نے جس
قدر چندہ دیا ہو وہ اگر چاہے تو اسی قدر چندہ دور ثانی کے پہلے سال دے سکتا ہے اور پھر ہر سال
اسے اپنے چندہ میں دس فیصدی کمی کرنے کی اجازت ہے ۔ میں آج دور ثانی کے سال دوم کے
چندہ کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے پھر اس بات کو دہرا دیتا ہوں کہ عام قانون یہی ہے کہ
دوستوں کو اس بات کی اجازت ہے کہ پچھلے سال انہوں نے تحریک جدید میں جس قدر چندہ دیا
تھا اس سال اگر چاہیں تو اس سے دس فیصدی کم چندہ دے دیں، یعنی اگر کسی نے سو روپے دیئے
تھے تو وہ نوے روپے دے سکتا ہے، ہزار روپے دیئے تھے تو نو سو روپے دے سکتا ہے، پچاس
روپے دیئے تھے تو ۴۵ روپے دے سکتا ہے ، ۲۰ روپے دیئے تھے تو ۱۸ روپے دے سکتا ہے
اور دس روپے دیئے تھے تو نو روپے دے سکتا ہے لیکن میں اس کے ساتھ یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں
کہ جو شخص توفیق کے ہوتے ہوئے اپنے چندہ میں کمی کرتا ہے وہ ا۔ ہوئے اپنے چندہ میں کمی کرتا ہے وہ اپنے ایمان کو اپنے ہاتھوں
نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ اجازت جو میں نے دی ہے یہ صرف اس لئے ہے کہ میں جانتا ہوں کہ
ابتداء میں بعض لوگوں نے جوش میں آکر اپنی طاقت سے بہت زیادہ چندہ دے دیا تھا ۔ پس ان
کے لئے بغیر اس کمی کے چارہ نہیں اور انکے لئے بھی یہ کمی اس لئے ہے تا پہلے سالوں سے کم چندہ
دینے کی وجہ سے ان کا دل میلا نہ ہو اور وہ کہہ سکیں کہ گو ہمیں مالی مشکلات در پیش ہیں مگر پھر بھی

خطبات محمود
۸۲۳
سال ۱۹۳۸ ء
قانون کے اندر رہتے ہوئے ہم نے مالی قربانی میں حصہ لے لیا ہے۔ بے شک تم کہہ سکتے ہو کہ
اگر ایک شخص مجبور اور معذور ہے اور اس نے اپنی معذوری کی وجہ سے تحریک میں پہلے جتنا حصہ
نہیں لیا تو اس میں کیا حرج ہے مگر تم اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ اگر اس کی اجازت میں قانون
کے رنگ میں نہ دوں تو اس کا دل ضرور میلا ہوگا اور وہ کہے گا کہ افسوس کہ میں پہلے جتنا حصہ اب
کی دفعہ نہ لے سکا۔ پس میری غرض اس کمی سے یہ ہے کہ اگر کوئی واقع میں مجبور ہوا اور اپنی مجبوری
کی وجہ سے پہلے جتنا حصہ نہ لے سکتا ہو تو اس کا دل بھی میلا نہ ہو اور وہ یہ نہ کہے کہ افسوس میں
اتنی قربانی نہیں کر سکا بلکہ وہ پھر بھی خوش ہوا اور کہے کہ باوجود مجبوری کے میں نے اس قدر قربانی
کر لی ہے جس قدر قربانی کا سلسلہ نے مجھ سے مطالبہ کیا تھا۔ پس یہ صرف دل کے میلا نہ ہونے
کیلئے میں نے شرط رکھی ہے ورنہ میرا ارادہ یہی ہے کہ ہر سال میں اپنا چندہ کچھ نہ کچھ بڑھاتا چلا
جاؤں اور کئی دوسرے دوست بھی ہیں جنہوں نے ہر سال اپنا چندہ بڑھا یا ہی ہے گھٹا یا نہیں ۔
پس مجھے چندہ میں دس فیصدی کمی کی اجازت دینے کا قانون بنانے کی ضرورت اس لئے
پیش آئی ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ وہ لوگ جنہوں نے پہلے سال جوش میں بہت کچھ چندہ دے دیا
تھا حتی کہ اپنی طاقت سے بھی زیادہ دے دیا تھا ان کے دل بھی میلے نہ ہوں یا وہ لوگ جن کی
مالی حالت بعد میں واقع میں کمزور ہو گئی ہے ان کا دل بھی میلا نہ ہو ورنہ میں جانتا ہوں کہ
جماعت کا ایک حصہ ایسا ہے جس نے ہر سال اپنے چندہ میں زیادتی کی ہے ۔
اس کے مقابلہ میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنی طاقت سے کم حصہ لیا ہے۔ میں اس
موقع پر ان تمام لوگوں کو جنہوں نے گزشتہ سالوں میں اپنی طاقت سے کم حصہ لیا تھا ، یا ان لوگوں
کو جو اپنی قربانی کے سابقہ معیار کو قائم رکھ سکتے ہیں اور اسی طرح ان لوگوں کو جو اپنی قربانی کے
معیار کو بڑھا سکتے ہیں کہتا ہوں کہ تم میں سے وہ جنہوں نے گزشتہ سالوں میں اپنی طاقت سے کم
حصہ لیا تھا وہ اپنی سستی کا ازالہ کریں اور خدا تعالیٰ نے ان کے لئے ثواب کا جو ایک اور موقع
پیدا کر دیا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور وہ جو اپنی سابقہ قربانیوں کے معیار کو قائم رکھ سکتے ہیں
وہ اپنے معیار کو قائم رکھیں اور جو اس معیار کو بڑھا کر زیادہ قربانی کر سکتے ہیں وہ زیادہ قربانی
کریں ۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں ثواب کی کمی نہیں اگر تم زیادہ قربانی کرو گے تو اللہ تعالیٰ سے زیادہ اجر کی تم

خطبات محمود
۸۲۴
سال ۱۹۳۸ ء
پاؤ گے اور اگر کم قربانی کرو گے تو بالکل ممکن ہے کہ قیامت کے دن تم جو اپنے آپ کو ایم ۔اے
سمجھ رہے ہو انٹرنس پاس ثابت ہو اور ایک انٹرنس پاس خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ایم ۔ اے ثابت
ہو۔ پس وہ لوگ جنہوں نے کمزوری دکھائی تھی ان کیلئے اس بات کا موقع ہے کہ وہ اپنی پچھلی
کمزوریوں کا اس رنگ میں کفارہ ادا کریں کہ تحریک جدید کے اس سال میں پہلے سالوں سے
زیادہ حصہ لیں تا خدا تعالیٰ کے حضور ان لوگوں کا نام کمزور لوگوں میں نہ لکھا جائے بلکہ ان لوگوں
میں لکھا جائے جنہوں نے اس کے دین کے جھنڈا کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ بلند رکھا۔
اس کے مقابلہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن کی مالی حالت خدا تعالیٰ نے پہلے سے زیادہ
مضبوط کر دی ہے ۔ آج سے چار سال پہلے ان کی حالت سخت کمزور تھی مگر آج خدا تعالیٰ نے انہیں
اپنی نعمتوں سے مالا مال کیا ہوا ہے ایسے لوگوں کی یہ بے وقوفی ہو گی اگر وہ اپنے چندوں میں کمی
کریں ۔ جب خدا تعالیٰ نے ان سے خاص سلوک کیا ہے تو ان کا بھی فرض ہے کہ وہ خاص
جواب دیں ۔ پس وہ لوگ جن کی مالی حالت کو اللہ تعالیٰ نے مضبوط بنایا ہے ان پر بہت بڑی
ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور انہیں اپنے چندہ میں کمی کرنے کی بجائے اسے بڑھاتے چلے جانا چاہئے
اور وہ جن کی مالی حالت تو اللہ تعالیٰ نے اچھی رکھی ہو مگر وہ چندے کو بڑھا نہ سکتے ہوں انہیں
کوشش کرنی چاہئے کہ وہ اپنے معیار کو قائم رکھیں ۔ پس گو قانون یہی ہے کہ چندہ میں ہر سال
دس فیصدی کمی کی اجازت ہے مگر اس سے فائدہ اس کو اٹھانا چاہئے جو واقع میں معذور اور مجبور
جو واقع میں مجبور اور معذور نہ ہوا سے اس سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے ۔ میں نے خود
گزشتہ سال پہلے سالوں سے زیادہ چندہ دیا تھا اور باوجو د سخت مقروض ہونے کے اب بھی زیادہ
ہی دینے کا ارادہ ہے اور بھی کئی دوست ہیں جنہوں نے پہلے سالوں سے زیادہ چندہ پیش کر دیا
ہے اور بعض مخلصین نے تو ایسا نمونہ دکھایا ہے کہ ان پر رشک آتا ہے۔ ایک دوست ہیں وہ اپنی
ملازمت سے ریٹائر ہوئے تو انہیں گورنمنٹ کی طرف سے پراویڈنٹ فنڈ ملا ۔ وہ اب بوڑھے
اور کمزور ہو چکے ہیں اور کوئی تجارت وغیرہ کا کام نہیں کر سکتے ، ان کا گزارہ جو کچھ ہے اسی
پراویڈنٹ فنڈ پر ہے مگر انہوں نے پراویڈنٹ فنڈ ملتے ہی تحریک جدید کے دوسرے سات سالہ
دور کا چندہ اکٹھا ہی بھجوا دیا اور لکھ دیا کہ میری طرف سے یہ دفتر میں بطور امانت رکھ لیا جائے
ہو اور جو وا

خطبات محمود
۸۲۵
سال ۱۹۳۸ ء
اور ہر سال اتنا چندہ تحریک جدید میری طرف سے منتقل کر لیا جایا کرے میں اب بوڑھا ہو چکا
ہوں اور نہ معلوم کب مر جاؤں یا کیا خبر ہے پھر چندہ دینے کی توفیق ملے نہ ملے اسلئے میں آئندہ
سات سال کا چندہ اکٹھا بھیجوا دیتا ہوں ۔ یہ کیسا اعلیٰ درجہ کا اخلاص اور کس قدر خوش کن نمونہ
ہے۔ جماعت کے دوست ایسے لوگوں پر جس قدر فخر کریں کم ہے۔ اسی طرح اور کئی دوست ہیں
جنہوں نے گوسات سال کا نہیں مگر دو دو تین تین سال کا چندہ اکٹھا جمع کرا دیا ہے کہ ممکن ہے
مالی لحاظ سے ہم پر کوئی کمزوری آجائے اور ہم اس ثواب میں شریک ہونے سے محروم رہیں اس لئے
بہتر ہے کہ ابھی سے آئندہ سالوں کا چندہ بھی جمع کرا دیا جائے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کی نسبت
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَمِنْهُمْ مِّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مِّن يَنْتَظِرُ یہ کام ایسا
شاندار ہے کہ میں سمجھتا ہوں جو لوگ اس تحریک کو کامیاب بنانے میں مدد دیں گے ان کا نام
اللہ تعالیٰ خاص لوگوں میں لکھے گا کیونکہ اس چندے میں جن لوگوں نے بھی حصہ لیا ہے ان کے
چندوں سے اشاعت اسلام کے لئے ایک مستقل ریز روفنڈ قائم کیا جائے گا۔ پس اس کیلئے
جتنی قربانی کی جائے تھوڑی ہے اور جس قدر ثواب کی امید رکھی جائے وہ بھی تھوڑی ہے ۔
میں سمجھتا ہوں کہ تحریک جدید کا کام ان مستقل تحریکات میں سے ہے جن میں حصہ لینے
والے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے اسی طرح مستحق ہوں گے جس طرح بدر کی جنگ میں شریک
ہونے والے صحابہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضلوں کے مورد ہوئے ۔ جنگ بدر میں جو صحابہ شامل ہوئے
تھے ان کے متعلق اللہ تعالیٰ نے خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سے فرمایا تھا کہ اِعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَإِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ سے یعنی جو جی میں آئے کرو میں
نے تم کو معاف کر دیا۔ اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ اب تمہارے لئے چوری ، ڈا کہ اور شراب
اور دوسرے ناروا افعال سب جائز ہو گئے ہیں بلکہ یہ مطلب تھا کہ تم نے ایک ایسی نیکی میں حصہ
لیا ہے کہ اب اس کے بعد اللہ تعالیٰ خود تمہارے اعمال کا ذمہ دار ہو گیا ہے اور وہ تمہیں ہر قسم کے
بُرے انجام سے محفوظ رکھے گا۔ انہی بدری صحابہ میں سے ایک دفعہ ایک صحابی سے ایک سخت غلطی
ہو گئی ۔ انہوں نے ملکہ والوں کو یہ خبر لکھ دی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چڑھائی کرتے ہوئے
آرہے ہیں حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات مخفی رکھنا چاہتے تھے۔ آپ کو اللہ تعالیٰ

خطبات محمود
۸۲۶
سال ۱۹۳۸ ء
نے الہاماً اس واقعہ کی خبر دے دی اور وہ رقعہ جو اس صحابی نے اہل مکہ کی طرف لکھا تھا وہ پکڑا
گیا۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ معاملہ پیش ہوا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ
بار بار جوش میں اپنی تلوار پر ہاتھ مارتے اور کہتے یا رسول اللہ ! مجھے اجازت دیں کہ میں اس منافق
کا سرکاٹ دوں ۔ آپ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور فرمایا عمر ! تم کو معلوم ہے یہ
بدری صحابی ہے ۔ اور بدری صحابہؓ کے متعلق اللہ تعالیٰ یہ فرما چکا ہے کہ اِعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَإِنِّي
قَدْ غَفَرْتُ لَكُمُ شاید اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کا دل پڑھ کر یہ بات کہی تھی اور بتایا تھا کہ ان سے
غلطیاں سرزد ہی نہ ہوں گی ۔ پس جن کو اللہ تعالیٰ نے بری قرار دیا ہے تم ان کو منافق کس طرح
قرار دے سکتے ہو۔ اللہ ! اللہ ۔ یہ کس قدر اعلیٰ مقام ہے جس کے لئے مال تو کیا جان دینا بھی
انسان پر گراں نہیں گزرتا ۔ غرض بعض کام اتنے اہم ہوتے ہیں کہ دنیا میں بطور یادگار قائم رہتے
ہیں اور صدیوں تک آنے والی نسلیں اس کا ذکر کئے بغیر نہیں رہتیں ۔ مثلاً یہی منارة امسیح ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریر فرمایا ہے کہ جو لوگ اس میں ایک سو روپیہ چندہ
دیں گے ان کے نام اس پر کندہ کئے جائیں گے ۔ اب وہ لوگ جنہوں نے اس میں حصہ لیا ان کے
نام دنیا میں ہمیشہ بطور یادگار قائم رہیں گے اور آنے والی نسلیں ان کے لئے دعائیں کرتی رہیں
گی ۔ اسی طرح بعض ابتدائی جلسوں پر آنے والے مہمانوں کے نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اپنی کتابوں میں لکھ دیتے ہیں ۔ اب خواہ کس قد رصدیاں گزر جائیں ان کے نام ان کتابوں
میں موجود رہیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ تحریک جدید کا کام بھی اسی قسم کا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے
ذریعہ جماعت کے مخلصین کی ایک مستقل یادگار قائم کرنا چاہتا ہے اور ان کی روحوں کو ان کی
وفات کے بعد بھی مستقل طور پر ثواب پہنچانا چاہتا ہے کیونکہ اس چندے کے ذریعہ اشاعت اسلام
کی ایک مستقل بنیاد پڑنے والی ہے۔ پس تحریک جدید اپنے اندر اس قسم کی برکات رکھتی ہے
اور اس قسم کے انوار اتر تے محسوس ہو رہے ہیں کہ یہ امر صاف طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ
جو لوگ اس میں حصہ لیں گے انہیں اللہ تعالیٰ اپنے قرب کا کوئی خاص مقام عطا فرمائے گا ۔ دو
چار دن ہوئے الفضل میں قاضی اکمل صاحب کا ایک مضمون حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی ایک پیشگوئی کے متعلق شائع ہوا ہے جو تحریک جدید کے ذریعہ پوری ہوئی ۔ وہ دراصل

خطبات محمود
۸۲۷
سال ۱۹۳۸ ء
ایک پرانا کشف ہے جو حضرت مسیح موعود نے دیکھا ۔ آپ فرماتے ہیں کہ :-
ایک دفعہ کشفی حالت میں میں نے دیکھا کہ دو شخص ایک مکان میں بیٹھے
ہیں ۔ ایک زمین پر اور ایک چھت کے قریب۔ پہلے میں نے اس شخص کو جو زمین پر
تھا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے مگر اس نے کوئی
جواب نہ دیا اور وہ وہ چپ رہا۔ پھر میں نے اس دوسرے کی طرف رخ کیا جو چھت کے
قریب اور آسمان کی طرف تھا اور اسے میں نے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت
ہے۔ اس نے کہا کہ ایک لاکھ نہیں ملے گی مگر پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا۔
حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ اس کا یہ جواب سن کر کشفی حالت میں ہی میں نے اپنے
دل میں کہا کہ :-
اگر چہ پانچ ہزار تھوڑے آدمی ہیں اگر خدا تعالیٰ چاہے تو تھوڑے بہتوں پر فتح
پاسکتے ہیں ۔ اُس وقت میں نے کشفی حالت میں ہی یہ آیت پڑھی کہ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ
،،
غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ ۔
قاضی صاحب نے لکھا ہے کہ اس رویا کے متعلق میرے دل میں یہ خیال گزرا کہ یہ تحریک جدید
میں قربانیاں کرنے والوں کے ذریعہ پورا ہو رہا ہے۔ چنانچہ میں نے منشی برکت علی صاحب
فنانشل سیکرٹری سے پوچھا کہ تحریک جدید کے چندہ میں حصہ لینے والوں کی کس قدر تعداد ہے تو
انہوں نے بتایا کہ پانچ ہزار چار سو بائیں ۔ چونکہ ہر جماعت میں کچھ نہ کچھ نا دہند ہوتے ہیں
اس لئے اگر ان کو نکال دیا جائے تو پانچ ہزار ہی تعداد بنتی ہے۔ علاوہ ازیں کسور بالعموم تعداد
میں شمار نہیں کئے جاتے پس پانچ ہزار چارسو دراصل پانچ ہزار ہی ہیں۔ لیکن اگر کسور کو بھی شامل
کر لیا جائے تو میں نے بتایا ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسے لوگوں کی تعداد بھی ہوتی ہے جو وعدہ تو کرتے
ہیں مگر اسے پورا نہیں کرتے ، پس ایسے نادہندہ اگر تعداد میں سے نکال دیئے جائیں تو پانچ ہزار
ہی وہ لوگ رہ جاتے ہیں جنہوں نے اس تحریک میں حصہ لیا۔ مجھے خود بھی دو تین سال ہوئے یہی
خیال آیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی تحریک جدید میں حصہ لینے والوں پر ہی یک جدید میں حصہ لینے والوں پر ہی
چسپاں ہوتی ہے اور ان دنوں میں نے چوہدری برکت علی صاحب کو ایک دفعہ بُلا کر پوچھا بھی کہ

خطبات محمود
۸۲۸
سال ۱۹۳۸ ء
اس تحریک میں حصہ لینے والوں کی تعداد کتنی ہے تو انہوں نے کہا کہ میں زبانی نہیں بتا سکتا دیکھ کر
بتاؤں گا۔ میں نے کہا اندازاً آپ بتائیں کہ کس قدر لوگ ہونگے ۔ انہوں نے اس وقت بتلایا
کہ شاید سات ہزار کے قریب ہیں ۔ ان کے اس جواب سے میرے ذہن میں جو یہ خیال تھا کہ
شاید تحریک جدید میں حصہ لینے والے پانچ ہزار ہوں اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
یہ کشف اسی کے متعلق ہو جاتا رہا اور گو ایک حصہ نادہندوں کا بھی ہوتا ہے اور ایک حصہ ایسے
لوگوں کا بھی ہوتا ہے جنہیں جس قدر حصہ لینا چاہئے اس قدر وہ حصہ نہیں لیتے اور ایسے لوگوں کو
اللہ تعالیٰ اپنے سپاہیوں میں شامل نہیں کرتا مگر چونکہ انہوں نے جو ظنی تخمینہ بتایا وہ بہت زیادہ تھا
اس لئے یہ خیال میرے ذہن سے اتر گیا ۔ مگر اب قاضی صاحب کے مضمون سے جو اعدادو شمار
سے مرتب کیا گیا ہے مجھے وہ پرانا خیال یاد آ گیا اور میں سمجھتا ہوں کہ در حقیقت انہی لوگوں کے
متعلق یہ کشف ہے اور حقیقت یہ ہے کہ کئی سال سے میرا یہ خیال ہے کہ یہی وہ فوج ہے جس کے
ملنے کی حضرت مسیح موعود کو خبر دی گئی تھی اور اسی فوج کے ذریعہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ اسلام کی فتح
کے لئے ایک مستقل اور پائیدار بنیاد قائم کر دے اور یہ فوج اپنا ایک ایسا نشان چھوڑ جائے جس
کے ذریعہ ہمیشہ دنیا میں اسلام کی تبلیغ ہوتی رہے ۔
پھر عجیب بات یہ ہے کہ اِدھر الفضل میں یہ مضمون شائع ہوا اور ادھر چند دن پہلے میں
یہ سوچ رہا تھا کہ تحریک جدید میں آخر تک قربانی کرنے والوں کو آئندہ نسلوں کے لئے بطور
یادگار بنانے کیلئے کوئی تجویز کروں ۔ جب یہ کشف میرے سامنے آیا تو اس نے میرے اس خیال
کو اور زیادہ مضبوط کر دیا اور میں نے چاہا کہ وہ لوگ جو اس تحریک میں آخر تک استقلال کے
ساتھ حصہ لیں ان کے ناموں کو محفوظ رکھنے کیلئے اور اس غرض کے لئے کہ آئندہ آنے والی نسلیں
ان کے لئے دعائیں کرتی رہیں ۔ کوئی یادگار قائم کروں ۔ لوگ اولاد کے لئے کتنا تڑپتے ہیں
محض اس لئے کہ دنیا میں ان کا نام قائم رہے۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ وہ جنہوں نے
خدا تعالیٰ کے دین کے احیاء اور اس کے جھنڈے کو بلند رکھنے کیلئے اس تحریک میں حصہ لیا ہے ان
کے نام آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ رکھنے کی خاطر کیوں نہ کوئی تجویز کی جائے ۔ چنانچہ اس کیلئے میں
نے ایک نہایت موزوں تجویز سوچی ہے جسے اپنے وقت پر ظاہر کیا جائے گا۔ غرض اس مضمون کو

خطبات محمود
۸۲۹
سال ۱۹۳۸ ء
پڑھنے کے بعد میرے دل میں یہ خیال آیا کہ جسے خدا نے اپنا لشکر قرار دیا ہے اور جس کے ذریعہ
اسلام کی فتح کا سامان دنیا میں ہونے والا ہے اس جماعت کو کون مٹا سکتا ہے۔ یقیناً کوئی نہیں جو
اسے مٹا سکے لیکن ہمارا بھی فرض ہے کہ ان پانچ ہزار سپاہیوں کی کوئی مستقل یادگار قائم کریں
کیونکہ وہ سب لوگ جو اس جہاد کبیر میں آخر تک ثابت قدم رہیں گے ان کا حق ہے کہ اگلی نسلوں
میں ان کا نام عزت سے لیا جائے اور ان کا حق ہے کہ ان کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری رہے
فائدہ
اور اس کیلئے جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ایک نہایت موزوں تجویز میں نے سوچ لی ہے۔
پس میں آج اس تمہید کے ساتھ تحریک جدید کے سال پنجم کے چندہ کا اعلان کرتا ہوں ۔
دوستوں کو چاہئے کہ السَّابِقُونَ الأَوَّلُونَ بننے کی کوشش کریں۔ میں نے تحریک جدید کے
پانچویں سال کے چندہ کی شرائط بیان کر دی ہیں۔ میں نے بتایا ہے کہ قانون یہی ہے کہ دس فیصدی
پچھلے سال سے کم چندہ دیا جا سکتا ہے مگر ایک سچے مؤمن کو اس اجازت سے اسی صورت میں
ہ اٹھانا چاہئے جبکہ وہ واقع میں مجبور اور معذور ہوا اور اگر وہ واقع میں معذور اور مجبور نہیں یا
مجبور اور معذور تو ہے مگر اس کا ایمان اور اخلاص اسے پیچھے ہٹنے نہیں دیتا تو میں اسے کہوں گا کہ تم
کوشش کرو کہ اپنی پہلی جگہ پر کھڑے رہو بلکہ اگر ہو سکے تو آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ بے شک
اس سال چندوں کی بھر مار ہے مگر جو کام ہمارے سامنے ہے وہ بھی بہت بڑا ہے اور وہ اشاعت اسلام
کے لئے مستقل جائداد کا پیدا کرنا ہے۔ جو لوگ اس راستہ میں مشکلات کی پرواہ نہیں کریں گے
در مصیبتوں پر ثابت قدم رہیں گے وہی لوگ ہیں جو اپنے عمل سے اس بات کو ثابت کر دیں گے
کہ وہ آئندہ نسلوں میں عزت کے ساتھ یاد کئے جانے کے مستحق ہیں مجبوریاں سب کیلئے ہوتی
ہیں ۔ اگر ایک شخص پیچھے ہٹے اور دوسرا انہی حالات میں سے گزرتے ہوئے ثابت کر دے کہ
اس نے قدم پیچھے نہیں ہٹایا تو یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ وہ لوگ جنہوں نے یہ کہا تھا کہ ہم
مجبور ہیں انہوں نے غلط کہا تھا کیونکہ انہی حالات میں دوسروں نے قربانی کی اور وہ کامیاب
ہوئے۔
اس طرح ہر وہ شخص جو نیا احمدی ہوا ہے اس کو بھی میں توجہ دلاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اس
پر بہت بڑا فضل کیا ہے کہ اپنے سچے دین کا راستہ اسے دکھا دیا یا بالفاظ دیگر اس کا خدا اسے مل گیا۔

خطبات محمود
۸۳۰
سال ۱۹۳۸ ء
اب اس پر بھی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہو چکی ہے اور اس کا فرض ہے کہ وہ دوسروں کی
نسبت آگے بڑھنے کی کوشش کرے بلکہ جو نیا احمدی ہو اسے اس بات کی اجازت ہے کہ اگر وہ
چاہے تو گزشتہ سالوں کے چندہ میں بھی شامل ہو جائے ۔ پس ہر نئے احمدی سے گزشتہ سالوں کا
چندہ بھی قبول کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح وہ جسے پہلے اس تحریک کا علم نہ تھا یا جو پہلے گلی طور پر نادار و
تھا اس سے پہلے سالوں کا چندہ بھی قبول کیا جاسکتا ہے مثلاً فرض کرو ایک شخص پہلے طالبعلم
تھا مگر بعد میں ملازم ہو گیا یا پہلے بیکار تھا مگر بعد میں اسے کوئی ملازمت مل گئی ایسے تمام لوگوں سے
پہلے سالوں کا چندہ بھی قبول کر لیا جائے گا کیونکہ پہلے انہوں نے مجبوری سے اس میں حصہ لینے
سے اجتناب کیا تھا جان بوجھ کر حصہ لینے سے انکار نہیں کیا تھا۔ ہاں جنہیں گزشتہ سالوں کے
چندہ میں شریک ہونے کی توفیق تھی اور وہ ان دنوں بر سر کا ر بھی تھے مگر انہوں نے جان بوجھ کر
حصہ نہیں لیا انہیں اجازت نہیں ۔ وہ صرف نئے سال میں شامل ہو سکتے ہیں پچھلے سالوں میں نہیں ۔
یا درکھو ایک بہت بڑا کام ہے جو ہمارے سامنے ہے، بہت بڑی مشکلات ہیں جنہیں
میں اپنے سامنے دیکھتا ہوں ، ایک عظیم الشان جنگ ہے جو شیطان سے لڑی جانے والی ہے ۔ جو
لوگ اس میں حصہ لیں گے وہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کریں گے اور جو لوگ حصہ
نہیں لیں گے وہ اپنے اعراض سے خدا تعالیٰ کے کام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے کیونکہ یہ
خدا تعالیٰ کا کام ہے اور اس نے بہر حال ہو کر رہنا ہے۔
وو
قضائے آسمان است ایں بہر حالت شود پیدا
پس یہ کام ہو کر رہے گا اور اگر تم نہیں کرو تو تمہارا ہمسایہ کرے گا اور اگر وہ نہیں کرے گا تو
کوئی اور کرے گا ، بہر حال غیب سے اس کی ترقی کے سامان ہو نگے ۔ پچھلا پچاس سالہ تجربہ
تمہارے سامنے ہے دشمن نے لاکھ رکاوٹیں ڈالیں ، اس نے کروڑ حیلے کئے ، اس نے طعنے بھی
دیئے ، اس نے گالیاں بھی دیں ، اس نے برا بھلا بھی کہا ، بڑے بڑے لوگ مخالفت کے لئے بھی
اٹھے اور انہوں نے چاہا کہ اس سلسلہ کی ترقی کو روک دیں مگر خدا تعالیٰ کا کام ہو کر رہا اور اس
نے الہام کر کے ایسے لوگ کھڑے کر دیئے جو اس کے دین کے انصار بنے اور یقیناً اب بھی ایسا
ہی ہو گا لیکن میں چاہتا ہوں کہ تم میں سے کوئی کمزور ثابت نہ ہو بلکہ تم میں سے ہر شخص اپنے عمل سے

خطبات محمود
۸۳۱
سال ۱۹۳۸ ء
ثابت کر دے کہ جب امتحان کا وقت آیا تو تم نے اسلام اور احمدیت کے لئے وہ قربانی کی جس
قربانی کا اسلام تم سے مطالبہ کرتا تھا اور تم اپنے ایمان اور اپنے عمل اور اپنی قربانیوں کے لحاظ
سے گزشتہ جماعتوں سے پیچھے نہیں رہے بلکہ ان سے آگے بڑھے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری جماعت کے دوستوں کے دلوں کو کھولے تا وہ اس
پانچ ہزار سپاہیوں کے لشکر میں شمولیت کا فخر حاصل کر سکیں جس کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام اپنے ایک کشف کے ذریعہ دے چکے ہیں ۔ اللَّهُمَّ آمِينَ “
66
ا النحل : ٩٣
( الفضل ۲۴ نومبر ۱۹۳۸ء )
الاحزاب : ۲۴
بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة الممتحنة
تذکرہ صفحہ ۱۷۷ ، ۱۷۸ ۔ ایڈیشن چہارم

آج 10 میں سے 10 باقی