مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اﷲ قائم کرنے کی غرض و غایت
خطبات محمود
سال ۱۹۳۹ ء
مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ
قائم کرنے کی غرض وغایت
فرموده ۳ فروری ۱۹۳۹ء )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں نے پہلے بھی متواتر جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ قوموں کی کامیابی کے لئے کسی ایک
نسل کی درستی کافی نہیں ہوتی ۔ جو پروگرام بہت لمبے ہوتے ہیں وہ اُسی وقت کامیاب ہو سکتے
ہیں جبکہ متواتر کئی نسلیں ان کو پورا کرنے میں لگی رہیں ۔ جتنا وقت ان کو پورا کرنے کے لئے
ضروری ہوا اگر اتنا وقت ان کو پورا کرنے کے لئے نہ دیا جائے تو ظاہر ہے کہ وہ کسی صورت میں
مکمل نہ ہو سکتے اور اگر وہ مکمل نہ ہوں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ پہلوں نے اس پروگرام کی
تکمیل کے لئے جو محنتیں ، کوششیں اور قربانیاں کی ہیں وہ بھی سب رائیگاں گئیں ۔ مثلاً ایک
جھونپڑا ہے اُس کے بنانے کے لئے مہینہ کا وقت درکار ہے ۔ اب اگر کوئی شخص پندرہ دن کام کر
کے اُسے چھوڑ دیتا ہے تو یہ لازمی بات ہے کہ وہ جھونپڑا نامکمل رہے گا اور رفتہ رفتہ بالکل خراب
ہو جائے گا ۔ اسی طرح اگر ایک مکان ہے جس کی تعمیر کے لئے تین مہینوں کی ضرورت ہے۔
اگر اس پر کوئی شخص مہینہ ڈیڑھ مہینہ خرچ کر کے چھوڑ دیتا ہے تو وہ بھی کبھی مکمل نہیں ہو سکتا اور گو
پہلے آدمی سے اس نے زیادہ وقت صرف کیا ہوگا ۔ مگر جس کام کے لئے وہ کھڑا ہوا تھا وہ چونکہ
خطبات محمود
۳۱
سال ۱۹۳۹ ء
تین مہینے کا تھا اس لئے باوجود ڈیڑھ مہینہ خرچ کرنے کے وہ ناکام رہے گا ۔ اس کے مقابلہ میں
اگر ایک بہت بڑا محل ہے جو دو تین سال میں تیار ہو سکتا ہے تو اس پر اگر کوئی شخص سال بھی خرچ
کر دیتا ہے تو نتیجہ اچھا نہیں نکل سکتا ۔ وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ پہلے کا جب مہینہ میں کام ختم ہو سکتا تھا
اور دوسرے کا تین مہینہ میں تو میں سال بھر کام کر کے بھی اپنے کام کو کیوں ختم نہیں کر سکتا ۔ اس
لئے کہ جو کام اس نے شروع کیا تھا وہ تین سال کی مدت چاہتا تھا۔ اگر یہ سال یا دو سال لگا تا
بھی ہے اور پھر کام کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس نے اپنے دو سال ضائع
کر دیئے۔ پھر بعض کام ایسے ہوتے ہیں جو تکمیل کے لئے پندرہ ہیں بلکہ تمہیں سال چاہتے ہیں ۔
اگر میں تمیں سال میں تکمیل کو پہنچنے والا کام کوئی شخص پندرہ سال کرتا اور پھر اسے چھوڑ دیتا ہے تو
وہ کام یقیناً خراب ہو جائے گا کیونکہ اس کام کے لئے ہیں یا تمیں سال کی ضرورت تھی ۔ اسی
طرح بعض کام ایسے ہوتے ہیں جو سینکڑوں سال چاہتے ہیں ۔ اگر ان سینکڑوں سال چاہنے
والے کاموں کو کوئی شخص پچاس، ساٹھ یا سو سال کر کے چھوڑ دے تو لازماً وہ خراب ہو جائیں
گے۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ نکتہ سکھانے کے لئے اور یہ بتانے کے لئے کہ بعض چیزوں کی تکمیل
وقت کے ساتھ مقید ہوتی ہے اپنے کاموں کے لئے بھی مختلف اوقات مقرر کر دیئے ہیں ۔ بعض
نادان اعتراض کیا کرتے ہیں کہ جب خدا كُن فَيَكُونُ لے کہنے والا ہے تو اس کے لئے یہ کیا
مشکل ہے کہ وہ ایک سیکنڈ میں تمام کام کرے۔ یہ درست ہے کہ خدا اگر چاہے تو ایک سیکنڈ میں
ہی تمام کام کرے لیکن اگر خدا ایک سیکنڈ میں تمام کام کر دیتا تو انسان میں استقلال کا مادہ پیدا نہ
ہوتا اور اس کے سامنے کوئی ایسی مثال نہ ہوتی جس سے وہ سمجھ سکتا کہ استقلال کیا چیز ہے۔ مگر
اللہ تعالیٰ کو دیکھو کوئی کام ایسا ہے جو وہ ہمیں اکیس دن میں کرتا ہے ۔ مثلاً مرغی کے بچے پیدا
کرنے کے لئے تین ہفتے کافی ہوتے ہیں ۔ پھر کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جن کو وہ چھ مہینے میں کرتا
ہے۔ جیسے بکری کا بچہ ہے اس کے پیدا کرنے میں اللہ تعالیٰ چھ مہینے لگا دیتا ہے۔ پھر کچھ کام ایسے
ہیں جن کو وہ نو مہینے میں کرتا ہے۔ جیسے انسان کا بچہ ہے اس کام کو وہ نو مہینے میں کرتا ہے ۔ پھر کچھ نو
کام ایسے ہوتے ہیں جو سال چاہتے ہیں ۔ جیسے گھوڑی کا بچہ ہے کہ وہ سال میں پیدا ہوتا ہے۔
خطبات محمود
۳۲
سال ۱۹۳۹ ء
پھر کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو پانچ دس بلکہ بعض ہیں سال میں مکمل ہوتے ہیں ۔ جیسے پھلدار
درخت ہیں کوئی ان میں سے تین چار سال میں پھل دیتا ہے کوئی سات سال میں پھل دیتا ہے،
کوئی دس سال میں پھل دیتا ہے، کوئی پندرہ سال میں پھل دیتا ہے ۔ گویا یہ کام خدا تعالیٰ کئی
تک
سالوں میں جا کر کرتا ہے۔ اسی طرح وہ اپنے اوقات کی لمبائی کو بڑھاتا چلا گیا ہے یہاں
کہ بعض کام اللہ تعالیٰ لاکھوں سالوں میں کرتا ہے ۔ جیسے پتھر کا کوئلہ ہے۔ پہلے عام طور پر لوگ
پتھر کے کوئلہ سے واقف نہیں ہوتے تھے مگر اب تو دیہات میں بھی مشینیں لگ جانے کی وجہ سے
گاؤں کے لوگ بھی پتھر کے کوئلہ سے واقف ہو گئے ہیں اور چونکہ پتھر کے کوئلہ کے استعمال میں
خرچ کی کفایت ہوتی ہے اس لئے کئی لوگ پتھر کا کوئلہ استعمال کرنے لگ گئے ہیں ۔ اب یہ پتھر کا
کوئلہ انہی درختوں سے بنا ہے جن کی لکڑیاں کاٹ کاٹ کر جلائی جاتی ہیں مگر یونہی نہیں بلکہ کئی
لاکھ سال تک یہ درخت زمین میں دفن رہے اور کئی لاکھ سال تک زمین میں دفن رہنے کے بعد یہ
درخت پتھر کے کوئلہ کی شکل میں بدل گئے ۔ تو اللہ تعالیٰ نے پتھر کا کوئلہ بنانے کے لئے کئی لاکھ
سال لگا دیئے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے در حقیقت یہی بتایا ہے کہ وقت کی لمبائی یا چھوٹائی بھی
چیزوں کی خوبصورتی اور محمدگی کے لئے ضروری ہے ۔ طب ہی کو دیکھو بعض اعلیٰ ادویہ ایسی ہیں
کہ ان کے اجزاء بالعموم وہی ہیں جو ہمیشہ استعمال میں آتے رہتے ہیں لیکن ان کو کچھ عرصہ تک
دفن کرنے کی وجہ سے ان ادویہ کی حالت ہی بدل جاتی ہے۔ مثلاً برشعشا ایک دوائی ہے جو نزلہ
کے لئے نہایت مفید ہے۔ اب اگر برشعشا کے اجزاء کو ملا کر فوری طور پر استعمال کر لیا جائے تو وہ
کوئی نفع نہیں دیں گے۔ برشعشا کا پورا نفع انسان کو اسی صورت میں حاصل ہو گا جبکہ اسے
چالیس دن تک غلہ میں دفن رکھا جائے ۔ اب دوائیں وہی ہوں گی جو چالیس دن پہلے ہوں گی
مگر جو نفع چالیس دن غلہ میں دفن کرنے کے بعد حاصل ہوگا وہ پہلے حاصل نہیں ہوگا۔ ممکن ہے
کوئی کہے کہ یہ کیا حماقت ہے۔ جب دوائیں وہی ہیں تو مزید چالیس دن غلہ میں دبانے سے کیا
فائدہ؟ سو اصل بات یہ ہے وقت اپنی ذات میں بعض چیزوں کا ضروری جزو ہے۔ جب تک
دواؤں کے ساتھ وقت کو نہ ملایا جائے دوا اچھی نہیں بنے گی ۔ پس صرف دوائیں نہیں بلکہ
دوائیں مع وقت اِس کا جزو بنتی ہیں ۔ پھر بعض دوائیں ایسی ہیں جنہیں چھ ماہ کے لئے دفن کرنا
خطبات محمود
۳۳
سال ۱۹۳۹ ء
پڑتا ہے اور اگر انہیں چھ ماہ بند کر کے نہ رکھا جائے تو کبھی فائدہ نہیں دیتیں ۔ اسی طرح بعض
دوائیں سال سال اور بعض دو دو سال کے بعد کھانے کے قابل بنتی ہیں ۔ وہی اجزا اگر اسی
وقت باہم ملا کر کھا لو تو ایسا فائدہ نہیں دیں گے لیکن اگر دو سال کے بعد کھاؤ تو تریاق بن جائیں
گے ۔ تو بعض دوائیں اکیلی فائدہ نہیں دیتیں بلکہ وقت بھی اُن کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے اور
ایسی ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں اشیاء ہیں جن کا وقت خود ایک اہم جزو ہوتا ہے۔ کوئی نئی چیز ان
میں داخل نہیں کی جاتی ۔ صرف وقت ان کے ساتھ شامل کر لیا جاتا ہے اور وہ کچھ سے کچھ ہو جاتی
ہیں اور جب وقت شامل نہیں ہوتا تو وہ مفید نہیں ہوتیں ۔ یہی حال اللہ تعالیٰ کی تعلیمات کا ہے۔
اس کی بعض تعلیمیں بھی تبھی پختہ ہوتی ہیں اور تبھی ان کا قوام محمد اور اعلیٰ ہوتا ہے جب متواتر کئی
نسلیں ان کو اختیار کرتی چلی جائیں ۔ جب مسلسل کئی نسلیں ان تعلیموں پر عمل کرتی چلی جاتی ہیں
تب وہ ایک نئی شکل اختیار کر لیتی ہیں اور دُنیا کے لئے حیرت انگیز طور پر مفید بن جاتی ہیں ۔ خصوصاً
جو جماعت اور جو نظام جمالی رنگ میں ہو یعنی عیسوی سلسلہ کے اصول کے مطابق وہ ایک لمبے
عرصہ کے بعد پختہ ہوتا ہے۔ بلکہ بعض دفعہ دو دو تین تین سو سال کے بعد اسے پختگی حاصل ہوتی
ہے۔ گویا اس کی مثال ان اعلیٰ درجہ کی معجونوں یا برشعشا کی قسم کی دواؤں کی سی ہوتی ہے جو ایک
ایسے عرصہ کے بعد اپنی خوبی ظاہر کرتی ہیں ۔
ہمارا سلسلہ بھی عیسوی سلسلہ ہے اور اس کی خوبیاں بھی تبھی ظاہر ہو سکتی ہیں جب ایک لمبے
عرصہ تک انتظار کیا جائے ۔ جس طرح بعض دواؤں کو ایک لمبے عرصہ تک دفن رکھ کر انہیں مفید
بننے کا موقع دیا جاتا ہے اور اگر یہ موقع نہ دیا جائے تو اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ ہم عمداً اس
دوائی کو خراب کرتے ہیں ۔ اسی طرح ضروری ہوتا ہے کہ جمالی تعلیموں کے نیک نتائج کا بھی
لمبے عرصہ تک انتظار کیا جائے ۔ مگر دواؤں میں سے تو کوئی دوائی زمین میں دفن کی جاتی ہے، کوئی
جو میں دفن کی جاتی ہے، کوئی گیہوں میں دفن کی جاتی ہے۔ مگر جمالی تعلیم ایک لمبے عرصہ تک اپنے
دلوں میں دفن کی جاتی ہے ۔ جب ایک لمبے عرصہ تک اس تعلیم کو اپنے دلوں میں جگہ دی جائے تو
یہ اعلیٰ درجہ کی معجون بن جاتی ہے۔ ایسی معجون جو تریاق ہوتی ہے اور جو مردہ کو بھی زندہ کر دیتی ہے۔
پس قانون قدرت کا یہ نکتہ ہمیں بھلا نہیں دینا چاہئے ۔ نادانی کی وجہ سے بعض لوگ سمجھتے ہیں
خطبات محمود
له له
سال ۱۹۳۹ ء
کہ جب اجزاء وہی ہیں تو وقت کی کیا ضرورت ہے ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے قانونِ قدرت
میں ایسی کئی مثالیں رکھ دی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض چیزوں کے لئے وقت کی لمبائی بھی
ایک مجزو ہوتی ہے ۔ اسی لئے میں نے جماعت میں مجلس خدام الاحمدیہ کی بنیا د رکھی ہے۔
میری غرض اس مجلس کے قیام سے یہ ہے کہ جو تعلیم ہمارے دلوں میں دفن ہے اُسے ہوا نہ لگ جائے
بلکہ وہ اسی طرح نسلاً بعد نسل دلوں میں دفن ہوتی چلی جائے ۔ آج وہ ہمارے دلوں میں دفن
ہے تو کل وہ ہماری اولاد کے دلوں میں دفن ہو اور پرسوں اُن کی اولاد کے دلوں میں ۔ یہاں
تک کہ یہ تعلیم ہم سے وابستہ ہو جائے اور ہمارے دلوں دل کے ساتھ چمٹ جائے اور ایسی صورت
اختیار کر لے جو دنیا کے لئے مفید اور بابرکت ہو۔ اگر ایک یا دو نسلوں تک ہی یہ تعلیم محدود رہی
تو کبھی ایسا پختہ رنگ نہ دے گی جس کی اس سے توقع کی جاتی ہے۔ جلسہ سالانہ کے موقع پر
مجالس خدام الاحمدیہ کا جو اجتماع ہوا تھا اس میں میں نے خدام الاحمدیہ کو خصوصاً اور باقی جماعت
کو عموماً اس بات کی طرف توجہ دلائی تھی کہ اس کام میں خدام الاحمدیہ کی مدد کی جائے۔ پھر
جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی میں نے دوستوں کو توجہ دلائی تھی کہ اس جماعت کی مالی امداد کرنا یہ بھی
ایک ثواب کا کام ہے ۔ اور جن کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ہوئی ہے اُن کا فرض ہے کہ وہ تھوڑی
بہت جس قدر بھی مدد کر سکتے ہوں ضرور کریں تا کہ خدام الاحمد یہ عمدگی اور سہولت کے ساتھ اپنا
کام کر سکیں ۔ کئی نادان ہیں جو اعتراض کر دیا کرتے ہیں کہ انگریزوں کے فلاں کام تو خوب چلتے
ہیں مگر ہمارے کام اس طرح نہیں چلتے اور وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ ان کے کام کے تسلسل کے
پیچھے با قاعدہ دفتر ہوتے ہیں ، باقاعدہ کام کرنے والے ہوتے ہیں، باقاعدہ خط و کتابت ، سفر
اور اجتماعات وغیرہ کے لئے روپیہ ہوتا ہے اور جب سب چیزیں انہیں میسر ہوں تو اُن کے کام
کیوں نہ چلیں ۔ مگر ہمارے ہاں نہ سرمایہ ہوتا ہے ، نہ پورے وقت کے ایسے کا رکن ہوتے ہیں جو
تجربہ کار ہوں اور نہ عام ضروریات کے لئے روپیہ ہوتا ہے اور پھر اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ لوگ
متواتر کام نہیں کرتے ۔
جب نیشنل لیگ قائم ہوئی تو اُس وقت بھی میں نے انہیں یہ نصیحت کی تھی کہ اب تو تم جوش
میں یہ خیال کر لو گے کہ ہم سارا کام خود ہی کر لیں گے مگر کاموں کو جب بڑھایا جائے تو ضروری
خطبات محمود
۳۵
سال ۱۹۳۹ ء
ہوتا ہے کہ ان کے پیچھے مستقل عملہ ہو جو رات دن کام کرتا رہے تا کہ تسلسل قائم رہے۔ مگر انہوں
نے میری بات کو اچھی طرح نہ سمجھا اور نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے کام میں خرابی پیدا ہو گئی ۔ قادیان
میں اگر نیشنل لیگ کور کا کام کچھ لمبا چلا ہے تو اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ یہاں ایک مستقل آدمی
مقرر ہے جس کا فرض یہی ہے کہ وہ نیشنل لیگ کو ر کا کام کرے اور چونکہ مستقل طور پر یہ کام اس کی
کے سپرد ہے اس لئے لازماً اسے اپنی توجہ اُس کام کی طرف رکھنی پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
یہاں نیشنل لیگ کور زیادہ کامیاب رہی ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہر جگہ مستقل آدمی نہیں
رکھے جا سکتے لیکن اگر بعض سرکل اور دائرے مقرر کر دیئے جاتے اور ان میں نیشنل لیگ کے آدمی
دورہ کرتے رہتے تو یقیناً ان کی کوششوں کے بہت زیادہ شاندار نتائج نکلتے مگر انہوں نے چونکہ
اس پہلو کو نظر انداز کر دیا اور اپنی قربانی اور ایثار پر حد سے زیادہ انحصار کر لیا اس لئے ان کے کام
میں خرابی واقع ہو گئی ۔ حالانکہ بعض چیزیں اخلاص سے نہیں بلکہ نظام سے تعلق رکھتی ہیں اور جب
تک نظام کی پابندی نہ ہو اُس وقت تک کامیابی نہیں ہوتی ۔
تو مذہبی تعلیموں کی اشاعت کے لئے خصوصاً عیسوی نقش پر آنے والی اور جمالی رنگ اپنے
اندر رکھنے والی تعلیموں کے لئے ایک لمبے عرصہ تک مسلسل اور متواتر کام کرنے کی ضرورت ہوتی
ہے اور یہ تسلسل تبھی قائم رہ سکتا ہے جب آئندہ اولادوں کی اصلاح کی جائے۔ جس شخص کے
دل میں اخلاص پیدا ہو جائے وہ تو اپنی موت تک اس راستہ کو نہیں چھوڑتا اور چاہے اُس کی
گردن پر تلوار رکھ دی جائے وہ اپنی اولاد کی اصلاح کے خیال سے غافل نہیں رہتا۔ ہاں جب
مر جائے تو پھر وہ اپنی اولاد کی اصلاح کا ذمہ دار نہیں ۔ ذمہ داری صرف زندگی تک عائد ہوتی
ہے۔ ورنہ جس دن کوئی شخص مر جائے اسی دن وہ اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہو جاتا ہے اور تو
اور حضرت عیسی علیہ السلام جو خدا تعالیٰ کے ایک نبی ہیں اُن سے بھی قیامت کے دن جب
اللہ تعالیٰ پوچھے گا کہ کیا تو نے لوگوں سے یہ کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کا شریک ٹھہرایا
جائے تو حضرت عیسی علیہ السلام یہی جواب دیں گے کہ حضور جب تک میں زندہ رہا لوگوں کا
ذمہ دار رہا لیکن جب آپ نے مجھے وفات دے دی تو پھر مجھے کیا پتہ کہ لوگ کیا کر رہے
ہیں ہے اب دیکھو ! حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالیٰ کے ایک نبی ہیں مگر موت کے بعد
خطبات محمود
۳۶
سال ۱۹۳۹ ء
لوگوں میں کسی خرابی کے پیدا ہونے کی اُن پر بھی ذمہ داری نہیں لیکن اگر حضرت عیسی علیہ السلام
کی وفات کے بعد اُن کا کوئی مثیل کھڑا ہو جاتا جو لوگوں کی اصلاح کی طرف متوجہ ہو جاتا یا
حضرت عیسی علیہ السلام کا کام اُن کے حواریوں کی اولادوں کی طرف منتقل ہو جاتا تو یقیناً
حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے بعد بھی اس قدر خرابی رونما نہ ہوتی جس قدر کہ خرابی رونما
ہوئی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اگر اسلام میں کوئی خرابی پیدا نہیں ہوئی تو اس کی بڑی
وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں میں سے آپ کو ایسی اولادیں عطا کی تھیں جنہوں نے اپنے
باپ دادا کے کام کو سنبھال لیا اور وہ سلسلہ چلتا چلا گیا ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے وعدہ کیا اور
یہی وعدہ ہے جو در حقیقت آپ کی سب سے بڑی فضیلت ہے کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ
وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ سے کہ ہم نے ہی اس قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ
ہم ہمیشہ اس کی حفاظت کریں گے اور تمہاری اولادوں میں سے ہی ایسے لوگ کھڑے کر دیں
گے جو اسلام کے گرتے ہوئے جھنڈے کو سنبھال لیں گے اور اسلام کو ترقی اور عروج کی منزلوں
تک لے جائیں گے ۔ یہی وعدہ ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسرے انبیاء پر عظمت
اور بڑائی ثابت کرتا ہے۔ انبیاء سابقین کے کاموں کے تسلسل کے قیام کا کوئی ذریعہ نہیں تھا مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ صرف خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا کہ قریب کے زمانہ میں تیری جماعت
دین کی خدمت کرے گی بلکہ یہ بھی وعدہ کیا کہ اگر آئندہ بھی کوئی خرابی پیدا ہو گئی تو تیری
روحانی اولاد میں سے ہم کسی شخص کو کھڑا کر دیں گے اور وہ پھر تیری عظمت کو دُنیا میں قائم کر دے
گا۔ چنانچہ اس زمانہ میں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں نے بالکل بھلا دیا ، جب
تعلیم اسلام سے وہ کوسوں دور جا پڑے، جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولا د کہلانے
والے اپنے آبائی مذہب کی تحقیر و تذلیل پر اتر آئے تو مسلمانوں میں سے ہی ایک شخص کو
اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا روحانی بیٹا قرار دے کر کھڑا کر دیا اور اُس نے پھر
اسلام کی کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ قائم کر دیا۔ اب اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسلام کی
حفاظت کا یہ سامان نہ ہوتا اور اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت نہ ہوتی تو آج اسلام نہ
کی کونسی چیز باقی رہ گئی تھی ؟ مگر اس کامل تباہی میں سے زندگی کے آثار کس طرح پیدا ہوئے؟ چیز باقی رہ تھی؟ سے کے
خطبات محمود
۳۷
سال ۱۹۳۹ ء
اسی طرح پیدا ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے اُمتِ محمدیہ میں سے ایک شخص کو کھڑا کیا اور اُسے وہ تمام
قوتیں دیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک روحانی بیٹے میں موجود ہونی چاہئیں ۔ وہ آیا اور
اُس نے اسلام کو اس رنگ میں مذاہب عالم پر غالب اور برتر ثابت کیا کہ اب بجائے بڑھاپے
کے اس میں جوانی کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں اور دُنیا ان جوانی کے آثار کو محسوس کر رہی ہے ۔
گجا تو وہ زمانہ تھا کہ لوگ کہتے تھے اب اسلام مٹا کہ مٹا اور کجا یہ زمانہ ہے کہ اب لوگ تسلیم
کر رہے ہیں کہ اسلام حملہ آور ہو رہا ہے اور وہ مذاہب عالم کی طرف بڑھتا چلا آ رہا ہے ۔
ہٹلر جو جرمنی کا ڈکٹیٹر ہے اُس نے کئی سال ہوئے جبکہ ابھی وہ برسر اقتدار نہیں آیا تھا ایک
کتاب لکھی تھی جس کا نام ہے ” میری جد و جہد اس کتاب کتاب میں اُس نے اپنے اغراض اور اپنی
کوششوں کے مقاصد بیان کئے ہیں ۔ یہ ایک نہایت عجیب اور لطیف کتاب ہے۔ میں مدت سے
اس کی تلاش میں تھا مگر مجھے ملتی نہ تھی ۔ اب تو دو تین سال سے یہ کتاب ہندوستان میں آئی ہوئی
ہے مگر اتفاق یہ ہے کہ یہ کتاب مجھے نہ ملی ۔ اب کے جومیں لاہور گیا تو یہ کتاب مجھے مل گئی اور میں
نے اسے پڑھا۔ مجھے اس کتاب کے ایک فقرہ سے گو وہ حقیقت کو ذہن میں رکھ کر لکھا گیا معلوم
نہیں ہوتا ، مجھے بہت ہی مزہ آیا۔ کیونکہ اس میں احمدیت کی طاقت کا اقرار کیا گیا ہے ۔ ہٹلر اس
کو
کتاب میں عیسائیوں کے متعلق لکھتا ہے کہ وہ سخت غلط راستہ پر چل رہے ہیں اور وہ حکومتوا
اس بات پر مجبور کر رہے ہیں کہ وہ گر جاؤں کے معاملہ میں دخل دیں کیونکہ گر جا کے ارباب عقل
سے کام نہیں لے رہے اور خواہ مخواہ حکومتوں کے معاملات میں دخل دے رہے ہیں ۔ وہ لکھتا ہے
میری سمجھ میں نہیں آتا کہ مذہب کو سیاست کا ہتھیار کیوں بنایا گیا ہے اور بجائے اس کے کہ وہ
مذہب کو مذہب کی حدود میں رکھتے اُنہوں نے اسے سیاسی قوت کے حصول کا ایک ذریعہ بنالیا
ہے اور انہی اغراض کے ماتحت لاکھوں مشنری ایشیا اور افریقہ میں پھیلا رکھے ہیں تاکہ ان کو
سیاسی اقتدار حاصل ہو اور اس امر کا خیال نہیں کیا جاتا کہ کروڑوں عیسائی خود یورپ میں دہر یہ
ہیں ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے انہیں سچے مذہب کی اشاعت کی فکر نہیں بلکہ سیاسی طاقت
کے حصول کی فکر ہے۔ اگر انہیں یہی خواہش ہوتی کہ لوگوں کو سچے مذہب کا راستہ بتایا جائے تو
انہیں چاہئے تھا کہ بجائے غیروں کے وہ اپنوں کی فکر کرتے ۔ مگر وہ اپنوں کی تو فکر نہیں کرتے اور
خطبات محمود
۳۸
سال ۱۹۳۹ ء
دوسروں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مذہب ان کے مد نظر
نہیں ۔ پھر اس کے ساتھ ہی وہ لکھتا ہے کہ گو یہ ایشیا اور افریقہ میں اپنا مذہب پھیلانے کی
جد و جہد کر رہے ہیں مگر ایشیا اور افریقہ میں بھی ان کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں کیونکہ وہاں
مسلمان مشنری لوگوں کو اسلام میں واپس لا رہے ہیں اور عیسائی مشنریوں سے زیادہ کامیاب
ہیں ۔ اب وہ مشنری جو اسلام کی صحیح خدمت کر رہے ہیں ! ں اور عیسائیوں کا مقابلہ کر کے لوگوں کو پھر
اسلام میں واپس لا رہے ہیں سوائے احمدیوں کے اور کون ہیں؟
پس اس فقرہ میں گو احمد یہ جماعت اس کے ذہن میں نہیں پھر بھی اُس نے جماعت احمد یہ
کی طاقت کا اقرار کیا ہے اور وہ لکھتا ہے کہ ایشیا اور افریقہ میں جو لوگ اسلام کو پھیلا رہے اور
لوگوں کو پھر اسلام میں واپس لا رہے ہیں اُن کی جدو جہد کے مقابل پر مسیحی مشنری نا کام ہور ہے
ہیں ۔ تو حق یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ظہور کے بعد جو تسلسل اسلام میں
اللہ تعالی نے قائم کر دیا ہے اُس کا دنیا کے قلوب پر نہایت گہرا اثر ہے۔ یا تو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ
اسلام مٹا اور یا اب یہ سمجھ رہے ہیں کہ اسلام میں دوبارہ زندگی پیدا ہو گئی ہے اور وہ پھر دوسرے
مذاہب کا مقابلہ کرنے لگ گیا ہے۔ اس عظیم الشان تغیر پر جہاں ہمارا حق ہے کہ ہم خوش ہوں
وہاں ہمیں یہ امر بھی کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ اگر ہم نے اس تسلسل کو قائم نہ رکھا تو یہ
ہماری موت کی علامت ہوگی ۔ پس ضروری ہے کہ ہم اس تسلسل کو قائم رکھیں ۔ مصلح انبیاء ہمیشہ
فاصلہ فاصلہ پر آیا کرتے ہیں اور یہ کام ان کی اُمتوں کا ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولادوں کی اصلاح
کریں اور ان کے دلوں میں انبیاء کی تعلیمات کو مضبوطی سے گاڑ دیں اور اس طرح مذہب کی
طاقت کو بڑھاتے چلے جائیں۔ ایک لمبے عرصہ کے بعد جب عالمگیر تنزل ہو جائے تو اس وقت
اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی مصلح نبی مبعوث ہوا کرتا ہے اس سے پہلے نہیں ۔ ہمارا جو زمانہ ہے یہ
بھی ایسا نہیں کہ اس میں جلدی ہی کوئی اور نبی مبعوث ہو ۔ ہم اللہ تعالیٰ کی طاقتوں کو محدود نہیں
کرتے ۔ اس سے یہ کوئی بعید بات بھی نہیں کہ وہ کسی اور نبی کو بھیج دے لیکن بظاہر یہ ایسا زمانہ
معلوم ہوتا ہے کہ اس میں جماعت کو ایک نئے نبی کی قیادت میں کام کرنے کی بجائے خلفاء
موعود و غیر موعود کی قیادت کے ماتحت کام کرنا ہوگا ۔
خطبات محمود
۳۹
سال ۱۹۳۹ ء
پس ہم میں سے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنی آئندہ نسلوں تک اسلام کی تعلیم کو محفوظ رکھتا
چلا جائے اور در حقیقت اسی غرض کے لئے میں نے خدام الاحمدیہ کی انجمن قائم کی ہے تا جماعت
ساس ہو کہ اولاد کی تربیت ان کا اہم ترین فرض ہے
ہے۔
رض
بیت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نکتہ ایسے اعلیٰ طور پر بیان فرمایا ہے کہ اسے دیکھ کر حیرت
ہوتی رتی
ہے۔ ہے۔ یہ امر ہر ہر شخص شخص جانتا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کی کی اصلاح میں سے مقدم اصلاح لڑکیوں !
کی ہوتی ہے کیونکہ وہ آئندہ نسل کی مائیں بننے والی ہوتی ہیں اور ان کا اثر اپنی اولاد پر بہت
بھاری ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو قوم عورتوں کی اصلاح کی طرف توجہ نہیں کرتی اُس قوم کے
مردوں کی بھی اصلاح نہیں ہوتی اور جو قوم مردوں اور عورتوں دونوں کی اصلاح کی فکر کرتی ہے
وہی خطرات سے بالکل محفوظ ہوتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نکتہ کو کیا ہی
لطیف پیرا یہ میں بیان فرمایا ہے ۔ آپ ایک دفعہ مجلس میں بیٹھے تھے، صحابہ آپ کے گرد حلقہ
باندھے تھے۔ آپ نے فرمایا جس مسلمان کے گھر تین لڑکیاں ہوں اور وہ ان کی اچھی تعلیم و ی تعلیم و تربیه
کرے تو اُس مسلمان کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت واجب ہو جاتی ہے۔ شے اب بظاہر
کوئی ایسا شخص جو قومی ترقی کے اصول سے نا واقف ہو کہہ سکتا ہے کہ یہ کونسی بات ہے ۔ بھلا
تین لڑکیوں کی اصلاح سے جنت مل سکتی ہے ۔ وہ سمجھتا ہے کہ تین لڑکیوں کی تربیت کوئی ایسی اہم
بات نہیں حالانکہ جو شخص تین لڑکیوں کی اچھی تربیت کرتا ہے وہ صرف تین کی ہی تربیت نہیں کرتا
بلکہ ہزاروں لاکھوں اسلام کے خادم پیدا کرتا ہے ۔ کیونکہ وہ لڑکیاں اچھے لڑکے پیدا کرنے کا
موجب بنیں گی اور وہ لڑکے اسلام کے لئے اچھے قربانی کرنے والے ثابت ہوں گے ۔ آجکل
لوگوں کی یہ عادت ہے کہ وہ ایک کان سے بات سُنتے اور دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں ۔ مگر
صحابہ پر اللہ تعالیٰ بے انتہا کرم نازل فرمائے اُن میں یہ ایک ایسی خوبی تھی کہ اسے دیکھ کر دل
عش عش کر اُٹھتا ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چھوٹے سے چھوٹے فقرہ کی بھی بڑی
قدر کرتے تھے۔ اب یہی روایت جو میں نے بیان کی ہے اس زمانہ کے لوگ اسے سُنیں تو اکثر
ایک کان سے سُن کر دوسرے سے باہر نکال دیں گے ۔ گویا کوئی بات ہی نہیں ہوئی بلکہ ممکن ہے
بعض یہ اعتراض شروع کر دیں کہ بھلا تین لڑکیوں کا جنت سے کیا تعلق؟ اور جو اس حدیث سے
خطبات محمود
لده
سال ۱۹۳۹ء
لذت بھی پائیں گے، وہ اس کی حقیقت پر غور نہیں کریں گے ۔ مگر صحابہ جو اس بات کے مشتاق
رہا کرتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چھوٹی سے چھوٹی بات سے بھی فائدہ اُٹھائیں
اُنہوں نے جب یہ بات سنی تو وہ جن کی تین لڑکیاں تھیں وہ اس خوشی سے بیتاب ہو گئے کہ ان
کی اچھی تربیت کر کے جنت کے حق دار بن جائیں گے ۔ مگر وہ جن کی تین لڑکیاں نہیں تھیں بلکہ
دو تھیں اُن کے چہروں پر افسردگی چھا گئی اور اُنہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر کسی کی دو
لڑکیاں ہوں ۔ آپ نے فرمایا اگر کسی کی دولڑکیاں ہوں اور وہ اِن دونوں کی اچھی تربیت
کرے تو اُس کے لئے بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت واجب ہو جاتی ہے ۔ جب آپ نے
یہ بات فرمائی تو وہ لوگ جن کی صرف ایک لڑکی تھی وہ افسردہ اور مغموم ہو گئے اور اُنہوں نے کہا
يَا رَسُول اللہ ! اگر کسی کی دولڑکیاں نہ ہوں بلکہ صرف ایک لڑکی ہو تو وہ کیا کرے۔ آپ نے
فرمایا اگر کسی کی ایک ہی لڑکی ہو اور وہ اُسے اچھی تعلیم دے اور اُس کی اچھی تربیت کرے تو اُس
کے لئے بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت واجب ہو جاتی ہے ۔ سے گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس حدیث کے ذریعہ یہ نکتہ ہم کو بتایا کہ قومی نیکیوں کے تسلسل کو قائم رکھنا انسان کو جنت کا
مستحق بنا دیتا ہے۔ کیونکہ جو قومی تسلسل قائم رکھتا ہے وہ دُنیا میں ہی ایک جنت پیدا کرتا ہے اور
یہی قرآن کریم نے بتلایا ہے کہ جسے اس دنیا میں جنت ملی اُسے ہی اگلے جہان میں جنت ملے
گی ۔ کے جو اس جہان میں اندھا رہا وہ اگلے جہان میں بھی اندھا رہے گا۔ اور جو اِس جہان
میں آنکھوں والا ہے وہی اگلے جہان میں بھی بینا آنکھوں والا ہے۔ تو جو شخص اپنی لڑکی کی اچھی
تربیت کرتا ہے اُس میں دین کی محبت پیدا کرتا ہے اور اُسے خدا تعالیٰ کے احکام کا فرمانبردار
بناتا ہے وہ ایک لڑکی کی تربیت نہیں کرتا بلکہ ہزاروں نیک اور پاک خاندان پیدا کرنے کی
کوشش کرتا ہے ۔ پس چونکہ وہ دُنیا میں نیکی کا ایک محل تیار کرتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ بھی فرماتا
ہے کہ چونکہ اس نے اسلام کے مکان کی حفاظت کا سامان مہیا کیا ہے اس لئے میں بھی قیامت
کے دن اس کے لئے ایک محمد محل تیار کروں گا ۔ تو اپنی اولادوں کی مسلسل تربیت کو جاری رکھنا
ایک اہم سوال ہے اور لڑکوں اور لڑکیوں میں سے لڑکیوں کی تربیت کا سوال زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور
ہے مگر چونکہ لڑکیوں نے نوکریاں نہیں کرنی ہوتیں اس لئے بالعموم لوگ اُن کی تعلیم و تربیت سے
خطبات محمود
۴۱
سال ۱۹۳۹ ء
غافل رہتے ہیں یا اگر توجہ بھی کرتے ہیں تو زیادہ توجہ نہیں کرتے حالانکہ انہی لڑکیوں نے آئندہ
نسلوں کی ماں بننا ہوتا ہے اور چونکہ یہ کل کو مائیں بننے والی ہوتی ہیں اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ
ان کی تعلیم و تربیت کی طرف زیادہ توجہ کی جائے ۔ اگر مائیں درست ہوں گی تو لڑ کے آپ ہی
درست ہو جائیں گے اور اگر ماؤں کی اصلاح نہ ہوگی تو لڑکوں کی بھی اصلاح نہیں ہوگی ۔ اسی
ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے مدرسہ بنات کی تعلیم کے متعلق خاص طور پر زور دیا تھا
اور میں نے کہا تھا کہ اس کے نصاب کو بدل دینا چاہئے اور لڑکیوں کو ایسی تعلیم دینی چاہئے
جس کے نتیجہ میں ان میں قومی روح پیدا ہو اور اسلام کی محبت ان کے قلوب میں موجزن ہو۔
شروع شروع میں تو کچھ لوگوں نے میری مخالفت کی یا ان کے اخلاص کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا چاہئے
کہ اُنہوں نے اسے پسند نہ کیا اور کئی سال تک مجلس شوری کے پروگرام سے یہ معاملہ پیچھے ہٹتا چلا گیا
مگر آخر جب میں نے زیادہ زور دیا تو اس وقت جماعت میں یہ احساس پیدا ہوا ا پیدا ہوا کہ مدرستہ بنات
میں اصلاح ہونی چاہئے ۔ چنانچہ وہ اصلاح کی گئی اور اس کا نہایت ہی خوشگوار نتیجہ خدا تعالیٰ کے
فضل سے اب نظر آنے لگ گیا ہے اور لڑکیوں میں دینی تعلیم بہت حد تک ترقی کر گئی ہے بلکہ بعض
دفعہ لڑکیوں کے مضامین دیکھ کر مجھے حیرت ہوتی ہے کیونکہ وہ بہت سے لڑکوں کے مضامین سے
بھی اچھے ہوتے ہیں ۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا اور کارکنان نے میری اس سکیم کی اہمیت کو محسوس
کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کی طرف اپنی زیادہ سے زیادہ توجہ مبذول رکھی تو
اللہ تعالی کے فضل سے اس کے نہایت ہی خوشکن نتائج پیدا ہوں گے لیکن ابھی تک یہ تعلیم قادیان
تک ہی محدود ہے اور بیرونجات کی احمدی لڑکیاں اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتیں ۔ اس کے لئے
ضروری ہے کہ قادیان میں لڑکیوں کے لئے جلد سے جلد ایک بورڈنگ ہاؤس قائم کیا جائے جس
میں بیرونجات کی لڑکیاں آ کر ٹھہر سکیں اور وہ مدرسہ بنات سے دینی تعلیم حاصل کر سکیں ۔
دوسرے یہ بھی ضروری ہے کہ اس مدرسہ کی بیرونجات میں شاخیں کھولی جائیں تا کہ اُن میں بھی
انہی اصول پر تعلیم کا سلسلہ جاری ہو جن اصول پر قادیان میں جاری ہے تا کہ وہ اچھی مائیں بنیں
اور اچھی نسلیں پیدا کر کے ان کی احمدیت کے نقطۂ نگاہ سے پرورش کر سکیں ۔ اسی طرح لڑکوں کی
تربیت کے لئے میں نے مجلس خدام الاحمدیہ قائم کی ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے
خطبات محمود
۴۲
سال ۱۹۳۹ ء
یہ جماعت اچھا کام کر رہی ہے گو اتنا اچھا نہیں جتنا قومی وسعت کے لحاظ سے ضروری ہے بلکہ
اس کا سینکڑواں حصہ بھی نہیں ۔
ابھی سینکڑوں ایسی جماعتیں ہیں جہاں مجالس خدام الاحمدیہ ق جہاں مجالس خدام الاحمد یہ قائم نہیں اور سینکڑوں کام ہیں
جو ابھی اُنہوں نے کرنے ہیں ، ابھی تک صرف بیسیوں جماعتیں بنی ہیں اور وہ بھی پوری طرح
کام نہیں کر رہیں اور جو کر رہی ہیں وہ اپنے کام کی اہمیت کو نہیں سمجھیں ۔ در حقیقت اس وقت تک
صرف دس پندرہ جماعتیں ہی ہیں جو اچھا کام کر رہی ہیں لیکن بہر حال اس کام کی بنیاد پڑ گئی ہے
اور جب کسی کام کی بنیاد پڑ جائے تو ضرورت پر اسے زیادہ وسیع بھی کیا جا سکتا ہے۔
میں نے پہلے بھی توجہ دلائی تھی اور اب پھر جماعتوں کے پریذیڈنٹوں ، سیکرٹریوں اور
دوسرے تمام افراد کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ خدام الاحمدیہ کے ساتھ تعاون کریں اور نو جوانوں کو
اس بات پر مجبور کریں کہ وہ خدام الاحمدیہ میں شامل ہوں ۔ اسی طرح ماں باپ کا فرض ہے کہ وہ
اپنے بچوں کو اس میں داخل کریں تا اُن کی اچھی تربیت ہو ۔ جب تک ماں باپ اور جماعتوں
کے پریزیڈنٹ اور سیکرٹری اس طرف توجہ نہیں کریں گے ، جب تک وہ خدام الاحمدیہ کو کوئی اور
چیز سمجھیں گے اور اپنے آپ کو کوئی اور چیز سمجھیں گے اس وقت تک پوری کامیابی نہیں ہو سکتی ۔
پس ضروری ہے کہ ماں باپ بھی اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور جماعتیں بھی اپنے فرض کو سمجھیں اور
جو لوگ اس میں داخل نہیں انہیں مجبور کریں کہ وہ اس میں داخل ہوں اور جو داخل ہو چکے ہیں
ان کی نگرانی کریں کہ آیا وہ پروگرام کے مطابق عمل کرتے ہیں یا نہیں ؟
عورتوں کی تربیت کے لحاظ سے میں نے اس کی دوسری شاخ لجنہ اماءاللہ کے نام سے قائم
کی ہوئی ہے۔ یہ لجنہ صرف دو جگہ اچھا کام کر رہی ہے ایک قادیان میں دوسرے سیالکوٹ
میں ۔ قادیان میں لجنہ کا زیادہ تر کام جلسے کرانا سلسلہ کے کاموں سے عورتوں کو واقف رکھنا،
صنعت و حرفت کی طرف غریب عورتوں کو متوجہ کرنا اور انہیں کام پر لگانا ہے۔ یہ کام گو آہستہ آہستہ
ہو رہا ہے لیکن اگر استقلال اور ہمت سے اس کام کو جاری رکھا گیا تو میں اُمید کرتا ہوں کہ
وہ بیواؤں اور یتامی کا مسئلہ حل کرنے میں کسی دن کامیاب ہو جائیں گی ۔ لجنہ کے اِس کام میں
تاجروں کی امداد کی بھی ضرورت ہے۔ انہیں چاہئے کہ لجنہ جو چیزیں بنوائے وہ انہیں بیچ دیا کریں۔
خطبات محمود
۴۳
سال ۱۹۳۹ ء
اس میں ان کا بھی فائدہ ہوگا کیونکہ آخر وہ نفع ہی پر بیچیں گے اور غرباء کا بھی فائدہ ہے کہ ان کے
گزارہ کی صورت ہوتی رہے گی۔ میں چاہتا ہوں کہ اس کام کوا تنا وسیع کیا جائے کہ نہ صرف
قادیان میں بلکہ بیرونی جماعتوں میں بھی کوئی بیوہ اور غریب عورت ایسی نہ رہے جو کام نہ ملنے
کی وجہ سے بھوکی رہتی ہو۔ ہمارے ملک میں یہ ایک بہت بڑا عیب ہے کہ وہ بھوکا رہنا پسند
کریں گے مگر کام کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے ۔ یہ ایک بہت بڑا نقص ہے جس کی اصلاح
ہونی چاہئے اور یہ اصلاح اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب ہر شخص یہ عہد کرے کہ وہ مانگ
کر نہیں کھائے گا بلکہ کما کر کھائے گا ۔ اگر کوئی شخص کام کو عیب سمجھتا اور پھر بھوکا رہتا ہے تو اس کا
ہمارے پاس کوئی علاج نہیں لیکن اگر ایک شخص کام کے لئے تیار ہولیکن بوجہ کام نہ ملنے کے وہ
بھوکا رہتا ہو تو یہ جماعت اور قوم پر ایک خطرناک الزام اور اس کی بہت بڑی ہتک اور سبکی ہے۔
پس کام مہیا کرنا جماعتوں کے ذمہ ہے لیکن جو لوگ کام نہ کریں اور سُستی کر کے اپنے آپ کو
تکلیف میں ڈالیں ان کی ذمہ داری جماعت پر نہیں بلکہ ان کے اپنے نفسوں پر ہے کہ اُنہوں نے
با وجود کام ملنے کے محض نفس کے گسل کی وجہ سے کام کرنا پسند نہ کیا اور بھوکا رہنا گوارا کر لیا۔
میرا پروگرام یہ ہے کہ لجنہ کا کام جب یہاں کامیاب ہو جائے تو باہر بھی اِسے جاری کیا
جائے یہاں تک کہ کوئی بیوہ اور یتیم عورت ایسی نہ رہے جو خود کام کر کے اپنی روزی نہ کماتی ہو ۔
اس جدو جہد میں اگر ہم کامیاب ہو جائیں تو پھر انہی لوگوں کا بار جماعت پر رہ جائے گا جو بالکل
ناکارہ ہیں ۔ جیسے اندھے ہوئے یا گولے اور اپاہچ ہوئے ۔ گو ہر اندھا نا کا رہ نہیں ہوتا بلکہ کئی
اندھے بھی بڑے بڑے کام کر سکتے ہیں ۔ بہر حال جس حد تک اندھوں وغیرہ کے لئے بھی کام
مہیا ہو سکتا ہو اس حد تک ہمیں ان کے لئے بھی کام مہیا کرنا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ وہ خود
کام کر کے کھائیں مگر اس معاملہ میں محلوں کے پریذیڈنٹوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اگر
محلوں کے پریذیڈنٹ مختلف مقررین سے اپنے اپنے محلہ میں وقتاً فوقتاً ایسے لیکچر دلاتے
رہا کریں کہ نکھتا بیٹھ کر کھانا نہایت غلط طریق ہے۔ کام کر کے کھانا چاہئے اور کسی کام کو اپنے لئے
عار نہیں سمجھنا چاہئے۔ تو اُمید ہے کہ لوگوں کی ذہنیت بہت کچھ تبدیل ہو جائے۔ میں نے دیکھا
ہے قادیان میں بھی ایک اچھا خاصا طبقہ ایسے لوگوں کا ہے جنہیں جب کوئی کام دیا جاتا ہے
خطبات محمود
ママ
سال ۱۹۳۹ ء
تو کہتے ہیں کہ اس کام کے کرنے میں ہماری ہتک ہے۔ حالانکہ ہتک کام کے کرنے میں نہیں
بلکہ نکما بیٹھ کر کھانے میں ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ لوگوں سے
مانگ کر کھانا ایک لعنت ہے۔ ایک دفعہ ایک شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ
مانگا ( بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم کسی غیر سے تھوڑا مانگتے ہیں ۔ ہم تو سلسلہ سے مانگتے
ہیں ۔ اس کا جواب اسی واقعہ میں آ جاتا ہے ۔ جو میں بیان کرنے لگا ہوں کیونکہ اس نے بھی کسی
غیر سے نہیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مانگا تھا ) آپ نے اسے کچھ دے دیا۔ وہ
لے کر کہنے لگا یا رَسُول اللہ ! کچھ اور دیجئے ۔ آپ نے پھر اسے کچھ دے دیا۔ وہ پھر کہنے لگا ۔
یا رَسُول اللہ ! کچھ اور دیجئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُسے فرمایا کیا میں تم کو کوئی
ایسی بات نہ بتاؤں جو تمہارے اس مانگنے سے بہت زیادہ بہتر ہے؟ اس نے کہا کیوں نہیں
يَا رَسُول اللہ فرمائیے کیا بات ہے ۔ آپ نے فرمایا سوال کرنا خدا تعالیٰ کو پسند نہیں ۔ تم کوشش
کرو کہ تمہیں کوئی کام مل جائے اور کام کر کے کھاؤ ۔ یہ دوسروں سے مانگنے اور سوال کرنے کی
عادت چھوڑ دو۔ اس نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! میں نے آج سے یہ عادت چھوڑ دی ۔ چنانچہ
واقع میں پھر اس نے اس عادت کو بالکل چھوڑ دیا اور یہاں تک اس نے استقلال دکھایا کہ
جب اسلامی فتوحات ہوئیں اور مسلمانوں کے پاس بہت سا مال آیا اور سب کے وظائف مقرر
کئے گئے تو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے بلوایا اور کہا یہ تمہارا حصہ ہے تم اسے لے لو۔
وہ کہنے لگا میں نہیں لیتا میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ اقرار کیا تھا کہ میں
ہمیشہ اپنے ہاتھ کی کمائی کھاؤں گا ۔ سو اس اقرار کی وجہ سے میں یہ مال نہیں لے سکتا کیونکہ یہ
میرے ہاتھ کی کمائی نہیں ۔ حضرت ابو بکر نے کہا یہ تمہارا حصہ ہے، اس کے لینے میں کوئی حرج
نہیں ۔ وہ کہنے لگا خواہ کچھ ہو میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اقرار کیا ہوا ہے کہ میں
بغیر محنت کئے کوئی مال نہیں لوں گا ۔ میں اب اس اقرار کو مرتے دم تک پورا کرنا چاہتا ہوں اور یہ
مال نہیں لے سکتا ۔ دوسرے سال حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے پھر اسے بُلایا اور فرمایا کہ یہ
تمہارا حصہ ہے اسے لے لو ۔ مگر اس نے پھر کہا میں نہیں لوں گا۔ میں نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے اقرار کیا ہوا ہے کہ میں محنت کر کے مال کھاؤں گا ۔ یونہی مفت میں کسی جگہ سے مال
خطبات محمود
لده
سال ۱۹۳۹ ء
نہیں لوں گا ۔ تیسرے سال اُنہوں نے پھر اُس کا حصہ دینا چاہا مگر اُس نے پھر انکار کر دیا۔
پھر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ فوت ہو گئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے ۔ اُنہوں نے
بھی ایک دفعہ اُسے بلایا اور کہا یہ تمہارا حصہ ہے لے لو۔ وہ کہنے لگا میں نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے عہد کیا تھا کہ میں کبھی سوال نہیں کروں گا اور ہمیشہ اپنے ہاتھ کی کمائی کھاؤں گا یہ مال
میرے ہاتھ کی کمائی نہیں اس لئے میں اِسے نہیں لے سکتا اور میں ارادہ رکھتا ہوں کہ اپنی موت
تک اس اقرار کو نیا ہتا چلا جاؤں ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بہت اصرار کیا مگر وہ انکار کرتا چلا
گیا ۔ آخر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تمام مسلمانوں کو مخاطب کر کے کہا اے مسلمانو ! میں خدا کے
حضور بری الذمہ ہوں ۔ میں اس کا حصہ اِسے دیتا ہوں مگر یہ خود نہیں لیتا ۔ اے
اسی صحابی کے متعلق یہ ذکر آتا ہے کہ ایک جنگ میں یہ گھوڑے پر سوار تھے کہ اچانک اُن کا
کوڑا اس کے ہاتھ سے گر گیا۔ ایک اور شخص جو پیادہ تھا اُس نے جلدی سے کوڑا اُٹھا کر اُنہیں
دینا چاہا تو اُنہوں نے کہا اے شخص! میں تجھے خدا کی قسم دیتا ہوں کہ تو اس کوڑے کو ہاتھ نہ لگا ئیو
کیونکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اقرار کیا ہوا ہے کہ میں کسی سے سوال نہیں
کروں گا اور خود اپنا کام کروں گا ۔ چنانچہ عین جنگ کی حالت میں وہ اپنے گھوڑے سے اُترے
اور کوڑے کو اُٹھا کر پھر اس پر سوار ہو گئے ۔ ۱۲
تو لوگوں کو بتانا چاہئے کہ مانگ کر کھانا ایک بہت بڑا عیب ہے تا کہ اس نقص کی اصلاح
ہو۔ بعض نادان اس موقع پر کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم غرباء کی مدد سے گریز کرتے ہیں حالانکہ
یہاں گریز کا کوئی سوال ہی نہیں ۔ ہمارے پاس حکومت تو ہے نہیں کہ جبراً لوگوں پر ٹیکس عائد
کر کے اپنے خزانے بھر لیں اور پھر انہیں لوگوں میں تقسیم کر دیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جو ذمہ داریاں
خلفائے اوّل پر عائد تھیں وہ ہم پر نہیں ۔ اُن کے پاس اموال قانونی طور پر آتے تھے مگر ہمارے
پاس اس رنگ میں اموال نہیں آتے بلکہ ایسے اموال حکومت ہند کے خزانہ میں جاتے ہیں ۔ پس
ہم مجبور ہیں کہ مال کی تقسیم میں احتیاط سے کام لیں لیکن اگر بالفرض اس رنگ میں اموال آتے
بھی ہوں تو سوال یہ ہے کہ کیا میں نے وہ مال کھا لینا ہے؟ اس مال نے تو بہر حال سلسلہ پر خرچ
ہونا ہے تو مجھے اس بات کا کیا شوق ہے کہ میں زید کوڈوں اور بکر کو نہ دوں یا مجھے اس سے کیا ہے
خطبات محمود
۴۶
سال ۱۹۳۹ ء
کہ وہ رو پیریو یو آف ریلیجنز پر خرچ ہوتا ہے یا کسی غریب شخص پر خرچ ہوتا ہے ۔ اگر
اسلام کا فائدہ اس میں ہے کہ سلسلہ کا روپیہ ایک غریب کو مل جائے تو اس میں مجھے کیا اعتراض
ہو سکتا ہے؟ میری غرض تو اس قسم کی نصائح سے یہ ہے کہ ہماری جماعت کے اخلاق بلند ہو جا ئیں
اور اس میں عزت نفس کا مادہ پیدا ہو جائے اور لوگ یہ سمجھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے نفس کو
بھی کوئی شرف بخشا ہوا ہے اور ان کا فرض ہے کہ وہ اس کی قدر و قیمت کو سمجھتے ہوئے بلا وجہ اس
کی تحقیر نہ کریں۔ یہ روح ہے جو م جو میں جماعت میں پیدا کرنا چاہتا پیدا کرنا چاہتا ہوں اور یہی وہ تعلیم یہی وہ تعلیم ہے جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ۔
پس یہ روپیہ مجھے تو نہیں ملتا کہ مجھے یہ فکر ہو کہ فلاں کو نہ ملے اور فلاں کو مل جائے ۔ اگر یہ
روپیہ مجھے ملتا تو کسی کو بدظنی کا موقع مل سکتا تھا اور وہ خیال کر سکتا تھا کہ شاید میں نے اپنے ذاتی
فائدہ کے لئے دوسروں کو اس سے محروم کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ مگر جب یہ روپیہ میرے پاس
نہیں آتا نہ میری ضروریات پر خرچ ہوتا ہے تو مجھے اس میں ذاتی دلچسپی کیا ہو سکتی ہے؟
پس مجھے ذاتی دلچسپی اس میں کوئی نہیں ہاں اتنی دلچسپی ضرور ہے کہ میں چاہتا ہوں جماعت
کے اخلاق بہت بلند ہوں اور وہ دوسروں سے مانگنے کی عادت ترک کر دیں ۔ پس پریذیڈنٹوں
اور سیکرٹریوں کو چاہئے کہ وہ جماعت کے دوستوں کے سامنے یہ مسائل واضح کرتے رہا کریں ۔
میں نے دیکھا ہے اسی نقص کی وجہ سے کہ لوگوں کو مسائل بتائے نہیں جاتے۔ قادیان میں
مردوں اور عورتوں کو بلا وجہ سوال کرنے کی عادت ہے اور بجائے کام کرنے کے وہ مانگ کر کھا
لینا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں حالانکہ ہمیشہ کام کر کے کھانے کی عادت ڈالنی چاہئے اور یہی عادت ہے
جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے ۔ ہاں جہاں کام نہ ملتا ہو وہاں کام مہیا کرنا پریذیڈنٹوں اور
سیکرٹریوں کا کام ہے لیکن جب کام مل جائے تو پھر اس کے کرنے میں کوئی عذر نہیں ہونا
جوا
چاہئے ۔
پس کام مہیا کر نا ہمارا کام ہے۔ گو پھر حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ہم پوری طرح اس فرض کام
کو سر انجام نہیں دے سکتے مگر پھر بھی ہمارا فرض ہے کہ جس حد تک ہم کام مہیا کر سکتے ہوں اُس لوسر دے سکتے ہمارا ہے
حد تک جماعت کے دوستوں کے لئے کام مہیا کریں ۔ میں نے بتایا ہے کہ لجنہ اس سلسلہ میں
خطبات محمود
۴۷
سال ۱۹۳۹ ء
عورتوں کے متعلق مفید کام کر رہی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آہستہ آہستہ مجلس خدام الاحمد یہ بھی
یہ کام اپنے لائحہ عمل میں شامل کرلے اور بے کار مردوں کے متعلق ان کا یہ فرض ہو کہ وہ ان کے
لئے کام مہیا کریں ۔ بظاہر یہ کام مشکل ہے لیکن اگر وہ سمجھ سے کام لیں گے اور غور کرنے کی
عادت ڈالیں گے تو وہ کئی ایسی سکیمیں بناسکیں گے جن کے ماتحت بیکاروں کو کام پر لگایا جا سکے
گا ۔ جب اس قسم کے بے کا ر لوگ کام پر لگ جائیں گے تو اس سے نہ صرف بے کاروں کو فائدہ
پہنچے گا بلکہ سلسلہ کو بھی مالی لحاظ سے فائدہ پہنچے گا کیونکہ وہ چندے دیں گے اور اس طرح سلسلہ کو
مضبوطی حاصل ہوگی ۔
پس یہ اس شخص کا ہی نہیں بلکہ سلسلہ کا بھی فائدہ ہے۔ یہ ایک اہم کام ہے جس کی طرف
جماعتوں کے پریذیڈنٹوں ، سیکرٹریوں اور مجلس خدام الاحمدیہ کے ممبران کو توجہ کرنی چاہئے ۔ اسی
طرح مجلس خدام الاحمدیہ کے ممبران کو چاہئے کہ وہ ایک پروگرام بنا کر اس کے ماتحت کام کیا
کریں۔ یونہی بغیر سوچے سمجھے کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ اب
بھی ہاتھ سے کام کرتے ہیں مگر وہ کام کسی پروگرام کے مطابق نہیں ہوتا ۔ حالانکہ جس طرح بجٹ
تیار کئے جاتے ہیں اسی طرح انہیں اپنے کام کے پروگرام وضع کرنے چاہئیں مثلاً ہاتھ سے کام
کرنے کی عادت ہے اِس بارہ میں یونہی بغیر پروگرام کے اِدھر اُدھر کام کرتے پھرنے کی
بجائے اگر وہ کسی ایک سڑک کو لے لیں اور اپنے پروگرام میں یہ بات شامل کر لیں کہ اُنہوں
نے اس سڑک پر بھرتی ڈال کر اسے ہموار کرنا اور اس کے گڑھوں کو پُر کرنا ہے یا اسی طرح کا
کوئی اور کام اپنے ذمہ لے لیں اور اسے وقت معین کے اندر مکمل کریں تو یہ بہت محمدہ نتیجہ پیدا
کرے گا بہ نسبت اس کے کہ بغیر ایک معین پروگرام کے وہ کام کرتے جائیں ۔ مگر یہ بھی سمجھ لینا
چاہئے کہ بھرتی کے کیا معنے ہیں ۔ گزشتہ سال جلسہ سالانہ پر چوہدری ظفر اللہ خان صاحب آئے
تو اُنہوں نے مجلس خدام الاحمدیہ کے اراکین سے کہا کہ اب کی دفعہ جب کام کرو تو مجھے بھی
بلا لینا۔ چنانچہ اُنہوں نے انہیں بلا لیا اور وہ بھی ہاتھ سے کام کرتے رہے مگر چوہدری صاحب نے
مجھے بتایا کہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے میں مجھے معلوم ہوا کہ ان کے کام میں ایک نقص بھی ہے
اور وہ یہ کہ سڑک پر جب وہ مٹی ڈال رہے تھے تو سڑک کے پاس ہی ایک گڑھا کھود کر وہاں سے
خطبات محمود
۴۸
سال ۱۹۳۹ ء
مٹی لے آتے تھے۔ میں نے انہیں کہا کہ اس کا تو یہ مطلب ہے کہ آج آپ سڑک کے گڑھے
پُر کریں اور کل آپ ان گڑھوں کو پُر کرنے لگ جائیں جو اس سڑک پر مٹی ڈالنے کے لئے آپ
نے کھو د لئے ہیں ۔ تو یہ ایک نقص ہے جو خدام الاحمدیہ کے کام میں ہے اور اسے دور کرنا چاہئے
مگر اس کے علاوہ ضروری بات یہ ہے کہ وہ ایک سڑک یا ایک گلی لے لیں اور اس کی صفائی اور
مرمت اس حد تک کریں کہ اس سڑک یا گلی میں کوئی نقص نہ رہے ۔ مثلاً وہ ایک سڑک کو درست
کرنا چاہتے ہیں تو ان کا فرض ہے کہ وہ انجینئروں سے مشورہ لیں اور ان سے پوچھیں کہ یہ سڑک
کس طرح درست ہو سکتی ہے۔ پھر جو طریق وہ بتائیں اور جو نقشہ انجینئر تجویز کریں اُس کے
مطابق وہ اس سڑک کی درستی کریں اور چھ مہینے یا سال جتنا وقت بھی اس پر صرف ہوا تنا وقت
اس پر صرف کیا جائے اور اس سڑک کو انجینئر کے بتائے ہوئے نقشہ کے مطابق درست کیا جائے
مگر اب یہ ہوتا ہے کہ چند مٹی کی ٹوکریاں ایک گڑھے میں ڈال دی جاتی ہیں اور چند دوسرے
گڑھے میں اور کسی کو پتہ بھی نہیں لگتا کہ کوئی کام ہوا ہے۔ پس پہلی ہدایت تو یہ ہے کہ کوئی ایک
کام شروع کیا جائے اور اُسے ایسا مکمل کیا جائے کہ کوئی انجینئر بھی اس میں نقص نہ نکال سکے ۔
دوسری بات یہ ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ دوسرے آدمیوں سے کوئی کام نہیں لیا جاتا حالانکہ
خدام الاحمدیہ کے کام کرنے کے یہ معنی نہیں کہ دوسروں کے لئے اس میں حصہ لینا ممنوع ہے۔ جو
لوگ میرے خطبات سُنا کرتے ہیں وہ اس بات کو جانتے ہیں کہ میں نے امور عامہ کو بار بار
ہاتھ سے کام کرنے کے پروگرام کی طرف توجہ دلائی ہے۔ بلکہ بعض دفعہ میں نے اتنی سختی سے کام
لیا ہے کہ میں سمجھتا ہوں اگر ان میں ذرا بھی جس ہوتی تو وہ اس کام کی طرف ضروری توجہ
کرتے ۔ مگر سال گزر گیا اور ابھی تک وہ ایسی نیند سوئے پڑے ہیں کہ اُٹھنے کا نام ہی نہیں لیتے ۔
امور عامہ کی غفلت کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ ہم لوگ جن کا دل چاہتا ہے کہ رفاہِ عام کے کاموں میں
حصہ لیں اس سے محروم رہتے ہیں اور کوئی کام نہیں کر سکتے ۔ پس چونکہ امور عامہ سو یا پڑا ہے
اس لئے میں مجلس خدام الاحمدیہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ صرف ممبران سے ہی کام نہ لیا کریں بلکہ
بعض دنوں میں وہ عام اعلان کر کے باقی جماعت کے دوستوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا کریں
بلکہ وہ کام کرنے کے لئے مجھے بھی بلا لیا کریں ۔ آخر اگر ہاتھ سے کام کرنا ثواب ہے تو کیا وجہ ہے
خطبات محمود
۴۹
سال ۱۹۳۹ ء
کہ ہم دوسروں کو تو کہیں کہ اس ثواب میں حصہ لیں مگر خود اس ثواب میں شامل نہ ہوں ۔ یہ تو
منافقت ہو گی کہ ہم دوسروں کو تو کہیں کہ فلاں کام بڑا اچھا ہے مگر خود گھر میں بیٹھ رہیں ۔ ہاں
اگر اس کام سے زیادہ بہتر اور زیادہ ضروری کام ہم کوئی کر رہے ہوں تو اس صورت میں تو صو
بے شک اس کام میں حصہ نہ لینا حرج کی بات نہیں لیکن اگر اور کوئی ایسا ضروری کام نہ ہو تو
میرے نزدیک اس وقت ہر چھوٹے بڑے کو اس کام میں حصہ لینا چاہئے اور میں چاہتا ہوں کہ
خدام الاحمدیہ کے ممبران اپنے کام میں ہمیں بھی شمولیت کا موقع دیں اور یہ میں اِس لئے کہہ
رہا ہوں کہ امور عامہ سویا ہوا ہے اور اُسے اِس طرف کوئی توجہ نہیں ۔ میرے نزدیک مجلس
خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ مہینہ دو مہینہ میں ایک دن ایسا مقرر کر دیں جس میں ساری جماعت کو
شمولیت کی دعوت دیں بلکہ میرے نزدیک شاید یہ زیادہ مناسب ہوگا کہ بجائے ایک گھنٹہ کام
کرنے کے سارا دن کام کے لئے رکھا جائے ۔ ایک گھنٹہ کا تجربہ کوئی ایسا مفید ثابت نہیں ہوا۔
پس آئندہ کے لئے بجائے ایک گھنٹہ کے سارا دن رکھا جائے اور کوشش کی جائے کہ مہینہ
دو مہینہ میں ایک دن تمام لوگ اس کام میں شریک ہوں بلکہ میرے نزدیک لوگوں کی سہولت کو
مد نظر رکھتے ہوئے یہ زیادہ مناسب ہوگا کہ دو مہینہ میں ہی ایک دن ایسا رکھا جائے جس میں تمام
لوگ صبح سے شام تک اپنے ہاتھ سے کام کریں ۔ اس طرح سال میں چھ دن بن جاتے ہیں ۔
اس کے لئے یا تو جمعہ کا دن رکھ لیا جائے کہ اس دن دفاتر میں چھٹی ہوتی ہے اور یا پھر آخری
جمعرات کا دن رکھا جائے کہ اُس دن بھی مدرسوں اور دفتروں وغیرہ میں چھٹی ہوتی ہے۔
تاجروں کے لئے تو کوئی مُشکل ہے ہی نہیں ، وہ ہر دن چھٹی کر سکتے ہیں ۔ پس دو مہینہ میں ایک
دن ایسا مقرر کیا جائے اور اُس میں سارا دن کام کیا جائے شاید سا را دن کام کرنا نتائج کے لحاظ
سے زیادہ مفید ثابت ہو۔ اس طرح سال میں چھ دن بن جاتے ہیں اور اگر ایک دن میں ایک
ہزار آدمی بھی صبح سے لے کر شام تک کام کریں تو چھ ہزار مزدور کا کام بن جاتا ہے اور چھ ہزار مزدور
کا کام کوئی معمولی کام نہیں ہوتا بلکہ بہت اہم اور شاندار ہوتا ہے ۔ بلکہ میرے نزدیک قادیان
میں ہاتھ سے کام کرنے والے کم از کم چار ہزار افراد ہیں اور اگر چار ہزار کی نسبت رکھی جائے
تو چوبیس ہزار مزدور بن جاتے ہیں اور چوبیس ہزار مزدوروں کا کام اگر ایک پروگرام کے