مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اﷲ قائم کرنے کی غرض و غایت

حصہ 2

خطبات محمود
۵۰
سال ۱۹۳۹ ء
ماتحت ہو تو بہت بڑا تغیر پیدا کر سکتا ہے۔ بے شک ہم لوگ جو کام کے عادی نہیں مزدوروں جتنا
کام نہیں کر سکتے لیکن اگر ہم مزدوروں کے کام کا دسواں حصہ بھی کریں تو اس کے یہ معنی ہوں
گے کہ سال میں اڑھائی ہزار مزدوروں نے کام کیا اور اڑھائی ہزار مزدوروں کا کام بھی کوئی
معمولی کام نہیں ہوتا۔ اگر چھ آنے ہر مزدور کی یومیہ اجرت فرض کی جائے تو قریباً ایک ہزار
روپے کا کام ہم سال میں صرف چھ دن دے کر کر سکتے ہیں ۔
پس خدام الاحمدیہ کو اپنے ہاتھ سے کام کرنے کا کام صرف اپنے تک ہی محدود نہیں رکھنا
چاہئے بلکہ بعض کام جن میں ساری جماعت کی شمولیت مفید نتائج پیدا کر سکتی ہو ان میں ساری
جماعت کو شمولیت کا موقع دینا چاہئے ۔
پس قادیان کے خدام الاحمدیہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ سال میں چھ دن ایسے مقرر کریں جن
میں یہاں کی تمام جماعت کو کام کرنے کی دعوت دی جائے بلکہ مناسب یہی ہوگا کہ وہ ابتدا میں
چھ دن ہی رکھیں اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں دو مہینہ میں ایک دن کام کر لینا کوئی بڑی بات
نہیں ۔ آخری جمعرات ہو تو اُس دن عام اعلان کر دیا جائے کہ آٹھ دس سال کے بچوں سے
لے کر اُن بوڑھوں تک جو چل پھر سکتے اور کام کاج کر سکتے ہیں، فلاں جگہ جمع ہو جا ئیں ان سے
فلاں کام لیا جائے گا۔ پھر پہلے سے پروگرام بنایا ہوا ہو کہ فلاں سڑک پر کام کرنا ہے، فلاں جگہ
سے مٹی لینی ہے، اتنی بھرتی ڈالنی ہے، اِس اِس ہدایت کو مد نظر رکھنا ہے اور جماعت کے انجینئر
اس تمام کام کے نگران ہوں اور ان کا منظور کردہ نقشہ لوگوں کے سامنے ہو اور اس کے مطابق
سب کو کام کرنے کی ہدایت دی جائے ۔ میں سمجھتا ہوں اگر پہلے سے ایک سکیم مرتب کر لی جائے
تو آسانی سے بہت بڑا کام ہو سکتا ہے۔ غرض سکیم اور نقشے پہلے تیار کر لیں اور اُس دن جس طرح
فوج پر یڈ کرتی ہے اسی طرح ہر شخص حکم ملنے پر اپنے اپنے حلقہ کے ماتحت پر یڈ پر آ جائے ۔ دیکھو
قیامت کے دن بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومن اور کافر اپنے اپنے لیڈروں کے پیچھے آئیں گے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اُس دن ہر نبی اپنا اپنا جھنڈا اٹھائے ہوئے
ہوگا اور ہر نبی کے ساتھ اُس کی اُمت ہوگی ۔ یہ نہیں ہو گا کہ قیامت کے دن شور پڑا ہوا ہو
اور کوئی کدھر جا رہا ہو اور کوئی کدھر بلکہ ہر شخص اپنے اپنے لیڈر کے جھنڈے کے نیچے ہو گا ۔

خطبات محمود
۵۱
سال ۱۹۳۹ء
اس میں در حقیقت اللہ تعالیٰ نے یہی بتایا ہے کہ جب بہت بڑے اجتماع ہوں تو اس وقت حلقوں
اور دائروں کا مقرر کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ مثلاً ہر محلہ والے اپنے اپنے محلہ کے پریذیڈنٹ یا کسی
اور افسر کی ہدایات کے ماتحت کام کریں یا لوگوں کے حلقوں کی کوئی اور تقسیم ہو سکتی ہو تو وہ کر لی
جائے ۔ بہر حال ہر شخص کسی نہ کسی حلقہ میں ہو اور کام شروع کرنے سے دو دن پہلے ہر شخص کو بتا
دیا جائے کہ تم نے فلاں حلقہ میں فلاں کام کرنا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس طریق پر اگر کام کیا
جائے تو ایک تو لوگوں کو اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ہو جائے گی دوسرے اس مشتر کہ
جد و جہد کے نتیجہ میں کوئی مفید کام بھی ہو جائے گا ۔ اب دارالرحمت ، دار الفضل اور دوسرے
محلوں کو دیکھ لو اُن کی گلیاں کس قدر گندی ہیں ۔ پھر اُن محلوں میں کئی گڑھے ہیں ، اونچی نیچی
جگہیں ہیں اور جب بارش ہوتی ہے تو ان گڑھوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس کے نتیجہ میں نہ
صرف ملیریا اور ٹائیفائڈ پھیلتا ہے بلکہ بعض دفعہ انسانی جانیں بھی تلف ہو جاتی ہیں ۔
تھوڑا ہی عرصہ ہوا ایک خطرناک حادثہ یہاں ہوا اور وہ یہ کہ حافظ غلام رسول صاحب
وزیر آبادی کی آخری بیوی کا اکلوتا لڑکا ایسے ہی ایک پانی سے بھرے ہوئے گڑھے میں گر کر
ڈوب گیا۔ یہ ہماری غفلتوں کا ہی نتیجہ ہے اگر ہم غفلت نہ کرتے اور گڑھوں کو اب تک پُر
کر دیتے تو یہ واقعہ کیوں ہوتا ؟ کہا جاتا ہے کہ جس زمین میں یہ واقعہ ہوا ہے اِس میں ہندوؤں
کا بھی دخل ہے لیکن اگر اس کے گرد دیوار ہی بنا دی جاتی تب بھی یہ واقعہ نہ ہوتا اور اس ایک
واقعہ کے بعد اب یہ کب اطمینان ہو گیا ہے کہ آئندہ ایسا واقعہ کوئی نہیں ہوگا مگر اس دن تو جس
نے یہ واقعہ سُنا افسوس کر دیا لیکن دوسرے ہی دن اثر جاتا رہا اور یہ خیال بھی نہ رہا کہ ہمیں اس
قسم کے گڑھوں کو پُر کرنے کا فکر کرنا چاہئے تا کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔ اسی طرح
پانی کی گندگی کی وجہ سے ہر سال ملیر یا آتا ہے اور دس دس پندرہ پندرہ دن ایک شخص بیمار رہتا
ہے۔ ملیریا کی بڑی وجہ یہی ہوتی ہے کہ گڑھوں میں پانی جمع رہتا ہے اور اس کی سڑاند کی وجہ سے
مچھر پیدا ہو جاتے ہیں جو انسانوں کو کاٹتے اور ملیریا میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔ اس بخار کی وجہ سے پیدا ہو کانٹے اور میں مبتلا کردیتے ہیں۔
۔
لوگ پندرہ پندرہ دن تک بیمار رہتے ہیں اور اگر دس دن بھی ایک شخص کے کے بیمار رہنے کی اوسط
فرض کر لی جائے اور ایک گھر کے پانچ افراد ہوں تو سال میں ان کے پچاس دن محض ملیریا کی

خطبات محمود
۵۲
سال ۱۹۳۹ ء
وجہ سے ضائع چلے جاتے ہیں ۔ حالانکہ اگر وہ چھ دن بھی کوشش کرتے تو ملیریا کو جڑ سے نابود
کر دیتے مگر لوگ دوائیوں پر پیسے الگ خرچ کرتے ہیں ، تکلیف الگ اُٹھاتے ہیں ، طاقتیں
الگ ضائع کرتے ہیں ، عمریں الگ کم ہوتی ہیں ، موتیں الگ ہوتی ہیں اور پھر سال میں پچاس
دن بھی ان کے ضائع چلے جاتے ہیں ۔ مگر تھوڑا سا وقت خرچ کر کے قبل از وقت ان باتوں کا
علاج نہیں کرتے ۔ وہ کام جو میں بتاتا ہوں اگر دوست کرنے لگ جائیں تو ان کی صحتیں بھی
درست رہیں گی ، ان کے پیسے بھی بچیں گے ، ان کے محلوں کی شکل وصورت بھی اچھی ہو جائے
گی ، ان کا نیک اثر بھی لوگ قبول کریں گے اور ان کے پچاس دن بھی بچ جائیں گے ۔ گویا خدا
بھی راضی ہو جائے گا ، لوگ بھی تعریف کریں گے اور خود بھی فائدہ اُٹھائیں گے مگر مجھے افسوس
کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لوگ اس بات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے ۔ وہ عدم صفائی کی وجہ سے
جانی قربانیاں بھی کرتے ہیں ، اپنے بیوی بچوں کو بھی تکلیف میں ڈالتے ہیں اور اپنے روپیہ کو بھی
بر باد کرتے ہیں مگر اس آسان سادہ اور صحت بخش طریق کو اختیار کرنے کے لئے شوق سے تیار
نہیں ہوتے ۔ حالانکہ ملیر یا ایسا خطرناک اثر انسانی طبیعت پر چھوڑ جاتا ہے کہ وہ بچے جو
ملیر یاز دہ ہوتے ہیں جب بڑے ہوتے ہیں تو ان کے دل بالکل مردہ ہوتے ہیں ، ان کی اُمنگیں
کوتاہ ہوتی ہیں اور ان کے خیالات نہایت پست ہوتے ہیں اور جوان ہونے سے پہلے ہی وہ بوڑھے
ہو چکے ہوتے ہیں حالانکہ اس کا علاج ان کے بس میں ہوتا ہے اور وہ اگر چاہیں تو آسانی سے
ملیریا کا قلع قمع کر سکتے ہیں ۔ یہی حال صفائی کا ہے ۔ ہمارے ملک کے لوگ گندگی اور غلاظت کو
دور کرنے کا خیال تو نہیں کرتے مگر بیماری کے ذریعہ اپنے اوقات اور اپنے اموال اور اپنی صحت
کی بربادی قبول کر لیتے ہیں ۔ ٹائیفائڈ ہمیشہ اُس گند اور پاخانہ کی وجہ سے پھیلتا ہے جو گلیوں میں
جمع رہتا ہے اور جس میں ایسے مریضوں کے پاخانے بھی شامل ہوتے ہیں ۔ وہ پاخانہ پہلے تو
گلیوں میں ہوتا ہے پھر جب بارش ہوتی ہے تو زمین میں جذب ہو جاتا ہے اور پھر کنوؤں کے
پانی میں مل کر لوگوں کے پینے میں استعمال ہونے لگتا ہے اور اس طرح تمام شہر میں ٹائیفائڈ پھیل
جاتا ہے۔ قادیان کی نئی آبادی نہایت کھلے مقامات میں ہے اور بڑے بڑے شہروں کی آبادی
کے مقابلہ میں نہایت پُر فضا اور صحت بخش ہے اور اگر ظاہری حالت کو دیکھا جائے تو یہاں کے

خطبات محمود
۵۳
سال ۱۹۳۹ ء
لوگوں کی صحت بہت اعلیٰ ہونی چاہئے مگر واقعہ یہ ہے کہ یہاں ٹائیفائڈ بڑی کثرت سے ہوتا
ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ پاخانہ اور گند جو گلیوں میں جمع ہوتا ہے، بارش کے دنوں میں زمین
کے اندر جذب ہو جاتا ہے اور پھر کنوؤں کے پانی میں مل کر لوگوں کو مرض میں مبتلا کر دیتا ہے ۔
پس ہم لوگ بلا وجہ قربانی کرتے ہیں اور بلا وجہ بیماریوں پر روپیہ ضائع کرتے اور پھر پچاس
دنوں کا ضیاع بھی کرتے ہیں مگر وہ طریق اختیار نہیں کرتے جس میں خدا تعالیٰ کی بھی خوشنودی
ہے اور اپنا فائدہ بھی ہے۔ اگر خدام الاحمدیہ کے ممبران یہ کام کریں اور پوری تندہی اور محنت کے
ساتھ اس طرف توجہ کریں تو میں سمجھتا ہوں ایک سال کے اندر ہی وہ قادیان میں ایسا عظیم الشان
تغییر پیدا کر سکتے ہیں کہ جلسہ سالانہ پر آنے والے لوگ حیران ہو جائیں اور وہ کہیں کہ یہ قاد یہ قادیان
پہلا قادیان نہیں ۔ اور پھر ایک سال کے بعد ہی وہ دیکھیں گے کہ بیماریاں بھی مٹ گئی ہیں،
لوگوں کی صحتیں بھی درست ہو گئی ہیں اور ان کا روپیک اور ان کا روپیہ بھی بچ گیا ہے ۔ یوں تو بیماریاں دُنیا میں
رہتی ہی ہیں کیونکہ بعض کمز ور طبع لوگ ہوتے ہیں جو امراض کا جلد شکار ہو جاتے ہیں لیکن کم سے
کم لوگ ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جو وبائی صورت میں ایک مہلک رنگ اختیار کر لیتی ہیں ۔
یہ میں نے ایک مثال دی ہے ورنہ اصل مضمون میں یہ بیان کر رہا تھا کہ سلسلہ کے ہر محکمہ کو
کام ایک پروگرام کے ماتحت کرنا چاہئے تا ہر وقت وہ آنکھوں کے سامنے رہے اور اس کے پورا
کرنے کا خیال رہے ورنہ دن بہت نازک آ رہے ہیں اور اگر اس وقت اپنی اصلاح کی طرف
توجہ نہ کی گئی تو پھر اصلاح کا وقت ہاتھ سے نکل جائے گا ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی تو میں
اس مضمون کو اگلے جمعہ میں بیان کروں گا ۔ سرِ دست میں اصولی طور پر بتا دیتا ہوں کہ دُنیا میں
ایک سخت نازک زمانہ اور لڑائیوں اور فسادات کے خطرے ہر روز بڑھتے چلے جا رہے ہیں اور
اس بات کا امکان ہے کہ اس سال کے اندر اندر ہی کوئی ایسی خطرناک لڑائی چھڑ جائے جس
سے دنیا کی آبادی نصف سے بھی کم رہ جائے ۔ ایسے ایسے تباہیوں کے سامان پیدا ہو چکے ہیں کہ
ان کا ذکر سن کر حیرت آتی ہے۔ تم ان تباہی کے سامانوں کا صرف اِس امر سے ہی اندازہ
لگا سکتے ہو کہ پہلے امریکہ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اگر کوئی جنگ ہوئی تو ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے
کیونکہ ہم بالکل الگ ہیں اور بہت بڑے فاصلہ پر ہیں ۔ ہم پر اس جنگ کا کیا اثر ہو سکتا ہے؟

خطبات محمود
ولد
سال ۱۹۳۹ ء
امریکہ یورپ سے چار ہزار میل دور ہے ۔ پس امریکہ والے سمجھتے تھے کہ ہمیں اس جنگ سے کیا
خطرہ ہو سکتا ہے مگر اب سامانِ حرب میں جو ترقی ہوئی ہے اور نئی نئی قسم کے ہوائی جہاز بنے ہیں
ان کو دیکھتے ہوئے امریکہ کے پریزیڈنٹ نے بھی اعلان کر دیا ہے اور آج کے اخبارات میں
ہی وہ اعلان چھپا ہے کہ آج محاذ جنگ اتنا بدل چکا ہے کہ امریکہ کو الگ سمجھنا بالکل بیوقوفی ہے ۔
آج ہماری سرحد امریکہ پر نہیں بلکہ فرانس پر ہے اور ہم بھی اسی طرح جنگ کے خطرہ میں ہیں
جس طرح یورپ کی دوسری طاقتیں ۔ ( اس کی مبہم الفاظ میں تردید ہوئی ہے مگر وہ تردید قانونی
ہے حقیقی نہیں ۔ ) ایسے ایسے ہوائی جہاز ایجاد ہو چکے ہیں کہ بالکل ممکن ہے کہ صبح کے وقت جرمنی
سے ایک ہوائی جہاز اُڑے اور شام کے وقت امریکہ پر لاکھوں بم برسا کر واپس آ جائے ۔
ساڑھے چار سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑنے والے ہوائی جہاز ایجاد ہو چکے ہیں ۔
ہندوستان جرمنی سے ساڑھے پانچ ہزار میل دور ہے ۔ اگر چار سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے
اُڑنے والا ہوائی جہاز جرمنی سے چلے تو ایک ہزار میل وہ اڑھائی گھنٹے میں طے کر سکتا ہے۔ اس
کے معنے یہ بنے کہ چودہ گھنٹے کے اندر اندر جرمنی سے ہوائی جہاز چل کر ہندوستان پر بمباری
کر سکتا اور یہاں کے لوگوں کو تباہ کر سکتا ہے بلکہ اب تو جرمنی سے بھی چلنے کی ضرورت نہیں ۔ اٹلی
جرمنی کے ساتھ ہے اور ایسے سینیا اٹلی کے قبضہ میں ہے اور ایسے سینیا سے ہندوستان دو ہزار میل
کے فاصلہ پر ہے۔ گویا ابی سینیا سے ایک ہوائی جہاز پانچ گھنٹے میں ہندوستان آ سکتا اور پانچ گھنٹے
یہاں گولہ باری کر کے شام کا کھانا اس کے چلانے والے ایسے سینیا میں واپس جا کر کھا سکتے ہیں ۔
۔
غرض ایسے ایسے خطر ناک سامان جنگ تیار ہو چکے ہیں کہ انسان ان کا ذکر سُن کر دنگ رہ جاتا
ہے۔ کئی لوگ غلط فہمی سے یہ خیال کرتے ہیں کہ اگر ایسے خطر ناک سامان ایجاد ہو چکے ہوتے تو
میں جو آجکل ہو رہی ہیں کیوں وہ ظاہر نہ ہو جاتے ۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے
سامان تو ایجاد ہو چکے ہیں مگر ان جنگوں میں انہوں نے ان سامانوں کو ظاہر نہیں کیا ۔ وہ سمجھتے ہیں
اگر ہم نے ابھی سے ان سامانوں کو ظاہر کر دیا تو لوگوں کو یہ پتہ لگ جائے گا کہ ہمارے پاس
کیا کیا سامان ہیں اور وہ ان کا علاج سوچ لیں گے ۔ پس وہ اِن سامانوں کو ابھی چھپائے بیٹھے
ہیں اور اندر ہی اندر اور زیادہ سامان تیار کئے جا رہے ہیں ۔ بعض انجینئروں نے تو یہاں تک کہا

خطبات محمود
۵۵
سال ۱۹۳۹ ء
ہے کہ اُنہوں نے ایسی ایجادیں کر لی ہیں کہ خاص قسم کی شعاعوں کے ذریعہ وہ ہزاروں میل سے
شہروں کو دیکھ سکیں گے اور پھر ہزاروں میل کے فاصلہ سے ہی بجلی کی شعاعیں پھینک کر ان کو بر باد
کر دیں گے ۔ معلوم نہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں اور لوگوں کو ڈرانے کے لئے ایسا کہتے ہیں یا اس
میں کچھ سچائی بھی ہے مگر ان کا دعویٰ یہ ضرور ہے کہ اُنہوں نے ایسی شعاعیں ایجاد کر لی ہیں جن
کی مدد سے وہ ہزاروں میل پر بیٹھے ہی شہروں کو برباد کر سکیں گے۔ ایسے نازک اوقات میں
قوموں کا خاموشی سے بیٹھا رہنا بہت بڑی بیوقوفی ہوتی ہے۔ پس سب کو اِس نازک وقت کے
آنے سے قبل ہوشیار ہو جانا چاہئے ۔
میں اس موقع پر یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ گزشتہ سالوں میں گورنمنٹ پنجاب کے بعض
افسروں سے ہمارا جو اختلاف ہوا تھا اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض لوگوں نے مجھ سے سوال کیا
ہے کہ اگر جنگ ہو جائے تو اُس وقت ہماری جماعت کا کیا رویہ ہو گا اور آیا وہ حکومت برطانیہ کا
ساتھ دے گی یا نہیں؟ میں نے جو بات اُن دوستوں کو پرائیویٹ طور پر بتائی تھی اُس کا آج
اعلان بھی کر دیتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ ہمارا جھگڑا حکومت برطانیہ کے ساتھ نہیں تھا بلکہ حکومت
پنجاب کے بعض نادان افسروں اور در حقیقت حکومت برطانیہ کے دشمن افسروں کے ساتھ تھا۔
پس اگر جنگ ہو جائے ( گو ہم چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس خطر ناک جنگ سے دنیا کو بچالے ) تو
اُس وقت ہماری کامل تائید حکومت برطانیہ کے ساتھ ہو گی کیونکہ ہمارا حکومت برطانیہ کے
ساتھ کوئی جھگڑا نہ تھا بلکہ حکومت پنجاب کے بعض افسروں کے ساتھ تھا۔ پچھلے دنوں لارڈ ہیلی
نے بھی جو پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں اور ہماری جماعت کے بھی دوست ہیں ایک تقریر میں کہا
تھا کہ جماعت احمد یہ کو یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ اس کی لڑائی ہمارے ساتھ نہیں بلکہ اگر ہے تو
حکومت پنجاب کے بعض افسروں کے ساتھ ہے اور میں بھی ان کے اس خیال سے متفق ہوں ۔
حقیقت یہی ہے کہ حکومت انگریزی کے ساتھ ہمارا کوئی جھگڑا نہیں بلکہ جب حکومت پنجاب کے
بعض افسروں کے ساتھ ہمارا جھگڑا شروع ہوا تھا تو اُس وقت برطانوی حکومت نے ہماری تائید
میں پنجاب گورنمنٹ پر زور دیا اور اسے لکھا کہ جماعت احمدیہ کی شکایات کا ازالہ ہونا چاہئے ۔
انگلستان میں جو ہمارے مبلغ ہیں وہ بھی نہایت خوش ہیں اور انہیں حکومت کی طرف سے کسی قسم کی

خطبات محمود
۵۶
سال ۱۹۳۹ ء
تکلیف نہیں۔ پس ایسے معاملات میں جہاں برطانوی ایمپائر کا سوال آجائے ہمارے مقامی جھگڑے
قطعاً کوئی روک نہیں بن سکتے اور اگر جنگ ہو گئی تو ہم پورے طور پر حکومت برطانیہ کے ساتھ
تعاون کریں گے بلکہ پہلے سے زیادہ تعاون کریں گے۔ پس اگر کسی کے دل میں یہ شبہ ہو کہ
ایسے موقع پر ہماری جماعت کا کیا رویہ ہوگا تو اُسے یا د رکھنا چاہئے کہ ہماری جماعت کا یہی رویہ
ہوگا کہ وہ حکومت برطانیہ کی تائید کرے گی ۔ در حقیقت یہ سخت تھڑ دلی اور تنگ دلی ہوتی ہے کہ
انسان مقامی جھگڑوں کو بڑھا کر وسیع کر دے۔ ہماری اگر حکومت پنجاب کے چند افسروں کے
ساتھ لڑائی ہو تو اس کی وجہ سے ہم ان عظیم الشان فوائد کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو حکومت برطانیہ
کی وجہ سے اس حکومت کے ماتحت رہنے والے لوگوں کو حاصل ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کا نگرسی بھی
اپنے دل میں یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کسی وقت جنگ کا خطرہ ہوا اور اُنہوں نے دیکھا کہ حکومت کی
رستی برطانیہ کے ہاتھ سے جا رہی ہے تو وہ بھی حکومت برطانیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر مجبور ہوں
گے اور واقعہ یہ ہے کہ اگر کسی حکومت کے ماتحت رہنے کا سوال ہو تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
انگریزوں کی حفاظت ہمارے ملک کے لئے بہت بڑی رحمت کا باعث ثابت ہوئی ہے۔
مگر یا د رکھنا چاہئے کہ ہماری جماعت ایک بین الاقوامی جماعت ہے۔ کچھ اٹلی کے ماتحت
ہیں ، کچھ جرمنی کے ماتحت ہیں کچھ امریکہ کے ماتحت ہیں ، کچھ برطانیہ کے ماتحت ہیں ۔ پس میں
جو اعلان کر رہا ہوں یہ اپنی جماعت کے صرف اُسی حصہ کے متعلق اعلان ہے جو برطانوی حکومت
کے ماتحت رہتا ہے ۔ ہماری جماعت کا ایسا تمام حصہ حکومت برطانیہ کی مدد کرے گا اور ہم
ہرگز اس لڑائی جھگڑے کی پرواہ نہیں کریں گے جو بعض مقامی افسروں کے ساتھ ہمارا چل رہا
ہے کیونکہ یہ جنگ مقامی نہیں بلکہ نہایت وسیع اثرات رکھنے والی ہو گی اور وہ شخص سخت احمق ہوتا
ہے جو ایک چھوٹی بات کی وجہ سے بڑی بات میں بھی حصہ نہ لے بلکہ میں تو سمجھتا ہوں
اب ہمارے پاس حکومت برطانیہ کی مدد کے اِس سے بہت زیادہ سامان ہیں جتنے ۱۹۱۴ء میں
ہمارے پاس سامان تھے اور اگر جنگ چھڑ گئی تو میں جماعت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا فرض ہوگا
ہم برطانوی حکومت کے ساتھ پورے طور پر تعاون کریں اور ہر قربانی کر کے اپنے آپ کو ایک
اچھا شہری ثابت کریں تا کہ وہ برکت جو تبلیغ میں سہولت کی وجہ سے ہمیں حاصل ہے وہ جاتی

خطبات محمود
۵۷
سال ۱۹۳۹ء
نہ رہے ۔ بیسیوں ممالک ایسے ہیں جن میں تبلیغ کے راستہ میں سخت مشکلات حائل ہیں صرف
برطانوی حکومت ہی ایسی ہے جس کی طرف سے تبلیغ پر کوئی پابندی عائد نہیں ۔ اس لئے نہیں کہ
برطانوی حکومت دل میں مسلمان ہے بلکہ اِس لئے کہ اُس کی بناوٹ ہی ایسی ہے کہ وہ مذہب
کے معاملہ میں دخل دینا نہیں چاہتی ۔ پس ہماری دوستی کی خاطر نہیں بلکہ اپنے مقررہ اصول کی وجہ
سے انگریزوں نے تبلیغ مذہب کے متعلق کسی پر کوئی پابندی عائد نہیں کی اور نہ کسی قسم کی پابندی وہ
عائد کرنا چاہتے ہیں اور یہ ایک بہت بڑا فائدہ ہے جو حکومت برطانیہ کی وجہ سے مختلف مذاہب کو
حاصل ہے۔ ایک ہندو بھی آزادی سے تبلیغ کر سکتا ہے ، ایک عیسائی بھی آزادی سے تبلیغ کر سکتا
ہے، ایک سکھ بھی آزادی سے تبلیغ کر سکتا ہے اور ایک مسلمان بھی آزادی سے تبلیغ کر سکتا ہے ۔
پس چونکہ حکومت برطانیہ کی وجہ سے تبلیغ کا دروازہ کھلا ہے اور یہ ایک بہت بڑا فائدہ ہے جو
مذہبی جماعتوں کو حاصل ہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم حتی المقدور مصیبت پر اس کی مدد کریں
اور اپنے تمام ذرائع کو استعمال میں لاکر اس کے ساتھ تعاون کریں۔ بعض لوگ نادانی سے کہہ دیا
کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کے ساتھ حکومت برطانیہ خاص طور پر مراعات کیا کرتی ہے۔ یہ
بالکل جھوٹ ہے اور کوئی شخص ثابت نہیں کر سکتا کہ ہمیں اُن فوائد سے زیادہ کوئی فائدہ حاصل ہوا
ہو جو ہندوؤں ، سکھوں ، عیسائیوں اور دوسرے مذاہب والوں کو حکومت برطانیہ کے زیر سایہ
حاصل ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ ہمارے اندر خدا تعالیٰ نے شکر گزاری کا مادہ رکھا ہے اور اُن کا
دل اس نے سیاہ کر دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہماری ناک بیشک کٹ جائے مگر دشمن پر کسی طرح
الزام آ جائے اور ہم کہتے ہیں کہ ہماری ناک بھی نہ کٹے اور حکومت کے احسانات کی
ناشکرگزاری بھی نہ ہو۔ اس لئے وہ باوجود فائدہ اُٹھانے کے حکومت کی بغاوت کرتے ہیں مگر ہم
جب فائدہ اُٹھاتے ہیں تو حکومت کی تعریف بھی کر دیتے ہیں ۔ پس فرق صرف شکر گزاری اور
ناشکرگزاری کے جذبات کا ہے۔ ورنہ کوئی شخص ثابت نہیں کر سکتا کہ انگریزی حکومت نے ہمیں
کوئی ایسا فائدہ پہنچایا ہو جو ہندوؤں کو نہ پہنچا ہو یاسکھوں کو نہ پہنچا ہو یا یہودیوں کو نہ پہنچا ہو۔ جو
سلوک حکومت برطانیہ دوسروں کے ساتھ کرتی ہے وہی ہم سے کرتی ہے بلکہ اُن کے ساتھ کچھ
زیادہ ہی سلوک کرتی ہے کیونکہ وہ اکثریت میں ہیں اور ہم اقلیت ہیں اور طبعا اکثریت کا

خطبات محمود
۵۸
سال ۱۹۳۹ ء
زیادہ خیال رکھا جاتا ہے۔ بہر حال چونکہ حکومت برطانیہ نے ہمیں تبلیغ کی عام اجازت دے رکھی
ہے اور ایک مذہبی جماعت ہونے کی وجہ سے اس اجازت کا ہمیں بہت بڑا فائدہ ہے اس لئے ہم
ہر قربانی کر کے بھی حکومت کا ساتھ دیں گے تا کہ ہماری اس تبلیغ کی آزادی میں کوئی روک
واقع نہ ہو اور اگر یہ جنگ میری زندگی میں ہوئی تو یقیناً میں اپنا پورا زور اس بات پر صرف
کروں گا کہ جس حد تک جماعت احمد یہ اس نظام کے قیام کے لئے قربانی کر سکتی ہے اُس حد
تک قربانی کر کے دکھائے تا کہ وہ امن جو تبلیغ کے راستہ میں ہمیں حاصل ہے اس میں کوئی خلل
نہ آئے ۔ ہم بے شک اس الزام کورڈ کرتے ہیں کہ جماعت احمد یہ انگریزوں کی ایجنٹ ہے ۔ ہم
انگریزوں کے ایجنٹ کس طرح ہو سکتے ہیں جب کہ ہم اٹلی میں بھی رہتے ہیں ، امریکہ میں بھی
رہتے ہیں ، چین میں بھی رہتے ہیں ، جاپان میں بھی رہتے ہیں اور مصر ، شام اور فلسطین وغیرہ میں
بھی رہتے ہیں اور ہر جگہ کے احمدی وہاں کی حکومتوں کے ساتھ کامل تعاون کرتے اور ان کے
احکام کی اسی طرح اطاعت اور فرمانبرداری کرتے ہیں جس طرح ہم حکومت برطانیہ کی یہاں
اطاعت کرتے ہیں ۔ ہم یہ کبھی پسند نہیں کر سکتے کہ جرمنی کے ماتحت رہنے والے احمدی جرمنی کی
غداری کریں یا اٹلی کے ماتحت رہنے والے احمدی اٹلی کی غدّاری کریں یا امریکہ کے ماتحت
رہنے والے احمدی امریکہ کی غداری کریں ۔ ہم ہر جگہ کے احمدیوں کو یہی ہدایت کریں گے کہ وہ
اپنی اپنی حکومتوں کے احکام کے تابع رہیں اور جب تک وہ دن نہیں آتا کہ ہر حکومت کے ماتحت
رہنے والے احمدی اپنی اپنی حکومتوں کو اس بات پر مجبور کر سکیں کہ وہ لڑائی نہ کریں اور صلح کے
ساتھ رہیں تو اُس وقت تک جس نظام کے ماتحت بھی ہماری جماعت کے افراد رہتے ہوں اُن کا
فرض ہے کہ اُس نظام کی اطاعت کریں اور اسی رنگ میں ہم حکومت برطانیہ کی ہر وقت اطاعت
کرتے اور ہر وقت اس کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ پس ہم انگریزوں کے ایجنٹ نہیں بلکہ
ہم اپنی مذہبی تعلیم کی وجہ سے اس بات پر مجبور ہیں کہ جس حکومت کے ماتحت رہتے ہوں
اُس کے احکام کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری کریں ۔ خواہ وہ حکومت انگریزوں کی ہوا اور خواہ
اٹلی اور جرمنی والوں کی ہو۔
جب حکومت پنجاب کے بعض افسروں کے ساتھ جھگڑا شروع ہوا تھا اُسی وقت میں نے

خطبات محمود
۵۹
سال ۱۹۳۹ ء
یہ اعلان کر دیا تھا کہ جب مصیبت کا کوئی وقت آیا اُس وقت ہم دکھا دیں گے کہ حکومت کے ساتھ
تعاون کی جو ہماری پالیسی ہے یہ دکھاوے کی نہیں اور نہ کسی دُنیوی غرض کے ماتحت ہے بلکہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کے ماتحت ہم حکومت کی اطاعت کرتے ہیں اور چونکہ اب
خطرات روز بروز بڑھ رہے ہیں اور اِس بات کا امکان ہے کہ جلدی کوئی جنگ ہو جائے
اس لئے ۱۹۳۴ء میں میں نے جو اعلان کیا تھا اُس کے مطابق میں آج پھر یہ بات واضح کر دینا
چاہتا ہوں کہ اس جنگ کے موقع پر ہم جو برطانوی حکومت کے ماتحت رہتے ہیں ہمارا تعاون
حکومت برطانیہ کے ساتھ ہو گا اور ہم اپنے عمل سے دُنیا پر یہ بات ثابت کر دیں گے کہ ہمارا
حکومت برطانیہ سے تعاون کسی خوشامد یا لالچ کی وجہ سے نہیں بلکہ مذہبی تعلیم کی وجہ سے ہے کیونکہ
اس وقت اس کے نمائندے پنجاب میں ہم سے نہایت کمینہ اور ذلیل سلوک کر رہے ہیں جس کی
موجودگی میں اگر ہم اس حکومت سے دُشمنی بھی کریں تو دُنیا کا کوئی اعتراض ہم پر نہیں ہو سکتا لیکن
ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے اس وقت بھی حکومت کی اطاعت کی جب اِس کے شائستہ اور
مہذب اور دیانتدار افسروں نے ہم کو لوگوں کے ظلم سے بچایا اور اُس وقت بھی اس کے ساتھ
تعاون کیا جب کہ اس کے بعض افسروں نے ہمیں اپنے مذہبی مرکز میں دق کیا اور ہمارے
دشمنوں کو چاروں طرف سے جمع کر کے ہم پر چڑھا لائے اور اُنہوں نے چاہا کہ اپنی طاقت اور
پنے جتھے کے زور سے ہم کو کچل دیں اور ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں اور انشاء اللہ ثابت کر دیں
گے کہ ہمارا یہ معاملہ کسی دُنیوی غرض کے لئے نہیں بلکہ اعلیٰ اخلاق اور مذہبی اصول کی پابندی کی
وجہ سے ہے۔
مگر اس کے یہ معنے نہ ہوں گے کہ ہم اپنے حقوق کو بھول جائیں ۔ میں احمدیت کی عزت
کی خاطر مقامی افسروں سے اگر وہ اپنے بُرے روئیہ کو ترک نہ کریں گے برابر لڑتا رہوں گا اور
جب تک احمد یہ جماعت کی عزت کو قائم نہ کرلوں گا ان سے صلح نہ کروں گا کیونکہ میرے نزدیک
احمد یہ جماعت کی عزت برطانیہ کی عزت سے بہت زیادہ ہے اور جو افسر یہ خیال کرتے ہیں کہ
وہ اپنی طاقت کے ساتھ جماعت احمدیہ کو ڈرا احمدیہ کو ڈرا لیں گے وہ ایک دن ذا ذلیل ہو کر اپنی غلطی کو تسلیم
کرنے پر مجبور ہوں گے۔ میں احسان کے ساتھ ان سے بدلہ لوں گا اور خود ان کی قوم سے

خطبات محمود
سال ۱۹۳۹ ء
ان کے خلاف ملامت کا اظہار کروا کے چھوڑوں گا اِنْشَاءَ الله تَعَالیٰ ۔
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الَّذِي هُوَ مِرْفَقِي وَ مُؤَيِّدِي وَ نَاصِرِي “
الفضل ۱۷ فروری ۱۹۳۹ء )
البقره : ١١٨
وَإِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَ انْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُتِيَ الْهَيْنِ
مِن دُونِ اللهِ ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيد (المائدة: ۱۱۷ ، ۱۱۸ )
الحجر: ١٠
بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب قوله و آخرين منهم۔۔۔۔۔۔۔الخ)
ه ابو داؤد کتاب الادب باب في فضل من عال يتامى
، ترمذى ابواب البر والصلة باب ما جاء فى النفقة على البنات
وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتْنِ ( الرحمن : ۴۷)
و وَمَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمی (بنی اسرائیل: ۷۳)
ما ، الا بخاری کتاب الزكواة باب الاستعفاف عن المسألة
ابن ماجه كتاب الزكوة باب كراهية المسئلة

آج 10 میں سے 10 باقی