موجودہ جنگ میں حکومت برطانیہ سے تعاون کرنے کے متعلق بعض شُبہات کا ازالہ

خطبات محمود
لدا۔
۲۸
سال ۱۹۳۹ ء
موجودہ جنگ میں حکومت برطانیہ سے تعاون کرنے کے
متعلق بعض شبہات کا ازالہ
فرموده ۱۳ را کتوبر ۱۹۳۹ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
دوستوں کو معلوم ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ”الفضل“ میں میری طرف سے ایک اعلان
ٹیریٹوریل فوج میں جماعت کے نوجوانوں کی بھرتی کے متعلق شائع ہو رہا ہے ۔ مجھے بتایا گیا تھا
کہ جماعت کے نو جوانوں میں فوجی کام کی طرف سے بد دلی پائی جاتی ہے اور وہ اس کام میں
حصہ لینے سے جی چراتے ہیں لیکن اس اعلان کے بعد جماعت میں جو اس کے جواب میں رو چلی
ہے وہ یا تو اس خیال کی تردید کرتی ہے اور یا پھر اس اعلان کے اثر کے ماتحت جماعت میں یہ
بیداری پیدا ہوئی ہے۔ بہر حال سینکڑوں نو جوانوں نے اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش
کر دیا ہے اور بہت سے نوجوان ابھی تک اپنے آپ کو پیش کر رہے ہیں ۔
اس خدمت میں جو فوائد ہیں وہ عام طور پر ہماری جماعت کی نگاہوں سے مخفی ہیں ۔ اس
لئے کہ ہماری جماعت ایک تبلیغی جماعت ہے اور فوجی قسم کے کام اس کے سامنے نہیں آتے لیکن
ایک ایسی قوم جس کے متعلق یہ مقدر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے ایک دن ساری دُنیا کی حکومتیں
سونپ دینی ہیں وہ اس بات کو نظر انداز نہیں کر سکتی اور جب تک اُسے ابھی سے ایک خاص رنگ

خطبات محمود
۴۲۱
سال ۱۹۳۹ ء
کی ٹریننگ نہ دی جائے وہ وقت پر کام کی اہل ثابت نہیں ہو سکتی ۔
یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ گو ہمارے پاس حکومت نہیں اور نہ ہمارے پاس ایسے سامان ہیں
جن سے کام لے کر ہم اپنے نوجوانوں کو فوجی تعلیم دلواسکیں ۔ پھر بھی اس نے ایسے سامان پیدا
کر دیئے ہیں کہ ہماری جماعت کے نوجوان آسانی سے فوجی کام سیکھ سکتے ہیں اور اس طرح
جرات اور بہادری کی روح ان میں قائم رہ سکتی ہے۔ یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ جس دن تمہیں
حکومتیں ملیں گی اُس دن شام کو تو تم ایسی حالت میں سوؤ گے کہ تم مولوی ہو گے اور صبح اُٹھو گے تو
تم جرنیل بنے ہوئے ہو گے ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی سنت اور اس کے طریق کے بالکل خلاف ہے اگر تم کو
شام کو کرنیل ہونے کی حیثیت میں سوؤ گے تو تمہارے متعلق یہ اُمید کی جاسکتی ہے کہ جب تم صبح
اُٹھو تو تم جرنیل بنا دیئے جاؤ ۔ یا ایک شخص شام کو سپاہی کی حیثیت میں سوئے اور صبح اُٹھے تو نائک
بنا دیا جائے لیکن یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ شام کو تو تم ایسی حالت میں سوؤ کہ تم فوجی کاموں میں بالکل
بے تعلق ہو اور صبح تمہیں تمام علوم وفنون اور فوجی طور طریق آ جائیں ۔ پس ہمیں جو بھی
جائز ذرائع فوجی تربیت اور فوجی کاموں سے دلچسپی کے میسر آئیں ۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان
سے فائدہ اُٹھا ئیں تا کہ ہمارے اندر فوجی روح قائم رہے اور روز بروز اِس میں اضافہ ہوتا چلا
جائے بلکہ میں سمجھتا ہوں ایک زندہ قوم کو خواہ کوئی ذاتی دلچسپی نہ ہو پھر بھی اس کا فرض ہے کہ وہ
فوجی کاموں میں مہارت حاصل کرے۔
میں نے دلائل سے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ موجودہ جنگ سے ہمارا ذاتی تعلق بھی ہے
اور ہم صرف انگریزوں کے مفاد کے لئے اپنا تعاون پیش نہیں کر رہے بلکہ اپنے مفاد کے لئے
اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو تیار کر رہے ہیں ۔ کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر موجودہ حالات
میں تبدیلی ہوئی تو اسلام اور احمدیت کو اس سے ضعف پہنچے گا لیکن میں کہتا ہوں اگر ہمارا ذاتی
مفاد کوئی بھی نہ ہو اور کہیں بھی جنگ ہو رہی ہو اور ہم اس میں شریک ہو کر فوجی تربیت حاصل
کر سکتے ہوں تو ہمارا فرض ہے کہ ہم وہاں جائیں اور فوجی ٹریننگ حاصل کریں۔ دیکھو بیدار قوموں
میں اس کا کتنا خیال رکھا جاتا ہے۔ سپین میں جنگ ہوئی تو اٹلی اور جرمنی نے خوب والنٹیئر جمع
کر کے وہاں بھیجے ۔ اندازہ کیا جاتا ہے کہ سپین کی جنگ میں دس ہزار سے زیادہ جرمن مارا گیا

خطبات محمود
۴۲۲
سال ۱۹۳۹ ء
اور اندازہ کرنے والے کہتے ہیں کہ سپین کی جنگ میں اسی ہزار کے قریب اٹلی والے مارے
گئے لیکن انہوں نے اس بات کی کوئی پر وہ نہیں کی ۔ حالانکہ وہ جنگ ان کی جنگ نہیں تھی بلکہ
سپین کے دو طبقے آپس میں لڑ رہے تھے اور اس کی وجہ جیسا کہ بڑے بڑے مبصرین اور مدبرین
نے بیان کیا ہے یہی ہے کہ نئے جرمنی کو جنگ کی عملی تربیت کا کوئی موقع نہیں ملا تھا ۔
جرمن قیصروں کے زمانہ میں ہمیشہ لڑائیاں ہوتی رہتی تھیں مگر بڑی جنگ کے بعد جب جرمن قوم کو
ماتحت کر دیا گیا جنگی سامان اس سے لے لئے گئے اور اُس کی فوج کو محدود کر دیا گیا اُسے
عملی رنگ میں کسی جنگ میں شامل ہونے کا موقع نہیں ملا تھا ۔ پس اُنہوں نے ضروری سمجھا کہ سپین
میں جو جنگ ہو رہی ہے اس میں ہم اپنے والنٹیئروں کو بھیج دیں تا کہ انہیں فوجی ٹریننگ حاصل
ہو جائے ۔ چنانچہ وہ اِس میں شریک ہوئے اور لڑے مگر بہر حال سپین کی جنگ میں ان کی کوئی
ذاتی غرض نہیں تھی ۔ سپین میں وہ کسی مالی فائدہ کے لئے نہیں لڑے اُنہوں نے کوئی تجارتی فائدہ
حاصل نہیں کیا اُنہوں نے ایک انچ زمین تک نہیں لی ۔ اُدھر لڑائی ختم ہوئی اور ادھر وہ اپنے
گھروں کو واپس آ گئے ۔ ان کی غرض صرف اتنی تھی کہ نو جوانوں کی عملی تربیت ہو جائے ۔ چنانچہ
اب وہ اس ٹریننگ سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور اس جنگ میں ان کے پرانے تجربہ کار جرنیل
بہت کم ہیں مگر وہ نوجوان جنہوں نے سپین کی جنگ سے تجربہ حاصل کیا وہ زیادہ ہیں اور وہی کام
کر رہے ہیں ۔ پس گو بظاہر اس وقت یہی نظر آتا تھا کہ حکومت جرمنی نے بلا وجہ اپنے ہزاروں
آدمیوں کو مروا ڈالا مگر آج اسی کے نتیجہ میں ہزار ہاجر من عملی تربیت حاصل کر کے موجودہ جنگ
میں کام کر رہا اور قوم کے لئے مفید ثابت ہو رہا ہے۔
تو بڑھنے والی قوموں کے لئے یہ لازمی اور ضروری ہوتا ہے کہ وہ فوجی کاموں میں حصہ
لیں جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ دنیا میں دائمی امن ہو سکتا ہے وہ بالکل جھوٹے ہیں ۔ دنیا میں نہ
کبھی دائمی امن پہلے ہوا اور نہ آئندہ ہوسکتا ہے ۔ اختلاف ہمیشہ رہے اور ہمیشہ رہیں گے اور
قرآن کریم سے یہ امر واضح طور پر ثابت ہے ۔ پس خواہ دُنیا کتنی ہی تدبیر کرے کامل امن اور
ہمیشہ کا امن کبھی میسر نہیں آ سکتا اور اگر کامل امن اور ہمیشہ کا امن دُنیا میں حاصل نہیں ہو سکتا یہ
چیز اللہ تعالیٰ نے صرف اگلے جہان کے لئے ہی مخصوص کی ہوئی ہے تو یہ امر ضروری ہؤا کہ

خطبات محمود
له الله
سال ۱۹۳۹ ء
ہر قوم کے نوجوان جنگی تربیت حاصل کریں ۔ اگر وہ جنگی تربیت حاصل نہیں کریں گے تو دوسری
قوموں کے مقابلہ میں وہ کبھی ٹھہر نہیں سکیں گے ۔ تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے اگر اور کوئی فائدہ نہ
بھی ہو تو بھی محض اس وجہ سے کہ اس طرح جنگی تربیت حاصل کرنے کا ایک موقع مل رہا ہے۔
ہمارے لئے اس سے فائدہ اُٹھانا ضروری ہے اور جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ہماری جماعت کے
سینکڑوں نو جوانوں نے شوق سے اس میں حصہ لیا اور اپنے آپ کو اس خدمت کے لئے پیش
کر دیا ہے لیکن اس بھرتی سے ہمیں ایک اور فائدہ بھی حاصل ہو ا ہے اور وہ یہ کہ ہماری توجہ ایک
اور اہم معاملہ کی طرف پھر گئی ہے ۔ اگر یہ بھرتی کا موقع نہ آتا تو نہ معلوم وہ بات کب تک ہماری
نظروں سے اوجھل رہتی ۔
وہ بات یہ ہے کہ اس فوجی بھرتی کے نتیجہ میں یہ نہایت ہی افسوسناک امر ہمیں معلوم ہوا ہے
کہ احمدی نو جوانوں کی صحتیں خطرناک طور پر گری ہوئی ہیں ۔ اگر بھرتی کا یہ موقع نہ ملتا تو شاید
ہمیں اس کا علم دیر تک نہ ہوتا۔ احمدی نو جوانوں کے وزن بالعموم اس وزن سے کم ہیں جتنا وزن
اس عمر میں نو جوانوں کا ہوا کرتا ہے۔ احمدی نو جوانوں کی نظریں بالعموم ان نظروں سے کم ہیں
جتنی نظریں اس عمر میں نوجوانوں کی ہوا کرتی ہیں اور احمدی نوجوانوں کی کمریں بالعموم اس
معیار سے بہت کمزور ہیں جتنی اس عمر میں نوجوانوں کی کمروں میں طاقت ہوا کرتی ہے اور یہ
امرایسا خطر ناک ہے جس کی جتنی جلد اصلاح ممکن ہو اتنی ہی جلدی کرنی چاہئے ۔ ۔ پس اگر اس
فوجی تربیت میں شریک ہونے کے اعلان سے کوئی اور فائدہ نہ بھی ہو تب بھی اس ذریعہ سے
ہمیں یہ جو فائدہ حاصل ہوا ہے یہ خود اپنی ذات میں بہت اہم ہے اور میں غور کر رہا ہوں کہ
آئندہ نو جوانوں کے لئے ایسے قواعد تیار کئے جائیں جن کے نتیجہ میں ان کے تمام قومی کی
حفاظت ہو اور جو اچھے بہادر اور تندرست نوجوان بنانے میں ہمارے محمد ہوں ۔ میرے نزدیک
تمام نو جوانوں کا سالانہ معائنہ ہوتے رہنا چاہئے تا کہ ان کی صحت میں اگر کوئی نقص واقع ہو تو
اس کی فوری اصلاح کی جاسکے اور چاہے جنگی بھرتی ہو یا نہ ہو جن ذرائع سے بھی ان نقصوں کی
اصلاح ہو سکتی ہو ان ذرائع کو کام میں لانا چاہئے ۔
غرض ایک تو ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ آئندہ نسل میں یہ نقص پیدا ہی نہ ہو اور

خطبات محمود
لد لله
سال ۱۹۳۹ ء
دوسری طرف ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ جن میں نقائص ہیں اُن سے نقائص کو دور کر دیا جائے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قسم کے کرتبوں کی طرف جن سے صحت پیدا ہوتی ہے ہمیشہ
توجہ رکھتے تھے مگر ہمارے ملک میں بھیڑ چال کی عادت ہے۔ میں نے پہلے بھی بارہا توجہ دلائی
ہے کہ ہمارا ملک ایسی کھیلوں میں لگا رہتا ہے جو نہ تو صحت کو کوئی حقیقی فائدہ پہنچاتی ہیں اور نہ
سارے نوجوان ان کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابھی
تک قادیان کے نوجوانوں نے بھی میری اس نصیحت سے فائدہ نہیں اُٹھایا اور یورپ کی نقل ان
میں بدستور قائم ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یورپ میں چونکہ کرکٹ اور ہا کی کھیلی جاتی ہے اس لئے
ہمیں بھی کرکٹ اور ہا کی ہی کھیلنی چاہئے اور وہ یہ نہیں جانتے کہ یورپ میں صرف ہا کی اور
کرکٹ ہی نہیں کھیلی جاتی بلکہ وہ کھیلیں بھی وہاں کھیلی جاتی ہیں جن کے ذریعہ نو جوانوں میں
طاقت پیدا ہوتی اور ان کی صحت درست رہتی ہے ۔ ہمارے نو جوان صرف کرکٹ اور ہاکی کھیلتے
ہیں اور سمجھتے ہیں کہ صحت کے لئے تمام ضروری کھیلیں انہوں نے کھیل لیں حالانکہ کرکٹ اور
ہا کی صحت کے لئے مفید نہیں بلکہ خالی ان پر قناعت کی جائے تو مضر ہیں اور یورپ میں بھی صرف
کرکٹ اور ہا کی ہی کھیل نہیں سمجھے جاتے بلکہ ان میں اور بھی کئی کھیلوں کا رواج ہے۔ مثلاً ان کو
باکسنگ سکھایا جاتا ہے اور باکسنگ اتنی خطرناک چیز ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں سے سو میں سے
شاید ایک اسے برداشت کر سکے ۔ دونو جوانوں کو آمنے سامنے کھڑا کر دیا جاتا ہے اور انہیں کہا
جاتا ہے کہ وہ بے دردی سے ایک دوسرے کو منگتے ماریں ۔ اب ذرا سکول میں یہ کھیل تو کرا کر
دیکھو ۔ دوسرے ہی دن لڑکوں کے والدین شور مچا دیں گے کہ ہم اپنے بچوں کو اس سکول سے
نکالتے ہیں ۔ ہم نے استاد سمجھ کر لڑکوں کو ان کے پاس بھیجا تھا نہ کہ قصاب سمجھ کر ۔ مگر انگلستان
میں اکثر تعلیم یافتہ نو جوان باکسنگ جانتے ہیں اور جسے باکسنگ آتا ہو وہ اکیلا اگر دس بیس کے نرغہ
میں پھنس جائے تو وہ بغیر سوئی کے بغیر تلوار کے، بغیر کسی ہتھیار کے محض ہاتھوں کے ذریعہ ان
سب کو زخمی کر دے گا اور خود بچ جائے گا ۔ باکسنگ دراصل پُرانے زمانہ کا ایک قسم کا گنگا ہے۔
اسی طرح اور کئی ورزشیں ہیں جن میں سے بعض ہمارے ہاں بھی سکولوں میں مقرر ہیں مگر ان کی اسی طرح اور کئی ورزش
طرف توجہ نہیں کی جاتی ۔ زیادہ تر انہیں یہی خیال رہتا ہے کہ ہاکی کے میچ کھیلے جائیں اور

خطبات محمود
۴۲۵
سال ۱۹۳۹ ء
کپ جیتا جائے حالانکہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ گوہا کی جیت کر وہ کپ لا رہے ہوتے ہیں مگر ساتھ ہی
اپنی صحت کو بھی کھو رہے ہوتے ہیں ۔
اس کے مقابلہ میں پی ٹی ہے یہ ہمارے ہاں بھی ہے مگر یہ فزیکل ٹریننگ اتنی بے توجہی سے
ہوتی ہے کہ اس کا جو فائدہ ہے وہ لڑکوں کو حاصل نہیں ہو سکتا ۔ بالعموم سمجھا جاتا ہے کہ
فزیکل ٹریننگ محض قانون کو پورا کرنے کے لئے ہے حالانکہ فزیکل ٹریننگ ہی صحت کو درست
کرنے والی ہے۔ کرکٹ اور ہا کی صحت کو درست کرنے والی چیزیں نہیں ۔ اسی طرح پرانے
زمانہ میں ہوری زنٹل بار پر مختلف قسم کی کھیلیں کھیلی جاتی تھیں اور وہ صحت کے لئے بے حد مفید
ہوتی تھیں مگر اب ان کی طرف بھی کوئی خاص توجہ نہیں رہی ۔
اسی طرح اونچی چھلانگیں لگانا، لمبی چھلانگیں لگانا ، گولہ پھینکنا ، تیرنا اور رسہ کشی وغیرہ نہایت
مفید کھیلیں ہیں ۔ مگر اب یہ تمام کھیلیں ایک ایک کر کے مفقود ہو رہی ہیں ۔ یہاں کے نو جوانوں
کی رسہ کشی میں نے خود بھی دیکھی ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا بالکل اناڑی ہیں ۔ جب کوئی
میچ مقرر ہوا تو پندرہ دن پہلے اندر سے رسہ نکالا اُس کی میل جھاڑی اور چند دن لڑکوں کو رسہ کشی
کی مشق کرا دی ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ چونکہ رسہ کشی کا صحیح طریق انہیں آتا نہیں اس لئے جب وہ
رسہ کھینچا جاتا ہے تو ایک کی ٹانگ اُدھر جا رہی ہوتی ہے اور دوسرے کا سر اِدھر جھکا ہوا ہوتا
ہے۔ پھر جو دو فریق ہوتے ہیں ان میں سے ایک نے تو دس بارہ دن مشق کی ہوئی ہوتی ہے اور
دوسرے نے پانچ سات دن ۔ اس لئے دس بارہ دن مشق کرنے والا فریق جیت جاتا ہے اور
واہ واہ کا شور مچ جاتا ہے حالانکہ رسہ کشی میں وہ بھی اناڑی ہوتا ہے ۔
اب بھلا ایسے نوجوانوں کی صحت کس طرح درست رہ سکتی ہے جو فزیکل ٹریننگ میں تو حصہ
نہ لیں اور ہاکی اور کرکٹ ہی کھیلتے رہیں ۔ پس ہا کی اور کرکٹ کو صحت کے لئے کافی سمجھنا انتہائی
غلطی ہے۔ ہا کی قطعی طور پر صحت پر اچھا اثر پیدا نہیں کرتی بلکہ مضر اثر پیدا کرتی ہے۔ ہاکی میں
ہاتھ جڑے رہتے ہیں اور سانس سینہ میں پھولتا نہیں اور اس طرح باوجود کھیلنے کے سینہ چوڑ انہیں
ہوتا مگر پی ٹی سے جسم مضبوط ہوتا ہے کمر طاقتور ہوتی ہے، سینہ چوڑا ہوتا ہے اور سانس پیٹ میں بیٹی
اچھی طرح سمانے کی مشق ہوتی ہے جو صحت کی درستی کے لئے ضروری ہے۔ اسی طرح دوڑنا،

خطبات محمود
۴۲۶
سال ۱۹۳۹ ء
گودنا ، چھلانگیں لگانا ، بوجھ اُٹھانا ، گولہ پھینکنا ایسی کھیلیں ہیں جو نہ صرف صحت کے لئے مفید ہیں
بلکہ انسان کی عملی زندگی میں کام آنے والی ہیں مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صحت کے
لئے جو مفید ورزشیں ہیں ان کی طرف ہماری جماعت کے نو جوانوں کی توجہ بہت کم ہے اور جو
کھیلیں صحت کے لئے مضر ہیں ان کی طرف بہت توجہ ہے۔ پھر پی ٹی میں ملک کے سارے
نوجوان حصہ لے سکتے ہیں مگر کرکٹ میں غریب لڑ کے حصہ نہیں لے سکتے ۔ کرکٹ پر ماہوار
ہر کھلاڑی کا ایک دو روپیہ خرچ آ جاتا ہے اور اتنا خرچ تو غرباء اپنی تعلیم کے لئے بھی برداشت
نہیں کر سکتے کھیلوں کے لئے وہ کس طرح برداشت کر سکتے ہیں ۔ ہمارے ملک کا ہزار ہا لڑکا
سکول سے محض اس لئے اُٹھا لیا جاتا ہے کہ اُن کے والدین دو آنے یا چار آنے ما ہوا ر فیس دینے
کی طاقت نہیں رکھتے ۔ پس جبکہ وہ دو آنے یا چار آنے ماہوار فیس نہیں دے سکتے تو وہ روپیہ دو
روپیہ تک کرکٹ کے لئے کس طرح خرچ کر سکتے ہیں ۔ اگر کرکٹ کو صحیح طور پر کھیلا جائے تو بال
روزانہ بدلنا پڑتا ہے پھر بیٹ نہایت قیمتی ہوتا ہے۔ اسی طرح کرکٹ کے لئے فیلڈ کی ضرورت
ہوتی ہے اگر کرکٹ کھیلنے والوں کو کچھ ایڈ بھی مل جائے تو بھی پچپیں تیس چالیس روپے انہیں
اپنے پاس سے ماہوار خرچ کرنے پڑتے ہیں اور اس طرح ڈیڑھ دور و پیہ ماہوار ہر لڑکے کو اپنے
پاس سے دینا پڑتا ہے مگر پی ٹی میں کسی کا کیا خرچ آتا ہے۔ ہاتھ اونچا کرو، ہاتھ نیچا کرو، کمر پیچی
کرو، کمر او پر کرو، پاؤں آگے کرو، پاؤں پیچھے کرو ۔ بتاؤ کیا غریب سے غریب زمیندار بھی ایسا
ہے جو اس میں حصہ نہ لے سکے۔ پس اگر ان ورزشوں کو جاری کیا جائے تو ایک ادنیٰ سے ادنیٰ
اور غریب سے غریب آدمی جسے گر تہ بھی میسر نہیں ہے تہہ بند بھی میسر نہیں اور جو صرف ایک لنگوٹی
پہنے پھرتا ہے وہ بھی ان میں شریک ہو سکتا اور اپنی صحت کو درست کر سکتا ہے مگر تمہاری کرکٹ اور
تمہاری ہاکی میں وہ کس طرح شریک ہو سکتا ہے۔ یہ تو امیروں کی کھیلیں ہیں جو انہوں نے اس
لئے جاری کی تھیں کہ غریب الگ رہیں اور وہ الگ ۔ اگر وہ کھیل میں ہمارے ساتھ شامل ہو گئے
تو اس سے ہماری عزت میں فرق پڑ جائے گا ۔ اُنہوں نے ہی اس قسم کی کھیلوں کو رواج دیا۔ پس
یہ ایسی کھیلیں نہیں جنہیں کھیلا جائے صرف فزیکل ٹریننگ ہی ایسی چیز ہے جو مفید ہے اور جس
میں امیر و غریب دونوں حصہ لے سکتے ہیں ۔ پُرانے زمانوں میں مگر ر ہوا کرتے تھے ۔

خطبات محمود
۴۲۷
سال ۱۹۳۹ ء
گاؤں میں کسی ایک مقام پر وہ پڑے رہتے اور جو آتا وہ مگد ر پھیر کر اور چند منٹ ورزش کر کے
چلا جاتا اور کسی کا اِس میں کچھ بھی خرچ نہیں آتا تھا یا مثلاً بیٹھکیں نکالنا ہے ۔ اب اس اُٹھک بیٹھک
پر کسی کا کیا خرچ آتا ہے یا ڈنٹر نکالنے میں ان کا کیا خرچ ہو سکتا ہے؟ کچھ بھی خرچ نہیں ہوتا اور پھر یا یاڈنٹ
مزید فائدہ یہ ہے کہ ہر شخص ان ہر شخص ان میں حصہ لے سکتا ہے لیکن کرکٹ اور ہاکی میں سارا ملک نہیں ،
آدھا ملک نہیں ، چوتھا حصہ ملک کا نہیں بلکہ ملک کا دسواں حصہ بھی شامل نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ
ایک دفعہ حساب کر کے میں نے بتایا تھا کہ اگر کرکٹ ، ہاکی اور فٹ بال کے لئے تمام ملک کی
ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیلڈ ز بنا دی جائیں تو زراعت کے لئے بہت ہی تھوڑی جگہ رہ
جائے اور پھر لوگ کرکٹ کے بال اور وکٹیں کھایا کریں، روٹی اور غلہ انہیں نہ ملے تو چند محدود
نو جوانوں میں ہی یہ کھیلیں جاری ہو سکتی ہیں سارے ملک میں نہیں اور پھر باوجود ایسی کھیلیں
کھیلنے کے نتیجہ ظاہر ہے ۔ کرکٹ اور ہاکی کھیلنے کے باوجود ہماری جماعت کے نوجوانوں کے جسم
مضبوط نہیں ہو سکے اگر فزیکل ٹریننگ سے وہ اپنے اندر طاقت پیدا کرتے ، اگر رسہ کشی کرنا ،
گولہ پھینکنا کودنا، تیرنا اور چھلانگیں لگا نا وہ اپنے لئے ضروری سمجھتے تو آج ان کی جسمانی حالت بالکل
اور ہوتی کیونکہ انہی کھیلوں سے وہ طاقتیں پیدا ہوتی ہیں جو آئندہ زندگی میں کام آیا کرتی ہیں ۔
چونکہ ہماری جماعت کے نوجوانوں نے اس امر کی طرف توجہ نہیں کی تھی اس لئے آج باوجود اس
بات کے کہ ان میں جوش ہے ، ان میں اخلاص ہے ان میں ولولہ اور ہمت ہے۔ جب وہ آگے
آتے اور فوجی ٹریننگ کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں تو ڈاکٹری معائنہ کے بعد انہیں کہہ
دیا جاتا ہے کہ تم فوجی خدمت کے قابل نہیں ۔ صحت کا یہ معیار اس قدر گرا ہوا ہے کہ ہماری
جماعت کے سونو جوان پیش ہوتے ہیں اور ان سو میں سے افسران متعلقہ صرف دس کا انتخاب
کرتے ہیں ۔ اسی طرح کچھ عرصہ ہوا کئی سونو جوانوں میں سے افسروں نے بائیس نو جوانوں کو
بچنا اور اُن بائیس میں سے بھی صرف پانچ منظور ہوئے ۔ یہ حالات جو ظاہر ہوئے ہیں اُنہوں
نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں اور ثابت کر دیا ہے کہ میں نے آج سے دو سال پہلے
مغربی کھیلوں کی بجائے دیسی کھیلیں جاری کرنے کی جو تحریک شروع کی تھی وہ نہایت ہی با موقع
اور بر محل تھی مگر افسوس ہے کہ ہماری جماعت نے اس کی طرف توجہ نہ کی جس کا خراب نتیجہ اب

خطبات محمود
۴۲۸
سال ۱۹۳۹ ء
نظر آ رہا ہے۔ یہ سوال جانے دو کہ آج انگریزی فوج میں بھرتی ہو رہی ہے۔ فرض کر وکل
احمدی حکومت ہو اور اس کی حفاظت کے لئے نوجوانوں کی ضرورت ہو تو اس وقت کون سے
نوجوان کام آئیں گے؟ آخر لولے لنگڑے تو احمدی فوج میں بھرتی نہیں ہوں گے۔ بھرتی کے لئے
تو صرف وہی لئے جائیں گے جو کام کے قابل ہوں گے مگر وہ نو جوان آئیں گے کہاں سے۔ جب
ہماری صحتیں گری ہوئی ہوں گی اس وقت تو صرف دل میں کڑھنے والی بات رہ جائے گی جیسے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک جنگ کے لئے جارہے تھے تو آپ نے صحار تو آپ نے صحابہ سے مخاطب
ہوتے ہوئے فرمایا تم لوگ کوئی تکلیف نہیں اُٹھا ر ہے مگر اس کا ثواب جس طرح تمہیں مل رہا ہے
اسی طرح مدینہ کے بعض ان لوگوں کو بھی مل رہا ہے جو اس وقت اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں ۔
صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ کیا ہوا کہ تکلیف تو ہم اُٹھائیں اور ثواب میں وہ بھی ہمارے
ساتھ شریک ہو جائیں ۔ آپ نے فرمایا یہ لوگ وہ نادار اور کمزور اور ضعیف اور ٹولے لنگڑے
ہیں جو جنگ میں شامل ہونے کی طاقت نہیں رکھتے مگر اُن کے دل اس حسرت سے جل رہے ہیں
کہ کاش ہمیں طاقت ہوتی اور ہم بھی اس جہاد میں شریک ہوتے لیے پس اس قسم کا ثواب
بے شک معذور احمد یوں کو بھی مل جائے گا مگر اس ثواب کے ساتھ عذاب بھی ہوتا ہے اور انسان کے
دل میں بار بار یہ خیال آتا ہے کہ افسوس وہ خدا تعالیٰ کے دین کے کام نہ آ سکا۔ گویا یہ ثواب اس
عذاب کے نتیجہ میں ملتا ہے جو ان املتا ہے جو انسان کے دل کو ہوتا ہے اور گا اور گو اللہ تعالیٰ کے حضور وہ ثواب کا مستحق
ہو جائے مگر قوم اور ملک کے لئے وہ مفید ثابت نہیں ہو سکتا ۔ پس اس قسم کے نوجوان اگر ہماری
جماعت میں ہوئے تو بجائے ملکی اور مذہبی خدمات سرانجام دینے کے وقت آنے پر وہ دل میں
گڑھیں گے اور کہیں گے کاش ہماری نظر اچھی ہوتی ، کاش ہمارے ہاتھوں میں طاقت ہوتی ،
کاش ہماری کمر مضبوط ہوتی اور ہم بھی خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے مُلکی خدمات کی خاطر اپنے
آپ کو پیش کر سکتے ۔ مگر اس میں قصور کسی اور کا نہیں بلکہ خودان کا ہوگا ۔ کیونکہ انہوں نے ہی اس
قسم کی طاقتیں پیدا کرنے سے بے اعتنائی کی ہوگی ۔ میں نے خدام الاحمدیہ کو بھی اس امر کی
طرف توجہ دلائی تھی اور انہیں نصیحت کی تھی کہ وہ اس قسم کی کھیلیں نو جوانوں میں رائج کریں
مگر انہوں نے بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں کی ۔ حالانکہ ادھر بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔

خطبات محمود
۴۲۹
سال ۱۹۳۹ ء
پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ بھی ضروری ہے کہ نوجوانوں کا باقاعدہ معائنہ ہوتا رہے تا کہ یہ
معلوم ہو سکے کہ نو جوانوں کی صحت کی ترقی کی کیا رفتار ہے اور کس حد تک ہمیں اپنی کوششوں میں
کامیابی ہو رہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں اگر ہم تھوڑی سی بھی توجہ کریں تو نو جوانوں کی صحت پہلے
سے بہت زیادہ اچھی ہو سکتی ہے اور صحت کی درستی کے ساتھ اخلاق بھی درست ہوتے ہیں ۔
جب کسی شخص کی صحت خراب ہو جاتی ہے تو اس کے اندر چڑ چڑا پن پیدا ہو جاتا ہے اور وہ سُست
اور کاہل رہنے لگ جاتا ہے۔ اِسی سُستی اور کاہلی کی وجہ سے رفتہ رفتہ وہ نمازوں میں سُست
ہو جاتا ہے۔ پہلے اس کی ایک نماز با جماعت جاتی ہے، پھر دو نمازیں رہ جاتی ہیں ، پھر تین نماز
رہ جاتی ہیں ، پھر چار اور پھر پانچوں نمازیں ہی باجماعت پڑھنے سے وہ رہ جاتا ہے اور گھر پر
نماز پڑھنے کا عادی ہو جاتا ہے۔ رفتہ رفتہ گھر پر بھی نمازوں میں ناغہ ہونے لگتا ہے اور آخر نوبت
یہاں تک پہنچتی ہے کہ وہ نماز کو بالکل چھوڑ بیٹھتا ہے جو دراصل صحت کی خرابی کا نتیجہ ہوتا ہے مگر
شروع صحت کی خرابی سے ہوتا ہے اور انجام بے ایمانی نکلتا ہے ۔ دیکھنے والا سمجھتا ہے کہ یہ محض
سستی کر رہا ہے بیمار نہیں حالانکہ وہ بیمار ہوتا ہے مگر چونکہ ہڈی یا جسم کو اوپر سے دیکھ کر کسی کی
بیماری کا پتہ نہیں لگ سکتا اس لئے عام لوگ دوسروں کی بیماری کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکتے ۔ حضرت
خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ باتوں باتوں میں میں نے مولوی عبدالکریم صاحب
سے کہا کہ ہمارے ملک میں خوبصورت آدمی کوئی نہیں ہوتا ۔ مولوی عبدالکریم صاحب کہنے لگے
یہ بالکل غلط بات ہے ہمارے ملک میں بڑے بڑے خوبصورت لوگ ہیں ۔ آپ نے فرمایا اگر
خوبصورتی کے یہ معنے ہیں کہ رنگ گورا ہو، چہرہ خوب چمکتا ہو ، آنکھ ناک کا نقشہ اچھا ہو تو اس قسم
کے خوبصورت کئی لوگ مل جائیں گے مگر میں تو اسے خوبصورت سمجھتا ہوں جس کی تندرستی سلامت
ہو وہ کہنے لگے اچھا تو آپ کے نزدیک کوئی تندرست ہے ہی نہیں ۔ آپ نے فرمایا میرے
نزدیک تو بہت کم ایسے لوگ ہیں ۔ اگر آپ کے نزدیک کوئی ایسا شخص قادیان میں ہے تو
بتائیے ۔ اُنہوں نے قادیان میں سے دو آدمی چنے اور کہا دیکھئے یہ کیسے خوبصورت ہیں وہ دونوں
ایسے تھے کہ بظاہر بڑے تندرست تھے ، رنگ سفید تھا اور ان کا چہرہ خوب چمکتا تھا۔ اس وقت
دوسرا شخص تو موجود نہیں تھا اتفاقاً ایک سامنے ہی تھا۔ حضرت خلیفہ اول نے اُسے بُلا یا اور کہا

خطبات محمود
لداه ۔
سال ۱۹۳۹ ء
ذرا ادھر تو آؤ ۔ وہ آیا تو آپ نے فرمایا ذرا اپنے سینہ سے گر تہ جو اُٹھاؤ اُس نے گر تہ جو اُٹھایا تو
اُس کے سینہ کی تمام ہڈیاں ٹیڑھی نظر آئیں ۔ اُسے رکٹس ( RICKETS) کا مرض تھا جس کی
وجہ سے اُس کے سینہ کی ہڈیاں ٹیڑھی تھیں مگر منہ پر اس کا چونکہ کوئی اثر نہیں ہوتا اس لئے منہ اس کا
خوبصورت تھا۔ مولوی عبد الکریم صاحب بڑے نازک مزاج تھے اُنہوں نے جب اس کا سینہ
دیکھا تو لا حول پڑھنے لگے اور فرمانے لگے یہ تو بڑا بدصورت شخص ہے ۔
تو اس تحریک سے ہمیں یہ ایک بہت بڑا فائدہ ہوا ہے کہ ہمیں اپنے نو جوانوں کی کمزوری صحت
کا علم ہو گیا ہے اور ہم اگر چاہیں تو اس طرف توجہ کر کے اس نقص کا بہت حد تک ازالہ کر سکتے
ہیں ۔
اس کے بعد میں ایک اور مضمون کے متعلق کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں ۔
میں نے پچھلے دنوں بعض خطبات پڑھے ہیں جن میں موجودہ جنگ کے متعلق اپنے
خیالات کا اظہار کیا ہے۔ میں نے کہا تھا کہ باوجود اس بات کے کہ پنجاب کے بعض حکام سے
ہمارا اختلاف رہا بلکہ اب بھی ہے اور باوجود اس کے کہ ہم اس اختلاف کو کسی صورت میں
نظر انداز نہیں کر سکتے اور نہ ہم اسے بھول سکتے ہیں اس وقت ایک ایسا خطرہ درپیش ہے کہ اس
کی موجودگی میں ہمیں فی الحال اس جھگڑے کو بند کر دینا چاہئے اور اس دُشمن کا متحدہ طور پر
مقابلہ کرنا چاہئے جو برطانیہ پر حملہ آور ہے کیونکہ اس کے کامیاب ہو جانے کی صورت میں
اسلام اور احمدیت کے لئے سخت مشکلات پیدا ہو جانے کا خطرہ ہے ۔
میرے ان خطبات کے متعلق ایک خط قادیان سے ہوتا ہوا مجھے سندھ میں مل۔ وہ ایک
احمدی نوجوان کا خط ہے اور لاہور سے آیا ہے ۔ اس خط میں اُس احمدی نوجوان نے لکھا ہے کہ
آپ نے خطبات تو اس لئے پڑھے ہوں گے کہ انگریزی حکومت کی امداد کی جائے اور اس کی
تائید اور حمایت کی جائے لیکن مجھ پر یہ اثر ہوا ہے کہ ان خطبات کے نتیجہ میں مجھے انگریزوں سے اور
بھی زیادہ نفرت ہو گئی ہے اور اُن کی تباہی کی خواہش میرے دل میں پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے ۔
وہ لکھتا ہے میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ آپ نے یہ کس طرح کہہ دیا کہ اگر انگریزی حکومت
نہ رہے تو میں موت کو اپنے لئے زیادہ پسند کروں گا۔ اس سے تو انگریزوں کی دائمی غلامی کی
-

خطبات محمود
۴۳۱
سال ۱۹۳۹ ء
محبت کا ثبوت ملتا ہے کیونکہ آپ چاہتے ہیں کہ انگریز ہمیشہ حاکم رہیں اور ہم ہمیشہ ان کے
غلام رہیں ۔
میں نے وہ خطبات تو واقع میں اسی لئے پڑھے تھے کہ انگریزوں کی امداد ہو لیکن اس
نو جوان پر یہ اثر ہوا ہے کہ وہ لکھتا ہے مجھے انگریزوں سے اور بھی نفرت ہو گئی ہے کیونکہ ان ہوتی ہے
خطبات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انگریزوں کی دائمی غلامی ہمیں نصیب ہو جائے گی ۔ میں اس کی
پیش کردہ باتوں کا جواب تو آگے چل کر دوں گا مگر جب میں نے یہ خط پڑھا تو میں نے اپنے دل
میں کہا چلو میرے خطبوں نے دونوں قوموں کو خوش کر دیا ۔ ایک طرف انگریز خوش ہو گئے کہ میں دیا۔ ہو
نے اس نازک موقع پر جماعت کو ان کی اعانت کی تحریک کی اور دوسری طرف کانگرس کے
اکسٹریمسٹ (EXTREMIST) مسٹر بوس وغیرہ کو بھی میرا ممنون ہونا چاہئے کہ بعض لوگوں
پر میرے ان خطبات کا یہ اثر ہوا ہے کہ ان کے دلوں میں انگریزوں کی نفرت اور بھی زیادہ بڑھ
گئی ہے۔ کہتے ہیں دو شکار ایک پتھر کے ساتھ ۔ سو میرے ان دو خطبات نے دونوں کو شکار
کر لیا ۔ خیر یہ تو ایک لطیفہ تھا اب میں اصل مضمون کی طرف آتا ہوں ۔
مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لوگ افترا کرتے ہیں ، جھوٹ باندھتے ہیں ، غلط الزام
لگاتے ہیں مگر وہ دشمن ہوتے ہیں لیکن یہ اتہام ایک دوست نے لگایا ہے۔ اُس دوست نے جو
احمدی ہے۔ یہ بالکل جھوٹ ہے کہ میں نے کبھی یہ کہا ہے کہ اگر انگریزی حکومت چلی جائے تو
میں موت کو ترجیح دوں گا یا یہ کہ انگریزوں کی حکومت ہمیشہ ہمیش قائم رہے اور ان کی دائمی غلامی
دنیا کو نصیب رہے۔ میرے خطبے چھپے ہوئے موجود ہیں اور اس دوست نے بھی چھپے ہوئے خطبے
ہی پڑھے ہیں۔ چنانچہ وہ یہ نہیں کہتے کہ میں نے آپ کو یہ کہتے سُنا بلکہ وہ لکھتے ہیں کہ میں نے
آپ کے خطبے چھپے ہوئے پڑھے۔ پس وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ نے کہا کچھ تھا پھر خطبہ پر
نظر ثانی کرتے ہوئے اُسے بدل دیا۔ ان حالات میں میں حق رکھتا ہوں کہ اُن سے پوچھوں کہ
وہ میرے الفاظ کیا ہیں جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انگریزوں کی دائمی غلامی مجھے محبوب ہے ۔ یا
یہ کہ اگر انگریزی حکومت نہ رہے تو میں موت کو پسند کروں گا۔ میں نے یہ ہرگز نہیں کہا کہ اگر گا۔ میں نے یہ ہر گز میں
انگریزی حکومت چلی جائے تو میں زندگی پر موت کو ترجیح دوں گا یہ بالکل جھوٹ ہے۔ میں تو

خطبات محمود
۴۳۲
سال ۱۹۳۹ ء
اس بات کا قائل ہوں کہ انگریزی حکومت چھوڑ دُنیا میں سوائے احمدیوں کے اور کسی کی حکومت
نہیں رہے گی ۔ پس جبکہ میں اس بات کا قائل ہوں بلکہ اس بات کا خواہشمند ہوں کہ دُنیا کی
ساری حکومتیں مٹ جائیں اور اُن کی جگہ احمد ی حکومتیں قائم ہو جائیں تو میرے متعلق یہ خیال کرنا
کہ میں اپنی جماعت کے لوگوں کو انگریزوں کی دائمی غلامی کی تعلیم دیتا ہوں کہاں تک درست
ہو سکتا ہے۔ پھر جس کی یہ خواہش ہو کہ دنیا میں احمد ی حکومت قائم ہو جائے اور احمد ی حکومت
کے سوا اور کوئی حکومت نہ رہے۔ کیا وہ کہہ سکتا ہے کہ اگر انگریز چلے جائیں تو میں زندگی پر موت
کو ترجیح دے دوں گا ۔
پس یہ بالکل غلط بات ہے جو کہی گئی اور چونکہ یہ کہنے والا ایک احمدی ہے اس لئے میں یہ تو
نہیں کہتا کہ اس نے افترا کیا ہے مگر میں یہ ضرور کہوں گا کہ یہ بات جھوٹ ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خطبہ میں ایسے الفاظ ہیں کہ فلاں بات نہ ہو تو میں موت کو ترجیح
دوں گا مگر یہ الفاظ نہیں کہ اگر انگریزی حکومت جاتی رہے تو میں زندگی پر موت کو ترجیح دوں گا ۔
میرے الفاظ کا مطلب یہ تھا کہ اگر ایسی حکومت جس میں تبلیغ کی آزادی ہے جاتی رہے اور اس
کی بجائے کوئی ایسی حکومت آ جائے جو تبلیغ کو بند کر دے اور دہریت اور الحاد کی رو چلا دے تو
میں چاہتا ہوں کہ اُس دن کے آنے سے پہلے پہلے ہر احمدی مر جائے تا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے کہہ
سکے کہ جب تک میں زندہ رہا میں نے تیرے نام کو نہیں چھپایا۔ میری موت کے بعد اگر کوئی
ایسے حالات پیدا ہو گئے تو مجھے ان کا علم نہیں اور اِن الفاظ میں اور اُن الفاظ میں جو اس احمدی
نے لکھے زمین و آسمان کا فرق ہے۔
میرے اس بیان پر جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے تین قسم کے اعتراض ہو سکتے ہیں ۔
اوّل ۔ معترض یہ کہہ سکتا ہے کہ بیشک یہ صورت حالات پیدا ہو جائے ہمیں اس کی پرواہ
نہیں ۔ آپ کہتے ہیں میں ایسی حالت سے موت بہتر سمجھتا ہوں ۔ سو آپ بے شک موت بہتر
سمجھیں ہم ان حالات میں موت کو ترجیح نہیں دے سکتے اور نہ ہم اس صورت حالات کی پرواہ
کر سکتے ہیں ۔ اس اعتراض کو دوسرے الفاظ میں یوں ادا کیا جا سکتا ہے کہ دُنیا میں سے بے شک
ایسی حکومتیں مٹ جائیں جو اپنی رعایا کو تبلیغ کی اجازت دیتی ہیں اور بیشک وہ حکومتیں

خطبات محمود
۴۳۳
سال ۱۹۳۹ء
قائم ہو جائیں جو تبلیغ کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتیں مگر بتاؤ کیا کسی احمدی کے منہ سے یہ
کلمات نکل سکتے ہیں ؟ اگر نہیں تو پھر اعتراض کیا ہوا؟ میں سمجھتا ہوں ہر احمدی بلکہ ہر وہ شخص جو
کسی نہ کسی مذہب سے تعلق رکھتا ہے ایک ساعت کے لئے بھی یہ کہنا تو الگ رہا یہ خیال کرنا بھی
گناہ سمجھے گا کہ دنیا سے وہ نظام تو مٹ جائے جس میں تبلیغ کی آسانیاں ہوں اور وہ نظام قائم
ہو جائے جس میں تبلیغ پر پابندیاں ہوں اور یہ کہ اگر ایسا نظام قائم ہو جائے تو وہ اس کی کچھ پر واہ
نہیں کریں گے۔ میرے نزدیک کسی مذہبی آدمی کے دل اور دماغ میں اس قسم کا خیال نہیں
آسکتا ۔
دوسری صورت اعتراض کی یہ بنتی ہے کہ کوئی شخص کہے اس قسم کی کوئی تبدیلی ممکن ہی نہیں یہ
محض ایک وہم ہے ۔ ایسی کوئی تبدیلی ہو ہی نہیں سکتی ۔ اس اعتراض کی آگے دو صورتیں ہیں یا تو
وہ یہ کہے کہ انگریز ہار ہی نہیں سکتے انہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسی طاقت اور قوت حاصل ہے
کہ یہ کسی دشمن سے شکست نہیں کھا سکتے ۔ اس صورت میں اعتراض یہ ہوگا کہ جب اس قسم کا کوئی
موقع آ ہی نہیں سکتا اور انگریزوں کا شکست کھانا بالکل ناممکنات میں سے ہے تو یہ کہنا کہ اگر یہ
ہار جائیں اور ان کی جگہ کوئی اور ایسی حکومت آ جائے جو تبلیغ کی اجازت نہ دے تو میں زندگی پر
موت کو ترجیح دوں گا بے فائدہ ہے ۔ گویا اس صورت میں تبلیغ کی آزادی کی اہمیت تو تسلیم کی
جائے گی مگر ساتھ ہی کہا جائے گا کہ جب انگریز ہار ہی نہیں سکتے تو اس قسم کے خدشات پیدا
کرنے کا کیا مطلب؟ مگر یہ بھی بالکل غلط ہے کیونکہ کوئی ایسا ذریعہ نہیں جس کے ماتحت یہ یقینی
طور پر کہا جا سکتا ہو کہ انگریزی حکومت ہار نہیں سکتی اور نہ خدا تعالیٰ کا کوئی ایسا وعدہ ہے جس سے
ظاہر ہوتا ہو کہ انگریز ہمیشہ حکمران رہیں گے۔ پس یہ صورت بھی درست نہ ہوئی ۔ دوسری
صورت اس اعتراض کی یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کا یہ خیال بالکل غلط ہے کہ جو حکومتیں انگریزوں کی
جگہ لیں گی وہ مذہب پر تشدد کرنے والی اور تبلیغ کو روکنے والی ہوں گی ۔ بالکل ممکن ہے وہ
انگریزوں سے بھی زیادہ تبلیغ کی آزادی تسلیم کرنے والی ہوں اور اس طرح ان کے
رہتے ہوئے مذہب پر کسی قسم کی پابندی عائد نہ ہو۔ گویا اس صورت میں اعتراض یوں بنے گا کہ
انگریز ہار تو سکتے ہیں مگر دوسری حکومتیں اتنی بری نہیں جتنا برا آپ انہیں سمجھتے ہیں ۔ وہ تبلیغ کی آزادی

خطبات محمود
لد لامه له
سال ۱۹۳۹ ء
کر
دے دیں گی اور جو خدشہ پیش کیا جا رہا ہے درست نہیں ۔ اس اعتراض کا جائزہ لینے کے لئے
ہم صورت حالات کو واقعات کے لحاظ سے دیکھتے ہیں ۔ اس وقت جنگی خطرہ سب سے بڑھ کے
جرمنی کی طرف سے ہے جس کی پشت پر روس ہے جس نے آہستہ آہستہ اب اپنے پاؤں نکالنے
شروع کئے ہیں ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ ان دونوں حکومتوں سے تبلیغ کے راستہ میں روک واقع
ہو گی یا مذہبی آزادی پہلے سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ میں اس مقابلہ میں سب سے پہلے جرمنی کو
لیتا ہوں ۔
-
ہر ہٹلر نے اپنی کتاب مائنے کامیف میں جس میں اس نے اپنی حکومت کے اصول واضح
کئے ہیں لکھا ہے کہ جس قوم کا مرکز باہر ہو وہ جرمن حکومت کے ماتحت نہیں رہ سکتی ۔ وہ لکھتا ہے کہ
یہ کیونکر برداشت کیا جا سکتا ہے کہ ایک قوم پر حکومت کرنے والے کسی اور جگہ ہوں اور اس کو
ماننے والے ہمارے پاس ہوں ۔ اس کے معنی تو یہ ہوئے کہ ہماری حکومت میں بعض لوگ رہتے
ہوں مگر وہ دراصل ہمارے تابع فرمان نہ ہوں اور یہ امر قطعاً برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ اب بتاؤ
اس اصل کے ماتحت احمدیت کا جرمن حکومت کے ماتحت کہاں ٹھکانا ہے ۔ احمدیت کا مرکز
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قادیان مقرر فرمایا ہے۔ اب فرض کرو قادیان
انگریزوں یا اٹلی کے ماتحت ہو اور دوسرے علاقے جن میں احمدی کثرت سے ہوں جرمن کے
ما تحت ہوں تو یقیناً اس اصل کے ماتحت جرمن حکومت احمدیوں پر ظلم شروع کر دے گی اور اگر
اس کے برخلاف قادیان جرمنی حکومت کے ماتحت چلا جائے تو اٹلی وغیرہ حکومتیں اپنے علاقوں
میں احمدیت کو نہیں پھیلنے دیں گی ۔ کیونکہ وہ بھی اسی قسم کے اصول کی ماننے والی ہیں ۔
دوسرا اصل جو پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہے یہ ہے کہ وہ اپنی کتاب میں لکھتا ہے ہم کسی
ایسے مذہب کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے جس کے اقتصادی ، تجارتی
اور سوشل قوانین مذہب نے بنائے ہوں اور دراصل یہی وہ وجہ ہے جس کی بناء پر وہ یہودیوں کا
سخت دشمن ہے ۔ وہ کہتا ہے یہ بات کسی طرح جائز تسلیم نہیں کی جاسکتی کہ ایک ملک کے متعلق
دو قانون ساز ہستیاں ہوں۔ میں کچھ کہوں اور وہ وہ کچھ کہے۔ میں لوگوں کو کسی اور شاہراہ پر
چلانا چاہوں اور وہ اپنے مذہب کی مقرر کردہ شاہراہ پر چلیں مثلاً میں کہتا ہوں فلاں چیز کھاؤ اور

خطبات محمود
۴۳۵
سال ۱۹۳۹ ء
مذہب کہتا ہے وہ چیز نہ کھاؤ۔ تو اب یہ میری اور اس کی لڑائی ہے اور یہ لڑائی میں برداشت نہیں
کر سکتا۔ میں یہی چاہتا ہوں کہ جو کچھ میں کہوں وہی ہو نہ وہ جو کہ کسی کو اُس کا مذہب بتائے ۔
پس اگر کسی مذہب کے اقتصادی ، تجارتی اور تمدنی قوانین مذہب نے بنائے ہوں تو اس مذہب
کو ہم اپنے ملک میں پھیلنے اور اس کے پیروؤں کو اپنے اندر بڑھنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔
یہودیوں کا وہ اِسی لئے مخالف ہے کہ یہودیت نے تفصیل کے ساتھ تمدن کے متعلق احکام دیئے
ہیں اور کھانے پینے کے مسائل بیان کئے ہیں ۔ انہیں ان کے مذہب نے کہا ہے کہ یہ کھاؤ اور وہ
نہ کھاؤ ، یوں کرو اور اُس طرح نہ کرو ۔ اب یہودی جب اپنے مذہب کے احکام پر عمل کرتے ہیں
تو وہ کہتا ہے میں نہیں جانتا موسیٰ کون تھا اور اس نے کیا حکم دیا۔ تمہیں وہی حکم ماننا پڑے گا جو
میں دے رہا ہوں ۔ اس نے اسی ضمن میں عیسائیت پر بھی اعتراض کئے ہیں ۔ بعض لوگ غلطی
سے سمجھتے ہیں کہ ہٹلر عیسائیت کا دشمن ہے حالانکہ ہٹلر عیسائیت کا دشمن نہیں بلکہ وہ لکھتا ہے کہ اصل
عیسائی میں ہی ہوں ۔ باقی عیسائی تو انجیل پر عمل ہی نہیں کر رہے۔ وہ کہتا ہے انجیل میں تو صرف
چند عقائد کی تعلیم ہے۔ اس نے شریعت کوئی تجویز نہیں کی لیکن اب کلیسیا لوگوں کے اعمال میں
بھی دخل دینے لگ گیا ہے اور اس طرح اس اس نے سیاسیات کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ۔ اس
لئے حکومت مجبور ہے کہ کلیسیا کو پھر اس کی حد پر لا کر کھڑا کر دے۔ اب بتاؤ اسلام ایسے ملک
میں کہاں رہ سکتا اور کس طرح ترقی اور نشو نما پاسکتا ہے ۔ اسلام نے تو یہودیت سے بھی بڑھ کر
تفصیلی احکام اور حرام حلال کے مسائل بیان کئے ہیں ۔ پس ایسی حکومت کے ماتحت رہنے کے
یہ معنے ہیں کہ اسلام پر ہم عمل نہ کر سکیں ۔ کیونکہ ہٹلر کا یہ قائم کردہ اصل ہے کہ حکومت کے ماتحت
اسی قسم کی دو عملی برداشت نہیں ہو سکتی کہ میں کچھ کہوں اور بعض لوگ بجائے اس پر عمل کرنے کے
یہ کہیں کہ ہمارے مذہب نے اس کے خلاف تعلیم دی ہے۔ فرض کرو کسی وقت جرمنی میں سخت قحط
پڑتا ہے اور اس کی حکومت میں مسلمانوں کا بھی عنصر ہے اس علاقہ میں سور زیادہ ہوتے ہیں وہ
حکم دے دیتا ہے کہ سب لوگ سؤ رکھا ئیں ۔ اب ایک مسلمان تو یہ حکم سنتے ہی کہہ دے گا کہ میں
سؤر نہیں کھاتا۔ میرے مذہب نے منع کیا ہوا ہے مگر وہ کہے گا تم عجیب احمق ہو۔ حکومت میری
ہے یا تمہارے مذہب کی تمہیں میری بات ماننی پڑے گی اور ضرور سؤر ہی کھانا پڑے گا۔
سو

خطبات محمود
۴۳۶
سال ۱۹۳۹ ء
یہود سے ہٹلر کی جو مخالفت ہے اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ یہودی ایک ایسے مذہب کے ساتھ
تعلق رکھتے ہیں جو انسانی اعمال میں بھی اسی طرح دخل دیتا ہے جس طرح انسانی افکار میں ۔ وہ
مذہب صرف عقائد ہی نہیں سکھاتا بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ فلاں چیزیں کھاؤ ، فلاں نہ کھاؤ ، شادی بیاہ
میں ان ان امور کو ملحوظ رکھو ، تمدنی اور تجارتی تعلقات اس اس طرح قائم کرو اور یہ امر ہٹلر کی
حد برداشت سے باہر ہے۔ وہ کہتا ہے صرف ایک قانون چلے گا دو نہیں چل سکتے اور چونکہ یہ
اپنے مذہب کے حکم کے ماتحت اس بات پر مجبور ہیں کہ اگر میرا حکم اس کے احکام کے خلاف
ہو تو اسے نہ مانیں ۔ اس لئے اس بغاوت اور نافرمانی کی روح کوکچل دینا
رگی
دینا ہی بہتر ہے۔
اب بتاؤ ایسی حکومت جہاں بھی قائم ہوگی وہاں اسلام اس کی زد میں آئے گا یا نہیں آئے
گا۔ ۔ اسلام اسلام نے تو یہودیت یت ۔ سے بہت ، زیادہ زیادہ اعمال اعمال کی تفاصیل بیان کی ہیں ۔ اس کے یہ یہ معنے معنے نہ نہیں
کہ ہٹلر لا مذہب ہے۔ وہ مذہب کو مانتا ہے مگر وہ کہتا ہے مذہب کا صرف اتنا اختیار ہے کہ وہ کہے
ایک خدا ہے یا دو خدا ہیں یا تین خدا ہیں ۔ اس سے زیادہ کوئی بات منوانے کا وہ قطعاً حق نہیں
رکھتا ۔ پس وہ لا مذہب نہیں بلکہ مذہب کا قائل ہے بلکہ ان لوگوں کا مخالف ہے جو لا مذہب ہیں
اور وہ ان پر حملہ کرتا ا پر حملہ کرتا اور کہتا ہے کہ یہ لوگ جو لا مذہب ہیں اپنی قوم کے دشمن ہیں کوئی نہ کوئی
مذہب ضرور ہونا چاہئے کیونکہ مذہب اتحاد پیدا کرتا ہے لیکن مذہب کا دخل صرف یہیں تک ہے
کہ وہ انسانوں کو بتا دے کہ وہ کیا عقائد رکھیں ۔ انسانی زندگی کے متعلق قواعد بنانا اس کا کام نہیں
یہ حکومت کا کام ہے ۔ غرض ہٹلر کے نزدیک ایسے خدا کو نہ صرف برداشت کیا جاسکتا ہے بلکہ اس
سے فائدہ بھی اُٹھایا جا سکتا ہے جو آسمان پر بیٹھا رہے اور آسمان تک ہی اس کا کام محدو د ر ہے ۔
زمین سے اس کا کوئی تعلق نہ ہو۔ زمین سے صرف ہٹلر کا ہی تعلق ہونا چاہئے ۔ اِس عقیدہ کی
موجودگی میں جو قوم بھی اس کے ماتحت رہے گی اگر وہ مذہبی احکام کی پیرو ہو گی تو وہ کبھی چین اور
امن سے زندگی بسر نہیں کر سکے گی اور اسلام تو یقیناً ایسی تعلیم سے ٹکراتا ہے اور یہی ہٹلر کے
یہودیوں سے ٹکراؤ کی وجہ ہے۔ یہودی جرمنی میں پچاس ساٹھ لاکھ ہیں اور سارے ملک کی
آبادی آٹھ کروڑ ہے۔ گویا جرمنی کی آبادی کا آٹھ فیصدی حصہ یہودی ہیں ۔ مگر وہ چونکہ اپنے
مذہب پر عمل کرتے ہیں اس لئے ہٹلر کو بُرا محسوس ہوتا ہے ۔ وہ کہتا ہے ان یہودیوں کو میری تائید

خطبات محمود
۴۳۷
سال ۱۹۳۹ء
کرنی چاہئے ۔ یہ کیا کہ موسی" جو آج سے دو تین ہزار سال پہلے ہوا ہے اُس کی باتیں مانی جائیں ۔
اس کے بعد ہم روس کو لیتے ہیں، روس میں مذہب ہے ہی نہیں ۔ دہریت ہی دہریت ہے اور
اس دہریت کو پھیلانے کے لئے وہ پورا زور لگا رہا ہے گومُنہ سے وہ انصاف کا دعوی کرتا ہے
مگر یہ دعویٰ محض دھوکا ہے۔ چنانچہ روسی حکومت کہتی ہے کہ انسانی فکر میں آزادی ہونی چاہئے
اور کسی سے جبراً کوئی عقیدہ نہیں منوانا چاہئے اور اس اصل کی تشریح وہ یہ کرتے ہیں کہ ماں باپ
کو کوئی حق نہیں کہ بچہ کو اپنے مذہب کی تعلیم دیں بچہ جب جوان ہو جائے وہ جو مذہب چاہے
قبول کر لے ۔ نہ حکومت اُسے کوئی مذہب سکھائے اور نہ ماں باپ ۔ اب بظاہر یہ تعلیم منصفانہ
معلوم ہوتی ہے لیکن ادنی فکر سے معلوم ہو سکتا ہے کہ یہ محض دھوکا ہے کیونکہ مذہب تو ایک مثبت
بات ہے اور سکھانے سے ہی آسکتی ہے لیکن لامذہبیت اور اور دہریت ایک منفی چیز کا نام ہے
جسے خدا کا علم نہ دیا جائے وہ خالی الذہن نہیں ہوگا بلکہ وہ دہر یہ ہوگا کیونکہ جسے خدا تعالیٰ کا علم نہ
ہو اُسی کو دہر یہ کہتے ہیں اور وہی لا مذہب کہلاتا ہے۔ غرض یہ صاف بات ہے کہ مذہب تو
سکھانے سے ہی آئے گا بغیر سکھائے مذہب کس طرح آ سکتا ہے؟ مگر وہ کہتے ہیں نہ ہم مذہب کی
تعلیم دیتے ہیں نہ تم مذہب کی تعلیم دو اور اسے خود بخود جون خود بخود جو جی چاہے۔ چاہے سیکھنے دو ۔ اب جبکہ اُسے کوئی
سکھانے والا ہی نہیں ہو گا تو وہ سیکھے گا کیا ؟ دہریہ نے بھلا کسی کو کیا سکھانا ہے۔ وہ تو نفی کا قائل
ہے اور نفی کا قائل دوسرے کو کیا سکھا سکتا ہے ۔ جو شخص کسی چیز کے متعلق کہتا ہے کہ ” ہے وہی
اس چیز کے متعلق دلائل بھی دیا کرتا ہے مگر جو کہے کہ کچھ نہیں اُس نے دوسروں کو سکھانا ہی کیا ہے
اور اسے ضرورت ہی کیا ہے کہ تعلیم دے مگر وہ اپنی طرف سے بڑے منصف مزاج بنتے ہیں اور
کہتے ہیں نہ تم بچوں کو کچھ سکھاؤ اور نہ ہم سکھاتے ہیں ۔ حالانکہ یہ بات صاف ہے کہ خدا ہے کا پتہ
تو بچے کو اُسی وقت لگے گا جب اُسے بتایا جائے گا کہ خدا ہے مگر خُدا نہیں ، سکھانے کی ضرورت
نہیں جب کان میں خدا ہے کی آواز نہ پڑے گی تو ذہن خود بخو د خد انہیں کا سبق سیکھ لے گا۔
پھر ہمارے مبلغ وہاں جا چکے ہیں اور ان کا عملی تجربہ حکومت روس کے متعلق جو کچھ ہے وہ
بھی نہایت ہی تلخ ہے ۔ مولوی ظہور حسین صا صاحب جب وہاں تبلیغ کے لئے گئے تو حکومت روس
انہیں سات سات دن کا فاقہ دیتی اور کہتی کھانا ہے تو سور کا گوشت کھاؤ ورنہ ہم تمہیں کچھ نہیں
وو

خطبات محمود
۴۳۸
سال ۱۹۳۹ ء
دیں گے۔ پھر وہاں سرکاری طور پر تمام لوگوں کو اس قسم کے تھیڑ دکھائے جاتے ہیں جن میں
مذہب پر تمسخر اڑایا جاتا اور اس کی نفرت دلوں میں پیدا کی جاتی ہے لینن جو اس دہریت اور
الحاد کا بانی ہے اس کے نام پر تھیٹر میں ایک شخص حج بنتا ہے اور اس کے سامنے بطور ملزم ایک شخص
پیش ہوتا ہے اور اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ تمام ملک میں فساد اور لڑائیاں کراتا پھرتا ہے ۔
مہربانی کر کے آپ اس کا فیصلہ کریں ہیں ۔ ۔ و وہ پوچھتا ہے یہ یہ کون کون شخص ہے؟ تو آگے۔
سے جواب دیا
جاتا ہے کہ یہ خدا ہے جو سارے جہان کے فسادات کا ذمہ دار ہے ۔ اس کے بعد خدا پر مقدمہ
چلتا ہے اور آخر لینن فیصلہ کرتا ہے کہ خدا کو ( نعوذ باللہ ) پھانسی دے دیا جائے کیونکہ دنیا میں
جتنے فساد ہیں سب اسی کی وجہ سے ہیں ۔ چنانچہ سب کے سامنے اس مردود کو جو اپنے آپ کو خدا
کہتا ہے پھانسی پر لٹکا دیا جاتا ہے ( تمثیل کے طور پر نہ کہ حقیقتا ) اب بتاؤ جن قوموں کی یہ حالت
ہو اور جو مذہب کی اس قدر دشمن ہوں ان کے متعلق یہ کہنا کہ وہ بیشک آجائیں ہمیں کوئی پرواہ
نہیں کہاں کی دانشمندی ہے اور کیا کوئی بھی عقلمند اسے درست تسلیم کر سکتا ہے؟ اس اعتراض کی
تیسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ کوئی کہہ دے میرا یہ مطلب نہیں تھا ۔ بیشک تبلیغی آزادی ایک بہت
اہم چیز ہے لیکن آپ یہ کیوں خیال کرتے ہیں کہ اگر کسی اور حکومت نے مذہبی تبلیغ پر پابندیاں
عائد کر دیں تو خدا تعالیٰ کا ہاتھ اسے سزا نہیں دے گا ۔ ہمارا اللہ حافظ ہے۔ روس آ جائے یا جرمنی
جو بھی ہمارے مذہب میں مداخلت کرے گا اللہ تعالیٰ اُسے مار ڈالے گا۔ پس آپ نے کیوں
تو کل چھوڑا اور کیوں یہ سمجھ لیا کہ انگریزی حکومت کے جانے سے اسلام اور احمدیت کو بھی ضعف
پہنچے گا ۔ ہمارا خدا قادر ہے اور وہ ہر حالت میں امن قائم کر سکتا ہے ۔
**
یہ اعتراض بظاہر معقول نظر آتا ہے لیکن سنت اللہ کے یہ بھی بالکل خلاف ہے۔ سنت اللہ
ہمیشہ دو طرح ظاہر ہوتی ہے ایک تو اس طرح کہ جس قوم کی مدد اور نصرت کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ
کیا ہوا ہو اُس پر کوئی ایسی آفت آ پڑے جن کا علاج انسانی ہاتھوں میں نہ ہو ایسی حالت میں
سنت اللہ یہی ہے کہ وہ خارق عادت طور پر اپنے دین کی حفاظت کرتا ہے مثلاً بالکل ممکن ہے کہ
کسی جگہ طاعون پڑے اور مخالفوں پر تباہی آجائے لیکن مومن محفوظ رہیں یا زلزلہ سے دشمن تباہ یا
ہو جائیں مگر مومن محفوظ رہیں لیکن بعض مصیبتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے دور کرنے میں انسان کا

خطبات محمود
۴۳۹
سال ۱۹۳۹ء
بھی دخل ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں سنت اللہ کہتی ہے کہ پہلے خود قربانی کرو اور اپنی قربانی کو
انتہا تک پہنچا دو پھر میں تمہاری مدد کو آؤں گا ۔ پس اگر تدبیر کا ساتھ تعلق ہو تو اللہ تعالیٰ کی نصرت
اسی وقت آیا کرتی ہے جب انسان تدبیر اختیار کر لیتا ہے۔ زیر بحث امر پہلی قسم میں سے نہیں بلکہ
دوسری قسم میں سے ہے ۔ کیونکہ یہ لڑائی ہے کوئی آسمانی آگ نہیں جو مومنوں سے ذرا پرے ہٹ
کر جا گرے گی۔ لڑائی ہمیشہ ہاتھوں سے ہوتی ہے ۔ مضبوط اور طاقتور لوگ تو ہاتھ سے مدد کرتے
ہی ہیں اگر کوئی بیمار ہے تو وہ اس رنگ میں مدد کر سکتا ہے کہ اور لوگوں کے دلوں میں جوش پیدا
کرے یا علمی کام کر سکتا ہے۔ اسی طرح امیر لوگ جنگ میں روپیہ سے مدد دے سکتے ہیں اور جو
غریب ہیں وہ محنت اور جفاکشی کے کام کر سکتے ہیں ۔ بہر حال لڑائی ایک ایسی چیز ہے جس کے
ساتھ تدبیر کا تعلق ہے چاہے وہ تدابیر مکمل ہوں یا نا مکمل ۔ پس ایسے معاملات میں اللہ تعالیٰ کی
مدراسی وقت نازل ہوا کرتی ہے جب انسان تدابیر سے کام لے اور اگر وہ تدابیر والے کاموں
میں تدبیر سے کام نہ لے اور محض تو گل کر کے، کے بیٹھ رہے تو سُنت اللہ نہ صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
مدد نازل نہیں ہوتی بلکہ یہ بھی ہے کہ ایسے جھوٹے متوکل پر خدا تعالیٰ کا غضب نازل ہوتا ہے۔ وہ
کہتا ہے ہم نے تمہیں موقع دیا تھا کہ تم تدبیر سے کام لو گر تم نے تدابیر سے کام لینے کی بجائے
جھوٹا تو کل کیا جس کی سزا یہ ہے کہ اب تمہیں الہی مدد نہیں پہنچے گی بلکہ تم ذلت کے عذاب میں
مبتلا کئے جاؤ گے ۔ پس اسی سنت اللہ کے ماتحت ہمارا ابھی ایسے موقع پر تو گل کر کے بیٹھ رہنا اور
تدابیر سے کام نہ لینا کسی صورت میں درست نہیں ہو سکتا۔
پھر تعجب ہے ہم دین کے معاملہ میں تو تو کل ظاہر کرتے ہیں لیکن دُنیا کے معاملہ میں ہم کبھی
تو کل نہیں کرتے۔ کبھی کسی کا عزیز بیمار ہو جائے تو تم یہ نہیں دیکھو گے کہ وہ خاموش ہو کر گھر میں
بیٹھ رہے اور کہے میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہوں وہ خود کبھی گھر میں نہیں بیٹھے گا بلکہ وہ فوراً دوائی
لینے کے لئے کسی ہسپتال کی طرف دوڑے گا۔ وہ کبھی نہیں کہے گا کہ بھلا ملیر یا میرا کیا بگاڑ سکتا
ہے؟ یا ہیضہ مجھے کیا کر سکتا ہے؟ یا طاعون مجھے کیا نقصان پہنچا سکتی ہے؟ وہ فوراً علاج کرے گا
اور ڈاکٹروں کی فیسوں پر روپیہ بھی خرچ کرے گا اور اس معاملہ میں تو کل سے کام لینے کی
بجائے تدبیر سے کام لے گا۔ اسی طرح تم کبھی نہیں دیکھو گے کہ کوئی لڑکا سکول میں داخل ہو تو نہ

آج 10 میں سے 10 باقی