موجودہ جنگ میں حکومت برطانیہ سے تعاون کرنے کے متعلق بعض شُبہات کا ازالہ

حصہ 2

خطبات محمود
۴۴٠
سال ۱۹۳۹ء
کتابیں خریدے ، نہ پڑھائی کرے اور یہی کہتا رہے کہ اللہ مجھے پاس کر دے گا ۔ میں اس پر
بچے طور پر تو گل کرتا ہوں یا کسی کو اپنے لئے مکان کی ضرورت ہو تو نہ اینٹیں مہیّا کرے، نہ چُونا
خریدے، نہ گارا بنوائے ، نہ مزدور اور مستری بلوائے اور کہے کہ مجھے کیا ضرورت ہے کہ میں یہ
تردد کروں ۔ اللہ تعالیٰ خود مکان بنا دے گا یا مثلاً کھانے کی ضرورت ہو تو بیوی کھانا تیار نہ کرے
اور شام کو جب خاوند گھر آئے اور پوچھے کہ کھانا تیار ہے تو وہ کہے کہ مجھے کھانا تیار کرنے کی کیا
ضرورت ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہر جاندار کو روزی پہنچانا ہے ۔ وہ خود ہمیں کھانا پہنچائے گا۔
اب کیا تم سمجھتے ہو کہ خاوند اس کی بات سُن کر یہ کہے گا کہ میری بیوی نے بڑا تو کل کیا ۔ وہ یقیناً
اس پر ناراضگی کا اظہار کرے گا بلکہ ایک غیر تعلیم یافتہ گنوار تو کچھ تعجب نہیں کہ دو چار سونٹیاں بھی
رسید کر دے مگر اس قسم کا تو کل ہم کو دین کے معاملہ میں فوراً یاد آ جاتا ہے ۔ ہم اپنی روٹی کے لئے
تو کل نہیں کرتے ، ہم اپنے مکان کے لئے تو گل نہیں کرتے ، ہم اپنی ملازمت کے لئے تو گل
نہیں کرتے ، ہم اپنے دوسرے کاموں کے لئے تو گل نہیں کرتے بلکہ تمام وہ تدابیر اختیار کرتے
ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اس عالم اسباب میں مقرر فرمائی ہیں ۔ باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ موت اور حیات میرے اختیار میں ہے، ذلت اور عزت میرے ہاتھ میں ہے، رزق کی
فراخی اور تنگی میرے ہاتھ میں ہے مگر ہم موت سے بچنے کی بھی کوشش کرتے ہیں ، ہم حیات کے
پیدا کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں ، ہم ذلت سے محفوظ رہنے کی بھی کوشش کرتے ہیں ، ہم عزت
اور ترقی کے حصول کے لئے بھی کوشش کرتے ہیں ، ہم رزق بڑھانے اور آمدنی کو وسیع کرنے کی
بھی کوشش کرتے ہیں ۔ گویا ہم وہ ساری تدابیر اختیار کرتے ہیں جن تدابیر کا اختیار کرنا دنیوی
کاموں کی سرانجام دہی کے لئے ضروری ہے مگر جب دین کا سوال آ جاتا ہے تو ہم نہایت بے تکلفی
سے کہہ دیتے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کرے گا ہمیں اس میں فکر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
میں ایک دفعہ لاہور آ رہا تھا یہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ کا واقعہ ہے جس کمرہ میں
میں سوار ہوا اُسی کمرہ میں ایک مشہور پیر صاحب بھی سوار ہو گئے ۔ انہیں مجھ سے کچھ کام تھا اور
وہ مجھ سے ایک معاملہ میں مدد لینا چاہتے تھے۔ دورانِ گفتگو میں اُنہوں نے مجھے ممنون کرنے
کے لئے ایک رومال نکالا جس میں کچھ میوہ بندھا ہوا تھا اور رومال کھول کر میرے سامنے بچھا دیا

خطبات محمود
۴۴۱
سال ۱۹۳۹ء
اور کہا کھائیے ۔ وہ مجھ سے کسی احمدی کے پاس ایک معاملہ میں سفارش کرانا چاہتے تھے مگر
اس سے پہلے وہ پیر صاحب یہ فتوی بھی شائع کر چکے تھے کہ احمدیوں سے ملنا جلنا اور گفتگو کرنا
بالکل حرام ہے اور اگر کوئی ان سے ملے جلے یا گفتگو کرے یا ان کے جلسہ میں شریک ہو تو اس کی سے یا
بیوی پر طلاق واقع ہو جاتی ہے۔ چنانچہ مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ جب
سیالکوٹ تشریف لے گئے اور وہاں ایک جلسہ ہوا جس میں آپ نے تقریر فرمائی تو راستہ میں
بڑے بڑے مولوی ان پیر صاحب کے فتویٰ کے اشتہارات اُٹھائے لوگوں کو کہہ رہے تھے کہ جو
مرزا صاحب کے لیکچر میں جائے گا اُس کی بیوی کو طلاق ہو جائے گی ، جو احمدیوں سے ملے گا
اُس کی بیوی کو بھی طلاق ہو جائے گی، جو ان سے مصافحہ کرے گا اُس کی بیوی کو بھی طلاق ہو
جائے گی اور جو ان کے سلام کا جواب دے گا اُس کی بیوی کو بھی طلاق ہو جائے گی ۔ مجھے یاد ہے
جلسہ میں جب لوگ جاتے تو باہر بڑے بڑے مولوی کھڑے ہو کر لوگوں کو روکتے کہ اندرمت
جانا اور نہ تمہارا نکاح فسخ ہو جائے گا ۔ اس پر کئی جوش میں آجاتے اور کہتے نکاح کا کیا ہے نکاح تو
سوار و پیہ دے کر پھر پڑھا لیا جائے گا ۔ مرزا صاحب نے روز روز نہیں آنا ہے ۔ اس لئے ہم ان
کا لیکچر ضرورسُنیں گے اور یہ کہہ کر وہ جا ہ کہہ کر وہ جلسہ میں شامل ہو جاتے تو انہی پیر صاحب نے جن کا یہ فتویٰ
تھا کہ احمدیوں سے ملنے اور باتیں کرنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے باوجود یہ معلوم معلوم : ہونے کے کہ
میں بانی سلسلہ احمدیہ کا لڑکا ہوں رومال بچھا کر میرے سامنے میوہ رکھ دیا اور کہا کہ کھائیے۔ مجھے
اِس فتوی کی وجہ سے ان سے یوں بھی نفرت تھی مگر اللہ تعالیٰ نے اس کا سامان بھی پیدا کیا ہو ا تھا
اور وہ یہ کہ اس روز مجھے کھانسی اور نزلہ کی شکایت تھی ۔ میوہ میں کشمش بھی تھی جس کا کھانا نزلہ کی
حالت میں نزلہ کو اور زیادہ بڑھا دیتا ہے اس لئے میں نے معذرت کی اور کہا کہ آپ مجھے
معاف رکھیں مجھے نزلہ کی شکایت ہے۔ میں میوہ نہیں کھا سکتا ۔ پیر صاحب فرمانے لگے کہ نہیں
کچھ نہیں ہوتا آپ کھا ئیں تو سہی ۔ میں نے پھر انکار کیا کہ مجھے اس حالت میں ذراسی بد پر ہیزی
سے بھی بہت تکلیف ہو جاتی ہے۔ اُس پر وہ کہنے لگے جی یہ تو باتیں ہی ہیں کرنا تو سب اللہ نے
ہوتا ہے اور وہی ہوتا ہے جو اللہ کرتا ہے ۔ میں نے کہا پیر صاحب آپ نے یہ بات بہت بعد
میں بتائی اگر آپ لاہور میں ہی بتا دیتے تو آپ اور میں دونوں ایک نقصان سے بچ جاتے ۔

خطبات محمود
۴۴۲
سال ۱۹۳۹ ء
کہنے لگے وہ کیا ؟ میں نے کہا غلطی یہ ہوئی کہ آپ نے بھی ریل کا ٹکٹ لے لیا اور میں نے بھی ۔
وہ امرتسر آ رہے تھے اور میں بٹالہ آ رہا تھا ۔ ) اگر اس مسئلہ کا پہلے علم ہوتا تو نہ ہم تانگے پر کرایہ
خرچ کرتے نہ ریل کا ٹکٹ مول لیتے ۔ جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں پہنچانا ہی تھا تو وہ آپ کو امرتسر
پہنچا دیتا اور مجھے قادیان پہنچا دیتا۔ ہمیں ٹکٹ پر روپیہ خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ وہ کہنے
لگے تد بیر بھی تو ہوتی ہے۔ میں نے کہا بس اسی اسباب کی رعایت کی وجہ سے مجھے بھی میوہ کھانے
میں عذر تھا تو جب انسان کا ذاتی سوال ہو اُس وقت اُسے ہزاروں قسم کی تدبیریں یاد آ جاتی ہیں
مگر جب خدا تعالیٰ کے دین کا معاملہ ہو تو انسان نہایت بے تکلفی سے کہہ دیتا ہے کہ مجھے تدبیر
سے کام لینے کی کیا ضرورت ہے؟ اللہ خود کرے گا ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دین کا کام اللہ تعالیٰ
نے ہی کرنا ہے اور ہمارے کام بھی دراصل وہی کرتا ہے ہم ہزاروں کام جو کرتے اور پھر
کامیاب ہو جاتے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کے فضل کا ہی نتیجہ ہے ۔ ہماری کسی کوشش کا خالصتاً اس میں
دخل نہیں ورنہ ہمیں ہر کام میں کامیابی ہو لیکن کامیابی ہر بات میں نہیں ہوتی ۔ کسی بات میں
ہو جاتی ہے اور کسی میں نہیں ہوتی ۔ ہزاروں لڑکے محنت کر کے پاس ہو جاتے ہیں اور ہزاروں
لڑکے محنت کرنے کے باوجود فیل ہو جاتے ہیں۔ ہزاروں کوشش کرتے ہیں اور انہیں عزت مل
جاتی ہے اور ہزاروں عزت کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ پہلے سے بھی زیادہ ذلیل
ہو جاتے ہیں ۔ تو تمام کام اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ جہاں تدبیر کا تعلق
ہو وہاں اگر مومن تدبیر نہیں کرتا تو خدا تعالیٰ کی طرف سے سزا نازل ہوتی ہے اور وہ اس کی
گرفت اور عذاب میں آ جاتا ہے۔
دیکھو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اس کی ایک نہایت واضح مثال حضرت موسیٰ علیہ السلام
کی قوم کی پیش کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس قوم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ کنعان کی سرزمین کا اسے
مالک بنا دیا جائے گا جیسے ہمارے ساتھ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ ہمیں دُنیا کا حکمران اور بادشاہ
بنائے گا مگر اس کا علاج اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ جاؤ اور جنگ کرو ۔ اس جنگ کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ
تمہیں فتح دے دے گا ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب اپنی قوم کو خدا تعالیٰ کا یہ حکم سنایا تو
اُنہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کا ہم سے یہ وعدہ ہے کہ وہ ہمیں کنعان کی سرزمین دے گا ۔ وہ اپنے

خطبات محمود
۴۴۳
سال ۱۹۳۹ ء
وعدے کو آپ پورا کرے ہم اپنی جانوں کو کیوں ہلاکت میں ڈالیں؟ موسیٰ اور اس کا خدا دونوں
جا کر دشمنوں سے لڑیں اور جب فتح ہو جائے تو ہمیں آکر بتا دیا جائے ہم کنعان کی سرزمین میں
داخل ہو جائیں گے ۔ پھر جانتے ہو اس کا کیا نتیجہ ہوا ؟ باوجود وعدہ کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم
نے وہ زمین ان پر چالیس سال تک حرام کر دی اور ان پر ایسی ذلت نازل کی کہ وہ تمام لوگ
جنہوں نے یہ اعتراض کیا تھا ایک ایک کر کے جنگلوں میں بھٹک کر مر گئے اور پھر ان کی نسلوں
کے ذریعہ یہ الہی یہ الہی وعدہ پورا ہوا ۔ تو جہاں تدبیر کا تعلق ہو وہاں باوجود وعد ۔ وجود وعدے کے، باوجود
الہی فیصلہ کے، باوجود الہی مشیت اور ارادہ کے اس وقت تک خدا تعالیٰ کی نصرت نازل نہیں
ہوتی جب تک تمام کی تمام قوم قربانی کے لئے تیار نہیں ہو جاتی اور اگر کوئی قربانی کے لئے تیار نہ
ہو تو باوجو د وعدوں کے وہ انعامات اس قوم کو نہیں دیئے جاتے ۔
-
اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب جنگ بدر کے لئے نکلے تو گل تین سو تیرہ
صحابہؓ آپ کے ساتھ تھے ۔ وہ بھی ایسے جو فنونِ جنگ سے نا آشنا اور ساز وسامان سے تہی دست
تھے۔ صحابہ کا پہلے یہ خیال تھا کہ ہماری ایک تجارتی قافلہ سے مڈ بھیڑ ہو گی مگر خدا تعالیٰ نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی کہ تجارتی قافلہ سے نہیں بلکہ مکہ کی مسلح فوج سے مسلمانوں کا
مقابلہ ہوگا ۔ اُن سپاہیوں سے مقابلہ ہوگا جو آزمودہ کار ہیں اور ساز و سامان سے آراستہ و پیراسته
ہیں ۔ یہ چونکہ پہلی لڑائی تھی اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو جمع کیا اور فرمایا
دیکھو خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ ہمارا مکہ والوں سے مقابلہ ہو گا۔ اس لئے
میں تم سے مشورہ لینا چاہتا ہوں حالات ایسے ہیں کہ ہمیں بہت زیادہ خطرات کا اندیشہ ہے
اس لئے ضروری ہے کہ آپ لوگوں سے مشورہ لے لیا جائے۔ ممکن ہے اللہ تعالیٰ نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں مشورہ لینے کی یہ تحریک صحابہ کے ایمانوں کو ظاہر کرنے کے لئے ہی
کی ہو۔ بہر حال جب رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات پیش کی تو یکے بعد دیگرے
مہاجرین اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لئے کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے کہا یا رَسُولَ الله !
آپ ہم سے کیا مشورہ پوچھتے ہیں؟ آپ ہمیں حکم دیجئے ہم لڑنے کے لئے تیار ہیں مگر جب
ایک مہاجر اپنی رائے کا اظہار کر کے بیٹھ جاتا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پھر فرماتے اے لوگو !

خطبات محمود
マママ
سال ۱۹۳۹ ء
مجھے مشورہ دو۔ اس پر پھر کوئی اور مہاجر کھڑا ہوتا اور کہتا یا رَسُولَ اللہ ! مشورہ کیا پوچھتے ہیں
ہمیں حکم دیجئے ہم لڑنے کے لئے حاضر ہیں ۔ جب وہ بیٹھ جاتا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پھر فرماتے ۔اے لوگو! مجھے مشورہ دو ۔ آخر جب بار بار رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فقرہ
کو دوہرایا تو انصار سمجھ گئے کہ شائد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ ہم اپنی رائے کا
اظہار کریں ۔ چنانچہ ایک انصاری کھڑا ہوا اور اُس نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! آپ کی مراد شاید ہم
انصار سے ہے۔ آپ نے فرمایا ہاں ٹھیک ہے۔ میری مراد تمہی سے ہے۔ اس نے کہا یا رَسُول الله !
شاید آپ کا اشارہ اس معاہدہ کی طرف ہے جو ہم نے آپ کے مدینہ آنے پر کیا تھا ؟ آپ نے
فرمایا ہاں ۔ بات دراصل یہ تھی کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو انصار
سے آپ کا یہ معاہدہ ہوا تھا کہ اگر کوئی دشمن مدینہ پر حملہ کرے گا تو لڑائی میں انصار مہاجرین ا
کے ساتھ شریک ہوں گے لیکن اگر مدینہ سے باہر کسی دشمن کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مقابلہ
کرنا ہوا تو انصار اس بات کے پابند نہیں ہوں گے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد
کریں ۔ چونکہ اس موقع پر مدینہ سے باہر جنگ ہو رہی تھی اس لئے آپ نے چاہا کہ انصار کو اُن
کا معاہدہ یاد دلا دیا جائے اور پھر اس کے بعد وہ جو مشورہ چاہیں دیں ۔ پس جب اُس انصاری
نے کہا کہ یا رسول اللہ ! کیا آپ کی مراد اس معاہدہ سے ہے جو ہم نے آپ کے مدینہ آنے پر
کیا تھا تو آپ نے فرمایا ہاں ۔ وہ کہنے لگا یا رَسُولَ اللہ ! ہمیں اُس وقت آپ کی حیثیت کا علم
نہیں تھا اور ہمیں معلوم نہیں تھا کہ آپ کس پائے کے انسان ہیں ۔ اس لئے ہم نے لاعلمی میں
ایک ایسا معاہدہ کر لیا جس میں آپ کی شان اور بزرگی کو پوری طرح ملحوظ نہیں رکھا گیا مگر
يَا رَسُول اللہ ! اب تو ہم پر حقیقت کھل چکی ہے اور اب ہم سمجھ چکے ہیں کہ ہم پر کیا ذمہ داریاں
عائد ہیں ، سامنے سمندر تھا ۔ ( دو تین منزل کے فاصلہ پر یہ نہیں کہ نظر آتا تھا ) اُس کی طرف
اشارہ کر کے وہ کہنے لگا یا رَسُول اللہ ! اگر آپ حکم دیں کہ ہم اس بے کنا رسمندر میں اپنے
گھوڑے ڈال دیں تو ہم بغیر ہچکچاہٹ اور بغیر ایک ذرہ بھر تر ڈو کے اپنے گھوڑے اس سمندر میں
ڈالنے کے لئے تیار ہیں ۔ پھر اس نے کہا۔ یا رَسُولَ اللہ ! اگر جنگ ہوئی تو ہم میں سے ایک
شخص بھی پیچھے نہیں رہے گا اور کوئی دشمن اُس وقت تک آپ کے پاس نہیں پہنچ سکے گا جب تک وہ

خطبات محمود
۴۴۵
سال ۱۹۳۹ ء
ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے کے اب دیکھو ا نہوں نے یہ نہیں کہا کہ جب خدا کا ہم سے
وعدہ ہے کہ وہ ہمیں فتح دے گا اور کفار پر ہمیں غلبہ عطا کرے گا تو ہماری جانوں کو کیوں خطرہ میں
ڈالا جاتا ۔ جاتا ہے بلکہ اُنہوں نے ہر ممکن قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیا۔ وہ اِس اعتراض کو
جانتے تھے جو موسیٰ کی قوم نے کیا اور غالبا اس انصاری نے اس خیال سے کہ ممکن ہے ہم میں
سے بھی بعض کمزور ایمان والے یہ سمجھیں کہ جب خدا کا ہم سے فتح کا وعدہ ہے تو ہم سے جانی
قربانی کا مطالبہ کیوں کیا جاتا ہے؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کے واقعہ کو ہی دہرایا اور کہا
يَا رَسُولَ اللہ ! ہم موسیٰ کی قوم کی طرح نہیں جس نے حضرت موسیٰ سے کہہ دیا تھا کہ ما ذهب
انتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا انَّا هُهُنَا قَاعِدُونَ سے جا تو اور تیرا خدا دشمن سے لڑتے پھریں ہم تو
یہیں بیٹھے ہیں بلکہ یا رسول اللہ ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے،
آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور آپ کے پیچھے بھی لڑیں گے اور کسی دشمن کو اس وقت تک آ
کے پاس پہنچنے نہیں دیں گے جب تک کہ وہ ہماری لاشوں کو روند تا ہؤا نہ گزرے۔ اب صحابہ نے
یہ نہیں کہا کہ ہم کیوں لڑیں کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس قسم کے وعدے تدبیر کامل کے بعد پورے
ہوا کرتے ہیں۔ پھر اُسی لڑائی میں باوجود کامیابی کے وعدے کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے دعا کی اور اتنی دُعا کی کہ آخر آپ کی زبان پر یہ الفاظ جاری ہو گئے کہ اے خدا! مسلمانوں کی
تھوڑی سی جماعت اس وقت دشمن کی ایک کثیر جماعت کے مقابلہ میں ہے ۔اے اللہ ! اگر یہ لوگ
بھی مارے گئے تو پھر دُنیا میں تیرا نام لینے والا کوئی باقی نہیں رہے گا ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
جو اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پہرہ دے رہے تھے اُنہوں نے جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے یہ فقرہ سُنا تو انہیں چُھا اور اُنہوں نے کہا یا رسول اللہ ! کیا خدا کا
ہم سے یہ وعدہ نہیں کہ ہم فتح پائیں گے؟ آپ نے فرمایا بے شک خدا کا یہ وعدہ ہے کہ وہ ہمیں
فتح دے گا مگر خدا غنی بھی ہے اور بندے کا پھر بھی یہی کام ہے کہ وہ دُعا میں لگا رہے۔ کے پس
باوجود کامیابی کے وعدہ کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تدبیریں بھی کیں ، رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے دعائیں بھی کیں اور اس سوز ، اس درد اور اس گھبراہٹ کے ساتھ کیں کہ آپ
کی زبان - ن سے یہ الفاظ نکل گئے کہ اے خدا ! اگر آج تیری یہ جماعت ماری ماری گئی تو فَلَنْ تُعْبَدَ

خطبات محمود
۴۴۶
سال ۱۹۳۹ ء
فِي الْأَرْضِ اَبَدًا هے زمین میں تیری کبھی پرستش نہیں ہوگی ۔ تو کیا ہمارے ساتھ جو وعدے ہیں
وہ ان وعدوں سے زیادہ اہم ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کئے گئے تھے ۔ زیادہ
سے زیادہ تم یہ کہہ سکتے ہو کہ انہی وعدوں کا یہ تسلسل ہے مگر ان وعدوں کے متعلق ہمیں یہ دکھائی
دیتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ نے بڑی بڑی قربانیاں کیں اُنہوں نے یہ نہیں
کہا کہ مدینہ اگر ابو جہل کے قبضہ میں آ گیا تو پھر بھی ہمارا کوئی نقصان نہیں ۔ اللہ ہماری حفاظت
کرے گا۔ باقی رہا یہ سوال کہ میں نے کہا ہے اگر ایسے حالات پیدا ہو جائیں جو اسلام کی اشاعت
کے منافی ہوں تو میں ایسے حالات میں موت کو زیادہ پسند کرتا ہوں ۔ اس کے متعلق جو معترض کو
شبہ ہوا ہے تو شاید اُس کی یہ وجہ ہے کہ اس نے خیال کیا ہے کہ میرا اس سے یہ مطلب ہے کہ میں
اس موقع پر خود کشی کرلوں گا اگر یہی شبہ کی وجہ ہے تو یہ وسوسہ صرف معترض کی دماغی کیفیت کو
ظاہر کرتا ہے ۔ ہر شخص کے فقرہ کا مفہوم اس کے عقیدہ کے مطابق ہوتا ہے۔ موت کے ایک معنے
بے شک خود کشی کے ہوتے ہیں مگر جب ایک مسلمان کے نزدیک خودکشی کرنا بالکل نا جائز ہے تو
جب وہ یہ کہے گا کہ میں فلاں بات سے موت زیادہ پسند کرتا ہوں تو لازماً اس موت کا خودکشی
کے علاوہ کوئی اور مفہوم ہو گا اور اس کے معنے وہی لئے جائیں گے جو قائل کے نزدیک جائز اور
درست ہوں گے ۔
دوسرے معنے موت کے یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ ہم ایسے حالات میں دُعا کریں گے کہ یا الہی
ہمیں مار دے ۔ مگر یہ بھی درست نہیں کیونکہ جس طرح خودکشی کرنا حرام ہے اُسی طرح اسلام میں
موت کی دُعا کرنا بھی منع ہے ۔
تیسرے معنے اس قسم کے فقرے کے یہ ہو سکتے ہیں کہ ایسے معاملات کے پیدا ہونے پر ہم
اپنے آپ کو موت کے خطرہ میں ڈال دیں گے اور یہی معنے اسلام میں جائز اور درست ہیں ۔
پس اُس نو جو ان کو کیوں یہ وہم پیدا ہوا کہ میں خود کشی کا ارادہ رکھتا ہوں یا ایسے حالات کے پیدا
ہونے پر میں دُعا کروں گا کہ خدا مجھے مار ڈالے ۔ مومن کا کام یہ ہے کہ جب اس قسم کے حالات
پیدا ہو جائیں وہ عواقب کا لحاظ کئے بغیر مقابلہ کے لئے تیار ہو جائے اور پھر خدا کا حکم چاہے تو
اسے موت دے دے اور چاہے تو اسے فتح دے۔ بہر حال اپنی طرف سے وہ موت کے خطرہ

خطبات محمود
۴۴۷
سال ۱۹۳۹ ء
میں کود پڑے ۔ پس جب میں نے کہا کہ میں اپنے لئے اور اپنی جماعت کے دوستوں کے لئے
ان حالات سے موت زیادہ پسند کرتا ہوں تو اس کے یہی معنے تھے کہ ہم اس وقت اپنے آپ کو
اس مقام پر کھڑا کر دیں گے جس مقام پر کھڑا ہونا دنیا کے نزدیک موت ہو اور وہ یقین کرے کہ
اب ہم زندہ نہیں رہ سکتے لیکن یاد رکھو جب کوئی قوم موت کے لئے تیار ہو جاتی ہے تو وہی وقت
ہوتا ہے جب موت اس پر حرام کر دی جاتی ہے۔ میں نے تو اس کی مثال بھی دی تھی اور کہا تھا
کہ ایک قوم تھی جسے خدا نے کہا مُوتُوا ۔ یعنی مر جاؤ اور جب وہ موت کے لئے تیار ہو گئی تو
اللہ تعالیٰ نے اُسے زندہ کر دیا۔ اس موت کے یہ معنے نہیں کہ ان لوگوں نے خودکشی کر لی تھی یا
موت کے لئے اُنہوں نے دُعا مانگنی شروع کر دی تھی بلکہ یہ معنے ہیں کہ وہ نڈر ہو کر اور عواقب
سے بے پرواہ ہو کر خدا تعالیٰ کے دین کی مدد اور دشمن مقابلہ کرنے کے لئے اُٹھ کھڑی ہوئی تھی
اور اُنہوں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ اب ہم مر جائیں گے مگر خدا تعالیٰ کے دین کو زندہ کر کے رہیں
گے اور دراصل یہی وہ وقت ہوتا ہے جب لولے لنگڑے، بہرے کانے ، چھوٹے بڑے اور
مضبوط اور کمزور سب کا فرض ہوتا ہے کہ وہ مقابلہ کے لئے نکل کھڑے ہوں ۔ عام حالات میں
صرف اتنا کافی ہوتا ہے کہ قوم کے مضبوط نوجوان حفاظت کے لئے آگے بڑھیں لیکن اگر ایسی
قوم حکمران ہو جائے جو جبری طور پر دہریت اور کفر والحاد کو پھیلائے اور مذہب کی اشاعت پر
پابندیاں عائد کر دے اور تبلیغ کو روک دے تو اس وقت ہر شخص کا خواہ وہ لولا ہے یا لنگڑا، اندھا
ہے یا کا نا، مضبوط ہے یا کمزور ، بیمار ہے یا تندرست فرض ہوتا ہے کہ اپنے آپ کو قربان کر دے
اور مقابلہ کے لئے اُٹھ کھڑا ہو۔ پھر اگر اس کے لئے موت مقدر ہے تو مر جائے اور اگر فتح مقدر
ہے تو فتح پا کر گھر لوٹے ۔ مثلاً موجودہ جنگ ہی ہے اگر اس جنگ کے متعلق وہی حالات ظاہر
ہوں جن کا مجھے خطرہ ہے تو ایسی صورت میں یہ کوئی سوال نہیں ہو گا کہ انگریز کیا کہتے ہیں؟ اگر
انگریز ایسے دشمنوں سے صلح بھی کر لیں تو مومنوں کا فرض ہو گا کہ وہ جنگ جاری رکھیں یا اس ملک
کو چھوڑ دیں جس میں ایسے حالات پیدا ہو گئے ہوں لیکن اس کے ساتھ یہ بھی یقینی بات ہے کہ
چونکہ احمدیت کی فتح کے متعلق خدا تعالیٰ کے وعدے ہیں اس لئے اگر قوم کی قوم تباہ اور ہلاک
ہونے کے لئے تیار ہو جائے تو اس کے بعد خدا یہ ارادہ کرے گا کہ میں تم کو مرنے نہیں دوں گا۔

خطبات محمود
۴۴۸
سال ۱۹۳۹ ء
موت تبھی آتی ہے جب خدا کسی کے لئے موت پسند کرتا ہے اور ہمارا خود اپنے لئے موت کو
پسند کرنا تو موت کا نہیں بلکہ زندگی کا پیش خیمہ ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ کا کلام بتا تا ہے کہ اگر تم اپنے
لئے موت پسند کرو تو میں تمہارے لئے حیات پسند کروں گا اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر اسلام
پر کوئی ایسا نازک وقت آ جائے جب اس کی تبلیغ کو روک دیا جائے ، اس کی اشاعت کو بند کر دیا
جائے اور اس کو پھیلانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جائے اور اسلام کی بجائے دہریت
اور کفر و الحاد کو فروغ دیا جائے تو میں یقیناً اپنے لئے ، اپنے عزیزوں اور دوستوں کے لئے اور
اپنی تمام جماعت کے افراد کے لئے موت زیادہ پسند کروں گا بلکہ میں اس سے بھی زیادہ الفاظ
کہتا مگر شاید ان لوگوں کے نزدیک جن کے دلوں میں کامل ایمان نہیں وہ مبالغہ میں داخل سمجھے
جائیں لیکن یا درکھو ہمیشہ ایسے موقع پر ہی جب مومن اپنے لئے موت کا فیصلہ کر لیتے ہیں خدا تعالیٰ
ان پر موت کو حرام کر دیتا ہے۔ افراد بے شک مارے جاسکتے ہیں، زید اور بکر بے شک ہلاک
ہو سکتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی پسندیدہ قوم کبھی نہیں مر سکتی ۔ ایسی قوم کو خدا ہمیشہ زندہ کیا کرتا ہے اور
اس کے دشمن کو ہی مارا کرتا ہے ۔“
( الفضل ۲۱ اکتوبر ۱۹۳۹ء )
66
ا الصحيح البخارى كتاب الجهاد و السير باب من حَبَسَهُ العذر عن الغزو
السيرة الحلبية جلد ۲ صفحہ ۱۶۰ مطبوعہ ۱۹۳۵ء
المائده : ۲۵
مستدرک الحاکم کتاب معرفة الصحابة رضى الله عنهم باب مناقب مقداد
بن عمر الكندى دار الكتب العلمية بيروت لبنان الطبعة الاولى ١٩٩٠ء
ه تفسیر طبری زیر آیت إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبكم فاستجاب لكُم جز ۱۳ صفحه ۴۱۰ مطبوعہ ۲۰۰۰ء
الناشر مؤسسة الرسالة
البقره : ۲۴۴

آج 10 میں سے 10 باقی