لطیف تشریح، عذابِ الٰہی کی قسمیں اور فتح مکّہ کی پیشگوئی
خطبات محمود
سال ۱۹۳۹ء
مَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَاَنْتَ فِيهِمْ کی لطیف تشریح
عذاب الہی کی قسمیں اور فتح مکہ کی پیشگوئی
فرموده ۲۷ اکتوبر ۱۹۳۹ء )
تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے حسب ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت کی :-
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانَا وَ يُكَفِّرْ عَنْكُمْ
سياتِكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ، وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ
الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ
وَ اللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ أَيْتُنَا قَالُوا قَدْ سَمِعْنَا
لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَذَا إِن هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الأَوَّلِينَ وَإِذْ قَالُوا
اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَا مُطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاءِ
وائْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ
وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ !
اس کے بعد فرمایا :-
میں نے اپنے سندھ کے قیام کے دوران میں ان آیتوں کے متعلق ایک خطبہ پڑھا تھا
مگر وہاں چونکہ خطبہ لکھنے کا کوئی انتظام نہیں ہوتا اس لئے وہ شائع نہ ہو سکا کوکبھی کبھی بعض دوست
خطبات محمود
۴۶۳
سال ۱۹۳۹ ء
ہیں
ایسے خطبات لکھ بھی لیتے ہیں اور چونکہ وہ نا واقف ہوتے ہیں اس لئے خلاصہ کے طور پر ہی وہ لکھ
سکتے ہیں اور ان کا لکھا ہوا خطبہ جو بہت چھوٹا ہوتا ہے بعض دفعہ شائع بھی ہو جاتا ہے لیکن اِس
خطبہ کا چونکہ کوئی خلاصہ بھی میری نظر سے نہیں گزرا اور چونکہ اس کا مضمون ایسا ہے کہ میں سمجھتا
ہوں وہ جماعت کے ان دوستوں کے لئے جو عملی زندگی میں کوئی تغیر پیدا کرنا چاہتے ہیں مفید ہو ، ان دوستوں کے لے
سکتا ہے۔ اسی طرح ان دوستوں کو بھی جو قرآن کریم کی تحقیق اور اس کے علوم کی دریافت میں
لگے رہتے ہیں فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔ اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اس مضمون کو دوبارہ خطبہ
میں بیان کر دوں ۔ گوکئی مضامین اگر چہ بار بار مختلف رنگوں میں بیان ہوتے رہتے ہیں مگر تکرار
کے طور پر ایک ہی مضمون کو دوبارہ بیان کرنا مجھ پر گراں گزرا کرتا ہے۔
اس خطبے کا محرک در اصل مولوی شیر علی صاحب کا ایک خطبہ جمعہ ہوا تھا جو اُ نہوں نے میری
بیماری کے دنوں میں پڑھا ۔ اس کا مضمون تو اور ہے مگر اُس وقت میں نے جو آیتیں پڑھی ہیں
ان میں سے ایک آیت میں نے اس خطبہ میں بھی دیکھی ۔ میں نے وہ سارا خطبہ نہیں پڑھا
صرف سرسری طور پر میں نے اس پر نگاہ ڈالی تو ایک آیت میرے سامنے آ گئی جس پر مجھے خیال
آیا کہ بعض سوالات ایسے ہیں جو اس آیت کے متعلق عام طور پر دلوں پر پیدا ہوتے رہتے ہیں
مگر ان کے حل کی طرف بہت کم توجہ کی جاتی ہے۔
وہ آیت جو ضمنی طور پر ان کے خطبہ میں آگئی تھی اور جس سے مجھے اس مضمون کی طرف توجہ
پیدا ہوئی ہے یہ ہے کہ ما كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ کہ اللہ تعالیٰ کی شان کے یہ شایاں نہیں ہے
کہ وہ ان پر عذاب نازل کرے و أنت فيهم در آنحالیکہ تو ان میں موجود ہو د ما
كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُم اِسی طرح خدا یہ نہیں کر سکتا کہ وہ ان پر عذاب نازل کرے۔ دھم
يسْتَغْفِرُونَ اور وہ استغفار کر رہے ہوں ۔ اِس آیت میں استغفار کا حصہ تو بالکل واضح ہے کہ
جو قو میں سچے دل سے استغفار کرتی رہتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کا عذاب اُن پر نازل نہیں ہوتا مگر یہ جو
پہلا حصہ ہے کہ ما كان اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهم که خدا ان پر عذاب نازل
نہیں کر سکتا اس حالت میں کہ تو ان میں موجود ہو۔ یہ حصہ بہت حد تک قابلِ غور اور لائق توجہ ہے۔
یہ تو سارے ہی تسلیم کرتے ہیں کہ اس آیت کے یہ معنی نہیں ہیں کہ جب تک کوئی نبی زندہ رہے
خطبات محمود
۴۶۴
سال ۱۹۳۹ ء
اُس کی قوم پر عذاب نازل نہیں ہوتا مگر عام طور پر اُس کے یہ معنی کئے جاتے ہیں کہ جب نبی
کسی جگہ موجود ہو تو اُس جگہ اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل نہیں ہوا کرتا لیکن اگر ہم گہری نظر سے
انبیاء کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ بات ہمیں درست معلوم نہیں ہوتی ۔ انبیاء کی زندگی کی اور
تاریخوں سے قطع نظر کرتے ہوئے اگر ہم تاریخ کا وہی حصہ لے لیں جو قرآن کریم میں بیان
ہوا ہے تو اس سے ہی متعدد مثالیں اس امر کی مل سکتی ہیں کہ انبیاء کی زندگی بلکہ ان کی موجودگی
میں قوموں پر عذاب نازل ہوئے چنانچہ سب سے پہلے ہم حضرت موسیٰ علیہ السلام کو لیتے ہیں ۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم کی بالکل ابتدائی آیتوں
یعنی سورۂ بقرہ میں ہی فرماتا ہے کہ اُنہوں نے بچھڑے کی پوجا کی جس پر انہیں حکم دیا گیا کہ
اقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ کے یعنی اگر تم بچنا چاہتے ہو تو اپنے نفسوں کو قتل کرو اور بائبل کہتی ہے کہ اس
وقت ہزار ہا آدمی مارے گئے ۔ سے اب یہ ایک عذاب تھا جو اُس قوم پر آیا مگر یہ عذاب حضرت
موسیٰ علیہ السلام کی موجودگی میں ہی آیا ۔ وہ قوم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ چلی جا رہی تھی
که درمیان میں ہی یہ واقعہ ہو گیا یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام جب پہاڑ پر گئے تو ان کی قوم نے
بعد میں بچھڑے کی پرستش شروع کر دی اور اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ کی آپ کو الہا ما خبر دی جس پر
آپ پہاڑ سے واپس تشریف لائے اور پھر ان کی قوم کو یہ سزا ملی جس سے بقول بائبیل ہزاروں
آدمی ہلاک ہو گئے ۔ دوسرا عذاب جس کا قرآن کریم سے ثبوت ملتا ہے اُس وقت اُتر ا جب اُن
پر من وسلویٰی نازل ہوا۔ یہ بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کا ہی واقعہ ہے ۔ مَن وَسَلوی
کے نزول کے بعد جب اُنہوں نے بے صبری کا اظہار کیا تو اللہ تعالیٰ نے اُن پر ذلت اور مسکنت
کا عذاب نازل کیا۔
اسی طرح قرآن کریم سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ایک دفعہ
بنی اسرائیل نے مخاطب کر کے کہا کہ اے موسیٰ جب تک ہم خدا کو دیکھ نہ لیں تیری کوئی بات نہیں
مان سکتے ۔ اس وقت بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے ان پر عذاب نازل کیا۔ یہ واقعہ بھی
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی موجودگی میں ہوا۔ اسی طرح قرآن کریم میں آتا ہے کہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام نے جب اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ جاؤ اُس موعود ملک میں داخل ہو جاؤ
خطبات محمود
۴۶۵
سال ۱۹۳۹ ء
جس کے ملنے کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں وعدہ دیا گیا ہے اور اُنہوں نے کہہ دیا کہ فاذهب أنت
وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَّا إِنَّا هُهُنَا قَاعِدُونَ کے جاتو اور تیرا رب دُشمنوں سے لڑتے پھریں ہم تو
یہیں بیٹھے ہیں۔ اس وقت بھی ان پر عذاب نازل ہوا اور اللہ تعالیٰ نے ان کو چالیس سال تک اس
عذاب میں مبتلا رکھا ۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يَتِيهُونَ فِي الأَرْضِ ہے
وہ چالیس سال تک زمین میں آوارہ پھرتے رہے اور اُنہیں اپنے لئے کوئی ٹھکانہ نظر نہیں آتا
تھا۔ یہ عذاب بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی میں ہی شروع ہو گیا تھا۔ گو اس دوران میں
ہی آپ وفات پا گئے ۔ تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زند السلام کی زندگی کے متعدد واقعاء واقعات سے اس امر کا
ثبوت ملتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام ایک قوم میں موجود تھے ۔ پھر بھی اس قوم پر عذاب
نازل ہوا بلکہ اُس جگہ بھی لوگوں پر عذاب نازل ہوا جس جگہ آپ موجود تھے ۔ اس کے بعد ہم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو دیکھتے ہیں تو وہاں بھی ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ آپ کی
زندگی اور آپ کی موجودگی میں دشمنوں پر عذاب نازل ہوا۔ آپ نے بعض کے متعلق
بد دعائیں کیں اور وہ مکہ میں ہی عذاب میں مبتلا ہو کر مر گئے اور پھر آپ کی بد دعا سے ایک
دفعہ مکہ میں قحط پڑا جو آپ کی زندگی اور آپ کی موجودگی میں آیا بلکہ عجیب بات یہ ہے کہ جس
عذاب کا ان آیتوں میں ذکر ہے وہ بھی کفار مکہ پر آپ کی موجودگی میں ہی آیا اور شائد اس
وقت آپ صرف چند گز کے فاصلہ پر ہی کھڑے' ہی کھڑے ہوں گے یعنی یہ جو آیت ۔ ہے کہ ما كان الله
لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ ، وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ
اس سے پہلی آیت یہ ہے وَإِذْ قَالُوا اللَّهُمَّ إِن كَانَ هَذَا هُوَ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ
فَامْطِرُ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاءِ کہ جب ان لوگوں نے کہا خدایا اگر یہ تعلیم سچی ہے اور
تیری طرف سے ہی ہے تو آسمان سے ہم پر پتھر برسا آی انتِنَا بِعَذَابِ ایم یا اور کسی
قسم کا کا دُکھ والا عذاب عذاب ہمیں دے اور جیسا کہ صحیح حدیثوں
ں سے معلوم ۔
دعا ابو جہل نے بدر کے میدان میں کھڑے ہو کر کی تھی ۔ اور بدر کے میدان میں ہی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ان پر یہ پر یہ حجاره نازل ہوئے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ
سامان پیدا کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں دُعا کی تحریک کر دی اور آپ نے
حدیثوں اور تاریخوں
ہوتا ہے یہ
خطبات محمود
۴۶۶
سال ۱۹۳۹ء
دُعا کرنے کے بعد کنکروں کی ایک مٹھی اُٹھا کر دشمنوں کی طرف پھینک دی اس مٹھی کا پھینکنا تھا
کہ ایک تیز آندھی مسلمانوں کی پشت کی طرف سے چل پڑی اور اس کے ساتھ ریت اور کنکروں
کا ایک طوفان اُٹھا جس نے کفار کی آنکھوں میں پڑکر ان کی نظر کو کمزور کر دیا۔ کیونکہ ہوا اُدھر
سے آ رہی تھی جدھر مسلمانوں کا لشکر تھا اور اُس طرف جا رہی تھی جس طرف کفار کا لشکر تھا پھر
اس ہوا کی مخالفت کی وجہ سے ہی کفار کے تیر بھی مسلمانوں تک پہنچنے سے رک گئے ۔ کیونکہ وہ جو
تیر پھینکتے تھے میدان کے درمیان میں ہی بے کار اور بے ضرر ہو کر گر جاتے تھے مگر مسلمان جو
تیر پھینکتے تھے وہ کئی گنا زیادہ تیزی کے ساتھ کفار کے سینہ میں پیوست ہو جاتے تھے ۔ کے
پس اس عذاب کی وجہ سے کفار کے حملے ناکام رہے مگر مسلمانوں کا ہر حملہ کامیاب ہوا۔
کیونکہ ہوا مسلمانوں کی پیٹھ کی طرف سے آ رہی تھی جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں کھلی تھیں مگر
کفار اپنی آنکھیں آسانی سے کھول نہیں سکتے تھے کیونکہ ہوا اُن کی طرف زور سے جا رہی تھی اور
اگر کھولتے تھے تو خاک اور کنکر اُن کی آنکھوں میں گھس جاتے اور اُن کی نظر کو بے کار کر دیتے
تھے۔ اسی طرح تلوار کے ذریعہ کفار پر جو عذاب آیا اور بڑے بڑے صنادید مارے گئے ۔ یہ بھی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں ہی آیا اور ایسی حالت میں آیا جبکہ مسلمانوں
اور کفار کے درمیان چند گزوں کا ہی فاصلہ تھا بلکہ جب لڑائی شروع ہوئی اُس وقت گزوں کے
فاصلہ کا سوال بھی کوئی نہ رہا مسلمان اگر کافروں کے لشکر میں گھسے ہوئے تھے تو کافر مسلمانوں
کے لشکر میں ۔ پس ابو جہل کی اس دُعا کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو عذاب نازل ہوا وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں آیا اور ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ اسی کا ذکر کرتے
ہوئے کفار سے فرماتا ہے کہ جو کچھ تم نے دُعا مانگی تھی جب وہ پوری ہو گئی اور اسلام کی صداقت کا
تم نے اس رنگ میں مشاہدہ کر لیا تو اب تم پر حجت تمام ہو گئی اور تمہارا فرض ہے کہ تم میں سے جو
لوگ بیچ رہے ہیں وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لے آئیں ۔ ابو جہل نے جو یہ
دعا کی یہ دراصل خدا تعالیٰ سے آخری اپیل تھی ۔ اس میں اس نے خدا تعالیٰ سے بڑے جوش
سے استدعا کی کہ اگر اسلام سچا ہے اور اگر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) واقعی خدا تعالیٰ کے رسول ہیں
تو ہم پر پتھر برسیں یا کوئی اور عذاب الیم نازل ہو ۔ اللہ تعالیٰ نے اُس کی اس دُعا کے نتیجہ میں
خطبات محمود
٤٦٧
سال ۱۹۳۹ ء
یہ شان صداقت ظاہر کر دیا کہ وہ اور اس کے ساتھی تباہ و برباد ہو گئے اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اور آپ کے ساتھی کامیاب و کامران ہوئے بلکہ اُس نے کہا تھا کہ خدایا یا ہم پر پتھر نازل کر یا
کوئی دردناک عذاب نازل کر مگر اللہ تعالیٰ نے ایک عذاب کی بجائے اُن پر دونوں عذاب
نازل کر دیئے اور کہا کہ تم ایک نشان کے ذریعہ ہمارے رسول کی صداقت معلوم کرنا چاہتے ہو
ہم تمہارے منہ مانگے دونوں نشانوں کے ذریعہ اس کی صداقت ظاہر کرتے ہیں چنانچہ پہلے
ابو جہل پر خصوصاً اور دوسرے کفار پر عموماً پھر نازل ہوئے اور پھر عذاب الیم نازل ہوا۔
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ مکہ کے لوگ مدینہ کے لوگوں کو قومی طور پر نہایت حقیر اور
ذلیل سمجھا کرتے تھے کیونکہ مکہ والے لڑائی کے فن میں ماہر تھے اور مدینہ کے لوگ محض زراعت
پیشہ تھے جن کا کام یہ یہ تھا تھا کہ وہ ترکاریاں بوتے ، باغات لگاتے اور کھیتوں میں کام کر کےا۔ اپنی
معاش کا سامان پیدا کرتے ۔ پس چونکہ وہ لڑائی بھڑائی میں ماہر نہیں تھے اس لئے مکہ کے لوگ
انہیں بہت ہی ادنی اور ذلیل سمجھتے مگر اللہ تعالیٰ نے جب ان پر عذاب الیم نازل کرنا چاہا تو اس
نے ان ادنی اور ذلیل سمجھے جانے والے لوگوں میں سے بھی پندرہ پندرہ سال کے دونو جوانوں
کو جو خود اپنی قوم میں بھی ادنی اور کمزور تھے چنا اور اُن کے ہاتھوں ابو جہل کو زخمی کرایا۔ ان دو
نوجوانوں میں سے ایک کو تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لئے لے لیا کہ وہ لمبے قد کا
مضبوط نوجوان تھا اور دوسرے کو اس لئے کہ وہ رونے لگ گیا تھا اور اس نے اصرار کیا کہ میں
ضرور ساتھ جاؤں گا ۔ کہے چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو بھی ساتھ لے لیا۔ حضرت
عبد الرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ بدر کے میدان میں جب کفار اور مسلمانوں کے لشکروں کی
صفیں ایک دوسرے کے مقابلہ میں کھڑی ہوئیں تو میں نے اس خیال سے کہ آج ایک بہت
بڑی جنگ در پیش ہے دیکھوں تو سہی میرے دائیں بائیں کون ہیں منہ موڑ کر جو دیکھا تو مجھے نظر
آیا کہ میرے ایک طرف بھی ایک پندرہ سال کا چھو کرا ہے اور دوسری طرف بھی پندرہ سال کا ایک
چھو کرا ۔ میں نے اپنے دل میں کہا افسوس ! آج میرا دن خراب ہو گیا کیونکہ ایسی صورت میں
جبکہ میرے دائیں بائیں مضبوط سپاہی نہیں ہیں میں دلیری سے دشمن کی طرف نہیں بڑھ سکتا کیونکہ
میری پیٹھ بچانے والا کوئی نہیں ۔ جنگ کے موقع پر ہمیشہ قابل اور تجربہ کار سپاہی یہ خیال
خطبات محمود
۴۶۸
سال ۱۹۳۹ ء
رکھا کرتے ہیں کہ ان کے دائیں بائیں اچھے سپاہی ہوں تا کہ جب وہ دشمن کی صفوں میں گھس
جائیں تو اُن کی پیٹھ کی دشمن کے حملہ سے حفاظت ہو سکے ۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف نے بھی
اسی خیال سے اپنے دائیں بائیں دیکھا اور جب انہیں نظر آیا کہ ان کے دائیں بائیں کوئی
مضبوط سپاہی نہیں بلکہ دو پندرہ پندرہ سال کے ناتجربہ کارلڑ کے ہیں تو اُن کا دل بیٹھ گیا اور
اُنہوں نے کہا افسوس آج میں کچھ نہیں کر سکوں گا کیونکہ میرا دایاں اور بایاں پہلو مضبوط نہیں۔
وہ کہتے ہیں یہ خیال ابھی میرے دل میں آیا ہی تھا کہ دائیں طرف سے میرے پہلو میں ایک کہنی
لگی ۔ میں نے مڑ کر دائیں طرف کے لڑکے کی طرف دیکھا اور کہا تم کیا کہتے ہو؟ وہ نہایت
آہستگی سے تا کہ اُس کا دوسرا ساتھی سُن نہ لے کہنے لگا چچا وہ ابو جہل کونسا ہے جو رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑے دُکھ دیا کرتا ہے؟ آج میں نے نیت کی ہوئی ہے کہ اُسے قتل کروں گا۔
حضرت عبدالرحمن بن عوف کہتے ہیں اُس کا یہ فقرہ سُن کر میں حیران رہ گیا اور حیرت زدہ ہو کر
اُس کا منہ دیکھنے لگ گیا مگر ابھی میری اس حیرت کا اثر دور نہیں ہوا تھا کہ مجھے بائیں طرف سے
کہنی لگی ( وہ کہنی اِس لئے مارتے تھے تا کہ ایک کی بات دوسرا ساتھی نہ سُن سکے ) حضرت
عبدالرحمن بن عوف کہتے ہیں میں نے اپنا منہ دوسری طرف پھیرا اور پوچھا کیا بات ہے؟ اُس پر
اُس طرف جو لڑکا کھڑا تھا اُس نے آہستگی سے میرے کان میں کہا چچا وہ ابوجہل کونسا ہے جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دکھ دیا کرتا ہے؟ میری بڑی خواہش ہے کہ میں اُس کو قتل
کروں ۔ وہ کہتے ہیں میں ان دونوں کی یہ بات سُن کر حیران رہ گیا اور میں نے اپنے دل میں
کہا کہ میں ان کے متعلق کیا خیال کر رہا تھا اور یہ کس نیت اور کس ارادے کے ماتحت یہاں
آئے ہوئے ہیں۔ میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ یہ میری پیٹھ بھی نہیں بچاسکیں گے اور ان کی نیت وہ ہے
جس کا میں بھی اپنے دل میں خیال نہیں لا سکتا کیونکہ ابو جہل کمانڈ رانچیف تھا اور وہ قلب لشکر
میں ساز و سامان سے مسلح سپاہیوں کے پہرہ میں کھڑا تھا اور اُس تک پہنچنا نہایت ہی دشوار تھا۔
بہر حال وہ کہتے ہیں میں نے خاموشی اور حیرت کے ساتھ اپنی انگلی اُٹھائی اور کہا وہ جس کے
سامنے دونہایت تنومند اور مضبوط نوجوان ننگی تلواریں لئے پہرہ دے رہے ہیں وہ ابو جہل ہے۔
حضرت عبدالرحمن بن عوف کہتے ہیں یہ فقرہ میری زبان سے نکلا ہی تھا کہ جس طرح باز چڑیا پر
خطبات محمود
۴۶۹
سال ۱۹۳۹ ء
-
حملہ کرتا ہے اسی طرح وہ دونوں نوجوان تلواریں کھینچ کر آگے بڑھے اور آنا فانا دشمنوں کی صفوں
کو چیرتے ہوئے اُس مقام پر پہنچ گئے جہاں ابو جہل کھڑا تھا اور جاتے ہی اُس پر حملہ کر دیا ۔ 2
کفار اس اچانک حملہ سے کچھ گھبرا سے گئے اور وہ پوری طرح مقابلہ نہ کر سکے ۔ عکرمہ جو ابو جہل
کے بیٹے تھے اُنہوں نے ایک نوجوان پر تلوار سے وار کیا جس سے اُس کا آدھا ہاتھ کٹ کر لٹک
گیا اس نے فورا ہا تھ کے اُس ٹکڑہ کو توڑ کر پرے پھینک دیا اور آگے بڑھ کر دونوں نے ابو جہل کو
زخمی کر کے زمین پر گرا دیا مگر اُس کی موت ابھی نہیں آئی تھی یہ دونوں اُسے سخت زخمی کر کے
واپس آ گئے ۔ جب کفار کے لشکر کو شکست ہو گئی تو حضرت عبداللہ بن مسعود جو مہاجر تھے اور کفار
سے اچھی طرح واقف تھے اُنہوں نے میدان جنگ کا یہ دیکھنے کے لئے چکر کاٹا کہ آج کفار پر
کیا بنی ہے؟ وہ کہتے ہیں میں مردوں اور زخمیوں کو دیکھتا جا رہا تھا کہ ایک جگہ میں نے دیکھا
ابو جہل زخموں کی شدت کی وجہ سے کراہ رہا ہے۔ میں نے اُس سے کہا سناؤ کیا حال ہے؟ وہ کہنے
لگا سب نے مرنا ہے میں بھی اب مر رہا ہوں مگر مجھے بڑا دکھ یہ ہے کہ مدینہ کے دو چھوکروں نے
مجھے مارا ۔ یہ وہی آو ائتِنَا بِعَذَابِ آلِیم کی دُعا کا ظہور تھا کہ مرتے وقت اُس نے کہا
کہ مجھے بڑا دکھ یہ ہے کہ مدینہ کے دو چھوکروں نے مجھے مارا ۔ اگر مکہ کے اچھے خاندان کا کوئی
مشہور سپاہی مجھے مارتا تو ایسا دکھ نہ ہوتا ۔ خیر عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں میں نے اس سے کہا اچھا
اب بتاؤ کیا تمہارے دل میں کوئی خواہش تو نہیں؟ وہ کہنے لگا مجھے اس وقت سخت تکلیف ہے
میری خواہش یہ ہے کہ تم مجھے قتل کرو مگر دیکھنا میری گردن ذرا لمی کاٹنا کیونکہ تم جانتے ہو میں مکہ
کا سردار ہوں اور سردار کی گردن ہمیشہ لمبی کائی جاتی ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں
میں نے اُسے کہا اب یہ تیری آخری حسرت بھی پوری نہیں ہوگی اور میں تیری گردن سر کے
قریب سے کاٹونگا چنانچہ انہوں نے اُس کی گردن سر کے قریب سے کائی ۔ ملے
اور
اب د۔ ب دیکھو ابو جہل نے جو عذاب مانگا تھا وہ ابو جہل اور اُس کی قوم دونوں پر نازل ہوا
نہ صرف ایک بلکہ دونوں عذاب نازل ہوئے مگر یہ عذاب جب نازل ہوا اس وقت محمد صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم اُن میں موجود تھے بلکہ اُس جگہ موجود تھے جہاں یہ عذاب اُترا اور اُس گروہ کے قریب
کھڑے تھے جو اُس عذاب کا نشانہ بنا۔ پھر مَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ
خطبات محمود
۴۷۰
سال ۱۹۳۹ ء
کے یہ معنی کس طرح ہو سکتے ہیں کہ جب نبی کسی جگہ موجود ہو تو وہاں عذاب نازل نہیں ہوا کرتا۔
فيهم سے مراد آخر جسمانی قرب ہی ہو سکتا ہے۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ یہاں فیھم سے
مراد روحانی قرب لیا جائے ۔ غرض اِس فیھم سے مراد بہر حال جسمانی قرب ہے اور میں
جیسا کہ بتا چکا ہوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسمانی قرب کے باوجود کفار پر
عذاب آیا اور عذاب بھی وہ آیا جو آیت زیر بحث کے ساتھ ہی ہے۔
پھر ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کو دیکھتے ہیں تو یہاں بھی ہمیں یہی نظر آتا ہے
کہ آپ کے زمانہ میں بلکہ آپ کے سامنے ایسے عذاب آئے جو قومی تھے مثلاً جب زلزلہ آیا تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام زندہ تھے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے
قادیان میں بھی زلزلہ آیا۔ اسی طرح جب طاعون آئی تو قادیان میں بھی آئی جیسا کہ حضرت
مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی تھی ۔ ایسی طاعون یہاں نہیں آئی جو گھروں کو بر باد
کر دینے والی اور گاؤں کو اُجاڑ دینے والی ہو مگر بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے سامنے یہاں طاعون آئی اور یہ ایک عذاب تھا جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں پر نازل
ہوا ۔ ان حالات میں ما كان اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهم کے یہ معنی تو نہ ہوئے
کہ جب نبی کسی قوم میں موجود ہو تو اُس پر عذاب نازل نہیں ہوتا کیونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
اپنی قوم میں موجود تھے جبکہ اُس پر عذاب نازل ہوا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی قوم
میں موجود تھے جبکہ اُس پر عذاب نازل ہوا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی قوم میں موجود
تھے جبکہ اُس پر عذاب نازل ہوا۔ جیسے میں نے بتایا ہے کہ قادیان میں زلزلہ بھی آیا اور طاعون
بھی آئی اور یہ دونوں عذاب تھے جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کئی پیشگوئیاں
تھیں ۔ اس کے علاوہ اور بھی بعض عذاب نازل ہوئے ہیں مگر یہ دو موٹی مثالیں ہیں جن سے
ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ آپ کی موجودگی میں عذاب نازل ہوئے اور اس مقام پر نازل ہوئے جس
میں آپ موجود تھے ۔ پس معلوم ہوا کہ اس آیت کے یہ معنی تو نہیں کئے جا سکتے کہ جب نبی کسی
قوم میں موجود ہو تو اُس پر کسی قسم کا عذاب نہیں آ سکتا ۔ پس لازماً اس کے کوئی اور معنی تلاش
کرنے ہوں گے اور کوئی ایسے معنی کرنے پڑیں گے جن کے رو سے ہم یہ سمجھیں کہ بعض قسم کے
خطبات محمود
۴۷۱
سال ۱۹۳۹ ء
عذاب نبی کی موجودگی میں آسکتے ہیں اور بعض قسم کے عذاب نبی کی موجودگی میں نہیں آسکتے ۔
معلوم ۔
گویا ہمیں عذاب کی تقسیم کرنی پڑے گی ۔ اس امر کو سامنے رکھ کر جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں
ہوتا ہے کہ عذاب دوقسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک عذاب شخصی ہوتے وتے ہیں مثلاً کوئی دشمن
شرارت میں بڑھ جاتا ہے تو وہ ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ اس قسم کے عذاب نبیوں کی موجودگی میں
اور ان کے سامنے اکثر آتے رہتے ہیں اور اس کا کوئی تعلق نبی کی موجودگی یا غیر موجودگی سے
نہیں ہوتا۔ ایک فرد کے ساتھ یہ عذاب مخصوص ہوتا ہے اور اس کے عذاب میں مبتلا ہونے سے
نبی پر حرف نہیں آتا بلکہ اس کی پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں لیکن اس شخصی عذاب کے علاوہ ایک
قومی عذاب ہوا کرتا ہے۔ اس قومی عذاب میں سے بھی ایک قسم کا عذاب نبی کی موجودگی میں
آسکتا ہے مگر ایک قسم کا نہیں آ سکتا ۔ مثلاً ایسا عذاب جس میں ساری قوم کی تباہی مقصود نہ ہو وہ نبی
کی موجودگی میں بھی آجاتا ہے ۔ جیسے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
طاعون کی خبر دی ۔ اے اب یہ ایک قومی عذاب ہے جس کا خطرہ ہر شخص کو ہو سکتا ہے یا زلزلہ ہے یہ
بھی ایک قومی عذاب ہے اس میں بھی ہر شخص کو یہ خطرہ ہوتا ہے کہ کہیں میرا مکان نہ گر جائے
لیکن زلزلہ کے لئے یہ ضروری نہیں کہ اس کے آنے پر تمام لوگ مر جائیں یا طاعون کے لئے یہ
ضروری نہیں کہ اگر وہ کہیں پھوٹے تو ایک متنفس کو بھی جیتا نہ چھوڑے۔ بڑی بڑی تباہیاں آتی
ہیں جن سے سینکڑوں لوگ مر جاتے ہیں مگر ہزاروں بچ بھی جاتے ہیں ۔ تم کبھی یہ نہیں دیکھو گے
کہ کہیں طاعون پڑے اور تم لوگوں کو تعجب سے یہ کہتے سنو کہ فلاں جگہ طاعون پڑی اور اتنے لوگ
بچ گئے بلکہ تم اس بات پر تعجب کا اظہار کرتے دیکھو گے کہ فلاں جگہ طاعون پڑی اور آدھے لوگ
مر گئے ۔ گویا مرنے والوں پر تعجب کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ بچنے والوں پر تعجب کا اظہار نہیں کیا جاتا
کیونکہ یہ ایک عام بات ہے کہ تمام لوگ کبھی نہیں مرتے کچھ نہ کچھ حصہ ضرور بچ جاتا ہے۔ ساری
بستی کے لوگ مرتے آجتک کبھی نہیں دیکھے گئے ۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ بعض بستیاں بالکل اُجڑ جائیں
مگر وہ اس لئے نہیں اُجڑتیں کہ اس میں رہنے والے تمام لوگ مر جاتے ہیں ۔ بلکہ اِس لئے
اُجڑتی ہیں کہ پچاس، ساٹھ یا سو مر جاتے ہیں اور باقی ڈر کے مارے اِدھر اُدھر بھاگ جاتے
ہیں ۔ بٹالہ کے قریب ہی دو تین میل اِدھر ایک گاؤں تھا جو طاعون کے حملہ سے بالکل اُجڑ گیا۔
خطبات محمود
۴۷۲
سال ۱۹۳۹ ء
گواب پھر آباد ہو گیا ہے مگر اس گاؤں میں بھی یہ نہیں ہوا تھا کہ ہر شخص مر گیا ہو بلکہ بہت سے
مر گئے تھے اور بہت سے گاؤں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے مگر یہ کہ کسی گاؤں کے سارے لوگ مر
گئے ہوں اس قسم کی کوئی مثال کم از کم میرے ذہن میں کوئی نہیں اور اگر کہیں ایسا ہو ا بھی ہوگا تو
شاذ و نادر کے طور پر ہوا ہوگا ۔
یہی حال زلزلہ کا ہے۔ اکثر زلزلے ایسے ہی ہوتے ہیں جو ساروں کی تباہی کا موجب نہیں
ہوتے ۔ کچھ لوگ مرتے ہیں تو کچھ بیچ بھی جاتے ہیں ۔ کوئٹہ کا زلزلہ نہایت ہی شدید تھا مگر پھر بھی
کچھ لوگ بچ گئے ۔ بہار کا زلزلہ نہایت خطرناک تھا مگر اس زلزلہ میں بھی بعض لوگ محفوظ رہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہی جو زلزلہ آیا اس سے ہمیں ہزار آدمی صرف
کانگڑہ میں ہلاک ہوئے تھے اور بعض قصبات میں ستر فیصدی تک لوگ ہلاک ہو گئے مگر
تیس فیصدی پھر بھی بچ گئے ۔
پس اس قسم کے عذاب انبیاء کی موجودگی میں بلکہ ان کے سامنے بھی آ سکتے ہیں اور اس میں
اللہ تعالیٰ یہ فرق نہیں کرتا کہ نبی موجود ہے یا نہیں ۔ ہاں نبیوں اور ان کی جماعت کو دشمنوں کے
مقابلہ میں زیادہ محفوظ رکھتا ہے جیسے زلزلہ آیا تو خدا تعالیٰ نے قادیان کو اس کے نتیجہ سے بہت حد
تک محفوظ رکھا لیکن لاہور اور امرتسر میں بڑی موتیں ہوئیں ۔ سینکڑوں عمارتیں گر گئیں اور
سینکڑوں لوگ مر گئے مگر قادیان کو خدا تعالیٰ نے اس قسم کی تباہی سے محفوظ رکھا۔ تو آگے پیچھے
زلزلہ آئے۔ اردگرد زلزلے آئے حتی کہ قادیان میں بھی زلزلہ آیا مگر بہت حد تک یہ مقام محفوظ
رہا۔ اسی طرح طاعون کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ نہیں تھا کہ قادیان اس کے حملہ سے بالکل
محفوظ وظ رہے گا بلکہ یہ تھا کہ بہت حد تک اِسکے حملہ سے احمد احمدی محفوظ رہیں گے اور بہت حد تک اس
کے حملہ سے قادیان بچا رہے گا ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ارد گرد کے دیہات میں طاعون سے بڑی
موتیں ہوئیں ۔ کسی گاؤں کے چالیس لوگ مر گئے کسی کے پچاس ۔ حتی کہ میں نے بتایا ہے ایک
گاؤں بالکل اُجڑ گیا لیکن قادیان میں اس کا ایسا حملہ نہیں ہوا کہ ایک شور مچ جائے اور لوگ گھبرا
کر بھاگنے لگ جائیں ۔ زیادہ سے زیادہ یہاں ایک یا دو فیصدی موتیں ہوئیں ۔
اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کفار پر تلوار کے ذریعہ جو عذاب آیا
خطبات محمود
۴۷۳
سال ۱۹۳۹ ء
اس میں کچھ مسلمان بھی مارے گئے ۔ فرق یہ تھا کہ کفار کی تباہی بہت زیادہ ہوئی اور مسلمانوں کی
تباہی بہت کم ۔ پھر کفار کو تو شکست ہوئی اور مسلمانوں کو خدا تعالیٰ نے مال دیا ، عزت دی اور
بالآخر فتح و کامرانی کے ساتھ وہ گھروں کو واپس لوٹے ۔
پس کفار کو تو نقصان ہی نقصان ہوا اور مسلمانوں کو نفع زیادہ ہو ا کو کسی قدر نقصان بھی ہوا۔
زیادہ ہوا
یہی وجہ ہے کہ ایسی صورت میں انبیاء کی جماعتوں کو جو تکلیف پہنچا کرتی ہے وہ عذاب نہیں ہوتا
کیونکہ عذاب تباہی کا موجب ہوتا ہے اور یہاں اگر پانچ سات مسلمان مارے بھی گئے تو اس
کے نتیجہ میں مسلمانوں کو فتح عظیم حاصل ہوئی ۔ پس پانچ سات آدمیوں کا مارے جانا نقصان کا
نہیں بلکہ کامیابی کا موجب ہوا ۔ کیونکہ ان کی قربانیوں کے نتیجہ میں مسلمانوں کی شان وشوکت
میں اضافہ ہوا اور انہیں کفار پر غلبہ واقتدار حاصل ہو گیا۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں طاعون پڑی اور بعض احمدی
بھی طاعون سے فوت ہوئے ۔ قادیان میں بھی ایک دو احمدی طاعون سے شہید ہوئے ۔ گو بعض
لوگ شبہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کو طاعون نہیں کوئی اور مرض تھا لیکن بہر حال اگر یہ تسلیم بھی
کر لیا جائے کہ وہ طاعون سے فوت ہوئے تو بھی احمدیوں میں سے تو صرف چند لوگ فوت
ہوئے مگر اس کے مقابلہ میں قادیان میں تین چار سال کے عرصہ میں سینکڑوں آدمی دوسروں
کے مرے۔ باہر بھی اسی طرح ہوا کہ احمدی تو بہت قلیل تعداد میں فوت ہوئے مگر دوسرے لوگوں
میں اموات کی تعدا د لاکھوں تک پہنچ گئی ۔
پھر یہ بھی تو دیکھنا چاہئے کہ آٹھ دس سال کے عرصہ میں اگر سو ڈیڑھ سو احمدی طاعون سے
فوت ہوئے ہیں تو طاعون کی وجہ سے کتنے آدمی احمدیت میں داخل ہوئے ۔ یقیناً ہزار ہا ایسے
لوگ ہیں جو طاعون کی وجہ سے ہماری جماعت میں شامل ہوئے اور ان کے لئے احمدیت قبول
کرنے کا محرک یہی نشان ہوا جو طاعون کی صورت میں دنیا پر ظاہر ہوا تھا۔ اُنہوں نے جب
چاروں طرف موت دیکھی تو اُنہوں نے سمجھ لیا کہ حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئی پوری ہوگئی چاروں طرف
اور اُنہوں نے ضروری سمجھا کہ آپ کی بیعت کر لیں ۔ چنانچہ ان دنوں اس کثرت سے بیعت
کے خطوط آیا کرتے تھے کہ ہر ڈاک میں ستر ، اسی ، سو بلکہ ڈیڑھ ڈیڑھ سو لوگوں کے بیعت کے
خطبات محمود
۴۷۴
سال ۱۹۳۹ ء
خط ہوتے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے ہماری جماعت میں دوقتسم
کے لوگ ہیں ایک تو وہ ہیں جو سارے نشانوں کو دیکھ کر احمدی ہوئے اور ایک طاعونی احمدی ہیں
جو اکیلا طاعون کا نشان دیکھ کر احمدی ہوئے اور فرمایا کرتے تھے کہ طاعونی احمد یوں کی تعداد
دوسرے سارے نشانوں کو دیکھ کر احمدی ہونے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔
اب بتاؤ۔ ہماری جماعت میں سے اگر آٹھ دس سال کے عرصہ میں سو ڈیڑھ سو آدمی
طاعون سے مر بھی گیا تو اس سے احمدیوں کو نقصان کیا پہنچا؟
پس جو احمدی مرے ان کے متعلق ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ عذاب سے ہلاک ہوئے بلکہ ہم
کہیں گے کہ سنت اللہ کے ماتحت ایک وبا سے جہاں اور لوگ ہلاک ہوئے وہاں بعض احمدی
بھی فوت ہو گئے ۔ مگر غیر احمدیوں کی طاعون سے تباہی کو ہم عذاب کہیں گے کیونکہ وہ مرے بھی زیادہ
اور پھر ان کے آدمی بھی کٹ کر ہم میں آملے ۔ گویا انہیں دو رنگ میں تباہی ہوئی اور ہمیں دو رنگ
میں فائدہ پہنچا۔ ان کے آدمی بھی زیادہ مرے اور پھر زندہ رہنے والوں میں سے بھی بہت سے ہم
میں آملے اور ہمارے آدمی بھی کم کرے اور ہماری جماعت میں غیر لوگ داخل بھی بہت ہوئے ۔
پس احمدیوں پر جو موت آئی وہ ایک ابتلا تھا مگر غیروں پر جو موت آئی وہ ایک عذاب تھا۔
غرض اس قسم کے عذاب نبیوں کی موجودگی میں آسکتے ہیں ۔ ہاں ایک اور قسم کا عذاب نبی کے
سامنے نہیں آ سکتا اور وہ عذاب وہ ہوتا ہے جب ساری بستی کو تباہ و برباد کرنا مقصود ہوتا ہے جیسے
حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ میں جب طوفان کا عذاب آیا تو اس وقت منشاء الہی یہی تھا کہ
آپ اور آپ کی جماعت کے سوا جس قدر لوگ ہیں وہ سب غرق کر دیئے جائیں جس کا سامان
اللہ تعالیٰ نے یہ کیا کہ حضرت نوح علیہ السلام کو ایک کشتی تیار کرنے کا حکم دیا جس میں آپ اور
آپ کے ساتھی سوار ہو کر بچ گئے اور باقی سب غرق ہو گئے آئے یا اسی طرح حضرت یونس علیہ السلام
کی قوم پر جب عذاب آیا تو اُس وقت اللہ تعالیٰ کا یہی فیصلہ تھا کہ سب تباہ کر دیئے جائیں ۔ اسی
لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت یونس علیہ السلام کو حکم دیا کہ اس بستی سے نکل جائیں گو بعد میں وہ لوگ
تو بہ کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے عذاب سے بچ گئے ۔ ۱۳ مگر بہر حال فیصلہ الہی یہی تھا کہ اگر عذاب
نازل ہوتا تو سب تباہ کر دیئے جاتے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت یونس علیہ السلام کو وہاں سے
خطبات محمود
۴۷۵
سال ۱۹۳۹ ء
نکل جانے کا حکم دے دیا تھا۔ اسی طرح لوط علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اس بستی
سے چلے جاؤ کیونکہ لوط کی ساری بستی کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ تھا کہ اُس کا تختہ الٹ دیا
جائے گا اور ان میں سے ایک بھی زندہ نہیں بچے گا ۔ اے پس جب وہ عذاب آتا ہے جس میں
صرف نبیوں اور ان کی جماعتوں نے ہی بچنا ہوتا ہے۔ باقی سب کے متعلق یہی فیصلہ ہوتا ہے کہ
وہ تباہ کر دیئے جائیں تو اس وقت انبیاء اور ان کی جماعتوں کو الگ کر لیا جاتا ہے اور ایسے سامان
پیدا کر دیئے جاتے ہیں کہ جن کے نتیجہ میں باقی جس قد ر لوگ ہوتے ہیں وہ تباہ ہو جاتے ہیں ۔
کوئی کہہ سکتا ہے ایسے موقعوں پر بھی خدا تعالیٰ کو یہ کیا ضرورت ہے کہ وہ انبیاء کو کسی اور جگہ
چلے جانے کا حکم دے۔ وہ دوسرے لوگوں میں رہتے ہوئے بھی ان کو بچا سکتا ہے مگر یاد رکھنا
چاہئے کہ یہ امر اللہ تعالیٰ کی سنت اور اُس کے قانون کے خلاف ہے اور اگر اللہ تعالیٰ ایسا ہی کرتا
تو اس کا مطلب یہ ہوتا کہ مثلاً حضرت لوط اور ان کے ساتھی جب اپنی بستی ہی میں رہتے اور
عذاب کا وقت آجاتا تو اللہ تعالیٰ اور لوگوں کو ہلاک کرنے کے لئے تو زمین کا تختہ الٹ دیتا اور
کروڑوں من مٹی ان پر گرا کر انہیں تباہ کر دیتا جس قدر درخت تھے وہ گر جاتے جس قدر باغات
تھے وہ اُجڑ جاتے ، جس قد ر کنویں تھے وہ برباد ہو جاتے اور جس قدر مکانات تھے وہ پیوند خاک
ہو جاتے مگر جب وہی مٹی جس کے نیچے دب کر اور لوگ ہلاک ہوئے حضرت لوط اور ان کے
ساتھیوں پر گرتی تو انہیں یوں محسوس ہوتا کہ گویا روئی کے گالے گر رہے ہیں یا حضرت نوح کے
زمانہ میں جب طوفان آتا تو سینکڑوں میل سیلاب ہی سیلاب ہوتا۔ مکانات ڈوبے ہوئے
ہوتے ، درختوں کی چوٹیوں تک پانی پہنچا ہوا ہوتا مگر جب وہ پانی حضرت نوح اور ان کے
ساتھیوں تک پہنچتا تو ان کے اردگرد حلقہ بنالیتا اور وہ خشکی میں بیٹھے رہتے ۔ اب ایک طرف تو کئی
سوفٹ بلند پانی کی دیواریں کھڑی ہوتیں کیونکہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ طوفان پہاڑ کی
چوٹیوں تک پہنچ گیا تھا ہے مگر درمیان میں دس فٹ کی جگہ خالی ہوتی جس میں حضرت نوح اور ان
کے ساتھی بیٹھے ہوئے تھے یا پھر یہ صورت ہوتی کہ طوفان بے شک سب جگہ آ جاتا مگر حضرت
نوح اور اس کے ساتھی پانی پر اسی طرح چلتے پھرتے جس طرح خشکی پر چلا جاتا ہے اور ان کا
تمام سامان بھی پانی پر اسی طرح محفوظ رہتا جس طرح خشکی پر رہتا ہے اور یا پھر یہ صورت تھی کہ
خطبات محمود
۴۷۶
سال ۱۹۳۹ ء
ان کے مکانات پانی پر تیرنے لگ جاتے اور وہ اپنے مکانوں میں مزے سے بیٹھے رہتے مگر اس
قسم کے معجزے خدا تعالیٰ کبھی نہیں دکھاتا کیونکہ اس طرح نہ صرف اس کے قانون کی ہتک ہے
بلکہ اس کے نتیجہ میں وہ غیب کا پردہ بھی اُٹھ جاتا ہے جس کا ایمانیات کے سلسلہ میں موجود
رہنا ضروری ہے ۔ پس جب بھی ایسا عذاب آئے اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کو الگ کر لیا کرتا ہے جیسے
اللہ تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام سے کہا کہ اس بستی کو چھوڑ دو اور جب انہوں نے اُسے چھوڑ
دیا تو وہ تباہ کر دی گئی کیونکہ اس وقت اس قوم پر ایک ایسا عذاب نازل ہونے والا تھا جو نبی کی
موجودگی میں نہیں آ سکتا تھا۔ یہ معنی جو میں نے کئے ہیں یہ بالکل درست اور واقعات کے مطابق
ہیں مگر زیر بحث آیت میں یہ معنی بھی مراد نہیں ہو سکتے کیونکہ نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی عدم موجودگی میں مکہ پر کوئی ایسا عذاب آیا جس سے وہ نعوذ باللہ کلیہ تباہ ہو گیا ہو بلکہ اس قسم
کے عذاب کا مکہ کے متعلق امکان بھی نہیں ہو سکتا تھا۔ کیونکہ مکہ کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے
کہ اس کی عزت کو ہمیشہ قائم رکھا جائے گا اور وہاں حاجی ہمیشہ حج کے لئے جاتے رہیں گے۔
پس جب خدا تعالیٰ نے کہا کہ ما كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فيهم تو ایک ہی عذاب
ایسا ہو سکتا تھا جو نبی کی عدم موجودگی میں آسکتا تھا مگر وہ عذاب ایسا ہے جو مکہ میں کسی صورت
میں نہیں آ سکتا کیونکہ اُس کی حفاظت کا خدا تعالیٰ کی طرف سے اول حضرت ابراہیم علیہ السلام کے
ذریعہ سے اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے وعدہ کیا ہوا ہے ۔ پس اس آیت
میں نہ تو ایسے عذابوں کا ذکر ہے جو نبی کی موجودگی میں آسکتے ہیں کیونکہ ایسے عذاب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اہل مکہ پر آئے اور نہ ایسے عذابوں کا اِس میں ذکر ہے جو نبی کی
موجودگی میں نہیں آسکتے ۔ یعنی جن سے کفار اور ان کے مقامات کو کلی طور پر تباہ کر دیا جاتا ہے کیونکہ
اس قسم کی تباہی مکہ پر آ ہی نہیں سکتی تھی تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر اس آیت کے معنی کیا ہوئے؟
یہ سوال نہایت اہم ہے اور ایسے سوالات میں سے ہے جو اُنہی لوگوں کے دلوں میں پیدا
ہوا کرتے ہیں جو قرآن کریم پر غور کرنے کے عادی ہیں ۔ چنانچہ مدت ہوئی میرے دل میں بھی
یہ سوال پیدا ہوا کہ یہ عجیب بات ہے کہ عذاب کی جو دو قسمیں ہیں ان دونوں قسموں میں سے کسی
ایک پر بھی یہ آیت چسپاں نہیں ہوتی کیونکہ شخصی عذاب یا ایسے قومی عذاب جن سے ساری قوم یا
خطبات محمود
۴۷۷
سال ۱۹۳۹ ء
بستی تباہ نہیں کی جاتی وہ اس آیت میں اس وجہ سے مراد نہیں کہ اس قسم کے عذاب اہلِ مکہ پر
آئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان میں موجود تھے ۔ حالانکہ خدا یہ کہتا ہے کہ تیری موجودگی
میں عذاب ان پر نہیں آ سکتا اسی طرح وہ عذاب بھی مراد نہیں جو بعض پہلے انبیاء کی قوموں پر
آئے جن سے اللہ تعالیٰ نے ساری قوم اور شہر کو تباہ کر دیا کیونکہ مکہ کی تقدیس اس بات کا تقاضا
کرتی تھی کہ وہاں اس قسم کا عذاب نہ آئے اور پھر اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ کہ وہ مکہ کو قیامت تک
عزت کے ساتھ قائم رکھے گا اس بات کا یقینی ثبوت تھا کہ ایسا عذاب مکہ پر نہیں آ سکتا ۔ نہ اس
وقت جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس میں موجود ہوں اور نہ اُس وقت جب رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اس میں موجود نہ ہوں ۔ کیونکہ مکہ نے خدا کے فضل سے کبھی تباہ ہونا ہی نہیں اور
اس کے متعلق پہلی کتابوں میں بھی کئی پیشگوئیاں تھیں۔ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش
کے بالکل قریب اللہ تعالیٰ نے مکہ کو جو محفوظ رکھا وہ بھی اسی پیشگوئی اور وعدے کے مطابق تھا۔
میری مرادا برہہ کے حملہ سے ہے۔ جب وہ حملہ کے ارادہ سے آیا ہے تو بعض لوگ کہتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت پیدا ہو چکے تھے۔ صرف چالیس پچاس دن کے تھے اور
بعض کہتے ہیں کہ آپ ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے ۔ بہر حال وہ آپ کی نبوت کا زمانہ نہیں تھا۔
سورہ فیل میں اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ کا ذکر کیا ہے ۔ ابرہہ جب لشکر لیکر آیا تو اللہ تعالیٰ نے اس
پر ایسا عذاب نازل کیا کہ لشکر میں چیچک پھوٹ پڑی اور چند دنوں میں ہزاروں آدمی مَر
گئے ۔ وہ قوم چونکہ مشرک تھی اس لئے موتوں کی کثرت کو دیکھ کر بھاگ نکلی اور ہزاروں لاشیں
ان کی وہاں پڑی رہیں جن کی بوٹیاں چیلوں اور گدھوں نے کنکروں اور پتھروں پر مار مار کر
کھائیں تو قرآن کریم میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ یہ خبر دی جا چکی ہے کہ مکہ تباہ
نہیں ہو گا بلکہ ہمیشہ امن کا مقام رہے گا ۔ اب جس مقام کے متعلق حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
فرمایا کہ وہاں امن رہے گا اور جس مقام کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ
کبھی تباہ نہیں ہوگا اس مقام پر جب وہ عذاب آہی نہیں سکتا جو انبیاء کی عدم موجودگی میں آیا کرتا
ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر اس آیت سے مراد کیا ہے؟
جب یہ سوال ہمارے سامنے آتا ہے تو اس کے ساتھ ہی ایک اور صورت ہماری ذہن میں
خطبات محمود
۴۷۸
سال ۱۹۳۹ ء
آ جاتی ہے اور وہ یہ کہ اس سے مراد آیا کوئی ایسا عذاب تو نہیں جس کے متعلق پیشگوئی ہو کہ وہ
اہل مکہ پر اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان میں موجود ہوں ۔ جیسا کہ
میں بتا چکا ہوں عام عذاب نبی کی موجودگی میں بھی آسکتے ہیں اور وہ خاص عذاب جس کے نتیجہ
میں کسی قوم کی کلی ہلاکت مقدر ہو وہ اُس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک نبی کسی علیحدہ مقام میں نہ
چلا جائے ۔ مگر اس قسم کا عذاب مکہ پر کسی صورت میں بھی نہیں آ سکتا تھا کیونکہ مکہ کی حفاظت کا
خدا تعالیٰ کی طرف سے وعدہ تھا ۔ پس اب یہی صورت رہ جاتی ہے کہ اس عذاب سے کوئی ایسا
عذاب مراد ہو جو مکہ پر آ تو سکتا تھا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں نہیں آ سکتا
تھا۔ کیونکہ پیشگوئیوں کے رو سے وہ عذاب اسی صورت میں آسکتا تھا جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم وہاں نہ ہوں ۔ اِس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی نبی کسی کے متعلق کہہ دے کہ
فلاں شخص کی موت میرے مرنے کے بعد ہو گی ۔ اب محض اس کی موت سے یہ پیشگوئی سچی ثابت نہیں
ہو گی بلکہ پیشگوئی اُس وقت سچی ثابت ہوگی جب اس کی موت اس نبی کی وفات کے بعد ہو۔
اسی طرح جب کسی خاص عذاب کے متعلق کہا جائے کہ وہ نبی کی موجودگی میں نہیں آ سکتا تو وہ
اسی صورت میں نبی کی صداقت کا ثبوت بن سکتا ہے جب نبی کی عدم موجودگی میں آئے اور اگر
اس کی موجودگی میں آ جائے تو وہ اس کی صداقت کا نشان نہیں بن سکے گا۔ پس اس صورت
کے ماتحت ہم دیکھتے ہیں کہ آیا مکہ والوں کے لئے کوئی ایسا عذاب مقدر تھا جس کی شرط یہ تھی کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مکہ میں موجود نہیں ہوں گے تب عذاب آئے گا ورنہ جب
تک آپ اُن میں موجود رہیں گے وہ عذاب نہیں آئے گا ۔ یہ بات معلوم کرنے کے لئے جب ہم
انہی آیتوں پر جو میں نے ابھی تلاوت کی ہیں غور کرتے ہیں تو انہی میں ہمیں اس کی طرف راہنمائی
حاصل ہو جاتی ہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا کہ اس
وقت کو یاد کرو جب مکہ کے کافر تیرے متعلق تدبیریں کر رہے تھے ليثبتون تا کہ وہ تجھے قید
کر دیں آؤ يَقْتُلُوكَ یا تجھے قتل کر دیں آؤ يُخْرِجُوكَ یا تجھے شہر میں سے نکال دیں۔ یہ وہ
تین تدبیریں تھیں جو کفار مکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کر رہے تھے کہ یا وہ آپ کو
قید کر دیں یا قتل کر دیں یا اپنے شہر سے نکال دیں۔ اگر آپ کو وہ قید کر دیتے تو بھی آپ مکہ میں
خطبات محمود
۴۷۹
سال ۱۹۳۹ ء
سے
ہی رہتے اور اگر قتل کر دیتے تو پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں کہیں بھی نہ ہوتے نہ مکہ میں
ہوتے : نہ کہیں اور بلکہ آپ فوت ہو ۔ پ فوت ہو چکے ہوتے ۔ البتہ تیسری صورت یہ یہ تھی کہ وہ آپ کو مکہ ۔
نکال دیں اور آپ کو مجبور ہو کر کسی اور جگہ جانا پڑے۔ اس صورت میں بیشک اہل مکہ پر وہ
عذاب آ سکتا تھا جس کا آنا اس وقت مقدر تھا جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُن میں موجود نہ
ہوں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ چونکہ ہماری بعض پیشگوئیوں میں یہ خبر آ چکی تھی کہ لوگ تجھے اپنے
وطن سے نکال دیں گے اس لئے قید اور قتل والی تدبیریں ہمارے مقصد کو حل نہیں کرتی تھیں ۔
بلکہ اخراج والی صورت ہی ایسی تھی جس سے ہماری پیشگوئی پوری ہو سکتی تھی ۔ اگر وہ قتل کر دیتے
تو سلسلہ ہی تباہ ہو جاتا اور وہ غرض فوت ہو جاتی جس کے لئے ہم نے تجھ کو مبعوث فرمایا تھا
اور اگر تجھ کو قید کر دیتے تو بھی تو مکہ میں ہی رہتا مکہ سے باہر نہ جاتا صرف ایک ہی صورت تھی
جس سے ہماری پیشگوئی پوری ہو سکتی تھی اور وہ یہ کہ وہ تجھے یہاں سے نکال دیتے ۔ چنانچہ فرمایا
وَ يَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ الله وہ اپنی تدبیریں کر رہے تھے کہ تجھے قید کر دیں یا قتل کر دیں یا یہاں سے
نکال دیں اور خدا کی تدبیریں انہیں اس طرف چلا رہی تھیں کہ پہلی دو باتوں کے لئے ان کی کوششیں
ناکام رہیں لیکن آخری صورت پر جو اخراج والی ہے وہ عمل کریں وَ اللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ
اور آخر خدا کی تدبیر ہی غالب آئی اور انہیں اس بات کی توفیق نہ ملی کہ وہ آپ کو قتل کر دیں اور
نہ انہیں اس بات کی توفیق ملی کہ وہ آپ کو قتل کر دیں ۔ گو یہ دونوں باتیں ان کے لئے زیادہ
آسان تھیں بلکہ ان کی تمام کوششوں کا نتیجہ آخری امر نکلا یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ
سے نکلنے پر مجبور ہو گئے اور آپ کے مکہ سے نکلنے پر کفار خوش ہو گئے کہ چلو اچھا ہو ا مصیبت ٹل گئی
اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے ۔ اُنہوں نے سوچا کہ ہم چاہتے تھے کہ اسے قید کر دیں مگر
ایسا نہ کر سکے۔ پھر ہم چاہتے تھے کہ اسے قتل کر دیں مگر ایسا بھی نہ کر سکے ۔ پھر ہم چاہتے تھے کہ
اسے اپنے شہر سے باہر نکال دیں تا اِس کا اثر ہمارے نوجوانوں پر نہ پڑے اور باہر سے آنے
والے حاجی اس ۔ کے اثر کو قبول نہ کریں اور ہم اس مقصد میں کامیاب ہو گئے لیکن اللہ تعالیٰ جانتا
تھا کہ ان کی خوشی باطل ہے اور یہ کہ در حقیقت انہوں نے خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کو پورا کرنے کے
سامان پیدا کئے ہیں قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ ایک اور مقام پر ان الفاظ میں ذکر فرماتا ہے
خطبات محمود
لد ٠٧
سال ۱۹۳۹ ء
إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَرَادُّكَ إلَى مَعَاد ، یعنی ہمیں اپنی ذات ہی کی
قسم وہ جس نے تجھ پر قرآن کے احکام فرض کئے ہیں ایک دن پھر تجھے اس مرجع عالم مقام یعنی
مکہ کی طرف واپس لے آئے گا ۔ سورہ قصص مکی ہے پس اس آیت میں اوّل ہجرت اور پھر مکہ
میں کامیاب داخلہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سورہ بلد میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
لا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَينَ وَانْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِن کے یعنی کفار اپنے وعدوں میں جھوٹے
ہیں اور اس کے ثبوت میں ہم شہادت کو پیش کرتے ہیں مکہ شہر کو اس حالت میں کہ تو پھر اس شہر
میں کامیاب طور پر داخل ہو گا ۔ ان آیات سے ہجرت اور پھر دوبارہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا مکہ میں داخلہ ثابت ہے اور اس کے سوا اور کوئی آیات اس مضمون پر دلالت کرتی ہیں ۔
کتب سابقہ میں بھی یہ پیشگوئی موجود ہے ۔ چنانچہ یسعیاہ باب ۲۱ میں لکھا ہے عرب کی بابت
الہامی کلام ۔ عرب کے صحرا میں تم رات کو کاٹو گے ۔ اے دوانیوں کے قافلو ! پانی لے کے پیاسے کا
استقبال کرنے آؤ۔ اے تیما کی سرزمین کے باشندو روٹی لے کے بھاگنے والے کے ملنے کو نکلو۔
کیونکہ وے تلواروں کے سامنے سے ننگی تلوار سے اور کھینچی ہوئی کمان سے اور جنگ کی شدت
سے بھاگے ہیں ۔ کیونکہ خداوند نے مجھ کو یوں فرمایا ہنوز ایک برس ہاں مزدور کے سے ٹھیک ایک
برس میں قیدار کی ساری حشمت جاتی رہے گی اور تیرا اندازوں کے جو باقی رہے قیدار کے باقی
لوگ گھٹ جائیں کے ہ خدا وند اسرائیلی کے خدا نے یوں فرمایا “۱۸
بعداً ۔
،،
اس پیشگوئی میں ہجرت اور جنگ بدر کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔ اوّل تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ میں جانے کی خبر دی گئی ہے اور پھر بتایا ہے کہ اس کے ایک سال
پ کے اور آپ کے دُشمنوں کے درمیان جنگ ہوگی جس میں دشمن شکست کھائیں گے اور
بھاگ نکلیں گے اور وہ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آپ کے بھاگ جانے کا الزام لگاتے
تھے اپنے لاؤ لشکر کی موجودگی میں پیٹھ دکھائیں گے اور پھر اِس حال میں کہ کمانڈر اور ان کے
جرنیلوں کی لاشیں میدانِ جنگ میں پڑی رہ جائیں گی اور آخر وادی مکہ اپنے جرنیلوں کو کھو کر
اپنی اس شوکت کو کھو بیٹھے گی جو اُس سے پہلے اسے حاصل تھی ۔ اسی طرح تو رات میں یہ پیشگوئی تھی
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے نکالے جا کر پھر فاتحانہ مکہ میں داخل ہوں گے۔ چنانچہ
پہ
خطبات محمود
۴۸۱
سال ۱۹۳۹ ء
استثناء باب ۳۳ میں لکھا ہے ” فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہؤا دس ہزار قدوسیوں کے
ساتھ آیا اور اُس کے داہنے ہاتھ ایک آتشی شریعت ان کے لئے تھی ۔‘ و فاران کے پہاڑ مکہ
کے گرد کے پہاڑ ہیں اور فاران کی وادی مکہ کی وادی ہے۔ پس اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس ہزار کے لشکر کے ساتھ مکہ میں اس طرح داخل ہوں گے
کہ ان کے داہنے ہاتھ میں آتشی شریعت ہوگی ۔ آتشی شریعت سے مراد دلوں کو صاف کرنے
والی شریعت بھی ہو سکتی ہے اور موقع کے مناسب اس کے معنے تلوار کے بھی ہو سکتے ہیں کہ جب
مکہ والے قرآن کی حکومت کو جو رحمت کا پیغام تھا قبول نہ کریں گے بلکہ اِسے مٹانے کی کوشش
کریں گے تو پھر اللہ تعالی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں آتشی شریعت یعنی تلوار
دے گا اور آخر مکہ کے لوگ تلوار کے آگے اپنے سر جھکا دیں گے۔ ان پیشگوئیوں سے ظاہر ہے
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ سے نکل جانے کے بعد مکہ والوں پر یہ عذاب آنا تھا کہ
ان کی حکومت جاتی رہتی تھی اور ان کے بڑے بڑے سرداروں نے مارا جانا تھا۔ میرے نزدیک
ما كانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَاَنْتَ ۔ فیوم میں اس عذاب کی طرف اشارہ ہے اور اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ کفار محمد رسول اللہ کو نکال کر خوش تھے کہ ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ
سے نکال کر نعوذ باللہ ذلیل کر دیا مگر در حقیقت انہوں نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی ماری ہے
اور اپنے لئے عذاب کا راستہ کھول دیا ہے ۔ چنانچہ اس کا پہلا ظہورا بو جہل کی بد دعا سے جسے اس
آیت سے پہلے نقل کیا گیا ہے اور پھر اُس کے پورا ہونے سے ہوا ہے اور بقیہ ظہور بعد میں ہوں
گے۔ بائیل میں جو پیشگوئی ہے اس میں بھی بھاگنے والے کے الفاظ ہیں اور بھاگا وہیں سے جاتا
ہے جہاں لوگ ظلم و ستم کر رہے ہوں اور امن و آرام کے ساتھ رہنے نہ دیتے ہوں ۔ ں ۔ اسی طرح
رگ وید میں بھی یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ دو بھاگنے والے بھاگیں گے اور خدا ان کی حفاظت کرے
گا ۔ جس سے مراد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے۔ پس یہ پیشگوئی
متعدد کتابوں میں پائی جاتی تھی کہ ایک عظیم الشان نبی آئے گا بلکہ تو رات میں تو عرب کا نام بھی
لیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ نبی عرب میں آئے گا پھر اُس کے شہر کے لوگ اس پر ظلم کریں گے
اور اسے وہاں سے بھاگنا پڑے گا ۔