لطیف تشریح، عذابِ الٰہی کی قسمیں اور فتح مکّہ کی پیشگوئی
حصہ 2
خطبات محمود
۴۸۲
سال ۱۹۳۹ ء
اس پیشگوئی کا اِس امر سے بھی ثبوت ملتا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
پہلی دفعہ وحی نازل ہوئی تو آپ گھبرا گئے اور آپ نے حضرت آپ نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے اس کا ذکر کیا
یک
وہ آپ کو اپنے چچا زاد بھائی ورقہ بن نوفل کے پاس لے گئیں جو صحف انبیاء سے خوب واقف تھا
اور کہا کہ ان کے پاس اپنی حالت کا ذکر کریں ۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اُنہیں
باتیں بتائیں کہ کس طرح ان پر وحی نازل ہوئی ہے تو ورقہ بن نوفل نے کہا کاش میں اُس وقت
جوان ہوتا اذ يُخْرِجُكَ قَوْمُكَ جب تیری قوم تجھے مکہ سے نکال دے گی ۔ اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ صحفِ سابقہ کی یہ پیشگوئیاں ان کے ذہن میں تھیں کہ عرب میں ایک عظیم الشان نبی
پیدا ہو گا جسے اس کی قوم کے لوگ اپنے شہر میں سے نکال دیں گے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جب یہ بات سنی تو آپ سخت حیران ہوئے کیونکہ اس وقت تک ابھی آپ نے کوئی دعوی
نہیں کیا تھا اور سارا عرب آپ کو راستباز اور امین سمجھتا اور آپ کو عزت کے مقام پر بٹھاتا تھا۔
چنانچہ اسی حیرت کے عالم میں آپ نے ورقہ بن نوفل سے کہا أَوْ مُخْرِجِيَّ هُمْ کیا میری قوم
مجھے نکال دے گی؟ اُنہوں نے کہا ہاں ضرور نکال دے گی ۔ اسے تو یہ ایک ایسی پیشگوئی تھی جو
متعدد بار ا لہی کتابوں میں آچکی تھی اور اس کی طرف پہلے ہی واقف لوگوں کے ذہن منتقل تھے چنانچہ
ورقہ بن نوفل نے اپنی گفتگو میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام بھی لیا اور کہا یہ وہی ناموس ہے
جو موسیٰ پر وحی لایا کرتا تھا ۔ تو پہلی کتابوں میں نہایت وضاحت کے ساتھ اس پیشگوئی کا ذکر
تھا کہ عرب میں ایک عظیم الشان نبی آئے گا جو موسیٰ کا مثیل ہوگا۔ اس کی قوم کے لوگ اسے
اپنے شہر سے نکال دیں گے ۔ پھر وہ کسی اور مقام میں پناہ لے گا اور وہاں سے طاقت حاصل کر
کے ملکہ کو فتح کرے گا۔ قرآن کریم میں بھی لَرَادُكَ إِلَى مَعَادٍ اور أَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ
وغیرہ الفاظ میں مختصراً اور متعد د دوسرے مقامات میں تفصیلاً یہ پیشگوئی بیان کی جا چکی تھی اور ایسی
حالت میں کی جاچکی تھی کہ ابھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ ہی میں تھے اور یہ خیال بھی نہیں
کیا جا سکتا تھا کہ مکہ کے لوگ کسی وقت آپ کو اپنے شہر میں سے نکال دیں گے مگر بہر حال اللہ تعالیٰ
یہ پچکا یہ خبر دے چکا تھا کہ کفار پہلے آپ کو مکہ سے نکالیں گے اور اِس - سے نکالیں گے اور اس کے بعد خدا آپ کو فاتح کی کے
حیثیت میں مکہ میں لائے گا۔ یہ پیشگوئی تھی جس کا پورا ہونا مقدر تھا اور اس پیشگوئی کا پورا ہونا
خطبات محمود
۴۸۳
سال ۱۹۳۹ ء
رض
مکہ والوں کے لئے بہت بڑا عذاب تھا۔ کیونکہ مکہ والے اپنے آپ کو عرب کا حاکم اور سردار
سمجھتے اور مکہ کو ہی دارالخلافہ سمجھتے تھے مگر جب ان پر یہ عذاب نازل ہوا اور مکہ فتح ہو گیا تو اس
کے بعد دارالخلافہ ہمیشہ کے لئے مدینہ رہا۔ گو یا دارالخلافہ والی عزت جو مکہ کو حاصل تھی وہ چھین
لی گئی ۔ البتہ حج والی برکات وہاں بدستور قائم رہیں اور قیامت تک قائم رہیں گی ۔ مگر اسلام کا
مرکز ہونے اور دنیوی نظام کا مرجع ہونے کا شرف مکہ کو پھر حاصل نہ ہو سکا نہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پھر مکہ میں رہائش کے لئے واپس آئے اور نہ صحابہ آئے بلکہ اُنہوں نے مدینہ کو ہی اپنا
دارالخلافہ بنائے رکھا۔ اس کے بعد مسلمان مدینہ سے نکلے تو اُنہوں نے دمشق کو مرکز بنایا ، دمشق
سے نکلے تو بغداد کو مرکز بنایا، بغداد سے نکلے تو مصر کو مرکز بنایا ، مصر سے نکلے تو استنبول کو مرکز بنایا
مگر اسلام کا مرکز نہ آیا تو مکہ میں نہ آیا۔ پس اس قوم کی حکومت کی تباہی و بربادی ، اِس کے
افسروں کا مارا جانا، ان کی عزتوں کا خاک میں مل جانا اور ان کی وجاہتوں کا خاتمہ ہو جانا یہ
عذاب تھا جس کا اہل مکہ پر آنا مقدر تھا مگر یہ عذاب اسی وقت آ سکتا تھا جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کو وہ اپنے شہر میں سے نکال دیں ۔ اس کے بغیر یہ عذاب آ ہی نہیں سکتا تھا کیونکہ پیشگوئی یہی تھی
کہ وہ اپنے نبی کو شہر میں سے نکالیں گے تب ان پر عذاب آئے گا ۔ پس یہ وہ عذاب تھا جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اہلِ مکہ پر آ ہی نہیں سکتا تھا تو اللہ تعالیٰ ان آیات
میں فرماتا ہے کہ مکہ والے تین تدبیریں کر رہے تھے یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قید کر دیں یا قتل
کر دیں یا شہر میں سے نکال دیں۔ دو تدبیریں ہمارے منشا کو پورا کرنے والی نہیں تھیں ۔ ہمارا منشا
اسی صورت میں پورا ہو سکتا تھا جب وہ آپ کو اپنے شہر میں سے نکال دیں ۔ تب ہم نے بھی تدبیر
کی اور مکہ والوں کو اس رنگ میں چلایا کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے میں کا کامیاب نہ
ہو سکے اور ان کی آنکھوں کے سامنے محمد رسول اللہ کو مکہ سے نکال کر مدینہ پہنچا دیا۔ ( گورسول کریم
خود نکلے لیکن اس کا موجب کفار کا قتل کا منصوبہ تھاور نہ آپ نکلنا نہ چاہتے تھے ۔ )
اب ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کے مکہ میں داخل ہونے کی پہلی بنیاد کب پڑی؟ سو مکہ میں
داخل ہونے کی پہلی بنیاد جنگ بدر میں ہی پڑی اور اس جنگ میں ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی موجودگی میں اہل مکہ پر وہ عذاب آیا جس نے ان کی طاقت کو توڑ کر رکھ دیا۔ کیونکہ بدر کے
خطبات محمود
لد لد
سال ۱۹۳۹ ء
میدان میں ابو جہل نے یہ دُعا کی تھی کہ اے خدا ! اگر اسلام تیری طرف سے ہے تو ہم پر پتھر برسا
یا ہمیں دردناک دُکھ کے عذاب میں مبتلا کر ۔ اللہ تعالیٰ نے اس دُعا کے نتیجہ میں وہ عذاب اُن پر
نازل کر دیا اور اس طرح اُس دوسرے عذاب کی بنیاد ڈال دی جو اُس کے بعد فتح مکہ کی صورت
میں اُن پر آنے والا تھا کیونکہ اس عذاب کے متعلق یہ پیشگوئی تھی کہ پہلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم مکہ
سے نکالے جائیں گے اور پھر مدینہ سے آ کر مکہ پر حملہ کریں گے اور اہل مکہ کی رہی سہی طاقت کو
بالکل توڑ دیں گے۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور آپ نے
دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ مکہ کو فتح کر لیا ۔ اب دیکھو اس عذاب کے ذکر کا محل اور موقع بالکل
صاف معلوم ہو گیا اور ان آیتوں میں کوئی بھی ایسی بات نہ رہی جس کا سمجھنا کسی کے لئے مشکل ہو۔
میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے کہ مکہ والوں پر جو یہ عذاب آیا وہ ان کے لئے نہایت ہی
درد ناک تھا۔ مکہ کے رؤساء کو لوگوں میں اس قسم کی عزت اور عظمت حاصل تھی کہ لوگ ان کے
سامنے بات کرتے ہوئے ڈرتے تھے اور ان کے احسانات بھی لوگوں پر اس کثرت کے ساتھ
تھے کہ کوئی شخص ان کے سامنے آنکھ تک نہیں اُٹھا سکتا تھا۔ ان کی اِس عظمت کا پتہ اس واقعہ سے
لگ سکتا ہے کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر جس سردار کو مکہ والوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے گفتگو کرنے کے لئے بھیجا اس نے باتوں باتوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ریش مبارک
کو ہاتھ لگا دیا۔ یہ دیکھ کر ایک صحابی نے زور سے اپنی تلوار کا کندہ اِس کے ہاتھ پر مارا اور کہا
اپنے ناپاک ہاتھ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ریش مبارک کو مت لگا ۔ اُس نے آنکھ اُٹھا کر
دیکھا تا کہ معلوم کرے کہ یہ کون شخص ہے جس نے میرے ہاتھ پر تلوار کا دستہ مارا ہے ۔ صحابہ
چونکہ خود پہنے ہوئے تھے اس لئے اُن کی صرف آنکھیں اور اُس کے حلقے ہی دکھائی دیتے تھے ۔
وہ تھوڑی دیر غور کے کے دیکھتا رہا۔ پھر کہنے لگا کیا تم فلاں شخص ہو؟ اُنہوں نے کہا ہیں ۔ اُس
نے کہا کیا تمہیں معلوم نہیں میں نے فلاں موقع پر تمہارے خاندان کو فلاں مصیبت سے نجات دی
اور فلاں موقع پر تم پر فلاں احسان کیا ۔ کیا تم میرے سامنے بولتے ہو؟ اب تو احسان فراموشی کا
مادہ لوگوں میں اس قدر عام ہو چکا ہے کہ کسی پر شام کو احسان کرو تو صبح کو وہ بھول جاتا ہے اور
کہتا ہے کیا میں اب ساری عمر اس کا غلام بنا رہوں ۔ وہ ساری عمر کی غلامی چھوڑ ایک رات کی
خطبات محمود
۴۸۵
سال ۱۹۳۹ ء
احسان کی قدر تک برداشت نہیں کر سکتا ۔ مگر عربوں میں احسان مندی کا جذ بہ بدرجۂ کمال پایا
جاتا تھا ۔ اب یہ ایک نہایت ہی نازک موقع تھا مگر جب اُس نے اپنے احسانات گنوائے تو
اُس صحابی کی نظریں زمین میں گڑ گئیں اور وہ شرمندہ ہو کر پیچھے ہٹ گیا۔ اس پر پھر اُس نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے باتیں کرنی شروع کر دیں اور کہا میں عرب کا باپ ہوں ۔ میں
تمہاری منت کرتا ہوں ا ہوں کہ تم اپنی قوم م کی عزت رکھ لو اور دیکھو یہ جو تمہارے ارد گرد جمع ہیں یہ تو
مصیبت آنے پر فوراً بھاگ جائیں گے اور تمہارے کام آخر تمہاری قوم ہی آئے گی ۔ پس کیوں
اپنی قوم کو ذلیل کرتے ہو؟ میں عرب کا باپ ہوں تم میری بات مان لو اور جس طرح میں کہتا
ہوں اُسی طرح عمرہ کئے بغیر واپس چلے جاؤ۔ اسی دوران میں اُس نے اپنی بات پر زور دینے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منوانے کی خاطر آپ کی ریش مبارک کو پھر ہاتھ لگا دیا اور گو
آپ کی ریش مبارک کو اُس کا ہاتھ لگا نا لجاجت کے رنگ میں تھا اور اس لئے تھا کہ آپ سے وہ
اپنی بات منوائے مگر چونکہ اس میں تحقیر کا پہلو بھی پایا جاتا تھا اس لئے صحابہ اسے برداشت نہ
کر سکے اور جونہی اُس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی کو ہاتھ لگایا پھر کسی شخص نے زور سے
اپنا ہاتھ اُس کے ہاتھ پر مارا وار کہا اپنے ناپاک ہاتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ریش مبارک
کی طرف مت بڑھا ۔ اُس نے پھر آنکھیں اُٹھائیں اور غور سے دیکھتا رہا کہ یہ کون شخص ہے جس
نے مجھے روکا اور آخر پہچان کر اُس نے اپنی آنکھیں نیچی کر لیں اور کہا۔ ابوبکر ! میں جانتا ہوں
کہ تم پر میرا کوئی احسان نہیں ۔ ۲۲ پس وہ دوسروں پر اس قدر احسانات کرنے والی قوم تھی کہ
سوائے حضرت ابوہ ابو بکر کے جس قدر انصار اور مہاجر وہاں تھے اُن سب پر اُس ایک رئیس کا کوئی
نہ کوئی احسان تھا اور حضرت ابو بکر کے سوا اور کسی میں یہ جرات نہیں تھی کہ وہ اس کے ہاتھ کو
روک سکے ۔ اب ایک تو وہ زمانہ تھا کہ اہلِ مکہ کو اس قدر عزت حاصل تھی کہ اُن کا ایک سردار
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں جاتا اور آپ کی ریش مبارک کو ہاتھ لگا کر کہتا ہے میں
عرب کا باپ ہوں میری بات مان لو اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُس کی بات کا انکار نہیں
کرتے اور جب وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ریش مبارک کو ہاتھ لگاتا ہے تو سوائے
حضرت ابو بکر کے اور کوئی صحابی جرات نہیں کر سکتا کہ اُسے روکے۔ کیونکہ ان میں سے ہر ایک پر
خطبات محمود
۴۸۶
سال ۱۹۳۹ ء
رؤساء مکہ کا کوئی نہ کوئی احسان تھا مگر پھر وہ زمانہ آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد ایک دفعہ حضرت عمر حج کے لئے مکہ تشریف لے گئے تو حج
کے بعد آپ کی ملاقات کے لئے لوگوں نے آنا شروع کر دیا۔ انہی ملاقاتیوں میں مکہ کے
رؤساء اور سرداران قریش کے بعض لڑکے بھی تھے ۔ حضرت عمرؓ نے اُن کو عزت سے بٹھایا اور ان
سے مختلف باتیں پوچھتے رہے ۔ اتنے میں ایک غلام صحابی آیا وہی غلام جو ابتدا یا سلام میں ان
رؤساء عرب اور سردارانِ قریش کے باپ دادا کی جوتیاں کھایا کرتا تھا جسے وہ گلیوں میں گھسیٹتے
اور اسلام قبول کرنے کی وجہ سے مار مار کر زخمی کر دیتے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان
نو جوانوں سے کہا ذرا پیچھے ہٹ جاؤ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ۔ وہ پیچھے ہٹ
گئے اور وہ صحابی قریب ہو کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے باتیں کرنے لگ گیا۔ اتنے میں ایک اور
صحابی آ گیا۔ حضرت عمرؓ نے پھر ان نوجوانوں سے کہا ذرا پیچھے ہٹ جاؤ اور ان کے لئے جگہ
چھوڑ دو یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ۔ وہ نو جوان پھر پیچھے ہٹ گئے مگر اسی دوران
میں تیسر اصحابی آ گیا اور حضرت عمر نے ان سے پھر کہا کہ ان کے لئے جگہ خالی کر دو یہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ۔ چونکہ حج کے ایام تھے اس لئے یکے بعد دیگرے کئی صحابہ
آتے چلے گئے جن میں سے کئی ان رؤساء کے یا اُن کے باپوں کے غلام تھے اور حضرت عمر
ہر صحابی کے آنے پر ان نوجوانوں سے یہی کہتے کہ ذرا پیچھے ہٹ جاؤ اور ان کے لئے جگہ خالی کر دو
یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔ یہاں تک کہ ہوتے ہوتے وہ جوتیوں تک جا پہنچے۔
یہ دیکھ کر وہ اس مجلس سے اُٹھ کر باہر آ گئے اور ایسی حالت میں کہ ان کی آنکھوں سے آنسوں
بھرے ہوئے تھے ۔ اُنہوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور کہا کیا کبھی یہ خیال بھی ہو سکتا
تھا کہ ہم کسی زمانہ میں اس قدر ذلیل ہو جائیں گے کہ وہ لوگ جو ہماری جوتیاں اُٹھانا اپنے لئے
فخر کا موجب سمجھا کرتے تھے مجلس میں ایک ایک کر کے ہم سے آگے بٹھائے جائیں گے اور ہمیں
پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا جائے گا۔ یہاں تک کہ ہوتے ہوتے ہم جوتیوں تک جا پہنچیں گے ۔
گویا وہ جو ذلیل تھے معزز ہو گئے اور ہم جو معزز تھے ذلیل ہو گئے ۔ یہ تمام نو جوان اگر چہ
ایماندار تھے مگر غصہ اور جوش میں ان کی ز ان کی زبان سے یہا یہ الفاظ نکل گئے لیکن ان ان میں سے ایک نوجوان
خطبات محمود
۴۸۷
سال ۱۹۳۹ ء
جس کا ایمان بہت زیادہ مضبوط تھا وہ کہنے لگا بھائی تم نے بات تو ٹھیک کہی مگر اس کا ذمہ دار
کون ہے؟ اور کس نے ہمارے باپ دادا سے کہا تھا کہ وہ محمد رسول اللہ کا انکار کر دیں؟ اُنہوں
نے چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شدید مخالفت شدید مخالفت کی تھی اس لئے آج ہماری یہ حالت ہے کہ
ہم مجلس میں پیچھے ہٹا دیئے گئے مگر وہ جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی تھی ،
جنہوں نے اپنی جانیں اور اپنے اموال آپ کی راہ میں قربان کر دیئے اُن میں سے گو بہت
سے مارے گئے مگر اب جو باقی ہیں ان کا حق ہے کہ ان کی عزت کی جائے اور ان کو ہم سے زیادہ
ادب کے مقام پر بٹھایا جائے ۔ اُنہوں نے کہا یہ بات تو تسلیم کی مگر کیا اب اس ذلت کو مٹانے کا
اور کوئی ذریعہ نہیں اور کیا کوئی ایسی قربانی نہیں جو اس گناہ کا کفارہ ہو سکے؟ اس پر اسی نے کہا کہ
چلو حضرت عمرؓ کے پاس چلیں اور انہی سے اس کا علاج دریافت کریں ۔ چنانچہ وہ پھر آپ کے
مکان پر گئے اور دستک دی۔ مجلس اس وقت خالی تھی ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اندر بلایا
اور کہا کس طرح آنا ہوا۔ اُنہوں نے کہا آج جو کچھ سلوک ہمارے ساتھ ہوا ہے وہ آپ جانتے
ہی ہیں ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا میں معذور تھا کیونکہ اُس وقت جو لوگ میرے پاس آئے وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے اور میرے لئے ضروری تھا کہ میں اُن کی عزت و تکریم
کرتا۔ اُنہوں نے کہا ہم اس بات کو خوب سمجھتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ ہمارے باپ دادا نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کر کے اپنے لئے بہت بڑی ذلّت مول لے لی مگر کیا اب کوئی
ایسا طریق نہیں جس سے یہ ذلت کا داغ ہماری پیشانیوں سے مٹ سکے اور کیا ہمارے باپ دادا
سے یہ جو غلطی ہوئی اُس کا کوئی علاج نہیں ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ چونکہ اس خاندان سے تعلق
رکھتے تھے جس کے ذمہ اہلِ عرب کے نسبوں کو یا د رکھنا ہوتا تھا اور وہ جانتے تھے کہ ان نو جوانوں
کے باپ دادا کو کتنی بڑی عزت اور وجاہت حاصل تھی ۔ یہاں تک کہ اسلام کی دشمنی کے زمانہ
میں بھی وہ اگر کسی مسلمان کو پناہ دے دیتے تھے تو کسی شخص کو یہ جرات نہیں ہوتی تھی کہ وہ اُس
مسلمان کو دکھ پہنچا سکے۔ اس لئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی آنکھوں کے سامنے ایک ایک کر کے
یہ واقعات آئے اور اُس کا تصور کر کے اُن پر رقت طاری ہوگئی اور بات کرنا آپ کے لئے
مشکل ہو گیا اور غلبہ رقت میں صرف آپ نے اپنا ہاتھ اُٹھایا اور شمال کی طرف جہاں شام میں
خطبات محمود
لد ٧٧
سال ۱۹۳۹ ء
ان دنوں عیسائیوں سے لڑائی ہو رہی تھی اشارہ کر کے کہا اُس کا علاج صرف وہاں ہے یعنی اب
اس ذلت کا علاج ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ اس جہاد میں شامل ہو کر اپنی جانیں دے دو پھر
خود بخود لوگ ان باتوں کو بھول جائیں گے۔ چنانچہ اسی وقت وہ لوگ وہاں سے اُٹھے اور اپنے
اونٹوں پر سوار ہو کر شام کی طرف روانہ ہو گئے ۔ وہ سات نوجوان تھے جو اس ذلت کو دور کرنے
کے لئے جہاد میں شامل ہوئے اور تاریخ بتاتی ہے کہ پھر ان نو جوانوں میں سے ایک نوجوان بھی
زندہ مکہ کی طرف واپس نہیں آیا ۔ سب اسی جنگ میں شہید ہو گئے ۔ ۲۳
**
اب دیکھو گیا تو انہیں وہ عزت حاصل تھی کہ وہ مکہ میں کھڑے ہو کر جب کہہ دیتے کہ ہم
فلاں مسلمان کو پناہ دیتے ہیں تو کسی شخص کو یہ جرات نہیں ہوتی تھی کہ اس مسلمان کو کوئی تکلیف
پہنچا سکے یہاں تک کہ ان کا ایک سردار رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ریش مبارک کو ہاتھ لگا تا
ہے اور سوائے حضرت ابوبکر کے اور کوئی شخص ایسا ثابت نہیں ہوتا جو اُن کا زیر بارا احسان نہ ہو
اور جو جرات اور دلیری سے اُسے روک سکے اور گجا یہ زمانہ کہ ادنی ادنی غلام جب آتے تو ان
رؤسا اور سردارانِ قریش کے لڑکوں سے حضرت عمر فرماتے کہ پیچھے ہٹ جاؤ یہاں تک کہ ہوتے
ہوتے وہ جوتیوں میں جا پہنچے ۔ حالانکہ ان آنے والے صحابہ میں سے اکثر وہ تھے جنہیں
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اپنے پاس سے روپیہ دے کر آزاد کروایا ہوا تھا اور ایک کی تو
والدہ کی شرمگاہ میں کفار نے نیزہ مار کر مار ڈالا تھا ۔ ۲۴ ان ادنیٰ اور ذلیل سمجھے جانے والے
لوگوں کو ایک ایک کر کے آگے بٹھایا گیا اور جب اُن میں سے کوئی حضرت عمرؓ کی مجلس میں آتا تو
آپ نو جوانوں سے فرماتے پیچھے ہٹ جاؤ پھر کوئی اور صحابی آتا تو آپ فرماتے اور زیادہ پیچھے
ہٹ جاؤ پھر کوئی اور صحابی آتا تو آپ پھر فرماتے پیچھے ہٹ جاؤ۔ یہ وہ عذاب تھا۔ تھا جو پیشگوئی کے
مطابق رسول کریم صلی اللہ عیلہ وسلم کے مکہ سے نکالے جانے کے بعد اہلِ مکہ پر آیا۔ چنانچہ
جب اُنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نکال دیا اور یہ تصور کر کے خوش ہوئے کہ ہم جیت گئے
تو خدا نے کہا تم نادان ہو۔ تمہاری فتح نہیں ہوئی بلکہ فتح ہمارے رسول کی ہوئی ہے اور اب
وہ وقت آ گیا ہے کہ ہمارا رسول دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ مکہ پر حملہ آور ہو اور اسے
ہمیشہ کے لئے فتح کرے اور یہی وہ خبر تھی جو د مَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ
خطبات محمود
۴۸۹
سال ۱۹۳۹ء
میں دی گئی تھی کہ وہ عذاب جو فتح مکہ کی صورت میں آنا ہے وہ اہلِ مکہ پر اُس وقت تک
نہیں آ سکتا جب تک رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان میں موجود ہیں ۔ اس عذاب کے لئے
ضروری ہے کہ پہلے وہ آپ کو مکہ سے نکال دیں۔ چنانچہ اُنہوں نے آپ کو مکہ سے نکال دیا
جس کے بعد پہلے جنگِ بدر ہوئی جو فتح مکہ کی پہلی کڑی تھی اور اس کے بعد بعض اور غزوات
ہوئے جو اس فتح کی دوسری کڑیاں تھیں اور آخر خدا تعالیٰ کی اس پیشگوئی کے مطابق جس کا
قرآن کریم میں بھی ذکر تھا اور جس کا پہلی الہامی کتابوں میں بھی ذکر پایا جاتا تھا مکہ فتح ہوا
اور اسلام کے مقابلہ میں اہلِ مکہ کی طاقت بالکل ٹوٹ گئی ۔ یہ وہ عذاب ہے جو رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اہلِ مکہ پر نہیں آ سکتا تھا اور جس کا اِس آیت میں کہ
مَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ ، ذکر کیا گیا ہے لیکن وہ عذاب بھی بہر حال وقتی
تھا مگر قرآن کریم چونکہ سارے زمانوں کے لئے ہے اس لئے اس آیت کے ایک روحانی معنے بھی
ہیں جس کے ماتحت مومن ہر وقت فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ اور وہ یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
نمونہ دو قسم کے مومن ہوا کرتے ہیں۔ ایک تو وہ جو آپ کے اُسوہ حسنہ کے کامل پیرو ہیں ، تمام
احکام اسلام پر عمل کرتے اور ہر بات میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء اور پیروی
کرتے ہیں مگر ایک وہ ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پورا نمونہ نہیں ۔ ان سے غلطیاں بھی
ہو جاتی ہیں مگر معاً وہ استغفار کر کے اپنی حالت کو بدلنے اور قلب کی اصلاح کرنے کی کوشش
میں مصروف ہو جاتے ہو جاتے ہیں ۔ پس مومنوں کی یہ دو قسمیں ہیں اور انہی دونوں قسموں کا اس آیت
میں ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عذاب سے بچنے کے دو ہی طریق ہیں ۔ اوّل تو یہ کہ
مَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَاَنْتَ فِيهِمْ ، جس قوم میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اُس پر
عذاب نازل نہیں ہو سکتا یعنی وہ لوگ جن کے دل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم آ بیٹھیں جو تقوی کی
باریک سے باریک راہوں کو اختیار کریں اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ حسنہ پر چلنے
کی پوری کوشش کریں اُن پر کبھی عذاب نازل نہیں ہو سکتا گویا کامل تقویٰ اللہ تعالیٰ کے عذاب
سے بچا سکتا ہے لیکن اگر کامل تقومی نہ ہوا اور انسان سے غلطیاں سرزد ہو جاتی ہوں تو اس صورت
میں بھی اگر تم کوشش کرتے ہو کہ تم سے غلطیاں دور ہو جائیں اور تم استغفار میں مصروف ہو جاتے ہو
خطبات محمود
۴۹۰
سال ۱۹۳۹ء
اور اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہو تو اس صورت میں بھی عذاب نازل نہیں ہو سکتا۔
پس عذاب سے بچنے کے دو ہی ذریعے ہیں یا تو انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلے اور
ایسا چلے کہ آپ کو اپنے دل میں مہمان بنالے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اس کے رگ وریشہ میں
سرایت کر جائے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لے کر
نہیں بلکہ خدا کا نام لے کر کہا ہے کہ
سر سے میرے پاؤں تک وہ یار مجھ میں ہے نہاں
اے مرے بد خواہ کرنا ہوش کر کے مجھ پہ وار
یعنی وہ یار مجھ میں سر سے لے کر پیر تک نہاں ہے اب تم حملہ کرو گے تو وہ مجھ پر نہیں بلکہ خدا پر
ہوگا ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ جس شخص کے اندر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ
جائیں ہمارا عذاب اس پر نازل نہیں ہو سکتا ۔ پس اگر تم میرے عذاب سے بچنا چاہتے ہو تو تم
محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی محبت اور ایسا پیار کرو اور آپ کے احکام پر ایسا عمل کرو کہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کا عشق تمہاری رگ رگ میں سرایت کر جائے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے دل میں گھر
بنالیں ۔ یہاں تک کہ تم پر حملہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ ہو جائے ۔ اگر تم یہ حالت اختیار کر لو تو تم پر
کبھی عذاب نازل نہیں ہو سکتا اور اگر تمہاری یہ حالت نہیں مگر تمہاری خواہش یہ ضرور ہے کہ تم
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل ظل بن جاؤ اور اگر تم سے کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو تم بے اختیار
اسْتَغْفِرُ اللَّهُ اسْتَغْفِرُ اللهَ کہنے لگ جاتے ہو اور کوشش کرتے ہو کہ وہ غلطی آئندہ تم سے سرزد نہ ہو تو
اس صورت میں بھی تم پر عذاب نازل نہیں ہو سکتا کیونکہ تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جا رہے ہو اور
جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جا رہا ہو ہماری یہ سنت ہے کہ ہم اُس پر بھی عذاب نازل نہیں
کیا کرتے۔ یہ وہ معنے ہیں جن پر کسی طرح بھی کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ورنہ جو معنے عام لوگ کرتے
ہیں اس پر یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ وہ معنے واقعات کے لحاظ سے غلط ہیں کیونکہ بعض قسم کے
عذاب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اہلِ مکہ پر آئے اور جو دوسرے معنے ہیں وہ گو
درست ہیں مگر وہ اس آیت پر اس وجہ سے چسپاں نہیں ہو سکتے کہ ویسا عذاب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی موجودگی میں تو کیا غیر موجودگی میں بھی مکہ پر نہیں آ سکتا تھا۔“ (الفضل ۳ نومبر ۱۹۳۹ء)
خطبات محمود
ا الانفال : ۳۰ تا ۳۴
۴۹۱
البقره : ۵۵
سال ۱۹۳۹ ء
ک
المائده : ۲۵
المائده : ۲۷
الصحيح البخارى كتاب التفسير سورة الانفال باب قوله وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ
وَ انْتَ فِيهِمْ
الاصابه في تمييز الصحابه ابن حجر عسقلانی الجزء الثالث صفحہ ۳۵ ذکر عمیر بن
ابی وقاص دار الاحياء التراث العربي الطبعة الاولى ۱۳۲۸
و الصحيح البخارى كتاب المغازى باب فضل من شَهِدَ بدراً
سیرت لابن هشام جلد ۲ صفحه ۲۸۷، ۲۸۸ مطبع المصطفی البابی الحلبی و اولاده مصر
۱۹۳۶ ء غزوہ بدر
ے تذکرہ صفحہ ۳۱۴۔ ایڈیشن چہارم
المومنون : ۲۸
۱۵ هود : ۴۳
يسعياه باب ۲۱ آیت ۱۷ تا ۲۱
و استثناء باب ۳۳ آیت ۲
٢٠ يسعياه باب ۲۱ آیت ۲۳ تا ۲۶
یونس : ۹۹
الحجر
القصص : ٨٦
كل البلد : ٣٠٢
ال السيرة النبويه لامام ابن كثير -باب كيفية بدء الوحي على رسول الله الجزء الاول
صفحہ ۳۸۶_ مطبعة عيسى البابي الحلبى و شركائه - القاهره ۱۹۶۴ء
٢٢ السيرة النبوية لا بن هشام الجزء الثالث صفحه ۳۲۹ مطبعة مصطفى البابي الحلبي
واولادة بمصر ۱۹۳۶ ء زیر عنوان امر الحديبيه في اخر سنة ست
۲۳ اسد الغابه جلد ۲ صفحه ۳۷۲ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۵ھ
۲۴ عمدة القاری شرح صحيح البخارى كتاب البيوع باب شراء المحلوك من الحربي
صفحه ۲۹ - الجزء الثانى عشر - المكتبة الرشيديه كوئٹه - الطبعة الاولى ١٧٠٢ء