خلافت جوبلی کی تقریب سے پیدا شدہ نئی ذمہ داریاں جوش اور توجہ سے ادا کرو
1940ء
11
2
خطبات محمود
خلافت جوبلی کی تقریب سے پیدا شدہ نئی ذمہ داریاں
جوش اور توجہ سے ادا کرو
فرمودہ 12 جنوری 1940ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
میں آج ایک اہم امر کے متعلق خطبہ پڑھنا چاہتا تھا اور میں اس بات کی ضرورت
سمجھتا تھا کہ اس مضمون کو زیادہ بسط کے ساتھ بیان کیا جائے لیکن جلسہ کے بعد جو انفلوئنزا کا
حملہ مجھ پر ہوا پیچھے اس میں بہت حد تک کمی آجانے کے بعد پر سوں سے پھر دوبارہ میرے سینہ
پر نزلہ گرنا شروع ہو گیا ہے اور اس کی وجہ سے میں زیادہ نہیں بول سکتا اور نہ ہی اونچا بول سکتا
ہوں مگر مضمون کی اہمیت اور اس کا موقع یہ چاہتا ہے کہ میں اسے پیچھے نہ ڈالوں اور جلد سے
جلد اس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار جماعت کے سامنے کر دوں۔ اس لئے باوجو د طبیعت کی
خرابی کے میں نے یہی مناسب سمجھا کہ میں آج خطبہ میں اسی مضمون کو بیان کروں۔
ہماری جماعت نے اس جلسہ کو جو ابھی گزرا ہے ایک خوشی اور شکریہ کا جلسہ قرار دیا
ہے۔ کیا بلحاظ اس کے کہ باوجو د دنیا بھر کی مخالفتوں کے وہ نبوت کا پیغام جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام دنیا میں لائے تھے اور جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا ہے کہ میری بڑی مشکلات میں سے ایک نبوت کا مسئلہ بھی رہا ہے کیونکہ لوگ اس
1940ء
12
خطبات محمود
مسئلہ کے سمجھنے کی قابلیت کم رکھتے تھے اور غلط خیالات اور غلط عقائد نے لوگوں کے دماغوں پر
ایسا قبضہ جمالیا تھا کہ وہ اس عقیدہ میں کسی اصلاح کے لئے تیار نہ تھے۔ باوجو د دنیا کی مخالفت کے
پچاس سالہ عرصہ میں برابر دنیا میں پھیلتا چلا گیا ہے اور جس عقیدہ کے متعلق لوگ یہ خیال
کرتے تھے کہ وہ کسی صورت میں تسلیم کئے جانے کے قابل نہیں وہ دنیا کے ہر گوشہ میں تسلیم
کیا جانے لگا ہے اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے تمام براعظموں میں اس عقیدہ کے ماننے
والے لوگ موجود ہیں۔ اور دوسرے اس وجہ سے اس جلسہ کو ایک خوشی کا جلسہ قرار دیا گیا کہ
وہ خلافت جو تابع نبوت ہوتی ہے اس کے متعلق بھی لوگوں میں ایسے ہی خیالات موجو د تھے
اور لوگ سمجھتے تھے کہ خلافت کا خیال دنیا میں قائم نہیں رہ سکتا اور اس آزادی اور نام نہاد
ڈیما کرسی کی موجودگی میں خلافت دنیا میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔
یہ خیال زیادہ تر دوسری خلافت کے شروع میں پیش کیا گیا اور اس پر بہت کچھ زور دیا
گیا۔ مگر باوجود اس کے گزشتہ پچیس سال میں اللہ تعالیٰ نے خلافت کی عظمت قائم کی اور اس
کے دامن سے جو لوگ وابستہ تھے انہیں ہر میدان میں فتح دی اور ان کا قدم ترقی کی طرف
بڑھتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ پچیس سال میں جماعت کہیں کی کہیں پہنچ گئی۔
ہماری جماعت کی ترقی اور اس کی رفتار کی تیزی اس امر سے ہی سمجھی جاسکتی ہے کہ آج
ہم ایک معمولی جمعہ کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں جس میں کوئی خاص خصوصیت نہیں۔ صرف
قادیان اور چند ارد کرد۔ ارد گرد کے دیہات کے لوگ شامل ہیں مگر باوجود اس کے اس ۔ اس کے اس مسجد میں جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ کی مسجد سے چار گنے سے بھی زیادہ ہو چکی ہے
تمام لوگ بھرے ہوئے ہیں اور ابھی مستورات کے لئے علیحدہ انتظام ہے۔ وہ حصہ اس سے
قریباً تہائی ہو گا۔ اور وہ بھی تمام کا تمام بھرا ہوا ہوتا ہے۔ حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی زندگی کے آخری سال میں جو جلسہ سالانہ ہوا اُس میں جو احمدی شامل ہوئے وہ اس
مسجد کے چوتھے حصہ میں سما گئے تھے۔ ہمارے دادا کی جو قبر ہے یہ انتہائی اور آخری حد تھی اور
میرے بائیں طرف دو تین گز چھوڑ کر جو ستون ہے وہ اس کی ابتدائی حد تھی۔ میرے دائیں
طرف مسجد کا گل حصہ ، اسی طرح بائیں طرف کا برآمدہ اور قبر سے لے کر مشرق کی طرف کا
1940ء
13
خطبات محمود
سب حصہ ، یہ سب زائد ہیں۔ اس نسبت سے جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ حلقہ اُس وقت کے
اجتماع سے چار گنے سے بھی زیادہ ہو گا۔ یہ اس وقت کے جلسہ کے لوگوں کی کل تعداد تھی اور
اس تعداد کو اتنا اہم سمجھا گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس جلسہ میں متواتر
فرمایا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا کام دنیا میں ختم ہو چکا ہے۔ مگر آج ہمارے ایک معمولی جمعہ میں
اس سے چار گنا بلکہ اس سے بھی زیادہ آدمی موجود ہیں۔ تو یہ دونوں باتیں چونکہ ہماری جماعت
کے لئے خوشی کا موجب تھیں اس لئے انہوں نے اس سالانہ جلسہ کو دو خوشیوں کا موجب قرار
دیا۔ ایک خوشی تو یہ کہ پیغام نبوت پچاس سالہ کامیابی کے ساتھ باوجو د دشمنوں کی مخالفت کے
ایسی شان و شوکت پیدا کر چکا ہے کہ دنیا اس کی اہمیت تسلیم کرنے پر مجبور ہے۔ دوسری خوشی
یہ کہ پیغام خلافت پچیس سالہ مخالفت بلکہ شروع خلافت کے وقت کے جماعت کے عمائدین کی
مخالفت کے باوجو د ترقی کرتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ آج خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ دنیا کے تمام
حصوں کو منظم کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔
دنیا میں جب کسی شخص کو کوئی خوشی پہنچتی ہے یا جب کوئی شخص ایسی بات دیکھتا ہے جو
اس کے لئے راحت کا موجب ہوتی ہے تو اگر وہ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتا ہے تو وہ ایسے موقع پر یہی
کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا شکر ہے کہ ہم کو یہ بات حاصل ہوئی اور جب کسی مسلمان کو ایسی خوشی
پہنچتی ہے تو وہ اس مفہوم کو عربی زبان میں ادا کرتا اور کہتا ہے الْحَمْدُ لِله ۔ تو اس جلسہ
پر ہماری جماعت نے جو خوشی منائی اس کا اگر خلاصہ بیان کیا جائے تو وہ یہی بنے گا کہ پیغام نبوت
اور پیغام خلافت کی کامیابی پر ہماری جماعت نے اس سال الْحَمْدُ للہ کہا۔ مگر باقی دنیا اور
اسلام کی تعلیم میں ایک فرق ہے۔ باقی دنیا الْحَمْدُ لِلہ کو اپنی آخری آواز سمجھتی ہے مگر اسلام
الْحَمْدُ لله کو نہ صرف آخری آواز قرار دیتا ہے بلکہ اس کو ایک نئی آواز بھی قرار دیتا ہے ۔
اسلامی تعلیم کے مطابق الْحَمْدُ لِله کا ئنات کے آدم اول کی بھی آواز تھی جیسا کہ وہ کائنات
کے آدم آخر کی آواز ہے۔ اور اس طرح اسلام الْحَمْدُ لله کے ساتھ اگر ایک سلسلہ اور
ایک کڑی کو ختم کرتا ہے تو ساتھ ہی دوسرے سلسلہ اور دوسری کڑی کو شروع کر دیتا ہے۔
چنانچہ سورہ فاتحہ میں ہم کو یہی بتایا گیا ہے۔ وہ الْحَمْدُ لِلہ سے شروع ہوتی ہے جس کے معنی
ہے۔
1940ء
14
خطبات محمود
یہ ہیں کہ کامیابی اور خوشی دیکھ کر ایک مسلم کہتا ہے الْحَمْدُ لِله ۔ مگر الْحَمْدُ لله سورة فاتحہ
کی آخری آیت نہیں بلکہ سورۃ فاتحہ کی پہلی آیت ہے اور جب ہم اسے پڑھتے چلے جاتے ہیں تو
اس کے درمیان ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِين 1 یعنی اے ہمارے رب
الحمد کے نتیجہ میں ایک اور پروگرام ہمارے سامنے آگیا ہے اور ایک نئے کام کی بنیاد ہم
نے ڈال دی ہے۔ ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم پورے طور پر اس کام کو چلانے کی کوشش
کریں گے اور ہم تجھ سے چاہتے ہیں کہ تو اس راہ میں ضروری سامان ہمیں مہیا کر اور ہماری
نصرت اور تائید فرما۔ پس الْحَمْدُ لِله کو پہلے رکھ کر اور إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کو بعد
میں رکھ کر اسلام نے یہ بتایا ہے کہ کوئی حمد اُس وقت تک حقیقی حمد نہیں کہلا سکتی جب تک اس
کے ساتھ ایک نئے کام کی بنیاد نہ ڈالی جائے۔ ہر حمد جو حمد پر ختم ہو جاتی ہے وہ در حقیقت حمد نہیں
بلکہ ناشکری ہے۔ لفظ چاہے حمد کے ہوں مگر حقیقت اس میں ناشکری کی پائی جاتی ہے۔ رسول کریم
صلی تعلیم کی زندگی میں اس کی ایک مثال پائی جاتی ہے۔ آپ رات کو اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا
کرتے اور بعض دفعہ اتنی لمبی دیر نماز میں کھڑے رہتے کہ آپ کے پاؤں سوج جاتے ۔ جب
آپ بوڑھے اور کمزور ہو گئے اور آپ میں اتنی طاقت نہ رہی کہ آپ اس مجاہدہ کو آسانی سے
برداشت کر سکیں تو ایک دفعہ آپ کی ایک بیوی نے کہا کہ آپ اتنی تکلیف کیوں اٹھاتے ہیں ؟
کیا آپ کی نسبت خدان راتعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ میں نے تیرے اگلے پچھلے ذنوب معافہ
فرما دیئے ہیں ؟ اور کیا آپ کے ساتھ اس کی بخشش کے وعدے نہیں ؟ جب ہیں تو آپ اس
قدر تکلیف کیوں اٹھاتے ہیں؟ رسول کریم صلی الم نے جواب میں فرمایا کہ اے عائشہ
(حضرت عائشہ کی طرف سے ہی یہ سوال تھا) أَفَلَا أَكُونَ عَبْدًا شَكُورً ا 2 کیا میں خدا تعالیٰ کا
شکر گزار بندہ نہ بنوں ؟ جب خدا نے مجھ پر اتنا بڑا احسان کیا ہے اور اس کا یہ احسان تقاضا کرتا ہے
کہ میں آگے سے بھی زیادہ اس کی عبادت کروں اور آگے سے بھی زیادہ خدا تعالیٰ کے دین کی
خدمت میں لگ جاؤں ۔ رسول کریم صلی اللی ام علی تعلیم نے اس میں یہی بتایا ہے کہ انعام کے نتیجہ میں
الحمد مومن کا آخری قول نہیں ہو تا بلکہ وہ آخری قول بھی ہوتا ہے اور نئے کام کی بنیاد بھی
ہوتا ہے۔ بہت لوگ جو اس حقیقت سے ناواقف ہوتے ہیں ان پر جب کوئی احسان ہوتا ہے تو
1940ء
15
خطبات محمود
وہ سمجھ لیتے ہیں کہ انہوں نے بڑا کام کر لیا اور یہ کہ اب ان کا کام ختم ہو گیا مگر اسلام ایسا نہیں
س
کہتا۔ محمد رسول اللہ صلی الله ی ای ریم ام ایسا نہیں کہتے بلکہ اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ ہم یہ کہتے ہیں۔ کہ
جب اللہ تعالیٰ کا کوئی احسان ہوتا ہے تو اس کے بعد بندوں پر نئی ذمہ داریاں رکھی جاتی ہیں۔
اگر وہ ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے تیار ہوں تب وہ مستحق ہوتے ہیں الْحَمْدُ لِلہ کہنے
کے اور تبھی ان کی الْحَمْد سچی الْحَمْد کہلا سکتی ہے۔ لیکن اگر ہم کام ختم کر دیتے ہیں یا اس
کی قدر نہیں کرتے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ ہماری حمد جھوٹی تھی کیونکہ ہم فرض کر لیتے
ہیں کہ وہ کام جس پر ہم نے الْحَمْدُ للہ کہا ایسا اچھا نہ تھا۔ اگر اچھا ہو تا تو اسے جاری رکھتے بلکہ
اسے بڑھانے اور ترقی دینے کی کوشش کرتے۔
پس یہ جو خوشی کا جلسہ ہوا اس نے در حقیقت ہماری ذمہ داریوں کو بہت بڑھا دیا ہے۔
ممکن ہے اگر یہ جلسہ نہ ہوتا تو لوگ کہہ در دیتے کہ ہم نہیں سمجھتے تھے اللہ تعالیٰ کا ہم پر اتنا بڑا
احسان ہے۔ مگر اب کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مجھے معلوم نہیں اللہ تعالیٰ کا ہم پر کتنا بڑا احسان ہے۔
اب ہر شخص نے اس امر کا اقرار کر لیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس پر بہت بڑا احسان کیا اور جب خدا نے
احسان کیا ہے تو اس کو اب بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے یا ختم کرنے کی؟ پس میرے نزدیک
اس جلسہ نے ہماری جماعت پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد کر دی ہے۔ یوں تو ہر روز
خدا تعالیٰ کی جماعت کو خوشیاں پہنچتی ہی رہتی ہیں مگر ہر روز جشن نہیں منائے جاتے۔ ایک
خاص جلسے کے منانے کے معنے ہی یہ ہیں کہ وہ ایک منزل پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اپنے
کام میں ایک درجہ کو حاصل کر لیا ہے۔ پس اس کے بعد ایک نئی ولادت کی ضرورت ہے۔ گویا
پہلا سلسلہ ختم ہوا اور اب ایک نیا سلسلہ شروع ہو گا۔ جیسے ایک دانہ بویا جاتا ہے تو اس سے مثلاً
ستر یا سو دانے نکل آتے ہیں۔ اب ستر اور سو دانوں کا نکل آنا اپنی ذات میں ایک بڑی کامیابی
ہے مگر وہ پہلے بیچ کا ایک تسلسل ہوتا ہے اور زمیندار اسے کوئی نیا کام نہیں سمجھتا بلکہ وہ سمجھتا
ہے میرے پہلے کام کا ہی سلسلہ جاری ہے۔ لیکن جب زمیندار ان نئے دانوں کو پھر زمین میں
ڈال دیتا ہے تو اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ اب میرے کام کا نیا دور شروع ہوا۔ کام تو وہی ہے مگر
اب وہ کام کے دور میں فرق کرنے لگ جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میرا پہلا کام ختم ہوا اور اب
خطبات محمود
ایک نیا کام شروع ہے۔
16
1940ء
اسی طرح جب ہماری جماعت نے اس جلسہ کو خوشی کا جلسہ قرار دیا تو بالفاظ دیگر
انہوں نے یہ اعلان کیا کہ ہمار اپہلا بیج جو بویا ہوا تھا اس کی فصل پک گئی اب ہم نیا بیج بو رہے ہیں
اور نئی فصل تیار کرنے میں مصروف ہو رہے ہیں۔ یہ اقرار بظاہر معمولی نظر آتا ہے لیکن اگر
جماعت کی حالت کو دیکھا جائے تو اس اقرار کی اہمیت بہت بڑھ جاتی اور اس پر ایسی ذمہ داری عائد
ہو جاتی ہے کہ اگر اس کے افراد رات دن کو شش نہ کریں تو اس ذمہ داری سے کبھی عہدہ بر آ
نہیں ہو سکتے۔
اس پچاس سالہ دور کے متعلق ہم نے جو خوشی منائی ہمیں غور کرنا چاہئے کہ اس دور
کی پہلی فصل کس طرح شروع ہوئی تھی ؟ جب ہم اس نقطۂ نگاہ سے دیکھتے ہیں تو ہمیں نظر آتا
ہے کہ اس پہلی فصل کا بیج صرف ایک انسان تھا۔ رات کو دنیا سوئی۔ ساری دنیا اس بات سے
ناواقف تھی کہ خدا اس کے لئے کل کیا کرنے والا ہے۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت
کل کیا ظاہر کرنے والی ہے؟ یہ آج سے پچاس سال پہلے کی بات ہے۔ ایک فرد بھی دنیا کا نہیں
تھا جس کو معلوم ہو کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں ایک انقلاب پیدا کرنا چاہتا ہے۔ یکدم بغیر اس کے کہ
پہلے کوئی انتباہ ہو ، بغیر اس کے کہ پہلے کوئی انذار ہو ، بغیر اس کے کہ پہلے کوئی اعلان ہو، ایک
شخص جس کو خود بھی یہ معلوم نہ تھا کہ کیا ہونے والا ہے ؟ خدا نے اس کو جگایا اور کہا کہ ہم دنیا
میں ایک نئی زمین اور نیا آسمان بنانا چاہتے ہیں اور تم کو اس زمین اور آسمان کے بنانے کے لئے
معمار مقرر کرتے ہیں۔ اس کے لئے یہ کتنی حیرت کی بات ہو گی؟ اس وسیع دنیا میں بڑی بڑی
حکومتیں قائم تھیں ، بڑے بڑے نظام قائم تھے۔ پھر اس وسیع دنیا میں باوجود مسلمانوں کے
سابقہ شوکت کھو چکنے کے آج سے پچاس سال پہلے ان کی حکومتیں موجود تھیں، ٹر کی ابھی ایک
بڑی طاقت سمجھتی جاتی تھی، مصر ا بھی آزاد تھا، ایران اور افغانستان آزاد تھے اور یہ اسلامی حکومتیں
اسلام کی ترقی اور اس کی تہذیب کا گہوارہ کہلاتی تھیں مگر یہاں وہ آواز پیدا نہیں ہوئی۔ خدا نے
ترکوں کے بادشاہ سے یہ بات نہیں کہی۔ خدا نے مصر کے بادشاہ سے یہ بات نہیں کہی۔ خدا نے
ایران کے بادشاہ سے یہ بات نہیں کہی۔ خدا نے افغانستان کے بادشاہ سے یہ بات نہیں کہی۔
1940ء
17
خطبات محمود
خدا نے ترکی اور مصر وغیرہ کے جو شیخ الاسلام کہلاتے یا علماء کے رئیس کہلاتے تھے ان سے یہ
نہیں کہا بلکہ ہندوستان کے ایک شخص سے خدا نے یہ بات کہی اور ہندوستان میں سے بھی اللہ تعالیٰ
نے کلکتہ یا بمبئی کے کسی بڑے رئیس یا عالم سے یہ بات نہیں کہی، لاہور یا امر تسر کے کسی بڑے
رئیس یا عالم سے یہ بات نہیں کہی، کسی ظاہری مرکز یا علمی اور سیاسی مرکز میں رہنے والے سے یہ
بات نہیں کہی بلکہ خدا نے ریل سے دور، تمدن سے دور ، تعلیمی مرکزوں سے دور قادیان میں ،
ایک ایسی بستی میں جو کور دیہہ کہلانے کی مستحق تھی اور جس کے رہنے والے بالکل جاہل تھے اور
تہذیب و تمدن سے کوسوں دور تھے۔ ایک ایسے شخص سے جو نہ عالم سمجھا جاتا تھ جاتا تھا، نہ فاضل سمجھتا
جاتا تھا، نہ مالدار تھا، اس کے گھر میں اور اسکے کان میں یہ بات کہی۔ ہم کسی صورت میں بھی
اندازہ نہیں کر سکتے اس کیفیت کا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل میں اُس
وقت پیدا ہوئی ہو گی۔ جس لڑائی کی آپ کو خبر دی گئی تھی وہ یقینا اس جنگ سے بہت اہم تھی
اور ہے جو آجکل جرمنی اور برطانیہ و فرانس میں جاری ہے۔ تم میں سے آج اگر کسی بچہ کو خواب
میں یہ کہا جائے کہ تمہارا فرض ہے کہ جاؤ اور جرمنی کو فتح کرو تو وہ نہایت حیران ہو کر صبح اپنے
دوستوں اور ملنے والوں سے کہے گا کہ آج میں نے ایک عجیب خواب دیکھا ہے اور جب وہ بیان
کرے گا تو لوگ ہنستے ہوئے ہوئے کہیں گے کہ معلوم ہوتا۔ معلوم ہوتا ہے رات تم زیادہ دہ کھا گئے ہو گے جس کی
وجہ سے تمہیں بد ہضمی ہو گئی اور ایسا خواب آگیا۔ وہ خواب کی طرف کبھی توجہ نہیں کرے گا۔
ہاں کبھی کبھی ہنس کر اپنے دوستوں سے کہہ دے گا کہ میں نے ایک دفعہ ایک عجیب بے ہو دہ
سا خواب دیکھا تھا۔ مگر اسی قسم کی کیفیت میں قادیان میں ایک شخص کو الہام ہوتا ہے اور اسے
جس جنگ کی خبر دی جاتی ہے وہ اس جنگ سے بہت زیادہ اہم ہے۔ پس اس کے قلب کی جو
کیفیت ہوئی ہو گی اس کا اندازہ ہم نہیں کر سکتے۔ اگر تو وہ اس الہام کو اُس رنگ میں لے لیتا جیسے
میں نے بچہ کی مثال دی ہے اور وہ سمجھتا کہ مجھے بد ہضمی ہو گئی ہے یا میں نے زیادہ کھالیا تھا جس
کے نتیجہ میں اس قسم کا خواب آیا یا بخار کی کیفیت تھی یا نزلہ اس کا باعث تھا تب بھی سمجھ آ
سکتا ہے کہ اس نے اس عظیم الشان خبر کو سن کر اسے برداشت کر لیا ہو گا۔ تبھی تو اس نے
توجیہہ کر لی کہ یہ محض وہم ہے، دماغی خیال یا کسی بیماری کا نتیجہ ہے۔ مگر اس نے یہ نہیں سمجھا
1940ء
18
خطبات محمود
کہ یہ الہام کسی دماغی خرابی کا نتیجہ ہے، اس نے یہ نہیں سمجھا کہ یہ کسی بیماری کا نتیجہ ہے، اس
نے یہ نہیں سمجھا کہ یہ کسی بد ہضمی کا نتیجہ ہے۔ اس نے اسے خدا ہی کی آواز قرار دیا۔ جیسا کہ
وہ فی الحقیقت خدا کی طرف سے تھی اور اس نے یہ نہیں کہا کہ یہ اتفاقی آواز ہے جو میرے کان
میں پڑ گئی ہے بلکہ وہ فوراً اس آواز کا جواب دینے کے لئے تیار ہو گیا اور اس نے کہا اے میرے
رب ! میں تیری طرف سے لڑائی کے لئے حاضر ہوں۔ اگر وہ اس آواز کے جواب میں اپنے نفس
کو یہ کہہ کر تسلی دے لیتا کہ یہ میرا وہم ہے یا کسی اندرونی نقص اور بیماری کا نتیجہ ہے تو بے شک
اس کے دل کو صبر آسکتا تھا اور ہم کہہ سکتے تھے کہ اس کی طبیعت میں اضطراب تو پیدا ہوا ہو گا
مگر حد درجہ کا نہیں۔ مگر اس نے جس رنگ میں اس کلام کو لیا اور اسکی اہمیت کو سمجھا وہ بتلاتا ہے
کہ اس نے اسے کھیل نہیں سمجھا، اس نے اسے بیماری نہیں سمجھا، اس نے اسے بد ہضمی نہیں
سمجھا، اس نے اسے دماغی خرابی نہیں سمجھا بلکہ اس نے نہایت یقین اور وثوق کے ساتھ یہ سمجھا
کہ خدا نے واقع میں یہ کام میرے سپر د کیا ہے۔ پس وہ تاریک گھڑیاں اور اس کی بقیہ رات اس
پر کیسی گزری ہو گی ؟ اس کا اندازہ ہم نہیں لگا سکتے۔
ابھی تمہیں وہ مقام حاصل نہیں کہ تم بڑے لوگوں کی مجلسوں میں جاسکو۔ تم میں
سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے یہ موقع مل سکتا ہو کہ وہ فرانس کے کمانڈر انچیف کے پاس رات
گزارے۔ تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے یہ موقع مل سکتا ہو کہ وہ انگلستان کے کمانڈر انچیف
کے پاس رات گزارے۔ تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے یہ موقع مل سکتا ہو کہ وہ جرمنی کے
کمانڈر انچیف کے پاس رات گزارے مگر باوجود اس کے کہ وہ بہت چھوٹی سی جنگ کے لئے
کھڑے ہوئے ہیں، باوجود اس کے کہ ان کے پاس سامان موجود ہیں، باوجود اس کے کہ ان کے
پاس فوجیں موجود ہیں، باوجود اس کے کہ ان کا تمام ملک ان کی مدد۔ ان کی مدد کے لئے کھڑا ہے پھر بھی
ان کی راتیں اور دن جس کرب سے گزرتے ہیں اور جس بھاگ دوڑ سے وہ کام لے رہے ہیں
اس کا اندازہ وہی لوگ لگا سکتے ہیں جن کو کبھی تھوڑی دیر کے لئے ان کے پاس جانے اور رہنے کا
موقع ملا ہو۔ مگر یہ شخص جس پر رات آئی اس کے پاس وہ سامان نہ تھے جو آج انگلستان کے
کمانڈر انچیف کو حاصل ہیں، اس کے پاس وہ سامان نہ تھے جو آج فرانس کے کمانڈر انچیف کو
1940ء
19
خطبات محمود
حاصل ہیں، اس کے پاس وہ سامان نہ تھے جو آج جرمنی کے کمانڈر انچیف کو حاصل ہیں۔ پھر
ان لوگوں کے پاس صرف سامان ہی نہیں بلکہ ملک کی متحدہ طاقت ان کے ساتھ ہے۔ انگلستان
کا کمانڈر انچیف جاتا ہے کہ اگر میرے پاس گولہ بارود ختم ہو گیا تو بھی پرواہ نہیں انگلستان کی
تمام طاقت میرے ساتھ ہے اور اس کا بچہ بچہ میرے حکم پر کٹ مرنے کے لئے تیار ہے۔
فرانس کا کمانڈر انچیف صرف ان سامانوں کو نہیں دیکھتا جو اس کے پاس ہیں بلکہ وہ جانتا ہے کہ
ملک کی تمام آبادی میرے حکم پرلا حکم پر لبیک کہنے کے لئے تیار ہے اور جب میں اور جب میں کہوں گا کہ گولہ بارود
لاؤ تو وہ گولہ بارود اکٹھا کر دیں گے ۔ جب کہوں گا کہ جانی قربانی کرو تو وہ بھیڑ بکریوں کی طرح
اپنے سر کٹانے کے لئے آگے آجائیں گے اور اگر اور سامانوں کا مطالبہ کروں گا تو وہ حاضر کر
دیں گے۔ پھر ان کے سامنے اپنی کامیابیوں کی ایک تاریخ موجود ہے، لمبی اور مسلسل تاریخ۔
فرانس کے کمانڈر انچیف کے سامنے فرانس کی کامیابیوں کی ایک لمبی تاریخ ہے اور انگلستان کے
کمانڈر انچیف کے سامنے انگلستان کی کامیابیوں کی ایک لمبی تاریخ ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ وہ کس
طرح بڑی اور بحری جنگوں میں کودے اور ہر میدان میں وہ فاتح اور کامیاب رہے۔ یہ ساری
چیزیں ان کے سامنے موجود ہیں مگر باوجود اس کے وہ گھبراتے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ اس
جنگ کا کیا نتیجہ ہو گا؟ حالانکہ یہ جنگ صرف تلوار کی جنگ ہے دلوں کو فتح کرنے کی جنگ نہیں
جو تلوار کی جنگ سے بہت زیادہ اہم اور بہت زیادہ کٹھن ہوتی ہے۔ اس سے تم اندازہ لگا سکتے ہو
کہ وہ آواز جو اس کے کان میں پڑی اس نے اس کے دل میں کیا تغیر پیدا کیا ہو گا۔ مگر اس نے
اس آواز کو ہنسی میں نہیں ڈالا، اس نے اسے پاگلانہ خیال نہیں سمجھا، اس نے اسے بیماری کا نتیجہ
قرار نہیں دیا بلکہ اس نے اسے خدا ہی کی آواز قرار دیا اور کہا اے خدا! میں حاضر ہوں۔ اس
جواب کے بعد اس نے اپنی باقی رات کس طرح گزاری ہو گی اس کا اندازہ دنیا کا کوئی شخص نہیں
لگا سکتا۔ ایک بلبلہ جس طرح سمندر کی سطح پر نمودار ہوتا ہے بالکل اسی طرح وہ دنیا کے سامنے
ظاہر ہوا بلکہ بلبلہ اور سمندر کی جو کیفیت ہوتی ہے وہ بھی اس کے مقابلہ میں بیچ ہے۔ ایک چھوٹا
سامیچ تھا جو بہت بڑے جنگل میں ڈال دیا گیا جہاں خشکی ہی خشکی تھی اور پانی کا ایک قطرہ نہ تھا۔
جہاں ریت ہی ریت تھی اور مٹی کا ایک ذرہ نہ تھا۔ بلکہ وہ بیچ جو بیابان میں ڈال دیا جائے
اليدها۔
1940ء
20
خطبات محمود
ایسے ریگستان میں ڈال دیا جائے جہاں پانی نہیں اور جہاں مٹی کا ایک ذرہ نہیں اس کے لئے بھی
بڑھنے کا کچھ نہ کچھ موقع ہو سکتا ہے۔ اس بلبلے کو بھی کچھ دیر زندہ رہنے کا موقع مل جاتا ہے جسے
سمندر کی ہوائیں اِدھر اُدھر لے جاتی ہیں۔ مگر اس کے لئے تو اتنی بھی امید نہ تھی جتنی بلبلے
کے متعلق سمندر کی لہروں میں امید کی جاتی ہے اور اس کے لئے اتنی بھی امید نہ تھی جتنی اس
بیج کے متعلق کی جاسکتی ہے جو ایک وسیع ریگستان میں ڈال دیا جائے۔ پھر کوئی شخص نہ تھا جس
سے وہ مشورہ کر سکتا۔ اور وہ مشورہ کرتا تو کس سے کرتا ؟ یہ انسانی آواز نہ تھی کہ اس کے متعلق
کسی انسان سے مشورہ لیا جاتا۔ اگر انسانی آواز ہوتی تو کسی دوسرے سے مشورہ لیا جا سکتا تھا اور کہا
جا سکتا تھا کہ ایک انسان نے مجھے یہ بات کہی ہے۔ تمہارے بھی جذبات چونکہ ایسے ہی ہیں جیسے
اس کے۔ اس لئے مجھے مشورہ دو کہ میں کیا کروں اور کس طرح دنیا کا مقابلہ کروں؟ مگر یہ آواز
خدا کی آواز تھی اس لئے وہ کسی بندے سے مشورہ نہیں کر سکتا تھا اور نہ کوئی بندہ ایسا تھا جو اسے
مشورہ دے سکتا۔
رض
آنحضرت صلی الم کو بھی جب پہلی دفعہ یہ آواز آئی تو اس وقت آپ کی جو قلبی کیفیت
ہوئی اس کا پتہ حدیثوں سے لگتا ہے۔ احادیث میں آتا ہے کہ اس آواز کے بعد آپ گھر تشریف
لائے۔ آپ بہت گھبرائے ہوئے تھے۔ جسم کانپ رہا تھا، کندھوں کا گوشت شدتِ ت ہیت سے
ہل رہا تھا اور رنگ اڑا ہو اتھا۔ آپ کی وفادار بیوی حضرت خدیجہ نے جب آپ کو اس حال میں
دیکھا تو انہوں نے گھبرا کر کہا کہ میں آپ کو کس حال میں دیکھتی ہوں؟ آپ کو یہ کیا ہو گیا
ہے ؟ رسول کریم صلی علیم نے فرمایا خدیجہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کیا ہو گیا؟ مجھے یہ آواز آئی
ہے اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ - 3 آسمان کے خدا نے مجھے بلایا ہے
تاکہ میں اس کے نام کولوں اور اسے دنیا میں پھیلاؤں۔ میں حیران ہوں کہ میں اس کام کو
کس طرح کروں گا؟ خدائی آواز چونکہ اپنے ساتھ یقین کے انوار رکھتی ہے اس لئے رسول
الله س
کریم صلی الم نے بھی یہ نہیں فرمایا کہ مجھے بیماری ہو گئی ہے۔ آپ نے بھی یہ نہیں فرمایا کہ بہ
علیرم
یہ
کوئی دماغی عارضہ ہے یا بد ہضمی کا نتیجہ ہے بلکہ آپ نے فرمایا کہ یہ ہے تو آسمان کی آواز مگر جو
کام میرے سپر د کیا گیا ہے میں حیران ہوں کہ اسے کس طرح کروں گا؟ حضرت خدیجہ آخر
1940ء
21
خطبات محمود
آپ کی صحبت میں ہی رہنے والی تھیں انہوں نے جب یہ بات سنی تو انہوں نے اس کا بہت ہی
لطیف جواب دیا۔ وہ ہے تو عورتوں والا جواب مگر بہت ہی ایمان افزا ہے ۔ عورتیں عموماً
سامانوں کو نہیں دیکھیں بلکہ ان کا ایمان ایمان العجائز ہوتا ہے۔ وہ یہ نہیں دیکھتیں کہ سامان بھی
میسر ہیں یا نہیں بلکہ وہ کہتی ہیں کہ کام ہو جائے گا۔ کس طرح ہو گا اس کا انہیں کوئی علم نہیں
خدیجہ کا جواب بھی ویسا ہی جواب ہے۔ انہوں نے فرمایا گلا والله ہے۔ انہوں نے فرمایا لا اللَّهِ لَا يُخْزِيكَ اللهُ
ابدا - 4 آپ کیوں گھبراتے ہیں۔ مجھے خدا کی قسم ہے کہ خدا آپ کو کبھی رسوا نہیں کرے
گا۔ جب اس نے آپؐ کے سپر د ایک کام کیا ہے تو وہ خود آپ کی مدد کرے گا اور آپ کی کامیابی
کے لئے سامان مہیا کرے گا۔
ہوتا۔ خدیج
حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یہ فقرہ تاریخ میں محفوظ ہے مگر حقیقت یہ ہے
مٹا
کہ یہ فقرہ یہی نہیں کہ تاریخ میں محفوظ ہے بلکہ ان فقروں میں سے ہے جن کو تاریخ بھی ۔
نہیں سکتی۔ گلا وَاللَّهِ لَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا - وہی ایمان العجائز ہے ، وہی یقین اور وہی وثوق
ہے۔ بغیر اس کے کہ وہ عواقب کو دیکھتیں، بغیر اس کے کہ وہ سامانوں پر نظر دوڑا تیں۔ پس
اس واقعہ سے رسول کریم صلی علیم کی قلبی کیفیت کا کسی قدر اندازہ ہو جاتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بھی الہامات نازل ہوئے کہ اٹھو اور دنیا کو
میری طرف بلاؤ اور دنیا میں پھر میرے دین کو قائم کرو۔ ہم اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہی کیفیت
آپ کی بھی ہوئی ہو گی۔ آپ بھی حیران ہوئے ہوں گے کہ کہاں میں اور کہاں یہ کام۔
قادیان جیسی جگہ میں، میرے جیسے انسان کو آج خدا یہ کہہ رہا ہے کہ دنیا، مہذب دنیا، طاقتور
دنیا، سامانوں والی دنیا مجھ سے دور پڑی ہوئی ہے، اتنی دور کہ دنیا اس کا اندازہ بھی نہیں کر سکتی۔
جاؤ اور ان گناہ کے قلعوں کو پاش پاش کر دو جو اسلام کے مقابلہ میں بنائے گئے ہیں۔ اور جاؤ اور
ان شیطانی حکومتوں کو مٹا دو جو میری حکومت کے مقابلہ میں قائم کی گئی ہیں اور ان تمام بے دینی
کے قلعوں اور شیطانی حکومتوں کی جگہ میری حکومت اور دین کی بادشاہت قائم کرو۔ اگر کوئی
شخص دور بین نگاہ رکھتا ہے ، اگر کوئی شخص حقیقت کو سمجھ سکتا ہے تو میں کہوں گا کہ یہ مطالبہ
اس سے بھی زیادہ مشکل تھا جیسے کسی کو چاند دکھایا جائے اور کہا جائے کہ جاؤ اور اس چاند کو جا کر
1940ء
22
خطبات محمود
توڑ ڈالو۔ وہ تو وہاں جا بھی نہیں سکتا پھر اس سے یہ کس طرح ممکن ہے کہ اس کو توڑ ڈالے۔ اسی
طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تو وہاں پہنچ بھی نہ تھی جہاں خدا آپ کو پہنچانا
چاہتا تھا۔ بھلا کون سے ذرائع آپ کے پاس ایسے موجود تھے کہ آپ امر تسر کے لوگوں تک ہی
اپنی آواز پہنچا سکتے یا لاہور ، بمبئی اور کلکتہ کے لوگوں تک یہ الہی پیغام پہنچا سکتے۔ یا کون سے ذرائع
آپ کے پاس ایسے موجود تھے کہ آپ عرب کے لوگوں کو بیدار کر سکتے۔ یا آپ انگلستان اور
امریکہ تک اپنی اواز پہنچا سکتے ؟ ہزاروں آوازیں دنیا میں گونج رہی تھیں، ہزاروں قومیں دنیا
میں موجود تھیں ، بیسیوں حکومتیں دنیا میں پائی جاتی تھیں جن کی نگاہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی اتنی بھی تو عزت نہ تھی جتنی دنیاوی حکومت کے سیکر ٹریٹ کے چپڑاسی
کی ہوتی ہے مگر خدا نے کہا اُٹھ اور دنیا کو میرا پیغام پہنچا دے اور اس نے کہا اے میرے رب !
میں حاضر ہوں۔ اس نے یہ بھی تو نہیں سوچا کہ یہ کام کیونکر ہو گا؟ اس کا جسم کانپا ہو گا، یقیناً
اس کے دل پر رعشہ طاری ہوا ہو گا۔ یقینا وہ حیران ہوا ہو گا، یقینا۔ مگر اس نے یہ نہیں پوچھا کہ
یہ کام کیونکر اور کس طرح ہو گا۔ اس کے دل کے تقویٰ اور محبت الہی نے اسے سوچنے کا موقع
ہی نہیں دیا اور اس کے جذبۂ فدائیت نے یہ پوچھنے ہی نہیں دیا کہ اے میرے رب! یہ کس
طرح ہو گا؟ اس نے پہلے کہا ہاں اے میرے رب ! میں حاضر ہوں اور پھر اس نے سوچا کہ
میرے پاس تو کچھ نہیں یہ کام کس طرح ہو گا؟ یہی وہ حقیقی اطاعت کا جوش ہے جو لبیک پہلے
کہلوا دیتا ہے اور فکر پیچھے پید ا ہوتا ہے۔
صحابہ کی مجلس کا ہی ایک واقعہ ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ جہاں سچی محبت ہوتی ہے
وہاں تعمیل پہلے ہوتی اور فکر بعد میں پیدا ہوتا ہے۔ اہل عرب شراب کے سخت عادی تھے۔
ایسے عادی کہ بہت کم لوگ ان کی طرح شراب کے عادی ہوتے ہیں۔ ان کا تمام لٹریچر ، شعر ،
نثر اور خطبے شراب کے ذکر سے بھرے ہوئے ہوتے تھے۔ مسلمان بھی چونکہ انہی میں سے
آئے تھے اس لئے ان میں بھی وہی عادتیں تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کے ماتحت شروع
میں شراب حرام نہیں کی۔ مکہ کا سارا زمانہ گزر گیا اور شراب حلال رہی۔ مدینہ میں بھی چند
سال اسی طرح گزر گئے اور شراب کی حرمت نہ ہوئی۔ یہاں تک کہ ایک دن اللہ تعالیٰ نے
رض
1940ء
23
خطبات محمود
رسول کریم صلی الم سے فرمایا کہ اب شراب حرام کی جاتی ہے۔ آپؐ مسجد میں آئے اور جو
لوگ اُس وقت موجود تھے ان سے کہا کہ اب خدا نے شراب حرام کر دی ہے اور ایک شخص
سے کہا کہ جاؤ مدینہ کی گلیوں میں شراب کی حرمت کا اعلان کر دو۔ اُس وقت مدینہ میں ایک
خوشی کی مجلس منعقد ہو رہی تھی اور حسب دستور اس مجلس میں شراب کے مٹکے رکھے ہوئے
تھے۔ لوگ باتیں کرتے ، گاتے بجاتے اور شرابیں پیتے جاتے تھے۔ ایک بہت بڑا مٹکا وہ ختم کر
صد
م س
ی علوم نے
چکے تھے اور دو مٹکے شراب کے ابھی باقی تھے۔ تم سمجھ سکتے ہو کہ جہاں شراب کا ایک مٹکا ختم ہو
چکا ہو وہاں دماغوں کی کیا کیفیت ہو گی ؟ اُس وقت وہ لوگ نشہ میں آئے ہوئے تھے اور ان کے
ہوش رش و حواس بہت کچھ زائل ہو چکے تھے کہ بازار میں سے اس شخص کی یہ آواز آئی کہ محمد صلی اللہ یوم
نے شراب حرام کر دی ہے۔ انہی شراب سے مدہوش لوگوں میں سے ایک شخص گھبرا کر اٹھا
اور کہنے لگا میرے کان میں ایک آواز آئی ہے جو یہ واز آئی ہے جو یہ کہہ رہی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی علیه ریم
شراب حرام کر دی ہے۔ میں باہر نکل کر دیکھوں تو سہی یہ آواز کیسی ہے۔ میں سمجھتا ہوں اگر
اتنے پر ہی بس ہو جاتی تو یہ رسول کریم صلی علیم کی اس محبت کا جو صحابہ کے دلوں میں تھی معجزانہ
نمونہ ہوتا۔ شراب کے نشہ میں بھلا کون دیکھتا ہے کہ کیسی آواز آرہی ہے ! عام حالات میں تو وہ
ہنستے اور کہتے کہ شراب کو کون حرام کر سکتا ہے؟ پس اگر بات یہیں تک رہتی تب بھی یہ رسول
کریم صلی علیم کی محبت کا ایک معجز نما ثبوت ہوتی مگر اسی پر بس نہیں۔ جب اس نے یہ کہا کہ میں
دیکھوں تو سہی یہ آواز کیسی آرہی ہے تو ایک اور آدمی جو شراب کے نشہ میں مست بیٹھا ہوا تھا
اور شراب پی پی کر اس کے دماغ میں نشہ غالب آ رہا تھا یکدم اس حالت سے بیدار ہوا اور بولا کیا
کہا تم نے؟ ہمارے کان میں آواز پڑتی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی علیم نے شراب حرام کر دی اور
تم کہتے ہو تحقیق کرو اس کی بات کہاں تک سچ ہے۔ خدا کی قسم ! میں ایسا نہیں کروں گا میں پہلے
شراب کا مٹکہ توڑوں گا بعد میں پوچھوں گا۔ یہ کہہ کر اس نے سونٹا پکڑ کر زور سے مٹکوں کو مارا اور
انہیں توڑ دیا اور شراب صحن میں پانی کی طرح بہنے لگی۔ اس کے بعد اس نے دروازہ کھول کر اعلان
کرنے والے سے پوچھا کہ کیا بات ہے؟ اس نے بتایا کہ مجھے رسول کریم صلی علی روم نے اصلی ایم نے حکم دیا ہے کہ
اعلان کر دوں کہ شراب حرام کر دی گئی ہے۔ اس نے کہا ہم تو پہلے ہی شراب کے مٹکے توڑ چکے
الله
خطبات محمود
ہیں۔ 5
24
1940ء
خدا کی رحمتیں ہوں اس شخص پر اس نے عشق کا ایک ایسا نمونہ قائم کیا کہ قیس اور
مجنوں کا عشق اگر اس میں کوئی حقیقت تھی بھی اس کے عشق کے مقابل پر مرجھا کر رہ جاتا ہے۔
اس حقیقی محبت کے مظاہرہ سے ثابت ہوتا ہے کہ جہاں محبت ہوتی ہے وہاں دلیلیں نہیں پوچھی
جاتیں۔ وہاں انسان پہلے اطاعت کا اعلان کرتا ہے پھر یہ سوچتا ہے کہ میں اس حکم پر کس طرح
عمل کروں۔ یہی کیفیات انبیاء کی ہوتی ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ کا پہلا کلام اترتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی
محبت ان کے دلوں میں اتنی ہوتی ہے اتنی ہوتی ہے کہ وہ دلیل بازی نہیں کرتے اور جب خدا
کی آواز ان کے کانوں میں پہنچتی ہے تو وہ یہ نہیں کہتے کہ اے ہمارے رب ! کیا تو ہم سے ہنسی کر
رہا ہے؟ کہاں ہم اور کہاں یہ کام۔ بلکہ وہ کہتے ہیں اے ہمارے رب ! بہت اچھا اور یہ کہہ کر کام
کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس کے بعد سوچتے ہیں کہ اب انہیں کیا کرنا چاہئے۔ یہی
آنحضرت صلی العلیم نے کیا اور یہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس رات کیا۔ خدا نے کہا
اٹھ اور دنیا کی ہدایت کے لئے کھڑا ہو اور وہ فوراً کھڑے ہو گئے اور پھر سوچنے لگے کہ اب میں
یہ کام کس طرح کروں گا؟
پس آج سے پچاس سال پہلے کی وہ تاریخی رات جو دنیا کے آئندہ انقلابات کے لئے
زبر دست حربہ ثابت ہونے والی ہے، جو آئندہ بننے والی نئی دنیا کے لئے ابتدائی رات اور
ابتدائی دن قرار دی جانے والی ہے اگر ہم اس رات کا نظارہ سوچیں تو یقینا ہمارے دل اس خوشی
کو بالکل اور نگاہ سے دیکھیں۔ ہم میں سے کتنے ہیں جو یہ سوچتے ہیں کہ یہ خوشی انہیں کس گھڑی
کے نتیجہ میں ملی، یہ مسرت انہیں کس پل کے نتیجہ میں حاصل ہوئی اور کس رات کے بعد ان پر
کامیابی و کامرانی کا یہ دن چڑھا۔ یہ خوشی اور یہ مسرت اور یہ کامیابی و کامرانی کا دن ان کو اس گھڑی
اور اس رات کے نتیجہ میں ملا جس میں ایک تن تنہا بندہ جو دنیا کی نظروں میں حقیر اور تمام دنیوی
سامانوں سے محروم تھا اسے خدا نے کہا کہ اٹھ اور دنیا کی ہدایت کے لئے کھڑا ہو۔ اور اس نے
کہا اے میرے رب ! میں کھڑا ہو گیا۔ یہ وہ وفاداری تھی ، یہ وہ محبت کا صحیح مظاہرہ تھا جسے خدا
نے قبول کیا اور اس نے اپنے فضل اور رحم سے اس کو نوازا۔ رونا اور ہنسنا دونوں ہی اللہ تعالیٰ کی
1940ء
25
خطبات محمود
شان سے بعید ہیں لیکن محبت کی گفتگو میں اور محبت کے کلاموں میں یہ باتیں آہی جاتی ہیں۔
پس میں کہتا ہوں اگر خدا کے لئے بھی رونا ممکن ہو تا، اگر خدا کے لئے بھی ہنسنا ممکن
ہوتا تو جس وقت خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا کہ میں تجھے دنیا کی اصلاح کے
لئے کھڑا کر تا ہوں اور آپ فوراً کھڑے ہو گئے اور آپ نے یہ سوچاتک نہیں کہ یہ کام مجھ سے
ہو گا کیونکر؟ اگر اس وقت خدا کے لئے رونا ممکن ہوتا تو میں یقینا جانتا ہوں کہ خدارو پڑتا اور
اگر خدا کے لئے ہنسنا ممکن ہو تا تو وہ یقینا ہنس پڑتا۔ وہ ہنستا بظاہر اس بے وقوفی کے دعوے پر
جو تمام دنیا کے مقابلہ میں ایک نحیف و ناتواں وجو د نے کیا اور وہ روپڑتا اس جذبۂ محبت پر جو اس
تن تنہا روح نے خدا کے لئے ظاہر کیا۔ یہی سچی دوستی تھی جو خدا کو منظور ہوئی اور اسی رنگ کی
سچی دوستی ہی ہوتی ہے جو دنیا میں کام آیا کرتی ہے۔
میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے ہی یہ واقعہ سناہوا ہے کہ ایک
باپ اپنے بیٹے کو ہمیشہ یہ نصیحت کیا کرتا تھا کہ تم جلدی لوگوں کو دوست بنا لیتے ہو یہ کوئی اچھی
بات نہیں۔ سچے دوست کا ملنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے اور وہ کہتا کہ آپ کو غلطی لگی ہوئی ہے
میرے دوست سب سچے ہیں اور خواہ مجھ پر کیسی ہی مصیبت کا وقت آئے یہ میری مدد سے گریز
نہیں کریں گے۔ اس نے بہتیر ا سمجھایا مگر بیٹے پر کوئی اثر نہ ہوا۔ باپ نے کہا کہ میں ساٹھ ستر
سال کی عمر کو پہنچ گیا مگر مجھے تو اب تک صرف ایک ہی دوست ملا ہے اور وہ بھی فلاں غریب
شخص جسے
جسے اس کا بیٹا حقارت سے دیکھا کرتا تھا اور اپنے باپ سے کہا کر تا کہ آپ اتنے ب اتنے بڑے ہو
کر اس سپاہی سے کیوں محبت رکھتے ہو ؟ اور باپ ہمیشہ یہی کہتا کہ مجھے تمام عمر میں اگر کوئی سچا
دوست ملا ہے تو یہی ہے۔ آخر ایک دن اس نے اپنے بیٹے سے کہا کہ تم میری بات نہیں مانتے تو
تجربہ کر لو اور اپنے دوستوں سے جا کر کہو کہ میرے باپ نے مجھے اپنے گھر سے نکال دیا ہے۔
میرے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں، میرے لئے رہائش اور خوراک کا انتظام کر دو۔ اس نے کہا
بہت اچھا۔ چنانچہ وہ ایک ایک کے پاس گیا۔ مگر جس دوست کے پاس بھی جاتا وہ پہلے تو کہتا کہ
آپ نے بڑی عزت افزائی فرمائی سنائیے آپ کا کیسے آنا ہوا؟ اور جب یہ کہتا کہ میرے باپ نے
مجھے نکال دیا ہے اب میں آپ کے پاس آیا ہوں تاکہ آپ میری رہائش وغیرہ کا انتظام کر دیں تو
1940ء
26
خطبات محمود
وہ یہ سنتے ہی کوئی بہانہ بنا کر اندر چلا جاتا۔ غرض اسی طرح اس نے سارے دوستوں کا چکر لگا لیا
اور آخر باپ کے پاس آکر کہا کہ آپ کی بات ٹھیک نکلی۔ میرے دوستوں میں سے ایک بھی تو
نہیں جس نے مجھے منہ لگایا ہو۔ باپ نے کہا اچھا تم نے اپنے دوستوں کا تو تجربہ کر لیا اب آج کی
رات میرے دوست کا بھی تجربہ کر لینا۔ چونکہ وہ امیر آدمی تھا اس لئے وہ اپنے دوست کے
مکان پر نہیں جایا کرتا تھا اکثر و کرتا تھا اکثر وہی اس کے مکان پر آجاتا مگر اس رات وہ ا اچانک بیٹے کو ساتھ اج
لے کر اپنے دوست کے مکان پر گیا اور دروازہ پر دستک دی۔ آدھی رات کا وقت تھا اس نے
پوچھا کون؟ اس نے اپنا نام بتایا کہ میں ہوں۔ وہ کہنے لگا بہت اچھا ذرا ٹھہریئے میں آتا ہوں۔ یہ
باہر انتظار کرنے لگ گئے مگر کافی وقت گزر گیا اور وہ اندر سے نہ نکلا۔ یہ دیکھ کر بیٹا کہنے لگا
جناب! آپ کا دوست بھی آخر ویسا ہی نکلا۔ باپ کہنے لگا ذرا ٹھہرو، مایوس نہ ہو دیر لگانے کی کوئی
وجہ ہو گی۔ آخر کوئی آدھ گھنٹہ کے بعد وہ دوست باہر نکلا۔ اس کی حالت یہ تھی کہ اس نے گلے میں
تلوار لٹکائی ہوئی تھی ایک ہاتھ میں روپوں کی تھیلی تھی اور دوسرے ہاتھ سے اس نے اپنی بیوی کا
ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور کہنے لگا معاف کیجئے مجھے دیر ہو گئی۔ اصل بات یہ ہے کہ جب مجھے آپ کی
آواز آئی تو میں نے سمجھا کہ ضرور کوئی بڑا کام ہے جس کے لئے آپ رات کو میرے پاس آئے
ہیں۔ میں نے سوچا کہ آخر آپ کو مجھ سے اس وقت کیا کام ہو سکتا ہے؟ اور میرے دل میں
خیال پیدا ہوا کہ دنیا میں مصیبتیں آتی رہتی ہیں اور بعض دفعہ بڑے بڑے امیر آدمی بھی بلا میں
گرفتار ہو جاتے ہیں۔ پس میں نے سمجھا کہ شاید کوئی بیمار ہے جس کی خدمت کے لئے مجھے بلایا
ہے اس لئے میں نے فوراً اپنی بیوی کو جگایا اور کہا کہ میرے ساتھ چل ممکن ہے کسی خدمت کی
ضرورت ہو۔ پھر میں نے سوچا ممکن ہے کسی دشمن سے مقابلہ ہو جس میں میری جان کی
ضرورت ہو سو اس خیال کے آنے پر میں نے تلوار نکال کر گلے میں لٹکالی کہ اگر جانی قربانی کی
ضرورت ہو تو میں اس کے لئے بھی حاضر ہوں۔ پھر میں نے سوچا کہ آپ امیر تو ہیں ہی مگر
بعض دفعہ امراء پر بھی ایسے اوقات آجاتے ہیں کہ وہ روپوں کے محتاج ہو جاتے ہیں۔ پس میں
نے سوچا کہ شاید اس وقت آپ کو روپوں کی ضرورت ہو میں نے ساری عمر تھوڑا تھوڑا جمع کر
کے کچھ روپیہ حفاظت سے رکھا ہوا تھا اور اسے زمین میں ایک طرف دبا دیا تھا اس خیال کے
1940ء
27
خطبات محمود
آنے پر میں نے زمین کو کھود کر اس میں سے تھیلی نکالی اور اب یہ تینوں چیزیں حاضر ہیں۔
فرمائیے آپ کا کیا ارشاد ہے ؟
دنیا کی زبان میں یہ دوستی کی نہایت ہی شاندار مثال ہے اور انسان ایسے جذبات کو دیکھ
کر بغیر اس کے کہ وہ اپنے دل میں شدید ہیجان محسوس کرے نہیں رہ سکتا۔ مگر اس دوستی
کا اظہار اس دوستی کے مقابلہ میں کچھ بھی تو نہیں جو نبی اپنے خدا کے لئے ظاہر کرتے ہیں۔ وہاں
قدم قدم پر مشکلات ہوتی ہیں۔ وہاں قدم قدم پر قربانیاں پیش کرنی پڑتی ہیں اور وہاں قدم
قدم پر مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ پس نبیوں کا جواب اپنے خدا کو ویسا ہی ہو تا ہے بلکہ اس
سے بہت بڑھ کر جیسے اس غریب آدمی نے امیر آدمی کو دیا۔ بیشک اگر ہم معقولات کی نظر سے
اس کو دیکھیں اور منطقی نقطہ نگاہ سے اس پر غور کریں تو اس غریب آدمی کی یہ حرکت ہنسی کے
قابل نظر آتی ہے کیونکہ اس امیر کے ہزاروں نوکر چاکر تھے۔ ان کے ہوتے ہوئے اس کی
بیوی نے کیا زائد خدمت کر لینی تھی؟ اسی طرح وہ لاکھوں کا مالک تھا اس کو سو ڈیڑھ سو روپیہ کی
تھیلی کیا فائدہ پہنچا سکتی تھی ؟ اور خود اس کے کئی پہرہ دار اور محافظ تھے اس کو اس دوست کی
تلوار کیا نفع پہنچا سکتی تھی ؟ مگر محبت کے جوش میں اس نے یہ نہیں سوچا کہ میری تلوار کیا کام
دے گی، میرا تھوڑا سا روپیہ کیا فائدہ دے گا اور میری بیوی کیا خدمت سر انجام دے سکے گی؟
اس نے اتنا ہی سوچا کہ جو کچھ میرے پاس ہے وہ مجھے حاضر کر دینا چاہئے۔
ایسے ہی بے وقوفی کے واقعات میں مجھے بھی اپنا ایک واقعہ یاد ہے۔ کئی دفعہ اس واقعہ
کو یاد کر کے میں ہنسا بھی ہوں اور بسااقات میری آنکھوں میں آنسو بھی آگئے ہیں۔ مگر میں
اسے بڑی قدر کی نگاہ سے بھی دیکھا کرتا ہوں اور مجھے اپنے زندگی کے جن واقعات پر ناز ہے ان
میں وہ ایک حماقت کا واقعہ بھی ہے۔ وہ واقعہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ
میں ایک رات ہم سب صحن میں سو رہے تھے گرمی کا موسم تھا کہ آسمان پر بادل آیا اور زور سے
گر جنے لگا۔ اسی دوران میں قادیان کے قریب ہی کہیں بجلی گر گئی مگر اس کی کڑک اس زور کی تھی
کہ قادیان کے ہر گھر کے لوگوں نے یہ سمجھا کہ یہ بجلی شاید ان کے گھر میں ہی گری ہے۔ ہمارے
مدرسہ میں ہی ایک واقعہ ہوا جس کو یاد کر کے لڑکے مدتوں ہنستے رہے اور وہ یہ کہ فخر دین ملتانی جو
1940ء
28
خطبات محمود
بعد میں مرتد ہو گیا وہ اس وقت طالب علم تھا اور بورڈنگ ہاؤس میں رہا کرتا تھا۔ جب بجلی کی زور
سے کڑک ہوئی تو اس نے اپنے متعلق سمجھا کہ بجلی شاید اس پر گری ہے اور وہ ڈر کے مارے
چار پائی کے نیچے چھپ گیا اور زور زور سے آواز دینے لگا کہ بلی بلی۔ بجلی کا لفظ اس کے منہ سے
نکلتا ہی نہیں تھا۔ ڈر کے مارے بلی بلی کہنے لگ گیا۔ پہلے تو سارے ہی لڑکے بھاگ کر کمروں میں
چلے گئے مگر پھر تھوڑی دیر کے بعد باہر نکلے تو اسے چار پائی کے نیچے چھپا ہوا پایا اور دیکھا کہ وہ بلی بلی
کر رہا ہے۔ آخر پوچھا تو اس کے ہوش ٹھکانے آئے اور کہنے لگا مجھ پر بجلی گر پڑی ہے۔ تو وہ اتنی زور
کی کڑک تھی کہ ہر شخص نے یہ سمجھا کہ اسی کے قریب بجلی گری ہے۔ اس کڑک کی وجہ سے اور
کچھ بادلوں کی وجہ سے تمام لوگ کمروں میں چلے گئے۔ جس وقت بجلی کی یہ کڑک ہوئی اس وقت
ہم بھی جو صحن میں سورہے تھے اٹھ کر اندر چلے گئے۔ مجھے آج تک وہ نظارہ یاد ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب اندر کی طرف جانے لگے تو میں نے اپنے دونوں ہاتھ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے سر پر رکھ دیئے کہ اگر بجلی گرے تو مجھ پر گرے ان پر نہ گرے۔ بعد
میں جب میرے ہوش ٹھکانے آئے تو مجھے اپنی اس حرکت پر ہنسی آئی کہ ان کی وجہ سے تو ہم نے
بجلی سے بچنا تھا نہ یہ کہ ہماری وجہ سے وہ بجلی سے محفوظ رہتے۔ میں سمجھتا ہوں میری وہ حرکت
ایک مجنون کی حرکت سے کم نہیں تھی مگر مجھے ہمیشہ خوشی ہوا کرتی ہے کہ اس واقعہ نے مجھ پر بھی
اس محبت کو ظاہر کر دیا جو مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تھی۔ بسا اوقات انسان خود بھی
نہیں جانتا کہ مجھے دوسرے سے کتنی محبت ہے۔ جب اس قسم کا کوئی واقعہ ہو تو اسے بھی اپنی محبت
کی وسعت اور اس کی گہرائی کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ تو جس وقت محبت کا انتہائی جوش اٹھتا ہے عقل
اس وقت کام نہیں کرتی۔ محبت پرے پھینک دیتی ہے عقل کو، اور محبت پرے پھینک دیتی ہے فکر
کو اور وہ آپ سامنے آجاتی ہے۔ جس طرح چیل جب مرغی کے بچوں پر حملہ کرتی ہے تو مرغی
بچوں کو جمع کر کے اپنے پروں کے نیچے چھپا لیتی ہے اور بعض دفعہ تو محبت ایسی ایسی حرکات کر ادیتی
ہے کہ دنیا اسے پاگل پنے کی حرکات قرار دیتی ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ جنون دنیا کی ساری
عقلوں سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے اور دنیا کی ساری عقلیں اس ایک مجنونانہ حرکت پر قربان کی جاسکتی
ہیں کیونکہ اصل عقل وہی ہے جو محبت سے پیدا ہوتی ہے۔ نبی کو بھی جب آواز آتی ہے کہ خدا
1940ء
29
خطبات محمود
زمین و آسمان کو پیدا کرنے والا خدا، خدا عزت و شوکت کو پیدا کرنے والا خدا، بادشاہوں کو گدا اور
گداؤں کو بادشاہ بنانے والا خدا، حکومتوں کو قائم کرنے اور حکومتوں کو مٹانے والا خدا، دولتوں کے
دینے اور دولتوں کو لے لینے والا خدا، رزق کے دینے اور رزق کو چھیننے والا خدا، زمین و آسمان کے
ذرہ ذرہ اور کائنات کا مالک خدا آواز دیتا ہے ایک کمزور ناتوان اور نحیف انسان کو کہ میں مد د کا محتاج
ہوں میری مدد کرو۔ تو وہ کمزور اور ناتوان اور نحیف بندہ عقل سے کام نہیں لیتا وہ یہ نہیں کہتا کہ
حضور کیا فرمارہے ہیں؟ کیا حضور مدد کے محتاج ہیں؟ حضور تو زمین و آسمان کے بادشاہ ہیں۔ میں
کنگال ، غریب اور کمزور آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں؟ وہ یہ نہیں کہتا بلکہ وہ نحیف و نزار اور کمزور
جسم کو لے کر کھڑا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں۔ کون
ہے جو ان جذبات کی گہرائیوں کا اندازہ کر سکتا ہے ؟ سوائے اس کے جسے محبت کی چاشنی سے تھوڑا
بہت حصہ ملا ہو۔
آج سے پچاس سال پہلے اسی خدا نے پھر یہ آواز بلند کی اور قادیان کے گوشتہ تنہائی
میں پڑے ہوئے ایک انسان سے کہا کہ مجھے مدد کی ضرورت ہے۔ مجھے دنیا میں ذلیل کر دیا گیا
ہے، میری دنیا میں کوئی عزت نہیں، میرا دنیا میں کوئی نام لیوا نہیں، میں بے یار و مدد گار ہوں
اے میرے بندے میری مدد کر۔ اس نے یہ نہیں سوچا کہ کہنے والا کون ہے اور جس سے
خطاب کیا جاتا ہے وہ کون ہے۔ اس کی عقل نے یہ نہیں کہا کہ مجھے بلانے والے کے پاس تمام
طاقتیں ہیں میں بھلا اس کی کیا مدد کر سکتا ہوں ؟ اس کی محبت نے اس کے دل میں ایک آگ
لگا دی اور وہ دیوانہ وار جوش میں کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا میرے رب ! میں حاضر ہوں۔ میرے
رب میں حاضر ہوں، میرے رب میں بچاؤں گا، میرے رب ا میں بچاؤں گا۔ یہی تو وہ
ساعت ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ
شَهْرٍ - 6 اس رات پر ہزاروں راتیں قربان ہیں اور چونکہ بار بار ایسی راتیں آجاتی ہیں اس لئے
خدا نے خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ کہا۔ ورنہ اگر ایک ہی رات ہوتی تو دنیا کی ساری راتیں اس ایک
رات، اس ایک گھنٹے ، اس ایک منٹ اور اس ایک سیکنڈ پر قربان کی جاسکتی ہیں۔ جب ایک کمزور
بندہ اپنی محبت کے جوش میں بغیر سوچے سمجھے اور بغیر عواقب پر غور کئے تلوار لے کر کھڑا ہو جاتا
1940ء
30
خطبات محمود
اور خدا کے ارد گرد پہرہ دینے لگ جاتا ہے۔ وہ کیا ہی شاندار نظارہ ہوتا ہے جب قادر و قدیر خدا
جب زمین و آسمان کو پیدا کرنے والا خدا ایک نحیف و نزار جسم کے ساتھ چار پائی پر لیٹا ہوا ہو تا
ہے اور ایک نحیف و نزار انسان جو اپنی کمر بھی سیدھی نہیں کر سکتا وہ تلوار لے کر اس کے
ارد گرد پہرہ دے رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے تا ہے اور کہتا ہے میں اسے بچاؤں گا میں اسے بچاؤں گا۔ اس سے زیادہ
محبت کا شاندار نظارہ کبھی نظر نہیں آسکتا اور کبھی نظر نہیں آسکتا۔ یہی رات ہمارے زمانہ میں
بھی آئی اور خدائے قادر نے آواز دی کہ کوئی بندہ ہے جو مجھے بچائے۔ تب زمین کے گوشوں
میں سے ایک کمزور شخص آگے بڑھا اور اس نے کہا اے میرے رب ! میں حاضر ہوں۔ عقلمند
انسان چاہے اسے بے وقوفی قرار دیں اور فلاسفر چاہے اسے نادانی قرار دیں مگر جیسا کہ میں
نے ابھی کہا ہے ہزاروں عقلیں اس بیوقوفی پر قربان کی جاسکتی ہیں اور ہزاروں فلسفے کے
خیالات اس بظاہر نادانی کے خیال پر قربان کئے جاسکتے ہیں۔
پھر اس کا وہ اعلان محض وقتی اعلان نہ تھا۔ اس کا اظہار محبت ایک وقتی جوش نہ تھا۔ وہ
کھڑا ہو گیا اور کھڑا ہی رہا یہاں تک کہ اس نے اپنے مقصود کو حاصل کر لیا۔ کیا تم نے کبھی
گھروں میں نہیں دیکھا کہ وہاں بعض دفعہ کیا تماشہ ہوا کرتا ہے؟ میں نے تو اس قسم کا تماشہ کئی
دفعہ دیکھا اور میں سمجھتا ہوں ہر گھر میں کبھی نہ کبھی ایسا ہو جاتا ہو گا کہ کبھی کبھی مائیں ہنسی کے
طور پر کپڑا منہ میں ڈال کر رونے لگ جاتی ہیں اور اُوں اُوں کرتے ہوئے اپنے کسی بڑے بھائی یا
خاوند یا کسی دوسرے عزیز رشتہ دار کا نام لے کر بچے سے کہتی ہیں کہ وہ مجھے مارتے ہیں۔ یہ دیکھ
کر وہ ڈیڑھ سال کا بچہ گود کر کھڑا ہو جاتا ہے اور اپنا ہاتھ اٹھا لیتا ہے۔ گویا وہ اس شخص کا مقابلہ کرنے
کے لئے تیار ہو جاتا ہے جس کے متعلق اس کی ماں کہتی ہے کہ وہ مجھے مارتا ہے۔ حالانکہ ماں کو
بچانا تو الگ رہا بعض دفعہ وہ اپنا ہاتھ بھی اچھی طرح نہیں اٹھا سکتا مگر جانتے ہو یہ کیا ہوتا ہے؟ یہ
محبت کا مظاہرہ ہوتا ہے کہ بچہ یہ نہیں دیکھتا میں کمزور اور ناتواں ہوں بلکہ ماں جب اسے آواز
دیتی ہے تو وہ اپنی کمزور حالت کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی مدد کے لئے کھڑا ہو جاتا ہے۔
یہی حالت اس رات ، اس گھڑی، اس سیکنڈ اور اس پل میں نبیوں کی ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ کہتا ہے
اے میرے بندے ! مجھے دنیا نے دھتکار دیا اور مجھے اپنے گھر سے نکال دیا کوئی ہے جو مجھے بچائے