خلافت جوبلی کی تقریب سے پیدا شدہ نئی ذمہ داریاں جوش اور توجہ سے ادا کرو
حصہ 2
1940ء
31
خطبات محمود
اور وہ ناتواں اور نحیف بندہ چھوٹے سے نادان بچے کی طرح مٹھیاں بھینچ کر کھڑا ہو جاتا ہے اور
کہتا ہے میں بچاؤں گا، میں بچاؤں گا۔ پھر وہ صرف کہتا ہی نہیں بلکہ اس کو بچانے میں لگ جاتا
ہے۔ اس بچہ کا تو عشق کامل نہیں ہوتا۔ اگر واقع میں جو شخص ہنسی کر رہا ہو تا ہے وہ اس بچے کو
تھپڑ مارے تو اس نے ماں کو تو کیا بچانا ہے وہ خود ماں سے لپٹ جائے گا اور دوڑ کر اس کی گود میں
چلا جائے گا۔ مگر یہ شخص ایسا ہوتا ہے کہ دنیا اسے مارتی ہے ، ہاتھوں سے بھی اور لاتوں سے بھی
اور دانتوں سے بھی اور چاروں طرف سے اس پر لعنت اور پھٹکار ڈالی جاتی ہے مگر وہ اپنے جسم کو
ہلا تا نہیں ، وہ چیختا نہیں، وہ چلاتا نہیں بلکہ برابر مقابلہ کئے جاتا ہے۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی
رحمتیں نازل ہونے لگتی ہیں اور ایک ایک کر کے ، ایک ایک کر کے بندوں کو وہ خدا تعالیٰ کے
دربار میں لانا شروع کر دیتا ہے۔ وہ کمزور باز و طاقت پکڑنے لگ جاتے ہیں ، وہ لڑکھڑانے والی
زبان مضبوط ہونے لگ جاتی ہے ، وہ دبی ہوئی آواز طاقت و قوت پکڑتی جاتی ہے اور وہ نہایت ہی
ذلیل نظر آنے والا وجو د اپنے اندر ایسی ہیبت پیدا کر لیتا ہے کہ لوگ اس سے کانپنے اور اس کے
سامنے کھڑا ہونے سے لرزتے ہیں۔ اور وہ قربانی کرتا چلا جاتا ہے، کرتا چلا جاتا ہے اور کرتا چلا
جاتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے حضور وہ ایک جماعت کولا ڈالتا ہے اور زمین و آسمان کا خدا
جسے لوگوں نے اپنے گھروں میں سے نکال دیا تھا اس کے لئے نئے نئے محلات بننے لگ جاتے
ہیں۔ کوئی یہاں، کوئی وہاں، کوئی اِدھر ، کوئی اُدھر اور وہ خدا جو مسیح کی طرح اپنے نبی کو یہ آواز
دیتا ہے کہ اے میرے بندے! لومڑیوں کے بھٹ ہوتے ہیں اور ہوا کے پرندوں کے گھونسلے
مگر میرے لئے تو سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں۔ اس کے لئے وہ سب سے پہلے اپنے دل کا دروازہ
کھول دیتا ہے اور کہتا ہے اے میرے رب ! یہ گھر حاضر ہے۔ پھر وہ اور گھروں کے تالے کھولتا
ہے اور دیوانہ وار اور مجنونانہ وار کھولتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ ایک گھر کی بجائے خدا کے کئی
گھر ہو جاتے ہیں اور خدا کی حکومت زمین پر اسی طرح قائم ہو جاتی ہے جس طرح وہ آسمان پر
قائم ہے۔ پھر یہ سلسلہ بڑھتا جاتا ہے، بڑھتا جاتا ہے اور بڑھتا جاتا ہے یہاں تک کہ ایک وقت
آتا ہے جب خدا اپنے بندے سے کہتا ہے کہ میرے بندے تُو نے بہت خدمت کر لی اور میں
سمجھتا ہوں تو نے اپنی خدمت کا حق ادا کر دیا۔ پس جس طرح تو نے اپنے دل کو میرے لئے
1940ء
32
خطبات محمود
کھولا تھا اور اپنے دل کو میرا گھر بنایا تھا اسی طرح آج میں تجھ کو اپنے گھر میں بلاتا ہوں آ اور
میرے پاس بیٹھ ۔ پس خدا اس کو اپنے پاس بلا لیتا اور وہ دنیا کی تکلیفوں اور شورشوں سے آزاد ہو
جاتا ہے۔
اس نبی کے بلائے جانے کے بعد دنیا میں جو بیج بوئے ہوئے ہوتے ہیں وہ پھر نئی
جد وجہد شروع کر دیتے ہیں۔ نبوت خلافت کا جامہ پہن لیتی ہے اور خلافت کے ذریعہ پھر خدا
کے لئے نئے قلوب کی فتح شروع ہو جاتی ہے۔ یہی اس زمانہ میں ہوا اور جب ہم نے ایک جشن
منایا، ایک خوشی کی تقریب سر انجام دی تو کسان کی زبان میں ہم نے یہ کہا کہ ہم نے پہلی فصل
کاٹ لی مگر کیا جانتے ہو کہ دوسرے لفظوں میں ہم نے کیا کہا ؟ دوسرے لفظوں میں ہم نے یہ
کہا کہ آج سے پچاس سال پہلے جو ایک بیج بویا گیا تھا اس پیج کی فصل ہم نے کاٹ لی۔ اب ہم ان
بیجوں سے جو پہلی فصل سے تیار ہوئے تھے ایک نئی فصل بونے لگے ہیں۔ اس عظیم الشان کام
کے آغاز کے بعد تم سمجھ سکتے ہو کہ تم پر کتنی عظیم الشان ذمہ داریاں عائد ہو گئی ہیں۔ تم نے
اب اپنے اوپر یہ ذمہ داری عائد کی ہے کہ جس طرح ایک بیج بڑھ کر اتنی بڑی فصل ہو گیا اسی
طرح اب تم ان بیجوں کو بڑھاؤ گے جو اس فصل پر تم نے بوئے ہیں اور اسی رنگ میں بڑھاؤ گے
جس رنگ میں پہلی فصل بڑھی۔ پس ہم نے جشن مسرت منا کر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ
جس طرح ایک پیج سے لاکھوں نئے بیج پیدا ہو گئے تھے اسی طرح اب ہم ان لاکھوں بیجوں کو
از سر نو زمین میں ہوتے ہیں۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ پچھلے پچیس یا پچاس سال میں جس طرح
سلسلہ نے ترقی کی ہے اسی طرح اتنے ہی گنے اگلے پچیس یا پچاس سال میں ہم آج کی جماعت کو
بڑھا دیں گے۔ یہ کوئی معمولی ذمہ داری نہیں جو تم نے اپنے اوپر عائد کی۔ گزشتہ پچاس سال
میں ایک بیچ سے لاکھوں بیچ بنے تھے۔ اب جب تک اگلے پچاس سال میں ان لاکھوں سے
کروڑوں نہیں بنیں گے اس وقت تک ہم اپنی ذمہ داری سے سبکدوش نہیں سمجھے جائیں گے۔
اگر ہم جشن نہ مناتے ، اگر ہم یہ نہ کہتے کہ الْحَمْدُ لِلہ کہنے کا زمانہ آگیا تو ہم إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِین کا زمانہ بھی پیچھے ڈال سکتے تھے مگر جب ہم نے جشن منا لیا اور پہلی فصل کاٹ لی تو بالفاظ
دیگر ہم نے دوسری فصل کو بو دیا اور ہمارا کام از سر نو شروع ہو گیا اور جبکہ ایک بیج سے اتنے
1940ء
33
خطبات محمود
دانے نکلے تھے تو کیا اب ہمارا فرض نہیں کہ ہم ان بیجوں کو اتنے گئے بڑھائیں جتنے گئے وہ ایک
بیج بڑھا اور پھولا اور پھلا۔ پس یقینا اس جشن کے بعد ہم پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہو چکی ہے
کیونکہ کیا بلحاظ جانی قربانیوں کے ، کیا بلحاظ مالی قربانیوں کے ، کیا بلحاظ علمی ترقیات کے ، کیا بلحاظ
تبلیغ کے ، کیا بلحاظ تعلیم و تربیت کے اور کیا بلحاظ کثرت تعداد اور زیادت نفوس کے ، غرض ہر
رنگ میں ہم نے پہلی فصل کے کاٹنے اور دوسری فصل کے ہونے کا اعلان کیا ہے مگر پہلی فصل
صرف ایک بیج سے شروع ہوئی تھی اور اس دوسری فصل کی ابتد الاکھوں بیجوں سے ہوتی ہے۔
اس لئے جب تک ہم یہ ارادہ نہ کر لیں کہ ان لاکھوں بیجوں کو اتنی ہی تعداد سے ضرب دیں گے
جتنی تعداد سے اس ایک بیج نے ضرب کھائی تھی اُس وقت تک ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے اپنی
ذمہ داریوں کو سمجھ لیا ہے۔ مالی لحاظ سے وہ فصل خالی خزانے سے شروع ہوئی تھی اور لاکھوں
تک پہنچ گئی۔ مگر یہ فصل اب لاکھوں سے شروع ہوئی ہے۔ اسی طرح وہ فصل ایک کلمہ سے
شروع ہوئی تھی اور سینکڑوں کتابوں تک پہنچ گئی اور یہ فصل سینکڑوں کتابوں سے شروع ہوئی
ہے۔ پس جب تک اب لاکھوں روپیہ سے کروڑوں روپیہ اور سینکڑوں کتابوں سے ہزاروں اور
لاکھوں کتا بیں نہ بن جائیں اُس وقت تک ہمارا کام ختم نہیں ہو سکتا۔
غرض اس جشن کے منانے سے ہم نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہم نے پہلی فصل کاٹ لی اور
نئے سرے سے اس سے حاصل شدہ بیجوں کو زمین میں ڈال دیا۔ میرا تو جسم کا ذرہ ذرہ کانپ جاتا
ہے جب مجھے یہ خیال آتا ہے کہ کتنی اہم ذمہ داری ہے جو جماعت نے اپنے اوپر عائد کی۔ اگر ہم
پہلی فصل نہ کاٹتے تو ہماری ذمہ داریاں کم رہتیں مگر جب ہم نے اس فصل کو کاٹ کر الْحَمْدُ
لله کہا تو إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا سامان بھی ہمیں مہیا کرنا پڑا۔
پس میں جماعت کے دوستوں کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ اس
جلسہ کے نتیجہ میں ہم نے لاکھوں نئے بیج زمین میں بو دیئے ہیں۔ اب ہمارا فرض ہے کہ اگلے
پچیس یا پچاس سال میں ہم جماعت میں حیرت انگیز طور پر تغیر پیدا کریں۔ کیا بلحاظ آدمیوں کی
تعداد کے اور کیا بلحاظ مالی قربانی کے اور کیا بلحاظ تبلیغ کے اور کیا بلحاظ تربیت کے اور کیا بلحاظ
تعلیم کے۔ آج سے مثلاً پچیس یا پچاس سال کے بعد اگر ہم نئی فصل کے ویسے ہی شاندار نتائج
1940ء
34
خطبات محمود
نہ دکھائیں جیسے پہلی پچاس سالہ فصل کے نتائج نکلے تو ہماری الْحَمْد بے معنی اور ہماری إِيَّاكَ
نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ جھوٹی ہو جاتی ہے۔
پس میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس جلسہ کے بعد ان کو اپنی نئی
ذمہ داریاں بہت جوش اور توجہ کے ساتھ ادا کرنی چاہئیں۔ اب ہماری پہلی فصل کے جو نتائج
رونما ہوئے ہیں ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ اگر اس سے زیادہ نہیں تو کم سے کم اتنے ہی گئے
نتائج نئی فصل کے ضرور رو نما کر دیں اور اگر پہلے ایک سے لاکھوں ہوئے تو آج سے پچاس سال اور
کے بعد وہ کروڑوں ضرور ہو جائیں۔ اگر آج سے پچیس سال پہلے جماعت دس بارہ گھنے بڑھی
تھی تو اگلے پچیس سال میں کم سے کم دس بارہ گنے ضرور بڑھ جانی چاہئے مگر یہ کیونکر ہو سکتا ہے
جب تک ہر احمدی کیا مرد اور کیا عورت اور کیا بچہ اور کیا بوڑھا اور کیا کمزور اور کیا مضبوط اپنے
ذمہ یہ فرض عائد نہ کرلے کہ میں احمدیت کی ترقی کے لئے اپنے اوقات صرف کروں گا اور
اپنی زندگی کا اولین مقصد اشاعت دین اور اشاعت احمدیت سمجھوں گا۔ اسی طرح علمی طور پر
کب ترقی ہو سکتی ہے جب تک ہماری جماعت کا ہر فرد دین سیکھنے اور دینی باتیں سننے اور پڑھنے کی
طرف توجہ نہ کرے۔ اسی طرح مالی قربانی میں کب ترقی ہو سکتی ہے جب تک ہماری جماعت نہ
صرف قربانیوں میں بیش از بیش ترقی کرلے بلکہ اپنے اخراجات میں بھی دیانتداری سے کام لے۔
مال ہمیشہ دونوں طرح سے بڑھتا ہے۔ زیادہ قربانیوں سے بھی بڑھتا ہے اور زیادہ
دیانتداری سے خرچ کرنے سے بھی بڑھتا ہے۔ رسول کریم صلی علیم نے ایک دفعہ ایک شخص کو
ایک دینار دیا اور فرمایا جاکر قربانی کے لئے کوئی عمدہ سا بکرا لا دو۔ اس نے کہا بہت اچھا۔ تھوڑی
دیر کے بعد وہ حاضر ہوا اور کہنے لگا یا رسول اللہ ! یہ بکرا موجود ہے اور ساتھ ہی اس نے دینار
بھی رسول کریم صلی الم کو واپس کر دیا۔ رسول کریم صلی الم حیران ہوئے اور فرمایا یہ کس
طرح؟ وہ کہنے لگا یا رسول اللہ ! مدینہ میں شہر کی وجہ سے چیزیں گراں ملتی ہیں۔ میں دس بارہ
میل باہر نکل گیا۔ وہاں آدھی قیمت پر بکرے فروخت ہو رہے تھے۔ میں نے ایک دینار میں دو
بکرے لے لئے اور واپس چل پڑا۔ جب میں آرہا تھا تو راستہ میں ایک شخص مجھے ملا اسے بکرے
پسند آئے اور کہنے لگا اگر فروخت کرنا چاہو تو ایک بکرا مجھے دے دو۔ میں نے ایک بکرا
1940ء
35
خطبات محمود
صد س
علی علیہم اس
ایک دینار میں اسے دے دیا۔ پس اب بکر ابھی حاضر ہے اور دینار بھی۔ رسول کریم صلی علیه یم
سے بہت ہی خوش ہوئے اور آپ نے اس کے لئے دعا فرمائی کہ خدا تجھے برکت دے۔ صحابہ
کہتے ہیں اس دعا کے نتیجہ میں اسے ایسی برکت ملی کہ اگر وہ مٹی میں بھی ہاتھ ڈالتا تو وہ سونا بن جاتی
اور لوگ بڑے اصرار سے اپنے روپے اسے دیتے اور کہتے کہ یہ روپیہ کہیں تجارت پر لگا دو۔7
غرض کروڑوں کروڑ روپیہ اسے آیا۔ تو اچھی طرح خرچ کرنے سے بھی مال بڑھتا
ہے۔ مال بڑھنے کی صرف یہی صورت نہیں ہوتی کہ ایک کے دو بن جائیں بلکہ اگر تم ایک
روپیہ کا کام اٹھنی میں کرتے ہو تو بھی تمہارے دو بن جاتے ہیں۔ بلکہ اگر تم روپیہ کا کام اٹھٹی
میں کرتے ہو اور ایک روپیہ زائد بھی کما لیتے ہو تو تمہارے دو نہیں بلکہ چار بن جائیں گے ۔ پس
صرف یہی کوشش نہیں ہونی چاہئے کہ مالی قربانیوں میں زیادتی ہو بلکہ اخراجات میں کفایت کو
بھی مد نظر رکھنا چاہئے اور میں کارکنوں کو بالخصوص اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ایک
روپیہ کا کام اٹھنی میں کرنے کی کوشش کیا کریں۔
غرض اب جو ہمارے پاس جماعت موجود ہے ، اب جو ہمارے پاس روپیہ ہے ، اب جو
ہمارے پاس تبلیغی سامان ہیں ، اب جو ہمارے دنیا میں مشن قائم ہیں ، اب جو ہماری تعلیم اور اب
جو ہماری تربیت ہے ان سب کو نیا بیچ متصور کر کے آئندہ پچاس سال میں ہمیں جماعت کی ترقی
کے لئے سر گرم جد و جہد کرنی چاہئے تاکہ آئندہ پچاس سال میں موجودہ حالت سے ہماری تعداد
بھی بڑھ جائے ، ہمارا مال بھی بڑھ جائے، ہمار اعلم بھی بڑھ جائے، ہماری تبلیغ بھی بڑھ جائے اور
اُسی نسبت سے بڑھے جس نسبت سے وہ پہلے پچاس سال میں بڑھا۔ اگر ہم اس رنگ میں
کوشش نہیں کریں گے تو اُس وقت تک ہماری نئی فصل کبھی کامیاب نہیں کہلا سکتی۔ مگر یہ کام
ویسا ہی نا ممکن ہے جیسے آج سے پچاس سال پہلے نظر آتا تھا۔ پھر اُس وقت خدا کا ایک نبی کھڑا
تھا، بیشک اُس وقت کوئی احمدی نہ تھا مگر خدا کا نبی دنیا میں موجود تھا جو اس پیغام کو لے کر دنیا
میں کھڑا تھا مگر آج وہ نبی ہم میں موجود نہیں اور اس وجہ سے ہماری آواز میں وہ شوکت نہیں جو
اُس کی آواز میں شوکت تھی۔ پس آج ہمیں اُس سے زیادہ آواز بلند کرنی پڑے گی اور ہمیں اُس
سے زیادہ قربانیاں کرنی پڑیں گے۔ اس کے لئے دعائیں بھی کرو اور اللہ تعالیٰ کے دروازہ کو کھٹکھٹاؤ
خطبات محمود
36
1940ء
اور یاد رکھو کہ جب تک جماعت دعاؤں پر یقین رکھے گی، جب تک تم ہر بات میں اللہ تعالیٰ سے
امداد کے طالب رہو گے اس وقت تک تمہارے کاموں میں برکت رہے گی۔ مگر جس دن تم یہ
سمجھو گے کہ یہ کام تم نے کیا، جس دن تم یہ سمجھو گے کہ یہ نتائج تمہاری محنت سے نکلے اور جس
دن تم یہ سمجھو گے کہ یہ ترقی تمہاری کو ششوں کا نتیجہ ہے اس دن تمہارے کاموں سے برکتیں
بھی جاتی رہیں گی۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ آج دنیا میں تم سے بہت زیادہ طاقتور قومیں موجود ہیں مگر
ان سے کوئی نہیں ڈرتا اور تم سے سب لوگ ڈرتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کی وجہ یہی ہے
کہ تمہاری مثال اس تار کی سی ہے جس کے پیچھے بجلی کی طاقت ہوتی ہے ۔ اب اگر تار یہ خیال
کرے کہ لوگ مجھ سے ڈرتے ہیں تو یہ اس کی حماقت ہو گی کیونکہ لوگ تار سے نہیں بلکہ اس بجلی
سے ڈرتے ہیں جو اس تار کے پیچھے ہوتی ہے۔ جب تک اس میں بجلی رہتی ہے ایک طاقتور آدمی
بھی اگر تار پر ہاتھ رکھے تو وہ اس کے ہاتھ کو جلا دے گی لیکن اگر بجلی نہ رہے تو ایک کمزور انسان
بھی اس تار کو توڑ پھوڑ سکتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھو اور اس بجلی کو اپنے اندر سے
نکلنے نہ دو بلکہ اسے بڑھاؤ اور ترقی دو۔ تبھی اور تبھی تم کامیابی کو دیکھ سکتے اور نئی فصل زیادہ شان اور
زیادہ عمدگی کے ساتھ پیدا کر سکتے ہو لیکن اگر یہ بجلی نکل گئی تو پھر تم کچھ بھی نہیں رہو گے۔ ہاں اگر
یہ بجلی رہی تو دنیا کی کوئی طاقت تمہارا مقابلہ نہیں کر سکے گی اور اس صورت میں تمہارا یہ عزم کہ تم
اگلے پچاس سال میں تمام دنیا پر چھا جاؤ نا ممکن نہیں ہو گا کیونکہ کام خدا نے کرنا ہے اور خدا کے
لئے کوئی چیز نا ممکن نہیں۔“ (الفضل 25 جنوری 1940ء)
1 الفاتحة : 5
2 بخاری کتاب التهجد باب قيام النبي عليا عليه والسلم الليل حتى ورم
32 :العلق
4 بخارى كتاب التعبير باب اول ما بدئ به
5 بخارى كتاب المظالم باب صب الخمر في الطريق
6 القدر : 4
صلى
قدماه
بخارى كتاب المناقب باب سؤال المشركين ان يربهم النبي عليه وسلم آية فأراهم