مسئلہ خلافت اور انگریزی ترجمۂ قرآن کے متعلق اہم سوالات

1940ء
93
(9)
خطبات محمود
مسئلہ خلافت اور انگریزی ترجمہ قرآن کے متعلق
اہم سوالات
(فرمودہ 12 اپریل 1940ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میں نے ایک گزشتہ خطبہ میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی
تھی کہ غیر مبائعین جہاں بھی ہوں ان کے ناموں اور پتوں سے مرکز سلسلہ کو اطلاع دی
جائے اور خود بھی ہر جگہ ایسے سیکرٹری مقرر کئے جائیں جن کا کام غیر مبائعین میں تبلیغ اور ان
کے خیالات کی اصلاح کرنا ہو۔ میری اس تحریک پر بعض جماعتوں نے اس امر کی طرف توجہ
کی ہے اور انہوں نے غیر مبائعین کے پتے بھجوانے شروع کر دیئے ہیں لیکن بعض جماعتوں
نے ابھی تک اس طرف توجہ نہیں کی یا ممکن ہے ان کی رپورٹیں میرے سامنے پیش نہ ہوئی
ہوں کیونکہ کچھ رپورٹس براہ راست شاید دعوت و تبلیغ کو بھی جارہی ہیں۔ بہر حال یہ کام شروع
ہو گیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جماعت اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اس کام کو اس عمدگی
کے ساتھ انجام تک پہنچائے گی کہ ہمارے مخالفین کو یہ محسوس ہو جائے گا کہ حق کا مقابلہ کرنا
کوئی آسان بات نہیں ہوتی اور جس طرح گزشتہ ایام میں جب کبھی ان لوگوں نے ہماری
جماعت کا مقابلہ کیا اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں ہی فتح حاصل ہوئی اور ہم ہی ان کے آدمیوں

1940ء
94
خطبات محمود
کو کھینچ کر لائے۔ اسی طرح اب بھی یہ سبق دوبارہ ان کے لئے تازہ ہو جائے گا۔
مجھے افسوس ہے کہ ہماری جماعت کے بعض دوست پرانے لٹریچر کو نہیں پڑھتے۔ نتیجہ یہ ہوتا
ہے کہ بعض باتوں کا جواب اگر چہ بارہا دیا جا چکا ہے مگر وہ اس شبہ میں رہتے ہیں کہ شاید ان
باتوں کا جواب ابھی تک ہماری طرف سے نہیں دیا گیا۔ حالانکہ سب باتوں کا جواب پوری
تفصیل کے ساتھ ہماری طرف سے دیا جا چکا ہے۔
آج اسی سلسلہ میں میں جماعت کے دوستوں کی راہنمائی کے لئے انہیں یہ بتانا چاہتا
ہوں کہ در حقیقت یہ اختلاف مذہبی بعد میں بنا ہے پہلے یہ صرف دنیوی اختلاف تھا۔ یعنی
صدرا نجمن احمد یہ کے بعض ممبروں کا خیال تھا کہ حضرت خلیفہ اول کی خلافت غاصبانہ ہے اور
ان کا کوئی حق نہ تھا کہ وہ خلافت کے عہدہ پر متمکن ہوتے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی صحیح جانشین اور قائمقام صدر انجمن احمد یہ ہے۔
چنانچہ وہ لوگ جو اُس زمانہ کے ہیں اُن کو معلوم ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی وفات کے بعد جو پہلا جلسہ سالانہ ہوا اس میں متواتر صدر انجمن احمد یہ کے ممبروں
کی تقریروں میں اس بات پر زور دیا جاتا رہا کہ خدا تعالیٰ کے مامور کی مقرر کردہ جانشین
اور خلیفہ صدرا جمن احمد یہ ہے ا انجمن احمد یہ ہے اور بار بار اپنے لیکچروں : روں میں اس کا ذکر کا ذکر کیا جاتا۔ غرض 1908ء
میں دسمبر کے ایام میں جو جلسہ سالانہ ہوا اور جس کا انتظام مدرسہ احمدیہ کے صحن میں کیا گیا تھا
اس وقت کے واقف لوگ جانتے ہیں کہ ان لوگوں نے اس جلسہ کی تقریروں میں بڑے زور
سے اس بات کو دہرایا کہ خدا تعالیٰ کے مامور کی مقرر کردہ جانشین صدر انجمن احمد یہ ہے ،
خدا تعالیٰ کے مامور کی قائم مقام صدر انجمن احمد یہ ہے، خدا تعالیٰ کے مامور کی خلیفہ صدر انجمن
احمد یہ ہے اور اس کی اطاعت تمام جماعت کے لئے ضروری ہے۔ حضرت مولوی صاحب
ہمارے پیر ہیں لیکن خلیفہ صدر انجمن احمد یہ ہے جس کے وہ صدر ہیں لیکن ان کی یہ تقریریں
اب ان کے لئے فائدہ بخش نہیں ہو سکتی تھیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
وفات کے بعد سب سے پہلے انہی لوگوں نے حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں درخواست کی
تھی کہ آپ خلافت کے بوجھ کو اٹھائیں اور پھر انہی لوگوں نے یہ اعلان کیا جو اُس وقت کے

1940ء
95
خطبات محمود
اخبارات میں بھی شائع ہوا کہ :۔
66
مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مندرجہ
رسالہ الوصیت ہم احمدیان جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں اس امر پر
صدق دل سے متفق ہیں کہ اول المهاجرین حضرت حاجی مولوی حکیم
نورالدین صاحب جو ہم سب میں سے اعلم اور القی ہیں اور حضرت امام کے
سب سے زیادہ مخلص اور قدیمی دوست ہیں اور جن کے وجود کو حضرت
امام علیہ السلام اسوۂ حسنہ قرار فرما چکے ہیں جیسا کہ آپ کے شعر
چه خوش بو دے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے
ہمیں بودے اگر ہر یک پُر از نور یقیں بودے
سے ظاہر ہے کے ہاتھ پر احمد کے نام پر تمام احمدی جماعت
موجودہ اور آئندہ نئے ممبر بیعت کریں اور حضرت مولوی صاحب
موصوف کا فرمان ہمارے واسطے آئندہ ایسا ہی ہو جیسا کہ حضرت اقدس
مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا تھا۔ 1
اس اعلان کے بعد وہ جماعت جو صداقت کی شیدا تھی جس نے بڑی بڑی قربانیوں
اور اپنے رشتہ داروں کو خدا تعالیٰ کے لئے چھوڑنے کے بعد ایمان کی دولت حاصل کی تھی
کب ان لوگوں کی باتوں سے متاثر ہو سکتی تھی ؟ چنانچہ جتنا زیادہ یہ لوگ اس بات کو دہراتے
کہ خدا تعالیٰ کے مامور کی مقرر کردہ خلیفہ اور جانشین صدر انجمن احمد یہ ہے اتنا ہی زیادہ
جماعت میں جوش پیدا ہوتا چلا جاتا کیونکہ وہ حیران تھی کہ پہلے انہی لوگوں نے یہ کہا تھا کہ
خلافت کا انتخاب الوصیت کے مطابق ہے اور اب یہی کہہ رہے ہیں کہ اصل جانشین اور خلیفہ
صدرانجمن احمد یہ ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان لوگوں کے ہاتھ پہلے ہی کاٹ کر رکھ دیئے
تھے۔ ممکن ہے اگر انہوں نے یہ اعلان نہ کیا ہوا ہو تا تو جماعت کو ان کی تقریروں کی وجہ سے
ٹھوکر لگ جاتی مگر چونکہ یہ لوگ خود ایک اعلان شائع کر چکے تھے اس لئے اب جو اس کے

1940ء
96
خطبات محمود
خلاف انہوں نے تقریریں کیں تو لوگوں میں جوش پیدا ہوا اور انہوں نے سمجھ لیا کہ ان کی
اصل غرض حضرت خلیفہ اول کو خلافت سے جواب دینا ہے اور ان کی نیت حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی کسی تعلیم کو جماعت میں قائم کرنا نہیں بلکہ فتنہ وفساد اور تفرقہ پیدا کرنا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ انبیاء جب وفات پاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے بعد نشان کے طور پر خلافت کو
قائم کیا کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ جس طرح اس نے نبی کی شخصی زندگی کو الہام سے شروع کیا
اسی طرح وہ اس کی قومی زندگی کو بھی الہام سے شروع کرے۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی نبی
فوت ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ کا مخفی الہام قوم کے دلوں کو اس زندگی کی تفصیلات کی طرف متوجہ
کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد بھی ان لوگوں کے دل اس
قدر مرعوب اور خائف ہو گئے تھے کہ اس وقت یہ یقینی طور پر سمجھتے تھے کہ اب کسی خلیفہ کے
بغیر جماعت کا اتحاد اور اس کی ترقی ناممکن ہے۔ چنانچہ حضرت خلیفہ اول کا انتخاب عمل میں
آیا۔ یوں منہ سے ان لوگوں کا اپنے آپ کو یا صدرانجمن احمد یہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کا خلیفہ اور جانشین کہنا اور بات ہے۔ سوال تو یہ ہے کہ انجمن کے یہ ممبر جو اپنے آپ کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خلیفہ اور جانشین قرار دیتے تھے وہ دل گردہ کہاں سے
لاتے جو خداوند تعالیٰ کے خلیفہ کے لئے ضروری ہے۔ منہ سے تو ہر شخص جو جی چاہے دعویٰ کر سکتا
ہے خواہ حقیقت اس کے اندر کوئی ہو یا نہ ہو۔
کہتے ہیں کوئی شخص تھا جسے بہادری کا بہت بڑا دعویٰ تھا۔ ایک دفعہ اس نے اپنی
بہادری کے نشان کے طور پر اپنے بازو پر شیر گو دانا چاہا۔ وہ گودنے والے کے پاس گیا اور کہنے لگا
میرے بازو پر شیر گو دو۔ اس نے کہا بہت اچھا اور یہ کہہ کر اس نے سوئی جو ماری تو اسے درد ہوا
اور کہنے لگا یہ کیا کرنے لگے ہو ؟ اس نے کہا شیر گودنے لگا ہوں۔ وہ کہنے لگا شیر کا کون سا حصہ ؟
اس نے بتایا کہ دایاں کان۔ اس نے کہا اگر دایاں کان نہ ہو تو شیر رہتا ہے یا نہیں ؟ وہ کہنے لگا رہتا
کیوں نہیں۔ اس نے کہا اچھا تو پھر اس دائیں کان کو چھوڑو اور آگے گو دو۔ اس نے پھر دوسرا
کان بنانے کے لئے سوئی ماری تو اسے پھر درد ہوا اور یہ پھر چلا کر کہنے لگا اسے چھوڑو اور آگے
چلو۔ اس نے اسے بھی چھوڑا۔ اس کے بعد جس عضو کے بنانے کے لئے وہ سوئی مار تا تو یہ شخص چلا کر

1940ء
97
خطبات محمود
اسے منع کر دیتا۔ آخر گودنے والے نے سوئی رکھ دی اور جب اس نے پوچھا کہ کام کیوں نہیں
کرتے تو اس نے جواب دیا کہ میں کان گودنے لگا تو تم نے کہا اس کو چھوڑو۔ سر گودنے لگا تو تم
نے کہا اس کو چھوڑو، منہ گودنے لگا تو تم نے کہا اس کو چھوڑ دو، پیٹھ گودنے لگا تو تم نے کہا اس کو
چھوڑو، ٹانگیں گودنے لگا تو تم نے کہا اس کو چھوڑو۔ جب تمام چیزیں میں نے چھوڑتے ہی چلے
جانا ہے تو شیر کا باقی کیا رہ گیا۔
تو منہ سے دعویٰ کرنا اور بات ہے اور اللہ تعالیٰ سے طاقت اور قوت کا ملنا بالکل اور
بات۔ جو شخص خدا تعالیٰ کا سچا خلیفہ تھا وہ تو دلیر اور بہادر تھا اور ان لوگوں کا یہ حال تھا کہ
قدم قدم پر ان لوگوں کے دل ڈرتے تھے۔ ایک طرف انہیں یہ ڈر تھا کہ جماعت میں ہمارے
خلاف کوئی جوش پیدا نہ ہو جائے دوسری طرف یہ ڈر تھا کہ کہیں حضرت خلیفہ اول ان سے
ناراض نہ ہو جائیں تیسری طرف وہ اس بات سے بھی ڈرتے تھے کہ کہیں اس کے نتیجہ میں یہ تو
نہیں ہو گا کہ نہ ہم ادھر کے رہیں نہ اُدھر کے اور نہ احمدی رہیں نہ غیر احمدی۔ غرض بات بات
پر ان کا دل ڈرتا تھا کیونکہ ان کے دل میں خدا نہیں بول رہا تھا بلکہ نفسانی خواہشات جوش مار
رہی تھیں اور نفسانی خواہشات حوصلے بڑھایا نہیں کرتیں بلکہ حوصلوں کو پست کیا کرتی ہیں۔
گویا ان لوگوں کی جرات اور پھر خلافت کے دعوی کی مثال ایسی ہی تھی جیسے بنیا جب کسی سے
لڑتا ہے تو پنسیری اٹھا کر کہتا ہے میں یہ مار کر تیرا سر پھوڑ دوں گا مگر یہ کہنے کے ساتھ ہی بجائے
اس کے کہ وہ دو قدم آگے بڑھے دو قدم پیچھے کود کر چلا جاتا ہے جس سے صاف پتہ لگ جاتا
ہے کہ جب اس نے یہ کہا کہ میں پنسیری مار کر تیرا سر پھوڑ دوں گا تو اس وقت اس کا دل نہیں
بول رہا تھا بلکہ صرف زبان بول رہی تھی۔ ورنہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک طرف تو کوئی یہ
کہے کہ میں مار کر تیرا سر پھوڑ دوں گا اور دوسری طرف وہ بجائے آگے بڑھنے کے کود کر دو
قدم پیچھے چلا جائے۔
اسی طرح یہ لوگ بھی ایک طرف تو یہ کہتے تھے کہ ہم خلیفہ ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے صدر انجمن احمد یہ کو ہی اپنا جانشین قرار دیا ہے اور دوسری طرف ڈرتے
تھے کہ خبر نہیں کہیں جماعت ناراض نہ ہو جائے، کہیں حضرت مولوی صاحب ہم پر ناراضگی کا

1940ء
98
خطبات محمود
اظہار نہ کر دیں، کہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی کوئی ایسے سامان نہ ہو جائیں جو ہمیں اپنی
کوششوں میں ناکام و نامراد کر دیں۔ غرض قدم قدم پر ان لوگوں کو خوف و ہر اس نے گھیر
رکھا تھا مگر بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد ان لوگوں نے
حضرت خلیفہ اول کی بیعت کی اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے ان لوگوں نے اخبارات سلسلہ میں
ایک اعلان شائع کرایا جس میں لکھا کہ ہم نے الوصیت کی ہدایات کے مطابق خلافت کا انتخاب
کیا ہے۔
حضرت خلیفہ اول کی بیعت پر ابھی تھوڑے ہی دن گزرے تھے کہ خواجہ کمال الدین
صاحب نے مولوی محمد علی صاحب کے سامنے مجھ سے سوال کیا کہ میاں صاحب خلافت کے
متعلق آپ کا کیا خیال ہے۔ میں نے کہا آپ کا اس سوال سے کیا منشاء ہے؟ کہنے لگے یہی کہ
خلیفہ کے کیا اختیارات ہیں؟ میں نے کہا خواجہ صاحب وہ دن گئے۔ اب اختیارات کے فیصلہ کا
کوئی وقت نہیں۔ اختیارات کے فیصلے کا وقت وہ تھا جب ہم نے حضرت خلیفہ اول کی ابھی بیعت
نہیں کی تھی۔ مگر جب ہم نے آپ کی بیعت کر لی تو اب بیعت کرنے کے بعد ہمارا کیا حق بنتا ہے
کہ ہم خلیفہ کے اختیارات پر بحث کریں۔ جب خلافت کا انتخاب عمل میں آگیا ہے اور اللہ تعالیٰ
نے فیصلہ کر دیا ہے کہ کون شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جانشین بننے کا اہل
ہے تو اس کے بعد ہمارا یہی کام ہے کہ ہم آپ کی اطاعت کریں۔ یہ کام نہیں کہ ہم آ۔ کہ ہم آپ کے
اختیارات پر بحث کریں۔ میرے اس جواب پر انہوں نے فوراً اپنی بات کا رخ بدل لیا اور کہا کہ
بات تو ٹھیک ہے۔ میں نے تو یو نہی علمی طور پر یہ بات دریافت کی تھی۔ اور ترکوں کی خلافت کا
حوالہ دے کر کہا کہ چونکہ آجکل لوگوں میں اس کے متعلق بحث شروع ہے اس لئے میں نے
بھی آپ سے اس کا ذکر کر دیا یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آپ کی کیا رائے ہے اور اس پر ہماری
گفتگو ختم ہو گئی۔ لیکن بہر حال اس سے مجھ پر ان کا عندیہ ظاہر ہو گیا اور میں نے سمجھ لیا کہ ان
لوگوں کے دلوں میں حضرت خلیفہ اول کا کوئی ادب اور احترام نہیں۔ اور یہ چاہتے ہیں کہ کسی
طرح خلافت کے اس طریق کو مٹا دیں جو ہمارے سلسلہ میں جاری ہوا ہے۔
پس اصل اختلاف یہاں سے شروع ہوا مگر جب انہوں نے محسوس کیا کہ جماعت نے چونکہ

1940ء
99
خطبات محمود
حضرت خلیفہ اول کی بیعت کی ہوئی ہے اور اس وجہ سے اسے بیعت سے منحرف کرنا آسان کام
نہیں تو انہوں نے دوسرا قدم یہ اٹھایا کہ لوگوں میں یہ کہنا شروع کر دیا کہ حضرت خلیفہ اول تو
بڑے بزرگ انسان ہیں ان سے جماعت کو کوئی خطرہ نہیں ہاں اگر کل کو کوئی بچہ خلیفہ ہو گیا تو
پھر کیا ہو گا؟ اور اس بچہ سے مراد میں تھا مگر مجھے اس وقت اس بات کا کوئی علم نہیں تھا۔
جماعت میں جب یہ اختلاف پیدا ہو گیا کہ کچھ لوگ تو یہ کہنے لگے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی مقرر کردہ جانشین انجمن ہے اور کچھ اس پر اعتراض کرنے لگے تو میر محمد اسحاق
صاحب نے حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں بعض سوالات لکھ کر پیش کئے جن میں خلافت
کے مسئلہ پر روشنی ڈالنے کی درخواست کی گئی تھی مگر مجھے ان سوالات کا کوئی علم نہیں تھا۔ اسی
دوران میں میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا مکان ہے اور اس کے دو حصے ہیں۔ ایک
حصہ تو مکمل ہے اور دوسر انا مکمل ہے۔ نا مکمل حصے پر چھت پڑ رہی ہے ، بالے رکھے ہوئے ہیں
مگر ابھی اینٹیں یا تختیاں رکھ کر مٹی ڈالنی باقی ہے۔ رویا میں میں نے دیکھا کہ چھت کے ننگے
حصہ پر ہم چار پانچ آدمی کھڑے ہیں اور عمارت دیکھ رہے ہیں انہیں میں ایک میر محمد اسحاق
صاحب بھی ہیں اور وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر عمارت دیکھ رہے ہیں کہ وہاں کڑیوں پر ہمیں
کچھ بھوسہ پڑا ہوا دکھائی دیا۔ میر محمد اسحاق صاحب کے ہاتھ میں ایک دیا سلائی کی ڈبیہ تھی۔
انہوں نے اس میں سے ایک دیا سلائی نکال کر کہا میرا دل چاہتا ہے کہ میں اس بُھس کو جلا
دوں۔ میں نے انہیں کہا یہ بھوسہ جلایا تو جائے گا ہی مگر ابھی وقت نہیں آیا۔ آپ اس
بھوسے کو مت جلائیں ، کڑیاں ابھی ننگی ہیں ہیں ایسا نہ ہو کہ بھس کے ساتھ ہی بعض کڑیوں کو
بھی آگ لگ جائے مگر وہ پھر کہتے ہیں میرا دل چاہتا ہے کہ میں اس بُھس کو جلا دوں۔ میں
پھر انہیں روکتا ہوں اور کہتا ہوں ایسانہ کرنا اس پر وہ پھر کہنے لگے میں چاہتا ہوں اہتا ہوں کہ اس بُھس
کو ضرور آگ لگا دوں مگر میں نے پھر انہیں روکا اور یہ سمجھ کر کہ اب میر صاحب اس بھس کو
آگ نہیں لگائیں گے دوسری طرف متوجہ ہو گیا لیکن چند ہی لحظہ کے بعد مجھے کچھ شور سا معلوم
ہوا میں منہ پھیر کر کیا دیکھتا ہوں کہ میر محمد اسحاق صاحب دیا سلائی کی تیلیاں نکال کر اس کی
ڈبیہ سے جلدی جلدی رگڑتے ہیں مگر وہ جلتی نہیں۔ ایک کے بعد دوسری تیلی نکال کر اسے

1940ء
100
خطبات محمود
جلانے کی کوشش کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد اس پھونس کو آگ لگا دیں۔ میں یہ
دیکھ کر ان کی طرف دوڑا مگر میرے پہنچنے سے پہلے پہلے انہوں نے بھوسے کو آگ لگادی میں یہ
دیکھ کر آگ میں کود پڑا اور جلدی سے اسے بجھا دیا مگر اس عرصہ میں چند کڑیوں کے سرے
جل گئے۔
میں نے جب یہ رویا دیکھا تو حیران ہوا کہ نہ معلوم اس کی کیا تعبیر ہے۔ ان دنوں
میں حضرت خلیفہ اول سے بخاری پڑھا کرتا تھا اور مسجد مبارک کو گلی میں سے جو سیڑھیاں
چڑھتی ہیں ان کے پاس ہی آپ دروازہ کے پاس مسجد میں بیٹھا کرتے تھے۔ میں نے ایک خط لکھ
؟
کر حضرت خلیفہ اول کے سامنے پیش کیا جس میں لکھا کہ رات میں نے یہ عجیب خواب دیکھا
ہے جو جماعت کے متعلق معلوم ہوتا ہے مگر ہے مندر۔ مجھے معلوم نہیں اس کی کیا تعبیر ہے ؟
حضرت خلیفہ اول نے اس خواب کو پڑھتے ہی میری طرف دیکھ کر فرمایا خواب تو پوری ہو گئی۔
میں حیران ہوا کہ خواب کس طرح پوری ہو گئی۔ چنانچہ میں نے عرض کیا کہ کس طرح؟ آپ
فرمانے لگے میاں تمہیں معلوم نہیں۔ اور یہ کہہ کر کاغذ کی ایک سلپ پر آپ نے لکھا۔ میر محمد اسحاق
نے کچھ سوالات لکھ کر دیئے ہیں۔ وہ سوال میں نے باہر جماعتوں کو بھیجوا دیے ہیں۔ میں سمجھتا
ہوں اس سے خوب آگ لگے گی۔ مجھے اس پر بھی کچھ معلوم نہ ہوا کہ میر محمد اسحاق صاحب
نے کیا سوالات کئے ہیں لیکن میں نے ادب کی وجہ سے دوبارہ نے ادب کی وجہ سے دوبارہ آپ سے دریافت نہ کیا۔ البتہ
بعد میں شیخ یعقوب علی صاحب اور بعض اور دوستوں سے پوچھا تو انہوں نے ان سوالات کا
مفہوم بتایا۔ بعد میں جب جماعتوں کی طرف سے ان کے جوابات آگئے اور بعض میں نے
دیکھے تو اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ وہ سوالات خلافت کے متعلق تھے اور ان میں اس کے
مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی درخواست کی گئی تھی۔ میر صاحب کے ان سوالات کی وجہ سے
جو گویا بُجھی میں آگ لگانے کے مترادف تھے جماعت میں ایک شور پیدا ہو گیا اور چاروں
طرف سے ان کے جوابات آنے شروع ہو گئے۔ جلسہ سالانہ کے موقع پر انہیں یہ تو معلوم ہی
ہو گیا تھا کہ جماعت کو بیعت کرنے کے بعد خلافت سے پھر انا سخت مشکل ہے اس لئے اب
انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ جو کچھ وہ کہتے ہیں وہی خیالات (نعوذ بالله ) حضرت خلیفہ

1940ء
101
خطبات محمود
اول کے ہیں اور کہتے کہ الْحَمْدُ لِلہ فتنہ ابھی ظاہر ہو گیا اور سب کو معلوم ہو گیا کہ ایک بچہ کو
خلیفہ بنا کر بعض لوگ جماعت کو تباہ کرنا چاہے ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ ایسے بے نفس آدمی کے
وقت میں یہ سوال پیدا ہوا جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ تحریر فرمایا ہے
کہ وہ میری ویسی ہی اطاعت کرتا ہے جیسے نبض حرکت قلب کی کرتی ہے۔ 2 ایسے بے نفس
آدمی کے زمانہ میں اس سوال کا پیدا ہو جانا بڑی بابرکت بات ہے۔ ان کے بعد ہوتا تو نہ معلوم
کیا فساد کھڑا ہوتا۔ گویا جماعت کو یہ یقین دلایا جانے لگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
اصل جانشین انجمن ہی ہے اور یہ کہ ان خیالات میں حضرت خلیفۃ المسیح الاول بھی ان سے
متفق ہیں۔ لاہور میں تو خصوصیت سے خواجہ کمال الدین صاحب نے اپنے مکان پر ایک جلسہ
کیا جس میں تمام جماعت لاہور کو بلایا گیا اور لوگوں کو سمجھایا گیا کہ سلسلہ پر یہ ایک ایسا نازک
وقت ہے کہ اگر دوراندیشی سے کام نہ لیا گیا تو سلسلہ کی تباہی کا خطرہ ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی اصل جانشین انجمن ہی ہے اور اگر یہ بات نہ رہی تو جماعت (نعوذ باللہ ) تباہ ہو جائے
گی اور سب لوگوں سے اس بات پر دستخط لئے گئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمان
کے مطابق انجمن ہی آپ کی جانشین ہے اور لاہور کی جماعت نے انہی تاثرات کی وجہ سے کہ
حضرت خلیفہ اول کے بھی یہی خیالات ہیں اس پر دستخط کر دیئے۔ صرف اللہ تعالیٰ مغفرت
فرمائے) حکیم محمد حسین صاحب قریشی مرحوم نے ان کی اس بات کو بالکل رڈ کر دیا اور کہا کہ
ہم تمہارے کہنے سے اس پر دستخط نہیں کر سکتے۔ یہ تمہارے خیالات ہیں حضرت خلیفہ اول
کے خیالات نہیں اور ہم ایسے محضر نامہ پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں۔ ہم جب ایک شخص
کے ہاتھ پر بیعت کر چکے ہیں اور وہ ہم سے زیادہ عالم اور زیادہ خشیت اللہ رکھنے والا ہے تو جو کچھ
وہ کہے گا وہی ہم کریں گے تمہارے خیالات کی ہم تصدیق نہیں کریں گے۔ چنانچہ ان کی دیکھا
دیکھی ایک دو اور دوست بھی رک گئے مگر بہر حال لاہور کی اکثر جماعت نے دستخط کر دیئے۔
آخر حضرت خلیفہ اول نے ایک تاریخ مقرر کی جس میں بیرونی جماعتوں کے
نمائندگان کو بھی بلایا اور ہدایت فرمائی کہ اس دن مختلف جماعتوں کے قائمقام قادیان میں جمع
ہو جائیں تاسب سے اس کے متعلق مشورہ لے لیا جائے۔ چنانچہ لوگ جمع ہوئے۔ اس دن صبح

1940ء
102
خطبات محمود
کی نماز کے وقت میں بیت الفکر کے پاس کے دالان میں نماز کے انتظار میں ٹہل رہا تھا۔ مسجد
بھری ہوئی تھی اور حضرت خلیفہ اول کی آمد کا انتظار کیا جا رہا تھا کہ میرے کان میں شیخ رحمت اللہ
صاحب کی آواز آئی کہ وہ مسجد میں بڑے جوش سے کہہ رہے ہیں ہم کسی بچہ کی بیعت کس
طرح کر لیں۔ ایک بچہ کے لئے جماعت میں فتنہ پیدا کیا جا رہا ہے اور لوگ چاہتے ہیں کہ اسے
خلیفہ بنا کر جماعت کو تباہ کر دیں۔ میں اس وقت ان حالات سے اتنا نا واقف تھا کہ میں ان کا یہ
فقرہ سن کر سخت حیران ہوا اور میں سوچنے لگا کہ یہ بچے کا ذکر کیا شروع ہو گیا ہے اور وہ کون
سابچہ ہے جسے لوگ خلیفہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے متعلق بھی مجھے بعد میں حضرت خلیفہ اول
سے ہی معلوم ہوا کہ بچہ سے ان کی کیا مراد ہے اور وہ اس طرح کہ اس روز صبح کی نماز کے بعد
میں بھی بعض باتیں لکھ کر حضرت خلیفہ اول کے پاس لے گیا اور گفتگو کے دوران میں میں نے
ذکر کیا کہ خبر نہیں آج مسجد میں کیا باتیں ہو رہی تھیں کہ شیخ رحمت اللہ صاحب بلند آواز سے
کہہ رہے تھے ایک بچہ کی ہم بیعت کس طرح کر لیں؟ ایک بچہ کی وجہ سے جماعت میں یہ تمام
فتنہ ڈالا جا رہا ہے نہ معلوم یہ بچہ کون ہے۔ حضرت خلیفہ اول میری اس بات کو سن کر مسکرائے
اور فرمانے لگے تمہیں معلوم نہیں وہ بچہ کون ہے ؟ وہ تمہیں تو ہو ۔
خیر اس کے بعد میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کے متعلق بھی میں نے ایک رؤیا دیکھا تھا
جو حضرت خلیفہ اول کو میں نے سنا دیا تھا اور دراصل یہی رؤیا بیان کرنے کے لئے میں صبح کے
وقت حضرت خلیفہ اول کے پاس گیا تھا۔
میں نے رویا میں دیکھا کہ مسجد میں جلسہ ہو رہا ہے اور حضرت خلیفہ اول تقریر فرما
رہے ہیں بی مگر آپ اس حصہ مسجد میں کھڑے ؟ رے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بنوایا تھا۔
اس حصہ مسجد میں کھڑے نہیں ہوئے جو بعد میں جماعت کے چندہ سے بنوایا گیا تھا۔ آپ تقریر
مسئلہ خلافت پر فرما رہے ہیں اور میں آپ کے دائیں طرف بیٹھا ہوں ۔ آپ کی تقریر کے
دوران میں خواب میں ہی مجھے رقت آگئی اور بعد میں کھڑے ہو کر میں نے بھی تقریر کی جس کا
خلاصہ قریباً اس رنگ کا تھا کہ آپ پر ان لوگوں نے اعتراض کر کے آپ کو سخت دکھ دیا ہے مگر
آپ یقین رکھیں کہ ہم نے آپ کی سچے دل سے بیعت کی ہوئی ہے اور ہم آپ کے ہمیشہ وفادار

1940ء
103
خطبات محمود
رہیں گے۔ پھر خواب میں ہی مجھے انصار کا وہ واقعہ یاد آگیا جب ان میں سے ایک انصاری نے
کھڑے ہو کر کہا تھا کہ یا رسول اللہ ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے،
آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکے گا جب تک وہ
ہماری لاشوں کو روند تا ہوا نہ گزرے۔ 3 اسی رنگ میں میں بھی کہتا ہوں کہ ہم آپ کے
وفادار ہیں اور لوگ خواہ کتنی بھی مخالفت کریں ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی
لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ کے پاس اس وقت تک
نہیں پہنچ سکے گا جب تک وہ ہم پر حملہ کر کے پہلے ہمیں ہلاک نہ کرلے ۔ قریباً اسی قسم کا
مضمون تھا جو رویا میں میں نے اپنی تقریر میں بیان کیا مگر عجیب بات یہ ہے کہ جب حضرت
خلیفہ اول تقریر کرنے کے لئے مسجد میں تشریف لائے تو اس وقت میرے ذہن سے یہ رویا
بالکل نکل گیا اور بجائے دائیں طرف بیٹھنے کے بائیں طرف بیٹھ گیا۔ حضرت خلیفہ اول نے جب
مجھے اپنے بائیں طرف بیٹھے دیکھا تو فرمایا میرے دائیں طرف آ بیٹھو۔ پھر خود ہی فرمانے لگے
تمہیں معلوم ہے کہ میں نے تمہیں دائیں طرف کیوں بٹھایا ہے ؟ میں نے کہا مجھے تو معلوم
نہیں۔ آپ نے فرمایا تمہیں اپنی خواب یاد نہیں رہی تم نے خود ہی خواب میں اپنے آپ کو
میرے دائیں طرف دیکھا تھا۔
اس وقت تک ان لوگوں نے جماعت پر مسلسل یہ اثر ڈالنے کی کوشش کی تھی کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس امر کا فیصلہ کیا ہوا ہے کہ میرے بعد انجمن جانشین
ہو گی اور یہ کہ حضرت خلیفہ اول بھی اس سے متفق ہیں۔ چنانچہ ان میں سے بعض لوگ کہا
کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ بڑا فضل ہوا کہ انجمن کی جانشینی کا سوال ایسے بے نفس آدمی کے
زمانہ میں اٹھا۔ آج مولوی صاحب فوراً یہ فیصلہ کر دیں گے کہ اصل خلیفہ انجمن ہی ہے۔ بعد
میں اٹھتا تو نہ معلوم کیا مشکلات پیش آتیں اور اس قسم کے پروپیگینڈ اسے ان کی غرض لوگوں کو
یہ بتانا تھی کہ حضرت خلیفہ اول ان کے خیالات سے متفق ہیں۔ بہر حال حضرت خلیفہ اول
تقریر کے لئے کھڑے ہوئے اور آپ نے فرمایا کہ تم نے اپنے عمل سے مجھے اتناد کھ دیا ہے کہ
میں اس حصہ مسجد میں بھی کھڑا نہیں ہوا جو تم لوگوں کا بنایا ہوا ہے بلکہ میں اپنے پیر کی مسجد میں

خطبات محمود
کھڑا ہوا ہوں۔
104
1940ء
لوگوں نے جب حضرت خلیفہ اول کے جب یہ خیالات معلوم کئے تو گو جماعت کے
بہت سے دوست ان ۔ ، ان کے ہم خیال بن کر آئے ج ابن کر آئے ہوئے تھے مگر ان پر اپنی غلطی واضح ہو گئی اور
انہوں نے رونا شروع کر دیا۔ چنانچہ جو لوگ اس جلسہ کے حالات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے
ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ مجلس اس وقت ایسی ہی معلوم ہوتی تھی جیسے شیعوں کے مرثیہ کی مجالس
ہوتی ہیں۔ اس وقت لوگ اتنے کرب اور اتنے درد سے رورہے تھے کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ
مسجد ماتم کدہ بنی ہوئی ہے اور بعض تو زمین پر لیٹ کر تڑپنے لگ گئے۔ پھر آپ نے فرمایا کہا جاتا
ہے کہ خلیفہ کا کام صرف نماز پڑھانا یا جنازہ یا نکاح پڑھا دینا اور یا پھر بیعت لے لینا ہے یہ کام تو
ایک ملا بھی کر سکتا ہے اس کے لئے کسی خلیفہ کی ضرورت نہیں اور میں اس قسم کی بیعت پر
تھوکتا بھی نہیں۔ بیعت وہی ہے جس میں کامل اطاعت کی جائے اور جس میں خلیفہ کے کسی
ایک حکم سے بھی انحراف نہ کیا جائے۔ آپ کی اس تقریر کا نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں کے دل صاف
ہو گئے اور ان پر واضح ہو گیا کہ خلافت کی کیا اہمیت ہے۔ تقریر کے بعد آپ نے خواجہ کمال الدین
صاحب اور مولوی محمد علی صاحب کو کہا کہ وہ کہ وہ دوبارہ بیعت کریں۔ اسی طرح آپ نے فرمایا
میں ان لوگوں کے طریق کو بھی پسند نہیں کرتا جنہوں نے خلافت کے قیام کی تائید میں
جلسہ کیا ہے اور فرمایا جب ہم نے لوگوں کو جمع کیا تھا تو ان کا کوئی حق نہ تھا کہ وہ الگ جلسہ
کرتے۔ ہم نے ان کو اس کام پر مقرر نہیں کیا تھا پھر جبکہ مجھے خود خدا تعالیٰ نے یہ طاقت دی
ہے کہ میں اس فتنہ کو مٹا سکوں تو انہوں نے یہ کام خود بخود کیوں کیا۔ چنانچہ شيخ يعقوب علی
صاحب سے جو اس جلسہ کے بانی تھے انہیں بھی آپ نے فرمایا کہ آپ دوبارہ بیعت کریں۔
چنانچہ خواجہ کمال الدین صاحب، مولوی محمد علی صاحب اور شیخ یعقوب علی صاحب سے دوبارہ
بیعت لی گئی۔ میں نے اس وقت یہ سمجھ کر کہ یہ عام بیعت ہے اپنا ہاتھ بھی بیعت کے لئے
بڑھا دیا مگر حضرت خلیفہ اول نے میرے ہاتھ کو پرے کر دیا اور فرمایا یہ بات تمہارے متعلق
نہیں۔ اس موقع پر دو چار سو آدمی جمع تھے اور تمام لوگوں نے یہ واقعات اپنی آنکھوں سے
دیکھے مگر ان لوگوں کی دیانت اور ایمانداری کا یہ حال ہے کہ خواجہ صاحب نے بعد میں لوگوں سے

1940ء
105
خطبات محمود
بیان کیا کہ ہم سے جو دوبارہ بیعت لی گئی تھی یہ بیعت ارشاد تھی جو پیر اس وقت لیتا ہے جب وہ
اپنے مرید کے اندر اعلیٰ درجہ کے روحانی کمالات دیکھتا ہے۔ گویا حضرت خلیفہ اول نے یہ
بیعت ان کی روحانی ترقی کی بناء پر خاص طور پر ان سے لی اور یہ بیعت “ بیعت ارشاد ” تھی۔ اس
کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہنا شروع کر دیا کہ ہم سے بیعت ارشاد لی گئی مگر جب میاں نے
بھی بیعت کرنی چاہی تو ان کو ہٹا دیا۔
یہ بالکل ویسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں کہ کسی انگریز کا کوئی باورچی تھا جو کھانا بہت
خراب پکایا کرتا تھا مگر وہ جہاں کہیں بیٹھتا بڑیں ہانکنی شروع کر دیتا اور کہتا کہ میں اتنا لذیذ کھانا
پکاتا ہوں کہ بس یہی جی چاہتا ہے کہ انسان کھاتے چلا جائے۔ ایک دفعہ اس نے اپنے آقا کے
لئے کھانا جو پکایا تو وہ اسے سخت بدمزہ معلوم ہوا اور اس نے باورچی کو کمرہ کے اندر بلا کر خوب
چیتیں لگائیں۔ باورچی نے سمجھا کہ اب میں باہر نکلوں گا تو میری بڑی ذلت ہو گی اس لئے کوئی
ایسا طریق سوچنا چاہیئے جس سے لوگوں کا ذہن کسی اور طرف منتقل ہو جائے چنانچہ وہ باہر نکلا
اور اس نے بڑے زور سے قہقہے لگانے شروع کر دیئے ساتھ ہی وہ ہاتھ پر ہاتھ مارتا چلا جائے۔
لوگوں نے پوچھا کیا ہوا؟ وہ کہنے لگا کہ آج تو کھانا اتنا لذیذ تھا کہ صاحب ہاتھ پر ہاتھ مارتا تھا اور
کہتا تھا اتنا مزیدار کھانا میں نے آج تک کبھی نہیں کھایا۔ گویا انگریز نے تو اسے چپتیں لگائیں اور
ا
اس نے یہ فسانہ بنالیا کہ ان بنالیا کہ انگریز ہاتھ پر ہاتھ مارتا تھا اور کہتا تھا آج خوب کہتا تھا آج خوب کھانا پکا یا۔
یہی حال ان لوگوں کا ہے۔ یہ بھی جب یہاں سے نکلے تو انہوں نے کہنا شروع کر دیا
کہ ہم سے تو بیعت ارشاد لی گئی تھی جو پیر اپنے مرید سے اس وقت لیتا ہے جب وہ اعلیٰ درجہ کی
منازل روحانی طے کر لیتا ہے اور یہ بیعت ہمیں نصیب ہوئی میاں کو نصیب نہیں ہوئی۔ حالانکہ
اول تو یہ بات ہی غلط ہے اور ہر شخص جو واقعات کو جانتا ہے وہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ بیعت ارشاد
تھی یا نہیں لیکن اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ یہ بیعت ارشاد تھی تو پھر یہ بیعت ارشاد تو شیخ
یعقوب علی صاحب سے بھی لی گئی تھی ان پر یہ لوگ کیوں ٹوٹے پڑتے تھے؟ بہر حال جب
جلسہ ختم ہوا اور لوگ اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے مگر یہ لوگ جو حضرت خلیفہ اول کی دوبارہ
بیعت کر چکے تھے اپنے دلوں میں اور زیادہ منصوبے سوچنے لگے اور انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا

1940ء
106
خطبات محمود
کہ ہماری اس قدر ہتک کی گئی ہے کہ اب ہم قادیان میں نہیں ٹھہر سکتے۔ ڈاکٹر خلیفہ
رشید الدین صاحب مرحوم اس وقت ان لوگوں سے خاص تعلق رکھتے تھے اور مولوی محمد علی
صاحب کو وہ جماعت کا ایک بہت بڑا ستون سمجھتے تھے۔ ایک دفعہ میں حضرت خلیفہ اول کے
پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ڈاکٹر صاحب اس طرح گھبرائے ہوئے آئے کہ گویا آسمان ٹوٹ پڑا ہے اور
آتے ہی سخت گھبراہٹ کی حالت میں حضرت خلیفہ اول سے کہا کہ بڑی خطر ناک بات ہو گئی
ہے۔ آپ جلدی کوئی فکر کریں۔ حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا
مولوی محمد علی صاحب کہہ رہے ہیں کہ میری یہاں سخت ہتک ہوئی ہے اور میں اب قادیان
میں نہیں رہ سکتا۔ آپ جلدی سے کسی طرح ان کو منوا لیں۔ ایسا نہ ہو کہ وہ قادیان سے چلے
جائیں۔ حضرت خلیفہ اول نے فرمایا ڈاکٹر صاحب میری طرف سے مولوی محمد علی صاحب کو جا
کر کہہ دیں کہ اگر انہوں نے کل جانا ہے تو آج ہی قادیان سے تشریف لے جائیں ۔ ڈاکٹر
صاحب جو سمجھتے تھے کہ مولوی محمد علی صاحب کے جانے سے نہ معلوم کیا ہو جائے گا۔ آسمان
ہل جائے گا یا زمین لرز جائے گی ۔ انہوں نے جب یہ جواب سنا تو ان کے ہوش اڑ گئے اور
انہوں نے کہا میرے نزدیک تو پھر بڑا فتنہ ہو گا۔ حضرت خلیفہ اول نے فرمایا ڈاکٹر صاحب میں
نے جو کچھ کہنا تھا کہہ دیا اگر فتنہ ہو گا تو میرے لئے ہو گا آپ کیوں گھبراتے ہیں۔ آپ انہیں
کہہ دیں کہ وہ قادیان سے جانا چاہتے ہیں تو کل کی بجائے آج ہی چلے جائیں۔ غرض اسی طرح یہ
فتنہ بڑھتا چلا گیا اور جب انہوں نے دیکھا کہ اس طرح ہماری دال نہیں گلتی تو انہوں نے
غیروں میں تبلیغ کرنی شروع کر دی اور سمجھا کہ عزت اور شہرت کے حاصل کرنے کا یہ ذریعہ
زیادہ بہتر ہو گا۔ اس تبلیغ کے سلسلہ میں کہیں انہوں نے نبوت کے مسائل میں ایسارنگ اختیار
کرنا شروع کر دیا جس سے غیر احمدی خوش ہو جائیں، کہیں کفر و اسلام کے مسئلہ میں انہوں نے
مداہنت سے کام لینا شروع کر دیا۔ چنانچہ یہ نبوت اور کفر و اسلام وغیرہ مسائل 1910ء کے
شروع میں پیدا ہوئے ہیں بلکہ ان مسائل نے اصل زور 1910ء و1911ء میں پکڑا ہے۔ اس
سے پہلے 1908ء اور 1909ء میں صرف خلافت کا جھگڑا تھا۔ کفر و اسلام اور نبوت وغیرہ کے
مسائل کے باعث اختلاف نہیں تھے۔ اس وقت ان لوگوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہوا کہ

1940ء
107
خطبات محمود
ایک شخص کو خلیفہ مان کر اور اس کی اطاعت کا اقرار کر کے ہم سے غلطی ہوئی ہے اب کسی
طرح اس غلطی کو مٹانا چاہیئے تا جماعت دوبارہ اس کا ارتکاب نہ کرے۔ اس مسئلہ کے متعلق
ایک سوال ہے جو ہماری جماعت کے دوستوں کو یاد رکھنا چاہیئے اور ہمیشہ ان لوگوں کے سامنے
پیش کرتے رہنا چاہئے اور وہ یہ کہ یہی لوگ جو آج کہتے ہیں کہ الوصیت سے خلافت کا کہیں
ثبوت نہیں ملتا ان لوگوں نے اپنے دستخطوں سے ایک اعلان شائع کیا ہوا ہے جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد حضرت خلیفہ اول کی بیعت کے وقت انہوں نے کیا۔ اس
اعلان میں ان لوگوں نے صاف طور پر لکھا ہوا ہے کہ :۔
66
مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام مندرجہ
رسالہ الوصیت ہم احمدیان جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں اس امر پر
صدق دل سے متفق ہیں کہ اول المهاجرین حضرت حاجی مولوی حکیم
نورالدین صاحب جو ہم سب میں سے اعلم اور ا سب میں سے اعلم اور اتقی ہیں اور حضرت امام کے
سب سے زیادہ مخلص اور قدیمی دوست ہیں اور جن کے وجود کو حضرت امام
علیہ السلام اسوۂ حسنہ قرار فرما چکے ہیں جیسا کہ آپ کے شعر
چه خوش بو دے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے
ہمیں بودے اگر ہر یک پُر از نور یقیں بودے
سے ظاہر ہے ، کے ہاتھ پر احمد کے نام پر تمام احمدی جماعت
موجودہ اور آئندہ نئے ممبر بیعت کریں اور حضرت مولوی صاحب
موصوف کا فرمان ہمارے واسطے آئندہ ایسا ہی ہو جیسا کہ حضرت اقدس
مسیح موعود مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا تھا۔“
پس جماعت کے دوستوں کو ان لوگوں سے یہ سوال کرنا چاہیئے اور پوچھا چاہیے کہ تم
ہمیں “الوصیت ” کا وہ حکم دکھاؤ جس کے مطابق تم نے حضرت خلیفہ اول کی بیعت کی تھی
دو
اس کے جواب میں یا تو وہ کہیں گے کہ ہم نے جھوٹ بولا اور یا کہیں گے کہ الوصیت میں ایسا
حکم موجود ہے اور یہ دونوں صورتیں ان کے لئے کھلی شکست ہیں۔ یعنی یا تو وہ یہ کہیں گے کہ

1940ء
108
خطبات محمود
ایسا حکم الوصیت میں موجود ہے ایسی صورت میں ہم ان سے کہہ سکتے ہیں کہ جب الوصیت میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نظام خلافت کی تائید کی ہے تو تم اس نظام کے کیوں
مخالف ہو اور یا پھر یہ کہیں گے کہ ہم نے اس وقت گھبرا کر اور دشمنوں کے حملہ سے ڈر کر
حضرت خلیفہ اول کی بیعت کر لی تھی۔ ہمیں معلوم تو یہی تھا کہ صدر انجمن خلیفہ ہے اور ہمیں
یقین اسی بات کا تھا کہ خدا تعالیٰ کے مامور کی مقرر کردہ جانشین انجمن ہی ہے مگر ہم نے سمجھا
دشمن اس وقت زور میں ہے اور وہ احمدیت پر تیر چلا رہا ہے بہتر یہی ہے کہ ان تیروں کے آگے
حضرت مولوی صاحب کو کھڑا کر دیا جائے چنانچہ وہ کھڑے ہو گئے اور جب ہم نے دیکھا کہ
امن قائم ہو گیا ہے تو ہم اپنا حصہ لینے کے لئے آگئے جیسے قرآن کریم میں بعض لوگوں کے
متعلق آتا ہے کہ جب انہیں جہاد میں شامل ہونے کے لئے کہا جاتا ہے تو وہ بھاگ جاتے ہیں
لیکن جب مسلمانوں کو فتح ہو جاتی ہے اور وہ مال غنیمت لے کر میدان جنگ سے واپس لوٹتے
ہیں تو وہ بھی دوڑ کر ان کے ساتھ آملتے ہیں اور کہتے ہیں ہم بھی تمہارے ساتھی ہیں۔ ہمیں بھی
مال غنیمت میں سے حصہ ملنا چاہئے۔ بہر حال کوئی صورت ہو تو ہر حال میں ان کو شکست ہی
شکست ہے۔ اگر الوصیت میں خلافت کے متعلق کوئی حکم پایا جاتا ہے اور جیسا کہ ان لوگوں نے
اپنے دستخطوں سے سے اعلان کیا کہ پایا جاتا ہے تو پھر اس حکم سے ان کا انحراف ان پر حجت قائم
کرنے کے لئے کافی ہے اور اگر کوئی حکم نہ پائے جانے کے باوجود انہوں نے حضرت خلیفہ اول
کو آگے کر دیا تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ جب حملے کا وقت تھا اس وقت تو یہ پیچھے بیٹھے رہے مگر
جب حملے کا وقت گزر گیا اور امن قائم ہو گیا تو اس وقت یہ لوگ یہ کہتے ہوئے اٹھ کھڑے
ہوئے کہ ہمیں بھی مال غنیمت میں سے حصہ ملنا چاہیے حالانکہ اللہ تعالیٰ اسی کو عزت دیتا ہے جو
قربانیوں کے میدان میں بھی آگے سے آگے قدم بڑھاتا ہے مگر ان لوگوں نے قربانیوں میں تو
کوئی حصہ نہ لیا اور خدا تعالیٰ کی دی ہوئی عزت کے حصے بخرے کرنے میں مشغول ہو گئے۔ یہ
سوال ہے جو بار بار ان لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہیئے اور ان سے پوچھنا چاہیے کہ وہ بتائیں
الوصیت میں وہ کون سے الفاظ ہیں جن کے مطابق حضرت خلیفہ اول کو خلیفہ منتخب کر کے ان
کی بیعت کی گئی تھی اور جس کے ماتحت حضرت خلیفہ اول کی اطاعت ویسی ہی ضروری تھی جیسے

1940ء
109
خطبات محمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اطاعت ضروری تھی کیونکہ اس اعلان میں یہ بھی درج
دو
ہے کہ حضرت مولوی صاحب کا فرمان ہمارے لئے آئندہ ایسا ہی ہو گا جیسے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کا فرمان ہوا کرتا تھا۔ پس ان سے پوچھنا چاہیے کہ “ الوصیت ” کے ہمیں وہ
الفاظ دکھلائیں اور پھر ان سے یہ پوچھنا چاہیے کہ اب ہمیں “الوصیت ” سے وہ دوسرے احکام
دکھاؤ جن میں یہ لکھا ہوا ہے کہ حضرت خلیفہ اول کے بعد پہلا حکم منسوخ ہو جائے گا۔
دوسری بات جو ان کے سامنے پیش کرنی چاہیئے اور جس کے متعلق ان کا دعویٰ بھی
سب سے زیادہ ہے وہ قرآن شریف کا ترجمہ ہے اور ان لوگوں کو ہمارے مقابلہ میں سب سے
زیادہ اگر کسی بات کا دعویٰ ہے تو وہ یہ ہے کہ مولوی محمد علی صاحب نے قرآن شریف کا ترجمہ
کیا ہے حالانکہ قرآن کا یہ ترجمہ انجمن کے روپیہ اور ان تنخواہوں کو وصول کر کے کیا گیا ہے جو
سلسلہ کی طرف سے مولوی محمد علی صاحب کو دی جاتی تھی پھر سلسلہ کی طرف سے مولوی محمد علی
صاحب کو صرف تنخواہ ہی نہیں ملتی تھی بلکہ پہاڑ پر جانے کے اخراجات بھی انہیں ملتے تھے اور
پھر تنخواہ اور پہاڑ پر جانے کے اخراجات ہی مولوی محمد علی صاحب کو نہیں دیئے جاتے تھے بلکہ
ہزاروں روپیہ کی کتب بھی سلسلہ کی طرف سے ان کو منگا کر دی گئیں تاکہ وہ ان کی مدد سے
ترجمہ تیار کر سکیں اور جیسا کہ اس وقت کے اخبارات سے معلوم ہوتا ہے ترجمہ اور قرآن کریم
کے نوٹس قریباً مکمل ہو چکے تھے کیونکہ اس کی اشاعت کے لئے چندہ کی تحریک شروع کر دی گئی
تھی ۔ پس قریباً تمام کا تمام ترجمہ اور تفسیر وہی ہے جو صدر انجمن احمد یہ سے کئی سال تک
تنخواہیں وصول کرنے اور ہزاروں روپیہ کتب پر صرف کرانے کے بعد مولوی محمد علی صاحب
نے کیا۔ بعد میں سوائے اس کے کہ انہوں نے کچھ پالش کر دی ہو اور کچھ نہیں کیا۔ ترجمہ اور
تفسیر کا کام در حقیقت حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں ہی ختم ہو چکا تھا۔ بعد میں صرف چند مہینے
انہوں نے کام کیا ہے۔ شاید دو یا چار مہینے ورنہ اصل کام جس قدر تھا وہ اس سے پہلے ختم ہو چکا
تھا اور چار سال تک مولوی محمد علی صاحب کو اس کے عوض صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے
تنخواہ ملتی رہی تھی پس یہ ترجمہ صدر انجمن احمد یہ کا تھا اور صدر انجمن احمد یہ ہی اس کی مالک تھی
مگر اب یہ ترجمہ مولوی محمد علی صاحب کی ذاتی ملکیت بن چکا ہے اور اس کی آمد میں سے

1940ء
110
خطبات محمود
نہ صرف ان کو حصہ ملتا ہے بلکہ شاید انہوں نے اپنے بیوی بچوں کے حق میں بھی اس کی وصیت
کر دی ہے۔ پس سوال یہ ہے کہ سلسلہ کے ایک مال پر تصرف کرنے کا مولوی محمد علی صاحب
کو کہاں سے حق حاصل ہو گیا؟ اور یہ کہاں کا تقویٰ ہے کہ ایک ترجمہ وہ صدر انجمن احمد یہ سے
سالہا سال تک تنخواہ وصول کر کے کریں اور پھر وہ ان کی ذاتی ملکیت بن جائے۔ وہ ہم پر
ہزاروں قسم کے اعتراضات کرتے ہیں وہ ہماری مخفی زندگی کے عیوب بھی تلاش کر کر کے
لوگوں کے سامنے رکھتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں جو بات ہم پیش کر رہے ہیں وہ تو بالکل کھلی اور واضح
ہے وہ کسی مخفی زندگی کے متعلق نہیں بلکہ ایک ایسی بات ہے جو رجسٹروں میں آچکی ہے، جو
پبلک کے سامنے پیش ہو چکی ہے۔ پس وہ بتائیں کہ سلسلہ احمدیہ نے ترجمۂ قرآن پر اپنا جو روپیہ
خرچ کیا تھا اس کے متعلق مولوی محمد علی صاحب کو یہ کہاں سے حق حاصل تھا کہ وہ اس کو اپنی
ذاتی جائداد تصور کر لیتے ؟ بعض پیغامی اس کا یہ جواب دیا کرتے ہیں کہ اس روپیہ میں جو مولوی
محمد علی صاحب کو بطور تنخواہ ملا کر تا تھا ہمارا چندہ بھی شامل تھا اور اس وجہ سے ہم نے علیحد گی پر
ضروری سمجھا کہ اپنے چندہ کے معاوضہ کے طور پر ترجمہ قرآن کو بھی ساتھ لیتے آئیں کیونکہ جو
روپیہ اس پر خرچ ہوا اس میں ہمارا بھی حصہ تھا حالانکہ اول تو اصولاً یہ بات ہی غلط ہے کہ جس
کے ہاتھ کوئی چیز لگے وہ اس بہانہ کی آڑ لے کر اسے ہتھیا لے کہ چونکہ میں بھی چندہ دیا کرتا تھا
اس لئے میرے لئے جائز ہے کہ میں یہ چیز اپنے گھر لے جاؤ لیکن اگر یہ اصول درست ہے تو کیا
وہ پسند کریں گے کہ جو لوگ ان میں سے نکل کر ہمارے ساتھ شامل ہو گئے ہیں اور جو اس زمانہ
میں جبکہ وہ ان کے ساتھ شامل تھے انہیں سینکڑوں روپے بطور چندہ دیتے رہے ہیں وہ اب ان
کی انجمن کی چیزیں اٹھا کر لے آئیں اور دلیل یہ دیں کہ چونکہ ہم غیر مبائعین کو ایک زمانہ میں
کافی چندہ دیتے رہے ہیں اور ان چیزوں پر ہمارا چندہ بھی خرچ ہوا ہے اس لئے ہمیں حق حاصل
ہے کہ ان میں سے ہمیں جو چیز پسند آئے وہ اٹھالے جائیں۔ مثلاً لاہور میں ہی پندرہ میں احمدی
غیر مبائعین میں سے نکل کر ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ میں نے ایک پچھلے خطبہ میں ہی
ان میں سے بعض کے نام بھی لئے تھے جیسے ملک غلام محمد صاحب ہیں۔ اسی طرح ملک غلام محمد
صاحب کے تین جوان لڑکے ان کے ساتھ شامل رہے ہیں۔ پھر ڈاکٹر غلام حیدر صاحب بھی

1940ء
111
خطبات محمود
انہی لوگوں میں سے نکل کر ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جو غیر مبائعین کو
کافی چندہ دیتے رہے ہیں۔ پس کیا یہ جائز ہو گا کہ یہ لوگ غیر مبائعین کی انجمن کے دفتر میں سے
چیزیں اٹھا کر لے آئیں۔ اگر وہ اسے جائز تسلیم نہیں کریں گے تو ان کی یہ دلیل کیونکر معقول
سمجھی جاسکتی ہے کہ چونکہ اس ترجمہ قرآن میں ہمارے چندہ کا روپیہ بھی شامل تھا اس لئے اگر
ترجمہ ہم اپنے ساتھ لے آئے تو کیا برا ہوا۔
مجھے یاد ہے مولوی محمد علی صاحب جس وقت ترجمہ قرآن اور کئی ہزاروں روپیہ کا
سامان کتب وغیرہ کی شکل میں ساتھ لے کر قادیان سے گئے تو اس وقت قاضی امیر حسین
دو
صاحب مرحوم تو اس قدر جوش کی حالت میں تھے کہ وہ بار بار پنجابی میں کہتے تھے ” نیک بختو
ایہہ سلسلہ دامال کے چلیا ہے میں سچ کہنداں ہاں اس نے پھر مڑ کے نہیں آناں“۔ اور میں
انہیں جواب دیتا تھا کہ قاضی صاحب اگر یہ لے جاتے ہیں تو لے جانے دیں آپ کو اس موقع
پر صبر سے کام لینا چاہیے اور انہیں یہ ترجمہ اور سامان وغیرہ اپنے ساتھ لے جانے سے نہیں
روکنا چاہیے کیونکہ اگر ہم نے کہا کہ ترجمہ اور کتابیں وغیرہ اپنے ساتھ نہ لے جائیں تو یہ ساری
دنیا میں شور مچاتے پھریں گے کہ انہوں نے قرآن کریم کے ترجمہ میں روک ڈالی۔ پس کتابوں
اور ترجمہ وغیرہ کا کیا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں یہ چیزیں پھر دے دے گا لیکن اس وقت اگر ہم نے
ان کو روکا تو یہ سارے جہاں میں ہمیں یہ کہہ کر بد نام کرتے رہیں گے کہ انہوں نے قرآن کے
ترجمہ میں روک ڈالی۔
پھر میں نے انہیں وہ مثال دی جو حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ ایک بیوہ
عورت تھی مگر تھی بڑی محنتی۔ ہمیشہ چرخہ کاتتی اور چرخہ کات کات کر گزارہ کرتی۔ ایک دفعہ
اس نے کئی سال تک محنت مزدوری کرنے اور تھوڑا تھوڑا روپیہ پیسہ جمع کرنے کے بعد سونے
کے کنگن بنوائے اور اپنے ہاتھوں میں پہن لئے۔ کچھ دنوں کے بعد اس کے مکان میں رات کے
وقت کوئی چور آگیا اور اس نے اس عورت کو مار پیٹ کر اور ڈرا دھمکا کر اس کے کنگن اتار لیے
اور چھین کر چلا گیا۔ وہ کنگن چونکہ اس عورت نے کئی سال کی محنت مزدوری کے بعد پیسہ پیسہ
جمع کر کے بنوائے تھے اس لئے وہ چور اسے بھولتا نہیں تھا اور ہر وقت آنکھوں کے سامنے
ا

1940ء
112
خطبات محمود
اس کی شکل پھر تی رہتی تھی۔ اس کے بعد پانچ سات سال کا عرصہ اور گزر گیا اور اس عورت
نے پھر تھوڑا بہت جمع کر کر کے سونے کے کنگن بنوا لئے۔ ایک دن وہ اسی طرح چرخہ کات
رہی تھی کہ اس نے پھر اسی چور کو کہیں پاس سے گذرتے دیکھا اس نے ایک لنگوٹی باندھی
ہوئی تھی اور کسی کام کے لئے جارہا تھا۔ عورت نے جو نہی اسے دیکھا آواز دے کر اسے کہنے لگی
بھائی ذرا بات سن جانا۔ اس نے خیال کیا کہ کہیں یہ مجھے پولیس کے سپر دنہ کرا دے اس لئے
اس نے تیز تیز قدم اٹھا کر وہاں سے غائب ہو جانا چاہا۔ اس پر اس عورت نے پھر اسے آواز دی
اور کہا بھائی میں کسی سے نہیں کہتی تم میری ایک بات سن جاؤ۔ چنانچہ وہ شخص آگیا عورت اپنا
ہاتھ نکال کر اسے کہنے لگی دیکھ لو ان ہاتھوں میں تو پھر سونے کے کنگن پڑ گئے ہیں اور تمہارے
جسم پر کنگن چرا کر بھی لنگوٹی کی لنگوٹی ہی رہی۔
تو میں نے کہا قاضی صاحب آپ گھبرائیں نہیں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضل سے اور
بہت کچھ دے گا لیکن آپ سمجھ لیں کہ ہم کتنے خطرناک الزام کے نیچے آسکتے ہیں۔ اگر ہم
انہیں یہ سامان لے جانے سے روک دیں کل کو لوگوں میں یہ کہتے پھریں گے کہ صرف دو مہینے
کے لئے ترجمہ قرآن کرنے کی خاطر میں یہ کتابیں اور سامان اپنے ساتھ لے چلا تھا مگر ان
لوگوں نے دو مہینہ کے لئے بھی یہ چیزیں نہ دیں اور اس طرح ترجمہ قرآن میں انہوں نے
روک ڈالی۔ پس اگر ہم یہ سامان لے جانے سے انہیں روکیں گے تو ساری عمر کے لئے ہماری
پیشانی پر داغ لگ جائے گا۔ اور اگر مولوی صاحب ان چیزوں کو واپس نہیں کریں گے تو وہ
الزام کے نیچے آجائیں گے اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اور سامان دے دے گا۔ تو قاضی
صاحب کو اس موقع پر بڑا طیش آیا مگر میں نے انہیں سمجھا بجھا کر ٹھنڈا کیا لیکن بات ان کی
ٹھیک نکلی کہ وہ کئی ہزار روپیہ کا سامان ترجمہ قرآن کے نام سے اپنے ساتھ لے گئے۔ پس اگر یہ
اصول درست ہے کہ چونکہ چندہ میں ان کا بھی حصہ تھا اس لئے انہیں اس بات کا حق حاصل تھا
کہ وہ ترجمہ قرآن اور دو سر اسامان اپنے ساتھ لے جاتے تو پھر وہ اس بات کی ہمیں بھی اجازت
دے دیں تا ہماری جماعت کے وہ دوست جو ان میں سے نکل کر ہمارے ساتھ شامل ہوئے
ہیں اور جو انہیں ایک لمبے عرصہ تک چندے دیتے رہے ہیں وہ ان کی انجمن کی چیزیں اٹھا اٹھا کر

آج 10 میں سے 10 باقی