مسئلہ خلافت اور انگریزی ترجمۂ قرآن کے متعلق اہم سوالات
حصہ 2
1940ء
113
خطبات محمود
لے آئیں۔ چونکہ ان چیزوں کی تیاری میں ان کے چندہ کا بھی دخل ہے اور اگر وہ اس بات کی
اجازت نہیں دیں گے تو دنیا جان لے گی کہ انہوں نے جو جواب دیا ہے وہ غلط ہے اور انہیں اس
بات کا قطعاً کوئی حق حاصل نہیں تھا کہ وہ انجمن کی کسی چیز کو اس طرح لے جاتے اور اگر وہ اس
بات کو جائز سمجھتے ہیں تو اس کا اعلان کر دیں۔ میں ان لوگوں کی ایک لسٹ پیش کر دوں گا جو ان
میں سے نکل کر ہمارے ساتھ شامل ہوئے اور کافی رقوم انہیں چندے میں دیتے رہے ہیں۔
میں ان تمام کو ایک وفد کی صورت میں ان کے پاس بھیجنے کے لئے تیار ہوں۔ وہ اپنی انجمن کے
دروازے ان کے لئے کھول دیں تاکہ وہ جس چیز کو اپنے لئے ضروری سمجھیں اٹھا لیں کیونکہ
ان کے چندہ میں وہ بھی حصہ دار رہ چکے ہیں لیکن اگر وہ اس بات کے لئے تیار نہیں تو پھر ان کا یہ
کہنا کس طرح درست ہو سکتا ہے کہ چونکہ ہمارے چندے بھی قادیان میں آتے تھے اس لئے
ہم اپنے چندہ کے عوض ترجمہ قرآن اور دوسر اسامان لے آئے۔
پھر میں کہتا ہوں ایک منٹ کے لئے اگر اس بات کو فرض بھی کر لیا جائے کہ اس
وجہ سے سلسلہ کا ایک مال اپنے قبضہ میں کر لینا ان کے لئے جائز تھا تو سوال یہ ہے کہ یہ مال تو
سلسلہ کا تھا مولوی محمد علی صاحب کو اس بات کی کس نے اجازت دی کہ وہ اس مال کو اپنی ذاتی
جائیداد قرار دے لیں۔ مان لیا کہ وہ ترجمہ قرآن اور کتب وغیرہ اس چندہ کے بدلہ میں لے
گئے جو شیخ رحمت اللہ صاحب دیا کرتے تھے ، مان لیا کہ وہ ترجمہ قرآن اور کتب وغیرہ اس چندہ
کے بدلہ میں لے گئے جو ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب دیا کرتے تھے مان لیا کہ وہ ترجمہ قرآن
اور کتب وغیرہ اس چندہ کے بدلہ میں لے گئے جو ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب دیا کرتے
تھے۔ ہم نے ان تمام باتوں کو تسلیم کر لیا مگر سوال یہ ہے کہ دنیا کا وہ کون سا قانون ہے جس
کے مطابق قوم کے چندہ اور قوم کے روپیہ سے تیار ہونے والی چیز مولوی محمد علی صاحب کی ذاتی
ملکیت بن جائے۔
یہ تو ویسی ہی بات ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ
ایک شخص باغ سے انگور کا ٹوکرا اٹھا کر گھر کو لئے جا رہا تھا کہ باغ کے مالک کی اس پر نظر پڑ گئی
اور اس نے پوچھا کہ تم میرے باغ سے انگور توڑ کر اور ٹوکرے میں بھر کر کس کی اجازت سے
1940ء
114
خطبات محمود
اپنے گھر لئے جارہے ہو ؟ وہ کہنے لگا پہلے میری بات سن لیجئے اور اگر کوئی الزام مجھ پر عائد ہو سکتا
ہو تو بے شک مجھ پر عائد کیجئے۔ مالک آدمی تھا شریف اس نے کہا بہت اچھا پہلے اپنی بات سناؤ ؟
وہ کہنے لگا بات یہ ہے کہ میں راستہ پر چلا جا رہا تھا کہ ایک بگولا آیا اور اس نے اڑا کر مجھے آپ کے
باغ میں لا ڈالا۔ اب بتائیے اس میں میرا کوئی قصور ہے ؟ مالک بہت رحم دل تھا اس نے کہا اس
میں تمہارا کوئی قصور نہیں بلکہ مجھے تم سے ہمدردی ہے ۔ وہ کہنے لگا آگے سنئیے اتفاق ایسا ہوا کہ
جہاں میں گر اوہاں جابجا انگوروں کی بیلیں لگی ہوئی تھیں۔ ایسے وقت میں آپ جانتے ہیں کہ
انسان اپنی جان بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارا کرتا ہے میں نے بھی ہاتھ پاؤں مارے اور
انگوروں نے گرنا شروع کر دیا۔ بتائیے اس میں میرا کوئی قصور ہے؟ وہ کہنے لگا قصور کیسا اگر
تمہاری جان بچانے کے لئے میر اسارا باغ بھی اجڑ جاتا تو مجھے اس کی کوئی پر واہ نہ ہوتی۔ پھر وہ
کہنے لگا کہ جب انگور گرنے لگے تو نیچے ایک ٹوکر ا پڑا تھا انگور ایک ایک کر کے اس ٹوکرے میں
اکٹھے ہو گئے۔ فرمائیے اس میں میرا کیا قصور ہے؟ مالک نے کہا یہ تم عجیب بات کہتے ہو میں نے
مانا کہ بگولا تمہیں اڑا کر میرے باغ میں لے گیا، میں نے مانا کہ تم ایسی جگہ گرے جہاں انگور کی
بیلیں تھیں، میں نے مانا کہ تم نے اپنی جان بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارے تو انگور گرنے لگے،
میں نے مانا کہ اس وقت وہاں کوئی ٹوکر ا پڑا تھا جس میں انگور اکٹھے ہوتے چلے گئے مگر تمہیں یہ
کس نے کہا تھا کہ ٹوکر اسر پر اٹھا کر اپنے گھر کی طرف لے جاؤ ۔ وہ کہنے لگا بس یہی بات میں بھی
سوچتا آرہا تھا کہ یہ کیا ہو گیا۔
تو میں نے مان لیا کہ یہ لوگ چندے دیا کرتے تھے ، میں نے مان لیا کہ ان چندوں کی
وجہ سے ان لوگوں کو اس بات کا حق حاصل تھا کہ انجمن کی ایک چیز کو غاصبانہ طور پر اپنے ساتھ
لے جائیں مگر مولوی محمد علی صاحب کے ہاتھ میں وہ ترجمہ دے کر انہیں یہ کس نے کہا تھا کہ وہ
اسے اپنے گھر لے جائیں ؟ اگر ترجمہ قرآن کی تمام آمد انجمن اشاعت اسلام لاہور کے کاموں پر
خرچ ہوتی اور مولوی محمد علی صاحب کو اس سے ایک حبہ بھی نہ ملتا تو کہا جا سکتا تھا کہ یہ انجمن کی
چیز تھی اور انجمن کے پاس ہی رہی مگر وہ ترجمہ قرآن جس کے حقوق ملکیت یا تو ہمیں حاصل
تھے یا بطریق تنزل انجمن اشاعت اسلام لاہور کو۔ اس کے حقوق مولوی محمد علی صاحب کو کیونکر
1940ء
115
خطبات محمود
مل گئے اور ان کے لئے یہ کیونکر جائز ہو گیا کہ وہ اس کی آمد کو اپنے آپ پر اور اپنے اہل و عیال پر
خرچ کریں؟ یہ سوال ہے جو غیر مبائعین کے سامنے پیش کرنا چاہیئے کہ دوسروں پر اعتراض
کرنے سے پہلے تم اپنے گھر کا تو جائزہ لو اور بتاؤ کہ مولوی محمد علی صاحب کو کس طرح یہ حق
حاصل تھا کہ وہ ترجمہ قرآن اٹھا کر اپنے گھر لے جاتے اور پھر ساتھ ہی ان سے یہ بھی پوچھ لو
کہ آیا ہمیں بھی اس بات کی اجازت حاصل ہے کہ جو لوگ ہماری جماعت میں تم میں سے نکل
کر شامل ہوئے ہیں اور تمہیں سینکڑوں روپے بطور چندہ دیتے رہے ہیں وہ تمہارا مال اٹھا لیں اور
کیا تم اس پر برا تو نہیں مناؤ گے ؟ اور کیا اسی قانون کے مطابق انہیں غیر مبائعین کی چیزیں ہتھیا
لینے کا حق حاصل ہے یا نہیں ؟
اسی طرح ان کے جو نئے دوست مصری صاحب پیدا ہوئے ہیں ان کے متعلق بھی
جماعت کو بعض ضروری باتیں یاد رکھنی چاہئیں۔ مصری صاحب اب دراصل انہی کی پارٹی میں
ہیں گو ظاہر وہ یہ کرتے ہیں کہ ان کا غیر مبائعین کے عقائد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ پیغامی
لوگ بھی ان کی باتیں اپنے اخبارات کے ذریعہ خوب پھیلاتے رہتے ہیں۔ ان کے متعلق
فاروق ” میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جو بہت ہی لطیف ہے۔ سید احمد علی صاحب مولوی فاضل
اس مضمون کے لکھنے والے ہیں۔ اس میں انہوں نے دو حوالے ایسے جمع کر دیئے ہیں جو بہت
ہی کارآمد ہیں اور جماعت کے دوستوں کو چاہیے کہ وہ ان حوالوں کو یاد رکھیں۔ ان میں سے
ایک حوالہ میں انہوں نے غیر مبائعین کو غلطی پر قرار دیا ہے اور دوسرے حوالہ میں انہوں
نے ہمیں غلطی پر قرار دیا ہے۔ اب جبکہ مصری صاحب کے نزدیک ہم بھی غلطی پر ہوئے اور
غیر مبائعین بھی غلطی پر ں پر ہوئے تو سوال یہ ہے کہ پھر سچائی پر کون قائم ہے اور وہ کون سی
جماعت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحیح تعلیم کی حامل ہے ؟ اس صورت
میں تو گویا نہ ہماری جماعت اس تعلیم پر قائم ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
دی اور نہ غیر مبائعین اس تعلیم پر قائم ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دی۔
صرف مصری صاحب اور ان کے بیٹے ہی باقی رہ جاتے ہیں اور غالباً ان کے نزدیک وہی ہیں جو
سچائی پر قائم ہیں۔
1940ء
116
خطبات محمود
پس یہ سوال بھی نہایت اہم ہے اور اس قابل ہے کہ ان سے دریافت کیا جائے کہ
آخر وہ کون سی جماعت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قائم کر گئے تھے اور جو
آپ کے بتائے ہوئے صحیح راستہ پر چل رہی ہے۔ جب ایک طرف وہ ہمیں غلطی پر قرار دیتے
ہیں اور دوسری طرف غیر مبائعین کو غلطی پر قرار دے چکے ہیں تو وہ کون سی جماعت رہ گئی جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت ہے اور جس کے متعلق وہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ سچائی پر
قائم ہے۔ یا تو وہ یہ کہیں کہ اب دلائل سے انہیں معلوم ہو گیا ہے کہ غیر مبائعین ہی حق پر ہیں
اور نبوت وغیرہ مسائل کے متعلق جو عقائد وہ پہلے رکھتے تھے وہ درست نہیں تھے اس صورت
میں بے شک وہ سوال قائم نہیں رہے گا جو موجودہ حالت میں ان پر عائد ہو سکتا ہے لیکن اس
صورت میں مومنوں کی طرح دلیری سے کام لیتے ہوئے انہیں کہہ دینا چاہیئے کہ پہلے میں
غلطی پر تھا اب مجھے پتہ لگ گیا کہ غیر مبائعین ہی حق پر ہیں۔ ہمارے متعلق تو وہ بار بار کہتے ہیں
کہ میں مومنانہ جرآت کی وجہ سے ان باتوں کو چھپا نہیں سکتا جو میرے علم میں آئیں پھر کیوں
یہی مومنانہ جرآت غیر مبائعین کے متعلق ان سے ظاہر نہیں ہوتی ؟ پس اگر وہ سمجھتے ہیں کہ
غیر مبائعین کے عقائد درست ہیں اور وہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحیح تعلیم کے
حامل ہیں تو وہ جرات سے کام لیتے ہوئے ایسا اعلان کر دیں مگر جب تک وہ ایسا اعلان نہیں
کرتے یہ سوال بدستور قائم رہے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی وہ کون سی
جماعت ہے جو صحیح رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منشاء کو پورا کر رہی ہے؟ کوئی
اس بات کو اچھا کہے یا برا یہ ایک حقیقت ہے اور اس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ پیغامی کچھ نہ کچھ
کام کر رہے ہیں۔ بعض علاقوں میں انہوں نے اپنے مبلغ بھی بھیجے ہوئے ہیں لٹریچر اور کتابیں
بھی شائع کرتے رہتے ہیں اور تبلیغ اسلام کے لئے بھی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ اس کے مقابلہ
میں ہم ہیں ہم پر بھی کوئی لاکھ اعتراض کرے ہمارے کام کو اچھا کہے یا برا یہ ایک حقیقت ہے
کہ ہم بھی کچھ نہ کچھ کام کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنے مبلغ دنیا کے مختلف ممالک میں بھجوائے
ہوئے ہیں۔ کوئی چین میں تبلیغ کر رہا ہے ، کوئی جاپان میں تبلیغ کر رہا ہے، کوئی یورپ میں تبلیغ
کر رہا ہے، کوئی امریکہ میں تبلیغ کر رہا ہے۔ اسی طرح ہم اپنا لٹریچر اور کتابیں شائع کرتے رہتے
1940ء
117
خطبات محمود
ہیں۔ یہ کام اچھا ہے یا برا اس سے قطع نظر دیکھنے والی بات یہ ہے کہ اس وقت دو جماعتیں ہیں
اور دونوں اپنی اپنی جگہ کام کر رہی ہیں مگر یہ دونوں مصری صاحب کے نزدیک غلط راہ پر ہیں۔
چنانچہ غیر مبائعین کے متعلق وہ آج سے اٹھارہ سال قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ خوارج کے گروہ کی
طرح ہیں اور ہمارے متعلق انہوں نے اب کہا ہے کہ یہ بھی خوارج کے نقش قدم پر چل رہے
ہیں۔ پس جب دونوں جماعتیں ہی صحیح راستہ سے منحرف ہیں تو اب سوال یہ ہے کہ پھر دنیا میں
صرف ایک ہی جماعت رہ گئی جو صداقت پر قائم ہے اور وہ مصری صاحب اور ان کے بیٹے ہیں۔
پس ہمیں یہ دیکھنا چاہیئے کہ انہوں نے اسلام کی اشاعت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی تعلیم کو پھیلانے کے لئے کیا کیا۔ مصری صاحب جب سے علیحدہ ہوئے ہیں ان کا سارا
زور ہمارے خلاف صرف ہو رہا ہے۔ نہ وہ آریوں کے خلاف لکھتے ہیں ، نہ وہ عیسائیوں کے
خلاف لکھتے ہیں، نہ وہ ہندوؤں کے خلاف لکھتے ہیں، نہ وہ پیغامیوں کے خلاف لکھتے ہیں۔ گویا آج
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ( نَعُوذُ بِالله ) کوئی نام لیوا دنیا میں باقی نہیں اور جو
مصریوں کی شکل میں باقی ہیں وہ بھی اسلام کی خدمت کا کوئی کام سر انجام نہیں دے رہے۔
مصری صاحب کہہ سکتے ہیں کہ میرا یہ بھی کام ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایک مومن کو
اپنی نگاہ ہر طرف رکھنی چا طرف رکھنی چاہیئے۔ پس ا چاہیئے۔ پس اگر انہیں ہم : ہم میں نقائص دکھائی دیتے ہیں : دیتے ہیں تو وہ بے شک ہم
پر اعتراض کریں کیونکہ میرے نزدیک اگر ہم انہیں یہ کہیں کہ ہم پر اعتراض نہ کرو، احرار پر
کرو یا ہم پر اعتراض نہ کرو عیسائیوں پر کرو یا ہم پر اعتراض نہ کرو آریوں پر کرو۔ تو یہ کسی
صورت میں درست نہیں ہو گا۔ مومن کا کام ہے کہ وہ ہر طرف توجہ رکھے ۔ پس ہم یہ نہیں
کہتے کہ وہ ہم پر اعتراض نہ کریں بلکہ اگر وہ ہمیں غلطی پر سمجھتے ہیں تو یقینا ان کا حق ہے کہ وہ
ہمارے خلاف جدوجہد کریں لیکن ایک سوال ہے جس کو وہ کبھی حل نہیں کر سکتے کہ کیا یہ فتنہ
جو مصری صاحب کے نزدیک بڑا فتنہ ہے یہ تو اس بات کا حق رکھتا ہے کہ مصری صاحب اپنی
تمام کوششیں اس کو مٹانے کے لئے وقف کر دیں مگر وہ فتنے جنہیں خدا اور اس کے رسول نے
بڑا قرار دیا ہے ان کو مٹانے کے لئے مصری صاحب کے لئے کسی قسم کی جدوجہد کرنا جائز
نہیں۔ کیا مصری صاحب کو کبھی آریوں کے خلاف کچھ لکھنے کی بھی توفیق ملی یا عیسائیوں کے
1940ء
118
خطبات محمود
خلاف بھی انہوں نے کچھ لکھا یا احرار کے متعلق ہی کبھی انہوں نے دوچار مضمون لکھے؟ انہوں
نے کبھی آریوں کے خلاف کچھ نہیں لکھا، انہوں نے کبھی عیسائیوں اور احرار وغیرہ کے خلاف
کچھ نہیں لکھا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے ان کے خلاف لکھا تو ان کی جتھہ بندی ٹوٹ
جائے گی اور وہ مدد جو انہیں احرار اور پیغامیوں سے مل رہی ہے وہ جاتی رہے گی مگر کیا خدا اور
رسول کا یہ حق نہیں کہ جن فتنوں کو انہوں نے بڑافتنہ قرار دیا ہے انہیں بڑا سمجھا جائے اور کیا
یہ مصری صاحب کو ہی حق حاصل ہے کہ جس فتنہ کو وہ بڑا سمجھیں وہ بڑا بن جائے ؟
قرآن کریم نے دجالی فتنہ کو بہت بڑا فتنہ قرار دیا ہے حتی کہ قرآن کریم میں یہ الفاظ
آتے ہیں کہ قریب ہے اس فتنہ سے آسمان پھٹ جائے، زمین تہہ وبالا ہو جائے اور پہاڑ ٹکڑے
ٹکڑے ہو جائیں ۔ 4- رسول کریم صلی العلیم فرماتے ہیں کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے دجالی فتنہ
سے بڑا فتنہ کوئی نہیں ہوا۔ 5 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے آریوں کے فتنہ کو
بہت بڑا فتنہ قرار دیا ہے لیکن وہ کبھی آریوں کے خلاف نہیں لکھتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر
میں نے آریوں کے خلاف کچھ لکھا قادیان کے آریوں سے جو مدد مل رہی ہے وہ بند ہو جائے
گی۔ اسی طرح وہ کبھی عیسائیوں، ہندوؤں اور دوسرے مذاہب کے خلاف نہیں لکھتے اور اس
طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام جس غرض کے لئے دنیا میں مبعوث فرمائے گئے تھے وہ
آج کہیں پوری نہیں ہو رہی کیونکہ مصری صاحب کے نزدیک ہم بھی گمر اہ اور مصری صاحب
کے نزدیک غیر مبائعین بھی گمراہ اور پھر خود مصری صاحب بھی گمراہ کیونکہ ان کی توجہ اس
کام کی طرف ہے ہی نہیں جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث فرمائے
گئے تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ مصری صاحب کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اپنی وفات کے بعد جو کچھ چھوڑا وہ گمراہی ہی گمراہی تھی جو قادیان میں بھی ظاہر ہوئی ، جو لاہور
میں بھی ظاہر ہوئی اور جو مصری صاحب کے گھر میں بھی ظاہر ہوئی۔
کیا کوئی بھی معقول انسان تسلیم کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا وہ مسیح جس کی نوٹ نے خبر
دی ، خدا تعالیٰ کا وہ مسیح جس کی ابراہیم نے خبر دی، خدا تعالیٰ کا وہ مسیح جس کی موسی نے خبر دی
سر
خدا تعالیٰ کا وہ مسیح جس کی عیسی نے خبر دی، خداتعالیٰ کا وہ مسیح جس کی رسول کریم صلی اللی علم
لی علیم نے
1940ء
119
خطبات محمود
خبر دی، جس کی یاد میں ہزاروں نہیں لاکھوں ائمہ دین اور صلحاء و اولیاء دعائیں کرتے ہوئے
اس جہان سے گزر گئے۔ وہ اس جہان میں آیا اور چلا گیا اور سوائے گمراہی اور ضلالت کے دنیا
میں کچھ چھوڑ نہیں گیا۔ پس یا تو غیر مبائعین مصری صاحب سے یہ اعلان کروا دیں کہ انہوں
نے پیغامیوں کے متعلق جو کچھ لکھا تھا وہ صحیح نہیں تھا اور یہ کہ اب انہیں غور کرنے کے بعد
معلوم ہوا ہے کہ پیغامی ہی حق پر ہیں۔ اس صورت میں بے شک ان کا پہلو مضبوط ہو سکتا ہے
اور وہ کہہ سکتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس جماعت کو سچائی پر قائم کیا اور
جو صحیح معنوں میں آپ کی جماعت کہلا سکتی ہے وہ غیر مبائعین کی ہے لیکن جب تک وہ یہ اعلان
نہیں کرتے کہ پیغامی حق پر ہیں اس وقت تک گویا ان کے نزدیک اس وقت روئے زمین پر کوئی
جماعت بھی ایسی نہیں جو صداقت اور راستی پر قائم ہو کیونکہ غیر مبائعین کی گمراہی کے متعلق
ان کا پہلا عقیدہ اب تک قائم ہے اور ہماری گمراہی کے متعلق ان کے موجودہ اعلانات موجود
ہیں اور ان کی اپنی گمراہی اس طرح ظاہر ہے کہ وہ اپنا سارا زور اس فتنہ کے مٹانے کے لئے
صرف کر رہے ہیں جو اُن کے نزدیک بڑا ہے مگر جنہیں خدا اور اس کے رسول نے بڑا فتنہ
قرار دیا ہے ان کے استیصال اور اسلام کی اشاعت کی طرف ان کی کوئی توجہ نہیں۔ حالانکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اس غرض کے لئے مبعوث نہیں فرمایا
تھا کہ آپ کے ذریعہ پہلے ایک جماعت قائم کرے اور پھر آپ کی وفات کے ساتھ ہی اس
میں بگاڑ پیدا کر دے اور کچھ عرصہ کے بعد اس کی اصلاح کے لئے کسی کو کھڑا کر دے۔ کیا
دنیا میں کوئی شخص ایسا بھی ہوا کرتا ہے جو مکان بنائے اور پھر توڑ ڈالے اور توڑنے کے بعد پھر
اسے بنانا شروع کر دے؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض صرف یہ تھی کہ آپ دنیا کی اصلاح
کریں اور یہی کام ہے جو آپ کی جماعت کے سپر د ہے۔ پس جب ہم بھی گمراہ ہیں ، جب
غیر مبائعین بھی گمراہ ہیں اور جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحیح تعلیم پر صرف مصری
صاحب اور ان کے بیٹے ہی قائم ہیں تو کیا ان کا فرض نہیں تھا کہ وہ اس تین سالہ عرصہ میں
عیسائیوں کے خلاف لکھتے، آریوں کے خلاف لکھتے، مذاہب باطلہ کا رڈ کرتے اور اسلام کی
1940ء
120
خطبات محمود
شوکت اور عظمت ان پر ظاہر کرتے۔ مگر کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ اس تین سال کے عرصہ میں
انہوں نے کیا اصلاح کی اور کتنے آریوں اور عیسائیوں پر اتمام حجت کی یا کیا وہ اب اس بات کے
لئے تیار ہیں کہ آریوں اور احرار وغیرہ کے خلاف لکھیں گے؟ یقینا وہ کبھی ایسا نہیں کریں گے
کیونکہ ان کے اس فتنہ کی بنیاد ہی آریوں اور احرار کی مدد پر ہے اور وہ جانتے ہیں کہ وہ انہی کی
مدد پر جی رہے ہیں۔ اگر وہ ان کے خلاف لکھیں تو ان کا خدا ہی مر جائے۔ پس ان کے خلاف
لکھنے کی وہ کبھی جرات نہیں کر سکتے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ آج دنیا میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی لائی ہوئی تعلیم کے ماتحت کوئی جماعت بھی کام نہیں کر رہی۔ ہم نہیں کر رہے کیونکہ مصری
صاحب کے نزدیک ہم گمراہ ہیں، غیر مبائعین نہیں کر رہے کیونکہ مصری صاحب کے نزدیک
وہ بھی گمراہ ہیں اور میں بتا چکا ہوں کہ خود مصری صاحب بھی یہ کام نہیں کر رہے۔ پس وہ بھی
گمراہ ہوئے اور جب تمام کے تمام لوگ گمراہی پر قائم ہیں تو سوال یہ ہے کہ وہ جماعت کون سی
ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قائم کی تھی اور جسے آپ کی بتائی ہوئی تعلیم کے ماتحت
دنیا میں کام کرنا چاہیئے تھا؟
غرض یہ وہ باتیں ہیں جو جماعت کو ہر وقت اپنے سامنے رکھنی چاہئیں اور وقتا فوقتا ان
لوگوں کے سامنے انہیں پیش کرتے رہنا چاہیئے۔ پھر اس امر کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے کہ مخالف
کے سوالات کا جواب دینے سے پہلے دلائل پر پوری طرح غور کر لیا جائے اور سوچ کر اور سمجھ
کر اور فکر سے کام لے کر سوالات کا جواب دیا جائے۔ بعض دفعہ غور سے کام نہیں لیا جاتا اور
یو نہی جواب دے دیا جاتا ہے یہ درست طریق نہیں۔ مثلاً آجکل ذریت مبشرہ کے متعلق بحث
ہو رہی ہے میرے نزدیک سب سے پہلی چیز یہ تھی کہ لعنت کے لحاظ سے اس پر بحث کی جاتی۔
اگر ہماری جماعت کے دوست لغت کے لحاظ سے اس پر بحث کرتے تو اس بحث کا خاتمہ ہی ہو
جاتا۔ اسی طرح بعض اور سوالات کا جواب دیتے وقت بھی میرے نزدیک پرانے لٹریچر کو
نہیں پڑھا گیا۔ اسی طرح ایک اور بحث بھی ہے مگر میں اس کا نام نہیں لینا چاہتا تا کہ مخالف
ہو شیار نہ ہو جائے مگر اس کے متعلق بھی ایسے رنگ میں بحث کی جاسکتی تھی کہ مخالف اپنے منہ
سے آپ ہی مجرم بن جاتا ہے۔
1940ء
121
خطبات محمود
پھر یہ بات بھی یاد رکھو کہ گناہ دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک ظاہر گناہ ہوتے ہیں اور
ایک مخفی گناہ۔ جو گناہ کسی کے باطن سے تعلق رکھتے ہیں ان کے متعلق شریعت نے ہمیں یہ
ہدایت دی ہے کہ ہم ان کے بارہ میں جستجو نہ کیا کریں لیکن جو ظاہر گناہ ہوتے وہ چونکہ ہر ایک
کو دکھائی دیتے ہیں اس لئے ان کے بارہ میں تجسس کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔ اب دیکھو کیا
یہ عجیب بات نہیں کہ یہ نئی پارٹی جو ہمارے خلاف نکلی ہے۔ اسی طرح جو پیغامی ہمارے خلاف
مضامین لکھتے رہے ہیں ان میں سے اکثر ڈاڑھی منڈے ہوتے ہیں۔ اب بتاؤ کیا اللہ اور اس کے
رسول کی حمایت کا جوش انہی لوگوں میں زیادہ ہوا کرتا ہے جو شریعت کی اس طرح کھلے طور پر
ہتک کرنے والے ہوں۔ وہ اصلاح کا دعویٰ کرتے ہوئے اٹھے ہیں مگر ان کے اپنے بیٹے اور
رشتہ دار اور دوسرے قریبی سب ڈاڑھیاں منڈواتے ہیں۔ وہ ہمارے خلاف جب لکھنے
پر اترتے ہیں تو وہ ہمارے ان گناہوں کے متعلق بھی لکھ جاتے ہیں جو مخفی ہوتے ہیں اور جن
کے متعلق شریعت انہیں یہ اجازت نہیں دیتی کہ وہ ان کا ذکر کریں مگر کیا انہوں نے اپنا منہ
کبھی شیشہ میں نہیں دیکھا اور کیا مصلح ایسے ہی ہوا کرتے ہیں؟ ممکن ہے وہ کہہ دیں کہ ہم نے
کبھی شیشہ استعمال نہیں کیا مگر خدا نے ان کو آنکھیں تو دی ہیں وہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کے اپنے
بیٹوں اور بھتیجوں اور دوسرے رشتہ داروں کی کیا صورت ہے اور کیا ایسی صورتیں ہی لوگوں کی
اصلاح کیا کرتی ہیں ؟
پھر ان لوگوں کے اخلاق کی حالت یہ ہے کہ میں ابھی سندھ میں ہی تھا کہ وہاں مجھے
ایک رسالہ ملا جس میں لکھنے والے نے یہ ذکر کیا تھا کہ میں نے ایک دفعہ رجسٹر ڈ خط آپ کو
بھیجوایا تھا جس میں فلاں بات میں نے بیان کی تھی مگر اس کا کوئی مجھے جواب نہیں ملا حقیقت یہ
ہے کہ وہ خط دفتر نے میرے سامنے پیش ہی نہیں کیا تھا کیونکہ جیسا کہ انہوں نے مجھے بتایا
انہوں نے اس کے پیش کرنے کی ضرورت نہ سمجھی اور دفتر متعلقہ میں بھجوا دیا۔ بہر حال وہ
رسالہ شیخ غلام محمد صاحب کا تھا جو انہی پیغامیوں میں سے الگ ہو کر آجکل مصلح موعود ہونے کا
دعویٰ رکھتے ہیں۔ میں ان دنوں چونکہ کسی قدر فارغ تھا اس لئے میں نے اس رسالہ کو کھولا اور
اسے پڑھنا شروع کر دیا۔ اس رسالہ میں لکھا ہوا تھا کہ ایک پیغامی ڈاکٹر یہ بیان کرتا ہے کہ میں
1940ء
122
خطبات محمود
مرزا محمود احمد صاحب سے قادیان ملنے گیا تو مجھے معلوم ہوا کہ انہوں نے شراب پی ہوئی ہے۔
جب انہیں پتہ لگا کہ میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں تو وہ ڈرے کہ نشہ چڑھا ہوا ہے ایسا نہ ہو
کہ اسے پتہ لگ جائے۔ چنانچہ انہوں نے ملاقات میں دو تین گھنٹے دیر لگا دی اور کہہ دیا کہ میں
ابھی نہیں مل سکتا۔ دو تین گھنٹے کے انتظار کے بعد انہوں نے مجھے بلوایا اور میں نے جاتے ہی
فوراً پہچان لیا کہ انہوں نے شراب پی ہوئی تھی کیونکہ ان کے منہ سے شراب کی بو آ رہی تھی
مگر انہوں نے اس بات کو چھپانے کے لئے عطر مل رکھا تھا۔ شیخ غلام محمد صاحب نے اس رسالہ
میں یہ بھی لکھا تھا کہ میں نے اس مضمون کا رجسٹری خط امام جماعت احمدیہ کو بھجوایا تھا مگر مجھے
اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ اب میں انہیں اس رسالہ کے ذریعہ توجہ دلاتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ
پیغامیوں کے حلقہ میں آپ کے متعلق یہ بات زور سے پھیلی ہوئی ہے۔ میں نے پرائیویٹ سیکرٹری
کو ہدایت دی کہ آپ اس پیغامی ڈاکٹر کو ایک رجسٹر ڈ خط لکھیں جس میں ان سے دریافت کریں
کہ یہ بات جو شائع ہوئی ہے کہاں تک درست ہے۔ ہمارا یہ حق نہیں کہ ہم خود بخود یہ فیصلہ
کر لیں کہ آپ نے واقع میں یہ کہا ہو گا لیکن چونکہ یہ بات شائع ہو چکی ہے اس لئے آپ ہمیں
بتائیں کہ یہ بات صحیح ہے یا غلط۔ میری غرض یہ تھی کہ اگر انہوں نے جواب دیا تو اصل بات
خود ان کی زبان سے معلوم ہو جائے گی اور اگر جواب نہ دیا تو یہ اس بات کا ثبوت ہو گا کہ انہوں
نے واقع میں یہ بات کہی ہے۔ ایک مہینہ گزرنے کے بعد میں نے پرائیویٹ سیکر ٹری صاحب
سے دریافت کیا کہ کیا ان کا کوئی جواب آیا تو انہوں نے بتایا کہ کوئی جواب نہیں آیا۔ اس سے
سمجھا جاسکتا ہے کہ ان لوگوں کی اخلاقی حالت کس قدر گری ہوئی ہے۔
حالانکہ واقعہ صرف یہ تھا کہ شیخ محمد نصیب صاحب کو اپنے ہمراہ لے کر وہ میری
ملاقات کے لئے آئے۔ پرائیویٹ سکرٹری نے کہا کہ آجکل ملاقاتیں تو بند ہیں مگر چونکہ آپ
خاص طور پر ملاقات کے لئے ہی آئے ہیں اس لئے میں اطلاع کر ا دیتا ہوں۔ انہوں نے مجھے
اطلاع کی اس وقت میری بیوی ایک خادمہ کے ساتھ مل کر کمروں کی صفائی کر رہی تھی اور
گر دو غبار اڑ رہا تھا۔ میں نے خیال کیا کہ اگر بر آمدہ میں بھی ہم بیٹھے تو مٹی اور گرد کی وجہ سے
انہیں تکلیف ہو گی اس لئے بہتر یہی ہے کہ پہلے کمروں کی صفائی کر لی جائے۔ چنانچہ میں نے
1940ء
123
خطبات محمود
انہیں کہا کہ کمروں کی صفائی ہو رہی ہے اور اس وقت گردو غبار اڑ رہا ہے صفائی ہوئے تو میں ان
کو بلوالوں گا۔ انہیں پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے جا کر یہ بات کہی تو وہ کہنے لگے کہ اچھا اس
دوران میں ہم مقبرہ بہشتی وغیرہ دیکھ آتے ہیں۔ چنانچہ وہ چلے گئے اور میں نے ساتھ مل کر
جلدی جلدی مکان کو صاف کیا اور پھر گھنٹی بجائی۔ پرائیویٹ سکرٹری آئے تو میں نے انہیں کہا
کہ اب انہیں ملاقات کے لئے لے آئے۔ وہ کہنے لگے ابھی تو وہ آئے نہیں جب آئیں گے تو
میں اطلاع کر دوں گا۔ چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد وہ آگئے اور میں نے انہیں ملاقات کے لئے بلا
لیا اور گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ تک ان سے باتیں کرتا رہا۔ مگر باوجود اس کے کہ میں نے ان سے ان
دنوں میں ملاقات کی جبکہ سب دوستوں سے ملاقاتیں بند ہیں اور باوجود اس کے کہ میں نے ان
کے لئے اپنے وقت میں سے گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ قربان کیا اور باوجود اس کے کہ میں نے انہی کی
خاطر جلدی جلدی مکان کو صاف کرایا اور خود بھی اس صفائی میں شریک ہو گیا اور گردو غبار
میں میں نے انہیں اس لئے نہ بلایا کہ انہیں تکلیف ہو گی انہوں نے اس احسان کا بدلہ یہ دیا کہ
چونکہ ملاقات کرنے میں انہوں نے دیر لگائی تھی اس لئے معلوم ہوا کہ انہوں نے شراب پی
ہوئی تھی۔ اگر یہ اصول درست ہے تو اس کے بعد ہمارا بھی حق ہو گا کہ مولوی محمد علی صاحب
سے اگر کوئی مبائع ملنے کے لئے جائے اور وہ نہ ملیں یا ملنے میں دیر لگا دیں تو ہم کہہ دیں کہ
مولوی محمد علی صاحب نے شراب پی ہوئی تھی اس لئے انہوں نے دیر لگادی۔ اور اگر رسول کریم
صلی تعلیم کی اس سنت پر کہ آپ عطر ملا کرتے تھے اور عطر کے متعلق آپ نے فرمایا ہے کہ وہ
مجھے بہت ہی محبوب ہے عمل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عطر لگانے والے نے شراب پی ہوئی
ہے تو پھر ہمارا بھی حق ہو گا کہ ہم مولوی محمد علی صاحب کو جب عطر لگائے ہوئے دیکھیں کہہ
دیں کہ انہوں نے شراب پی ہوئی تھی جس کی بو کو دور کرنے کے لئے انہوں نے عطر لگالیا۔
حالانکہ عطر وہ چیز ہے جس کے متعلق رسول کریم صلی اللی سیم فرماتے ہیں کہ مجھے دنیا میں جو چیزیں
محبوب ہیں ان میں ایک عطر بھی ہے 6
مجھے بھی عطر بڑا محبوب ہے اور میں ہمیشہ کثرت کے ساتھ عطر لگایا کرتا ہوں۔ مجھے
یاد ہے ایک دفعہ میں بخاری ہاتھ میں لئے حضرت خلیفہ اول سے پڑھنے کے لئے جا رہا تھا کہ
1940ء
124
خطبات محمود
الله
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے مجھے دیکھ لیا اور فرمایا کہاں جارہے ہو ؟ میں نے عرض
کیا حضرت مولوی صاحب سے بخاری پڑھنے جا رہا ہوں۔ فرمانے لگے مولوی صاحب کو میری
طرف سے کہنا کہ ایک حدیث میں یہ ذکر بھی آتا ہے کہ رسول کریم صلی الی یوم جمعہ کے دن نئے
کپڑے بدلتے اور عطر لگایا کرتے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول اپنی
سادگی میں بعض دفعہ بغیر کپڑے بدلے جمعہ کے لئے تشریف لے آیا کرتے تھے۔ میں نے
جاکر اسی رنگ میں ذکر کر دیا۔ حضرت مولوی صاحب یہ سن کر ہنس پڑے اور فرمانے لگے
حدیث تو ہے مگر یو نہی کچھ غفلت ہو جاتی ہے۔ تو عطر لگانا رسول کریم صلی علیم کی سنت ہے مگر
ان کے نزدیک جو شخص عطر ملتا ہے وہ اس بات کا ثبوت مہیا کرتا ہے کہ گویا اس نے شراب پی
ہوئی تھی جس کی بو کو زائل کرنے کے لئے اس نے عطر لگا لیا۔ ایسے لوگوں کو ملاقات کا موقع
دینا میرے نزدیک ظلم ہے کیونکہ عقلمند لوگ کہا کرتے ہیں کہ جو لوگ اہل نہ ہوں ان پر
احسان بھی نہیں کرنا چاہیئے۔
پس یہ لوگ اس قسم کے اخلاق کے مالک ہیں کہ ان کے ساتھ شرافت اور خوش خلقی
کے ساتھ پیش آنا بھی اپنا نقصان آپ کرنا ہے۔ ذرا غور کرو کہ ملاقاتیں بند تھیں میں اپنی
جماعت کے دوستوں سے بھی نہیں ملتا تھا، گھر میں صفائی ہو رہی تھی، گرد اڑ رہی تھی، سامان
ادھر اُدھر بکھرا ہوا تھا اور میں محض اس لئے کہ ایک پیغامی دوست ملنے کے لئے آئے ہیں
جلدی جلدی صفائی کروانے لگا خود بھی اس صفائی میں شریک ہوا اور جب ان صاحب کو
ملاقات کا موقع دیا تو وہ گھر جا کر کہنے لگ گئے کہ انہوں نے شراب پی ہوئی تھی تبھی ملنے میں
دیر لگائی۔ یہ لوگ اگر دنیا کی اصلاح کرنے والے ہیں تو پھر اصلاح ہو چکی۔ مگر اس قسم کے
صرف چند لوگ ہی ہیں میں نہیں سمجھتا کہ سارے غیر مبائعین ایسے ہی ہوں۔ آخر ان میں
شریف اور نیک لوگ بھی ہیں تبھی بعض شریف الطبع لوگ ان سے علیحدہ ہو کر ہم میں شامل
ہوتے رہتے ہیں۔ پس اس قسم کی عداوت رکھنے والے لوگ بہت کم ہوتے ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ
کا فضل شامل حال ہو تو بڑے بڑے معاندین کو بھی ہدایت نصیب ہو جاتی ہے۔
ابھی سیالکوٹ میں ایک دوست احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔ شیخ روشن الدین صاحب تنویر
1940ء
125
خطبات محمود
ان کا نام ہے اور وکیل ہیں۔ جب مجھے ان کی بیعت کا خط آیا تو میں نے سمجھا کہ کالج کے فارغ التحصیل
نوجوانوں میں سے کوئی نوجوان ہوں گے مگر اب جو وہ ملنے کے لئے آئے اور شوریٰ کے موقع پر
میں نے انہیں دیکھا تو ان کی ڈاڑھی میں سفید بال تھے۔ میں نے چوہدری اسد اللہ خان صاحب
سے ذکر کیا کہ میں یہ سمجھتا تھا کہ یہ نوجوان ہیں اور ابھی کالج میں سے نکلے ہیں مگر ان کی تو
ڈاڑھی میں سفید بال آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تو دس بارہ سال کے وکیل ہیں
پہلے احمدیت کے سخت مخالف ہوا کرتے تھے مگر احمد ی ہو کر تو اللہ تعالیٰ نے ان کی کایا ہی
پلٹ دی ہے۔
اسی طرح قادیان کا ہی ایک واقعہ ہے جو حافظ روشن علی صاحب نے سنایا۔ وہ فرماتے
تھے کہ میں ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے ایام میں مدرسہ احمدیہ کی طرف سے آرہا تھا کہ میں۔
نے
دیکھا ایک چھوٹی سی ٹولی جس میں چار پانچ آدمی ہیں مہمان خانہ کی طرف سے آ رہی ہے اور
دوسری طرف ایک بڑی ٹولی جس میں چالیس پچاس آدمی ہیں باہر کی طرف سے آرہی ہے۔ وہ
دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو دیکھ کر ٹھہر گئیں اور پھر انہوں نے آگے بڑھ کر آپس میں
لپٹ کر رونا شروع کر دیا وہ کہتے کہ مجھ پر اس نظارے کا عجیب اثر ہوا اور میں نے آگے بڑھ کر
ان سے پوچھا کہ تم روتے کیوں ہو ؟ اس پر وہ جو زیادہ تھے انہوں نے بتایا کہ بات یہ ہے کہ یہ
لوگ جو آپ کو تھوڑے نظر آرہے ہیں یہ ہمارے گاؤں میں سب سے پہلے احمد ی ہوئے۔ ہم
لوگوں کو ان کا احمدیت میں داخل ہونا اتنا برا معلوم ہوا ، اتنا برا معلوم ہوا کہ ہم نے ان پر ظلم
کرنے شروع کر دیئے اور یہاں تک ظلم کئے کہ یہ اپنی جائیدادیں اور مکان وغیرہ چھوڑ کر
دور کسی اور شہر میں جابسے۔ کچھ عرصہ کے بعد ہمیں بھی خدا تعالیٰ نے ہدایت دی اور ہم بھی
احمدیت میں داخل ہو گئے لیکن نہ ہمیں ان کی خبر تھی کہ یہ کہاں ہیں اور نہ انہوں نے پھر
ہمارے متعلق کوئی خبر حاصل کی۔ آج جلسہ سالانہ پر ہم آئے ہوئے تھے کہ ادھر سے ہم آ
نکلے اور اُدھر سے یہ آنکلے اور ہم نے ایک دوسرے کو پہچان لیا۔ ہمیں ان کو دیکھ کر وہ وقت یاد
آگیا جب ہم ان پر ظلم و ستم کیا کرتے تھے اور جب خدا کی آواز پر لبیک کہنے کی وجہ سے ہم نے
ان کو ان کے گھروں سے نکال دیا اور انہیں بھی وہ زمانہ یاد آگیا جب ہم نے انہیں دکھ دیئے تھے
1940ء
126
خطبات محمود
اور ہم دونوں بے تاب ہو کر رونے لگ گئے۔ تو بڑے بڑے دشمن ہدایت پا جاتے ہیں اور
بڑے بڑے مخالف راہ راست پر آجاتے ہیں۔ پس تم یہ مت سمجھو کہ چونکہ غیر مبائعین
تمہارے دشمن ہیں اس لئے انہیں ہدایت نہیں مل سکتی ۔ ہدایت خدا تعالیٰ کے فضل سے
حاصل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا فضل جب نازل ہو تو تمام کدورتیں دل سے دُھل جاتی ہیں۔ ہاں
بے شک انہوں نے جماعت میں تفرقہ پیدا کیا ہے اور اس وجہ سے اللہ تعالیٰ کو انہوں نے اپنے
اوپر ناراض کیا ہے مگر پھر بھی اللہ تعالیٰ کی بخشش وسیع ہے اور اس کی رحمتوں کا کوئی شمار نہیں۔
پس تم نا نا امید امید ۔ مت ہو اور تبلیغ میں لگے رہو رہو اور صداقت ان کے سامنے متواتر پیش کرتے رہو تا
ان میں سے جو سعید روحیں ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کو کھینچ کر ہماری طرف لے آئے
اور اس فتنہ کو جس کے متعلق یہ مقدر معلوم ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ اور کسی نہ کسی صورت میں
ضرور قائم رہے گا جس حد تک کم ہو سکتا ہو کم کر دے تا ہدایت کو قبول کرنے کے راستہ میں جو
روکیں حائل ہیں وہ زیادہ سے زیادہ دور ہو جائیں اور ہدایت کی تائید میں جو سامان ہیں وہ زیادہ
سے زیادہ ترقی کر جائیں۔“ (الفضل 20 اپریل 1940ء)
6 1 بدر 2 جون 1908ء صفحہ
2 آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد نمبر 5 صفحہ 586
بخاری کتاب المغازی باب قصة غزوة بدر
تَكَادُ السَّمَوتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَذَا
4
)91:مريم(
5 مسلم كتاب الفتن باب بقية من احاديث الدجال
6 مستدرك حاكم كتاب النكاح جلد 2 صفحہ 174 بیروت 1990ء