دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ آنے والی ہولناک تباہی سے دنیا کو بچا لے
1941 ء
210
14
خطبات محمود
دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ آنے والی ہولناک تباہی سے
دنیا کو بچالے
)فرمودہ 18 ، اپریل 1941ء(
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
“ سب سے پہلے میں دوستوں کو پھر اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ
یہ زمانہ نہایت ہی نازک ہے اور ہزاروں آدمیوں کی جانیں روزانہ ضائع جا رہی ہیں۔
عقلمند وہ ہوتا ہے جو دوسروں کی حالتوں کو دیکھ کر عبرت حاصل کرے۔ وہ شخص
عقلمند نہیں ہوتا جو اس دن کا انتظار کرے جب مصیبت خود اس کو گھیر لے۔ کئی لوگ
دوسروں کی مصیبتوں پر ہنسی اڑاتے رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کا عذاب خود
انہیں پکڑ لیتا ہے تب وہ رونے اور پیٹنے لگتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے حضور گریہ و زاری
کرنے لگ جاتے ہیں ۔ مگر ان کی اس وقت کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں کیونکہ
خدا تعالیٰ کے فرشتے کہتے ہیں کہ جب دوسرے مر رہے تھے اس وقت تو تم خوش
تھے اور جب اپنے اوپر موت آنے لگی ہے تو رونے لگ گئے ہو۔ کیا وہ لوگ خدا تعالیٰ
ہے
کے بندے نہیں تھے؟ پس ہرگز اس شخص کی دعا قبول نہیں ہوتی جو دوسروں کی
موت پر خوش ہوتا یا اس کی پرواہ نہیں کرتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام
ایسے ہی لوگوں کے متعلق ایک واقعہ سنایا کرتے تھے۔ فرماتے تھے ایک دفعہ کہیں
ہیضہ پڑا لوگ مرے اور بے تحاشا مرتے چلے گئے جب کسی شخص کا جنازہ آتا اور لوگ
1941 ء
211
خطبات محمود
ہو
وہ بڑا
نماز جنازہ کے لئے اکٹھے ہوتے تو ایک شخص صفوں میں کودتا پھرتا اور کہتا کہ لوگ
بس کھاتے ہیں اور کھاتے چلے جاتے ہیں ذرا پر ہیز نہیں کرتے۔ ہمیں دیکھو ہم تو
بس ایک پھل کا کھاتے ہیں مگر لوگ ہیں کہ کھانے بیٹھتے ہیں تو ٹھونستے چلے جاتے
ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہیضہ سے مر جاتے ہیں۔ اب بجائے اس کے کہ اس کے
دل میں جنازہ کو دیکھ کر خشیت پیدا ہوتی یا بجائے اس کے کہ اس کے دل میں
مرنے والے کے اعزاء و اقرباء کے متعلق ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے اور اسے
خیال آتا کہ مجھے اس کے بیٹوں بھائیوں یا دوسرے رشتہ داروں کی دلجوئی کرنی
چاہئے وہ اور زیادہ ان کے زخموں پر نمک پاشی کرتا اور کہتا کہ یہ بڑا کھاؤ پیو
اور بد پرہیز ہو گا تبھی ہیضہ سے ہلاک ہوا۔ آخر جس شخص کی لاش پڑی ہوئی ہوتی
لازماً جنازہ میں زیادہ تر اسی کے رشتہ دار ہوتے ہوں گے۔ انہیں کیسی تکلیف ہوتی
گی کہ ایک تو ہمارے ہاں موت ہو ہو گئی اور دوسرے ہمیں یہ سننا پڑا کہ
لالچی، حریص اور کھاؤ پیو تھا۔ آخر کچھ دنوں کے بعد ایک لاش آئی اور جنازہ کے
لئے لوگ جمع ہوئے کسی نے پوچھا کہ یہ کس کا جنازہ ہے؟ انہی لوگوں میں ایک دل جلا
بھی بیٹھا تھا وہ کہنے لگا یہ اس ایک پچھلکا کھانے والے کا جنازہ ہے۔ تو جس قسم کا فقرہ
کوئی شخص دوسروں کی مصیبت کے وقت استعمال کرتا ہے ویسا ہی فقرہ خدا تعالیٰ کے
فرشتے اس کے لئے اس وقت استعمال کرتے ہیں جب وہ خود کسی مصیبت میں مبتلا
ہوتا ہے۔ پھر وہ لوگ جو دوسروں کی مصیبت پر خوش ہوتے ہیں خود ان کی اپنی
حالت یہ ہوتی ہے کہ جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ حد سے زیادہ اس
مصیبت پر شور مچانے اور چیخنے چلانے لگ جاتے ہیں۔ ایک بے درد اور ظالم انسان
جب دوسروں کے متعلق یہ سن کر کہ وہ لڑائی میں تباہ اور برباد ہوتے جا رہے ہیں
خوش ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ خوب ہوا۔ اس کا اپنا بیٹا جب پیٹ درد سے بیمار ہوتا
ہے تو سارے محلہ کو وہ اپنے سر پر اٹھا لیتا ہے اور کہتا ہے ہائے میں مر گیا میرے
پیٹ میں درد ہے جو اچھا ہونے میں نہیں آتا۔ اب کیا تم سمجھتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے
1941 ء
212
خطبات محمود
فرشتے ایسے شخص کی فریاد خدا تعالیٰ تک پہنچا کر اس کی سفارش کرتے ہوں گے اور
کہتے ہوں گے کہ اس کے بچے کا پیٹ درد دور ہو جائے وہ تو اس پر لعنتیں ڈالیں
گے کہ بدبخت تو نے دوسروں کی موت کو تو بے حقیقت سمجھا اور اپنے بیٹے کے
پیٹ درد پر شور مچاتا ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی اس پر برکت نہیں
بلکہ لعنت نازل ہو گی کیونکہ وہ دوسروں کی تکالیف سے تو متاثر نہ ہوا اور اپنی معمولی
سی تکلیف نے بھی اسے بے چین بنا دیا۔
پس مومن کو ہمیشہ اپنے اندر خشیت اللہ پیدا کرنی چاہئے او رجب دنیا میں
صا سر
صد سر
سے
زیادہ
آفات آئیں تو ان سے ڈر جانا چاہئے۔ ہم میں سے کون ہے جو محمد صلی العلیم
خدا تعالیٰ کے عذابوں سے محفوظ ہو اور ہم میں سے کون ہے جو اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کا رسول کریم صلی الم کی طرح وارث ہو ؟ ہم تو عشر عشیر کیا ہزارویں بلکہ ملنی علیروم
لاکھویں حصہ کے برابر بھی اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں کے وارث نہیں ہو سکتے جن
فضلوں کے رسول کریم صلی علی یم وارث ہیں اور نہ ہم عذابوں سے اس طرح محفوظ ہیں
جس طرح رسول کریم صلی الل علمی محفوظ تھے مگر رسول کریم صلی الم کی شان دیکھو جب
بادل آتے، بجلی چمکتی اور بادل گرجتے تو آپ گھبرا کر کبھی اپنے کمرہ کے اندر
تشریف لے جاتے اور کبھی باہر نکلتے۔ ایک دفعہ کسی نے پوچھا یا رَسُولَ اللہ ! یہ آپ
کیا کرتے ہیں کہ بادل آنے پر آپ گھبرا کر کبھی کمرہ کے اندر تشریف لے جاتے ہیں
اور کبھی باہر آتے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ایسے ہی بادلوں سے کبھی کبھی خدا تعالیٰ کا
غضب نازل ہو جاتا ہے ۔ غور کرو کتنی بڑی خشیت الہی ہے جو آپ کے قلب میں
تھی حالانکہ آپ خدا تعالیٰ کے نبی تھے اور دوسروں کو اللہ تعالیٰ کے عذابوں سے
ڈرانے آئے تھے۔ اگر بالفرض عذاب نازل بھی ہوتا تو وہ وہ دوسروں کے لئے عذاب
ہوتا آپ کے لئے نہیں۔ مگر وہ جن پر عذاب نازل ہو سکتا تھا وہ تو اپنے گھروں میں
مطمئن بیٹھے رہتے تھے اور وہ جس کی تائید کے لئے غضب الہی نازل ہونا تھا وہ گھبرا کر
کبھی اندر جاتا اور کبھی باہر آتا اور اس وقت تک گھبراہٹ دور نہ ہوتی جب تک
وہ
1941 ء
213
خطبات محمود
بادل برس نہ جاتا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی محبت آپ میں ایسی بڑھی ہوئی
تھی کہ ایک دفعہ بادل کچھ عرصہ تک رکے رہے اور بارش نہ ہوئی۔ کچھ مدت کے
بعد ایک دن آسمان پر بادل چھایا، کڑکا ہوا اور بارش کا ایک چھینٹا پڑا۔ آپ صحن میں
تشریف لائے اور اپنی زبان نکال کر اس پر بارش کا چھینٹا لیا اور فرمایا کہ یہ میرے
رب کا تازہ فضل ہے۔ 2- یہ ہے مومن کی علامت جس کے نتیجہ میں خدا کا فضل
نازل ہوتا اور انسان اس کے غضب سے بچ جاتا ہے۔ مگر وہ شخص
جو اللہ تعالیٰ کے
بڑے بڑے فضلوں کی کوئی قدر نہیں کرتا جو امن کے بیسیوں سالوں کی اتنی بھی
الله قیمت نہیں سمجھتا جتنی رسول کریم صلی الہ ہم نے بارش کے ایک قطرہ کی قیمت سمجھی
اسے اللہ تعالیٰ کے غضب سے ڈرنا چاہئے۔
رسول کریم صلی ال تیم تو بادل کی ایک کڑک سے خوف زدہ ہو جاتے تھے اور
خیال کرتے تھے کہ ایسا نہ ہو کہ اس کڑک کے پیچھے اللہ تعالیٰ کا کوئی غضب مخفی ہو
مگر تم وہ ہو کہ تمہاری آنکھوں کے سامنے ہزاروں لوگ ہلاک ہو رہے ہیں،
ہزاروں شہر برباد ہو رہے ہیں، ہزاروں جانیں ضائع جا رہی ہیں، بڑی خوفناک تباہی
اور بربادی ہے جو دنیا پر چھائی ہوئی ہے۔ مگر تمہیں اس کی ذرہ بھی پرواہ نہیں اور
تم اس دن کا انتظار کر رہے ہو جب تمہارے شہروں پر بم گریں، تمہارے گھر برباد
ہوں، تمہارے بیٹے ہلاک ہوں اور تم خود اپنی آنکھ سے ان نظاروں کو دیکھو۔ پس یہ
دن بڑی تباہی اور بربادی کے ہیں اور ان میں بڑی خشیت اور بڑی انابت سے کام
لینے کی ضرورت ہے۔ مومن کو یہ ہرگز نہیں دیکھنا چاہئے کہ یہ بلا اس پر نہیں بلکہ
دوسروں پر وارد ہے۔ کیا محمد صلی الم نے بادل دیکھ کر گھبراہٹ اس لئے ظاہر کی تھی
کہ آپ نَعُوذُ بِاللهِ ڈرتے تھے کہ کہیں خدا تعالیٰ کا عذاب مجھ پر نازل نہ ہو
جائے۔ آپ جانتے تھے کہ عذاب اگر نازل ہو گا تو دوسروں پر ہی ہو گا۔ مگر آپ یہ
بھی جانتے تھے کہ میں بھی اسی دنیا میں ہوں جس میں میرے دوسرے بھائی ہیں اس
لئے آپ گھبراتے تھے اور اضطراب کے عالم میں کبھی کمرہ کے اندر تشریف لے جاتے
1941 ء
214
خطبات محمود
تھے اور کبھی باہر آتے تھے۔ پھر ہم جو آپ کے متبعین ہیں کیا اتنے بڑے غضب
کے نازل ہونے پر جو فی الواقع نازل ہو چکا ہے اور بڑھتا چلا جا رہا ہے خوش ہو سکتے
ہیں؟ اور کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں اس کی کیا پرواہ ہے۔ یہ عذاب دوسروں پر ہے ہم پر
تو نہیں۔ کیا جس گھر میں آگ لگی ہوئی ہو اس کا ساکن اس بات پر خوش ہو سکتا ہے
کہ آگ ابھی فلاں کمرہ میں ہے فلاں کمرہ میں نہیں۔ پھر ہم کس طرح مطمئن
ہو سکتے ہیں جبکہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ دنیا کے ایک حصہ پر ایسا غضب نازل ہو رہا ہے
جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ اس عذاب کی بالکل وہی کیفیت ہے جو قرآن کریم نے
اس جگہ بیان فرمائی ہے جہاں عیسائیوں کے مائدہ مانگنے کا ذکر ہے۔ وہاں اللہ تعالیٰ
نے یہ فرمایا تھا کہ اگر ان لوگوں نے میرے مائدہ کی ناقدری کی تو میں ان پر ایسا
عذاب نازل کروں گا جس کی مثال روئے زمین پر اس سے پہلے کبھی نظر نہ آئی ہو
گی۔ 3 یہ عذاب آج ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور دنیا اس بات کا اقرار
کر رہی ہے کہ اس سے پہلے دنیا پر اتنی بڑی تباہی کبھی نہیں آئی۔
قرآن کریم کی صداقت کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے کہ وہی
الفاظ جو قرآن کریم نے استعمال کئے ہیں آج عیسائی قریباً روزانہ استعمال کرتے اور
اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ دنیا پر وہ عذاب نازل ہے جس کی نظیر تاریخ پیش
کرنے سے قاصر ہے اور یہ ایک بار نہیں، دو بار نہیں، تین بار نہیں، ہزاروں بار
اعتراف کیا جا چکا ہے۔ پھر صرف آسٹریلیا میں نہیں، صرف امریکہ میں نہیں، صرف
کینیڈا میں نہیں، بلکہ ہر ملک میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ آج زمین پر خدا تعالیٰ
کا وہ قہر اترا ہوا ہے اور وہ تباہی اور بربادی ہو رہی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔
پس ایسے موقع پر بہت دعاؤں کی ضرورت ہے اور اگلے چھ ماہ نہایت
خطرناک ہیں۔ اگر دنیا اگلے چھ ماہ کی ہولناک تباہی سے بچ جائے تو سمجھ لو کہ
خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں پر ایسا کرم فرمایا کہ جس کی کوئی نظیر نہیں۔ جس طرح اس
عذاب کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسی طرح اگر اگلے چھ ماہ خیریت سے گزر جائیں
1941 ء
215
خطبات محمود
تو اللہ تعالیٰ کے اس کرم کی بھی پہلے کوئی مثال نہیں ملے گی۔ کیونکہ اتنے بڑے
غضب کے بعد دنیا دن کو بچا لینا اسی رحیم کریم خدا کا ہی کام ہو سکتا ہے۔ کسی انسان کی
طاقت میں یہ بات نہیں کہ وہ اس عذاب کو دور کر سکے۔ پس دعائیں کرو اور بہت
دعائیں کرو تا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے تم وارث بنو اور اس بات کو اچھی طرح یاد
رکھو کہ جو شخص دوسروں پر رحم کرتا ہے اس پر بھی رحم کیا جاتا ہے۔ اور جو شخص
دوسروں کی طرف سے اپنے دل کو سخت کر لیتا ہے اس کی طرف سے بھی خدا اور
اس کے فرشتے اپنے دل کو سخت کر لیتے ہیں۔
اس کے بعد میں اس امر کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں
کہ جیسا کہ مجلس شوریٰ کے موقع پر میں نے بیان کیا تھا اس جنگ میں ہماری
جماعت کے بھی بہت سے دوست شامل ہیں۔ میں ابھی جمعہ کے لئے آ رہا تھا کہ
مجھے ایک احمدی دوست کا جو اسی جنگ میں ایک مقام پر گیا ہوا ہے تار ملا کہ
میرے لئے دعا کی جائے۔ مجھے اس تار کو پڑھ کر خیال آیا کہ ہمارے وہ احمدی بھائی
جو ہزاروں ہزار میل دور اس خطرناک جنگ میں شامل ہیں۔ کس طرح یہ امیدیں
باندھے ہوئے ہوں گے کہ رات اور دن ان کی کامیابی کے لئے دعائیں کی جاتی ہوں گی
مگر تم، ہاں تم اپنے دلوں میں غور کرو کہ کیا تم ان کی امیدوں کو پورا کر رہے ہو،
کیا تم ان کی حُسنِ ظنیوں کو پورا کر ر رہے ہو اور اور کیا تم واقعی ان کے لئے دن دن اور رات
ایک اضطراب کے عالم میں دعائیں مانگتے رہتے ہو؟ وہ ان مقامات پر ہیں جہاں
چاروں طرف بم برس رہے ہیں، جہاں ہزاروں آدمی ایک ایک دن میں ہلاک ہو
رہے ہیں اور جہاں بعض دفعہ ایک ایک بم ایسا گرتا ہے کہ وہ پچھتر پچھتر اور سو سو گز
زمین کو اڑا کر لے جاتا ہے۔ ایسے خطرہ کے مقام پر گیا ہوا ہر احمدی تم میں سے ہر شخص
کے متعلق یہ امید رکھتا ہے کہ تم قادیان میں بیٹھے ہوئے اس کے متعلق دعائیں کر
رہے ہو گے۔ پھر کیسا بد قسمت ہے وہ انسان کہ جس کے اپنے بھائی جنگ میں شامل
ہوں اور پھر بھی وہ لوگوں کی موت پر خوش ہو پھر بھی وہ اس بربادی پر ہنسے اور
1941 ء
216
خطبات محمود
پھر بھی یہ کہتے ہوئے اسے شرم نہ آئے کہ خوب مزا آیا۔ کیا ایسے شخص سے زیادہ
قسی القلب کوئی اور انسان ہو سکتا ہے ؟ اور کیا اس سے بھی زیادہ خدا تعالیٰ
سنگدل اور
کے غضب کو بھڑکانے والا کوئی اور ہو سکتا ہے؟
پس ان کی اس حُسن طنی کو دیکھو، ان کے اس اعتماد کو دیکھو، ان کے اس
یقین کو دیکھو اور اپنے میں سے بعض کے اس ظالمانہ فعل کو دیکھو کہ جب ہزاروں ہزار
میل دور ایک شخص اپنی حفاظت کا ذریعہ ان کی دعاؤں کو سمجھ رہا ہے تو وہ ایسے
افعال کر رہے ہوں جو ان کی پوری بے دردی اور ظالمانہ رویہ کو ظاہر کرنے والے
ہوں۔ آجکل تو ہمارے دلوں میں ایک لمحہ کے لئے بھی چین نہیں ہونا چاہئے اور ہر
وقت دعائیں ہماری زبان پر جاری رہنی چاہئیں۔ کجا یہ کہ ہم ہلاک ہونے والوں کی
ہلاکت کی خبریں مزے لے لے کر پڑھیں اور اپنی مجلسوں میں کہیں کہ خوب ہوا۔
میری اپنی یہ حالت ہے کہ جب میں رات کو لیٹتا ہوں تو میرا دل دھڑکنے
لگ جاتا ہے اور گھنٹوں میری نیند اڑ جاتی ہے اور میں دعائیں کرنے لگ جاتا ہوں۔
مگر باوجود ان دعاؤں کے میرا دل تسلی نہیں پاتا کہ میں خدا کے حضور سرخرو ہو گیا
ہوں اور مجھے کبھی اطمینان نہیں ہوا کہ اس خطرہ اور مصیبت میں مبتلا بھائیوں کے
لئے میں نے ویسی ہی دعائیں کی ہیں جیسی مجھ سے امید کی جا سکتی تھی۔
اس کے بعد میں ایک اور شکایت کی طرف توجہ کرتا ہوں جو آج ہی
میرے سامنے پیش ہوئی ہے اور وہ یہ کہ محلہ مسجد فضل میں بالعموم لوگ نماز
باجماعت کے تارک ہیں۔ (یہ محلہ دار الفضل نہیں بلکہ وہ محلہ ہے جسے مقامی لوگ
ارائیوں کا محلہ کہتے ہیں) اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تم نماز میں کیوں شامل
نہیں ہوتے تو کوئی کہتا ہے کہ میری فلاں سے لڑائی ہے کوئی کہتا ہے مجھے فلاں نے
کھانے کی پرچی نہیں دی تھی۔ غرض کوئی کسی وجہ سے اور کوئی کسی وجہ سے مسجد
میں نماز پڑھنے کے لئے نہیں آتا۔ اگر یہ شکایت صحیح ہے تو مجھے مسجد فضل کے حلقہ
کے احمدیوں پر نہایت ہی تعجب ہے۔ نماز اور پھر باجماعت نماز اللہ تعالیٰ کے خاص
1941 ء
217
خطبات محمود
فضلوں میں سے ایک فضل ہے اور اس نے اپنے بندوں پر یہ بہت بڑا احسان کیا ہے
کہ انہیں پانچ وقت اپنے حضور حاضر ہونے کا شرف بخشا ہے۔ ان پانچ وقتوں میں
اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے دعاؤں کی قبولیت کا موقع بہم پہنچایا ہے اور اس
حضوری کا مقام اس نے مسجد کو قرار دیا ہے۔ پس سوائے بیمار اور معذور کے ہر وہ
شخص جو نماز کے لئے مسجد میں حاضر نہیں ہوتا وہ گویا خدا کے حضور حاضر نہیں
ہوتا۔ آخر خدا کوئی مادی یا جسمانی چیز تو ہے نہیں کہ تم یہ خیال کر لو کہ ہم اس
جسمانی چیز کے پاس جس وقت چاہیں گے پہنچ جائیں گے۔ وہ ہمیشہ اپنی صفات کے
ظہور سے ہی نظر آتا ہے اور وہ یوں تو اپنی قدرت سے ہر جگہ ہے اور کوئی مقام
ایسا نہیں جہاں خد اتعالیٰ کی قدرت کا اظہار نہ ہو مگر اس کا ہر جگہ ہونا ہمارے لئے
کارآمد نہیں ہو سکتا جب تک ہم اس جگہ نہ جائیں جہاں اس نے حاضر ہونے کا حکم
دیا ہوا ہے۔
پس جب تک انسان اس جگہ حاضر نہ ہو جس جگہ کے متعلق خدا تعالیٰ نے
یہ کہا ہے کہ میں وہاں اپنا جلوہ دکھاؤں گا اس وقت تک وہ خدا تعالیٰ کے جلوے کو
دیکھ نہیں سکتا کیونکہ خدا تعالیٰ نے ہی یہ فرمایا ہے کہ وہ اپنا جلوہ فرض نمازوں میں
مسجد میں ظاہر کرتا ہے اور گو خدا تعالیٰ ہر جگہ ہے مگر اس کا یہ فرمانا ایسا ہی ہے
جیسے کوئی بادشاہ کہہ دے کہ فلاں مقام پر سب لوگ جمع ہو جائیں میں وہاں آؤں
گا۔ اب اگر کوئی شخص اس جگہ نہ جائے اور کہیں اور چلا جائے اور یہ خیال کرے
کہ میں بادشاہ سے ملاقات کر لوں گا تو وہ حماقت کا ارتکاب کرے گا۔ اسی طرح
جب خدا تعالیٰ نے یہ فرما دیا ہے کہ میں صبح کی نماز کے وقت مسجد میں ہر ایک کو
اپنا جلوہ دکھاؤں گا۔ سوائے بیمار اور معذور کے اور جب خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا دیا ہے
کہ میں ظہر کی نماز کے وقت مسجد میں ہر ایک کو اپنا جلوہ دکھاؤں گا سوائے بیمار اور
معذور کے اور جب خدا تعالیٰ نے یہ فرما دیا ہے کہ میں عصر کی نماز کے وقت مسجد میں
ہر ایک کو اپنا جلوہ دکھاؤں گا سوائے بیمار اور معذور کے اور جب خدا تعالیٰ نے یہ
1941 ء
218
خطبات محمود
فرما دیا ہے کہ میں مغرب کی نماز کے وقت مسجد میں ہر ایک کو اپنا جلوہ دکھاؤں گا
سوائے بیمار اور معذور کے اور جب خدا تعالیٰ نے یہ فرما دیا ہے کہ میں عشاء کی نماز
کے وقت مسجد میں ہر ایک کو اپنا جلوہ دکھاؤں گا سوائے بیمار اور معذور کے۔ تو اب
جو شخص صبح کی نماز کے وقت چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے گھر پر جلوہ دکھائے
سوائے اس کے کہ وہ بیمار اور معذور ہو، وہ خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھنے سے محروم رہے
گا۔ جو شخص ظہر کی نماز کے وقت چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے گھر پر جلوہ دکھائے
سوائے اس کے کہ وہ بیمار اور معذور ہو وہ خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھنے سے محروم رہے
گا۔ جو شخص عصر کی نماز کے وقت چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے گھر پر جلوہ
دکھائے سوائے اس کے کہ وہ بیمار اور معذور ہو وہ خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھنے سے محروم
رہے گا۔ جو شخص مغرب کی نماز کے وقت چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے گھر پر
جلوہ دکھائے سوائے اس کے کہ وہ بیمار اور معذور ہو وہ خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھنے سے
محروم رہے گا۔ جو شخص عشاء کی نماز کے وقت چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے گھر
پر جلوہ دکھائے سوائے اس کے کہ وہ بیمار اور معذور ہو وہ خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھنے
سے محروم رہے گا۔ پس ہر وہ صبح کی نماز جو تم نے اپنے گھر پر پڑھی سوائے اس
کے کہ تم بیمار تھے یا معذور تھے وہ نماز تم نے ضائع کر دی کیونکہ نماز کے معنے خدا تعالیٰ
کی ملاقات کے ہیں اور وہ تم نے نہیں کی۔ اسی طرح ہر وہ ظہر کی نماز جو تم نے گھر
پر پڑھی سوائے اس کے کہ تم بیمار تھے یا معذور تھے تو وہ نماز تم نے ضائع کر دی۔
کیونکہ خدا تعالیٰ اس وقت مسجد میں تھا اور تم گھر پر تھے۔ یہی حال اس عصر کی نماز کا
ہے جو بیماری اور معذوری کے بغیر تم نے اپنے گھر پر پڑھی اور یہی حال اس مغرب
کی نماز کا ہے جو بیماری اور معذوری کے بغیر تم نے اپنے گھر پر پڑھی اور یہی حال
اس عشاء کا ہے جو بیماری اور معذوری کے بغیر تم نے اپنے گھر پر پڑھی اور اگر تم
نے پانچوں نمازیں ہی اپنے گھر پر پڑھیں تو گویا پانچوں نمازوں میں خدا تعالیٰ کی
ملاقات تمہیں نصیب نہیں ہوئی۔ اور جبکہ نماز خدا کی ملاقات کے لئے ہی پڑھی جاتی ہے
1941 ء
219
خطبات محمود
اور یہ ملاقات تمہیں نصیب نہیں ہوئی تو تم نے خواہ مخواہ اپنا وقت ضائع کیا۔ اگر تم
وہی دس یا پندرہ منٹ دنیا کے کسی کام میں صرف کر لیتے تو تمہیں کوئی فائدہ بھی ہو
جاتا۔ مگر ان نمازوں کے پڑھنے سے تمہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔ پس اگر
نمازیں پڑھنی ہوں اور ان سے وہ فوائد حاصل کرنے ہوں جو شریعت نے نمازوں
کے بیان کئے ہیں تو تمہیں نمازوں کو ان کی شرائط کے ساتھ ادا کرنا چاہئے۔ اور جبکہ
نماز کی غرض محض خدا تعالیٰ کی ملاقات ہے تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ کوئی شخص
کس طرح کہہ سکتا ہے کہ فلاں امام الصلوۃ کے ساتھ چونکہ میری لڑائی ہے اس لئے
میں نماز میں شامل نہیں ہو سکتا یا چونکہ میری فلاں سے لڑائی ہے اور وہ سیکرٹری ہے
اس لئے میں نماز میں شامل نہیں ہو سکتا یا چونکہ میری فلاں سے لڑائی ہے اور وہ
پریزیڈنٹ ہے اس لئے میں نماز میں شامل نہیں ہو سکتا یا چونکہ میری فلاں سے
لڑائی ہے اور وہ قاضی یا محتسب ہے اس لئے میں نماز میں شامل نہیں ہو سکتا۔ آخر
میں یہ تو خیال نہیں کر سکتا کہ یہ تمام لڑائیاں امام الصلوۃ کے ساتھ ہی ہیں۔ لازماً
کسی کی لڑائی امام الصلوۃ کے ساتھ ہو گی، کسی کی قاضی کے ساتھ، کسی کی سیکرٹری
کے ساتھ، کسی کی پریذیڈنٹ کے ساتھ اور کسی کی محتسب کے ساتھ۔ یہ تو ہو نہیں
سکتا کہ امام ہی قاضی ہو، امام ہی محتسب ہو، امام ہی سیکرٹری ہو، امام ہی پریذیڈنٹ
ہو اور امام ہی پرچی خوراک تقسیم کرنے والا ہو۔ اور چونکہ امام سے دشمنی ہو گئی اس
لئے نماز میں بھی آنا چھوڑ دیا گیا۔ لازماً لوگوں کے دلوں میں یہی شکوہ ہو گا کہ چونکہ
فلاں محتسب یا فلاں قاضی یا فلاں امور عامہ کا کارکن یا فلاں پرچی خوراک تقسیم
کرنے والا مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے آتا ہے اور اس سے ہماری دشمنی ہے اس
لئے ہم مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے نہیں جا سکتے۔ مگر کیا ایسے لوگوں سے خدا تعالیٰ
قیامت کے دن یہ نہیں کہے گا کہ اب میری جنت میں قاضی یا محتسب یا سیکرٹری یا
پریزیڈنٹ آنے لگا ہے اور چونکہ جہاں وہ ہو وہاں تم نہیں آ سکتے اس لئے تم جنت
میں نہ آؤ بلکہ دوزخ میں چلے جاؤ۔ پھر کیا خدا ان لوگوں کو یہ نہیں کہے گا کہ
1941 ء
220
خطبات محمود
فلاں صبح کی نماز کے وقت میں مسجد میں گیا مگر تم میری ملاقات کے لئے نہ آئے
اور اس لئے نہ آئے کہ فلاں قاضی اس مسجد میں نماز پڑھا کرتا تھا اور میں فلاں
ظہر کی نماز کے وقت مسجد میں گیا مگر تم میری ملاقات کے لئے نہ آئے کیونکہ فلاں
پرچی خوراک بانٹنے ولا اس مسجد میں نماز پڑھا کرتا تھا۔ اور میں فلاں عصر کی نماز
کے وقت مسجد میں گیا مگر تم میری ملاقات کے لئے نہ آئے کیونکہ فلاں محتسب
اس مسجد میں نماز پڑھا کرتا تھا اور میں فلاں مغرب کی نماز کے وقت مسجد میں گیا
مگر تم میری ملاقات کے لئے نہ آئے کیونکہ فلاں شخص جو تعلیم کا انتظام کرنے والا
ہے وہ امام الصلوۃ تھا اور اس سے تمہاری دشمنی تھی۔ اور میں فلاں عشاء عشاء کی نماز کے
وقت مسجد میں گیا مگر تم پھر بھی میری ملاقات کے لئے نہ آئے کیونکہ تم نے کہا کہ
فلاں شخص
جو امور عامہ سے
تعلق رکھتا ہے مسجد میں موجود ہے۔ اور چونکہ میری
اس سے دشمنی ہے اس لئے میں مسجد میں نہیں جا سکتا۔ تب خدا تعالیٰ فرمائے گا اب
وہی محتسب، وہی قاضی، وہی امور عامہ کا نمائندہ، وہی امام الصلوٰۃ اور وہی خدام الاحمدیہ
کے کارکن میری جنت میں جا رہے ہیں۔ اب بولو میں تمہیں کس طرح جنت میں
لے جاؤں اور ان لوگوں کی مجلس میں شریک کر کے تمہارا دل دُکھاؤں جن کی
موجودگی کی وجہ سے تم میری ملاقات کے لئے بھی مسجد میں نہ آئے۔ اب میرے
لئے سوائے اس کے کیا چارہ ہے کہ میں تمہیں دوزخ میں بھیج دوں جہاں تم ان
لوگوں کی شکل نہ دیکھ سکو۔ مگر کیا تم اس بات کو پسند کرو گے؟
پھر مجھے بتاؤ تو سہی کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر کتنا عظیم الشان فضل کیا کہ اس
نے محمد صلی الم کو علی تعلیم کو جو اس کا آخری شرعی رسول ہے کامل کتاب اور کامل ہدایت اور
کامل شریعت دے کر مبعوث کیا اور اسے مبعوث فرما کر دنیا میں مسجد میں قائم کیں
اور محمد صلی الل علم سے یہ اعلان کرا دیا کہ مَسْجِدِى أَخِرُ الْمَسَاجِدِ 4 یعنی میری
مسجد آخری مسجد ہے اور کوئی نہیں جو اس کے مقابلہ میں اپنی مسجد بنا سکے۔ اس نے
عیسی علیہ السلام کی بتائی ہوئی مسجد کو منسوخ کر دیا اور اس نے موسیٰ علیہ السلام کی بنائی
1941 ء
221
خطبات محمود
ہوئی مسجد کو منسوخ کر دیا اور اس نے کرشن علیہ السلام کی بنائی ہوئی مسجد کو منسوخ
کر دیا اور اس نے رام چندر جی علیہ السلام کی بنائی ہوئی مسجد کو منسوخ کر دیا اور اس
نے زرتشت علیہ السلام کی بنائی ہوئی مسجد کو منسوخ کر دیا اور اسی طرح اس نے ان
تمام انبیاء کی مسجدوں کو منسوخ کر دیا جو آگے پیچھے آچکے ہیں اور دنیا میں یہ اعلان
کرا دیا کہ اب محمد صلی العلم کی بنائی ہوئی مسجد ہی قائم رہے گی۔
پس تم بتاؤ کہ کیا تم حضرت کرشن علیہ السلام سے زیادہ خدا کو پیارے ہو ؟
م الله س
یا کیا تم حضرت رام چندر علیہ السلام سے زیادہ خدا کو پیارے ہو ؟ یا تم آدم علیہ السلام
سے زیادہ خدا کو پیارے ہو ؟ یا تم نوح علیہ السلام سے زیادہ خدا کے پیارے ہو ؟ یا
تم موسیٰ علیہ السلام سے زیادہ خدا کے پیارے ہو ؟ یا تم عیسیٰ علیہ السلام سے زیادہ خدا
کے پیارے ہو کہ خدا نے ان کی مسجدوں کو تو منسوخ کر دیا مگر وہ تمہارے گھر کی بنی
ہوئی مسجد کو قبول کرے گا۔اس نے تو صاف طور پر کہہ دیا تھا کہ میں محمد صلی اللی سیم
کی مسجد کو ہی قبول کروں گا۔ مگر تم کہتے ہو جی ہاں۔ یہ آدم کے متعلق ہے ہمارے
متعلق نہیں۔ آدم کی مسجد بے شک خدا تعالیٰ قبول نہیں کر سکتا مگر محمد صلی علیم کے
مقابلہ میں ہماری مسجد کو وہ ضرور قبول کرے گا۔ اسی طرح نوح علیہ السلام کی مسجد
اس نے بے شک منسوخ کر دی مگر ان بے چاروں کی کیا حیثیت تھی ان کی مسجد تو
في الواقع اس قابل تھی کہ محمد صلی اللی علم کی مسجد کے مقابلہ میں منسوخ کر دی جاتی مگر
ہماری مسجد منسوخ نہیں ہو سکتی۔ اسی طرح اس نے عیسیٰ علیہ السلام کی مسجد کو
منسوخ کر دیا مگر ہماری مسجد کو منسوخ نہیں کیا، اس نے موسیٰ علیہ السلام کی مسجد کو
منسوخ کر دیا مگر ہماری مسجد کو منسوخ نہیں کیا، اس نے رام چندر کی مسجد کو منسوخ
کر دیا مگر ہماری مسجد کو منسوخ نہیں کیا، اس نے کرشن کی مسجد کو منسوخ کر دیا مگر
ہماری مسجد کو منسوخ نہیں کیا، اس نے زرتشت کی مسجد کو منسوخ کر دیا مگر ہماری
مسجد کو منسوخ نہیں کیا۔ گویا دنیا جہان کی ساری مسجدیں محمد صل السلام کی مسجد کے آگے
پھیکی پڑ گئیں۔ لیکن اس ایرے غیرے کی مسجد قائم ہے۔ اور یہ خیال کرتا ہے کہ
1941 ء
222
خطبات محمود
اسی مسجد میں نماز پڑھ کر وہ خد اتعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتا ہے۔ گویا دوسرے
الفاظ میں وہ یہ کہتا ہے کہ آدم علیہ السلام اور نوح علیہ السلام اور دوسرے انبیاء کی
کیا حیثیت تھی۔ وہ معمولی انسان تھے اور ان کی بنائی ہوئی مسجدیں خدا تعالیٰ نے
منسوخ کر دیں۔ موسیٰ بھی ایک مسکین بندے تھے جن کی مسجد منسوخ کر دی گئی،
داؤد علیہ السلام اور سلیمان علیہ السلام وغیرہ بھی بے حقیقت تھے جن کی مسجدیں خدا
نے منسوخ کر دیں۔ اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی ایک معمولی انسان تھے جن
کی مسجد منسوخ کر دی گئی۔ مگر میں اتنی شان کا آدمی ہوں کہ میری مسجد کبھی
منسوخ ہی نہیں ہو سکتی اور اگر منسوخ ہو جائے تو خدا کی خدائی کس طرح باقی
رہے۔ اب بتاؤ کیا تم سمجھتے ہو کہ تمہارا یہ نقطہ نگاہ صحیح ہے اور کیا تم اسے خدا تعالیٰ
کے سامنے پیش کر سکتے ہو۔ پھر سوچو قیامت کے دن جب محمد صلی العلیم یہ سوال کریں
گے کہ میں نے مسجدیں اس لئے بنائی تھیں تاکہ مسلمان اکٹھے ہوں ان کے شکوے
اور گلے دور ہوں اور گو وہ آپس میں جھگڑ بھی لیں مگر میرے ہاتھ پر اور میرے نام
پر وہ دن رات میں پانچ دفعہ ایک مقام پر اکٹھے ہو جایا کریں پھر تم کیوں مسجدوں
میں نہیں آیا کرتے تھے تو کیا اس سوال کے جواب میں تم یہ کہہ سکتے ہو کہ اے
محمد صل العلیم آپ ہمیں پیارے تو ہیں مگر اتنے نہیں کہ فلاں دشمن کے مقابلہ میں ہم
آپ کے پیار کو ترجیح دے سکتے۔ اس کا بغض ہمارے دل میں اتنا زیادہ تھا کہ ہم نے
آپ کی محبت کو نظر انداز کر دیا اور اس بغض کی وجہ سے مسجد میں جانا پسند نہ کیا۔
اب بتاؤ کہ کیا اس جواب کے بعد محمد صلی اللہ ہم تمہیں اپنے حوض کوثر پر لے جائیں
گے ؟ اور کیا وہ تمہاری شفاعت کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے؟ کیا تم کہہ سکو گے
کہ یا رسول اللہ فلاں عبد الرحمان یا فلاں فضل الہی کا بغض ہمارے نزدیک آپ کے
پیار کے مقابلہ میں بہت اہمیت رکھتا تھا اور اسی وجہ سے ہم نے آپ کے پیار کو تو رڈ کر دیا
اور اس کے بغض کو اختیار کر لیا۔ اب یا رَسُولَ اللہ ہماری شفاعت کیجئے اور ہمیں کوثر
کے انعامات میں سے حصہ دیجئے ۔ محمد صلی اللہ ہم تو تمہیں یہی کہیں گے کہ جاؤ اور اپنا
صا
1941 ء
223
خطبات محمود
حصہ ان لوگوں کے پاس تلاش کرو جن کی محبت یا بغض کے مقابلہ میں تم نے
میری محبت کو قربان کر دیا۔ میری محبت تو تمہارے دلوں میں اتنی ہی تھی کہ تم نے
کسی عبد الرحمان یا کسی فضل الہی یا کسی رشید احمد کے مقابلہ میں اسے ٹھکرا کر رکھ دیا
اور جس مقام کو میں نے اجتماع کا ذریعہ قرار دیا تھا اس میں آنا تم نے پسند نہ کیا۔
پس اب تم مجھ سے کیا امید رکھتے ہو؟ آخر بتلاؤ کہ محمد صلی علیم کی اس بات کا تم کیا
جواب دو گے اور کس طرح تم اللہ تعالیٰ کے حضور سرخرو ہو سکو گے۔ میں نے یہ
باتیں تمہیں اتنی کثرت اور اتنے تواتر کے ساتھ بتائی ہیں کہ اگر میں یہ باتیں
پتھروں سے کہتا تو وہ پگھل جاتے، اگر میں دریاؤں سے یہ باتیں کہتا تو وہ لرز جاتے،
اگر میں خشک ریگستانوں سے یہ باتیں کہتا تو ان کے کلیجے پھٹ جاتے مگر تم میں سے
کچھ انسان ایسے ہیں کہ ان پر میری ان باتوں کا کوئی اثر نہیں۔ میں تمہیں اپنی باتیں
نہیں سنا رہا بلکہ خدا کی باتیں سنا رہا ہوں۔ مجھے تم پر حکومت کا کوئی شوق نہیں۔ میں
جو کچھ کہتا ہوں تمہاری بھلائی اور تمہارے فائدہ کے لئے کہتا ہوں۔ آخر دنیا میں
میں نے مسجدیں نہیں بنائیں اور نہ میں نے نمازیں پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ یہ تمام
احکام خدا اور اس کے رسول کے ہیں۔ میں ان باتوں کے معاوضہ میں تم سے کوئی
فیس وصول نہیں کرتا کہ تم یہ کہو کہ ہمیں باتیں بتا کر یہ خود فائدہ اٹھاتا ہے۔ ہے۔ میں
ہو
خالص تمہاری بہبودی اور خیر خواہی کے لئے یہ باتیں کہتا ہوں مگر تم ہو کہ سمجھتے
خبر نہیں ان باتوں سے اسے کیا فائدہ ہو رہا ہے؟ آخر تمہارے پاس کوئی پارس نہیں
اور نہ میں نے کوئی پیتل کی تختیاں بنوا کر مسجدوں میں رکھی ہوئی ہیں کہ مبادا
تمہیں خیال ہو کہ ان تختیوں پر تم پاؤں رکھتے ہو تو وہ سونے کی بن جاتی ہیں۔ اور
میں انہیں اپنے مصرف میں لے آتا ہوں۔ اگر تمہیں یقین نہ ہو تو تم مسجدوں کو
اچھی طرح دیکھ لو۔ وہاں کوئی پیتل کی تختیاں پڑی ہوئی نہیں کہ تمہیں یہ خیال ہو
کہ میں تمہیں نماز پڑھنے کی اس لئے تحریک کرتا ہوں کہ ان تختیوں پر تمہارا پاؤں
پڑنے سے وہ پیتل سونا بن جائے گا اور پھر میں اسے اٹھا کر اپنے گھر لے آؤں گا۔
1941 ء
224
خطبات محمود
بلکہ سچ تو یہ ہے کہ جو جو شخص مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے نہیں جاتا اس کے پیر تو
اگر سونے پر بھی پڑیں گے تو وہ لوہا بن جائے گا کجا یہ کہ پیتل کو وہ سونا بنا دے۔
بھلا جس شخص کے دل میں خدا اور اس کے رسول کی محبت نہیں اور جو اپنی قیمت
تو زیادہ لگاتا ہے مگر خدا اور اس کے رسول کے احکام کی قیمت ادنیٰ قرار دیتا ہے
اس کی خدا کے حضور کیا وقعت ہو سکتی ہے۔ وہ تو سونے کو بھی ہاتھ لگائے گا تو
پیتل بن جائے گا۔ ایسا انسان بھلا مجھے کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے اور خود اسے کیا فائدہ ہو
سکتا ہے۔ پس میں جو کچھ کہتا ہوں تمہارے فائدہ کے لئے کہتا ہوں تاکہ جب تم
مرو تو خدا تعالیٰ تمہیں یہ جواب نہ دے کہ ان کو میرے پاس سے نکال دو۔ ان کا
مقام میری جنت نہیں بلکہ دوزخ ہے۔ ورنہ تمہارے جنت میں جانے سے مجھے کیا
فائدہ ہو سکتا ہے؟ یا اگر تم دوزخ میں چلے جاؤ تو اس سے مجھے کیا نقصان ہو سکتا
ہے؟ میں تو تمہاری بھلائی اور تمہاری خیر خواہی کے لئے کہہ رہا ہوں کہ اپنے
طریق عمل پر غور کرو اور خدا کے احکام کو پس پشت نہ ڈالو۔ آخر کب تک تم میں
یہ جھگڑے چلے جائیں گے ؟ کب تک تم اپنی ذاتی عداوتوں کی وجہ سے اپنی روح کو
نقصان پہنچاتے چلے جاؤ گے اور کب تک تم یہ سمجھو گے کہ واعظ جو کچھ کہتا ہے
تمہارے فائدہ کے لئے کہتا ہے اپنے لئے نہیں کہتا۔ اگر انسان کا خدا پر ایمان ہو، محمد صلی اللی سیم
پر ایمان ہو اور اس ایمان میں کسی قسم کے نفاق کی آمیزش نہ ہو تو ایک دفعہ کا
وعظ بھی اسے مدت العمر کے لئے کافی ہو سکتا ہے مگر تم میں سے بعض ہیں کہ
انہیں روزانہ خدا تعالیٰ کے احکام سنائے جاتے ہیں اور پھر بھی وہ ان کی بجا آوری میں
غفلت سے کام لیتے ہیں۔
علیروم
پس توبہ کرو اور اگر غفلت کی وجہ سے تم نے نماز باجماعت چھوڑ رکھی ہے
تو اپنی اس غفلت کو دور کرو اور اگر بے دینی کی وجہ سے تم نماز باجماعت نہیں
پڑھتے تو استغفار کرو تاکہ خدا تعالیٰ تمہیں اس بے دینی سے بچائے۔ مسجدوں سے تو ہیں اس لیے دینی سے بچائے۔ مسجدوں سے
تمہیں اتنی محبت ہونی چاہئے کہ اگر کوئی شخص تمہیں جوتیاں مار مار کر بھی مسجد سے
1941 ء
225
خطبات محمود
نکالنا چاہے تو پھر بھی تم نہ نکلو اور اگر کوئی سیکرٹری یا قاضی یا محتسب یا پریذیڈنٹ
تمہیں دھکے دے کر بھی مسجد سے نکالنا چاہے تو تم اس کے آگے ہاتھ جوڑو اور کہو
کہ میں ہر ذلت برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں مگر خدا کے لئے تم مجھے مسجد
سے نہ نکالو۔ جب تم مسجدوں کے ساتھ اس رنگ میں اپنی محبت کا اظہار کرو گے
اور جب ہر دکھ اور ہر درد تم بخوشی برداشت کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ گے مگر
مسجد سے علیحدگی ایک لمحہ کے لئے بھی برداشت نہیں کرو گے تب بے شک قیامت
کے دن خدا تمہیں جنت میں داخل کرے گا اور اس قاضی یا محتسب یا سیکرٹری کو
اپنی جنت سے نکال دے گا جس نے تمہیں مسجد سے دھکے دے کر باہر نکالا ہو گا۔
مگر وہ شخص جو کسی کے ساتھ عداوت رکھنے کی وجہ سے مسجد میں نہیں جاتا وہ اپنے
دشمن کے لئے تو جنت کے دروازے کھولتا ہے اور اپنے لئے دوزخ کے۔ گویا اس کا
دشمن دونوں طرح فائدہ میں رہا۔اس جہان میں بھی اس نے اسے دکھ پہنچالیا اور اگلے
جہان میں بھی جنت لے لی۔ لیکن یہ اس جہان میں بھی مسجد سے باہر رہا اور اگلے
جہان میں بھی خدا تعالیٰ کی جنت کا مستحق نہیں بن سکے گا۔
پس ہر وہ شخص جو دوسرے شخص کو سوائے اس کے کہ کسی فتنہ یا خونریزی
یا لڑائی کا اندیشہ ہو مسجد سے نکالتا ہے وہ اپنے لئے خدا تعالیٰ کی رحمت کا دروازہ بند
کرتا ہے لیکن وہ شخص جو کسی کی عداوت کی وجہ سے مسجد میں نہیں جاتا وہ اپنے
لئے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازے بند کرتا ہے اور دوسرے کے لئے اس کی
رحمت کے دروازے کو کھولتا ہے۔ پس میں مسجد فضل سے تعلق رکھنے والے تمام
لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی اصلاح کریں۔ شکایت کرنے والے دوست نے لکھا
ہے کہ ہم ایسے لوگوں کے پاس واعظوں کو بھی لے گئے مگر ان پر کوئی اثر نہ ہوا۔
میں کہتا ہوں کہ اس معاملہ میں واعظوں کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی یہ تو ایسی
چیز تھی کہ اگر کوئی واعظ اس سے روکتا تب بھی وہ اس کا مقابلہ کرتے۔ کُجا یہ کہ
واعظ کہتا اور وہ اس کی بات کو ماننے سے انکار کر دیتے۔ بہر حال یہ انہیں کے فائدہ
1941 ء
226
خطبات محمود
یہ
کی بات ہے۔ اگر وہ اس کو سمجھ لیں تو خود فائدہ اٹھائیں گے اور اگر نہیں سمجھیں
گے تو یہ اس بات کا ایک ثبوت ہو گا کہ ان کا احمدیت کا دعویٰ محض جھوٹا ہے اور
وہ خدا تعالی کی درگاہ میں ہرگز احمدی نہیں۔ میں نے دیکھا ہے جب میں کسی شخص
کو کسی دینی نقص کی وجہ سے جماعت سے خارج کر دیتا ہوں تو وہ میری منتیں کرنے
لگ جاتا ہے اور خط پر خط آنے شروع ہو جاتے ہیں کہ مجھے دوبارہ جماعت میں شامل
کر لیا جائے حالانکہ میرا نکالا ہوا تو ہو سکتا ہے کہ خد اکے حضور جماعت میں شامل
ہو اور میں نے غلط فہمی سے اسے نکال دیا ہو مگر کیسا بد قسمت ہے وہ انسان جس
کا نام خدا کی درگاہ میں تو احمدیت کی لسٹ میں سے کٹا ہوا ہے مگر وہ اپنے آپ کو
احمدی ہی سمجھتا ہے۔ پس تو بہ کرو اور اپنی اصلاح کرو اور آج سے قطعی فیصلہ کرلو
کہ تم نے مسجد میں آنے سے نہیں رکنا۔ اگر تمہارا کوئی دشمن اس مسجد میں نماز
پڑھنے کے لئے آتا ہے تو خدا کے حضور اپنی نیکیاں اس کی نیکیوں سے زیادہ کرنے
کے لئے تمہیں تو چاہئے کہ اگر وہ ایک دفعہ مسجد میں نماز کے لئے آتا ہے تو تم دو
دفعہ آؤ۔ اگر وہ ظہر میں آتا ہے تو تم ظہر میں بھی آؤ اور عصر میں بھی آؤ اور اگر
وہ ظہر اور عصر میں آتا ہے تو تم ظہر میں بھی آؤ ، عصر میں بھی آؤ اور مغرب میں
بھی آؤ۔ اور اگر وہ ظہر، عصر اور مغرب تین نمازیں مسجد میں پڑھتا ہے تو تم ظہر،
عصر، مغرب اور عشاء چار نمازیں مسجد میں پڑھو۔ اور اگر وہ چار نمازیں مسجد میں
پڑھتا ہے تو تم پانچوں نمازیں مسجد میں پڑھو۔ اور اگر وہ پانچوں نمازیں مسجد میں
پڑھتا ہے تو تم تہجد بھی مسجد میں آکر پڑھا کرو تاکسی طرح تم خدا کے حضور اس
سے بڑھ جاؤ اور خدا کے فضلوں کے اس سے زیادہ وارث بن جاؤ۔ لیکن اگر وہ تو
مسجد میں آتا رہے اور تم مسجد میں نماز پڑھنا چھوڑ دو تو یہ اپنے ہاتھ سے اپنا ناک
کاٹ لینے والی بات ہو گی۔ اس طرح تو اس نے دنیا میں بھی تمہیں دکھ دے لیا اور
جنت میں بھی اپنا گھر بنا لیا۔ پس وہ جیتا یا تم جیتے؟
تیسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آج ہی ایک اخبار میں میں نے پڑھا ہے
1941 ء
227
خطبات محمود
کہ احمدیوں کی بھی عجیب حالت ہے وہ کئی سال سے یہ سوچ رہے ہیں کہ انہیں
مسلم لیگ میں شامل ہونا چاہئے یا کانگرس میں۔ وہ اخبار نویس لکھتے ہیں جب احمدی
ایک واجب الاطاعت امام مانتے ہیں تو اس سے کیوں نہیں پوچھ لیتے کہ وہ مسلم لیگ
میں شامل ہوں یا کانگرس میں۔ اس پر سوچنے اور غور کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
معلوم ہوتا ہے مضمون نگار صاحب کو اس بارہ میں کچھ غلط فہمی ہوئی ہے
اور وہ خیال کرتے ہیں کہ شاید میرے منشاء کے بغیر مجلس شوریٰ میں یہ بحث ہو رہی
ہے۔ حالانکہ یہ بحث میری پریذیڈنٹی اور میری صدارت میں میرے کہنے اور میری
اجازت سے ہوتی ہے۔ پھر انہیں دوسری غلطی یہ لگی ہے کہ انہوں نے یہ سمجھ لیا ہے
کہ جب کسی جماعت کا کوئی واجب الاطاعت امام ہو تو اسے مشورہ لینے کی کوئی ضرورت
نہیں ہوتی۔ حالانکہ رسول کریم صل السلام فرماتے ہیں لَا خِلَافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ 5 یعنی
کوئی خلافت خلافت نہیں کہلا سکتی جس میں لوگوں سے مشورہ نہ لیا جاتا ہو۔ بے شک
خلیفہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مشورہ کو رد کر دے مگر اسے یہ اختیار حاصل نہیں
کہ وہ مشورہ لے ہی نہیں۔ مشورہ کے صرف یہی معنے نہیں ہوتے کہ امام ان کی
س
بات کو مان لے بلکہ مشورہ سے قوم کی دماغی حالت ترقی کرتی ہے۔ آخر رسول کریم صلی العلیم
سے بڑھ کر خدا تعالیٰ سے
سے
علم پانے والا اور اور ک کون ہو سکتا ہے۔ آپ خدا تعالیٰ
الہام پاتے تھے اور وحی الہی آپ کی راہنمائی فرماتی تھی مگر اس کے باوجود آپ بھی
مشورہ لیا کرتے تھے اب کیا اس بات پر تعجب کا اظہار کیا جا سکتا ہے کہ ایک رسول
موجود ہے اور وہ بھی ایسا رسول جو تمام رسولوں کا سردار ہے اور خدا تعالیٰ کا آخری
ہدایت نامہ اسی کے ذریعہ دنیا تک پہنچا ہے مگر پھر بھی وہ لوگوں سے مشورہ لیتا
س
ہے۔ تاریخ میں ایسے کئی امور موجود ہیں جن میں رسول کریم صلی الم نے لوگوں سے
مشورہ لیا اور بعض دفعہ تو مشورہ کو آپ نے اتنی اہمیت دی کہ اپنے منشاء کے خلاف
اس پر عمل کیا۔ مثلاً جنگ احد سے پہلے رسول کریم صلی علیم نے ایک خواب دیکھا
جس کے معنے آپ نے یہ سمجھے کہ اس موقع پر ہمیں باہر نکل کر دشمن کا مقابلہ
1941 ء
228
خطبات محمود
صد الله س
رض
نہیں کرنا چاہئے بلکہ مدینہ میں ٹھہر کر مقابلہ کرنا چاہئے آپ یہ رویا دیکھنے کے بعد
باہر تشریف لائے اور صحابہ سے فرمایا کہ میں نے ایک خواب دیکھا ہے جس کا مفہوم
میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں دشمن کا مقابلہ باہر نکل کر نہیں کرنا چاہئے ورنہ ہمیں
نقصان ہو گا۔ اس پر کئی جو شیلے نوجوان کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ یہ
نہیں ہونا چاہئے۔ ہم تو کفر میں بھی کسی سے نہیں ڈرے اب اسلام لانے کے بعد
کس طرح ڈر سکتے ہیں؟ آپ مدینہ سے ہمیں باہر لے چلیں، ہم دشمن کا مقابلہ کریں
گے۔ غرض انہوں نے خوب زور سے تقریریں کیں۔ جب تقریریں ہو چکیں تو
رسول کریم صلی اللی سیم اندر گئے اور جنگ کا لباس پہن کر باہر تشریف لے آئے۔ اتنے
میں جو بڑھے اور سمجھدار لوگ تھے انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ نا سمجھو تم نے یہ
کیا حرکت کی۔ محمد صلی علیم نے جب ایک بات کہی تھی اور اپنے ایک خواب کا ذکر
کیا تھا تو تمہیں جوش میں نہیں آنا چاہئے تھا اور مشورہ دیتے وقت سوچ لینا تھا کہ
کہیں وہ رسول کریم صلی علیم کے منشاء کے خلاف تو نہیں۔ جب رسول کریم صلی الم نے
اپنا عندیہ قبل از وقت ظاہر کر دیا تھا تو تمہیں ٹھنڈے دل سے اس پر غور کرنا
چاہئے تھا نہ یہ کہ جوش میں آکر ایسی بات کہہ دیتے جو رسو رسول کریم صلی الم کے منشاء کے
خلاف ہے۔ یہ بات ان کی سمجھ میں بھی آگئی۔ مخلص تو وہ تھے ہی صرف جوش محبت
میں انہوں نے یہ کہہ دیا تھا۔ چنانچہ جب رسول کریم صلی العلیم علیہم باہر تشریف لائے تو
سب کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے یا رَسُولَ اللہ ! ہم سے سخت غلطی ہوئی ہے جو کچھ
آپ نے فرمایا وہی درست ہے دشمن کا مقابلہ مدینہ سے باہر نکل کر نہیں بلکہ مدینہ
میں رہتے ہوئے کرنا چاہئے۔ اس پر رسول کریم صلی الم نے فرمایا جب خدا کا رسول
ہتھیار لگا لیا کرتا ہے تو پھر وہ واپس نہیں لوٹتا۔ چنانچہ آپ باہر گئے اور وہ نقصان
جس کی رویا میں خبر دی گئی تھی وقوع میں آگیا ۔6
اب
بتاؤ کیا میں محمد صلی العلیم سے زیادہ اپنی جماعت سے فرمانبرداری کی امید
کر سکتا ہوں کہ وہ تو اپنی جماعت سے مشورہ لے لیا کریں اور میں مشورہ نہ لیا کروں۔
1941 ء
229
خطبات محمود
م الله س
ہماری جماعت کی تو ساری عظمت ہے ہی اسی بات میں کہ کہ وہ محمد صلی علیم اور آپ کے
صحابہ کی نقل کرے۔ پس جب صحابہ سے رسول کریم صلی الم نے یہ معاملہ فرمایا کہ
ان سے کئی موقعوں پر مشورہ لیا اور بعض دفعہ ان کا مشورہ اپنے منشاء کے خلاف
ہونے کے باوجود قبول کر لیا تو کیا وجہ ہے کہ میں اپنی جماعت سے مشورہ نہ لیا
کروں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کے بغیر جماعتوں کے دماغ مردہ ہو جاتے ہیں اور یہی
وجہ ہے کہ خدا نے نبوت کے وقت بھی مشورہ ضروری قرار دیا اور خلافت کے
وقت بھی مشورہ ضروری قرار دیا۔ اگر نبوت کے زمانہ میں لوگ اسی طرح کرتے
چلے جائیں جس طرح نبی کہے اور اس کی وفات کے بعد جس طرح خلیفہ کہے اسی
طرح کرتے چلے جائیں اور ذاتی غور اور فکر سے کام نہ لیں تو ان کے دماغ تھوڑے
ہی عرصہ میں بالکل بیکار ہو جائیں اور ان کی ذہنی قوتوں کا نشو و نما بالکل رک جائے
۔اسی لئے نبوت اور خلافت دونوں حالتوں میں مشورہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ہاں نبی
اور خلیفہ کو خدا تعالیٰ نے یہ اختیار بھی دیا ہے کہ جب وہ دیکھیں کہ کوئی بات ایسی
پیش کی جا رہی ہے جو صریح طور پر دین کے خلاف ہے تو اسے رڈ کر دیں اور ان
مشوروں پر عمل کریں جو مفید ہوں۔ غرض ایک واجب الاطاعت امام اور خلیفہ مان لینے
یہ ہرگز مطلب نہیں ہوتا کہ جماعت اہم امور کے متعلق مشورہ نہ کیا کرے یا
خلیفہ اہم امور میں ان سے مشورہ نہ لیا کرے۔ مشورہ ایک نہایت ضروری چیز ہے
اور اس سے قوم کے اندر تفقہ کا مادہ بڑھتا اور ذہنی قوتوں سے کام لینے اور سوچنے
اور غور کرنے کی عادت پیدا ہونے کی وجہ سے اس کا دماغ ترقی کرتا ہے اور یہی
فرق ہے ایک ڈکٹیٹر اور نبی میں یا ڈکٹیٹر اور ایک خلیفہ میں۔ ڈکٹیٹر لوگوں کے
ذہنوں کو مارنا چاہتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے نبی اور اس کے خلفاء لوگوں کے ذہنوں کو
تیز کرنا چاہتے ہیں اور باوجود اس کے کہ وہ حکم دے سکتے ہیں کہ ایسا کرو اور ایسا نہ
کرو وہ اس طرح حکم نہیں دیتے بلکہ ان سے مشورہ لینے کے بعد کام کرتے ہیں تاکہ
ان کی دماغی قوتیں مردہ نہ ہو جائیں اور جماعت میں غور اور فکر کرنے کی عادت
کا