دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ آنے والی ہولناک تباہی سے دنیا کو بچا لے

حصہ 2

1941 ء
230
خطبات محمود
پیدا ہو۔ چنانچہ اگر کسی وقت غلط مشورہ ان کے سامنے پیش کر دیا جائے تو خلفاء اپنی
جماعت کے افراد کو سمجھاتے ہیں کہ اس معاملہ میں تم نے فلاں غلطی کی ہے۔ گویا
یہ ایک مدرسہ ہے جس میں روزانہ لوگوں کی تربیت ہوتی چلی جاتی ہے اور یہ اسلام
کی برکات میں سے ایک بہت بڑی برکت ہے جو ہمیں حاصل ہے۔ ہماری جماعت
چونکہ ایک غیر اسلامی گورنمنٹ کے ماتحت ہے اور چھٹیاں گورنمنٹ کے اختیار میں
ہیں اس لئے ہم اپنی جماعت کے دوستوں کو مشورہ کے لئے سال میں صرف ایک
دفعہ بلاتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں سال میں صرف ایک مجلس شوری کا انعقاد
ہمارے لئے کافی نہیں ہو سکتا اگر ہر مہینے ہم ایک مجلس مشاورت منعقد کر سکیں بلکہ
ہر مہینے کیا ہر پندرھویں دن ایک مجلس مشاورت منعقد کر سکیں تو یقینا ہمارے کام
زیادہ اعلیٰ رنگ میں ہونے شروع ہو جائیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سال میں ایک دفعہ کا
مشورہ ہمارے لئے کافی نہیں۔ یہ تو مجبوری کی وجہ سے ہم سال میں ایک دفعہ مجلس
مشاورت منعقد کرتے ہیں ورنہ اگر ہم ہر مہینے یا ہر پندرھویں دن مجلس شوریٰ منعقد
کر سکیں تو یقینا ہمارے کام زیادہ اعلیٰ رنگ میں ہونے شروع ہو جائیں اور ہماری
جماعت کی دماغی تربیت بھی زیادہ اعلیٰ ہو جائے۔ پس دوسروں کو تو یہ شکوہ ہے کہ
سال میں ایک دفعہ مشورہ کیوں لیا جاتا ہے اور ہمیں یہ افسوس ہے کہ سال میں بارہ
یا چوبیس دفعہ اپنی جماعت سے کیوں مشورہ نہیں لیا جاتا۔
اسی طرح ایک اور غلطی بھی ان اخبار نویس صاحب کو لگی ہے مگر میں
اس میں انہیں معذور خیال کرتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے اخبارات کی
غلطی ہے کہ انہوں نے اس بات کو واضح نہیں کیا۔ انہوں نے یہ سمجھا ہے کہ ہماری
جماعت آجکل یہ فیصلہ کر رہی ہے کہ جماعت احمديه مِنْ حَيْثُ الْجَمَاعَةِ
کانگرس میں شامل ہو یا مِنْ حَيْثُ الْجَمَاعَةِ مسلم لیگ میں شامل ہو حالانکہ ایسا
کوئی سوال ہمارے زیر غور نہیں۔ انہوں نے اس بات پر حیرت اور تعجب کا اظہار
کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ جماعت احمدیہ کا خلیفہ گاندھی جی کی

1941 ء
231
خطبات محمود
اتباع کرے گا؟ انہوں نے یہ بالکل سچ لکھا ہے اور واقعہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ کا
خلیفہ، گاندھی جی کی کبھی اتباع نہیں کر سکتا بلکہ دنیا نے اگر کبھی اتباع کی تو جماعت
احمد یہ کے کسی خلیفہ کی اتباع کرے گی۔ پس ان کی یہ بات بالکل صحیح ہے گاندھی
جی کی اتباع جماعت احمدیہ کا خلیفہ ہر گز نہیں کر سکتا اور اگر کبھی اتباع کریں گے تو
دوسرے لوگ ہماری جماعت کے خلیفہ کی کریں گے خلیفہ ان کی اتباع نہیں کرے
گا۔ لیکن یہ تو سوال ہی پیش نہیں کہ خیال کیا جا سکے کہ اب جماعت احمدیہ کے
خلیفہ کو گاندھی جی کی اطاعت کرنی پڑے گی۔ ہماری جماعت کے سامنے ہرگز یہ
سوال نہیں کہ وہ مِنْ حَيْثُ الْجَمَاعَةِ کانگرس میں شامل ہو یا مسلم لیگ میں۔
اس بارہ میں انہیں غلط فہمی ہوئی ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ ہماری جماعت کے
بعض دوست بھی اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں حالانکہ ہمارے سامنے ہرگز یہ سوال
نہیں کہ ہم کانگرس میں مِنْ حَيْثُ الْجَمَاعَةِ شامل ہوں یا ہم مسلم لیگ میں من
حَيْثُ الْجَمَاعَةِ شامل ہوں۔ ہم ایک مذہبی جماعت ہیں اور سیاسی نقطہ نگاہ سے
ہماری کسی خاص جماعت سے وابستگی نہیں ہو سکتی سوائے اس کے کہ کوئی جماعت
ایسی ہو کہ جس کے مفاد اور جس کے اغراض اور مقاصد ہماری جماعت کے اغراض
اور مقاصد کے خلاف نہ ہوں۔ ایسی حالت میں ہم بے شک کلی طور پر ایسی جماعت
سے وابستہ ہو سکتے ہیں مگر پھر بھی مِنْ حَيْثُ الْجَمَاعَةِ نہیں بلکہ ہم اپنی جماعت
کے بعض افراد کو یہ اجازت دے سکتے ہیں کہ وہ اگر چاہتے ہیں تو فلاں سیاسی
جماعت میں شامل ہو جائیں۔ ورنہ ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے اور یہ قطعی
طور پر ناممکن ہے کہ بحیثیت جماعت ہم کانگرس یا مسلم لیگ میں شامل ہو جائیں۔ یہ
سوال تو چند سالوں سے ہمارے سامنے ہے اس پر غور کرنے کی ہمیں اس لئے
ضرورت پیش آئی کہ جماعت کے بعض نوجوانوں میں جو سیاست سے دلچسپی رکھتے
ہیں یہ خیال پیدا ہوا کہ انہیں کسی نہ کسی سیاسی جماعت کے کاموں میں حصہ لینا
چاہئے۔ بعض نے اپنے طور پر غور کر کے یہ نتیجہ نکالا کہ مسلم لیگ کی پالیسی اچھی ہے

1941 ء
232
خطبات محمود
اور بعض نے غور و فکر سے یہ نتیجہ نکالا کہ کانگرس زیادہ بہتر ہے۔ مذہبی جماعت
ہونے کے لحاظ سے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا تھا کہ وہ انفرادی حیثیت
میں کانگرس میں شامل ہوں یا مسلم لیگ میں شامل ہوں لیکن ایک سوال تھا جو
ہمارے سامنے تھا اور وہ یہ کہ آیا کانگرس اور مسلم لیگ میں کوئی ایسی بات تو نہیں
جو مذہبی لحاظ سے ہمارے اصول کے خلاف ہو اور اگر ہو تو ہمارا حق ہے کہ ہم اپنی
جماعت کے افراد کو ایسی جماعت میں شامل ہونے سے منع کر دیں اور کہہ دیں کہ وہ
کانگرس یا مسلم لیگ میں شامل نہ ہوں کیونکہ اس کے فلاں اصول ہمارے فلاں
مذہبی اصول کے خلاف ہیں۔ پس یہ جو ہمارا حق ہے کہ ہم اپنی جماعت کے کسی فرد
کو کسی ایسی سیاسی جماعت میں شامل نہ ہونے دیں جس کے اصول ہمارے اصول
ٹکراتے ہوں۔ اس حق
صحیح رنگ میں فائدہ اٹھانے کے لئے ہم نے یہ
سوال اپنی مجلس شوریٰ میں پیش کر دیا تاکہ اس کے تمام پہلوؤں پر غور ہو جائے۔
اور ہم اپنی جماعت کے افراد کو بتا سکیں کہ فلاں جماعت میں شامل ہونے میں کوئی
حرج نہیں اور فلاں جماعت میں شامل ہونے میں حرج ہے۔
سے
سے
مجھے یاد ہے مسٹر مانٹیگو وزیر ہند جب ہندوستان میں آئے تو اس وقت ایک
بہت بڑے احمدی زمیندار ہماری جماعت کی طرف سے ایک وفد میں پیش ہوئے۔
اسی طرح زمینداروں نے بھی اپنا ایک وفد بھیجوانے کی تجویز کی اور انہوں نے چاہا
کہ وہ زمیندار احمدی بھی ان کے وفد میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے چونکہ بعض
فوجی خدمات کی ہوئی تھیں اس لئے زمیندار دوست چاہتے تھے کہ انہیں اپنے وفد
میں شامل کریں۔ وہ تھے تو ان پڑھ مگر ان میں اخلاص بہت تھا۔ جب زمینداروں
نے ان سے اپنے وفد میں شامل ہونے کے لئے کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ جب
تک مجھے خلیفة المسیح اجازت نہ دیں میں اس وفد میں شامل نہیں ہو سکتا چنانچہ
زمینداروں کے وفد کے سیکرٹری جو آجکل پنجاب میں بہت بڑی حیثیت رکھتے ہیں
میں ان کا نام نہیں لیتا) میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ آپ راجہ صاحب کو

1941 ء
233
خطبات محمود
ہمارے وفد میں شامل ہونے کی اجازت دیں۔ میں نے کہا میں اجازت تو دے دوں
مگر میں ڈرتا ہوں کہ ہماری جماعت کے میمورنڈم میں تو کچھ اور لکھا ہوا ہو اور آپ
کے میمورنڈم میں کچھ اور لکھا ہوا ہو اور جب یہ دونوں طرف سے وفد میں پیش
ہوں تو وزیر ہند کہیں کہ یہ عجیب آدمی ہیں کہ فلاں وفد میں بھی شامل ہو کر آ گئے
ہیں اور اس وفد میں بھی شریک ہو گئے ہیں۔ پس میں نے کہا اگر آپ کی یہ خواہش
ہے کہ وہ آپ کے وفد میں شریک ہوں تو آپ اپنا میمورنڈم مجھے دیں تاکہ میں
دیکھ لوں کہ اس میں کوئی بات ہمارے میمورنڈم کے خلاف تو نہیں۔ چنانچہ انہوں
نے میمورنڈم دیا اور میں نے پڑھنے کے بعد انہیں کہا کہ اس میں ایک دو باتیں
ہمارے خلاف ہیں ان کو کاٹ دیں تو میں انہیں شامل ہونے کی اجازت دے سکتا ہوں۔
انہوں نے ان باتوں کو کاٹ دیا اور میں نے انہیں شمولیت کی اجازت دے دی۔
تو اگر کسی پارٹی کی پالیسی ہماری جماعت کی پالیسی کے خلاف ہو اور پھر بھی
ہمارے آدمی اس میں شامل ہوں تو یہ بات عقل کے بالکل خلاف ہو گی مثلاً ایک طرف
تو وہ جماعت احمدیہ میں داخل ہوں جس کا مقصد اور ہے اور دوسری طرف وہ ایک
ایسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں جس کا مقصد احمدیت سے ٹکراتا ہو تو ہر شخص
انہیں احمق اور بیوقوف قرار دے گا پس ان حالات میں ہمارے لئے ضروری تھا کہ
ہم ایسا انتظام کرتے کہ ہمیں دونوں جماعتوں کی پالیسی کے متعلق صحیح علم حاصل ہو
جاتا۔ اگر ہمیں یقین ہو جاتا کہ یہ دونوں جماعتیں اسلام اور احمدیت کے اصول کے
خلاف نہیں تو ہم اپنی جماعت کے دوستوں سے کہہ سکتے تھے کہ وہ جس میں چاہیں
شامل ہو جائیں۔ چاہیں تو مسلم لیگ میں شامل ہو جائیں اور چاہیں تو کانگرس میں شامل
ہو جائیں اور اگر ایک جماعت کے مقاصد ہمارے مطابق ہوتے اور دوسری کے نہ
ہوتے تو ہم کہہ سکتے تھے کہ فلاں جماعت میں تو تمہیں شامل ہونے کی اجازت ہے
مگر فلاں جماعت میں شامل ہونے کی اجازت نہیں کیونکہ اس کے مقاصد ہمارے
مقاصد کے خلاف ہیں اور اگر دونوں جماعتوں کے مقاصد ہمارے خلاف ہوتے تو

1941 ء
234
خطبات محمود
ہم دونوں میں شامل ہونے سے روک دیتے۔ بہر حال تین صورتیں ہمارے سامنے
تھیں یا تو ہم دونوں میں شامل ہونے کی اجازت دے دیتے اس صورت میں کہ
دونوں کے مقاصد ہمارے مقاصد کے مطابق ہوتے یا ہم دونوں میں شامل ہونے
سے روک دیتے اس صورت میں کہ دونوں کے مقاصد ہمارے مقاصد کے خلاف
ہوتے اور یا ہم دونوں میں سے کسی ایک میں اپنی جماعت کے افراد کو شامل ہونے
کی اجازت دے دیتے اس صورت میں کہ ایک کے مقاصد تو ہمارے خلاف ہوتے
اور دوسری کے مقاصد ہمارے خلاف نہ ہوتے۔ اب ہم نے اس کے متعلق جو
بہترین تجویز کی وہ یہ ہے کہ ہم نے دو بڑے بڑے امور کے لئے ایک ایسا تھا
جو مسلم لیگ سے تعلق رکھتا تھا اور ایک ایسا تھا جو کانگرس سے تعلق رکھتا تھا۔
مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والا امر یہ تھا کہ پنجاب مسلم لیگ کی پارلیمنٹری کمیٹی نے یہ
فیصلہ کیا تھا کہ کوئی احمدی مسلم لیگ کی طرف سے ممبر نہیں بن سکتا۔ اس کے
ساتھ ہی ہر ممبر سے یہ اقرار لیا جاتا تھا کہ وہ اسمبلی میں جا کر یہ تحریک کرے گا
کہ احمدی لوگ مسلمان نہیں ہیں اور انہیں مسلمانوں سے الگ فرقہ سمجھا جائے۔ اب یہ
بات بالکل ظاہر ہے کہ اس قانون کی موجودگی میں کوئی احمدی مسلم لیگ میں شامل
نہیں ہو سکتا۔ جب مسلم لیگ کی طرف سے ہر ممبر سے یہ عہد لیا جاتا تھا کہ وہ
اسمبلی میں جا کر اس بات کا فیصلہ کرائیں کہ احمدی مسلمان نہیں ہیں تو کون بے غیرت
احمدی ہو گا جو ایسی پارٹی میں شریک ہو اور کیا احمدی اسمبلی میں جا کر یہ کوشش
کرے گا کہ اپنے احمدیوں کو ہی مسلمانوں سے الگ قرار دے ۔ دوسری طرف
کانگرس سے ہم نے سوال کیا کہ تم ہمیں یہ تسلی دلا دو کہ کانگرسی حکومت میں
مذہب کی تبدیلی کی اجازت ہو گی یعنی ایک ہندو کو یہ اجازت ہو گی کہ وہ اگر چاہے
تو ہندو مذہب کو ترک کر کے مسلمان ہو جائے ایک عیسائی کو یہ اجازت ہو گی کہ وہ
اگر چاہے تو عیسائی مذہب کو ترک کر کے مسلمان ہو جائے اور ایک سکھ کو یہ
اجازت ہو گی کہ وہ اگر چاہے تو سکھ مذہب کو ترک کر کے مسلمان ہو جائے۔ غرض

1941 ء
235
خطبات محمود
تبدیلی مذہب پر کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی۔ ہم نے یہ دونوں سوال ان کے سامنے
رکھ دیئے مسلم لیگ کے سامنے بھی اور کانگرس کے سامنے بھی۔ ہماری غرض یہ تھی
کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ کانگرس مذہب میں دخل اندازی کرنا نہیں چاہتی اور
مسلم لیگ بھی ہمیں مسلم لیگ کے داخلہ کے حق کی حد تک ہمیں مسلمان سمجھتی
ہے تو ہم انفرادی رنگ میں اپنی جماعت کے دوستوں کو اجازت دے دیں کہ وہ
اس شرط کے ماتحت کہ احمدی اصولوں کے خلاف نہ چلیں جس جماعت میں چاہیں
شامل ہو جائیں اور اگر یہ ثابت ہو جائے کہ کانگرس مذہب میں دخل اندازی کرنا
چاہتی ہے اور مسلم لیگ ہمیں مسلمان نہیں سمجھتی تو پھر دونوں میں شامل ہونے کی
اجازت نہ دیں۔ میرا مطلب یہ تھا کہ اس طرح کانگرس اور مسلم لیگ دونوں کا پول
کھل جائے گا۔ ورنہ میں جانتا تھا کہ نہ کانگرس اس طرف آئے گی اور نہ مسلم لیگ
اس طرف آئے گی۔ چنانچہ تین سال کانگرس سے خط و کتابت کرتے کرتے گزر گئے
مگر آج تک وہ یہ کہنے کے لئے تیار نہیں ہوئی کہ کانگرسی حکومت میں مذہب تبدیل
کرنے کی اجازت ہو گی۔ وہ یہی کہے چلے جاتے ہیں کہ ہمارا فلاں ریزولیوشن دیکھ لو۔
ہم ان سے کہتے ہیں یہ ریزولیوشن تم نے بنایا ہے اور تم ہی اس کے مطلب کو اچھی طرح
جانتے ہو۔ پس تم ہمیں یہ بتاؤ کہ آیا اس ریزولیوشن کے یہی معنے ہیں کہ ہر شخص کو
تبدیلی مذہب کی اجازت ہو گی ؟ مگر وہ کہتے ہیں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے خود ریزولیوشن
پڑھ کر نتیجہ نکال لو ۔ اس کا مطلب کانگرس ہی بیان کر سکتی ہے۔ ہم کہتے ہیں کانگرس
کے ہم سیکرٹری نہیں بلکہ تم ہو۔ پس تم کانگرس سے پوچھ کر ہی ہم کو بتا دو کہ اس
ریزولیوشن کا کیا مفہوم ہے اور آیا تبدیلی مذہب کی اجازت اس میں آتی ہے یا نہیں
مگر وہ نہ تو ریزولیوشن کا مفہوم بتاتے ہیں نہ ہمارے سوال کا صحیح جواب دیتے ہیں
اور نہ کانگرس کے سامنے ہی یہ معاملہ پیش کرتے ہیں۔ یہی حال مسلم لیگ کا ہے
جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تمہاری ایک کمیٹی نے یہ قانون بنایا ہوا ہے اس کا کوئی ن بنایا ہوا ہے اس کا کوئ
علاج کرو تو کہتے ہیں یہ قانون صرف پنجاب میں ہے اور کہیں نہیں۔ مگر جب ہم

1941 ء
236
خطبات محمود
کہتے ہیں کہ اس قانون کی موجودگی میں ہمیں کس طرح اعتبار آ سکتا ہے کہ آئندہ
کوئی ایسا قانون دوسری مجالس نہیں بنائیں گی۔ صاف طور پر کیوں یہ اعلان نہیں کر
دیتے کہ جو شخص اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے مسلم لیگ کے داخلہ کے لحاظ سے وہ
مسلمان سمجھا جائے گا تو کہتے ہیں مصلحت نہیں کہ اس قسم کا اعلان کیا جائے۔ ہم
کہتے ہیں اس مصلحت کے یہی معنے ہیں کہ جب کام کا موقع آئے تو ہم سے کام لیتے
چلے جاؤ اور جب حقوق کا سوال پیدا ہو تو کہہ دو کہ ہم تمہیں مسلمان نہیں سمجھتے۔
غرض ان دونوں جماعتوں نے اپنے رویہ سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کی
نیت نیک نہیں۔ کانگرس نے ہماری تین سال کی متواتر خط و کتابت کے بعد آج تک
یہ تسلیم نہیں کیا کہ تبلیغ کی اجازت کو وہ تسلیم کرتی ہے اور تبدیلی مذہب پر کوئی
پابندی عائد نہیں کرتی۔ در حقیقت وہ جانتے ہیں کہ اگر تبلیغ کی اجازت ہوئی تو
ہندوؤں نے ہی مسلمان ہونا ہے مسلمانوں نے ہندو نہیں ہونا۔ پس وہ تبدیلی مذہب
کی اجازت دیتے ہوئے ڈرتے ہیں لیکن بہر حال جب تک وہ اس کا کھلے بندوں اقرار
نہیں کرتے کہ تبدیلی مذہب پر وہ کوئی پابندی عائد نہیں کرتے اس وقت تک کوئی
احمدی کانگرس میں شامل نہیں ہو سکتا۔
اسی طرح جب تک مسلم لیگ کے ارکان صاف طور پر یہ اعلان نہیں کر
دیتے کہ احمدیوں کو بھی وہ مسلمان سمجھتے ہیں اور اسی طرح ہر اس شخص کو جو
مسلمان کہلا تا ہو اغراض مسلم لیگ کے لئے وہ مسلمان قرار دیتے ہیں اس وقت تک
کوئی احمدی مسلم لیگ میں شامل نہیں ہو سکتا۔
وہ بہانہ بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس قسم کا اعلان مصلحت کے خلاف ہے
حالانکہ مصلحت کے خلاف ہونے کے معنے یہی ہیں کہ اگر انہوں نے ایسا اعلان کیا
تو کثرت سے مسلمان مخالف ہو جائیں گے اور اگر مسلم لیگ کے اکابر کے نزدیک
مسلمانوں کی کثرت نے ہماری مخالفت ہی کرنی ہے تو ایسی جماعت میں شامل ہونے
کی ہمیں دعوت دینا ان کے لئے جائز ہی کس طرح ہو سکتا ہے؟ اور احمدیوں میں سے

1941 ء
237
خطبات محمود
کسی کا اس میں داخل ہونا مناسب ہی کس طرح ہو سکتا ہے؟ حق یہ ہے کہ جب
مسلمانوں کے متعلق اکابر مسلم لیگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی کثرت نے کل شور مچا
دینا ہے کہ احمدی مسلمان نہیں ان کو لیگ سے باہر نکال دیا جائے تو ان کی دیانت
داری کا یہ تقاضا ہونا چاہئے کہ وہ مسلمانوں کی کثرت سے فیصلہ کرائے بغیر احمدیوں
کو مسلم لیگ میں شامل ہی نہ کریں۔
یہ
وہ یہ سب کچھ جاننے کے باوجود ہمیں لیگ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ جب
وہ سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کی اکثریت ہمارے مسلم لیگ میں شامل ہونے کو پسند
نہیں کرتی اور جب وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے شامل ہونے سے ان میں فتنہ پڑ جائے گا
تو آخر کیوں ہم کو مسلم لیگ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کو چاہئے کہ وہ یہ اعلان
کر دیں کہ مسلم لیگ کے کارکن تو چاہتے ہیں کہ احمدی لیگ میں شامل ہو جائیں اور
مسلم لیگ کے کارکن احمدیوں کو سیاسی نقطہ نگاہ سے مسلمان ہی سمجھتے ہیں مگر چونکہ
دوسرے مسلمان احمدیوں کو مسلمان نہیں سمجھتے اور وہ ان کی مسلم لیگ میں شمولیت
کو پسند نہیں کرتے اس لئے کارکن بھی احمدیوں کو لیگ میں شامل نہیں کر سکتے۔ یہ
دیانت داری نہیں کہ دونوں نے ایسا رویہ اختیار کیا ہوا ہے جو لوگوں کو دھوکا میں
ڈالنے والا ہے۔ چنانچہ کانگرس نے تو اپنے ایک ریزولیوشن کی پناہ لی ہوئی ہے اور
جب مذہبی آزادی کا سوال ان کے سامنے رکھا جاتا ہے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ اس ریزولیوشن
میں کانگرس کی پالیسی بیان ہو چکی ہے اور جب ہم کہتے ہیں کہ اس ریزولیوشن کا
مفہوم واضح کرو تو کہہ دیتے ہیں کہ مفہوم خود سمجھتے رہو الفاظ آپ کے سامنے ہیں۔
اور مسلم لیگ کی یہ حالت ہے کہ وہ ہمیں مسلمان سمجھنے کے لئے بھی تیار نہیں۔ بلکہ
مسلم لیگ نے ہمیں یہاں تک لکھا کہ آپ مسلمان کی تعریف مبہم ہی رہنے دیں
تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس میں ہی مصلحت ہے۔ اس کے صاف معنے یہ ہیں کہ
انہیں مسلمانوں کا خوف ہے اور وہ ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے احمدیوں کو بھی مسلمان
قرار دے دیا تو فساد پید اہو جائے گا اور جبکہ ان کے نزدیک احمدیوں کو مسلمان

1941 ء
238
خطبات محمود
قرار دینے سے فساد پیدا ہونے کا اندیشہ ہے تو آخر وجہ کیا ہے کہ ہم مسلم لیگ میں
شامل ہوں اور کیوں ہم آج ہی اس فساد کی فکر نہ کریں جس نے کل پیدا ہونا ہے۔
پس ہماری غرض پوری ہو چکی ہے ۔ ہم کانگرس سے بھی خط و کتابت کر چکے ہیں
اور مسلم لیگ سے بھی۔ ہماری جماعت میں سے جو لوگ انفرادی طور پر کانگرس میں
شامل ہونے کے خواہشمند تھے انہیں یہ معلوم ہو چکا ہے کہ کانگرس مذہبی آزادی
کی حامی نہیں اور وہ تبدیلی مذہب کو جائز نہیں سمجھتی۔ اور اس بات کی موجودگی میں
وہ کبھی کانگرس میں شامل نہیں ہو سکتے۔ اسی طرح مسلم لیگ میں شامل ہونے کے
جو لوگ خواہشمند تھے انہیں یہ بات معلوم ہو چکی ہے کہ مسلم لیگ ہمیں سیاسی طور
پر بھی مسلمان سمجھنے کے لئے تیار نہیں۔ پس جب تک مسلم لیگ اپنے اس قانون کو
نہیں بدلتی اور اغراض لیگ کے لحاظ سے ان تمام لوگوں کو مسلمانوں نہیں سمجھتی جو
اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں اس وقت تک احمدی مسلم لیگ میں شامل نہیں ہو
سکتے۔ اور مسلم لیگ والوں کا یہ کوئی حق نہیں کہ وہ اس قانون کی موجودگی میں
ہمیں اپنے اندر شامل کرنے کی تحریک کریں۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کی رائے عامہ
کو وہ قابو میں رکھ سکتے ہیں تو انہیں دلیری کے ساتھ اس امر کا اظہار کرنا چاہئے کہ
جو لوگ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ، محمد صلی علیم کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتے اور
قرآن کریم کو اپنی شرعی کتاب تسلیم کرتے ہیں ان تمام کو مسلم لیگ اپنے قواعد و ضوابط
کے لحاظ سے مسلمان سمجھتی ہے اور ان کو اپنے اندر داخل کرنے کے لئے تیار ہے
اور اگر مسلم لیگ کے ارکان یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ عوام الناس کو اپنے پیچھے نہیں
چلا سکتے تو دیانت یہ چاہتی ہے کہ وہ ایسا دعویٰ نہ کریں جس کو پورا کرنے کی ان
میں طاقت نہ ہو۔
یہ بات میں نے کھول کر اس لئے بیان کر دی ہے کہ میں نے دیکھا ہے
جماعت کے بعض دوست بھی اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ گویا بحیثیت جماعت
کانگرس یا مسلم لیگ میں شامل ہونے کا کوئی سوال ہمارے زیر غور ہے۔ حالانکہ

1941 ء
239
خطبات محمود
سر
بحیثیت جماعت کانگرس یا مسلم لیگ میں شامل ہونے کا کوئی سوال ہمارے زیر غور
نہیں۔ ہم ایک مذہبی جماعت ہیں سیاسی جماعت نہیں۔ پھر ہمارا پروگرام کانگرس یا
مسلم لیگ کا پروگرام کس طرح ہو سکتا ہے۔ دنیا میں وہی جماعت کسی اور جماعت میں
بحیثیت جماعت شریک ہو سکتی ہے جس کا پروگرام کلی طور پر دوسری جماعت کے
پروگرام کے مطابق ہو مگر ہمارے پروگرام اور کانگرس اور مسلم لیگ کے پروگرام
میں تو زمین و آسمان کا فرق ہے۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم تبلیغ کریں، رسول کریم صلی العلیم
کے احکام لوگوں تک پہنچائیں۔ قرآن کریم کے علوم سے لوگوں کو واقف کریں۔
مسلمانوں کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کریں اور اسلام اور احمدیت کی
اشاعت کریں۔ یہ نہ کانگرس کا پروگرام ہے اور نہ مسلم لیگ کا پروگرام ہے۔ پھر
بحیثیت جماعت ہم کس طرح کانگرس یا مسلم لیگ میں شامل ہو سکتے ہیں؟ میں نے
جیسا کہ بتایا ہے صرف افراد کا سوال زیر غور ہے مگر اس کے متعلق بھی تین سال
کی خط و کتابت کے بعد یہ ظاہر ہو چکا ہے کہ کانگرس دنیا کو دھوکا دے رہی ہے اور
وہ مذہبی آزادی کی ہرگز قائل نہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ کے متعلق بھی یہ امر ظاہر
ہو چکا ہے کہ اس کے کرتاؤں دھرتاؤں میں یہ ہرگز ہمت نہیں کہ وہ عوام کی
اصلاح کے لئے کوئی قدم اٹھا سکیں اور ان تمام لوگوں کو اغراض سیاست کے لئے
مسلمان قرار دیں جو اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں اور شریعت اسلامیہ کو اپنے لئے
واجب العمل قرار دیتے ہیں ان کے جوابات ہمارے پاس موجود ہیں ان کو جب ہم
نے شائع کیا تو دنیا کو پتہ لگ جائے گا کہ مسلم لیگ کے بعض ارکان صرف وقت کو
ٹالنا چاہتے ہیں اور نہ صرف وقت کو ٹالنا چاہتے ہیں بلکہ دنیا کو یہ بھی معلوم ہو جائے
گا کہ مسلم لیگ کے دفتر میں ایک ایسا عنصر موجود ہے جو بڑا ہی بد تہذیب ہے۔”
(الفضل 23۔ اپریل 1941ء )
1 ابن ماجہ کتاب الدعاء باب مَا يَدُعُو بِهِ الرَّجُلِ إِذَا رَأَى السَّحَابَ وَ
الْمَطَرَ

1941 ء
240
خطبات محمود
2 ابوداؤد ابواب النَّوْمِ بَاب فِي الْمَطَرِ
3 فَمَنْ يَكْفُرْ بَعْدُ مِنْكُمْ فَإِنِّي أُعَذِّبُهُ عَذَا بَلَّا أُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِّنَ الْعَلَمِينَ - المائدة:
116
4 مسلم كتاب الحج باب فَضْلُ الصَّلُوةِ بِمَسْجِدِ مَكَّةَ وَ مَدِينَةَ
5 کنز العمال جلد 5 صفحہ 648 مطبوعہ حلب 1971ء میں لَا خِلَافَةَ إِلَّا عَنْ مَّشْوِرَةٍ
کے الفاظ ہیں۔
6 السيرة الحلبية جلد 2 صفحہ 230 تا 232 مطبوعہ مصر 1936ء

آج 10 میں سے 10 باقی