دل کا اطمینان کر کے سچائی کو قبول کرو اور قبول کرنے کے بعد استقلال سے کام لو

1941ء
397
25
خطبات محمود
دل کا اطمینان کر کے سچائی کو قبول کرو اور قبول کرنے کے
بعد استقلال سے کام لو
) فرمودہ 8 اگست 1941ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
66
انسانی فطرت میں یہ امر داخل ہے کہ جب کبھی اس کے دل میں کوئی جوش
پیدا ہوتا ہے تو وہ اپنے ماحول کے باہر سب چیزوں کو بالکل بھول جاتا ہے اور اس
وقت اسے صرف یہی نظر آتا ہے کہ جو چیز میرے سامنے ہے۔ بس دنیا کی ساری
خوبیاں اور ساری ترقیاں یا سارے تنزل اور ساری تباہیاں اسی سے وابستہ ہیں۔ گویا
بچپن کی یہ خصلت بڑے ہو ہو کر بھی انسان میں موجود رہ رہتی ہے کہ جب کسی کھلونے پر
بچے کا دل آتا ہے تو اس وقت وہ یہ سمجھتا ہے کہ بس اس کھلونے کے ملے بغیر
زندگی ناممکن ہے۔ وہ روتا ہے، وہ چڑتا ہے وہ ماں کے ساتھ لڑتا ہے۔ وہ باپ
اصرار کرتا ہے کہ بس مجھے یہ کھلونا مل جائے اور بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اگر وہ
کھلونا اس کونہ ملے تو اسے بخار چڑھ جاتا ہے بلکہ بعض دفعہ تو بچے بیمار ہو کرمر
جاتے ہیں جب ان کی کوئی خواہش پوری نہ ہو۔ اور بچے کی یہ کھلونے کی خواہش اتنی
زبردست ہوتی ہے کہ ہم تو دیکھتے ہیں بچہ جب ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو ماں
بھی بچہ بن جاتی ہے۔ ایام حمل میں ماؤں کو ایک شدید خواہش پیدا ہوتی ہے
میری
باپ سے

1941ء
398
خطبات محمود
جسے پنجابی زبان میں “اروئے ” کہتے ہیں۔ یوں تو ان کو اس طرح کی شدید خواہش
نہیں ہوا کرتی مگر جب حاملہ ہوتی ہیں کسی ایک چیز کی خواہش جو بعض دفعہ غیر معمولی
طور پر مشکل الحصول ہوتی ہے ان کے دل میں پیدا ہو جاتی ہے اور بعض دفعہ تو وہ
خواہش اتنی مضحکہ خیز ہوتی ہے کہ انسان سن کر حیران ہو جاتا ہے۔ اگر اس وقت
عورت کی وہ خواہش پوری نہ کی جائے تو سو میں سے پانچ سات یا دس کیس ایسے
ہوتے ہیں کہ حمل گر جاتا ہے۔ بالعموم عورتوں کو کسی نہ کسی کھانے کی خواہش ہوتی
ہے مثلاً کبھی ایسا ہو گا کہ وہ کہے گی میرا سیب کھانے کو دل چاہتا ہے اور پھر اس کا
دل اتنا چاہے گا اتنا چاہے گا کہ اسے خوشبو بھی سیب کی آئے گی اور کہے گی کہ مجھے
سیب کی خوشبو آ رہی ہے اور جب تک اس کی یہ خواہش پوری نہ ہو اس وقت تک
وہ بے قرار اور مضطرب رہے گی۔ دوسرے ملکوں میں یہ بات ہے یا نہیں مگر
ہمارے ملک میں بالعموم عورتوں کو ایام حمل میں مٹی کھانے کی خواہش پیدا ہو جاتی
ہے۔ پھر اس کی بھی کئی قسمیں ہیں۔ کسی کو اس جگہ کی مٹی اچھی لگتی ہے جہاں کیچڑ
نیا نیا لیپا گیا ہو، کسی کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ چولھے کی مٹی کھائے،
کسی کا یہ جی چاہتا ہے کہ اگر کوئی کچا آبخورہ ہو تو اس کی ٹوٹی ہوئی مٹی کھاؤں۔ حتیٰ کہ
چند دن ہوئے ایک شخص سے میں نے سنا جس سے مجھے سخت حیرت ہوئی کہ ایک
عورت نے ایام حمل میں کتے کو پاخانہ چاٹتے دیکھا او راس کا جی چاہا کہ وہ بھی اسی
طرح کوئی چیز کھائے۔ چنانچہ اس کے دل میں اس کی اتنی شدید خواہش پیدا ہوئی
کہ اس نے چولہا بنا کر اور اس میں کڑھی ڈال کر کتے کی طرح چائی۔ میں سمجھتا
ہوں بچے کے دل میں چونکہ شدید خواہش ہوتی ہے اور جب وہ کسی چیز کے پیچھے
پڑتا ہے تو اسے چھوڑتا نہیں۔ اس لئے ماں کے دل میں بھی بچے جیسی خواہش پیدا ہو
جاتی ہے اور ایام حمل میں بچہ کے اثرات کی وجہ سے ماں بھی بچہ بن جاتی ہے۔ غرض
بچوں کے دل میں جب وہ چھوٹے ہوتے ہیں کھلونے کی اتنی شدید خواہش ہوتی ہے
کہ بعض دفعہ اس خواہش کے پورا نہ ہونے کی وجہ سے وہ بیمار ہو کر مر جاتے ہیں۔

1941ء
399
خطبات محمود
مگر دوسری طرف ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ ان کے ماں باپ جب انہیں کھلونا لے
دیتے ہیں تو یہ نہیں ہوتا کہ وہ انہیں سنبھال کر رکھیں، ان کی قدر دانی کریں اور
سمجھیں کہ ان کی وہ خواہش جس کے لئے انہوں نے گھر بھر کو سر پر اٹھایا ہوا تھا۔
جب کھلونے کے ذریعہ پوری ہوئی ہے تو وہ اسے احتیاط سے رکھیں بلکہ اسی وقت
اسے توڑنے لگ جاتے ہیں اور بعض دفعہ تو آدھ گھنٹہ بھی نہیں گزرتا کہ وہ اس
کھلونے کو اٹھا کر پرے پھینک دیتے ہیں اور ماں سے کہتے ہیں ہمیں یہ مطلوب نہیں۔
یہی فطرت بعض انسانوں میں بھی جب ان کی صحیح تربیت نہیں ہوتی جوانی
کے ایام میں بھی پائی جاتی ہے۔ وہ بڑے ہو جاتے ہیں مگر فطرتاً بچے ہی ہوتے ہیں
اور جب دنیا میں مختلف کام ان کے سامنے آتے ہیں تو کوئی نہ کوئی خواہش ان کے
دل میں پیدا ہو جاتی ہے۔ اس وقت وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ان کی خواہش جائز ہے یا
ناجائز، پسندیدہ ہے یا ناپسندیدہ بلکہ وہ دیوانہ وار اس کے حصول میں لگ جاتے ہیں
اور بسا اوقات جب وہ چیز ان کو حاصل ہو جاتی ہے تو اس کے بعد انہیں اس کی ذرہ
بھر بھی پرواہ نہیں رہتی بلکہ بعض دفعہ تو اس کے ساتھ ایک قسم کی نفرت پیدا ہو
جاتی ہے۔
ہمارے قادیان میں ایک دوست ہیں۔ ہم چھوٹے ہوتے تھے تو وہ نیم مجنون
ہونے کی حالت میں قادیان آئے اور انہیں مدرسہ میں لڑکوں کو پڑھانے پر لگا دیا
گیا۔ میرے ایک ساتھی نے مجھے ایک دفعہ خاص طور پر ان کے متعلق بتایا کہ انہیں
یہ جنون ہے کہ وہ ایک خاص لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اگر
اس جگہ میری شادی نہ ہوئی تو بس تباہی آ جائے گی۔ پھر اس کے بعد میں نے
دیکھا کہ وہ روزانہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام کو رقعے لکھتے کہ دعا کریں
میری اس جگہ شادی ہو جائے۔ حضرت خلیفہ اول ان کا علاج بھی کرتے رہے اور
دوست ان سے تمسخر بھی کرتے اور انہیں منع بھی کرتے۔ مگر ان کا جنون نہ جانا تھا
نہ گیا۔ آخر ان کی شادی ہوئی اور وہیں ہوئی جہاں وہ چاہتے تھے۔ پھر اس عورت سے

1941ء
400
خطبات محمود
ان کی اولاد بھی پیدا ہوئی مگر مجھے ہمیشہ یہ دیکھ کر گزشتہ تمام نظارہ یاد آ جاتا ہے
کہ باپ اب اپنی اولاد کی شکل تک دیکھنے کا روادار نہیں۔ ان کا ایک ہی بیٹا ہے اور
وہ اچھا نیک اور مخلص احمدی ہے۔ ایک دفعہ یہاں آیا اور اس نے مجھے لکھا کہ میں
بیمار ہوں اور مسلول ہوں۔ اس بیماری اور مسلول ہونے کی حالت میں مجھے خیال آیا
کہ قادیان کی زیارت کر آؤں۔ معلوم نہیں کتنی زندگی باقی ہے۔ وہ اپنے باپ کے
گھر گیا تو باپ نے اسے گھر میں ٹھہرنے نہ دیا۔ پھر وہ مہمان خانہ میں گیا تو اس کے
باپ نے مہمان خانہ والوں کو لکھا کہ میرے اس لڑکے کو فوراً مہمان خانہ سے نکال
دیا جائے۔ یہ نہیں کہ اس لڑکے میں کوئی عیب پایا جاتا تھا جس کی وجہ سے اس نے
ایسا سلوک کیا۔ وہ لڑکا نہایت اچھا اور نیک ہے مگر اس کے باپ کے دماغ کی کوئی
کل ایسی بگڑی ہے کہ وہ اسے اپنے ہاں نہیں ٹھہرا سکتے حالانکہ ہمیں معلوم ہے یا تو
وہ نیم پاگل حالت میں قادیان میں ہجرت کر کے آئے تھے اور ہجرت بھی انہوں
نے ایک عورت کی خاطر کی تھی۔ جیسا کہ حدیث میں آتا ہے مَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ
إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوْ إِلَى امْرَأَةٍ يَنْكِحُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ -1 کہ جو
دنیا کی خاطر یا کسی عورت سے شادی کرنے کے لئے ہجرت کرے اس کی ہجرت
خدا اور رسول کے لئے نہیں بلکہ دنیا اور عورت کے لئے سمجھی جائے گی۔ انہوں نے
بھی اس لئے ہجرت کی کہ کسی طرح اس عورت سے شادی ہو جائے۔ پھر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوة و السلام سے دعائیں کرائیں اور بار بار لکھا کہ حضور دعا کریں میری
فلاں جگہ شادی ہو جائے۔ پھر شادی ہو گئی اور اس شادی کے نتیجہ میں اولاد بھی پیدا
ہوئی مگر اسی محبوبہ کی اولاد سے پھر ان کی اتنی دشمنی ہوئی کہ وہ اس کا سامنے آنا
تک پسند نہیں کرتے۔ اب یہ وہی مرض ہے جو بچپن کی حالت میں انسان کے اندر
ہوتا ہے۔ پہلے بچہ شور مچاتا ہے کہ میں نے کھلونا لینا ہے اور جس طرح بھی ہو اُسے
حاصل کرنا ہے پھر جب وہ کھلونا اسے مل جاتا ہے تو نہایت بے پروائی کے ساتھ
اسے توڑ پھوڑ ڈالتا ہے۔ اسی قسم کی اور ہزاروں ہزار مثالیں دنیا میں ملتی ہیں اور ایسے

1941ء
401
خطبات محمود
ایسے عجیب واقعات نظر آتے ہیں کہ دیکھ کر حیرت آتی ہے۔ خود مجھے جماعت کے
کئی لوگ دعاؤں کے لئے لکھتے رہتے ہیں اور ایسے شدید اضطراب کے ساتھ لکھتے ہیں
کہ یوں معلوم ہوتا ہے اگر ان کی خواہش پوری ہو گئی تو ہمیشہ کے لئے ان کو سکونِ
قلب اور اطمینان حاصل ہو جائے گا مگر جب ان کی خواہش پوری ہو جاتی ہے اور
جس چیز کے حصول کے لئے وہ پے در پے دعاؤں کے لئے لکھتے ہیں انہیں مل جاتی
ہے تو انہیں اس کی کچھ بھی پرواہ نہیں رہتی۔ تمام ولولے ختم ہو جاتے ہیں، تمام
جوش سرد پڑ جاتے ہیں اور ان کی تمام خواہشیں مٹ جاتی ہیں۔ یہی وہ مرض ہے
جس سے بے استقلالی پیدا ہوتی ہے۔ بے استقلالی در حقیقت اسی قسم کی حالت کا جو
جنون کی حد تک پہنچی ہوئی ہوتی ہے ایک چھوٹا درجہ ہے اور بے استقلالی اسی کا نام
ہے کہ ایک شخص کسی دوسرے کو دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ وہ بڑا اچھا آدمی ہے۔
پھر اس سے دوستی پیدا کر لیتا ہے مگر چند دنوں کے بعد ہی اس دوستی کو توڑ دیتا
ہے۔ ایک عقیدہ کو دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ بڑا اچھا عقیدہ ہے چنانچہ اس عقیدہ کو
اختیار بھی کر لیتا ہے مگر چند دنوں کے بعد ہی اس عقیدہ کو ترک کر دیتا ہے۔ ایک
مذہب کو دیکھتا ہے تو اس کی خوبیوں کا فریفتہ ہو جاتا ہے مگر چند دنوں کے بعد ہی
اس کا تمام جوش وخروش جاتا رہتا ہے اور اسی مذہب میں اسے سینکڑوں نقائص اور
عیوب نظر آنے لگ جاتے ہیں۔ سینکڑوں مثالیں اس قسم کی ملتی ہیں کہ لوگ آئیں
گے اور بڑے جوش سے اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے۔ کہیں گے ہمیں تو ایک
موتی مل گیا، ایک لاثانی جوہر ہم کو حاصل ہو گیا، اطمینانِ قلب جو برسوں سے ہمیں
میسر نہیں تھا آج خدا نے ہمیں عطا کر دیا۔ دل کو تسکین حاصل ہو گئی۔ خدا نے ایک نور
ہمارے اندر بھر دیا اور ہمیں احمدیت کیا ملی ہمیں تو خدا مل گیا، ہمیں خدا کا رسول مل گیا۔
غرض ان کی حالت کو اس وقت دیکھنے سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک نیا
ابو بکر ہمارے سلسلہ میں داخل ہو رہا ہے، ایک نیا عمر ہمیں خدا دے رہا ہے۔ ایک
نیا عثمان ظاہر ہو رہا ہے یا ایک نیا علی ہمیں دکھائی دے رہا ہے۔ مگر تین چار ماہ کے بعد

1941ء
402
خطبات محمود
ہی اسے اس جوہر میں شگاف دکھائی دینے لگ جاتا ہے۔ موتی اسے گدلا نظر آنے
لگ جاتا ہے۔ اطمینانِ قلب اس کے ہاتھوں سے کھویا جاتا ہے۔ نہ اس کی نمازوں میں
جوش رہتا ہے نہ اسے عبادت میں رغبت رہتی ہے نہ اسے جماعت کے افراد میں
کوئی خوبیاں دکھائی دیتی ہیں۔ اگر اسے دکھائی دیتا ہے تو بس یہ کہ فلاں میں یہ نقص
ہے، فلاں میں وہ عیب ہے، فلاں ایسا بُرا ہے اور فلاں ایسا برا ہے۔ گویا جہاں سے
چلا تھا وہیں آ جاتا ہے۔ پھر اس کی طبیعت چاہتی ہے کہ اب مجھے کوئی اور کھلونا مل
جائے۔ یہ نہیں کہ ایسے لوگ مرتد ہو جاتے ہیں۔ کئی مرتد بھی ہو جاتے ہیں مگر جو
مرتد تو نہیں ہوتے ان کے دل کا اخلاص جاتا رہتا ہے۔ انہوں نے اپنے ذہن میں
پہلے کسی چیز کا نقشہ بنایا ہوا ہوتا ہے۔ پھر ان کے اس جنون کا دو طرح اظہار ہوتا
ہے۔ ایک تو اس طرح کہ مجنونانہ طور پر انہوں نے کوئی غلط معیار قائم کیا ہوا ہوتا
ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ اگر ان کے معیار پر کوئی چیز اتری تو اسے وہ مان لیں
گے اور اگر ان کے معیار کے مطابق نہ ہوئی تو اسے رد کر دیں گے۔ حالانکہ وہ معیار
ان کے خود تراشیدہ ہوتے ہیں۔ مثلاً دنیا میں جب خدا تعالیٰ کسی دینی سلسلہ کو قائم
کرے گا تو لازماً اسے اپنی سنت کے مطابق چلائے گا۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ
اسے لوگوں کی خواہشات کے مطابق چلائے۔ جو طریق خدا تعالیٰ کا نوح کے وقت رہا،
جو طریق خدا تعالیٰ کا ابراہیم کے وقت رہا، جو طریق خدا تعالیٰ کا موسیٰ" کے وقت رہا،
جو
طریق
۱۴
سر
خدا تعالیٰ کا عیسیٰ کے وقت رہا اور جو طریق خدا تعالیٰ کا رسول کریم صلی العلم
کے وقت رہا وہی طریق اس کا اب بھی ہو گا اور جس منہاج پر پہلے سلسلوں کو خدا تعالیٰ
نے قائم کیا اسی منہاج اور طریق پر اب الہی سلسلے قائم ہوں گے اور الہی جماعتوں
پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں اچھے بھی ہوتے ہیں اور برے بھی
ہوتے ہیں۔ نیک بھی ہوتے ہیں اور بد بھی ہوتے ہیں۔ پھر ان کمزور لوگوں میں سے
کچھ تو پھسل جاتے ہیں۔ کچھ پھسلتے پھسلتے سنبھل جاتے ہیں۔ کچھ مصائب کے تھپیڑے کھا کر
اصل راستہ پر چل پڑتے ہیں اور کچھ مرتد ہو جاتے ہیں۔ یہی طریق خدا تعالیٰ کا

1941ء
403
خطبات محمود
ہمیشہ سے چلا آیا ہے۔ اور ہمیشہ چلتا چلا جائے گا مگر وہ جو اپنے آپ کو ہٹلر زماں
سمجھتے ہیں۔ ان کا خیال یہ ہوتا ہے کہ تمام افراد نیکی کے ایک معیار پر ہوں ان کا
ایک لیول ہو، ان سب میں ایک قسم کی قربانی کی خواہش پائی جاتی ہو۔ سب میں
نیکیوں کا ایک جیسا جوش ہو۔ اور کوئی نقص اور کمزوری ان میں سے کسی میں دکھائی
نہ دیتی ہو۔
غرض ان کا پہلا جنون تو یہ ہوتا ہے کہ وہ خدا پر حاکم بننا چاہتے ہیں اور
ان کی خواہش یہ ہوتی ہے کہ الہی سلسلے ان کے معیار کے مطابق ہوں۔ خدائی طریق
کے مطابق نہ ہوں۔ پھر دوسرا جنون ان کا یہ ہوتا ہے کہ جب وہ ایک سلسلہ کو
دیکھتے ہیں تو اندھے ہو جاتے ہیں اور باوجود اس کے کہ جو باتیں ان کے ذہن میں
ہوتی ہیں وہ اس سلسلہ کے تمام افراد میں موجود نہیں ہوتیں۔ پھر بھی وہ کہتے ہیں کہ
ہم نے دیکھ لیا۔ یہ سلسلہ بالکل سچا اور خدا تعالیٰ کا قائم کردہ ہے پھر مہینہ ڈیڑھ مہینے
کے بعد جب ان کا جنون دور ہوتا ہے تو انہیں لوگوں میں وہ کمزوریاں بھی نظر
آنے لگ جاتی ہیں جو مومنوں کی جماعتوں میں بھی ہوتی ہیں، انہیں وہ منافق بھی
نظر آنے لگ جاتے ہیں جو ہر جماعت میں پائے جاتے ہیں، انہیں وہ مرتد بھی نظر
آنے لگ جاتے ہیں جو ہمیشہ الہی جماعتوں سے کٹ کر علیحدہ ہوتے رہے ہیں اور
کہتے ہیں ہم سے بڑا دھوکا ہوا ہم سمجھے کچھ اور تھے اور نکلا کچھ اور۔ حالانکہ قرآن
موجود ہے۔ تم اسے پڑھ کر دیکھ لو کیا دنیا میں کبھی کوئی جماعت ایسی ہوئی ہے جس
میں کمزور لوگ نہ پائے گئے ہوں جس میں منافق نہ ہوں اور جس میں مرتدین کا
وجود نہ پایا جاتا ہو۔ رسول کریم صلی علیم کی جماعت سے بڑھ کر اور کونسی جماعت ہو
سکتی ہے۔ مگر ہمیں تو رسول کریم صلی علیم کی جماعت میں بھی منافق نظر آتے ہیں۔
آپ کی جماعت میں بھی سست لوگ دکھائی دیتے ہیں۔ آپ کی جماعت میں بھی
گالیاں دینے والے نظر آتے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی چست اور مخلص لوگ بھی
رگ
آپ کی جماعت میں نظر آتے ہیں۔ پھر اگر یہی باتیں کسی اور جماعت میں پائی جائیں

1941ء
404
خطبات محمود
تو یہ امر اس کے جھوٹا ہونے کی کس طرح دلیل ہو سکتا ہے۔
اسے ا
آخر دین منتر جنتر تو ہوتا نہیں کہ پھونک ماری اور انسان کو ولی بنا دیا۔ دین
تو متواتر اور پے در پے قربانی کرنے کا نام ہے۔ جس طرح ہیرے کو ایک ماہر فن
چھیل چھیل کر درست کرتا ہے اور بعض دفعہ ایک ایک ہیرا سال سال میں ٹھیک
ہوتا ہے اسی طرح انسانوں کی اصلاح پر وقت لگتا ہے بلکہ ہیرا تو پتھر کا ہوتا ہے
اگر درست کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے ہے تو انسان استقلال سے اگر اگر اپنے نفس
کی درستی اور اصلاح میں لگ جائے اور اس پر دس ہیں سال بھی صرف ہو جائیں تو
اس میں حرج کیا ہے۔ مگر وہ لوگ قلوب کی اصلاح کے لئے اتنا وقت بھی نہیں دینا
چاہتے جتنا ایک ہیرے کی درستی پر صرف ہوتا ہے حالانکہ ہیرا ایک پتھر ہوتا ہے
جس کے نقائص نظر آ رہے ہوتے ہیں۔ کہیں پوشیدہ نہیں ہوتے پھر بھی باریک ریتی
سے اس کی درستی پر سال سال لگ جگ جاتا ہے بلکہ بعض ہیروں کو درست کرنے
پر تو کئی سال صرف ہو جاتے ہیں۔ لیکن انسان اپنے متعلق یہ چاہتا ہے کہ جب وہ
کسی سلسلہ میں داخل ہو تو اسے ایسی پھونک ماری جائے کہ اسی وقت اس کی اصلاح
ہو جائے پھر ہیرا تو مقابلہ نہیں کرتا۔ وہ یہ نہیں کہتا کہ مجھے مت چھیلو میں اس کے
لئے تیار نہیں مگر انسان بسا اوقات مقابلہ پر تیار ہو جاتے ہیں۔ ایک شخص غلطی کرتا
ہے اور اس کی اصلاح کی صورت یہ ہوتی ہے کہ اسے سزا دی جائے مگر وہ کہتا ہے
میں سزا برداشت نہیں کروں گا۔ ایک اور شخص غلطی کرتا ہے اور اس کی اصلاح
کی صورت یہ ہوتی ہے کہ اس سے سلسلہ کا زیادہ کام لیا جائے مگر وہ انکار کر دیتا
ہے اور کہتا ہے میں زیادہ کام کرنے کے لئے تیار نہیں۔ ایک اور شخص غلطی کرتا
ہے اور اس کی اصلاح کی صورت یہ ہوتی ہے کہ وہ خاص رنگ میں مالی قربانی کرے
مگر وہ مالی قربانی کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ اسی طرح ایک اور شخص غلطی کرتا ہے اور
نظام سلسلہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے اخلاق کو بعض خاص قیود کے ماتحت لائے مگر وہ کسی قسم
کی قید برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ اب بتایا جائے کہ ایسے انسان سے

1941ء
405
خطبات محمود
کوئی کس طرح کام لے سکتا اور کس طرح اس کی اصلاح کر سکتا ہے۔ ایسے لوگوں
کی درستی کی جب خدا بھی ذمہ داری نہیں لیتا تو بندہ کس طرح ان کی اصلاح کی
ذمہ داری لے سکتا ہے؟ یوں تو بندہ کسی کا بھی ذمہ دار نہیں لیکن اگر بندہ کسی کی
ذمہ داری لے سکتا ہے تو اسی شخص کی جو اپنے آپ کو بے جان کی طرح ڈال دے
اور جماعتی فیصلہ کو صحیح تسلیم کرے۔ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو اس رنگ میں
اصلاح کے لئے سپرد نہ کرے اور میں سال تک بھی صحبت میں رہے تو اس کی وہ
صحبت اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ آخر مدینہ کے منافقین آٹھ آٹھ نو نو سال
رسول کریم صلی الم کی صحبت میں رہے تھے مگر ان کی اصلاح نہ ہوئی اس لئے کہ
انہوں نے اپنے آپ کو رسول کریم صلی علیم کے سپرد نہیں کیا تھا۔ یہ نہیں کہا تھا کہ
آپ جس طرح چاہیں اصلاح کریں بلکہ ہمیشہ ان کا یہی طریق رہا کہ جو بات ان کے
منشاء کے مطابق ہوتی اسے مان لیتے اور جو منشاء کے مطابق نہ ہوتی اسے رد کر دیتے۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام بھی ایسے لوگوں کی اصلاح کا ذمہ
نہیں لے سکتے تھے۔ چنانچہ باوجود اس بات کے کہ جماعت کے بعض لوگ پندرہ پندرہ
بیس بیس سال آپ کی صحبت میں رہے وفات کے قریب آپ نے فرمایا کہ ہماری
جماعت میں تین قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ ایک تو وہ ہیں جنہوں نے ہم کو
دیکھا ہمارے دعوی کو سمجھا اور ہمیں سچے دل سے مان لیا مگر ایک دوسرا گروہ وہ ہے جس
نے ہمیں نہیں دیکھا بلکہ مولوی نور الدین صاحب کو دیکھا اور ان کے علم، ان کی خدمات
اور ان کی بنی نوع انسان سے ہمدردی کو دیکھ کر سینکڑوں آدمی جو اُن کے دوست تھے
احمدیت میں شامل ہو گئے اور انہوں نے سمجھا کہ جب مولوی نور الدین صاحب احمدی
ہو گئے ہیں تو ضرور یہ سلسلہ سچا ہو گا۔ پس ان کا ہمارے ساتھ تعلق مولوی صاحب کے
طفیل ہے۔ اگر خدانخواستہ مولوی صاحب کسی ابتلاء میں آ جائیں تو ان کو بھی ابتلاء
آجائے گا۔ پھر فرمایا تیسرا گروہ اُن نوجوانوں کا ہے جو اِدھر اُدھر پھر رہے تھے۔ ان کے
دلوں میں جوش تھا اور وہ چاہتے تھے کہ کوئی کام کر کے دکھائیں مگر انہیں کوئی

1941ء
406
خطبات محمود
جماعت نظر نہیں آتی تھی جس میں شامل ہو کر وہ اپنی اس خواہش کو پورا کر سکیں۔
جب انہوں نے دیکھا کہ جماعت احمدیہ کی صورت میں ایک بنا بنایا جتھہ موجود ہے
اور اس میں قربانی اور ایثار کا مادہ پایا جاتا ہے تو وہ اس جماعت میں شامل ہو گئے
تاکہ اس سامان سے فائدہ اٹھا کر جو اس جماعت کے پاس ہیں وہ ایک مضبوط انجمن
بنائیں اور دنیوی انجمنوں کی طرح سلسلہ کے کاروبار کو چلائیں۔ غرض آپ نے فرمایا۔
یہ تین قسم کے گروہ ہماری جماعت میں پائے جاتے ہیں اور واقعات نے بھی ثابت
کر دیا کہ یہی تین قسم کے گروہ ہماری جماعت میں تھے۔
پس یہ بات کہ انسان اپنے آپ کو اصلاح کے لئے سپرد نہ کرے۔ ترقی میں
بہت بڑی روک ہوتی ہے اور اگر کوئی شخص ایسا ہو تو اس کی اصلاح بہت مشکل ہوتی
ہے مثلاً وہی گروہ جس کا جماعت سے تعلق حضرت خلیفہ اول کی وجہ سے تھا۔اس
کے لئے ٹھوکر کا امکان تھا۔ یہ تو اتفاق کی بات ہے کہ ان کا تعلق ایک ایسے آدمی
کے ساتھ تھا جو خدا کا پیارا تھا اور چونکہ حضرت خلیفہ اول خود خدا تعالیٰ کے پیارے
تھے اس لئے ان کے ساتھ تعلق رکھنے والے لوگ بھی ٹھوکر سے بچ گئے لیکن
فرض کرو ان کا تعلق کسی اور شخص مثلاً عبد الحکیم مرتد سے ہوتا تو جب عبد الحکیم
کو ٹھوکر لگی تھی اسی وقت ان کو بھی لگ جاتی۔ یہ تو حسن اتفاق ہے کہ ان کا تعلق
ایک ایسے شخص کے ساتھ ہوا جو خدا تعالیٰ کا محبوب بندہ تھا اور جس نے اس قسم
کی ٹھوکروں اور ابتلاؤں سے محفوظ رہنا تھا۔ لیکن دوسری جماعت پھیلی اور بری
طرح پھیلی۔ جب اس جماعت کے افراد نے دیکھا کہ اب ان کا وہ جوش و خروش
کہ جماعت ایک انجمن کے ماتحت ہو اور اس کا نظام ویسا ہی ہو جیسے یورپین اقوام کا
نظام ہوتا ہے پورا نہیں ہوا تو انہوں نے ایک نیا مشغلہ اختیار کر لیا چنانچہ اب رات
اور دن وہ قادیان اور قادیان والوں کو گالیاں دیتے رہتے ہیں اور کجا تو یہ حالت تھی
کہ وہ قادیان سے ایک دن کی جدائی بھی برداشت نہیں کر سکے تھے اور کجا ان کی
یہ حالت ہو گئی ہے کہ وہ کہتے ہیں (نعوذ بالله ) قادیان دمشق ہے۔ قادیان میں

1941ء
407
خطبات محمود
یزیدی رہتے ہیں۔ قادیان میں ہر قسم کی خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں۔ قادیان والے ختم نبوت
66
کے منکر ہیں۔ قادیان والے قرآن کریم کی کوئی خدمت نہیں کر رہے۔ اور “ قادیانی
خلیفہ (نعوذ بالله ) محمد رسول الله صلى الله لم کا بد ترین دشمن ہے 2 گویا وہی مثال ہے کا بد
جس طرح بچہ ایک کھلونے کو بڑے اشتیاق سے لیتا ہے اور جب دیکھتا ہے کہ اس
کا مقصد اس کھلونے سے حاصل نہیں ہوا تو اسے توڑ کر الگ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح
ان لوگوں کے مقاصد بھی جب پورے نہ ہوئے تو ہٹ گئے۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ
باقی بچوں کو بھی اپنے بچپن کے اس قسم کے واقعات یاد ہیں یا نہیں مگر مجھے خوب
یاد ہے کہ میں نے بچپن میں ریل کی شدید خواہش کی۔ میں اپنے اندازہ کے مطابق
سمجھتا ہوں کہ بچہ کو دور سے جو کھلونا نظر آتا ہے اس کے متعلق وہ یہ خیال کرتا
ہے کہ وہ کوئی حقیقی چیز ہے مگر جب اسے حاصل کر کے معلوم کرتا ہے کہ وہ حقیقی چیز
نہیں تو اسے پھینک دیتا ہے۔ میں نے بھی چونکہ ریل دیکھی ہوئی تھی اس لئے میرا
اندازہ تھا کہ جس ریل کی میں خواہش کر رہا ہوں وہ بھی ریل کا کچھ نہ کچھ کام
ضرور کرے گی اور میں اپنے بچپن کی سادگی سے یہ خیال کرتا تھا کہ اگر زیادہ نہیں
تو وہ ایک آدمی کو تو ضرور اٹھا لے گی چنانچہ مجھے یاد ہے میں نے اسے کنجی دے کر
اس پر پیر رکھنے کی کوشش کی مگر اس پر آ نہ سکا۔ وہ ریل بھی کچھ بڑی تھی اس
لئے میں نے اس پر ایڑی رکھ دی مگر میرے ایڑی رکھتے ہی وہ گاڑی کچل کر
ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی۔ اس پر میں نے سمجھ لیا کہ یہ چیز میرے کام کی نہیں۔ چنانچہ
میں نے اس کو پرے پھینک دیا۔ اپنے ذہن میں میں یہ خیال کرتا تھا کہ ہم مٹی
کے گھر بنانے کے لئے اس پر مٹی ڈھو کر لایا کریں گے۔ میں سمجھتا ہوں یہی خیال
عام طور پر بچوں کے دلوں میں پیدا ہوتا ہے۔ جب وہ دور سے کسی کھلونے کو دیکھتے
ہیں تو سمجھتے ہیں کہ ہم اس سے کام لیں گے۔ ریل کو دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ یہ کچھ نہ
کچھ ریل کا کام ضرور دے گی اور اگر زیادہ آدمی نہیں تو ایک آدمی تو اس میں ضرور
بیٹھ سکے گا۔ گھوڑے کو دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کچھ بوجھ ضرور اٹھائے گا مگر

1941ء
408
خطبات محمود
جب دیکھتے ہیں کہ یہ کھلونے نہ سواری کے کام آتے ہیں نہ بوجھ اٹھانے کے تو
دل برداشتہ ہو جاتے ہیں۔
مجھے یاد ہے بچپن میں میں نے ایک دفعہ مٹی کی چھوٹی سی چکی خریدی اور
پینے کے لئے اس میں چند دانے ڈال دیئے پھر میں نے اسے چلایا تو دانے اندر ہی
پھنس گئے اس پر جب مجھے معلوم ہو گیا کہ یہ چکی دانے نہیں ہیں سکتی تو اسے اٹھا
کر پھینک دیا۔
میں سمجھتا ہوں کہ باقی بچوں کے دلوں میں بھی یہی خیال آتا ہو گا اور
چونکہ جو مقصد انہوں نے اپنے ذہن میں رکھا ہوتا ہے وہ پورا نہیں ہوتا اس لئے
کھلونوں کو توڑ پھوڑ دیتے ہیں حالانکہ یہ بچوں کی اپنی غلطی ہوتی ہے۔ کیا کوئی کھلونے
بیچنے والا یہ کہا کرتا ہے کہ یہ چکیاں دانے پیسیں گی یا گھوڑے چلیں گے یا ریل بوجھ
اٹھائے گی۔ وہ ان کو کھلونے ہی کہتا ہے مگر نادان بچہ یہ سمجھ کر کہ ان کھلونوں سے
سواری کا یا بوجھ اٹھانے کا یا دانے پینے کا کام لیں گے ان کے حصول پر اصرار کرتا ہے
اور جب دیکھتا ہے کہ وہ اس کے خیال کے مطابق نہیں نکلے تو انہیں پھینک دیتا ہے۔
اسی طرح مذہبی جماعتوں میں داخل ہوتے وقت بھی بعض لوگ عجیب و غریب
خیالات لے کر آتے ہیں۔ کئی لوگ ہماری جماعت میں داخل ہوتے ہیں اور سمجھتے
ہیں کہ ادھر وہ جماعت میں داخل ہوئے اور جماعت کے تمام لوگ ایک ایک یا
دو دو روپیہ چندہ جمع کر کے انہیں آٹھ دس ہزار روپیہ دے دیں گے۔ چنانچہ میں
نے دیکھا ہے بعض لوگ جب بیعت کر کے جاتے ہیں تو آٹھویں دن ہی ان کی طرف
سے خط آ جاتا ہے کہ ہمیں روپیہ کی سخت ضرورت ہے اگر آپ آٹھ آٹھ آنے یا
ایک ایک روپیہ بھی تمام جماعت کے لوگوں سے ہمارے لئے چندہ جمع کروا دیں تو
دس ہزار روپیہ اکٹھا ہو سکتا ہے اور ہماری تمام ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔ گویا وہ
پہلے ہی اپنے خیال میں جماعت کا ایک نقشہ کھینچ لیتے ہیں اور اسی خیال کے زیر اثر
جماعت میں شامل ہوتے ہیں لیکن جب ان کی امید پوری نہیں ہوتی تو کہتے ہیں ہم نے

1941ء
409
خطبات محمود
جماعت کو خوب دیکھ لیا ہم تو اس کے اندر رہ کر اس کی حقیقت معلوم کر چکے ہیں۔
یہ سارے ابتلاء در حقیقت بے استقلالی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ اگر انسان اپنے
نفس کو روکے اور اسی وقت کسی عقیدہ اور مذہب کو تسلیم کرے۔ جب وہ سمجھے کہ
واقع میں فلاں عقیدہ یا فلاں مذہب صحیح ہے۔ جذبات کے ماتحت کام نہ کرے تو اس
قسم کی ٹھوکریں اسے ہر گز نہ لگیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب میرے پاس کوئی شخص
سے
یہ
بیعت کرنے کے لئے آتا ہے تو میں ہمیشہ اسے کہا کرتا ہوں کہ ابھی سوچو اور غورو فکر
کام لو اور اللہ تعالیٰ سے استخارہ بھی کرو۔ لیکن جماعت کے عام لوگوں کا
دستور ہے کہ ادھر وہ تبلیغ کرتے ہیں اور اُدھر کہتے ہیں بیعت کر لو۔ اس لغویت کا
سب سے بڑھ کر نمونہ ایک دفعہ سفر سندھ میں میں نے دیکھا۔ گجرات کے ایک
دوست تھے جن کو دفتر والوں نے خدمت کے لئے اپنے ساتھ لے لیا جہاں گاڑی
کھڑی ہوتی وہ حفاظت اور پہرہ کے لئے میرے قریب آ جاتے۔ اتفاقاً کسی سٹیشن پر
انہیں ایک گجراتی مل گیا۔ اس نے کسی دوسرے سے کوئی بات کی جس پر انہوں نے
اس کی آواز اور لب و لہجہ سے پہچان لیا کہ یہ گجراتی ہے۔ چنانچہ انہوں نے اسے
بلایا اور جس طرح ہمارے ملک میں طریق ہے کہ پوچھا جاتا ہے تم کدھر جا رہے ہو
دوسرا کہتا ہے تم کدھر جا رہے ہو۔ اسی طرح انہوں نے ایک دوسرے سے پوچھا۔
اس شخص نے بتایا کہ میں نوکری کی تلاش میں ادھر آیا ہوں۔ اور انہوں نے میرا
نام لیا اور کہا کہ میں ان کے ساتھ آیا ہوں۔ پھر انہوں نے اس شخص کا ہاتھ پکڑا اور
کہنے لگے چلو حضرت صاحب کو اپنے لئے دعا کرنے کے لئے کہو۔اب اس بے چارے
کو نہ یہ پتہ کہ دعا کیا ہوتی ہے اور نہ بہ علم کہ میں کون ہوں۔ مگر یہ خیال کر کے
کہ اس کا ایک ہم وطن اس کو یہ تحریک کر رہا ہے اس کے ساتھ چل پڑا اور
میرے قریب آ کر وہ دوسرے کی طرف مخاطب ہو کر کہنے لگے۔ یہ دعا کے لئے
عرض کرتے ہیں۔ اس نے بھی شرم سے ایک دو فقرے کہہ دیئے۔ اس کے بعد وہ
بڑے اطمینان سے اسے کہنے لگے بیعت کر لینی اچھی ہوتی ہے بیعت کر لو۔ میں نے
یہ

خطبات محمود
410
1941ء
بعد میں انہیں سمجھایا کہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے اسے تو کچھ بھی پتہ نہیں کہ
احمدیت کیا ہوتی ہے۔ اس کی بیعت تو سلسلہ کے لئے ایک وبال بن جائے گی۔ مگر وہ
66
جوش میں یہی کہتے چلے جائیں کہ ” نہیں جی بیعت چنگی ہی ہوندی ہے۔“ یعنی جناب
بیعت بہر حال اچھی ہوتی ہے۔
یہ وہی بچپن والی خاصیت ہے جو عدم تربیت کی وجہ سے بڑے ہو کر بھی
ظاہر ہو جاتی ہے اور انسان کے دل میں جب کوئی خواہش پیدا ہو تو قطع نظر اس
کے کہ اس خواہش کے پورا ہونے کا کوئی موقع اور محل ہو یا نہ ہو وہ چاہتا ہے کہ
جس طرح بھی ہو اس کی خواہش پوری ہو جائے۔ حالانکہ ایسی خواہش کوئی نیک نتیجہ
پیدا نہیں کیا کرتی۔ مثلاً اگر کسی کا پیٹ بھرا ہوا ہو او ر پھر بھی وہ اور کھانے کی
خواہش کرے تو وہ کھانا اس کے جسم کو لگے گا نہیں بلکہ بسا اوقات اسے قے ہو
جائے گی۔ اسی طرح ایک شخص نے کپڑے پہنے ہوئے ہوں اور اس کے دل میں
خواہش پیدا ہو کہ وہ اور کپڑے پہن لے تو اگر گرمی کا موسم ہو گا تو وہ گرمی سے
مرے گا اور اگر سردی کا موسم ہو گا تو بوجھ سے مرے گا۔
غرض ہر خواہش کا پورا ہونا ضروری نہیں ہوتا اور نہ ہر خواہش اچھی ہوتی
ہے۔ انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر خواہش کے پیدا ہونے پر سوچے اور غور
کرے کہ وہ اچھی خواہش ہے یا بری۔ اگر بری ہے تو اس کو ترک کر دے اور اگر
اچھی ہے تو اس وقت کا انتظار کرے جب اس کی خواہش پوری ہو سکتی ہو اور جب
اس کی خواہش پوری ہونے لگے تو وہ یہ سوچے کہ جو چیز اسے حاصل ہوئی ہے کیا یہ
وہی ہے جس کی اس کے دل میں خواہش تھی یا اس کے علاوہ کوئی اور چیز ہے کیونکہ
جو خواہش مادیات کے ساتھ تعلق نہ رکھتی ہو اس کے متعلق یہ پہچاننا بہت مشکل
ہوتا ہے کہ وہ خواہش صحیح رنگ میں پوری ہوئی ہے یا نہیں۔ مثلاً ایک آدمی کے دل
میں اگر کپڑے کی خواہش پیدا ہو تو وہ آسانی کے ساتھ دکان پر جا کر لٹھا یا ململ
خرید سکتا ہے مگر جو چیزیں قلوب کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں وہ آسانی کے ساتھ

1941ء
411
خطبات محمود
پہچانی نہیں جا سکتیں۔ تم آسانی کے ساتھ لٹھا پہچان سکتے ہو، تم آسانی کے ساتھ مکمل
پہچان سکتے ہو مگر تم آسانی کے ساتھ عقائد اور روحانیت کو نہیں پہچان سکتے بلکہ بعض
دفعہ تو دو دو چار چار سال کی تحقیق کے بعد انسان پر اصل حقیقت منکشف ہوتی ہے
اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام لوگوں کو استخارہ کا حکم دیا کرتے تھے
اور جب کوئی شخص بیعت کرنا چاہتا تو فرماتے اور سوچو۔ میرا بھی یہی طریق ہے کہ
میں بیعت میں شامل ہونے والوں کو مزید غور و فکر اور استخارہ کی تاکید کیا کرتا
ہوں۔
کچھ عرصہ ہوا ایک دوست جو فوج میں ڈاکٹر تھے میرے پاس آئے اور
کہنے لگے میں آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہوں میں نے ان سے کہا آپ کو ہمارے
سلسلہ کا کس طرح پتہ لگا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بعض احمدی دوست ہیں جن
کی وجہ سے انہیں سلسلہ کا پتہ لگا۔ میں نے کہا اس طرح تو مکمل علم حاصل نہیں ہو
سکتا یہاں آنے کی آپ کو اور کس طرح تحریک پیدا ہوئی۔ اس پر انہوں نے کہا کہ
میں نے سلسلہ کی بعض کتابیں بھی پڑھی ہیں۔ چنانچہ چند کتابوں کا انہوں نے نام
لیا۔ میں نے کہا ابھی آپ اور کتابیں پڑھیں اور استخارہ بھی کریں۔ اس کے بعد
بیعت کریں۔ وہ کہنے لگے میری یہ شدید خواہش ہے کہ مَیں آپ کی بیعت کر لوں
اور اس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ میں جنگ پر جانے والا ہوں اور موت کا کچھ پتہ
نہیں ہوتا کہ کب آ جائے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ آپ کی بیعت کر لوں ممکن
ہے میں جنگ میں ہی مر جاؤں اور پھر اس سعادت سے محروم رہوں۔ میں نے کہا
آپ کی یہ خواہش تو بڑی نیک ہے مگر اس کے لئے اس وقت بیعت کرنے کی
ضرورت نہیں۔ آپ سر دست سلسلہ کی کتابوں کا مطالعہ جاری رکھیں اور اللہ تعالیٰ
سے دعائیں کرتے رہیں جس وقت بھی آپ کو یقین پیدا ہو گیا کہ احمدیت سچی ہے
اور جس وقت بھی آپ کو یقین پیدا ہو گیا کہ بیعت خلافت ضروری ہے اسی وقت
آپ خدا تعالیٰ کے نزدیک مومنوں کی جماعت میں شامل ہو جائیں گے۔ پس جلدی کی

1941ء
412
خطبات محمود
ہو ۔
ضرورت نہیں۔ آپ بے شک میدان جنگ میں چلے جائیں اور تحقیق کرتے رہیں۔
جہاں بھی آپ کو احمدیت کی صداقت پر دلی یقین آجائے گا۔ آپ خدا تعالیٰ کے
حضور اسی وقت احمدی شمار ہونے لگیں گے ۔ بیعت در حقیقت دل کی ہوتی ہے۔ یہ
ظاہری بیعت تو محض نظام کے قیام کے لئے ہے۔ اگر ظاہری بیعت نہ ہو تو ممکن
ہے کوئی شخص دھوکا سے دوسرے کو کہہ دے کہ وہ احمدی ہے حالانکہ وہ احمدی نہ ہو۔
یا ممکن ہے وہ رشتے لینے کے لئے احمدیت کا اظہار کر دے حالانکہ وہ سچے دل سے
احمدی نہ ہو۔ ہو۔ پس یہ ظاہری بیعت نظام نظام کو قائم رکھنے کے لئے ہے لیکن اس کے یہ
معنی نہیں کہ ظاہری بیعت کے بغیر کوئی شخص احمدی نہیں ہو سکتا۔ جس دن کوئی
شخص یہ سمجھ لیتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام سچے ہیں اسی دن وہ
احمدی ہو جاتا ہے اور جس دن کوئی شخص یہ فیصلہ کر لیتا ہے کہ خلیفہ وقت کی
بیعت ضروری ہے اسی دن وہ مبالعہ مبائعین میں شامل
جاتا ہے خواہ اسے بیعت کا خط
لکھنے کا موقع ملے یا نہ ملے اور خواہ اس کی احمدیت کا کوئی گواہ ہو یا نہ ہو۔ کیونکہ
خدائی فیصلے قلوب کی حالت پر ہوتے ہیں۔اس ڈاک پر نہیں ہوتے جو انگریز پہنچاتے
ہیں۔ فرض کرو آج انگریزی حکومت ڈاک کی آمد و رفت بند کر دے اور لوگ
بیعت وغیرہ کے لئے خطوط نہ لکھ سکیں تو کیا اس وقت جماعت کی ترقی رک جائے
گی اور لوگ احمدی نہیں ہوں گے؟ لوگ پھر بھی احمدی ہوں گے اور جماعت کی
ترقی پھر بھی ہوتی رہے گی کیونکہ خدا دل کی حالت کے مطابق فیصلہ کرتا ہے۔ اگر
کسی شخص کو یقین کامل کے بعد ظاہری بیعت کا موقع ملے اور وہ پھر بھی نہ کرے تو
بے شک یہ اس کی ضد سمجھی جائے گی لیکن اگر کسی شخص کو خط لکھنے کا موقع نہ ملے
اور احمدیت کی صداقت اس کے دل میں گھر کر جائے تو وہ اسی وقت سے احمدی
سمجھا جائے گا۔ خواہ ہمیں اس کا علم ہو یا نہ ہو اور خواہ دنیا میں اس کی احمدیت کا
کوئی گواہ ہو یا نہ ہو۔ دنیا میں کئی ایسے علاقے ہیں جہاں ڈاک کا کوئی انتظام نہیں،
چین کے بعض حصے ایسے ہیں جہاں ڈاک کا انتظام نہیں، صوبہ سرحد کے بعض

1941ء
413
خطبات محمود
علاقوں میں بھی ڈاک کا کوئی انتظام نہیں۔ اب کیا اس کے یہ معنی ہیں کہ ان علاقوں
میں کوئی احمدی نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی شخص ایسا سمجھتا ہے تو وہ غلطی کرتا ہے کیونکہ
جس دن کوئی شخص اپنے دل میں یہ فیصلہ کر لیتا ہے کہ میں نے احمدیت کو قبول کر
لیا اسی دن سے وہ خدا کے نزدیک احمدی سمجھا جاتا ہے اور جس دن کوئی شخص
یہ
فیصلہ کر لیتا ہے کہ خلیفہ وقت کی بیعت ضروری ہے اسی دن سے خدا تعالیٰ کے
نزدیک وہ مبائع سمجھا جاتا ہے۔ غرض عقائد اور ایمان کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے
اور انسان ان کے بارہ میں جلدی فیصلہ نہیں کر سکتا اس لئے ہر انسان کو سوچ کر
اور غور و فکر کرنے کے بعد کوئی راستہ اختیار کرنا چاہئے اس کے بعد اگر وہ اس
عقیدہ اور مذہب پر مضبوطی سے قائم نہیں رہ سکتا تو در حقیقت اس کے یہ معنی ہیں
کہ اس نے پہلے بھی صداقت پر غور نہیں کیا تھا۔ اگر وہ سوچتا اور غور کرتا تو کس
طرح ممکن تھا کہ وہ ایک قیمتی چیز کو یونہی رائیگاں کھو دیتا۔ میں نے جیسا کہ بتایا ہے
میرا خیال یہ ہے کہ بچپن میں جب انسان کی صحیح رنگ میں تربیت نہیں ہوتی تو اس
کے اندر بے استقلالی کا مادہ پیدا ہو جاتا ہے۔ جس طرح بچوں کے دل میں کھلونوں
کے متعلق شدید خواہش پیدا ہوتی ہے اور پھر وہ ان کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیتے ہیں۔
اسی طرح بڑے ہو کر جب زندگی کے اہم مسائل اس کے سامنے آتے ہیں تو وہ ان
سے بھی کھلونوں جیسا سلوک کرنا چاہتا ہے لیکن چھوٹی عمر میں تو اس کے سامنے
کھلونے ہوتے ہیں جن کے ٹوٹنے سے کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوتا اور بڑی عمر میں
ایسی اہم اور ضروری چیزوں سے جن کے ساتھ ان کی ابدی یا سفلی زندگی وابستہ
ہوتی ہے وہ کھلونوں کا سا سلوک کرتا اور ان کو توڑ کر اپنے آپ کو نقصان پہنچا لیتا
ہے۔ جس طرح بچپن میں وہ کبھی گھوڑے کے لئے روتا اور چلاتا ہے اور جب وہ
اسے مل جاتا ہے تو اسے توڑ دیتا ہے کبھی ریل کے لئے روتا اور چلاتا ہے اور جب
وہ اسے مل جاتی ہے تو اسے توڑ دیتا ہے۔ کبھی چکی کے لئے روتا اور چلاتا ہے اور جب
وہ اسے مل جاتی ہے تو اسے توڑ دیتا ہے۔ اسی طرح بڑے ہو کر وہ خدا اور اس کے رسول

1941ء
414
خطبات محمود
اور اس کے دین اور اس کے قرآن اور دوسری اہم چیزوں سے جو نہایت ہی پاکیزہ
ہوتی ہیں اور جن کے ساتھ اس کی روحانی زندگی وابستہ ہوتی ہے یہی سلوک کرتا
ہے۔ کبھی کہتا ہے خدا مل جائے اور جب وہ مل جاتا ہے تو اسے پھینک دیتا ہے۔ کبھی
کہتا ہے رسول مل جائے اور جب وہ مل جاتا ہے تو اسے پھینک دیتا ہے۔ کبھی کہتا
ہے امام وقت مل جائے اور جب وہ مل جاتا ہے تو اسے پھینک دیتا ہے۔ گویا اسے
یہ
عادت ہوتی ہے کہ وہ ایک جگہ نہیں ٹھہرتا۔ پس مومن کو اپنی عادات میں پختگی پیدا
کرنی چاہئے اور جب وہ دیانتداری کے ساتھ کسی سچائی کو قبول کر لے تو اس کے بعد
فاسد خیالات اور غفلتوں کا اسے مقابلہ کرنا چاہئے۔ سچائیاں سورج کی طرح چمکتی
ہیں۔
پس مومن کو چاہئے کہ وہ سچائی کو اسی وقت مانے جب سورج کی طرح
اسے کسی سچائی پر یقین پیدا ہو جائے پھر جس طرح سورج پر کسی کو یقین پیدا ہو
جاتا ہے تو شکوک و شبہات سے وہ اس یقین کو باطل نہیں کیا کرتا اور نہ لوگوں سے
دلیلیں پوچھنے جاتا ہے کہ سورج چڑھنے کی کیا دلیل ہے اسی طرح مومن کو
معمولی معمولی عذرات کی بناء پر سچائی کو ترک نہیں کرنا چاہئے۔ اس کا فرض ہے کہ
جب وہ کسی سچائی کو قبول کرنے لگے تو خوب غور کرے، استخارہ کرے، نمونہ دیکھے،
دعاؤں سے کام لے، دلائل کا موازنہ کرے۔ غرض اپنے دل کا کامل اطمینان کر کے
سچائی قبول کرے۔ جب وہ ان چاروں دلائل سے کام لے لے گا، وہ نمونہ بھی دیکھ
لے گا، وہ مشاہدہ سے بھی کام لے لے گا، وہ دلائل عقلیہ کا بھی جائزہ لے لے گا
اور پھر خدا سے بھی پوچھ لے گا تو ان چار شواہد کے بعد جو چیز اسے ملے گی وہ ایسی
یقینی اور قطعی ہو گی جیسے سورج۔ اس کے بعد اگر پھر کسی وقت اس کے دل میں شبہ
پیدا ہو تو وہ خدا سے استغفار کرے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے کیونکہ یہ
ہو نہیں سکتا کہ یہ چاروں شواہد غلط ہوں۔ اب یہ سچائیوں کا کام نہیں کہ وہ اس کے
پاس جائیں اور اپنی سچائی ثابت کریں بلکہ اس کا فرض ہے کہ وہ اپنی اصلاح کرے

1941ء
415
خطبات محمود
اگر گناہ کی وجہ سے اس کے دل میں یہ نقص پیدا ہوا ہے تو توبہ کرے اور اگر کسی
اور بیماری کی وجہ سے اس کے اندر یہ خرابی پیدا ہوئی ہے تو اس بیماری کا علاج
کرے۔ بہر حال اب یہ آفتاب کا کام نہیں کہ اسے اپنے وجود کا ثبوت دے بلکہ
آفتاب کو تسلیم کرنے کے بعد جب یہ منکر ہو گیا تو اب اس کا اپنا فرض ہے کہ
آنکھوں کی بیماری کو دور کرے۔ اسی لئے کہتے ہیں ع
آفتاب آمد دلیل آفتاب
خدا تعالیٰ کی طرف سے جو سچائیاں آتی ہیں وہ بھی اپنی ذات میں اپنی
صداقت کا آپ ثبوت ہوتی ہیں۔ لوگوں کو کوئی مجبور نہیں کرتا کہ ان کو مانیں۔ہاں
جب کوئی شخص ان کو ماننے کے بعد انکار کرتا ہے تو وہ مجرم ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر
اس نے جانتے بوجھتے ہوئے ان کو رڈ کر دیا ہے تو یہ بھی جرم ہے اور اگر اس نے
پہلے ان کے متعلق غور سے کام نہیں لیا تھا تو یہ بھی اس کا اپنا قصور ہے۔ بہر حال
اب یہ ان چیزوں کا کام نہیں ہوتا کہ وہ اس کے سامنے آئیں اور اپنی سچائی کا ثبوت
پیش کریں بلکہ اس کا اپنا کام ہوتا ہے کہ دیکھے کس نقص کی وجہ سے اس میں یہ
تغیر پیدا ہوا ہے۔ اگر اس کی وجہ اس کے گناہ ہوں تو وہ ان کا علاج کرے اور اگر
کوئی اور نقص ہو تو اس کی اصلاح کرے۔
پس استقلال پیدا کرو او ر یاد رکھو کہ استقلال کے بغیر قطعی ایمان حاصل
نہیں ہو سکتا۔ وہ ایمان بھی کیا ہے کہ صبح کو انسان اِدھر ہو اور شام کو اُدھر۔ یہ
بچوں والی بات ہے۔ جس طرح ایک چھوٹا بچہ مٹی کا گھوڑا لے کر اسے توڑ دیتا ہے۔
اسی طرح تم خدا لے کر اسے توڑنے کی کوشش کرتے ہو، تم خدا کا رسول لے کر
اسے توڑنے کی کوشش کرتے ہو، تم مسیح موعود لے کر اسے توڑنے کی کوشش
کرتے ہو، تم دین اور مذہب کے احکام اور نظام کی نعمت حاصل کرنے کے بعد اسے
توڑنے کی کوشش کرتے ہو۔ مگر بچہ تو پھر بھی کھلونوں کو توڑ سکتا ہے لیکن تم ان چیزوں
کو نہیں توڑ سکتے اور اگر تم ان چیزوں کو توڑنے کی کوشش کرو گے تو خود اپنے آپ کو

1941ء
416
خطبات محمود
توڑ لو گے۔ تم دیکھ سکتے ہو کہ کتنے آدمی ہماری جماعت کے اندر سے نکل کر ہمارے
مقابلہ میں کھڑے ہوئے پھر ان کا کیا حشر ہوا اور کس طرح وہ جماعت کو توڑنے کی
بجائے خود ہی ٹوٹ کر رہ گئے۔ مصری صاحب کو ہی دیکھ لیا جائے جب وہ ہمارے
مقابلہ میں کھڑے ہوئے تو جماعت کے کئی دوست گھبرا گئے تھے اور وہ خیال کرتے
تھے کہ اتنے بڑے عالم کا جو مدرسہ احمدیہ کا ہیڈ ماسٹر ہے اور اکثر نوجوان علماء اس
کے شاگرد ہیں، جماعت کے مقابلہ میں کھڑا ہونا جماعت کے لئے مشکلات پیدا کر
دے گا مگر پھر کیا ہوا ؟ جماعت تو اسی طرح قائم ہے جس طرح پہلے قائم تھی مگر
خود ان کی یہ حالت ہے کہ وہ اپنے پہلے عقائد کو ترک کر چکے ہیں۔ گویا جماعت کو
توڑنے کی بجائے وہ ٹوٹ گئے ہیں۔ چنانچہ ایک وقت وہ تھا کہ مصری صاحب نے لکھا
”دنیا میں کوئی ایسی جماعت نہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لائے ہوئے
صحیح عقائد و تعلیم پر قائم ہو بجز اس جماعت کے جس نے آپ کو خلیفہ تسلیم کیا ہوا
دو
ہے۔ ”3
گویا مصری صاحب کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لائی ہوئی
تعلیم اور عقائد کی صحیح حامل ہماری جماعت ہی تھی۔ مگر اب ان کی یہ حالت ہے کہ
وہ یہ تقریریں کرتے پھرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی صحیح
جانشین جماعت لاہور ہے۔ چنانچہ 13 جولائی کو انہوں نے دہلی میں تقریر کرتے
ہوئے کہا:۔
حضرت مسیح موعود کی صحیح جانشین جماعت احمدیہ لاہور
ہے۔ اسی جماعت کے ذریعہ حضرت مسیح موعود کا مشن پورا ہو رہا
ہے۔ 4
پھر گزشتہ سال 25 دسمبر کو انہوں نے غیر مبائعین کے سالانہ جلسہ میں
تقریر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت سے صاف انکار کر دیا اور
کہا کہ :۔

آج 10 میں سے 10 باقی